شرعی عدالت کے فیصلہ پر تبصرہ نیز مخالفین انبیاء کی تاریخ
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۳
638
خطبه جمعه ۲ نومبر ۱۹۸۴ء
استہزاء کرنے والوں کے لئے ہم کافی ہیں الَّذِينَ يَجْعَلُونَ مَعَ اللَّهِ إِلهَا آخَرَ وه
لوگ جنہوں نے خدا کے سوا معبود بنا لئے ہیں بعض دفعہ بندوں کو بنا لیتے ہیں بعض دفعہ خواہشات کو
بنا لیتے ہیں فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ وہ ضرور ، یقیناً جان لیں گے کہ وہ گھاٹے والے ہیں۔
وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّكَ يَضِيقُ صَدْرُكَ بِمَا يَقُولُونَ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہمیں پتہ ہے
کہ تیرے دل کو کیا دکھ پہنچتا ہے جب یہ باتیں کرتے ہیں؟
ا
یہ میں نے اس لئے آیت پڑھی ہے کہ ایک احمدی سمجھتا ہے کہ میرے دل کی پتہ نہیں کیا
حالت ہوگئی کٹ گیا ، مر گیا اور اللہ ابھی تک رحم نہیں فرمارہا اور کیوں اللہ تعالیٰ اچانک ساری تبدیلیاں
نہیں پیدا کر دیتا ؟ یہ جو کیفیت ہے یہ حضرت محمد مصطفی علی کے دل کی کیفیت ہے جو قرآن بیان
فرما رہا ہے اور تیرہ سال مسلسل اور اس کے بعد بھی اس کیفیت میں اللہ تعالیٰ نے اپنے سب سے
زیادہ محبوب بندے کو رکھا اور وہ تبدیلیاں جو اس کے نزدیک مقدر تھیں وہ اسی وقت آئیں جب وہ
وقت مقدر تھا۔ تو بڑا ظلم ہوگا کہ ایک انسان بے صبری دکھائے اور اپنے دل کی حالت جانتے
ہوئے جو اس پر گزر رہی ہے وہ یہ باتیں کہنی شروع کر دے اپنے رب کے اوپر کہ اتنی دیر ہو گئی
روتے ہوئے اور سجدہ گاہوں میں تڑپتے ہوئے اے خدا ! کہاں گیا تو تیری رحمت کیوں نہیں
آرہی ! یہ جوش دلانے کے لئے محبت اور پیار کے فقرے تو ٹھیک ہیں لیکن دل کی کیفیت یہ نہیں
ہونی چاہئے ۔ بعض دفعہ انسان لاڈ سے بعض دفعہ اپنے محبوب کو روٹھے ہوئے کو منانے کے
لئے ایسی ادائیں کر لیتا ہے ، یہ قصے یہ اور دنیا کے ہیں ۔ لیکن میں سنجیدگی کی بات کر رہا
ہوں ، اپنے دل پر خدا کے متعلق میں نہیں لائی کیونکہ آنحضرت ﷺ کو مخاطب کر کے خدا
فرماتا ہے وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّكَ يَضِيقُ صَدْرُكَ بِمَا يَقُولُونَ ہم جانتے ہیں، ہمیں
پتہ ہے تیرے دل پر کیا گزر رہی ہے اور اس سے زیادہ کسی دل پر نہیں گزرسکتی جو حضرت محمد مصطفیٰ
کے دل برگزرا کرتی تھی۔
صلى
غیروں کا غم جیسا کہ قرآن سے ثابت ہے اور اپنوں کا غم جن کے متعلق فرماتا ہے کہ رؤف و رحیم
تھے۔ کبھی کسی انسان کے متعلق خدا تعالی نے کسی کتاب میں یہ گواہی نہیں دی کہ وہ رَ ، وفَ رَّحِيمٌ تھا۔ یہ
صلى الله
عروسه
خدا کی صفات آنحضرت ﷺ کے متعلق فرماتا و بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوْفٌ رَّحِيمٌ (التوبه (۱۲۸)
خطبات طاہر جلد ۳
639
خطبه جمعه ۲ نومبر ۱۹۸۴ء
کہ جھوٹا ہے وہ دعویدار جو یہ کہتا ہے کہ میں محمد مصطفی اللہ سے زیادہ کسی سے پیار کرتا ہوں ۔ ماؤں سے
بڑھ کر پیار ممکن ہے لیکن محمد مصطفی ﷺ سے بڑھ کر پیا ممکن نہیں ہے۔ تو اس دل پر کیا گزرتی ہوگی
جب صحابہ کو تکلیف پہنچ رہی تھی؟ اور اس صورت حال میں تلقین کیا فرماتا ہے اللہ تعالیٰ؟
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَكُنْ مِنَ السُّجِدِينَ خدا سے شکوہ نہیں کرنا جو حالت گزر جائے
تیرے دل پر ۔ فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ اپنے رب کی حمد کے گیت گا تا چلا جاؤ كُنْ مِنَ الشَّجِدِينَ
خدا کی رضا کے حضور اپنا سر اطاعت جھکائے رکھ
وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ اور یہ فیصلہ لے کر بیٹھ خدا کے در پر کہ اس رب کی
اور ہمیشہ سجدہ ریز رہ
میں عبادت کرتا چلا جاؤں گا حَتَّى يَأْتِيَكَ الْيَقِين کے یہاں تک کہ مجھے موت آجائے ۔
الْيَقِينُ کا ترجمہ مفسرین نے موت کیا ہے۔ حالانکہ یقین کا ظاہری معنی تو ہے یقین تک
پہنچ جانا یعنی کسی یقینی بات کا رونما ہو جانا ۔ مفسرین نے جو معنی کیا ہے وہ بھی درست ہے بالکل صحیح
ہے۔ مراد ان معنوں کی یہ بنیں گی کہ تیرا کام یہ ہے کہ خدا کی عبادت اور اسکے حضور اطاعت کے
جذبات میں ایسا پختہ ہو جا اور یہ ارادہ لے کر بیٹھ ، یہ ارادہ لے کر خدا کے حضور سجدہ کر کہ کچھ بھی
ہو جائے موت سے پہلے میرا سجدہ ختم نہیں ہوگا۔ یعنی یہ مقصد نہیں بنایا کہ فتح تک میرا سجدہ رہے گا،
کامیابی تک میرا سجدہ رہے گا ، فرمایا موت تک سجدہ رہے اس موت سے پہلے جو تو دکھاتا ہے تیری
مرضی ہے دکھائے یا نہ دکھائے لیکن میری فطرت کے ساتھ! میرے ارادہ کے ساتھ اس کا کوئی تعلق
نہیں۔ میرے سجدہ پر دنیا کے حالات کوئی اثر نہیں ڈال سکیں گے، میں تیرا مطیع بندہ رہوں گا، آخر وقت
تک ایک لمحہ کے لئے بھی تیری اطاعت سے باہر نہیں نکلوں گا۔
صلى الله
یہ ہے تعلیم جو خدا تعالی نے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو دی تھی پس ہر احمدی کو اس تعلیم پر قائم
ہونا چاہئے اور یہ ارادہ لے کر خدا کے حضور سر جھکانا چاہئے کہ سرکٹ تو جائے گا لیکن تیرے مقابل پر
اٹھ نہیں سکتا۔ جس قسم کے بھی ابتلا آئیں زندگی کے آخری سانس تک ہم حاضر ہیں اے ہمارے
آقا ! جس طرح تو چاہے تو ہمیں آزما لے۔
خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا:
نماز جمعہ کے ساتھ عصر کی نماز آج جمع کی جائے گی کیونکہ اب یہاں کے وقت بدل چکے
خطبات طاہر جلد ۳
640
خطبه جمعه ۲ نومبر ۱۹۸۴ء
ہیں اگر جمعہ کی نماز ڈیڑھ بجے شروع کی جائے تو عصر کی نماز کے لئے الگ وقت نہیں رہتا بلکہ دونوں
وقت مل جاتے ہیں ۔
نمازوں کے بعد ایک جنازہ غائب ہوگا ۔ عبد الخالق صاحب لدھیانوی کراچی میں وفات
پاگئے ہیں۔ مرحوم بہت ہی مخلص اور سلسلہ کا کام کرنے والے فدائی احمدی تھے۔ان کا جنازہ ربوہ لے
جایا گیا لیکن کسی وجہ سے نماز جنازہ میں زیادہ دوست شامل نہ ہو سکے ۔ مرحوم کی بچی کی درخواست تھی
کہ ان حالات میں چونکہ آپ نے منع کیا تھا اس لئے جنازہ غائب کی درخواست نہیں کی گئی مگر وہ
انداز ایسا تھا کہ پھر میں خود ہی اس سے رک نہیں سکا۔
اللہ تعالی ان کو غریق رحمت فرمائے ۔ بہت ہی مخلص اور فدائی احمدی تھے۔ ایک دفعہ وہ چندہ
جیب میں ڈال کر جا رہے تھے ادائیگی کے لئے سیکرٹری مال کے پاس جمع کروانے کے لئے جارہے
تھے رستے میں ان کی جیب کٹ گئی ۔ چنانچہ کراچی کی جماعت نے انہیں یہ پیشکش کی کہ ہم آپ کو
جانتے ہیں، نہایت مخلص اور دین دار آدمی ہیں، غلط بیانی کا کوئی سوال ہی نہیں، ہم یہ چندہ چھوڑ دیتے
ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ واپس آئے ، اپنی بیوی سے کہا یا کسی عزیز سے
کہا، گھر کا زیور بیچا اور اللہ کے فضل سے سارا چندہ ادا کر دیا۔ لیکن یہ داغ نہیں لیا کہ کوئی یہ کہہ سکے کہ
خدا کا مال تھا کھا گیا۔ اسکے معاً بعد ایک عجیب واقعہ رونما ہوا۔ ان کو پتہ بھی نہیں تھا ان کی کوئی رقم ایسی
ہے جو دفتر میں زیر غور پڑی ہوئی ہے۔ چنانچہ جب وہ چندہ کی رقم ادا کرنے کے بعد دفتر گئے تو پتہ لگا
انہوں نے جتنی رقم ادا کی تھی اس سے دوگنی رقم دفتر میں ان کا انتظار کر رہی تھی ۔ کوئی پرانا حساب تھا جو
اس موقع پر ان کو ادا کر دیا گیا ۔ پس جو آدمی اللہ تعالیٰ کی راہ میں اخلاص کا اعلی نمونہ پیش کرتا ہے اللہ
تعالی کا سلوک بھی اس سے ایسا ہی ہوتا ہے۔
اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے ۔ نمازوں کے بعد ان کی نماز جنازہ غائب پڑھی جائے
گی۔ اور پھر اس کے بعد ایک نکاح کا اعلان کیا جائے گا۔ میرے ماموں زاد بھائی بشیر الدین صاحب
کی بیٹی عائشہ بشیر الدین کا نکاح میر مظہر صاحب سے قرار پایا ہے جس کا یہیں نمازوں کے بعد اعلان
کیا جائے گا۔