اسلامی شعائر اختیار کرنے کی سزا کا قانون

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے پاکستان میں احمدیوں کو اسلامی شعائر اور عبادات سے روکنے کے حکومتی قوانین اور اس پر عائد کیے جانے والے نقالی کے الزام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آپ نے قرآن کریم کی روشنی میں واضح فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور پیروی تمام بنی نوع انسان کے لیے ہدایت کا ذریعہ ہے اور اس پر کوئی قدغن نہیں لگائی جا سکتی۔ آخر میں حضور نے مظالم اور آزمائشوں کے مقابلے میں صبر، استقامت اور خدا تعالیٰ کی رضا پر راضی رہنے کی تلقین فرمائی۔

موضوعات: پاکستان میں مخالفت، اسلامی شعائر، نقالی کا الزام، اسوہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم، صبر اور استقامت

خطبات طاہر جلد ۳
409
خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء
اسلامی شعائر اختیار کرنے کی سزا کا قانون
( خطبه جمعه فرموده ۳ را گست ۱۹۸۴ء بمقام مسجد فضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت فرمائی:
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِمَنْ كَانَ
يَرْجُوا اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللَّهَ كَثِيرًا (الاحزاب : ۲۲)
الَّذِينَ يَتَّبِعُوْنَ الرَّسُولَ النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ الَّذِي يَجِدُونَهُ
مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّوْرَيةِ وَالْإِنْجِيلِ يَأْمُرُهُمْ
بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْهُهُمْ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبُتِ
وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبِيثَ وَيَضَعُ عَنْهُمْ إِصْرَهُمْ وَالْأَغْلُلَ
الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ فَالَّذِينَ آمَنُوا بِهِ وَعَزَّرُوهُ
وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِي أُنْزِلَ مَعَةً أُولَئِكَ هُمُ
الْمُفْلِحُونَ قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ
جَمِيعًا الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِ وَيُمِيتُ فَآمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ النَّبِيِّ
الْأُمِّيِّ الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَتِهِ وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ

خطبات طاہر جلد ۳
410
خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء
تَهْتَدُونَ (الاعراف: ۱۵۸-۱۵۹)
اور پھر فرمایا :
آج کل جماعت احمدیہ کو جو اسلامی عبادات اور شعائر سے روکا جا رہا ہے اس کی بڑی وجہ یہ
بیان کی جاتی ہے کہ تم ہماری نقالی کرتے ہو اور ہم تمہیں اپنی نقالی کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ یہ ایک
ایسا مذہب کی دنیا میں ایک عجوبہ تصور ہے کہ سارے انسان کی تاریخ میں کبھی ایسا واقعہ اس سے پہلے
نہیں ہوا ۔ نقالی کرنے کے جرم میں اگر سزا دی گئی ہے تو صرف ایک مذہب میں یہ واقعہ ملتا ہے اس
لئے یہ کہنا تو درست نہیں کہ ساری دنیا میں یہ واقعہ نہیں ہوا ہاں ایک مذہب میں ایسا واقعہ ضرور گزرا ہے
کہ جس میں نقالی کے جرم میں بعض لوگوں کو سزائیں دی گئیں اور مذہب کا حصہ بنا کر دی گئیں اور وہ
ہندو مذہب ہے۔
ہندومت میں جو مختلف ذاتوں کے تصور ہیں ان کی رو سے جو برہمن کو عبادت کے حقوق
ہیں وہ شودر کو حاصل نہیں اس لئے وہ جو برہمن کی عبادتیں ہیں ان میں اگر شودر بھی شامل ہو جائے اور
وہی باتیں شروع کر دے جو برہمن کرتے ہیں تو اس کیلئے ایک سزا مقرر ہے بلکہ کئی سزائیں مقرر ہیں
مثلاً اگر وہ اللہ کا ذکر اس رنگ میں سنے جس رنگ میں برہمنوں کے لئے سننے کا حکم ہے تو اس کے
کانوں میں سیسہ پگھلایا جائے گا اور اگر وہ دیکھے ان باتوں کو جن باتوں کو برہمن کو دیکھنے کا حکم ہے تو
اس کی آنکھیں اندھی کر دی جائیں گی ۔ غرض یہ کہ برہمن کا مذہب اور ہے اور شودر کا مذہب اور ، اور یہ
سارے ہندو مذہب کے تابع ہی ہیں اس لئے اس مذہب میں ایک مثال ہے لیکن ایک فرق کے
ساتھ کہ ایک ہی مذہب کے اندر دو مختلف طبقوں کو تعلیم دی گئی ہے یعنی یہ نہیں کہا گیا کہ اچھے کام کی نقالی
منع ہے بلکہ ایک مذہب کے دو حصے بنا کر ان کے ذمہ الگ الگ عبادتیں کی گئی ہیں۔ لیکن بہر حال اس
کی سند موجود ہے۔
ہم سے جو یہ کہا جا رہا ہے تم ہماری نقالی نہ کرو اس کے لئے تو قرآن کریم میں کوئی سند موجود
نہیں ۔ اس کے لئے دیگر مذاہب میں ہندومت کو چھوڑ کر دیگر مذاہب میں بھی کوئی سند موجود نہیں اور
ہمیشہ اس کے برعکس نظارے نظر آتے ہیں ۔ اگر کوئی شخص نقالی نہ کرے بلکہ مخالفت کرے تو یہ برا

خطبات طاہر جلد ۳
411
خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء
منایا جاتا ہے ۔ اور امر واقعہ یہ ہے کہ دنیا میں بڑی بڑی سمجھدار قوموں نے ہمیشہ اپنی تہذیب کی نقالی
کروا کر حکومت کی ہے اور بر عکس طریق کو پسند نہیں کیا چنانچہ آپ دیکھیں کہ انگریزی حکومت کا جب
عروج تھا تو خصوصیت کے ساتھ یہ اپنی تہذیب کی نقالی کرواتے تھے ۔ رنگ تو نہیں بدل سکتے تھے جو
کالے تھے وہ کالے ہی رہتے تھے لیکن ادائیں ساری صاحبوں والی ہو جاتی تھیں۔ وہی اٹھنا بیٹھنا وہی
معیار وہی صبح کے وقت نماز کے لئے عادت نہ بھی ہو اٹھنے کی تو بیڈٹی کی خاطر اٹھنا پڑتا تھا ۔ تو ساری
ادا ئیں اس قوم نے اپنی دے دیں غلاموں کو غلام بنانے کے لئے اپنے رنگ میں رنگین کر کے ۔ تو ایسی
چیزیں ملتی ہیں رومن ایمپائر کے متعلق بھی جب وہ عروج پر تھی یہی پتہ چلتا ہے کہ لوگ رومن ایمپائر میں
رہنے والوں کی نقل کیا کرتے تھے ۔ انگریزی میں ایک محاورہ بھی ہے While in Rome do
as Romans do جب تم روم میں جاؤ تو وہی کیا کرو جیسا رومن کرتے ہیں کیونکہ اچھا لگتا ہے اس
میں ہم آہنگی پیدا ہو جاتی ہے تو ایسی مثالیں تو ملتی ہیں کہ غیر قوموں نے اپنی نقالی پر مجبور کیا ہو۔ چنانچہ آج
کل ہندوستان میں ہندو مذہب کے برخلاف بعض مسلمانوں کو اپنی نقالی پر مجبور کیا جارہا ہے کیونکہ انہوں
نے یہ بات سیکھ لی ہے مغربی قوموں سے کہ جب تہذیب میں اپنے ساتھ شامل کر لو تو قو میں اثر کے تابع
آجایا کرتی ہیں ۔ چنانچہ کلکتہ میں خصوصیت کے ساتھ ایک دفعہ مجھے دیکھنے کا موقع ملا ۔ عام طور پر
مسلمانوں کی تہبند اور طرح باندھی جاتی ہے اور ہندو اور طرح تہبند باندھتے ہیں اسی طرح پگڑی کے
انداز میں بھی فرق ہے لیکن وہاں مجھے دیکھ کر یہ بڑا دکھ پہنچا کہ مسلمانوں نے ہندؤوں جیسی تہبند باندھنی
شروع کر دی اور انھیں کی طرح پگڑیاں پہننے لگ گئے اور جب میں نے پتہ کیا بعض مسلمان لیڈروں سے
اس بات پر گفتگو کی تو انہوں نے کہا ہمارا بھی فائدہ ہے ان کا بھی فائدہ ہے۔ وہ پسند کرتے ہیں اس بات کو
ہم ان جیسے ہو جائیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں پھر اس پر کوئی اعتراض نہیں رہتا۔ ہمارا معاشرہ ایک ہو جائے
گا اور ہمیں فوائد ہیں یہ جو راہ چلتے لوگ چھرا گھونپ دیتے ہیں وہ تو نہیں گھونپیں گے پھر تو ہندوستان
میں بھی اپنے مذہب کے برخلاف عقل والی قوموں سے عقل سیکھی اور اپنے پیچھے چلانے کے لئے وہی رخ
سکھائے ان کو جو رخ ان کے اپنے تھے تا کہ ذہنی طور پر یہ ہمارے تابع ہو جائیں ۔
لیکن ہم سے جو یہ کہا جا رہا ہے کہ تم ہماری نقالی نہ کرو اس سے ہمیں تکلیف پہنچتی ہے، بہت
دکھ ہوتا ہے۔ یہ ایک عجیب واقعہ ہے جس کے اندر کوئی بھی عقل کا پہلو مضمر نہیں ، نہ ظاہر ہے نہ

