پاکستان میں احمدیوں پر مظالم
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی روشنی میں عدل و انصاف کو شرعی حکومت اور عدالت کا بنیادی معیار قرار دیتے ہوئے پاکستان میں جاری ناانصافیوں کا تجزیہ کیا۔ حضور نے احمدیوں کو بنیادی شہری حقوق سے محروم کرنے، ان پر مظالم ڈھانے اور وائٹ پیپر کے ذریعے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر لگائے جانے والے جھوٹے الزامات کا مفصل ذکر کیا۔ آپ نے واضح کیا کہ مظالم کے ذمہ دار حکمران ہیں جبکہ عام پاکستانی عوام خود مظلوم ہیں، اس لیے قوم کے لیے دعا کرنی چاہیے۔ آخر میں حضور نے دو مرحومین کا جنازہ غائب پڑھانے کا اعلان فرمایا۔
موضوعات: قرآن کریم اور عدل و انصاف، پاکستان میں مظالم، جماعت احمدیہ مسلمہ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام، نماز جنازہ غائب
خطبات طاہر جلد ۳
491
خطبہ جمعہ ۷ ستمبر ۱۹۸۴ء
پاکستان میں احمدیوں پر مظالم
( خطبہ جمعہ فرموده ۷ ستمبر ۱۹۸۴ء بمقام مسجد فضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
گزشتہ جمعہ کے خطبہ میں میں نے قرآن کریم کی بعض آیات کی تلاوت کے بعد یہ بتایا تھا
کہ جہاں تک قرآن کریم کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے شرعی عدالت یا شرعی حکومت کا ایک ہی تصور ہے
جو قرآن کریم نے بیان فرمایا ہے اور وہ ہے انصاف ۔ اگر عدل مشترک ہو حکومت میں اور عدالت میں
ہو تو دونوں ہی شرعی عدالتیں اور شرعی حکومتیں کہلا سکتی ہیں کیونکہ قرآن کریم نے نہ تو کوئی طرز حکومت
بیان فرمائی ہے اور نہ ہی کوئی طرز عدالت بیان فرمائی ہے۔ البتہ ایک بنیادی شرط رکھ دی دونوں میں
اور وہ ہے عدل اور انصاف کا قیام ۔ اگر کوئی حکومت غیر کی بھی ہو لیکن عدل پر قائم ہو تو اس سے ملک
کے شہریوں کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں لاحق ہو سکتا۔ کوئی آپ تصور ہی نہیں کر سکتے کہ حکومت عدل پر
قائم ہو یعنی اقتصادی عدل بھی کر رہی ہو، معاشی عدل بھی کر رہی ہو، تمدنی عدل بھی کر رہی ہو، انتظامی
عدل بھی کر رہی ہو۔ وہ حکومت کیسے آئی تھی کیوں آئی تھی کون لوگ تھے اس سے قطع نظر اس ملک کے
باشندوں کا حق غصب نہیں کیا جا سکتا ہے اور انہیں ہر طرح کی آزادی نصیب ہو جائے گی کیونکہ آزادی
کے لئے پہلی شرط عدل ہے اور اگر عدالت کا تصور باندھیں تو وہاں بھی اگر عدل کا قیام ہے تو ہر عدالت
خواہ اس عدالت کے منصفین کوئی بھی مذہب رکھتے ہوں اگر عدل کے مطابق فیصلے کریں گے تو وہ خدا
خطبات طاہر جلد ۳
492
خطبہ جمعہ ۷ استمبر ۱۹۸۴ء
کی رضا کے مطابق فیصلے کریں گے اور اسی کا نام شرعی عدالت ہے لیکن اگر کسی ملک میں نہ تو حکومت
میں عدل پایا جاتا ہو اور نہ عدالت میں عدل پایا جاتا ہو اور حکومت ایک عدالت کو شرعی عدالت کہے اور
عدالت ایک حکومت کو شرعی حکومت کہے تو اس سے تو وہی مثال سامنے آجاتی ہے کہ من ترا حاجی بگوئم تو
مرا حاجی بگو کہ بھائی آؤ اتحاد کر لیتے ہیں۔ میں تمہیں حاجی کہتا ہوں تم مجھے حاجی کہا کرو دونوں کا کام
بن جائے گا تو بعض ملکوں میں اسی قسم کی شرعی عدالتیں قائم ہیں نہ تو حکومت شرعی نہ انکی بنائی ہوئی
عدالتیں شرعی اور دونوں ایک دوسرے کو شرعی قرار دے رہے ہیں۔
جہاں تک پاکستان کی حکومت کا تعلق ہے اسکے انصاف کے کارنامے تو بہت ہی ایک وسیع
مضمون ہے ، اس میں تو جہاں تک ملکی حالات کا تعلق ہے عام انصاف جس طرح بٹ رہا ہے اس
پر میں کچھ لب کشائی نہیں کرنا چاہتا۔ سارا ملک جانتا ہے کہ وہاں انصاف کا کیا عالم ہے۔ انصاف بکتا
ہے یا خریدا جاتا ہے یا ز بر دستی حاصل کیا جاتا ہے یا سفارش چاہئے انصاف کیلئے یا پولیس کا ڈنڈا چاہئے
جو کچھ بھی حالات ہیں سارے ملک پر روشن ہیں اور کسی بحث کی ضرورت نہیں ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے
کہ انصاف کسی جانور کو کہا جاتا ہے لیکن جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے وہ ہم پر گزر رہی ہے وہ
ہم جانتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے؟ اسکے متعلق میں چند باتیں یاد دہانی کے طور پر آپ کے سامنے رکھتا
ہوں تا کہ آپ کو اندازہ ہو سکے کہ قرآنی اصطلاح میں یہ حکومت کس حد تک شرعی حکومت کہلانے کے
مستحق ہے اور ان سلطانوں کا نام اسلامی سلطان رکھا جا سکتا ہے یا نہیں۔
حیرت انگیز بات ہے کہ ایک حکومت جو انصاف پر قائم ہو اور حق پرستی کا اعلان کر رہی ہو وہ
قانون بنا کر اپنے شہریوں کو جھوٹ بولنے پر مجبور کرے۔ ایسی حیرت انگیز بات ایسا تضاد دنیا میں
سوچا بھی نہیں جاسکتا کہ اعلان یہ ہے کہ ہم حق پرست ہیں اور حق کی بنا پر جو کر رہے ہیں وہ کر رہے
ہیں۔ ہمارا ہر فیصلہ شریعت کے مطابق اور شریعت کے منشا کو پورا کرنے کی خاطر ہے اور فیصلہ یہ ہے کہ
اگر تم نے جھوٹ نہ بولا تو تمہیں سزادی جائے گی۔ جو کچھ تم اپنے متعلق یقین کرتے ہو اگر اسکے برعکس
بات نہ کہی تو نہ صرف قانون کی زد میں آؤ گے بلکہ بعض بنیادی شہری حقوق سے محروم کئے جاؤ گے مثلاً
ان حقوق میں سے ایک ہے کہ ووٹ دینا اور اپنے حاکم کو چننے میں جو شہری حق ہے اس کا استعمال کرنا ۔
خطبات طاہر جلد ۳
493
خطبہ جمعہ ۷ ستمبر ۱۹۸۴ء
قطع نظر اسکے کہ باقی کسی کو یہ حق نصیب ہوا ہے یا نہیں لیکن باقیوں کو کم از کم کاغذی حق تو
نصیب ہے اس شرط کے ساتھ کہ اگر کبھی الیکشن ہوں اور اس شرط کے ساتھ کہ وہ الیکشن انصاف پر مبنی
ہوں اور اس شرط کے ساتھ کہ اگر وہ انصاف پر مبنی ہوں تو ان پر عمل درآمد بھی ہو۔ اگر باقیوں کو حق یہ
نصیب ہے قانونی طور پر یا رسمی اور کاغذی طور پر تو ہمیں یہ بھی نصیب نہیں ۔ ایک بھی احمدی سارے
پاکستان میں الیکٹوریٹ (Electorate) لسٹ پر نہیں ہے جس کو
(Disenfranchisement) کہتے ہیں انگریزی میں یعنی حق انتخاب سے کلیتہ ہر احمدی کو
محروم کر دیا گیا ہے۔ وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ جب تک تم اپنے ضمیر کو نہیں کچلتے ، اپنے عقیدہ کے خلاف خود
اپنے ہاتھ سے نہیں لکھتے کہ میرا عقیدہ وہ نہیں ہے یہ ہے اس وقت تک تمہیں ہم اس بنیادی حق کا حصہ
