لیلة القدر کی لطیف تفسیر

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ القدر کی روشنی میں لیلۃ القدر کے عمیق معارف بیان فرمائے۔ آپ نے لیل، یوم اور لفظِ قدر کے مختلف پہلوؤں یعنی تقدیر کے فیصلے، قدرت نمائی اور قدر و قیمت کے تعین پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ نیز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک دور، انفرادی زندگی اور موجودہ دور میں جماعت احمدیہ کے حالات کو لیلۃ القدر کے مفاہیم سے مربوط کیا۔ آخر میں حضور نے ڈاکٹر عبدالقادر شہید سمیت چند مرحومین کے جنازہ غائب پڑھانے کا اعلان فرمایا۔

موضوعات: قرآن کریم کی تفسیر، سورۃ القدر، لیلۃ القدر، مومنین کے درجات، جنازہ غائب

خطبات طاہر جلد ۳
323
خطبه جمعه ۲۲ جون ۱۹۸۴ء
ليلة القدر کی لطیف تفسیر
( خطبه جمعه فرموده ۲۲ جون ۱۹۸۴ء بمقام مسجد فضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے سورۃ القدر کی تلاوت فرمائی:
لا
إِنَّا اَنْزَلْتُهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ وَمَا أَدْرَكَ مَا
لَيْلَةُ الْقَدْرِ لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍة
تَنَزَّلُ الْمَلَيْكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلِّ
سلم هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ (القدر)
أَمْرٍ
رمضان مبارک اپنے تیسرے رہا کے میں یعنی آخری عشرے میں داخل ہو چکا ہے اور یہ وہ
عشرہ ہے جس کا ایک مدت سے مسلمانوں کو انتظار رہتا ہے ۔ رمضان میں داخل ہوتے ہی توجہ آخری
عشرے کی طرف مائل ہونے لگتی ہے اور جوں جوں رمضان آگے بڑھتا ہے اس عشرے کی برکات
سے فائدہ اٹھانے کی تمنا اور بھی زیادہ بے قرار ہوتی چلی جاتی ہے۔ اس آخری عشرے میں وہ کیا بات
ہے جس کے لئے مومن کا دل بڑی بے چینی کے ساتھ انتظار کرتا ہے؟ وہ لیلۃ القدر ہے دراصل جس کی
تلاش ، جس کی تمنا میں مومن اس سے زیادہ بے چینی سے لیلۃ القدر کی راتوں کا انتظار کرتا ہے جس
طرح وہ اپنی محبوب ترین چیز کے لئے ہجر میں تڑپتا ہو اور پھر اس کے آنے کی خبرا سے مل گئی ہو اور آنے
کی خبر تو مل گئی ہو لیکن ابھی آیا نہ ہو اور پھر یہ خطرہ بھی محسوس کر رہا ہو کہ وہ آئے گا تو مجھے مل بھی سکے گا کہ
نہیں ۔ وہ جو کیفیت ہے اس سے زیادہ شدید کیفیت ایک عارف باللہ کے دل میں لیلۃ القدر کے

خطبات طاہر جلد ۳
324
خطبه جمعه ۲۲ جون ۱۹۸۴ء
انتظار میں پیدا ہو جاتی ہے کیونکہ دنیا کا محبوب تو اب نہ آیا تو پھر آگیا اور اس کا آنا اور جانا عارضی حقیقتیں
ہیں اور وہ لذتیں جو پیچھے چھوڑ کر جاتا ہے وہ بھی اس قدر عارضی ہوتی ہیں کہ بسا اوقات ان کی یا دلذت
پیدا کرنے کی بجائے دکھ پیدا کر دیتی ہے، یعنی لذتیں بھی عارضی اور ان کی یاد بھی دکھ کا موجب لیکن
جس لیلۃ القدر کی مومن انتظار کرتا ہے اس کی بالکل مختلف کیفیت ہے۔ وہ اگر چند لمحوں کے لئے بھی
آئے تو ساری زندگیاں سنوار جاتی ہے۔ چنانچہ قرآن کریم فرماتا ہے خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ وہ
ہزار مہینوں سے بہتر ہے الف کا لفظ عربی میں صرف ہزار کے لئے نہیں بولا جاتا بلکہ تکمیل عدد کے لئے
استعمال ہوتا ہے۔ جس طرح باقی زبانوں میں لاکھ، دس لاکھ، کروڑ ، ارب اس قسم کے الفاظ موجود ہیں
عربی میں نہیں ، عربی میں ہزار وہ آخری عدد ہے جس کا ذکر عربی زبان میں ملتا ہے۔ تو چونکہ آخری ہے