خطبات طاہر جلد ۳
412
خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء
باطن، عقل سے کوئی دور کا بھی اس بات کو تعلق نہیں ں اس لئے اس کے مختلف پہلو میں آج آپ کے
سامنے کھول کر بیان کرنا چاہتا ہوں کیونکہ عام طور پر جب کوئی غیر احمدی مسلمان احمد یوں کو کہتا ہے کہ
تمہارا کیا حق ہے؟ ہمارے جیسے کیوں بنتے ہو؟ چھوڑ دو بننا ، کیا فرق پڑتا ہے تمہارا مذہب اور ہے
تمہیں ہم نے غیر مسلم کہہ دیا ہے۔ تو عام بچارے جو سادہ لوح احمدی ہیں ان کو پوری طرح جواب بن
نہیں پڑتا کہ کیا کہیں؟ دل تو گواہی دیتا ہے کہ بالکل لغو بات کر رہا ہے لیکن مجلس میں دوسروں کو
سمجھانے کی خاطر کھل کر کیا تجزیہ ہونا چاہئے اس کا کیا اس پر تبصرہ ہونا چاہئے؟ ان باتوں سے بعض
احمدی بے بہرہ ہیں اس لئے تفصیلی تربیت کی خاطر مجھے یہ چیزیں باری باری لینی پڑی رہی ہیں یعنی
موضوع کے طور پر ان کو میں چن رہا ہوں باری باری ۔
سب سے ہی بات پہلی بات تو یہ ہے کہ اگر کسی مذہب کا بھی Patent ہو- ہو سکتا ہو اور وہ مذہب
والے یہ پسند نہ کریں کہ دوسرے اسے اختیار کریں تو ان کو Patent کروانے چاہئیں مذہب ۔
ساری دنیا میں Patent کا ایک رواج ہے اس کو اخذ کریں اور اپنے اپنے مذاہب Patent
کروائیں کہ جو شخص بھی اس مذہب کی نقل کرے گا اس کے اوپر یہ سزا یا یہ جرمانہ ہوگا اس کو ۔ مذہب
کے قانون کے تابع تو کوئی سزامل نہیں سکتی مذہب کی نقالی کی اس لئے دنیا کے قانون کے رو سے ہو سکتی
ہے سزا جیسا کہ Patent کی ہو جایا کرتی ہے تو اگر دنیا میں یہ ممکن ہو تو وہ ایسا کر سکتے ہیں۔
لیکن سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہم ان کی نقالی کرتے نہیں ہیں بلکہ ان کی نقالی سے ہمیں
کراہت آتی ہے۔ جھوٹ بول رہے ہیں کہ ہماری نقالی کرتے ہو۔ ہم ان کی نقالی کیسے کر سکتے ہیں نہ تو
ہم ان کی طرح اذان سے پہلے گانے گاتے ہیں ، نہ اذان کے بعد وہ پڑھتے رہتے ہیں کچھ اور گھنٹہ
گھنٹہ لوگوں کو تکلیف پہنچاتے ہیں ، ان کے گھروں کے آرام میں مخل ہوتے ہیں، بیماروں کو تکلیف
پہنچاتے ہیں بجائے اس کے کہ آنحضرت کی اذان پر عمل کیا جائے آپ کی سنت پر عمل کیا جائے ،
آج کل جو اذانیں دی جا رہی ہیں ان کے تو رنگ ہی بالکل مختلف ہیں ۔ صبح بعض دفعہ اذان سے پہلے
آدھ آدھ گھنٹہ ہمارے ربوہ میں تو مولوی صاحب خاص طور پر تنگ کرنے کی خاطر بعض دفعہ کئی کئی
گھنٹے پہلے گانے گایا کرتے تھے اور بعد میں پتہ چلا کہ وہ Recorded ہوتے تھے ۔ ان کو کیا
ضرورت تھی خوامخواہ آپ بھی ساتھ اٹھیں ، ان کا مقصد تو لوگوں کو تنگ کرنا تھا اس لئے وہ ٹیپ ریکارڈر

خطبات طاہر جلد ۳
413
خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء
صلى الله
عروسه
میں پنجابی کے گانے بھر لیتے تھے اذان سے پہلے اور پھر اذان کے بعد ایک اور گانوں کا سلسلہ اور
گالیوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا تھا۔ تو آپ کی نقالی کریں تو ہم تو ایسی اذانیں دیں پھر ۔ ہم تو حضرت
اقدس محمد مصطفی ﷺ کی نقالی کرتے ہیں ہیں آپ آپ کا لوگوں کی نقالی سے ہماری طبیعت متنفر ہے، کراہت پاتی
ہے کیونکہ ایسی ایسی ادائیں آپ نے اختیار کر لی ہیں جن کا ہمارے آقا و مولیٰ حضرت اقدس محمد
مصطفیٰ ﷺ سے کوئی بھی تعلق نہیں تھا ہمارے ہاں بھی شادیاں ہوتی ہیں ، ہمارے ہاں بھی لوگ
فوت ہوتے ہیں ہم کب آپ کی نقالی کرتے ہیں کبھی بھی نہیں کی۔ سادگی سے شادیاں ہوتی ہیں نہ بینڈ
باجے، نہ ڈھول ڈھمکے، نہ اسراف نہ دکھاوے، نہ نمائشیں ، نہ نیوندرے ڈالنا۔ کون سی ادا ہم نے آپ
کی سیکھی ہے جس سے آپ کو تکلیف ہورہی ہے؟ ہمارے ہاں بھی لوگ مرتے ہیں نہ ہم کھانے تقسیم
کرتے ہیں، نہ گیارہویں، نہ چالیسویں جو رسمیں ہیں آپ کی ہم نے تو کبھی بھی نہیں اختیار کیں اس
لئے یہ بالکل جھوٹا الزام ہے کہ ہم آپ جیسا بننا چاہتے ہیں ۔ آپ تو ہم سے ناراض ہوتے ہیں کہ ہم
جیسا کیوں نہیں بنتے؟ بھول گئے ہیں اس بات کو ، عجیب طبیعت ہے آپ کی جس طرح چاہیں موڑ لیں
اپنے آپ کو کل تک تو یہ الزام دیا کرتے تھے کہ ہماری طرح کیوں نہیں کرتے ، تم ہاتھ کیوں نہیں
اٹھاتے نماز کے فوراً بعد، چالیسویں کیوں نہیں مناتے ، گیارہویں کیوں نہیں مناتے ،فلاں شرینی
کیوں تقسیم نہیں کرتے، قوالیاں کیوں نہیں کرتے ، ہر رسم جو آپ کی ہے وہ ہم چھوڑ بیٹھے تھے اور یہ
ناراضگی تھی کل تک کہ ہمارے جیسے کیوں نہیں بنتے اور اب ایسا الٹے ہیں کہ دماغ الٹ گیا ہے بالکل
کلیتہ یہ کہہ رہے ہیں ہمارے جیسے کیوں بنتے ہو حالانکہ جھوٹ ہے، بالکل ہم تو آپ جیسا نہ بنتے ہیں
نہ بننا پسند کرتے ہو ۔ ہم تو وہ بننا چاہتے ہیں جس کو اللہ تعالیٰ نے تمام دنیا کے لئے نمونہ بنایا تھا
مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَةً (الفتح: (۳۰) یعنی حضرت محمد مصطفی اور ان لوگوں کی
پیروی کرنا چاہتے ہیں اور کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو آنحضور کے ساتھ تھے یعنی آپ اور آپ کے
ساتھیوں کی اس لئے اگر آپ تجزیہ کریں الزام کا تو سارا الزام ہی جھوٹا ہے۔
اب یہ سوال باقی رہ جاتا ہے کہ آنحضرت علی کی غلامی سے کون سا دنیا کا قانون یا شریعت عروسه
اسلامیہ کا قانون روک سکتا ہے یا روکتا ہے اور کس حد تک غلامی سے روکتا ہے اور کسی کو روکتا ہے؟ سارے
صلى الله
قرآن کریم میں تمام احادیث میں نہ کوئی آیت نہ کوئی حدیث اشارہ یا کنایہ بھی کسی کو آنحضرت ﷺ کی

