تحریک مراکز یورپ و امریکہ پر والہانہ لبیک

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے یورپ اور امریکہ میں جماعتی مراکز کے قیام کے لیے مالی قربانی کی تحریک اور اس پر احباب کے اخلاص کا تذکرہ فرمایا۔ سورۃ التوبہ کی آیات کی روشنی میں آپ نے واضح کیا کہ جو لوگ مالی استطاعت نہیں رکھتے لیکن دل میں اخلاص رکھتے ہیں ان پر کوئی حرج نہیں، اور نصیحت فرمائی کہ قربانی پیش کرتے وقت دیگر فرائض اور اعتدال کا خیال رکھا جائے۔ بعد ازاں آپ نے جرمنی، انگلستان اور پاکستان سے قربانیوں کے روح پرور واقعات بیان کرتے ہوئے اس تحریک میں دنیا بھر کی جماعتوں کو اعتدال کی حدود میں رہتے ہوئے شمولیت کی عام اجازت عطا فرمائی۔

موضوعات: مراکز یورپ و امریکہ، مالی قربانی، قرآن کریم کی تفہیم، اہل و عیال کے حقوق، ایمان افروز واقعات

خطبات طاہر جلد ۳
335
خطبه جمعه ۲۹ جون ۱۹۸۴ء
تحریک مراکز یورپ و امریکہ پر والہانہ لبیک
( خطبه جمعه فرموده ۲۹ جون ۱۹۸۴ء بمقام مسجد فضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل آیات تلاوت فرمائیں:
لَيْسَ عَلَى الضُّعَفَاءِ وَلَا عَلَى الْمَرْضَى وَلَا عَلَى الَّذِينَ
لَا يَجِدُونَ مَا يُنْفِقُونَ حَرَجٌ إِذَا نَصَحُوا لِلَّهِ وَرَسُولِهِ
مَا عَلَى الْمُحْسِنِينَ مِنْ سَبِيلٍ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
دولا
وَلَا عَلَى الَّذِينَ إِذَا مَا أَتَوْكَ لِتَحْمِلَهُمْ قُلْتَ لَا أَجِدُ
مَا أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ تَوَلَّوْا وَأَعْيُنُهُمْ تَفِيضُ مِنَ
الدَّمْعِ حَزَنَا أَلَّا يَجِدُوا مَا يُنْفِقُونَ (التوبۃ: ۹۱ - ۹۲)
اور پھر فرمایا:
اس ماہ کے آغاز میں میں نے یوروپین مراکز کے قیام کے لئے تحریک کی تھی کہ دو مراکز کے
لئے یورپ کے احباب چندہ دیں اور ایک مرکز اس سے انشاء اللہ تعالیٰ جرمنی میں بنانے کا ارادہ تھا اور
ایک انگلستان میں ۔ اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت نے غیر معمولی اخلاص کا نمونہ دکھایا
ہے اور قربانی کے نئے سنگ میل رکھے ہیں ۔ اسی طرح میں نے امریکہ میں پانچ مراکز کے لئے دو
سال قبل تحریک کی تھی اور امریکہ کی جماعت کا ایک حصہ بھی خدا کے فضل سے قربانی کے معیار میں بہت
آگے ہے اور بعض انفرادی نمونے قربانی کے تو حیرت انگیز ہیں لیکن ان دونوں مراکز میں جو اس وقت

خطبات طاہر جلد ۳
336
خطبه جمعه ۲۹ جون ۱۹۸۴ء
صورت حال نظر آرہی ہے وہ یہی ہے کہ اس تحریک کو مزید پھیلا نا پڑے گا۔
جہاں تک امریکہ کا تعلق ہے امریکہ میں تو ابھی ایک حصہ ایسا ہے جو قربانی میں حصہ لینے کی
استطاعت رکھتے ہوئے بھی حصہ نہیں لے رہا۔ معلوم ہوتا ہے امریکہ کی جماعت کا یہ حصہ عدم تربیت کا
شکار رہا ہے اور اس طرف جماعت کو توجہ کرنی چاہئے اور ایک طبقہ ان میں سے ایسا بھی ہے جو خواہش
رکھتا ہے، بلند ارادے رکھتا ہے۔ ے رکھتا ہے لیکن ان کو توفیق نہیں ہے اور ایک مخلصین کا ایسا حصہ ہے کہ جو صف اول
میں بھی سابقون میں ہیں یعنی صفِ اول کے اگلے حصوں میں نمایاں ہیں اور یہ وہ حصہ ہے جس کے
متعلق میں نے تجربہ کیا ہے کہ جب بھی مجھے جماعت امریکہ کی طرف سے یہ اطلاع ملتی ہے کہ ابھی ملنی
ضرورت پوری نہیں ہوئی ابھی ہم ضرورت سے پیچھے ہیں آپ دوبارہ تحریک کریں تو جب میں تحریک
کرتا ہوں تو یہی لوگ دوبارہ پھر اسی میں حصہ لیتے ہیں اور سہ بارہ تحریک کروں تب بھی یہی لوگ
حصہ لیتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں پھر اور بعض تو اپنی استطاعت کے آخری کناروں تک پہنچ گئے
ہیں۔ پہلے کسی نے اگر دس ہزار ڈالر کا وعدہ کیا تھا دوبارہ تحریک کی تو پچیس ہزار کا کر دیا حالانکہ دوبارہ
ان کو تحریک نہیں کی گئی تھی ۔ پھر جب تحریک کی گئی کہ ابھی امریکہ کی جماعت کو مزید ضرورت ہے تو
پچیس کی بجائے پچاس ہزار کر دیا ۔ تو گوشیخ مبارک احمد صاحب کا خط آیا تھا ان کو میں نے جواب یہ دیا
ہے کہ اب میں امریکہ میں مزید تحریک نہیں کروں گا کیونکہ مجھے علم ہے کہ وہی لوگ جو حد استطاعت
تک پہنچ چکے ہیں انہوں نے مزید قربانیاں کرنی ہیں اور اپنے وہ حقوق بھی وہ تلف کر دیں گے جن کے
متعلق قرآن کریم حفاظت کرنے کی تلقین فرماتا ہے ۔ اولاد کے بھی حقوق ہیں، دوسرے بھی حقوق
ہیں نفس کے بھی حقوق ہیں اور یہ نہیں ہو سکتا کہ خلیفہ وقت اس جرم میں شریک ہو جائے کہ اتنا زیادہ
قربانی طلب کرے اور قبول کرلے کہ جو قران کریم کی ہدایات کے خلاف ہوں ۔
آنحضرت نے قرآن کریم کو سمجھنے کے بعد جو تفصیلات کے ساتھ ہمارے سامنے نقشہ
کھینچا ہے کہ اس قسم کی قربانی ہونی چاہئے ، یہ یہ حقوق ہیں جو ادا ہونے چاہئیں ، ان کو ملحوظ رکھنا پڑے گا
اور ملحوظ رکھا جاتا ہے۔ چنانچہ بعض اوقات آنحضرت ﷺ نے قربانی رد فرمادی کہ نہیں تمہاری اولاد کا
حق ہے اور یہ بھی فرمایا کہ خدا یہ پسند نہیں کرتا کہ اپنی اولاد کو فقیر چھوڑ جاؤ اور اتنی زیادہ قربانی پیش کرو۔
تو بہر حال ایسے لوگ جو جس حد تک ممکن تھا قربانیاں کر چکے ہیں ان سے مزید کا مطالبہ نہیں