دار قرار نہیں دے سکتے ۔ اور یہ جو چھری ہے یہ اتنی وسیع چل رہی ہے کہ ایک بھی سارے ملک : میں ایسا
شعبہ زندگی نہیں جو اس چھری سے متاثر نہ ہوا ہو، جس میں احمدیوں پر ظلم کی یہ چھری نہ چلائی گئی ہو اور
یہ چھری ایسی ہے جو ماضی میں جا کر بھی ذبح کرتی ہے صرف مستقبل میں نہیں ۔ یعنی چھری تو آج ایجاد
ہوئی ہے لیکن ذبح کر رہی ہے گزشتہ سالوں میں جب کہ یہ چھری ابھی بنائی ہی نہیں گئی تھی ۔ جب بے
انصافی ہو تو بچارے زمانہ سے بھی نا انصافی ہو جاتی ہے۔ چنانچہ اب جو خبریں آرہی ہیں کہ بہت سے
طلبا کو اس جرم میں کالجوں سے نکال دیا گیا کہ انہوں نے اس آرڈی نینس کے بننے سے پہلے، کہ جو
احمدی اپنے آپ کو مسلمان لکھے گا اسکو یہ سزا ملے گی اس سے ایک سال پہلے ، یا دوسال پہلے یا تین
سال پہلے اپنے آپ کو مسلمان کیوں لکھا تھا ؟ تو چھری تو بعد میں بنی اور ذبح پہلے کر رہی ہے اور یہ
واقعات جو ہیں یہ نا انصافی کی دنیا میں ملتے ہیں ۔ اندھیر نگری جب ہو تو قانون ہی کوئی نہیں
چلتا۔ زمانہ بھی نہیں دیکھا جاتا حالات بھی نہیں دیکھے جاتے بس جس طرف بھی زور چلے اسی کا نام
قانون بن جاتا ہے۔
پھر ایسے احمدی موجود ہیں جنہوں نے پاسپورٹ پر قانون بننے سے پہلے اپنے آپ کو احمدی
مسلمان لکھوایا ۔ بعض صورتوں میں لکھنے والے نے احمدی لکھ دیا اور مسلمان کاٹ دیا۔ کسی شریف النفس
کو خیال آیا کہ واقعی مسلمان ہیں کہتے ہیں تو میں کیوں نہ لکھوں اس نے مسلمان لکھ دیا اور یہ سارے
خطبات طاہر جلد ۳
494
خطبہ جمعہ ۷ ستمبر ۱۹۸۴ء
واقعات اس آرڈی نینس کے بننے سے پہلے کے ہیں۔ آرڈی نینس بننے کے بعد ان لوگوں کو قید کیا گیا
جن کا علم حکومت کو ہوا ان کے اوپر مقدمے بنائے گئے اور بعض ابھی بھی ان میں سے قید میں ہیں کہ تم
نے آرڈی نینس بننے سے پہلے کیوں نہیں پتہ کر لیا کہ یہ آرڈی نینس بننے والا ہے۔ یہ جرم ہے۔
السلام علیکم کہنے کے جرم میں احمدی پکڑے گئے اور قید میں بھگتنے لگے ۔ اس جرم میں کہ ہمارا
مولوی کہتا ہے کہ اسکو تمہاری جان سے خطرہ ہے احمدی پکڑے گئے اور پھر ان کی ضمانتیں نہیں لی گئیں
یہاں تک کہ پشاور ہائیکورٹ تک بات پہنچی ۔ یہ پھگلہ ضلع ہزارہ کا واقعہ ہے۔ تمام ضلعی عدالتوں نے
انصاف دینے سے انکار کر دیا کہ اتنا بڑا جرم کہ ہمارا مولوی کہتا ہے اسکو فلاں سے خطرہ ہے اور ہم تمہیں
چھوڑ دیں اور جب وہ عدالت میں ہائی کورٹ میں بالآخر ضمانت ہوئی تو انہوں نے بہت اچھی ترکیب
نکالی ۔ جو مقدمہ سننے آئے ہوئے تھے ان میں سے احمدی پکڑ کر قید کر دیئے کہ اچھا جتنے چھڑواتے ہیں
اتنے ہم دوبارہ پکڑ لیتے ہیں بلکہ ان کی تعداد زیادہ ہے جو بعد میں پکڑے گئے ۔
یہ انصاف کا پیمانہ ہے جس کے ذریعہ احمدیوں کو انصاف مل رہا ہے۔ باقی ملک کا جو حال ہوا
ہو گا وہ اللہ بہتر جانتا ہے کہ کیا ہے۔ اس نا انصافی میں بھی احمدی بہر حال شریک ہے کیونکہ ملک کی عام
نا انصافی میں بھی احمدی حصہ دار ہے لیکن یہ زائد ہے۔
ایک اغوا کا قصہ بڑا دلچسپ قصہ چل رہا ہے ملک میں کوئی مولوی کہیں غائب ہو جائے اور
کوئی یہ اعلان کر دے کہ احمدی نے اغوا کیا ہے تو جس کا نام لے گا وہ پکڑا جائے گا۔ چنانچہ بعض ایسے
علما بھی پکڑے گئے بعد میں خود جن کے متعلق سارے ملک میں شور پڑ گیا کہ دیکھ لو دیکھ لو جماعت
احمد یہ نے اغوا کر وا دیا ہے ایک اور مولوی اور وہ چلے تھے سکھر کے لئے تو پہنچے ہوئے تھے کوئٹہ اور جب
کوئٹہ سے پکڑے گئے تو مولانا کا بیان یہ تھا کہ بس پتہ نہیں میرے دماغ کو کیا ہو گیا تھا جہاں میں نے
جانا تھا وہاں اترنے کی بجائے کہیں اور چلا گیا۔ وہ اس لئے کہ وہ پکڑا گیا پتہ لگ گیا کہ کہاں پہنچا ہوا
ہے ورنہ ایک اور اغوا کا کیس بننا تھا اور اب یہاں تک کہ بعض علما یہ نہیں پسند کرتے کہ ان کے بچے
واقعہ نظر سے غائب ہو جائیں اب انہوں نے ایک اور ترکیب سوچی ہے کہ مثلاً مولانا منظور چینوٹی
صاحب ہیں ان کا دماغ ان باتوں میں بڑا زرخیز ہے ، ان کو یہ ترکیب سوجھی کہ ایک اور لڑکے کے
خطبات طاہر جلد ۳
495
خطبہ جمعہ ۷ استمبر ۱۹۸۴ء
متعلق یہ الزام لگایا گیا کہ بعض احمدی اس لڑکے کو اغوا کرنے کی کوشش کر رہے تھے مولانا منظور چنیوٹی
صاحب کا بچہ سمجھ کر اس لئے وہ پکڑے جانے چاہئیں۔ پرانے معاملات نکال کر جہاں غنڈوں،
لفنگوں نے نہایت ہی گندے الزام کسی پر لگائے ہوئے تھے پولیس نے یہ سمجھا کہ اتنے لغو اور بے ہودہ
الزامات ہیں ان کی شنوائی نہیں ہونی چاہئے اس لئے ان کا غذات کو داخل دفتر کر دیا گیا تھا۔ اب وہ
پرانے کاغذات نکال کر پھر ان پر مقدمے بنائے جا رہے ہیں۔
تو انصاف جس طرح بٹ رہا ہے اسکی میں ہر ایک جہت میں ایک ایک دو دو مثالیں دے رہا
ہوں ورنہ ان کی بکثرت مثالیں موجود ہیں۔ ملازموں کو برطرف کیا جا رہا ہے نہ صرف یہ کہ حکومت
کے ملازموں کو بلکہ حکومت سے باہر جو پرائیویٹ ادارے ہیں ان کو بھی حکماً بر طرف کروایا جا رہا ہے
ملازمتوں سے۔ ایک واقعہ میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا ایک مل ہے اس مل کے ایک احمدی ملازم کو
ڈپٹی کمشنر کے حکم سے اس لئے بر طرف کروایا گیا کہ وہ سٹینو گرافر تھا اور یہ حکم جاری ہوا کہ اتنا بڑا اہم
عہدہ کہ کوئی سٹینوگرافر ہو اور تم کہتے ہو کہ (Key Post) پر احمدی نہیں کلیدی آسامی نہیں ہے۔
اس مینجر بچارے کو بھی ڈانٹ پڑی جس نے پہلے یہ جواب دیا تھا کہ کوئی احمدی کلیدی آسامی پر
نہیں ہے اور اسکو حکماً بر طرف کروا دیا گیا۔ ایک مل کے ایک ملازم سے نیکی اور ثواب کی خاطر
فوراً کوارٹر چھین لیا گیا کہ تم احمدی ہو تمہارا مل کے کوارٹروں میں رہنے کا کوئی حق نہیں ۔ اس نے مجھے
اطلاع دی کہ مجھے پہلے یہ خیال آیا کہ میری قربانی ہے مجھے وہ کہتے تھے کہ تم کہہ دو میں احمدی نہیں ہوں
ہم تمہیں فوراً دے دیتے ہیں تو میں نے کہا اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تم مجھے نکال دو جو مرضی ظلم کرو
لیکن یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ میں کوارٹر کی خاطر یا کوئی دنیا کے لالچ کی خاطر احمدیت سے انکار کر دوں ۔
انہوں نے نکال دیا لیکن پھر مجھے خیال آیا کہ مجھ سے زیادہ تو میری بیوی کی قربانی ہے، آٹھ ماہ کی حاملہ
بہت چھوٹی سی کوٹھڑی میں انتہائی گرمی میں جہاں پنکھے کا بھی انتظام نہیں تھا اور پہلے سے اسکی طبیعت
خراب تھی نہ صرف یہ کہ حو صلے سے وقت گزارتی رہی بلکہ مجھے حوصلے دیتی رہی کہ خبر دار کسی بات میں
دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ جو کچھ ہو گا بالکل ٹھیک ہے۔ یہ اسلامی نظام کا نفاذ ہو رہا ہے۔
ایک اور دلچسپ قصہ یہ چلایا جا رہا ہے کہ دھمکیاں ملنے لگ گئی ہیں علما کو تحریری اور ہر تحریری
خطبات طاہر جلد ۳
496
خطبہ جمعہ ۷ استمبر ۱۹۸۴ء
سے
دھمکی جو منسوب کی جاتی ہے کسی احمدی کی طرف اس پر مقدمہ قائم کر دیا جاتا ہے اور ایسی ایسی لغو اور
جاہلانہ باتیں سامنے آرہی ہیں کہ دنیا کی کوئی حکومت تصور بھی نہیں کر سکتی کہ ان باتوں پر بھی مواخذہ ہو
سکتا ہے اور کوئی ان کو اہمیت دے۔ دے سکتا ہے کہ ہاں ایسا ہو سکتا ہے ۔ ہمارے ناظر صاحب اصلاح
وارشاد ہیں سلطان محمود انور صاحب ان کے نام پر ، ان کے پیڈ کے اوپر ایک مولانا کے نام جو ربوہ کے
مولانا ہیں ان کے نام دھمکی کا خط کہ میں ناظر اصلاح وارشاد تمہیں بتاتا ہوں کہ اگر تم بکواس کرنے
باز نہیں آؤ گے تو میں تم سے ایسا سلوک کروں گا کہ جہاں اسلم قریشی ہے وہاں پہنچا کر چھوڑوں
گا اور یہ دھمکی کا خط اور دستخط جیسے ان کے نہیں ہیں۔ دستخط بھی بنانے کی کوشش کی نہیں بن سکے اس سے
اور یہ ایک با قاعدہ پولیس میں مقدمے کے طور پر درج ہوا ہوا ہے کہ ہاں یہ بالکل ٹھیک ہے تم نے لکھا
تھا۔ جہالت کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ اشتراکی حکومتوں کے متعلق فرضی داستانیں ہیں ۔ یہ اللہ بہتر
جانتا ہے مگر بڑی ظلم کی داستانیں مشہور ہیں ان کی طرف منسوب کردہ لیکن جہالت اتنی نہیں ہے۔ وہ
بناتے ہیں تو سلیقے اور عقل سے بات بناتے ہیں۔ یہاں تو نہ سلیقہ رہا ہے نہ تو عقل ہے صرف ظلم کا
فیصلہ ہے کہ ہم نے بہر حال ظلم کرنا ہے۔
دنیا کی متمدن حکومتوں میں کبھی یہ نہیں دیکھا گیا تھا کہ حکومت مذہبی لحاظ سے فریق بن گئی ہو
اور اپنے شہریوں سے حاصل کردہ ٹیکس سے ان کے خلاف فریق بن کے ان کے مذہب پر حملے کرنے
لگ جائے ۔ بعض حکومتوں میں بعض مذاہب کے متعلق کہا جاتا ہے یا بعض فرقوں کے متعلق کہ وہ
Ban ہو گئے ہیں لیکن یہ تماشہ ان متعصب حکومتوں میں بھی کبھی نہیں دیکھا گیا کہ حکومت ایک مذہبی
فریق بن کر ان کے خلاف نظریاتی لڑیچر شائع کرے اور لٹریچر بھی شائع نہ کرے بلکہ نہایت جھوٹا اور
ذلیل اتہامات پر مبنی لڑیچر شائع کرے اور جب اسکے مقابل پر آواز اٹھائی جائے کہ اس کا جواب دینے
کی ضرورت ہے ہمیں اجازت دی جائے تو وہ کہیں کہ تم کیا حق رکھتے ہو جواب دینے کا ؟ یہ تو صرف
ہمارا کام ہے فیصلہ دینا اور لکھو کہا روپیہ دے کر بعض رسائل کے منہ کالے کر وادیئے گئے ہیں ۔ نہایت
گندے اور بودے الزامات حضرت مسیح موعود علیہ السلاۃ والسلام کے اوپر لگوا کر اور بکواس کروا کر اور
پھر جھوٹ بولنے میں بھی عقل ذرا نہیں کی گئی۔ بعض جھوٹے حوالے جو نیشنل اسمبلی میں حضرت مسیح
خطبات طاہر جلد ۳
497
خطبہ جمعہ ۷ ستمبر ۱۹۸۴ء
موعود علیہ الصلوۃ والسلام یا بعض کتب کی طرف منسوب کر کے پیش کئے گئے تھے اور وہاں حضرت
خلیفہ اسح الثالث نے بتا دیا تھا کہ میاں حوالے تو درست کر لو جو کہنا ہے کہولیکن کم سے کم حوالے تو میں سے
تمہیں بتاتا ہوں کہ حوالہ یہ نہیں یہ ہے مثلاً ایک کتاب ہے جو جو حضرت مرزا بشیر احمد صا۔ اختبر ر احمد صاحب کی ہے
جب 1974 ء میں نیشنل اسمبلی میں معاملہ پیش ہوا تو اس کتاب کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی طرف
منسوب کر کے یہ الزام لگایا گیا کہ اب بتاؤ تم تو کہتے تھے کہ ہمارے علما نے کچھ لکھ دیا ہو تو ہمیں غرض
نہیں ہے۔ اب تو یہ تمہارے خلیفہ کی بات ہے خلیفہ یہ لکھ رہا ہے۔ حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے فرمایا
کہ اتنے غلط حوالے تم دیتے ہو ایک یہ بھی ہے۔ اس میں تم نے مصنف کا نام ہی بدل دیا ہے۔ یعنی
مرزا بشیر احمد نام ہے یہ خلیفہ نہیں تھے بلکہ مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ تھے ۔ درستی کروادی ، اب پھر جو
حکومت نے وائٹ پیپر شائع کیا ہے اس میں وہی حوالہ اسی طرح دے دیا ہے۔ اتنی بھی تکلیف نہیں کی
کہ جو جھوٹ پہلے سے جماعت نے کھول دیا تھا اور بتا دیا تھا بلکہ ترکیب بتا دی تھی کس طرح تم نے اسکو
استعمال کرنا ہے اتنی بھی عقل نہیں ہے۔
وو
بعض کتابیں جن کے فرضی نام تھے۔ وہ کتابیں ہی نہیں ۔ وہ بھی وائٹ پیپر میں اسی نام
سے شائع ہوگئیں ۔ مثلاً کوئی ایسا نام کہ مرزا غلام احمد صاحب کے ارشادات اور مصنفہ مرزا غلام احمد
قادیانی“۔ ایسی ایسی لغو باتیں اور پھر سیاق و سباق سے اٹھا کر جو حوالے سچے وہ بھی جھوٹے ان معنوں
میں کہ نہ دائیں سے دیکھا اور نہ بائیں سے دیکھا جو مضمون بیان کرنا مقصد ہی نہیں ہے لکھنے والے کا اس
ہے۔
مضمون میں حوالے پیش کئے گئے اور ثابت کیا جا رہا ہے کہ نعوذ بالله من ذلك حضرت مسیح
صلى الله
عروسه ۔
موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے آپ کو آنحضرت ﷺ سے افضل سمجھتے تھے۔
جہالت کی حد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کسی نے کتا بیں سرسری نظر سے بھی
الله
پڑھی ہوں وہ اور جو کچھ کہے گا مگر یہ الزام نہیں لگا سکتا۔ ایسے بڑے بڑے مخالفین گزرے ہیں جو یہ کہا
کرتے تھے کہ باقی سب کچھ ہے لیکن ہیں عاشق آنحضرت ﷺ کے ۔ ظفر علی خان مرحوم نے اپنی مسجد
پر جو شعر لکھوائے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے تھے۔ جب عشق رسول کی بات ہوتی تھی تو
بعض پرانے زمانہ کے شدید مخالف بھی لازماً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہی کے اقتباسات
خطبات طاہر جلد ۳
498
خطبہ جمعہ ۷ استمبر ۱۹۸۴ء
استعمال کرتے تھے اسکے بغیر چارہ نہیں تھا۔ شعر بھی وہیں سے لیتے تھے نثر بھی وہیں سے لیتے تھے لیکن