خطبات طاہر جلد ۳
414
خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء
غلامی سے روک رہی ہے نہ قرآن پر عمل کرنے سے منع کیا جارہا ہے بلکہ قدر مشترک کہہ کہہ کے غیروں کو بلایا
جا رہا ہے تَعَالَوْا إِلى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ (آل عمران : ۶۵) کہ اے اہل
کتاب ہم تو قدر مشترک کی طرف بلانے والے لوگ ہیں جو تم مانتے ہو ہماری باتیں وہ تو اختیار کر لو
جن میں اختلاف رکھتے ہو تمہارا حق ہے جو چاہو اختلاف کرو لیکن جو تم اپنے منہ سے کہتے ہو کہ ہاں یہ
تمہاری باتیں اچھی ہیں وہ کیوں اختیار نہیں کرتے ۔ کیسا عظیم الشان مذہب ہے ! ساری دنیا کو
اشتراک کی دعوت دے رہا ہے۔ اس مذہب کا حلیہ بگاڑ کر یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ قدراشتراک پسند نہیں
صلى الله
۔
d
کرتا۔ غصہ آجاتا ہے اگر کوئی حضور اکرم ﷺ کی غلامی اختیار کرے اور آپ کے پیچھے چلے۔
جو آیات میں نے آپ کے سامنے پڑھ کر سنائی تھیں ان میں یہی مضمون ہے۔ چنانچہ قرآن
کریم فرماتا ہے لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةً لِمَنْ كَانَ
يَرْجُوا اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللهَ كَثِيرًاہ کہ اے لوگو! تمہارے لئے اللہ کے رسول
یعنی محمد مصطفی علا ل میں ایک بہت ہی حسین اسوہ بنایا گیا ہے ایک ایسا خوبصورت نمونہ رکھ دیا گیا ہے
کہ اب جو کوئی بھی اللہ کو چاہتا ہے وہ اس اسوہ کی پیروی کرے اور جو یوم آخر کی خواہش رکھتا ہے کہ یوم
آخر میں وہ نجات دہندہ شمار ہو اس کو بھی یہی چاہئے کہ وہ اس اسوہ کی پیروی کرے۔ یہاں تو
آنحضور ﷺ کے اسوہ کی پیروی کے لئے نہ مسلمان ہونا شرط قرار دیا گیا ، نہ کسی فرقے کی شرط رکھی
گئی۔ ایک چیز مذہب کی قدر مشترک جو ہے وہ بیان فرمائی گئی ہے۔ کیسا عظیم کلام ہے! کوئی پہلو نہیں
چھوڑ تا خیر کا۔ فرمایا مَنْ كَانَ يَرْجُوا اللهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ جو اللہ کو چاہتا ہے اور یوم آخر چاہتا ہے
اس کے لئے چارہ نہیں ہے اسکے سوا کہ محمد مصطفیٰ ﷺ کی پیروی کرے۔ تو جب تک یہ قانون نہ
بنائیں کہ اللہ کو چاہنا جرم ہے اور یوم آخرت میں اپنی نجات پانا نجات ڈھونڈ نا جرم ہے۔ جب تک یہ
دو قانون Percieve نہ کریں پہلے نہ بنائے جائیں اس وقت تک حضرت محمد مصطفی ﷺ کی غلامی
سے کوئی روک ہی نہیں سکتا کسی کو۔ تو آیات پر تبر رکھ کر آپ جو چاہیں کریں لیکن ہماری گردنیں
کاٹنے سے پہلے آیات کی گردنیں کاٹنی پڑیں گی ۔ قرآن کریم میں کتر بیونت ( قطع و برید )
کرنے پڑے گی۔ کیونکہ اتنی کھلی کھلی کتاب ہے ، اتنا واضح کر دیتی ہے اپنے مضمون کو کہ
کوئی بھی شک کی گنجائش باقی نہیں چھوڑتی۔ پھر فرماتا ہے ان لوگوں کا ذکر
صلى الله
عروسه

خطبات طاہر جلد ۳
415
خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء
کر کے الَّذِينَ يَتَّبِعُوْنَ الرَّسُولَ النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا
عِنْدَهُمْ فِي التَّوْرَيةِ وَالْإِنْجِيلِ کہ وہ لوگ جو پیروی کرتے ہیں رسول نبی کی یعنی
محمد مصطفیٰ علی کی جو امی بھی ہے اور اس کا وہ ذکر پڑھتے ہیں اپنی کتابوں میں فِي التَّورية
وَالْإِنْجِيلِ تو رات میں بھی انجیل میں بھی اب الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِنْدَهُمُ
سے مراد صاف پتہ چل رہا ہے کہ اہل کتاب ہیں کیونکہ مسلمانوں کی دو کتابیں تو نہیں ہیں۔ یہ
الَّذِينَ سے مراد کون ہیں؟ وہ کون لوگ ہیں جو پیروی کرتے ہیں ؟ کن کا ذکر چل رہا ہے
الَّذِي يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّوْرَةِ وَالْإِنْجِيلِ یہ وہ لوگ ہیں جو
تو رات اور انجیل میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لکھا ہوا دیکھتے ہیں اور پیشتر اس کے کہ وہ
مسلمان ہو جائیں ان کے دل میں آنحضرت کی محبت پیدا ہو جاتی ہے اور پھر وہ آپ کی پیروی
الله
کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں پھر ایمان ان کو نصیب ہوتا ہے۔
انحضرت ا ان لوگوں سے کیا سلوک کرتے ہیں کیا کہتے ہیں ان کو قرآن کریم میں چھ
کام بتائے آنحضرت کے۔ جو کوئی بھی حضور اکرم " سے محبت کرنے لگے اور ا۔ لگے اور اپنے آپ کو آپ کے
حضور پیش کر دے کہ اب جس طرح چاہیں مجھے بنادیں میں حاضر ہوں تو فرمایا امر بالمعروف کرتے
آنحضرت، اچھے نیک کاموں کا حکم دیتے ہیں اور نہی عن المنکر کرتے ہیں، برے کاموں سے روکتے
ہیں اور طیبات کو حلال کرتے ہیں فرماتے ہیں کہ اچھی چیزیں پاکیزہ چیزیں کھایا کرو اور خبائث کو،
گندگی اور بیہودہ چیزوں کو منع فرماتے ہیں کہ یہ چیزیں نہ کھایا کرو اور بوجھ اتارتے ہیں تمہارے رسم و
رواج کے جو بوجھ تم نے اپنے اوپر لادرکھے ہیں اور گردنوں کے طوق کاٹ کر دور کر دیتے ہیں ۔ یہ چھ
احسانات ہیں آنحضرت ﷺ کے جو آپ کے اسوہ میں ملتے ہیں ۔ اس کے مقابل پر فرمایا پھر ایمان
لے آؤ ایسے شخص پر ایمان لانا ضروری ہے کیونکہ آخر پر ان ساری باتوں کے بیان کر دینے کے بعد
فرمایا فَامِنُوا بِاللهِ وَرَسُولِهِ کیوں کہ اہل کتاب کا ذکر چل رہا تھا اس لئے فرمایا ایسا رسول جو اتنا
بڑا تمہارا محسن ہے، ایسے ایسے اچھے کام کر رہا ہے، ایسی پاکیزہ تبدیلیاں تمہارے اندر پیدا کر
رہا ہے فَامِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ الله اور اس رسول پر ایمان لے آؤ
الَّذِي يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَكَلِمَتِهِ وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ اس رسول نبی امی پر ایمان
صلى الله