خطبات طاہر جلد ۳
337
خطبه جمعه ۲۹ جون ۱۹۸۴ء
ہو سکتا اور ایسے لوگ جو قربانی کی خواہش رکھتے ہیں اور قربانی کی توفیق نہیں پاتے ان کے اوپر بھی کوئی
شکوہ نہیں کوئی حرج نہیں ہے۔ یہ میں اس لئے بیان کرنا چاہتا ہوں آج کہ کثرت سے مجھے ایسے خطوط
آرہے ہیں جو نہایت دردناک ہیں ، یورپ سے بھی اور دوسری جگہوں سے بھی اور وہ جب قربانیوں کا
حال سنتے ہیں جو بیان کیا جاتا ہے خطبوں میں تو تڑپ جاتے ہیں اور بے انتہا درد کا اظہار کرتے ہیں کاش
ہمارے پاس کچھ ہوتا تو ہم وہ پیش کر سکتے ۔ بعض خود بچارے محتاج ہیں ، قرضوں میں دبے پڑے ہیں،
بعض ایسے ہیں جن کو نان و نفقہ کی بھی کوئی ضمانت نہیں ہے تو یہ لوگ تو ہماری دعاؤں کے محتاج ہیں کہ
اللہ تعالیٰ ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرے، ان کی ضرورتیں پوری فرمائے اور ان کی خواہشیں پوری
فرمائے ۔ ان کے لئے خوش خبری یہ ہے، ایسے لوگ جو استطاعت نہیں رکھتے لیکن تمنار کھتے ہیں تو ان کا
بھی قرآن میں بڑے پیار سے ذکر ہے۔ ایسی کامل کتاب ہے ایسی عظیم الشان کتاب ہے کہ اس کی
کوئی نظیر دنیا میں آپ کو نظر نہیں آسکتی ۔ صرف صف اول کی قربانی کرنے والوں کا محبت سے ذکر نہیں
فرماتی بلکہ وہ جو قربانیوں سے محروم ہیں لیکن دل میں اخلاص رکھتے ہیں ان کا بھی بڑے ہی پیار اور
بڑی ہی محبت سے ذکر فرماتی ہے چنانچہ یہ آیات جن کی میں نے تلاوت کی تھی ان آیات میں ان ہی
خوش قسمتوں کا ذکر ہے جن کے پاس کچھ نہیں لیکن ایک نیک تمنا رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ان کا بھی
بڑی محبت اور بڑے پیار سے ذکر فرمایا ہے۔ فرماتا ہے۔ لَيْسَ عَلَى الضُّعَفَاءِ وَلَا
لِلَّهِ وَرَسُولِهِ کہ دیکھو میرے کمزور بندوں پر کوئی حرج نہیں ، ان پر زبان طعن دراز نہیں کرنی تم
نے ، ان کو تحقیر کی نظر سے نہیں دیکھنا اور مریضوں پر بھی کوئی حرج نہیں اور ان لوگوں پر بھی حرج نہیں جو
چاہتے ہوئے بھی اپنے پاس کچھ نہیں پاتے کہ وہ خدا کی راہ میں خرچ کر سکیں ۔ شرط یہ ہے کہ اِذَا
نَصَحُوا لِلَّهِ وَرَسُولِهِ کہ ان کے دل میں اللہ اور رسول کی خالص محبت ضرور ہو، اگر وہ خدا
اور رسول سے محبت رکھتے ہیں تو ان لوگوں پر پھر کوئی حرج نہیں ہے۔
نَصَحُوا لِلَّهِ وَرَسُوْلِهِ کا ایک دوسرا معنی یہ ہے جس کی سند حدیث سے بھی ملتی ہے
کہ اگر وہ خرچ کرنے کے لئے کچھ نہیں پاتے یا جسمانی استطاعت نہیں رکھتے کہ قربانی کے میدانوں
میں آگے بڑھ سکیں جسمانی طور پر اور وہ خدا اور رسول کی خاطر نیک نصیحت کرتے ہیں تو ان پر بھی کوئی