اس لحاظ سے تکمیل کا مظہر بن جاتا ہے اس سے اوپر کوئی عدد ہو نہیں سکتا۔ تو جب کہنا ہو کہ ایک ایسا مقام
جس کے اوپر کوئی اور مقام نہ ہو اعداد کی دنیا میں تو اس کے لئے الف لفظ استعمال ہوتا ہے۔ چنانچہ اس
کے معانی صرف یہ نہیں ہیں کہ وہ ہزار مہینوں سے بہتر ہے بلکہ یہ مراد ہے تم اپنی گفتی کو جس انتہا تک بھی
پہنچا دو اس سے بھی وہ رات بہتر ہے کیونکہ ہم نے تکمیل کے عدد میں اس کی خوبی کا ذکر کیا ہے۔
یہ رات کیا چیز ہے اور اس سے کس طرح استفادہ ہونا چاہئے؟ اس مضمون سے متعلق
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نہایت ہی عارفانہ روشنی ڈالی ہے اور نئے پہلوؤں
سے اس رات کے متعلق اس کی حقیقتوں سے متعلق ہمیں متعارف فرمایا۔ خصوصیت کے ساتھ آپ نے
یہ بیان فرمایا لہ اس لیلتہ القدر سے مراد دراصل اول طور پر وہ زمانہ ہے یعنی وہ تاریکی اور ظلمار کا زمانہ
جو قرآن کے نزول کا زبان حال سے مطالبہ کر رہا تھا اور آنحضرت ﷺ کے دل کی بے قرار تمنا جو اس علوسه ۔
رات میں عرش تک پہنچی وہ قرآن کریم کے نزول کا موجب بنی ۔ تو رات کے اندر جو کیفیات ہوتی ہیں
مختلف ان کا ذکر فرما کر آپ نے قرآن کریم کے نزول کو اس فجر سے تشبیہ دی جس کا اس سورت میں
ذکر ملتا ہے لیکن اس کو سمجھانے کے لئے چونکہ عموماً عربی زبان کا معیار بہت تھوڑا ہے کچھ زیادہ تفصیل
سے بیان کرنا پڑے گا۔
صلى الله
رات کے لئے بہت سے الفاظ ہیں لیکن لیل اور لیلة یہ دو لفظ ملتے جلتے عربی میں موجود
ہیں۔لیل کا جوالٹ ہے اس کا عکس نھار بیان کیا جاتا۔ کا عکس نھار بیان کیا جاتا ہے اور لیلۃ کا Opposite Number

خطبات طاہر جلد ۳
325
خطبه جمعه ۲۲ جون ۱۹۸۴ء
یعنی اس کے متقابل لفظ وہ نھار نہیں بلکہ یوم ہے اور اسی سے لیل اور لیلہ کا فرق سمجھنے میں آسانی
ہو جاتی ہے نھار تو عرف عام میں اسی دن کو کہتے ہیں جو سورج کے ساتھ چڑھا اور سورج کے ڈوبنے
کے ساتھ ڈوب گیا اور بڑے وسیع عرصے یا اہم زمانے کے لئے نھار کا لفظ استعمال نہیں ہوتا۔ چنانچہ
قرآن کریم نے زمین و آسمان کی پیدائش کا یا اور بڑے اہم واقعات کا جہاں بھی ذکر ں بھی ذکر فرمایا ہے وہاں
يع
لفظ ہے،
يوم كالفظ استعمال فرمایا ہے نھار کا لفظ کہیں استعمال الفظ کہیں استعمال نہیں کیا تو یوم ایک ۔ کیا تو یوم ایک بہت ہی وسیع المعنی لفظ
بہت بڑے زمانے پر بھی اطلاق پاتا ہے یہاں تک کہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ پچاس ہزار سال کا بھی
ایک یوم ہوتا ہے۔ تو اس کا سورج کے چڑھنے یا ڈوبنے سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن زمانوں کے بعد
جب سورج کا ذکر آئے گا تو مراد ہے عظیم الشان کامیابی ، غیر معمولی خوش خبریاں ، بہت ہی حیرت انگیز
بشارتوں کا دور تو جس طرح یوم ایک Metaphoric Figuer of Speach بن جاتا ہے،
ایک استعارہ ہو جاتا ہے اسی طرح سورج بھی انہی معنوں میں ایک دوسرے مضمون کی طرف اشارہ
کرنے والا لفظ ہے۔
چنانچہ قرآن میں جب لیل کے بجائے لیلۃ کا لفظ استعمال فرمایا تو مراد یہ ہے کہ جس طرح
بعض دن لمبے ہوتے ہیں اور خاص اہمیت رکھتے ہیں اسی طرح بعض را تیں بھی لمبی ہوا کرتی ہیں اور
خاص اہمیت رکھتی ہیں۔ راتوں کے اندر جو مضامین پائے جاتے ہیں وہ دوقسم کے ہیں۔ ایک ہے ظلم
اور تاریکی اور دراصل تاریکی عرف عام میں جسے ہم ظلم کہتے ہیں یہ ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔ جب
انسانی فطرت خدا کی روشنی سے دور ہو جاتی ہے تو وہ ظلم اور سفا کی پر آمادہ ہو جاتی ہے اور ایک ہے غم ، یہ
بھی رات کے اندر مفہوم پایا جاتا ہے پس ظلم کے پہلو سے یعنی پہلے اندھیرے کے معنوں میں ہر قسم
کے ظلم کے جرائم ، ہر قسم کی سفاکیاں اور ایک دوسرے پر تعدی کرنا یہ سارا مضمون لیلۃ کے تابع آجاتا
ہے۔ ایک ایسا لمبا زمانہ تاریکی کا جس میں جرم اپنی انتہا کو پہنچ جائیں اور انسان انسان کو دکھ پہنچانے
میں جس حد تک اسے توفیق ہے وہ اس توفیق کو حاصل کرلے، اپنی استطاعت کے درجہ کمال کو پہنچ
جائے دکھ پہنچانے میں ، اس کے مقابل پر دکھ اٹھانے والوں کی بھی ایک رات ہوگی جو خدا تعالیٰ فرماتا
ہے اس کی حیثیت سے لمبی ہوگی ۔ اسی حیثیت سے گہری ہو جائے گی جتنا جرائم کرنے والے اپنے
جرموں میں بڑھیں گے اسی نسبت سے ان جرموں کا نشانہ بننے والے غیر معمولی دکھ اٹھا رہے ہوں

خطبات طاہر جلد ۳
326
خطبه جمعه ۲۲ جون ۱۹۸۴ء
گے اور وہ دکھوں اور مصیبتوں کی رات بن جائے گی ۔
اس کے برعکس دوسرا معنی یہ تو ایک معنی کے دوشاخیں تھیں ۔ دوسرا معنیٰ اس کا یہ بنتا ہے کہ
صلى الله
ایک طرف تو جرم کرنے والے خدا تعالیٰ کے عذاب کا مطالبہ کر رہے ہوتے ۔ ، عذاب کا مطالبہ کر رہے ہوتے ہیں اور اس تقدیر شر کا
مطالبہ کر رہے ہوتے ہیں جو ان کے لئے مقدر ہوتی ہے اور دوسری طرف دکھ اٹھانے والے یا غیروں
کا دکھ محسوس سوس کر کرنے ۔ والے بڑی گریہ وزاری کرتے ہیں راتوں کے وقت اور بعض راتیں جیسا کہ دنیا کی
ہر زبان کے اشعار میں ذکر ملتا ہے اتنی بھاری اور اتنی بو جھل معلوم ہوتی ہیں کہ بے قراری کے ساتھ
انسان اٹھ اٹھ کر دیکھتا ہے کہ کب صبح کی شفق طلوع ہوگی کب فجر پھوٹے گی؟ بیماروں کی حالت ایسی
ہوتی ہے ایک ایک لمحہ انتظار کرتے ہیں کہ کب صبح کی خوش خبری ملے گی۔ تو صبح کے ساتھ ایک سکون کا
پہلو بھی ہے اور جرائم کے ختم ہونے کا پہلو بھی ہے۔ چوروں اچکوں کے جو وقت ہیں وہ راتوں کے
وقت ہوتے ہیں اور دن کے وقت ان کو پکڑنے کے وقت ہوتے ہیں۔ تو وہ رات جو عرب میں اس
وقت جاری ہوئی جب آنحضرت ﷺ عروسه کا زمانہ تھا اس میں یہ ساری کیفیات اپنی انتہا انتہا کو کو پہنچی ہوئی
تھیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (الروم: ۴۲) جہاں تک جرائم کا اور خدا
تعالیٰ سے دوری کا تعلق ہے خشکی بھی گندی ہوگئی تھی اور تری بھی گندی ہوگئی یعنی مذاہب کی دنیا بھی تباہ
ہو چکی تھی اور غیر مذہبی دنیا بھی تباہ ہو چکی تھی اور ایک طرف جرائم مطالبہ کر رہے تھے کہ خدا تعالیٰ اس
دوسری تقدیر کو ظاہر کرے اور جرائم جو مطالبہ کرتے ہیں نئی تقدیر کا اس میں دونوں باتیں آجاتی ہیں ۔
اول یہ کہ جرائم زبان حال سے یہ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ اب بہت ہو چکی ہے اب وقت بدل دے،
اب مزید جرائم سے دنیا تباہ ہو جائے گی اور دوسری طرف جرائم زبان حال سے سزا کا مطالبہ کر رہے
ہوتے ہیں اور اس کے مقابل پر کچھ لوگ گریہ وزاری میں انتہا کر دیتے ہیں خدا کے حضور کہ اے خدا
صبح کا منہ دکھا۔ اس وقت آنحضرت ﷺ نے جو دعائیں کیں وہی دعا ئیں تھیں، جو خدا کے فضل کو کھینچ
لانے کا موجب بنیں اور اس کے نتیجہ میں پھر شریعت کا سورج طلوع ہوا ہے۔ پس لیلة کولیل کی
بجائے ایک حرف کے اضافے سے حیرت انگیز وسعت عطا فرمادی قرآن کریم نے اور ایسی وسعت
جو ہر قسم کے مضامین کو سمیٹ لیتی ہے۔
-
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسی رات میں سلام کا ذکر ہے امر الہی کے ساتھ اور یہ فرمایا