خطبات طاہر جلد ۳
416
خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء
لاؤ جو اللہ پر ایمان لاتا ہے خود اور اس کے کلام پر ایمان لاتا ہے ۔ وَاتَّبِعُوهُ اس کی پیروی کرو
لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ تا کہ تم ہدایت پا جاؤ۔
الله
یہ ہے قرآن کریم کا حکم اور بعض حکومتوں کا حکم یہ ہے کہ اس کی پیروی نہ کرو کیونکہ ہمارے
نزد یک چونکہ تم مسلمان نہیں ہو اس لئے ہم یہ حکم دیتے ہیں کہ محمد رسول اللہ ﷺ کی پیروی نہ کرو ورنہ یہ
سزا ملے گی۔ تو آپ کی ہم پیروی کرتے ہی نہیں پہلے نہ ہمیں کوڑی کی پرواہ ہے آپ کی پیروی کی ۔ ہم
تو جس کی پیروی کرتے ہیں قرآن میں حکم ہے کہ اس کی پیروی کرو اس لئے یہ دیکھنا پڑے گا کہ اگر لئے یہ
پیروی منع ہے تو کس کس جگہ منع ہے کون کون سی جگہ منع نہیں ہے یعنی آنحضرت جب معروف کا حکم
دیتے ہیں اگر یہ نقالی ہے اور اس سے آپ کو تکلیف ہوتی ہے تو احمدیوں کے لئے پھر یہ جرم ہونا چاہئے
کہ وہ سچ بولیں ، احمدیوں کے لئے جرم ہونا چاہئے نہی عن المنکر فرماتے ہیں رسول اللہ ﷺ کہ وہ اگر
چوری نہ کریں تو یہ جرم ہے۔ جتنی نیکیاں اسلام میں لکھی ہوئی ہیں حضرت اقدس محمد رسول اکرم ہے
نے اپنی سنت سے کر کے دکھائی ہیں وہ ساری نقالی ہیں ان میں سے کون سی ہے جو نقالی نہیں ہے اور
جتنی برائیاں منع فرمائی ہیں ان سے بچنا نقالی ہے تو پہلے یہ تو قانون بناؤ کہ پاکستان میں اگر کسی احمدی
نے کسی کو گالی نہ دی تو جرم ہوگا اور اگر کسی احمدی نے کسی کی چوری نہ کی تو یہ جرم ہوگا اگر قتل نہیں کرے گا
تو جرم ہوگا ، اگر ڈا کہ نہیں ڈالے گا تو جرم ہوگا ، اگر غریبوں کی حق تلفی نہیں کرے گا تو جرم ہوگا ، اگر شراب
نہیں پئے گا تو جرم ہوگا، اگر سور نہیں کھائے گا تو جرم ہوگا ، اگر وہ لوگوں کو حرام نہیں کھلائے گا تو جرم
ہوگا۔ ہر نیکی کو قانونا الٹانا پڑے گا آپ کو کیونکہ یہ نیکیاں ہم نے حضرت محمد مصطفی ﷺ سے سیکھی ہیں
اور قرآن فرما رہا ہے کہ آپ سے ہی سیکھو گے تم آئندہ کے لئے ہر خیر کا پیمانہ آنحضور کے خم خانے سے
ملے گا اس لئے جب باہر کچھ رہا ہی نہیں تو نقالی کے بغیر چارہ ہی کوئی نہیں ہے۔ کون سی دنیا کی قوم ہے
جو حضور ا کرم کی نقالی کے بغیر ہی دنیا میں پنپ سکتی ہے اور تہذیب سیکھ سکتی ہے کیونکہ قرآن کریم سے
پتہ چلتا ہے کہ ہر قسم کی تہذیب، ہر قسم کی اعلیٰ زندگی ، ہر قسم کی پاکیزگی آنحضرت ﷺ سے وابستہ
فرمادی گئی ۔ پس اگر آپ روکتے ہیں کہ اس سے ہمیں تکلیف پہنچتی ہے تو پھر قانون تفصیل سے بنائیے
کہ جو بھی جس کو بھی ہم کہیں گے غیر مسلم ہے اس کو آنحضرت ﷺ کی ہر بات میں الٹ چلنا ہو گا تب
ہمارے دل کو ٹھنڈ پڑے گی۔ وہ احسان کیا کرتے تھے اگر تم بھی احسان کرو گے تو ہمیں بہت تکلیف
صلى الله
سہ

خطبات طاہر جلد ۳
417
خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء
الله
ہوگی ، بڑا غصہ آئے گا اس لئے ہم کہیں گے کہ تم احسان کروا کر احسان فراموشی کیا کرو ۔ آنحضور سیچ
بولتے تھے اور ہم نے تو تمہیں کا فر سمجھ لیا ہے اس لئے تمہارا کیا حق ہے رسول اللہ ﷺ کی پیروی کا ۔ تم
جھوٹ بولا کرو اور اگر سچ بولو گے تو قانون تمہیں تین سال کے لئے اندر کر دے گا ۔ آنحضرت اپنا حق
چھوڑتے تھے غیروں کے لئے تم لوگوں کا حق مارو تم کون ہوتے۔ ہو حضور کی پیروی کرنے والے!
صلى الله
اس لئے جب تک ہمارے حقوق نہیں تلف کرو گے ہم تمہیں سزائیں دیں گے ۔ آنحضور ﷺ جان
اور عزت کی حرمت قائم فرماتے تھے اس لئے تم کون ہوتے ہو کہ جان اور عزت کی حرمت قائم کرو۔ یہ
شکلیں ہیں آنحضور کی ۔ یہ کام تھے جو آپ کیا کرتے تھے۔ ان چیزوں کی طرف لوگوں کو بلاتے تھے
تو سارا اسلام چھوڑ کر آپ کو صرف اذان کہاں سے نظر آگئی ہے یا مسلمان کہلانا کہاں سے نظر آ گیا ہے
کہ بس یہی دو چیزیں ہیں گویا اسلام کی ۔
میں آپ کو وجہ بتا تا ہوں کیوں باقی چیزیں بھول گئیں اس لئے کہ وہ مشکل ہیں، وہ آپ نہیں
کرتے ، بہت سارے چھوڑ بیٹھے ہیں اس لئے مشکل کام جو ہیں وہ تو آپ نہیں ان سے ہور ہے وہ یہ
ہمیں کیا کہیں گے کہ ہماری نقالی کرتے ہو تم ۔ اس لئے جو کام آسان ہیں اور چند آدمیوں نے کرنے
ہیں وہاں انہوں نے نقالی ڈھونڈ لی ہے۔ ایک مولوی نے اذان دے دی اور جماعت کھڑی کرادی اور
مسلمان کہہ دیا اپنے آپ کو جب کوئی فارم بھرنا ہوا اس میں کون سا مشکل کام ہے! تو جو مشکل کام تھے
ان سے ہمیں نہیں روک رہے کیونکہ آپ سے نہیں ہوتے وہ ۔ نیکیاں خود کریں تو پھر کہیں نا کہ ہماری
نقالی کرتے ہو۔ جا نہ ہو۔ جھوٹی قسموں سے باز آئیں عدالتوں میں تو پھر کہیں نا کہ ہماری نقالی کرتے ہو ۔ ظلم اور
سفا کی اور لوگوں کے اموال لوٹنا اور ہر روز قتل و غارت اور چوریاں اور ڈا کے یہ سارے کام ہو رہے
ہیں اس ملک میں جہاں احمدی غیر مسلم ہیں اور بڑی کثرت سے ہو رہے ہیں۔ تو ان سب کاموں میں
ہمیں کیسے روکیں گے کیونکہ اگر وہ روکیں گے تو آپ تو کر نہیں رہے، نقالی کس بات کی ہوگی پھر؟ پس
یہ دو آسان کام ہیں اس میں بڑی آسانی کے ساتھ الزام لگ سکتا تھا کہ نقالی کرتے ہو کیونکہ ہر مسجد میں
اذان ہوتی ہے اور ہر مسلمان جو مسلمان کہلانا چاہتا ہے ہر شخص خواہ دل میں ایمان ہو یا نہ ہو، ساری
زندگی اس نے کبھی نماز پڑھی ہو یا نہ پڑھی ہو ، بدکاریوں میں مبتلا ہو، چور ہوا چکا ہو، کمیونسٹ ہو چکا ہو،
اسلام پر ہنستا ہو اس کے لئے مسلمان کہنا کون سا مشکل کام ہے اور اگر اس کے دل میں کوئی تقوی ہی

