جماعت کی مخالفت اور الہٰ تائید و نصرت

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے پاکستان میں شرعی عدالت کے فیصلے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شان میں گستاخیوں سے پیدا ہونے والے دکھ اور کرب کا ذکر کیا۔ آپ نے سورۃ الفتح کی آیات کی روشنی میں واضح فرمایا کہ دشمنوں کا غیظ و غضب دراصل جماعت کی نشوونما اور ترقی کا ثبوت ہے جو اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لیے ازل سے مقدر تھی۔ نیز آپ نے احمدیوں کو ہمت اور استقامت کے ساتھ تبلیغ کے میدان میں آگے بڑھنے کی تلقین فرمائی اور الٰہی تائیدات، کشوف اور سلامتی کی نویدوں کا تذکرہ کیا۔

موضوعات: پاکستان میں مخالفت، قرآن کریم کی تفسیر، جماعت احمدیہ کی ترقی، تبلیغِ اسلام، الٰہی تائید و نصرت

خطبات طاہر جلد ۳
663
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۸۴ء
جماعت کی مخالفت اور الہی تائید و نصرت
( خطبه جمعه فرموده ۱۶ رنومبر ۱۹۸۴ء بمقام مسجد فضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ
لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَكَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا مُحَمَّدٌ
رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَةَ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ
رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ تَرَبهُمْ رُكَعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِّنَ
اللهِ وَرِضْوَانًا سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِم مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ
ذَلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَيةِ ، وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ
كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْهُ فَازَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى
عَلَى سُوقِهِ يُعْجِبُ الزَّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ وَعَدَ اللَّهُ
الَّذِينَ مَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ مِنْهُمْ مَّغْفِرَةً وَ
أَجْرًا عَظِيمًا (الفتح : ۲۹-۳۰)
اور پھر فرمایا :
دنیا بھر سے جو خطوط موصول ہو رہے ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ آج کل جماعت کے
دل اس نہایت ہی غلیظ اور ظالمانہ فیصلہ سے بہت ہی دکھی ہیں جسے پاکستان میں شرعی عدالت کے

خطبات طاہر جلد ۳
664
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۸۴ء
فیصلہ کا نام دے کر بہت اچھالا گیا ، اخبارات میں بھی اور ٹیلی ویژن پر بھی اور ریڈیو پر بھی اور بڑے فخر
کے ساتھ بعض علما کو پروگراموں میں پیش کیا گیا اور بار بار حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
شان میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کر کے اپنی دانست میں انہوں نے اپنی فتح کے شادیانے بجائے ۔
پاکستان سے جو خطوط آرہے ہیں ان میں تو شاید ہی کوئی ایسا ہو جس میں انتہائی درد اور
کرب کا اظہار نہ کیا گیا ہو۔ بچوں کی طرف سے بھی اور بڑوں کی طرف سے بھی ، مردوں کی طرف
سے بھی اور عورتوں کی طرف سے بھی ، ایک انتہائی دردناک کیفیت کا منظر سامنے آتا ہے ان خطوط کو
پڑھ کر۔ یوں معلوم ہوتا ہے جیسے مچھلی پانی کے بغیر تڑپتی ہو اس طرح نہایت ہی تکلیف سے احمدی
احباب اور احمدی خواتین ، بڑوں اور بچوں نے تڑپ تڑپ کر کچھ راتیں اور کچھ دن گزارے ہیں۔ میں
ان کے لئے خود بہت دردمند ہوں جہاں تک بس چلتا ہے اللہ تعالیٰ کے حضور گریہ وزاری کرتا ہوں اور
ساری جماعت جو ساری دنیا میں ہے اس کی یہی کیفیت ہے۔ ایک بدن کا ایک حصہ دکھ رہا ہو تو مومن
کا سارا بدن سارا وجود اس دکھ کو محسوس کرتا ہے اس لئے پاکستان کے احمدی اس غم میں اکیلے نہیں۔
ایک تو براہ راست حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شان میں گستاخی کی خبروں سے ہر جگہ احمدی
کا دل دکھا ہوا ہے۔ پھر پاکستان کے احمدیوں کی مجبوریاں اور لاچاریاں دیکھ کر دو ہری تکلیف ہوتی
ہے اس لئے واقعہ یہی ہے کہ کل عالم کا احمدی اس وقت شدید بے قرار اور درد میں مبتلا ہے۔ لہذا میں
اس مضمون میں آج کے خطاب میں آپ کی توجہ اس طرف مبذول کروانی چاہتا ہوں کہ یہ واقعات کوئی
اتفاقی حادثات نہیں ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی ایک وسیع عالمی تدبیر کا ایک حصہ ہیں اور جو کچھ آپ کے ساتھ
آج ہو رہا ہے یہ ازل سے مقدر تھا کہ اسی طرح ہو اور اس میں جماعت احمد یہ کے لئے عظیم الشان
خوش خبریاں پوشیدہ ہیں ۔
امر واقعہ یہ ہے کہ یہ انتہائی غضب ناک کیفیت جو احمدیت کی دشمنی کی آج ہمیں نظر آرہی
ہے اس کی طرف بھی دھیان کریں کہ یہ کسی چیز کا نتیجہ ہے؟ قرآن کریم پر غور کرنے سے پتہ چلتا ہے
کہ اسلام کی نشاۃ ثانیہ میں یہ مقدر تھا کہ خوبصورت نرم و نازک کونپلوں کی طرح اسلام کا پیغام از سرنو
پھوٹے اور پھر دیکھتے دیکھتے بڑھتا چلا جائے اور جتنا وہ بڑھے اور نشو و نما پائے اسی قدر د یکھنے والے
دشمن اس پر غیظ و غضب میں مبتلا ہو جائیں۔

خطبات طاہر جلد ۳
665
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۸۴ء
جن آیات کی میں نے تلاوت آپ کے سامنے کی ہے اس میں اسی مضمون کو دوحصوں
میں بیان فرمایا گیا ہے۔ آغاز میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ بھوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى
وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّه وہی خدا ہے جس نے محمد مصطفی یا کو
رسول بنا کر بھیجا ہدایت اور دین حق کے ساتھ کے ساتھ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُله تا کہ اس دین کو بھی
صلى
عروسه
ساری دنیا پر غالب کر دے اور محمد مصطفی ﷺ کو بھی ساری دنیا پر غالب کر دے۔ یہ کیسے ہوگا ! اس کی
صلى الله
آگے دو تصویر میں کھینچی گئی ہیں۔ ایک پہلا جلوہ اسلام کا جس میں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ اپنے
ابتدائی ساتھیوں کے ساتھ موجود تھے۔ یہ وہ جلالی شان تھی جس میں بڑی تیزی کے ساتھ اسلام نے
پھیلنا تھا اور ایک دوسرا جلوہ بھی یہاں بیان ہے اور پہلا جلوہ تو تو رات کے حوالے سے ہے اور دوسرا
جلوہ انجیل کے حوالے سے بیان کیا گیا ہے یعنی محمدی شان کو تو تو رات کے حوالے سے بیان کیا گیا اور
حضرت اقدس محمد مصطفی علیل ہی کی احمدی شان کو مسیح کی زبان سے بیان کیا گیا گو یا مسیح کے زمانہ میں
اس شان نے ظاہر ہونا تھا۔ چنانچہ گزشتہ علما اور مفسرین بھی اس آیت کی تفسیر میں یہی لکھتے چلے آئے
کہ یہ اظہار حق جس کا وعدہ کیا گیا ہے یہ حضرت مسیح کے نزول کے وقت پوری شان سے دنیا کے
سامنے ظہور پذیر ہوگا۔
صلى الله
چنانچہ یہ جماعت احمد یہ ہی ہے جس کا یہاں ذکر ہے اور ان آیات میں جو نقشہ ہے وہ یہ ہے
کہ دیکھو ان کی مثال جو اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے دوبارہ اللہ تعالیٰ کے دین کی خدمت پر
مامور ہونگے یعنی محمد مصطفیٰ ﷺ کے وہ غلام جو آخرین کے دور میں ظاہر ہونے والے ہیں ان کی علی
کیفیت ایسی ہوگی کہ جیسے روئیدگی زمین سے پھوٹے اور پھر وہ روئیدگی اپنی کونپلوں کو طاقت دے اور
وہ کونپلیں پھر مضبوط ہو جائیں فَاسْتَوى عَلَى سُوقِہ اور پھر اپنے تنے پر مضبوطی اور شان کے
ساتھ قائم ہو جائیں ۔ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ جو بونے والے ہیں بیچ وہ تو
اس کو دیکھ کر بہت ہی خوشی کا اظہار کریں ، ان کے دل خوش ہو جا ئیں لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ لیکن
منکرین اور کفار ن اور کفار کے دل غیظ و غضب سے بھر جائیں ۔ یہ اتنا واضح نقشہ ہے، غیظ و غضب کی وجہ بیان
فرمادی گئی اور روئیدگی کی مثال ایسے پیار اور ایسی عمدگی کے ساتھ بیان کی گئی ہے کہ آپ اگر اس پر غور
کریں تو حیرت ہوتی ہے کہ کس شان کے ساتھ یہ جماعت احمد یہ کے اوپر پوری اترتی ہے۔

خطبات طاہر جلد ۳
666
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۸۴ء
پہلی بات جو قابل غور ہے وہ یہ ہے کہ یہ نہیں فرمایا کہ روئیدگی پھوٹتی ہے اور پھر تنا مضبوط
ہو جاتا ہے یا روئیدگی مضبوط ہو جاتی ہے فرمایا روئیدگی پھوٹتی ہے اور اپنی کونپلوں کو پہلے طاقت دیتی
ہے۔ اس میں نہ صرف یہ کہ گہرا فلسفہ بیان کیا گیا ہے الہی قوموں کی ترقی کا بلکہ جس حوالہ سے بات کی
جارہی ہے زراعت کے حوالے سے اس کے بھی ایک راز کی گہری حقیقت پر روشنی ڈالی جارہی ہے،
ایک زرعی قانون پر روشنی ڈالی جا رہی ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ اکثر لوگ اس بات سے بے خبر ہیں کہ
جب پیج روئیدگی نکالتا ہے تو پہلے جب تک پیچ اس کو طاقت دے کر آگے نہ بڑھا دے وہ روئیدگی خود
اپنی طاقت سے ایک کونپل کو ظاہر نہ کرے اس وقت تک وہ بیرونی غذا کے محتاج نہیں ہوتے اور بیرونی
غذا اس کو فائدہ پہنچا بھی نہیں سکتی ۔ اپنے پاؤں پر پودا نہیں کھڑا ہو سکتا جب تک پہلے بیج کی اس طاقت
سے جو روئیدگی یعنی سبزے میں تبدیل ہو جاتی ہے براہ راست قوت نہ پائے ۔
تو ابتدائی حصہ الہی قوموں کی نشوونما کا خدا تعالیٰ کے برگزیدہ بندوں کی ذاتی تربیت میں اور
ان کی قوت سے فیض پا کر نشو نما پاتا ہے۔ جس طرح انڈے میں ایک زردی ہوتی ہے جو غذا کا کام
دیتی ہے چوزے کے لئے اگر چہ سفیدی سے اس کا جسم بنتا ہے لیکن زردی اسکے پیٹ میں غذا کے طور
پر ہوتی ہے اگر وہ زردی موجود نہ ہو تو چوزہ نشو و نما نہیں پاسکتا۔ ناممکن ہے خواہ سارا جسم بھی بن جائے
وہ زندہ نہیں رہ سکتا۔ تو فرمایا اللہ تعالیٰ کے ایسے بندے بھی ہوتے ہیں جو بیج بوتے ہیں اور پھر انہی کی
طاقت سے ابتدائی روئیدگی کونپلوں میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ ان کی قوت قدسیہ ہے جو کار فرما ہوتی
ہے، انکی روحانیت ہے جو ایک نئی زندگی عطا کرتی ہے اپنے ماننے والوں کو ۔ جب یہ واقعہ ہو جائے
اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا جماعت کا وقت آجائے یعنی اس الہی جماعت کا تو وہاں سے پھر یہ
مثال شروع ہوتی ہے فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَى عَلَى سُوقہ پھر وہ مضبوط ہونی شروع ہو جاتی
ہے، فَاسْتَوَى عَلَى سُوقِہ پھر وہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جاتی ہے اس پر بلوغت کا وقت آجاتا
ہے۔ جب وہ اپنے اپنے پاؤں پر کھڑی ہوتی ہے یہ ایک ایسی کیفیت ہے جسے دشمن برداشت نہیں کر سکتا اور
شدید غیظ و غضب میں مبتلا ہو جاتا ہے اور پورا زور لگاتا ہے کہ اسکو مٹا دے۔
تو جماعت کے خلاف جتنی دشمنی ہے ، جتنا غیظ آپ دیکھ رہے ہیں یہ لازماً اس بات کا نتیجہ
ہے کہ آپ ترقی کر رہے ہیں، قرآن کریم کی پیشگوئی بعینہ اسی طرح پوری ہو رہی ہے اگر جماعت

خطبات طاہر جلد ۳
667
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۸۴ء
احمد یہ ترقی نہ کرتی تو یہ غیظ و غضب نہ پیدا ہوتا اور غیظ و غضب کے باوجود جماعت ضرور ترقی کرے گی
یہ دو خوشخبریاں ہیں جو اس آیت میں دی گئی ہیں کیونکہ نتیجہ یہ نکالتا ہے اللہ تعالیٰ اس کیفیت کا کہ اگر چہ جو
غضب بھی ان میں پیدا ہوتا ہے اسکے نتیجے میں لیکن خدا نے یہ تقدیر اس لئے جاری کی ہے تا کہ بیچ
بونے والوں کے دل خوش ہوتے چلے جائیں یعنی وہ بڑھتے چلے جائیں ۔ اگر وہ بڑھیں گے نہیں
تو انکے دل کیسے خوش ہو سکتے ہیں؟ تو غضب کے باوجود دلوں کی خوشی کا سامان ان کی ترقی میں ہے یہ
راز بتایا گیا ہمیں اور جماعت کو یہ نکتہ سمجھایا گیا کہ جب شدید غضبناک حالتوں میں تم اپنے دشمنوں کو
پاؤ گے تو اس وقت بھی تمہارے دلوں میں یہ خوشی ہونی چاہئے کہ تم ترقی کر رہے ہو شدید مخالفتوں کے
باوجود، تلواروں کے سائے میں تم لوگ آگے بڑھ رہے ہو۔ اس طرف نظر رکھو گے تو تمہارا دل خوش
رہے گا۔ اگر اپنی ترقی کی طرف نظر نہیں رکھو گے تو پھر تمہاری خوشیاں چھین لیں گے لوگ اس لئے خدا
کی رحمتوں ، خدا تعالیٰ کے افضال پر نظر کر کے وہ فرحت حاصل کریں جس کے لئے قرآن کریم کی
پیشگوئی کے مطابق آپ پیدا کئے گئے ہیں۔ آپ کے دلوں کو خدا نے ترقی کی طرف نظر ڈال کر خوش
ہونے کے لئے بنایا ہے اس لئے ان کے غضب سے آپ کی وہ مسرتیں جو اسلام کی ترقی کے نتیجے میں
آپ کے دل میں پیدا ہونی چاہئیں وہ تو نہیں چھینی جا سکتیں تو اس طرف نظر ڈالیں اور اس سے طاقت
حاصل کریں۔
امر واقعہ یہ ہے کہ جماعت احمد یہ ہر غیظ و غضب کی حالت میں نہ صرف یہ کہ ترقی کرتی ہے
بلکہ پہلے سے بڑھ کر ترقی کرتی ہے اور اس وقت یہی نظارہ ہم سب دنیا میں دیکھ رہے ہیں ایک بھی
استثناء نظر نہیں آتا ، ساری جماعت کی تاریخ میں کہ کبھی دشمن نے عناد کی آگ لگائی ہو اور جماعت کا
کوئی حصہ جل کر بھسم ہو گیا ہو۔ ہر بار بلا استثنا جب دشمن نے آگ بھڑکائی ہے جماعت کندن بن کر
نکلی ہے، پہلے سے زیادہ قوت سے ظاہر ہوئی ہے، پہلے سے زیادہ شان و شوکت کے ساتھ ابھری ہے،
اس میں نئی نئی شاخیں پھوٹی ہیں، نیا وجود اس کو زندگی کے اعتبار سے ملا ہے، نئے نئے وجود ملے ہیں،
نئے ملکوں میں پھر وہ قائم ہوئی ہے، نئی حدوں کو پار کر کے وہ آگے بڑھ گئی ہے۔ کوئی ایک سمت بھی ایسی
نہیں آپ بتا سکتے جس میں جماعت دشمنی کے نتیجہ میں سکڑ گئی ہو، جہاں پیچھے ہٹ گئی ہو۔ زندہ قوموں
کی ترقی کے جو بھی معیار آپ سوچ لیں ایک ایک معیار کو چسپاں کر کے دیکھیں۔ ہر معیار کے اعتبار

خطبات طاہر جلد ۳
668
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۸۴ء
سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت نہ صرف آگے مسلسل بڑھتی چلی جارہی ہے بلکہ دشمنیوں کے وقت
زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ جاتی ہے۔
چنانچہ اس وقت جو ایک طرف ان دکھوں کی خبروں کی طرف نظر پڑتی ہے تو دوسری طرف
اللہ کے ان فضلوں کی طرف بھی نظر پڑتی ہے کہ پہلے سے بہت زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ جماعت
پھیلنی شروع ہو گئی ہے۔ اب بعض دفعہ تو مجھے ڈیڑھ ڈیڑھ دو دو سو بیعت فارموں کے جواب دینے کے
لئے دستخط کرنے پڑتے ہیں اور ساری دنیا سے اللہ تعالیٰ کے فضل سے نئی نشو و نما کی خبریں آرہی
ہے۔ لیکن یہ کیفیت ابھی اور بہت زیادہ شان کے ساتھ آپ کے سامنے ابھرنے والی ہے۔ ابھی تو یہ
آغاز ہے کیونکہ یہ وہ دور ہے جس میں ساری جماعت کو مبلغ بننا ہے انشاء اللہ تعالیٰ اور اس کے لئے
جب تک میری زندگی کا آخری سانس ہے میں کوشش کرتا رہوں گا کیونکہ وہ آخری ترقی جس کے لئے
ہم اللہ تعالی کے فضل سے تیاری کر رہے ہیں اور وہ آخری جنگ جو اسلام کی فتح کے لئے غیروں سے
ہم نے لڑنی ہے اسکے لئے ایک فوج تیار ہو رہی ہے خدا کے فضل سے، اس تیاری میں کچھ وقت ابھی
لگے گا۔
جس طرح زمیندار جانتے ہیں جب وہ چھٹا دیتے ہیں بیجوں کا تو شروع میں اس محنت کا
کچھ بھی نتیجہ دکھائی نہیں دیتا۔ میں خود زمیندار ہوں اپنے ہاتھ سے کاشت کی ہوئی ہے۔ مجھے پتہ ہے
کئی دفعہ گندم کا چھٹا ڈالا اس کے بعد اسکومٹی میں دبایا اور خصوصاً جب موسم نا خوشگوار ہو، نا موافق ہو تو
بعض دفعہ بڑی دیر تک دانے نہیں نکلتے اور گھبراہٹ پیدا ہوتی ہے کہ کیا ہو رہا ہے؟ ساری محنت مٹی میں
دب گئی لیکن پھر خدا کے ہاں وقت مقدر ہیں، وہ محنت رنگ لاتی ہے اور خدا کے فضل سے کہیں کہیں
سے روئیدگی پھوٹے لگتی ہے اور زمیندار کی جو کیفیت ہوتی ہے اس کو دیکھ کر زمیندار ہی جان سکتے ہیں
اس کو شروع میں تو جب جاتے ہیں کھیتوں میں تو تلاش کرتے ہیں کہاں سے کوئی دانہ پھوٹا ہوا ہے
اور بعض دفعہ ایک صرف سارے ایکڑ میں یا بعض دفعہ سینکڑوں ایکڑوں میں جو پہلا سبزہ ان کو نظر آتا
ہے اس کو دیکھ کر ان کا دل ایسا خوش ہوتا ہے کہ گویا سارے جہان کی دولتیں نصیب ہو گئی ہیں ۔ پھر رفتہ
رفتہ وہ روئیدگی بڑھتی ہے اور اچانک مٹیالا رنگ سبزے میں تبدیل ہو جاتا ہے، سارا منظر ہی بدل جاتا
ہے لیکن اس وقت بھی اس کی حالت اتنی نازک ہوتی ہے کہ جب تک بیچ کی طاقت اس کو حاصل نہ ہو اس

خطبات طاہر جلد ۳
669
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۸۴ء
وقت تک فصل اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو سکتی ۔
چنانچہ میں بھی اسی کیفیت میں سے آج کل گزر رہا ہوں۔ تمام دنیا میں تمام جماعت کے
ذرائع اس بات پر صرف ہو رہے ہیں کہ احمدی جلد از جلد مبلغ بن جائے اور اس کوشش کے نتیجے
میں اس وقت جو منظر ہے وہ یہ ہے کہ کہیں کہیں سے کوئی سبزی کا دانہ پھوٹتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اس
کے پیچھے جماعت کی انتظامیہ کی طاقت ہے جو اس پیج کی طرح ابھی ان کی سر پرستی کر رہی ہے، اس
روئیدگی کو بڑھا رہی ہے لیکن عنقریب آپ دیکھیں گے کہ جب ساری دنیا کا احمدی روئیدگی بن کر
پھوٹے گا اور پھر مبلغ کی کونپل اس سے نکلے گی اور مضبوط ہو جائے گی اور پھر وہ ایک تناور درخت کی
طرح اپنے قدموں پر کھڑا ہو جائے گا تو ساری دنیا میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک عظیم انقلاب برپا
ہو جائے گا۔
یہی وہ طریق ہے اسی مثال میں خدا تعالیٰ نے ہمیں غالب آنے کی حکمت بھی بتادی ہے۔
جس قوم کی مثال یہ ہو کہ کھیتی کی طرح تمہیں بویا جائے گا کھیتی کی طرح تم نے بڑھنا ہے اور پھر جب تم
پھوٹ جاؤ گے اور بڑھ جاؤ گے اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہو جاؤ گے تو غیظ و غضب تو ضرور بڑھے گا
لیکن یہ غیظ و غضب تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا ۔ يُعْجِبُ الزُّرَّاع کیوں کہ ہم نے اس خاطر پیدا کیا
ہے اس کھیتی کو کہ اس کے بونے والے اسے دیکھ کر خوش ہوں ۔ اگر چہ غضب بھی پیدا ہو رہا ہے لیکن
غضب ہونا مقصد نہیں ہے مقصد اس کھیتی کا یہ ہے کہ اس سے بونے والوں کو خوشی نصیب ہو۔
اظ سے بہت ہی عظیم الشان مستقبل مجھے ان خطرات میں سے پھوٹتا دکھائی دے رہا
ہے اور یہ فرضی باتیں نہیں ہیں ہر جگہ نئے مبلغ پیدا ہور ہے ہیں، نئے آدمی اپنے آپ کو دن رات تبلیغ
کے لئے وقف کر رہے ہیں۔ دعائیں کر رہے ہیں اور ابھی ان کی کوششیں بھی پوری طرح روئیدگی میں
تبدیل نہیں ہوئیں کیونکہ ساری جماعت کی کوششیں مبلغ بنانے والی تو ابھی نسبتاً بہت ہی کم ہیں جو
روئیدگی کی صورت میں پھوٹی ہیں۔
تو اس لحاظ
میں تو اس تصور کے ساتھ ہی ایک عجیب عالم میں پہنچ جاتا ہوں خوشی کے کہ جب ساری
جماعت اللہ کے فضل سے مبلغین کی جماعت بن چکی ہو اور لکھوکھہا احمدی ساری دنیا میں مختلف ادیان
صلى کے اوپر اسلام کو اور محمد مصطفی علی کو غالب لانے کیلئے دن رات وقف کئے ہوئے ہوں اور یہ تصور ہی

