قرطاس ابیض کے الزامات کا جواب مسلمانان ہندوستان کا قومی تحفظ اور جماعت احمدیہ

حصہ 2

خطبات طاہر جلد۴
168
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۸۵ء
جانے سے باز رکھنے کے لئے جتنی اسلامی انجمنیں اور جماعتیں کام کر رہی ہیں
اُن میں احمد یہ جماعت قادیان کی سرگرمی اور کوششیں فی الواقعہ قابل داد ہیں۔
اخبار مشرق“ گورکھپور جو ایک مسلمان اخبار تھا اور غالبا ابھی بھی ہوگا مجھے یاد نہیں ۔ اس
اخبار نے ۱۵ مارچ ۱۹۲۳ء کی اشاعت میں لکھا ہے :
وو
جماعت احمدیہ نے خصوصیت کے ساتھ آریہ خیالات پر بہت بڑی
ضرب لگائی ہے اور جماعت احمد یہ جس ایثار اور درد سے تبلیغ و اشاعت کی
کوششیں کرتی ہے وہ اس زمانہ میں دوسری جماعتوں میں نظر نہیں آتی ۔
66
-
بہر حال جماعت احمدیہ نے تحریک شدھی کے خلاف زبردست مہم چلائی اور ملکی پریس میں
اس کا خوب چرچا ہوا تاہم میرے کہنے کا یہ مطلب نہیں کہ دوسری جماعتیں میدان میں نکلی نہیں ہیں ۔
مختلف علماء کی جماعتیں مختلف فرقوں کی جماعتیں میدان میں کو دی ضرور ہیں لیکن دشمن کو ان کی چوٹ
محسوس نہیں ہوئی اور ان کے باہمی اختلافات بھی ایسے تھے کہ میدان میں جا کر زیادہ تر وہ اپنے ہی
جھگڑوں کو چکاتے رہے ہیں۔ چنانچہ زمیندار اخبار اپنی ۲۴ جون ۱۹۲۳ء کی اشاعت میں ان واقعات
کا ذکر کرتے ہوئے لکھتا ہے :
جو حالات فتنہ ارتداد کے متعلق بذریعہ اخبارات علم میں آچکے ہیں
ان سے صاف واضح ہے کہ مسلمانان جماعت احمد یہ اسلام کی انمول خدمت کر
رہے ہیں۔
اب جبکہ کارزار شدھی گرم ہے تو احمدی مسلمان ہو گئے ہیں ، لڑ جو رہے ہیں اسلام کی خاطر،
کھلم کھلا نظر آرہے ہیں، دھوکا دینے کی گنجائش کوئی نہیں رہی ۔ یہ وہی اخبار ہے جو مختلف وقتوں میں
احمدیوں کو بار بار مسلمانوں سے باہر پھینکتا رہا ہے اس وقت احمدیوں کو مسلمان تسلیم کرنے پر مجبور
ہو گیا ۔ اگر وہ ایسا نہ کرتا تو دنیا اس پر لعنت ڈالتی ۔ چنانچہ اخبار مذکور نے لکھا:
دو
مسلمانان ۔ ن جماعت احمد یہ اسلام کی انمول خدمت کر رہے ہیں ۔
جو ایثار اور کمر بستگی ، نیک نیتی اور توکل علی اللہ ان کی جانب سے ظہور میں آیا
ہے وہ اگر ہندوستان کے موجودہ زمانہ میں بے مثال نہیں تو بے اندازہ عزت

