قرطاس ابیض کے اعتراضات کے جواب مہدی آخر الزمان کا مقام

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے حکومتِ پاکستان کے نام نہاد قرطاسِ ابیض میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعاویٰ پر کیے گئے اعتراضات کا مدلل جواب دیا ہے۔ آپ نے قرآن کریم اور امتِ مسلمہ کے جلیل القدر بزرگان کے اقوال سے واضح فرمایا کہ امام مہدی اور اولیاء کے لیے بلند روحانی مدارج اور وحی کا ثبوت تسلیم شدہ ہے۔ نیز آپ نے بیماریوں سے متعلق معترضین کے بودے اعتراضات کا تقابل مستشرقین کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر کیے گئے حملوں اور سابقہ انبیاء سے منسوب روایات سے کر کے ان کا رد فرمایا۔

موضوعات: قرطاس ابیض کا رد، دعاوی حضرت مسیح موعود علیہ السلام، مقام مہدی آخر الزمان، وحی و الہام، تعبیر رویا

خطبات طاہر جلد ۴
303
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۸۵ء
قرطاس ابیض کے اعتراضات کے جواب
مہدی آخر الزمان کا مقام
( خطبه جمعه فرموده ۵ را پریل ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل قرآنی آیات کی تلاوت کی :
وَقَالُوا قُلُوبُنَا فِي أَكِنَّةٍ مِّمَّا تَدْعُونَا إِلَيْهِ وَفِي أَذَانِنَا وَقُرُ
وَ مِنْ بَيْنِنَا وَبَيْنِكَ حِجَابٌ فَاعْمَلُ إِنَّنَا عُمِلُونَ ۔ قُلْ
إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى أَنَّمَا الْهُكُمْ إِلَهُ وَاحِدٌ
فَاسْتَقِيمُوا إِلَيْهِ وَاسْتَغْفِرُوهُ وَوَيْلٌ لِلْمُشْرِكِينَ
پھر فرمایا :
( حم السجدة: ۶-۷ )
خطبات کا جو سلسلہ چل رہا ہے اس میں حکومت پاکستان کی طرف سے شائع کردہ مزعومہ
قرطاس ابیض کا جواب دیا جا رہا ہے اور اس وقت آج کے خطبہ کے لئے بھی میں نے اسی تسلسل کو قائم
رکھتے ہوئے چند اعتراضات کو چنا ہے اور انہی کا آج کے خطبہ میں جواب دوں گا ۔ حکومت پاکستان کو
احمدیت پر ایک اعتراض یہ ہے کہ:
وو
مرزا صاحب کا ایک عجیب و غریب دعوی یہ ہے کہ ان کا روحانی
قد و قامت دیگر انبیاء سے کہیں بلند ہے۔ اس قسم کے دعوؤں کی مثالیں دینے

خطبات طاہر جلد ۴
304
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۸۵ء
کے لئے ہم (یعنی حکومت پاکستان ) مرزا صاحب کی تحریروں میں سے بعض
اقتباسات پیش کرتے ہیں۔
” خدا نے اس امت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے مسیح سے اپنی
تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے۔۔۔۔ مجھے قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ
میں میری جان ہے کہ اگر مسیح ابن مریم میرے زمانہ میں ہوتا تو وہ کام جو میں
کر سکتا ہوں وہ ہرگز نہ کر سکتا اور وہ نشان جو مجھ سے ظاہر ہور ہے ہیں وہ ہرگز
دکھلا نہ سکتا۔ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه : ۱۵۲)
پھر ایک اور حوالہ تمہ حقیقۃ الوحی صفحہ ۸۴، ۸۵ کا دیتے ہوئے حکومت پاکستان اس اقتباس کو
بھی اعتراض کا نشانہ بناتی ہے۔
دنیا میں کوئی نبی نہیں گزرا جس کا نام مجھے نہیں دیا گیا۔ سو جیسا کہ
صلى الله
براہین احمدیہ میں خدا نے فرمایا ہے کہ میں آدم ہوں، میں نوح ہوں، میں ابراہیم
ہوں، میں اسحاق ہوں، میں یعقوب ہوں، میں اسماعیل ہوں ، میں موسیٰ ہوں ،
میں داؤ د ہوں، میں عیسی ابن مریم ہوں ، میں محمد ﷺ ہوں یعنی بروزی طور پر
جیسا کہ خدا نے اسی کتاب میں یہ سب نام مجھے دیئے اور میری نسبت
جرى الله فى حلل الانبياء فرمایا یعنی خدا کا رسول سب نبیوں کے پیرایوں
میں ۔ سو ضرور ہے کہ ہر نبی کی شان مجھ میں پائی جاوے۔
اس اعتراض کے علاوہ ایک دوسرا اعتراض یہ اٹھایا گیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بانی
سلسلہ عالیہ احمد یہ نے اپنی وحی کو دیگر ابنیاء کی وحی کے مشابہ قرار دیا ہے۔ دراصل یہ دونوں اعتراضات
ایک ہی نوع کے ہیں۔ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام زمرہ انبیاء میں شامل ہیں تو زمرہ انبیاء
کے متعلق قرآن کریم سے ہمیں دو قسم کی آیات ملتی ہیں۔ ایک جگہ فرمایا : كل امن
بِاللهِ وَمَلَكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ (البقرة: ۳۸۷) کہ ہم
رسولوں کے درمیان کسی قسم کا فرق نہیں کرتے ۔ یہ دعویٰ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ اور آپ کے ماننے والوں کی
طرف منسوب کیا گیا ہے اور دوسری جگہ فرمایا : تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ

خطبات طاہر جلد۴
305
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۸۵ء
(البقرۃ: ۲۵۴) یہی وہ رسول ہیں جن میں سے بعض کو ہم نے بعض پر فضیلت دی ۔ پس اگر حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام زمرہ انبیاء میں شامل ہیں تو ان دونوں آیات میں ان دونوں اعتراضات کا
جواب موجود ہے۔ وحی کے لحاظ سے رسولوں کے درمیان کوئی فرق نہیں کیا جا سکتا۔ ہر رسول پر پاک
وحی خدا کی طرف سے اترتی ہے وہی وحی جو اس سے پہلے رسولوں کی طرف اتری تھی یا آئندہ رسولوں
کی طرف اترنی تھی ، خدا کے پاک کلام میں اس کی شان اور اس کی شوکت اور اس کی صحت اور اس کی
سچائی کے اعتبار سے کوئی فرق نہیں ہوتا۔ جہاں تک مراتب کا تعلق ہے۔ یہ بھی اللہ تعالیٰ کا کام ہے
جس کو چاہے بلند مرتبہ عطا فرمائے جس کو چاہے کم مرتبہ عطا فرمائے چنانچہ بعض انبیاء کو دوسرے انبیاء
پر فضیلت دی گئی ہے اب دیکھنا صرف یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جو دعوی تھا اس
دعوٹی کے اعتبار سے آپ کو یہ دعوی بھی زیب دیتا ہے یا نہیں کہ آپ کو گزشتہ بعض انبیاء پر فضیلت ہے؟
جہاں تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوئی کا تعلق ہے آپ نے مسیح اور
مہدی ہونے کا دعوی فرمایا اور مہدی اور مسیح کے متعلق امت کے گزشتہ بزرگوں نے ، اولیاء اللہ نے
اور مجددین وقت نے بڑے کھلے لفظوں میں اس بات کا اعلان فرمایا کہ اس کا مقام امت محمد یہ
میں کسی عام انسان کا سا مقام نہیں ہوگا بلکہ بعضوں نے تو واضح طور پر یہ لکھا کہ وہ گزشتہ بعض انبیاء
سے بھی افضل ہوگا۔ لیکن امام مہدی اور مسیح کا ذکر اگر چھوڑ بھی دیں تو تب بھی امت میں ایسے
بزرگ پیدا ہوئے جو نہ امام مہدی ہونے کے دعویدار تھے نہ مسیح ہونے کے۔ لیکن انہوں نے ایسے
ہی دعوے خود اپنی ذات کے متعلق کئے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ۔ چنانچہ جہاں تک وحی کا تعلق ہے
امت محمدیہ میں وحی کا ذکر بھی اسی طرح ملتا ہے جس طرح مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعاوی
میں ملتا ہے اور جہاں تک گزشتہ لوگوں پر فضیلت کا اور باقی بنی نوع انسان پر فضیلت کا تعلق ہے یہ
دعاوی بھی امت محمد یہ میں ایک سے زائد جگہ پر نظر آتے ہیں وحی کے لحاظ سے میں دو مثالیں آپ
کے سامنے پیش کرتا ہوں :
حضرت محی الدین ابن عربی نہ صرف وحی کا دعویٰ کرتے ہیں بلکہ یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ
مجھے معراج ہوا اور اس میں مجھ پر یہ آیت نازل ہوئی :
قل امنا بالله و ما انزل علينا وما انزل على ابراهيم واسمعيل

خطبات طاہر جلد ۴
306
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۸۵ء
واسحق ويعقوب والاسباط وما اوتى موسى وعيسى والنبيون
من ربهم لا نفرق بين احد منهم ونحن له مسلمون۔ فاعطاني في
هذه الاية كل الايات و قرب على الامر و جعلها مفتاح كل علم
فعلمت اني مجموع من ذكر لي۔
(الفتوحات المكية جلد ۳ باب معرفة التوكل الخامس الذي
ما كشفه احد من المحققين ، مطبوعه مصر جز ۳ صفحه : ۳۵۰)
تو کہہ دے کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور اس پر جو نازل کیا گیا ہم پر اور جو نازل کیا گیا
ابراہیم ، اسماعیل ، اسحاق ، یعقوب اور ان کی اولاد پر اور اس پر جو دیا گیا موسیٰ عیسی اور تمام انبیاء کو ان
کے رب کی طرف سے۔ ہم نہیں فرق کرتے کسی کے درمیان ان میں سے اور ہم خدا کے لئے کامل
فرماں بردار ہیں ۔
پھر فرماتے ہیں :
پس اس آیت میں ، اس نے مجھے تمام نشان دیئے اور میرے لئے
روحانی امر کو قریب کر دیا اور اس نے اس آیت کو میرے لئے ہر علم کی کنجی بنایا
پس میں نے جان لیا کہ میں ان تمام انبیاء کا مجموعہ ہوں جن کا اس آیت میں ذکر
کیا گیا ہے۔
وو
حضرت خواجہ میر درد دہلوی نے بھی اپنی کتاب ” علم الکتاب“ میں تحدیث نعمت کے عنوان
کے ماتحت اپنے الہامات کا ذکر کیا ہے جو اپنے مرتبہ میں پہلے انبیاء کے الہامات کی شان رکھتے ہیں ۔
کیونکہ قرآن کریم کی آیت ہی کی شکل میں آپ کو بھی الہامات ہوئے چنانچہ ایک لا
ولا تتبع اهواء هم واستقم كما امرت ۔
پھر فرماتے ہیں ایک اور الہام ہوا:
افحكم الجاهلية يبغون في زمان يحكم الله باياته مايشاء
پھر الہام ہوا: ان تعذبهم فانهم عبادك و ان تغفر لهم فانك انت العزيز
الحكيم
( علم الكتاب )

خطبات طاہر جلد ۴
307
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۸۵ء
جہاں تک حضرت مسیح علیہ السلام پر فضیلت کا ذکر ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے اس کی حکمت بھی خود بیان فرمائی ہے اور وہ حکمت اس نوع کی ہے کہ آج بھی کوئی باشعور انسان جو
صلى الله
اسلام پر ایمان رکھتا ہوا اور حضرت اقدس محمد مصطفی مصطفی علی کی فضیلت پر ایمان رکھتا ہو اس حکم کھتا ہو اس حکمت پر ایمان
کو گنوائے بغیر کوئی اعتراض نہیں کر سکتا۔ چنانچہ جو دلیل آپ نے قائم فرمائی وہ یہ ہے :
اس جگہ یہ بھی یادر ہے کہ جب کہ مجھ کو تمام دنیا کی اصلاح کے لئے
ایک خدمت سپرد کی گئی ہے۔ اس وجہ سے کہ ہمارا آقا اور مخدوم تمام دنیا کے لئے
آیا تھا تو اس عظیم الشان خدمت کے لحاظ سے مجھے وہ قوتیں اور طاقتیں بھی دی
ہیں جو اس بوجھ کے اٹھانے کے لئے ضروری تھیں ۔۔۔۔ اور ہم قرآن شریف
کے وارث ہیں جس کی تعلیم جامع تمام کمالات ہے اور تمام دنیا کے لئے ہے مگر
حضرت عیسی" صرف توریت کے وارث تھے جس کی تعلیم ناقص اور مختص القوم
ہے۔ اسی وجہ سے انجیل میں ان کو وہ باتیں تاکید کے ساتھ بیان کرنی پڑیں جو
توریت میں مخفی اور مستور تھیں لیکن قرآن شریف سے ہم کوئی امر زائد بیان نہیں
کر سکتے کیونکہ اس کی تعلیم اتم اور اکمل ہے اور وہ توریت کی طرح کسی انجیل کا
محتاج نہیں۔ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۱۵۵)
جہاں تک دیگر دعاوی کا تعلق ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا اور یہ اقتباس میں الشیخ
داؤد بن محمود القيصر ی کی شرح فصوص الحکم سے لے رہا ہوں اس کے مقدمہ میں حضرت علیؓ کی طرف
منسوب کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:
انا نقطة باء بسم الله انا جنب الله الذي فرطتم فيه وانا
القلم، وانا اللوح المحفوظ، وانا العرش، وانا الكرسي، وانا
السموات السبع، والارضون “
( شرح فصوص الحام محمد داؤ د قصری رومی صفحه ۱۱۸)
کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہ دعوی فرمایا کہ میں بسم اللہ کی باء کا نقطہ ہوں میں خدا کا وہ
پہلو ہوں جس کے متعلق تم نے کوتاہی سے کام لیا، میں قلم ہوں ، میں لوح محفوظ ہوں ، میں عرش

