سورة ھود کی آیت 114 تا 124 کی تفسیر
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ ہود کی آیات ۱۱۴ تا ۱۲۴ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے مومنین کو نصیحت فرمائی کہ وہ ظالموں کی طرف جھکنے کی بجائے صرف اللہ تعالیٰ پر توکل کریں۔ آپ نے مصائب کے مقابلے میں نمازوں کے قیام، صبر اور نیکیوں کے ذریعے تاریکیوں کو دور کرنے اور معاشرے میں فساد کو روکنے کی اہمیت بیان فرمائی۔ نیز آپ نے ظالموں کے باہمی انتشار کے مقابلے میں مومنین کی باہمی محبت، اتحاد اور مقاصدِ تخلیق کی وضاحت فرمائی۔ خطبہ کے اختتام پر حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صاحبزادی حضرت سیدہ نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کی علالت کا ذکر کرتے ہوئے احباب جماعت سے ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی درخواست کی۔
موضوعات: تفسیر قرآن کریم، سورۃ ہود، عبادت اور صبر، توکل علی اللہ، مومنین کا باہمی اتحاد، دعا برائے صحت
خطبات طاہر جلد ۳
569
خطبه جمعه ۱۲ را کتوبر ۱۹۸۴ء
سورۃ ھود کی آیت ۱۱۴ تا ۱۲۴ کی تفسیر
( خطبه جمعه فرموده ۱۲ را کتوبر ۱۹۸۴ء بمقام مسجد فضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد سورہ ھود کی حضور نے درج ذیل آیات تلاوت فرمائیں :
وَلَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُمْ مِنْ
دُونِ اللَّهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ ثُمَّ لَا تُنْصَرُونَ وَأَقِمِ الصَّلوةَ طَرَفِي
النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ الَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّاتِ
ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّكِرِينَ وَاصْبِرْ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ
الْمُحْسِنِينَ فَلَوْلَا كَانَ مِنَ الْقُرُونِ مِنْ قَبْلِكُمْ أُولُوا بَقِيَّةٍ
يَنْهَوْنَ عَنِ الْفَسَادِ فِي الْأَرْضِ إِلَّا قَلِيلًا مِمَّنْ أَنْجَيْنَا مِنْهُمْ
وَاتَّبَعَ الَّذِينَ ظَلَمُوا مَا أَتْرِفُوْا فِيْهِ وَكَانُوا مُجْرِمِينَ
وَمَا كَانَ رَبُّكَ لِيُهْلِكَ الْقُرَى بِظُلْمٍ وَأَهْلُهَا مُصْلِحُونَ )
وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ أُمَّةً وَاحِدَةً وَلَا يَزَالُونَ
مُخْتَلِفِينَ إِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ وَ لِذلِكَ خَلَقَهُمْ وَتَمَّتْ
كَلِمَةُ رَبِّكَ لَأَمْلَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ
وَكُلًّا نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنْبَاءِ الرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِهِ فُؤَادَكَ
وَجَاءَكَ فِي هَذِهِ الْحَقُّ وَمَوْعِظَةٌ وَذِكْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ )
خطبات طاہر جلد ۳
570
خطبه جمعه ۱۲ اکتوبر ۱۹۸۴ء
وَقُلْ لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ إِنَّا عَمِلُونَ
وَانتَظِرُوا إِنَّا مُنْتَظِرُونَ وَلِلَّهِ غَيْبُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
وَإِلَيْهِ يُرْجَعُ الْأَمْرُ كُلَّهُ فَاعْبُدُهُ وَتَوَكَّلْ عَلَيْهِ وَمَا رَبُّكَ
بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ (ہود: ۱۱۴-۱۲۴)
پھر فرمایا :
قرآن کریم کی جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے اگر چہ یہ تلاوت جمعہ کے لئے جو وقت
مقرر ہوتا ہے اندازا اسکی نسبت ذرا زیادہ ہے لیکن مجبوری یہ در پیش ہے کہ اس میں ایک مکمل مضمون
ہے جو اوّل سے آخر تک مربوط چلتا ہے اور کسی جگہ بھی اس تلاوت کو اس سے پہلے جو میں نے ختم کیا
ہے اگر ختم کیا جاتا تو وہ بات مکمل نہ ہو سکتی اس لئے جہاں تک بار یک تفسیری پہلو ہیں ان کو چھوڑتے
ہوئے نسبتاً اس مضمون سے تعلق رکھنے والی بنیادی باتوں کو لیتے ہوئے میں ان آیات پر کچھ روشنی ڈالتا
ہوں ۔سب سے پہلے تو خدا تعالیٰ یہ فرماتا ہے:
وَلَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُمْ مِّنْ
دُونِ اللَّهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ ثُمَّ لَا تُنْصَرُونَ
کہ وہ لوگ جو ظلم کرنے والے ہیں ان کی طرف کسی پہلو سے بھی جھکو نہیں اور ان سے پناہ
لینے کا خیال دل سے نکال دو۔ رکن کہتے ہیں اس ستون کو جو مضبوطی سے ایک جگہ قائم ہو اور اس پر
سہارا لینے کو رکن کہتے ہیں، اس نے سہارا لیا رَكَنَ يَرْكَنُ سہارا لیا یا سہارا لیتا ہے۔ تو فرمایا جو لوگ تم
پر ظلم کرنے والے ہیں ان سے کسی قسم کی بھی امید نہیں رکھنی اور کوئی سہارا ان پر نہیں لینا
فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ تمہیں بجائے اس کے کہ ان سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا تمہیں آگ کا عذاب
پکڑے گا۔ وَمَا لَكُمْ مِنْ دُونِ اللهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ اور تمہارے لئے خدا کے سوا اور کوئی ولی نہیں
ثُمَّ لَا تُنْصَرُونَ اگر اس ولی کو چھوڑ کر تم کسی اور کی طرف جھکو گے تولا تُنْصَرُوْنَ کہیں سے کسی
طرف سے بھی تمہاری مدد نہیں کی جائے گی ۔ یہ ایک بہت ہی اہم بنیادی نکتہ ہے جسے مومن کو
سمجھنا چاہئے ۔
امر واقعہ یہ ہے کہ جب خدا کے نام پر کسی مومن کو تکلیف دی جاتی ہے تو غیر اللہ سے مدد کی
خطبات طاہر جلد ۳
571
خطبه جمعه ۱۲ را کتوبر ۱۹۸۴ء
ہرا مید اٹھ جایا کرتی ہے اور وَمَا لَكُمْ مِنْ دُونِ اللهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ میں یہی نقشہ کھینچا گیا ہے کہ
تم تو ایسی حالت میں آچکے ہو کہ باقی ساری کشتیاں تمہاری جل گئیں ہیں ، ساری راہیں تم نے اپنے
اوپر بند کر دی ہیں کیونکہ دنیا والے تو کسی نہ کسی قدر مشترک کسی بنا پر مدد کیا کرتے ہیں، دنیا والے تو
سودوں کے نتیجے میں مدد کیا کرتے ہیں، کچھ اپنے اصول چھوڑنے پڑتے ہیں اور کچھ ان کے اپنانے
پڑتے ہیں لیکن ایک ایسی جماعت جو کلیہ اللہ کی ہو چکی ہو اور اصول میں ایک ذرہ برابر بھی نرمی کے
لئے تیار نہ ہو، جس کو خریدا نہ جا سکتا ہو، جس کو اپنے مقاصد کے لئے ان کے اصولوں کے خلاف
استعمال نہ کیا جا سکتا ہو ان کی حالت تو یہ ہے کہ گویا ان کے لئے مدد کے سارے راستے ویسے ہی بند
ہو چکے ہیں اور چونکہ یہ محض اللہ کی خاطر ہے اس لئے تمہارے لئے خدا کے سوا اور کوئی ولی نہیں اور اگر
ایک دفعہ خدا کو ولی بنا کر اور دنیا کو اللہ کی وجہ سے دشمن بنا کر تم دنیا کی طرف جھکنے کی کوشش کرو گے تو
تمہیں آگ ملے گی ۔ آگ سے مراد یہاں جہنم کے سوا دنیا میں نا کامی اور حسرتوں کی آگ ہے۔ تم
جتنی کوشش کرو گے تمہیں ہر طرف سے مایوسی اور حسرت کی آگ پہنچے گی اور تمہیں تسکین کے لئے کوئی
چیز میسر نہیں آسکے گی اسلئے فرماتا ہے وَمَا لَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ یاد رکھو اللہ کے سوا
تمہارا کوئی ولی نہیں رہا ۔ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ خدا کے سوا تم کسی سے مدد نہیں کئے جاؤ گے۔
یہاں مرتدین کا بھی ذکر آگیا وَلَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا میں اس خیال سے
کہ ہم ان کے عذاب سے بچ جائیں خدا کے دشمنوں کی طرف جھک جانے کا معنی یہ بھی ہے کہ ارتداد
اختیار کر لو، ان کے ساتھ جا ملو۔ فرمایا اس صورت میں بھی امر واقعہ یہ ہے کہ تمہارا کوئی حقیقی مدد گار نہیں
بن سکتا خدا کے سوا اور اللہ سے جب وہ آگ دینے کا کسی کو فیصلہ کرے تو دنیا کی کوئی قوم کسی کو خدا کے
سوا بچا نہیں سکتی لا تُنصَرُونَ مراد یہاں یہ ہوگی ۔
یہ تو ہے منفی حصہ کیا نہیں کرنا ، اب کرنا کیا ہے۔ کوئی عمل کی تعلیم بھی تو ہونی چاہئے فرماتا ہے
۔
وَأَقِمِ الصَّلوةَ طَرَفِي النَّهَارِ وَ زُلَفًا مِنَ الَّيْلِ عبادت کرو، نمازوں کو قائم کرو دن کے
دونوں طرف میں بھی اور رات کے ایک حصہ میں بھی اور رات کے آخری حصے یعنی ایک کنارے پر
بھی ۔ إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ یاد رکھو حسنات برائیوں کو دور کر دیا کرتی ہیں۔
ذلِكَ ذِكْرَى لِلذکرین اس بات میں ایک بہت بڑی نصیحت ہے نصیحت پانے والوں کے لئے اور
خطبات طاہر جلد ۳
572
خطبه جمعه ۱۲ اکتوبر ۱۹۸۴ء
نصیحت کرنے والوں کے لئے ۔
اب بات تو یہ بظاہر بڑی عجیب لگتی ہے اور دشمن ہمیشہ اس بات پر تعجب بھی کیا کرتا ہے کہ
جب ہم کہتے ہیں کہ تمہارا لائحہ عمل کیا ہے، تم مقابل پر کیا تدبیر کر رہے ہو؟ تو تم لوگ آگے سے کہہ دیتے
ہو کہ ہم تو دعا کرتے ہیں اور عبادت کرتے ہیں اور سننے والا بڑے تعجب سے دیکھتا ہے کہ بڑی بیوقوف
قوم ہے، بڑے جاہل لوگ ہیں؟ دنیا ہر قسم کی تدبیریں کر رہی ہے، ہر قسم کے دکھ پہنچانے کے سامان
کر رہی ہے اور ہر قسم کے ہتھیاروں سے لیس ہے اور یہ عجیب جاہلوں کی قوم ہے جب ہم ان سے
کہتے ہیں کچھ ہاتھ ہلاؤ ، کچھ جوابا کا روائی کرو جواب یہ دیتے ہیں کہ ہم تو عبادت کر رہے ہیں اور یہ یہی
حالت قرآن کریم بھی پیش کر رہا ہے۔ فرماتا ہے اس کا حل یہ ہے ان سارے مصائب کا ان ساری
مصیبتوں کا وَ أَقِمِ الصَّلوةَ طَرَ فِي النَّهَارِ اپنے دن کو بھی عبادتوں سے گھیر لو طَرَ فِي النَّهَارِ
کا مطلب ہے گھیر لو ، سارے دن پر تمہاری عبادتیں پھیل جائیں وَزُلَفًا مِنَ الَّيْلِ اور رات کا
ایک حصہ بھی عبادت سے زندہ کرو۔ اِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ اور یہ قانون یاد
رکھو کہ ہمیشہ حسن بدیوں کو کھا جایا کرتا ہے۔
یہاں جو یہ
جو یہ فرمایا کہ ذلِكَ ذِكْرَى لِلذَّكِرِينَ اس میں کون سی نصیحت ہے؟ یہ تو سب کو پتہ
ہے کہ دن کے بعد رات آتی ہے اور رات کے بعد دن آتا ہے اور یہی قانون ہے یہی ہمیشہ سے انسان
دیکھتا چلا آیا ہے اس میں خاص نصیحت کون سی ہے ۔ اس نصیحت کی کنجی
إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّاتِ میں ہے کہ تم یہ نہ سمجھو کہ یہ اتفاقی باتیں ہیں ، اندھیرا
کبھی دن کو کھا جاتا ہے اور کبھی دن اندھیرے کو کھا جاتا ہے۔ فرمایا غور کرواندھیرے کی تو کوئی حقیقت
نہیں ۔ یہ ہمیشہ روشنی ہوتی ہے جو تاریکی کو کھایا کرتی ہے اور روشنی کے نہ ہونے کا نام اندھیرا ہے اس
لئے یہ نہ سمجھو کہ یہ اتفاقی حادثات ہیں اسی طرح چلتا چلا آرہا ہے کبھی اس کی باری اور کبھی اس کی باری
ان معنوں میں نہیں ہے بلکہ امر واقعہ یہ ہے کہ جب نیکیاں اٹھ جاتی ہیں تو ان کے نہ ہونے کا نام
تاریکی ہے اور جب نیکیاں واپس آجاتی ہیں تو تاریکی کے لئے بھاگنا مقدر ہے اس کے سوا تاریکی
کوئی بھی مقابلہ نہیں کر سکتی روشنی کا۔ تو فرمایا اپنے وجود کو روشنی سے بھر دو کیونکہ تمہارے مقابل پر تاریکی
ہے اور روشنی عبادت الہی سے نصیب ہوتی ہے۔ فرمایا اپنے دن بھی روشن کرو گے اور اپنی راتیں بھی
خطبات طاہر جلد ۳
573
خطبه جمعه ۱۲ اکتوبر ۱۹۸۴ء
روشن تر کر دو اور پھر دیکھو کے تمہارے مقابل کی ساری تاریکیاں زائل ہو جائیں گی۔
فَإِنَّ اللهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ لیکن اس کے لئے صبر کی ضرورت ہوتی
ہے۔ یہ ٹھیک ہے راتیں ملتی ہیں لیکن فرماتا ہے کہ بعض دفعہ راتیں بڑی بو جھل بھی ہو جایا کرتی ہیں اور
روشنی آتی تو ہے اور اندھیرے کونوں میں بدل دیتی ہے لیکن جو لوگ دکھوں سے گزر رہے ہوتے ہیں ان
کے لئے لمحہ لمحہ ایک عمر لگتا ہے گزر گئی اس لئے ساتھ صبر کی تعلیم ساتھ دی ۔ کیونکہ قرآن کریم تو
Slognism پیدا نہیں کرتا محض یہ دعوی کر کے کہ تم جیتو گے تم جیت گئے۔ تم روشنی ہو اور دشمن اندھیرا
ہے یہ باتیں کر کے قرآن کریم تسلیاں دے کر چھوڑتا نہیں ہے بلکہ جس لائحہ عمل کے اوپر داخل کرتا ہے
انسان کو اس لائحہ عمل کے خطرات سے بھی آگاہ فرماتا ہے۔ فرماتا ہے کہنے کو تو آسان بات ہے، صبح
ہوئی اور رات ٹل گئی لیکن جنہوں نے دکھوں کی رات کاٹی ہو ان کو علم ہوتا ہے کہ کتنی مصیبتوں کے بعد،
کتنے انتظار کے بعد وہ صبح طلوع ہوئی تھی جس کے لئے وہ آنکھیں لگائے بیٹھے تھے۔ فرمایا و اصبر
صبر ضرور تمہیں کرنا پڑے گا ۔ فَإِنَّ اللهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ لیکن یہ یقین رکھو کہ حسن
پیدا کرنے والوں کے اجر کو اللہ تعالیٰ ضائع نہیں کیا کرتا۔
محسن سے مراد نیک اعمال کرنے والا بھی ہے۔ محسن سے مراد تمام سوسائٹی میں تمام معاشرہ
صلى الله
میں حسن بکھیرنے والا بھی ہے اور محسن سے مراد عبادت کو اتنے خوبصورت رنگ میں ادا کرنے والا بھی
ہے کہ اللہ کی نگا ہیں اس پر پڑ رہی ہیں ۔ چنانچہ آنحضرت علی نے محسن کی ایک یہ بھی تعریف فرمائی کہ
اس طرح عبادت کرو۔ احسان کیا ہے؟ اس طرح عبادت کرنا جیسے تم خدا کو دیکھ رہے ہو اور پھر خدا تمہیں
دیکھ رہا ہے۔ (صحیح بخاری کتاب الایمان باب سوال جبریل النبی ﷺ عن الایمان والاسلام والاحسان ) ایسی
خوبصورت ہو جائے تمہاری عبادت کہ اللہ کے پیار کی نگاہیں پڑنے لگیں۔ فرمایا ایسی صورت میں
تمہیں کیسے نقصان پہنچ سکتا ہے؟ تم تو خدا کی آنکھوں کے سامنے رہو گے دن کو بھی خدا کی نگاہوں کے
سامنے رہو گے اور راتوں کو بھی خدا کی نگاہوں کے سامنے رہو گے اس لئے وہم و گمان بھی دل میں نہ لا
نا کہ تم نا کام ہو گے۔ یہ تو مومنوں سے خطاب ہے۔ اس کے بعد فرماتا ہے ان لوگوں کے متعلق جو ظلم
کرنے والے ہیں جو اپنے مقدر بیگاڑ لیتے ہیں اپنے ہاتھوں سے فرماتا ہے :
خطبات طاہر جلد ۳
574
خطبه جمعه ۱۲ را کتوبر ۱۹۸۴ء
فَلَوْلَا كَانَ مِنَ الْقُرُونِ مِنْ قَبْلِكُمْ أُولُوا بَقِيَّةٍ يَنْهَوْنَ عَنِ
الْفَسَادِ فِي الْأَرْضِ
کاش ایسا کیوں نہ ہوا کہ تم سے پہلے جو لوگ گزرے جو بستیاں آئیں ان میں صاحب عقل
لوگ ہوتے ۔ عقل و دانش سے کام لیتے ، وہ دنیا کے اوپر نظر ڈال کر اسکے تجارب سے فائدہ اٹھانے
والے ہوتے اور فساد سے روکنے والے بن جاتے ۔ إِلَّا قَلِيلًا مِّمَّنْ أَنْجَيْنَا مِنْهُمْ گرایی
لوگ بہت تھوڑے تھے اور ان کو ہم نے ان لوگوں کے ساتھ نجات عطا کر دی جن کو ہم نے نجات بخشنی
ہی تھی یعنی مومن ۔
یہاں فساد کے روکنے والوں سے مراد ظالموں کی قوم میں سے صاحب عقل لوگ مراد ہیں ۔
إِلَّا قَلِيلًا مِمَّنْ اَنْجَيْنَا مِنْهُمْ میں اس طرف اشارہ ہے کہ جن کو ہم نے نجات بخشی یعنی مومنین
ان میں تھوڑے سے وہ بھی شامل تھے، ایسا تو ہوتا رہا لیکن قوم کی اکثریت نے فساد سے روکنے کا کام
نہیں کیا۔ اس میں ایک بہت بڑی گہری حکمت کی بات ہے اور وہ یہ کہ جب ظلم شروع ہو جائے کسی
قوم کی طرف سے تو خدا تعالیٰ چونکہ متنبہ کر چکا ہے کہ ان کی ہلاکت کے دن پھر آیا کرتے ہیں ۔ اس
وقت یہ عذر پھر خدا کے سامنے پیش نہیں ہوا کرتا کہ اے خدا! ہم تو ظلم کرنے والے نہیں تھے، ہم تو پسند
نہیں کرتے تھے اس بات کو ۔ فرمایا تمہاری ذمہ داری ادا نہیں ہوئی تم ان لوگوں میں سے کیوں نہیں
ہوئے جنہوں نے فساد کورو کا ؟ جب تم ظلم اور فساد کو دیکھتے ہو اگر تم نے اس کو روکنے کی کوشش نہیں کی تو
تمہاری ذمہ داری ادا نہیں ہوتی اس لئے جب پکڑ کا وقت آتا ہے تو ایسے لوگ بھی ساتھ مارے جاتے
ہیں۔ وہ یہ نہیں کہہ سکتے پھر کہ جی ہم تو شریف لوگ تھے ہم نے تو حصہ ہی نہیں لیا اور جب پکڑ کے وقت
آتے ہیں تو ہر سطح پر یہی ہوتا ہے، کچھ لوگ جرم کر رہے ہوتے ہیں، کچھ خاموشی سے ان کا تماشا دیکھ
رہے ہوتے ہیں، کچھ باہر کھڑے داد دے رہے ہوتے ہیں ۔ جب سزا ملنے لگتی ہے تو کہتے ہیں جی ہم
تو نہیں شریک اس نے مارا تھا میں نے تو نہیں مارا تھا اور بعض فرقے بھی پھر ایسی باتیں کرتے ہیں کہ
جی فلاں فرقے والے تھے ہم تو نہیں تھے۔ تو اللہ تعالیٰ نے قانون ہی وہ رکھ دیا بچنے کا جس میں منہ کی
باتیں کام نہیں آسکتیں۔ جس میں اتنا کردار ہے ، اتنی مردانگی ہے، اتنی شرافت ہے کہ وہ بدی کو دیکھ کر
برداشت نہیں کر سکتا اور اگر ہاتھ سے نہیں روک سکتا تو منہ سے کم سے کم اس کے خلاف اعلان کرنا
خطبات طاہر جلد ۳
575
خطبه جمعه ۱۲ را کتوبر ۱۹۸۴ء
شروع کر دیتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ ظلم ہے یہ غلط ہے تو يَنْهَوْنَ سے مراد یہ نہیں ہے کہ ان کو طاقت بھی
ضروری ہے۔ فرماتا ہے اگر وہ منہ سے ہی کہنا شروع کر دیں کہ ہے ظلم اور یہ مناسب نہیں ہے یہ نہیں
ہونا چاہئے تو اس کے نتیجہ میں بھی اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو ان لوگوں کے ساتھ بخش دیا کرتا ہے اور نجات
دیتا ہے جن کو نجات دینے کا اس نے پہلے سے فیصلہ کیا ہوا ہے۔
وَاتَّبَعَ الَّذِينَ ظَلَمُوا مَا تُرِفُوا فِيْهِ وَكَانُوا مُجْرِ مِينَ اور وہ لوگ
جو ظالم ہیں، یہ تو شرفا کا حال ہے قوم کا کہ خاموش رہے اور روکا نہیں اور جو ظالم ہیں جو خدا نے ان کو
نعمتیں ، آسائشیں دی ہوئیں تھیں ان میں وہ ڈوبتے چلے گئے ۔ وَكَانُوا مُجْرِمِينَ اور وہ مجرم
تھے۔ اس حالت میں انہوں نے ہماری نعمتوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی کہ ان کا حق نہیں تھا۔
مجرم کے لئے تو اللہ تعالیٰ نے نعمتیں پیدا نہیں کیں ۔ جب خدا کی نعمتوں کو کوئی بگاڑتا ہے اور جرم کرتا
چلا جاتا ہے تو اس کا استحقاق ختم ہو جاتا ہے۔ وَمَا كَانَ رَبُّكَ لِيُهْلِكَ الْقُرَى بِظُلْمٍ
وَأَهْلُهَا مُصْلِحُونَ اللہ تعالیٰ کسی بستی کو ظلم کی راہ سے ہلاک نہیں کیا کرتا و أَهْلُهَا
مُصْلِحُونَ ۔ یہاں تعریف فرمائی ایک اور جو عام دنیا والے اپنے لئے کہتے ہیں کہ ہم اصلاح کرنے
والے ہیں ان سے مختلف ہے۔ یہ پہلی آیت کی روشنی میں تعریف کی گئی ہے سنو کہ روکنے والے ظلم کو
اور شقاوت قلبی کو ختم کرنے والے یہ مصلحین ہوا کرتے ہیں۔ چنانچہ قرآن کریم نے پہلے بھی اس
مضمون کو اس طرح بیان فرمایا:
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا تُفْسِدُوا فِي الْأَرْضِ قَالُوا إِنَّمَا نَحْنُ
مُصْلِحُونَ (البقره: ۱۳)
وہ کہتے ہیں ہم تو اصلاح کرنے والے ہیں ۔ ہم تو زبر دستی روک رہے ہیں فتنہ پرداری سے
ہم تو زبردستی لوگوں کے ایمان ٹھیک کر رہے ہیں ، مار مار کر ان کے کلمے درست کرا رہے ہیں ، مار مار کر
ان کو نمازیں پڑھوا رہے ہیں ۔ ہمیں کہتے ہو کہ ہم فسادی ہیں ! فرماتا ہے :
أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلَكِنْ لَا يَشْعُرُونَ
(البقره: ۱۴)
بیوقو فو! سنو تم ہی فسادی ہو، اللہ جانتا ہے کہ تم فسادی ہو۔ یہاں اس کی مزید تشریح فرمادی
خطبات طاہر جلد ۳
576
خطبه جمعه ۱۲ را کتوبر ۱۹۸۴ء
انہ رہے۔
کہ جب دنیا میں دکھ دیئے جاتے ہیں، نا جائز ظلم کئے جاتے ۔ جاتے ہیں خدا کے نام پر ہر قسم کے ستم ڈھائے
جاتے ہیں اس وقت جو منہ سے بھی نہیں روکتا وہ فسادی ہے اور مصلحین وہی لوگ ہیں جو ظلم کی حالت
میں جب بستیوں پر ظلم ہو رہے ہوں اس وقت وہ پھر اصلاح کی کوشش کیا کرتے ہیں۔ تو بڑا کھول دیا
ہے مضمون تا کہ کسی کو غلط فہمی نہ رہے
فرماتا ہے جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ ہم ایک امت بنانے کے لئے زبردستی کر رہے
ہیں ، ایک ہاتھ پر اکٹھا کرنے کے لئے فتنوں کی جڑیں کاٹ رہے ہیں تو فرمایا یہ تو اللہ کا کام ہے یہ
تمہارا کام نہیں ۔ وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ أُمَّةً وَاحِدَةً تم کون ہوتے ہو
امت واحدہ بنانے والے؟ اگر اللہ چاہتا تو سارے بنی نوع انسان کو ایک امت بنا دیتا۔ کیا تمہارے
ڈنڈے کا انتظار کر رہا ہے خدا تعالیٰ کہ تم ڈنڈے ہاتھ میں پکڑو تو خدا کی امت واحدہ بن جائے دنیا ؟
فرماتا ہے وَلَا يَزَالُوْنَ مُخْتَلِفِينَ ہم یہ بھی بتا دیتے ہیں کہ جتنا مرضی زور لگا لیں ان کے
اختلاف دور نہیں ہو سکتے کبھی کیونکہ جب تک خدا فیصلہ نہ کرے کہ ایک امت واحدہ بن جائے اس
وقت تک یہ ممکن ہی نہیں کہ انسان اپنے اختلاف دور کر لے۔ دوسروں کو مارو گے کہ ہمارے اندر ملو اور
امت واحدہ بنو ورنہ ہم تمہیں چھوڑیں گے نہیں جبکہ خود تمہارے اندر فتنے پھوٹ رہے ہوں گے تم خود
ایک دوسرے کے گھروں کو آگئیں لگا ر ۔ رہے ہو گے، خود ایک دوسر۔ رے کی مسجد میں جلا رہے ہو گے،
وَلَا يَزَالُوْنَ مُخْتَلِفِينَ تمہارا تو مقدر ہی یہ ہے، تم خدا سے دور جاپڑے ہو، تم مصلحین نہیں
رہے، تم فساد کی باتیں کرتے ہو۔ فساد تمہاری جزا ہے اور خدا یہ اعلان کر رہا ہے
وَلَا يَزَالُوْنَ مُخْتَلِفِينَ تمہارے اختلاف کبھی ختم نہیں ہو سکتے آپس میں اب تم نے جھوٹ
بول کر خدا کے نام پر اختلاف دور کرنے کا بہانہ بنا کر ظلم کی راہ اختیار کی ہے تمہاری سزا یہ مقدر کی گئی
ہے وَلَا يَزَالُوْنَ مُخْتَلِفِينَ کیسا عظیم کلام ہے! کسی باریک پہلو کو چھوڑتا نہیں اور جو پیشگوئی
کرتا ہے بعینہ پوری ہوتی چلی جاتی ہے۔ کسی کا بس ہی نہیں کہ اس پیشگوئی کو ٹال سکے۔
صلى الله
إِلَّا مَنْ رَحِمَ رَبُّكَ فرماتا ہے ہاں وہ لوگ جن پر خدا رحم کرنے کا فیصلہ کر لیتا ہے وہ
ایک ہوا کرتے ہیں۔ جن کو تیرا رب اے محمد علی ایک ہاتھ پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ کرلے وہ ایک
ہاتھ پر اکٹھے ہو جایا کرتے ہیں اور ان کے اندر پھر تو کوئی اختلاف نہیں دیکھے گا ۔ جن پر خدا نے رحم کیا
خطبات طاہر جلد ۳
577
خطبه جمعه ۱۲ را کتوبر ۱۹۸۴ء
ہو وہ غیر کے مقابل پر شدید ہو جایا کرتے ہیں رَّحِمَ رَبُّكَ کی تفصیل دوسری جگہ قرآن کریم میں
موجود ہے کہ وہ کون لوگ ہیں جن پر اللہ رحم کیا کرتا ہے؟ فرماتا ہے وہ خود رحیم ہو جاتے ہیں ۔
أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ (محم: ٣٠)
یعنی غیروں کے مقابل پر سخت ہو جاتے ہیں ان کے اندر کوئی اختلاف نہیں رہتا
رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ ایک دوسرے سے نہ صرف مل جاتے ہیں بلکہ بے انتہا رحم کرنے والے ہو جاتے
ہیں ایک دوسرے پر ، دور ممالک میں کہیں کسی کو دکھ پہنچتا ہے تو نہ ان کا قومی رشتہ نہ ان کو کوئی اور قرب
نصیب دور بیٹھے ایسے لوگوں کے لئے رونے لگتے ہیں جن کو انہوں نے کبھی دیکھا بھی نہیں ہوتا۔
چنانچہ مجھے یاد ہے جب 74ء کے بعد امریکہ کے نیشنل پریزیڈنٹ مظفر احمد ظفر ان کا نام
ہے وہ امریکن نیشنل ہیں وہ جب 74ء کے دو سال بعد ربوہ تشریف لائے اور جلسہ کے بعد ان سے کہا
گیا کہ جلسہ کی آخری رات تھی غالبا کہ چند منٹ کے لئے آپ خطاب کریں احباب سے بتائیں کہ
آپ کے کیا تاثرات ہیں تو ان کے تاثرات کیا تھے وہ تو آنکھوں سے آنسوؤں کی جھڑی لگ گئی، سارا
بدن ان کا سسکیوں سے کانپ رہا تھا اور بات منہ سے نکلتی نہیں تھی ، بڑی مشکل سے ٹکڑوں میں انہوں
نے یہ کہا کہ میرے تاثرات کیا ہیں 74ء میں جو حال ہمارا ہوا تھا تم لوگوں کی خاطر تمہیں کیا پتہ کیسے
سخت دن ہم نے کاٹے ہیں تمہارے لئے دکھوں میں اور آج خدا کے شکر سے میری آنکھیں آنسو بہا
رہی ہیں کہ آپ سب کا چہرہ میں دیکھ رہا ہوں کتنا اطمینان ہے، کتنا سکون ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہر
مصیبت سے آپ کو نجات بخشی ہے۔ تو یہ ہے إِلَّا مَنْ رَّحِمَ رَبُّكَ ہاں ایک وہ ہوا کرتے ہیں
جن پر خدا آسمان سے رحم فرماتا ہے، جن کے ایک ہونے کا فیصلہ کر لیا کرتا ہے اور وہ کیسے ہوتے ہیں
رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ (الفتح: ۳۰) وہ ایک دوسرے پر بے حد رحیم و کریم ہوتے ہیں ، ایک دوسرے کے
گھروں کو آگیں نہیں لگایا کرتے ، ایک دوسرے کی مسجد میں نہیں جلایا کرتے ، ایک دوسرے کی عورتوں
کی بے حرمتی نہیں کیا کرتے اور سروں کی چادریں نہیں اتارتے وہ تو سروں پر چادریں ڈالنے والے
لوگ ہیں ۔ یہ امت واحدہ ہے جو خدا کے فضل سے بنا کرتی ہے۔ تم کس امتِ واحدہ کی باتیں کر رہے
ہو وہ جو نفرتوں کا شکار ہیں آپس میں؟ جس کی ساری زندگی ایک دوسرے کے خلاف سازشوں میں
مصروف رہتی ہے ؟ وَ لِذلِكَ خَلَقَهُمْ فرمایا یہ ہے تخلیق کا مقصد ۔ ایسی قوم پیدا ہونا جن کے اندر
خطبات طاہر جلد ۳
578
خطبه جمعه ۱۲ را کتوبر ۱۹۸۴ء
بے انتہا پیار ہو آپس میں بے حد محبتیں ہوں، اشتیار ہوں، قربانیاں ہوں ، خدا کے نام پر وہ ایک دوسرے
سے محبت کرتے ہوں ، ایک دوسرے کے لئے فدا ہوتے ہوں ، ایک دوسرے کے غم میں آنسو بہاتے
ہوں فرماتا ہے وَ لِذلِكَ خَلَقَهُمْ دیکھو میری تخلیق کا مقصد پورا ہو گیا ۔ جب یہ لوگ دنیا میں آئے
تب میں کہتا ہوں وَ لِذلِكَ خَلَقَهُمْ اس لئے خدا نے پیدا کیا تھا اس کا ئنات کو کہ ایسے لوگ وجود میں
آئیں۔ لیکن افسوس کہ اکثریت ویسی نہیں ہے۔ وَتَمَّتْ كَلِمَةُ رَبِّكَ لَأَمْلَنَّ جَهَنَّمَ مِنَ
الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ حسرت کا مقام یہ ہے کہ اس مقصود کو بھلا کر باوجود اس کے کہ پیدائش
کا مقصد یہ تھا کہ ایسے رحیم بندے خدا کے پیدا ہوں پھر بھی اکثریت ایسی ہے جو جہنم کا ایندھن بننے
والی ہے اور ان میں بڑے لوگ بھی اور ان میں چھوٹے لوگ بھی ہیں ۔
صلى الله
وَكُلًّا نَقُصُّ عَلَيْكَ مِنْ أَنْبَاءِ الرسل اے محمد ﷺ اس طرح ہم تجھے انبیاء کی علی سہ
الله
صلى
باتیں سناتے ہیں ما نُثَبِّتُ بِهِ فُؤَادَكَ تا کہ غموں اور دکھوں کے وقت میں تمہارے دل کو ڈھارس
ملے تمہیں سہارا ملے۔ یہ وہ راتوں کے قصے ہیں جو آنحضرت ﷺ سے اللہ تعالیٰ پیار اور محبت میں کیا
کرتا تھا جس طرح دکھوں کی راتوں میں مائیں سہارا دیتی ہیں بچوں کو کوئی بات نہیں ابھی دن آنے والا
ہے صبح ہو جائے گی فکر نہ کرو تسلی رکھو، اس طرح ہی ہمارا رب حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو تسلیاں
دیتا تھا اور یہ انداز ہے تسلی کا۔ ساتھ ساتھ پرانے لوگوں کی باتیں ۔ کس طرح قو میں مخالفتوں میں
ہلاک ہوئیں؟ کس طرح دکھوں سے لوگ گزرے اور خدا کے رحم کی علامت کیا ہے؟ کس طرح مخالفین
آپس میں ہی ایک دوسرے سے لڑتے اور ایک دوسرے کے خلاف حسد کی آگ میں جلتے ہیں؟ کس
طرح مومنین کا حال ہے کہ وہ ایک دوسرے کے غم میں ایک دوسرے کے دکھ کیلئے اپنی جان پر ایک
موت وارد کر لیتے ہیں۔ فرمایا اور آخر پر یہی جیتا کرتے ہیں۔ یہ ہمارا انداز تسلی دیکھو کس طرح ہم تجھے
پیار سے باتیں سکھا کر تمہارے لئے ڈھارس دیتے ہیں ، تمہیں سہارا دیتے ہیں کہ تسلی کے ساتھ باتیں
کرتے ہوئے پیار کی باتیں سنتے ہوئے یقین کی حالت میں ان دکھوں کے وقت سے گزر جاؤ۔
وَجَاءَكَ فِي هَذِهِ الْحَقُّ وَمَوْعِظَةٌ وَ ذِكْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ )
فرمایا تیرے مضبوط ہونے کے ساتھ مومن مضبوط ہوتے ہیں۔ تیرا ایک دل تقویت نہیں پاتا بلکہ تیرا وہ
دل ہے جس میں سارے مومنین کے دل دھڑک رہے ہیں ۔ جب ہم تیرے دل کو ڈھارس دیتے ہیں
خطبات طاہر جلد ۳
579
خطبه جمعه ۱۲ را کتوبر ۱۹۸۴ء
تو مومنوں کے دل ڈھارس پا جاتے ہیں الْحَقُّ وَ مَوْعِظَہ ہم نے حق اور موعظہ اس کتاب میں
بھیجی ہے و ذِكْرَى لِلْمُؤْمِنِينَ کہ مومنوں کے لئے اس میں بہت عظیم الشان کلام ہے۔ وہ
پڑھتے ہیں، سنتے ہیں اور ان کے دلوں کو تقویت مل جاتی ہے۔ یہ درمیانی خطاب مومنوں سے ہے پھر
یعنی ظلم والوں کا بیان کرنے کے بعد پھر مومنوں کی طرف اللہ تعالیٰ واپس آیا اور اب مومنوں سے
مخاطب کر کے کہتا ہے ہم نے جو تجھ سے باتیں کی ہیں ہم تو تمہیں ایسی تقدیریں بتا چکے ہیں جو بدلا نہیں
کرتیں اٹل ہیں۔ اب تم ہماری طرف سے اس مقام پر فائز ہو کہ کھل کر یقین کے ساتھ دشمن کو مخاطب
کر کے یہ باتیں کہو۔ وَقُلْ لِلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمُ اے محمد الله
اب تو کھڑا ہو جا اور ہم نے جو تجھے ڈھارس دی ہے ، ہم نے تجھے جو یقین دلایا ہے اس برتے پر یہ
جانتے ہوئے کہ تیری پشت پر تیرا خدا کھڑا ہے اور کائنات کا خدا کھڑا ہے تو اعلان کر دے، ان سے
کہہ دے اعْمَلُوا عَلَى مَكَانَتِكُمْ اب جو چاہتے ہو تم کر لو انا عمِلُونَ ہم بھی وہ کریں گے جس کا
خدا نے ہمیں حکم دیا ہے ۔ وَانْتَظِرُوا إِنَّا مُنْتَظِرُونَ اور اب تو وہ بات آگئی ہے کہ زبان کی
باتیں ختم ہو چکی ہیں تم بھی انتظار کرو اور ہم بھی انتظار کریں گے۔ تم سے تمہارے شیاطین کچھ باتیں
کرتے ہیں، تمہیں جھوٹے وعدے دیتے ہیں، تمہیں فساد پر ابھارتے ہیں ہم اس کے مطابق عمل
کرو۔ ہم سے ہمارا خدا کچھ باتیں کرتا ہے، کچھ طریق ہمیں بتاتا ہے، وہ ہم نے اس سے سیکھنی ہیں
اب ہم ان پر عمل کریں گے اور دونوں انتظار کریں گے۔
وَلِلَّهِ غَيْبُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَإِلَيْهِ يُرْجَعُ الْأَمْرُ كُلُّهُ
فَاعْبُدُهُ وَتَوَكَّلْ عَلَيْهِ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ
وَلِلَّهِ غَيْبُ السَّمَواتِ وَالْأَرْضِ اللہ کے لئے آسمان اور زمین کے غیب ہیں وہی
جانتا ہے کہ کل کیا ہونے والا ہے۔ انتظار کے جواب میں کیا ہو گا یہ بتارہا ہے اللہ تعالیٰ کہ تم بھی بندے ہو
تمہارے مقابل بھی بندے ہیں لیکن ان کو یہ بتانے والا کوئی نہیں کہ ان کا انجام کیا ہے لیکن تمہیں بتانے
والا تمہارا رب موجود ہے کیونکہ وہ غیب کو جانتا ہے اور اسی کی طرف ہر امر لوٹتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ تمام
حکومت، تمام قوت، ہر فیصلہ خدا کی مرضی سے ہوا کرتا ہے تو فرمایا جس کے ہاتھ میں غیب ہے اسی کے
خطبات طاہر جلد ۳
580
خطبه جمعه ۱۲ را کتوبر ۱۹۸۴ء
ہاتھ میں قوت بھی ہے، اس کے ہاتھ میں طاقت کے سب سرچشمے ہیں اس لئے تمہیں کس بات کا خوف
ہے۔ تو ان کا غیب تو ظلم اور تباہی سے بھر سکتا ہے تمہارا غیب تو بہر بہر حال حال روشن روشن ر رہے گا ۔ تمہارے لئے جو ظلم
آنا تھا ان کی طرف سے آچکا اب تو دن کا تم انتظار کرو اور خدا ان کے دنوں کو راتوں میں بدلنے والا ہے
یہ یقین رکھو فَاعْبُدُهُ وَتَوَكَّلْ عَلَيْهِ پھر وہی خلاصہ نکالا ۔ دیکھئے کس طرح یہ سارا مضمون سمٹ کر پھر
آخر عبادت پہ جا کر ختم ہو جاتا ہے۔
ع
فرمایا خلاصہ کلام یہ ہے بات لمبی کیا کی جائے مختصر یہی ہے فَاعْبُدُهُ وَتَوَكَّلْ عَلَيْهِ
ایک کام کی بات یہ ہے کہ عبادت کر اور اللہ پر توکل رکھ۔ عبادت کرنے والے دنیا میں کبھی ہارا نہیں کرتے
اور عبادت کرنے والوں کو خدا کبھی چھوڑا نہیں کرتا۔ تو کل کا مطلب یہ ہے یقین رکھو کہ کبھی خدا نے کائنات
میں اپنے عبادت کرنے والوں کو ضائع نہیں فرمایا ۔ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ اور جو کچھ تم
کر رہے ہو اللہ ان باتوں سے غافل نہیں ہے۔ تم لوگ سمجھتے ہو کہ اتنی دیر ہوگئی روتے ہوئے گڑ گڑاتے
ہوئے اب کب جواب آئیں گے ہماری سجدہ گاہوں کے آنسوؤں کے؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تو کل
رکھو حو صلے نہ ہارو ۔ کیوں یقین نہیں کرتے ، کیوں نہیں جانتے کہ جب تم سور ہے ہوتے ہو اس وقت
بھی تمہارا خدا تمہارے لئے جاگ رہا ہوتا ہے وہ تو کسی حالت سے بھی غافل نہیں اس لئے تم تو خدا کی
آنکھوں کے سامنے بسنے والی قوم ہو تمہیں کس بات کا خوف ہے؟ جو خدا کے رحم سے اوجھا ے اوجھل رہ کر ، خدا
کی نظر سے اوجھل رہ کر زندگی گزارنا چاہتے ہیں ان کے لئے خوف ہو سکتا ہے غیب میں لیکن تمہارا
غیب یقینی ہے ۔ لازماً تمہارے حق میں پردہ غیب سے ایسی ایسی نعمتیں نازل ہوں گی، ایسی ایسی
نصرتوں کے سامان ہوں گے جن کا تصور بھی تم نہیں کر سکتے ۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:
چند دن ہوئے ربوہ سے اطلاع آئی تھی کہ حضرت سیدہ نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مبارک اولاد میں سے ، مبشر اولاد میں سے آخری بیٹی ہیں جو زندہ ہیں
ان کی طبیعت اچھی نہیں ہے اور مجھ سے اجازت لی تھی کہ ان کو لاہور منتقل کیا جائے۔ چنانچہ میں نے کہا
کہ فوری طور پر لاہور جانا چاہئے ۔ چند دن ہوئے ہیں لاہور سے یہ اطلاعیں مل رہی تھیں کہ ڈاکٹر تحقیق
خطبات طاہر جلد ۳
581
خطبه جمعه ۱۲ را کتوبر ۱۹۸۴ء
کر رہے ہیں اور کافی تشویش کی صورت ۔ ہے ۔ بظاہر تو اس وقت فوری خطرہ کوئی نہیں ہے لیکن جس
بیماری کی تشخیص ہوئی ہے اس سے ڈاکٹر بہت متفکر ہیں اور اس وقت یہ سوچ رہے ہیں کہ آپریشن ہونا
چاہئے یا نہیں ہونا چاہئے۔
تو احباب جماعت خاص طور پر بڑے الی ے الحاج سے دعا میں یاد رکھیں کیونکہ کیونکہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے عشق اور محبت کا تقاضا یہ ہے کہ جس حد تک بھی ہو سکے ہمارے اندر آپ کی اولاد میں
سے جو مبشر اولاد ہے اس میں سے نشانیاں باقی رہیں اور رہیں بھی تو امن کی حالت میں، خیر و خوبی کے
ساتھ، خوشیوں کے ساتھ ، دکھوں کے ساتھ نہیں ۔ تو یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں جہاں تک بھی
تقدیر مل سکتی ہے اللہ تعالیٰ ٹال دے اور حضرت سیدہ موصوفہ کو صحت و عافیت کے ساتھ ، خوشیوں کے
ساتھ برکتوں والی زندگی عطا فرمائے ۔ آمین ۔