خطبات طاہر جلد ۴
169
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۸۵ء
66
اور قدردانی کے قابل ضرور ہے۔
یہ دیکھئے غیر مسلموں کے عادات و خصائل ! کیا عمدہ خصائل ہیں غیر مسلموں کے ایثار ، کمر
بستگی ، نیک نیتی اور تو کل علی اللہ ۔ اگر یہی غیر مسلم خصائل ہیں تو پھر تم بھی ان کو اپناؤ کیونکہ یہ زندگی کے
خصائل ہیں ان کے بغیر قو میں زندہ نہیں ہوا کرتیں۔ آخر تم ہوش کے ناخن کیوں نہیں لیتے ۔ حقائق کی
دنیا میں کیوں نہیں اترتے۔ زندہ رہنے کے کیا اگر اور آداب ہیں ، ہم سے سیکھو۔ پس انہی خصائل کے
مالک وہ لوگ تھے جو دشمن کو بھی نظر آرہے تھے۔ لیکن کیا تمہارے اپنے مسلمان جنہوں نے احمدیت کی
مخالفت میں زندگیاں وقف کی ہوئی تھیں وہ دشمن کو نظر آ رہے تھے؟ نہیں ہر گز نہیں ۔ اخبار ”زمیندار“
مزید لکھتا ہے :
وو
” جہاں ہمارے مشہور پیر اور سجادہ نشین حضرات بے حس و حرکت
پڑے ہیں اس اولو العزم جماعت نے عظیم الشان خدمت کر کے دکھا دی۔
اب بدل دو اس ساری تاریخ کو ، یہ تو لکھی گئی ۔ واقعات کے قلم نے اسے لکھ دیا۔ تمہارے
اپنے ہاتھوں سے نکلے ہوئے تمہارے اپنے قلم سے لکھے ہوئے الفاظ نے ان حقائق کی تصدیق کر دی
ہے۔ اب جتنا چاہو واویلا کرتے چلے جاؤ، ان تاریخی حقائق کو تم کبھی بھی صفحہ عالم سے مٹا نہیں سکتے ۔
شیخ غلام حسین صاحب جہلم کے ایک غیر احمدی دوست تھے وہاں مختلف جماعتوں کی طرف
سے جو لوگ کام کر رہے تھے یہ بھی ان میں شامل تھے انہوں نے وہیں اخبار زمیندار کو ایک خط لکھا جسے
اخبار نے اپنی اشاعت ۲۹ جون ۱۹۲۳ء میں شائع کیا کیا۔ ۔ شیخ غلام حسین صاحب اخبار ”زمیندار“ کے
ایڈیٹر کو مخاطب کر کے لکھتے ہیں :
قادیانی احمدی اعلیٰ ایثار کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا تقریباً ایک سو
مبلغ امیر وفد کی سرکردگی میں مختلف دیہات میں مورچہ زن ہے۔ ان لوگوں نے
نمایاں کام کیا ہے۔ یہ جملہ مبلغین بغیر تنخواہ اور سفر خرچ کے کام کر رہے ہیں ۔ ہم
گو احمدی نہیں لیکن احمدیوں کے اعلیٰ کام کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتے ۔ جس
اعلیٰ ایثار کا ثبوت جماعت احمدیہ نے دیا ہے اس کا نمونہ سوائے متقدمین کے
مشکل سے ملتا ہے۔

خطبات طاہر جلد ۴
170
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب فرماتے ہیں ۔
ه
صحابہؓ سے ملا جب مجھ کو پایا
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۸۵ء
در ثمین : صفحه ۵۶)
تو مولویوں کو بڑا طیش آتا ہے اور بڑے مشتعل ہو جاتے ہیں کہ یہ کیا بات کہہ دی لیکن جب
عملاً اسلام کے دفاع کا مرحلہ در پیش ہوا اور اسلام کی حمایت کا وقت آتا ہے تو وہی باتیں اور وہی
فقرے کہنے پر تم مجبور کر دیئے جاتے ہو۔ خدا کے فرشتے تمہارے قلم سے وہی فقرے نکلواتے ہیں کہ
ہاں احمدی وہ لوگ ہیں جن کو دیکھ کر متقدمین یاد آتے ہیں ۔ یعنی احمدیوں کے بے لوث خدمت اور
جذ بہ قربانی کو دیکھ کر وہ بزرگ اسلاف جنہوں نے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے زمانہ کو پایا وہی متقدمین
کہلاتے ہیں۔ چنانچہ شیخ غلام حسین صاحب لکھتے ہیں :
وو
جس اعلیٰ ایثار کا ثبوت جماعت احمد یہ نے دیا ہے اس کا نمونہ
سوائے متقدمین کے مشکل سے ملتا ہے ۔ ان کا ہر ایک مبلغ غریب ہو یا امیر بغیر
مصارف سفر و طعام حاصل کئے میدان عمل میں گامزن ہے۔ شدید گرمی اور
لوؤں میں وہ اپنے امیر کی اطاعت میں کام کر رہے ہیں۔
بیان شیخ غلام حسین صاحب ہیڈ ماسٹر ہائی سکول جہلم )
ایسے اور بھی بہت سے اقتباسات اور حوالے ہیں جو متفرق مسلمان اخبارات کی طرف سے
مسلمان مشاہیر کی طرف سے اس بات کے کھلم کھلا اعتراف پر مشتمل ہیں کہ جماعت احمد یہ نے تحریک
شدھی میں اسلام کی خدمت کا حق ادا کر دیا۔
لیکن جب جماعت احمدیہ کے شدید دباؤ کے نتیجہ میں وہ متکبر آریہ سماجی لیڈر جو کبھی
مسلمانوں سے اس معاملہ میں بات کرنا بھی گوارا نہیں کرتے تھے اور اسلام پر یک طرفہ حملے کئے
جارہے تھے۔ جب وہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئے تو انہوں نے سمجھا کہ اب صلح کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔
چنانچہ انہوں نے صلح کے لئے جو کانفرنس بلائی اس میں فریقین کے چوٹی کے رہنما اکٹھے ہوئے تو اس
وقت ایک عجیب لطیفہ یہ ہوا کہ اس مجلس میں سوائے جماعت احمد یہ کے سب فرقوں کو دعوت دی گئی ۔
اگر اس میں نہیں تھا تو جماعت احمدیہ کا ہی نام نہیں تھا۔ چنانچہ ہندو اور مسلمان رہنما جب صلح کی شرائط

خطبات طاہر جلد۴
171
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۸۵ء
طے کرنے کے لئے ایک ہال میں اکٹھے ہوئے تو ہندوؤں نے جب احمدیوں کا کوئی نمائندہ نہ دیکھا تو
انہوں نے مسلمان رہنماؤں سے کہا تم یہ کیا باتیں کر رہے ہو ۔ لڑنے والے تو ہال سے باہر بیٹھے ہوئے
ہیں تم سے صلح کر کے ہم کیا کریں گے۔ تم تو وہ لوگ ہو جو ہمیں ملکانے کے میدانوں میں نظر نہیں آیا
کرتے تھے۔ جن لوگوں سے ہمیں خوف ہے اور جن سے ہمیں مار پڑنے کا خطرہ ہے وہ تو آزاد بیٹھے
رہیں گے اور پھر بھی ہم پر حملے کرتے چلے جائیں گے ۔ چنانچہ فوری طور پر کانفرنس ملتوی کی گئی اور
حضرت خلیفہ المسیح الثانی ( اللہ آپ سے راضی ہو ) کی خدمت میں قادیان تار کے ذریعہ معذرت کی گئی
اور درخواست کی گئی کہ فوری طور پر اپنا نمائندہ بھجوائیں اس کے بغیر یہ کانفرنس کامیاب نہیں ہو سکتی ۔
یہ ہے تاریخ اسلام جو ہمیشہ کے لئے بن چکی ہے۔ یہ تو اب نہیں مٹے گی اور نہ مٹائی جائے
گی۔ کوئی آمر وقت یہ طاقت نہیں رکھتا کہ ان لکھی ہوئی تحریروں اور خدا کی تقدیروں کو بدل دے۔ یہ
خدا کی قدرت کی ایسی تقدیریں ہیں جو ظاہر ہو چکی ہیں۔ ایک فوج کیا ساری دنیا کی فوجی طاقتیں
اکٹھی ہو جائیں تب بھی ان لکھی ہوئی تحریروں کو مٹا نہیں سکتیں کیونکہ یہ صفحہ ہستی پر ہمیشہ کے لئے نقش
ہو چکی ہیں ۔
یہ ہے کردار جماعت احمدیہ کا ، کل بھی ایسا تھا، آج بھی ایسا ہی ہے اور آنے والے کل بھی ایسا
ہی رہے گا۔ اے مخالفو ! تم نے ہمارے ساتھ جتنی دشمنیاں کرنی ہیں کرلو، جتنے ناشکرے پن کے ثبوت
دینے ہیں دیتے چلے جاؤ مگر میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے کہ
کل جو تم پر مصیبت ٹوٹے گی اس میں بھی جماعت احمد یہ صف اول میں کھڑی ہوگی اور تمہارے خلاف
علوس
بڑھ کر
چلنے والے تیر اپنے سینوں پر لے گی ۔ ہم سے بڑھ کر اسلام کا اور کوئی وفادار نہیں ، ہم سے بڑھ
صلى الله مسلمان قومیت کا اور کوئی ہمدرد نہیں ، ہم سے بڑھ کر دین محمد مصطفیٰ ﷺ کا اور کوئی شیدائی اور فدائی
نہیں ہے۔ ماضی بھی تمہیں یہی بتا تا رہا مگر تم ہر دفعہ اس سبق کو بھول جاتے رہے اور کل آنے والا وقت
بھی تمہیں یہی بتائے گا۔ اے کاش! تمہاری آنکھیں کھلیں اور تم دیکھو کہ کون تمہارا دوست ہے اور کون
تمہارا دشمن ہے۔ لیکن یہ واقعات تو بڑے طویل ہیں ۔ میرا خیال تھا کہ پاکستان کے قیام سے پہلے
کے واقعات اختصار کے ساتھ بیان کرنے کے قابل ہو جاؤں گا لیکن ابھی تو یہ داستان آدھی بھی ختم
نہیں ہو پائی۔ میرا خیال ہے کہ انشاء اللہ آئندہ خطبہ میں کوشش کروں گا کہ اس مضمون کے بقیہ حصہ کو

خطبات طاہر جلد۴
172
خطبه جمعه ۲۲ فروری ۱۹۸۵ء
نمٹا دوں اور پھر اس سے آئندہ خطبہ میں انشاء اللہ پاکستان بننے کے بعد کے واقعات کولوں گا اور
بتاؤں گا کہ خدمت اسلام یا خدمت وطن کے جو مواقع پیش آتے رہے ہیں پاکستان میں یا پاکستان
کے باہران میں جماعت احمدیہ کا کردار کیا رہا ہے اور احمدیت پر الزام لگانے والوں کا کردار کیا تھا ۔
واقعات کی روشنی میں یہ دلچسپ مواز نہ انشاء اللہ آئندہ خطبات میں پیش کروں گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی