صبر و صلوّة کی تشریح اور ثمرات

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ البقرہ کی آیات کے حوالے سے خوف، بھوک اور مال و جان کے نقصانات کے ذریعے پیش آنے والے خدائی امتحانات کی حقیقت اور حکمت بیان فرمائی۔ آپ نے واضح فرمایا کہ خدا کی خاطر برداشت کی جانے والی آزمائشیں دراصل مومنوں کے لیے بشارت کا ذریعہ ہیں، اور صبر اور سچی و پرمحبت نماز کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی نصرت اور رحمت حاصل ہوتی ہے۔ مزید برآں، حضور نے پاکستان میں احمدیوں پر ہونے والے مظالم اور حالیہ شہادتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے صبر اور دعا کی تلقین فرمائی اور ایک شہید کی نماز جنازہ غائبانہ کا اعلان کیا۔

موضوعات: تفسیر قرآن کریم، ابتلا اور آزمائش، صبر اور صلوٰۃ، جماعت احمدیہ پر مظالم، شہادت اور نماز جنازہ غائبانہ

خطبات طاہر جلد ۳
199
خطبہ جمعہ ۱۳ را پریل ۱۹۸۴ء
صبر وصلوٰۃ کی تشریح اور ثمرات
( خطبه جمعه فرموده ۱۳ را پریل ۱۹۸۴ء بمقام مسجد بیت الذکر اسلام آباد، پاکستان )
تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلُوةِ إِنَّ اللَّهَ
مَعَ الصَّبِرِينَ وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاء وَ لَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ ۔
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ
مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ )
الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ
رُجِعُوْنَ أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ
وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ (البقره: ۱۵۴-۱۵۸)
اور پھر فرمایا:
انسان کے مقدر میں خوف بھی ہے اور بھوک بھی ہے اور اموال کا نقصان بھی ہے اور جانوں
اور پھلوں کا نقصان بھی ہے اور اس امر کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ۔ کوئی انسان مذہبی ہو یا غیر مذہبی ،
خدا پر ایمان رکھنے والا ہو یاد ہر یہ ہو، مادہ پرست ہو یا روحانیت کا قائل ہواس کی زندگی میں یہ ساری
چیزیں اس کے ساتھ لگی ہوئی ہیں۔ خوف طرح طرح کے انسان کو گھیرے ہوئے ہیں لیکن ہر خوف

خطبات طاہر جلد ۳
200
خطبه
لبہ جمعہ ۱۳ را پریل ۱۹۸۴ء
سے بہتر وہ خوف ہے جو خدا کی خاطر انسان پر عائد کیا جائے ۔ کوئی اور خوف اس خوف کا مقابلہ نہیں
کر سکتا۔ ویسے تو ایسی بد قسمت مائیں بھی ہوتی ہیں جو خود اپنے بچوں کو خوف دلاتی ہیں اور اوران ان دیکھی
چیزوں کا خوف دلاتی ہیں۔ بعض بچے بیچارے جنوں بھوتوں کے تصور میں ڈرتے ڈرتے اپنا بچپن
گزارتے ہیں اور ایسا خوف زدہ دل لے کر بڑا ہوتے ہیں کہ ساری زندگی وہ خوف میں مبتلا رہتے
ہیں۔ بعض قو میں ہیں جن کو خوف گھیرے ہوئے ہیں کئی قسم کے ، بعض بادشاہتیں ہیں جن کو یہ خوف
ہے کہ کسی وقت ہمارا تختہ نہ الٹ دیا جائے ، بعض حکومتیں دوسری حکومتوں کا خوف کھا رہی ہیں، بعض
اقتصادی نظام بعض دوسرے اقتصادی نظاموں کا خوف کھا رہے ہیں تو خوف سے تو کوئی مبرا نہیں
نا ممکن ہے کہ انسان خوف کے بغیر زندگی گزار سکے ۔
مگر قرآن کریم ایک ایسے خوف کا ذکر فرماتا ہے جو محض اللہ ہو، انسان کا کوئی قصور نہ ہو، کوئی
اس کی خواہش نہ ہو جو کسی دوسرے کی خواہش پر بداثر ڈالنے والی ہو، کوئی اس کی حرص نہ ہو جس حرص
کے نتیجہ میں کسی غیر کا نقصان ہوتا ہو، کوئی علاقہ فتح کرنے کی تمنا نہ ہو، کوئی جبر اور حکومت کی تمنا اس
کے دل میں نہ ہو، کوئی مراد ایسی نہ ہو جو دوسرے کی مراد سے ٹکراتی ہو بلکہ خالصہ وہ بنی نوع انسان کی
بہبود کے لئے کوشاں ہو اور نیک ارادے رکھتا ہو ۔ ایسا انسان جس سے کسی دوسرے انسان کو کوئی خوف
نہ ہو وہ جب غیروں سے ایسے حالات دیکھتا ہے، ایسے بدار ادے اس کو نظر آتے ہیں کہ ان کے نتیجہ
میں بظاہر اس کے دل میں خوف پیدا ہونا چاہئے لیکن اپنے کسی قصور کے نتیجہ میں نہیں بلکہ فی الحقیقت
اپنی بعض نیکیوں کے نتیجہ میں اس کو خوف لاحق ہو جاتا ہے غیروں سے ایسے خوف کا خداذ کر فرماتا ہے
کہ یہ خوف محض اللہ کی خاطر اس پر عائد کیا گیا ہے۔ ایسے خوف کو خدا تعالیٰ خوش خبری کے طور پر پیش
کرتا ہے ڈرانے کے طور پر نہیں، انذار کے طور پر نہیں ۔ فرماتا ہے کچھ میرے نیک بندے ہیں ان کے
مقدر میں ایسا خوف بھی ہوتا ہے کہ جو خوف محض خدا کی خاطر ان پر ڈالا جاتا ہے باوجود اس کے کہ ان
کی طرف سے کسی کو کوئی خوف نہیں ہوتا۔ ان کا قول سلام ہوتا ہے، ان کا فعل سلام ہوتا ہے۔ وہ ہر ایک
کو امن کی دعوت دیتے ہیں ، اپنی طرف سے بے خوفی کا پیغام دیتے ہیں اس کے باوجود بعض لوگ ان
پر ایسی مصیبتیں کھڑی کرنے کی کوششیں کرتے ہیں کہ پیشتر اس کے کہ وہ مصیبتیں عملی جامہ پہنیں ایک
خوف کی حالت طاری کر دی جاتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایسی صورت میں ہم تمہیں آزمائیں گے

خطبات طاہر جلد ۳
201
خطبہ جمعہ ۱۳ اپریل ۱۹۸۴ء
بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ ایک خاص قسم کے خوف میں سے ایک حصہ تمہیں دیا جائے گا اور اس
وقت تم آزمائش میں مبتلا ہو گے اگر تو واقعہ یہ خوف خدا کی خاطر ہے تو تمہیں یہ خوف متاثر نہیں کر سکے
گا۔ تمہیں یہ خوف اس طرح ڈرا نہیں سکے گا جیسے اہل دنیا کو دنیا کے خوف ڈرا دیا کرتے ہیں۔ یہ ہے
ابتلا کا معنی آزمائش کا معنیٰ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ مسلمان جو سچا مومن ہو جو اللہ پر توکل رکھتا ہو وہ
خوف کے نتیجہ میں خوفزدہ اور ہیبت زدہ ہو جاتا ہے کیونکہ قرآن کریم کی دوسری آیت اس مضمون کی نفی
فرما رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ واضح طور پر فرماتا ہے:
أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُوْنَ ۔
(یونس : ۶۳)
کہ دیکھو اللہ کے دوست جو اللہ کے ہو جاتے ہیں ان کے اوپر تو کوئی خوف نہیں ہوتا۔ تو
بِشَيْ مِنَ الْخَوْفِ کا یہاں مطلب یہ ہوگا کہ دنیا کی طرف سے خوف پیدا کرنے کی
کوشش کی جاتی ہے ، دنیا کی طرف سے خوف پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی اور اس وقت اللہ
آزمائے گا اپنے بندوں کو جو اس کے ہوں گے ان کے دل پر اس خوف کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔ جو لوگ
اللہ کے نہیں ہوں گے یا کسی حد تک غیر کی ملونی ان کے دلوں میں شامل ہوگی اس حد تک وہ اس خوف
سے متاثر ہو جائیں گے۔
پھر اسی طرح یہی آیت کریمہ ہمیں بتاتی ہے کہ بھوک بھی انسان کے مقدر میں ہے۔ بڑے
ہے۔
سے بڑا امیر آدمی بھی ہو اس کے اوپر بھی ایسے حالات آجاتے ہیں کہ کسی نہ کسی وقت وہ بھوک کا شکار
ہوتا ہے۔ پیسہ ہونے کے باوجود وہ بعض دفعہ ایسی حالت میں پکڑا جاتا ہے کہ اس کا پیسہ اس کے لئے
کچھ خوراک کا انتظام کر نہیں سکتا ۔ بڑی بڑی امیر قو میں ہیں جن کے ہاں کھانا اتنا ضائع ہو رہا ہوتا ہے
کہ بعض غریب قو میں ان کے ضائع شدہ کھانے پر پل سکتی ہیں لیکن بعض ایسے حالات آتے ہیں کہ وہ
بھی بھوک کا شکار ہو جاتی ہیں۔ گزشتہ جنگ عظیم میں انگلستان کی حکومت جو کسی زمانہ میں بہت بڑی
اور قوی حکومت سمجھی جاتی تھی جن کا اقتصادی نظام بہت مستحکم تھا اس حکومت کے باشندوں کے لئے بھی
اس ملک کے باشندوں کے لئے بھی ایسی بھوک کا سامان کرنا پڑا کہ ان کے امیر اور ان کے غریب،
ان کے چھوٹے اور ان کے بڑے ساروں کو لباس الجوع پہنا دیا گیا یعنی بھوک ان کا لباس بن گئی

خطبات طاہر جلد ۳
202
خطبہ جمعہ ۱۳ اپریل ۱۹۸۴ء
تھی ۔ چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لئے وہ ترستے تھے۔ میٹھا دیکھنے کو ان کی آنکھیں ترس گئی تھیں ۔ عام
کھانے کی چیزیں مثلاً ڈبل روٹی جس کی حیثیت ہی نہیں وہاں کی خوراک میں سمجھی جاتی تھی اس کے
لئے بھی لائنیں لگانی پڑتی تھیں بڑ بڑے بڑے ۔ لمبے Que ہوتے تھے اور بڑا خوش قسمت ہوتا تھا جس کو
ڈبل روٹی مل جائے ۔ جرمنی میں ایک ایسی حالت آئی فاقہ کی کہ بعض اوقات دنوں کے فاقے کرنے
پڑتے تھے لوگوں کو اور جو حالات میں نے مطالعہ کئے ہیں اس زمانے کے حیران رہ جاتا ہے انسان کہ
کتنی سخت جانی کے۔ کے ساتھ کتنی ۔ سا ہمت کے ساتھ ان قوموں نے ان تکلیفوں کو برداشت کیا ہے اور اہے اور ان کا
مقابلہ کیا ہے۔
تو جوع بھی انسان کے مقدر میں ہے اور بعض اوقات انسان ایک لمبے عرصہ تک اس سے
نہیں آزمایا جا تا بعض دفعہ جب پکڑ لیتی ہے خدا کی تقدیر تو چھوٹا ہو یا بڑا ہو وہ سارے ان میں سے ہر
ایک انسان لازما جوع کو چکھتا ہے۔ قرآن کریم نے اس کا محاورہ استعمال فرمایا ہے لبـــــــاس
الجوع ۔ ایسے وقت آتے ہیں کہ جب ہم قوموں کو بھوک کے لباس پہنا دیتے ہیں یعنی ان کے لئے
چارہ نہیں رہتا بھوک کے سوا ان کا اوڑھنا بچھونا ہو جاتی ہے بھوک تو دنیا میں بسنے والے دنیا کی خاطر
بھی بھوک کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اپنے بندوں کو بھی اپنی خاطر تھوڑی سے بھوک سے آزمانے والا
ہوں بعض دفعہ ان کو اس وجہ سے فاقہ کرنا پڑے گا کہ وہ خدا سے محبت کرتے ہیں اور خدا سے پیار کرتے
ہیں اور کوئی اور قصور ان کا نہیں ہوتا۔ یہ وجہ نہیں ان کی بھوک کی کہ وہ نکھے ہیں، یہ وجہ نہیں ہے کہ قحط سالی
ہے ملک میں ، یہ وجہ نہیں ہے کہ ان کا اقتصادی نظام کسی دوسرے سے ٹکرایا اور ناکام رہا، کوئی دنیاوی
وجہ ان کی بھوک کی آپ بیان نہیں کر سکتے سوائے اس کے کہ وہ اللہ سے محبت کرتے ہیں ۔ چنانچہ
حضرت اقدس محمد مصطفی حال اور آپ کے ساتھیوں کو اسی قسم کی بھوک میں آپ کی قوم نے مبتلا کیا۔
تین سال تک شعب ابی طالب میں جو ایک وادی تھی ابو طالب کی وہاں ان کو قید کیا گیا اور ان کا
اقتصادی بائیکاٹ کیا گیا اور بڑے لمبے عرصہ تک قبیلے پہرے دیتے رہے کہ کوئی ان کا دوست مخفی طور
پر بھی ان کو کھانے کی کوئی چیز نہ پہنچا سکے۔ چنانچہ بہت سے صحابہ ان تکلیفوں کی وجہ سے جاں بحق
ہو گئے ۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا کا بھی وصال ہوا اور بہت سے صحابہ تھے جو انتڑیوں کی بیماریوں کی

خطبات طاہر جلد ۳
203
خطبه لبہ جمعہ ۱۳ اپریل ۱۹۸۴ء
وجہ سے اور بھوک کے لیے اثرات کے نتیجہ میں آہستہ آہستہ گھل گھل کر مر گئے ۔ اتنا شدید فاقہ تھا بعض
دفعہ اس کی تکلیف اتنی بڑھ جایا کرتی تھی کہ ایک صحابی بیان کرتے ہیں کہ میں کہیں سے گزر رہا تھا
میرے پاؤں کے نیچے ایک نرم سی چیز آئی مجھے یہ ڈر تھا کہ اگر میں نے دیکھا کہ وہ کیا ہے تو ہو سکتا ہے
مجھے معلوم ہو جاتا کہ وہ ایک گندگی ہے، مجھے یہ معلوم ہو جاتا کہ وہ کوئی کیڑا ہے مگر وہ قسم کا جسے میں کسی
قیمت پر بھی کھا نہیں سکتا لیکن بھوک کی اتنی شدت تھی کہ میں برداشت نہیں کر سکتا تھا اس لئے میں نے
اسے دیکھا نہیں اسے اٹھایا اور اپنے گلے میں اس طرح لڑکا یا اپنے حلق میں کہ زبان کو مس بھی نہ
کر سکے، یہ پتہ نہ لگے کہ وہ کیا چیز تھی ؟ چنانچہ وہ نشانہ ایسا میں نے لگایا کہ وہ سیدھا حلق میں جا گرا اور
میں اسے نگل گیا اور کہا کرتے تھے ہنس کر کہ مجھے آج تک پتہ نہیں ہے کہ وہ کیا چیز تھی جو میں کھا گیا
تھا۔ درختوں کے پتے بھی صحابہؓ نے کھائے۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسی حالت میں ہم ان کو آزماتے
ہیں اور یہ وہ بھوک ہے جو صرف اللہ کی خاطر دی جاتی ہے۔ جو اللہ - ہے۔ جو اللہ کے بندے ہیں وہ اس پر صبر کرتے
ہیں، وہ راضی رہتے ہیں ، کوئی واویلہ کی بات نہیں کرتے ، کوئی شکوے کا کلمہ زبان پر نہیں لاتے ہر
حالت کو وہ خدا کی رضا کی خاطر تسلیم کے ساتھ قبول کر لیتے ہیں ۔
پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ مال بھی دنیا میں لوٹے جاتے ہیں کئی
وجوہات سے اور قو میں قوموں پر یلغار کرتی ہیں، چور لے جاتے ہیں مال ، ڈاکو لے جاتے ہیں ، آگ
لگ جاتی ہے گھروں کو، ہزار ہا ذریعے ہیں مالوں کے نقصان کے مگر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کے
اموال محض میری رضا کی خاطر لوٹے جاتے ہیں ۔ وہ خود لٹیرے نہیں ہوتے ، وہ کسی پر ظلم نہیں کر رہے
ہوتے بلکہ ان کی تو فطرت یہ ہوتی ہے کہ اگر کسی کے مال کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو تو وہ جدوجہد ،
کوشش کر کے بھی اسے خطرہ سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں ، ان سے خیر ہی خیر دنیا دیکھتی ہے۔ اس
کے باوجود ان کے اموال خدا کی خاطر یعنی اس وجہ سے کہ وہ خدا کے ہو چکے ہیں لوٹے جاتے ہیں۔
وَالْأَنْفُسِ اور کچھ جانیں بھی ان کی ضائع ہوتی ہیں ۔ اب دیکھئے خدا کے جان لینے کے
کتنے طریق ہیں ؟ ہزار ہا ذریعے ہیں جن سے موت انسان کو آجاتی ہے بعض لوگ چھینک سے
مر جاتے ہیں ، بعض لوگ بغیر بیماری کے سوئے سوئے جان دے دیتے ہیں یہ بھی ایک بیماری کہلاتی
ہے جس بیماری کا کوئی علم نہیں کہ کیوں ہے؟ ایک انسان اچھا بھلا سویا ہے اور نیند کی حالت میں ڈوبتے

خطبات طاہر جلد ۳
204
خطبه
نبه جمعه ۱۳ اپریل ۱۹۸۴ء
ڈوبتے وہ موت کا شکار ہو جاتا ہے۔ ٹھوکر لگتی ہے تو بعض لوگوں کی جان نکل جاتی ہے، دھما کا ہوتا ہے
بعض لوگوں کی جان نکل جاتی ہے، بعض لوگ چھوٹی بیماریاں برداشت نہیں کر سکتے وہ چھوٹی بیماری سے
جان دے دیتے ہیں ، بعض بڑی بیماری سے جان دے دیتے ہیں ، بعض چھوٹے جانور کے ڈسنے سے
مارے جاتے ہیں۔ چنانچہ ایسے واقعات بھی ہوتے ہیں کہ بھڑ کاٹ گیا کسی کو اور اس کی جان نکل گئی۔ تو
بے شمار ہیں رستے موت کے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان سے ایک رستہ ہے میری رضا کی خاطر
مرنا اور میں اپنی قوموں کو جو میرے ہو چکے ہوتے ہیں اس لحاظ سے بھی آزماتا ہوں کہ بعض دفعہ کوئی
ان کا قصور نہیں ہوتا پھر بھی دشمن از راہ ظلم قتل کر دیتے ہیں۔
وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ
الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ (البروج : ۹-۱۰)
ان کی دشمنی کی وجہ کوئی اور نہیں ہوتی سوائے اس کے کہ وہ اللہ اور اللہ کی طرف سے آنے والوں
پر ایمان لا چکے ہوتے ہیں۔ یہی ایک دشمنی کی وجہ بن جاتی ہے۔
تو ان آزمائشوں میں خدا تعالیٰ نے ایک وعدہ بھی دیا ہے اور ایک خوشخبری بھی دی ہے جیسا
کہ میں نے بیان کیا تھا ڈرانے کی خاطر نہیں ہے یہ آیت بلکہ حوصلہ دلانے کی خاطر ہے۔ اللہ تعالیٰ یہ
بتانا چاہتا ہے کہ عام دنیا میں انسان اسی طرح زندہ رہتے ہیں کئی قسم کی مصیبتوں کا شکار ہوتے ہیں اور
ان کی مصیبتیں تمہاری مصیبتوں سے زیادہ ہوتی ہیں ۔ چنانچہ بشی کے لفظ نے یہ واضح فرما دیا کہ
مذہبی قوموں کے مقابل پر غیر مذہبی قوموں کی مصیبتیں اور مشکلات بہت زیادہ ہوتی ہیں لیکن ان
کا کوئی والی نہیں ہوتا ۔ ان کا متولی کوئی نہیں ہوتا ۔ مذہبی قوموں کا خدا والی ہوتا ہے اور ان کا ولی بن جاتا
ہے اس لئے ان کو غیر مذہبی قوموں کے مقابل پر ہمیشہ کم نقصان پہنچتا ہے لیکن جو بھی نقصان پہنچتا ہے
چونکہ رضائے باری تعالیٰ کی خاطر وہ برداشت کرتے ہیں اور اللہ کے نام پر ان کو نقصان پہنچایا جاتا ہے
اس لئے اس نقصان کا بھی خدا کفیل ہو جایا کرتا ہے اور خدا ان کا وکیل بن جایا کرتا ہے اور ذمہ دار ہو جاتا
ہے ان نقصانات کو پورا کرنے کا۔ یہ خوشخبری دی گئی ہے چنانچہ آخر پر نتیجہ نکالا وَ بَشِّرِ الصَّبِرِينَ۔
عجیب کلام ہے یہ ایک طرف ڈرانے کی باتیں ہو رہی ہیں مسلسل مضمون یہ خبر دے رہا ہے کہ ہم
تمہیں خبر دیتے ہیں کہ تمہارے ساتھ کچھ ہونے والا ہے خوف کے حالات آنے والے ہیں، بھوک