خطبات طاہر جلد۴
308
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۸۵ء
ہوں، میں کرسی ہوں ، میں ساتوں آسمان اور زمینیں ہوں ۔
حضرت امام جعفر صادق " جو اہل التشیع کے چھٹے امام اور امت محمدیہ کے بہت بڑے بزرگ
ہیں اور حضرت امام ابو حنیفہ کے استاد بھی ہیں ان کا یہ قول ہے کہ امام مہدی آ کر یہ دعویٰ کرے گا :
يا محشر الخلائق الاومن ارادان ينظر الى آدم و شيث فها انا آدم
و شيث الاومن أراد ان ينظر الى ابراهيم و اسماعيل فها انا
ذا ابراهیم و اسماعيل ۔ ومن ارادان ينظر الى موسى ويوشع ۔ فها
انا ذاموسى و يوشع الاومن ارادان ينظر الى عيسى و شمعون
فها انا ذاعيسى و شمعون الا ومن ارادان ينظر الى محمد و
امير المومنين صلوات الله عليه فها انا ذا محمد صلى الله عليه
واله وسلم و امير المومنين۔ الاومن ارادان ينظر الى الحسن
والحسين فها انا ذا الحسن والحسين۔ ومن ارادان ينظر الى
الائمة من ولد الحسين فها اناذا الائمة۔
(بحار الانوار الجامعه لدر، اخبار الائمة الأطهار، مصنفه الشيخ
محمد باقر المجلسي جلد ۱۳ صفحه ۹ جزء ۵۳)
( ترجمہ ) اے تمام لوگو! سن لو جو آدم اور شیث کو دیکھنا چاہے وہ آدم اور شیث میں ہوں اور جو
ابراہیم اور اسماعیل کو دیکھنا چاہے تو یا درکھے کہ وہ ابراہیم اور اسماعیل میں ہوں اور جو موسیٰ اور یوشع کو
دیکھنا چاہے تو وہ موسیٰ اور یوشع میں ہوں اور جو عیسیٰ اور شمعون کو دیکھنا چاہے تو وہ عیسیٰ اور شمعون میں
ہوں علی اور جو محمد ﷺ اور امیر المومنین کو دیکھنا چاہے تو وہ محمد علی اور امیر المومنین میں ہوں اور جو حسن اور سها
حسین کو دیکھنا چاہے تو حسن اور حسین میں ہوں اور جو نسل حسین میں ہونے والے ائمہ کا دیکھنا چاہے تو
صلى الله
وہ ائمہ میں ہوں ۔
صلى الله
پس حکومت پاکستان نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے یہ اقتباسات پیش کر کے
احمدیت کی گویا تائید کی ہے آپ کے خلاف کوئی نئی دلیل پیش نہیں کی کیونکہ اگر امام مہدی کے یہ
مقامات نہیں تو گزشتہ بزرگوں کی پیشگوئیاں عبث ہیں لیکن جیسا کہ بزرگوں نے پیشگوئیوں میں فرما

خطبات طاہر جلد۴
309
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۸۵ء
رکھا تھا سچے امام کے لئے ضروری تھا کہ وہ یہ دعاوی کرے۔ اگر امامت کا دعویٰ تو کرتا اور یہ دعاوی نہ
کرتا تو وہ جھوٹا ثابت ہوتا نہ کہ سچا۔ اس صورت میں یہ ائمہ بھی جھوٹے ثابت ہوتے جنہوں نے یہ
پیشگوئیاں کیں۔ پس حضرت امام جعفر صادق کے اس قول کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کی سچائی کا اقرار کرنا پڑے گا اور اگر تم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ان دعاوی کے نتیجہ
میں جھوٹا قرار دیتے ہو تو پھر حضرت امام جعفر صادق کی سچائی اور بزرگی کا انکار بھی لازم آتا ہے۔
لیکن دعاوی کا سلسلہ ختم نہیں ہوتا ۔ امام خمینی صاحب جن کو اس وقت شیعہ نائب امامت
کے مقام پر فائز سمجھتے ہیں وہ تو شیعہ ائمہ کے متعلق ، امام مہدی کے متعلق نہیں بلکہ عام شیعہ ائمہ کے
متعلق کہتے ہیں:
”بے شک ہمارے مذہب کی لازمی باتوں میں سے یہ ہے کہ ائمہ
کے مقام تک نہ تو کوئی مقرب فرشتہ پہنچتا ہے اور نہ کوئی نبی و مرسل“۔
ولایت فقیه یا حکومت اسلامی صفحه ۵۸ بحوالہ ” خمینی صاحب اپنی تحریرات کے آئینہ میں“ از
ڈاکٹر عبد الله محمد العریب )
حضرت شیخ عبد القادر صاحب جیلانی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی نہ تو مسیح ہونے کا دعویٰ کیا اور
نہ مہدی ہونے کا لیکن امت محمدیہ کے بزرگوں کو خدا نے جو بلند مقامات عطا فرمائے ہیں وہ اتنے
عظیم الشان ہیں کہ آج کل کا عرفان سے عاری ظاہر پرست مولوی اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ ا۔ چنانچہ چنا
حضرت شیخ عبدالقادر صاحب جیلانی کے متعلق الشیخ نور الدین ابوالحسن علی بن یوسف بن جریر اپنی
تاليف بهجة الاسرار کے صفحہ ۲۱ پر لکھتے ہیں کہ حضرت شیخ عبدالقادر صاحب جیلانی نے فرمایا:
الانس لهم مشايخ، والجن لهم مشايخ، والملئكة لهم مشايخ،
وانا شيخ الكل ۔۔۔۔ لا تقيسو ني باحد ولا تقيسو اعلى أحدا
بهجة الاسرار و معدن الانوار النور الدين الخمی حاشیه فتوح الغيب
از عبد القادر جیلانی صفحه ۲۳ )
کہ انسانوں کے مشائخ ہیں ، جنوں کے بھی مشائخ ہیں اور ملائکہ کے بھی مشائخ ہیں اور
میں شیخ الکل یعنی ان تمام کا شیخ ہوں مجھے کسی پر قیاس نہ کرو اور نہ مجھ پر کسی کو قیاس کرو۔