خطبات طاہر جلد ۳
338
خطبه جمعه ۲۹ جون ۱۹۸۴ء
صلى الله
علوسه ۔
حرج نہیں، ان کی طرف سے وہ نیک نصیحت ہی قبول کر لی جائے گی ۔ چنانچ نصیحت ہی قبول کر لی جائے گی ۔ چنانچہ آنحضرت ﷺ نے ایک
موقعہ پر فرمایا کہ وہ لوگ جن کے پاس خرچ کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے اگر وہ نیک نصیحت ہی کر دیں
تو یہی اللہ کی راہ میں قبول ہو جائے گا ایک صدقے کے طور پر ۔
مَا عَلَى الْمُحْسِنِينَ مِنْ سَبِيلٍ ۔ فرمایا ہر وہ جو احسان کرنے والا ہے۔ جو اپنے
اعمال کو حسن بخشتا ہے اس کے اوپر کوئی حرج نہیں ہے۔ واللهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ اور اللہ تعالیٰ تو بہت
ہی بخشش کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایسی تحریک کرے جس کے نتیجہ میں
بجائے اس کے کہ وہ رحم کرنے والا ثابت ہو الٹا ظلم کرنے نے والا ثابت ہو ہو۔ جائے ۔ ۔ وہ وہ تو تو تمہارے ان
حالات پر تمہاری دردناک حالتوں پر بڑی رحمت کی نگاہ فرما رہا ہے اور تم سے مغفرت کا سلوک فرما رہا
ہے ان نیکیوں کے متعلق جو تم نہیں کر سکتے۔ غَفُورٌ رَّحِیم میں بہت بڑی خوش خبری ہے ان لوگوں
کے لئے فرمایا تم تو یہ رورہے ہو ، اس قدر درد کا اظہار کر رہے ہو کہ ہم کچھ خرچ کر نہیں سکتے ہمارا کیا بنے
گا ؟ خدا کہتا ہے کہ تمہاری یہ ادا ہمیں پسند آگئی تمہارے لئے تمہارا خدا غفور بن کے ظاہر ہوگا۔
تمہاری بخششیں کرے گا اس خواہش پر کہ کاش کچھ ہوتا تو ہم خرچ کر سکتے اور بڑی رحم کی نگاہ سے تمہارا
خدا تمہیں دیکھ رہا ہے جس کا مطلب ہے کہ ان کی حالتیں تبدیل کی جائیں گی۔ ان کی غربت اور
لاچاری کی حالتوں کو غنا میں تبدیل کر دیا جائے گا اور قوت میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ یہ ہے معنی یہاں
غَفُورٌ رَّحِیم کا۔ اللہ تعالیٰ نے صفات کے ذریعہ ان کو خوش خبری عطا فرمائی ۔
پھر فرماتا ہے وَلَا عَلَى الَّذِينَ إِذَا مَا أَتَوْكَ لِتَحْمِلَهُمْ قُلْتَ لَا أَجِدُ
مَا أَحْمِلُكُمْ عَلَيْهِ کہ ان لوگوں پر بھی کوئی حرج نہیں جن کے پاس کچھ خرچ کے لئے نہیں تھا
لیکن وہ اپنی جانیں لے کر تیرے حضور حاضر ہو گئے اور چونکہ سفر لمبا تھا اور سواریاں درکا رتھیں اور
غربت کا یہ عالم تھا عالم اسلام کا کہ تو نے بھی آگے سے یہ عذر پیش کیا کہ اگر تمہارے پاس کچھ نہیں ہے
تو میرے پاس بھی تو کچھ نہیں ہے کہ میں تمہاری جسم کی قربانی کو ہی قبول کرلوں ۔ میں وہ سواریاں نہیں
پاتا جن پر سوار کر کے تمہیں سینکڑوں میل کی مسافت پر قربانیوں کے طور پر بھجواؤں کیونکہ جس موقعہ پر
یہ آیت نازل ہوئی ہے اس وقت شام کی سرحدوں پر خطرہ درپیش تھا اور دور کی مسافت طے کر کے
صحابہ کو جانا تھا اور قربانیاں گویا کہ سواریوں پر لاد کر پیش کی جانی تھی خدا کے حضور ۔ چونکہ سواریاں

خطبات طاہر جلد ۳
339
خطبه جمعه ۲۹ جون ۱۹۸۴ء
صلى الله
میسر نہیں تھیں اس لئے آنحضور ﷺ نے یہ عذر فرمایا کہ میرے پاس تو اتنی بھی استطاعت نہیں کہ میں
تمہاری جان کی قربانی کو قبول کرلوں ۔ فرمایا ایسی صورت میں تَوَلَّوا وہ ایسی حالت میں واپس
مڑے ہیں کہ ان کی آنکھیں درد سے آنسو بہا رہی تھیں اور یہ عرض کرتے جاتے تھے کہ اے خدا ہم کچھ
بھی خرچ نہیں کر سکتے تیرے حضور، ایسے ناکارہ ایسے بے کار ہو گئے ہیں کہ جان تھی وہ لے کر حاضر
ہو گئے ہیں لیکن وہ بھی قبول نہیں ہو رہی ۔ فرمایا ان پر بھی کوئی حرج نہیں ہے۔
یہ جو محاورہ ہے کوئی حرج نہیں یہ بظاہر تو ایک معمولی سا انکار کا کلمہ لگتا ہے لیکن جیسا کہ
انگریزی زبان میں بھی بعض دفعہ Negative میں بہت عظیم الشان تعریف کی جاتی ہے اسی
طرح عربی میں بھی یہ محاورہ ہے کہ نفی کے رنگ میں بہت زیادہ مثبت مضمون قائم کیا جاتا ہے۔ تو کوئی
حرج کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ادنی سا بھی وہ خدا کی طرف سے یا خدا کے بندوں کی طرف سے پکڑ کے
نیچے نہیں آئیں گے۔ خبردار جوان پر ہاتھ ڈالا ، خبر داران کو بد نظر سے دیکھا۔ یہ خدا کی حفاظت میں
آنے والے لوگ ہیں، جب خدا اعلان کرتا ہے کہ کوئی حرج نہیں تو مراد یہ ہے کہ کسی طرف سے ان کو
تنگی نہیں دی جائے گی۔
إِنَّمَا السَّبِيلُ عَلَى الَّذِينَ يَسْتَأْذِنُونَكَ وَهُمْ أَغْنِيَاءُ (التوبه : ۹۱-۹۳)
فرمایا صرف ان لوگوں پر حرج ہے جو توفیق پاتے ہوئے بھی قومی ضرورتوں کے وقت خدا کی راہ میں
کچھ خرچ نہیں کرتے۔ تو جہاں تک تو صف اول کے قربانی کرنے والوں کا تعلق ہے ان کے متعلق میں
پہلے آیات تلاوت کر چکا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے کس محبت سے ان کا ذکر فرمایا ہے۔ جہاں تک ان لوگوں
کا تعلق ہے جو توفیق نہیں پاتے ، ان کا بھی بڑی تفصیل سے قرآن کریم نے ذکر فرمایا اور بڑی محبت اور
پیار کے ساتھ ذکر فرمایا اور مغفرت کی بھی خوشخبریاں دی اور رحم کی بھی خوشخبریاں دیں۔ لیکن وہ طبقہ جو
توفیق کے باوجود حصہ نہیں لے رہا ان کے متعلق فکر کرنی چاہئے وہ مستغنی ہو گئے ہیں دین کی ضرورتوں
سے اس لئے یہ تو بہر حال یقینی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے مستغنی کر دے گا اور دین کو ان کی
فقیری ، انکی احتجاج کی ضرورت نہیں پیش آئے گی۔ ایک طرف سے ضرورت پوری نہیں ہو سکے گی تو
خدا دوسری طرف سے ضرورت پوری کرنے کے سامان پیدا کرے گا۔
لیکن صرف یہ کہنا بھی کافی نہیں ہے کیونکہ مالی قربانی کی جو اصل روح ہے وہ روحانی ترقی