خطبات طاہر جلد ۳
418
خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء
نہیں ہے تو حضرت مسیح موعود کا انکار کرنا اس کے لئے کون سا مشکل ہے ۔ سو بسم اللہ کر کے وہ یہ دو
شرطیں پوری کرے گا ۔ تو یہ وجہ ہے جو انہوں نے چنی ہے، تبلیغ چھوڑ دی ہے خود، ہمیں جو تبلیغ والے
معاملے میں ایک استثناء ہے میں اس لئے الگ اس کو کہہ رہا ہوں ، غیروں میں تبلیغ چھوڑ دی ہے اور
ہمیں تبلیغ سے اس لئے منع کرتے ہیں کہ اس کے نتیجہ میں تمام دنیا میں احمدیت کا غلبہ ہو جائے گا وہ تو
براہ راست Hit کرتی ہے چونکہ تبلیغ اس لئے یہ مشکل بنی ہوئی ہے ان کو ورنہ تو خود بھی تبلیغ چھوڑ بیٹھے
ہیں ۔ عام دستور تو یہ ہے کہ جو خود چھوڑ بیٹھے ہیں ان میں منع نہیں کیا جو خود کرنا آسان تھا وہ منع کر دیا۔
ایک تیسری چیز تبلیغ ہے وہ کیوں فرق کیا گیا ہے وہ میں بتارہا ہوں کیونکہ تبلیغ کے متعلق یہ سمجھتے ہیں کہ اگر
تبلیغ کی ان کو اجازت دی گئی تو اس تیزی کے ساتھ جماعت پھیلتی چلی جائے گی کہ ایک دن ہماری
اکثریت اقلیت میں تبدیل ہو جائے گی اور ان کی اقلیت اکثریت میں تبدیل ہو جائے گی اس لئے
صلى الله
صلى الله
علوم
مجبوری ہے۔ بہر حال یہ تمام امور وہ ہیں جو آنحضرت ا فرمایا کرتے تھے اور جن کی طرف لوگوں کو عروسه
بلایا کرتے تھے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو لوگ یہ کام کرتے ہیں یعنی محمد رسول اللہ علی کی نقالی
کرتے ہیں أُولئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ جو لوگ اللہ سے پیار کرتے ہیں، اللہ کو چاہتے ہیں وہ نیک
لوگ نجات دہندہ ہیں ۔ جو لوگ آخرت کے دن سرخرو ہونا چاہتے ہیں وہ نجات دہندہ ہیں ۔
تو یہ سارے قانون پہلے بنانے پڑیں گے کہ اللہ کو چاہنا جرم ہے اس ملک میں ، یوم آخرت
میں سرخرو ہونا جرم ہے ، آنحضرت ﷺ کی نیک باتوں میں پیروی جرم ہے اور پھر نیک باتوں کی علی
تفصیل بتائی جائے اور جتنی بڑی نیکی اتنی بڑی سزا ملنی چاہئے کیونکہ جرم بھی اتنا بڑا ہوگا ۔ اگر سچائی
سب سے بڑی نیکی ہے تو سب سے بڑی سز ا سچائی پر ملنی چاہئے اور آپ یہ سمجھ رہے ہوں گے کہ یہ
ایسی باتیں ہیں جو ہو نہیں سکتیں، کچھ ہو بھی چکی ہیں ان میں سے۔اس وقت پاکستان دنیا کا ایک واحد
ملک ہے جہاں سچائی کے جرم میں سزا مقرر ہو چکی ہے مثلاً جب احمدی کو کہتے ہیں کہ تم اپنے آپ کو غیر
مسلم کہو تو وہ شخص جو دل سے حضرت محمد مصطفی ﷺ پر ایمان رکھتا ہو اور قرآن کو واجب التعمیل کتاب
سمجھتا ہو اور اس کے سارے ایمان کی بنیادیں وہی ہوں جو قرآن کریم نے مقرر فرمائی ہیں تو جب وہ
صلى الله
منہ سے یہ کہے گا کہ میں غیر مسلم ہوں تو جھوٹ بول رہا ہوگا ۔ پس ایک ہی ملک ہے ساری دنیا میں
جہاں جھوٹ پر شاباش مقرر ہوئی ہے اور سچ پر سزا مقرر ہو گئی ہے۔

خطبات طاہر جلد ۳
419
خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء
تو میں نے جیسا کہ پہلے بھی بیان کیا تھا قرآن کریم کی تعلیم ایسی عظیم الشان تعلیم ہے کہ
جب اسکو آپ چھوڑتے ہیں آپ کے اندر کجیاں پیدا ہو جاتی ہیں اور لغویات آپ کی ظاہر ہونی شروع
ہو جاتی ہیں آپ کے لئے چارہ نہیں رہتا کہ قرآنی تعلیم کو چھوڑنے کے بعد لغویات اور کجیوں سے خود
بچ سکیں۔ تو چونکہ قرآنی تعلیم کے خلاف ایک حکم دیا تھا اسکی لغویت خود بخود ظاہر ہونی شروع ہو گئی۔ عملاً
یہ پہلا قدم اٹھا لیا گیا ہے اس ملک میں کہ سچ بولنے کی سزا تین سال قید با مشقت اور لا متناہی جرمانے
بھی ہو سکتے ہیں ۔ سچ اور جھوٹ کی تعریف اس کے سوا ہو ہی نہیں سکتی کہ جو انسان سمجھتا ہو اس کے
خلاف بیان دے۔ سچ یہ نہیں ہے کہ واقعہ وہ بات درست ہے کہ نہیں، سچ یہ ہے کہ جو میں نے دیکھا
اور میں نے سمجھا اس کو بیان کروں ۔ مثلاً زاویہ نگاہ بدلنے سے چیزیں مختلف دیکھی جاتی ہیں ۔ ایک
انسان کی آنکھ میں بیماری ہے وہ سبز رنگ نہیں دیکھ سکتا صرف کالا ہی دیکھ سکتا ہے ۔ غالباً Colour
Blindness اسی کو کہتے ہیں ، Red نہیں دیکھ سکتا Green نہیں دیکھ سکتا ۔ وہ دونوں Black
and White یا ان کے Shades نظر آتے ہیں اس کو تو یہ جو شکل ہے اس میں اگر ایک آدمی
ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے، وہ کہتا ہے کہ بتاؤ کیا دیکھ رہے ہو تم اور اس کو سبز رنگ سیاہ نظر آ رہا ہو۔ اگر وہ
یہ کہے کہ مجھے سبز نظر آ رہا ہے تو جھوٹ بول رہا ہے حالانکہ واقعہ وہ سبز ہے۔ اس لئے سچ اور جھوٹ کا
تعلق ہر ذات کے اندرونے سے ہے۔ واقعہ کوئی چیز سچ تھی یا نہیں تھی اس بات کا تعلق تحقیق سے ہے
اور سب سے زیادہ حقیقی علم اللہ رکھتا ہے۔ لیکن جہاں تک انسان کا تعلق ہے سچ اس کو کہتے ہیں جو وہ سمجھ
رہا ہے جو وہ دیکھ رہا ہے۔ اگر اس کے برخلاف بیان کرے گا تو وہ جھوٹا ہے تو اگر ہم اسلام کو سچا سمجھ
رہے ہیں تو اس کے برخلاف بیان کرنے سے لازما جھوٹے ثابت ہوں گے ۔ ایک خرابی تو ان کو یہ
اختیار کرنی پڑ رہی ہے۔
دوسرے یہ کہ نہ صرف جھوٹا بنانا چاہتے ہیں بلکہ مکذب بنا رہے ہیں یعنی جب کہتے ہیں تم کہو
ہم غیر مسلم ہیں تو غیر مسلم بغیر تعریف کے تو کوئی چیز نہیں ہے نہ کسی مذہب کا نام ہے۔ غیر مسلم ایک منفی
نام ہے جس کے نتائج بھی محض منفی ہیں یعنی ہندو سکھ کہنا تو اور بات ہے لیکن جب غیر مسلم کہتے ہیں تو یہ
ایک منفی مذہب ہے جس کا مطلب ہے کہ مسلم نہیں ہو، اسلام کی تکذیب کرنے والے ہو۔ اس لئے کہتے
ہیں تم اپنے آپ کو غیر مسلم کہو یعنی انکار کرو کہ خدا ایک ہے اس کے بغیر مسلم نہیں بن سکتا۔ یہ کہو کہ حضرت

خطبات طاہر جلد ۳
صلى الله
عروسة
420
خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء
رشتوں کا کوئی
اقدس محمد مصطفى لا نعوذ باللہ جھوٹے تھے اور سب قرآن اپنی طرف سے بنا لیا تھا یہ کہو کہ فرشتوں
وجود نہیں ہے نہ جنت جہنم حق ہیں یوم آخرت یہ سب قصوں کی باتیں ہیں اور یہ کہو کہ قرآن کیا حقیقت
رکھتا ہے۔ کچھ بھی اس کے م کے معنی نہیں۔ یہ ساری باتیں کہو تب غیر مسلم بنتے ہو۔ اور وہ جب ہمیں کہتے ہیں
غیر مسلم کہو اپنے منہ سے تو صرف یہ نہیں کہتے کہ تم جھوٹ بولو اپنے لئے وہ کہتے ہیں ان سب بچوں کی
تکذیب بھی کرو ساتھ ۔ کا ذب بھی بنو مکذب بھی بنو یہ قانون بنا ہے اس وقت ملک میں ۔
کیسے ممکن ہے کہ کوئی احمدی جھوٹ بولے اور پھر مکذب بھی بن جائے لیکن کہتے یہ ہیں کہ
ہمیں تکلیف ہوتی ہے یعنی تم اگر کہو میں مسلمان ہوں تو عوام الناس بے چارے اس سے یہ نتیجہ نکالیں
گے غلطی سے کہ تم کہہ رہے ہو اللہ ایک ہے اور تمہارا یہ کہنا کہ اللہ ایک ہے کتنی تکلیف دے گا لوگوں کو ۔
کہتے ہیں ہمارے دلوں میں تو آگ لگ جاتی ہے اس بات سے ، اتنی ہمیں تکلیف ہوتی ہے کہ ہمارا
دل چاہتا ہے کہ اپنی سینوں کی آگیں تمہارے گھروں میں منتقل کر دیں اور پھر ہم کرتے بھی ہیں یعنی
غیر احمدی علما کا یہ ہے اصل دعوی ۔ کہتے ہیں دیکھ لو ہم سارے پاکستان میں تقریریں کر رہے ہیں کہ ان
کے گھروں کو آگ لگا دو۔ جب تک یہ اپنے آپ کو غیر مسلم نہ کہیں تو گویا سینے کے اندروہ آگ جو تم نے
بھڑ کا دی ہے اللہ کو ایک کہہ کر وہ تو بجھ ہی نہیں سکتی جب تک تمہارے گھروں کو آگ نہ لگا دیں۔ تم کہتے
ہو حضرت اقدس محمد مصطفیٰ یہ سچے ہیں اور واجب التعمیل ہیں ان کی پیروی کرنا ضروری ہے کہتے
ہیں اتنا بڑا ظلم ہمیں بڑا ظلم ہمیں تو بڑی سخت تکلیف ہوتی ہے کہ کوئی شخص کہے کہ رسول اللہ علے سچے ہیں ۔ اس
لئے جب تک جھوٹا نہیں کہو گے ہمارے دل کو ٹھنڈ نہیں پڑے گی قرآن کو جھوٹا کہو فرشتوں کو جھوٹا کہو یوم
آخرت کو غلط کہانی بیان کرو پھر ہم کہیں گے ہاں الحمد للہ اب تم ہمارے بھائی ہو ۔ اب تمہیں ہم
سارے ہی حقوق دیتے ہیں جو پہلے تم سے ہم نے چھین لئے تھے
صلى الله
قرآن کریم کو چھوڑ کر جب آپ ایک طریق اختیار کرتے ہیں تو ہر چیز الٹ جایا کرتی ہے
اس کو کہتے ہیں کتاب کا کمال کہ کھیلنے نہیں دیتی اپنے آپ سے جب آپ اس سے کھیلنے کی کوشش کریں
گے جس طرح بڑی طاقت کی بجلی ہو اس کا غلط استعمال دھکا دیتا ہے بعض دفعہ ہلاک کر دیتا ہے تو
قرآن تو اتنی قوی کتاب ہے۔ اس کے قانون کے مطابق آپ اس کو استعمال کریں تو ایک عظیم الشان
طاقت ہے۔ اس کے اندرونی قانون کے برعکس جب بھی اس کو استعمال کرنے کی کوشش کریں گے یہ

خطبات طاہر جلد ۳
421
خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء
ہلاک کر دے گی آپ کو ۔ دنیا کی بجلیاں کیا حیثیت رکھتی ہیں اس کے مقابل پر یہ تو وہ کلام ہے کہ کہ اگر
پہاڑ بھی جرات کریں اور بڑی بڑی دنیا کے عظمتوں کے پہاڑ بھی ہوں یعنی بڑی بڑی قو میں ہوں تو ان
کو بھی یہ قرآن پارہ پارہ کر سکتا ہے ایک جھٹکے میں اگر غلط استعمال کریں گے تو ۔ تو یہ ہو رہا ہے اس وقت کوبھی یہ پارہ کرسکتا
که قرآن کریم کی تعلیم کو ن سمجھنے کے نتیجے میں ہر بات الٹ جاتی ہے ہر بات بے معنی اور لغو ہوگئی ہے جو کریم کی تعلیم کون ہر ہر بات ہے منی اور
چیزیں اچھی لگنی چاہیں وہ بری لگنے لگ گئی ہیں اور جو بری لگنے والی ہیں وہ اچھی لگنے لگ گئی ہیں۔
قرآن کریم ایک ایسی کامل کتاب ہے کہ ہر احتمال کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس کا بھی ذکر فرماتی
ہے اور کوئی احتمال بھی باقی نہیں چھوڑتی ۔ چنانچہ یہ کہنا اس پہلی آیت میں جو فرمایا گیا یہ وہ لوگ ہیں یہ
کام کرتے ہیں اور یہی ہیں جو ہدایت یافتہ ہیں یا نجات یافتہ ہیں تو یہ سوال جیسا کہ اٹھایا گیا ہے اس پر
میں بحث کر چکا ہوں کہ یہ ساری چیزیں مسلمانوں کے لئے ہیں ۔ غیر مسلموں کو کوئی حق نہیں ہے
آنحضرت کی پیروی کرنے کا وہ نافرمانی کریں گے تو ہمیں ٹھنڈ پڑے گی ۔ اگلی آیت میں قرآن کریم
انہی علما کو مخاطب کرتا ہے۔ فرماتا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں محمد مصطفی ہے نہ کسی قوم کے لئے ہیں نہ کسی
اصلى الله
عروسه
ایک مذہب کے لئے ہیں بلکہ ساری کائنات کے لئے خدا نے ان کو بنا کر بھیجا ہے اور یہاں يا أَيُّهَا
الَّذِينَ آمَنُوا کہہ کر مخاطب نہیں فرمایا بلکہ فرمایا قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمُ
جَمِيعًا الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِ وَيُمِيتُ
کہ اے محمد! یہ اعلان کر دے اور ان کے دماغوں کی پیدا کردہ ہر قسم کی غلط فہمیاں دور کر دے ۔
يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا رے بنی نوع انسان ! اے آدم کی اولاد ! جو
روئے زمین پر بستے ہو مجھے خدا نے تم سب کے لئے رسول بنا کر بھیجا ہے اور کیوں نہ ہو میں اس خدا کی
باتیں کرنے آیا ہوں ۔ الَّذِى لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ جو زمینوں کا بھی خدا
ہے اور آسمانوں کا بھی خدا ہے وہ ساری کائنات کا مالک ہے ۔ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِ وَيُمِيتُه
ایک ہی خدا ہے اس کے سوا اور کوئی نہیں ۔ وہی ہے جو زندہ کرتا ہے وہی ہے جو مارتا ہے ۔ پس اے
زندگی کے خواہاں ! میری طرف آؤ! اور اے موت سے ڈرنے والو ! تم بھی میری طرف آؤ کیونکہ آج
اس خدا کی ملوکیت میں تقسیم کر رہا ہوں اس کی ملکیت میں تقسیم کر رہا ہوں جو زندگی اور موت کا خدا
صلى الله
علی
ہے۔ یہ اعلان ہے حضرت اقدس محمد حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کا جو تمام بنی نوع انسان کو خیر میں شامل کر رہا ہے۔

خطبات طاہر جلد ۳
422
خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء
کسی کو بھی اپنے خیر کے ایک ذرے سے بھی باہر نہیں نکال رہا۔ اگر کوئی تو ہم دل میں تھا بھی ، کوئی وہم
باقی بھی تھا کہ شاید یہ ساری اچھی باتیں ان کے لوگوں کے لئے ہیں جن کو ہم مسلمان سمجھتے ہیں تو اللہ
نے فرمایا نہیں وہ تو سارے انسانوں کے لئے ہیں۔ پھر فرمایا وَ اتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ تم
پیروی کرو اس کی اگر تم ہدایت چاہتے ہو تو اس رسول کی پیروی کے سوا اے بنی نوع انسان تمہارا گزارا
نہیں ۔ اس پر ایمان لاؤ اللہ پر ایمان لاؤ اس کے کلمات پر ایمان لاؤ اور جیسا کہ یہ کرتا ہے
وَاتَّبِعُوهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ ۔ اور یہاں آنحضرت ﷺ کا اللہ پر ایمان بنا کر خدا سے وسیلہ ہونا
بھی بتا دیا گیا ہے کہ اللہ پر حقیقی ایمان لانے والا تو یہی ہے ۔ اگر تم اللہ پر ایمان لانا چاہتے ہو تو اس کے
واسطے سے اس کے وسیلہ سے آؤ گے۔ جس خدا کو یہ سمجھا جس خدا کو اس نے دیکھا اس پر ایمان لاؤ
تب خدا پر ایمان ہوگا ۔ ۔ تو تو کس طرح کاٹ سکتے ہیں یہ لوگ امت محمدیہ سے اس شخص کو جو بنی نوع
انسان کا ایک جزو ہے اگر وہ یہ چاہے اور فیصلہ کرے کہ اس پیغام کو سن کر لبیک کہے تو ہے کون جو رستے
میں روک ڈال دے اور کھڑا ہو جائے کہ نہیں میں نے تمہیں رسول اللہ کی پیروی نہیں کرنے دینا۔
عملاً اس کا نتیجہ ایک اور نکلے گا ہر بات جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا قرآن کے خلاف جاتی
ہے تو برعکس نتیجہ بھی پیدا کر دیتی ہے۔ یہ چاہتے تھے ہمارے حقوق پر قدغن لگانا ، ہمارے حقوق کو محدود
کرنا اور نتیجہ یہ نکالا کہ آنحضرت ﷺ کے حقوق پر قدغن لگادی اور آپ کے حقوق کو محدود کر دیا ۔ اگر وہ
ہمارے لئے رسول نہیں ہیں تو قرآن تو کہتا ہے کہ بنی نوع انسان کے لئے رسول ہیں اگر وہ احمد یوں
کے لئے رسول نہیں ہیں تو حضرت محمد مصطفی ﷺ جن کے لئے بھیجے گئے تھے ان میں احمدیوں کو آپ
نے نکال کر ایک طرف کر دیا اور حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا دائرہ چھوٹا کر دیا اپنی طرف سے تو
دیکھئے قرآن کریم کی نافرمانی تو آپ کو کہیں کا بھی نہیں چھوڑے گی حملہ کسی اور جگہ کرنا چاہتے تھے اور وار
کہیں اور پڑا ہے۔ جیسے بعض لوگ بیمار ہو جاتے ہیں قدم کسی اور طرف رکھنا چاہتے ہیں اور طرف پڑ جاتا
ہے قدم تو خبوط الحواس ہو جاتے ہیں جو قرآنی تعلیم اس کی روح کو چھوڑ کر پھر کوئی اقدام کرنے کی کوشش
کرتے ہیں ۔ ہر قدم لازما غلط پڑے گا اگر قرآنی تعلیم کو آپ چھوڑ دیں گے تو اور یہ اس کا نمونہ ہے۔
قرآن کہہ رہا ہے اے بنی نوع انسان تم سب کے لئے رسول ہے اور تم سارے اس کی
اطاعت کرو اور اس کی پیروی کرو اور یہ کہہ رہے ہیں نہیں سب کے لئے رسول نہیں جن کو ہم غیر مسلم
الله
عروسه

خطبات طاہر جلد ۳
423
خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء
قرار دیں ان کے لئے محمد رسول الله رسول نہیں ہیں اور اگر وہ پیروی کریں گے تو قرآن کے بیان کے مران کے پیار
مطابق تو ہم ان کو قتل کریں گے ۔ گویا کچھ قتل کرنے والے اس جرم میں قتل ہو رہے ہوں گے کہ سچے
رسول کریم کی پیروی کر رہے تھے اور یہ سارے جرم قرار دینے پڑیں گے ۔ سیرت کے اوپر پہلے مضمون
تیار ہوگا کہ یہ یہ باتیں ہیں جو سیرت کا حصہ ہیں اور اول سے آخر تک سارے جرائم بن جائیں گے ان
کے لئے جن کو یہ غیر مسلم سمجھتے ہیں ۔ یعنی سیرت کی دو شکلیں بن جائیں گی یہی سیرت بنی نوع انسان کے
حقوق سے تعلق رکھنے والی سیرت بعض لوگوں کے لئے نیکی اور بعض لوگوں کے لئے جرم تو کسی پہلو سے
بھی کوئی عقل کی بات نظر نہیں آتی جس کے یہ پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ تبھی قرآن کریم ایک آیت میں
ان لوگوں کے ذہنوں کا نقشہ کھینچتا ہے أَلَيْسَ مِنْكُمْ رَجُلٌ رَّشِيدٌ (هود: ۷۹) ایک بھی
عقل والا تم میں باقی نہیں رہا۔ کیوں نہیں دیکھتے بڑی بڑی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے ہم کر کیا رہے ہیں۔
بہر حال جہاں تک جماعت احمد یہ کا تعلق ہے وہ تو حضرت اقدس محمد مصطفی علی کا دامن
نہیں چھوڑے گی اور جو یہ لوگ کہتے ہیں کہ میں بار بار کہتا ہوں بڑی شدت اور قوت کے ساتھ کہ لازماً
ہم جیتیں گے کیوں کہتا ہوں اس لئے کہ اب یہ حضرت محمد مصطفی ﷺ پر حملہ کر رہے ہیں اور قرآن پر
حملہ کر رہے ہیں ۔ جس تعلیم سے ہمیں روکتے ہیں وہ قرآن کی تعلیم ہے، جس سنت سے ہمیں باز رکھنے
صلى الله کی کوشش کر رہے ہیں وہ محمد مصطفیٰ ﷺ کی سنت ہے اور یہ وہ دوایسی چیزیں ہیں جن کی خداسب -
سلم
سے
زیادہ غیرت رکھتا ہے ۔ نا ممکن ہے کہ قرآن پر حملہ کرنے دے ان کو اور چھوڑ دے خالی اور سنت محمد
صلى الله
علوس
مصطفی پر حملہ کرنے دے اور باز پرس نہ فرمائے اس لئے ان کا معاملہ تو اب براہ راست خدا سے
ٹکر کا معاملہ بن چکا ہے۔ جہالت کی حد ہے کہ قرآنی تعلیم پر عمل کرو گے تو ہمیں غصہ آئے گا ،
آنحضرت علی کی غلامی کا دم بھرو گے تو ہمیں اتنی تکلیف ہوگی کہ جب تک تمہیں مار نہ لیں قتل نہ
کر لیں تمہیں انسانی حقوق سے محروم نہ کر لیں ہمارا سینہ ٹھنڈا نہیں ہوگا یہ شکل بن چکی ہے اب تو اللہ
فضل فرمائے جو قوم کی موجودہ حالت ہے یہ بہت ہی خطرناک ہے اور مظالم میں بڑھتے چلے جاتے
ہیں رکتے نہیں ہیں کسی جگہ۔
مثلاً میں نے آپ کو سنایا تھا باجوہ صاحب ( مکرم چوہدری ظہور احمد باجوہ صاحب ) وغیرہ کا
قصہ سنایا کہ کس طرح ان پر ظلم ہوا یعنی بوڑھے اور بزرگ گھروں میں بیٹھے ہوئے اس جرم میں ان کو

خطبات طاہر جلد ۳
424
خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء
پکڑ کر گھروں سے نکالا گیا کہ آپ نے ایک مولوی کو اغوا کرنے کی کوشش میں شامل تھے۔ ان کی عمریں
دیکھو ان کا مقام دیکھو ان کا سابقہ ریکارڈ دیکھو تمام دنیا کی پولیس میں سے جو جاہل سے جاہل لوگ بھی
ہیں وہ بھی ان باتوں کا خیال رکھتے ہیں لیکن ایک توقع تھی انصاف کی کہ شاید عدالتوں میں انصاف مل
جائے ۔ اب ان کی حالت یہ ہے کہ ہائی کورٹ نے کل ضمانت یہ کہہ کر مستر د کر دی ہے کہ ہمیں حکومت
کی طرف سے حکم آیا ہے کہ ہم اس مقدمہ کو تم سے لے کر فوجی عدالت میں دینا چاہتے ہیں اس لئے تم
با اختیار ہی نہیں ہو کسی ضمانت قبول کرنے کے یعنی صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس مقدمہ میں کچھ بھی نہیں
ہے جھوٹ ہی جھوٹ ہے لیکن یہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ ہم نے ظلم سے باز نہیں آنا اس لئے کب تک خدا
ان کو ظلم کی اجازت دیتا ہے یہ تو ہم نہیں کہہ سکتے لیکن ہر قدم سفا کی کی طرف اٹھ رہا ہے یہ ہم کہہ سکتے
ہیں اور کب اللہ تعالیٰ کی طرف سے وہ تقدیر ظاہر ہوگی جو مجرموں کے حق میں ہمیشہ ظاہر ہوا کرتی ہے
یہ بھی ہم نہیں کہہ سکتے لیکن یہ جانتے ہیں کہ جب تک اللہ ہمیں آزمائے گا ہم صبر کا دامن ہاتھ سے نہ
چھوڑیں گے اور مسلمین کہتے ہوئے جان دیں گے راضی برضا ر ہتے ہوئے اپنا سب کچھ لٹا ئیں گے
ایک بھی ایسا احمدی نہیں ہوگا انشاء اللہ تعالیٰ جو خدا تعالیٰ پر شکوہ کرتا ہوا مر رہا ہو ۔ وہ مالک ہے
لَهُ مُلْكُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ ہم تو اس پر ایمان لائے ہیں اس لئے جب تک چاہتا ہے
اپنے بندوں کو آزمائے گا ۔ ہم انشاء اللہ تعالیٰ غلامی کی ساری شرطیں پوری کریں گے۔ یہ بات بھی نہ
چھوڑیں اپنے ہاتھ سے۔ صبر حضرت اقدس محمد مصطفی عالی سے سیکھیں اور جس طرح آپ نے صبر کیا
ہے ویسا صبر کریں اس صبر کے دوران کئی لوگ ہیں جو مظلومی کی حالت میں مرے تھے۔ کتنے ہی تھے جو
تکلیفیں برداشت نہ کر کے جان دے گئے بیشتر اس کے کہ فتح مکہ ہوتی ۔
ال
امر واقعہ یہ ہے کہ آنحضور ﷺ کی زندگی کے تقریباً تمام دن ہی صبر میں گذرے ہیں ۔ فتح
مکہ کے بعد تو صرف ایک سال آپ زندہ رہے اس دنیا میں اور پھر جلد وصال ہو گیا ۔ اور مدینہ کا دور
بھی تو مظلومیت ہی کا دور تھا ادھر سے حملے ہورہے تھے غیروں کی طرف سے ادھر سے گھر کے اندر
یہودی ریشہ دوانیاں کرتے تھے ۔ کہیں زہر دیا جاتا تھا ، کہیں چکی کے پاٹ پھینکے جاتے تھے اوپر
سے، کہیں مسلمان عورتوں کی بے عزتیاں کی جاتی تھیں اور دکھ دیا جاتا تھا آنحضور ﷺ کو تو ساری زندگی
دکھوں میں کئی ہے۔ آخری جو ایک سال یا ڈیڑھ سال کی زندگی ہے وہ ہے جس کو آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ
صلى

خطبات طاہر جلد ۳
425
خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء
امن کا دور آیا تھا لیکن کلیہ امن کا وہ بھی نہیں تھا۔ کیونکہ بعض غزوے اس کے بعد ہوئے اور ہر طرف سے
بے اطمینانی کی خبریں بھی ملتی تھیں تو اسوۂ رسول کو اگر آپ سختی سے پکڑ لیں یعنی بڑی مضبوطی کے ساتھ اس
پر کار بند ہو جائیں تو پھر آپ کا کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکے گا۔ ہم میں سے بعض ایسے بھی ہوں گے جو بچارے فتح
کی تمنا لئے ہوئے دنیا سے رخصت ہو جائیں گے مگر مرتے وقت ان کو راضی برضا رہنا چاہئے اور ان کی ان
نیکیوں کے بدلے ان کی ان بھلائیوں کے صدقے ایسی نسلیں آنے والی ہیں جو فتح میں آنکھیں کھولیں گی
اور وہ سوچ بھی نہیں سکیں گی کہ ہمارے ماں باپ نے کیسی کیسی دردناک قربانیاں دی تھیں اس فتح کے لئے۔
اس لئے یہ تو بہر حال ہوگا کہ جس شخص نے قرآن پر ہاتھ ڈالا ہے وہ لازما ہاتھ کاٹا جائے گا۔ جس نے محمد
مصطفی ﷺ کے فیض کو محدود کرنے کی کوشش کی ہے اس کے فیض کے چشمے سوکھیں گے محمد رسول اللہ علی
صلى الله
عروسه
صلى الله
وسه
کے فیض کے چشمے کو کوئی سکھا ہی نہیں سکتا اس لئے لازماً ان کے مقدر میں حسرت ناک شکست ہے اس
کے سوا کچھ نہیں یہ یقین آپ رکھیں کیونکہ اس کے لئے ساری تاریخ ہمیں بتا رہی ہے کہ ایسا ہی ہوتا رہا
ہے ایسا ہی ہوگا ۔ ہاں چند آدمی بچارے جو پہلے وفات پا جائیں یا ان کے دکھوں کی تاب نہ لاکر
جانیں دے دیں ان کا معاملہ ان کے خدا کے ساتھ ہے۔ میں تو صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ایک سانس
بھی مرتے وقت احمدی کا نا شکری کا نہیں ہونا چاہئے ۔ راضی برضا ر ہتے ہوئے ہنستے ہوئے اپنے رب
سے مخاطب کرتے ہوئے جان دے کہ اے خدا ! میں تیرے بندوں کی طرح رہا تیرے بندوں کی
طرح جان دے رہا ہوں تو مجھے اپنے بندوں میں لکھ لے اور آج مجھ سے وہ پیار کا سلوک فرما جس کا تو
نے قرآن میں وعدہ دیا تھا کہ اے میرے بندو تم نے بندگی کا حق ادا کر دیا ۔
فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي ( الفجر : ۳۰ (۳۱) آؤ میرے بندوں کی جنت میں
داخل ہو جاؤ جو میری جنت ہے۔
-

آج 10 میں سے 10 باقی