کشمیر و فلسطین کی تحریک آزادی اور جماعت احمدیہ کی عظیم الشان خدمات

حصہ 2

خطبات طاہر جلد۴
222
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۸۵ء
بیرونی طاقت سے لی ہو۔ نہ ہی خدا کے فضل سے جماعت کسی ایسی امداد کی محتاج ہے۔ سوال یہ ہے کہ
پھر جماعت کی وہ کیا حرکتیں ہیں اور کیا بے وفائیاں ہیں اور کیا قصے ہیں وہ تو ذرا بتاؤ اور اپنے تاریخ
دانوں کے لکھے ہوئے واقعات تو پڑھو کہ جماعت احمد یہ آپ سے کیا بے وفائیاں کرتی رہی ہے۔ تم
شدھی کے کارزار کو یاد کرو، کشمیر کی وادیوں کو یاد کرو، اس محاذ کو یاد کرو جہاں ہندوستان اور پاکستان کی
لڑائیوں میں ہمیشہ احمدیوں نے پاکستان کی خاطر بڑھ چڑھ کر جانیں دی ہیں ۔ کشمیر کے محاذ کو یاد کرو
جہاں چھوٹے بچے اور جوان او اور جوان اور بوڑھے اور زمیندار اور طلا ے اور زمیندار اور طلبہ ہر قسم کے احمدی ا۔ تقسیم کے احمدی اپنے خرچ پر اکٹھے ہوئے
تھے وطن کی خاطر اپنی جان دینے کے لئے ، اس سے کچھ لینے کے لئے نہیں ۔ کیا یہ ہیں غداریاں ؟ ان
سے اسرائیل کو کیا فائدہ پہنچے گا ، ایسے لوگوں کی طاقت بڑھانے سے اسرائیل کو کیا ہاتھ آ سکتا ہے۔ غدار
کون ہیں یہ بات میں آگے چل کر کھولوں گا پھر آپ کو سمجھ آئے گی کہ اصل میں غدار کون ہیں اور وہ کون
ہے جو غیروں کی ایجنٹی کر رہا ہے۔ بہر حال یہ عجیب و غریب اعتراض ہے جو دشمن نے ہمارے خلاف
اٹھایا ہوا ہے۔
کہتے ہیں احمدیوں نے اسرائیل میں مشن کھولا ہوا ہے اور کسی کی اس بات پر نظر نہیں کہ
اسرائیل تو ابھی بنا ہی نہیں تھا جب فلسطین میں خدا کے فضل سے جماعت احمدیہ کی شاخ قائم ہو چکی تھی
اور اب تک قائم ہے اور جہاں جہاں جماعتیں قائم ہیں وہاں ہمارا مشن ہے، وہاں ہمارے مبلغین کام
کر رہے ہیں اور جماعت کی تربیت کر رہے ہیں۔ پھر یہ بھی تو دیکھیں کہ اسرائیل میں دوسرے
مسلمانوں کی مساجد بھی تو ہیں جن میں کئی عالم دین مقرر ہیں اور یہ بھی تو دیکھیں کہ کتنے مسلمان فرقے
فلسطین کے اس علاقے میں بستے ہیں جو یہودیوں کے قبضہ میں ہیں اور ہر فرقے کی اپنی مسجدیں
ہیں ، اپنے امام ہیں اور اسی کا نام مشن ہے۔ تو اگر سارا عالم اسلام ہی ایجنٹ بن گیا تو پھر احمدی بیچاروں
کے ایجنٹ بننے سے کیا فرق پڑتا ہے ، تاہم فلسطین میں یہودیوں کی حکومت قائم ہونے کے بعد
جماعت احمد یہ کا کوئی مشن بھی وہاں قائم نہیں ہوا۔ یہ بالکل جھوٹ ہے کہ کوئی نیا مشن قائم کیا گیا ہے۔
امر واقعہ یہ ہے کہ سب سے پہلے ۱۹۲۴ء میں جماعت احمدیہ کی طرف سے وہاں مبلغ بھیجے گئے ۔ پھر
۱۹۲۸ء میں جماعت احمدیہ کا با قاعدہ تبلیغی مشن قائم ہوا اور اسرائیل کی حکومت تو غالبا ۱۹۴۸ء میں قائم
ہوئی ہے۔ پس ۲۴ سال پہلے سے جس ملک میں احمدی خدا کے فضل سے آباد تھے اور ایک فعال

خطبات طاہر جلد۴
223
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۸۵ء
جماعت قائم ہو چکی تھی وہاں مبلغ بھیجنے کا نام مخالفین کے نزدیک اسرائیل کی ایجنٹی ہے۔
ہمارے ایک فلسطینی احمدی دوست ابراہیم صاحب جو کہا بیر کی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں
انہوں نے جب حالیہ واقعات سنے کہ ساری دنیا میں شور پڑا ہوا ہے کہ احمدی اسرائیل کے ایجنٹ ہیں
تو انہوں نے کہا فلسطین کے علماء کو تو اس بات کا پتہ ہی نہیں ، پاکستان عجیب ملک ہے جو ساری دنیا میں
شور مچا رہا ہے لیکن یہ بات عربوں کو نہیں بتا رہا ۔ چنانچہ انہوں نے فلسطین کے تمام چوٹی کے مسلمان
رہنماؤں سے ملاقات کی اور ان کو بتایا کہ یہ ظلم اور اندھیر ہو رہا ہے، ہمارے متعلق یہ الزام لگ رہا ہے
کہ ہم اسرائیلی فوج میں ملازمت کر رہے ہیں اور اسرائیل کے ایجنٹ ہیں ۔ چنانچہ ان مسلم زعماء نے
تحریریں دیں اور مہریں لگا کر دیں اور کہا کہ ہم اجازت دیتے ہیں بے شک ان کو جہاں مرضی شائع
کرو۔ وہ بڑے خدا پرست لوگ ہیں اور حق بات کہنے سے بالکل نہیں گھبرائے۔
ان کے خطوط تو بہت لمبے ہیں میں ان کا خلاصہ پڑھ دیتا ہوں ۔ انہوں نے اعتراف کیا ہے
کہ جماعت احمد یہ ایک مسلمان جماعت ہے، ایک خدا کو مانتی ہے، خاص دینی اور اسلامی امور سے
تعلق رکھتی ہے۔ سیاست سے اس کا کوئی تعلق نہیں ، بہت شریف اور معزز لوگ ہیں معاشرتی
اور اخلاقی لحاظ سے کسی سے کم نہیں ، سب کو محبت اور پیار کی نظر سے دیکھتے ہیں ، دینی تعلیمات کی
حفاظت کرتے ہیں۔ جماعت احمدیہ کے افراد خصائل حمیدہ اور اخلاق حسنہ سے مزین ہیں ، یہ قابل
قدر سچی اور محب وطن جماعت ہے اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور عسکری مہمات میں حصہ نہیں
لیتی ، قانون کا احترام کرتی ہے اور دنیوی لہو ولعب سے دور رہتی ہے۔
یہ ہیں اسرائیل کے مقبوضہ فلسطین میں بسنے والے مسلمان مشاہیر کے سرٹیفکیٹ اور ان پر عکا
اور حیفہ کے شرعی قاضی محمد عبدالعزیز ابراہیم میر حسین میر آف شفا، عامر حمیر درویش چیئر مین لوکل
کونسل، محمد وقد ممبر پارلیمنٹ محمد خالد مسار و ایڈووکیٹ ، فتح تورانی سیکرٹری مسلم انویٹیشن کمیٹی محمود
مصالح ہیڈ ماسٹر ہائی سکول ، سامی مرعی یونیورسٹی آف حیفہ کے لیکچرار کے دستخط ہیں۔
ہمارے دوست ابراہیم ابراہیم صاحب صاح نے بڑی حکمت سے ہر طبقہ زندگی کے حوالے اکٹھے آ
کر دیئے ہیں۔
اس سلسلہ میں ایک دفعہ میں نے بھی ایک کتاب کا جواب دیتے ہوئے جس کا عنوان تھا،

خطبات طاہر جلد۴
224
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۸۵ء
ربوہ سے تل ابیب تک مخالفین سے کہا تھا کہ تم علماء ہو خدا کا خوف کرو۔ تم کہتے ہو چھ سواحمدی
اسرائیل کی فوج میں ملازم ہیں۔ پہلے یہ بتاؤ یہ بتاؤ کہ تمہیں یہود کے کسی ایجنٹ نے یہ خبر دی ہے؟ تمہیں اس
بات کا پتہ کہاں سے لگا ہے اور ان میں سے کسی ایک کا نام بتا دو۔ میں نے کہا چھ سو کا نہ سہی ساٹھ کا ،
ساٹھ کا نہیں تو چھ کا نام بتادو چھ کا نہیں بتا سکتے تو ایک احمدی کا نام بتا دو جو پاکستان یا بیرون پاکستان کسی
ملک کا احمدی ہو جس نے اسرائیل میں فوجی ملازمت کی ہے لیکن آج تک کوئی ایک نام بھی پیش نہیں
کر سکے، ہے ہی کوئی نہیں اور فرضی نام بتا نہیں سکتے کیونکہ بتائیں تو محلے کا نام اور پتہ بتانا پڑے گا ، جگہ
بتانی پڑے گی۔ اس کے مطابق ہر آدمی دیکھ سکتا ہے کہ اس نام کا کوئی آدمی ہے یا نہیں ۔ یہ کوئی ریفرنڈم
تو نہیں کہ فرضی نام بنا لو گے اور نہ صرف یہ بلکہ فوت شدہ لوگوں کے بھی ووٹ ڈلوا دو گے۔ اگر اسرائیل
کی فوج میں احمدی ملازم ہیں تو دکھانے پڑیں گے کہ وہ کون کون سے احمدی ہیں۔
جہاں تک اسلام اور فلسطین کے مسلمانوں کے مفاد کے ساتھ جماعت احمدیہ کی وفاداری کا
تعلق ہے یہ بات کوئی ڈھکی چھپی نہیں اور نہ یہ آج کی بات ہے۔ تمہیں تو ہوش ہی نہیں تھا اور فلسطین
کے نام کا بھی کچھ زیادہ علم نہ تھا جب جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کے فضل سے فلسطین کے اسلامی
مفادات کے ساتھ ایک گہرا تعلق رکھتی تھی۔ جماعت احمدیہ کے خلفاء مسلمانان فلسطین کو ہر خطرہ کے
وقت متنبہ کرتے تھے اور ان کو آگاہ رکھتے تھے اور ان کی ہر ممکن خدمت کے لئے جماعت احمد یہ کو پیش
کیا کرتے تھے اور یہ تو پارٹیشن سے پہلے کے قصے چلے آرہے ہیں یہاں تک کہ تمہارے احراری
اخباروں نے بھی ان باتوں کو تسلیم کیا ہوا ہے۔ وہ اپنے مونہوں سے کہہ گئے ہیں اور اپنے قلم سے یہ
بات لکھ گئے ہیں کہ:
اہل اسلام اور عالم اسلام کے ساتھ جو محبت قادیان کے مرزا محمود
احمد صاحب نے دکھائی ہے اس کی مثال بہت کم ملتی ہے۔
جو اخبار جماعت احمدیہ کی مخالفت کے لئے وقف ہوں ان کی طرف سے اتنی نفرتوں کے
با وجود جب حق کی آواز نکلتی ہے تب مزہ آتا ہے بات کا ۔ اس کو ثبوت کہتے ہیں۔ چنانچہ اس کا ایک
حوالہ میں پڑھ کر سنا دیتا ہوں ۔
مجلس احرار کا ایک اخبار زمزم ہوا کرتا تھا جو جماعت کی مخالفت کے لئے وقف تھا

خطبات طاہر جلد۴
225
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۸۵ء
بایں ہمہ تقسیم ملک سے پہلے جب مصر کے بعض مفادات کو خطرہ لاحق ہوا تو حضرت مصلح موعود نور اللہ