خطبات طاہر جلد ۳
340
خطبه جمعه ۲۹ جون ۱۹۸۴ء
ہے اور انسان کو گنا ہوں سے نجات دلا کر مالی قربانی خدا کے رستوں کی طرف پر گامزن کرتی ہے زکوۃ
اس کا نام رکھا ہوا ہے اسی لئے کہ یہ نشو و نما پیدا کرتی ہے، تزکیہ نفس کرتی ہے مخفی خوابیدہ صفات حسنہ کو
ابھارتی ہے، جگاتی ہے اور بہت ترقی دیتی ہے۔ اسی طرح ہر مالی قربانی تزکیه نفس بالعموم یہ کرتی ہے کہ
بہت سے گناہ جھڑ جاتے ہیں ، بہت سی مزید نیکیوں کی توفیق پاتا ہے انسان ۔ تو ایسے لوگوں کو چھوڑ دینا
اس خیال سے کہ خدا ضرورتیں پوری کر دے گا ہم محتاج نہیں ہیں یعنی خدا کا دین محتاج نہیں ہے یہ
درست نہیں ہے۔ پیسہ ان سے آپ نہ مانگیں شروع شروع میں بلکہ وضاحت کر دیں کہ ہم پیہ مانگنے
نہیں آئے ہیں لیکن ان کی روحانی تربیت تو بہر حال فرض ہے، جماعت کا۔ اس لئے جماعت امریکہ
ان کو کاٹ کر الگ نہ کرے بلکہ اگر ایسا کرے گی تو یہ خدا تعالیٰ کے منشا کے مخالف ہوگا اور ایک متکبرانہ
فعل ہوگا ۔
۔وہ
تکبر بھی ایک ایسی ظالم بلا ہے کہ وہ کئی طریق سے انسان کے نفس کے اندر داخل ہو جاتا
ہے ۔ نیکی کرتے کرتے نیکی میں تکبر داخل ہو جاتا ہے۔ چندہ دینے والے بعض دفعہ یہ سوچنے لگ
جاتے ہیں کہ ہم تو اب چندہ دے بیٹھے ہیں اور یہ قربانیاں پیش کر دیں اب یہ جو لوگ چندہ نہیں دے
رہے یہ بڑے ذلیل لوگ ہیں اور بعض اوقات خط آجاتے ہیں کہ ان لوگوں کو کاٹ کر پھینک دیا
جائے، یہ کیا حق رکھتے ہیں جماعت میں رہنے کا؟ ان کو ننگا کیا جائے ، ان کو ظاہر کیا جائے ۔ وہ ننگا
بچارے غلطی سے ایسا کرتے ہیں میں ان کے لئے استغفار کرتا ہوں، سمجھاتا ہوں کہ یہ تمہاری سوچ
ہے، یہ مومن کی سوچ نہیں ہے۔ اللہ اس قسم کے بندے نہیں پیدا کرنا چاہتا، اللہ تعالی تو اخلا
محبت کے ایسے نمونے قائم کرنا چاہتا ہے کہ دشمن کی بھی اصلاح کی طرف توجہ ہو کجا یہ کہ اپنوں کو انسان
رد کر دے۔ تو امریکہ کی جماعت کو تو بالخصوص میں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ روپیہ تو اللہ تعالیٰ لے آئے گا
اور انشاء اللہ تعالیٰ بہت سے ایسے دوست ہیں جو بکثرت مجھے چھٹیاں لکھ رہے ہیں کہ آپ کیوں محدود
کرتے ہیں ان تحریکوں کو ہم بھی تڑپ رہے ہیں ہمیں بھی موقعہ دیا جائے ۔
ہے
چنانچہ افریقہ سے بھی ایک احمدی خاتون کا خط آیا ہے کہ آپ مانگیں نہ مانگیں میں نے تو
زیور دے دیا ہے اب اٹھا لیں اس کو جس طرح مرضی کرنا ہے، ہم کیوں محروم رہیں اس نیکی سے؟
چنانچہ ان کو میں نے لکھا کہ ٹھیک ہے آپ محروم نہیں ہوں گی آپ جماعت کو زیور پیش کردیں ۔اسی

خطبات طاہر جلد ۳
341
خطبه جمعه ۲۹ جون ۱۹۸۴ء
طرح بہت سے دیگر ممالک سے خط آ رہے ہیں ۔ ایک پاکستان سے ایک بچی نے خط لکھا کہ مجھے ایک
غیر متوقع طور پر پچاس ہزار روپیہ خدا تعالیٰ نے عطا فرمادیا تو وصیت کا میرا باقی تھا وہ میں نے ادا کر دیا
ہے باقی پندرہ ہزار بچے ہیں اور یہ آپ نے مانگا تو نہیں ہے مگر میں نے دے کے چھوڑنا ہے ، یورپ
والی جو تحریک ہے اس میں آپ ضرور مجھ سے لے لیں ۔ وہ بچی ہماری عزیز ہے، بے تکلف ہے، وہ اسی
قسم کے خط لکھا کرتی ہے کہ بس میں نے دینا ہی ہے اب آپ جس طرح بھی ہے لینا ہی پڑے گا اس کو
اور امانت پڑی ہوئی ہے مجھے فورا بتا ئیں کہ کہاں داخل کراؤں؟
اسی طرح پاکستان کی ہی ایک اور بچی کا خط آیا ہے کہ میں نے کافی دیر سے جوڑ کر ڈیپ
فریزر کی خواہش میں پیسے جمع کئے تھے لیکن میری خوش قسمتی کہ جب اتنے پیسے ہوئے جتنے میں اس
وقت ڈیپ فریز آتا تھا جب میں نے جمع کرنے شروع کئے تھے اور وہ میرا ٹارگٹ تھا تو بجٹ آگیا اور
قیمتیں بڑھ گئیں ڈیپ فریزر کی اور ساتھ ہی یورپ کی تحریک بھی میرے کانوں تک پہنچ گئی تو اس
وقت میں نے اپنی خوش قسمتی پر ناز کیا کہ اللہ تعالیٰ نے اس طرح مجھے بچالیا ہے ورنہ میں خرید لیتی اور یہ
رو پید اب میں یورپ کی تحریک کے لئے پیش کر رہی ہوں ۔ تو خدا تعالیٰ کی راہ میں دینے والے مچل
رہے ہیں ہر جگہ، بے قرار ہیں روحیں ۔ ایک بیمار عورت جو ہسپتال میں ہے اس کا خط آیا ہے کہ میراز یور
تو ایسی جگہ پڑا ہے کہ میں جاؤں خود ہی نکالوں جائے اور میں بڑی بے قرار ہوں کہ میرا پتہ نہیں کیا بنتا
ہے، میرے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے جلد توفیق دے میرے پر ایک بوجھ بن گیا ہے زیور، جب
تک میں دے نہ لوں مجھے تسلی نہیں ہوگی ۔ ہسپتال سے فارغ ہوں اور جاؤں اور پھر تلاش کر کے دوں
اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جو میرے ہاتھ میں ہے اس وقت وہ تو میں دے رہی ہوں ۔
تو خدا کے کام تو نہیں رکیں گے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ایک ملک کی ضروریات اگر وہ ملک
پوری نہیں کر سکتا تو دوسرے ملک ان ضروریات کو پورا کریں گے لیکن فکر کرنی چاہئے ایسے احمدیوں کی
جن کے ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ خصوصاً ایسے حالات میں جب کہ قوم بہت عظیم خطرات کے دور
میں سے گزر رہی ہو۔ اس وقت قوم کے ایک حصہ کو غیر معمولی قربانیاں کرتے ہوئے دیکھنا اور پھر
خاموش بیٹھے رہنا ، یہ اتنا بڑا گناہ ہے، اتنی بڑی سخت دلی ہے کہ اگر ان کو فوراً سنبھالا نہ گیا تو یہ لوگ
ضائع ہو جائیں گے اور خدا کی ناراضگی کے نیچے آجائیں گے اس لئے ان کی فکر کریں، ان سے بالکل

