واقفینِ زندگی کی ضرورت اور صدسالہ جوبلی فنڈ کی ادائیگی کی تلقین

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے جماعت احمدیہ کے بڑھتے ہوئے کاموں اور مختلف شعبہ جات میں نئے واقفین زندگی کی اشد ضرورت پر روشنی ڈالی۔ آپ نے اساتذہ، ڈاکٹرز، انجینئرز، دفتری امور کے ماہرین اور زبان دانوں کو خدمت دین کے لیے اپنے آپ کو پیش کرنے کی تحریک فرمائی۔ اس کے علاوہ آپ نے صد سالہ جوبلی فنڈ کے بقایا جات کی جلد از جلد ادائیگی کی تاکید کی اور تاریخی و موجودہ مثالوں سے واضح کیا کہ مالی قربانیوں پر اللہ تعالیٰ کے افضال نازل ہوتے ہیں۔ آخر میں آپ نے مجلس مشاورت کے بابرکت اور نتیجہ خیز انعقاد کے لیے خصوصی دعاؤں کی تلقین فرمائی۔

موضوعات: وقف زندگی، صد سالہ جوبلی فنڈ، مالی قربانی، تبلیغ اسلام، مجلس مشاورت

خطبات طاہر جلد ۳
173
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۸۴ء
واقفین زندگی کی ضرورت اور صد سالہ جو بلی فنڈ
کی ادائیگی کی تلقین
( خطبه جمعه فرموده ۳۰ مارچ ۱۹۸۴ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے ساتھ ساتھ جو روز و شب وسعت پذیر ہیں جماعت احمد یہ کے کام
بھی پھیلتے جاتے ہیں، کاموں کے تقاضے بھی بڑھ رہے ہیں اور ذمہ داریاں بھی پہلے سے بہت زیادہ
بڑھ گئی ہیں اور بڑھتی چلی جارہی ہیں۔ یہ وسعتیں جو کاموں میں اور ذمہ داریوں میں ہیں مزید فضلوں
کا تقاضا کرتی ہیں لیکن یہ ایک نہ ختم ہونے والی دوڑ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل پھر کاموں کو بڑھا دیا
کرتے ہیں کم نہیں کیا کرتے اور ذمہ داریوں کو بھی پہلے سے زیادہ بلند کر دیتے ہیں اور ان میں
وسعت پیدا کر دیتے ہیں ۔ بہر حال ہم اس آگے بڑھنے والی ، ہمیشہ آگے بڑھنے والی دوڑ پر بہت
راضی ہیں اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نہ فضل کرتے ہوئے تھکتا ہے، نہ ایسی جماعتوں کو تھکنے دیتا
ہے جو اس کے فضلوں کی وارث بنتی ہیں۔
آج میں خاص طور پر اس نقطۂ نگاہ سے دو امور کی طرف جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں ۔
صدر انجمن میں بھی اور تحریک جدید میں بھی جس تیزی سے کام پھیل رہے ہیں اس کا تقاضا یہ ہے کہ
نئے نئے واقفین آگے آئیں جب گزشتہ سال میں نے ریٹائرمنٹ کے بعد وقف کی تحریک کی تھی تو

خطبات طاہر جلد ۳
174
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۸۴ء
ہے۔
خدا تعالیٰ کے فضل سے ایک بہت بڑی تعداد نے اپنے آپ کو پیش کیا اور یوں لگتا تھا کہ وہ ضرورت
سے بڑھ جائے گی تعداد اور جب ان کو مختلف شعبوں میں لگایا گیا تو معلوم یہ ہوا کہ شعبے آنے والوں کی
تعداد کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیلنے لگے ۔ صدرا لگے ۔ صدر انجمن میں ہی مثلاً اس سال تصنیف و اشاعت کا کام
بہت زیادہ بڑھ گیا ہے، ان کو نئے آدمی بھی دیئے لیکن پھر بھی ابھی ضرورت پھیلتی چلی جا رہی
ہے۔ تعلیم کا جو کام زیر نظر ہے اس کے پیش نظر موجودہ اسٹاف کام نہیں کر سکتا۔ پورا نہیں اتر سکتا اس کام
پر اور چند مہینے کے اندر اندر ایسے واقفین کی ضرورت پڑے گی جو تعلیم کے ماہرین ہوں ۔ جہاں تک
مستورات کا تعلق ہے خدا تعالیٰ کے فضل سے پانچ واقفات مل گئیں ہیں جنہوں نے بچیوں کو تعلیم دینے
کے سلسلہ میں اپنے نام پیش کئے ہیں اور پانچوں نے ساتھ یہ لکھا ہے کہ ہم خالصہ رضا کارانہ کام
کریں گی اور اگر ہمیں کہا جائے تو فوری طور پر استعفیٰ دے کر بھی آنے کے لئے تیار ہیں تو اللہ تعالیٰ
کے فضل سے خواتین میں بھی جذبہ بہت ہی بڑھتا چلا جا رہا ہے خدمت کا لیکن لڑکوں کے سکولوں کے
لئے ، اور بہت سے ایسے کام زیر نظر ہیں جن کے لئے اسی طرح ایسے اساتذہ کی ضرورت ہوگی
پروفیسرز کی ضرورت ہوگی جو دنیا میں اپنے کام کرنے کے بعد یہ محسوس کریں کہ اب کافی ہوگئی اب
ہمیں بقیہ زندگی خدا تعالیٰ کی خاطر خالصتہ وقف کر دینی چاہئے ۔ ایک وقت تک انسان کے لئے دنیا
کمانا بھی ضروری ہے انہی لوگوں کا پیسہ پھر سلسلہ کو بھی ملتا ہے اور پھر کئی طرح سے فائدے پہنچتے ہیں
لیکن بہت سے ایسے طبقے ہیں جن میں ایک عرصہ تک خدمت ، دنیا کمانے کے بعد پھر اتنا پس انداز
کر لیتے ہیں اور بعض دفعہ ان کو نئے ذرائع آمد مل جاتے ہیں ، بعض دفعہ فارغ ہو جاتے ہیں بچوں سے
اور جو پنشن ہے وہی کافی ہو جاتی ہے بقیہ وقت کے لئے تو ایسے لوگ میرے پیش نظر ہیں وہ بآسانی
بقیہ وقت خالصتہ اللہ تعالیٰ کے لئے اپنے آپ کو پیش کر سکتے ہیں اور اب تک جنھوں نے کیا ہے ان کا
معیار خدا کے فضل سے بہت ہی بلند ہے۔
پرائیوٹ سیکرٹری میں بھی کام بہت وسعت پذیر ہے اور بہت سے کاموں کا بوجھ واقفین
نے اٹھایا ہوا ہے اور باوجود اس کے ایک دمٹری بھی سلسلہ سے وہ نہیں لے رہے، کام وہ اتنا کرتے
ہیں کہ بعض دفعہ وہ راتوں کو گھر کام لے جاتے ہیں اور وہاں جا کر بہت دیر تک گھروں پر بھی ان کو کام
کرنا پڑتا ہے لیکن ان کا رد عمل یہ ہے اس کام کے نتیجہ میں کہ بعض نے ہمیں کہا کہ واقعہ یہ ہے کہ ہمیں

خطبات طاہر جلد ۳
175
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۸۴ء
زندگی کا مزہ اب آیا ہے اور پہلے تو یوں لگتا تھا کہ کام سے فارغ ہو کر موت کا انتظار ہے ، اب ایک
بالکل نئی زندگی ملی ہے جو پہلی زندگی سے بہت بہتر ہے اور بہت زیادہ پر لطف ہے۔
اسی طرح ہمارا ایک نیا شعبہ قائم ہوا ہے اعداد و شمارا کھٹے کرنے کا سمعی و بصری شعبہ ہے
تحریک جدید میں ، تمام دنیا کے کوائف کو چارٹس کی صورت میں ڈھالنا۔اس میں مشتاق احمد صاحب
شائق ہیں مثلاً ، واقف زندگی، بہت ہی اچھا کام ہو رہا ہے ان سب شعبوں میں اور مزید ضرورت
محسوس ہو رہی ہے یعنی پہلے لگتا تھا کہ یہ سٹاف کافی ہو جائے گا اب جو کام پھیلا ہے تو اور بہت سے
ماہرین کی ضرورت ہے جو اپنے اپنے فن میں دین کی خدمت کرنے کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں۔
امور عامہ کا کام بھی بہت بڑھ گیا، فضل عمر ہسپتال امور عامہ کے ساتھ منسلک ہے اس میں
بھی بہت سی نئی آسامیوں کے اضافے ہوئے ہیں بکثرت اور تعمیرات بھی نئی ہو رہی ہیں اور بہت
ڈاکٹرز کی بھی ضرورت
زیادہ اس کی وسعت ابھی پیش نظر ہے ، کئی نئے شعبے اس میں قائم کرنے ہیں تو ڈاکٹر
ر ہے،
کل
ہے ، کمپوڈرز کی بھی ضرورت ہے کلینیکل ٹیسٹ کرنے والوں کی بھی ضرورت ہے، نرسز کی بھی
ضرورت ہے ، لیڈی ڈاکٹرز کی ضرورت ہے۔
امور عامہ کے ساتھ جو کام وابستہ ہیں خدمت خلق کے وہ اتنے زیادہ ہیں کہ اب صدرا انجمن
نے یہ مشور دیا ہے کہ ایک نظارت خدمت خلق الگ قائم کی جائے اور وہ نظارت کے کام جو ان کے
پیش نظر ہیں وہی اتنے زیادہ ہیں کہ ایک بہت اچھی خاصی مضبوط نظارت قائم کرنی پڑے گی تو ایک
نظارت کے لئے پھر نیا سٹاف چاہئے ہوگا۔
شعبہ زودنویسی کا کام بہت بڑھ گیا ہے پہلے سے تعمیرات کے لئے ایک الگ شعبہ قائم کیا
گیا تھا، کئی واقفین بھی اس میں آئے لیکن اب محسوس ہو رہا ہے کہ اور بہت سے خدمت کرنے والوں
کی ضرورت ہے ریٹائر ڈ انجینئرز ، اور سٹئیرز ، نقشہ بنانے والے۔ غرض یہ کہ ہر طرف نظر ڈال کے
دیکھیں تو کام پھیلتا چلا جا رہا ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کا غیر معمولی احسان ہے جماعت کے اوپر کہ وہ
ہمارے کام بڑھا رہا ہے تو اس کے لئے واقفین چاہئیں اگر کسی شخص کے حالات ایسے ہوں کہ وہ کلیہ
سو فیصدی رضا کارانہ وقف نہ کر سکتا ہو تو ہمارا طریق کار یہ ہے کہ حسب حالات ان سے معاملہ طے
کر لیتے ہیں۔ بعض ایسے واقفین ہیں جو کہتے ہیں میں حاضر ہو جاتا ہوں لیکن دو جگہ خاندانوں کے

