جماعت کو دعاؤں کی تلقین
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی روشنی میں مصلحین اور مفسدین کے باہمی فرق اور تاریخِ مذاہب کے تسلسل کو بیان فرمایا۔ آپ نے واضح کیا کہ دشمنانِ حق ہمیشہ جبر اور تشدد کا راستہ اپناتے ہیں جبکہ انبیاء اور ان کی جماعتیں خیر خواہی اور دعاؤں کو اپنا ہتھیار بناتی ہیں۔ حضور نے جماعت احمدیہ کو مخالفتوں اور خطرات کے مقابلے میں تہجد، تسبیح و تحمید، درود شریف اور قرآنی دعاؤں کے التزام کے ساتھ ظالموں کی ہدایت کے لیے بھی دعا کی تلقین فرمائی۔
موضوعات: مصلح اور مفسد کا فرق، دعاؤں کی اہمیت، تہجد کی بیداری، درود شریف اور تسبیح، مخالفین کی ہدایت کے لیے دعا
خطبات طاہر جلد ۳
187
خطبه جمعه ۶ را پریل ۱۹۸۴ء
جماعت کو دعاؤں کی تلقین
( خطبه جمعه فرموده ۶ را پریل ۱۹۸۴ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ قَالُوا إِنَّمَا نَحْنُ
مُصْلِحُونَ أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلَكِنْ
لا يَشْعُرُونَ (البقره: ۱۲-۱۳)
اور پھر فرمایا :
مذہب کی تاریخ کے مطالعہ سے خصوصاً اس تاریخ مذہب کے مطالعہ سے جس کو قرآن کریم
نے محفوظ فرمایا ہے یہ پتہ چلتا ہے کہ جب بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے کسی کو مامور کیا جاتا ہے اور بنی
نوع انسان کی اصلاح کے لئے بھیجا جاتا ہے تو اس بات سے قطع نظر کہ وہ صاحب شریعت ہو یا بغیر
شریعت کے آیا ہو ، آزاد نبی ہو یا کسی بلند تر بالا تر آقا کا غلام ہو ، لا زما دنیا اس وقت ایک ہی دعوے کو
پیش کرتے ہوئے دو مختلف گروہوں میں بٹ جاتی ہے اور دونوں گروہ ایک ہی مقصد بیان کرتے
ہیں، ایک ہی سمت کی طرف جانے کے دعویدار ہوتے ہیں لیکن رستے الگ الگ بیان کرتے ہیں اور
چلنے کے طریق بھی مختلف بیان کرتے ہیں اور اس وقت دنیا بڑے شش و پنج میں مبتلا ہو جاتی ہے کہ
ایک ہی نام سے اٹھنے والی دو آوازوں میں سے کس کی پیروی کریں؟ دونوں خدا ہی کی طرف بلاتے
ہیں ، دونوں خدا ہی کے نام پر ایک تعلیم دیتے ہیں اور سننے والے ناسمجھ حیران و ششدر دونوں طرف
خطبات طاہر جلد ۳
188
خطبه جمعه ۶ را پریل ۱۹۸۴ء
کی باتیں سنتے اور بعض اوقات کو فیصلہ کرنے کے اہل نہیں پاتے اپنے آپ ۔ وہ کہتے ہیں کہ
دونوں وہی باتیں کرتے ہیں خدا کے نام پر اور مقدس لوگوں کے نام پر اور اصلاح کے نام پر اور امن
کے نام پر اور دونوں ایک دوسرے سے اتنے دور اور اتنے مخالف اور اتنے متحارب ہیں کہ سمجھ نہیں آتی
کس کے پیچھے چلیں اور کس کے پیچھے نہ چلیں؟
ایسے ہی ایک مناظرے کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ
لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے زمانہ میں بھی ایسا ہی ہوا اور جب
ان کو کہا گیا کہ لا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ کہ دیکھو زمین میں فساد برپا نہ کروقَالُوا إِنَّمَا
نَحْنُ مُصْلِحُونَ انہوں نے کہا کہ یقیناً ہم ہی تو ہیں وہ جو اصلاح کرنے والے ہیں لیکن تم الٹا
ہمیں فساد کے طعنے دیتے ہو، ہم تو اصلاح کی غرض سے کھڑے ہوئے ہیں اور اصلاح کر کے دکھائیں
گے۔ أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ قرآن کریم فرماتا ہے ان کو جواب دو خبردار! وہی
مفسدین ہیں وَلكِنْ لا يَشْعُرُونَ لیکن وہ سمجھتے نہیں ، اس بات کی عقل نہیں رکھتے ۔
تو معلوم یہ ہوا کہ لاشعوری طور پر بھی بعض دفعہ فساد کی تعلیم دی جاتی ہے یعنی بظاہر انسان
بڑے زور اور قوت اور شدت کے ساتھ اصلاح کے دعوے کرتا ہے لیکن عملاً فساد کی تعلیم دے رہا ہوتا
ہے۔ ان دو گروہوں کے درمیان ما بہ الامتیاز کیا ہے؟ کیسے پہچانا جائے کہ کون سا گر وہ واقعی مصلحین کا
گروہ ہے اور کون سا گروہ فی الحقیقت مفسدین کا گروہ ہے؟ یہ ہے وہ سوال ہے جو ہمیشہ اٹھتا رہا اور
آج بھی اسی قسم کا سوال دنیا کے سامنے درپیش ہے۔
قرآن کریم اس کا جواب مذاہب کی تاریخ کی شکل میں دیتا ہے، دلائل سے بڑھ کر گزشتہ
انبیاء علیہم السلام کے واقعات اور ان کے مخالفین کے واقعات کھول کھول کر بیان کرتا ہے اور انسانی
عقل پر یہ فیصلہ چھوڑ دیتا ہے کہ وہ پہچانے اور غور کرے اور یہ جاننے کی کوشش کرے کہ دونوں میں
سے مصلح کون ہے اور مفسد کون ہے۔
صلال
آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں ان دو مختلف دعاوی کی بڑے زور کے ساتھ لڑائی ہوئی ہے، علی
بڑی شدت کے ساتھ کارزار گرم ہوا ہے اور دونوں طرف کی آواز میں دعوے کے لحاظ سے ایک تھیں
صلى الله
لیکن طریق کار کے لحاظ سے بالکل مختلف تھیں ۔ مثلاً آنحضور ﷺ اور آپ کے ساتھیوں کی اصلاح
خطبات طاہر جلد ۳
189
خطبه جمعه ۶ را پریل ۱۹۸۴ء
کے لئے جو دشمنوں نے جو منصوبے بنائے اور تعلیم دی وہ یہ تھی کہ ان کو بزور شمشیر اپنی ملت میں واپس
لے آؤ اس کے بغیر یہ مانیں گے نہیں ، ان کو گھروں سے نکال دو یا گھروں سمیت آگ لگا دو، ان کی
کمائیاں لوٹ لو اور اپنی ہر ملکیت سے ان کو محروم کر دو، ان کے بائیکاٹ کرو، ان کو فاقے کی سزائیں
دو، ان کو پانی کے لئے ترساؤ اور ان کے بچوں کو ذبح کرو اور ان کے بڑوں کو قتل کرو، ان کے گھروں کو
ہی نہیں بلکہ خدا کے نام پر جو یہ گھر بناتے ہیں ان کو بھی منہدم کر دو اور ان کی عبادت گاہوں کو مٹا ڈالو
تا کہ ان کو عبادت کرنے کے لئے کوئی جگہ نظر نہ آئے ۔ نَحْنُ مُصْلِحُونَ ہم اصلاح کی غرض سے
کھڑے ہوئے ہیں اس لئے ہمارا فرض ہے اور ہمارا دین ہمیں مجبور کرتا ہے کہ اصلاح کے نام پر یہ
صلى الله
علوم
ساری حرکتیں کریں ۔ اس کے مقابل پر خدا تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفی عالی اور آپ کے ماننے
والوں کو بھی ایک مقابلہ کا طریق سکھایا اور فرمایا :
فَذَكِّرُ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرُهُ لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُضَيْطِرِ
إِلَّا مَنْ تَوَلَّى وَكَفَرَ فَيُعَذِّبُهُ اللهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَةُ
صلى الله
علی
( الغاشیه آیت ۲۲-۲۵)
اے محمد ! اصلاح کے نام پر یہ سارے ہتھیار -
مقابلہ کے لئے ۔ یہ وہی ہتھیار ہیں جو پہلے بھی استعمال ہو چکے ہیں اور پہلے بھی نا کام ہو چکے ہیں اس
لئے ہم تجھے یہ بتاتے ہیں کہ تو نے انبیاء کے ہتھیار کے سوا اور کوئی ہتھیار استعمال نہیں کرنا ۔
فَذَكِّرُ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرُه تو مقابل پر نیک نصیحت کرتا چلا جا اور بڑی شدت سے کر ۔ جتنے
زور سے یہ شور و غوغا بلند کرتے ہیں اتنا ہی زیادہ ان کو خدا کی طرف بلا اور دعوت الی اللہ دے۔
إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرُ تو تو بنایا ہی مُذَكِّر گیا ہے۔ تیری تو سرشت ہی یہی ہے کہ تو نصیحت کرنے
والا ہے۔ تجھے تخلیق اس طرح کیا گیا ہے کہ تذکیر کے سوا تیرا اور کوئی مقام خدا نے مقرر نہیں فرمایا۔
پس پیغام پہنچا تا چلا جا، نیک نصیحت کرتا چلا جا اور اپنے ماننے والوں کو بھی یہی ہدایت دے۔ اسی
مضمون کو قرآن کریم نے مختلف جگہ مختلف شکلوں میں بیان فرمایا :
سارے ہتھیار لے کر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں تیرے
يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ (التوبہ : (۷۱)
که محمد مصطفی ﷺ کے غلاموں کو خدا نے ایسی سرشت دی تھی ، ایسی فطرت عطا فرمائی تھی،
صلى الله
عروسه
خطبات طاہر جلد ۳
190
خطبه جمعه ۶ را پریل ۱۹۸۴ء