اس زمانہ کا تو سارا حلیہ ہی بگڑ گیا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر یہ الزام کی جرات ہے
کہ نعوذ باللہ حضرت رسول کریم ﷺ سے اپنے آپ کو افضل سمجھتے تھے۔ آپ یہ لکھتے ہیں کہ میرے
صلى الله
اصلى الله
عروسه سے
اعمال اگر کوہ ہمالہ کے برابر بھی ہوتے اور ایک معا اور ایک معاملے میں بھی میں حضرت محمد مصطفی علی
روگردانی کرتا تو اللہ تعالیٰ کے نزدیک ان اعمال کی اتنی بھی قیمت نہیں تھی کہ جتنی ایک؟ کی ہوتی ہے وہ
سارے اعمال اٹھا کر جہنم میں پھینک دیئے جاتے ۔ (تجلیات الہی روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۴۱۲۰۴۱۱ )
یہ عظمت ہے اور یہ جلال ہے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کا آپ کے دل میں اور اس
مبینہ مزعومہ وائٹ پیپر میں یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ دیکھ لو ثابت ہو گیا کہ نعوذ باللہ افضل سمجھتے تھے اور حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر یہ بھی ایک الزام ہے کہ خدا ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ ساری دنیا جانتی
ہے، سارا پاکستان جانتا ہے ، یہ سب لوگ بھی جانتے ہیں خود کہ یہ جھوٹ ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام تو اپنے آنے کے دو مقاصد بیان کرتے ہیں ۔ ایک توحید کا قیام اور ایک بنی نوع انسان
کی سچی ہمدردی ۔ میں ان دو مقاصد کے لئے معبوث کیا گیا ہوں ۔
اور تمام کلام عظمت توحید سے بھرا ہوا ہے۔ حضرت مسیح موعود کی تحریرات میں خدا تعالیٰ کی
محبت اور عشق کے جو کلمات ہیں وہ اتنی قوت رکھتے ہیں اپنے اندر کہ عام سننے والا وجد میں آجاتا ہے۔
ایک دفعہ گورنمنٹ کالج میں نیو ہوسٹل کی بات ہے میں نے کشتی نوح پڑھتے پڑھتے وہ میں نے نماز کا
وقت ہو گیا تھا اسی طرح رکھ دی جہاں وہ ذکر ہے ۔ ہمارا بہشت ہمارا خدا ہے۔ ہماری اعلیٰ لذات
ہمارے خدا میں ہیں ۔ کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه: ۲۱) اور نماز شروع کر دی اتنے میں میرے
ایک غیر احمدی دوست وہاں آئے اور انتظار میں انہوں نے وہ کتاب وہیں سے اٹھائی اور پڑھنی شروع
کی اور ان سے برداشت نہ ہو سکا کہ میرا انتظار ہی کر لیں اونچی آواز سے جھومتے جھومتے وہ فقرے
پڑھنے لگے اور ساتھ کہ حیرت انگیز کلام ہے، کس کا کلام ہے؟ اور نماز سے فارغ ہو کے میں نے انہیں
بتایا کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام ہے تو کچھ تھوڑی سی اوس تو پڑی لیکن اسکے بعد پھر
خطبات طاہر جلد ۳
499
خطبہ جمعہ ۷ ستمبر ۱۹۸۴ء
مخالفت کا رنگ نہیں رہا۔ شرافت اس زمانہ میں موجود ہوتی تھی یعنی با وجود ا سکے کہ وہ جوش نہیں دکھایا
جو پہلے تھا لیکن پھر اسکی کا یا اس لحاظ سے پلٹ گئی تھی کہ پھر اس نے کبھی بھی مخالفت نہیں کی اس دوست
نے بلکہ بعض غیر مجالس میں بھی بیٹھ کر وہ ہمیشہ احمدیت کے متعلق یہ ضرور کہا کرتے تھے کہ یہ لوگ
آنحضرت علی اور خدا کے عاشق ہیں ۔
صلى الله
تو بہر حال وہ زمانہ بدل گیا اب حکومتیں اپنے خرچ پر ایسا مواد شائع کروا رہی ہیں جن میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو نعوذ باللہ خدا ثابت کیا جائے ، آنحضرت ﷺ سے افضل کہا
جائے ۔ کیوں ہو رہا ہے یہ؟ واضح حقیقت یہ ہے کہ جب ایک شخص کے اندر حسن ہوگا اور یہ خطرہ ہو کہ جو
اسے دیکھے گا وہ اسکا عاشق ہو جائے گا تو پھر ایک فرضی انسان بنا کر مکروہ اور منحوس اس کی صورت میں پیش
کیا جاتا ہے۔ احمدیت کو اب یہ اس طرح پیش کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ان کے لئے کوئی اور چارہ نہیں
رہا۔ احمدیت کو اپنے اصلی لباس میں اپنی اصل حالت میں جو ہم یقین رکھتے ہیں جو ہمارے ارادے جو
ہماری سوچ ہے اگر اسی طرح یہ دنیا کے سامنے پیش ہونے دیں تو دیکھتے دیکھتے ملک احمدی ہونا شروع
ہو جائیں ۔ ملک کے بعد ملک احمدی ہونا شروع ہو جائیں گے ۔ اب یہ ساری تکلیف ان کو یہ ہے کہ
احمدیت کو بگاڑ کر پیش کیا جائے تا کہ اصلی حقیقت کسی کے سامنے نہ آئے اسلئے فرضی باتیں بنا رہے ہیں۔
زمانہ جاہلیت میں انگلستان میں بھی یہ رواج تھا کہ پتلے بنا کر ان کو سوئیاں چبھو یا کرتے
تھے اور یہ جادو تھا ان کا۔ اصلی آدمی تک رسائی نہ ہو تو پتلوں کو سوئیاں چھو یا کرتے تھے کہ اس کا دکھ
اسکو پہنچے گا اس لئے جو فرضی احمدیت انہوں نے بنائی ہے اسکو یہ کانٹے چھو رہے ہیں لیکن پہلا جادو تو
کام نہیں کیا کرتا تھا یہ جادو اس حد تک ضرور کام کر گیا ہے کہ اس فرضی پتلے کو جو سوئیاں چھوتے ہیں
اس کا دکھ احمدی کو ضرور پہنچتا ہے۔ احمدی جانتا ہے کہ پتلا فرضی ہے لیکن میخیں ان دلوں میں ٹھونکی جاتی
ہیں جو اصلی اور حقیقی ہیں کیونکہ ان کے پیاروں کو گندی گالیاں دی جاتی ہیں ان کے اوپر جھوٹے الزام
لگائے جاتے ہیں ان کے متعلق ہر قسم کی فحش کلامی کی جاتی ہے اور اس کا نام انصاف ہے۔
جب احمدی ان باتوں کا ذکر کرتے ہیں کہ اس ملک میں یہ ہو رہا ہے اور انصاف کا عالم یہ
ہے کہ مردے اکھیڑ دیئے گئے ہیں اور زبردستی لانے ہیں اور زبردستی لاشوں کو باہر نکلوایا گیا کہ اس سے باقی قبرستان ناپاک ہو
خطبات طاہر جلد ۳
500
خطبہ جمعہ ۷ استمبر ۱۹۸۴ء
جائے گا۔ ساری دنیا میں کسی قسم کے لوگ کسی قسم کے لوگوں کے ساتھ دفن ہیں؟ کیسے کیسے وہ وجود تھے
کن کن وجودوں کے ساتھ انکی قبریں ہیں؟ یہ بڑا لمبا تحقیق طلب معاملہ ہے۔ کہیں کوئی بزرگ ولی ہ ہے۔ نہیں بولی بزرا
اللہ ہے اسکے ساتھ کوئی چور ڈاکو زانی شیطان ساتھ دفن ہوا ہوا ہے اور ایک کی قبر دوسرے پر کوئی اثر نہیں دفن ہوا ہے اور قبر پر
ڈال رہی یہاں تک کہ صحابہ کی قبروں کے پاس مشرکین کی قبریں ہیں اور یہ تاریخی طور پر ایک ثابت اور
حقیقت ہے کہ بڑے بڑے بزرگ صحابہ کے ساتھ مشرکین کی قبریں ہیں لیکن اُن کوکو کی دکھ
نہیں پہنچتا۔ ایک احمدی کی قبر ایسی ہے جسکی وجہ سے فوراً ساتھی کو عذاب ملنا شروع ہو جاتا ہے ۔ یہ
عجیب بات ہے اللہ تعالیٰ کا انصاف بھی پتہ نہیں کہاں چلا گیا یا یہ نظام کیسے بدل گیا اگر ایک احمدی کا
عذاب ساتھی کو ملتا ہے تو شاید اس کا ثواب اس احمدی کو مل رہا ہو یہ بھی تکلیف ہے۔ ہر بات الٹ گئی
ہے کیونکہ دماغ الٹے ہیں اس لئے سمجھتے ہیں کہ اللہ کے ہاں بھی کوئی انصاف نہیں ہے۔ ایک احمدی کسی لئے
غیر احمدی قبرستان میں دفن ہو جائے گا تو سارے مردوں کو عذاب ملنا شروع ہو جائے گا۔ اس لئے
اکھیڑ کے قبریں باہر پھینک دو اور ان سب باتوں پر فخر ہے یعنی لطف کی بات یہ ہے کہ ان سب
باتوں پر سر اونچے ہو رہے ہیں ملک میں اور دادیں دی جا رہی ہیں ایک دوسرے کو۔
اخبارات ہیں جو وقف ہو گئے سلطان کی تعریف میں کیسا عظیم الشان اسلامی سلطان آیا ہے
جس نے اتنے عظیم الشان کارنامے کر دیئے ہیں کہ ملک کی ساری فضا بدل دی ہے احمدیوں کے
خلاف اور جب یہی باتیں احمدی باہر لوگوں کو بتاتے ہیں تو پھر یہ الزام شائع ہوتے ہیں کہ احمدی ملک
کے دشمن ہیں ملک کو بد نام کر رہے ہیں ۔ بھئی تمہارے کارناموں کو بتا رہے ہیں جن پر تمہارے سر فخر
سے اونچے ہیں بدنامی کیسے ہوگئی ملک کی ۔ بدنامی تو تب ہوتی تم اپنے ملک میں کوئی حیا کرتے اور ان
چیزوں کو چھپانے کی کوشش کرتے ۔ اگر تم چھپانے کی کوشش کر رہے ہوتے دبانے کی کوشش کر رہے
ہوتے اور احمدی باہر بتا رہے ہوتے تو پھر کچھ الزام لگ جاتا کہ دیکھو ہم تو گناہ کرتے تھے لیکن
چھپاتے تھے ان لوگوں نے پردہ دری کر دی ۔ مگر کوئی ایک دن کا اخبار تو نکالوجس میں یہ خبریں فخر سے
شائع نہ ہوئی ہوں ۔ ایک خبر کسی احمدی نے کسی دوسرے اخبار کو نہیں دی جس کا حوالہ پاکستان کے
اخباروں میں سے نہ ملتا ہو۔ کسی احمدی نے چائے پی کسی ہوٹل میں تو اس کے برتن توڑ کر اس سے پیسے
خطبات طاہر جلد ۳
501
خطبہ جمعہ ۷ ستمبر ۱۹۸۴ء
یہ
وصول کئے گئے اور اخبار فخر کر رہے ہیں کہ دیکھو کتنا عظیم الشان کارنامہ ہے احمدی بر تن گندے کر گئے
اور یہودی ، دہریہ، رشوت خوردن رات حرام کھانے والے ان برتنوں میں کھاتے پیتے گند کرتے اور
کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہوتی ۔ سارا نظام بگڑ گیا ہے، ساری فضا غیر منصفانہ ہوگئی ہے اور جب یہ باتیں
باہر کی دنیا کو بتائی جا رہی ہیں کہ دیکھو قابل فخر کارنامہ تو پھر یہ شکوہ ہے کہ تم ہمیں بد نام کرتے ہو۔ کبھی
نیک نامیوں سے بھی کوئی بدنام ہوا کرتا ہے؟ اور اگر نیک کام نہیں ہے تو جو باہر جا کر بدکام بن جاتے
ہیں وہ ملک کے اندر کیسے نیک کام ہو گئے ۔
بجائے اس کے کہ طبیعت استغفار کی طرف مائل ہوتی اور توبہ کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے دن
بدن یہ جحان بڑھ رہا ہے اور حکومت اس میں کھلم کھلا ذمہ دار ہے کہ زیادہ تنگ کرو، زیادہ ان کے
خلاف جھوٹے مقدمے بناؤ ، زیادہ مصیبتوں میں مبتلا کرو تا کہ کسی طرح یہ تنگ آکر یا اپنا مذہب چھوڑ یا
دیں اور یا پھر اس ملک میں اس طرح کی زندگی بسر کریں جیسے بے وطن ہو جاتے ہیں اور اسکی بڑی وجہ
ایک خوف ہے۔ حکومت کو دن بدن یہ خوف بڑھتا چلا جا رہا ہے کہ ہم اتنے مظالم کر چکے ہیں یہ ہو کیسے
سکتا ہے کہ جماعت نے مقابل پر کوئی سکیم تیار نہ کی ہو ۔ ساری دنیا سے ٹو ہیں لی جارہی ہیں کہ اب یہ
کیا کر رہے ہیں اور کیا سوچ رہے ہیں اور چونکہ نظر کچھ نہیں آتا اس لئے اندازہ لگاتے ہیں کہ ضرور کچھ
نہ کچھ کر رہے ہوں گے اس لئے اور مارنا چاہئے اور ابھی بھی چونکہ ہم نے اور مارا ہے اسلئے کوئی سکیم ان
کے دماغ میں آگئی ہوگی اس لئے کچھ اور مارنا چاہئے تا کہ اٹھ ہی نہ سکیں۔
یہ ویسی ہی بات ہے جیسے ایک اندھے نے اور ایک سوجا کھے نے مل کر مشتر کہ پیسوں سے
ایک دفعہ مٹھائی خریدی۔ جب وہ کھانے لگے تو کچھ دیر بعد اندھے کو خیال آیا کہ مجھے تو نظر نہیں آرہا ہو
سکتا ہے یہ جو سوجا کھا ہے یہ تیز کھا رہا ہو اس لئے مجھے بھی تیز کھانا چاہئے تو اس نے بڑی تیزی سے
کھانا شروع کر دیا اور کچھ دیر کے بعد اسکو یہ خیال آیا کہ وہ بھی تو تیز کھا رہا ہے اور میں بھی تیز کھا رہا
ہوں وہ دیکھ رہا ہے میں دیکھ نہیں رہا کچھ اور شاید اس نے ترکیب کی ہو تو خیال آیا کہ دونوں ہاتھوں
سے کھا رہا ہو گا چنانچہ اس نے فوراً دوسرا ہاتھ بیچ میں ڈالا اور فوراً بیچ میں سے کھانا شروع کر دیا اور وہ جو
دیکھ رہا تھا وہ ہنس کر ایک طرف ہو گیا تماشہ دیکھنے کے لئے کہ یہ کیا کر رہا ہے۔ پھر حافظ جی کو خیال آیا
خطبات طاہر جلد ۳
502
خطبہ جمعہ ۷ استمبر ۱۹۸۴ء
کہ یہ تو کافی نہیں ہے ضرور اس نے کوئی اور ترکیب کی ہوگی ۔ تو کچھ دیر کے بعد اس نے ایک دم پلیٹ
میں ہاتھ مارا اور کہا کہ بس تم نے جو کھانا تھا کھا لیا باقی میرا ہے اب یہ میرے لئے رہنے دو۔ وہی حال
اس پاگل حکومت کا ہوا ہوا ہے کہ چونکہ نظر نہیں آرہا کہ احمدی ہمارے خلاف کیا کر رہے ہیں اس لئے
ضرور کچھ کر رہے ہوں گے اور چونکہ کر رہے ہوں گے اس لئے علاج یہ ہے کہ ان کو اور دکھ دیا جائے
اور تکلیف دی جائے اور ان کے حقوق ان سے چھینے جائیں اس کے بغیر یہ باز نہیں آتے اور چونکہ
اور ہم نے حقوق چھین لئے ہیں اس لئے اور کچھ کر رہے ہیں اس لئے اب میرا حصہ والی بات رہ گئی
ہے۔ چنانچہ اس کی بھی تیاریاں ہو رہی ہیں یعنی ” میرے حصہ کی۔
وو
اب سارے ملک میں جو ایک ہی ملک ہے جو ساری دنیا میں اپنی مثال ہے کہ جس میں
صرف احمدیوں کی جائیدادوں کے حساب گورنمنٹ تیار کر رہی ہے کہ ان کی تجارتیں اور ان کی
جائیدادیں ، انہوں نے کیا مال بنائے؟ کہاں زمین خریدی؟ کس بنجر کو آباد کیا گناہ کر کے اور ملازمتوں
میں پرائیویٹ ملازمتوں میں ، کہاں کہاں ہیں صرف حکومت کے ملازمتوں کی بات نہیں۔ تو معلوم ہوتا
ہے کہ وہی دماغ میں پڑا ہوا ہے کہ باقی ” میرا حصہ ۔ اب احمد یوں نے جو کرنا ہے کر لیا ہے اب ہمارا
حصہ باقی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ کب تک ان کو یہ توفیق ملتی ہے اور کس حد تک ان کے
خطرے بجا ہیں؟
خطرہ تو ان کو ضرور ہے احمدیوں سے یہ بھی بتا دیتا ہوں لیکن اس سمت سے نہیں ہے جس
سمت میں یہ دیکھ رہے ہیں۔ بڑے بد قسمت وہ لوگ ہوتے ہیں جو خطرے کا احساس کرتے ہیں اور
کسی خاص سمت میں خطرہ سے بچنے کی تیاری کر رہے ہوتے ہیں اور خطرہ کسی اور سمت سے آجاتا