خطبات طاہر جلد ۳
327
خطبه جمعه ۲۲ جون ۱۹۸۴ء
گیا هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ ۔ یہ کیا مطلب ہے؟ مِنْ كُلِّ أَمْرِنْ سَلَمُ هِيَ حَتَّى
مَطْلَعِ الْفَجْرِ ؟ مَطْلَعِ الْفَجْرِ کے بعد کیا فرشتے نازل نہیں ہوں گے؟
تَنَزَّلُ الْمَلَيْكَةُ وَالرُّوحُ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ ۚ مِنْ كُلِّ أَمْرٍ سَلمي
ہے پوری آیت جس کی طرف میں اشارہ کر رہا ہوں کہ کثرت کے ساتھ فرشتے نازل ہوتے ہیں۔ اللہ
تعالیٰ کے حکم کے ساتھ مِنْ كُلِّ اَمْرِ سَلْمٌ هِيَ حَتی ہر امر میں وہ سلامتی کا پیغام دے
رہے ہوتے ہیں هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ یہاں تک کہ صبح کا سورج طلوع ہو جائے۔ تو کیا
سورج کے طلوع ہونے کے ساتھ پھر خدا کی رحمتیں چلی جاتی ہیں؟ بشارتیں ہٹ جاتی ہیں اور سلامتیاں
غائب ہو جاتی ہیں یہ کیا مطلب ہے؟ اس کا دراصل مطلب یہ ہے کہ سورج جب تک نہیں نکلتا اس
وقت تک تسلی دینے کا وقت ہوا کرتا ہے جب سورج طلوع ہو جائے تو پھر تو سب کچھ نصیب میں
آگیا اس لئے خدا تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ وہ رات خدا کے بعض بندوں پر چونکہ بہت بھاری ہوتی ہے اور
یہ بھی بتانا چاہتا ہے کہ صبح انہی کی وجہ سے طلوع ہوتی ہے اگر خدا کے وہ پیارے بندے نہ ہوں جن کا
دکھ عرش پر محسوس کیا جاتا ہے تو خدا کو کوئی پرواہ نہیں کہ یہ راتیں کتنی لمبی ہو جائیں ۔ انھی کی بے قراری
ہے جن پر نظر کر کے خدا پھر ان راتوں کو دنوں میں تبدیل کیا کرتا ہے ورنہ ایسے ظلم کی راتیں بھی آتی ہیں
کہ ہزار ہزار سال کی رات چلی چلی جاتی ہے۔
بڑی بڑی ایمپائرز ہیں جو تباہ ہوئیں، بڑی بڑی قو میں مظلوم ہوئیں، غلام بنائی گئیں لیکن کوئی
ان کی نہیں سنی گئی ، کوئی ان کے لئے فریاد کرنے والا ایسا نہیں تھا جو خدا تعالیٰ کی رحمت کو کھینچ لاتا اس
لئے دنیا کے مسائل کی راتیں بعض دفعہ تو بہت ہی لمبی ہو جایا کرتی ہیں جیسا کہ میں نے شاید پہلے بھی
ایک دفعہ ذکر کیا تھا چرچل سے جب ٹراٹسکی ملا ہے تو اس نے یہ شکایت کی کہ میں تو سمجھا تھا کہ کیمونسٹ
دنیا میں کمیونزم کے ذریعہ روس آزاد ہو جائے گا اس لئے میں جدو جہد کر رہا تھا لیکن میں نے تو یہ دیکھا
ہے کہ میرا ہم وطن گہری غلامی کی زنجیروں میں جکڑا گیا ہے اور مجھے یہ خوف ہے کہ ایک بہت ہی لمبی
رات ہے جس نے ویسٹ روس کو ڈھانپ لیا ہے اس سے اب مفر کی کوئی صورت نہیں رہی ، میں اس
لئے باہر آ گیا ہوں حالانکہ وہ لینن کے پلے کا لیڈر تھا اور اس کے ساتھ مل کر بعض لوگوں کا خیال تھا کہ
اتفاق تھا کہ لینن او پر آگیا ور نہ ٹراٹسکی بھی آسکتا تھا اتنے مقام کا وہ اشترا کی لیڈر تھا جس نے بے شمار

خطبات طاہر جلد ۳
328
خطبه جمعه ۲۲ جون ۱۹۸۴ء
قربانیاں دی ہیں اشتراکیت کے لئے لیکن جب اس نے اشتراکیت کو حاصل کیا یعنی اشتراکیت کے
پھل کو تب اس کو محسوس ہوا کہ یہ تو کڑوا پھل ہے۔ بہر حال چرچل نے اس کو تسلی دینے کے لئے کہا اس
نے خود اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ میں نے اسے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ دیکھورا تیں آیا کرتی ہیں اور
دیکھو روم کی ایمپائر جب ختم ہوئی تھی تو پھر ایک رات ہی آئی تھی نا اب دیکھو یورپ کی روشنی اسی رات
میں سے پیدا ہوئی ہے تو یہ ہوتا رہتا ہے تم اتنے مایوس نہ ہو روس بھی اسی طرح صبح کا منہ دیکھ لے گا تو