خطبات طاہر جلد ۳
342
خطبه جمعه ۲۹ جون ۱۹۸۴ء
پیسہ نہ مانگیں ، ان کو پیار سے سمجھائیں ، محبت سے جماعت کے قریب لائیں ، معلوم کریں کیا وجہ ہوگئی
کیوں یہ اکھڑ گئے ہیں۔ عبادتوں میں کمی تھی یا کوئی اور دنیا داری کی چیزوں نے ان کو اپنی لپیٹ میں
لے لیا ہے۔ بہر حال ایک مہم چلا کر ان کی تربیت کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔
اب میں آپ کو چند مثالیں دیتا ہوں کہ کس طرح جماعت کے دوست قربانی میں اپنے
اخلاص اپنی محبت میں کیسے کیسے بلند مقامات کو چھورہے ہیں ۔ زیورات کی تحریک تو نہیں کی گئی تھی
مستورات نے خود ہی ، انگلستان کی مستورات نے زیورات دینے شروع کئے اور بہت ہی اعلیٰ نمونہ
دیکھایا ہے انگلستان کی خواتین نے ۔ جب اس کا ذکر آیا جمعہ میں تو بات پھیل گئی اور جرمنی میں جو احمدی
نوجوان ہیں ان کی بیویوں نے بھی اس میں حصہ لینا شروع کیا اور جہاں تک جرمنی کی جماعت کا تعلق
ہے اب تک کے اعداد و شمار سے تو یہی لگتا ہے کہ وہ بعد میں آنے کے باوجود آپ سے آگے بڑھ گئے
ہیں یعنی انگلستان کی جماعت سے اور غیر معمولی طور پر اپنی آمد کے مقابل پر انہوں نے خدا کی راہ میں
زیادہ کھل کر چندے دیئے ہیں۔ یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ انفرادی طور پر ہر فرد آگے بڑھ گیا یہ تو سوال ہی
نہیں پیدا ہوتا۔ اللہ کے سوا کوئی نہیں جان سکتا کہ انفرادی طور پر کون آگے بڑھا ہے۔ دل کے حالات
پر خدا کی نظر ہے، کمزوریوں پر ، مجبوریوں پر خدا کی نظر ہے اس لئے یہ فتوی تو نہ میں دینے کا اہل ہوں،
نہ مجاز ہوں ، نہ دوں گا لیکن جو عمومی نظر آتی ہے چیز ، ایک تصویر عمومی ابھرتی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ
جرمنی کی جماعت اللہ کے فضل سے بہت آگے بڑھ گئی ہے۔ چنانچہ آپ اس سے اندازہ کریں جہاں
تک تعداد جماعت کا تعلق ہے انگلستان کی جماعت جرمنی کی جماعت کے مقابل پر چھ سات گنا کم
سے کم زیادہ ہے اور اگر مالی حالات برابر سمجھے جائیں حالانکہ برابر نہیں ہیں کیونکہ وہاں بہت سے
نوجوان بے کا ر بھی ہیں اور کئی قسم کی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں، کئی ہیں جو صرف حکومت سے جو
گزارے مل رہے ہیں اسی پر رہ رہے ہیں۔ یہاں بھی ایسے ہوں گے مگر وہاں تعداد زیادہ ہے۔ تو
بہر حال چھ سات گنا زیادہ تعداد ہے انگلستان کے احمدی احباب کی اور اب تک انگلستان کی طرف
سے پاؤنڈوں میں اگر پیش کیا جائے تو دولاکھ ترانوے ہزار تین سو ننانوے پاؤنڈ چندہ موصول ہوا ہے
یعنی وعدے موصول ہوئے ہیں ۔ اور جرمنی کی طرف سے اب تک دولاکھ بتیس ہزار دو سو چالیس پاؤنڈ
کے وعدہ موصول ہو چکے ہیں۔

