حضرت بانی جماعت احمدیہ پر چند اعتراضات کے مدلل اور مسکت جوابات

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۴
298
خطبه جمعه ۲۹ مارچ ۱۹۸۵ء
میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وہ طرز زندگی بتا رہا ہوں جو ان مخالفوں کی نزدیک
شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ ہے )
اس وقت ایک احمدی دوست میاں نظام دین صاحب ساکن
لدھیانہ جو بہت غریب آدمی تھے اور ان کے کپڑے بھی دریدہ تھے حضور سے
چار پانچ آدمیوں کے فاصلہ پر بیٹھے تھے۔ اتنے میں چند معزز مہمان آ کر حضور
کے قریب بیٹھتے گئے اور ان کی وجہ سے ہر دفعہ میاں نظام دین کو پرے ہٹنا پڑا حتیٰ
کہ وہ ہٹتے ہٹتے جو تیوں کی جگہ پر پہنچ گئے ۔ اتنے میں کھانا آیا تو حضور نے جو یہ
سارا نظارہ دیکھ رہے تھے ایک سالن کا پیالہ اور کچھ روٹیاں ہاتھ میں اٹھا لیں اور
میاں نظام دین سے مخاطب ہو کر فرمایا : ” آؤ میاں نظام دین صاحب ہم اور
آپ اندر بیٹھ کر کھانا کھائیں۔ یہ فرما کر حضور مسجد کے ساتھ کوٹھڑی میں تشریف
لے گئے اور حضور نے اور میاں نظام دین نے کوٹھڑی کے اندر ا کٹھے بیٹھ کر ایک
ہی پیالہ میں کھانا کھایا۔ (اصحاب احمد جلد چہارم روایات ظفر روایت نمبر ۴۲ صفحه ۱۵۹)
یہ ہے شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ جوان کو اسلام کے لئے ایک نہایت ہی خوفناک خطرہ دکھائی دے رہا
ہے اور وہ یہ اعتراض کر رہے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی آخری زندگی میں لکھ
پتی ، کروڑ پتی ہو کر اپنے رشتہ داروں کے لئے بے شمار دولت چھوڑی تھی اور یہ کہ آپ کا پہلا زمانہ اور تھا
اور آخری زمانہ اور تھا ، یہ نقشہ وہ کھینچ رہے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا وفات سے
۔
ایک دن پہلے کا حال کیا تھا سنئے ۔
بھائی عبدالرحمان صاحب قادیانی نو مسلم کی گواہی ہے کہ جس دن صبح کے وقت حضور نے فوت ہونا تھا
اس سے پہلی شام کو جب حضور فٹن میں بیٹھ کر سیر کیلئے تشریف لے جانے لگے تو مجھے خصوصیت کے ساتھ فرمایا :
میاں عبدالرحمان ! اس گاڑی والے سے کہہ دیں اور اچھی طرح
وو
سمجھا دیں کہ اس وقت ہمارے پاس صرف ایک روپیہ ہے وہ ہمیں صرف اتنی
دور تک لے جائے کہ ہم اسی روپے کے اندر گھر واپس پہنچ جائیں“۔
(سیرت المہدی روایات بھائی عبد الرحمان صاحب قادیانی و اصحاب احمد جلد ۹ صفحه ۲۷۸)

خطبات طاہر جلد ۴
299
خطبه جمعه ۲۹ مارچ ۱۹۸۵ء
وہ روپیہ دینے کے بعد وفات کس حال میں ہوئی اس کے بارہ میں ہماری پھوپھی جان
حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ مرحومہ فرماتی ہیں کہ :
وو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وصال کے وقت ہماری
اماں جان نے ہمیں بلایا اور فرمایا۔ بچو! گھر خالی دیکھ کر یہ نہ سمجھنا کہ تمہارے ابا
تمہارے لئے کچھ نہیں چھوڑ گئے ۔ انہوں نے آسمان پر تمہارے لئے دعاؤں کا
بڑا بھاری خزانہ چھوڑا ہے جو تمہیں وقت پر ملتا رہے گا“۔
(سیرت المہدی ۔ روایات نواب مبارکہ بیگم صاحبہ )
پس اس زمانہ کے لوگ جو خود عیاشیوں میں مبتلا ہیں ، جو پیسے کی خاطر ایمان بیچ رہے ہیں ۔
جو روٹی کی خاطر جھوٹ اور افترا سے باز نہیں آتے ، جو جھوٹ کے بدلے خدا کی آیات بیچ کر دولتیں
سمیٹ رہے ہیں وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر یہ الزام لگا رہے ہیں کہ نعوذ بالله من
ذالک آپ نے آخری زمانہ عیش و عشرت میں بسر کیا اور یہ دعویٰ کر کے کہ میں مجددہ ہوں دولت کی
ریل پیل ہو گئی تھی۔ اگر مجددیت کے دعوی کے نتیجہ میں یہ سلوک ہوتا تو ہر جھوٹا، ہر بد کردار مجدد بن جایا
کرتا۔ اس صورت میں تم لوگ بھی مخالفوں میں شمار نہ ہوتے بلکہ صف اول کے مجددین ہوتے۔
خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے والوں کے ساتھ تو بالکل اور سلوک ہوا کرتا ہے۔ ان پر تو بہت ظلم ہوتے
ہیں ، ان کی جائیدادیں غصب کر لی جاتی ہیں ، ان کے مال چھین لئے جاتے ہیں، ان کے ماننے
والوں کے مال لوٹ لئے جاتے ہیں ، ان کی دکانیں تباہ کر دی جاتی ہیں، ان کے کاروبار برباد کر دیئے
جاتے ہیں، ان کی ساری عمر کی کمائیوں کو ان کی آنکھوں کے سامنے جلا دیا جاتا ہے۔
پس جب سچے دعوی کرتے ہیں تو ان سے یہ سلوک ہوا کرتا ہے لیکن جھوٹوں کے
ساتھ یہ معاملات نہیں ہوا کرتے ۔ آج تک تو ہم یہی سنت دیکھتے چلے آرہے ہیں۔ تم کس منہ
سے کہہ سکتے ہو کہ صرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ قدیمی سنت کے برعکس سلوک
ہوا ہے۔
حقیقت تو یہی ہے کہ جب سے آدم پیدا ہوئے اس وقت سے لے کر حضرت مسیح موعود علیہ
السلام تک دنیا نے صرف ایک ہی نظارہ دیکھا ہے کہ وہ جو سب سے زیادہ ہر دل عزیز ہوا کرتا تھا جسے

خطبات طاہر جلد۴
300
خطبه جمعه ۲۹ مارچ ۱۹۸۵ء
سب نعمتیں حاصل ہوا کرتی تھیں، جب اس نے خدا کے نام پر ایک دعوی کیا تو تمام اعزہ واقارب ان
کے شدید جانی دشمن بن گئے ، اپنے بھی دشمن ہوئے ، دوست بھی دشمن ہوئے غیر تو پہلے ہی غیر
تھے۔ اور پھر اس مدعی کو ہر چیز سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی۔ یہی واقعہ تھا جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلواۃ والسلام کے ساتھ گزرا مگر اس کے باجود اللہ تعالیٰ نے اپنے فضلوں کی بارشیں نازل فرمائیں
لیکن حکومتی رسالہ کے لکھنے والے کو کوئی احساس نہیں ہوا اور کوئی خیال نہیں آیا کہ تاریخ اسلام کیا سبق
دے رہی ہے اور وہ اس قسم کے ناپاک ، لغو اور جھوٹے حملے کر کے اسلام کو کیا تقویت دے رہے ہیں۔
حضرت ابو ہریرہ کا کیا حال تھا ؟ وہی ابو ہریرہ جسے فاقوں سے غش پڑ جایا کرتے تھے اور
رض
رض
لوگ سمجھتے تھے کہ مرگی کا دورہ ہے لہذا بعض لوگ جو تیاں مارا یا سونگھایا کرتے تھے کیونکہ عرب سمجھتے تھے
کہ مرگی کا یہی علاج ہے جبکہ وہ غریب تو مرگی سے نہیں فاقوں سے بے ہوش ہو جایا کرتا تھا۔ لیکن
چونکہ حضرت ابو ہریرہ خدا تعالیٰ کی خاطر یہ سب کچھ برداشت کر رہے تھے اور خدا تعالیٰ قربانی کرنے
والوں کی قربانی کو کبھی ضائع نہیں فرماتا اس لیے حضرت ابو ہریرہ پر زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آیا کہ
کسری کا وہ شاندار رومال جو وہ اپنے لباس میں سجاوٹ کے لئے نمایاں طور پر دکھانے کے لئے لگایا
کرتا تھا وہ رومال جو شاہی عظمت کی نشانی ہوا کرتا ہے ( وہ تھوکنے کے کام نہیں آیا کرتا۔ وہ تو محض
دکھاوے کے لئے ہوتا ہے اس سے بادشاہ کی عظمت اور شوکت نمایاں ہوتی ہے ) جب کسری کی
حکومت فتح ہوئی تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے وہی رومال حضرت ابو ہریرہ کو پیش کر دیا انہوں نے
اس رومال پر تھوکا اور پھر کہا بخ بخ ابو هريرة ، واہ واہ ابو ہریرہ تیری کیا شان ہے آج محمد مصطفیٰ
کی جوتیوں کے صدقے تو کسری کے رومال پر تھوک رہا ہے۔
صلى الله
عروسه
وو
(بخاری کتاب الاعتصام بالكتاب والسنة حديث نمبر 6779)
پس یہ تو درست ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے کوئی کمی نہیں آنے دی
ہر طرف سے دولتوں کی ریل پیل تھی مگر خدا کی قسم آپ آخر وقت تک دنیا کی دولتوں کے منہ پر تھوکتے
ہی چلے گئے اور کبھی ان سے پیار نہیں کیا۔ ایک وقت ایسا تھا کہ آپ دستر خوان کے بچے کھچے ٹکڑے
کھایا کرتے تھے اس سے ہمیں انکار نہیں لیکن غربت کی وجہ سے نہیں سرمایہ کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ
اس لئے کہ آپ کو دنیا سے کوئی دلچسپی نہیں تھی اور پھر وہ وقت بھی آیا جبکہ لاکھوں انسان آپ کے دستر