ٹراٹسکی نے اس کو جواب دیا کہ ہاں مجھے علم ہے لیکن مجھے یہ بھی علم ہے کہ روم کا سورج جب غروب
ہوا تھا تو ایک ہزار سال کی رات تھی جس کے بعد پھر دوبارہ سورج طلوع ہوا ہے یورپ پر تو کیا تم مجھے
یہ خوش خبری دے رہے ہو کہ روس کے لئے ایک ہزار سال کی رات مقدر ہو چکی؟ یہ تو کوئی خوش خبری
نہیں۔
تولیلۃ کا زمانہ بڑا لمبا بھی ہو جاتا ہے، اتنا لمبا کہ بعض تو میں جن کا کوئی پرسان حال نہ ہو تتالمبا
ان کی ایک رات ہزار سال کی رات بھی بن جاتی ہے مگر قرآن کریم فرماتا ہے کہ ایسی راتیں بھی آتیں
ہیں اور وہ ليلة القدر ہے جن میں خدا کے کچھ بندے ایسے ہیں جو ان راتوں کو تبدیل کر دیا کرتے
ہیں اپنی گریہ وزاری کے ساتھ، اپنی عبادتوں کے ساتھ۔ ایسی ہی ایک رات آئی تھی جب محمد مصطفیٰ
ظاہر ہوئے تھے، یہ آپ کی گریہ وزاری تھی ، یہ آپ کی غار حرا کی عبادتیں تھیں جنہوں نے وہ
سورج طلوع کیا جو ہزار ہا راتوں سے بڑھ کر اہم تھا اور جس کا زمانہ نہ ختم ہونے والا زمانہ ہے پس الف
جو ہزار مہینوں کا ذکر ہے یہ وہ عام ہزار مہینے نہیں ہیں بلکہ ہزار کا لفظ جب انسانی زندگی پر بولا جاتا ہے تو
یہ معنے ہوں گے کہ پوری انسانی زندگی سے بڑھ کر ہے وہ رات لیکن جب قومی زندگی پر اطلاق پائے
گا تو مراد صرف یہ ہوگی کہ نہ ختم ہونے والا ایک دن آنے والا ہے، ایسا دن جو پھر کبھی غروب نہیں ہوگا
اور اس لئے ہوگا کہ فرشتے نازل ہو رہے تھے کسی کی بے قراری کو دیکھ کر یعنی حضرت اقدس محمد مصطفیٰ
کے لئے اور وہ تسلی یہ دے رہے تھے کہ فکر نہ کرو روشنی کا زمانہ بہت دور نہیں ہے تم عنقریب
سورج کو طلوع ہوتے دیکھو گے اور یہاں جس سورج کی خوش خبری دی جا رہی تھی عجیب لطف کی بات
صلا
صلى الله
ہے کہ ایک پہلو سے وہ خود حضرت محمد مصطفی سے ہی تھے کہ اس رات میں سے تو تو طلوع ہونے والا
ہے تجھے کیا غم تو نے ہی دنیا کو اجاگر کرنا ہے اور ان کے اندھیروں کو روشنیوں میں بدلنا ہے۔ تو یہ جو

خطبات طاہر جلد ۳
329
خطبه جمعه ۲۲ جون ۱۹۸۴ء
سلم کی خوش خبریاں تھیں اس سے مراد یہ نہیں تھی کہ صبح تک سلام ہے اس کے بعد سلامتی ختم ہے۔
مراد یہ ہے کہ اندھیرے میں بے چینی کے وقت مریض کو تسلی دی جاتی ہے دکھ اٹھانے والے کو دلا سے
دیئے جاتے ہیں ۔ مائیں جس طرح بچوں کو کہتی ہیں کوئی بات نہیں دیکھو صبح سورج طلوع ہوگا تو تم
ٹھیک ہو جاؤ گے، ڈاکٹر آجائے گا فلاں مدد کو پہنچے گا۔ ان معنوں میں فرشتے نازل ہوتے تھے اور یہ کہہ
رہے تھے کہ فکر نہ کرو وہ دن دور بہت نہیں ہے جس کا انتظار ہے۔
یہ تو قومی لحاظ سے لیلۃ کے معنی ہیں اور انفرادی طور پر بھی انسان کی زندگی میں ایسا زمانہ آتا
ہے کہ جب وہ جرائم کی دنیا میں غرق ہو جاتا ہے بسا اوقات اس پر تاریکی کی رات آتی ہے۔ ایسا زمانہ
بھی آتا ہے کہ جب وہ دکھوں میں مبتلا ہوتا ہے اور یوں محسوس کرتا ہے کہ یہ دکھ اب کبھی ختم نہیں ہوں
گے ۔ اس وقت بھی اسی قسم کی کیفیت ظاہر ہوتی ہے اور وہ خاص وقت دعا کا جو قبولیت کا ، غیر معمولی
قبولیت کا وقت ہوتا ہے وہ لیلۃ القدر ہے جس کا اس سورت میں انفرادی زندگی کے لحاظ سے ذکر کیا
جا رہا ہے ۔ اس وقت ایک بے قرار دل میں تمنا اُٹھتی ہے۔ بعض دفعہ گناہ گاروں کے لئے بھی ایک
رات آتی ہے جب وہ تو بہ کرتے ہیں اور وہ تو بہ کا لمحہ ان کی ساری زندگی سے بہتر ہوا کرتا ہے اور بعض
دفعہ دکھ اٹھانے والوں کی زندگی میں بھی ایک رات آتی ہے ان کی گریہ وزاری کی رات جو اس مقام کو
پہنچ جاتی ہے جس کے بعد سوال ہی باقی نہیں رہتا کہ سورج طلوع نہ ہو ۔ اور یہ انفرادی زندگی کی رات
جو ہے بعض دفعہ اس سے بھی زیادہ آگے بڑھ جاتی ہے مختصر نسبتا مگر قومی زندگی کی رات بن جاتی ہے۔
ایک رات تو ہے قومی زندگی کی جس کا سورج کبھی طلوع ہی نہیں ہوگا اور پھر وہ دن کبھی واپس نہیں آئے
گا۔ ان معنوں میں کہ ہمیشہ کے لئے قرآن اور محمد رسول اللہ ﷺ کے سورج کو دنیا کی نظر سے اوجھل
کر دیں ایک تو وہ رات ہے۔ ایک مختصر دور بھی آتے ہیں قومی زندگی میں جس میں افراد سے
بڑھ کر معاملہ ہو جاتا ہے لیکن اتنا لمبا نہیں اور وہ دور ایسے ہیں جن میں قو میں داخل ہوتی بھی رہتی ہیں
اور ان سے نکلتی بھی رہتی ہیں ۔ کبھی یہ راتیں چھوٹی ہو جاتی ہیں کبھی یہ راتیں لمبی ہو جاتی ہیں۔
آج کل جماعت احمد یہ جس دور سے گزر رہی ہے۔ یہ بھی ایک ایسا ہی لیلة القدر کا دور
ہے۔ اس کو سمجھنے کے لئے لفظ قدر کو سمجھنا بھی ضروری ہے کیونکہ قدر کو سمجھے بغیر لیلۃ القدر کی حقیقت
تو معلوم نہیں ہو سکتی ۔ قدر کہتے ہیں ایک لحاظ سے تقدیر کو یعنی قسمتیں بنانے والی رات یا قسمتیں

خطبات طاہر جلد ۳
330
خطبه جمعه ۲۲ جون ۱۹۸۴ء
بگاڑنے والی رات ، ایسی رات جو تقدیروں کا فیصلہ کرنے کے لئے آتی ہے۔ چنانچہ اس پہلو سے جب
آنحضرت ﷺ کے زمانے پر نظر ڈالتے ہیں تو ایک ہی رات تھی جس نے ایک وقت میں مسلمانوں کی
قسمت بنانے کا فیصلہ کر دیا اور مشرکین کی قسمت مٹانے کا فیصلہ کر دیا ۔ وہ غرق کر گئی آنحضرت علی
کے مخالفین کو اور بچا گئی آپ کے ماننے والوں کو اور ہر معاند ہر مخالف کی تقدیر لکھ دی کہ وہ لا زما نا کام و
رسوا اور ذلیل ہوگا ۔ ہر مومن کے لئے یہ تقدیر لکھی گئی کہ وہ بہر حال ہر قیمت پر یقیناً کامیاب ہو کر
رہے گا۔ پس ان معنوں میں تقدیر بنانے والی اور تقدیر بگاڑنے والی رات آیا کرتی ہے۔ ایسی ہی ایک
رات میں ہم اس وقت گزر رہے ہیں اور ہماری دعائیں ہی ہیں اللہ کے فضل کے ساتھ جو ہمیں توفیق
دے رہا ہے کہ جس نے اس رات کا فیصلہ کرنا ہے۔
دوسرا پہلو قدر کا ، قدر کے اندر ایک معنی پائے جاتے ہیں قدرت نمائی کے یعنی ایسی باتیں
جو بظاہر ناممکن ہوں ، انسانی طاقت میں نہ ہوں وہ باتیں بھی خدا اس رات کے بعد دکھایا کرتا ہے۔
یعنی ایک طرف آنحضرت ﷺ اور آپ کا عجز اور آپ کی انکساری اور آپ کے بے کس ساتھی
بے بس کوئی طاقت کوئی اختیار نہیں تھا۔ ہر سفلہ انسان، ہر کمینہ انسان دنیا کے سب سے بڑے معززین
پر حملے کر رہا تھا۔ زبانیں دراز کر کر کے بھی اور جسمانی دکھ دے کر بھی ۔ کس قدر بے بسی کی رات ہے۔
ان کی بے بسی کی رات قدرت کے دن میں تبدیل کی جاتی ہے، خدا اپنی قدرت نمائی کا نشان دکھاتا
ہے اور کمزوروں کو طاقتور بنا دیتا ہے اس لئے قدر کا ایک معنی عام لحاظ سے قدرت نمائی معجزہ دکھانا اور
قوت کا اظہار غیر معمولی قوت کا اظہار یہ بھی اس کا معنی ہے۔ تو مراد یہ ہے کہ ایک ایسی رات آتی ہے
جو کمزوروں کو قوی کر دیتی ہے اور اس رات کا بوجھ جب پڑتا ہے ۔ تو بڑے بڑے طاقتور کمزور اور
بے کار ہو جاتے ہیں ۔ نہتے ہو کر رہ جاتے ہیں ، ان کو وہ ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی ہے تو دراصل تو وہی تقدیر
خیر وشر کے معانی ہیں لیکن زیادہ تفصیل سے جب ہم معانی پر غور کرتے ہیں تو تقدیر کی نئی شکلیں سا۔
آتی ہیں۔
سامنے