خطبات طاہر جلد ۳
343
خطبه جمعه ۲۹ جون ۱۹۸۴ء
جہاں تک دیگر قربانیوں کے نمونوں کا تعلق ہے اس لحاظ سے بھی خدا کے فضل سے جرمنی
پیچھے نہیں ہے بلکہ بعض بڑے دلچسپ ایمان افروز واقعات پہنچ رہے ہیں ۔ مثلاً ایک نوجوان آئے
ہوئے تھے میٹنگ کے سلسلے میں فرینکفرٹ اور وہیں ان کو اطلاع ملی کہ یورپ کے لئے تحریک ہوئی
ہے، اس سے پہلے ان کے وکیل کی چٹھی آچکی تھی کہ تمہارا جو کیس چل رہا ہے عدالت میں اس کی میری
دو ہزار مارک فیس ہے وہ تیار رکھو کیونکہ اس کے بغیر وہ کیس نہیں چلے گا تو دو ہزار مارک ہی ان کے
پاس تھا اس وقت انہوں نے فیصلہ کیا کہ میں نے تو اب اس تحریک میں حصہ لینا ہی ہے دیکھا جائے گا
ملک مجھے باہر نکالتا ہے یا رہنے دیتا ہے، وکیل کی فیس دے سکوں یا نہ دے سکوں۔ کانوں میں آواز پہنچ
گئی ہے اس لئے میں نے بہر حال یہ روپیہ دے دینا ہے۔ چنانچہ وہاں سے وہ دے کر اٹھے اور واپس
جانے کے بعد ان کو وکیل کی طرف سے چٹھی آئی کہ تم بالکل فکر نہ کرو حکومت نے تمہاری طرف سے
فیس ادا کر دی ہے۔ عجیب اللہ کی شان ہے اس لئے کوئی نہیں کہہ سکتا کہ دل کی کیا کیفیت تھی قربانی کے
وقت اور خدا تعالیٰ کسی حالت میں انسان کو پاتا ہے اور کس طرح اس پر رحمت کی نظر فرماتا ہے؟ ہم تو
جو اطلاعیں ملتی ہیں ان سے اندازہ لگاتے ہیں مگر خدا عالم الغیب ہے عالم الشہادۃ ہے ہر چیز پر نظر رکھتا
ہے یہ یقینی طور پر ایک ضمانت ہے کہ خدا کسی قربانی کرنے والے کی کسی محسن کی قربانی کو ضائع نہیں
فرمائے گا بلکہ بندے اسے ہمیشہ غفور اور رحیم پائیں گے۔
ایک جرمنی میں ایک احمدی دوست نے چٹھی لکھی مبلغ کو وہ انہوں نے پھر مجھے بھجوا دی۔اس
میں ایک عجیب نقشہ کھنچا ہوا تھا جو کچھ ان کے پاس تھا وہ تو انہوں نے چندے میں دے دیا اور واپس
جا کر ساتھ ٹیپ لے گئے ، کیسٹ ایک خطبہ کی جس میں قربانی کرنے والوں کا ذکر تھا اور اپنی بیوی
کو سنانی شروع کی ۔ وہ معلوم ہوتا ہے غریب لوگ ہیں زیادہ ان کے پاس زیور نہیں تھا خاتون کے
پاس لیکن انہوں نے جو نقشہ کھینچا ہے وہ بڑا ہی دردناک ہے۔ کہتے ہیں وہ ٹیپ سنتی جاتی تھی اور بلک
بلک کے رو رہی تھی کہ کاش میرے پاس بھی ہوتا تو میں پیش کرتی اور جو ہے وہ اتارتی جاتی تھی ساتھ
ساتھ اور بالکل خالی ہوگئی ۔ یہ جو کچھ ہے یہ تو فوراً بھجواؤ لیکن میں اس بات پر رو رہی ہوں کہ کاش
میرے پاس ہوتا یہ تو پیش کرنے والی چیز کوئی نہیں ہے۔ اس خاتون کو بھی میں خوش خبری دیتا ہوں تمہارا
بھی قرآن کریم میں ذکر ہے ، اللہ تعالیٰ ان رونے والوں کا جب ذکر فرماتا ہے تو تم بھی اس میں شامل

خطبات طاہر جلد ۳
344
خطبه جمعه ۲۹ جون ۱۹۸۴ء
صلى الله ۔
عروسه
ہو۔ کتنی عجیب کتاب ہے! کیسا عظیم کلام ہے اور کیسے عظیم ہمارے آتا ہیں محمد مصطفی ﷺ کہ جس
حالت میں بھی ہمیں وہ خدا پاتا ہے آپ کی غلامی میں ہم پر رحمت اور فضل ہی کی نظر ڈالتا ہے۔
ایک اور بچی کے متعلق اطلاع ملی کہ نئی نئی دلہن پاکستان سے آئی تھی اور زیورات جو دیئے
تھے اس کی خواہش تو یہی تھی کہ جاؤں گی خاوند سے ملوں گی تو زیورات پہن کر سچ کر پھر مجالس میں جایا
کروں گی تو جب اطلاع ملی تو ابھی اس نے زیور پہنا نہیں تھا کوئی ۔ چنانچہ ایک دفعہ بھی نہیں پہنا سارا
زیور اسی وقت جماعت کی خدمت میں پیش کر دیا اور پھر ایسے جو قربانی کرنے والے ہیں وہ اپنے اوپر
کوئی رحم نہیں کرتے یعنی یہ خیال نہ کریں کہ وہ بڑے درد محسوس کرتے ہیں کہ ہم سے یہ کیا ہو گیا
ہمارے ہاتھ خالی ہو گئے کیونکہ جو خط آتے ہیں اس میں اصل لطف کی بات یہ ہے وہ اتنے پیار اور محبت
سے اپنے خالی ہاتھوں پر نظر ڈالتی ہیں عورتیں پھر جب شیشوں میں دیکھتی ہیں اپنے چہروں کو کہ وہاں
جھومر نہیں ہے کوئی، کوئی بندے باقی نہیں رہے، کوئی بالی باقی نہیں رہی تو بڑا ہی سرور حاصل کرتی ہیں
کہتی الْحَمْدُ لِله یہ ہے زینت جو خدا کی راہ میں ہمیں نصیب ہوئی ہے۔ تو یہ ایک ایسی جماعت ہے
جس کی کوئی مثال نہیں ہے۔ ساری کائنات میں جماعت احمد یہ جیسی آج کوئی جماعت نہیں ہے یہ
خلاصہ ہے کا ئنات کا۔ کیسے ممکن ہے کہ خدا اس جماعت کو مٹنے دے؟ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ بڑے
بڑے متکبر آئے ہیں پہلے بھی مٹانے کے لئے اور خود مٹ کر صفحہ ہستی سے غائب ہو گئے اور بھی بہت
آئیں گے کیونکہ جماعت کا جو رستہ ہے یہ تو رستہ ہی قربانیوں کا رستہ ہے لیکن یہ میں آپ کو یقین دلاتا
ہوں کہ ان بندوں کو خدا نہیں مٹنے دے سکتا جن کے اندر خدا کی محبت اس طرح ٹھاٹھیں مار رہی ہو اور
جو کچھ خدا نے دیا ہو وہ پیش کرتے ہوں اور پھر روتے ہوں کہ ہم پیش کچھ بھی نہیں کر سکے۔
جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے بہت سے خطوط ہیں اس کثرت سے روزانہ آتے ہیں کہ جو
زخم غیر لگاتے ہیں وہ ان کے اوپر لگتا ہے پھاہا رکھ رہے ہیں یعنی بیک وقت ایسی اطلاعیں ملتی ہیں کہ
جماعت کے دوستوں کے اوپر ظلم ہورہا ہے، احمدیت پر مظالم ہور ہے ہیں جس سے سینہ چھلنی ہو جاتا
ہے اور ساتھ ساتھ اللہ تعالی یہ اپنی رحمتیں نازل فرماتا ہے اس قسم کے نمونوں کے ساتھ کہ جماعت کے
اندر جو اخلاص بڑھ رہا ہے پہلے سے محبت بڑھتی چلی جا رہی ہے، قربانی کی روح بڑھتی چلی جارہی ہے
جس طرح وہ اظہار کرتے ہیں اپنا سب کچھ خدا کی راہ میں پیش کرنے کی تمنائیں لے کر آتے ہیں وہ