ایسا مہذب بنایا اور ایسا ادب سکھایا کہ انہوں نے عمر بھر ایک ہی وطیرہ اختیار کئے رکھا کہ لوگوں کو نیک
باتوں کا حکم دیا کرتے تھے اور بری باتوں سے روکتے تھے۔
پس دیکھئے دونوں دعوے خدا کے نام پر تھے۔ جبراً مذہب کو تبدیل کرنے کا دعوی بھی
خدا کے نام پر تھا اور جبر امذہب کو تبدیل نہ کرنے کی ہدایت بھی خدا ہی کے نام پر تھی ۔ ایک طرف کہنے
والے یہ کہتے تھے کہ ہم مصلح ہیں اور اصلاح کی وجہ سے ہمیں حق نصیب ہو گیا ہے کہ ہم جبراً ملتیں
بدلنے والوں کو واپس ان میں لوٹا دیں اور ایک طرف خدا ہی کے نام پر ، اصلاح کے نام پر یہ اعلان
ہو رہا تھا :
لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَدْ تَّبَيَّنَ الرُّشُدُ مِنَ الْغَيِّ ۚ فَمَنْ
يَكْفُرْ بِا لمَّا غُوتِ وَيُؤْ مِنْ بِاللَّهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ
بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى لَا انْفِصَامَ لَهَا (البقره: ۲۵۷)
کہ دین کے نام پر کوئی جبر نہیں چلے گا ، نہ اس طرف سے تمہاری جانب اور نہ تمہاری طرف
سے ادھر ہماری جانب چلے گا اور اگر کوشش کرو گے تو ناکام رہے گا۔ وہ لوگ جنہوں نے رشد کو پالیا ہو
ان کے لئے ممکن ہی نہیں کہ رشد کو چھوڑ کر واپس لوٹ جائیں ۔ ایسے کڑے پر ان کا ہاتھ پڑ گیا ہے
لَا انْفِصَامَ لَهَا جس سے علیحدگی ان کے مقدر میں نہیں ہے، ان کی طاقت میں نہیں رہی۔ نا ممکن
ہے ۔ لَا انْفِصَامَ لَهَا سے زیادہ قوت کے ساتھ اس مضمون کو بیان نہیں کیا جاسکتا گویا خدا فرما رہا
ہے نا ممکن ہے کہ یہ ہاتھ اس کڑے سے الگ ہو جائے جس کڑے پر ڈال دیا گیا ہے کیونکہ یہ رشد و
ہدایت کا کڑا ہے۔
تو دیکھئے اصلاح کے نام پر کتنی مختلف تعلیم دی جا رہی ہے ۔ ایک طرف عبادت گاہوں کے
صلى الله
عليسة
منہدم کرنے کی تعلیم دی گئی اسلام کے نام پر اور ایک طرف آنحضور ﷺ عیسائیوں کو یہ تحریر عطا
فرمارہے تھے کہ فلاں جگہ کے عیسائی میری خدمت میں حاضر ہوئے ہیں میں ان کو ایک تحریر دیتا ہوں
اور وہ تحریر یہ ہے کہ ان کی عبادت گاہ کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا ، ان کی صلیب کی حفاظت
کی جائے گی اور اگر کسی نے ایسا نہ کیا تو اس کا میرے اور میرے خدا سے کوئی تعلق نہیں ۔ کتنا بڑا فرق
ہے اصلاح کی دو آوازوں کے درمیان ۔ ایک طرف اصلاح کے نام پر عبادت گاہوں کو ملیا میٹ
خطبات طاہر جلد ۳
191
خطبه جمعه ۶ را پریل ۱۹۸۴ء
کرنے کی تعلیم دی جارہی ہے اور دوسری طرف خدا اور اصلاح کے نام کے اوپر غیروں کی عبادت
گاہوں کی حفاظت کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ اب اس زمانہ میں اگر مقابلہ ہوجاتا تو بڑی دلچسپ صورت
حال سامنے آتی ۔ کچھ لوگ اصلاح کے نام پر مسجد میں گراتے ہوئے مارے جاتے اور کچھ لوگ اصلاح
کے نام پر مسجدوں کی حفاظت کرتے ہوئے مارے جاتے ۔ تو تاریخ کو کھول کھول کر خدا نے بیان
فرمادیا اور فیصلہ انسان پر چھوڑ دیا کہ اتنی کھلی کھلی تصویر میں تمہارے سامنے ہیں ، عنوان کے پیچھے کیوں
چلتے ہو؟ کیوں نہیں دیکھتے کہ ان عناوین کے تابع کیا تصویریں بنائی جارہی ہیں؟ ایک طرف نہایت
مکروہ اور سیاہ اور تاریک اور گھناؤنی تصویر بن رہی ہے اور ایک طرف روشن روشن، اجلے اجلے
منظر ہیں جو دن کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ ایک طرف تحریروں میں تاریکی اور سیاہی ہے دوسری طرف
کی تحریروں میں حسن ہے اور روشنی ہے اور خدا کا نور ہے، تو کیوں تم نہیں پہچانتے ؟ پس یہ مقابلے تو
ہمیشہ سے ہوتے آئے ہیں اور ہمیشہ جاری رہیں گے۔ نہ مخالفین نے اپنی اصلاح کا طریق کبھی بدلا
ہے نہ ان سے توقع کی جاسکتی ہے۔ نہ خدا کے نام پر آواز بلند کرنے والوں نے اپنا طریق کبھی ان کی