ہے۔ جس سمت سے ان کو خطرہ ہے اس سمت کی طرف ان کا تصور ہی نہیں جا سکتا کیونکہ یہ سفلی لوگ
ہیں، یہ دنیا کے کیڑے ہیں اور یہ نہیں جانتے کہ الہی قوموں کی طرف سے جب خطرے آتے ہیں تو وہ
آسمان سے نازل ہوا کرتے ہیں وہ زمین سے نہیں اٹھا کرتے ۔ خدا کی خاطر صبر کرنے والوں کے صبر
آسمان تو ڑا کرتا ہے وہ نہیں توڑا کرتے۔ پہلے کتنی قو میں آئی تھیں جن سے اس زمانے کی قوموں نے
بھی اسی قسم کے خطرات محسوس کئے تھے۔ وہ یہی سوچتے رہے کہ انہوں نے ہمارے خلاف سازش
خطبات طاہر جلد ۳
503
خطبہ جمعہ ۷ استمبر ۱۹۸۴ء
کر لی ہوگی۔ کسی ملک کو اوپر چڑھانے کے لئے انتظام کر رہے ہوں گے۔ غیر آرہے ہیں اور سازشیں
ہو رہی ہیں۔ کبھی لوظ پر یہ الزام لگایا، کبھی صالح" پر یہ الزام لگایا اور ساری مذہب کی تاریخ اس قسم کے
فرضی خطرات سے بھری پڑی ہے لیکن خدا ہمیں بتاتا ہے کہ خطرات تو ضرور ان قوموں کو در پیش تھے
لیکن وہ زمین سے آنے والے خطرات نہیں تھے وہ آسمان سے نازل ہونے والے خطرات تھے۔ پھر
ایسی آندھیاں آئیں، ایسے خوفناک خدا تعالیٰ کی طرف سے عذاب کے پکڑنے والے ایسے فرشتے
آئے کہ ان کا کوئی وجود باقی نہ رہا ، وہ کہانیاں بن گئے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر تم نے یہ دیکھنا ہو کہ
ان پر کیا بنی اور کیا گزری تو مٹی ہوئی قوموں کی تاریخ کا مطالعہ کروان راہوں پر سفر کرو جن راہوں پر وہ
کبھی آباد تھے اب وہ زیر زمین دفن ہیں ۔ یہ بھی ہم ان کو بتارہے ہیں ان کو نظر نہیں آسکتا کہ میاں خطرہ
تو تمہیں ضرور ہے ہماری طرف سے لیکن یہ خطرہ آسمان سے نازل ہونے والا خطرہ ہے۔اس لئے اس
طرف اپنے بچاؤ کا کوئی انتظام کرو کچھ اس طرف سے اپنی حفاظت کا کوئی خیال کرو۔
یہ تمام باتیں اور بھی بہت سے قصے ہیں لیکن یہ تو بہت ہی وسیع مضمون ہے میں نے نمونۂ چند
باتیں بتائی ہیں یہ بتانے کی خاطر کہ یہ جو کچھ ہو رہا ہے اس ملک کو اس حکومت کو اگر شرعی سلطان کہہ دیا
جائے تو یہ ظلم یہاں تک نہیں رہتا پھر یہ منتقل ہو جاتا ہے قرآن کریم کی طرف کہ حضرت اقدس محمدﷺ کی
طرف منتقل ہو جاتا ہے اور خدا کی طرف منتقل ہو جاتا ہے۔
۔
پس عدالت نے جو شرعی عدالت کے نام پر قائم تھی جب یہ فیصلہ دیا کہ اس حکومت کو وہ حق
تھا سب کچھ کرنے کا جو انہوں نے جماعت سے کیا تو بنیاد یہ بنائی گئی ہے کہ مسلمان سلطان کو جو شرعی
سلطان ہے اس کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ مسلمانوں کو فتنہ سے بچانے کے لئے جو چاہے کرے۔ اس
حکومت کو جب شرعی سلطان کا نام دے دیا گیا تو سارے پاکستان میں جو ظلم : ہورہے ہیں وہ سارے شا شرعی
ہو گئے ۔ گویا یہ اتھارٹی مل گئی کہ آئندہ کے لئے دنیا میں جہاں کہیں بھی جب بھی فوجی انقلاب بر پا ہو گا وہ
انقلاب قرآن کریم کے مطابق شرعی انقلاب کہلائے گا اور اگر ایک شرعی انقلاب پیدا ہوا ہے اور
دوسرا انقلاب اس کو آ کر مٹا دے اور اسکے ٹکڑے اڑا دے تو قرآن کی رو سے وہ بھی شرعی انقلاب ہے ۔
اگر ایک انقلاب دن کو رات کہتا ہے اور رات کو دن تو وہ بھی شرعی انقلاب ہے ۔ دوسرا اس کے دن کو رات
خطبات طاہر جلد ۳
504
خطبہ جمعہ ۷ ستمبر ۱۹۸۴ء
اور اسکی رات کو دن قرار دے رہا ہے وہ بھی شرعی انقلاب ہے کیونکہ سلطان کا نام شریعت بن گیا ہے۔ جو
حکومت سرتا پا ظلم کا شکار ہوگئی ہو ظالم بن گئی ہو، ۔ جھوٹ روز مرہ کی عادت بن چکی ہو حق نام سے نا آشنا
ہو، اس حکومت کو شریعت کی طرف سے یہ اجازت دے دی گئی ہے یعنی شرعی عدالت کی طرف سے کہ تم جو
کچھ کرتے ہو سلطان ہو خدا کے بنائے ہوئے ہو اس لئے تمہیں سب حق حاصل ہے۔
اس سے تو وہی قصہ یاد آجاتا ہے کہ ایک دفعہ ایک آدمی لولا لنگڑا بیچارہ ۔ لولا لنگڑا بیچارہ تو
نہیں ایک دھو کے باز لولا لنگڑ ابن کر بیٹھا تھا، بیچارہ بن کے اور ایک گھڑ سوار جارہا تھا اس نے آواز دی
کہ میاں دیکھو! میری حالت پر رحم کرو۔ میں لولا لنگڑا بیچارہ میں چل نہیں سکتا۔ مجھے اپنے ساتھ بٹھا لو
میں نے لمبا سفر کرنا ہے۔ اس نے اس کو ساتھ بٹھا لیا اور وہ تھا ٹانگیں لٹکائے ہوئے ویسے تھا بالکل
ٹھیک ٹھاک ۔ جب وہ بیٹھا تو اس نے دھکا دے کر سوار کو گرایا اور گھوڑے کو ایڑھ دی دوڑانے کے
لئے تو سوار نے کہا میاں میں تو اب تمہیں نہیں پکڑ سکتا اس لئے جلدی کی کوئی بات نہیں۔ میرے قریب
آؤ ذرا بات تو سنتے جاؤ۔ اس نے کہا دیکھیں کیا بات ہے۔ وہ واپس آیا اور کہا بتاؤ کیا کہنا ہے؟ اس نے
کہا گھوڑا تو تم لے جاؤ لیکن ایک بات میں تمہیں بتا دیتا ہوں کہ اب لولے لنگڑوں کو سواری کوئی نہیں
دیا کرے گا اور قیامت تک جتنے ظلم ہوں گے اس وجہ سے کہ ایسے واقعات ہو جاتے ہیں ان سب کا
گناہ تمہارے سر تھوپا جائے گا۔ اس لئے شرعی عدالت نے یہ جو فیصلہ دیا ہے اس کے لئے خدا کے
سامنے تو جواب دہ ہے ہی۔ اس فیصلے کی بنا پر اب قیامت تک شرعی عدالتوں کا اعتبار کسی کو نہیں ہو گا اور
شرعی عدالت کی جو بیان کردہ حکومتیں ہیں اُن سے بھی یہ دنیا متنفر ہو جائے گی۔
اسلام سے متنفر کرنے کی سازش ہے یہ حقیقت یہ ہے اور یہ سازش باہر کے ملکوں میں
عیسائی دنیاؤں کی تیار کردہ ہے۔ تمام دنیا میں اسلام کو بدنام اور ذلیل کرنے اور رسوا کرنے کے لئے
یہ قصے چلائے جارہے ہیں کہ اسلام کے نام پر نہایت غیر اسلامی حکومتیں قائم کی جائیں جو ظلم کی راہ
سے اسلام کی دھجیاں ادھیڑ دیں۔ یہ سب کچھ ہو رہا ہے اور اسکے متعلق ایک عدالت نے یہ فیصلہ دیا ہے
شرعی کہلاتی ہے کہ یہ شریعت کے عین مطابق ہے اور شرعی سلطان ہے اور اسکی ہر کارروائی عین شریعت
کے مطابق ہے اور درست ہے اس لئے یہ دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ رحم کرے قوم پر اور باقی مسلمان
خطبات طاہر جلد ۳
505
خطبہ جمعہ ۷ استمبر ۱۹۸۴ء
ممالک پر بھی جو بین الاقوامی سازشوں کا شکار ہو رہے ہیں ۔ استعماری طاقتیں استعمال کر رہی ہیں ان
کو اور اس بات کا ثبوت اس سے بڑا اور کوئی نہیں ہو سکتا کہ ہر وہ ایسی حکومت جو شریعت کے نام پر و
اسلام پر ظلم کر رہی ہے اسکی پشت پناہی ان طاقتوں کو حاصل ہے۔ وہ ایک دن کے لئے اپنی پشت
پنا ہی ہٹالیں تو ان حکومتوں کے ٹکڑے اُڑ جائیں ۔
