تخلیق کائنات حق کے لئے ہوئی ہے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے کائنات کی بالحق تخلیق اور ظاہری و روحانی زمین و آسمان کے مضامین بیان فرمائے۔ آپ نے تلاوت قرآن کریم، اقامتِ نماز اور ذکرِ الٰہی کی اہمیت پر روشنی ڈالی کہ یہ انسان کو حق سے جوڑنے کے ذرائع ہیں۔ بعد ازاں آپ نے احسن انداز میں تبلیغ کے اصول بیان فرماتے ہوئے مخالفت اور بدزبانی کے مقابلے میں صبر اور عفو اختیار کرنے کی تلقین فرمائی۔

موضوعات: تخلیق بالحق، قرآن کریم کے معارف، نماز اور ذکر الٰہی، احسن طریق پر تبلیغ، صبر اور عفو

خطبات طاہر جلد ۳
553
خطبه جمعه ۵ را کتوبر ۱۹۸۴ء
تخلیق کا ئنات حق کے لئے ہوئی ہے
( جمعه فرموده ۵ اکتو بر ۱۹۸۴ء بمقام مسجد فضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:
خَلَقَ اللَّهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً
لِلْمُؤْمِنِينَ اتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتٰبِ وَأَقِمِ الصَّلوةَ
إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَلَذِكْرُ اللَّهِ
أَكْبَرُ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ وَلَا تُجَادِلُوا أَهْلَ الْكِتٰبِ
إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ وَقُولُوا آمَنَّا
بِالَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَأُنْزِلَ إِلَيْكُمْ وَالْهُنَا وَالهُكُمْ
وَاحِدٌ وَ نَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ (العنکبوت : ۴۵ - ۴۷)
پھر فرمایا :
قرآن کریم کی جو یہ آیات میں نے تلاوت کی ہیں ان میں سب سے پہلے اس امر کا ذکر ہے
کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں کو اور زمین کو حق کے ساتھ بنایا ہے إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِلْمُؤْمِنِينَ )
اس بات میں ایک بہت بڑا نشان ہے مومنوں کے لئے ۔ اس امر پر غور کرتے ہوئے کہ کیوں اللہ
تعالیٰ نے بعض جگہ آیات کا ذکر فرمایا ہے اور بعض جگہ آیت کا ذکر فرمایا ہے میری توجہ اس طرف مبذول
ہوئی کہ جہاں ایہ کا ذکر فرمایا گیا ہے وہاں کوئی بہت ہی بڑا حکمت کا راز پوشیدہ ہے جس کی طرف

خطبات طاہر جلد ۳
554
خطبه جمعه ۵ را کتوبر ۱۹۸۴ء
اشارہ کیا جارہا ہے۔ آیات کے مقابل پر بظاہر آیت ایک چھوٹا لفظ ہے یعنی ایک آیت ایک نشان لیکن
جب اسے نکرہ میں بیان کیا جائے ایہ تو مراد یہ ہوتی ہے کہ ایک بہت ہی عظیم الشان نشان ہے۔
چنانچہ جہاں شہد کی صفات کا ذکر فرمایا فِيهِ شِفَاء لِلنَّاسِ وہاں بھی فرمایا
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يَةً لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ (النحل : ۷۰) اور جہاں بنی نوع انسان کے فوائد کا اس سے
پہلے انعام یعنی چو پاؤں کے ساتھ ہونے کا ذکر فرمایا اور جہاں پھلوں کا ذکر فرمایا یہی دو انسانی غذا اور اس کی
بقا کا موجب ہیں یعنی چوپائے اور زمین جو پھل اگاتی ہیں ان پر بنیاد ہے انسانی زندگی کی اور وہاں بھی
آیات کے بجائے حالانکہ بہت سی چیزوں کا ذکر ہے ، وہاں آیات کے بجائے ایہ کا لفظ فرمایا
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَا يَةً لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ (الحل : ۲۸) اس میں ایک نشان ہے ان لوگوں کے لئے
جو عقل کرتے ہیں ۔ تو بظاہر ا یہ ہے لیکن جن لوگوں کے لئے نشان ہے وہاں فرمایا لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ
اور دوسری جگہ فرما یا لقومٍ يَتَفَكَّرُونَ کہ بظاہر ایک نشان ہے لیکن قو میں اس پر غور کرتی چلی جائیں
اور اپنی عقلیں دوڑاتی چلی جائیں لیکن اس نشان کی ماہیت کو پوری طرح پانہیں سکیں گی ۔ یعقلون
میں ایک جاری مضمون ہے کہ وہ نشان جو ہے چلتا چلا جاتا ہے اور عقلیں اسکے اوپر آزمائش کرتی چلی
جاتی ہیں اور پھر بھی اس نشان کی کنہ کو یا حقیقت کو پوری طرح پانہیں سکتیں۔ اسی طرح
لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ کہہ کے یہ فرمایا ایک پوری قوم فکر میں مبتلا ہو جائے ، غور وفکر کرے، تدبر کرے
تب بھی اس نشان کی ماہیت کو پوری طرح اخذ کرنے کی اہل نہیں ہو سکتی۔ تو یہاں جو فرمایا
خَلَقَ اللهُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ یہاں تو ساری کائنات کی پیدائش کا ذکر فرما دیا
ہے اور اس کثرت سے نشانات ہیں اس میں کہ جو گنے نہیں جا سکتے ۔ چنانچہ قرآن کریم ان نشانات کا
او
ذکر کلمہ کے طور پر کرتا ہے اور فرماتا ہے کہ اگر :
↓
لَوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِكَلِمَتِ رَبِّي لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ أَنْ
نُفَدَ كَلِمَتُ رَبِّي وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهِ مَدَدًا (الكهف : ۱۰)
کہ ہمارے نشانات تو اس کثرت سے ہیں کہ اگر سمندر سیاہی بن جائیں اور ان نشانات کو
لکھتے لکھتے وہ خشک ہو جائیں اور پھر اور سمندر ہم لے آئیں ان کی مدد کی خاطر تب بھی وہ سمندرسوکھ
جائیں گے اور نشانات ختم نہیں ہوں گے اور خَلَقَ اللهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ

خطبات طاہر جلد ۳
555
خطبه جمعه ۵ را کتوبر ۱۹۸۴ء
میں تو صرف ظاہری زمین و آسمان مراد نہیں بلکہ روحانی اور باطنی زمین و آسمان بھی مراد ہیں۔
جب انبیاء آتے ہیں تو نئے آسمان پیدا کئے جاتے ہیں ، نئی زمینیں ان کو عطا کی جاتی
ہیں اور تمام قرآن کریم کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ یہی مضمون ایک جس طرح متوازی خطوط
چل رہے ہیں جس طرح صرف ظاہری تخلیق پر ہی حاوی نہیں بلکہ روحانی تخلیق پر بھی حاوی
ہے۔ تو زمین و آسمان کی تخلیق میں جولا انتہا نشانات ہیں اسی طرح روحانی دنیا کی تخلیق میں بھی
لا انتہا نشانات ہیں اور ان دونوں کو اکٹھا کر کے ایک ہی نشان کے طور پر پیش کر کے فرمایا
إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِلْمُؤْمِنِينَ اس میں مومنوں کے لئے ایک نشان ہے۔ تو مراد یہ نہیں
ہے کہ ان سارے نشانات کا احاطہ کیا جا رہا ہے یا ان کی فہرست گنائی جانی مقصود ہے۔ مراد یہ
ہے کہ اگر تم مومن ہو اور اس بات پر غور کرو کہ حق کے ساتھ پیدا کیا ہے تو تمہیں اس میں حکمت
اور فلسفے کا ایک عظیم الشان راز ملے گا ۔ ایک ایسا قیمتی راز تمہیں اس سے ملے گا کہ تمہارے
سارے مسائل اس راز کو سمجھنے کے نتیجہ میں دور ہو سکتے ہیں تو تمہارے لئے ایک بہت بڑا فائدہ
کی چیز ہے یہاں یہ مراد ہے ان امور پر غور کرنا تمہارے لئے ایک بہت ہی عظیم الشان فائدہ
رکھتا ہے، بہت ہی عظیم الشان راز ہے جو تمہاری مشکلات کو حل کر دے گا اور اس کے بعد
فرماتا ہے اُتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتٰبِ وَأَقِمِ الصَّلوةَ تجھ پر جو کچھ وحی کی گئی ہے
اس کو پڑھتا رہ اس کی تلاوت کر اور اس پر غور کر وَأَقِمِ الصَّلوةَ اور نماز کو قائم کر۔
إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَلَذِكْرُ اللهِ أَكْبَرُ اور نماز فحشا سے منع
کرتی ہے اور ناپسندیدہ باتوں سے منع کرتی ہے وَلَذِكْرُ الله اکبر اور اللہ کا ذکر اس سے بڑا ہے
وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے جو تم کرتے ہو۔
اب اس کا بظاہر پہلے مضمون سے کوئی تعلق نہیں ۔ کہاں یہ بات کہ زمین و آسمان کو
خدا تعالیٰ نے پیدا کیا حق کے ساتھ اور اس میں ایک نشان ہے تمہارے لئے اور کہا
اتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتٰبِ وَأَقِمِ الصَّلوةَ لیکن جب آپ اس مضمون کو سمجھیں کہ
تخليق السموات والارض سے اصل مراد اول مراد روحانی کتاب میں روحانی تخلیق ہوا کرتی ہے اور
جب حق کے مضمون پر آپ غور کریں تو پھر آپ کو اس کا ایک گہرا تعلق سمجھ آ جائے گا۔

خطبات طاہر جلد ۳
556
خطبه جمعه ۵ را کتوبر ۱۹۸۴ء
امر واقعہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا اپنا نام حق ہے اور قرآن کریم اللہ تعالیٰ کو حق کے طور پر پیش کرتا
ہے اور اس موقع پر حق کی نفی فرما دیتا ہے۔ هُوَ الْحَقُّ ، اللہ ہی ہے جو حق ہے اس کے سوا کوئی چیز حق
نہیں اور آنحضرت علی کو بھی حق فرمایا گیا قرآن کریم میں اور قرآن کریم کو بھی حق فرمایا گیا اور یوم
آخرت کو بھی حق فرمایا گیا تو اللہ تعالیٰ اس طرف متوجہ فرمانا چاہتا ہے کہ تم کا ئنات کا راز سمجھنا چاہتے ہو
تو اس بات کو سمجھ لو کہ اس کا آغاز بھی حق ہے اور اس کا انجام بھی حق ہے یعنی سچائی کے ساتھ پیدا کیا ہے
ایک سچے کی طرف سے روح نازل ہوا ہے، ایک سچی روح پر نازل ہوا ہے، ایک سچی کتاب میں اسکی
تفصیل بیان فرمائی گئی ہے اور تمہیں اس انجام تک پہنچائے گا جسے یوم الحق کہا جاتا ہے۔
ذلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ (النبا : ۴۰) جس طرح سورۃ النبا میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یعنی وہ آخرت کا
دن جس دن حساب کتاب ہوگا ۔ اگر تم اس بات پر غور کرو تو پھر تمہیں ایک بہت بڑی حقیقت معلوم ہو
جائے گی جس میں تمہاری بقا کا راز بھی ہے اور فنا سے بچنے کے دلائل بھی ہیں ۔ تم حق سے اپنا تعلق جوڑ
لو تو یہ زمین و آسمان تمہارے ہو جائیں گے۔ تم حق کے ہو جاؤ تو ساری کائنات کی چابیاں تمہارے
ہاتھوں میں پکڑا ئی جائیں گی کیونکہ اول سے آخر تک تخلیق کا مقصد ہی حق کی پیدائش ہے، حق نے
پیدا کیا حق بات کی خاطر پیدا کیا حق طریق پر پیدا کیا حق وجود پر نازل کیا گیا حقیقت آسمانی اور نا
زمینی کو اور بالآخر اس کا انجام بھی حق پر جا کر ختم ہوگا۔
حق کیا ہے؟ اس کی مزید تفصیل پر آپ غور کریں تو ایک بہت بڑا مضمون قرآن کریم میں
بکثرت آیات میں حق کے اوپر پھیلا ہوا ہے بحث فرمائی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ حق کیا چیز ہے اور کس
طرح حاصل کیا جا سکتا ہے؟ لیکن صرف مختصراً اس وقت اس کا ایک عرف عام کا جو معنی ہے یعنی سچائی
اس کی طرف میں متوجہ کرتا ہوں ۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے سچائی کو اختیار کر لو اور سچائی کو پکڑ کر بیٹھ جاؤ اور کسی حال میں بھی سچائی
سے الگ نہیں ہونا ۔ اگر تم سچے ہو جاؤ گے تو زمین و آسمان کی پیدائش کے مقاصد میں سے ایک
مقصد بن جاؤ گے اور اللہ تعالیٰ مقاصد کو ضائع نہیں کیا کرتا اور مقاصد کی حفاظت فرماتا ہے اور ہر
اس طاقت کو توڑ دیتا ہے جو مقاصد کے اوپر حملہ کرتی ہے اور تمہارے لئے ایک ہی طریق ہے
فتحیاب ہونے کا اور ہمیشہ کی زندگی پانے کا کہ تم حق بن جاؤ اور حق کو اختیار کر لو اور اس کا طریق کیا

خطبات طاہر جلد ۳
557
خطبه جمعه ۵ را کتوبر ۱۹۸۴ء
صلى الله
ہے؟ اس کا طریق آگے بیان ہوا اتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنَ الْكِتٰبِ وَأَقِمِ الصَّلوةَ اگر
تم حق بننا نا چاہتے ہو تو اے محمد ﷺ انہیں یہ نمونہ دکھا اس چیز کی بکثرت تلاوت کر جو تجھ پر نازل کی گئی
ہے اور قرآن کریم پر غور کرتا رہ اور اسکے مطالب کو سمجھ پھر تجھے حق کی حقیقت معلوم ہو گی اور وہ طریق
معلوم ہوں گے جن سے انسان حق کی طرف حرکت کرتا ہے۔ وَأَقِمِ الصَّلوةَ اور اس کے لئے ایک
بہت بڑا ذریعہ عبادت ہے۔ اگر خدا کی عبادت کرو گے تو خدا کی طرف تمہارا سفر شروع ہو جائے گا اور
بالآخر عبادت تمہیں حق تک پہنچادے گی اور حق تک پہنچنے کے رستے میں جو روکیں ہیں وہ بھی عبادت
کے ذریعہ دور ہوگی ۔ إِنَّ الصَّلوةَ تَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ فحشا اور ناپسندیدہ امور اور
ظالمانہ طریق یہ وہ ساری چیزیں ہیں جو حق تک پہنچنے سے روک دیتی ہیں۔ جن کا جھوٹ سے تعلق
ہے، باطل سے تعلق ہے۔ فرمایا دو باتیں ہوں گی اقامة الصلوۃ کے ذریعہ تم اللہ تعالیٰ تک پہنچو گے اور
یہی عبادت تمہارے رستے کی روکیں بھی دور کرے گی اور تمہارے نفس کے اندر جو کبھی ہے جو تمہیں حق
تک پہنچنے سے روکتی ہے اس کو بھی یہ سیدھا کرتی چلی جائے گی وَلَذِكْرُ اللهِ أَكْبَرُ اور اللہ کی یاد
سب سے بڑی ہے۔
بعض صوفیا اس آیت کا یہ غلط مفہوم لیتے ہیں۔ نہ وہ پہلی آیت کا مفہوم سمجھتے ہیں اور نہ اس
آیت کا اور بالآخر اس آیت میں جو ارتقا پیش کیا گیا ہے اسکو نہ سمجھنے کے نتیجہ میں ان کی طرف سے ایک
خلاف اسلام طریق اختیار کر لیا گیا ہے۔ وہ صوفیا یہ کہتے ہیں کہ نماز کا مقصد کیا ہے برائیوں سے روکنا
اور منکر سے روکنا۔ لیکن ذکر اللہ نہیں ہے یہ اصل میں ، ذکر اللہ اسکے علاوہ ہے اور ہم جو ذکر کرتے ہیں
یہ عبادت سے افضل ہے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ قرآن کریم فرماتا ہے وَلَذِكْرُ اللهِ أَكْبَرُ اسے نماز
کے علاوہ پیش کیا گیا ہے۔ پہلے عبادت کا مضمون بیان ہوا اسکی پہنچ بتا دی گئی کہاں تک ہے؟ عبادت تو
بس اتنا کام کرے گی کہ فحشا اور منکر سے روک دے گی لیکن اصل عظیم الشان جو طریق ہے اللہ تعالیٰ کو
پانے کا وہ ذکر ہے۔ چنانچہ وہ نئے نئے ذکر ایجاد کرتے رہتے ہیں اور نماز سے زیادہ ایک الگ ذکر
بنا کر اسکو اہمیت دیتے ہیں حالانکہ ہرگز یہ مراد نہیں ہے۔ یہ تو ایک سفر بتا یا جا رہا ہے کس طرح تم حق کی
طرف سفر شروع کرو گے اور نماز ہی کی یہ صفت بیان ہوئی ہے وَلَذِكْرُ اللہ اکبر کہ عبادت کے
ذریعہ صرف تمہیں منفی پہلوؤں سے نجات نہیں ملے گی بلکہ ایک عظیم الشان کامیابی تک پہنچ جاؤ گے

خطبات طاہر جلد ۳
558
خطبه جمعه ۵ را کتوبر ۱۹۸۴ء
کا
کیونکہ نماز تمہیں اللہ کی یاد عطا کرے گی اور یہ اس کا سب سے بڑا فائدہ ہے۔ وَلَذِكْرُ اللهِ أَكْبَرُ
مطلب یہ ہے کہ فحشا سے روکنا نماز کا یہ بھی ایک فائدہ ہے، منکر سے را سے روکنا یہ بھی ایک فائدہ ہے لیکن
یہ فوائد منفی نوعیت کے ہیں۔ منفی ضرر سے تمہیں بچانے والے لیکن یہ یاد رکھو اصل فائدہ نماز کا خدا تک
پہنچانا ہے، اس کی یاد تمہارے دلوں میں پیدا کرنا ہے اس لئے وہی عبادت برحق ہے اور آخر تک
پہنچانے والی ہے جو ذکر اللہ پر مشتمل ہو اور اسکی عظمت سے غافل نہ ہونا نماز کے وقت اگر تمہاری نماز
ذکر اللہ سے غافل رہے اللہ کی یاد میں تمہیں مبتلا نہ کرے تو اصل اور اعلیٰ مقصد سے تم محروم رہ جاؤ گے۔
وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَصْنَعُونَ اور اللہ جانتا ہے جو تم کرتے ہو۔
اس کے بعد خدا تعالیٰ نے پھر اس مضمون میں ایک نئی کروٹ پیدا کی ۔ عجیب کتاب ہے یہ
اور ہر آیت بعض اوقات یوں رنگ بدلتی ہے جیسے کہ قرآن کریم فرماتا ہے كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي
شَأْنٍ (الرحمن : ۳۰) ہر وقت وہ ایک نئی شان کے ساتھ جلوہ گر ہو رہا ہے اور بوریت نہیں ہونے
دیتی ۔ یکسانیت کے نتیجہ میں جو نیند آجاتی ہے اس کا خود علاج کرتی چلی جاتی ہے۔ ربط مضمون بھی قائم
اور مضمون کی شکل بھی بدلتی رہتی ہے۔ اب آپ نے دیکھا کہ پہلی آیت بظاہر اور مضمون سے
شروع ہوئی تھی دوسری آیت اور مضمون بیان کر رہی ہے لیکن فی الحقیقت ایک ہی مضمون ہے جس میں
رہتا ہے اور
رنگ بدلا گیا ہے اور یہاں بھی آگے وہی مضمون جاری وساری ہے لیکن ایک اور طریق پر فرمایا:
وَلَا تُجَادِلُوا أَهْلَ الْكِتُبِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ کہ جب تم اپنے نفس کی
تربیت کر لو اور اللہ کی یاد کے نتیجہ میں تم خدائی صفات اپنے اوپر وارد کر لو تو یہ زندگی کا آخری مقصد نہیں
ہے۔ انفرادی تربیت کے بعد اسلام خاموش نہیں ہو جا تا بلکہ بعض قومی ذمہ داریوں کی طرف تمہیں توجہ
دلاتا ہے۔ اگر تم احسن رنگ میں رنگین ہو گئے ہو اور دوسروں کو اس رنگ کی طرف نہیں بلاتے تو تم اپنے
مقصد میں نا کام ہو۔
Creation سے بات شروع ہوئی تھی یعنی تخلیق ہے۔ اللہ تعالی فرماتا ہے ہم نے تمہیں
تخلیق کے ڈھنگ سکھا دیئے ہیں، اب تخلیق کرو۔ زمین و آسمان کی پیدائش کا مقصد یہ تھا کہ تمہیں پیدا
کیا جائے احسن الخلق کے طور پر اور پھر تمہیں احسن الخلق کے اطوار سکھائے گئے ۔ اب جس طرح خدا
نے تمہیں حسن عطا کیا ہے اس طرح آگے اس حسن کو پھیلاؤ اور تم بھی روحانی تخلیق میں مصروف ہو جاؤ

خطبات طاہر جلد ۳
559
خطبه جمعه ۵ را کتوبر ۱۹۸۴ء
중
لیکن اس دوران وَلَا تُجَادِلُوا أَهْلَ الْكِتٰبِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ احسن طریق پر یہ
کام کرنا۔ مجادلہ جو قرآن کریم میں آتا ہے بار بار اس کا ذکر یہ تبلیغ کے معنوں میں آتا ہے۔ اس سے
مراد تلوار کا جہاد نہیں ہے بلکہ جہاں جہاں تبلیغ کے مضمون کا ذکر ہے وہاں لفظ مجادلہ استعمال ہوا ہے۔
وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ (النحل : ۱۲۶) جس طرح فرمایا وہاں بھی تبلیغ ہی کا مضمون ہے
فرماتا ہے۔ وَلَا تُجَادِلُوا أَهْلَ الْكِتٰبِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ وہی مضمون ہے دوسر -
رنگ میں پیش فرمایا گیا ہے کہ تم ہرگز اہل کتاب سے مجادلہ نہ کروان کو تبلیغ نہ کرو مگر نہایت احسن رنگ
میں إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْهُمْ سوائے ان لوگوں کے جوان میں سے ظلم کرتے ہیں ۔
وَقُولُوا آمَنَّا بِالَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَأُنْزِلَ إِلَيْكُمْ وَإِلهُنَا
وَالْهُكُمْ وَاحِدٌ وَ نَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ
اب سوال یہ ہے کہ إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا کا کیا مطلب ہے؟ وہ لوگ جو ان میں سے ظلم
کرتے ہیں ان کو احسن رنگ میں تبلیغ نہ کرو۔ کیا یہ معنی ہے؟ تبلیغ تو بہر حال احسن رنگ میں ہوگی لیکن
إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا کے نتیجہ میں وہ کیا استثنا فرمایا گیا ہے ان سے کیا طریق کار اختیار کرو؟ اس کو
قرآن کریم میں اللہ تعالی ایک دوسری جگہ بیان فرماتا ہے:
لَا يُحِبُّ اللَّهُ الْجَهْرَ بِالسُّوءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلَّا مَنْ ظُلِمَ
وَكَانَ اللهُ سَمِيعًا عَلِيمًا إِنْ تُبْدُوا خَيْرًا أَوْ تُخْفُوهُ
أَوْ تَعْفُوا عَنْ سُوءٍ فَإِنَّ اللهَ كَانَ عَفُوا قَدِيرًا (النساء:۱۴۹-۱۵۰)
فرماتا ہے لَا يُحِبُّ اللهُ الْجَهْرَ بِالسُّوءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلَّا مَنْ ظُلِمَ کہ
جب تم تبلیغ کرو گے تو تمہاری دل آزاری کی جائے گی اور نہایت گندے بول تمہارے اوپر بولے
جائیں گے اور ہو سکتا ہے کہ نہایت ہی دل آزار باتیں تمہارے ایسے پیاروں کے متعلق کہی جائیں جن
کو تم برداشت نہ کر سکو۔ ایسے موقع پر کیا ہدایت ہے؟ لَا يُحِبُّ اللهُ الْجَهْرَ بِالسُّوءِ یہ یاد رکھو کہ
اللہ تعالی اونچی آواز میں بد کلام کو پسند نہیں کرتا إِلَّا مَنْ ظلم سوائے اس کے کہ ایک مظلوم کے
منہ سے بے اختیار کوئی کلمہ نکل جائے یعنی پسند اس کو بھی نہیں کرتا ۔ لَا يُحِبُّ اللهُ الْجَهْرَ بِالسُّوءِ
ایک عام قانون ہے کہ پخش کلامی ، دل آزاری ، لوگوں کو زبان کے ذریعہ دکھ پہنچانا اور پھر ان باتوں کی

خطبات طاہر جلد ۳
560
خطبه جمعه ۵ را کتوبر ۱۹۸۴ء
تشہیر اور سر عام بازاروں میں گندگیاں بکنا اور جلسوں اور جلوسوں میں گالی گلوچ سے کام لینا ، اللہ تعالیٰ
فرماتا - لَا يُحِبُّ اللهُ الْجَهْرَ بِالسُّوءِ اگر تمہارے دل میں کسی چیز کی نفرت ہے تو دل میں رکھو
لیکن اس کا اظہار اس طرح کرنا کہ دل آزاری کا موجب ہو اور تکلیف پھیل جائے سوء کا مطلب
ہے، عام گلیوں میں بازاروں میں اور تمہارے معاشرہ میں عام ہو جائے تکلیف اور تم باز نہ آؤ تکلیف
پہنچانے سے اللہ تعالیٰ اس کو پسند نہیں فرماتا۔ إِلَّا مَنْ ظُلِم ہاں اتفاقاً کسی کے منہ سے
بے اختیاری میں بات نکل جائے جب کہ وہ خود مظلوم ہو اور لوگ اس کے پیچھے ہی پڑ گئے ہوں ۔
چنانچہ چند دن ہوئے ایک ہمارے دوست نے لکھا کہ میں بڑا سخت شرمندہ ہوں اور
بڑا سخت استغفار کر رہا ہوں۔ ایک صاحب میرے پیچھے اتنا پڑ گئے ایک مجلس میں اس قدر گالیاں
دیں انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس وقت پھر آخر مجھ سے صبر نہ ہو سکا اور میں نے
بھی اس سے سختی کی اور جب میں نے سختی کی تو پھر اس کو سمجھ آئی کہ یہ کیا باتیں ہوتی ہیں تو اس نے
معافی کا خط لکھا اور دعا کا کہ اللہ تعالیٰ معاف بھی کرے اور میرے لئے دعا کریں کہ خدا تعالیٰ
آئندہ مجھے صبر کی توفیق بخشے ۔ تو صبر بہر حال بہت بہتر ہے لیکن اگر ظلم انتہا کو پہنچ جائے اور
بے اختیاری میں کوئی کلمہ سختی کا منہ سے نکل جائے تو اللہ تعالیٰ اس کو مستثنیٰ قرار دیتا ہے اس لئے
بعض انبیاء نے بعض دفعہ سختی کی ہے ایک جواب میں اور اِلا میں وہ بھی شامل ہیں مثلاً حضرت مسیح
علیہ السلام جن کے متعلق عام جو تصویر بنتی ہے وہ نہایت نرمی کی ہے۔ ایک گال پر تھپڑ مارے تو
دوسری گال بھی پیش کر دو۔ تمہارا فرغل اتارے تو تم قمیص بھی اتار کر پیش کر دو ایسی تعلیم ہے لیکن
بعض جگہ ایسی سختی کی ہے جواب میں کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے اور اسی قسم کے بعض مواقع ہیں جن
میں دشمن کو سمجھانے کے لئے ۔ خصوصاً ان عیسائیوں کو جواب میں جو آنحضرت علی کے خلاف
زبان درازی کرنے لگے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی برداشت نہیں ہوا۔ آپ
نے چند کلمات سختی کے ان کے لئے استعمال کئے اور آج تک خود مسلمان بھی پیچھا نہیں چھوڑ رہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کہ ان عیسائیوں پر جو رسول اللہ ﷺ پر اس قدر گندا چھال
رہے تھے تم نے سختی کیوں کی؟
ان کو پتہ ہونا چاہئے کہ قرآن کریم فرماتا ہے۔ اِلَّا مَنْ ظُلم اور ظلم کا جو معیار ہے وہ

خطبات طاہر جلد ۳
561
خطبه جمعه ۵ را کتوبر ۱۹۸۴ء
الگ الگ ہے ہر ایک کے لئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے لئے ظلم کا جو معیار ہے وہ
نہیں تھا جو عام آدمیوں کا ہوتا ہے۔ آپؐ کے متعلق یہ آتا ہے کہ ایک صاحب آئے باہر سے اور نماز
کے بعد جب آپ تشریف فرما تھے تو نہایت گندی گالیاں دینی شروع کر دیں اور جب وہ
گالیاں دیتے دیتے تھک گیا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مسکرا کر فرمایا کہ کچھ اور
فرمائیے ۔ چنانچہ پھر اس نے بد کلامی شروع کی کہ میں جانتا ہوں تمہارے جیسے دھو کے باز کو دجال
کو، یہ چالاکیاں کسی اور سے کرو، یہ میرے ساتھ نہیں چلیں گی ۔ اس قسم کی باتیں کرتے اور گالیاں
دیتے اور جب وہ تھک گیا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پھر مسکراتے ہوئے فرمایا اگر
کچھ اور کہنا ہے تو کہہ لو۔ یہاں تک کہ وہ اس حال میں واپس گیا۔ اس نے اعلان کیا جاتے
جاتے میں نے بہت دنیا میں سفر کئے ہیں اور بہت لوگ دیکھے ہیں مگر ایسا صبر اور حوصلے والا انسان
میری زندگی میں کبھی میرے سامنے نہیں آیا۔ اپنے بارہ میں صبر کا یہ حال ہے اور جب لیکھرام نے
حضور اکرم ﷺ کے متعلق بد زبانی کی تو آپ سے برداشت نہیں ہوا۔ جب عیسائیوں نے
آنحضرت ﷺ کے متعلق شدید بد زبانی کی تو بعض جگہ آپ کو سختی کے کلمات کہنے پڑے لیکن یہ
بالعموم نہیں تھا بھاری اکثریت آپ کے خطابات کی ان ظالموں سے بھی نرمی کی تھی سمجھانے کی
ہے اور بے اختیاری ہے جہاں بھی منہ سے کوئی کلمہ نکلا ہے۔
تو احمدیوں کو بھی صبر کو اس مقام تک پہنچانا چاہئے۔ یہ بہانہ نہیں بنانا چاہئے کہ
إِلَّا مَنْ ظُلِمَ کے نتیجہ میں اب ان کو زبان کھولنے کی اجازت مل گئی ہے۔ زبان کھولنے کی
کہاں تک اجازت ملی ہے کن حالات میں ملی ہے اسکو تو ہم سنت سے ہی اخذ کریں گے اور سنت
انبیاء یہ ہے کہ صبر کو انتہا تک پہنچا دیتے ہیں یہاں تک کہ بہت شاذ کے طور پر معمولی کلمات سختی کے
ایسے نکلتے ہیں جو اصلاح کے لئے ضروری ہوتے ہیں۔ جذبات سے مغلوبیت کا نشان نہیں
ہوتے بلکہ دشمن کو سمجھانے کی خاطر بعض دفعہ وہ سختی بھی ضروری ہو جاتی ہے چنانچہ اس سختی میں بھی
حکمت ہوتی ہے اور یہ جو فیصلہ ہے کہ یہاں سختی حکمت کے مطابق ہوگی یا نہیں ہوگی یہ فیصلہ بھی ہر
کس و ناکس نہیں کر سکتا اسلئے جہاں تک جماعت کا تعلق ہے جماعت کو کامل صبر سے کام لینا
چاہئے لیکن اگر بے اختیاری ایسی ہو جائے کہ کچھ ہو ہی نہ سکے ۔اب ایک آدمی کو بات کرتے

خطبات طاہر جلد ۳
562
خطبه جمعه ۵ را کتوبر ۱۹۸۴ء
کرتے کھانسی آجاتی ہے جتنا مرضی چاہے اسکو روک نہیں سکتا تو بے اختیاری سے مراد ایسی
بے اختیاری ہے جو واقعہ بے اختیاری ہے ۔ آپ چاہیں ہیں بھی تو روک نہ سکیں اس : نہ میں اس میں ارادے کا
دخل نہ ہو۔ اگر ایسا ہو گیا تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو مغفرت کی نظر سے دیکھے گا عفو سے
کام لے گا اس سے وَكَانَ اللهُ سَمِيعًا عَلِيمًا اور اللہ تعالیٰ خوب سننے والا ہے اور خوب
جاننے والا ہے۔ سننے والا اور جاننے والا ان معنوں میں کہ جو کچھ کوئی کہہ رہا ہے وہ اللہ تعالی سنتا
ہے اور جو کچھ تم دلوں میں چھپائے ہوئے ہو اس کے جواب میں وہ حال بھی اللہ تعالیٰ جانتا ہے
اسلئے تمہیں اونچا بولنے کی ضرورت کیا ہے؟ اگر تو خدا تعالی صرف سمیع ہوتا ہے تو پھر شاید تمہارے
لئے ایک فکر کی بات ہوتی کہ اگر ہم نے جواب نہ دیا تو ہمارے دل کا حال خدا کو پتہ نہ نہیں لگے گا۔
فرمایا جس طرح وہ سننے والا ہے جو ظلم تم پر ہو رہا ہے وہ تمام کا تمام اس کے علم میں آرہا ہے اسی طرح
ا
وہ تمہارے دلوں کی کیفیات کو جاننے والا ہے۔ ان دلوں کی کیفیات پر بھی اسکی نظر ہے۔
إنْ تُبْدُوا خَيْرًا أَوْ تُخْفُوهُ أَوْ تَعْفُوا عَنْ سُوءٍ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ
عَفُوا قَدِيرًا (النساء : ۱۵۰)
یہاں ایک بہت ہی عمدہ مضمون ہے مومنوں کی صفات کے متعلق إِلَّا مَنْ ظُلِمَ
کہنے کے بعد ان کی دل کی اصل کیفیت بیان فرمادی ۔ اِن تُبْدُوا خَيْرًا أَوْ تُخْفُوهُ تم اگر
خیر ظاہر کر دیا اسے چھپا لو أَوْ تَعْفُوا عَنْ سُوءٍ فَإِنَّ اللهَ كَانَ عَفُوا قَدِيرًا (النساء: ۱۵۰)
بات تو ہو رہی تھی سو کی کہ خدا بری بات کے اظہار کو پسند نہیں فرماتا إِلَّا مَنْ ظُلِمَ
سوائے اس کے کہ وہ مظلوم ہو اور جب مظلوموں کی بات شروع کی تو وہاں سور کا ذکر ہی کوئی
نہیں کیا اِنْ تُبْدُوا خَيْرًا أَوْ تُخْفُوهُ اگر تم بھلائی کو ظاہر کر دیا بھلائی کو چھپا لو تو یہاں وہی
بات ظاہر فرمادی گئی جو میں نے بیان کی کہ انبیاء جب بظاہر سو کی بات کرتے ہیں جواب
میں تو خیر مقصود ہوتی ہے ان کی ۔ ہرگز دکھ دینا ان کو پیش نظر نہیں ہوتا اس لئے ان کا اظہار بظاہر
سور ہے ، بظاہر سختی ہے لیکن اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم نے خیر کا اظہار کیا ہے ۔ وہ ہیں مستثنیٰ لوگ
جن کے متعلق إِلَّا مَنْ ظُلِمَ کہہ کر بظاہر یہ بتایا گیا کہ انہوں نے جوابا سختی کی ہے لیکن
معا خدا نے یہ غلط فہمی دور فرمادی ان کی سختی بھی خیر کے نتیجہ میں ہے۔ وہ بھلائی چاہتے تھے ان کی

خطبات طاہر جلد ۳
563
خطبه جمعه ۵ را کتوبر ۱۹۸۴ء
اور جانتے تھے کہ بعض دفعہ سختی کے نتیجہ میں بھلائی پہنچ جاتی ہے۔ چنانچہ ان مواقع پر بڑی حکمت
کے ساتھ جو انہوں نے اظہار کیا تو وہ دراصل خیر ہی کا اظہار ہے اَوْ تُخْفُوہ اور جوان کے سینوں
ان کے سینوں
میں چھپا ہوا ہے وہ بھی شر نہیں ہے وہ بھی خیر ہی خیر ہے۔
دو متقابل گروہ اور ان کی صفات پیش ہو گئیں۔ ایک وہ ہیں کہ جو جب بولتے ہیں گند
بولتے ہیں اور ظلم کی بات کرتے ہیں اور سختی سے حق کو دبانے کی بات کرتے ہیں اور جوان کے
سینوں میں چھپا ہوا ہے وَمَا تُخْفِي صُدُورُهُمْ أَكْبَر ( آل عمران : ۱۹) وہ اس سے بھی
زیادہ گند ہے یعنی ان کا ظاہر بھی گند ہے اور ظلم و ستم ہے اور ان کا باطن بھی گندا اور ظلم وستم ہے بلکہ
زیادہ گند ہے جو ان کے دلوں میں چھپا ہوا ہے۔ اسکے مقابل پر کچھ لوگ ہیں کہ کبھی اگر سخت
کلامی بھی کرتے ہیں تو خیر کی خاطر کرتے ہیں اور ان کے سینے میں تو خیر ہی خیر ہے شر کا کوئی بھی
پہلوان کے سینے میں پیدا نہیں ہوتا ۔ أَوْ تَعْفُوا عَنْ سُوء خواہ تم اس کو چھپالو یا سوء سے کلیہ
درگزر فرمالو گویا کچھ بھی نہیں ہوا۔ اس طرح متحمل کے ساتھ برائی کے پاس سے گزر جاؤ اسی
مضمون کو دوسری جگہ خدا نے فرمایاوَ إِذَا خَاطَبَهُمُ الْجَهِلُونَ قَالُوا سَلْمَانَ (الفرقان : ۲۴ )
گویا کہ ان کے رد عمل تین ہو گئے ۔ جب بولیں گے تو خیر کی خاطر بولیں گے اور خیر کی بات
کریں گے ورنہ اپنے دکھ سینوں میں چھپائے رکھیں گے اور یہ علم ہوگا ان کو کہ خدا جانتا ہے کہ ہمارے
دلوں پر کیا گزر رہی ہے اور اگر ان کے لئے ممکن ہو تو اس مجلس کو چھوڑ دیں گے اور جب جاہل ان سے
بات کرے گا تو کہیں گے سلما اچھا ہم رخصت ہوتے ہیں۔ اب ہماری یہاں مزید بیٹھنے کی کوئی
گنجائش باقی نہیں رہی ۔
فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ عَفُوا قَدِيرًا (النساء : ۱۵۰) ایسے لوگ اللہ تعالیٰ کو عفو پائیں گے۔
انہوں نے خدا کی خاطر عفو سے کام لیا ان کو یقین رکھنا چاہئے کہ اللہ تو ان سے بہت بڑھ کر عفو کرنے
والا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس ادا کے نتیجہ میں جو خدا کو پسند آئے گی بکثرت ان کے گناہ بخشے
جائیں گے۔ کتنا عظیم الشان دور ہے یہ صبر کا دور جس میں خدا کی خاطر آپ صبر سے کام لیتے ہیں اور
آپ کے ماضی کے سارے گناہ اور داغ صاف دھلتے چلے جاتے ہیں اور اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ
عفو کا سلوک فرماتا چلا جاتا ہے۔ اور فرماتا ہے قَدِیر وہ قدیر ہے۔ یعنی ان حالات کو اس طرح نہیں

خطبات طاہر جلد ۳
564
خطبه جمعه ۵ را کتوبر ۱۹۸۴ء
رہنے دے گا بلکہ ان کو تبدیل فرمادے گا اور اس بات پر قادر ہے کہ بالآخر یہ سود کا اظہار کرنے
والے سور کو سینوں میں چھپانے والے اس صفحہ ہستی سے مٹا دیئے جائیں گے اور خدا کے عفو کرنے
والے بندے اور خیر دلوں میں رکھنے والے اور خیر زبان سے جاری کرنے والے اللہ تعالیٰ ان کو غالب
فرمائے گا۔ تو یہ وہ مضمون ہے جہاں فرمایا إِلَّا مَنْ ظُلِمَ یعنی لَا يُحِبُّ اللَّهُ الْجَهْرَ
بِالسُّوءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلَّا مَنْ ظُلِمَ کے متعلق میں ذکر کر رہا تھا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَلَا تُجَادِلُوا أَهْلَ الْكِتُبِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِلَّا الَّذِينَ
ظَلَمُوا مِنْهُمْ
جو ان میں سے ظلم کرنے والے ہیں ان کے ساتھ تم کیا سلوک کرو۔ وہ سلوک اس
دوسری آیت میں بیان فرما دیا گیا جہاں إِلَّا الَّذِينَ ظَلَمُوا کہ جو لوگ مظلوم ہیں ان کو کیا کرنا
چاہئیے؟ تو الا سے مراد وہ لوگ ہیں جو ظلم کرنے والے اور وہ سلوک ہے جس کی تفصیل یہاں
بیان فرمائی اور اب پھر حسن بات کو مزید کھول کر بیان کرتا ہے اس وقتی اعراض کے بعد کہ ظلم کیا
ہے اور ظالموں سے کیا سلوک تمہیں کرنا چاہئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اب ہم تمہیں بتاتے ہیں
کہ قول حسن کیا ہے ؟ وَقُولُوا آمَنَّا بِالَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْنَا تم ان لوگوں سے کہو کہ جو کچھ خدا
نے ہماری طرف نازل فرمایا ہے ہم اس پر ایمان لانے والے ہیں ۔ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْكُمْ
تمہیں کیا تکلیف ہے ہم سے ہم تو اس وحی پر بھی ایمان لاتے ہیں جو تم پر نازل کی گئی یعنی جس
پر تم ایمان لاتے ہو۔ اگر تو ہماری وحی تمہاری وحی سے اس طرح ٹکراتی کہ جو کچھ تمہارے اوپر
نازل کیا گیا یعنی جس پر تم ایمان لاتے ہو اس کا ہم انکار کر دیتے تو پھر ایک ٹکراؤ کی شکل تھی۔ ہم
تو کلیہ اس پر ایمان لا رہے ہیں جس پر تم ایمان لاتے ہو اس کے علاوہ جس کو ہم خدا کا کلام سمجھ
رہے ہیں اس پر بھی ہم ایمان لاتے ہیں تم اس پر ایمان نہیں لاتے اس لئے اگر کوئی غصہ کا موقع
ہے تو ہمارے لئے ہونا چاہئے نہ کہ تمہارے لئے ۔ ہم جو تم کہتے ہو امنا و صدقنا کہتے ہیں ۔
ایک ایک بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہاں یہ بھی سچ ہے اور یہ بھی سچ ہے اور یہ بھی سچ ہے اور
اس کے سوا جو ہم کہتے ہیں تم ہر بات پر کہتے ہو جھوٹ بولتے ہو ،جھوٹ بولتے ہو، جھوٹ
بولتے ہو۔ اگر عقل سے کام لیا جائے تو غصہ کا موقع تو ہمارے لئے ہونا چاہئے نہ کہ تمہارے

خطبات طاہر جلد ۳
565
خطبه جمعه ۵ را کتوبر ۱۹۸۴ء
لئے اور عجیب الٹ قصہ ہے کہ غصہ تم کر رہے ہو اور ہم معاف کرتے چلے جارہے ہیں وہی
بات ہے کہ:
ان کو آتا ہے پیار پر غصہ
اور ہم کو غصہ پر پیار آتا ہے
یہ ہیں مومن خدا کے بندے۔ عجیب نقشہ کھینچتا ہے اللہ تعالی انکا وَ الْهُنَا وَ الْهُكُمْ وَاحِدٌ
اور پھر یہ دیکھو تمہارا معبود اور ہمارا معبود ایک ہی ہیں۔ ونَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ اور ہم جو اپنے
آپ کو مسلمان کہتے ہیں اس ایک خدا کی طرف منسوب ہو کر اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں۔ اسلام تو ایک خدا ہو
خدا کے ہاتھ پر لایا جاتا ہے ہم تو اپنے رب کے لئے اسلام لائے ہیں تمہیں اس کی کیا تکلیف پہنچ رہی
ہے؟ تمہیں یہ تکلیف ہے کہ ہم تمہاری تصدیق کرتے چلے جارہے ہیں، تمہیں یہ غصہ ہے کہ جو تمہارا
ایمان ہے، ہم کہتے ہیں سو فیصدی درست ہے! تمہیں یہ تکلیف ہے کہ جو خدا نے نازل فرمایا ہے ہم
ہر بات کو مانتے چلے جاتے ہیں اور یہ غصہ ہے کہ اس خدا کو کیوں مانتے ہو جو سب کا خدا ہے اور اس
کے نام پر کیوں مسلمان ہو گئے ؟ یہ تو کوئی عقل کی بات نہیں ، یہ تو کوئی انصاف کی بات نہیں۔
یہ ہے حق کی تفصیل جو خدا نے بیان فرمائی۔ پہلے اپنے نفوس کو پاک وصاف کرو، عبادت
کے طریق سیکھو اور عبادت میں یاد الہی پر سب سے زیادہ زور دو۔ اگر تم ذکر اللہ کی عادت ڈالو گے اور
اللہ کو یاد کرو گے تو تم کا ئنات کے مقاصد میں شمار ہونے لگو لگے تم حق بن جاؤ گے اور اگر تم ایسا کرو
گے تو پھر خدا تم سے یہ توقع رکھے گا کہ اس حق کو پھیلاؤ ۔ کیونکہ حسن کو پھیلانا یہ مومن کی پیدائش کا
مقصد ہے اور جو حسن تم نے خدا سے سیکھا ہے اسے اب دنیا میں پھیلانا شروع کر دو۔ اس کے نتیجہ میں
جب تمہیں بدی ملے ، نیکی کے بدلہ میں بدی سے تم سے سلوک کیا جائے تو تم پھر بھی حسن کے ذریعہ اس
کا جواب دو اور پہلے سے بڑھ کر احسان کا معاملہ کرو۔ ہر برے قول کا جواب خیر کے نتیجہ میں دینا ہے،
خیر کی نیت سے دینا ہے اور دل میں بھی خیر ہی رکھنی ہے۔ اگر تم یہ کرو گے اور کامل ایمان لاؤ گے پہلی
کتب پر بھی اور جو بھی خدا بندوں پر نازل کرتا ہے ان پر تم ایمان لاتے چلے جاؤ گے تو یہ کوئی ایسا فعل
نہیں کہ دنیا میں کسی قسم کی دل آزاری ہو سکے۔ یہ وہ طریق ہے جو ہمیشہ سے مومن اختیار کرتے چلے
آئے ہیں ۔ فرماتا ہے پھر تمہیں ہم یقین دلاتے ہیں کہ ایسی صورت میں خدا تعالیٰ یقیناً تمہاری

خطبات طاہر جلد ۳
566
خطبه جمعه ۵ را کتوبر ۱۹۸۴ء
مدد فرمائے گا اور تمہیں غالب کرنے پر خدا قادر ہے۔
کس طرح حق کو غالب فرمائے گا یہ ایک الگ بڑا تفصیلی مضمون ہے۔ کیونکہ وقت زیادہ ہو
رہا ہے اس لئے میں اسے چھوڑتا ہوں لیکن صرف آخری بات میں یہ کہہ دیتا ہوں خدا تعالیٰ فرماتا ہے
کہ دیکھو اس نے پہلے بھی یہ واقعہ گزر چکا ہے۔
أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ رُسُلًا إِلَى قَوْمِهِمْ فَجَاءُ وَهُمْ بِالْبَيِّنَتِ
فَانْتَقَمْنَا مِنَ الَّذِينَ أَجْرَمُوا وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا
نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ (الروم : ۴۸)
کہ دنیا میں ہم نے پہلی مرتبہ تو نبی نہیں بھیجے ۔ یہ ایک لمبا دستور ہے نہ ختم ہونے والا کہ ہم
ابنیاء بھیجتے چلے آئے ہیں اور جب بھی اس قوم نے جن کی طرف ابنیاء آئے انکار کیا
فَانْتَقَمْنَا مِنَ الَّذِينَ أَجْرَمُوا پھر ان ظلم کرنے والوں سے ہم نے بدلہ لیا ہے۔
وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ اور ہم پر حق ہے یہ بات کہ ہم مومنوں کی مدد کریں۔
اب یہاں بھی لفظ حق استعمال فرمایا اور کس طرح اس سارے مضمون کو کامل کر دیا ہے! ایک پورا دائرہ
مکمل فرما دیتا ہے اللہ تعالیٰ کہ حق سے آغاز ہوا ہے کا ئنات کا حق ذریعوں سے آغاز ہوا ہے، حق
بنانے کی خاطر آغاز کیا گیا ہے کا ئنات کا۔ یہ جو زمین و آسمان روحانی دنیا کے بنائے جاتے ہیں
یہ اسی لئے ہیں تا کہ تمہیں حق بنادیں اور جب تم حق ہو جاؤ گے تو پھر خدا کی اپنی ذات کی اپنے حق
کی قسم کھاتا ہے کہ وہ اپنے اوپر تمہاری مدد فرض کر لے گا نا ممکن ہے پھر کہ دنیا تمہیں ہلاک
کر سکے۔ ہم سزا دیں گے ان کو جو تمہارے خلاف زیادتیاں کرتے ہیں اور ظلم کرتے ہیں اور ہم
تمہاری مدد کو آئیں گے اور ضرور آئیں گے۔
اتنا عظیم الشان وعدہ ہو جس قوم کے ساتھ اس کے لئے آزمائش کے چند دن کیا حیثیت
رکھتے ہیں اور آزمائش کے وہ دن جو دن بدن لمحہ بہ لمحہ ان کی کیفیت بدلتے چلے جارہے ہیں اور
اندھیروں سے روشنی میں نکال کر رہے ہیں اور خدا تعالیٰ سے نئی محبتیں عطا کرتے چلے جاتے ہیں اور
نئے روحانی مراتب عطا کر رہے ہیں وہ ابتلا بھی احسان ہی کا رنگ رکھتا ہے جس کے آخر پر پھر یہ وعدہ
ہو اور خدا حق ذات کی قسم کھا کر یہ کہہ رہا ہے کہ میں ضرور تمہاری مدد کو آؤں گا تم نے بالکل مایوس نہیں

خطبات طاہر جلد ۳
567
خطبه جمعه ۵ را کتوبر ۱۹۸۴ء
ہونا ۔ ایسے لوگوں کے لئے مایوسی کا کیا سوال یا کسی شکوہ کی کون سے گنجائش ہے؟
اس لئے جماعت احمدیہ کی طرف سے تو اپنے رب کے حضور سوائے اسکے کوئی آواز نہیں اٹھ
سکتی کہ اے ہمارے آقا! تیرا ابتلا بھی ایک احسان ہی ہے جس کا ہم جتنا چاہیں شکر ادا کریں مگر ہم حق
ادا نہیں کر سکیں گے اور ہمیں جو اس کام کے لئے تو نے چن لیا ہے یہ بھی تیرا احسان ہے ورنہ ہم حق دار
نہیں تھے اور اس کے نتیجہ میں تو فرماتا ہے کہ ہم تمہاری مدد اور تمہاری نصرت کو آئیں گے اے خدا! ہم
تو کسی چیز کے بھی حق دار نہیں۔ تو ہی حق ہے، تیرے ہی بنا پر ہم نے حق کی ادائیں سیکھیں اور ہماری
پردہ پوشی کے بھی تو نے ہی وعدے فرمائے اور عفو کے طریق بھی ہمیں سکھائے اور پھر عفو کا
غفلتوں سے
سلوک بھی ہم سے فرمایا۔ پس جو کچھ ہے تو ہی تو ہے ہم تو کوئی حقیقت نہیں رکھتے ۔
ع حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا
( دیوان غالب صفحه : ۶۵)
اس سے بہتر مومن کے دل کی اور کوئی آواز خدا کے حضور نہیں اٹھ سکتی ۔

آج 10 میں سے 10 باقی