خطبات طاہر جلد ۴
301
خطبه جمعه ۲۹ مارچ ۱۹۸۵ء
خوان سے کھانا کھانے لگے پس یہ تھی وہ دولت کی ریل پیل جو آپ کو خدا تعالیٰ کی طرف سے عطا ہوئی
اور وقت کے ہر نبی اور اس کے ماننے والوں سے یہی سلوک ہوا کرتا ہے۔ آج جماعت احمد یہ کے
ساتھ بھی یہی سلوک ہو رہا ہے اور کل آپ کی اولادوں کے ساتھ بھی یہی سلوک ہوتا چلا جائے گا۔
معاندین جلتے رہیں گے اور جل کر خاکستر ہوتے چلے جائیں گے مگر اللہ تعالیٰ آپ کی جانوں میں بھی
برکت دیتا چلا جائے گا ، آپ کے اموال میں بھی برکت دیتا چلا جائے گا اور خدا کی قسم وہ دن بھی آتا
گے کہ آپ قیصر و کسری : قیصر و کسری جیسے شہنشاہوں کے رومالوں پر تھوکیں گے اور کہیں گے بخ بخ ابوھریرہ!
اے مسیح موعود کے غلامو! تمہاری کیا شان ہے کہ آج خدا نے تمہیں وہ مقام عطا فرمایا کہ بادشاہوں
کے کپڑوں پر تھوکتے ہو جبکہ بادشاہوں کا یہ حال ہو گا کہ مسیح موعود کے کپڑوں کے لئے ترسا کریں گے
اور ان سے برکت ڈھونڈیں گے ۔ وہ کپڑے جو بظاہر بوسیدہ ہوں گے جن کو وقت نے دھندلا دیا ہو گا
جن کو احتیاط سے ہاتھ لگایا جائے گا کہ کہیں ہاتھ لگانے کی وجہ سے پھٹ نہ جائیں ۔ خدا کی قسم وہ وقت
ضرور آئے گا کہ بادشاہ مسیح موعود علیہ السلام کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے اور رحمتیں بھیجیں گے
اور آپ پر سلام بھیجیں گے اور ان لوگوں پر لعنت بھیجیں گے جنہوں نے جھوٹ اور افترا سے ہر قسم کے
گندے الزام لگائے اور خدا کا کوئی خوف نہ کیا۔

آج 10 میں سے 10 باقی