خطبات طاہر جلد ۳
176
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۸۴ء
بوجھ اٹھانے پڑیں گے اور کئی ذمہ داریاں ہیں اس لئے معمولی گزارہ جو خوشی سے جماعت دے سکتی
ہے اس پر میں راضی ہوں تو ایسے واقفین بھی ان میں سے ہیں جن کے ساتھ ہم یہ معاملہ طے کر لیتے
ہیں اور افہام و تفہیم کے ذریعہ اچھی طرح گزارہ چل جاتا ہے۔ تو بہر حال بہت وسیع پیمانے پر اب
ہمیں ایسے فن کاروں کی ضرورت ہے جو کسی نہ کسی فن میں تجربہ رکھتے ہوں اور اپنے نام پیش کریں۔
جہاں تک تحریک جدید کا تعلق ہے، تحریک جدید میں کئی وکالتوں کا اضافہ ہو چکا ہے۔ ایک
وکیل التصنیف ایڈیشنل بنایا گیا ہے، وکالت مال ثالث نئی وکالت قائم ہوئی ہے، وکالت صدسالہ
جو بلی ، وکالت اشاعت سمعی و بصری، شعبہ شماریات بھی تحریک جدید کے ساتھ تعلق رکھتا ہے اس کے
ساتھ ایک اور شعبہ مخزن تصاویر ہے جو ساری دنیا میں مختلف وقتوں میں جو جماعت نے جو خدمات
کی ہیں ان کو تصویری زبان میں اکٹھا کرنے کا کام کرے گا اور بہت سی تصویریں ہیں جواب مل سکیں گی
بعد میں ضائع ہو جائیں گی پھر ہاتھ ہی نہیں آسکیں گی مثلاً ہمارے واقفین نے افریقہ میں جو ابتدائی
خدمات کیں ، کن جھونپڑیوں میں وہ ٹھہرے ، کسی قسم کے واقفین انہیں کام کرنے والے ابتدا میں میتر
آئے ۔ کچھ نہ کچھ تصویریں اس وقت موجود ہیں جو اکٹھی ہو سکتی ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ
تصویر میں غائب ہوتی چلی جاتی ہیں۔ پھر نئے کام جو پھیل رہے ہیں ان سب کو تصویری زبان میں
ڈھالنا یہ بھی ایک بہت بڑا کام ہے۔
پھر ہمیں بیرونی ممالک میں ٹائپسٹس کی ضرورت ہے، اکا ؤنٹنٹس کی ضرورت ہے، دفتری
امور چلانے والے تجربہ کار آدمیوں کی ضرورت ہے۔ اس وقت یہ ہورہا ہے کہ واقفین زندگی جو جامعہ
کے فارغ التحصیل ہیں، باقاعدہ مبلغین ان پر انتظامی بوجھ بہت ہیں اور ان کو خط و کتابت ٹائپ بھی
خود کرنی پڑتی ہے پھر ان کو اکاؤنٹس بھی رکھنے پڑتے ہیں، رجسٹر سنبھالنے پڑتے ہیں ۔ یہ اتنا زیادہ
بوجھ ہے کہ بعض جگہ تو کچھ رضا کاران کو مل گئے ہیں مگر اکثر جگہ ان کے لئے تبلیغ میں یہ بوجھ خارج ہو
رہا ہے ۔ بجائے اس کے کہ وہ خالصتہ الگ ہو کر فارغ الذہن ہو کر تبلیغی کاموں میں اپنی قوتوں کو
صرف کریں ، نئے نئے منصوبے بنا ئیں ، عمومی نگرانی کریں، ہر احمدی کو جو داعی الی اللہ بنانے کا کام
ہے اس کی طرف توجہ دیں، تصنیف کی طرف پہلے سے بڑھ کر توجہ دیں، یہ سارے کام ہیں مگر ان کا
بہت سا وقت ضائع ہو جاتا ہے ان دفتری کاموں میں جو لازمی حصہ ہیں یعنی ان کے بغیر گزارہ بھی

خطبات طاہر جلد ۳
177
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۸۴ء
نہیں ہو سکتا۔ تو ایسے ٹائپسٹ جو ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ چکے ہوں یا ایسے سپرٹنڈنٹ جو دفتری کاموں کا
تجربہ رکھتے ہوں ، اکا ؤنٹنٹس جنہوں نے ایک وقت تک دنیا اتنی کمالی ہو کہ وہ سمجھتے ہوں کہ باقی وقت
ہم اپنے آپ کو خدا کے لئے وقف کر سکتے ہیں خالصتہ تو یہ سارے نام آگے آنے چاہئیں ۔
باہر کے ممالک میں تعمیری کام بھی ہو رہے ہیں ۔ غانا میں مثلاً ایک اور سٹئیر نے وقف کیا تھا
اور خدا کے فضل سے بہت اچھا کام کر رہے ہیں وہاں جا کے اسی طرح اور ممالک میں ہیں ان کو سمیٹنا
اور یکجا کرنا۔
پھر لائیبریریوں کا قیام ہے مختلف ممالک میں اس طرف بھی ہم ابھی تک پوری توجہ نہیں
دے سکے۔ منصوبہ یہ تھا کہ ساری دنیا میں ایک ایسی لائبریری ہر مشن میں موجود ہو جس میں دنیا کی
ہر زبان میں جماعت احمدیہ کا تبلیغی لٹریچر موجود ہوا اور اسلام کے اوپر وارد ہونے والے مختلف مذاہب
کے اعتراضات کے جوابات موجود ہوں اور پھر انڈیکس موجود ہو جس سے وہ فوراً معلوم کر سکے کہ کس
مضمون کو کس زبان میں میں کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں ۔ چنانچہ ہر ملک کا مشن ساری دنیا کا مشن
بن جائے گا اور اگر کوئی جاپانی افریقہ کے کسی ملک میں جاتا ہے تو مبلغ کے لئے کسی قسم کی ہچکچاہٹ کی
ضرورت نہیں ہوگی وہ فوراً اس کو جاپانی لٹریچر نکال کے دے سکتا ہے ، کوئی ترک چلا جاتا ہے، کوئی
یوگو سلاویہ چلا جاتا ہے تو ہر ایک لئے اس کی زبان میں لٹریچر بھی ہونا چاہئے، کیسٹس
(Cassettes) ہونے چاہئیں، وڈیو ریکارڈنگز بھی ہونی چاہئیں تا کہ اگر کوئی آرام سے بیٹھ کر
دیکھنا چاہے مقرر کو اس کی آواز بھی سنے، اس کو دیکھے بھی تو وڈیو چلا دیا جائے اور وہ تسلی سے بیٹھ کر جس
مضمون میں چاہے کسی مقرر کو بولتا سنے بھی اور دیکھ بھی لے۔ آج کل اس کا رحجان بڑھ رہا ہے۔
پھر یورپین ایسے ممالک ہیں جن کی الگ الگ چھوٹی چھوٹی زبانیں ہیں لیکن بہت اہم ہیں وہ ممالک
اسلام کے لئے ، فن لینڈ ہے چیکوسلواکیہ ہے، ان زبانوں میں آغاز ہی نہیں ہوا کام کا، ان سب کو
مرتب کرنے کے لئے ایک پوری وکالت کی ضرورت ہے۔
اب ہمیں ایک اچھا واقف زندگی مل گیا ہے بڑے تجربہ کار لائبریرین ہیں جو اس فن کے
بہت ماہر ہیں۔ قاضی حبیب الدین صاحب لکھنوی نے بڑے شوق اور اخلاص کے ساتھ وقف کیا ہے
اور اپنے آپ کو پیش کر دیا ہے اور ان کے سپر د میں نے یہ کام کیا ہے لیکن جب کام انہیں سمجھایا ( یہ

خطبات طاہر جلد ۳
178
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۸۴ء
تو میں نے صرف چند باتیں آپ کے سامنے رکھی ہیں ) تو انہوں نے کہا کہ یہ اتنا کام ہے کہ اس کے
لئے تو کمپیوٹر کی ضرورت پڑ جائے گی فوری ۔ یعنی کمپیوٹر کی ضرورت اس وقت پڑتی ہے جب آدمیوں
کے بس سے بات نکل جاتی ہے تو ابھی تو انہیں سٹاف چاہئے، پہلے کچھ سٹاف مہیا ہو۔ کام اپنے کسی نہج
پر چند قدم چل پڑے پھر انشاء اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ فضل فرمائے گا تو کمپیوٹر بھی مہیا کرنے پڑیں گے
جماعت کو۔ تو یہ چند مثالیں میں نے دی ہیں اس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ واقفین کی کتنی شدید
ضرورت ہے جماعت احمد یہ کو اور وقت کے تقاضے ہیں کہ یہ ضرورت لازماً پوری کی جائے کیونکہ جب
خدا تعالیٰ کی طرف سے فضلوں کی ہوا چلتی ہے ، ایک موسم آجاتا ہے نشو و نما کا وہی وقت ہوتا ہے کام کا،
اگر ہم پیچھے رہ جائیں گے تو اس موسم کے پھلوں سے محروم رہ جائیں گے، اتنا فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے
جتنا یہ ابر بہار ہمارے لئے فوائد لے کر آیا ہے۔
اس کثرت سے قوموں میں توجہ پیدا ہو رہی ہے جماعت احمدیہ کی طرف کہ ہر روز نئی نئی
خبریں ایسی آتی ہیں جس سے دل کھل اٹھتا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور ساتھ ہی پھر وہ ذمہ داریوں
کا بوجھ بھی آپڑتا ہے، پھر انسان فکر مند بھی ہو جاتا ہے، پھر دعا کی بھی توفیق ملتی ہے اور نئے نئے
خدمت کرنے والے بھی اپنے آپ کو پیش کرتے چلے جارہے ہیں تو ایک عجیب دنیا ہے یہ جماعت
احمد یہ کی جس کی کہیں اور کوئی مثال نہیں ہے ۔ یہ ساری دنیا میں ایک الگ دنیا ہے ۔ حیرت انگیز خدا
تعالیٰ کے فضلوں کی بارش ہو رہی ہے اور جہاں سے کوئی توقع نہیں ہوتی وہاں سے اطلاع آجاتی ہے
کہ یہاں ایک نیا میدان کھل گیا ہے اسلام کی خدمت کا ۔ مثلاً کوریا گیا ہمارا وفد آنریری ورکرز کا رضا
کاروں کا گیا اور ان کی طرف سے جو رپورٹ آئی ہے وہ اتنا ( Excite) کرنے والی ہے اتنا ہیجان
پیدا کرنے والی ہے، وہ کہتے ہیں کہ پورا میدان کھلا پڑا ہے اور اس قدر شوق سے لوگوں نے ہم سے
مطالبے کئے ہیں ، کتابیں خریدیں ہیں، لائیبریریاں مطالبے کر رہی ہیں، پروفیسر ز مطالبے کر رہے ہیں
کہ ہمیں سکھاؤ اسلام اور جماعت احمد یہ جو اسلام سکھاتی ہے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے علم کلام کی برکت سے وہ تو ذہنوں کو بھی روشن کر دیتا ہے، دلوں کو بھی
مطمئن کرتا ہے اور اس زمانہ کے انسان کے مزاج کے مطابق ہے وہ کیونکہ محض دعاوی سے آج انسان
نہیں مان سکتا جب تک فلسفہ بھی اتنا مضبوط نہ ہو، قوی نہ ہو اور اتنا پر اثر نہ ہو کہ ذہن اور دل دونوں کو

خطبات طاہر جلد ۳
179
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۸۴ء
مطمئن کر سکے ۔ تو خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ ہتھیار تو سارے ہمارے پاس موجود ہیں ۔ پھر ترجمہ
کرنے والوں کی ضرورت ہے جو پھیلتی چلی جارہی ہے۔
تو یہ سارے جو کاموں کے میں نے نام لئے ہیں ، جن کے عنوان بیان کئے ہیں ان سے
تعلق رکھنے والے جتنے احمدی جہاں ہیں وہ اپنے حالات کا جائزہ لیں اور اپنے آپ کو پیش کریں۔
بیرونی ممالک کے اس میں بیرونی باشندے بھی شامل ہیں میرے اس خطاب میں صرف پاکستانی،
ہندوستانی یا انگلستان اور امریکہ کے چند آدمی نہیں بلکہ دنیا کی ہر قوم کے آدمیوں کے لئے ضرورت ہے
کہ وہ وقف کریں کیونکہ ان کاموں کو سنبھالنے کے لئے لازماً اچھے زبان دان بھی ہمیں چاہئیں ہوں
گے۔ اس وقت تو ہم طلباء کو باہر بھجوا کر زبان سکھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ ربوہ
میں لازماً ایک بہت ہی بڑا عظیم الشان زبانوں کا انسٹیٹیوٹ ہمیں قائم کرنا پڑے گا اس کے لئے اتنا بیج
تو بویا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے نقشہ بھی تعمیر کا مکمل ہو گیا ہے اور اخراجات بھی کسی حد تک مہیا
ہو گئے ہیں تو امید ہے انشاء اللہ ایک سال کے اندر اس انسٹیٹیوٹ کی عمارت کھڑی ہو جائے گی مگر اس
عمارت کو بسانے کے لئے پھر زبان دان چاہئیں۔ انگریز وقف کریں، اٹالین وقف کریں، چینی،
جاپانی وقف کریں، یہاں آکر بیٹھیں خود اور آکر اپنی اپنی زبان کو سنبھالیں ، پھر آگے ان کے اپنے لئے
بھی پڑھنا ضروری ہوگا ، ہر زبان دان کے لئے ہر مضمون پر ایک غلبہ پانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یعنی ، ہر
آپ اردو دان ہیں لیکن اگر آپ نے سائنسی مضمون اردو میں نہیں پڑھے تو آپ کو سائنسی مضمونوں
پر اردو میں غلبہ نہیں ہے، اگر آپ نے خاص قسم کے ادبی مضمون نہیں پڑھے تو ان میں آپ کو اردو نہیں
آتی گویا کہ۔ تو محض زبان دان ہونا کافی نہیں ہوا کرتا کسی خاص مضمون پر اس زبان دان کو مقدرت
ہونا ، اس کو قادر الکلامی نصیب ہونا یہ بہت ضروری ہے۔ تو ایسے واقفین جب آئیں گے پھر ان کو دینی
علوم پر قدرت دینے کی کوشش کی جائے گی ان کو بھی سکھانا پڑے گا پھر جا کر ہمارے اچھے زبان دان
تیار ہوں گے جو اسلام کی خدمت کر سکیں ۔
یہ تو واقفین والا پہلو تھا۔ دوسرا ہے مالی ضروریات ، اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ بھی بہت بڑھ
رہی ہیں اور جہاں تک روز مرہ کی ضروریات کا تعلق ہے انجمن کے باقاعدہ چندے اور تحریک جدید
کے با قاعدہ چندے یہ ضرورت کے ساتھ ساتھ بڑھتے چلے جا رہے ہیں اور ان میں کسی غیر معمولی

خطبات طاہر جلد ۳
180
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۸۴ء
تحریک کی ضرورت نہیں پیش آتی ۔ سال میں ایک خطبہ انجمن کے چندوں سے متعلق دیا جاتا ہے
جماعت توقع سے آگے بڑھ کر خدا کے فضل سے قربانیاں کر رہی ہے لیکن ایک چندہ ایسا ہے جس
میں ابھی تک پیچھے ہے اور وہ ہے صد سالہ جو بلی ۔ گزشتہ سال بھی میں نے توجہ دلائی تھی اس کے بعد
اگر چہ پاکستان میں غیر معمولی طور پر چندے میں اضافہ ہوا ہے اور ایک سال میں چھپن لاکھ روپیہ
وصول ہوا ہے صد سالہ جو بلی کا لیکن ابھی تک بیرونی جماعتیں بھی اور پاکستان بھی بہت پیچھے رہ گیا ہے
وقت سے مختصر کوائف میں آپ کو بتاتا ہوں اس سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کتنا چندہ ابھی قابل
وصول پڑا ہوا ہے اور جو کام کرنے والے ہیں صد سالہ جو بلی کے ان کی فہرست اگر آپ کے سامنے
بیان کی جائے تو کئی خطبے چاہئیں ۔ ناممکن ہے کہ ایک خطبہ میں ان کاموں کو بیان کیا جا سکے جو صد سالہ
جو بلی نے 1989 ء سے پہلے پہلے مکمل کرنے ہیں۔ ان کی تفاصیل جب آپ کے سامنے رکھی جائیں
تو آپ حیران رہ جائیں گے کہ کتنا بڑا کام ہے، کتنا اس کا پھیلاؤ ہے اور اس کے لئے روپے کی فوری
ضرورت ہے کیونکہ بہت سے کام ہیں، مختلف ممالک میں مشنز کا قیام مختلف زبانوں میں قرآن کریم
کی اشاعت مختلف زبانوں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے تراجم اور مساجد
کا قیام ۔ ایسے ایسے نئے ممالک ہیں جہاں ایک بھی احمدی اس وقت نہیں ہے وہاں نئی جماعت کو قائم
کرنا ، آدمی مہیا کرنا ، اخراجات تو اس وقت سے شروع ہو چکے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ اب ہمارا
پیٹ بھرو اور جو چندہ کی رفتار ہے وہ مقابلہ سست ہے۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہو سکتی ہے کہ باقی انجمنیں
وصولی کا ایک باقاعدہ نظام رکھتی ہیں ان کے انسپکٹرز بھی ہیں، ان کے بڑے بڑے دفاتر
ہیں یاددہانیوں کے۔ اور جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے قربانی میں پیچھے نہیں رہتی ، یاد دہانی اور
تذکیر ضروری ہے جیسا کہ قرآن کریم فرماتا ہے ہر انسان کا ایک معیار نہیں ہوتا اکثر انسان یاددہانی
کے محتاج ہوتے ہیں تو صد سالہ جو بلی اپنے یاد دہانی کے نظام کو اتنا پھیلا سکتی نہیں ہے کیونکہ عارضی کام
ہے نسبتا اور اگر اتنا بڑا سٹاف رکھا جائے تو بہت بڑا خرچ بڑھ جائے گا اس لئے عمومی نصیحت کے سوا اور
چارہ نہیں ہے ہمارے پاس۔ تو میں نے سوچا کہ چونکہ صد سالہ جوبلی کا دفتر محدود ہے کام کے مقابل
پر اس لئے میں جماعت کو یاد دہانی کروادوں ۔
کل وعدہ جو پاکستان کا تھا وہ پانچ کروڑ چار لاکھ اناسی ہزار روپے (5,04,79000) کا

خطبات طاہر جلد ۳
181
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۸۴ء
تھا جس میں سے 28 فروری 1983 ء تک صرف ایک کروڑ اکسٹھ لاکھ (1,61,00,000) کی
وصولی ہوئی ہے یعنی آئندہ ادائیگی کے چار سال باقی ہیں اور گزشتہ گیارہ سال میں جو وصولی ہوئی وہ
پانچ کروڑ کے مقابل پر ایک کروڑ اکسٹھ لاکھ تو اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ چندہ دہندگان کے
اوپر بقیہ سالوں میں کتنا بڑا بوجھ پڑنے والا ہے۔ جتنی تاخیر کر رہے ہیں اتنا ہی یہ کام ان کے لئے
مشکل ہوتا چلا جائے گا لیکن دوران سال جو پاکستان میں وصولی ہوئی وہ خدا کے فضل سے بہت خوش
کن ہے گزشتہ وصولیوں کے مقابل پر چنانچہ چھپن لاکھ اکیاسی ہزار (56,81,000) وصولی کی وجہ
سے اب دو کروڑ اٹھارہ لاکھ ستر ہزار (2,18,77,000) وصولی ہو چکی ہے اور یہ آپ گیارہ سال
کی وصولی سمجھیں ۔ اس کے مقابل پر اس سال کو شامل کر کے چار سال وصولی کے رہتے ہیں کیونکہ
1988ء میں تو پھر کام اتنا زیادہ ہو چکا ہوگا کہ اس وقت وصولیوں کا انتظار پھر نہیں ہو سکتا۔ 1984ء
کا بقایا ایک سال سمجھ لیں 85ء ، 86 ء اور 87 ء یہ پورے چار سال ہیں وصولی کے ان سالوں میں دو
کروڑ چھیاسی لاکھ روپے (2,86,00,000) ابھی جماعت نے ادا کرنا ہے۔
جو جماعتوں کو یاد دہانیاں کروائی گئیں تھیں اور ٹارگٹس دیئے گئے تھے اس کے مطالعہ سے
پتہ چلتا ہے کہ ربوہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے تمام دنیا کی جماعتوں میں اس قربانی میں اول آیا ہے کیونکہ
ربوہ کے سپرد جو ٹارگٹ کیا گیا تھا دسویں مرحلے پر وہ تین لاکھ کا تھا لیکن ربوہ کی وصولی
(13,54,000) روپے ہوئی ہے جب کہ اس سے پہلے 83ء تک کل وصولی گیارہ سال میں نو لاکھ
اٹھاسی ہزار تھی۔ تو اس سے یہ بھی علم ہو گیا کہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے جماعت کے
رزق میں برکت کا ایک ایسا نظام جاری کر دیا ہے کہ جو بظاہر ناممکن نظر آتا ہے وہ بھی پورا ہو جاتا ہے،
توقع سے بہت بڑھ جاتا ہے ۔ کہاں گیارہ سال میں نو لاکھ اٹھاسی ہزار کی وصولی اور کہاں ایک سال
میں تیرہ لاکھ چون ہزا روپے کی وصولی ، بہت بڑا فرق ہے لیکن ایک بات باقی شہروں کے حق میں یہ
بیان کرنی ضروری ہے کہ بعض باقی بڑے شہروں نے اپنا چندہ بہت زیادہ لکھوایا تھا اس لئے وہ وصولی
میں پیچھے رہ گئے ۔ ربوہ میں چندہ کی جو توفیق تھی اس کے مقابل پر صد سالہ جو بلی میں بہت کم چندہ
لکھوایا گیا تھا مثلاً بجٹ کے لحاظ سے ربوہ، کراچی لاہور وغیرہ سے زیادہ پیچھے نہیں ہے زیادہ جو
با قاعدہ بجٹ ہے لیکن وعدہ میں بہت پیچھے تھالا ہور کا وعدہ تھا تر اسی لاکھ روپے کا اور کراچی کا ایک کروڑ

خطبات طاہر جلد ۳
182
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۸۴ء
پچپن لاکھ کا اور ربوہ کا صرف ہیں لاکھ تھا تو اس لئے وہ چونکہ پہلے ہی اپنی ہمت سے بہت کم دے
رہے تھے اس لئے ان کے کام میں نمایاں اضافہ نظر آیا لیکن اگر آپ ملحوظ بھی رکھیں اس فرق کو تب بھی
گزشتہ سال ربوہ کی قربانی ان سب شہروں سے زیادہ ہے کیونکہ کراچی کی گزشتہ سال کی وصولی ڈیڑھ
کروڑ بجٹ کے مقابل پر نو لاکھ ہے اور لاہور کی وصولی تر اسی لاکھ بجٹ کے مقابل پر سات لاکھ ہے۔
اس لحاظ سے ربوہ کی وصولی تیرہ لاکھ فی ذاتہ بھی خدا کے فضل سے بہت نمایاں اور قابل تحسین
ہے۔ اللہ تعالی اس جماعت کو جزادے اور توفیق کے مطابق مزید آگے بڑھنے کی توفیق بخشے کیونکہ ابھی
ربوہ میں گنجائش بہر حال موجود ہے ۔
جہاں تک کراچی کا تعلق ہے یہ خیال ہو سکتا ہے کہ ڈیڑھ کروڑ سے زائد کا بجٹ ان کی توفیق
سے زیادہ تو نہیں کیونکہ باقی جو جماعتیں اس سائز کی ہیں ان کے وعدوں کے مقابل پر کراچی کے
وعدے یقیناً بہت زیادہ ہیں اس لئے یہ وہم ہو سکتا ہے کہ شاید کراچی جوش میں آکر زیادہ وعدے لکھوا
گیا ہو اور اب اس کی توفیق نہ ہو ادائیگی کی لیکن میرے نزدیک یہ محض وہم ہے اللہ تعالیٰ کا جماعت
احمد یہ کے ساتھ جو سلوک ہے وہ عام حسابی قاعدوں سے نہیں پر کھا جا سکتا۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیب
سے آخری پیسہ نکل آیا ہے اور پھر جب خدا تعالیٰ کا نظام جیب میں ہاتھ ڈالتا ہے تو پھر جیب بھری ہوئی
مل جاتی ہے پھر آپ نچوڑ لیں سب کچھ پھر خدا تعالیٰ کا نظام جب دوبارہ ہاتھ ڈالتا ہے تو پھر جیب بھری
ہوئی مل جاتی ہے۔ کون سا قاعدہ کام کر رہا ہے یہ ہم نہیں جانتے ہمیں تو اتنا علم ہے کہ کچھ اسی قسم کا
قاعدہ ہے جس طرح آنحضرت ﷺ علوسه صلى الله کی جنگ خندق کے موقع پر ایک صحابی نے اور اس کی بیگم بیگم۔ نے
دعوت کی اور پتہ تھا کہ بہت دیر کا فاقہ ہے تو انہوں نے یہ سوچا کہ چند آدمی آنحضور علی کے ساتھ
آجائیں اور ایک چھوٹا سا بکرا ذبح ہوا ہے دس بارہ آدمیوں کے لئے کافی ہو جائے گا تو انہوں نے
اشارہ سے، ہلکی سی آواز میں حضور اکرم ﷺ سے عرض کیا یا رسول اللہ ! کچھ تیار ہے چند صحابہ کے ساتھ
تشریف لائیں تو آنحضرت ﷺ کا دل تو ایک نہ ختم ہونے والا سمندر تھا اور ساری کائنات پر آپ کی
رحمت محیط تھی ، یہ کیسے ممکن تھا کہ فاقے کے وقت باقی لشکر کو چھوڑ دیتے اور صرف آپ چند صحابہ کے
ساتھ چلے جاتے۔ آپ نے فرمایا اچھا اعلان کر دو کہ جس جس کو بھوک لگی ہوئی ہے سارے آجائیں
اور وہ سارے بھوکے تھے یہ بات سن کر وہ وہ بہت پریشان ہو کر واپس دوڑا اپنی بیگم کی کی طرف ۔
صلى الله
صلى الله

خطبات طاہر جلد ۳
183
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۸۴ء
صلى الله ۔
آنحضرت ﷺ نے فرمایا ٹھہرو! کپڑے سے آٹے کو بھی ڈھانک دو اور یاد رکھو کہ ہانڈی سے ڈھکنا
نہیں اتارنا جب تک میں نہ آجاؤں اور شروع نہیں کرنا جب تک میں خود اپنے ہاتھ سے شروع نہ
کروں تقسیم نہیں کرنی۔ خیر! وہ واپس گیا، بیوی کو اس نے پیغام دیا کہ اللہ ہی آج عزت رکھ لے، یہ
واقعہ ہو گیا ہے تو اس نے کہا رسول کریم ﷺ نے جو فرمایا ہے اسی طرح کرو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا
چنانچہ آنحضور علی تشریف لائے ، کپڑا اٹھایا آٹے سے اور ہاتھ لگایا اور اس کو کہا کہ شروع کرو روٹی
پکانا اور ساتھ ہی ہانڈی سے ڈھکنا اٹھا کر تقسیم شروع کر دی خود ہی اب وہ صحابی خود بیان کرتے ہیں اور
ایک سے زیادہ روایتوں میں یہ واقعہ بیان ہے کہ لوگ کھاتے چلے گئے اور نکلتا چلا گیا آٹا بھی بڑھتا گیا
اور ہانڈی سے سالن بھی نکلتا ہی چلا گیا اور ہمیں کچھ سمجھ نہیں آتی تھی کہ یہ ہو کیا رہا ہے یہاں تک کہ
جب سارے لشکر کا پیٹ بھر گیا تو اتنا کھانا بچا ہوا تھا کہ گھر والے اور اس کے علاوہ اپنے دوستوں میں
سے کسی کو بھیجنا چاہیں تو بھیج سکتے تھے۔ (صحیح بخاری کتاب المغازی باب في غزوة الخندق )
تو جو خدا حضرت محمد مصطفی ﷺ پر ظاہر ہوا اور آپ سے اس قدر رحمت اور فضلوں کا سلوک
فرمایا ہم بھی تو اسی خدا کے اسی محبوب کے غلام ہیں اور اسی کے نام پر کام کر رہے ہیں اس لئے دنیا کے
حساب سے چاہے بالکل جاہلانہ باتیں ہوں لیکن جماعت احمدیہ کے تجربہ میں ہے یہ بات سوسالہ
مشاہدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے ساتھ جماعت کی قربانی کی توفیق کو بڑھاتا ہے اور روپے میں کمی
نہیں آنے دیتا۔ ان کی ذاتی ضرورتیں بھی پہلے سے بڑھ کر پوری کر دیتا ہے اور بعض دینے والے
ایسے ہیں کہ جب وہ دیتے ہیں تو اس وقت محسوس ہوتا ہے کہ گویا اپنی توفیق سے بڑھ کر وعدہ لکھوا دیا اور
ایک دو سال کے اندر ہی خدا ایسی برکت د دے دیتا ۔ ہے کہ وہ شرمندہ ہو جاتے ہیں کہ ہم نے وعدہ کم
لکھوایا تھا۔ چنانچہ ابھی کل ہی مجھے پتہ لگالاس اینجلز سے ایک ڈاکٹر صاحب ہیں ہمارے بڑے مخلص،
فدائی ، انہوں نے مشنز کے لئے پچیس ہزار ڈالرز کا وعدہ لکھوایا تھا اور بعض ان کے جاننے والوں کا
خیال تھا کہ شاید یہ بہت وعدہ لکھوا دیا ہے انھوں نے ، اب دو تین دن کے عرصے کے اندر ان کی
طرف سے خط آیا ہے اور کل اس کی تحریک ( جدید ) نے مجھے رپورٹ بھجوائی کہ وہ کہتے ہیں کہ جو
میرے موجودہ حالات ہیں ان کے پیش نظر پچیس ہزار ڈالرز کم ہے اس لئے میں اس کو بڑھا کر پچاس
ہزار ڈالر کرتا ہوں ۔ تو یہ دیکھ لیجئے کس طرح خدا کا سلوک ہوتا ہے اور اس کثرت سے اس مضمون کے

خطبات طاہر جلد ۳
184
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۸۴ء
خط دنیا سے آرہے ہوتے ہیں کہ اس کے بعد مجھے پھر نیا حوصلہ ملتا ہے اور میں یہ رحم اس بات میں نہیں
سمجھتا کہ اب مانگنا بند کردوں کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ خدا کے فضل کے دروازے بند کر دوں ۔ میں
اقتصادی رحم جماعت پر یہ سمجھتا : پر یہ سمجھتا ہوں کہ اور مانگو اور مانگوتا کہ خدا کے فضل لان ا لا متناہی طور پر نازل ہونے
شروع ہو جائیں ۔
اس لئے اس تجربہ اور اس یقین کے ساتھ میں احباب جماعت کو تحریک کرتا ہوں کہ کمر
ہمت کسیں اور اس گزشتہ کمی کو جو گیارہ سالہ کمی ہے اسے چار سال میں نہیں بلکہ کوشش کریں کہ ایک
دوسال کے اندر ہی پوری کر دیں اللہ تعالیٰ پھر دیکھیں کس طرح ان پر فضلوں کی بارش نازل فرماتا
ہے، کس طرح ان کی جیبوں کو پھیلاتا چلا جاتا ہے ، ان کی ضرورتوں کو خود پوری کرتا ہے اور یہ سارا
نظام جب مکمل ہو جائے گا یہ دائرہ تو آخر پر یہ خلصین جو اپنی توفیق سے بڑھ کر ادا ئیگی کی کوشش کر رہے
ہوں گے شرمندگی محسوس کریں گے کہ اوہو! ہم تو بہت بڑا تیر مار رہے تھے اپنی طرف سے اللہ تعالیٰ نے
تو اتنے فضل کر دیئے ہیں کہ ہم حق ادا نہیں کر سکے۔ یہ ہے جماعت احمد یہ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا تعلق ۔
خدا کرے یہ مراسم اسی طرح جاری رہیں ، ہمیشہ ہمیش کے لئے ، ہم خدا کی محبت اور پیار میں قربانیاں
دیتے چلے جائیں اور ہماری محبت اور پیار کو لا متناہی طور پر اور بڑھانے کے لئے اللہ اپنے فضلوں کو اتنا
بڑھاتا چلا جائے کہ ہم ہمیشہ شرمندہ ہی رہیں اپنے رب سے کہ ہم تو کچھ بھی نہیں کر سکے تیرے فضل
ہم سے جیت گئے ۔
خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا:
آج چونکہ مشاورت کا دن ہے اس لئے حسب دستور جمعہ کے ساتھ نماز عصر بھی جمع کی
جائے گی۔ افسوس ہے کہ جگہ کی قلت کی وجہ سے سب کو موقع نہیں مل سکتا اس نہایت دلچسپ اور
روحانیت کی افزائش کرنے والی مجلس میں شامل ہونے کا ۔ جگہ تھوڑی ہے تو زائرین کو بھی کم ٹکٹ
ملتا ہے اس لئے مجبوری ہے لیکن آپ لوگ باہر بیٹھے شامل ہو سکتے ہیں دعاؤں کے ذریعہ، اتنا تو
کریں۔ تین دن مسلسل صبح و شام ، دن رات ، ذکر الہی اور دعاؤں میں لگا ئیں کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو
جو خدا کے کاموں کی خاطر اکٹھے ہوئے ہیں سوچ و بچار اور فکروں کے لئے ان کے ذہنوں کو روشن
کرے، ان کے قلبوں کو جلا بخشے ، ان کو خدا کے کاموں کی خاطر وسیع حوصلہ کے ساتھ وسیع منصوبے

خطبات طاہر جلد ۳
185
خطبه جمعه ۳۰ مارچ ۱۹۸۴ء
بنانے کی توفیق بخشے اور غور وفکر میں کوئی بھی نفسانیت کا پہلو نہ ہو ۔ ہر مشورہ رضائے باری تعالیٰ کی
خاطر دیا جائے اور اللہ تعالیٰ مجھے بھی توفیق بخشے کہ وہی مشورے قبول کروں جو خالصتہ اللہ کی رضا کے
مطابق ہوں اور اگر کہیں کوئی غلطی ہوگئی ہے تو ایسے مشوروں کو خدا تعالیٰ مجھے قبول کرنے کی توفیق نہ
بخشے اور پھر ان میں برکت دے پھر سارا سال پڑا ہوگا ان کاموں کو کرنے کا ان مشوروں پر عمل کرنے
کا۔ تو بہت دعاؤں کی ضرورت ہے ان دعاؤں کے ذریعہ سارار بوہ ہمارے ساتھ شامل ہو سکتا ہے۔
باقی آئندہ کے لئے بھی کوشش اور دعا کریں کہ ایک سکیم ہے ” ناصر ہال بنانے کی ۔ حضرت
خلیفہ المسح الثالث کی یاد میں ایک ایسا ہال تعمیر کیا جائے جیسا کہ آپ کی خواہش تھی جس میں کم از کم
ایک لاکھ آدمی تو بیٹھ سکے ۔ تو ہو سکتا ہے کہ اس وقت تک ربوہ کی آبادی تیزی سے پھیل کر بڑی
ہو جائے یا باہر کے لوگ جب یہ معلوم کریں کہ زائروں کے لئے جگہ مل گئی ہے تو وہ زیادہ آنا شروع
ہو جائیں تو اس صورت میں پھر انشاء اللہ مشاورت بھی ایک جلسہ سالانہ بن جائے گی اور خدا تعالیٰ کے
فضل سے اس میں شامل ہونے کی توفیق مل جائے گی۔

آج 10 میں سے 10 باقی