پھر قدر کا ایک معنی وہ بھی ہے جسے ہم اردو میں کہتے ہیں اس کی بڑی قدر کی گئی ہماری کب
قدر کرے گا کوئی ہم نے تو بہت کچھ کیا لیکن قدر نہ کی گئی ۔ یہ قدر دراصل قیمت سے معنی نکلا ہے یہ جو
عرف عام میں ہم قدر کہتے ہیں ، یہ عربی میں دراصل قیمت کے نتیجے میں یہ اردو کو معنی بخشا گیا ۔ قدر

خطبات طاہر جلد ۳
331
خطبه جمعه ۲۲ جون ۱۹۸۴ء
بڑے سے بڑے
کہتے ہیں قیمت کو تو مراد یہ ہوتی ہے کہ ہماری قیمت کب ڈالی جائے گی ؟ کب ہمیں پوچھا جائے
گا ؟ کب ہماری محنتوں کی طرف نگاہ کی جائے گی ؟ تو ان معنوں میں قدر کی رات سے مراد یہ ہے کہ
ایسی دکھوں کی رات جب بعض دکھ اٹھانے والوں کی قیمت ڈالی جائے گی ۔ ان کو بے سہارا نہیں چھوڑا
جائے گا۔ اللہ کے پیار کی نگاہیں ان پر پڑیں گی اور ان کی قیمت ڈال کر بتائیں گی کہ دنیا میں اگر کوئی
قیمتی وجود وجود تھے تو یہی تھے ۔ ان کے مقابل پر بڑے ۔
ڑے لوگوں کی بھی کوئی قیمت نہیں، بڑی سے
بڑی قوموں کی بھی کوئی قیمت خدا کی نظر میں نہیں ہے۔ تو قیمتیں ڈالنے والی رات نکمی چیزوں کو رد
کرے گی کہ تمہاری کوئی قیمت نہیں ہے، وہ کمی چیزیں رد کی جائیں گی جو بظاہر بڑی شان و شوکت والی
بظاہر بڑی چمک دمک والی نظر آتی تھیں اور کچھ کمی نظر آنے والی چیزوں کی قیمت ڈالی جائے گی جو دنیا
کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی تھیں ، بڑی ان کو قیمت ملے گی ۔ چنانچہ آنحضرت ا اللہ کے ساتھ اور علوس
آپ کے غلاموں کے ساتھ خدا تعالیٰ نے یہی سلوک فرمایا اور آپ کا بھی مزاج چونکہ اپنے رب کا
مزاج تھا اس لئے آپ بھی اسی طرح لوگوں کے لئے قدر کی رات بن گئے تھے، لوگوں کے لئے
قیمتیں اس طرح ڈالتے تھے جس طرح خدا اپنے بندوں کی قیمتیں ڈالا کرتا ہے۔
الله
صلى الله
چنانچہ ایک دفعہ آنحضرت ﷺ کے متعلق بہت پیارا واقعہ ہے جو بار بار جماعت کے
درسوں اور خطبوں میں بیان ہوتا رہتا ہے لیکن ایک ایسا پیارا واقعہ ہے جس کی لذت ختم ہی نہیں ہو سکتی
اور اس کا تعلق بھی لیلة القدر کے ان معنوں سے ہے۔ آنحضرت علی ایک دفعہ بازار سے عروسه
گزر رہے تھے تو ایک ایسا حبشی یا معمولی حیثیت کا انسان ضروری نہیں کہ حبشی تھا وہ جو نہایت ہی
بدصورت تھا، ایسا بدصورت کہ لوگ اس کے چہرے پر نظر ڈال کر گھبرا کر دوسری طرف منہ کر لیا کرتے
تھے اور بالکل بے زر تھا، نہایت مفلس اور گندے کپڑے، پسینے میں لت پت ، مزدوری کرنے والا ایک
کا وہاں
صلى الله ۔
عا
نہایت غریب انسان ۔ وہ ایک موقعہ پر کھڑا اپنی حالت کے اوپر غور کر رہا تھا۔ آنحضرت علی کی
سے گزر ہوا اور آپ نے اس کے چہرے کی کیفیت پہچان کر پیچھے سے جا کر جس طرح مائیں بعض دفعہ
بچوں کو لپیٹ لیتی ہیں اپنی بانہوں میں یا آنکھوں پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں پیار کرنے والے اس طرح آپ
نے پیچھے سے جا کر اسکو اپنی بانہوں میں لپیٹ لیا ، سمیٹ لیا اور اس زور سے جکڑ لیا کہ وہ مڑ کے دیکھ
نہیں سکتا تھا کہ کون ہے۔ اس نے اپنے ہاتھ آنحضرت ﷺ کے جسم پر پھیر نے شروع کئے اور پھیرتا
صلى الله
۔

خطبات طاہر جلد ۳
332
خطبه جمعه ۲۲ جون ۱۹۸۴ء
چلا گیا۔ حضور نے فرمایا کہ بتاؤ میں کون ہوں؟ اس نے کہا یا رسول اللہ ! آپ کے سوا ہو کون سکتا ہے۔
یہ محبت یہ شفقت کسی اور کو نصیب کیسے ہو سکتی ہے۔ میں تو صرف اس لئے دیر کر رہا تھا کہ مجھے زیادہ
موقع مل جائے آپ جائے آپ کے جسم کے ساتھ اپنے جسم کو مس کرنے کا میں تو اس لئے رگڑ رہا تھا اپنے بدن کو
