صفتِ ستاری اپنانے کی تلقین

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفت ستاری اور اس کا عفو کے ساتھ گہرا تعلق بیان فرمایا۔ قرآن کریم اور سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں آپ نے ذاتی کمزوریوں کی پردہ پوشی اور جماعتی یا قومی مفاد سے جڑے معاملات کے درمیان فرق کو واضح کیا۔ نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے اخلاق الٰہیہ اپنانے کی تلقین فرمائی اور دوسرے خطبہ میں بارش اور بالخصوص افریقہ کے قحط زدہ لوگوں کے لیے پردرد دعاؤں کی تحریک جاری رکھنے پر زور دیا۔

موضوعات: صفت ستاری، عفو و درگزر، پردہ پوشی، نظام جماعت، افریقہ کے لیے دعا

خطبات طاہر جلد ۳
35
خطبه جمعه ۲۰ جنوری ۱۹۸۴ء
صفت ستاری اپنانے کی تلقین
( خطبه جمعه فرموده ۲۰ جنوری ۱۹۸۴ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:
اللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ أُنْثَى وَمَا تَغِيضُ الْأَرْحَامُ
وَمَا تَزْدَادُ وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِمِقْدَارٍ عَلِمُ الْغَيْبِ
وَالشَّهَادَةِ الْكَبِيرُ الْمُتَعَالِ سَوَاءٌ مِّنْكُمْ مَّنْ أَسَرَّ الْقَوْلَ
وَمَنْ جَهَرَ بِهِ وَمَنْ هُوَ مُسْتَخْفِ بِالَّيْلِ وَسَارِبٌ بِالنَّهَارِ
لَهُ مُعَقِّبْتٌ مِّنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُوْنَهُ
مِنْ أَمْرِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا
مَا بِأَنْفُسِهِمْ وَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِقَوْمٍ سُوءًا فَلَا مَرَدَّ لَهُ
وَمَا لَهُمْ مِّنْ دُونِهِ مِنْ وَالِ
(الرعد: ۱۲۹)
جن آیات کریمہ کی میں نے تلاوت کی ہے ان میں یہ مضمون بیان ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے
بندوں کے احوال سے خوب واقف ہے اور اس بات سے بے نیاز ہے کہ وہ اونچی بات کرتے ہیں یا
مخفی بات کرتے ہیں ، اپنے حال کو ظاہر کرتے ہیں یا دلوں میں چھپاتے ہیں، دن کو کھل کر لوگوں کے
سامنے ظاہر ہوتے ہیں یا راتوں کو چھپ کر بعض مخفی ارادوں کے ساتھ چلتے ہیں ، ان کے احوال خدا پر

خطبات طاہر جلد ۳
36
خطبه جمعه ۲۰ جنوری ۱۹۸۴ء
خوب روشن ہیں ۔ وہ ان کو ان کی ماؤں کے بطون سے جانتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ ماؤں کے رحم کس چیز
کو گھٹاتے ہیں اور کس چیز کو بڑھاتے ہیں اور ان سب باتوں کے باوجود اس نے ان بندوں پر محافظین
مقرر فرمارکھے ہیں جو اللہ کے اذن کے ساتھ ان کی حفاظت کرتے ہیں ان کے آگے بھی اور ان کے
پیچھے بھی اور یہ اس لئے ہے کہ خدا تعالیٰ کسی قوم کی نعمت کو جب انہیں عطا کر دیتا ہے تو ان سے واپس
نہیں لیتا یہاں تک کہ وہ خود اپنی حالت کو بدلتے چلے جاتے ہیں اور پھر ایک ایسا مقام آجاتا ہے کہ اللہ
جو اس قدر رحم کرنے والا ، اس قدر عفو کرنے والا اور اس قدر ستاری کرنے والا ہے وہ اپنے ہاتھوں
اس قوم کی بدلی ہوئی حالت کو جب اس حد تک بگڑتا ہوا دیکھتا ہے کہ وہ نعمت کے مستحق نہیں رہتے
پھر وہ اپنی نعمت کا ہاتھ ان سے کھینچ لیتا ہے لیکن اتنے لمبے انتظار اور اتنے لمبے صبر اور اتنی
لمبی حفاظت اور اتنے لمبے عفو اور اتنی لمبی ستاری کے بعد وَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِقَوْمٍ سُوءًا
فَلَا مَرَدَّ لَهُ وَمَا لَهُمْ مِنْ دُونِهِ مِنْ وَالٍ پھر جب خدا یہ فیصلہ کر لیتا ہے کہ کسی قوم کو اس
کی برائی کی سزا دے تو کوئی نہیں ہے کہ جو خدا کے فیصلے اور اس قوم کے درمیان حائل ہو سکے ۔
وَمَا لَهُمْ مِنْ دُونِهِ مِنْ وَالِ خدا سے بچانے والا پھر کوئی نہیں ۔
ان آیات میں جو بکثرت مضامین بیان ہوئے ہیں ان کے اندر بطن در بطن مضمون پھر چلتا چلا
جاتا ہے اس میں اللہ تعالیٰ کی ستاری کا ایک بہت ہی پیارا نقشہ کھینچا گیا ہے۔
عفو کا مضمون میں نے گزشتہ جمعہ میں بیان کیا تھا اگر چہ وقت کی رعایت کے پیش نظر اس
کے تمام پہلوؤں کو تو میں بیان نہیں کر سکا تھا لیکن کسی حد تک میں نے عفو کے بارہ میں جماعت کو تعلیم
669
دی تھی کہ اللہ تعالیٰ سے عفو کا سلوک چاہتے ہیں تو خدا کی طرح عفو بننے کی کوشش کریں۔ بندوں
سے صرف نظر کیا کریں ان کے گناہوں سے آنکھیں پھیرا کریں تو اللہ تعالیٰ بھی آپ سے صرف نظر
فرمائے گا اور آپ سے اسی طرح عفو کا سلوک فرمائے گا بلکہ بہت بڑھ کر سلوک فرمائے گا جس طرح
آپ اللہ کے بندوں سے کرتے ہیں ۔
عفو کا جہاں ایک تعلق مغفرت سے ہے وہاں ایک دوسرا تعلق ستاری سے ہے اور خدا تعالیٰ
کی صفات کو ہم اس طرح زنجیروں کی شکل میں ایک دوسرے کے ساتھ مربوط پاتے ہیں جس طرح
مادی دنیا میں کیمسٹ جانتا ہے کہ کس طرح خدا تعالیٰ کی تخلیقات میں ایٹم ایک دوسرے سے جڑ کر

خطبات طاہر جلد ۳
37
خطبه جمعه ۲۰ جنوری ۱۹۸۴ء
Chain بنا لیا کرتے ہیں اسی طرح خدا تعالیٰ کی صفات بھی بعض صورتوں میں Close Circut
Chains کی شکل میں نظر آتی ہیں یعنی ایک بند دائرہ کی شکل میں ایک دوسرے سے تعلق رکھتی
ہوئی۔ بعض صورتوں میں وہ ایک دوسرے سے مسلسل رابطہ رکھتی ہوئی آگے بڑھتی ہیں تو عفو کا تعلق
ایک طرف مغفرت سے ہے اور ایک دوسری طرف ستاری سے ہے اور عفو کی بھی ایک منفی صفت ہے
یعنی عفو کے نہ ہونے کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے اور ستاری کی بھی ایک منفی صفت ہے جو ستاری کے نہ
ہونے کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے اور جس برائی کا خدا نے ذکر فرمایا ہے اس سے ایک پہلو کے لحاظ سے
یہی مراد ہے کہ جب تم خدا تعالیٰ کی صفت ستاری کو چھوڑو گے تو اس کی منفی صفت تمہارے اندر پیدا
ہونی شروع ہو جائے گی اور جب وہ پیدا ہو جائے گی تو تم خدا تعالیٰ کی نعمتوں سے محروم رہ جاؤ گے اور
خدا کی پکڑ کے نیچے آجاؤ گے ۔ ان منفی صفات کا ذکر تو میں آئندہ کروں گا اس وقت میں آج کے خطبہ کا
مضمون صرف ستاری کے تعلق میں بیان کروں گا۔
اللہ تعالی ستار ہے کیا معنی ہیں اور عفو اور ستاری میں کیا فرق ہے پہلے تو میں یہ بیان کرتا ہوں
صلى الله
عفو کہتے ہیں کسی برائی کو دیکھنا اور اس سے حیا کر جانا ، صرف نظر کر جانا۔ چنانچہ آنحضرت ﷺ نے اس
۔
پہلو سے اللہ تعالیٰ کو حیی بیان فرمایا کہ بڑا حیا کرنے والا ہے۔ اس کثرت سے تمہیں گناہوں میں
ملوث پاتا ہے اور اس کثرت سے تمہاری خطائیں دیکھتا ہے اور کوئی پہلو بھی ایسا نہیں ہے تمہاری
برائیوں کا جو اس سے مخفی ہو ۔ بسا اوقات تمہاری برائیاں تم سے مخفی رہتی ہیں ، جھوٹی نیتوں کے پردوں
میں تم نے ان کو چھپایا ہوا ہوتا ہے لیکن خدا جو کنہ تک نظر رکھتا ہے اور پاتال تک اس کی نظر پڑتی ہے وہ
ہر بات سے واقف ہے، تم بھی اپنی برائیوں سے ایسے واقف نہیں ۔ اس کے باوجود وہ صرف نظر فرماتا
ہے، حیا کرتا ہے تم سے۔ (ترمذی کتاب الدعوات باب فی دعاء الشی ء ) اس کو عفو کہتے ہیں اور عفو کا ایک طبعی
نتیجہ یہ ہے کہ جب انسان ان برائیوں سے حیا کرتا ہے تو غیروں سے بھی ان کو چھپائے ۔ یہ تو عفونہ ہو
گی کہ خود تو کسی کی برائیوں سے صرف نظر کرے اور غیروں پر ان کو ظاہر کرنا شروع کر دے اس لئے
ستاری عفو کا ایک طبعی نتیجہ ہے۔ جن بندوں سے اللہ تعالیٰ حیا فرماتا ہے ان کی پھر ستاری بھی کرتا ہے
اور آگے لوگوں سے ان کو محفوظ کرتا ہے۔ چنانچہ یہاں جو حفاظت کا مضمون بیان فرمایا:

خطبات طاہر جلد ۳
38
خطبه جمعه ۲۰ جنوری ۱۹۸۴ء
لَهُ مُعَقِّبْتٌ مِّنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُوْنَهُ
مِنْ أَمْرِ اللهِ (الرعد : ۱۲)
اس میں حفاظت کے دوسرے معانی کے علاوہ ایک یہ معنی بھی ہے کہ سب کچھ جاننے کے
باوجود اس نے ایسے کارندے مقرر کر رکھے ہیں جو بنی نوع انسان کے عیوب کو غیروں پر ظاہر ہونے
سے روکتے رہتے ہیں اور بالا رادہ ملائکہ بھی اس بات پر مقرر ہیں اور قانون قدرت بھی اس بات
پر مقرر ہے کہ انسان کے عیوب کو غیروں سے چھپاتا ہے اور اگر اس پہلو سے انسان اپنی زندگی کے
واقعات پر غور کرے تو دنیا دار جن باتوں کو اتفاق سمجھتا ہے اور کہتا ہے کہ ہم اتفاق سے بچ گئے یا اپنی
چالا کی سے بچ گئے ، ایک عارف باللہ کو کھلم کھلا نظر آجاتا ہے کہ یہ محض اللہ تعالیٰ کی ستاری تھی کہ اس نے
میرے اوپر پردے ڈھانپ دیئے یعنی میرے عیبوں کو غیروں کی نظر سے بچالیا ورنہ میری حماقتیں،
میری غفلتیں ایسی تھیں کہ اس کے نتیجہ میں دنیا پر میرے عیب ظاہر ہوتے تو بعید نہ تھا۔
یہ
ی محض ستاری ہے اور بالا راده ستاری ہے، کوئی اتفاقی واقعہ نہیں ہے، ایک تصرف الہی ہے
جس کے نتیجہ میں میرے عیب غیروں سے ڈھانپے گئے ، اس کو کہتے ہیں ستاری ۔ تو عفو کا ایک طبعی نتیجہ
ہے ستاری ۔ اور اللہ تعالیٰ اس طرح ستاری فرماتا ہے کہ ایک تو قانون قدرت ہے جو از خود جاری و
ساری ہے چنانچہ بعض Transparent یعنی شفاف چیزیں اس نے پیدا کیں جن سے نظر آر پار
ہو جاتی ہیں اور بعض ایسی ٹھوس چیزیں ہوتی ہیں جن سے نظریں گزر نہیں سکتی اور انسان طبعا از خودان
چیزوں کو جن سے نظریں آر پار ہو جاتی ہیں نمائش کے لئے استعمال کرتا ہے ۔ جہاں وہ اپنی اچھی
چیزیں رکھتا ہے وہاں آگے شیشے کے Cover لگا دیتا ہے جس طرح یورپ میں یا پاکستان کے بڑے
شہروں میں بھی دکانیں سجی ہوئی ہوتی ہیں وہاں شیشہ استعمال کیا جاتا ہے لیکن جہاں گند ہوتے
ہیں وہاں ایسی چیزیں استعمال کی جاتی ہیں جن سے نظر آر پار نہ جائے ۔ اگر خدا ہر چیز شفاف بنا دیتا تو
کچھ بھی بعید نہ تھا اور یہ اس کے قبضہ قدرت میں تھا لیکن پھر انسان کے اتنے عیب ایک دوسرے پر
رہوتے کہ ساری دنیا شیشے کی دیواریں بن جاتی۔
-
پھر جیسا کہ خدا تعالیٰ نے ان آیات میں ذکر فرمایا ہے دن ہے اور رات ہے۔ راتیں بہت
سے عیب چھپا دیتی ہیں ۔ اندھیرا جہاں ایک منفی طاقت ہے وہاں اس لحاظ سے ایک مثبت چیز بن جاتا

خطبات طاہر جلد ۳
39
خطبه جمعه ۲۰ جنوری ۱۹۸۴ء
ہے اور بہت سے عیوب ڈھانپنے کا موجب بن جاتا ہے ۔ یہ ایک تو عام قانون ہے دوسراستاری میں
ایک بالا رادہ قانون جاری ہے اور اس بالا رادہ قانون کے متعلق بہت سی تفاصیل حضرت اقدس محمد
مصطفیٰ ﷺ نے بیان فرمائی ہیں ۔
صفات باری تعالیٰ کا مضمون بہت وسیع اور دلچسپ ہے لیکن اس کا ایک اصولی پہلو ہمیشہ
مد نظر رکھنا چاہئے ورنہ ہم صفات باری تعالیٰ کے مضمون کو سمجھ نہیں سکیں گے ۔ وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی
صفات لا محدود اور لا متناہی ہیں اور یہ نا ممکن ہے غیر اللہ کے لئے کہ کامل طور پر خدا کی کسی صفت کا مظہر
بن سکے جب ہم یہ کہتے ہیں کہ فلاں کامل مظہر ہے تو اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بشر کو جو
استعداد میں بخشی ہیں ان استعدادوں کے منتہاء تک پہنچ گیا اور صفات باری تعالیٰ انسان میں ڈھل کر
جو رنگ اختیار کر سکتی ہیں اس کو اس نے درجہ کمال تک پہنچا دیا ۔ پس آنحضرت ﷺ ان معنوں
میں صفات باری کے مظہر اتم ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو استعداد میں عطا کیں اوّل وہ تمام بنی نوع
انسان کی استعدادوں سے بڑھ کر تھیں اور جتنا بڑا برتن تھا اس کو بھرنے کے لئے اتنی بڑی محنت درکار
تھی۔ یہاں استعدادوں کے بڑھانے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ باقی لوگوں پر اس سے کم ذمہ داری عائد
صلى الله
کی گئی ۔ آنحضرت ﷺ کی استعدادوں کو بڑھانے کا مطلب یہ ہے کہ سارے بنی نوع انسان سے
زیادہ محنت آپ کو کرنی پڑی ۔ سارے بنی نوع انسان سے زیادہ ذمہ داریاں آپ کی بڑھ گئیں
کیونکہ جتنا بڑا برتن ہو اتنی ہی محنت اور کوشش سے بھرا جاتا ہے۔ اور اس کے باوجود آنحضرت ما
نے اس کو درجہ کمال تک پہنچا دیا اور لبالب بھر دیا اپنے وجود کو صفات باری تعالیٰ سے۔
صلى الله
علوس
پس صفت باری کو اپنی ذات میں جاری کرنے کے لئے حضرت محمد مصطفی علی کے حوالے
کے بغیر بات ہو ہی نہیں سکتی ۔ ہم سمجھ ہی نہیں سکتے کہ یہ صفت بندہ میں آ کر کیا روپ دھارے
گی۔ پانی جس طرح برتن میں جا کر ایک شکل اختیار کرتا ہے وہ نمونہ کا برتن جس میں صفات باری تعالیٰ
جلوہ گر ہوتی ہیں اور ایک خاص شکل اختیار کرتی ہیں وہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کی ذات ہے۔
پس آپ کی ذات کے حوالے کے بغیر صفات باری تعالیٰ کا کوئی مضمون بیان ہو ہی نہیں سکتا۔
صلى الله
صلى الله
آنحضرت ا ستاری کے مضمون کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں مسند احمد بن حنبل کی
صلى الله
حدیث ہے حضرت یعلی روایت کرتے رت یعلی روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:

خطبات طاہر جلد ۳
40
خطبه جمعه ۲۰ جنوری ۱۹۸۴ء
إِنَّ اللَّهَ عَزَوَجَل يُحِبُّ الْحَيَاءَ وَالسِّتْرَ
( مسند احمد کتاب مسند الشامیین حدیث یعلی بن امیہ )
اللہ عز وجل حیا کو پسند فرماتا ہے، محبت کرتا ہے حیاء سے اور ستر ( پردہ پوشی ) سے محبت کرتا ہے۔
صلى الله
عروسه
پھر حضور اکرم ﷺ کے متعلق سنن ابی داؤد میں حضرت معاویہ روایت کرتے ہیں کہ میں
صلى
نے آنحضرت ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اگر تو لوگوں کی کمزوریوں کے پیچھے پڑے گا تو تو انہیں
بگاڑ دے گا یا ان میں بگاڑ کی راہ پیدا کر دے گا اس لئے عفو سے ہی کام نہ لے بلکہ ستاری سے کام
لے۔ ان کی کمزوریوں کو ہوا نہ دے بلکہ ان کمزوریوں پر پردہ ڈھانپ ۔
صلى الله
پھر صفوان بن یعلی کی ایک روایت ہے مسند احمد بن حنبل میں وہ کہتے ہیں کہ رسول اکرم
علی نے فرمایا:
۔
انَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ حَتَّى سَعِيرٌ فَإِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَغْتَسِلَ فَلْيَتَوَارَى
بِشَيْءٍ
( سنن نسائی کتاب الغسل والتهم باب الاستثار عند النسل،مسند احمد کتاب مسند الشامین باب حدیث یعلی بن امیہ )
کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اللہ عز وجل بہت حیا کرنے والا ہے اور ستیر ہے۔ ستار
کے معنی اور ستیر کے معنی ملتے تو ہیں لیکن ان کے اندر فرق ہے۔ ستر صفت مشبہ بالفعل ہے جس کا
معنی ہے کہ ایک مسلسل ستر کا سلوک بغیر روک کے بغیر توڑ کے جاری وساری ہے اسکی ذات میں اور
وانین کا میں نے ذکر کیا وہ بھی ستیر کی علامت ہیں کسی امر واقع پر کسی لغزش پر فعلاً خدا کا
کرنا یہ ستار سے تعلق رکھنے والی بات ہے لیکن ایک جاری و ساری قانون کے طور پر بندوں کی حفاظت
فرمانا اور ان کو غیر کی آنکھ سے محفوظ رکھنا یہ زیادہ تر ستیر سے تعلق رکھتا ہے۔ فرمایا کہ تم بھی صرف
اپنے اندرونے کے ستر نہ ڈھانکا کر واپنے ظاہر کے ستر بھی ڈھانکا کرو۔ اور اسلام کی جتنی تعلیم بدن کو
ڈھانپنا ، حیا کرنا اس مضمون میں عورتوں اور مردوں کے متعلق جو تفصیلی تعلیم ملتی ہے اس کا سب کا تعلق
اللہ تعالیٰ کی صفت ستاری سے ہے یعنی بحیثیت ستیر وہ یہ احکام جاری فرماتا ہے۔
حضرت ابن مسعود بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص کو چوری کے الزام میں آنحضرت ﷺ کے
صلى الله
صلى الله
عروسه
سامنے پیش کیا گیا تا کہ آپ اس کے ہاتھ کو کاٹنے کا حکم صادر فرمائیں ۔ حضور ﷺ کا چہرہ یہ حالات

خطبات طاہر جلد ۳
41
خطبه جمعه ۲۰ جنوری ۱۹۸۴ء
صلى الله
عروسه ۔
دیکھ کر متغیر ہو گیا ۔ مسلمانوں نے عرض کیا یا رسول الله عل! کیا آپ کو اس کام میں کچھ کر اہت
آرہی ہے ۔ آپ نے فرمایا کیوں نہ آئے میں اپنے بھائیوں کی دشمنی میں شیطان کا مددگار نہیں ہونا
چاہتا ۔ اگر تم چاہتے ہو کہ اللہ تعالیٰ تمہارے گناہ معاف کر دے اور بخش دے تو تم کو چاہئے کہ لوگوں
کے گناہوں کو چھپاؤ کیونکہ جب تم سلطان کے پاس جاؤ گے تو حد جاری کرنا اس پر ضروری ہو جائے گا۔
(کتاب الاخلاق صفحه : ۲۷۳)
بہت ہی پر حکمت تعلیم ہے۔ ستاری کہاں کی جاسکتی ہے اور کہاں نہیں کی جاسکتی ، کہاں عفو پر
ہاتھ کھلے ہیں کہاں بندھ جاتے ہیں اور جماعت کو خاص طور اس حدیث کے مضمون پر غور کرنا چاہئے۔
اگر کوئی کسی میں برائی دیکھتا ہے تو یہ ایک غلط فہمی ہے کہ اس برائی کو لازماً شکایت کر کے سزا دلوانی
چاہئے ۔ یہ فرض نہیں ہے آپ کا۔ آنحضرت ﷺ نے نا پسند فرمایا ہے اس بات کو لیکن کن برائیوں میں
شکایت کرنی چاہئے اور کن میں نہیں کرنی چاہئے ، یہ ایک الگ مضمون ہے۔
نہ کرنے والی باتیں جہاں تک ہم نے معلوم کیں حدیث سے اور اسوہ سے وہ وہ ہیں جہاں
صلى الله
عروسه
ذاتی قصور ہے کسی انسان کا انفرادی قصور ہے اور جہاں نظام جماعت یا نظام اسلام کے خلاف کوئی
شرارت ہے وہاں ایک مرتبہ بھی آنحضور علی نے بات پہنچانے سے منع نہیں فرمایا بلکہ ان باتوں کو
اس طرح سنتے تھے غور سے اور توجہ سے کہ قرآن کریم بیان فرماتا ہے کہ غیر طعنہ دیا کرتے تھے کہ وہ
أذن ہے، وہ تو مجسم کان ہے شکائیتیں سننے کے لئے۔ فرمایا ذُنْ خَيْرٍ لَّكُمْ (التوبۃ : ۶۱ ) ہے تو وہ
مجسم أذن لیکن جس طرح تم کہہ رہے ہو ان معنوں میں نہیں خیر کے لئے اذن ہے۔ وہ وہ باتیں
غور سے سنتا ہے جن سے قومی بھلائیوں کا تعلق ہے اور جن سے قومی بھلائیوں کا تعلق نہیں ان سے
صرف نظر کرتا ہے اور ہرگز ان کو نہیں سنتا۔
الله
تو آنحضرت ﷺ کا اسوہ اس میں تفریق فرما رہا ہے جہاں قومی نقصان کے خطرے ہوں
وہاں ہر مومن کا فرض ہے کہ وہ بات کو متعلقہ نظام تک پہنچائے ۔ جہاں انفرادی غلطیاں ہوں وہاں
آنحضرت علی صلى علوس الله کی کی تعد تعلیم یہ ہے کہ ان سے صرف نظر بھی کرو اور ان کو ان لوگوں تک پہنچانے سے حیا کرو
کہ جن تک اگر پہنچ گئی تو ان کا فرض ہو جائے گا کہ وہ سزا دیں ان کے ہاتھ بندھ جاتے ہیں وہاں، وہ
نظام کے نمائندہ ہوتے ہیں نظام کو جاری کرنا خدا نے ان کی ذمہ داری ڈالی ہوتی ہے۔ جب ان تک

خطبات طاہر جلد ۳
42
خطبه جمعه ۲۰ جنوری ۱۹۸۴ء
بات پہنچ جائے تو پھر وہ مجبور ہو جاتے ہیں۔
یہ ان لوگوں کا بھی جواب ہے وہ بعض دفعہ جب میں تعلیم دیتا ہوں عفو کی اور مغفرت کی
ایسی باتوں کی تو بعض لوگ پھر لکھتے ہیں کہ جناب ہمیں تو آپ نے پکڑ لیا فلاں بات پر ، ہم سے تو
عفو کا سلوک نہیں کیا ، ہم سے تو مغفرت نہیں کی گئی۔ انہی باتوں پر پکڑا جاتا ہے جن میں انسان مجبور اور
بے اختیار ہو جاتا ہے اور سیرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے تابع رکھ کے ساتھ پکڑا جاتا۔
على الله
عروسه
پکڑا جاتا ہے، تکلیف محسوس
کر کے پکڑا جاتا ہے، خوشی کے ساتھ نہیں پکڑا جاتا ۔ چنانچہ حضور ﷺ کی یہ حالت جو تھی اس قدر
الحضور علی کو دکھ پہنچا کہ مجھے مجبور کیا جا رہا ہے ایک مومن بھائی کے ہاتھ کاٹنے پر کہ آپ کا چہرہ
متغیر ہو گیا، صحابہ نے وہ دکھ دیکھ لیا اور پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ کیوں تم مجھے مجبور کرتے ہو کیونکہ
میری حالت یہ ہے کہ میں نظام کو نافذ کرنے پر مامور کیا گیا ہوں ، اگر مجھ تک تم بات پہنچا دو گے تو پھر
میں بے اختیار ہو جاتا ہوں اس لئے تمہیں اختیار تھا کہ تم یہ بات نہ پہنچاتے ۔اس کو کہتے ہیں ستاری
اور کس طرح کھول کھول کر حضرت محمد مصطفی علی باتیں بیان فرماتے ہیں، حیرت انگیز رسول
ہیں، کوئی آپ کا ثانی نہیں دنیا میں ، کوئی مثال نہیں مل سکتی جس نے اس طرح کھول کھول کر اللہ تعالیٰ
کے نشانات کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہو اور اس طرح باریکی اور لطافت کے ساتھ مضامین کو کھول کر
بیان فرمایا ہو۔
چنانچہ قرآن کریم اس پر نظر کرتے ہوئے فرماتا ہے:
وَكَذَلِكَ نُصَرِّفُ الْآيَتِ وَلِيَقُولُوا دَرَسْتَ
(الانعام: ۱۰۶)
اے محمد ! ہم تیرے اوپر آیات کو خوب بدل بدل کر پلٹ پلٹ کر پھیر پھیر کر بیان کرتے ہیں
اسی لئے تیری یہ تربیت کر رہے ہیں کہ جن تک تو پیغام پہنچائے وہ کہہ اٹھیں کہ ہاں تو نے تدریس کا حق
ادا کر دیا کوئی پہلو باقی نہیں چھوڑا ، اپنے فرض رسالت کو خوب خوب روشن کیا خوب عمدگی کے ساتھ
ادا کیا۔
صلى الله
در عليوه ۔
آنحضور علی کے متعلق حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں اور یہ سنن ابن ۔
ماجہ کی حدیث
ہے فرمایا:

خطبات طاہر جلد ۳
43
خطبه جمعه ۲۰ جنوری ۱۹۸۴ء
مَنْ سَتَرَ عَوْرَةَ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ سَتَرَ اللَّهُ عَوْرَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَمَنْ
كَشَفَ عَوْرَةَ أَخِيهِ الْمُسْلِمِ كَشَفَ اللَّهُ عَوْرَتَهُ حَتَّى يَفْضَحَهُ بِهَا
فِي بَيْتِهِ
( سنن ابن ماجه کتاب الحدود باب الستر على المومن دفع الحدود )
جس نے اپنے مسلمان بھائی کی ستاری کی یعنی پردہ پوشی فرمائی اللہ قیامت کے دن اسکی پردہ
پوشی فرمائے گا وَمَنْ كَشَفَ عَوْرَة أَخِيهِ الْمُسْلِمِ اور جس نے اسکی پردہ دری کی اللہ اس کی
پردہ دری اس طرح بھی کرے گا کہ وہ اپنے ہی گھر میں ذلیل و رسوا ہو جائے۔
پھر ابی صالح حضرت ابوھریرہ سے روایت کرتے ہیں اور جامع ترمذی میں یہ حدیث آتی
صلى الله
ہے کہ حضرت محمد علی ﷺ نے فرمایا :
مَنْ نَّفْسَ عَن مُؤْمِنٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ الدُّنْيَا نَفْسَ اللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ
كُرَبِ الْآخِرَةِ وَمَنْ سَتَرَ عَلَى مُسْلِمٍ سَتَرَهُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ
وَاللَّهُ فِي عَوْنِ الْعَبْدِ مَا كَانَ الْعَبْدُ فِي عَوْنِ أَخِيهِ
( جامع الترمذى كتاب الحدود باب ما جاء في الستر على المسلم )
کہ جس کسی نے بھی اپنے مومن بھائی کے دکھ کو دنیا کے دکھوں میں سے کسی دکھ کو دور کیا اللہ آخرت
میں اس کے دکھوں کو دور فرمائے گا اور جس نے اپنے مومن بھائی مسلمان کی پردہ پوشی فرمائی اللہ دنیا
میں بھی اس کی پردہ پوشی فرمائے گا اور آخرت میں بھی اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔ وَاللَّهُ فِي عَوْنِ
الْعَبْدِ مَا كَانَ الْعَبْدُ فِي عَوْنِ أَخِيهِ اللہ اپنے اس بندہ کی مدد پر رہتا ہے جب تک وہ اپنے بھائی کی
مدد پر تیار کھڑا رہتا ہے۔ جب تک کوئی مومن کسی مومن کی مدد کرتا رہتا ہے اللہ تعالیٰ اس مومن بندہ کی
مدد کرتا رہتا ہے جو اس کے بندوں میں سے کسی کی مدد کرتا ہے۔
ایک اور بہت ہی پیاری حدیث اس مضمون میں یہ ہے۔ ویسے تو ساری حدیثیں پیاری ہیں
لیکن پیاری چیزوں میں سے بعض ذرا زیادہ پیاری لگتی ہیں اور جس صحابی سے روایت ہے اس نے بھی
خاص انداز سے اسکو پوچھا ہے:
عن صفوان بن محرز انَّ رَجُلاً سَأَلَ ابْنَ عَمَرَ كَيفَ سَمِعْتَ
رسول الله ﷺ يَقُولُ في النجوة

خطبات طاہر جلد ۳
44
خطبه جمعه ۲۰ جنوری ۱۹۸۴ء
صلى الله
کہ حضرت صفوان بن محرز سے روایت ہے کہ انہوں نے دیکھا ایک شخص کو جو حضرت ابن عمر سے سوال
کر رہا تھا اور اس نے سوال یہ کیا کہ وہ ذرا مخفی سر والی بات کے متعلق تو روایت بیان کریں کہ وہ کیا بات
تھی کہ جس میں سرگوشی کے لہجہ میں کوئی بات ہوئی تھی کوئی ذکر ملتا ہے وہ ہمیں بھی سنا دیں۔ تو اس پر
حضرت ابن عمرؓ نے بیان کیا کہ آنحضرت ﷺ نے راز اور سرگوشی کے انداز میں فرمایا کہ تم میں سے علی
کوئی اپنے رب کے قریب ہوگا قیامت کے دن یہاں تک کہ وہ اپنا سایہ رحمت اس پر ڈالے گا
پھر فرمائے گا تو نے فلاں فلاں کام کیا تھا۔ وہ کہے گا ہاں میرے رب ۔ پھر کہے گا فلاں فلاں کام بھی کیا
تھا۔ وہ اقرار کرے گا اے اللہ ! مجھ سے یہ سرزد ہوا تھا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا میں نے اس دنیا میں بھی
تیری کمزوریوں کی پردہ پوشی کی تھی آج قیامت کے دن بھی تیری پردہ پوشی کرتا ہوں۔
( بخاری کتاب الادب بات ستر المؤمن على نفسه )
کیسا پیارا انداز ہے حضرت اقدس محمد مصطفی علی کا ! خدا تعالیٰ کی ستاری کی بات کر رہے
ہیں اور وہ بات بیان فرمارہے ہیں جو اللہ نے ڈھانپ کر بڑے پیار سے اپنے کسی بندہ سے کی ہے اور
خود بھی سرگوشی کے انداز میں باتیں کر رہے ہیں ہلکی آواز میں ، ایک دبی دبی سی آواز میں بڑے پیار
سے صحابہ کو یہ راز کی خبر سنا رہے ہیں کہ میں نے اللہ سے یہ پیاری بات سنی ہے اور میں تم تک پہنچاتا
ہوں کہ قیامت کے دن خدا اس قسم کا معاملہ بھی فرمائے گا۔
پس وہ شخص جو وہ بندہ بننا چاہتا ہے جس بندہ کا اس حدیث میں ذکر ہے اور جو چاہتا ہے کہ
اللہ کی رحمت کا سایہ اس کے سر پر دراز ہو جائے ، وہ بڑے پیار اور محبت سے قیامت کے دن اس سے
فرمائے اور شروع میں تھوڑا سا ڈرا بھی دے کہ تو نے یہ کام کیا تھا لیکن اس رنگ میں کہے کہ اس یوم
حشر میں کوئی اور نہ سن رہا ہو ، اسی سے پتہ چلتا ہے کہ ڈرانے کے لئے نہیں بلکہ ایک پیار کے انداز میں
مغفرت کے اظہار کے طور پر بات ہو رہی ہے۔ چنانچہ پوچھے کہ اے بندے ! تو نے یہ بھی کیا تھا ، یہ
بھی کیا تھا ، یہ بھی کیا تھا ، اور وہ اقرار کرتا چلا جائے اور پھر فرمائے کہ میں دنیا میں بھی تیری ستاری کیا
کرتا تھا آخرت میں بھی تیری ستاری کروں گا گا۔ ۔
لیکن دنیا میں کن کی ستاری کرتا ہے یہ مضمون پہلے آنحضور ﷺ بیان فرما چکے ہیں ، ان کی
نہیں کرتا جو اپنے بھائیوں کی ستاری نہیں کرتے ان کی پردہ دری کرتا ہے جو اپنے بھائیوں کی پردہ دری

خطبات طاہر جلد ۳
45
خطبه جمعه ۲۰ جنوری ۱۹۸۴ء
کرتے ہیں، ان کو گھروں میں بھی اپنے رسوا اور ذلیل کر دیتا ہے اور باہر بھی رسواو ذلیل کر دیتا ہے اس
لئے وہ بندے تو یہاں مراد نہیں ہیں ۔
اگر آپ وہ بندہ بننا چاہتے ہیں تو اپنے بھا اپنے بھائیوں سے مغفرت کا سلوک کریں اور ستاری کا
سلوک کریں۔ مغفرت تو وہ معاملات ہیں جن میں آپ کا ذاتی بخشش کا معاملہ ہے۔ آپ کا گناہ ہے
آپ بخشش کر سکتے ہیں یا نہیں کر سکتے یہ الگ بحث ہے لیکن ستاری کو اپنا ئیں کیونکہ ستاری کے نتیجہ میں
۔
اللہ کی ستاری اس دنیا میں بھی حاصل ہوگی اور اس دنیا میں بھی حاصل ہوگی ۔ دنیا دنیا
آخر پر اس مضمون پر میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دو اقتباس پڑھ کر
اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں آپ نے فرمایا:
که
انسان کے ایمان کا بھی کمال یہی ہے کہ تخلق باخلاق اللہ کرے۔
ہے کہ
(یعنی اللہ کے اخلاق کے رنگ میں اپنے اخلاق رنگین کر دے)
یعنی جو جو اخلاق فاضلہ خدا میں ہیں اور صفات ہیں ان کی حتی المقدور
اتباع کرے اور اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے رنگ میں رنگین کرنے کی کوشش
کرے۔ مثلاً خدا تعالیٰ میں عفو ہے ، انسان بھی عفو کرے۔ رحم ہے علم ہے، کرم
ہے، انسان بھی رحم کرے علم کرے، لوگوں سے کرم کرے۔ خدا تعالیٰ ستار
ہے، انسان کو بھی ستاری کی شان سے حصہ لینا چاہئے اور اپنے بھائیوں کے
عیوب اور معاصی کی پردہ پوشی کرنی چاہئے ۔ بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے“
اور ایسے بہت سے لوگ ہیں خوب سن لین کھول کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں
بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ جب کسی کی کوئی بدی یا نقص
دیکھتے ہیں جب تک اس کی اچھی طرح سے تشہیر نہ کر لیں ان کو کھانا ہضم نہیں
ہوتا ۔ حدیث میں آیا ہے جو اپنے بھائی کے عیب چھپاتا ہے ۔ خدا تعالیٰ اس کی
پردہ پوشی کرتا ہے ( ملفوظات جلد ۵ صفحہ: ۶۰۹،۶۰۸ ) (ما
پھر حضرت اقدس علیہ السلام فرماتے ہیں :

خطبات طاہر جلد ۳
46
خطبه جمعه ۲۰ جنوری ۱۹۸۴ء
تو بہ میں ایک مخفی عہد بھی ہوتا ہے کہ فلاں گناہ میں کرتا تھا اب
آئندہ وہ گناہ نہیں کروں گا ۔ اصل میں انسان کی خدا تعالیٰ پردہ پوشی کرتا ہے
کیونکہ وہ ستار ہے۔ بہت سے لوگوں کو خدا تعالیٰ کی ستاری نے ہی نیک بنا رکھا
ہے ورنہ اگر خدا تعالیٰ ستاری نہ فرمادے تو پتہ لگ جاوے کہ انسان میں کیا کیا
گند پوشیدہ ہیں“ ۔ ( ملفوظات جلد ۵ صفحہ: ۶۰۸ )
پھر فرمایا :
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم گمراہ ہو پر جسے میں ہدایت دوں تم سب
اندھے ہو مگر وہ جس کو میں نور بخشوں ، تم سب مردے ہو مگر وہی زندہ ہے جس کو
میں روحانی زندگی کا شربت پلاؤں ۔ انسان کو خدا تعالیٰ کی ستاری ڈھانکے رکھتی
ہے ورنہ اگر لوگوں کی اندرونی حالت اور باطن دنیا کے سامنے کر دیئے جاویں تو
قریب ہے کہ بعض بعض کے قریب تک بھی جانا پسند نہ کریں۔ خدا تعالیٰ بڑا ستار بھی
ہے۔ انسانوں کے عیوب پر ہر ایک کو اطلاع نہیں دیتا۔ پس انسان کو چاہئے کہ
نیکی میں کوشش کرے اور ہر وقت دعا میں لگار ہے۔“
( ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ السلام )
پس پیشتر اس کے کہ عفو اور ستاری سے ہماری بے اعتنائی اور بے پرواہی ہمیں اس مقام تک
پہنچادے جس مقام کے متعلق اللہ تعالیٰ کا یہ فیصلہ ہے۔:
وَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِقَوْمٍ سُوءًا فَلَا مَرَدَّ لَهُ وَمَا لَهُمْ مِّنْ
دُونِهِ مِنْ وَالِ
کہ اللہ تعالیٰ جب فیصلہ یہ کر لیتا ہے کہ کسی قوم نے میری حسنات کو چھوڑ دیا اور برائیوں نے
ان کے اندر راہ پالی اور وہ اس مقام تک پہنچ گئی ہیں کہ اب نعمت کو میں ان سے کھینچ لوں ۔ پھر جب خدا
سزا دینے کا فیصلہ کرتا ہے تو اس سزا سے دنیا میں کوئی کسی کو بچا نہیں سکتا ۔ تو ہم نے تو ساری دنیا کو اس
سزا سے بچانا ہے اس لئے بہت کوشش کریں اور بہت محنت کریں۔ یہ چیزیں ایسی نہیں ہیں جو تکلیف
دینے والی ہوں یہ دونوں صفحات ایسی ہیں جو لطف دینے والی ہیں ۔ کتنا نادان ہے وہ شخص جو ان

خطبات طاہر جلد ۳
47
خطبه جمعه ۲۰ جنوری ۱۹۸۴ء
لطفوں سے بھی محروم ہے اور اللہ کی رحمت سے بھی محروم ہو جائے ۔ پتہ نہیں کسی نادان نے کسی کو کیا یہ
سمجھا دیا ہے کہ پردہ دری میں مزہ ہے جو ستاری میں مزہ ہے پردہ دری تو اس کے پاسنگ کو بھی نہیں پہنچ
سکتی ۔ پردہ دری تو ایک گندی لذت ہے جس کی سردر دیاں ساتھ لگی ہوئی ہیں ، فساد ہے معاشرہ کا دکھ
پھیلانے والی بات ہے۔ آپ ملوث کرنے والی بات ہے اپنے آپ کو دکھوں میں اور پردہ درا دری کرنے
والے کے خلاف تو اور بھی لوگ پڑ جاتے ہیں خواہ مخواہ کی جھنجھٹ ہیں مصیبت کے جس کا نام جاہلوں
نے لذت رکھ لیا ہے۔ جو ستاری کا مزہ ہے وہ بالکل اور مزہ ہے ایسی ہے ایسی عظیم روحانی لذتیں ہیں ستاری
میں کہ عام انسان ان کا تصور بھی نہیں کر سکتا ۔ یہ روح میں لذت داخل ہوتی ہے اور اس کا جزو بن جاتی
۔
ہے اور روح کو ایک قوت عطا کرتی ہے ایک بلند مقام عطا کرتی ہے کردار کی تعمیر کرتی ہے۔
خدا کرے کہ جماعت احمد یہ عفو اور ستاری میں درجہ کا نو اورستاری میں درجہ کمال تک پہنچ جائے ۔ ساری جماعت،
جماعت کا ہر فرد، جماعت کے بوڑھے، جماعت کے بچے ، جماعت کے مرد، جماعت کی عورتیں خدا
تعالیٰ کی عفو اور ستاری کی صفات کو اس طرح اپنا لیں کہ دنیا میں خدا کے مظہر بن جائیں اور تمام دنیا ان
صفات سے فیض پانے والی بنے۔
خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا:
گزشتہ جمعہ میں میں نے دعا کی ایک تحریک کی تھی اسے بھولیں نہیں ۔ یہ بہت ہی بے صبری
ہوگی بلکہ گستاخی ہوگی اور کبر اور انانیت ہوگی کہ ایک ہفتہ کی دعا کے بعد لوگ یہ سوچنے لگیں کہ اللہ نے
قبول نہیں کی اس لئے اب چھوڑ دو اس بات کو ۔ ایسے ایسے بزرگوں کے ذکر بھی ملتے ہیں کہ مدتیں
گزار دیں انہوں نے عمر کا ایک حصہ گزار دیا دعائیں کرتے ہوئے اور خدا تعالیٰ نا منظوری کی
اطلاع دیتا تھا ان کو اور وہ صبر سے قائم رہے۔ یہاں تک کہ بالآخر اللہ تعالیٰ نے ان کی اس سارے
عرصہ کی تمام دعائیں قبول فرمالیں اس لئے بندہ بنیں ، بندگی کے ساتھ دعا کرنے کی عادت ڈالیں اور
عجز وانکساری کے ساتھ۔ مالک وہ ہے، جب چاہتا ہے تو حیرت انگیز طور پر قبول فرما کر ہمارے دلوں کو
خوشی سے بھر دیتا ہے اور جب نہیں چاہتا تو ہمیں بتاتا ہے کہ میں مالک ہوں تم بندے ہو، عجز اور بندگی
کے مقام پر قائم رہو ۔ اس لئے دعا نہیں چھوڑنی رحمت بای کے لئے ، بارش کے لئے اور جیسا کہ میں
نے کہا تھا صرف اپنے ملک کے لئے نہ کریں افریقہ کی حالت بہت ہی دردناک ہے۔ رات بھی بی بی

خطبات طاہر جلد ۳
48
خطبه جمعه ۲۰ جنوری ۱۹۸۴ء
سی (BBC) کی خبروں میں میں نے سنا کہ آدھا افریقہ بھوک سے مرنے کی راہ دیکھ رہا ہے گویا کہ
افریقہ کی آدھی آبادی کے متعلق اب ماہرین کو یہ خطرہ درپیش ہو گیا ہے کہ یہ بھوک سے مرجائیں گے
اگر اب بارشیں نہ ہوئیں تو ۔ بہت شدید حالت ہے تکلیف کی اور ہزار ہا بلکہ لاکھوں جانور بھوک سے
مر چکے ہیں وہاں اور بعض علاقوں میں پنجر کے پنجر پڑے ہوئے نظر آتے ہیں اس لئے بہت درد سے
دعائیں جاری رکھیں جب دوسروں کا درد کریں گے تو اللہ آپ پر بھی زیادہ رحمت فرمائے گا۔
تو ان دعاؤں کو نہیں بھولنا نہیں چھوڑنا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل نازل فرمائے اور
جیسا کہ میں نے تحریک کی تھی عربوں کو بھی اپنی دعاؤں میں خصوصیت سے یا د رکھیں اور اس دعا کو بھی
بالکل نہیں چھوڑنا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے فضل نازل ہوں۔

آج 10 میں سے 10 باقی