یہ ہے سازش اسلام کے خلاف اس کا درد بھی تو احمدی کو کرنا ہے۔ اس لئے جماعت احمد یہ کو -
یہاں دعا یہ کرنی چاہئے کہ ملک کی اکثریت کو اللہ تعالیٰ ان فتنوں کے عذاب سے بچائے کیونکہ امر
واقعہ یہ ہے کہ جب ایک حکومت مظالم میں حد سے بڑھ جاتی ہے تو ایک وقت ہوتا ہے مقرر جس کے
بعد خدا کی پکڑ لازماً آتی ہے۔ اگر اس کے ظلم کا نشانہ خدا والے لوگ ہوں تو پھر لازماً اسکی پکڑ آجاتی
ہے۔ اگر اس کا نشانہ عام دنیا والے ہوں تو پھر کوئی ضروری نہیں ہے جیسی روح ویسے فرشتے ، جس
قسم کی دنیا ویسی ان کی حکومتیں ، خدا کو کیا ضرورت ہے کہ ہر جگہ ظالموں کے اوپر ظالم حاکموں کو
پکڑتا رہے۔ لیکن یہ ایک قانون قدرت ہے جس میں کبھی کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی ساری شریعت
کی تاریخ بتا رہی ہے کہ جب بھی کسی سلطان نے خدا کے بندوں پر ہاتھ ڈالا اس حکومت کو یقیناً
خدا نے تباہ کیا ۔ آج کیا ہو یا کل کیا ہو لیکن بالآخر جب خدا کی پکڑ آئی ہے تو
وَلَاتَ حِينَ مَنَاصٍ (ص:۴) پھر انکے بچنے کی کوئی راہ کبھی نظر نہیں آئی۔ لیکن بعض دفعہ اس
پکڑ کے ساتھ جس طرح آٹے کے ساتھ گھن بھی پیا جاتا ہے بعض سادہ اور صاف نفس لوگ بھی
مارے جاتے ہیں۔
-
بھاری اکثریت ہمارے ملک کی نیک دل ہے۔ یہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں جو گنا ہوں
میں ملوث بھی ہیں وہ بھی فطرتاً سعید ہیں ، مجبور ہیں بچارے حالات سے۔ اگر ان کو پنپنے کا ماحول میسر
آجاتا تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے یہ میں آپ کو بتا دیتا ہوں ۔ بڑا وسیع میں نے جائزہ لیا ہے امت محمدیہ
کا ۔ اس امت کی مٹی زرخیز ہے یہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں ۔ صرف مشکل یہ ہے کہ ظالم جو اسکی
آبیاری کرتے ہیں وہ غلط ہیں ۔ پاکستان میں سے تو وہ احمدی نکلے جو آج حیرت انگیز صبر اور استقلال
اور ایثار کے نمونے دکھا رہے ہیں وہ کسی اور ملک کی مٹی تو نہیں ۔ کابل کی سرزمین سے ہی تو
خطبات طاہر جلد ۳
506
خطبہ جمعہ ۷ استمبر ۱۹۸۴ء
عبداللطیف شہید پیدا ہوئے تھے اس لئے قوم کو رد کر دینا اور یہ کہنا شروع کر دینا کہ قوم گندی ہوگئی ہے
ماری جائے یہ بالکل ظالمانہ طریق ہے۔
امر واقعہ یہ ہے کہ لیڈر تباہ ہو جاتے ہیں تب جاکے قوموں پر عذاب آتے ہیں۔ اس لئے
قوم کی دعائیں نہیں چھوڑنی ۔ اگر یہ قوم گندی ہوتی تو آج سینکڑوں کی بجائے ہزاروں لاکھوں احمدی
مصیبت میں مبتلا ہوتے یہ میں آپ کو کو نہ بتا دیتا ہوں ۔ بے شمارایسے واقعات ہیں جو آپ کے علم میں نہیں
آ رہے جہاں جھوٹے الزام لگائے گئے ہیں اور وہ عام مجسٹریٹ جو دنیا کی خاطر رشوت بھی کھانے
والے تھے اتنا خوف خدا کا ضرور رکھتے ہیں کہ خدا کے نام پر ظلم برداشت نہیں کرتے اور وہ ان مقدموں
کو خارج کر دیتے ہیں اور قبول کرنے سے انکار کر دیتے ہیں، روزانہ ایسی خبریں بھی آرہی ہیں۔ ایسے
پولیس کے آدمی ہیں جو ویسے تو دنیا داری میں ملوث اپنے نفس کی خاطر گناہ بھی کر لیتے ہیں لیکن اتنا
خوف خدا کا ضرور رکھتے ہیں کہ ایک آدمی واضح طور پر بغیر کسی جرم کے محض خدا کے نام پر پکڑا ہوا آرہا
ہے وہ اسے قبول کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔ تو یہ جو واقعہ ہو رہا ہے کہ ہزار ہا کوششوں میں سے
صرف چند کوششیں کامیاب ہوتی ہیں یہ اس بات کا قطعی ثبوت ہے کہ قوم کا دل گندہ نہیں ہے۔ اگر قوم
کا دل گندہ ہوتا تو آپ کے حالات بالکل مختلف ہوتے میں یہ آپ کو یقین دلاتا ہوں ۔ اس لئے اپنی
قوم کے اس احسان کو بھولنا نہیں ہے۔ بھاری اکثریت ہے قوم کی جس نے اس فیصلے کو رد کیا ہے اور وہ
اس کو ظلم قرار دیتے ہیں کہ اسلام کے نام پر اذانیں بند کی جائیں ، اسلام کے نام پر مسلمان کہلانے کے
حق سے محروم کیا جائے ، اسلام کے نام پر اپنے دفاع کا حق چھین لیا جائے ، اسلام کی نام پر اپنے
مذہب کی تبلیغ سے باز کر دیا جائے۔ بھاری اکثریت ہے آپ کے ملک کی یعنی پاکستان کی میرا مطلب
ہے پاکستان کی بھاری اکثریت ایسی ہے احمدیت تو خیر بین الاقوامی ہے لیکن چونکہ پاکستان کا ذکر
ہو رہا ہے اس لئے آپ کا ملک جب میں نے کہا تو مراد پاکستان تھا۔ پس پاکستان کو اس طرح رد کر دینا
که گویا نعوذ بالله من ذالک پاکستان ظالم ہو گیا ہے، یہ بالکل غلط ہے۔ بعض اخبارات میں مجھے
یہ خبریں دیکھ کر بڑی تکلیف پہنچی کہ بعض لکھنے والے جو احمدی نہیں ہیں ۔ انگریز ہیں یا جرمن ہیں یا
افریقن ہیں انہوں نے ان مظالم کو اس طرح پیش کیا ہے کہ گویا پاکستان ظالم ہے حالانکہ حقیقت یہ کہ
خطبات طاہر جلد ۳
507
خطبہ جمعہ ۷ استمبر ۱۹۸۴ء
پاکستان مظلوم ہے۔ پاکستان ظالم نہیں ہے، پاکستان پر ایسے حاکم قابض ہیں جو نہ پاکستانی کہلانے کا
حق رکھتے ہیں نہ مسلمان کہلانے کا حق رکھتے ہیں کیونکہ ملک کے خلاف بھی ظالمانہ فیصلے کر رہے ہیں اور
مذہب کے خلاف بھی ظالمانہ فیصلے کر رہے ہیں۔ آنکھیں کھول کر جھوٹ بول رہے ہیں اور ہر بدی میں
مبتلا ہو چکے ہیں ۔ اس لئے غریب ملک کو کیوں آپ ظالم کہتے ہیں یا ظالم کہنا برداشت کرتے ہیں؟ ہر
جگہ جہاں جہاں احمدی ہے اس کا فرض ہے انصاف کے تقاضے کے لحاظ سے بھی اور احسان مندی کے
تقاضے کے لحاظ سے بھی کہ کسی جگہ پاکستانی قوم کے اوپر ظلم کے داغ کو برداشت نہ کرے۔ وضاحت
کرے کہ جھوٹ بولا جا رہا ہے اگر یہ کہا جا رہا ہے ۔ ہم مظلوم ہیں لیکن پاکستان کے مظلوم نہیں ان
لوگوں کے مظلوم ہیں جن کا سارا پاکستان مظلوم ہے۔ صرف فرق یہ ہے کہ ہم پر زیادہ ظلم ہو رہے ہیں ان
پر کم ہورہے ہیں۔ لیکن ایک پہلو سے وہ ہم سے بھی زیادہ مظلوم بن جاتے ہیں۔ ان کا والی کوئی
نہیں ،ان کے اوپر خدا کی وجہ سے ظلم نہیں ہور ہے ، خدا کے نام پر ظلم نہیں ہور ہے اس لئے وہ ان قوموں
کی صف میں کھڑے ہیں جن میں بعض دفعہ ہزار ہا ظلم ہوئے اور سال ہا سال ظلم ہوتے رہے مگر کبھی ان
کی شنوائی نہیں ہوئی ۔ بعض قوموں پر ایک ایک ہزار سال کے مظالم ہوئے ہیں۔ اس لئے اگر بنظر غور
دیکھیں تو پاکستانی جو غیر احمدی ہیں وہ آپ سے ہزاروں گنا زیادہ مظلوم ہیں ۔ ان کا کوئی والی کوئی وارث