خطبات طاہر جلد ۴
310
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۸۵ء
اسی طرح نواب صدیق حسن خان صاحب امام ابن سیرین" کا قول اپنی کتاب بحج الکرامہ
صفحہ ۳۸۶ پر یوں درج کرتے ہیں :
قال ابن ابي شيبة في باب المهدى عن محمد بن سیرین قال
يكون في هذه الامة خليفة خير من ابي بكر وعمر ۔ قيل خير منهما ؟
قال قد كاد يفضل على بعض الانبياء۔ وفي لفظ لا يفضل عليه ابو
بكر وعمر۔ سیوطی کفته(ای قال السيوطي) هذا اسناد صحيح ۔“
ترجمہ : اس امت میں ایک ایسا خلیفہ ہوگا جو ابو بکر اور عمر سے بھی بہتر ہوگا ان سے پوچھا گیا
کہ کیا وہ ان دونوں سے بہتر ہوگا ؟ انہوں نے جواب دیا ہاں بلکہ قریب ہے وہ بعض انبیاء سے بھی
افضل ہو اور ایک روایت کے یہ الفاظ ہیں اس خلیفہ سے ابو بکر اور عمر افضل نہیں ہوں گے امام سیوطی
نے اس قول کی سند کو صحیح قرار دیا۔
71
حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ جن کا نام بڑے احترام کے ساتھ اسی کتابچہ
( قادیانیت ، عالم اسلام کے لئے سنگین خطرہ ) میں درج ہے جو جماعت کے خلاف شائع کیا گیا ہے
اور ان کو سند قرار دیا گیا ہے اور ایک ہے اور ایک ایسے عظیم الشان فلسفی کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو امت م مسلمہ کے
مصالح کو خوب سمجھتا ہو یہی حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی فرماتے ہیں :
حق له ان ينعكس فيه انو ارسيد المرسلين صلى الله عليه وسلم
يزعم العامة انه اذا نزل في الارض كان واحد أمن الامة۔ كلابل
هو شرح للاسم الجامع المحمدى و نسخته متنسخة منه و
شتان بینه و بين احد من الامة۔
الخير الكثير - الملقب به خزائن الحكمة صفحه ۷۸ )
حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی بھی یہ پیشگوئی فرماتے ہیں اور آنے والے امام مسیح موعود
علیہ السلام کے مقام کا ذکر یوں کرتے ہیں کہ:
صلى الله
یعنی مسیح موعود اس بات کا حق دار ہے کہ اس میں سید المرسلین اے
کے انوار منعکس ہوں ۔ عام لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ جب مسیح موعود نازل ہوگا ۔

خطبات طاہر جلد ۴
311
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۸۵ء
الله
تو محض امتی فرد ہوگا ایسا ہر گز نہیں بلکہ وہ اسم جامع محمدی ﷺ کی شرح آپ کا
سچا مکس (True Copy) ہوگا۔ پس کہاں وہ اور کہاں محض ایک امتی
حضرت امام عبدالرزاق القاشانی فرماتے ہیں:
المهدى الذى يجئى فى آخر الزمان فانه يكون في
احكام الشريعة تابعا لمحمد صلى الله عليه وسلم، و في
المعارف والعلوم والحقيقة تكون جميع الانبياء والأولياء
تابعين له كلهم۔ ولا يناقض ما ذكرناه لان باطنه باطن محمد
(صلى الله عليه وسلم ) عليه السلام ۔
( شرح فصوص الحکم از شیخ عبد الرزاق کاشانی صفحه : ۵۷)
صلى الله
یعنی مهدی آخر الزمان شرعی احکام میں محمد ﷺ کا تابع ہوگا۔ لیکن معارف علوم اور حقیقت
صلى الله
علی سه
میں تمام انبیاء اور اولیاء اس کے تابع ہوں گے کیونکہ اس کا باطن محمد ﷺ کا باطن ہوگا ۔
پھر حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی فرماتے ہیں :
تارة اخرى بان تشتبك بحقيقة رجل من آله او
المتوسلين اليه كما وقع لنبينا صلى الله عليه وسلم بالنسبة الى
ظهور المهدى (تفہیمات الهیه جلد ۲ صفحه : ۱۹۸)
یعنی بروز حقیقی کی ایک قسم یہ ہے کہ کبھی ایک شخص کی حقیقت میں اس کی آل یا اس کے
متوسلین داخل ہو جاتے ہیں جیسا کہ ہمارے نبی ﷺ کے مہدی سے تعلق میں اس طرح کی بروزی
حقیقت وقوع پذیر ہوگی ۔
پس یہ اقوال امت محمدیہ کے ایسے مسلمہ صاحب کشف والہام بزرگوں کے ہیں جو اپنے
وقت کے اقطاب اور ان میں بعض اپنے وقت کے مجددین تھے۔ امت مسلمہ میں ان کو ایسے ایسے عظیم
مراتب عطا ہوئے کہ آج کے یہ علماء ان کی جوتیاں سیدھی کرنے کے بھی اہل نہیں لہذاا لہذا اب فیصلہ کے دو
ہی طریق ہیں کہ یا تو اسی مہر سے ان بزرگوں پر بھی کفر کے فتوے لگاؤ جس طرح حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام اور آپ کی جماعت پر فتوے لگا رہے ہو لیکن اگر تم سمجھتے ہو کہ ان بزرگان امت نے

خطبات طاہر جلد ۴
312
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۸۵ء
مسیح و مہدی کی شان و مرتبہ کو اپنی روحانی بصیرت سے صحیح دیکھا تھا اور اسے درست بیان فرمایا تھا تو پھر
اگر تم میں انصاف اور تقویٰ ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذات پر لگائے گئے بے بنیاد
اعتراضات کو نہ صرف واپس لو بلکہ آپ کے دعاوی کو صدق دل سے قبول کرو۔ اگر چہ بظاہر ایسا اس
لئے ممکن نہیں کہ تم تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان دعاوی کے نتیجہ میں آپ کے تمام ماننے
والوں کو بھی گردن زدنی قرار دے رہے ہو۔
تم نے تو یہ فیصلہ بھی دیا کہ احمدیوں کے گھر لوٹے جائیں ، ان کے اموال کو آگئیں لگائی
جائیں ، ان کے اندوختے تباہ کر دیئے جائیں ، ان کی بیوی بچوں کو ان کی آنکھوں کے سامنے قتل کیا
جائے اور اگر بیوی بچے پہلے زندہ رہیں تو ان کے والدین کو ان کے سامنے قتل کیا جائے ۔ تمہارے
نزدیک اگر یہ سب کچھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعاوی کی وجہ سے جائز ہے تو پھر گزشتہ ائمہ اور
بزرگوں کے ماننے والوں کے ساتھ بھی یہی سلوک کرو ۔ مگر نہیں تم میں جرات نہیں تقویٰ نہیں محض
زبانیں تیز ہیں اس سے زائد تمہیں کوئی اختیار نہیں ۔
سیدھی بات ہے کہ امام مہدی کے متعلق بزرگان سلف کا جن کے میں نے نام لئے ہیں یہ
مسلمہ عقیدہ ہے کہ اس کا یہ مقام ہوگا وہ یہ یہ باتیں کرے گا۔ پس امام مہدی کے دعویدار کے لئے
ضروری تھا کہ وہ یہ دعاوی کرے۔ یہ اس کی سچائی کی پہچان ہے نہ کہ اس کے جھوٹ کی دلیل ۔ اگر وہ
دعویٰ کرتا اور کہتا کہ میں یہ نہیں ہوں تو تم اٹھتے اور اس کو مطعون کرتے کہ تم نے تو یہ دعوی نہیں کیا اس
لئے تم لازما جھوٹے ہو کیونکہ پہلے ائمہ تو تمہارے متعلق یہ یہ کچھ فرما گئے ہیں ۔
ایک اور اعتراض بلکہ مجموعہ اعتراضات یہ پیش کیا گیا ہے کہ:
وو
جیسا کہ ہم پہلے بتا چکے ہیں مرزا غلام احمد نے ابتداء میں نبوت کے
دعوی کی حقیقی خواہش کا واضح طور پر اظہار نہیں کیا۔ انہوں نے آغاز ختم نبوت
کے بارے میں ذہنی انتشار پیدا کرنے سے کیا اور پھر بتدریج لیکن تیزی سے
اپنی منزل مقصود تک بڑھتے چلے گئے ۔ بڑے تذبذب اور متصادم اظہارات
کے بعد انہوں نے بالآخر نبی ہونے کا دعویٰ کیا۔
پھر ایک اور اعتراض یہ کرتے ہیں کہ :

خطبات طاہر جلد ۴
313
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۸۵ء
اپنی جوانی کے زمانہ میں مرزا صاحب صرع اور اعصابی دوروں کی
بیماریوں میں مبتلا ر ہے۔ کبھی کبھی وہ ہسٹیریا کے حملوں کی وجہ سے بے ہوش ہو
جایا کرتے تھے۔ انہیں ذیا بیطس کا مرض بھی تھا۔ یہ بات بڑی دلچسپ ہے کہ
بعد میں انہوں نے اپنی دو بیماریاں یعنی مراق اور ذیا بیطیس کو اپنے حق میں دلیل
بنا کر گھڑ لیا۔ انہوں نے لکھا:
دو
” دیکھو میری بیماری کے متعلق بھی آنحضور ﷺ نے پیشگوئی کی تھی
جو اس طرح وقوع میں آئی ۔ آپ نے فرمایا تھا کہ مسیح آسمان پر سے جب اترے
گا تو دو زرد چادر میں اس نے پہنی ہوئی ہوں گی۔
تشحیذ الاذہان جون ۱۹۰۶ء صفحہ ۵)
یہ دو قسم کے مختلف اعتراضات ہیں۔ وہ لوگ جو مذہبی تاریخ کا کچھ علم رکھتے ہیں اور خصوصاً
مستشرقین یورپ کے لٹریچر سے واقف ہیں۔ ان کے ذہنوں میں ایک گھنٹی سی بچی ہوگی کہ ہم نے یہ
باتیں تو پہلے بھی سن رکھی ہیں، ایسے ہی الفاظ ، ایسے ہی بودے اور لچر حملے تو پہلے بھی ہوتے آئے ہیں۔
لیکن وہ حملے کیسے تھے اور کس نے کئے تھے اور اعتراض کی یہ ادا ئیں ان لوگوں نے کس سے سیکھیں اس
کے متعلق گھر کے بھیدی سے بڑھ کر اور کون رہنمائی کر سکتا ہے۔ چنانچہ میں اخبار اہل حدیث
۲۴ مارچ ۱۹۱۱ صفحہ۲ کالم ۲ کا ایک اقتباس آپ کے سامنے رکھتا ہوں جہاں چور پکڑا جاتا ہے ۔ یہ
حضرت خلیفة المسیح الاول کے زمانے کی بات ہے۔ اخبار مذکور میں حضرت خلیفۃ المسیح الاول کو
مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری کی طرف سے چیلنج دیا گیا تھا۔ چنانچہ وہ لکھتے ہیں:
ہمارا حق ہے یا نہیں کہ ہم آپ (یعنی مرزا صاحب علیہ السلام ) کے
مشن پر وہ سوالات کریں جو آپ کے رسول کی رسالت کے منافی ہوں جس
طرح عیسائی اور آریہ وغیرہ آنحضرت ﷺ کی رسالت پر اعتراض کرتے
ہیں۔
الله
۔
اب دیکھیں رنگ بھی سیکھے تو کس سے سیکھے ، مخالفت کے ڈھنگ بھی اختیار کئے تو کس
کے۔ یہ لوگ سیکھتے ہیں تو آریوں اور عیسائیوں سے ، ان ناپاک حملوں کے طریق سیکھتے ہیں جو

خطبات طاہر جلد ۴
314
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۸۵ء
حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ذات اقدس پر اور اسلام پر وہ کیا کرتے تھے۔ پس اس نشاندہی کے بعد اب
ہمارے لئے ان حملوں کو سمجھنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔
ولیم میور ایک مشہور عیسائی مصنف ہے وہ اپنی کتاب ”لائف آف محمد صفحہ نمبر ۴۸ پر تدریجی
صلى الله
دعوی کے متعلق آنحضرت ﷺ پر یہ اعتراض کرتا ہے کہ :۔ :۔
ہم یہ قیاس کر سکتے ہیں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) شک اور ہچکچاہٹ
کے اس دور میں سے گزرنے کے بعد یہ کہنے لگا کہ یہ خدا کا پیغام ہے۔ دریں
اثناء اس نے یہ کہا کہ یہ سب خدا کے نام کی خاطر ہے۔ یہ مقام اس کی تمام
زندگی پر چھا گیا اور اس کی حرکات میں مدغم ہو گیا۔ وہ ایک خادم بنا، رسول بنا اور
پھر خدا کا نائب ۔ اس کے مشن کے دائرے ہمیشہ بڑھتے رہے اور ان کی بنیاد
انہی اصولوں پر قائم رہی۔
اب نام بدل لیں ولیم میور کا اور اس کی جگہ اس قرطاس ابیض کے مصنف کا نام رکھ دیں کوئی
فرق نہیں پڑتا۔
ولیم میور مزید لکھتا ہے :
مکہ میں کسی حاکم اعلیٰ کی غیر موجودگی اور آپس میں بٹی ہوئی حکومت
نے محمد کو اس وقت اس فیصلہ (یعنی نبوت ) کا موقع دیا۔
لائف آف محمد صفحه ۳۲)
مدینہ آنے کے چند ماہ بعد محمد نے یہودیوں کو روزہ رکھتے ہوئے
پھر وہ یہ اعتراض بھی اٹھاتا ہے۔
دیکھا اور جلدی سے اپنے لوگوں کے لئے اپنالیا“۔
اس سے پہلے یہ اسلامی حکم نہ تھا ۔ یہ اس دوران میں نافذ ہوا جب
محمد اپنے دین کو یہودیوں کے تہواروں کے ساتھ ساتھ رکھنا چاہتا تھا۔
جہاں تک بیماریوں کا تعلق ہے وہی مراق اور ہسٹیریا اور مرگی کے ذلیل اور نا پاک اعتراض
کس پر کئے گئے؟ ان پر جو ساری کائنات کے مقصود تھے جن کی خاطر زمین و آسمان کو پیدا کیا گیا تھا۔

خطبات طاہر جلد۴
315
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۸۵ء
سید ولد آدم کو اعتراضات کا نشانہ بنایا گیا جو تمام نبیوں سے افضل تھے جن کی خاطر یہ کا ئنات معرض
وجود میں آئی تھی اور یہ آپ ہی تھے جن کی حکمت اور جن کی ذہانت اور جن کی فطانت ایسی چمکی کہ خدا
نے خود فرمایا یہ ایسا نور تھا کہ اگر آسمان سے شعلہ الہام نہ بھی نازل ہوتا تب بھی یہ نور جگمگا اٹھنے کے لئے
تیار تھا۔ اس سراپا نور کے بارے میں ولیم میور کہتا ہے :
پیغمبر از حد الجھا ہوا (نعوذ باللہ من ذالک) اور اعصابی مریض
تھا۔ اندھیرے سے خوف زدہ (۔۔۔۔۔۔ لعنۃ اللہ علی الکاذبین۔۔۔“
لائف آف محمد صفحه ۲۰۸)
میں تو اس حوالہ کو پڑھ بھی نہیں سکتا۔ بیماری کے متعلق اگر کسی نے دیکھنا ہو اور اس میں اس
اعتراض کو سننے کی ہمت ہو تو پادری سی جی فنڈر (Fander) کی کتاب میزان الحق ( مطبوعہ ۱۸۶۱ صفحہ
نمبر ۳۲۲ ، صفحہ نمبر ۳۲۷) کا مطالعہ کرے۔ اس بے غیرت نے اس چسکے کے ساتھ مزے لے لے کر
اعتراضات کئے ہیں اور وہ بھی اس طرح کہ بعض احادیث پر بنا رکھ کر اور بار بار یہ جتا کر کہا ہے کہ
دیکھو یہ میں نہیں کہتا یہ تمہارے بزرگ ، تمہارے محدثین ، تمہاری فقہ کے بڑے بڑے استاد
اور تمہارے بڑے بڑے مورخ لکھ چکے ہیں ۔ چنانچہ وہ ایسی فرضی حکایات کے حوالے پر حوالے دیتا
چلا جاتا ہے۔ جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور یا اس حقیقت کو نہ سمجھنے کے نتیجہ میں بعض غلط نتائج
نکالتا ہے جن کو حدیث سے ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ بہر حال یہ روایت جس میں نعوذ بالله
من ذالک مرگی کا ذکر ہی نہیں بلکہ نہایت ہی کمینے اور ذلیل الفاظ میں نقشہ کھینچا ہے یہ تو میں پڑھ نہیں
سکتا لیکن اگر ہمارے مخالفین میں جرات ہے، ہمت ہے اور غالباً انہوں نے یہ باتیں ایسے ہی لوگوں
سے سیکھی ہیں تو وہ خود یہ عبارتیں پڑھ سکتے ہیں ۔
ایک اور بڑے لطف کی بات یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دو بیماریوں کا
ذکر کر کے بڑے فخر سے کہا گیا ہے کہ یہ نبوت کا دعویدار ! جو کمزور اور بیماریوں میں مبتلا ہے۔ مگر ان
انبیاء پر جن پر یہ ایمان کا دعویٰ رکھتے ہیں کہ وہ خدا کے سچے نبی تھے خودان پر بیماریوں کے ایسے ایسے
بہتان باندھتے ہیں جن میں کوئی بھی حقیقت نہیں۔ ان بہتانوں میں سے جو بعض اسرائیلی روایات کی
بناء پر خود مسلمان علماء نے باندھے ہوئے ہیں میں چند ایک آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں۔

خطبات طاہر جلد ۴
316
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۸۵ء
حضرت ادریس علیہ السلام کے متعلق سنئے ۔ نبی کا کیا خوب نقشہ ان کے ذہن میں اترا ہوا
ہے۔ کہتے ہیں:
و كانت احدى عينيه اعظم من الاخرى
الاتقان فی علوم القرآن للامام السیوطی حاشیه اعجاز القرآن للباقلانی ج ۲ صفحه ۱۳۸)
کہ آپ کی ایک آنکھ بڑی تھی اور ایک چھوٹی تھی ۔
پھر شعیب علیہ السلام کے متعلق لکھا ہے :
وعمى في اخر عمره
( ایضاً صفحه ۱۳۸)
کہ آخری عمر میں آپ اندھے ہو گئے تھے۔
اور یہ تو خیر ا بھی معمولی بات ہے ۔ اب سنئے حضرت ایوب علیہ السلام کے متعلق تفسیر
جلالین کا حوالہ اور وہ نقشہ جو حضرت ایوب کی بیماری کا وہ کھینچتے ہیں۔ لیکن قبل اس کے کہ میں یہ
حوالہ پیش کروں یہ بتا دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں تو فرماتا ہے کہ انبیاء کے
اندر ہم پھونکتے ہیں اور پھر ان کو ایک نئی روحانی زندگی عطا کرتے ہیں یعنی نبیوں کے اندر ہم اپنی
روح پھونکتے ہیں اور پھر ان کو خلعتِ نبوت سے سرفراز کرتے ہیں لیکن مفسرین نے حضرت ایوب
علیہ السلام کے بارہ میں جو تصور پیش کیا ہے وہ سنئے ۔
فنفخ (ابلیس) في منخريه اشتعل منها جسده، فخرج منها
ثاليل مثل اليات الغنم، ووقعت فيه حکه، فحک باظفاره، حتی
سقطت كلها ۔ ثم حكها بالمسوح الخشنه حتى قطعها ۔ ثم حكها
بالفخار والحجارة الخشنة فلم يزل كذلك حتى تقطع جسده
وانشنى۔ فاخر جه اهل القرية۔ وجعلوه على كناسة، وجعلواله
عريشا۔ وهجره الناس كلهم الازوجته، رحمة بنت افرائیم۔
( حاشيه الجلالين للعلامة احمد الصاوی ج ۳ صفحه ۷۲ )
کہ شیطان نے آپ کے نتھنوں میں پھونک ماری جس سے آپ کا بدن بھڑک اٹھا اور اس

خطبات طاہر جلد ۴
317
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۸۵ء
کی وجہ سے بڑے بڑے پھوڑے نکل آئے اور جسم میں سخت کھجلی شروع ہو گئی۔ پہلے آپ نے ناخنوں
سے کھجلانا شروع کیا حتی کہ وہ گر گئے پھر سخت ٹاٹ لے کر کھجلایا کرتے یہاں تک کہ وہ پھٹ گئے پھر
ٹھیکریوں اور سخت پتھروں کو استعمال کرتے رہے مگر کھجلی میں کمی نہ آئی حتی کہ آپ کا تمام بدن کٹ گیا
اور بد بودار ہو گیا جس کی وجہ سے گاؤں والوں نے آپ کو نکال باہر کیا اور ایک روڑی پر ڈال دیا اور
سے قطع تعلق کر لیا ۔
ایک چھت بنادی اور سوائے آپ کی بیو اور سوائے آپ کی بیوی رحمت بن رحمت بنت افرائیم کے سب نے آپ سے قط
سے
پس جن لوگوں کے خدا کے نبیوں کی نبوتوں کے بارہ میں یہ تصورات ہوں اور اللہ تعالیٰ کے
پاک نبیوں پر ایسے گندے حملے کرنے سے باز نہ آئیں وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر
نا پاک حملے کر دیں تو اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں۔
ا
حقیقت یہ ہے کہ اس ساری صورتحال میں جماعت احمد یہ کے لئے حمد اور اطمینان کا ایک
صلى الله
د علیه
پہلو بھی ہے اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آمد تک دنیا حضرت اقدس محمد پر
گندے حملے کیا کرتی تھی ایسے میں قادیان سے ایک پہلوان اٹھا وہ حضرت محمد مصطفی اللہ کے عشق
صلى الله
میں دیوانہ تھا اس نے آنحضور ﷺ پر ہونے والے حملوں کا اس شدت سے دفاع کیا اور دشمنان
اسلام پر ایسے سخت حملے کئے کہ دشمنوں کی توجہ آپ کی طرف سے ہٹ گئی نتیجہ یہ ہوا کہ وہ تیر جو
صلى الله
ارے آقا و مولا حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ پر چلا کرتے تھے وہ مسیح موعود نے اپنے سینے پر لے
صلى الله
عروسه
لئے اور اس وقت سے آج تک تما تک تمام دشمنان اسلام نے حضرت محمد مصطفی ﷺ کے متعلق خاموشی
صلى الله
صلى الله
اختیار کر رکھی ہے اور سب کی توجہ ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی ﷺ کے غلام کی طرف ہو گئی ہے۔ یہ علی
شان ہے جماعت احمدیہ کی قربانی کی اور یہ عظمت ہے مسیح موعود کے دعاوی کی سچائی کی۔ پس ان
حملوں میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر رحمت اور درود کے گلدستے دیکھتے ہیں۔ اس
میں کوئی شک نہیں کہ جب صدیوں کی تاریکیاں حضرت محمد مصطفی ﷺ پر حملے کر رہی تھیں ، وہ تیر جو
ہمارے آقا و مولیٰ سید ولد آدم کی ذات اقدس کی طرف چلائے جاتے تھے، وہ گند جو آپ پر اچھالا جاتا
تھا خدا کی قسم خدا کی تقدیر ان چیزوں کو پھولوں اور رحمتوں اور درود اور صلوٰۃ میں تبدیل فرما دیا کرتی
تھی۔ جتنی گالیاں خدا کے نام پر آپ کو دی گئیں اس سے لاکھوں کروڑوں گنا زیادہ رحمتیں آسمان سے
آپ پر نازل ہوتی رہیں پس مبارک ہو تمہیں جو اس مجاہد اعظم کی غلامی کا دم بھرتے ہو جس نے

خطبات طاہر جلد۴
صلى الله
عروسه
صلى الله
318
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۸۵ء
حضرت محمد مصطفی علی پر کئے جانے والے سارے حملوں کو اپنی چھاتی پر لے لیا اور اس بات کی قطعاً
پرواہ نہیں کی کہ اس کے نتیجہ میں آپ کی ذات پر کیا گزرتی ہے۔
رہی زرد چادروں کی بات تو اس سلسلہ میں یاد رکھنا چاہئے کہ یہ تعبیر طلب ہے یعنی حضرت
جو فرمایا ہے کہ آنے والا مسیح دو زرد چادروں میں لپٹا ہوا آس ا آسمان سے نازل ہوگا تو
اس کے متعلق دو ٹوک فیصلہ پہلے سے ہی ہو چکا ہے اور وہ یہ کہ دو ہی صورتیں ہیں یا تو اس کشف یا
پیشگوئی کی تعبیر کی جائے اور یا پھر اسے ظاہر پر محمول کیا جائے۔ اگر ظاہر پر محمول کیا جائے تو پھر اس
آنے والے نبی کی کیا شکل بنے گی۔ اس کے متعلق حضرت اقدس محمد مصطفیٰ کا فیصلہ میں آپ کو
رسول اکرم علی نے جوف
صلى الله
علوس
پڑھ کر سناتا ہوں اور اگر ظاہر پر محمول نہ کیا جائے بلکہ اس میں ایک عارفانہ پیغام ڈھونڈنے کی کوشش
کی جائے تو پھر امت محمدیہ کے بزرگ پہلے سے ہی لکھ چکے ہیں :
والصفرة من الثياب كلها مرض و ضعف لصاحب
الثوب الذي ينسب ذلك الثوب اليه
تعطیر الانام بعد الغني النابلسی ج اصفحه ۱۰۳ الباب التاسع والعشرون في الكساوى واختلاف
الوانها وأجناسها )
اگر خواب میں یا کشفی نظارے میں کسی کو زرد کپڑوں میں ملبوس دیکھو گے تو اس سے مراد
بیماری ہوتی ہے۔
پس جہاں تک تو اس پیغام کے عرفان کا تعلق ہے اس کے سوا اس کا ترجمہ ہو نہیں سکتا کہ زرد
کپڑوں سے مراد بیماری ہے لیکن جو لوگ ظاہر پرست ہوتے ہیں اگر انہوں نے ضرور اس کو ظاہر پر
محمول کرنا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یا آنے والے مسیح کو واقعہ جو گیوں کی طرح زرد
کپڑوں میں ملبوس دیکھنا ہے تو اس کے متعلق حضرت محمد مصطفی ﷺ کا اپنا فتوی سن لیجئے ۔ حضرت
عبداللہ بن عمرو بن العام ن العاص یہ روایت کرتے ہیں : العاص یہ روا
صلى الله
راى رسول الله صلى الله عليه وسلم على ثوبين معصفر ين فقال ان هذه
من ثياب الكفار فلا تلبسها۔ ( صحیح مسلم کتاب اللباس والزینه )
صلى الله
علی
ایک شخص کو آنحضرت ﷺ نے زرد کپڑوں میں ملبوس دیکھا تو آپ نے فرمایا ہرگز ایسا یعنی

خطبات طاہر جلد ۴
نہیں کرنا یہ کفار کا لباس ہے۔
صلى الله
علي
319
خطبه جمعه ۵ را پریل ۱۹۸۵ء
یہ تو ایسی ہی ہے کہ جیسی روح ویسے فرشتے ۔ پس ہماری روحوں کو تو کفار کا مسیح قبول نہیں
ہماری روحوں کو تو محمد مصطفی ﷺ کی امت کا مسیح قبول ہے اور امت محمدیہ کے لئے ہمیشہ کے لئے حکم
ہے کہ تم نے زرد کپڑے نہیں پہننے کیونکہ یہ کفار کا لباس ہے ۔ پس اگر محمد مصطفی ﷺ کی امت کا مسیح
چاہتے ہو تو اس کے سوا تمہارے لئے اور کوئی چارہ نہیں کہ آمد مسیح کے تصور کو صاف اور پاک کرو اور
جیسا کہ علم الرویا کے اصول سے ثابت ہے آنے والے مسیح کے متعلق یہ یقین کرو کہ اس پیشگوئی میں
ایک تعبیر طلب پیغام تھا اور زرد کپڑوں سے مراد سوائے بیماری کے اور کچھ ہو نہیں سکتا لیکن اگر تم نے
اصرار کرنا ہے اور ظاہری طور پر زرد کپڑوں میں دیکھنا ہے تو پھر تمہیں تمہارا مسیح مبارک ہو۔ ہمیں تو وہی
مسیح منظور ہے جو حضرت محمد مصطفی ﷺ کے احکامات کے تابع ہے جس نے سر مو بھی شریعت اسلامیہ
سے انحراف نہیں کیا اور اس کی زندگی کا ایک ادنی سا جزو بھی حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی اطاعت صلى الله
سے کبھی باہر نہیں گیا۔
صلى الله
عروسه
آج کے خطبہ کے لئے جلسہ کی مناسبت سے میں نے مختصراً بیان کرنے کے لئے دو اعتراض
چن رکھے تھے۔ انشاء اللہ یہ سلسلہ بعد میں جاری رہے گا اور جہاں تک اس جلسہ کی آخری تقریر کا تعلق
ہے اس میں میں ختم نبوت کے بارہ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں کیونکہ خاتم النبیین کے موضوع پر مبینہ قرطاس
ابیض میں متعدد اعتراض اٹھائے گئے ہیں اور حیرت انگیز تلبیس سے کام لیا گیا ہے جس کا ایک خطبہ میں
جواب دیا جا ہی نہیں سکتا ۔ اس لئے اس جلسہ ( منعقدہ ۵۔۶۔۷ اپریل ۱۹۸۵ ء بمقام اسلام آباد
ٹلفور ڈانگلستان ) کی آخری تقریر کے لئے میں نے خاتم النبیین کا موضوع چنا ہے مگر اس کا ہر پہلو نہیں
لوں گا بلکہ صرف دو پہلو بیان کئے جائیں گے جن پر اس رسالہ ( مزعومہ قرطاس ابیض ) میں
اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ وہ بھی اتنے زیادہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے توفیق عطا فرمائے
میں وقت کے اندرا نہیں بیان کر سکوں ورنہ اس موضوع پر کہنے کے لئے مواد تو بہت زیادہ ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی