مخالفین انبیاء کا انجام اور جماعت کا روشن مستقبل

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ بنی اسرائیل کی آیات کی روشنی میں بیان فرمایا کہ قیامت کے دن ہر انسان اپنے حقیقی امام کے ساتھ پکارا جائے گا۔ آپ نے انبیاء کے مخالفین کی روحانی اندھے پن اور بصیرت سے محرومی پر روشنی ڈالی اور کلمہ طیبہ مٹانے کی نام نہاد مہم اور صلح حدیبیہ کے غلط استدلال کا مدلل رد فرمایا۔ آخر میں حضور نے سنت الٰہیہ کے اٹل قوانین کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سچی غلامی کی برکت سے جماعت احمدیہ کا مستقبل نہایت روشن اور شاندار ہے۔

موضوعات: تفسیر قرآن کریم، مخالفین کا روحانی اندھا پن، واقعہ صلح حدیبیہ، مظالم اور ثبات قدم، جماعت احمدیہ کا روشن مستقبل

خطبات طاہر جلد ۳
741
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۸۴ء
مخالفین انبیاء کا انجام اور جماعت
کا روشن مستقبل
( خطبه جمعه فرموده ۲۱ دسمبر ۱۹۸۴ء بمقام مسجد نور فرنیکفرٹ ، جرمنی )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے درج ذیل قرآنی آیات تلاوت فرمائیں:
يَوْمَ نَدْعُوا كُلَّ أَنَاسٍ بِاِمَامِهِمْ ۚ فَمَنْ أُوتِيَ كِتُبَهُ بِيَمِينِهِ
فَأُولَئِكَ يَقْرَءُونَ كِتْبَهُمْ وَلَا يُظْلَمُوْنَ فَتِيلًا ۚ وَمَنْ كَانَ
فِي هَذِهِ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى وَأَضَلُّ سَبِيلًا
وَإِنْ كَادُوا لَيَفْتِنُوْنَكَ عَنِ الَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ
لِتَفْتَرِى عَلَيْنَا غَيْرَهُ وَإِذًا لَّا تَخَذُوكَ خَلِيلًا وَلَوْلَا
أَنْ تَبَّتْنَكَ لَقَدْ كِدْتَ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ شَيْئًا قَلِيلًا إِذًا
لَا ذَقْتُكَ ضِعْفَ الْحَيُوةِ وَضِعْفَ الْمَمَاتِ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَكَ
عَلَيْنَا نَصِيرًا وَإِنْ كَادُوا لَيَسْتَفِزُوْنَكَ مِنَ الْأَرْضِ
لِيُخْرِجُوكَ مِنْهَا وَإِذًا لَّا يَلْبَثُونَ خِلْفَكَ إِلَّا قَلِيلًا سُنَّةَ
مَنْ قَدْ أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنْ رُّسُلِنَا وَلَا تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحْوِيلًا
(بنی اسرائیل : ۷۲ - ۷۸)

خطبات طاہر جلد ۳
الشان
پھر فرمایا :
742
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۸۴ء
انسان کو
قرآن کریم کی جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان میں سے پہلی آیت میں یہ عظیم
اعلان فرمایا گیا ہے کہ یوم حشر کو جب کہ خدا تعالیٰ انسانوں کی بعثت ثانیہ فرمائے گا تو ہرا
اس کے امام کے نام پر اٹھایا جائے گا ، اس کے امام کے نام کے ساتھ اس کو بلایا جائے گا یعنی وہ جس کو
وہ سچا امام سمجھتا ہے ، جس کے پیچھے اس نے اپنی زندگی کی حرکت و سکون کو لگا دیا وہ جس کے پیچھے اس
نے اپنا لائحہ عمل طے کیا اور جسے مقصود بنا کر اس کے پیچھے پیچھے قدم رکھتا رہا، اسی کے ساتھ قیامت کے
صلى
دن اس کا حشر ہوگا۔ اگر تو اس نے حضرت اقدس محمد مصطفی علی کو اپنا امام بنالیا ہے تو آپ ہی ۔ کے
ساتھ اس کا حشر ہوگا اور کوئی دنیا کی طاقت اسے اپنے اس مقدس امام سے الگ نہیں کر سکے گی اور اگر
اس نے دشمنان محمد مصطفی ﷺ کا وطیرہ اختیار کیا ہے اور ان کو عملی زندگی میں اپنا امام بنا رکھا ہے تو کوئی
صلى
صلى الله
عروسه
دنیا کی طاقت اس امامت سے ہٹا کر اس کو محمد مصطفی ﷺ کی امامت میں حشر کی توفیق نہیں بخش سکتی ۔
ایک ایسا اعلان ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں ۔ ہر شخص اپنے امام کے پیچھے یعنی اس حقیقی امام کے پیچھے
ساتھ اس نے اپنی زندگی کی ساری تمنائیں، ساری امنگیں، ساری آرزوئیں وابس
کر رکھی ہیں اور جس کے تمام اعمال بھی ان امنگوں ان آرزوؤں کی تصدیق کرتے
ہیں فَمَنْ أُوتِيَ كِتُبَهُ بِيَمِينِهِ فَأُولَبِكَ يَقْرَءُونَ كِتْبَهُمْ وَلَا يُظْلَمُونَ فَتِيلًا پر
جن لوگوں کی تقدیر کا فیصلہ ان کے داہنے ہاتھ میں پکڑایا جائے گا وہ اس کتاب کو پڑھیں گے
اور ایک ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کئے جائیں گے۔ یمین سے مراد وہ ائمہ ہیں جو حقیقی مذہبی ائمہ
ہیں کیونکہ شمال اور یمین کی تقسیم قرآنی محاورے کے مطابق مذہبی اور غیر مذہبی دنیاؤں کی تقسیم
ہے۔ پس مراد یہ ہے اگر اس نے مذہبی امام کو اپنا متبوع بنالیا اور کسی ایسے امام کو جس کو خدا نے
مقرر فرمایا ہے تو پھر اس کے مقدر چمک اٹھے اور اس کے دائیں ہاتھ میں یعنی روحانی لحاظ سے خدا کی
خوشنودی کے رنگ میں اسے وہ کتاب دی جائے گی جو اس کے مقدر کی کتاب ہے جس میں اس کی
قسمت کا فیصلہ لکھا ہوا ہوگا کیونکہ اس نے اس کو امام بنایا جو خدا کے دائیں ہاتھ پر ہے۔
وَمَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى وَأَضَلُّ سَبِيلًا اور جو کوئی اس دنیا میں
اندھا ہو وہ قیامت کے دن بھی اندھا ہی اٹھے گا وَ أَضَلُّ سَبِيلًا بلکہ اس سے بھی بدتر حال میں