مرقدہ نے اس کے متعلق جو جد و جہد فرمائی اس سے متاثر ہو کر یہ احراری اخبار اپنی ۱۹ جولائی ۱۹۴۲ء
کی اشاعت میں رقم طراز ہے۔
دو
موجودہ حالات میں خلیفہ صاحب نے مصر اور حجاز مقدس کے لئے
اسلامی غیرت کا جو ثبوت دیا ہے وہ یقیناً قابل قدر ہے اور انہوں نے اس
غیرت کا اظہار کر کے مسلمانوں کے جذبات کی صحیح ترجمانی کی۔
اب دیکھئے مسلمانوں کا ترجمان بھی ان کو ملا کرتا تھا تو احمدی ملا کرتا تھا۔ احمدیوں کے سربراہ
کو بہترین ترجمان سمجھا کرتے تھے۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے مسلمانوں کی خدمت کے لئے ہر کوشش
میں جماعت ہمیشہ پہل کرتی تھی مگر آج تمہیں کیا ہو گیا ہے کیا تمہارے اندر خدا کا کوئی خوف باقی نہیں
رہا۔ جو باتیں تم کل تک کہہ رہے تھے آج ان سب کو بھلا کر ان کے برعکس راگ الاپ رہے ہو۔
اب میں اسی پر اکتفا کرتا ہوں آئندہ خطبہ میں انشاء اللہ تعالیٰ اس مضمون سے متعلق بقیہ
حوالہ جات پڑھ کر سناؤں گا اور یہ بتاؤں گا کہ چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کا کیا کردار ہے اور دنیا
نے اس کردار کو دیکھ کر چوہدری صاحب کو کس طرح داد دی ہے اور آپ کے ایمان ، اخلاص اور اسلام
سے محبت کو شاندار الفاظ میں بیان کیا ہے اور جماعت احمد یہ کے امام نے جو خلیفہ اسیح الثانی تھے
انہوں نے اس موقع پر کیا کارروائی کی۔ یہ سارے واقعات بڑے دلچسپ ہیں اور تاریخ کے ایسے
باب پر مشتمل ہیں جس کا جماعت احمدیہ کو علم ہونا چاہئے ۔
اس سلسلہ خطبات کے متعلق دوستوں کی طرف سے جو خطوط موصول ہو رہے ہیں ان سے
پتہ لگتا ہے کہ بعض احمدی بھی ان حقائق سے نا واقف تھے اور بعض نو جوانوں نے خصوصاً جرمنی میں
بسنے والے احمدیوں نے مجھے لکھا ہے کہ پہلے تو ہم جواب دیتے وقت ذرا دب جایا کرتے تھے کیونکہ
ہمیں خود پتہ نہیں تھا کہ ان باتوں کا جواب کیا ہے لیکن اب ہم بڑے دھڑلے سے بات کرتے ہیں اور
اس سے مخالفین سلسلہ میں ایک کھلبلی مچ گئی ہے۔ بعض جگہ سے بتانے والے یہ بتاتے ہیں کہ اب ان
کی آپس میں لڑائیاں شروع ہوگئی ہیں ۔ وہ کہتے ہیں دیکھو تم جھوٹے نکلے اور احمدی سچے نکلے ہیں ۔
پس حق جب بولتا ہے تو اس کی آواز لازماً اثر کرتی ہے لیکن حق کے ہتھیار ضرور اپنے پاس ہونے

خطبات طاہر جلد۴
226
خطبه جمعه ۱۸ مارچ ۱۹۸۵ء
چاہئیں۔ ہر احمدی کو حقائق کا پورا پورا علم ہونا چاہئے ۔ اس لئے آئندہ خطبات میں بھی انشاء اللہ تعالیٰ
بقیہ امور پر روشنی ڈالوں گا اور ہر بات کو دشمنان احمدیت کی خود اپنی زبان اور اپنے قلم سے نکلے ہوئے
حوالہ جات کی روشنی میں ثابت کر کے دکھاؤں گا ۔ اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی