افریقہ کیلئے امداد کی تحریک اور جماعت کی روحانی ترقی کی مثالیں
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۳
660
خطبه جمعه ۹ نومبر ۱۹۸۴ء
حقیقت یہ ہے کہ یہ کلمہ نہیں مٹا ر ہے یہ اپنے نام و نشان مٹانے کے سامان کر رہے ہیں۔ ان
کی سیاہیاں احمدی کے دل تک نہیں پہنچ سکتیں۔ جتنا یہ ظاہری کلموں کو مٹائیں گئے اتنا ہی زیادہ روشن
حروف میں اتنے ہی زیادہ نمائندہ و پائندہ و تابندہ حروف میں احمدیت کے دلوں پر کلمہ لکھا چلا جائے گا
لکھا چلا جائے گا اور ہمیشہ کی زندگی احمدیت کو عطا ہوگی۔ دلوں کے کلمے پر دنیا کے گندے اور کوتاہ ہاتھ
نہیں پہنچ سکتے اور کوئی اُن کو مٹانے کی طاقت نہیں رکھتا ۔ ایسی قو میں خود مٹ جایا کرتی ہیں اور وہ قومیں
ہمیشہ کی زندگی پا جاتی ہیں جو خدا کے نام پر اپنا سب کچھ مٹانے کے لئے خود تیار ہو کر بیٹھ جاتی ہیں۔ اس
لئے خوش نصیب ہیں وہ بڑے اور وہ چھوٹے ، وہ مرد اور وہ عورتیں ، وہ بوڑھے اور وہ بچے جو آج اللہ کی
راہ میں سب کچھ فدا کرنے کے لئے تن من دھن کی بازی لگائے بیٹھے ہیں اور کوئی پرواہ نہیں، کوئی غیر
اللہ کا خوف ان کے دل میں نہیں ہے۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کی خاطر کا ئنات کو پیدا کیا گیا تھا اور یہی وہ
لوگ ہیں جن کی خاطر کا ئنات کو رکھا جائے گا یا مٹایا جائے گا۔ اگر انہوں نے اس بات کو تسلیم کر لیا، اس
آواز کو تسلیم کر لیا جو خدا نے اپنے ایک بندہ کی زبان سے جاری کروائی تھی تو وہ اپنی بقا کا سامان کریں
گے اور یاد رکھیں اگر وہ اس شرارت پر مصر رہے، اگر وہ ان گندگیوں میں آگے بڑھتے چلے گئے تو پھر خدا
کی تقدیر ان کا کوئی نشان باقی نہیں چھوڑے گی ۔ کبھی اس تقدیر نے پہلی قوموں سے اس کے سوا کوئی
سلوک نہیں کیا۔ وہی خدا آج بھی زندہ خدا ہے وہ آج بھی ویسی ہی تقدیریں دکھائے گا جیسے پہلے
دکھاتا چلا آیا ہے۔
اس لئے دعائیں کریں اللہ تعالیٰ ہمیں مزید استقامت عطا فرمائے ، ہمیں صبر کی اور زیادہ
توفیق عطا فرمائے ، ہمیں اپنی راہ میں قربانیوں کی اور زیادہ توفیق عطا فرمائے۔ ہمارے بچوں کو بھی ولی
بنادے اگر وہ جو قبروں میں پاؤں لٹکائے بیٹھے ہیں اگر ان کو بھی آج تک تقویٰ کے پہلے سبق یاد نہیں تو
اے خدا ! ہم تیری تقدیر پر راضی ہیں کہ تو ہمارے بچوں کو اولیاء کے مقام عطا فرما رہا ہے دن بدن وہ فرمارہا
روحانیت کے ارفع سے ارفع مقامات کی طرف حرکت کر رہے ہیں ۔ ہم نے دیکھا کہ جو چلنا بھی نہیں
جانتے تھے انہوں نے چلنا سیکھ لیا اس دور میں ، جو چلا کرتے تھے قدم قدم وہ دوڑنے لگے اور خدا کی قسم
آج ایسے احمدی پیدا ہو چکے ہیں جو پہلے دوڑتے تھے آج روحانیت کے آسمان اور روحانیت کی
رفعتوں میں وہ پرواز کرنے لگے ہیں اور دن بدن اللہ تعالیٰ پہلے سے بڑھ کر ہمیں رفعتیں اور عظمتیں
خطبات طاہر جلد ۳
661
خطبه جمعه ۹ نومبر ۱۹۸۴ء
عطافرما تا چلا جا رہا ہے۔ الحمد للہ علی ذلک ۔
خطبہ ثانیہ کے درمیان فرمایا:
جیسا کہ پہلے بھی اعلان کیا گیا تھا ؟ گیا تھا جمعہ کے بعد چونکہ نماز عصر کا ا ماز عصر کا الگ وقت نہیں رہتا اور جمع کا
وقت ہو چکا ہوتا ہے یعنی عصر کا وقت شروع ہو جاتا ہے اس لئے آج بھی نمازیں جمع کی جائیں گی اور
ساری سردیاں جب تک یہ مجبوری ہے جمعہ کے ساتھ عصر کی نماز جمع کی جایا کرے گی۔
کل کے متعلق اعلان ہے کہ چونکہ فیصلہ ہوا تھا کہ سوال و جواب کی مجلس جس میں ہم اکٹھے
بیٹھ کر شامل ہوتے ہیں وہ ہفتہ اور اتوار کو ہوا کرے گی مغرب کی نماز کے معاً بعد ۔ لیکن ان دو دونوں میں کو
عشاء کی نماز کا کوئی معین وقت نہیں ہے۔ اگر یہ مجلس پہلے ختم ہوگئی اور عشا کی نماز کا وقت ہوا تو اسی وقت
عشا کی نماز پڑھ لی جائے گی یعنی ساڑھے سات ہونا ضروری نہیں ہے ہفتہ اور اتوار کو۔ اور اگر بعض دفعہ
بعض دوست دلچسپ سوال لے کر آتے ہیں اور تھوڑے وقت میں ختم نہیں ہوتے تو لمبا بھی کرنا پڑے تو
لمبا بھی کر لیں گے انشاء اللہ۔ تو دونوں دنوں میں عشا کی نماز پر آنے والے احتیاطا اگر وہ مجلس کے لئے
نہیں آسکے تو ذرا پہلے آجائیں تاکہ ان کی نماز نہ ضائع ہو۔ ہاں ایک بات میں بھول گیا تھا کہ کل کا
مجلس سوال و جواب کا پروگرام یہاں نہیں ہوگا ۔ کل ہمارا انشاء اللہ تعالی اسلام آباد میں ایک پروگرام
ہے۔ تو یہ اتوار یعنی پرسوں سے شروع ہوگی ۔ ( انشاء اللہ تعالیٰ )