خطبات طاہر جلد ۳
205
خطبہ جمعہ ۱۳ را پریل ۱۹۸۴ء
کے حالات آنے والے ہیں ، خطرات تمہارے سر پر منڈلائیں گے تمہارے بے وجہ بغیر اس کے کہ تم
نے کسی کا قصور کیا ہو مال لوٹے جائیں گے۔ بے وجہ تمہاری جانیں تلف کی جائیں گی ۔ یہ سارا مضمون
تو خوف کا مضمون ہے اور ڈرایا جا رہا ہے لیکن نتیجہ دیکھیں یہ آیت کیا نکالتی ہے فرماتا ہے
وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ کہ ہم ڈرانے کی خاطر نہیں کہہ رہے تمہیں یہ خوش خبریاں دے رہے ہیں۔
کیونکہ وہ مومن جس کا مال خدا کی خاطر لوٹا جاتا ہے اللہ اس کے مال میں بہت زیادہ برکت دیتا ہے
لیکن وہ دنیا دار جس کا دنیا میں مال لوٹا جاتا ہے اس کا کوئی ضامن نہیں ہے وہ مومن جس کی جان
خدا کی راہ میں تلف کی جاتی ہے اللہ اس کی جان میں برکت دیتا ہے اور وہ جان دینے والا
جو ہیضہ سے مر جاتا ہے یا ایکسیڈنٹ سے مر جاتا ہے یا بھڑ کاٹنے سے مرجاتا ہے یا سوتے سوتے جان
دے دیتا ہے اس کے لئے کوئی ضمانت نہیں۔ وہ ایک قانون قدرت کا شکار ہے تو ساتھ ہی کہہ
کر یہ بھی فرمادیا کہ یہ آزمائشیں دنیا والوں کی آزمائشوں سے بہت کم ہیں یہ بھی تمہارے لئے خوشخبری
ہے اور ان آزمائشوں میں اگر تم ثابت قدم رہو گے تو تمہارے لئے بے انتہا اجر ہے جب کہ دنیا
والوں کے لئے کوئی اجر نہیں اس لئے وَبَشِّرِ الصَّبِرِينَ فرمایا لیکن صابرین میں ایک ایسی مومن کی
خاصیت بیان کر دی کہ جس کے ساتھ بشارت کو وابستہ فرما دیا ہے یعنی ہر مومن جوان مصائب میں
سے گزرے گا ان تکالیف کو برداشت کرے گا اس کے لئے بشارت نہیں دی وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ
نہیں فرمایا وَ بَشِّرِ الصَّبِرِينَ ان لوگوں کے لئے بشارت ہے جو صبر کرتے ہیں۔
صبر کا کیا معنی ہے؟ اس کا ایک معنی تو عام ہے یعنی یہ کہ جب کوئی تکلیف پہنچے تو واویلا نہ
کرے، بے وجہ نوحہ کناں نہ ہو جائے ، پیٹنا نہ شروع کر دے ، شکوے نہ شروع کر دے اس حالت کو
صبر کہتے ہیں خاموشی سے اپنے دکھ کر برداشت کرے اور اپنے دل پر لے لے۔ اور صبر کا ایک معنی ہے
جو آنحضرت نے بیان فرمایا کہ اس نیکی کو پکڑ کر بیٹھ جائے جس نیکی کو اس سے چھیننے کی کوشش کی
جاتی ہے اور کسی حالت میں بھی اپنی نیکی کی حالت کو ہاتھ سے جانے نہ دے ان معنوں میں صبر بہت
ہی وسیع ہو جاتا ہے۔ مراد یہ ہے کہ خدا کی خاطر جب تم دنیا میں ایک جہاد شروع کرتے ہو جس کے
ساتھ دنیا کی بقا وابستہ ہوتی ہے، جس کے ساتھ دنیا کا امن وابستہ ہوتا ہے تو اس کے مقابل پر دنیا تم
سے ایک مجادلہ شروع کر دیتی ہے اور ناحق تم پر مظالم شروع کر دیتی ہے اور کوشش کرتی ہے کہ تمہارے

خطبات طاہر جلد ۳
206
خطبہ جمعہ ۱۳ اپریل ۱۹۸۴ء
پاؤں اکھیڑ دے اور تم ان مقاصد سے پیچھے ہٹ جاؤ جن مقاصد کی خاطر تم دنیا میں ایک عظیم الشان
الہی جہاد کا آغاز کر چکے ہوتے ہو۔
تو صابر کا مطلب یہاں یہ ہوگا کہ نہ کوئی خوف اور نہ کوئی بھوک ، نہ کوئی مال کا نقصان اور
نہ کوئی جان کا نقصان ان کو اپنے مقصد سے پیچھے کر سکتا ہے جو مرضی قیامت ٹوٹ جائے ان پر ان کا ہر
قدم لازماً آگے بڑھتا ہے ان نیکیوں میں جن نیکیوں کی خاطر ان پر مظالم کئے جاتے ہیں، ان کے لئے
بشارت ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایسے لوگوں کے لئے ہم بشارت دیتے ہیں کہ لا متناہی ترقیات ہیں ۔
الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ جب ان پر کوئی
مصیبت ٹوٹتی ہے تو وہ یہ کہتے ہیں انا للہ ہم تو اللہ ہی کے ہیں اور اللہ ہی کی وجہ سے ہم پر ایک مصیبت
ٹوٹ رہی ہے۔ اس کا نتیجہ کیا نکلے گاوَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ یہاں بھی اس کے دو معاد
معنی تو عام یہ کیا جاتا ہے کہ ہم اللہ کی طرف مرنے کے بعد لوٹ جائیں گے لیکن ہر مصیبت کے نتیجہ
میں تو موت واقع نہیں ہوتی ۔ مصیبتیں تو کئی قسم کی خدا بیان فرما چکا ہے ۔ خوف کے نتیجہ میں تو
فوراً انسان اللہ کی طرف لوٹ کر نہیں جایا کرتا یا بھوک کے نتیجہ میں ہر بھوکا مر تو نہیں جایا کرتا۔
مال لٹنے سے تو نہیں سب مر جایا کرتے یہاں ہر مصیبت کے نتیجہ میں جب وہ کہتے ہیں
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ تو اس کا کیا مطلب ہے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ یہ کہتے ہیں تم
مصیبتیں ہم پر اس لئے ڈال رہے ہو کہ ہم اپنے خدا سے دور ہٹ جائیں لیکن تمہاری عائد کردہ
مصیبتیں ہمیں اور زیادہ خدا سے قریب کر دیتی ہیں ۔ ہم اپنے رب کی طرف اور تیزی کے ساتھ لوٹ
جاتے ہیں ۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک شعر میں دراصل اسی آیت کی تفسیر
فرمائی ہے۔ آپؐ فرماتے ہیں:
عدد جب بڑھ گیا شور وفغاں میں
نہاں ہم ہو گئے یار نہاں میں
در ثمین صفحه : ۵۰)
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُوْنَ کی ایک یہ تفسیر ہے کہ تم عجیب بیوقوف لوگ ہو کہ تمہاری
ہر کوشش الٹ جاتی ہے۔ ہر محنت اکارت جاتی ہے ۔ تم جو نتیجہ حاصل کرنا چاہتے ہو اس سے محروم رہ

خطبات طاہر جلد ۳
207
خطبہ جمعہ ۱۳ اپریل ۱۹۸۴ء
جاتے ہو۔ تم ہمیں اس لئے ڈراتے ہو اس لئے ہم پر مظالم کرتے ہو کہ ہم اپنے خدا کو چھوڑ دیں اور
تمہیں خد التسلیم کہ اخدا تسلیم کر لیں ، تمہارے سامنے سر جھکا دیں لیکن یہ مصیبتیں ہمیں دور ہٹانے کی بجائے اور
زیادہ اپنے رب کے قریب کر دیتی ہیں اور زیادہ ہم اپنے رب کی پناہ میں آجاتے ہیں۔ تو
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ میں جو طرز بیان ہے وہ بہت پیاری ہے۔ رُجِعُونَ فعل نہیں ہے
بلکہ ایک اسم کی حالت میں اس مضمون کو بیان فرمایا ہے۔ رجعون کا معنی ہے ہماری تو فطرت یہ ہے
اور ہماری زندگی کا یہ عادت حصہ بن چکی ہے کہ جب بھی ہمیں خدا کے نام پر ڈرایا جائے گا اور تکلیف
پہنچائی جائے گی تو ہمارا رخ لازما خدا ہی کی جانب ہو گا خدا سے دوری کی جانب کبھی نہیں ہو سکتا۔
صلى الله
تو جس قوم کی یہ تقدیر ہو کہ ہر حالت اس کو اپنے مقصد کے قریب تر کر دے اور دور نہ کر سکے
اس کو یہی کہا جائے گا کہ بَشِّرِ الصَّبِرِينَ ۔ اے محمد مصطفیٰ اے میرے رسول ! خوشخبری دے
دے صبر کرنے والوں کو کہ ان لوگوں کے مقدر میں کوئی گھاٹا اور کوئی نقصان نہیں ہے یعنی لوگوں کی
کوششیں تو مقصد سے دور کیا کرتی ہیں یعنی دشمنوں کی کوششیں دنیا میں اپنے دشمنوں کو مقصد سے دور
کر دیا کرتی ہیں اور یہ عجیب قوم ہے جن کی دشمنی جب بڑھتی ہے ان کو مقصد کے اور قریب کر دیتی ہے۔
أولئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ
یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ صلوٰۃ بھیجتا ہے۔ صل علی محمد جب آپ کہتے ہیں تو صلوٰۃ کا
کیا معنی ہے؟ کبھی اس پر غور کریں۔ ہر وہ چیز جو بہتر ہے، ہر وہ چیز جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بطور
رحمت نازل ہوتی ہے اس کو صلوٰۃ کہا جاتا ہے ان ، ان معنوں میں تو آ میں تو آنحضرت علی عروسه کی نسبت سے صلوٰۃ
معنی روشن ہوتے ہیں۔ جب ہم کہتے ہیں صل علی محمد تو چونکہ آنحضرت علی رت علی اپنے رب
سے بہترین کے حق دار ہیں تو صلوٰۃ کے معنی یہ بنیں گے کہ اے خدا ! تیری ساری کائنات میں جو سب
کے
عروسه
صلى الله
سے اچھا ہے وہ ہمارے آن وہ ہمارے آقا و مولا حضرت محمد مصطفی ملالہ کو عطا کر دے ۔ تو جب خدا یہ فرماتا ہے
أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوتُ مِنْ رَّبِّهِمْ کہ یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ تعالیٰ کی طرف
سے صلوٰۃ نازل ہوتی ہے اور اس کی رحمت نازل ہوتی ہے تو اس کے معنی بھی یہ ہوں گے کہ دنیا تو
ہر بری چیز ان کی طرف پھینک رہی ہوتی ہے اور خدا اور خدا کے فرشتے ہر اچھی چیز ان کے اوپر نازل
فرمارہے ہوتے ہیں اور کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ ان پر صلوٰۃ بھیجتا ہے اور ان سے رحمت کا سلوک

خطبات طاہر جلد ۳
208
خطبہ جمعہ ۱۳ اپریل ۱۹۸۴ء
فرماتا ہے ۔ أُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ یہی وہ لوگ ہیں جو ہدایت پانے والے ہیں۔
یہ وہ کیفیت ہے جو ایک دائمی حالت کا نام ہے۔ جب سے دنیا میں نبوت ظاہر ہوئی
ہمیشہ سے یہ آیت یا اس آیت کا مضمون کارفرما رہا ہے۔ ایک دن بھی ایسا نہیں آیا جب کہ وہ لوگ
جن کو خدا کی خاطر ظلموں کا نشانہ بنایا جاتا ہے وہ ناکام ہو گئے ہوں۔ ان کے مقدر میں ہمیشہ
کامیابی ہوتی ہے مگر اللہ تعالیٰ ان کو یہ نصیحت فرماتا ہے کہ تمہاری اپنی کوشش سے کچھ نہیں ہو سکے گا
اس لئے ہم تمہیں یہ ہدایت دیتے ہیں کہ ہماری طرف رجوع کیا کرو کثرت کے ساتھ ایسے
حالات میں عبادت کو بھی بڑھا دو اور دعا کو بھی بڑھا دو کیونکہ مختلف انسان مختلف حالتوں پر ہوتے
ہیں۔ ہر شخص کی ایک جیسی ایمانی حالت نہیں ہوتی ۔ ہر شخص میں ایک جیسی صبر کی طاقت نہیں ہوتی
اس لئے اس آیت کا عنوان خدا تعالیٰ نے یہ بتایا ہے خطرات کے بیان سے پہلے
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّبِرِينَ ۔ اے وہ
لوگو جو ایمان لائے ہو ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ تمہارے اندر فی ذاتہ کوئی طاقت نہیں ہے۔ نہ تمہیں صبر کا
حوصلہ ہے ، نہ تمہیں برداشت کی طاقت ، نہ تم دنیا کا مقابلہ کر سکتے ہو کیونکہ تم ایک کمزور جماعت
ہو۔ ایسی کمزور ہو کہ لوگ تمہیں ظلم و ستم کا نشانہ بناتے ہیں طاقتور کوتو کوئی ظلم کا نشانہ نہیں بنایا کرتا۔ اس
کیفیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ ہم یہ حل تمہیں
بتاتے ہیں کہ تم خدا سے مدد مانگنا۔ صلوۃ کے ذریعہ اور صبر کے ذریعہ۔ یہاں صلوٰۃ معنی ہے عبادت کرنا
وہ چیز جو ہماری طرف سے خدا کی طرف جاتی ہے اور یہ معنے اس معنی کے بظاہر الٹ ہیں جب خدا صلوٰۃ
بھیجتا ہے تو وہ عبادت تو نہیں کرتا بندہ کی وہ صلوۃ کے نتائج پیدا فرماتا ہے اس لئے وہاں بھی لفظ صلوٰۃ
استعمال ہوتا ہے جب بندہ کو صلوٰۃ کی تاکید کی جاتی ہے تو یہ صلوٰۃ بالکل اور معنی بن جاتی ہے۔ یہاں
ہے عبادت کرنا، خدا کے حضور جھکنا، اپنا کچھ نہ رہنے دینا ، سب کچھ اس کا بنا دینا ، اس سے پیار اور محبت
کا تعلق جوڑنا اور اس کی تشریح نماز میں آنحضرت ﷺ نے ہمیں یہ بتائی جو التحیات میں ہم پڑھتے
ہیں التحيات لله والصَّلواتُ والطيبات صلوت کیا چیزیں ہیں ؟ یہ التحیات ہیں، یہ تحفے ہیں ۔
صلوت میں بہترین کا مضمون وہاں بھی تھا جہاں خدا بندے پر صلوٰۃ نازل فرماتا ہے اور
بہترین کا مضمون یہاں بھی ہے جہاں بندہ عبادت کے ذریعہ خدا کا قرب ڈھونڈتا ہے ۔ ایسا حیرت
صلى الله

خطبات طاہر جلد ۳
209
خطبہ جمعہ ۱۳ را پریل ۱۹۸۴ء
انگیز کامل نظام ہے اسلام کا کہ ہر چیز ایک دوسرے کے ساتھ مربوط ہے۔ جب بندہ کو صلوٰۃ کا حکم دیا تو
اس کا معنی یہ کر دیا خود ہی التحیات صلوٰۃ نام ہے تمہارے تحفوں کا اور یہ جاہل سے جاہل آدمی بھی جانتا
ہے کہ تحفہ چنتے وقت انسان گندی چیز نہیں چنا کرتا ، ادنی چیز نہیں چنا کرتا بلکہ بہترین چیز چلتا ہے
اور اس کی پیکنگ بھی بعض دفعہ بہت اچھی کرتا ہے، بہت خوبوصورت رنگ سجا کر پیش کرتا ہے۔ تحفے
کے اندر یہ بات داخل ہے سب سے اچھی چیز تحفہ ہو اور تحفہ ہر دوسرے مالی تبادلہ سے مختلف چیز
ہے۔ صدقہ دیتے وقت بعض لوگ جو یہ نہیں سمجھتے کہ خدا کی خاطر دے رہے ہیں وہ ادنی چیز چن لیا
کرتے ہیں۔ ٹیکس دیتے وقت لوگ کم سے کم دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔ جب زمینوں کی حد بندی
ہو رہی ہو اور کوئی زمین دینی پڑے تو وہ کلر والا ٹکڑا چنیں گے یا ناکارہ چینیں گے کہ یہ دے دیا جائے ۔
صرف ایک تحفہ ہے جس میں تحفہ دینے والا بہترین چیز چلتا ہے اور اگر وہ بدترین چنے گا تو وہ تحفہ رہے گا
ہی نہیں تحفہ کی ذات کے خلاف ہے یہ بات کہ گندی چیز دی جائے۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم تمہیں
نصیحت کرتے ہیں کہ ایسے واقعات آنے والے ہیں کہ جن کے نتیجہ میں تمہیں صلوٰۃ کی ضرورت پڑے
گی اور صلوٰۃ اس عبادت کو کہتے ہیں جو بہترین ہو جس میں انسانی زندگی کا بہترین حصہ شامل ہو، پیار
اور محبت کے نتیجہ میں کی جائے اور تحفہ نے ہی یہ بات ہم پر روشن کر دی کہ عبادت قبول نہیں ہو سکتی جب
تک اس میں محبت الہی نہ ہو کیونکہ تحفہ صرف محبت کے نتیجہ میں ہوتا ہے جبر کا اس میں کوئی پہلو نہیں
ہے۔ بیگار کا نام تو تحفہ نہیں رکھا جا سکتا۔ ٹیکس کا نام تو تحفہ نہیں رکھا جا سکتا تحفہ تو ہے ہی وہ جو دل کو مجبور
کر دے اور تکلیف بھی انسان اٹھائے تو اس میں مزہ حاصل کر رہا ہو۔
تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسی عبادت کرو کہ جس کی وجہ محبت الہی ہو۔ اس عبادت میں تمہارا
پیار جان ڈال دے، ایک زندگی پیدا کر دے اور ایسی حالت میں اپنے رب سے مدد مانگا کرو کہ تمہارا
دل وفور محبت سے اس کے لئے اچھل رہا ہو۔ بالصبر اور نماز پر صبر سے قائم ہو جاؤ۔ کسی حالت میں
بھی اس صلوۃ کی حالت کو نہیں چھوڑنا اور دوسرے معنی ہے استَعِينُوا بِالصَّبْرِ بظاہر اگر تمہاری
دعا قبول نہ بھی ہوتی ہو تب بھی تم نے دعا نہیں چھوڑنی ۔ بظاہر تم یہ دیکھ رہے ہو کہ خدا تعالیٰ سے ہم
مانگ رہے ہیں اور وہ نہیں دے رہا تو استَعِينُوا بِالصَّبْرِ کا مطلب یہ ہے کہ تم نے پیچھے نہیں ہٹنا
مانگتے چلے جانا ہے جیسا کہ بارہا حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ اولیاء اللہ کی حکایات میں سے

خطبات طاہر جلد ۳
210
خطبہ جمعہ ۱۳ اپریل ۱۹۸۴ء
بارہا یہ مثال دیا کرتے تھے اور وہی مثال صادق آتی ہے اس آیت پر ۔
ایک ولی کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ وہ ہر روز رات کو تہجد میں ایک دعا مانگا کرتا تھا اور ہر
روز اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کو آواز آیا کرتی تھی کہ ہم نے تیری دعا قبول نہیں کی ۔ اس کا ایک مرید
تھا جو اس کے ساتھ کھڑا ہوا کرتا تھا۔ چند دن اس کو اس کو بھی یہ آواز آئی ، بعض الہامات میں ساتھیوں کو بھی
شامل کر لیا جاتا ہے۔ چنانچہ یہ تو آنحضرت صلی اللہ سے بھی ثابت ہے کہ وحی قرآن کے وقت بعض دفعہ
کاتبوں کو بھی وہی لفظ سنائی دیئے ۔ (سیرۃ الحلبیہ جلد سوم نصف آخر زیر فتح مکہ صفحہ: ۲۷۶،۲۷۵) بہر حال
اسکو بھی یہ آواز آتی تھی کہ یہ دعا کر رہا ہے میرا پیر اور اللہ کہتا ہے کہ تیری دعا نا مقبول ۔ چند دن میں وہ
تھک گیا اور بیزار ہو گیا اور اس نے اپنے پیرو مرشد سے عرض کی کہ یہ کیا حالت میں دیکھ رہا ہوں
روزانہ اللہ تعالیٰ آپ سے فرماتا ہے کہ میں نے رد کر دی ہے آپکی دعا اور روزانہ اٹھ کر پھر وہی دعا
شروع کر دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تم اتنی جلدی تھک گئے ہو میں بارہ سال سے یہ دعا کر رہا ہوں
اور میں نہیں تھکا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ وہ مالک ہے اور میں فقیر ہوں ۔ فقیروں کا کام مانگنا ہے اور ا
مالک کا کام ہے چاہے تو دے اور چاہے تو نہ دے اس لئے میں تو بہر حال اپنی عبودیت کی حالت کو قائم
رکھوں گا اور مانگتا چلا جاؤں گا۔ جب اس نے یہ فقرہ کہا تو اس وقت اس کو الہام ہوا کہ اے میرے
بندے میں نے تیری یہ دعا بھی قبول کر لی ہے اور اس عرصہ میں تو نے جتنی دعائیں مانگی ہیں وہ ساری
قبول کر لی ہیں ۔ یہ معنی ہیں اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوة کہ تم اپنی دعاؤں سے عاجز عاجز نہ آجانا
، اس غلط فہمی میں مبتلا نہ ہو جانا کہ خدا تعالیٰ سن نہیں رہا۔
بعض دفعہ وقتی طور پر بعض کمزور انسانوں پر اندھیروں کا وقت آجاتا ہے اور وہ قومی مصالح کو
سمجھ نہیں رہے ہوتے ۔ وہ بھول جاتے ہیں اس آیت کے مضمون کو کہ کچھ نہ کچھ ان کے اوپر تو لازماً
مصیبت پڑنی ہے ۔ ساری قوم بحیثیت قوم نہیں بچائی جاتی بعض افراد کو قربانی دینی پڑتی ہے ۔ وہ یہ
سمجھتے ہیں غلطی سے کہ ہماری دعا قبول نہیں ہوئی ۔ تو اللہ تعالیٰ شروع میں ہی ان کو بتا دیتا ہے کہ تم نے
صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ۔ چنانچہ پہلی آیت میں جو دو چیزیں بیان فرمائی گئیں آخر پر وہی دو
نتائج پیدا کئے گئے ہیں اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ میں صبر کی تلقین فرمائی اور صلوٰة کی تلقین
فرمائی اور نتیجہ کیا نکالا بَشِّرِ الصَّبِرِین کہ جو صبر کرنے والے ہیں ان کو خوشخبری دے دے اے محمد

خطبات طاہر جلد ۳
211
خطبہ جمعہ ۱۳ اپریل ۱۹۸۴ء
صلى الله
عروسه
مصطفیٰ ! کہ تمہارا صبر قبول :
را صبر قبول ہو گیا ہے درگاہ الہی میں اور جو صلوٰۃ کا جواب میں اور جو صلوٰۃ کا جواب تھا وہ اس طرح دے
دیا۔ أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَواتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ اے بندو! ایک وقت وہ تھا کہ تم صلوۃ بھیج
رہے تھے تھے۔ اپنے خدا کے حضور اب خدا کی صلوۃ تم پر نازل ہو رہی ہیں۔ وہ ساری عبادتیں تم پر خدا تعالیٰ
سے بے انتہا بڑھ کر لوٹ رہی ہیں ۔ یہ ہیں خوش خبریاں جن کا اس آیت میں ذکر ہے اور بعض لوگ
غلطی سے سمجھتے ہیں کہ ڈرایا جارہا ہے۔ اس میں ڈرانے کی کون سی بات ہے اس میں تو خوش خبریوں،
کامیابیوں اور عظیم کامیابیوں کی بشارتیں دی گئی ہیں۔
پس جماعت احمد یہ بھی انہی الہی جماعتوں میں سے ۔ ہے جن کے اوپر بلاقصور ظلم کئے جاتے
ہیں۔ باوجود اس کے کہ تمام دنیا کے ہم خیر خواہ ہیں اس خیر خواہی کے نتیجے میں ظلم وستم کا سلوک کیا جاتا
ہے ہمارے ساتھ۔ ہم دعائیں دے رہے ہوتے ہیں مخالف گالیاں دے رہے ہوتے ہیں، ہم سچائی
سے کام لے رہے ہوتے ہیں وہ مسلسل جھوٹ پر جھوٹ بولتے چلے جاتے ہیں اور یہاں تک حالت
ہو چکی ہے کہ اگر ہم جھوٹ کے جواب میں یہ لکھیں کہ تم جھوٹ بول رہے ہو خدا کے واسطے قوم پر ظلم نہ
کرو تو کہتے ہیں اچھا ! تم ہمیں اشتعال دلاتے ہو تم ہمارے جھوٹ کو جھوٹ کہہ رہے ہو۔ اس سے بڑا
ظلم کیسے ہو سکتا ہے؟ تمہیں جرات کہ ہم جھوٹے الزام لگا ئیں اور تم انکار کر دو کہ یہ الزام درست نہیں۔
اس سے بڑھ کر حالت ہو سکتی کسی قوم کی ! اور کھلم کھلا جماعت احمد یہ کے خلاف اشتعال انگیزی کی تعلیم
دی جارہی ہے سارے ملک میں ہر گھر لوٹنے کی تعلیم دی جا رہی ہے، مال لوٹنے کی تعلیم دی جا رہی
ہے قتل و غارت کی تعلیم دی جارہی ہے اور ان سب سے زیادہ تکلیف دہ یہ کہ خدا کے گھر لوٹنے کی تعلیم
دی جا رہی ہے اور ان کو برباد کرنے کی تعلیم دی جا رہی ہے ، ان کو منہدم کر دو ۔ اس کے نتیجہ میں بعض
نادان بیچارے جن کو خود بھی علم نہیں ہوتا وہ ایسی حرکتیں کر بیٹھتے ہیں اور جگہ جگہ سے بشَی من
الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ کی اطلاعیں آرہی ہیں ۔
ابھی پچھلے دنوں کچھ عرصہ پہلے سندھ میں ہمارے ایک بہت ہی ہر دلعزیز استاد جو سارے
علاقہ میں بڑے ہی محبوب تھے۔ عبد الحکیم ابڑو وہ نہایت ہی ظالمانہ طور پر شہید کئے گئے تھے اور پرسوں
یہ اطلاع آئی ہے کہ محراب پور کے پریزیڈنٹ چوہدری عبدالحمید صاحب کو بھی نہایت ظالمانہ طریق پر
شہید کر دیا گیا ہے اور وہ ایک ایسے معصوم انسان، ایسے نیک دل اور بھلائی کرنے والے تھے کہ قاتل

خطبات طاہر جلد ۳
212
خطبہ جمعہ ۱۳ اپریل ۱۹۸۴ء
کو غیر احمدیوں نے پکڑا ہے اور انہوں نے پولیس کے سپرد کیا ہے اور سارے شہر میں ایک نہایت ہی
دکھ کی لہر دوڑ گئی کہ ایک معصوم آدمی کو کیوں چھرا گھونپ دیا گیا ؟ لیکن چونکہ علماء یہ کہہ رہے ہیں اور بعض
جاہل عوام یہ سمجھتے ہیں کہ سب سے آسان سرٹیفیکٹ جنت کا یہ ہے کہ کسی اور کو مار دیا جائے قتل کر دیا
جائے اس لئے چونکہ باقی نیکیوں کی توفیق نہیں ملتی یہ آسان نیکی کر دیتے ہیں ۔ لیکن ایک بات میں
آپ کو بتا دیتا ہوں کہ قرآن کریم ہمیں یہ بتا رہا ہے کہ شہید کرنے والے کبھی نہیں جیتے ہمیشہ شہید
ہونے والے جیتا کرتے ہیں ۔ مال لوٹنے والوں کے اموالوں میں کبھی برکت نہیں پڑی ان کے
اموال میں برکت پڑتی ہے جن کے خدا کی وجہ سے مال لوٹے جاتے ہیں۔ پھل برباد کرنے والوں
کے اپنے پھل مصائب کا شکار ہو جاتے ہیں اور وہ اپنی محنتوں کے پھلوں سے محروم کر دیئے جایا کرتے
ہیں اور خدا کی وجہ سے جن کے پھل برباد کر دیئے جاتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کے پھلوں میں برکت دیتا
ہے۔ ہر وہ چیز جو خدا کی خاطر خدا کی ماننے والی قو میں لٹایا کرتی ہیں ہر اس چیز میں اللہ تعالیٰ برکت
دیتا ہے۔
پس جہاں تک ہمارا تعلق ہے ہمیں تو اپنے مقصد سے کوئی چیز ہٹا نہیں سکتی ۔ ہر دکھ ہمیں خدا
سے اور زیادہ قریب کر دے گا۔ چنانچہ میں جانتا ہوں کہ ہر شہادت کے بعد خوف کے خط نہیں آتے
بلکہ یہ خط آتے ہیں منتیں لئے ہوئے کہ خدا کے لئے ہمارے لئے دعا کریں کہ اللہ ہمیں بھی شہادت کی
توفیق عطا فرمائے ۔ جس قوم کی یہ حالت ہو اس قوم کو کون شکست دے سکتا ہے؟ کوئی سوال پیدا نہیں
ہوتا۔ قرآن کریم فرماتا ہے:
لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَيَحْيِي مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةٍ
(الانفال: ۴۳)
کہ دیکھو اس مقابلہ میں تو بینہ ہی جیتے گی ۔ جو روستم ، مظالم قتل و غارت ، آگئیں لگانا ، اس اسلوب کے
مقدر میں کبھی فتح لکھی ہی نہیں گئی۔ جب بھی یہ چیزیں مذہبی معاملات میں دخل انداز ہوتی ہیں ، جب
بھی مذاہب کو دبانے کی کوشش کرتی ہیں ، آگیں اور قتل و غارت اور اموال کا لوٹنا اور پھلوں کا نقصان،
تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہمیشہ ان کے مقدر میں نا کا می لکھی جاتی ہے اور پھر جیتا کون ہے اس کے لئے
یہ دوسری آیت کھلے لفظوں میں ہمیں بتاتی ہے ۔ لِيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةِ

خطبات طاہر جلد ۳
213
خطبه
نبه جمعه ۱۳ اپریل ۱۹۸۴ء
وَيَحْيِي مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةٍ ۔ یہ مقابلے خدا تعالیٰ اس لئے کرواتا ہے اور یہ نبرد آزمائی اس
لئے ہوتی ہے تا کہ وہ شخص ہلاک ہو جائے جس کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے جس کے پاس کوئی
نشان نہیں ہے کیونکہ بینہ کا معنی دلیل کے بھی ہے اور بینۃ کا معنی نشان کے بھی ہیں
وَيَحْيِي مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةِ اور وہ جیت جائے جس کے پاس برہان ہے جس کے پاس دلائل
ہیں اور وہ جیت جائے جس کو خدا تعالیٰ کے امتیازی نشانات نصیب ہوں اور غیر معمولی طور پر اللہ تعالیٰ
اس کی نصرت فرما رہا ہو ۔ پس اگر جماعت احمدیہ کے مقدر میں دلیل ہے اور برہان ہے تو دلیل کے
مقابل پر تلوار کبھی بھی نہیں جیتی ۔ یہ ہے جو اللہ تعالی بیان فرمانا چاہتا ہے اور دلیل کے مقابل پر جب
تلوار آتی ہے تو تلوار ٹکڑے ٹکڑے ہو جایا کرتی ہے اور ضرور نا کام ہوا کرتی ہے اور ہر ایسے مقابلہ میں
ایک نئی زندگی ملتی ہے دلیل والوں کو ۔ وہ فلسفہ حیات جو زندہ رہنے کے قابل ہے وہ لازماً زندہ رہا کرتا
ہے وہ فلسفہ حیات جومٹ جانے کے لائق ہے وہ لازماً مٹ جایا کرتا ہے۔
مزید برآں یہ کہ بینہ کا ایک معنی ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے غیر معمولی نصرت ، ایسانشان
جو فرق ظاہر کر دے ان لوگوں میں جو خدا کے ہیں اور ان لوگوں میں جو خدا کے نہیں ہیں تو اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ محض ایک عام قانون کے طور پر ہم بیان نہیں کر رہے کہ دلیل والے جیت جایا کرتے
ہیں یا وہ فلسفہ حیات زندہ رہا کرتا ہے جس کے اندر قوت استدلال ہو بلکہ فرماتا ہے اس کے علاوہ
آسمان سے بھی نشان ظاہر ہوتے ہیں اور جب وہ نشان ظاہر ہوتے ہیں تو لازماً ہلاک ہونے والے
ہلاک ہو جایا کرتے ہیں اور جن کو خدا زندہ رکھنا چاہتا ہے ان کو نئی زندگی عطا ہو جایا کرتی ہے۔
پس آخری خلاصہ ان سب باتوں کا یہی ہے کہ اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلوةِ
جماعت احمدیہ کو کبھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ۔ صبر کے ہر مفہوم کو صبر کے ساتھ پکڑ کر بیٹھ رہنا
ہے اور عبادت میں ترقی کرنی ہے اور عبادت میں محبت ڈال دینی ہے، عبادت میں آنسوؤں کو شامل
کر دینا ہے۔ خشک پودے پھل نہیں دیا کرتے اسی طرح خشک عبادتیں بھی ضائع ہو جایا کرتی ہیں ۔
عبادت میں وہ مفہوم پیدا کر دیں جو اللہ تعالیٰ پیدا فرمانا چاہتا ہے پھر دیکھیں کہ کس طرح کثرت کے
ساتھ آپ پر صلوات نازل ہوں گی خدا تعالیٰ کی طرف سے ۔ صبر میں صبر والا مفہوم پیدا کر دیں تو
آسمان بشارتیں دے گا آپ صبر کرنے والوں کو اور کوئی دنیا کی طاقت نہیں ہے جو آپ کو نقصان پہنچا
-

خطبات طاہر جلد ۳
214
خطبہ جمعہ ۱۳ اپریل ۱۹۸۴ء
سکے۔ یقینا ایسا ہی ہوگا نادان چند دن کی زندگی میں چند اور دن یہ دیکھیں گے کہ ہم بظاہر فتح یاب ہور ہے
ہیں ۔ چند دن کی زندگی میں تھوڑا عرصہ ان کو یہ نظر آئے گا کہ گویا ہم نے نقصان پہنچا دیا لیکن تاریخ
احمدیت بتا رہی ہے کہ ہر ایسے مصیبتوں کے سائے سے گزرنے کے بعد جماعت پر اللہ کا نور زیادہ شان
کے ساتھ نازل ہوا ہے۔ ہر ایسے خطرات کے دور میں سے گزرنے کے بعد زیادہ قوی ہو کر جماعت
گزری ہے اس لئے ہماری تاریخ گواہ ، ہمارا قرآں گواہ ، ہمارا خدا ہمیں بشارتیں دے رہا ہے اور وہ کبھی
اپنی بشارتوں کو جھوٹا نہیں ہونے دے گا۔ لازما ہم جیتیں گے اللہ کے فضل کے ساتھ کیونکہ خدا کی خاطر ہم
ہی ہیں جو دکھ اٹھانے والے ہیں اور کوئی نہیں ہے جو خدا کی خاطر آج دنیا میں دکھ اٹھا رہا ہو۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:
ابھی جمعہ کی نماز کے بعد عبد الحمید شہید کی نماز جنازہ غائبانہ ہوگی اور اس میں ان کے لئے
جو دعا ہے مغفرت کی جو بھی مسنون دعائیں ہیں وہ تو ہم کریں گے اس کے علاوہ ان کے جو بھائی
احمدی نہیں ہیں ان کے لئے بھی دعا کی جائے کیونکہ خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے جب ایک لیتا ہے تو زیادہ
دے دیتا ہے اور اس رنگ میں ان کا خاندان زیادہ مستحق ہے اس انعام کا ۔ کیونکہ بڑی قربانی کر کے
اپنے خاندان میں سے یہ الگ ہو کر آئے تھے اس لئے جو بھائی یا جو رشتہ دارا بھی تک احمدیت کا فیض
نہیں پاسکے یہ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو توفیق عطا فرمائے اور ایک کی بجائے دسوں نہیں بلکہ یہ
سینکڑوں اور ہمیں نصیب ہوں ۔ یہ جو نماز جنازہ ہے اس میں یہ بات یاد رکھیں صرف مرنے والوں
کے لئے دعا نہیں کی جاتی بلکہ زندوں کے لئے پہلے دعا بتائی گئی ہے اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَ مَيِّتِنَا اس
میں زندوں کے لئے پہلے دعا مانگی گئی ہے اس لئے اگر کسی کے دماغ میں یہ غلط نہی ہو کہ یہ تو مرنے
والوں کے لئے لئے دعا کی جاتی ہے ہم زندوں کے لئے کیوں کریں تو میں یہ غلط فہمی دور کر دیتا
آنحضرت ﷺ نے جو طریق سکھایا ہے نماز جنازہ کا اس میں زندوں کو پہلے پیش نظر رکھا جاتا ہے پھر
مرنے والے کے لئے دعا کی جاتی ہے۔ بہر حال اب نماز جنازہ غائب ہو گی اس میں مرحوم کے لئے
بھی دعا کریں اور ان کے رشتہ داروں کے لئے بھی اور اس قوم کے لئے بھی جس سے یہ تعلق رکھتے
الله
تھے کہ اللہ تعالیٰ بکثرت ان میں احمدیت کو پھیلا دے۔ آمین ۔
ہوں

آج 10 میں سے 10 باقی