اللّٰہ تعالیٰ کی صفتِ غفار اور استغفار کی حقیقت
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے اللہ تعالیٰ کی صفتِ غفار اور استغفار کی حقیقت بیان فرمائی ہے۔ انہوں نے قرآن کریم کی آیات اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں واضح کیا کہ استغفار کا اعلیٰ مفہوم گناہوں سے بچنے کے لیے اللہ کی محبت کی پناہ میں آنا ہے اور دوسرا مفہوم گناہوں کی بخشش طلب کرنا ہے۔ پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کے حوالے سے اللہ سے حسنِ ظن رکھنے، خوفِ خدا اور مخلوقِ خدا پر رحم کرنے کے نتیجے میں مغفرت کے حصول کے پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ آخر میں انہوں نے دنیا پر آنے والے مصائب کے پیشِ نظر جماعت احمدیہ کو کثرت سے استغفار کرنے اور عاجزانہ دعاؤں کی تلقین فرمائی۔
موضوعات: صفت غفار، حقیقت استغفار، خوف خدا، مخلوق پر رحم، کثرت استغفار کی نصیحت
خطبات طاہر جلد ۳
131
خطبه جمعه ۱۹ مارچ ۱۹۸۴ء
اللہ تعالیٰ کی صفت غفار اور
استغفار کی حقیقت
( خطبه جمعه فرموده ۱۹ مارچ ۱۹۸۴ء بمقام مسجد اقصی ربوه )
تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:
وَإِذَا جَاءَكَ الَّذِينَ يُؤْمِنُوْنَ بِايْتِنَا فَقُلْ سَلِّمُ عَلَيْكُمْ
كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ أَنَّهُ مَنْ عَمِلَ
مِنْكُمْ سُوءًا بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابَ مِنْ بَعْدِهِ وَأَصْلَحَ فَأَنَّهُ
غَفُورٌ رَّحِيمٌ (الانعام: ۵۵)
وَأَخَرُونَ مُرْجَوْنَ لِأَمْرِ اللَّهِ إِمَّا يُعَذِّبُهُمْ وَإِمَّا
يَتُوبُ عَلَيْهِمْ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (التوبة :١٠٦)
وَأَخَرُونَ اعْتَرَفُوْا بِذُنُوبِهِمْ خَلَطُوا عَمَلًا صَالِحًا وَ
اخَرَسَيْئًا عَسَى اللهُ أَنْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ
غَفُورٌ رَّحِيمٌ (التوبة : ١٠٢)
اور پھر فرمایا :
یہ تینوں آیات جو میں نے تلاوت کی ہیں ان کا تعلق اللہ تعالیٰ کی صفت غفوریت سے
خطبات طاہر جلد ۳
132
خطبه جمعه ۱۹ مارچ ۱۹۸۴ء
ہے، غفاری سے اور اس کی مغفرت سے ، اور پہلی آیت جو سورۃ الانعام سے لی گئی ہے اس کا ترجمہ یہ ہے
کہ جب تیرے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں تو تو انہیں کہہ تم پر ہمیشہ سلامتی ہو
تمہارے رب نے اپنے آپ پر رحمت کو فرض کر لیا ہے اس طرح کہ تم میں سے جو کوئی غفلت میں کوئی بدی
کر بیٹھے پھر وہ اس کے بعد توبہ کرلے اور اصلاح کرے تو اس خدا کی صفت یہ ہے کہ وہ بہت بخشنے والا اور
بار بار رحم کرنے والا ہے۔
دوسری آیت کا ترجمہ یہ ہے جو سورۃ توبہ سے لی گئی تھی کچھ اور لوگ ہیں جو خدا تعالیٰ کے حکم
کے انتظار میں چھوڑے گئے ہیں اس کو یعنی خدا تعالیٰ کو اختیار ہے کہ خواہ ان کو عذاب دے یا ان کی توبہ
قبول فرمائے اور اللہ بہت جاننے والا اور حکمت والا ہے۔
پھر دوسری آیت سورۂ توبہ کی یہ بیان کرتی ہے کہ کچھ اور لوگ ہیں جنہوں نے اپنے گنا ہوں
کا اقرار کیا انہوں نے نیک عملوں کو کچھ اور عملوں سے جو برے تھے ملا دیا یعنی بدیاں بھی کیں اور نیکیاں
بھی کیں، قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان پر فضل فرمادے یعنی جسے ہم محاورہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ بعید نہیں کہ
خدا تعالیٰ ان پر بھی فضل فرمادے، اللہ بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔
گزشتہ خطبہ میں میں نے خدا تعالیٰ کی صفت غفاری سے متعلق یہ بیان کیا تھا کہ اس کا ایک یہ
معنی جو نہایت اعلیٰ درجہ کا اور بہت ہی بلند پایہ معنی ہے اس کا اطلاق سب سے بڑھ کر حضرت اقدس
محمد مصطفی پر ہوتا ہے اور اسی طرح آپ کی ذیل میں دیگر انبیاء پر ۔ وہاں استغفار کا معنی یہ بنتا
ہے کہ اے خدا ! ہمیں گنا ہوں سے دور رکھ ، ہمیں اپنی محبت میں ڈھانپ لے یہاں تک کہ گناہوں کو
یہ توفیق نہ ملے کہ ہم تک پہنچ سکیں ۔ ادنی ہوں یا بڑے ہر قسم کے گناہوں سے ہمیں دور رکھیو ہمارے
درمیان فاصلے کر ڈال۔ یہ معنی ہیں جن معنوں میں انبیاء استغفار کرتے ہیں اور ان معنوں میں سب
سے زیادہ اعلیٰ اور ارفع طور پر یہ صفت آنحضور ﷺ کی ذات اقدس سے تعلق رکھتی ہے لیکن اس کے
اور بھی بہت سے معانی ہیں اور ان معانی میں گناہگار بندوں کا بھی ذکر چلتا ہے۔ تھوڑے گناہگار
بندوں کا بھی ذکر چلتا ہے اور زیادہ گناہگار بندوں کا بھی ۔ ایسے بھی جنہوں نے کچھ نیک اعمال کئے
اور کچھ بد اعمال کئے اور ان کی زندگی نیک و بد کے درمیان لٹکتی رہی ۔ ایسے بندے بھی جن کے
بد اعمال زیادہ غالب آگئے لیکن ان کے متعلق بھی ان کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا گیا ، وہ چاہے تو انہیں بخش
صلى الله
خطبات طاہر جلد ۳
دے چاہے تو نہ بخشے ۔
133
خطبه جمعه ۱۹ مارچ ۱۹۸۴ء
ان دو لحاظ سے جب ہم خدا کی صفت غفاری پر غور کرتے ہیں تو اس کی ایک حدر بو بیت
سے ملی ہوئی نظر آتی ہے اور دوسری حد مالکیت سے ملی ہوئی نظر آتی ہے۔ ربوبیت کے لحاظ سے
استغفار کے وہ معنے ہوں گے جو اول طور پر مذکور ہوئے ، اگرچہ دوسرے معنے میں بھی ربوبیت جلوہ گر
ضرور ملتی ہے لیکن اس کا زیادہ تر تعلق صفت مالکیت سے ہے۔ خدا تعالیٰ اپنے بندوں کی تربیت اس
طرح بھی کرتا ہے کہ وہ خدا کے حضور ہمیشہ یہ استدعا کرتے رہتے ہیں کہ ہمیں اپنی ذات میں گناہ سے
بچنے کی طاقت نہیں ہے، ہمیں کوئی زعم نہیں ، ہم یہ نہیں کہتے کہ ہم اپنے اعمال یا قوت ارادی کے زور
سے گناہ سے بچ کر پاک لوگوں میں شمار کئے جاسکتے ہیں اس لئے تو ہم پر رحم فرما اور ہمیں گنا ہوں سے
دور رکھ اس طرح کہ گناہوں اور ہمارے درمیان تیری محبت حائل ہو جائے ۔ ہم تیری محبت میں
مستغرق ہو جائیں اور اس وجہ سے ہم گناہوں سے بچائے جائیں۔
توربو بیت کا یہ معنی بڑی قوت اور شان کے ساتھ صفت غفاریت سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کے
ذریعہ انسان ہمیشہ ادنیٰ سے اعلیٰ حالتوں کی طرف ترقی کرتا چلا جاتا ہے اور اس ترقی کی راہ میں جو
خدشات ہیں استغفار کے ذریعے ان خدشات سے بچتا ہے۔ ان ٹھوکروں سے بچتا ہے جن کے نتیجہ میں
بسا اوقات ایک ترقی یافتہ انسان بھی تحت الثریٰ میں جا گرتا ہے ۔ چنانچہ قرآن کریم اس ضمن میں بلعم
باعور کی مثال دیتا ہے۔ وہ نام تو بلعم باعور نہیں لیتا لیکن ایک کتے کی مثال دے کر اس کا ذکر کیا گیا ہے کہ
اس میں ایسی صفات تھیں اور ایسے اعمال کی طاقت تھی کہ جس کے نتیجہ میں اس کا رفع ہو سکتا تھا لیکن اس
نے استکبار سے کام لیا اور دنیا کی طرف جھک گیا یعنی دنیاوی ذرائع پر اس نے بنا کی اور دنیا کی طرف
اس کا میلان بڑھ گیا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ استغفار سے محروم رہا اور اللہ تعالیٰ سے نیکی طلب کرنے کی بجائے
اس نے اپنی انانیت پر زور دیا ۔ یہ مفہوم ہے اس ذکر کا جو بلعم باعور کا ملتا ہے (الاعراف: ۷۷)۔ چنانچہ
خدا تعالیٰ نے پھر اسے دنیا کی طرف جھکنے دیا اور اس کا رفع نہ فرمایا۔ اس کے متعلق روایات آتی ہیں کہ
ایک وقت میں اپنی زندگی میں یہ بڑے اولیاء کے مقام تک پہنچ گیا تھا اور اس کے اندر غیر معمولی صفات
پائی جاتی تھیں ترقی کی لیکن چونکہ اس نے استکبار سے کام لیا اور یہ زعم اس کے دماغ میں پیدا ہو گیا کہ گویا
میں اپنے زور سے نیکی کر رہا ہوں اس لئے بڑے بلند مقام سے وہ گرایا گیا ہے اور بہت بلند چوٹی سے
خطبات طاہر جلد ۳
134
خطبه جمعه ۱۹ مارچ ۱۹۸۴ء
جو گرتا ہے اتنا ہی زیادہ اس کو نقصان پہنچتا ہے۔ تو استغفار میں ربوبیت کے تمام پہلو شامل ہیں ، آغاز بھی
اور انجام بھی اور استغفار انجام تک انسان کی ربوبیت کرتا چلا جاتا ہے اور ٹھوکروں سے اور لغزشوں سے
صلى الله
اس کی حفاظت کرتا ہے۔ ان معنوں میں آنحضور ﷺ نے سب سے زیادہ استغفار فرمایا ، اور کسی انسان
کو یہ توفیق نہیں ملی کہ وہ اس حد تک استغفار کرے۔
جو اس طرح استغفار کرتے ہیں ان کا رخ صرف خدا کی جانب نہیں ہوتا بلکہ بالکل اسی
صلى الله
عروسة
طریق پر وہ خدا کے بندوں کی ربوبیت کرتے ہیں اور ان معنوں میں وہ مزکی ہو جاتے ہیں۔ جتنا
زیادہ استغفار کرنے والا ہوگا اتنا زیادہ اس کے اندر تزکیہ کا رحجان پایا جائے گا ۔ اتنا زیادہ وہ بنی نوع
انسان کو پاک کرنے کی بے پناہ خواہش اپنے اندر رکھتا ہوگا۔ چنانچہ آنحضور علی ایک پہلو سے
مستغفر تھے یعنی خدا تعالیٰ سے بکثرت استغفار کر کے بلند مراتب حاصل کرنے والے ترقی کرنے
والے، ربوبیت کی وہ انتہائی منازل طے کرنے والے جو انسان کے مقدر میں ہیں اور دوسری طرف
بندوں کے لئے مز کی بن گئے ۔ بندوں کے لئے رب نہیں تھے کیونکہ ربوبیت ایک ایسی صفت ہے جو
خدا تعالیٰ کے لئے استعمال ہوتی ہے بندوں کے لئے استعمال نہیں ہوتی لیکن جب روحانی طور پر ایک
انسان اپنے رب کی صفات اختیار کرتا ہے تو وہ بندوں کے لئے مزکی بن جاتا ہے، وہ ان کو پاک
کرنے لگتا ہے اور ان دونوں چیزوں کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہے۔ وہ لوگ جو استغفار تو کرتے
ہیں لیکن خدا تعالیٰ کے بندوں کی اصلاح احوال کی فکر نہیں کرتے اسی قدر ان کی استغفار اپنے ماحصل
سے، اپنے مطلوب سے محروم رہ جاتی ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ انسان اللہ تعالیٰ سے تو یہ چاہے کہ تو مجھے
گناہوں سے دور رکھ اور اپنی محبت میں ڈھانپ لے اور اس کے بندوں میں فحشاء کو دیکھنا پسند کرے
اور ان سے محبت اور پیار کا سلوک نہ کرے ان کو اپنے ساتھ جوڑ کر ان کی اصلاح کی کوشش نہ کرے۔
ان معنوں پر جب ہم نگاہ ڈالتے ہیں تو تربیت کا ایک بہت ہی اعلیٰ نکتہ ہمارے ہاتھ آتا ہے اور وہ یہ
ہے کہ بندوں کی اگر آپ اصلاح کرنا چاہتے ہیں تو جس طرح خدا تعالیٰ کی محبت حائل ہوتی ہے گناہ
کے درمیان اور ایک انسان کے درمیان اسی طرح انسان کی محبت حائل ہو جاتی ہے ایک بد کے
درمیان اور اسکی بدیوں کے درمیان اور جب تک محبت نہ ہو اصلاح کامل نہیں ہو سکتی اس لئے جو
تربیت کا دعوی کرتا ہے جو مز کی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ اس کے اخلاق نرم
خطبات طاہر جلد ۳
135
خطبه جمعه ۱۹ مارچ ۱۹۸۴ء
میں
استطاعت
صلى الله
ہوں ، اس کے اندر رحمت کا جذبہ پایا جاتا ہو۔ وہ اپنے ساتھ جوڑ لے انسان کو اور اس جوڑنے کے نتیجہ
اس کا تزکیہ ہو۔ چنانچہ آنحضور علیہ دونوں پہلوؤں سے سب بنی نوع انسان سے زیادہ کامل نظر
آتے ہیں۔ اتنا گہرا محبت کا تعلق آپ نے اپنی ذات کے ساتھ پیدا کر دیا کہ بہت بڑا مقام اس محبت کا
تھا ان جاہل عربوں کی اصلاح میں جن کی چند سالوں میں کا میں کایا پلٹ دی گئی۔ اگر آنحضور ﷺ کی غیر عروسه
معمولی محبت ان کے دل میں نہ پیدا ہوئی ہوتی تو ان کو طاقت نہیں تھی گناہوں سے بچنے کیلئے ان میں
اعت نہیں تھی کہ وہ اپنی بدیوں اور سینکڑوں سال سے خون میں ملی جلی بدیوں سے دور رہ سکیں ۔
پس آج بھی یہی نسخہ کارگر ہوگا۔ وہ جو تربیت کا دعویٰ کرتے ہیں اور جو استغفار کرنا چاہتے
ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کا استغفار مقبول ہو ان کو بالکل یہی سلوک جو وہ خدا سے چاہتے ہیں اللہ کے
بندوں سے کرنا پڑے گا اور پیار اور محبت کے دائرہ کو وسیع کرنا پڑے گا اور محبت کی قوت میں شدت پیدا
کرنی پڑے گی یہاں تک کہ مجبور ہو جائیں لوگ اپنے تزکیہ کے لئے آپ کی محبت کی بنا پر نفرت اور
تزکیہ میں ایک ایسا بعد ہے جیسے مشرق اور مغرب کا بعد ہے۔ اور وہ لوگ جو نفرت کے ذریعہ اصلاح
کرنا چاہتے ہیں لازماً جھوٹے ہیں کیونکہ قرآن کریم جگہ جگہ ان کی تردید فرما رہا ہے اور انسانی فطرت
اس خیال کو دھکے دے رہی ہے۔
استغفار کے مضمون پر ہی اگر آپ غور کریں تو آپ کو یہ حکمت سمجھ آئے گی کہ بنی نوع انسان
کی اصلاح کا دعوی اور نفرت کا ہتھیار لے کر نکلنا یہ دونوں باتیں اکھٹی نہیں چل سکتیں
آنحضور ﷺ کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے :
لَوْ كُنْتَ فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ لَا نُفَضُّوا مِنْ
حَوْلِكَ ( آل عمران : ۱۶۰)
صلى الله
کہ اے محمد ! ( ) تو جو تمام خوبیوں کا مجمع ہے تیری ذات میں اکھٹی ہیں بے انتہاء
خوبیاں اگر صرف ایک خوبی سے بھی عاری ہوتا ہے یعنی فَظًّا غَلِيظَ الْقَلْبِ ہو جاتا، تیرے
دل میں سختی پیدا ہو جاتی تو ترش رو ہو جاتا لَا نُفَضُّوا مِنْ حَوْلِكَ یہ سارے بندے جو آج
عاشقوں کی طرح تیرے گردا کھٹے ہوئے ہیں اور پروانہ وار تیری محبت میں جلنا چاہتے ہیں یہ سب
تجھے چھوڑ کر بھاگ جاتے ، تو کتنا عظیم الشان نکتہ ہے ۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
خطبات طاہر جلد ۳
136
خطبه جمعه ۱۹ مارچ ۱۹۸۴ء
استغفار کی یہی تعریف فرمائی ہے کہ استغفار خدا تعالیٰ کی محبت میں چھپنے کا نام ہے۔ کتنی عارفانہ تفسیر
ہے جو اس سے پہلے آپ کو کبھی کسی مفسر کے قلم سے نکلتی ہوئی دکھائی نہیں دے گی ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں:
اور استغفار جس کے ساتھ ایمان کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں قرآن
شریف میں دو معنی پر آیا ہے۔ ایک تو یہ کہ اپنے دل کو خدا کی محبت میں محکم کر کے
گناہوں کے ظہور کو جو علیحدگی کی حالت میں جوش مارتے ہیں“
کتنا گہرا فلسفہ گناہ کا بیان فرمادیا استفغار کی تعریف میں کہ گناہ خدا سے دوری کے نتیجے میں
جوش مارتے ہیں اور اس کی محبت کے نتیجے میں خود بخود پگھلنے لگتے ہیں۔ فرمایا:
” خدا تعالیٰ کے تعلق کے ساتھ روکنا اور خدا میں پیوست ہو کر اس
ا۔
سے مدد چاہنا ۔ یہ استغفار تو مقربوں کا ہے“
یعنی انبیاء اور بڑے بڑے اولیاء اور ان بزرگوں کا جو مقربین کی صف میں شمار ہوتے ہیں۔
ہیں
جو ایک طرفہ العین خدا سے علیحدہ ہونا اپنی تباہی کا موجب جانتے
ایک لمحہ کے لئے بھی وہ خدا سے دور ہونا پسند نہیں کرتے اور خدا کے ساتھ رہتے ہیں ۔ یہ
استغفار تو مقربوں کا ہے۔
” اس لئے استغفار کرتے ہیں تا خدا اپنی محبت میں تھامے رکھے
یعنی گناہوں سے بخشش کا کوئی تصور یہاں اس میں نہیں آتا گناہوں سے بچنے کے معنوں
میں استعمال ہوتا ہے اور خالصتہ محبت الہی کے نتیجہ میں گناہوں سے بچنے کے لیے جو تمنا دل میں پیدا
ہوتی ہے اسے استغفار کہا جاتا ہے۔
اور دوسری قسم استغفار کی یہ ہے کہ گناہ سے نکل کر خدا کی طرف
بھاگنا اور کوشش کرنا کہ جیسے درخت زمین میں لگ جاتا ہے ایسا ہی دل خدا کی
محبت کا اسیر ہو جائے۔
( سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب ، روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحہ نمبر ۳۴۶ ، ۳۴۷)
خطبات طاہر جلد ۳
137
خطبه جمعه ۱۹ مارچ ۱۹۸۴ء
چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام گناہوں کی بخشش کے معنوں میں بھی جب
استغفار کی تفسیر فرماتے ہیں تو یہ معنے نہیں لیتے کہ منہ سے کہہ دینا کہ اے خدا میرے گناہ بخش دے تو
اس کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ گناہ بخش دیتا ہے بلکہ یہ معنے لیتے ہیں کہ اگر دل میں یہ پاک تمنا ساتھ پیدا
ہو کہ خدا مجھے گناہوں سے دور کر دے اور پھر استغفار کرے تو پھر اس کی صفت مالکیت ظاہر ہوتی ہے۔
پھر ناپ تول نہیں کئے جاتے ، پھر یہ نہیں دیکھا جاتا کہ گناہ زیادہ تھے یا نیکیاں زیادہ ہیں ۔احادیث
سے پتہ چلتا ہے کہ بعض دفعہ ایک لمحہ کے لئے اللہ کی محبت جب دل پہ جلوہ گر ہوتی ہے یا خدا کی خاطر
بنی نوع انسان کی محبت دل میں جلوہ گر ہوتی ہے تو اللہ تعالی تمام بدیوں کے حساب کو کالعدم کر دیتا ہے
اور یہاں اس کی صفت مالکیت استغفار کی قبولیت کے رنگ میں ظاہر ہوتی ہے۔ ان معنوں میں اللہ
تعالیٰ کی صفت غفاری کا مالکیت سے ایک گہرا تعلق ہے۔ چنانچہ اس مضمون میں بہت سی احادیث ملتی
ہیں جن میں سے بعض کو میں نے آج کے خطبہ کے لئے موضوع بنایا ہے۔
صلى الله
حضرت اقدس محمد مصطفی علیہ فرماتے ہیں ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ ایک
حدیث قدسی ہے یعنی آنحضور ﷺ نے اس بات کو خدا کی طرف منسوب کر کے بیان فرمایا کہ اللہ نے
مجھے خبر دی ہے۔ حدیث قدسی کے الفاظ ہیں اے میرے بندو ! ( یعنی خدا کہہ رہا ہے ) تم سب راہ گم
کردہ ہو سوائے اس کے جس کو میں راہ دکھاؤں پس مجھ سے ہدایت طلب کرو میں تمہیں ہدایت دوں
گا۔ تم سب نادار اور محتاج ہو سوائے اس کے جس کو میں بے نیاز کروں پس مجھ سے اپنا رزق مانگو اور تم
سب گناہگار ہو سوائے اس کے جس کو میں بچاؤں پس تم میں سے وہ جو یقین رکھتا کہ میں گناہ بخشنے کی
قدرت رکھتا ہوں وہ مجھ سے بخشش طلب کرے میں اسے بخش دوں گا اور بخشش میں بالکل نہیں
ہچکچاؤں گا ۔ اگر تمہارے اولین اور آخرین تمہارے زندے اور تمہارے مردے، تمہارے تروتازہ اور
تمہارے بیمار اور خشک ، سب تقوی شعار دل رکھنے والے ہوں تو ان سب کا بہترین متقی ہونا میری
سلطنت اور ملکیت میں ایک مچھر کے پر کے برابر بھی اضافہ نہیں کر سکتا ۔ اور اگر تمہارے اولین اور
آخرین اور تمہارے زندے اور تمہارے مردے، تمہارے جوان اور تمہارے بوڑھے بدتر اور شقی
القلب ہو جائیں تو ان کی یہ برائی میری سلطنت میں ایک مچھر کے پر کے برابر بھی کمی نہیں کر سکتی۔ اور
اگر تمہارے اولین اور آخرین زندے اور مردے، جوان اور بوڑھے ایک میدان میں اکھٹے ہو جائیں
خطبات طاہر جلد ۳
138
خطبه جمعه ۱۹ مارچ ۱۹۸۴ء
اور پھر تم سے ہر ایک اپنی سب مرادیں مانگنے لگے اور میں ہر ایک کو اس کا مطالبہ پورا کر دوں تو میری یہ
عطا میرے ملک کے خزانوں میں اتنا بھی کمی نہیں کرے گی جتنا ایک سوئی جسے سمندر میں ڈبویا جائے
اور باہر نکالا جائے تو اس کے ناکے پر کچھ تھوڑا سا پانی لگا رہ جائے ۔ پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا میں جواد
ہوں ، میں ماجد ہوں ، جو چاہوں کرتا ہوں، ، جو چاہوں کرتا ہوں ، مری عطا بھی کلام ہے، میرا عذاب بھ ہے، میرا عذاب بھی کلام ہے۔
(سنن ابن ماجه کتاب الزهد باب ذكر التوبه )
اس حدیث میں خدا تعالیٰ کی صفت مالکیت کے ساتھ اس کی مغفرت کو جوڑا گیا ہے اور وہ
گناہگار بندے جو حد سے زیادہ گناہوں میں ڈوب چکے ہوں ان کو بھی مایوسی سے نکال دیا گیا ہے اور
یہ اعلان ہے کہ جہاں تک خدا تعالیٰ کی ملکیت کا تعلق ہے اس کی بخشش کی راہ میں کوئی بھی روک نہیں
لیکن مالک ہے جسے چاہے گا بخشے گا جسے چاہے گا نہیں بخشے گا اور اس مضمون کو بیان کرتے ہوئے اللہ
تعالیٰ نے جو شرائط واضح فرمائی ہیں ان کا ان آیات میں ذکر گزر چکا ہے جو میں نے پہلے پڑھ کر آپ کو
سنائیں ۔ ان آیات سے تعلق رکھنے والی جو مختلف شرائط ہیں یا ایسے مواقع جن پہ خدا تعالیٰ کی مغفرت
خاص جوش مارتی ہے ان کا بیان آنحضور ﷺ نے مختلف حکایات کے رنگ میں اور مختلف فرمودات
میں فرمایا ہے۔
صلى الله
ایک حدیث جو حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے اس میں وہ بیان کرتے ہیں کہ
حضور ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے اپنے ایک بندے کے بارہ میں یہ حکم دیا کہ اسے دوزخ میں لے
جاؤ، جب وہ دوزخ کے کنارے پر جا کھڑا ہوا تو مڑ کر کہا اے میرے اللہ ! میرا گمان تو تیرے بارہ میں
بہت اچھا تھا یعنی میں تو آپ سے حسن ظن رکھتا تھا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا اسے واپس لے جاؤ کیونکہ
میں اپنے بندہ کے گمان کے مطابق ہی اس سے سلوک کرتا ہوں۔
66
( الترغيب والترهيب باب فى الرجاء ، شعب الایمان باب فی الرجاء من الله تعالی )
تو سب سے بنیادی بات اللہ تعالیٰ کے متعلق اپنے ظن کو درست کرنا ہے اور یہ خیال کہ ظن
درست ہو جائے گا ایک کلمہ سے، یہ غلط ہے جو اللہ تعالیٰ کے متعلق ظن درست رکھتا ہے وہ جب ابتلاؤں
میں ڈالا جاتا ہے تو ٹھو کر کھانے کے باوجود بھی خدا تعالیٰ کے متعلق اپنا تصور درست رکھتا ہے۔ اگر اس
کی دعا خدا قبول نہیں بھی کرتا تو راضی برضا رہتا ہے۔ اگر کسی ابتلا سے اللہ تعالیٰ اس کو بظاہر نہیں نکالتا تو
خطبات طاہر جلد ۳
139
خطبه جمعه ۱۹ مارچ ۱۹۸۴ء
تو
اس وقت اس کے دل میں بغاوت کے خیالات پیدا نہیں ہوتے اور گناہوں میں جب وہ ملوث ہو جاتا
ہے اور بے اختیار پاتا ہے اپنے آپ کو تب بھی یقین کامل اسکے دل میں رہتا ہے اور کبھی یہ متزلزل نہیں
ہوتا کہ اگر اللہ چاہے تو مجھے بخش سکتا ہے اور اسی قسم کا سلوک وہ خدا کی مخلوق سے بھی کرتا ہے۔ یہ وہ ظن
ہے جس کے متعلق ہمیں پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ظن کی اتنی قدر فرمائے گا کہ ایسا شخص جس کے
متعلق جہنم کا فیصلہ ہو چکا ہو، یہ تقدیر جاری ہو گئی ہو کہ یہ جہنم میں جائے گا کیونکہ آخری تجزیہ میں اس
کے بداعمال کا پلڑا بہت زیادہ بھاری رہا تب بھی یہ حسن ظن انسان کو آخری ہلاکت سے بچا سکتا ہے۔
استغفار کرنے والوں کے لئے اس میں بہت ہی بہت ہی عظیم الشان حکمت کا پیغام ہے کہ اللہ
تعالیٰ سے اپنے ظن کو کبھی میلا نہ ہونے دیں، ہمیشہ خدا تعالیٰ سے حسن ظن کا معاملہ کریں اور جو اللہ تعالیٰ
سے حسن ظن رکھتا ہے یہ ہو نہیں سکتا کہ وہ بنی نوع انسان سے حسن ظن نہ رکھے ۔ یہ ایک اور پہلو ہے
لوخود آنحضور ﷺ نے ظاہر فرمایا مختلف رنگ میں کہ جو شخص بندوں سے یہ سلوک نہیں کرتا
سے بھی یہ سلوک نہیں کرتا جو بندوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ خدا کا بھی شکر ادا نہیں کرتا ، جو بندوں پر رحم نہیں
کرتا وہ خدا کے رحم کا طالب نہیں ہو سکتا تو حضور اکرم ﷺ نے اس مضمون کو اتنا کھول دیا ہے کہ اس کے
بعد یہ خیال یا یہ و ہم کہ حسن ظن کا صرف ایک راستہ ہوگا اور وہی انسان کو بچائے گا یہ غلط ہے۔ خدا تعالیٰ پر
حسن ظن رکھنے والا خدا کے بندوں پر بھی حسن ظن رکھتا ہے، اور وہی حسن ظن قبول ہو گا یا اسی کا حسن ظن
قبول ہوگا جو اپنے اللہ پر بھی حسن ظن رکھتا ہے اور اس کے بندوں پر بھی حسن ظن رکھتا ہے ان کے ساتھ
بھی حسن ظنی والے معاملات کرتا ہے بدظنی والے معاملات نہیں کرتا ۔ ایسے شخص کے لئے خوشخبری ہے
کہ اگر اس کی کمزوریاں غالب آجائیں اور وہ گناہ سے نہ بچ سکا ہو اور اس کے گناہوں کا پلڑا نمایاں طور
کرتا وہ خدا
پر حاوی بھی ہو گیا ہو تب بھی اللہ تعالیٰ اس حسن ظن کے نتیجہ میں اسے معاف فرمادے گا۔
اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ کے خوف کا استغفار سے بڑا گہرا تعلق ہے یعنی بعض اوقات انسان
حیران ہوتا ہے کہ ایک انسان جو اتنی لمبی بدیاں کر چکا تھا اسے بخشا کیوں گیا اور اس قسم کی احادیث پڑھ
کر یہ ذہن میں خیال پیدا ہوتا ہے کہ پھر کوئی فرق نہیں پڑتا بدیاں کر لینی چاہئیں حالانکہ اس قسم کی
بدیوں کی جرات اس خوف کو کھا جاتی ہے اور ٹکراتی ہے اس خوف سے جس کے نتیجہ میں انسان بخشا جاتا
ہے اس لئے جسارت کے نتیجہ میں بدیاں کرنا اس کا کوئی جواز کہیں نہیں ملتا نہ قرآن کریم میں نہ احادیث
خطبات طاہر جلد ۳
140
خطبه جمعه ۱۹ مارچ ۱۹۸۴ء
میں لیکن ایک انسان بعض دفعہ اپنے معاشرہ کی وجہ سے، اپنے پیدائشی حالات کی وجہ سے اور اپنی
اندرونی جبلی بعض رحجانات کی بنا پر بدیوں سے مغلوب ہو جاتا ہے اور ہر بدی کے وقت بھی خدا کا خوف
دامن گیر رہتا ہے اور ساری عمر اس کے ذہن پر یہ چیز غالب آجاتی ہے کہ وہ خدا سے ڈرتا ہے اور خوف
کھاتا ہے کہ میرے ساتھ کیا ہوگا۔ ایسے شخص کی حالت کے متعلق آنحضور ﷺ بیان فرماتے ہیں :
نے مجھ
آپ نے فرمایا ایک آدمی جس نے کبھی کوئی نیکی نہیں کی تھی اپنے اہل سے کہا کہ جب میں
صلى الله
مر جاؤں تو مجھ کو جلاد بینا اور میری راکھ کو آدھا خشکی میں اور آدھا سمندر میں بہادینا۔ خدا کی قسم اگر اللہ
مجھ پر قابو پالیا تو پھر مجھے ایسی سزادے گا کہ دنیا بھر میں کسی کو نہ دی ہوگی آنحضور ﷺ فرماتے مور علی ہیں
جب وہ آدمی مرا تو انہوں نے اسی طرح کیا جس طرح اس نے کہا تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے خشکی اور تری کو
حکم دیا کیونکہ وہ مالک ہے کہ اس کی راکھ کے ذرات کو جمع کرو۔ پس وہ جمع ہوئی اور اسے وجود ملا تو اللہ
نے اس سے پوچھا تم نے ایسا کیوں کیا تھا ؟ اے میرے بندے ! تو نے کیوں وصیت کی تھی کہ تجھے جلا
کر خاک کر دیا جائے اور آدھے ذروں کو خشکی میں بکھیر دیا جائے اور آدھوں کو سمندر میں غرق
کر دیا جائے؟ تو اس نے عرض کی کہ اے میرے رب ! تو تو جانتا ہے کہ میں نے کیوں ایسا کیا تھا۔
میں نے صرف تیرے خوف کی وجہ سے ایسا کیا تھا۔ اللہ تعالیٰ اسے فرمائے گا کہ تو نے میرا خوف کیا تھا
اس لئے میں تجھے بخش دیتا ہوں (مسند احمد کتاب مسند المكثرين من الصحابه مسند عبد اللہ بن مسعود )
اور وہ سارے گناہ جن کے مقابل پر ایک بھی نیکی نہیں تھی صفت مالکیت جب جلوہ گر ہوئی
تو ان کو خاک کی طرح اڑا دیا۔ کچھ باقی نہیں چھوڑا ان گناہوں کا لیکن اعْتَرَفُوا بِذُنُوبِهِمْ میں
اپنے درجہ کمال کو پہنچا ہے شخص اور خوف خدا میں درجہ کمال کو پہنچا ہے، کوئی دوسری عملی نیکی ہو یا نہ ہو
اللہ کا خوف رکھنا اور عجز کرنا اور اپنے گناہوں کا معترف رہنا یہ اپنی ذات میں ایک بہت بڑی نیکی ہے
اور اسی کی طرف آنحضور ﷺ اشارہ فرمارہے ہیں کہ جہاں تک خدا کی مالکیت کا تعلق ہے اس کی کوئی
صلى الله
علی
بھی حد نہیں ہے اس لئے کسی انسان کے لئے مایوسی کا کوئی بھی مقام نہیں ہے۔
صلى الله
پھر آنحضور ﷺ ایک اور شخص کے خوف کا ذکر کرتے ہیں ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ خوف خدا
ہوتا کیا ہے اور بعض اوقات کسی قسم کا خوف ہے جو بدیوں کو کھاتا ہے اور خدا تعالیٰ کو مغفرت پر آمادہ کرتا
ہے۔
خطبات طاہر جلد ۳
141
خطبه جمعه ۱۹ مارچ ۱۹۸۴ء
حضرت سہل بن سعد روایت کرتے ہیں کہ انصار میں سے ایک شخص پر اللہ تعالیٰ کی خشیت
طاری ہو گئی اور وہ رونے لگا اور اتنی بڑی خشیت کہ اس نے اپنے آپ کو گھر میں قید کر لیا یعنی باہر نکلنا
صلى الله
چھوڑ دیا۔ آنحضور سے اس کا ذکر کیا گیا تو آپ اس کے گھر تشریف لے گئے ۔ جب آپ
اندر داخل ہوئے اور اس کی گردن کو ہاتھ لگا کر دیکھا کہ کیا حالت ہے تو وہ مر کر گر پڑا یعنی وہ آخری ہے وہ
دموں تک پہنچا ہوا تھا۔ اس پر آنحضور ﷺ نے فرمایا اس کی تجہیز و تکفین کا انتظام کرو کیونکہ خوف خدا اور ا
صلى الله
خشیت الہی سے اس کا جگر ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا ہے۔“
پس خشیت صرف نام لے لینا کہ ہم خشیت رکھتے ہیں ، خشیت اور خوف رکھتے ہیں خدا کا یہ
اور بات ہے اور ایک ہے اندرونی حالت انسان کی ۔ وہ اندرونی حالت بعض دفعہ اتنا جوش دکھاتی ہے
صلى الله
کہ جیسے آنحضور ﷺ نے فرمایا خوف خدا سے واقعتہ اس کا جگر ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔
۔
صلى الله
علي
پھر آنحضور ﷺ کے متعلق حضرت عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم آنحضور
کے ساتھ ایک درخت کے نیچے بیٹھے ہوئے تھے کہ ہوا چلی اور اس درخت کی خشک پتے گرے اور سبز
پتے باقی رہ گئے تو آنحضور ﷺ نے فرمایا ایسے درخت کی مثال کیسی ہے۔ صحابہ نے عرض کیا یا رسول
الله
اللہ ! اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں ۔ ہم تو جو کچھ سیکھتے ہیں آپ ہی سے سیکھتے ہیں ۔ آپ
فرمائیے ، آپ بتائیے کہ اس درخت کی مثال کیسی ہے تو آپ نے فرمایا یہ ایک ایسے مومن کی مثال ہے
جس کے اللہ کی خشیت سے رونگھٹے کھڑے ہو جائیں تو اس کے گناہ اس سے جھڑ جائیں گے اور اس کی
نیکیاں باقی رہ جائیں گی ۔ (شعب الایمان بیھتی ۔ الفصل الثانی ذکر آثار و اخبار وردت فی ذکر اللہ عز وجل ) ذکر آمار ذكر عزوج في
تو خشیت سے مراد صرف ایک جذبہ نہیں ہے بلکہ جس طرح خزاں رسیدہ پتے جھڑ جایا
کرتے ہیں ہوا کے جھونکے سے اس طرح گناہ جھڑ کر اس سے تعلق توڑ لیتے ہیں یہ مراد ہے خدا تعالیٰ
کی بخشش کی اور سبز پتے وہ نیکیاں جو باقی تھیں اسی طرح رہ جاتی ہیں ۔ وہ درخت تو چاہے کم سرسبز ہو یا
زیادہ سرسبز ہو صرف سرسبز ہی رہے گا نیکیاں کم بھی ہوں گی تو وہ باقی رہ جائیں گی اور بدیاں زیادہ بھی
ہوں گی تو جھڑ جائیں گی۔ وہ سوکھے ہوئے پتے دوبارہ تو نہیں درخت پر لگ جایا کرتے۔
صلى الله
عروسه
پس آنحضور علی نے نہایت ہی عارفانہ رنگ میں خشیت کے نتیجہ میں بخشش کی مثال کو
واضح فرما دیا۔ آپ نے فرمایا کہ جس کا دل واقعتہ خدا سے ڈرتا ہے اس لمحہ میں جو اس کی بخشش ہوتی
خطبات طاہر جلد ۳
142
خطبه جمعه ۱۹ مارچ ۱۹۸۴ء
ہے اس کا عملی ثبوت مومن کی زندگی میں یہ ملتا ہے کہ وہ بدیوں سے بے تعلق ہو جاتا ہے جس طرح ایک
درخت ان سوکھے پتوں سے بے تعلق ہو جاتا ہے جو ہوا کے جھونکے سے اس کو چھوڑ گئے ہوں ہمیشہ
کے لئے اور نیکیوں سے بے تعلق نہیں ہوتا بلکہ وہ مزید نشو و نما پاتی ہیں کیونکہ سوکھے ہوئے پتے جب
جھڑتے ہیں تو لازماً اس درخت کے سبز پتوں کو زیادہ خوارک ملا کرتی ہے۔
صلى الله
ایک اور موقع پر آنحضور ﷺ نے خدا تعالیٰ کی مغفرت کے حصول کے جو نکات ہیں باریک
ان کو بیان کرتے ہوئے فرمایا اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں یہ حدیث میں نے آنحضور
سے ایک بار نہیں سات بار نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ بار مرتبہ سنی ہے۔
صلى الله
عروسه
آپ فرماتے ہیں کہ بنی اسرائیل میں ایک شخص کفل نامی تھا جو گناہ سے بچتا نہیں تھا۔ ایک
دفعہ قحط کے نتیجہ میں جب غربا میں فاقہ کشی پھیل گئی اور جان بچانا مشکل ہوگئی تو ایک غریب عورت اس
کے پاس آئی۔ اس سے اس نے اس کی عصمت کا سودا کیا اور کہا کہ میں تجھے اتنے روپے دوں گا اگر تو
اپنی عصمت میرے پاس بیچ دے۔ وہ غریب عورت تھی اور اس کے گھر والے فاقے کر رہے تھے اس
لئے اس کا کوئی اختیار نہیں تھا۔ آنحضور ﷺ فرماتے ہیں کہ وہ روتی رہی اور اس کا بدن کا چنے لگا اس پر
اس نے پوچھا کہ کیا دیکھ رہا ہوں تو کیوں روتی ہے اور کیوں تیرا بدن کانپ رہا ہے؟ اس نے کہا کہ مجھے رہا ۔
خدا تعالیٰ نے جس بدی سے بچائے رکھا ہے میں خدا کی خاطر تجھے واسطہ دیتی ہوں کہ مجھے اس بدی پر
مجبور نہ کر ۔ اس پر محض خوف خدا سے، رضائے باری تعالیٰ کی خاطر اس بندے نے فیصلہ کیا کہ میں اس
صلى الله
سے باز آجاؤں گا اور صرف یہی فیصلہ نہیں کیا آنحضور ﷺ فرماتے ہیں کہ اس نے عہد کیا کہ میں آئندہ
کبھی بدی کے قریب نہیں جاؤں گا۔ (سنن ترمذی کتاب صفة القيامه والرقاق والورع )
یہ ہے مغفرت کا وہ نکتہ جس کو بعض اوقات بعض راویوں نے حدیث مکمل نہ بیان کرنے کے
نتیجہ میں چھوڑ دیا اور لوگوں میں غلط فہمیاں پیدا ہو گئیں کہ اس کے بعد بھی گویا بد رہا اس کے بعد بھی ان
گناہوں میں ملوث رہا اور پھر اللہ نے بخش دیا۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ آنحضور عالیہ واضح طور پر
صلى الله
وسله
فرماتے ہیں کہ نہ صرف یہ کہ وہ رکا اس وقت بلکہ اس کے دل پر اللہ کا ایسا خوف طاری ہوا کہ اس نے
فیصلہ کیا کہ میں آئندہ بدی کے قریب نہیں جاؤں گا اور خدا کی رحمت کی شان دیکھیں کہ اسی رات وہ
مر گیا اور خدا نے اس کو ابتلا سے محفوظ کر لیا۔ یعنی بخشش کی ایک یہ بھی شان ہے۔ خدا جانتا تھا کہ وہ بندہ
خطبات طاہر جلد ۳
143
خطبه جمعه ۱۹ مارچ ۱۹۸۴ء
کمزور ہے اس وقت اس کی حالت ایسی پیدا ہو گئی ہے کہ جس کے نتیجے میں اس نے بدیوں سے رکنے
کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ شاید نہ رک سکے ۔ ہم شاید کہتے ہیں اللہ کو تو علم ہوگا کہ وہ رک سکتا تھا یا نہیں
رک سکتا تھا۔ تو اسی آخری فیصلہ کے وقت وہ اس کا آخری فعل تھا جس کے بعد اس کی وفات ہوگئی اور
اللہ تعالیٰ نے اس کی مغفرت فرمادی بلکہ حدیث کے الفاظ یہ ہیں کہ
رات وہ مردہ پایا گیا اپنے گھر میں اور اس کے دروازے پر یہ الفاظ
لکھے ہوئے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے اس نیکی کے بدلہ کفل کو معاف فرمادیا ہے۔“
66
یعنی صرف اس سے مغفرت ہی نہیں کی بلکہ ستاری کا بھی عجیب سلوک فرمایا اور اس کو تمام
ان لوگوں کے سامنے سرخرو فر ما دیا جو جانتے تھے کہ یہ انتہائی بدانسان ہے۔
تو استغفار کا معنی گناہوں سے بخشش کے معنوں میں بھی آتا ہے جس طرح کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے عرفان کے نتیجہ میں اس معنی کو پایا اور ہمارے سامنے بیان کیا۔ وہ یہ
نہیں ہے کہ محض معافی مانگی جائے بلکہ بخشش طلب کی جائے ایک خاص جذبہ کے ساتھ ۔ ایسا جذ بہ جو
روح کی پنہائیوں تک اثر انداز ہونے والا ہو ۔ ایسا جذ بہ جو بعض دفعہ جگر کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے۔
ایک ایسا جذبہ جس کے نتیجہ میں انسان کا وجود کا پینے لگے اور اس طرح اس کی بدیاں جھڑ جائیں جس
طرح خشک پتے ہوا کے جھونکوں سے جھڑ جایا کرتے ہیں اور اس کی نیکیاں قائم رہیں اور یہ ارادے دل
سے بلند ہوں کہ آئندہ میں بدیوں کے قریب نہیں جاؤں گا اور استغفاران معنوں میں انسان کرے کہ
اے اللہ ! مجھے بدیوں سے آئندہ محفوظ رکھنا اور میرے پچھلے گناہ معاف فرمادے۔ اس صورت میں اللہ
تعالیٰ ایسے انسان کی بخشش فرمادیتا ہے اور اس لحاظ سے چونکہ وہ مالک ہے اس لئے کوئی گناہ کا درجہ یا
مرتبہ یا اس کی کمیت اور کیفیت خدا کی بخشش کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتے ۔
پھر جیسا کہ میں نے کہا تھا انسان کا بندوں سے حسن سلوک، بندوں پر رحم کرنا یہ خدا تعالیٰ کو
بہت پسند ہے۔ وہاں بھی دراصل جو واقعہ بیان ہوا ہے اس میں جذبہ رحم تھا جو غالب آیا۔ رحم شروع ہوا
ہے ایک غریب عورت پر اور اس نے جنم دیا ہے پھر اللہ کے خوف کو اور وہ درجہ بدرجہ انسان ترقی کرتے
کرتے اپنی کیفیت میں اس مقام کو پہنچ گیا کہ جہاں اللہ تعالیٰ کی بخشش واجب ہو جاتی ہے۔ پس بنی
نوع انسان سے رحم کا بخشش سے بڑا گہرا تعلق ہے۔ چنانچہ حضرت رسول اکرم ﷺ اسی مضمون کو کھول
صلى الله
وسلم
خطبات طاہر جلد ۳
کر بیان اس طرح فرماتے ہیں کہ:
144
خطبه جمعه ۱۹ مارچ ۱۹۸۴ء
ایک شخص لوگوں کو قرض دیا کرتا تھا اور اس نے ملازم کو کہہ رکھا تھا کہ جب تو کسی کو تنگ
دست پائے ، غریب ہوا اور قرض ادا نہ کر سکتا ہو تو اس سے درگزر سے کام لیا کرو۔ اس سے کوئی سختی نہیں
کرنی شاید اس طرح اللہ تعالیٰ ہمیں بھی معاف فرمادے ۔ جب اس کی وفات ہوئی تو اس کو اللہ تعالیٰ
نے معاف فرمادیا ۔ ( صحیح بخاری کتاب البیوع باب من انظر معسر ا)
یہ خبر خدا تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کو دی ہے اور یہ بھی حدیث قدسی ہے۔ تو معلوم ہوتا ہے
صلى الله
کہ اس کے فعل سے خدا تعالیٰ اس طرح راضی ہوا کہ اللہ نے خود آنحضور علی کو اس کے حالات کا ذکر
فرما کر اس کی بخشش کے متعلق اطلاع عطا فرمائی۔
جہاں تک استغفار کی روح کا تعلق ہے وہ دعا ہی ہے اور امر واقعہ یہ ہے کہ دعا اور اس عجز کا
اظہار کہ ہم اپنی طاقت سے نیک نہیں ہو سکتے ، اپنے زور اور اپنی قوت سے کسی بدی کو چھوڑ نہیں سکتے اور
کسی نیکی کو اختیار نہیں کر سکتے ۔ چنانچہ آخری تان استغفار میں دعا پر ہی ٹوٹتی ہے۔ دعا ہی استغفار ہے
ستغفار کے لئے بھی دعا ہی کرنی چاہئے اور آنحضرت ﷺ نے ایک بہت ہی پیاری دعا ہمیں ہمیں اس
سلسلہ میں سکھائی ہے۔
رو
الله
۔
حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ انہوں نے آنحضرت ﷺ سے عرض
کیا کہ یا رسول اللہ ! مجھے کوئی ایسی دعا سکھائیں جو میں نماز میں مانگا کروں ۔ تو آپ نے فرمایا یہ دعا
مانگا کرو:
اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْماً كَثِيراً وَ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ
فَاغْفِرُ لِى مَغْفِرَةً مِّنْ عِنْدِكَ وَارْحَمْنِي إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ
( مسند احمد بن حنبل جلد مسند العشرة المبشرين من الجنه باب مسند ابي بكر )
کہ اے میرے اللہ میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا ہے ظُلْماً كَثِيراً بہت ہی گناہ کئے
ہیں میں نے وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا انت لیکن یہ بھی جانتا ہوں اچھی طرح کہ تیرے سوا کوئی بخشنے
والا نہیں ہے فَاغْفِرْ لِی مَغْفِرَةً مِّنْ عِنْدِكَ پس میری مغفرت اپنے حضور سے فرما۔ بہت ہی پیارا
انداز ہے یہ دعا کا فاغفر لی نہیں کہا صرف بلکہ فرمایا کہ اپنی جناب سے یعنی میرا استحقاق کوئی نہیں
خطبات طاہر جلد ۳
145
خطبه جمعه ۱۹ مارچ ۱۹۸۴ء
ہے اسی مضمون کو مزید واضح فرما دیا ، پہلے یہ کہو کہ میں اتنا گنہگار ہوں کہ گناہوں میں میں نے حد کر دی
ہے تو اپنی جناب سے اپنے حضور سے عطا فرمادے ۔ وَارْحَمْنِی اور میرا معاملہ تو رحم کا ہے استحقاق کا
نہیں ہے، تو رحم فرما ! إِنَّكَ أَنْتَ الغَفُورُ الرَّحِیم تو بہت بخشنے والا اور بہت رحم کرنے والا ہے۔
اس رنگ میں جماعت احمدیہ کو استغفار کرنی چاہئے ۔ اول آنحضور ﷺ کی سنت پر چلتے
ہوئے گناہوں سے بچنے کی بکثرت استغفار، دوسرے ان گناہوں سے تو بہ اس رنگ میں جس رنگ
میں آنحضور علی نے واضح فرمایا اور دعاؤں : ماؤں میں نہایت عجز اور انکساری۔ یہاں یہ مسئلہ بھی حل فرما دیا
آنحضور نے کہ نماز میں کوئی اور دعا جائز ہے کہ نہیں ؟ یہ جو لوگ کہتے ہیں نماز کے بعد دعا کرنی
چاہئے یہ حدیث اس تصور کو قطع کر رہی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ نماز میں مسنون الفاظ کے سوا اور کوئی الفاظ
نہیں کہے جا سکتے حالانکہ آنحضرت ﷺ حضرت ابو بکر کو اس سوال کے جواب میں یہ دعا سکھا رہے علوس
ہیں کہ یا رسول اللہ ! مجھے نماز میں دعا کرنے کے لئے کوئی دعا بتائیے ۔
صلى الله
صلى الله
صلى ال
پس اس دعا کو التزام سے جماعت احمد یہ اپنے لئے اختیار کر لے کیونکہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ اب جب کہ امن کی حالت میں ہو اپنے لئے استغفار کرو۔ جب وہ
وقت آجائے کہ خدا کے عذاب پہنچ جائیں اور قوموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیں وہ وقت استغفار کا نہیں
ہوتا ۔ ( ملفوظات جلد ۳ صفحه : ۱۷۳) پس آج جو تم استغفار کرو گے وہ مشکل وقتوں میں تمہارے کام آئے گی
اور میں دیکھ رہا ہوں کہ یہ دنیا بڑی تیزی کے ساتھ تباہی کی طرف جارہی ہے اور بہت ہی شدید
مصائب دنیا پر پڑنے والے ہیں اور کوئی ملک جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے
پیشگوئی فرمائی تھی ان خطرات سے امن میں نہیں ہوگا۔ نہ جزائر کے رہنے والے، نہ ہندوستان ، نہ
پاکستان، نہ پنجاب کے لوگ اور بہت بڑی تباہیاں آنے والی ہیں۔ چند سال کا واقع ہو یا چند اور سال
کا لیکن اب یہ مقدر ہو چکا ہے۔ انسان کے اعمال اتنے سیاہ ہو چکے ہیں اور اس کی جرات خدا تعالیٰ
کے خلاف اتنی بڑھ چکی ہے اور اس کے مظالم اس انتہا کو پہنچ چکے ہیں کہ جب یہ واقعات اس شدت
سے ہونے لگیں تو اللہ کی پکڑ آجایا کرتی ہے اس لئے استغفار کریں اور کثرت کے ساتھ استغفار کریں
کیونکہ آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ وہ شخص جو استغفار کرتا ہے اور اس کے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت عليه
ہوتی ہے اس وقت اس کے دل کے کسی ذرہ کو بھی آگ نہیں پہنچ سکتی ۔ کیسی حصہ پر بھی خدا تعالیٰ کا
صلى الله
خطبات طاہر جلد ۳
عذاب وارد نہیں ہو سکتا۔
146
خطبه جمعه ۱۹ مارچ ۱۹۸۴ء
پس ایسے دل بنالیں کہ جو خدا کی محبت اور اس کے پیار کے نتیجہ میں اور آپ کے استغفار
کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ کی پکڑ سے محفوظ رہیں اور اللہ تعالیٰ تمام دنیا پر بھی رحم فرمائے اور بنی نوع انسان
کے لئے بھی احمد یوں ہی کو استغفار کرنے کی توفیق بخشے ۔ آمین ۔