وجہ سے بدلا ہے اور نہ ان سے توقع کی جاسکتی ہے۔
اس تاریخ اور اس مقابلہ کا خلاصہ قرآن کریم نے یہ بیان فرمایا لَكُمْ دِينَكُمْ
پر میں
وَلِيَ دِيْنِ ) کا فرون: ۷ ) تمہارے لئے تمہارا دین ہے۔ تم جو سمجھتے ہو کر ولیکن میرے دین کو تم
تبدیل نہیں کر سکتے ۔ میرا دین ایک غیر مبدل دین ہے یعنی میرا چلنے کا طریق ، وہ مسلک جس
قائم ہوں یہ مسلک ازل سے اسی طرح چلا آرہا ہے کبھی تبدیل نہیں ہو سکا۔ کسی تلوار نے اس مسلک کو
تبدیل نہیں کیا اور تمہاری طرز حیات ، تمہارا مسلک بھی ایک غیر مبدل مسلک ہے ۔ جب سے اللہ
تعالیٰ نے نبوت کا آغاز فرمایا اس دنیا میں نبوت کے مخالفین ہمیشہ یہی طریق اختیار کرتے آئے ۔ پس
قرآن کریم جس تاریخ کو بیان فرماتا ہے وہ ایک غیر مبدل تاریخ ہے اس میں کبھی کوئی تبدیلی آپ
نہیں دیکھیں گے۔ ایک اللہ کی سنت ہے اور ایک اللہ کے مخالفین کی سنت ہے ۔ اور دونوں سنتیں اپنی
اپنی جگہ پر قائم چلی آرہی ہیں ۔ اس کے بعد انسان کا کام ہے یہ فیصلہ کرنا کہ دونوں میں سے صالح
کون ہے مصلح کون ہے ، کون صلاح پر قائم ہے اور کون حقیقتاً دوسرے کی اصلاح کر رہا ہے؟ پس
جماعت احمدیہ کے لئے تو کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔ یہ دو کھلی کھلی باتیں دیکھ کر اپنے لئے کون سی راہ
خطبات طاہر جلد ۳
192
خطبه جمعه ۶ را پریل ۱۹۸۴ء
آپ اختیار کرنی ہے؟ یہ ایک ایسی واضح اور کھلی بات ہے کہ اس میں کسی کو بتانے اور کہنے کی بھی کوئی
ضرورت نہیں ۔ جب بھی مقابلہ ہوگا آپ کے ہتھیار اور ہوں گے اور آپ کے دشمن کے ہتھیار اور
ہوں گے۔ اور دشمن کے ہتھیاروں کے ساتھ آپ نے ان کا جواب نہیں دینا بلکہ اپنے آقا و مولا محمد
پ نے دشمن کا جواب دینا، نا جواب دینا ہے اور وہ ہتھیا رسب سے قوی اور
صلى الله
عروسه۔
مصطفیٰ علی کے ہتھیاروں کے ساتھ اتھ آپ ۔
سب سے مضبوط اور سب سے زیادہ گہرا اثر کرنے والے ہتھیار دعا ہی کے ہتھیار تھے ۔
پس میں جماعت کو خصوصیت کے ساتھ آج دعاؤں کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔ دیکھیں
جب خطرات پیدا ہوتے ہیں تو لوگ سرحدوں کی حفاظت کیا کرتے ہیں ۔ جب خطرات پیدا ہوتے
ہیں تو لوگ فوجوں کو تیار ہونے کا حکم دیتے ہیں، ان کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دیتے ہیں ۔ جب
خطرات پیدا ہوتے ہیں تو قو میں توقع رکھتی ہیں کہ اپنے حقوق کو بھی چھوڑ دیں لوگ اور وقت کے لحاظ
سے قربانی کریں۔ پھر لوگ اپنے ہتھیاروں کو نکالتے ہیں ان کو مانجتے ہیں ، ان کو صیقل کرتے ہیں، ان
کو چمکاتے ہیں۔ اگر پریکٹس چھوڑ دی تھی تو ان کو چلانے کی پریکٹس شروع کر دیتے ہیں۔ ہمیشہ سے
یہی ہوتا آیا ہے اگر اپنی حدود کا دفاع مقصود ہو تو یہی طریق ہے۔ ہاں ہتھیا رسب کے الگ الگ
ہوتے ہیں۔ ہمارے وہ کون سے ہتھیار ہیں جنہیں اب باہر نکال لینا چاہئے ؟ اگر پہلے نہیں نکلے
ہوئے تھے ان کو بھی نکال لینا چاہئے جو ان سے غافل تھے اور اپنے صندوقوں میں بند کر کے ان کو رکھا
ہوا تھا نکالیں اور ان کو چمکائیں اور ان کے استعمال کی پریکٹس شروع کریں۔ اور یہ وہ ہتھیار ہیں جن کی
سب سے زیادہ پریکٹس رات کو ہوا کرتی ہے تہجد کے وقت میں جب ساری دنیا سوئی ہوئی ہوتی ہے
اس وقت مسلمان رجمنٹیشن ہو جاتی ہے۔ مسلمان فوجیں رات کو اپنے خدا کے حضور کھڑی ہو جاتی
ہیں اور ان ہتھیاروں کو استعمال کرنے کی خوب پریکٹس کرتی ہیں بڑی کثرت کے ساتھ ان کو استعمال
کرتی ہیں اور پھر جب وقت آتا ہے تو یہی ہتھیار ان کے کام آتے ہیں اور مخالف کے سارے ہتھیار
نا کام ہو جاتے ہیں۔ چنانچہ ان ہتھیاروں میں سب سے بڑا اور سب سے اہم ہے اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور
اللہ کی تحمید کرنا ۔ اب دیکھیں کتنا مزیدار مقابلہ ہوگا ہمارا، ایک طرف سے بڑی گندی گالیاں دی
جا رہی ہوں گی اور دوسری طرف سے سُبْحَانَ الله وبحمدہ سبحان الله العظیم کی آوازیں
بلند ہو رہی ہوں گی ۔ دن کو بھی اور رات کو بھی ، ہر شہر سے جہاں احمدی بستے ہیں، ہر گلی سے جہاں احمدی
خطبات طاہر جلد ۳
193
خطبه جمعه ۶ را پریل ۱۹۸۴ء
رہتے ہیں، ہر گھر سے جو احمدیوں سے آباد ہے، ہر گالی کے جواب میں سبحان الله و بحمده
سبحان الله العظیم کی آواز بلند ہو رہی ہوگی ۔ اور پھر جب حضرت مسیح موعود کو وہ گالیاں دیں
گے تو آپ کا ہتھیار کیا ہے ؟ آپ کہیں گے اللهم صل على محمد و آل محمد و وبارک
وسلم انک حمید مجید ۔ اس کو کہتے ہیں مقابلہ کتنا شاندار مقابلہ ہونے والا ہے۔ اس مقابلہ
کے لئے آپ کو خوب Excite ہو جانا چاہئے ۔ خوب اچھی طرح تیار ہو جانا چاہئے ۔ پس آپ ہر گالی
کے جواب میں درود بھیجیں حضرت محمد مصطفی ملا اور آپ کی آل پر اور اللہ بہتر جانتا ہے کہ آپ کی
آل کا سب سے زیادہ مستحق کو نسا وجود ہے؟ کون ہے جو آپ کی آل کہلانے کا سب سے زیادہ حق دار
ہے؟ پس اللهم صل على محمد وال محمد ان گالیوں کے جواب ہے جو وہ حضرت مسیح
موعود کو دیتے ہیں یا دیں گے۔
پھر ان دو باتوں کے بعد یعنی تسبیح اور تحمید اور درود کے بعد پھر دوسری دعائیں ہیں ، یہ بھی
صلى الله
عروسه ۔
وہی ہتھیار ہیں جو قرآن کریم نے ہمیں سکھائے ہیں یا آنحضرت ﷺ نے ہمیں ان کی تربیت دی
ہے۔ دوسری دعا جس کو خصوصیت سے کرنا چاہئے وہ یہ ہے: يَا حَفِيظٌ يَا عَزِيزُ يَا رَفِيق کہ اے
حفاظت کرنے والے ! ہم پر چاروں طرف سے حملہ ہو رہا ہے اور یہ حملہ تیرے نام پر ہو رہا ہے ۔ ہم
کمزور ہیں لیکن جانتے ہیں کہ تو عزیز ہے، غالب ہے اور قدرت والا ہے اور تیرے مقابل پر کوئی
جیت نہیں سکتا ۔ پس اے حفاظت کرنے والے ! ہم تجھے پکار رہے ہیں اور اے غالب مقدرت والے
خدا ! ہم تجھے پکارر۔ پکار ررہے ہیں اور اسے رفیق ! اے ہمارے دوست ! اور اور سا ساتھی ہم تجھے پکار رہے ہیں تیرے
سوا آج کوئی ہمارا دوست نہیں ہے اور کوئی نہیں جو ہمیں ان خطرات سے بچا سکے ۔ یا حی یا قیوم یہ
ہے
زندگیاں لوٹنے کی تعلیم دے رہے ہیں مگر ہمارا تو تجھ سے تعلق ہے اے کی خدا! جو ہمیشہ سے زندہ
اور ہمیشہ زندہ رہے گا اور جس سے زندگی کے چشمے پھوٹتے ہیں ، وہ خود بھی قائم ہے اور دوسروں کو بھی
قائم رکھنے کی طاقت رکھتا ہے۔ اسے قیوم ! ہم تجھ سے اپنا تعلق جوڑتے ہیں تو ہمیں قائم رکھ اور تو ہمیں
قیام بخش اور ہماری زندگی کو غیروں کے حملے سے بچا اور وہ اسے جتنا چھوٹا کرنا چاہتے ہیں تو اسے اتنا
ہی لمبا کر دے کیونکہ تیری زندگی تو ہمیشہ کی زندگی ہے۔ پس قومی لحاظ سے ہم جب ہم تجھ سے تعلق جوڑ
لیتے ہیں تو ہماری زندگی بھی تیری زندگی جیسی ہو جانی چاہئے ، جس طرح تجھ پر فنا نہیں تیرے بندوں پر
خطبات طاہر جلد ۳
194
خطبه جمعه ۶ را پریل ۱۹۸۴ء
بھی بحیثیت جماعت کے کبھی فنا نہیں آنی چاہئے برحمَتِكَ نَسْتَغِيت ۔ ہم تیری رحمت کے
بھکاری ہیں ۔ ہم تیری رحمت کے حضور فریادی بن کر آئے ہیں ۔ نَسْتَغیث کا مطلب ہے فریاد کرتے
ہیں تیری ، دہائی دیتے ہیں اے خدا! ہم تیری رحمت کے بھکاری اور فریادی بن کے حاضر ہو گئے تجھے
تیری حفاظت کی یاد دلانے کے لئے ، تجھے تیری عزت کی یاد دلانے کے لئے اور تجھے تیری رفاقت کی
یاد دلانے کے لئے ۔ پس اے حی وقیوم ! آ اور ہمارا ساتھی بن ۔
پھر ایک دعا بھی ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یہ
گویا کہ اسم اعظم ہے۔ ایسی طاقت والی دعا ہے جو ہر صورت حال پر کام کرتی ہے۔ یہ ہر مرض کی دوا
ہے اور وہ دعا ہے :
رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِي وَانْصُرُنِي وَارْحَمْنِي
اس کو اگر قومی طور پر کیا جائے تو رَبِّ فَاحْفَظْنَا وَانْصُرْنَا وَارْحَمْنَا بھی پڑھا جا سکتا ہے رَبِّ
فاحفظنی کی بجاۓ رَبِّنَا فَاحْفَظْنَا وَانْصُرْنَا وَارْحَمْنَا کہ اے خدا! تو ہمارا رب ہے اور ہر چیز تیری
خادم ہے، کوئی بھی کائنات میں ایسا وجود نہیں ہے جو تیرے قبضہ قدرت سے باہر ہو ۔ پس جب ہر چیز
تیری خادم ہے تو ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں۔ جس آقا کے ہم غلام ہیں ایسا کر کہ ہر وہ چیز جو اس آقا
کی غلام ہے وہ ہماری غلام بنادی جائے ، ہماری خدمت پر مامور ہو جائے یعنی تیری کا ئنات کی ساری
طاقتیں ہمارے لئے وقف ہو جائیں ہماری حفاظت کے لئے وقف ہو جائیں ۔ فَاحْفَظنی میری
حفاظت فرما، وَانْصُرُ نِی اور میری نصرت فرما، وارحمني اور مجھ پر رحم فرما۔
رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا (آل عمران: ۱۴۸)
اے خدا! ہمارے گناہ بخش دے۔ ایسا نہ ہو کہ ہماری مغفرت اور تیری نصرت کے درمیان ہمارے گناہ
حائل ہو جائیں۔ ایسا نہ ہو کہ ہم تیری نظر میں حق دار ہی نہ رہے ہوں اس حفاظت اور رفاقت کے جس
کے ہم تجھ سے طلب گار ہیں ۔ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا ۔ آج تو خطروں کے دن ہیں ، آج تو
بخششوں کے دن ہیں ، آج تو صرف نظر کے دن ہیں، جو کچھ ہو رہا ہے تیرے نام پر ہو رہا ہے اور تیری
وجہ سے ہو رہا ہے اس لئے آج ہمارے گناہوں سے بھول جا۔ آج ہمارے گناہوں پر نظر کرنے کے
دن نہیں ہیں ۔ وَ اِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا ہم نے اپنی جانوں پر بہت زیادتیاں کی ہیں اور ایسے کام
خطبات طاہر جلد ۳
195
خطبه جمعه ۶ را پریل ۱۹۸۴ء
کئے ہیں جن سے جانیں ہلاک ہو جایا کرتی ہیں مگر آج ان باتوں کا دن نہیں کہ ان چیزوں کو گنا جائے
آج تو یہ دن ہے کہ ثبّتْ أَقْدَامَنَا ہمارے قدموں کو ثبات بخش ، ایسی قوت عطا فرما کہ یہ پیچھے
ہٹنے کا نام نہ جانیں ۔ وَ انْصُرْنَا اور ہمیں غلبہ عطا فر ما عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ ان لوگوں پر جو
تیرے پیغام کے منکر ہیں۔
پھر یہ دعا کریں اَللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُخُورِهِمْ وَ نُعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ ۔
اے ہمارے خدا!اے ہمارے رب ! اے اللہ ! إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُورِهِمْ ان کے سینوں میں ہم
کوئی رعب داخل نہیں کر سکتے لیکن تجھے ان کے سینوں میں رکھتے ہیں، تو ہر سینہ میں داخل ہونے کی
طاقت رکھتا ہے، تو قوت اور شان اور ہیبت کے ساتھ ان کے سینوں میں اتر اور وہی کرنے پر مجبور کر جو
تو چاہتا ہے۔ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُورِهِمْ اور ان کے سینوں سے جو ارادے بداعمال بن کر
پھوٹیں گے اور شربن کر ہم پر پڑنے والے ہیں ان شرور سے ہم تیری حفاظت میں آتے ہیں یعنی
شر کے مبدا پر بھی پکڑ لے ان کو اور شر جن پر پڑنے والا ہے اُن کے اور ان کے درمیان تو حائل ہو جا۔
کیسی کامل دعا ہے! یعنی شر پہلے سینوں سے پھوٹا کرتا ہے، وہ وہاں جنم لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں
سکھایا کہ یہ دعا کیا کرو اللهم إنا نجعلك في نحورهم اے خدا! وہاں سے پکڑ جہاں سے شر
پھوٹ رہا ہے، جہاں جنم لے رہا ہے۔ اگر ان سینوں میں تو داخل ہو گیا تو شر رحمت میں تبدیل
ہو جائے گا۔ شرکا باقی کچھ نہیں رہے گا اس لئے جن سینوں میں خدا داخل ہو جائے وہاں یہ توفیق ہی
نہیں مل سکتی شر کو کہ وہاں سے نکلے اور دنیا میں فساد بپا کرے اور اگر کچھ بد بخت ایسے ہوں جن کے