خطبات طاہر جلد ۳
345
خطبه جمعه ۲۹ جون ۱۹۸۴ء
ساری ایسی چیزیں ہیں جو ساتھ ساتھ ان زخموں کو مندمل کرتی چلی جاتی ہیں ورنہ جس قسم کے حالات
میں سے جماعت گزر رہی ہے وہ کوئی زندہ رہنے والے حالات نہیں ہیں ۔ یہ جماعت کا اخلاص ہی
ہے جو بچائے چلے جا رہا ہے، سہارے دیتا چلا جا رہا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام کا یہ شعر
یاد آ جاتا ہے کہ
ه
ہیں تری پیاری نگاہیں دلبرا ایک تیغ تیز
جن سے کٹ جاتا ہے سب جھگڑا غم اغیار کا
سرمه چشم آر یه روحانی خزائن جلد ۲ صفحه (۵۲)
تو بیک وقت غم اغیار بھی ہے اور دلبرا کی پیاری نگاہیں بھی ہیں جو غم اغیار کے جھگڑے کو کاٹتی چلی جاتی
ہیں۔
ایک انگلستان کی بچی کے ذکر کے بعد میں اس مضمون کو فی الحال ختم کرتا ہوں۔ بچیوں کا بھی
یہ
تو ذکر آنا چاہئے کہ احمدی بچیاں کس مزاج کی ہیں ۔ ایک بچی لکھتی ہے کہ یہ جو پاؤنڈ ہے، ایک پاؤ نڈ یہ
مجھے فلاں وقت حضرت چھوٹی آپا نے انعام دیا تھا اور یہ جو پیسے ہیں یہ سیدہ مہر آیا جب آئی تھیں تو
انہوں نے انعام دیا تھا اور یہ جو پیسے ہیں یہ طاہرہ صدیقہ جب تشریف لائیں تھیں پچھلی دفعہ تو انہوں
میری حسن تلاوت یا حسن قراءت پر انعام دیا تھا اور یہ جو پیسے ہیں یہ سکول نے مجھے اچھی تقریر پر انعام
دیا تھا اور یہ جو پیسے ہیں یہ مجھے فلاں وقت انعام میں دیا تھا اور میں نے سب جمع کئے ہوئے تھے، اب
تحریک سن کے میں سارے پیش کر رہی ہوں لیکن اس التجا کے ساتھ کہ دعا یہ کریں اب کہ آئندہ جب
بھی مجھے خدا دیا کرے میں تھوڑے سے اپنے پاس رکھ لیا کروں باقی سارے خدا کی راہ میں پیش کر دیا
کروں۔ عجیب نمونے ہیں جو میں کہہ رہا تھا کہ نئے سنگ میل رکھے جارہے ہیں اس میں کوئی مبالغہ
نہیں ۔ چھوٹی سی عمر کی بچی اس کے جذبات کا اندازہ کریں کہ کس طرح خدا کی راہ میں پیش کر رہی ہے
اور پھر یہ تمنا لے کر آتی ہے، درخواست یہ کر رہی ہے کہ آئندہ بھی ساری زندگی کے لئے میرے لئے یہ
دعا کریں کہ تھوڑا سا اپنے پاس رکھا کروں باقی سارا اپنے اللہ کی راہ میں پیش کر دیا کروں۔
تو جماعت جس درد کے دور سے گزر رہی ہے اس کے ساتھ انعام بھی تو نازل ہو رہے ہیں
خدا کے ، دن بدن لمحہ بہ لمحہ اس جماعت کی کایا پلٹ رہی ہے۔ نئی رفعتیں حاصل ہو رہی ہیں۔ آج

خطبات طاہر جلد ۳
346
خطبه جمعه ۲۹ جون ۱۹۸۴ء
جماعت اس مقام پر نہیں کھڑی جس پر جماعت آج سے دو مہینے پہلے کھڑی تھی ۔ اگر آپ پیچھے مڑ کر
دیکھیں تو جس طرح بہت بلند پہاڑوں پر چڑھنے والے کوہ پیما جایا کرتے ہیں تو تھوڑی تھوڑی دیر کے
بعد وہ نیچے نظر ڈالتے ہیں تو بہت پیچھے، بہت نیچے اپنی پرانی جگہیں دکھائی دیتی ہیں ۔ تو مجھے تو یوں ہی
لگ رہا ہے کہ میں ایک عظیم پہاڑ کے اوپر چڑھ رہا ہوں جماعت کے ساتھ اور ہر آن جب میں نظر
ڈالتا ہوں تو پہلا مقام بہت پیچھے اور بہت نیچے دکھائی دیتا ہے اس لئے اس خدا سے کبھی شکوہ کا کوئی
سوال پیدا نہیں ہو سکتا جو مصیبتوں کے وقت بھی ایسے فضل اور ایسے انعام لے کر آتا ہے۔
پس اپنے صبر کا معیار بھی بڑھائیں اپنے شکر کا معیار بھی بڑھائیں اور پھر دیکھیں کہ اللہ
تعالی آپ کو دن بدن کتنی ترقیات عطا فرمائے گا اور ابھی اس کے نزدیک یہ ابتلا کا دور ہے، انعام کے
دروازے ابھی کھلنے والے ہیں۔ یہ ابتلا ہیں جو انعام بن کر آ رہے ہیں جماعت کے لئے اور اس کے
بدلے میں پھر انعام آنے والے ہیں ۔ اللہ کے فضلوں کی کوئی انتہا نہیں ہوتی ، اس کا کوئی کنارہ نہیں
ہے اس کے فضلوں کے سمندر کا کہ جس تک آپ پہنچ کر کہیں کہ اب ہم یہاں پہنچ گئے ۔ اس لئے آپ
کی زندگی اس کے فضلوں کے اندر ختم ہوگی اس کے فضل آپ کی زندگیوں میں ختم نہیں ہو سکتے ۔ ایسے
خدا سے ہم نے تعلق جوڑا ہے ایسے خدا سے سودا کیا ہے۔
آخر پر میں اب یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ وہ سب دوست مرد اور خواتین جو مجھے باہر سے مرداورخواتین
خطوط لکھ رہے ہیں کہ ہمیں بھی ضرور موقع دیں کیونکہ یہ آج کل خاص ایام ہیں اور غیر معمولی لذت
پاتی ہے جماعت قربانی میں ، اس لئے میں اپنے پہلے فیصلے کو بدلتا ہوں اور یورپ اور امریکہ کے مراکز
کے لئے ساری جماعت کو اجازت دیتا ہوں کہ جس جس جگہ سے بھی کوئی مخلص کچھ پیش کرنا چاہئے وہ
پیش کر دے۔ لیکن یہ خیال رکھیں کہ حد اعتدال میں رہیں، بعض اوقات ایسے آتے ہیں قوموں پر جب
کہ ابھارنا پڑتا ہے کہ ابھی تمہارا معیار تھوڑا ہے اور بلند کرو۔ آج جس دور میں سے گزر رہے ہیں مجھے
اب یہ فکر ہے کہ ذرا کم کرو اتنا زیادہ آگے نہ بڑھو کیونکہ مجھے ذہن میں ہمیشہ وہ حقوق آتے ہیں جو خدا
تعالیٰ نے فرض فرما دیئے ہیں اور یہ خوف پیدا ہوتا ہے کہ وہ بنیادی حقوق تلف کر کے کہیں قربانی کی
راہوں میں آگے نہ بڑھیں اس لئے توازن کو قائم رکھتے ہوئے اپنے دوسرے ہوئے اپنے دوسرے حقوق ادا کرتے ہوئے
عفو کا جو طریق خدا تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے کہ جو بچتا ہے پھر وہ سب کچھ پیش کر دو۔ تو ساری دنیا کی

خطبات طاہر جلد ۳
347
خطبه جمعه ۲۹ جون ۱۹۸۴ء
جماعتیں اب آزاد ہیں کہ حسب توفیق عفو کے مطابق قرآنی تعلیم کی حدود میں رہتے ہوئے وہ بھی ان
لذتوں سے حصہ پائیں جن لذتوں سے آج اہل یورپ بالخصوص اور اہل امریکہ کا ایک حصہ ایک طبقہ
بڑے نمایاں طور پر حصہ پا رہا ہے۔
جہاں تک دیگر مالی رپورٹوں کا تعلق ہے یہ جو آخری جمعہ ہوا کرتا ہے مالی سال کا یہ عموماً اسی
ذکر پر محدود ہوتا ہے، یعنی مالی قربانی کے ذکر پر اور صدرانجمن اور دیگر جماعت کی جو انجمنیں یا مجالس
ہیں ان کی قربانیوں کو جانچنے کا یہ آخری ہفتہ ہوتا ہے کیونکہ اب ایک دو دن تک تو مہینہ اور سال ختم ہو
جائے گا لیکن افسوس ہے کہ تفصیلی رپورٹ مجھے پاکستان سے ابھی تک نہیں مل سکی۔ پاکستان میں تو
منٹ منٹ کی رپورٹ آرہی ہوتی تھی کہ اب یہ حالت ہوگئی ہے، اب یہ ہوگئی ہے لیکن کل تک کل کی جو
اطلاع ناظر صاحب اعلیٰ کی فون سے ملی تھی وہ یہ تھی کہ اگر چہ پچھلے سال کے مقابل پر بجٹ غیر معمولی
طور پر زیادہ تھا غالباً دو کروڑ چھ لاکھ تھا جو بڑھ کر دو کروڑ ستر کے لگ بھگ پہنچ گیا تھا۔ تو کل کی خوشخبری
یہ تھی کہ بجٹ سے کئی لاکھ روپے زائد وصولی ہو چکی ہے ابھی تک اللہ کے فضل سے اور یہ جو خدشہ تھا کہ
ان حالات میں ان پریشانیوں میں برا اثر نہ پڑے یہ اللہ نے فضل فرمایا ہے نہ صرف یہ کہ برا اثر نہیں
پڑا بلکہ بڑھ گیا ہے چندہ اور باقی جو دو دن ہیں ان میں ابھی بہت سی رقمیں آنے والی ہیں، بہت سے
حساب دیر میں پہنچتے ہیں۔ ہوتا یہ ہے کہ مالی سال جب بند ہو بھی جائے تو چند دن بعد تک بھی اطلاعیں
ملتی رہتی ہیں اس لئے امید یہی ہے کہ ان شاء اللہ تعالیٰ جس طرح پہلے پاکستان کی جماعتوں کو بجٹ
سے لکھوکھہا روپیہ زائد دینے کی توفیق ملتی رہی ہے اس دفعہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ یہی ہوگا۔
ان سارے مخلصین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ، بہت سی جماعتیں بھی اطلاعیں بھجوا رہی
ہیں رمضان کی آخری دعاؤں میں شامل ہونے کی لالچ میں اور وقت تو میرے پاس نہیں ہے کہ انکا
تفصیل سے یہاں ذکر کروں ۔ نہ ہمارے پاس یہاں اس وقت اتنا عملہ ہے کہ سارے کام کو احسن
رنگ میں سمیٹ سکے۔ عملہ پرائیوٹ سیکریٹری اتنا ہوا کرتا تھا پاکستان میں کہ وہ یہاں کے ایک دو
کارکن اور جمع رضا کار یہ ان کے مقابل پر بہت ہی تھوڑے ہیں تعداد کے لحاظ سے لیکن یہ بھی میں ذکر
کرنا چاہتا ہوں کہ جماعت انگلستان کو اللہ تعالی وقت کی قربانی کی عظیم الشان توفیق عطا فرما رہا ہے اور
یہ چند رضا کارمل کے جو دن رات اپنے آپ کو پیش کئے ہوئے ہیں خدمت میں ہر سارے کام کو

خطبات طاہر جلد ۳
348
خطبه جمعه ۲۹ جون ۱۹۸۴ء
سنبھال رہے ہیں ۔ مجھے تو سمجھ نہیں آتی یہ کام چل کیسے رہا ہے؟ اتنی ڈاک ہوتی ہے لیکن اللہ کے فضل
سے روز کے روز بغیر قرض رکھے ہم ڈاک نکال دیتے ہیں اور دوسرے کام اس کے علاوہ ہیں تو مالی
قربانی ہو یا جانی قربانی ہو ہر پہلو سے معیار بہت بڑھ گیا ہے تو بالعموم سب کو یاد رکھیں جتنے بھی قربانی
کرنے والے ہیں ان کو رمضان کا جتنا وقت بھی باقی ہے اب اس میں خصوصیت کے ساتھ یاد رکھیں
اس لئے درس کے بعد جو دعا ہو گی اس میں دوبارہ ان کے متعلق تفصیلی اعلان کی ضرورت نہیں ہوگی
جن دوستوں تک یہ آواز پہنچ رہی ہے وہ آخری دعا میں مالی قربانی کرنے والوں کو بھی، جانی قربانی
کرنے والوں کو بھی اور ان کو بھی جن سے جبرا نہایت دردناک قربانیاں لی جا رہی ہیں ان سب کو اپنی
دعاؤں میں خصوصیت سے یا درکھیں ۔ اللہ تعالیٰ جلد فضل لے کر آئے اور ہمارا صبر نہ ٹوٹے ہمیں توفیق
دے کہ ہم ہمت اور حوصلہ کے ساتھ اس کی راہ میں قربانیاں دیتے چلے جائیں ۔ ( آمین )

آج 10 میں سے 10 باقی