خطبات طاہر جلد ۳
اٹھایا جائے گا۔
743
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۸۴ء
بظاہر تو پہلے مضمون کے ساتھ کوئی قطعی تعلق اس دوسرے مضمون کا نظر نہیں آتا لیکن اہل شمال
کا ذکر پہلی آیت میں نہیں ہے وہی ذکر اندھے کے طور پر دوسری آیت میں کیا گیا ہے۔ دائیں ہاتھ
والوں کا ذکر تو موجود ہے بائیں ہاتھ والوں کا ذکر موجود نہیں تھا اور اندھے کے طور پر ان کا ذکر چلا ہے
اور یہ تعلق فَأُولَئِكَ يَقْرَءُونَ كِتْبَهُمْ سے پیدا ہوا ہے جس کی آنکھوں میں بصیرت ہو وہی
تقدیر کا لکھا پڑھ سکتے ہیں اور جن کی آنکھوں میں بصیرت نہ ہو وہ کچھ بھی پڑھ نہیں سکتے تو فرمایا جن کو
دائیں ہاتھ میں کتاب دی جائے گئی ان کی قسمت کا لکھا وہ پڑھیں گے کیونکہ وہ اہل بصیرت تھے۔ پہلی
دنیا میں بھی اہل بصیرت تھے اور دوسری دنیا میں بھی اہل بصیرت کے طور پر اٹھائے گئے تھے۔ جن کو
پہلی دنیا میں تقدیر کے لکھے پڑھنے آتے تھے وہ دوسری دنیا میں بھی تقدیر کا لکھا پڑھ سکیں گے۔ جو پہلی
دنیا میں اندھے رہے خدا کی تقدیر کے نشان افق میں رونما ہوتے دیکھے بھی اور ان کو سمجھ نہ آئی ، ان کی
آنکھیں خدا تعالیٰ کی تقدیر اور اس کی سنت سے غافل رہیں ، وہ اس دنیا میں بھی اندھوں کے طور پر
اٹھائے جائیں گے بلکہ اس سے بدتر ان کا حال ہوگا۔
یہ امر واقعہ ہے کہ مذہب کی مخالف قوموں کی تقدیر اس سے بہتر بیان نہیں ہو سکتی کہ وہ
اندھے ہو جاتے ہیں کئی قسم کے اندھیرے ہیں جن میں وہ مبتلا کئے جاتے ہیں۔سب سے پہلی بات
تو یہ ہے کہ وہ نور نبوت کو پہچان نہیں سکتے ۔ وہ سمجھ نہیں سکتے کہ خدا کی طرف سے آنے والے کس رنگ
میں رنگین ہو کر آتے ہیں اور خدا سے بیٹے ہوئے لوگوں کے چہرے کیسے ہوتے ہیں ۔ وہ سچ اور جھوٹ
میں تمیز نہیں کر سکتے ، مذہبی راہنما مذہب کے نام پر ان کو گند کی تعلیم دیتے ہیں، گندی زبانیں استعمال
کرتے ہیں ، خدا کے بندوں کو جلانے ، لوٹنے اور مارنے کی تلقین کرتے ہیں اور انہیں کچھ سمجھ نہیں آتی
کہ یہ پیغامبر خدا کے پیغامبر ہو ہی نہیں سکتے ، نور سے اندھیرا پھوٹ ہی نہیں سکتا ۔ یہ بنیادی بات بھی وہ
سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتے اور چونکہ وہ بصیرت سے عاری ہو جاتے ہیں اس لئے نہ صرف یہ کہ روحانی
بصیرت سے عاری ہوتے ہیں بلکہ دنیاوی بصیرت سے بھی عاری ہو جاتے ہیں ۔ وہ اپنی زندگی کا
پروگرام بنا کر ، روشنی میں دیکھ کر ایک منصوبہ کے مطابق آگے قدم بڑھانے کے اہل نہیں رہتے ۔ ان کو
یہ توفیق نہیں ملتی کہ وہ اس طرح چل سکیں جس طرح ایک روشنی کو دیکھنے والا صاحب بصیرت انسان

خطبات طاہر جلد ۳
744
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۸۴ء
قدم اٹھاتا ہے اور دور تک نظر کرتا ہے راستہ پر، جس راستہ کو بند پائے اس سے وہ پہلے ہی گریز کر جاتا
ہے، جس راستہ کو گڑھوں یا خطرات میں ختم ہوتا دیکھتا ہے اس سے پہلے ہی ہٹ کر ایک نئی راہ تجویز کرتا
ہے۔ لیکن اندھے بے چارے کا حال یہ ہے کہ جب تک کسی دیوار سے ٹکر نہ لگ جائے یا کسی گڑھے
میں جا نہ پڑے اس بے چارے کو کچھ پتہ نہیں لگتا کہ میں کس راہ پر چل رہا ہوں اور بعض دفعہ عین
کنارے پر جا کر پتہ چلتا ہے، بعض دفعہ کنارے پر جا کر بھی پتہ نہیں چلتا ۔ جب ہلاکت اس کو گھیر لیتی
ہے اس وقت اس کو پتہ چلتا ہے کہ میں نے غلط اقدام کیا تھا۔
بعینہ یہی صورت حال ہر زمانے میں خدا کے بچوں کو جھٹلانے والوں کے ساتھ پیش آتی رہی
ہے ایک بھی استثنا آپ اس میں نہیں دیکھیں گے۔ جس طرح انبیاء کی سنت یقینی اور قطعی ہے انبیاء کے
مخالفین کی سنت بھی سو فیصد یقینی اور قطعی ہے اور کبھی کوئی تبدیلی آپ کو اس میں دکھائی نہیں دے گی ۔ ایک
ہی طرح کے دعاوی کرتے ہیں، ایک ہی طرح کی مخالفت کے ڈھنگ اختیار کرتے ہیں، اس سے پہلے
لوگ وہ ڈھنگ اختیار کر چکے ہوتے ہیں اور ناکام ہو چکے ہوتے ہیں لیکن وہ وہی چالاکیاں دوبارہ
دہرانے کی کوششیں کرتے ہیں اس امید میں کہ شاید اس مرتبہ ہم کامیاب ہو جائیں ۔
یہ اندھے ہیں جن کی نہ ماضی پر نظر ہے نہ مستقبل پر نظر ہے۔ اندھا تو نہ آگے دیکھ سکتا ہے نہ
تا ہے۔ تو بعینہ یہی حال انبیاء کو جھٹلانے والی قوموں کے ہو جاتے ہیں۔ نہ وہ تارت
سبق حاصل کر سکتے ہیں یعنی ماضی میں مڑ کر دیکھ نہیں سکتے اور نہ وہ ایسا منصوبہ بنا سکتے ہیں جو ان کے
مستقبل کو روشن کر دے۔ ان کا اگلا قدم بھی ہلاکت کا قدم ہے اور ان کا پچھلا قدم بھی ہلاکت کا قدم
ہے اور عقلوں سے پھر عاری ہو جاتے ہیں۔ یہی حال اس زمانے میں ہم نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو جھٹلانے والوں کا پایا اور جو کچھ شکوک پہلے رہ گئے تھے باقی وہ اس تحریک نے پوری
طرح مکمل کر دیئے۔ اب کا کوئی ایسا رنگ نہیں ہے جو مخالفین انبیاء کا آپ کو تاریخ مذاہب میں نظر آئے
جو انہوں نے اپنے اوپر چڑھا نہ لیا ہو۔ کوئی ایسا ظلم کا داغ نہیں ہے اور کوئی سرخ نشان نہیں ہے ظلم و
ستم کا جو انہوں نے جماعت احمد یہ کے اوپر لگانے کی کوشش نہ کی ہو۔
ابھی حال ہی میں کلمہ مٹانے کی ایک تحریک چلائی گئی جو آج کل بھی بڑے زور وشور سے
جاری ہے اور مطالبات ہو رہے ہیں کہ اگر حکومت نہیں مٹائے گی تو ہم مٹادیں گے اور حکومت ان سے

خطبات طاہر جلد ۳
745
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۸۴ء
بڑھ بڑھ کر مٹانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اتنے اندھے ہیں کہ انکو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ کلمہ سے ایک
ایسی محبت مسلمان کو ہے کہ جاہل سے جاہل آدمی کے دل میں بھی کلمہ کی محبت لکھی ہوئی ہے خواہ وہ فاسق
فاجر ہو، خواہ وہ رشوتیں لینے والا یا رشوتیں دینے والا ہو ظلم سے مال لوٹنے والا ہو، عبادت کے کبھی
قریب نہ پھٹکا ہو، سارا دن ذکر الہی کی بجائے گندی گالیاں دیتا ہولیکن نام اگر مسلمان ہے اس کا تو
کلمہ سے اس کو محبت ہے ۔ وہ شیعہ ہو یا سنی یا خارجی ہو کوئی نام بھی اس کا رکھ لیں کلمہ ایک ایسی بنیادی
حقیقت ہے جس سے ہر مسلمان طبعا اور فطرتاً پیار کرتا ہے۔ چنانچہ یہی نتیجہ اس کا نکلا وہ اپنی قوم کے
ہاتھ پر اس میں سے ہونے کے باوجود نبض پر ہاتھ نہیں رکھ سکے اور نتیجہ یہ نکلا کہ وہ ایک غلط فیصلہ
کر بیٹھے اور کلمہ کو مٹانے کی جوں جوں تحریک آگے بڑھ رہی ہے اس کا شدید رد عمل ان علماء کے خلاف
پیدا ہو رہا ہے۔
چنانچہ تازہ اطلاعات کے مطابق چنیوٹ کے عوام نے جو ہماری مخالفت کا گڑھ ہے ، ہمیشہ
سے چلا آیا ہے بلکہ اس بات پر فخر کرتا ہے کہ سب سے زیادہ شدید مخالف شہر ہے۔ چنیوٹ کے عوام
میں مولویوں کی کلمہ مٹانے کی تحریک کے خلاف شدید ردعمل پیدا ہوا اور اس پر علما نے چنیوٹ میں یہ
باتیں کیں کہ ہم ۔ کہ ہم سے منصوبہ بندی میں غلطی ہو گئی اور وہ غلطی یہ تھی کہ ہم نے پہلے لوگوں کو کلمہ مٹانے
کے اوپر پوری طرح آمادہ نہیں کیا۔ یہ تحریک پہلے چلانی چاہئے تھی کہ کلمہ مٹانے میں حرج کوئی نہیں اور
وہ احترام جو کلمہ کا مسلمان کے دل میں تھا پہلے اسے مٹانا چاہئے تھا پھر جا کر یہ تحریک چلاتے تو بہت
کامیاب ہوتے اب اس کو اگر جہل مرکب نہ کہیں تو اور کیا کہہ سکتے ہیں یعنی احمدیوں سے کلمہ چھینے کی
خاطر ہر مسلمان کے دل سے کلمے کا احترام مٹانا پڑے گا اور اس کیلئے یہ تیار ہو چکے ہیں ۔ اس سے بڑی
ہولناک تباہی اور کیا ہو سکتی ہے؟ اس سے زیادہ خوفناک روحانی خود کشی اور کیا ہوسکتی ہے؟ سوائے اس
کے کہ روحانی آنکھ کا اندھا ہو اتنی سی بات بھی انسان کو نظر نہ آئی یہ کیسے ہو سکتا ہے !
بہر حال نہ صرف یہ کہ یہ تیار ہیں اس کام کیلئے بلکہ ایسے دلائل تجویز کر رہے ہیں کہ جن کے
نتیجہ میں ان کو یقین ہے کہ آخر مسلمان کے دل سے کلمہ کی محبت اٹھ جائے گی اور جو احترام ذرا سا باقی
رہ گیا ہے، جو اوٹ باقی رہ گئی ہے جو حیا اور شرم کا پردہ ہے وہ بھی تار تار ہو جائے گا اور ایک ان کے علما
میں سے جو بظاہر ان میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے ہیں اور پی۔ ایچ۔ ڈی۔ بھی کہلاتے ہیں انہوں

خطبات طاہر جلد ۳
746
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۸۴ء
نے ایک عظیم الشان تقریر کی ہے ایک ترکیب سوچی ہے جس کے نتیجہ میں ان کا خیال ہے کہ سارے
مسلمان اب کلمہ مٹانے پر آمادہ ہو جائیں گے اور ترکیب ان کو یہ سوجھی ہے کہ آنحضرت ﷺ نے صلح
حدیبیہ کے موقع پر ( ان کے بیان کے مطابق ) کلمہ مٹا دیا پس یہ سنت رسول ہے کلمہ مٹانا اور اس سے یہ
نتیجہ نکالا کہ چونکہ وہ کلمہ بے محل تھا اس لئے سنت رسول سے ثابت ہوا کہ جہاں بھی بے محل کلمہ دیکھو اس
کو مٹا دو۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
ع
آنکھ کے اندھوں کو حائل ہو گئے سو سو حجاب
اس ایک بات میں بھی سو حجاب حائل ہیں تب جا کر ایسی بات کی جاسکتی ہے۔ جاہل ہے اور جہل مرکب
ہے، ایک اندھیرے کا پردہ نہیں بلکہ پردے پر پردے پڑے ہوئے ہیں ۔
سب سے پہلی بات یہ ہے کہ وہاں تو کلمے مٹانے یا کلمہ رکھنے کی بحث ہی کوئی نہیں تھی۔ تاریخ
اسلام کو یہ توڑ مروڑ کر اس کا حلیہ بگاڑنے سے باز نہیں آرہے۔ صلح حدیبیہ کا واقعہ مشہور و معروف ہر
بچے بچے کے علم میں ہے اور ان کے علما کو یہ پتہ نہیں کہ وہ قصہ کیا تھا ۔ وہاں تو یہ بات چل رہی تھی کہ
حضرت اقدس محمد مصطفیٰ لال کا معاہدہ ہورہا تھا کفار سے صلح کا اور تحریر میں یہ بات لکھی گئی کہ یہ
معاہدہ مکہ کے قریش کے درمیان اور محمد رسول اللہ کے درمیان ہے کلمہ کی تو کوئی بحث نہیں تھی۔ اس پر وہ
جو نمائندہ کفار مکہ کا آیا ہوا تھا اس نے کہا کہ دیکھو اگر محمد رسول اللہ کو ہم تسلیم کر لیں کہ محمد کی حیثیت
رسول اللہ کی ہے تو ہم اتنے پاگل تو نہیں ہیں کہ تمہیں حج سے روکنے آئیں، تمہاری مخالفتیں کریں،
تمہارے مقابل پر ایسا طوفان بدتمیزی بپا کر دیں تو کم سے کم تھوڑی سی عقل کا حق تو ہمیں دو ۔ ہم اس
لئے مخالفت نہیں کر رہے ہیں کہ یہ رسول اللہ ہے، ہم اس لئے مخالفت کر رہے کہ یہ رسول اللہ نہیں ہے
اس لئے ہم سے وہ معاہدہ کرو گے تو پھر دونوں طرف کی بات برابر چلتی ہے ۔ بحیثیت محمد ہم معاہدہ
کرنے کیلئے تیار ہیں بحیثیت رسول اللہ اگر ہم معاہدہ کریں گے تو خود اپنی ہلاکت کا سامان پیدا
کر رہے ہوں گے اپنی تحریر سے یہ ثابت کر دیں گے کیونکہ ہمارے بھی دستخط ہونے ہیں گویا ہم اپنی
تحریر سے ثابت کر دیں گے کہ اللہ کا رسول سمجھتے ہوئے ہم نے اس کی مخالفت کی ہے۔ ایک نہایت
معقول بات تھی اس کو بڑی عمدہ بات سوجھی ہے اس کے نقطہ نگاہ سے اور حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے
اس لئے لفظ ” رسول اللہ کاٹنے کی اجازت دے دی کہ آپکی اپنی تحریر نہیں تھی دشمن نے اس پر دستخط

خطبات طاہر جلد ۳
747
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۸۴ء
اصلى الله
کرنے تھے اور دشمن کو بھی مجبور نہیں کیا جاسکتا ایمان لانے پر ۔ ( صحیح بخاری کتاب الشروط باب شروط الجہاد
والمصالحة مع اہل الحرب وكتابه ) یہ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ ( البقرہ: ۲۵۷) کی ایک اور لطیف تشریح تھی
کہ دین میں ادنی سا بھی جبر نہیں ۔ جب غیروں سے معاہدہ کرو گے، جب ان کو تحریروں پر دستخط کرنے
پر مجبور کرو گے کیونکہ معاہدوں میں تو دونوں طرف سے دستخط ہوا کرتے ہیں اس لئے تو پھر وہاں بھی
تمہیں جبرا اپنے دین کے عقائد ان پر ٹھونسنے کا کوئی حق نہیں ۔
اتنا عظیم الشان اسوۂ رسول محمد مصطفی ہے کہ وہ ساری دنیا کو روشن کرنے کا اہل ہے۔ ان علوم
آنکھ کے اندھوں کے لئے وہ بھی اندھیرا ہی ثابت ہو رہا ہے اور یہ نتیجہ نکالا جا رہا ہے کہ نعوذ باللہ من
ذلک کلمہ کو مٹا دینا یہ سنت رسول ہے اور صرف یہی نہیں اگر کلمہ بھی ہوتا تو یہ نتیجہ نکالا نہیں جا سکتا جواب یہ
نکال رہے ہیں۔ اس صورت میں تو دو فریق یہ بنیں گے، ایک فریق تھا جو کہتا تھا کہ ضرور مٹانا ہے اور وہ
مشرکین کا فریق تھا وہ کلمہ کے انکار کرنے والوں کا فریق تھا اور ایک فریق پر ٹھونسا جا رہا تھا کلمہ مٹانا جو
کلمہ کو تسلیم کرتا تھا اگر کلمہ مٹانے کی بحث تھی تو پھر یہ نتیجہ نکلے گا کہ ہم مشرکین ہیں یعنی دعویٰ کرنے
والے یہ اعلان کریں کہ اے احمد یو! ہم مشرک ہیں ہمارا امام محمد مصطفی اللہ سے کوئی بھی تعلق نہیں اور
ہمارے اور تمہارے درمیان یہ قدر مشترک ہے ہی نہیں تم مانتے ہو یہ کلمہ ہم نہیں مانتے اور چونکہ
ہمارے ملک کا قانون ہے اس لئے مجبوراً تمہیں جھکنا پڑے گا اور اپنے رسول کی سنت پر عمل کرتے
ہوئے یہ مٹانے پر آمادہ ہو جاؤ۔ پھر تو یہ گزارش کرنی چاہئے ان کو ۔ ان کو کلمہ مٹانے کا کیسے حق ملا ؟ ہم تو
مخالفت نہیں کر رہے کلمہ کی ۔ آنحضرت ﷺ نے تو اگر مٹایا بھی تھا جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کلمہ کی
بحث نہیں تھی مگر جو کچھ بھی تھا لفظ رسول اللہ بھی مٹایا تو دشمن کے اصرار پر وہ یہ کہتا تھا کہ معاہدے کی شکل
میں ہم اس پر دستخط نہیں کر سکتے ، ہم مجبور ہو جائیں گے تمہیں رسول اللہ تسلیم کرنے پر ۔ آپ نے فرمایا
ٹھیک ہے نہ تسلیم کرو یہ تمہارا حق ہے۔ لیکن اگر وہی صورت حال یہاں ان کو چسپاں ہوتی دکھائی دے
رہی ہے تو یہ پھر کفار مکہ کے نمائندہ بن گئے اور ہمیں محمد مصطفی علی کے ساتھ باندھ رہے ہیں جن سے
کاٹنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے ساتھ ہمیشہ کے لئے وابستہ کر رہے ہیں اور یہ مثال دے رہے
ہیں کہ دیکھو جب دشمن پسند نہ کرے کلمہ لکھنا تو محمد مصطفی ﷺ کی سنت یہ ہے کہ دشمن کے دباؤ کو مان لیا
کرتے ہیں اس لئے تم بھی ہمارا دباؤ مان جاؤ ۔ اپنے آپ کو ان ائمہ کے پیچھے لگا لیا جو کفار مکہ کہلاتے
صلى الله
صلى الله

خطبات طاہر جلد ۳
748
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۸۴ء
تھے اور ہمیں دنیا کے سب سے مقدس امام کے ساتھ وابستہ کر دیا۔ ان کے نقطہ نگاہ سے
تِلْكَ إِذَا قِسْمَةٌ ضِيری (انجم: ۲۳) بڑی ہی بیوقوفوں والی تقسیم تم نے کی وَأَضَلُّ سَبِيلًا
حد سے زیادہ گمراہی کا لیبل ان کے اوپر چسپاں ہو جاتا ہے اس واقعہ سے اور امر واقعہ یہ ہے کہ مذہبی
تاریخ میں یہ واقعہ پہلی دفعہ رونما ہو رہا ہے۔ ہمیشہ اختلاف کے نتیجہ میں دباؤ ڈال کر چیزیں مٹائی جاتی
ہیں نقش مٹائے جاتے اس لئے کہ ایک آدمی کو وہ نقش پسند نہیں ۔ خدا کے مخالفین نے خدا کے ماننے
والوں پر دباؤ ڈالے کہ تم جو بات کہتے ہو خدا ایک ہے یہ ہمیں پسند نہیں ہے اس لئے مٹا دو، تم کہتے ہو
کہ تمہارا رسول فلاں ہے یہ بات ہمیں پسند نہیں ہے اس لئے اس کو ختم کر دو لیکن کبھی آج تک تاریخ
عالم میں یہ واقعہ نہیں گزرا تھا کہ کسی قوم نے اپنے عقیدے کے اوپر ہاتھ صاف کرنے شروع کئے ہوں
اور یہ کہہ کر دشمن کو مجبور کیا ہو کہ تم ہمارا عقیدہ تسلیم کر رہے ہو اس لئے اس کو مٹا دو۔ یہ تو ایسے ہی بات
ہے جیسے کہا جائے کہ ہمارے اپنے دل میں نہیں ہے تو پھر تم اپنا کیا حق رکھتے ہو پھر اسے استعمال کرتے
ہو، ہمیں تو غصہ آتا ہے۔ ویسی بات ہے جیسے کسی نے کسی کو زبر دستی کلمہ پڑھانے کی کوشش کی تھی ، آخر
کار آ کے اس بچارے نے کہا قتل نہ کرو پڑھا دو کلمہ تو اس نے کہا شکر کرو بچ گئے تم مجھے تو آپ ہی کلمہ
نہیں آتا۔ وہ دلیل تو لگ جاتی ہے یہاں ۔ یہ کہیں کہ تم عجیب احمدی بیوقوف لوگ ہو ہمارا کلمہ پڑھ
رہے ہو جبکہ ہم نہیں پڑھ رہے وہ کلمہ، ہمارا کلمہ لکھتے ہو جب کہ ہمارے دل اس رسم سے خالی پڑے
ہیں ، تم محبت کا اظہار کر رہے ہو جب کہ ہمارے دل محبت سے اس طرح خالی ہیں جس طرح گھونسلے کو
پرندہ چھوڑ دیا کرتا ہے، اس لئے ہمیں غصہ آرہا ہے، تم مٹاؤ اس کلمہ کو ہم یہ برداشت نہیں کر سکتے۔
یہ واقعہ مذہب کی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا کہ اختلاف کی بنا پر جبر روانہ رکھا گیا
ہو بلکہ اتفاق کی بنا پر جبر روا رکھا گیا ہو۔ اس کو کہتے ہیں اندھا پن اور کسی نے خوب کہا ہے کہ
اندھے کو اندھیرے میں بہت دور کی سوجھی
تو یہ ہے قرآن کریم کا منشاء روشنی والوں کو دائیں ہاتھ والوں کو ممتاز کر کے الگ کر دیا پھر ذکر فرمایا:
وَمَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى
جنہوں نے اس دنیا میں محمد مصطفی ﷺ کا نور نہیں پہنچانا نہیں دیکھ سکتے تھے ، جن کو سوسو حجاب حائل
ہو چکے تھے، جو سنت نبوی کی تمیز نہیں کر سکتے تھے کہ سنت نبوی کیا ہے اور سنت کفار کس کو کہتے ہیں ، وہ یہ

خطبات طاہر جلد ۳
749
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۸۴ء
گمان دل سے مٹا دیں کہ محمد مصطفی ﷺ کی امامت میں وہ قیامت کے دن اٹھائے جائیں گے ۔ وہ
ان ائمہ کی امامت میں اٹھائے جائیں گے جن آئمہ کی وہ پیروی کر رہے ہیں، جو ہمیشہ مذہب کی
مخالفت کیا کرتے تھے۔
وَإِنْ كَادُوا لَيَفْتِنُوْنَكَ عَنِ الَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ
لِتَفْتَرِي عَلَيْنَا غَيْرَهُ وَإِذًا لَّا تُخَذُوكَ خَلِيْلًا
جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا کوئی ایک بھی ایسی بات نہیں جو اس سے پہلے دشمنان اسلام
نے کی ہو اور انہوں نے اختیار نہ کر لی ہو۔ چنانچہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کو کبھی فتنوں میں ڈالتے تھے، علی
صلى
مصیبت میں مبتلا کرتے تھے، دکھ دیتے تھے کہ اپنے قول سے اپنے مسلک سے ذرا سا سرک جاؤ اور
کبھی لالچ دیتے تھے اور یہی دو چیزیں ہیں بعینہ آج احمدیوں کے متعلق پاکستان میں جماعت کے
دشمن اختیار کر رہے ہیں۔ لَيَفْتِنُونَگ میں جو فتنے کا ذکر ہے قرآنی محاورے کے مطابق آپ ایک
جگہ نہیں متعدد جگہ اس لفظ کو ان معنوں میں پڑھیں گے کہ جو دشمن جبر کے ذریعہ مذہب کو تبدیل کرنے
کی کوشش کرے تو اسے قرآن کریم فتنہ کہتا ہے۔ وہ لوگ جب قرآن کریم کی رو سے آگئیں لگاتے
ہیں، مال لوٹتے ہیں گھر جلاتے ہیں اور صرف وجہ یہ ہوتی ہے دشمنی کی کہ یہ لوگ خدا کے بھیجے ہوئے پر
ایمان لے آئے ہیں ۔ ان کے متعلق قرآن کریم فرماتا ہے اگر وہ فتنہ سے باز نہیں آئے اور انہوں نے
تکرار کی تو پھر ہم بھی انہیں پکڑیں گے اور ہم بھی پکڑ میں تکرار کریں گے ۔
إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا
فَلَهُمْ عَذَابٌ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ ( البروج : 11)
وفَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنتِ کا جو نقشہ کھینچا ہے اس سے پہلی آیات میں اس کی
تفصیل موجود ہے کہ وہ لوگ جو مومنوں کو فتنہ میں ڈالتے ہیں آئیں لگا کر اور جلا کر اور ظلم کر کے اور ستم
ڈھا کر اس بات کا پابند کرتے ہیں کہ وہ اپنے دین سے منحرف ہو جائیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں یقیناً شدید
سزا دے گا۔ تو یہاں بھی فتنہ انہی معنوں میں استعمال ہوا ہے ورنہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کوکون فتنے
صلى الله
عليسة
میں ڈال سکتا تھا ؟ خدا کا رسول کیسے فتنہ میں پڑھ سکتا ہے تو سوائے اس کے کوئی معنی نہیں کہ تجھ پر مذہبی
تشدد کیا جائے گا، تجھ پر مذہبی لحاظ سے مظالم ڈھائے جائیں گے ستم توڑے جائیں گے۔

خطبات طاہر جلد ۳
750
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۸۴ء
وَإِنْ كَادُوا لَيَفْتِنُونَک اگر ان کی پیش جائے اگر ان کا بس چلے تو ہر طرح سے تجھ کو ظلم وستم کا نشانہ
بنا دیں بلکہ قریب ہے کہ یہ بنا دیں گے۔ وَاِنْ كَادُوا کے یہ دونوں معانی نکلتے ہیں کہ عنقریب یہ واقعہ
ہونے والا ہے لَيَفْتِنُونَكَ تجھے فتنہ میں ضرور ڈال دیں گے۔ عَنِ الَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ
اس وجہ سے یعنی نیت ان کی یہ ہوگی کہ تجھے خدا تعالیٰ کی وحی سے جو تجھ پر نازل کی جاتی ہے جو ہم تجھ پر نازل
کر رہے ہیں یعنی اللہ تعالیٰ فرما رہا ہے ، اس سے تجھے ذرا سا مٹنے پر مجبور کر دیں کہ تو اتنی سی بات ہماری مان
جاور نہ ہم تمہیں ماریں گے، ورنہ تشدد کریں گے، ورنہ مظالم کا نشانہ بنائیں گے، خدا تعالیٰ یہ کہتا ہے تمہیں
لیکن تم ہماری خاطر ذرا سا یہ بات مان جاؤ ورنہ تو ہر قسم کے جبر سے ہی کام لیں گے تیرے خلاف اور اگر
تو جبر سے نہیں مانے گا تو یہ کہیں گے کہ اچھا تم ہماری بات مان کر دیکھو ہم تمہیں سینے سے لگا لیں گے۔
وَإِذًا لَّا تَخَذُوكَ خَلِيلًا اگر تم ان کی بات مانو گے تو تمہیں یہ ضرور سینے سے لگا لیں گے۔
یہ تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ آج کل پاکستان کی باتیں دیکھ کر خدا تعالیٰ نے یہ خبر بھیجی ہے یہی
ہمیں کہا جا رہا ہے کہ سیدھے ہو جاؤ خدا تعالیٰ نے جس کو امام بنایا ہے تمہارے لئے یعنی
محمد مصطفی علی اس کا کلمہ چھوڑ دو یا پھر اپنے مسلک سے تھوڑا سا ہٹ جاؤ، اگر نہیں ہٹو گے تو ہم تمہیں
ماریں گے اور اگر ہٹ جاؤ گے اپنے مسلک سے تو ہم تمہیں سینہ سے لگا لیں گے تمہیں اپنا دوست بنا
صلى الله
لیں گے۔ ہمارا بھی ان کو وہی جواب ہے جو محمد مصطفیٰ مال کا جواب ہے کہ اے خدا کے مقابل پر
ہمیں سینہ سے لگانے والو ! ہم ان سینوں پر تھوکتے بھی نہیں ہیں خدا کے مقابل پر لعنت ڈالتے ہیں
صلى الله
عليسة
صلى الله
ان سینوں پر جو محمدمصطفی ﷺ کے دشمنوں کا جذبہ اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہیں۔ ہمیں تو محمد مصطفی ہے
عليه
کے قدموں کی خاک ان سینوں سے کروڑوں اربوں گنا زیادہ پیاری ہے، ہم نہیں چھوڑیں گے اس
امام کو جس امام سے تم ہمیں کاٹنا چاہتے ہو اور اس امام کو بھی نہیں چھوڑیں گے جو اس کی غلامی سے پیدا
ہوا ہے جو اس کی کامل محبت کے نتیجہ میں تخلیق کیا گیا ہے۔ اس سے بڑھ کر عاشق صادق کبھی اسلام میں
صلى الله
پیدا نہیں ہوا جس طرح حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام نے حضرت محمد مصطفی علی
سے محبت کی اور اب آپ کے عشق میں اپنا سب کچھ لٹایا۔ نہ ہم اپنے امام کامل حضرت محمد مصطفی اللہ کو
چھوڑیں گے نہ اس امام مہدی کو چھوڑیں گے جو آپ کی خاطر بنایا گیا جو آپ کے پیغام کو دنیا میں شائع
کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے مبعوث فرمایا۔ جو آپ کی قدموں کے خاک سے بنایا گیا۔ کیسے ممکن

خطبات طاہر جلد ۳
751
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۸۴ء
ہے کہ تمہارے سنیوں سے لگنے کی خاطر ہم ان مقدس وجودوں کی خاک پاک چھوڑ دیں ، وہم ہے، یہ
گمان ہے تمہارا تم جانتے نہیں کہ خدا کی تقدیر نے پہلے تم جیسوں کے ساتھ کیا سلوک کیا ہے۔ تمہارا
ماضی بھی اندھا ہے اور تمہارا مستقبل بھی اندھا ہے۔ پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے :
وَلَوْلَا أَنْ تَبَّتْنَكَ لَقَدْ كِدْتَ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ شَيْئًا قَلِيلًا
اے محمد (ﷺ) ہم جانتے ہیں کہ تجھ پر دباؤ انتہائی شدید ہے، حد سے زیادہ مظالم
توڑے جا رہے ہیں اور تن تنہا انسان کے بس کی بات نہیں ہے کہ وہ ثابت قدم رہ سکے ان باتوں پر اگر
ہم تجھے ثبات قدم عطا نہ فرماتے اے محمد مصطفیٰ ﷺ اور تیرے غلاموں کے قدموں کو قائم نہ فرماتے
صلى الله
عروسہ
تو ہو سکتا تھا کہ تم کچھ نہ کچھ اپنے مسلک سے۔ سے سرک جاتے ۔ یہ خدا کی تقدیر اس کے فرشتے ہیں جو دلوں
کو تھامے ہوئے ہیں جو قدموں کو طاقت بخش رہے ہیں۔
إِذًا لَّا ذَقْتُكَ ضِعْفَ الْحَيوةِ وَضِعْفَ الْمَمَاتِ اگر ایسا ہوتا کہ خدا تعالیٰ
تمہیں ثبات قدم نہ عطا فرماتا اور تم کچھ سرک جاتے اپنے مسلک سے تو پھر ان کے سینے سے تم لگتے
یا نہ لگتے خدا کا غضب تم پر ضرور بھڑک اٹھتا اور اس دنیا میں بھی تم ذلیل کر دیئے جاتے اور آخرت میں
بھی ذلیل کر دیئے جاتے ۔ دنیا میں بھی دوہرا عذاب تمہارے مقدر میں لکھا جاتا اور آخرت میں بھی
دو ہر اعذاب تمہارے مقدر میں لکھا جاتا۔
یہ ہے ہمارے لئے متبادل را بکچھ ادنیٰ سے ادنی ایمان والا احمدی بھی ان دو متبادل رستوں کو
دیکھنے کے بعد جو کلام الہی نے ہم پر روشن فرمائے ہیں ایک لمحہ کے لئے بھی یہ فیصلہ نہیں کر سکتا کہ
دنیاوی سینوں سے لگنے کی خاطر خدا کے سینہ سے الگ ہو جائے اور خدا کے غضب کا مورد بن
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایسے حالات میں جب کہ دشمن ارتداد پر مجبور کرتا ہے لالچ دے کر بھی اور
جائے ۔ ان
ظلم و ستم ڈھا کے بھی تم خدا سے ثبات قدم مانگو تم دعائیں کرو کہ
رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتُ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى
الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (البقره: ۳۵۱)
کیوں کہ ثبات قدم محض تمہارے دعاوی سے نصیب نہیں ہو سکتا اتنے شدید دباؤ بڑھ جایا
کرتے ہیں بعض دفعہ کہ ایک مومن کا پاؤں بھی کچھ نہ کچھ سرکنے لگتا ہے۔ فرمایا اس لئے مجھ سے

خطبات طاہر جلد ۳
752
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۸۴ء
مانگو ثبات قدم وہ بھی میں ہی تمہیں عطا کروں گا کیونکہ اگر تم نے ثبات قدم مجھ سے نہ مانگایا میں نے
تمہیں ثبات نہ بخشا تو پھر جانتے ہو کہ اس کے متبادل کیا ہے غیر تمہیں سینہ سے لگا رہا ہوگا اور ہم تمہاری
دنیا بھی نیست و نابود کر دیں گے اور تمہاری آخرت بھی نیست و نابود کر دیں گے۔ تم ان سینوں سے لگو
گے جو مٹائے جانے کیلئے بنائے گئے ہیں ، جنکی تقدیر میں ہلاک ہونا لکھا گیا ہے کیا رہ جائے گا
تمہارا؟ دنیا کی خاطر ہمیں چھوڑنے والوں کو دنیا نہیں ملا کرتی ۔ یہ ہے متبادل تقدیر جو قرآن کریم نے
روشن فرمادی ہے ۔ پس بادشاہ ہو یا غیر بادشاہ خدانحضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خبر دے رکھی
ہے کہ بادشاہ ہو یا غیر بادشاہ اگر تیری مخالفت میں اٹھے گا تو کاٹا جائے گا۔ یہ وہ تقدیر ہے جو نہیں بدل
سکتی ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَإِنْ كَادُوا لَيَسْتَفِزُّونَكَ مِنَ الْأَرْضِ لِيُخْرِجُوكَ مِنْهَا
وَإِذَا لَّا يَلْبَثُونَ خِلْفَكَ إِلَّا قَلِيلًا
صلى الله
کہ ہم جانتے ہیں کہ تم نہیں مانو گے ان کی بات ، ہمیں علم ہے کہ کیسے کیسے بندے
محمد مصطفی اور ان کے غلاموں کی صورت میں ہماری عبادت کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔ اس قوم
کے کردار کو ہم جانتے ہیں، یہ پیچھے ہٹنے والی قوم نہیں ۔ پھر دشمن کیا کرے گا؟ فرماتا ہے:
وَإِنْ كَادُوا لَيَسْتَفِزُونَكَ مِنَ الْأَرْضِ دشمن اب یہ چاہے گا، اگر اس کا بس چلے تو
تمہارے پاؤں اکھیڑ دے، تمہیں ہلکا کر دے، مضبوط قدم نہ رہیں تمہارے، ثبات قدم کا بالکل الٹ
نقشہ جو ہے وہ لَيَسْتَفِزُونَگ میں پیش فرمایا گیا ہے، ہم تمہیں ثبات قدم عطا فرما رہے ہیں اور دشمن
یہ چاہے گا کہ تمہارے قدم اکھڑ جائیں تمہیں اپنے مسلک پر ایمان نہ رہے، اپنے عقائد پر یقین کامل
نہ رہے اور رفتہ رفتہ تم شبہات میں گرفتار ہونے لگ جاؤ۔ کبھی یہ سوچو کہ پتہ نہیں خدا ہمارے ساتھ ہے
بھی کہ نہیں ، کبھی یہ وہم اُٹھنے لگے کہ پتہ نہیں تاریخ مذہب جو سنا کرتے تھے وہ بچی ہے بھی کہ نہیں؟ یہ
نہ ہو کہ دشمن دندنا تا ہوا نکل جائے اور ہم اسی طرح ذلیل و خوار ہو کر اس دنیا سے رخصت ہو جائیں ۔
کئی قسم کے تو ھمات ایسے حالات میں انسان کے دل میں اٹھتے ہیں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہی چاہتے
ہیں لَيَسْتَفِزُونَكَ تا کہ تمہارے قدم اکھیڑ دیں اور صرف یہی نہیں تمہارے قدم اکھیڑیں بلکہ پھر
تمہیں بے وطن کر دیں لِيُخْرِجُوكَ مِنْهَا تا کہ تمہیں اپنے وطن سے باہر نکال دیں۔

خطبات طاہر جلد ۳
753
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۸۴ء
اب وہ آواز جو چودہ سو سال پہلے مکہ میں محمد مصطفیٰ ﷺ کے دشمن بلند کر رہے تھے کہ
سیدھے ہوتے ہو کہ نہیں ۔ سینے سے لگنا ہے تو اپنے مسلک کو چھوڑ دو ورنہ اس وطن کو چھوڑ دو جو ہمارا
۔
وطن ہے، وہی آواز آج پاکستان سے اٹھائی جا رہی ہے۔ ایک ذرہ کا بھی فرق نہیں ۔ حیرت ہوتی ہے
۔
ہے
کہ جب خدا تعالیٰ انسانوں کو اندھا کر دیتا ہے تو پھر کچھ بھی دیکھ نہیں سکتے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں کسی پہنچ
پر کلام کر رہے ہیں؟ انبیاء والی باتیں کر رہے ہیں یا انبیاء کے دشمنوں والی باتیں کر رہے ہیں؟ فرماتا ہے
: لِيُخْرِجُوكَ مِنْهَا وَإِذًا لَّا يَلْبَثُونَ خِلْفَكَ إِلَّا قَلِيلًا مگر یہ لوگ کس خیال
میں بیٹھے ہوئے ہیں اے محمد (ﷺ) اگر یہ تجھے نکالنے میں کامیاب ہو گئے تو ہم تجھے بتاتے ہیں کہ (علی
تیرے بعد پھر یہ خود بھی نہیں رہیں گے، تیری وجہ سے یہ لوگ قائم ہیں، تیرے بعد پھر یہ بھی صفحہ ہستی
صلى الله
عروسه
سے مٹا دیئے جائیں گے۔ جہاں سے تو نکالا جائے گا وہاں یہ بھی بسنے کے لائق نہیں رہیں گے۔
یا پھر دوسرا معنی یہ ہوگا کہ لا يَلْبَثُونَ خِلْفَكَ إِلَّا قَلِيلًا یا پھر ان کو جلدی تو به
کرنی پڑے گی تھوڑے دن ہی تیری مخالفت کریں گے اور اس کے بعد اگر باز آگئے پھر یہ بچ جائیں
گے۔ یہ دونوں معانی نکل سکتے ہیں اس کے تو اب اس قوم کے بچنے کی صرف یہ صورت ہے کہ یا تو وہ
تجھے تسلیم کر لیں اور تجھے اپنے مسلک سے ہٹانے کے بجائے تیرے مسلک کو اختیار کر لیں اور پھر اللہ
تعالیٰ ان کو بچالے گا ، انکے لئے نجات کے سامان پیدا فرمائے گا اگر نہیں تو ظلم کی راہ سے نکالنے والوں
کے لئے ان کے اپنے وطن کی زمین تنگ کر دی جائے گی۔
سُنَّةَ مَنْ قَدْ أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنْ رُّسُلِنَا وَلَا تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحْوِيلًا
یہ وہ سنت ہے جو ہم نے انبیاء کے لئے تجھ سے پہلے جاری فرمائی یعنی خدا تعالیٰ حضرت
حمد مصطفیﷺ کو مخاطب کر کے فرما رہا ہے کہ ہم جو یہ باتیں کہتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ہمیشہ سے
اسی طرح ہوتا چلا آیا ہے، ہمیشہ سے انبیاء نے یہی طریق اختیار کیا جو تو نے اختیار کر رکھا ہے۔ صبر اور
خدا سے دعاؤں کے ذریعہ ثبات مانگنے کا طریق اور ہمیشہ سے مخالفین نے یہی دھمکیاں دیں اور یہی
طریق اختیار کئے۔ کبھی وہ کہتے تھے ہٹ جاؤ اور ہمارے سینوں سے لگ جاؤ ، کبھی وہ کہتے تھے کہ ہم تو
ظلم و تشدد کی انتہا کر دیں گے اور جب دونوں باتوں میں پیش نہیں جاتی تھی تو یہ کہا کرتے تھے کہ اچھا
تمہیں ہم اپنی زمین سے نکال دیں گے تو یہاں تمہارے لئے کوئی گنجائش نہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ

خطبات طاہر جلد ۳
754
خطبه جمعه ۲۱ دسمبر ۱۹۸۴ء
پہلے بھی ایسے لوگ آئے تھے اور ان کے مقابل پر انبیاء کے حق میں جو سنت ہم نے جاری فرمائی وہی
سنت اب بھی جاری ہوگی وَلَا تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحْوِیلا اور تو کبھی بھی ہماری سنت میں کوئی تبدیلی نہیں
دیکھے گا۔ نہ پہلے یہ تبدیل ہوئی تھی نہ آج ہوئی ہے نہ آئندہ کبھی تبدیل ہوگی۔
پس کتنا روشن مستقبل ہے جماعت ا جماعت احمدیہ کا جو کلام الہی ہمارے سامنے پڑھ کر ہمیں سنا رہا
الله
عليسة۔
ہے۔ وہ کلام ہمیں سنا رہا ہے جو حضرت محمد مع جو حضرت محمد مصطفی کے مطہر اور مقدس دل پر نازل ہوا ، وہ کلام ہمیں
یہ مستقبل سنا رہا ہے، شاندار مستقبل کی نوید دے رہا ہے جس کلام سے زیادہ مطہر کلام ، جس کلام سے
زیادہ یقینی اور قطعی کلام کبھی کسی نبی کے دل پر نازل نہیں ہوا۔ وہ کلام جس کا پہلا دعویٰ یہی ہے
لَا رَيْبَ فِيهِ ( البقرہ:(۳) اس میں کوئی شک نہیں کسی قسم کے وہم کی گنجائش تک نہیں ۔
لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ تو حضرت محمد مصطفیٰ اے مخاطب ہیں ہم تو ادنی چاکر آپ
کے غلامان در کے بھی غلامان در کے بھی غلام ہیں ہمیں کیسے یقین ہو کہ خدا کا یہ طریق جو انبیاء کے
ساتھ جاری ہے وہ ہمارے ساتھ بھی ہوگا ؟ ہم کیسے یہ کامل یقین رکھ سکتے ہیں کہ وہ غیر مبدل سنت جو
اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء کی محبت میں ان کی غیرت کے لئے دکھایا کرتا ہے آج ہم ادنی غلاموں کے لئے
بھی ویسی ہی دکھائے گا ؟ یہ ایک سوال باقی رہ جاتا ہے۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ان آیات میں سے
جو پہلی آیت میں نے تلاوت کی تھی مضمون یہاں مکمل ہوا ہے اور اسی میں ان تو ھمات کا جواب دے دیا
ہے۔ فرمایا يَوْمَ نَدْعُوا كُلِّ أُنَاسٍ بِإِ مَا مِهِمْ ہم قوموں سے ان کے آئمہ والا سلوک
کیا کرتے ہیں، قیامت کے دن بھی یہی سلوک ہوگا اور دنیا میں بھی تم سے وہی سلوک ہوگا جو تمہارے
امام کے ساتھ خدا کرتا چلا آیا ہے۔ تم بچائے جاؤ گے تو محمد مصطفیٰ" کی برکت سے بچائے جاؤ گے تم
کامیاب کئے جاؤ گے تو محمد رسول اللہ کی برکت سے کامیاب کئے جاؤ گے تم دونوں جہانوں میں سرخرو
بنائے جاؤ گے تو اپنے آقا و مولی محمد مصطفیٰ" کے قدموں کی برکت سے دونوں جہانوں میں سرخرو بنائے
جاؤ گے۔ پس اس امام کو کبھی نہ چھوڑنا ، اس امام کو کبھی نہ چھوڑنا اس میں دنیا کی فلاح بھی تمہارے لئے
وابستہ ہے اور آخرت کی فلاح بھی اسی میں مضمر ہے۔
گیا
وج

آج 10 میں سے 10 باقی