سینے تیرے لئے بند ہیں یعنی خدا ز بر دستی چاہے تو ہر سینے میں جاسکتا ہے لیکن اس نے بھی اپنا ایک
قانون مقرر فرمایا ہوا ہے کہ بعض سینے جو بدبختی میں حد سے بڑھ جاتے ہیں ان میں خدا نہیں اترا کرتا تو
ایسی صورت میں پھر ہمارے اور ان شروں کے درمیان حائل ہو جا جو سینوں سے پھوٹ کر پھر بداعمال
میں تبدیل ہو جایا کرتے ہیں۔ اور پھر یہ دعا کریں :
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ ذَهَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ
لدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ (ال عمران : ۹)
اے خدا! ہم تجھ سے یہ دعا کرتے ہیں کہ غیروں کے سینوں میں اتر جا اور ان کی اصلاح فرمادے تو
خطبات طاہر جلد ۳
196
خطبه جمعه ۶ را پریل ۱۹۸۴ء
کیسے ہو سکتا ہے کہ اپنے دلوں اور سینوں کو بھول جائیں اے خدا ! لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا اے ہمارے
رب یہ نہ ہو کہ ہم غیروں کی اصلاح کی فکر میں ہوں اور ہمارے دل بگڑ جائیں ، ہمارے دلوں کو کسی
حال میں بگڑنے نہیں دینا بَعْدَ اذْهَدَيْتَنَا اس واقعہ کے بعد کہ تو نے محض اپنے فضل سے ہمیں
ہدایت عطا فرمادی ہے۔ وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً ہمیں تیری رحمت کی ضرورت
ہے جو تیری طرف سے آئے یعنی صرف رحمتک نہیں فرمایا بلکہ مِن لَّدُنْكَ رَحْمَةً میں پیار کا
اظہار ہے اور غیر کی نفی کی گئی ہے یعنی ہمیں کسی غیر کی رحمت کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ دنیا میں ہم پر کوئی
رحم کھائے یا نہ کھائے ہمیں اپنی جناب سے رحمت عطا فرما۔ اِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ تو بہت ہی
بار بار رحمت کے ساتھ رجوع فرمانے والا وجود ہے پس ہم پر رجوع برحمت ہو۔
پس یہ وہ ہتھیار ہیں جو ہمارے ہتھیار ہیں۔ کچھ احمدی ایسے ہیں جو تنگی ہو یا آسائش ہو، دن
ہو یا رات ہو ہمیشہ مستعد رہتے ہیں۔ امن کی حالت میں بھی وہ راتوں کو اٹھتے ہیں اور دعائیں کرتے
ہیں اور ان کی یہ عادت فطرت ثانیہ بن چکی ہے لیکن قوم کا کچھ حصہ ایسا بھی ہوا کرتا ہے کہ وہ اس وقت
تک اپنے ہتھیاروں کو نکالتے اور صاف نہیں کرتے تے جب تک کہ خطرات سر پر منڈلانے نہ لگیں ۔ پس
آج ایسا وقت ہے جماعت پر کہ ہر مردوزن ، ہر بوڑھے اور بچے کو اپنے ہتھیاروں کو اٹھا لینا چاہئے اور
صاف کرنا چاہئے اور چمکانا چاہئے اور جیسا کہ وقت خدا نے ہمیں عطا فرمایا ہے پانچ نمازوں کے علاوہ
خصوصیت کے ساتھ راتوں کو تہجد میں اٹھ کر ان ہتھیاروں کو استعمال کریں اور میں آپ کو یقین دلاتا
ہوں کہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں ہے جو ان ہتھیاروں کا مقابلہ کر سکے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ پر میں اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں ۔ سب سے
پہلے تو آپ فرماتے ہیں کہ میرا مقصد کیا ہے؟ یعنی جماعت کو متوجہ کرتے ہیں کہ اس مقصد کو کبھی نہ
بھلانا۔ وہ کام جس کے لئے خدا نے مجھے مامور فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ خدا اور اس کی مخلوق کے رشتے میں
جو کدورت واقع ہو گئی ہے اسے دور کر کے محبت اور اخلاص کے تعلق کو دوبارہ قائم کروں:
” خدا نے مجھے اس لئے بھیجا ہے کہ تا میں حلم اور خلق اور نرمی سے گم
گشتہ لوگوں کو خدا اور اس کی پاک ہدایتوں کی طرف کھینچوں“۔
تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحه : ۱۴۳)
خطبات طاہر جلد ۳
197
خطبه جمعه ۶ را پریل ۱۹۸۴ء
اس ایک فقرہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مقصد بھی بیان فرمادیا ہے اور
طریق کار بھی واضح کر دیا ہے۔ فرمایا میرا مقصد تو یہ ہے کہ خدا اور اس کی پاک ہدایتوں کی طرف بنی
نوع انسان کو کھینچوں اور میرا طریق کار یہ ہے کہ حلم کے ساتھ ، خلق کے ساتھ اور نرمی کے ساتھ یہ کام
سرانجام دوں لیکن آپ جانتے پ جانتے تھے کہ اس کے باوجود جیسا کہ ہمیشہ سے مقدر ہے مقدر ہے خلق اور حلم اور نرمی کا
جواب سختی اور ظلم اور ستم کے ساتھ دیا جائے گا اور نرمی سے اپنی طرف بلانے کی بجائے جبر کے ساتھ اپنی
طرف بلایا جائے گا تو ایسے موقع پر اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو تسلی دی وہ آج میں بھی آپ کو تسلی دلاتا
ہوں ۔ کیونکہ خدا کا یہ کلام غیر مبدل اور اٹل ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی جماعت
کے لئے ہمیشہ کے لئے خدا کا یہ کلام زندہ رہے گا اور قائم رہے گا اور کوئی نہیں ہے جو اس کو بدل سکے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
”خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے عظمت دے گا
اور میری محبت دلوں میں بٹھائیگا اور وہ میرے سلسلہ کو تمام زمین پر پھیلائے
گا“۔
پھر آپ فرماتے ہیں:
دو
اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین
پر محیط ہو جاوے گا۔ بہت سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلا آئیں گے مگر خدا سب
کو درمیان سے اٹھا دے گا“۔
تجلیات الہیہ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه: ۴۰۹)
مقصد کیا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اور اس مقصد کو پورا کرنے کا طریق کیا
ہے؟ یہ خوب کھول دیا ہے میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اپنے الفاظ میں اور دشمن
جب ڈرائے گا تو حوصلہ نہیں چھوڑ نا دعا ئیں کرنی ہیں اور یقین میں ادنی سا بھی تزلزل نہیں آنا چاہئے
کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں غالب کرنے کے لئے پیدا فرمایا ہے۔ زمین کے چپے چپے پر اسلام کو غالب
کرنے کے لئے ہمیں پیدا فرمایا ہے۔ یعنی روحانیت کے زور سے اور اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کی
طاقت کے ساتھ دلوں پر غلبہ نصیب ہونا ہے ہمیں حکومتوں پر غلبہ نہیں، انسانوں کے قلوب پر غلبہ ہونا
خطبات طاہر جلد ۳
198
خطبه جمعه ۶ را پریل ۱۹۸۴ء
ہے ان کے جسموں پر نہیں۔ اس بات کو ہمیشہ جماعت کو اپنے پیش نظر رکھتے رہنا چاہئے اور ہمیشہ ان
دعاؤں میں اور اس کے علاوہ بہت سی قرآنی دعائیں اور آنحضرت کی سکھائی ہوئی دعاؤں میں مشغول
رہنا چاہئے۔ یقین رکھیں کہ لازما آپ ہی غالب آئیں گے اور لازما آپ کو مٹانے والے خودمٹ
جائیں گے لیکن آپ کو کبھی نہیں مٹا سکیں گے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ۔
خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا:
ایک دعا میں بیان کرنی بھول گیا تھا وہ بھی بہت اہم دعا ہے اور اس سے دل میں نرمی و حلم
پیدا ہوتا ہے اور غیظ و غضب اور نفرت کی بجائے بنی نوع انسان کی محبت زیادہ جوش مارتی ہے اور وہ بھی
مسنون دعا ہے وہ یہ دعا ہے: اَللَّهُمَّ اهْدِ قَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ اے خدا ہم پر ظلم کرنے والے
نادان ہیں ۔ وہ ہم پر جہالت اور لاعلمی میں ہم پر ظلم کر رہے ہیں ۔ ہماری دعا یہی ہے کہ ان کو ہدایت
دے اور ان کو اپنی راہ پر ڈال دے۔ پس یہ دعا اگر عربی کے الفاظ یاد نہ ہوں تو مضمون میں نے بیان
کر دیا ہے اس مضمون میں اپنے پر ظلم کرنے والوں کے حق میں ضرور یہ دعائیں کریں کیونکہ مظلوم
جب اپنے ظالم کے حق میں دعا کرتا ہے تو یہ ایک خاص موقع ہوتا ہے اس میں ایک خاص قوت پیدا
ہو جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی رحمت ایسی دعا کو ضرور قبول فرمالیتی ہے۔