یہ دن مجھے کب نصیب ہوں گے ۔ ( مسند احمد کتاب باقی مسند المکثرین باب مسند انس بن مالک ) یہ ہے وہ
قدر کی رات جن کے لئے قدر کی رات آتی ہے وہ پھر آگے یہ قدریں تقسیم کرنے والے بن جایا کرتے
صلى الله
صلى الله
علی بڑی
ہیں ، پسماندہ قوموں کو وہ اٹھاتے ہیں ، غریبوں اور بے سہاروں کا سہارا بن جایا کرتے ہیں، ان کے
ذریعے پھر اللہ کی قدریں تقسیم ہوتی ہیں اور قیمتیں ڈالی جاتی ہیں۔ اس وقت آنحضرت ﷺ نے بڑا
محبت سے اس کی مزید دلجوئی کے لیے فرمایا کہ ایک میرا غلام ہے میں جسے بیچتا ہوں۔ ہے کوئی لینے
والا ؟ اس نے کہا یا رسول اللہ ! کون مجھے خریدے گا۔ میری تو کوئی قیمت نہیں ۔ آپ نے فرمایا نہیں نہیں
یہ نہ کہو میرے خدا کی نظر میں تمہاری بہت قیمت ہے اُس کی تو اُسی وقت قیمت پڑ گئی تھی جب رسول
اللہ ﷺ کی محبت کی نظر اس پر پڑی۔ تو وہ لوگ جن کی قیمتیں نہیں ڈالی جاتیں ، یہ قدر کی رات اس
طرح اس شان کے ساتھ ان پر ظہور کیا کرتی ہے کہ وہ آگے قیمتیں ڈالنے والے بن جایا کرتے ہیں ۔
بے سہارا اور کمزور اور بے قیمت لوگ ان کے فیض سے پھر قیمتیں پایا کرتے ہیں ۔ اس دور میں سے
بھی ہم گزر رہے ہیں ۔ آج جماعت احمد یہ بعض ممالک میں اتنی ذلیل اور بے قیمت اور ایسی بے سہارا
ہے کہ ہر سفلہ انسان اٹھتا ہے اور جماعت کے اوپر زبان طعن دراز کرنے لگتا ہے اور ان کی عزتوں پر
ہاتھ ڈالتا ہے اور فخر کیا جا رہا ہے اس بات پر بڑے سے بڑے صاحب اقتدار خوش ہوتے ہیں ان کے
ساتھ شامل ہونے میں اور اپنے آپ کو ان کے ساتھ ان کے ہم جولی بتانے میں ان کا ساتھی بتانے
میں آپ کی کوئی قیمت نہیں ہے لیکن میں آپ کو بتاتا ہوں کہ لازما خدا کی نظر میں آپ کی قیمت ہے اور
خدا کی نظر آپ کو قیمتی بنا کر دکھائے گی اور جھوٹی قیمتیں مٹائی جائیں گی۔ آپ قیمتیں ڈالنے والے بنیں
گے، خدا کی قسم آپ کی قسم آپ قیمتیں ڈالنے والے بنیں گے، آپ قیمتیں ڈالنے والے بنیں گے۔
خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا:
نماز جمعہ کے بعد کچھ غائب جنازے ہوں گے ۔ ایک تو ہمارے ڈاکٹر عبدالقادر صاحب
شہید جو چند دن پہلے فیصل آباد میں بڑے ظالمانہ طریق سے شہید کئے گئے ان کا جنازہ ہے اور ایک

خطبات طاہر جلد ۳
333
خطبه جمعه ۲۲ جون ۱۹۸۴ء
سیده نصیره بیگم صاحبہ بیگم حضرت مرز ا عزیز احمد صاحب جو معروف ہیں ساری جماعت میں اللہ کے
فضل کے ساتھ ، حضرت میر محمد اسحاق صاحب کی صاحبزادی تھیں اور حضرت اماں جان کی بھانجی اور
مرزا عزیز احمد صاحب مرزا سلطان احمد صاحب کے بڑے صاحب زادے تھے۔ معلم ابراہیم بیچی
صاحب نائیجیریا میں بڑے مخلص فدائی جماعت کے پرانے کارکن ۔ یہ بھی وفات پاگئے ہیں اور اسی
طرح ایک سلسلے کے بڑی محبت کرنے والے درویش صفت دوست ڈاکٹر چوہدری بشیر احمد صاحب۔
ان سب کا نماز جنازہ غائب پڑھا جائے گا۔ ایک اور خاتون ہیں جرمنی میں انہوں نے دو تین سال
پہلے بیعت کی تھی۔ آرڈر ہائیڈ مسز ایل مبارک طاہر یہ بھی گو تھوڑی دیر ہوئی بیعت کی تھی لیکن بہت
تیزی کے ساتھ سلسلے سے محبت اور اخلاص میں ترقی کر رہیں تھیں اور جب کسی جرمن احمدی کو دیکھتی
تھیں تو کھل اٹھتی تھیں خوشی سے کہ الحمد للہ وقت آ رہا ہے کہ سارا جرمنی احمدی ہو جائے گا اور اپنے بچوں
کو بھی بڑی باقاعدگی سے مسجد لے کر جاتی تھیں یہ بھی نوجوانی کی عمر میں ہی اچانک ہارٹ فیل سے
وفات پا گئی ہیں۔ ان سب کی نماز جنازہ غائب جمعہ کے بعد ہوگی۔

آج 10 میں سے 10 باقی