خطبات طاہر جلد ۳
670
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۸۴ء
اتنا پیارا ہے، اتنا حسین ہے کہ اس میں کھو کر انسان جنت میں پہنچ جاتا ہے۔ جب یہ ہوتا دیکھیں گے ہم
تو کیا عالم ہوگا ہمارے دل کا ساری دنیا کی طاقتیں آپ کو سمیٹنے کی کوشش کریں گی، تمام دنیا کی
طاقتیں آپ کے گرد باڑیں لگانے کی کوشش کریں گی ، تمام دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں دیواریں کھڑی ن تمام دنا کی بڑی بڑی طاقتیں دیوار کھڑی
کریں گی جس طرح پاکستان کی حکومت آج کل دیواریں کھڑی کرنے میں مصروف ہے لیکن خدا کی قسم
آپ کے اندر ایسی قوتیں پیدا ہو جائیں گی خدا کی طرف سے کہ آپ چھلانگیں لگاتے ہوئے ہر اونچی
دیوار کو پھلانگ کر آگے نکل جائیں گے، ہر حد کو توڑ دینگے اور لازما اسلام کی یہ لہر ساری دنیا پر غالب آتی
چلی جائے گی۔ یہ مقدر ہے احمدیت کا جو مجھے اس دشمنی کے پارا اسکے دوسری طرف نظر آرہا ہے اس لئے
جماعت کا رد عمل یہی ہونا چاہئے جو قرآن کریم نے مقرر فرمایا ہے۔ اس غیظ و غضب کو بھول جائیں اور
اپنی ترقی کی طرف نگاہ کریں اور روئیدگی کی طرح پھوٹیں اور پھر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں۔
پھر اس کے بعد جو مبلغ بن جائے گا پھر اس کو جماعت کو کہنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ
نقشہ بھی قرآن کریم نے کھینچا ہوا ہے اور بالکل فطرت کے مطابق ہے۔ ابتدا میں مبلغ کو بنانے کے
لئے محنت کرنی پڑتی ہے وہ بیچ سے طاقت لے کر مبلغ بنتا ہے مگر ایک دفعہ بن جائے تو پھر سوال ہی نہیں
پیدا ہوتا بیج اس کے ساتھ وابستہ ہی نہیں رہا کرتا وہ تعلق بھی بعض دفعہ ٹوٹ جاتا ہے پھر بھی وہ بڑھتا
ہے اور پھولتا ہے اور پھلتا ہے اور نشو و نما پاتا ہے۔ یہ ایک ایسا چسکا ہے کہ جیسا کہ میں نے پہلے بھی ذکر
کیا تھا جس کو تبلیغ کا چسکا ایک دفعہ لگ جائے پھر اس کو کہنے کی ضرورت نہیں ہوا کرتی کہ تم تبلیغ کر وہاں
بعض دفعہ روکنے کی ضرورت پڑتی ہے کہ میاں ذرا ہوش سے، آہستگی سے، ملائمت سے نرمی سے، اتنا
بھی زیادہ زور نہ دکھاؤ ، روکنا پڑتا ہے پھر کئی مبلغین جن کو مجھے سمجھانا پڑتا ہے کہ اتنی تیزی سے نہ کرو
کچھ حکمت سے بھی کام لو ذرا نرم روش اختیار کرو۔ لیکن جو مبلغ بنا ہوا ہو اس کو پھر یہ Coax کرنے
کی یا انگیخت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں کہ تم نے تبلیغ کرنی ہے۔ بعض گھرانے جو مبلغ بن چکے ہیں وہ
رفتہ رفتہ اتنا بڑھ گئے ہیں کہ نہ ان کے اپنے آرام ان کے پیش نظر ہیں نہ بچوں کے آرام پیش نظر
ہیں۔ بعض دفعہ انگلستان میں ہی بعض خاندان ہیں ساری ساری رات پھر وہ تبلیغ میں صرف کر دیتے
ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں تو لگتا ہے باہر والے قربانی دے رہے ہیں لیکن ان سے پوچھیں تو وہ ایک ایسی
لذت پاتے ہیں کہ ان کو روکنے والا ان کو برا لگتا ہے کہ یہ مجھے کیا کہہ رہا ہے؟ پس وہ کیفیت ہے

خطبات طاہر جلد ۳
671
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۸۴ء
جماعت کی جس کا نقشہ قرآن کریم نے کھینچا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ ہم اسکی طرف بڑھ رہے ہیں اور اور
بھی زیادہ تیزی سے قدم بڑھائیں گے۔
ابھی تک افریقن ممالک اور انڈونیشا کے بعد جرمنی اپنی بیداری کے لحاظ سے آگے آگے
بڑھ رہا ہے اور انگلستان ابھی بہت پیچھے ہے۔ چودہ صرف بیعتیں ہوئی ہیں ان کی جب سے میں آیا
ہوں اور جرمنی کی ستر سے اوپر ہو چکی ہیں اللہ کے فضل سے اور جو تیاری کی خبریں آرہی ہیں اس سے لگتا
ہے کہ بہت سے بیچ جو بس پھوٹنے کے لئے تیار بیٹھے ہوئے ہیں ۔ اسی طرح ہالینڈ خدا کے فضل سے
بہت اچھا کام کر رہا ہے بہت چھوٹی سی جماعت ہے لیکن گزشتہ چند مہینوں میں سات بہت اچھے،
قابل تعلیم یافتہ احمدی ہوئے ہیں جن کے ساتھ انشاء اللہ ان کا خاندان بھی آئے گا اور پھر جو احمدی
ہوتے ہیں ان کے ساتھ خدا تعالیٰ اپنے فضل کے بھی عجیب عجیب کھیل کھیلتا ہے ایسی معجزانہ شان سے
ان پر ظاہر ہوتا ہے کہ وہ واقعات بھی عجیب روح پرور واقعات ہیں کثرت سے مختلف لوگ وہ
واقعات لکھتے ہیں ۔ بعض نواحمدی خود اپنے واقعات لکھتے ہیں کس طرح خدا نے ان سے پیار کا سلوک
کیا خوابوں کے ذریعہ ان پر ظاہر ہوا، ان کو تقویت دی اور پھر معجزانہ طور پر اپنے قرب کا اور اپنے پیار کا
جلوہ دکھا کر ان کے دلوں کو زیادہ مطمئن کیا، اپنی ذات پر زیادہ گہرا ایمان ان کے اندر پیدا کر دیا۔
ان واقعات میں سے ا سے ایک ہالینڈ کا واقعہ میں آر میں آپ کو کو بتاتا ہوں۔ایک تعلیم یافتہ عیسائی
دوست تھے ان کو اسلام میں دلچسپی پیدا ہوئی۔ انہوں نے مسجد سے رابطہ قائم کیا اور یہ دلچسپی دراصل
پیدا اس لئے ہوئی تھی کہ وہ کینسر کے مریض تھے اور ڈاکٹروں نے یہ اعلان کر دیا تھا ان کے متعلق یعنی
ظاہر کر دیا تھا کہ ہماری سائنس کے مطابق پندرہ دن سے زیادہ یہ زندہ نہیں رہ سکتا تو ان کو شدید
گھبراہٹ پیدا ہوئی کہ میں مرنے سے پہلے سچا راستہ تو پالوں، اپنے رب کے حضور جاؤں گا تو اس
سوال کا کیا جواب دوں گا کہ تم نے مجھے تلاش بھی کیا تھا یا کہ نہیں؟ اس جذبہ سے اس فکر کے نتیجہ میں
انہوں نے جستجو شروع کی اور جب وہ ہالینڈ مسجد پہنچے تو ایک دو دن کے اندر ہی ان کو اطمینان ہو گیا اور
انہوں نے کہا الحمد للہ اب میں نے فیصلہ کر لیا ہے اور بیعت فارم پر کر دیا اور ساتھ ہی دعا کے لئے کہا
کہ اب دعا کرو، اللہ تعالیٰ مجھے کچھ زندگی اسلام میں دے تا کہ میں اسلام میں رہ کر کچھ خدمت
کر سکوں۔ چنانچہ وہ پندرہ دن کی جو پیشگوئی کی تھی اس کو اب سات مہینے گزر چکے ہیں اور ان کی صحت

خطبات طاہر جلد ۳
672
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۸۴ء
بجائے گرنے کے اتنی بہتر ہوگئی کہ اب وہ سفر پر آجکل امریکہ گئے ہوئے ہیں اور وہ خود حیرت زدہ ہیں
کہ یہ مجھ سے کیا ہو گیا میں نے تو جانے کی تیاری میں بیعت فارم پر کیا تھا یہ تو میرے جانے کے
تو دن ہی ٹل گئے ۔
تو ایک واقعہ نہیں بہت سے ایسے واقعات ہورہے ہیں اور ویسے بھی ایک تو روئیدگی ہے
غیروں کے مقابل پر ایک ہے اندرونی روئیدگی ۔ اس کی مثالیں میں بارہا آپکے سامنے بیان کر چکا
ہوں اس کثرت سے جماعت کے اندر روحانیت زندہ ہو رہی ہے اور نشو و نما پا رہی ہے کہ ان گالیوں کا
اگر صرف یہی پھل ملتا تو بھی بہت ہی بڑا اور پیارا پھل تھا۔ ایک طرف گالیاں بکنے والے اپنے دلوں
کو گندہ کر رہے ہیں، اپنی فطرتوں کو مزید مسخ کر رہے ہیں ، ان کو لذت آہی نہیں سکتی ان چیزوں
میں کبھی بدی میں بھی کوئی لذت ہے؟ جتنا مرضی وہ بولیں ، جتنی مرضی گالیاں دیں ، یہ کیفیت ان کے
دل کی نہیں بدل سکتی جو خدا نے مقرر فرمائی ہے۔ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ وہ غیظ و غضب میں مبتلا
رہیں گے، غیظ و غضب والا جب تک وہ یہ نہ دیکھ لے کہ جس کے خلاف میرا غیظ ہے وہ مر چکا ہے،
مٹ چکا ہے اس وقت تک اس کا غیظ مٹا نہیں کرتا۔ تو آپ اپنی تکلیف دیکھ رہے ان کی تکلیف پر بھی تو
نظر کریں کیا ان کا حال ہو گیا ہے؟ اچھے اچھے تعلیم یافتہ لوگ بھی بالکل پاگل ہو گئے ہیں۔ غیظ و غضب
میں گالیاں دے دے کر اپنے دلوں کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن آپ مریں تو دل ٹھنڈے
-
ہوں نا ان کے ! آپ تو بڑھ رہے ہیں انکی آنکھوں کے سامنے، مزید نشو و نما پا رہے ہیں ۔
پس آپ کے دلوں کے لئے خدا نے فرحت مقدر فرمائی ہے اور ان کے لئے غیظ و غضب
مقدر فرمایا ہے اور وہ جو غیظ و غضب ہے وہ بہت زیادہ تکلیف دہ حالت ہے۔ احمدی جو درد سے روتے
ہیں اور گریہ وزاری کرتے ہیں اور بعض دفعہ اپنے اوپر بڑا رحم بھی کرنے لگ جاتے ہیں ۔ اوہو ہمارا کیا
حال ہو گیا اے اللہ ! ہم کہاں پہنچ گئے حالانکہ وہ خود جانتے ہیں ان سے بہتر کوئی نہیں جانتا کہ خدا کی
راہ میں آنسو بہانے میں جو لذت ہے اس کا دنیا کی دوسری لذتیں مقابلہ ہی نہیں کرسکتیں اور حسد کے
نتیجہ میں جلنا اور گالیاں دینا اس میں لذت ہی کوئی نہیں ۔ ان کے دلوں پر نظر ڈال کر دیکھیں تو وہ تو
پاگل ہوئے پڑے ہیں بے چارے، ایک آگ میں جل رہے ہیں جو بھسم کر رہی ہے ان کو اور ان کو
چین نصیب نہیں ہورہا۔ جتنا زیادہ آپ کو بڑھتا ہوا دیکھتے ہیں اتنا زیادہ تکلیف میں مبتلا ہیں۔ واقعاتی

خطبات طاہر جلد ۳
673
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۸۴ء
حالت تو وہی ہے جو قرآن نے بیان فرمائی ہے ۔ خدا عالم الغیب والشھادۃ ہے اس کی گواہی درست
ہے اور واقعہ اگر آپ غور کر کے دیکھیں تو عملاً وہ قو تو عملاً وہ قابلِ رحم ہیں ۔ آپ کے یں۔ آپ کی تو لذت ، آپ کا تو درد ہی اور
قسم کا ہے۔ ایسی روحانی لذتیں پارہی ہے ساری جماعت اور دن بدن ترقی کر رہی ہے کہ اللہ کے
فضلوں کو دیکھ رہی ہے۔ اس کے مقابل پر وہ حسد میں جلنے والے ان کی لذت کیسے ہوگی؟ گالیاں
دے دے کر لذت کبھی کسی کو آئی ہے؟ پاگل ہو جاتے ہیں بول بول کر ، جھا گیں نکال نکال کر گھر واپس
جاتے ہیں پھر ان کو چین نہیں آتا کہ ہم کیا کریں، کچھ پیش نہیں جا رہی ، ابھی بھی یہ بڑھ رہے ہیں !
ابھی بھی یہ بڑھ رہے ہیں ! ان کے لئے حسرتیں لکھی ہوئی ہیں۔ آپ کے لئے امنگوں کا پورا ہونا مقدر
ہے۔ زمین و آسمان کا فرق ہے آپ میں اور ان میں اس لئے بظاہر جو ان کے غلبہ کی حالت ہے بظاہر جو
ان کی فتح کی حالت ہے۔ دراصل اس غلبہ اور فتح میں ہی ان کی نکبت اور ذلت اور ادبار لکھے گئے ہیں اور
دیکھنے والی آنکھ دیکھ رہی ہے کہ ان کی حالت قابلِ رحم حالت ہے وہ قابل فخر حالت نہیں ہے۔
پھر خدا تعالیٰ ایسی عظمتیں عطا فرما رہا ہے جماعت کو کہ حیرت ہوتی ہے دیکھ کر بعض ایسے
اضلاع جہاں بعض گزشتہ ابتلاؤں میں نہایت ہی کمزوری دکھائی تھی جماعت نے اور ان واقعات کو
بعض ادوار میں ہم نے دیکھا ہے جب ہم غور کرتے ہیں ان واقعات پر تو شرمندگی محسوس ہوتی ہے کہ
بعض احمدی جماعتوں نے کمزوری دکھائی۔ انہیں علاقوں میں اب خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسی عظمت
کردار پیدا ہو گئی ہے، ایسا ایثار کا جذبہ بیدار اور زندہ ہو گیا ہے کہ وہ تو آسمان کے ستاروں کی طرح آج تو
روشن دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک ایک آدمی ، ایک ایک عورت ایک ایک بچہ شدید مخالفتوں کے مقابل
پر یوں کھڑا ہے جیسے چٹان کھڑی ہو سیلاب کے سامنے ۔ ایک ذرہ بھی ان کو پروا نہیں ۔ کوئی خوف ان
کے اوپر نہیں ہے۔ ان کے واقعات جب آتے ہیں نظر کے سامنے تو میرا دل تو سجدے کرتا ہے خدا کے
حضور کہ عجیب شان ہے تیری ! اتنے خطرناک حالات میں اتنی کمزور جماعتوں کو تو نے کیسی طاقت عطا
فرمادی! تو جس جماعت کو خدا اس طرح حوصلے دے رہا ہو اس کا نقصان کا سودا کون سا ہے؟
اس جماعت کے واقعات میں آپ کو بتاتا ہوں مثلاً ایک دلچسپ واقعہ کہ ایک گاؤں ہے
چھوٹا سا ایک بڑے گاؤں کے قریب نسبتاً جہاں صرف ایک احمدی گھرانہ تھا۔ جب انہوں نے قصبوں
میں زور لگایا ، احمدیوں کو جیلوں میں پھینکا، سلام کرنے کی سزائیں دیں ٹھٹھیوں میں بند کیا، طعنے

خطبات طاہر جلد ۳
674
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۸۴ء
دیئے ، جلوس نے گالیاں دیں، ہر طرح کوشش کر کے دیکھ لی اور جب دیکھا کہ ایک بچہ، ایک عورت،
ایک مرد کوئی ایک بھی اپنے دین سے نہیں پھرا اور بڑی شان کے ساتھ سر اٹھا کر پھرتا ہے اور ایک ذرہ
بھی اس نے کمزوری نہیں دکھائی تو انہوں نے پھر اعلان کرنا شروع کیا مساجد میں تقریریں شروع
کر دیں کہ اب ان کا ایک ہی علاج ہے کہ ان سب کو آگیں لگا دو، مکانوں میں زندہ جلا دو۔ بڑی
شدید اشتعال انگیز تقریریں شروع کیں ، کسی احمدی کے ماتھے پر کوئی بل نہیں پڑا بالکل ، کوئی خوف ظاہر
نہیں ہوا اور اسی طرح وہ سراٹھا کر ان کی گلیوں میں پھرتے رہے کہ اب جو کرنا ہے کرو ایک ذرہ بھی ہم
نے تمہارے سامنے نہیں دینا، جو پیش جاتی ہے تمہاری تم کر کے دکھا دو۔ان دنوں کی بات ہے ، ابھی
بھی ویسے ہی دن چل رہے ہیں کہ جس گاؤں کا میں نے ذکر کیا ہے وہاں کا ایک احمدی جو گھر کا سربراہ
ہے وہ کراچی گیا ہوا تھا تو کراچی میں اس نے جب یہ خبریں سنیں وحشتناک تو اس کا ایمان ڈول گیا دور
بیٹھے۔ اپنے لئے تو شاید نہ ڈولتا لیکن اس نے اپنی بیوی ، اپنی ماں ، اپنے کمزور بچے پیچھے چھوڑے
ہوئے تھے ۔ اس نے ایک گاؤں کے مولوی کو خط لکھا جو نسبتاً بڑا گاؤں پاس ہے اور خط میں نے اس
نے لکھا کہ دیکھو مجھے معلوم ہوا ہے کہ اس طرح تم لوگ ارادہ کر رہے ہو تو میں مرزائیت سے تو بہ کرتا
ہوں اس لئے بجائے اس کے کہ تم میرے گھر کو آگ لگاؤ اور جا کر تکلیف دو میرے معصوم بچوں کو میں
تمہارے سپرد کرتا ہوں اور میں تم سے وعدہ کرتا ہوں کہ آؤں گا تو تمہاری مسجد میں کھڑے ہو کر اعلان
بھی کردوں گا کہ میرا جماعت سے کوئی تعلق نہیں اس لئے اب تم ان کو جا کر تسلی دو اور ان کی حفاظت کا
انتظام کرو۔ مولوی صاحب تسلی دینے پہنچ گئے وہاں گھر اس کی بوڑھی ماں اور بیوی گھر میں تھے جب
انہوں نے سنا تو ان کو تو آگ لگ گئی ۔ انہوں نے کہا مولوی ! تم کسی خیال میں آئے ہو! تم ہماری
حفاظت کرو گے؟ جو کچھ تم سے بنتی ہے کرو، ہمارا صرف خدا حافظ ہے، ہمیں ایک ذرہ بھی پروا
نہیں تمہاری حفاظتوں یا تمہاری دشمنیوں کی اور کس کی بات کر رہے ہو؟ اس شخص سے تو ہمارا کوئی تعلق
ہی نہیں ہے جس شخص کا تم نے نام لیا ہے آئندہ اس کا نام ہمارے سامنے نہیں لینا اور پھر دونوں ماں اور
لکھ
بیوی نے ایک خط لکھا اس کو اور خط میں وہ لکھتی ہے ایک فقرہ اسکا میں آپ کو سنا۔ وسنا تا ہوں :
اگر عید پر آکر تم نے اعلان کیا کہ میں احمدی نہیں ہوں تو اس گاؤں
میں اپنے لئے بیوی بھی اور کر لینا اور ماں بھی کسی اور کو بنالینا۔ ہمارا تمہارے

خطبات طاہر جلد ۳
675
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۸۴ء
66
ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ خبردار ! جو اس گھر میں قدم رکھ کے بھی دیکھا ۔“
یہ احمدی عورتوں اور بوڑھوں کی حالت ہے جو ایک شدید خطرناک علاقے میں دشمنوں کے
درمیان گھرے بیٹھے ہیں۔ دشمن حفاظت کے لئے پیشکش کرتا ہے اور یہ اس حفاظت کو دھتکار دیتے
ہیں ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے تمہاری حفاظتوں کی صرف خدا ہے جو ہمارا حافظ و ناصر ہے۔
اسی علاقے میں اللہ تعالیٰ نے دلوں کو ڈھارس دینے کے لئے بعض دلچسپ رنگ میں اپنی
تائید کے، اپنی نصرت کے اظہار بھی فرمائے ۔ بظاہر چھوٹے سے واقعات ہیں لیکن حقیت یہ ہے کہ
جن پر گزر رہی ہو جو صاحب تجربہ ہوں ان کو پتہ ہوتا ہے کہ بعض دفعہ پیار کے انداز بظاہر چھوٹے
چھوٹے ہوتے ہیں لیکن ان میں کتنا گہرا پیار پوشیدہ ہوتا ہے۔
اب جو میں واقعہ آپ کو سنانے لگا ہوں اگر کوئی مخالف سنے تو ہنسے گا ، مذاق اڑائے گا۔ وہ تو
ہر بات پر مذاق اڑاتے ہیں کہ لوجی ان کا خدا اس طرح ان کی تائید کرتا ہے لیکن جن کا خدا جن کی تائید
کرتا ہے ان کو پتا ہے کہ خدا کے ایک ہلکے سے اشارہ میں ایک غفلت کی نظر میں بھی کتنا پیار پوشیدہ ہوتا
ہے اور کتنا لطف پوشیدہ ہوتا ہے۔ وہاں ایک احمدی دوست ، جس علاقے کی میں بات کر رہا ہوں اسی
بڑے گاؤں کے ایک احمدی دوست ہمیشہ عید کے موقع پر ایک بیل ذبح کیا کرتے تھے اور پرانا ان کا
دستور تھا اور وہ بڑی محبت سے بڑے شوق سے بیل پالتے تھے اور پھر اسے اپنے گھر کے صحن میں ذبح
کیا کرتے تھے۔ پچھلی جو عید آئی تو وہ قید کر لئے گئے ، جو لوگ پکڑے گئے ان میں سے ایک یہ صاحب
بھی تھے۔ کئی لوگوں کے نام لکھائے گئے کہ انھوں نے ہمیں دھمکیاں دیں ہمیں گالیاں دیں ۔ بہر حال
یہ وہ لوگ ہیں جن کے متعلق فرضی قصہ مولویوں نے بنایا تھا کہ ہمیں قتل کی دھمکیاں دیں یہ ان میں سے
تھے۔ عید کا دن آگیا مگر اس صحن میں اس دن کوئی بیل ذبح نہیں ہو رہا تھا اور گھر والے بڑی حسرت
سے یاد کر رہے تھے کہ کبھی عید کے دن ہمارا باپ یا بھائی یا خاوند جو بھی تھا وہ یہاں یہ کام کیا کرتا تھا، ذبح
کرتا تھا خدا کے نام پر تو ایک عجیب نظارہ انہوں نے دیکھا۔ انہوں نے دیکھا کہ اچانک دروازہ
کھلا ہے اور ایک بیل دوڑتا ہوا اس گھر میں داخل ہوا ہے اور اس کی گردن آدھی کٹی ہوئی ہے اور پیچھے
پیچھے کچھ لوگ بڑی وحشت سے دوڑتے ہوئے داخل ہوئے صحن میں اور انہوں نے بیل کو پورے زور
سے اسی گھر سے باہر نکالنے کی کوشش کی لیکن بیل نے انکار کر دیا، کسی قیمت پر وہ وہاں سے نہیں نکلتا

خطبات طاہر جلد ۳
676
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۸۴ء
تھا۔ واقعہ یہ ہوا کہ اس گھر کے قریب ایک اور جگہ کچھ لوگ ایک بیل کو ذبح کر رہے تھے، ابھی آدھی
گردن اس کی کئی تھی کہ وہ اٹھ کر دوڑا اور دوڑ کر اس شخص کے صحن میں داخل ہوا۔ وہ احمدی جو قید تھا
خدا کے نام پر اور جو اپنے گھر میں بیل ذبح کیا کرتا تھا اور پھر وہ نہیں نکلا یہاں تک کہ جس جگہ وہ بیل ذبح
کیا کرتا تھا وہاں اس کو انہوں نے لٹایا تو پھر وہاں وہ لیٹا ہے اور وہیں اس کو ذبح کیا گیا۔ اب وہ بچارے
تو شاید سمجھتے رہے ہوں کہ یہ وہ قربانی دے رہے ہیں یہ اللہ جانتا ہے کہ وہ قبول کس کی طرف سے ہوئی
ہوگی ۔ اب یہ چھوٹا سا واقعہ ہے لیکن اس سے خدا تعالیٰ کے پیار کا کیسا اظہار ہوتا ہے ! کس طرح وہ
بار یک نظر سے اپنے بندوں کو دیکھتا ہے اور اپنے پیار کے چھینٹے دیکر انہیں زندہ رکھتا ہے۔
یہ تو پیار کے اظہار کا ہے ، خدا تعالیٰ کے انتقام بھی اسی طرح جگہ جگہ ظاہر ہو رہے ہیں اور
بڑی کثرت سے اطلاعیں مل رہی ہیں کہ انفرادی طور پر بعض احمد یوں کے دل دکھتے ہیں ، ان کے دل
سے ایک آہ نکلتی ہے تو اس رنگ میں خدا تعالیٰ فوراً حساب چکاتا ہے کہ وہ حیران رہ جاتے ہیں دیکھ
کر ۔ ایک احمدی استانی نے مجھے لکھا کہ میں ایک گاؤں میں استانی مقرر ہوئی جہاں کوئی احمدی نہیں
ہے تو مجھے ایک غیر احمدی معزز خاندان نے جو بہت ہی شریف لوگ ہیں انہوں نے جگہ دی کہ تم بہت
دور سے تو آہی نہیں سکتی اتنا دور ہے تمہارا اصل گھر یہاں ہمارے پاس ٹھہر جاؤ چنانچہ میں ان کے پاس
ٹھہری ہوئی تھی۔ مخالفت جب ہوئی تو شور مچا دیا سب نے کہ اس کو گھر سے نکالو۔ گھر والے شریف
تھے انہوں نے کہا ہم نہیں نکالیں گے۔ انہوں نے کہا اچھا اگر نہیں نکالو گے تو ہمارے گاؤں کے کنوئیں
سے تم نے پانی نہیں بھرنا کیوں کہ اس پلید عورت کو گاؤں کا پانی پلایا جائے گاؤں کے کنواں کا یہ بھی ہم
برداشت نہیں کر سکتے ۔ چنانچہ انہوں نے اپنے گھر میں نلکا لگا لیا اور پانی پینے لگے۔ کچھ دن کے بعد
گاؤں میں شور پیدا ہوا کہ اس کنواں کا پانی جو ہے وہ کچھ بدل سا گیا ہے اس میں عجیب قسم کی بد بو پیدا
ہونی شروع گئی ہے تحقیق کی تو پتہ لگا کہ ایک کتا وہاں گر کر مر گیا تھا جس کا کسی کو پتہ نہیں چلا ۔ جب وہ
گل کر بد بو چھوڑ گیا اس وقت جا کر ان کو پتہ چلا کہ جتنی دیر انہوں نے مرزائین کا پانی بند کئے رکھا ہے
اتنی دیر وہ کتے کا مرا ہوا گندا پانی پی رہے تھے اور وہ عورت کہتی ہے کہ میرا دل جو تھا پہلے بڑا سخت درد
محسوس کرتا تھا میں سخت بے قراری محسوس کرتی تھی دل میں کہ اے اللہ ! مجھے کتوں سے زیادہ ذلیل سمجھا
ہوا ہے انہوں نے کہ پانی جو میں پی لونگی دور بیٹھے وہ اور وہ اس پانی کو بھی پلید کر دے گا جہاں سے نکل

خطبات طاہر جلد ۳
677
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۸۴ء
کر آیا ہے ! تو جب خدا نے یہ نظارہ مجھے دکھایا تو ایسی مجھے لذت حاصل ہوئی خدا کے پیار کے اظہار
پر کہ سارے دکھ پچھلے بھول گئے بلکہ میں شرمندگی محسوس کرتی ہوں کہ میں نے اس بات پر تکلیف کیوں
محسوس کی ؟
یہ جو ایک دو واقعات میں بیان کر رہا ہوں وقت کی مناسبت سے مجبوراً تھوڑے واقعات
بیان کرنے پڑتے ہیں ۔ ایک دفعہ دو تین پچھلے خطبے لمبے ہو گئے تھے تو ہمارے ایک نوجوان ہیں
نوجوان تو نہیں مگر بہر حال بوڑھے بھی نہیں ہوئے ابھی مخلص ہیں بچارے یہاں تشریف لائے ہوئے
تھے جمعہ پر اور ذیا بیطس کے مریض ہیں تو انہوں نے مجھ سے شکوہ کیا کہ آپ نے اتنا خطبہ لمبادیا کہ میرا
تو بھوک کے مارے برا حال تھا، میں ذیا بیطس کا مریض ہوں مجھے لگتا تھا میں بے ہوش ہو کر جاپڑوں
گا۔ واقعہ یہ ہے کہ مجھے علم ہے بعض دفعہ خطبے لمبے ہو جاتے ہیں لیکن اصل میں صرف آپ نہیں ہیں جو
میری آنکھوں کے سامنے بیٹھے ہیں۔ پاکستان کے لوگ بچارے اتنا تر سے ہوئے ہیں کہ ان کو لمبے
خطبے بھی چھوٹے لگتے ہیں اور اکثر مجھے یہ شکوہ آتا ہے ہر خط میں کہ ابھی ہم نے شروع ہی کی تھی
Tape تو ختم بھی ہو گئی ، ہم تو انتظار کر رہے تھے کہ ابھی اور مزہ آئے گا تو اچانک Tape ختم ہو گئی
اس لئے بعض دفعہ آپ کو اگر صبر کا مظاہرہ کرنا پڑے، کوفت بھی اٹھانی پڑے تو اگر ان بھائیوں کا خیال
کریں گے تو آپ کو اللہ تعالیٰ اس کی جزا عطا فرمائے گا۔ غالب کہتا ہے :
کیوں نہ چیخوں کہ یاد کرتے ہیں
میری آواز گر نہیں آتی
ه
( دیوان غالب صفحه : ۲۵۰)
میرا بھی یہی حال ہے۔ میں تو اپنے لئے نہیں بولتا مجھے تو ان پیاروں کی یاد آتی ہے جوان
دنوں کو ترس گئے ہیں جب مسجد اقصیٰ میں خطبے ہوا کرتے تھے ، لوگ اکٹھے ہوا کرتے تھے، باہر سے
دور دور سے لوگ آتے تھے اور وہ یادیں ان کو آتی ہیں، تو انتظار ہی ان کا اب یہ رہ گیا ہے کہ کب
ٹیپ (Tape) آئے اور کب ہم ان آوازوں کو سنیں ۔
جہاں تک اہل ربوہ کا تعلق ہے میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا کہ خدا کے فضل سے ان کو غیر
معمولی قربانی کی توفیق مل رہی ہے اور نشو و نما ان کے ہاں بھی بڑی حیرت انگیز ہو رہی ہے۔ سارے

خطبات طاہر جلد ۳
678
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۸۴ء
پاکستان میں ایمان کی عجیب کیفیت ہے ، یوں لگتا ہے کہ روحوں پر انقلاب برپا ہو گیا ہے۔ جن لذتوں
سے بالکل نا آشنا ، نابلد تھے لوگ ان روحانی لذتوں کو پاگئے ہیں اور اب ان لذتوں سے دل لگا بیٹھے
ہیں۔ عبادتوں کے رنگ بدل گئے ، گفتگو کے رنگ بدل گئے ، باہمی تعلقات کے رنگ بدل گئے ۔ اس
کثرت سے اطلاعیں آرہی ہیں ایک دوسرے کو معاف کرنے کی میں نے پہلے بھی واقعات بتائے
تھے کہ حیرت ہوتی ہے یہ دیکھ کر گاؤں کے گاؤں ایسے ہیں جہاں شدید پرانی دشمنیاں چلی آرہی تھیں
اب وہ اللہ تعالیٰ کی محبت میں مبتلا ہو کر ان کی کیفیات بدل گئی ہیں رُحَمَاءُ بَيْنَهُم بنتے چلے جارہے
ہیں تو اہل ربوہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایمان میں عجیب ترقی کر چکے ہیں چنانچہ ایک نوجوان کے
ایک خط سے اقتباس آپ کو سناتا ہوں وہ لکھتے ہیں :
دو
ربوہ کی مقدس سرزمین کے شب وروز کا تذکرہ کرنے لگا ہوں اور
معصوم چہروں والے اداس اداس پھرنے والے اپنے امام کے انتظار میں
بے قرار آنکھوں والے صبر کی انتہائی بلندیوں کو چھونے والے فقیروں کی داستان
بیان کرنے لگا ہوں ۔
حضور ! نفوس میں عجیب اور عظیم الشان تبدیلی کا بڑا ہی دلکش منظر
ہے۔ جوں جوں آگ نفرت کی ، غلیظ گالیوں کی فتنوں کی ، حقوق کی تلفی کی اور
زندگی چھین لینے کی بھڑکائی جا رہی ہے آپ کے درویش کندن بن رہے
ہیں ، ان کے چہرے دن بدن روشن ہوتے جارہے ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے کا
واقعہ ہے کہ خاکسار نے آپ کا ۲۱ ستمبر ۱۹۸۴ء کا خطبہ جمعہ محلہ کے کچھ احباب
کو سنانے کا انتظام کیا ، کیسٹ لگا کر ایک طرف ہو کر بیٹھ گیا، جیسے ہی تلاوت کی
آواز کمرے میں گونجی چہرے اس طرح کھل اٹھے اور روشن ہو گئے جس طرح
اندھیرے کمرے میں اچانک کسی نے روشنی کر دی ہو۔ وہ چہرے جو کچھ دیر پہلے
تھکے تھکے مرجھائے مرجھائے اور اداس تھے، کچھ دنیاوی کاموں کی وجہ سے، کچھ
مسجد اسٹیشن کے لاؤڈ سپیکروں سے آنے والی مولانا کی گندی گالیوں کی وجہ
سے۔ یہ سب مزدور پیشہ لوگ تھے ،کوئی چائے کا کام، کوئی روغن کا کام، کوئی

خطبات طاہر جلد ۳
679
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۸۴ء
مستری کا کام کرتا ہے۔ یہ اس طبقہ کے لوگ تھے جو روزمرہ کے معاملات میں
عموماً سخت دل ہوتے ہیں۔ ان کی گھریلو زندگی بسا اوقات تلخیوں کا شکار ہوتی
ہے اور وہ اپنی اولاد سے بھی بعض دفعہ بہت سختیاں روا رکھتے ہیں۔ اس عمومی
مشاہدہ کے نتیجہ میں میں بھی انہیں سخت دل ہی سمجھا کرتا تھا مگر جیسے جیسے باتیں
آگے بڑھتی گئیں ان کی آنکھوں سے عقیدت اور پیار کے انمول موتی
موسلا دھار بارش کی طرح برسنے لگے اور برستے چلے گئے ۔ آج مجھے یہ سب
بہت معصوم اور پیارے لگ رہے تھے اور نرم خو بچوں سے بھی زیادہ نرم دکھائی
دے رہے تھے۔ جیسے ہی احمدیت کے ان دیوانوں نے یہ الفاظ سنے اے ربوہ
کے مقدس درویشو ! اور اے خدا کے در کے فقیرو میں تو ملا جا چکا ہوں ۔ تو خدا کی
قسم دھاڑیں مار مار کر رونے لگے جیسے دریا کا بند اچانک ٹوٹ جائے ۔ میں
حیران و پریشان یہ منظر دیکھتا رہا۔ اس وقت ہوش آیا جب آنکھوں سے گرم گرم
قطرے ٹپک ٹپک کر مجھے تر کرنے لگے۔ جانے کب سے یہ سلسلہ عشق جاری
تھا میں نے سوچاہاں یہی لوگ خلیفہ وقت کے اصل درویش ہیں۔ ہاں یہی اللہ
کے در کے فقیر ہیں۔ ربوہ کے ان باسیوں کو آپ کس نام سے پکاریں
گے۔ دلوں کو چیر کرکون سے پیمانے سے اس پیار اور محبت اور عقیدت کو
ما پا جائے گا۔ ان کا بس چلے مگر افسوس کہ ان کا بس نہیں چلتا ۔ دنیاوی لوگوں کو تو
بڑے بڑے خطابات سے نوازا جاتا ہے اور وہ ان خطابات کے نتیجہ میں اپنی
بڑائی اور تکبر میں اور بھی زیادہ آگے نکل جاتے ہیں۔ مگر اے جان سے عزیز
آقا ! ربوہ کے بسنے والے یہ لوگ درویش اور خدا کے در کے فقیر کے خطاب سے
اس قدر خوش ہیں کہ خوشی سے پھولے نہیں سماتے ۔ ان کو معلوم ہے کہ یہ آسمانی
خطاب ہیں جو ان کے چہروں پر لکھے گئے ہیں ۔ عجیب شان ہے ان کی
سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم“۔
تو ایک طرف دشمن گندگی میں غیظ و غضب میں اپنے نفس کو جلانے میں بہت تیزی کے

خطبات طاہر جلد ۳
680
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۸۴ء
ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ احمدیوں کو اپنے فضل سے روحانیت کے بلند سے
بلند تر آسمانوں کی طرف اڑائے لئے چلا جا رہا ہے۔ یہ منزلیں خواب و خیال میں بھی نہیں آسکتی تھیں
کسی ریڑھی لگانے والے کے کسی موچی کے کسی دن بھر مزدوری میں اپنی جان دلانے والے کے
تصور میں بھی نہیں آسکتی تھیں۔ یہ روحانیت کی کیفیات ہیں جو اللہ کے پیار کے نتیجہ میں نصیب ہوتی
ہیں۔ تو وہ نشو و نما جس کا ان آیات میں ذکر ہے جو میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی تھیں وہ زندگی
کے ہر میدان میں دکھائی دے رہی ہے اور جب یہ دکھائی دے رہی ہے تو کیسے ممکن ہے کہ غضب پیدا
نہ ہو؟ اب ہم اپنا بڑھنا تو نہیں روک سکتے کہ غیر کو تکلیف ہوتی ہے اور غیر کی تکلیف آپ کا بڑھنا نہیں
روک سکتی کیونکہ ان کے لئے مقدر نہیں ہے اس لئے بے فکر ہو کر آگے بڑھتے چلے جائیں۔
اللہ تعالیٰ نے پہلے مجھے رویا کے ذریعہ بعض خوشخبریاں عطا فرمائیں اور پھر ایک بہت ہی
پیارا کشفی نظارہ دکھایا جو میں آپ کے سامنے بیان کرنا چاہتا ہوں ۔ چند روز پہلے تقربیاً دو ہفتے پہلے
شاید اچانک میں نے ایک نظارہ دیکھا کہ اسلام آباد جو انگلستان میں ہے اس وقت ہمارا یورپین مرکز
انگلستان کے لئے ۔ وہاں میں داخل ہو رہا ہوں اس کمرے میں جہاں ہم نے نماز پڑھی تھی اور سب
دوست صفیں بنا کر بیٹھے ہوئے ہیں اسی طرح انتظار میں تو عین ۔ مصلے کے پیچھے چو ہدری محمد ظفر اللہ
خاں صاحب اپنی اس عمر کے ہیں نظر آ رہے ہیں جو ۲۰/۱۵ سال پہلے کی تھی اور رومی ٹوپی پہنی ہوئی
ہے، وہ جو پرانے زمانہ میں پہنا کرتے تھے اور نہایت ہشاش بشاش عین امام کے پیچھے بیٹھے ہوئے
ہیں ۔ مجھے دیکھتے ہی وہ نماز کی خاطر اٹھ کر کھڑے ہوئے اور میں ان کی طرف بڑھنے لگا کہ پوچھوں
چوہدری صاحب آپ کب آگئے ، آپ تو بیمار تھے اچانک کیسے آنا ہوا؟ تو وہ نظارہ جاتا رہا۔ آنکھیں
کھلی تھیں اور جو منظر سامنے ویسے تھا وہ سامنے آگیا ۔ تو اللہ تعالیٰ ایسی خوشخبریاں بھی عطا فرما رہا ہے
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ کی نصرت اور اسکے ظفر کے وعدے انشاء اللہ تعالیٰ جلد پورے ہوں گے
تو یہ باتیں ان کے علاوہ ہیں۔ جماعت تو ہر حال میں ترقی کر ہی رہی ہے جتنا خدا انتظار کروائے ہم
کریں گے انشاء اللہ کیونکہ ہم کھو کچھ نہیں رہے ہمارے ہاتھ سے جا کچھ نہیں رہا۔ ایک دکھ ہے اللہ کے
لئے جو ہمیں پہلے سے زیادہ اور آگے بڑھاتا چلا جا رہا ہے اس لئے نقصان کا کوئی سودا تو ہے ہی
نہیں، میں اس لئے تسلی نہیں دے رہا مگر میں یہ بتا رہا ہوں کہ اللہ کے رنگ عجیب ہیں ۔ وہ بظاہر قربانی

خطبات طاہر جلد ۳
681
خطبه جمعه ۱۶ نومبر ۱۹۸۴ء
لیتا ہے اور حقیقت میں وہ ترقی ہو رہی ہوتی ہے اور پھر اس مزے اس روحانی لذت کے بھی بدلے عطا
فرماتا ہے۔ یہ وعدے ہیں خدا کے جن کی طرف میں آپ کو توجہ دلا رہا ہوں ۔
چنانچہ اس کشفی نظارہ کے بعد پھر اللہ تعالیٰ نے ایک اور کرم یہ فرمایا جن دنوں پاکستان کے
حالات کی وجہ سے بعض شدید کرب میں راتیں گزریں تو صبح کے وقت الہاما بڑی شوکت کے ساتھ اللہ
تعالیٰ نے فرمایا: ا فرمایا: ” السلام علیکم اور ایسی پیاری ایسی روشن کھلی آواز تھی اور آواز مرزا مظفر احمد کی معلوم
ہو رہی تھی یعنی بظاہر جو میں نے سنی آواز اور یوں لگ رہا تھا جیسے وہ میرے کمرے کی طرف آتے
ہوئے السلام علیکم کہتے ہوئے باہر سے ہی شروع کر دیا السلام علیکم کہنا اور اندر داخل ہونے سے پہلے
السلام علیکم کہتے ہوئے آنے والے ہیں۔ تو اس وقت تو خیال بھی نہیں تھا کہ یہ الہامی کیفیت ہے کیوں
کہ میں جاگا ہوا تھا پوری طرح لیکن جو ماحول تھا اس وقت اس سے تعلق کٹ گیا تھا ۔ چنانچہ فوراً میرا
رد عمل ہوا کہ میں اٹھ کر باہر جا کر ملوں ان کو اور اسی وقت وہ کیفیت جو تھی وہ ختم ہوئی اور مجھے پتہ چلا کہ
یہ تو خدا تعالیٰ نے نہ صرف یہ کہ السلام علیکم کا وعدہ دیا ہے بلکہ ظفر کا وعدہ بھی ساتھ عطا فرما دیا ہے کیونکہ
مظفر کی آواز میں ”السلام علیکم پہنچانا یہ ایک بہت بڑی اور دوہری خوشخبری ہے اور پہلے بھی ظفر اللہ
66
خاں ہی خدا تعالیٰ نے دکھائے اور دونوں میں ظفر ایک قدر مشترک ہے۔
تو اس لئے میں آپ کو اطمینان دلاتا ہوں ، یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ ظلم کی آگ بھڑکانا بند
کر دیں گے۔ ابراھیم علیہ السلام کے مخالفین نے ظلم کی آگ بھڑ کانی بند تو نہیں کی تھی بھڑکانے کے نتیجہ
میں خدا نے فرمایا تھا :
يُنَارُ كُونِي بَرْدًا وَ سَلْمًا عَلَى إِبْرَاهِيمَ (الانبياء: (۷)
چنانچہ آگ شاید اور بھی بھڑ کا ئیں لیکن یہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ وہ آگ اسی طرح
آپ کی بھی غلام ہوگی جیسے مسیح موعود علیہ السلام کی غلام بنائی گئی تھی اور خدا تعالیٰ کی سلامتی کا وعدہ آپ کی
حفاظت فرمائے گا ۔ بالکل بے خوف ہوں اور شیروں کی طرح غراتے ہوئے اس میدان میں آگے
بڑھتے چلے جائیں۔ امر واقعہ یہ ہے کہ اس الہام کے بعد مجھے کامل یقین ہے ایک ذرہ بھی اس میں شک
نہیں، سارے میرے خوف خدا نے دور فرما دیتے ہیں اور میں کامل یقین رکھتا ہوں کہ یہ چند مولویوں کی
لعنتیں کیا چیز ہیں ساری دنیا کی زمینی اگر لعنتیں ڈالیں گے، کروڑوں اربوں لعنتیں بھی اگر زمین سے

آج 10 میں سے 10 باقی