نہیں ہے۔ وہ بچارے بھیڑ بکریوں کی طرح مظالم کا نشانہ بنائے جارہے ہیں اور کوئی مستقبل کی امید
ان کو نظر نہیں آرہی ۔ احمدی کو تو مستقبل ہی نظر نہیں آرہا بلکہ ایک شاندار ماضی بھی نظر آ رہا ہے اپنی ضمانت
کے طور پر۔ وہ جانتا ہے کہ ہم اس خدا خدا کے کے نام نام پر پر ظلمو ظلموں کا نشانہ بنائے جارہے ہیں جو زندہ خدا ہے، غیور
خدا ہے، اس نے کبھی پہلے ہمیں بے سہارا نہیں چھوڑا تھا آج وہ ہمیں کیسے چھوڑ دے گا۔ تو مظلوم تو وہ ہیں
جن کا سہارا کوئی نہیں آپ کیسے مظلوم ہوئے ان معنوں میں میرا مطلب ہے؟
یعنی مظالم تو ہیں لیکن ان مظالم کی داستان کسی اور طرف ختم ہونے والی داستان ہے۔ یہ
مظالم ایسے نہیں کہ جن پر ہوتے ہیں ان کو مٹایا کرتے ہیں یہ وہ مظالم ہیں جو ظلم کرنے والے ہاتھوں کو
مٹا دیا کرتے ہیں ۔ تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ (اللعب (۲) کی آواز آپ سنیں، یہ وہ آواز ہے جو چودہ سو
سال پہلے مکہ میں اس وقت بلند ہوئی تھی جب کہ وہم و گمان بھی کوئی نہیں کر سکتا تھا کہ ابولھب اور
خطبات طاہر جلد ۳
508
خطبہ جمعہ ۷ ستمبر ۱۹۸۴ء
اسکے ساتھی سردار اس طرح ہلاک ہونگے کہ ان کے دونوں ہاتھ کاٹے جائیں گے۔ کس شان
کے ساتھ وہ آواز پوری ہوئی ؟ تو جس قوم کے حق میں یہ آواز میں بلند ہو رہی ہوں
تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَ تَبَّ (اللعب (٣) ہلاک ہو گیا ابولھب اور اسکے دونوں ہاتھ بھی کاٹے گئے
اس کے لئے لئے۔ یہ کہنا مظلومیت ومیت سے مغموم ہو جانا اور دب جانا اس کی کوئی حقیقت نہیں ۔
پس اپنے مظلوم بھائیوں کے لئے دعا کریں اور دعا یہ کریں کہ ایک ظالم کاظ ظالم کا ظلم ان کے اوپر نہ
ٹوٹے کیونکہ بعض دفعہ قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ جب قومی عذاب آتے ہیں تو پھر کھرے کھوٹے
کی تمیز نہیں کی جاتی ۔ اللہ تعالیٰ رحم فرمائے ، اور ان کو ہوش دلائے ۔ مجھے یہ نظر آ رہا ہے کہ وقت قریب
سے قریب آرہا ہے اور بہت ہی بھیانک سزائیں مقدر ہیں ان لوگوں کے لئے اور یہ مجھے پتہ ہے کہ
آپ کے دل خواہ کتنے ہی دکھی ہوں آپ کا دل کتنا ہی یہ کہتے ہوں کہ یہ ہو وہ ہو جب سزا آئے گی تو
سب سے زیادہ آپ کو تکلیف پہنچے گی کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کو پاک دل
بنا دیا ہے اپنی دعاؤں سے، اپنی گریہ وزاری سے، اپنی نیک نصائح سے، معاف کرنے والا دل دیا ہے،
حلیم دل دیا ہے، اپنے دشمن کے دکھ پر بھی رونے والا دل دیا ہے۔
ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ ایک عجیب واقعہ ہے کہ جب آتھم کے
متعلق پیشگوئی تھی تو جس رات وہ وقت ختم ہونا تھا اس رات سارا قادیان بے چین تھا اور یہ دعائیں تو
کر رہا تھا کہ اللہ تعالیٰ آج اس پر عذاب آجائے اور حضرت مسیح موعود الصلوۃ والسلام سچے ثابت
ہوں ۔ صبح اٹھ کر کسی صحابی نے یہ ذکر کیا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ ہم تو یہ دعا
کرتے رہے ہیں کہ اللہ اسکو تو بہ کی توفیق دے اور نہ عذاب آئے ۔ جسکی سچائی کا سوال تھا اس کا تو یہ
دل تھا اس لئے ہمیں تو وہی دل ملا ہے کہ جب سزائیں ملیں گی تو سب سے زیادہ درد ہمیں ہی پہنچے گا۔
اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور اس وقت سے پہلے اس قوم کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
میں نے جس کتاب کا ذکر کیا تھا وہ فصل الخطاب نہیں ہے بلکہ القول الفصل ہے۔ فصل
الخطاب حضرت خلیفة مسیح الاوّل کی کتاب ہے اور القول الفصل حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد
صاحب کی ہے۔ تو پہلے یہی یہ حرکت کر چکے ہیں کہ القول الفصل کو حضرت میاں بشیر احمد کی طرف
خطبات طاہر جلد ۳
509
خطبہ جمعہ ۷ استمبر ۱۹۸۴ء
منسوب کرنے کی بجائے حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی طرف منسوب کیا گیا ہے اور باوجود اس کے کہ
غلطی ظاہر کی گئی تھی پھر دوبارہ اس کا تکرار معلوم ہوتا ہے بد دیانتی سے کیا جارہا ہے۔
خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا:
آج دو غائب جنازے پڑھے جائیں گے۔ ایک حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد
صاحب کی بیگم حضرت بو صاحبہ کہلاتی تھیں اور ہمارے ناظر اعلیٰ صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کی
والدہ ، وہ چند دن ہوئے ہیں وفات پاگئی ہیں اور اس میں تو میری اپنی خواہش تھی کہ میں یہ جنازہ پڑھ
سکتا لیکن مجبوری تھی اس لئے یہ جنازہ غائب پڑھا جائے گے۔
66
اسکے علاوہ ایک سلسلہ کے پرانے خادم ہیں، ان کے لئے اگر چہ درخواست کوئی نہیں آئی لیکن
دو
میرے اپنے دل کی یہی تمنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ میں میں بھی شامل ہوں ، مولوی محمد صدیق صاحب
امرتسری ، کافی بڑا لمبا عرصہ دیار افریقہ میں تبلیغ اسلام کی ہے اور بہت ہی محنت اور خلوص سے اور بہت
بے لوث خدمت کی ہے اور بڑی بڑی مصیبتوں میں سے گزرے ہیں۔ ان کی ایک کتاب روح پرور
یادیں بڑی دلچسپ کتاب ہے اور واقعی بڑی روح پرور ہے، میں نے وہ پڑھی ہے۔ ان کے اپنے
واقعات بھی ہیں اور سلسلہ کے دوسرے مبلغین کے واقعات بھی ہیں افریقہ میں حالات بہت ہی زیادہ
تکلیف دہ تھے اور جماعت کے لئے بے انتہا مصیبتیں تھیں اور کوئی ذرائع میسر نہیں تھے۔ ایسے ذرائع بھی
نہیں تھے کہ جس کو بھیجا جائے اسکو وقت پر واپس بلایا جائے۔ بعض دفعہ سالہا سال ایسے آئے کہ ایک آنہ
بھی مبلغ کو نہیں بھجوایا جا سکتا تھا وہ جڑیں نکال کر اور مرچ لگا کر کھاتے اور گزارہ کرتے رہے ۔ یہ بعض
مبلغین ہیں جنہوں نے اس زمانہ میں بڑی تکلیفیں اٹھائی ہیں ۔ انکی کتاب ضبط کر لی گئی تھی اور اس جرم
میں ان کو قید بھی کیا گیا اور ابھی مقدمہ کی حالت میں ہی تھے، ابھی بھی آزاد نہیں ہوئے تھے کہ ان کی
رفات ہوگئی۔ جب خدا کسی کو آزادی دیتا ہے تو کون ہے جو اسکو روک سکتا ہے؟ یہ تو اپنی جنت میں چلے
گئے ہیں اللہ تعالی پکڑنے والوں پر رحم کرے ان کے لئے کیا مقدر ہے یہ خدا ہی بہتر جانتا ہے۔ تو ان کا
غائب جنازہ بھی ہوگا۔