اسلام کی عالمگیر روحانی ترقی کا عظیم الشان منصوبہ، اسے سازش کا نام دینا اسلام دشمنی کے مترادف ہے
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے پاکستان کے سرکاری و مخالفانہ لٹریچر میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر کیے گئے اعتراضات، خصوصاً مریمی حالت سے متعلق اعتراض کا قرآنی آیات کی روشنی میں مدلل جواب دیا۔ انہوں نے فرعون کی بیوی اور حضرت مریم کی قرآنی تمثیلات کے ذریعے مومنوں کے ادنیٰ اور اعلیٰ روحانی مدارج بیان کیے۔ بعد ازاں بلوچستان کے حوالے سے جماعت احمدیہ پر سیاسی سازش کے بے بنیاد الزام کی تردید کرتے ہوئے واضح فرمایا کہ جماعت کا مقصد درحقیقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی عالمگیر روحانی فتح ہے۔
موضوعات: قرآن کریم کی تفسیر، اعتراضات کے جوابات، حضرت مسیح موعود علیہ السلام، مومنین کے روحانی مدارج، اسلام کا عالمگیر غلبہ، جماعت احمدیہ
خطبات طاہر جلد ۴
373
خطبه جمعه ۲۶ اپریل ۱۹۸۵ء
اسلام کی عالمگیر روحانی ترقی کا عظیم الشان منصوبہ، اسے
سازش کا نام دینا اسلام دشمنی کے مترادف ہے
( خطبه جمعه فرموده ۲۶ را پریل ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد درج ذیل قرآنی آیات تلاوت کیں :
وَضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا لِلَّذِينَ آمَنُوا امْرَأَتَ فِرْعَوْنَ إِذْ قَالَتْ
رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَنَجْنِي مِنْ فِرْعَوْنَ
وَعَمَلِهِ وَنَجْنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ وَمَرْيَمَ ابْنَتَ
عِمُونَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهِ مِنْ رُّوْحِنَا
وَصَدَّقَتْ بِكَلِمَتِ رَبِّهَا وَكُتُبِهِ وَكَانَتْ مِنَ الْقَنِتِينَ
اور پھر فرمایا :
(التحریم: ۱۲-۱۳)
قرآن کریم کی جو آیات میں نے آپ کے سامنے تلاوت کی ہیں ان کا ترجمہ یہ ہے کہ اللہ
تعالٰی مومنوں کی حالت یا مومنوں کی مثال فرعون کی بیوی کی مانند بیان کرتا ہے جبکہ اس نے اپنے
رب سے کہا کہ اے خدا! تو جنت میں اپنے پاس ایک گھر میرے لئے بھی بنادے اور مجھے فرعون اور
اس کی بداعمالیوں سے نجات عطا فرما اور اسی طرح اس کی ظالم قوم سے بھی نجات بخش ۔ پھر اللہ تعالیٰ
مومنوں کی مثال مریم کی سی بیان فرماتا ہے جو عمران کی بیٹی تھی جس نے اپنے ناموس کی حفاظت کی اور
خطبات طاہر جلد۴
374
خطبه جمعه ۲۶ اپریل ۱۹۸۵ء
ہم نے اس میں اپنی روح پھونک دی اور اس نے اس کلام کی جو اس کے رب نے اس پر نازل کیا تھا
تصدیق کی اور وہ اس کی کتابوں پر بھی ایمان لائی اور اس نے فرمانبرداروں کا مقام حاصل کر لیا۔
یہ وہ آیت کریمہ ہے جسے پاکستان کے مزعومہ قرطاس ابیض کے مصنف یا مصنفین نے نظر
انداز کر کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایک عجیب اعتراض اٹھایا ہے۔ ویسے تو جتنے بھی
اعتراضات ہیں وہ تمام تر قرآن کریم کی کسی نہ کسی آیت کریمہ یا تعلیم کو نظر انداز کر کے اٹھائے گئے
ہیں لیکن یہ آیت کریمہ بطور خاص کھلے لفظوں میں وہ بات بیان کر رہی تھی جس سے لاعلمی کے نتیجہ میں
یا عمداً آنکھیں بند کر کے اس اعتراض کو اٹھا کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر تمسخر کیا
گیا۔ چنانچہ ایک اعتراض یہ کیا گیا جس کا عنوان ہے بعض دلچسپ اور عجیب و غریب تاویلات اس
عنوان کے تحت اس رسالہ میں لکھا کہ :
وو
دو
مرزا صاحب اپنے مسیح ابن مریم ہونے کی عجیب و غریب تاویل
کرتے ہیں جس میں پہلے وہ اپنے آپ کو مریم تصور کرتے اور پھر حضرت عیسی
کی روح اپنے اندر پھونکے جانے کا ماجرا بیان کرتے ہیں ۔“
قادیانیت اسلام کے لئے سنگین خطرہ اسلام آباد ۔ مطبوعات پاکستان ۱۹۸۴ء صفحه ۲۴)
یہ جو تمسخر کا رنگ اختیار کیا گیا ہے یہ اسی قسم کا ہے جو ہمیشہ سے تمام انبیاء کے خلاف اختیار کیا
جاتا رہا ہے۔ پھر اسی پر بس نہیں ۔ ان کے بعض علماء اس میں اور بھی رنگ بھرتے ہیں اور چسکے لے کر
اس بات کو اس طرح بیان کرتے ہیں کہ گویا (نعوذ باللہ من ذالک ) حضرت مسیح موعود علیہ الصلواة
والسلام عملاً اور فعلاً اس بات کے قائل تھے کہ آپ کو حمل ٹھہرا، آپ کے پیٹ میں ایک بچہ بنا اور گویا کہ
وہی بچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خود ہیں ۔ تو اس رنگ میں تکذیب و تمسخر کے طور پر یہ
اعتراض کیا جاتا رہا ہے اور اب بھی کیا جاتا ہے اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ عبارت رکھی گئی
ہے اور پاکستان اور باہر کی دنیا جو ان باتوں سے بے خبر ہے ان پر یہ تاثر ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے کہ
نعوذ بالله من ذالک ایک مخبوط الحواس انسان تھا ایک ایسا شخص جس کی دماغی حالت کا نمونہ یہ ہے
کہ وہ خود اپنے آپ کو مرد ہونے کے باوجود عورت بتاتا ہے اور وہ بھی مریم اور پھر حمل ٹھہراتا ہے اور کہتا
ہے کہ بچہ پیدا ہو گیا ۔ جس طرح دیوانے اور مخبوط الحواس لوگ اس قسم کی باتیں سوچا کرتے ہیں اسی قسم
خطبات طاہر جلد ۴
کا ایک انسان ہے۔
375
صلا
خطبه جمعه ۲۶ اپریل ۱۹۸۵ء
اس اعتراض میں پہلی بات تو قابل غور یہ ہے کہ اگر اسی قسم کا انسان ہے تو پھر اس سے
اسلام یا پاکستان کو کیسے خطرہ لاحق ہو گیا۔ ایسے ہزاروں لاکھوں دیوانے دنیا میں پھرتے ہیں اور کبھی
کسی معقول انسان نے یا کسی قوم نے ان کو اپنے لئے خطرہ تصور نہیں کیا پس تمہارا جھوٹ تو اس سے
ثابت ہو جاتا ہے کہ ایک طرف تو ایک دیوانے ، ایک مرگی کے مریض اور ایک مخبوط الحواس کے طور پر
اس شخص کو پیش کر رہے ہو اور دوسری طرف سرکاری رسالہ میں اس شخص پر عنوان یہ لگا رہے ہو کہ وہ تمام
عالم اسلام کے لئے ایک انتہائی سنگین خطرہ ہے۔
یہ بعینہ اسی قسم کی بات ہے جیسا کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو ایک طرف ظالم لوگ
مجنون کہتے تھے اور ساحر کہتے تھے اور دوسری طرف تمام دنیا کے لئے خطرہ سمجھ رہے تھے اور صرف ایک
سو سال نہیں سینکڑوں سال تک آپ کو ایک خطرہ کے طور پر سمجھا گیا اور پھر اسی فرضی خطرہ کے مقابل پر
اس قسم کے جھوٹے فساد کھڑے کر کے اسلام کو دبانے کی کوشش کی گئی۔ تمام عیسائی لٹریچر اس فرضی اور
گندے مقابلے سے بھرا پڑا ہے۔ فرضی خطرہ ان معنوں میں کہ انسانیت کے لئے آپ کوئی خطرہ نہیں
تھے۔ فرضی خطرہ ان معنوں میں کہ کسی خوبی کے لئے آپ کوئی خطرہ نہیں تھے اگر خطرہ تھے تو در حقیقت
ہر فساد، ہر گندگی ، ہر جھوٹ اور باطل کے لئے تھے ۔ پس ان معنوں میں یہ بات درست ہے کہ اس
سے جھوٹ ، فساد اور باطل کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ پیدا ہو جائے گا لیکن اس رسالہ میں یہ نہیں لکھا
گیا۔ لکھا تو یہ گیا ہے کہ گویا ہر خوبی اسلام کے لئے خطرہ ہے اور یہ بھی بالکل جھوٹ اور بے معنی بات
ہے کیونکہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے یہ اعتراض خود اپنے ہی وجود کو کھا رہا ہے کیونکہ ایک مجذوب
انسان، ایک پاگل انسان تو سوائے اپنی ذات کے اور کسی کے لئے بھی کوئی خطرہ نہیں ہوا کرتا۔
بہر حال جس آیت کو نظر انداز کیا گیا ہے اس کی رو سے تو اب انہیں دو صورتوں میں سے
ایک صورت ضرور اپنے لئے اختیار کرنی پڑے گی ورنہ جن کو دائرہ اسلام اور دائرہ ایمان سے نکالتے
ہیں ان کی بجائے اب خود انہیں ایمان اور دائرہ اسلام سے نکلنا پڑے گا اور انہوں نے حضرت مسیح
موعود علیہ السلام پر ایک ایسے موقع پر آکر حملہ کیا ہے کہ اب قرآن کی تلوار ان کو جواب دے گی
اور قرآن کی تلوار ان کو کاٹے گی جو اتنی قوی ہے کہ اسے فرقان کہا جاتا ہے اور پھر اس کی زد سے کوئی
خطبات طاہر جلد ۴
نہیں بچ سکتا۔
376
خطبه جمعه ۲۶ اپریل ۱۹۸۵ء
چنانچہ جس آیت کی میں نے تلاوت کی ہے اس میں مومنوں کی دو ہی حالتیں بیان فرمائی گئی
ہیں تیسری کوئی شکل بیان نہیں ۔ یعنی اس آیت میں یہ فرمایا گیا ہے کہ یا تو مومن فرعون کی بیوی کے
طور پر ہے اور اس پر وہی مثال صادق آتی ہے جو آسیہ کی تھی یا پھر مومن پر مریم کی مثال صادق آئے
گئی۔ یعنی اس مریم کی مثال جس میں ہم نے روح پھونکی اور پھر اس سے مسیح ابن مریم پیدا ہوا محض
مریم کی مثال نہیں بلکہ ایسی مریم کی مثال جس میں روح پھونکی گئی اور وہ حاملہ ہوئی اور اس کے نتیجہ میں
ایک بچہ پیدا ہوا ۔ پس قرآن کریم تو مومنوں کی دو ہی مثالیں بیان کرتا ہے تیسری کسی قسم کا ذکر نہیں کیا
گیا ۔ اگر آپ کو مریمی حالت پسند نہیں تو پھر فرعون کی بیوی بن کر دکھائیے کیسے بنیں گے آپ؟ اور اگر
آپ نہ فرعون کی بیوی بن سکتے ہیں اور نہ مریم تو پھر آپ دائرہ ایمان سے باہر نکلتے ہیں کیونکہ یہی
آیت مومنوں کو ان دو قسموں میں سے کسی ایک میں ضرور داخل کرتی ہے۔
صلى الله
عروسه
امر واقعہ یہ ہے کہ ان مخالفین کی نہ قرآن پر نظر، نہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی تعلیمات
اور سنت کا فہم ، نہ اپنے گزشتہ بزرگوں اور علماء کی تعلیمات اور ان کی تفاسیر قرآن پر نظر کیونکہ اگر ان کی
ان تمام امور پر نظر ہوتی تو وہ اس قسم کا حملہ کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے ۔ اس آیت کریمہ کو ایک
دفعہ میں نے ایک مخالف مولوی کے سامنے اس طرح رکھا تھا کہ دیکھیں آپ نے تو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا تمسخر اڑایا ہے اور مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ بتاؤ حاملہ کیسے ہوئے کس طرح بچہ بنا،
کتنے مہینے بعد وہ بچہ پیدا ہوا اور کس قسم کی تکالیف اٹھائیں۔
میں نے ان سے کہا چونکہ آپ کو مریم بننا پسند نہیں ہے اور ساتھ ہی آپ مومن ہونے کا
دعویٰ کرتے ہیں ۔ اس لئے پھر لازماً فرعون کی بیوی ہونے کا اقرار کرنا پڑے گا اور چونکہ قرآن کریم
نے فرعون کی بیوی کی مثال پہلے دی ہے اور بعد میں مریم کی اس لئے پہلے آپ مجھے وہ قصہ سنا دیجئے
کہ فرعون کی بیوی کیسے بنے پھر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی مریمی حالت کا قصہ سنا
دوں گا جس نہج پر آپ بات شروع کریں گے میں اسی کو آگے چلا کر آپ کو بتاؤں گا کہ مریمی حالت
کسے کہتے ہیں ۔
امر واقعہ یہ ہے کہ یہ لوگ عرفان سے عاری ہیں جنہیں قرآن کریم کا کوئی فہم ہی نہیں ورنہ
خطبات طاہر جلد۴
377
خطبه جمعه ۲۶ اپریل ۱۹۸۵ء
ایسے حملے نہ کرتے جن کے نتیجہ میں پھر قرآن کریم ان پر جوابی حملے کرتا اور یہی اصل بات ہے اور میں
نے انہیں بھی سمجھایا کہ اس میں تمسخر کی کوئی بات نہیں ہے۔ میں آپ کو سمجھاتا ہوں کہ قرآن کریم کیا کہنا
چاہتا ہے۔ وہ یہ بتانا چاہتا ہے کہ مومن ادنیٰ حالت کے بھی ہوتے ہیں اور اعلیٰ حالت کے بھی ،سب
سے ادنی ، حالت کا مومن جسے قرآن کریم قبول کرتا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف
منسوب ہونے کا دعوی کرتا ہے اس سے نیچے اس کی حالت متصور نہیں ہو سکتی وہ فرعون کی بیوی جیسا
مومن ہے، ایک بہت بڑا جابر بادشاہ اس کا خاوند تھا۔ تھا ، ایک عظیم سلطنت کا سر براہ اور اتنا مغرور اور اتنا
متکبر جو آسمان کے خدا کو بھی چیلنج کیا کرتا تھا وہ ہامان سے کہا کرتا تھا کہ میرے لئے ایک عمارت تعمیر کروتا
کہ میں بلندیوں پر چڑھ کر دیکھوں تو سہی کہ وہ خدا کون ہے جس سے موسیٰ باتیں کرتا ہے۔ ایسے متکبر
اور جابر اور ظالم بادشاہ کے تحت ایک کمزور عورت بطور بیوی کے تھی جس کا کوئی بھی بس اور اختیار نہیں تھا تو
قرآن کریم فرماتا ہے کہ اس نے پھر بھی اپنے ایمان کی حفاظت کی اور خدا کے حضور گریہ وزاری کرتی
رہی اور دعائیں کرتی رہی اور دعاؤں سے ہی طاقت حاصل کرتی رہی کہ اے اللہ تو ہی میرے ایمان کی
حفاظت فرما اور اس ظالم اور جابر بادشاہ کو میرے ایمان پر فتح نہ نصیب ہونے دے۔
کتنی عظیم الشان مثال ہے لیکن عرفان سے عاری قرآن سے نابلد لوگوں کے لئے محض تمسخر
کی حیثیت رکھتی ہے، بہت ہی عظیم الشان مثال ہے مگر قرآن کریم فرماتا ہے کہ یہ عظیم الشان مثال
میرے محمد کے غلاموں میں سے ادنی غلاموں پر صادق آتی ہے ان کے اعلیٰ پر صادق نہیں آتی کیونکہ
امت محمدیہ میں جو سب سے کم مقام رکھتے ہیں، جو سب سے کم درجہ رکھتے ہیں وہ اس شان کے لوگ
ہیں جو ظالم سے ظالم اور جابر سے جابر بادشاہ کے مقابل پر اپنے ایمان کو ہاتھ سے جانے نہیں دیتے
اور ان میں سے جو اعلیٰ درجہ کے لوگ ہیں ، صاحب عرفان ہیں اور اولیاء اللہ میں شمار ہوتے ہیں ان کی
مثال بیان فرماتا ہے کہ ان کی حالت تو مریم کی سی ہوتی ہے۔
مریم وہ عورت تھی جس کے نزدیک کسی قسم کے شہوانی خیالات کبھی نہیں پھٹکے ، وہ ہر قسم کے
شیطانی مس سے کلیہ پاک تھی اور اگر چہ بیاہ اور شادی کے بعد یہ تعلقات قدرتی اور طبعی ہوتے ہیں
اور انہیں شیطانی نہیں کہا جاتا ۔ یعنی پاکباز لوگوں کے تعلقات کو شیطانی نہیں کہا جاتا لیکن مریم کی
حالت تو ایسی تھی کہ وہ اس جذباتی انگیخت سے ہی نا آشنا تھی اور اپنے نفس کی کوئی ملونی بھی اس کے اندر
خطبات طاہر جلد۴
378
خطبہ جمعہ ۲۶ اپریل ۱۹۸۵ء
نہیں تھی اس کے باوجود اللہ تعالیٰ نے محض اپنی قدرت سے اسے ایک روحانی اور جسمانی فرزند عطا فرمایا۔
پس خدا تعالیٰ یہ بیان فرماتا ہے کہ میرے مومن بندے جب نئے مراتب حاصل کرتے
ہیں اور نئے نئے مقامات تک پہنچتے ہیں تو اس میں ان کے نفس کی ملونی کا ادنی سا بھی دخل نہیں ہوتا
کسی شیطان نے ان کے کان میں نہیں پھونکا ہوتا کہ اٹھو اور اپنے بلند مقامات کا دعوی کرو کسی نفسانی
خواہش اور انانیت نے ان کو اس بات پر نہیں اکسایا ہوتا کہ تم بلند مقامات کی خواہش کرو۔ وہ تو زمین
پر بچھے ہوئے عاجز لوگ ہوتے ہیں ، خدا کے ایک ایسے عاجز بندے جنہیں مراتب اور مقام عطا بھی
فرمائے جائیں تو پھر بھی وہ کہتے ہیں۔
کرم خاکی ہوں مرے پیارے نہ آدم زاد ہوں
ہوں بشر کی جائے نفرت اور انسانوں کی عار
( براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد نمبر ۲۱ صفحه : ۱۲۷ ))
ایسے لوگ جب دعاوی کرتے ہیں تو ہر گز اپنے نفس سے نہیں کرتے ایسے لوگ اس وقت
دعویٰ کرتے ہیں جب آسمان سے ان میں روح پھونکی جاتی ہے اور وہ مجبور کر دیئے جاتے ہیں اور خدا
کا حکم ان پر نازل ہوتا ہے کہ اٹھو اور اپنی نئی پیدائش کا اعلان کرو۔ تو ان میں سے پھر عیسی پیدا ہوتے
ہیں جو آپ بھی زندہ ہوتے ہیں اور لوگوں کو بھی زندگی عطا کیا کرتے ہیں، جو مری ہوئی قوموں کو
سنبھال لیا کرتے ہیں کتنی عظیم الشان مثال ہے جسے ظالم قوم نے تمسخر کا نشانہ بنالیا ہے۔
پس ان مخالفین کو تو دو صورتوں میں سے ایک تو بہر حال قبول کرنی ہوگی ۔ اگر مریم کے مقام
تک پہنچنے کی توفیق نہیں تو فرعون کی بیوی کا ہی مقام حاصل کر کے دکھا ئیں مگر افسوس ان میں سے اکثر
ایسے ہیں جن کو یہ بھی توفیق حاصل نہیں ۔ جبر سے کسی کا دین بدلوانے کو کوشش تو ضرور کرتے ہیں مگر جبر
کے مقابل پر اپنے دین کی حفاظت کی کوئی توفیق اور ہمت ان میں باقی نہیں بلکہ وہ ایک جابر کی پرستش
شروع کر دیتے ہیں ایک آمر کو پوری قوم قبول کر لیتی ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ ان میں مظلوم بھی ہیں ، کمزور
بھی ہیں ، بے اختیار بھی ہیں اور یہ بھی میں جانتا ہوں کہ ان میں صاحب ہمت بھی ہوں گے لیکن نسبتاً
کم اور بد قسمتی سے قوم کی اکثریت ایسی ہو چکی ہے یا جبر کے ساتھ ایسی بنادی گئی ہے کہ اب ان میں
کلمہ حق کہنے کی طاقت باقی نہیں رہی ۔
خطبات طاہر جلد ۴
379
خطبہ جمعہ ۲۶ اپریل ۱۹۸۵ء
جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے ۔ ہم تو اپنے اوپر ان دونوں حالتوں کو اس طرح
طاری کر چکے ہیں کہ ہم میں سے ہرادنی احمدی یعنی جو کم سے کم مقام پر بھی فائز ہے وہ بھی خدا تعالیٰ
کے فضل سے اپنے ایمان کی حفاظت کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار ہے اور ہر قربانی پیش کرتا چلا
جا رہا ہے اور یہ تمہاری آنکھوں کے سامنے ہے کتنوں کے دین تم بدلوا چکے ہو؟ کتنوں کے کلمے تم نے
ان کے سینوں سے نوچے ہیں ، کتنوں کو قید کی مصیبت میں مبتلا کیا، کتنوں کے خون بہائے لیکن دیکھو
! خدا کے یہ عاجز بندے کس شان کے ساتھ قرآن کریم کے بیان کردہ اس مقام سے چمٹے ہوئے ہیں
اور ایک ظالم اور جابر بادشاہ کی تلوار کے نیچے بھی لا اله الا اللہ کے اظہار سے باز نہیں آرہے اور نہ
کبھی آئیں گے۔
پس یہ تو ایک ادنیٰ کی حالت ہے پھر انہی میں سے وہ اعلیٰ بھی پیدا ہوتے ہیں اور ہوتے
رہیں گے جنہیں خدا مریمی حالتیں بھی عطا فرمائے گا اور پھر ان کے وجودوں سے نئے وجود بھی پیدا
ہوتے رہیں گے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے علاوہ بھی صاحب کشف والہام
بزرگ ایسے تھے جنہوں نے اس عارفانہ نکتہ کو پایا۔ وہی حقیقت میں تعلق باللہ رکھنے والے لوگ تھے ان
میں سے ایک حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ ہیں وہ اپنے مقالات میں سے چھبیسویں
مقالہ میں لکھتے ہیں :
او
لا تكشف البرقع والقناع عن وجهك
کہ تو اپنے چہرہ پر برقع اور قناع نہ اتار ۔ اب یہ دونوں چیزیں عورت کا لباس ہیں پھر یہ کیا
قصہ کیا ہے کہ حضرت سید عبد القادر جیلائی یہ فرمارہے ہیں کہ اے مخاطب ! تو اپنے چہرہ سے برقع
نہ اتارا ر۔ اس کی تشریح میں شیخ عبدالحق صاحب محدث دہلوی فرماتے ہیں کہ :
برقع اور قناع کی تعبیر یہ ہے کہ یہ عورت کا لباس ہے اور اس میں
اشارہ ہے کہ ظہور کمال تک مرد بھی بمنزلہ عورت کے ہوتا ہے اور اس کا دعویٰ
مردانگی درست نہیں ۔“
(فتوح الغیب از سید عبد القادر جیلانی مع فارسی ترجمه از عبد الحق دہلوی مقاله نمبر ۲۶ صفحه ۱۱۹)
پس پہلی حالت جس میں ایک پاگیزگی تو موجود ہے لیکن اس پاکیزگی نے ایک نئے وجود کو
خطبات طاہر جلد ۴
380
خطبہ جمعہ ۲۶ اپریل ۱۹۸۵ء
ابھی جنم نہیں دیا اسے مریمی حالت کہا جاتا ہے اور گزشتہ بزرگان امت بھی اسے اسی طرح قرار
دیتے رہے۔
پھر مولانا روم جو مشہور و معروف صوفی بزرگ اور شاعر گزرے ہیں وہ اپنی مثنوی
میں فرماتے ہیں :
ه
ہم چو مریم جاں زآسیب حبیب
حامله شد از مسیح دلفریب
مثنوی مولوی معنوی دفتر دوم صفحه ۳۰)
کہ مریم کی طرح جان حبیب کے سائے سے حاملہ ہوئی اور اس نے دلفریب مسیح کو حمل میں
لیا۔ اب دیکھئے ! صاحب علم و عرفان لوگوں پر خدا تعالیٰ پہلے بھی اس آیت کی تفسیر ظاہر فرما تا رہا ہے اور
وہ یہی دعوئی اور یہی مثنوی پڑھتے رہے ۔ کس کس سے تم تمسخر کرو گے، کس کس کو اپنے ظالمانہ مذاق کا
نشانہ بناؤ گے؟
ایک اور اعتراض جماعت احمد یہ پر یہ کیا گیا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد قادیانیوں کی سب
سے گھناؤنی سازش یہ تھی (اب یہ غور سے سن لیجئے کیونکہ باقی سب سازشیں اس سے ادنی درجہ کی ہیں اس
کا حال جب آپ دیکھیں گے تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ باقی سب سازشوں کا کیا حال ہے۔ ) چنانچہ
لکھتے ہیں:
قیام پاکستان کے بعد قادیانیوں کی سب سے گھناؤنی سازش یہ تھی
کہ اس نئی اسلامی مملکت کو ایک قادیانی حکومت میں تبدیل کر دیا جائے جس کے
کرتا دھرتا قادیانی ہوں ۔ مملکت پاکستان میں سے ایک حصہ کاٹ کر ایک
قادیانی ریاست قائم کی جائے۔ قیام پاکستان کے ایک سال ہی کے اندر
قادیانیوں کے سربراہ نے ۲۳ جولائی ۱۹۴۸ کو کوئٹہ میں ایک تقریر کی جو
۱۳ اگست ۱۹۴۸ء کے الفضل میں شائع ہوئی ۔ امیر جماعت احمد یہ نے اپنے
پیرؤوں کو مندرجہ ذیل نصائح دیں:
برطانوی بلو چستان جس کو اب پاک بلو چستان کا نام دیا گیا ہے اس
خطبات طاہر جلد ۴
381
خطبہ جمعہ ۲۶ اپریل ۱۹۸۵ء
کی کل آبادی پانچ لاکھ ہے اگر چہ اس صوبے کی آبادی دوسرے صوبوں کی
آبادی سے کم ہے لیکن ایک اکائی کے اعتبار سے بہت اہم ہے۔ ایک مملکت
میں اس کی حیثیت ایسی ہے جیسے ایک معاشرے میں ایک فرد کی ۔ اس کی مثال
کے لئے آدمی امریکہ کے ایک دستور کا حوالہ دے سکتا ہے ۔ امریکہ میں ہر
ریاست کو سینٹ میں برابر نمائندگی ملتی ہے چاہے کسی ریاست کی آبادی دس ملین
ہو یا ایک سوملین مختصر یہ کہ اگر چہ پاک بلوچستان کی آبادی صرف پانچ لاکھ ہے یا
ریاستوں کی آبادی ملا کر دس لاکھ سے زیادہ ہے۔ ایک یونٹ کے لحاظ سے اس
کی اپنی اہمیت ہے۔ ایک بڑی آبادی کو احمدی بنانا مشکل ہے لیکن ایک چھوٹی
آبادی کو احمدی بنانا آسان ہے اس لئے اگر قوم پوری طرح اس معاملے کی
طرف توجہ دے تو اس صوبے کو تھوڑے ہی عرصہ میں احمدیت کی طرف لایا جا
سکتا ہے۔“ ( قادیانیت اسلام کے لئے سنگین خطرہ صفحہ ۳۵۔۳۶)
یہ ہے وہ نہایت ہی خوفناک اور گھناؤنی سازش جو سب سازشوں سے زیادہ خطر ناک ہے۔
جس کے نتیجہ میں اسلام اور اسلامی ممالک کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے اور ظاہر یہ کیا جا رہا ہے با قاعدہ
حملہ کر کے یا وہاں بغاوت کروا کر پاکستان کے ایک صوبے کو پاکستان سے کاٹ کر الگ کر دیا جائے
گا۔ لیکن اتنی بیوقوفی ہے کہ وہاں اشارہ بھی اس کا ذکر نہیں کہ صوبہ بلوچستان کو بزور شمشیر فتح کرو اور
پھر اسے کاٹ کر ملک سے الگ کر دو کم سے کم حوالہ تو پڑھ لیتے کہ وہ کیا پیش کر رہے ہیں۔
اس حوالہ میں تو یہ لکھا ہوا ہے کہ تبلیغ کرو اور روحانی فتح حاصل کرو اور جب تم فتح حاصل کر لو
تب بھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہونا بلکہ اس کی ایک اکائی کے طور پر ساتھ چمٹے رہو ۔ اگر چہ تمہیں
پاکستان میں اکثریت حاصل نہیں ہو گی لیکن ایک اکائی کے طور پر ایک معزز مقام تمہیں مل جائے گا
اور تم اپنی بات صحیح طور پر پہنچا سکو گے ۔ اس دعوی کو اس طرح تبدیل کر کے پیش کیا جا رہا ہے اور وہ بھی
آنکھوں کے سامنے یعنی حوالہ سامنے موجود ہے پھر بھی عقل قریب نہیں آئی کہ اس سے وہ نتیجہ نہیں نکل
سکتا جو نکالا جارہا ہے کہ گویا بزور شمشیر ایک صوبہ کاٹ کر وطن سے الگ کر دینے کی سازش کی جارہی
لیکن میں ان کو یہ بات بھی بتادوں کہ اگر یہ سازش ہے تو اس سے بہت بڑی بڑی سازشیں جماعت
خطبات طاہر جلد ۴
382
خطبہ جمعہ ۲۶ اپریل ۱۹۸۵ء
احمد یہ علی الاعلان کر چکی ہے جس طرح یہ سازش با قاعدہ خطبہ میں بیان کی گئی اور پھر اسے الفضل میں
بھی شائع کیا گیا ۔ اس طرح جماعت احمدیہ کی جتنی بھی سازشیں ہیں وہ ساری ظاہر وباہر ہیں اور انہیں
بعد میں اپنے لٹریچر میں شائع کر دیا گیا اور ان سب سازشوں کو (اگر وہ سازشیں تھیں ) کسی سے چھپایا
نہیں گیا بلکہ ان عبارتوں کو کثرت سے شائع کر کے تمہیں لوگوں میں تقسیم کی جاتی ہیں اور پھر تم ہی ہو جو
انہیں ضبط کر کے لوگوں سے چھپاتے پھرتے ہو ہم تو اپنی سازشوں کو کھول کھول کر پیش کرنا چاہتے ہیں
اور تم خود ہی ان کو دبارہے ہو اور ان کو دنیا کی نظر سے چھپا رہے ہو۔
لیکن ان سب باتوں سے قطع نظر ایک خاص بات قابل توجہ یہ ہے کہ ایک ایسی حساس
حکومت جس کا بلوچستان کے معاملہ میں یہ حال ہو کہ دور دراز پہاڑ پر بیٹھے ہوئے کسی بلوچی سردار کو
چھینک بھی آجائے تو گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جاتی ہے۔ چنانچہ وہاں بارہا بمباریاں کی گئیں اور ان
سے بڑے بڑے سخت خطرات درپیش ہوئے اور ان کوششوں کو جنھیں پاکستان دشمن کوششیں کہا گیا
بزور شمشیر دبا دیا گیا۔ اللہ بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا قصہ تھا مگر بہر حال سوال یہ ہے کہ تمہاری آنکھوں کے
سامنے اتنی بڑی سازش پنپتی رہی اور تم نے کچھ بھی نہیں کیا۔ جماعت احمدیہ کی وہ کون سی فوج تھی جس
کے خلاف تم نے فوج کشی کی اور سب سازشوں سے زیادہ خطرناک سازش کو تم نے اس طرح تخفیف کی
نظر سے دیکھا کہ ایک بھی آدمی اس سازش میں ملوث نہیں پکڑا جبکہ دوسری طرف یہ حال ہے کہ تم نے
معمولی معمولی واقعات پر بغیر مقدموں کے لوگوں سے جیلیں بھر دیں اور ان کو سخت اذیت ناک
سزائیں دیں اور پیشتر اس کے کہ ان کے خلاف جرم ثابت ہوتا انہیں محض اس شبہ میں دردناک عذاب
میں مبتلا کیا کہ تمہاری حکومت کے خلاف سازش ہو رہی ہے اور اتنی بھیانک سازش جس کے بارے
میں تم کہتے ہو کہ وہ سب سازشوں سے زیادہ خوفناک تھی اس کے باوجود تم نے ایک احمدی کو بھی اس
سازش میں ملوث کر کے نہیں پکڑا اور یہ ثابت نہیں کیا کہ کہاں ان کی بندوقیں تھیں، کہاں تلواریں تھیں،
کہاں گولہ و بارود چھپے ہوئے تھے فوج کہاں تھی جو بلو چستان پر حملہ کی تیاریاں کر رہی تھیں ۔ یہ تو محض
فرضی قصے ہیں ۔ تم خود بھی جانتے ہو کہ یہ بالکل جھوٹ ہے اور بے بنیاد باتیں ہیں مگر پھر بھی ساری دنیا
کو پاگل بنانے کی کوششیں کر رہے ہو۔
میں نے پہلے بھی یہ ذکر کیا تھا کہ ان کی بہت ساری باتیں ایسی ہیں جن سے مجھے مشہور
خطبات طاہر جلد۴
383
خطبہ جمعہ ۲۶ اپریل ۱۹۸۵ء
سپینش کریکٹر جو ہمارے ملک میں ڈان کیفا ئے نام سے مشہور ہے یاد آ گیا ۔ ان کا بھی بالکل وہی
حال ہے کہ ایک پن چکی دیکھی تو اسے دنیا کا ایک بہت خوفناک دیو سمجھ کر اس پر حملہ کر دیا، بیچاری
معصوم بھیڑیں گھاس ۔ ماس چر رہی تھیں تو ان کو دشمن کی ایک بہت خوفناک فوج سمجھا اور نیزہ تان کر ، گھوڑا
سرپٹ دوڑا کر ان پر حملہ کیا اور ان میں سے بہت سی بھیڑیں مار ڈالیں۔
وہ
پس تمہارے بھی اسی قسم کے فرضی خطرات ہیں ۔ اسی قسم کے تمہارے حملہ آور ہیں اور پھر
تمہارا سلوک بھی ان بیچاروں سے ویسا ہی ظالمانہ ہے۔ چنانچہ اس سازش کے نتیجہ میں جو ردعمل ہوا
میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ دشمن کون سا تھا اور کیسے پکڑا گیا۔ بلوچستان پر قبضہ کرنے کی جو خوفناک
سازش ( بقول ان کے ) جماعت احمدیہ کی طرف سے کی گئی اس کو انہوں نے اس طرح کچلا کہ وہاں
میجر محمود احمد صاحب پاکستان آرمی میں ڈاکٹر ہوا کرتے تھے ، وہ نہایت بے ضرر اور لوگوں کی جان
بچانے والے تھے، وہ بیچارے ایک جلسہ سن کر واپس آرہے تھے، وہ اس وقت بالکل نہتے تھے ان پر
حملہ کیا گیا اور پتھراؤ کر کے بڑے ظالمانہ طور پر شہید کر دیا گیا ۔ گویا اس طرح انہوں نے اس سازش
کو ہمیشہ کے لئے کچل دیا جو بلوچستان کے خلاف جماعت احمد یہ نے بنائی تھی اور اسی سرزمین پر
قضیہ بھی طے ہو گیا۔
اس معصوم انسان ( میجر محمود احمد صاحب) سے تو کسی کو بھی کوئی خطرہ نہیں تھا اور نہ ہی وہ کسی
سازش کا حصہ تھا ۔ وہ تو وقف کی روح کے ساتھ بنی نوع انسان کی خدمت کرنے والا نہایت ہی
شریف النفس انسان تھا ۔ اگر کوئی رات کو بھی بلاتا تو وہ بے دریغ جایا کرتا تھا ، اس کا مقصد تو مریضوں
کی جان بچانا تھا تم نے اس پر حملہ کر کے گویا بلوچستان کی جان احمدیت سے چھڑا دی۔ حقیقت تو یہ ہے
کہ تم فرضی کہانیوں میں بسنے والے لوگ ہو۔ تمہارا حقائق سے کوئی بھی تعلق نہیں اور جو حقیقی خطرات
ہیں ان سے تم کلیہ بے پرواہ ہو چکے ہو، تمہیں علم ہی نہیں کہ وہ خطرات کیا ہیں تم تو ان کی طرف سے
آنکھیں بند کر کے بیٹھے ہو۔
لیکن جہاں تک جماعت احمدیہ کی طرف سے خطرہ کا تعلق ہے میں آپ کو بتاتا ہوں کہ
بلوچستان کو فتح کرنے کی سازش تو بہت چھوٹی سی بات ہے۔ اگر آپ ہمارے ہی لٹریچر کا مطالعہ
کر لیتے اور مولویوں کی کتابوں سے اعتراض مستعار لے کر اپنے سیاہ نامے میں شامل نہ کرتے تو
خطبات طاہر جلد ۴
384
خطبه جمعه ۲۶ اپریل ۱۹۸۵ء
آپ کو بہت سے حوالے اور مل جاتے۔ کیونکہ یہ سازشیں سب تو چھپی ہوئی موجود ہیں ۔ چنانچہ اب
میں خود آپ کو سنا دیتا ہوں ۔ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ جن کا یہ بلو چستان والا حوالہ دیا گیا
ہے وہ تو اس سے بہت پہلے ۱۹۳۶ء میں یہ فرما چکے تھے کہ:
ہم نے تو کبھی یہ باتیں نہیں چھپائیں کہ ہم دنیا میں اسلامی حکومت
قائم کرنا چاہتے ہیں بلکہ ہم کھلے طور پر کہتے ہیں کہ ہم اسلامی حکومت دنیا پر قائم
کر کے رہیں گے۔“
( خطبه جمعه ۱۳ مارچ ۱۹۳۶ء بحواله الفضل ۱۸ مارچ ۱۹۳۶ء صفحه ۴ )
پس ساری دنیا کو فتح کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں ساری دنیا کو فتح کرنے کے پروگرام بن
رہے ہیں اور چھپ رہے ہیں اور تمہیں سوائے بلوچستان کے اور کوئی سازش نظر ہی نہیں آئی ۔ حضرت
خلیفہ المسیح الثانی ۱۸ جنوری ۱۹۳۷ء کے الفضل صفحہ ۵ میں مزید فرماتے ہیں:
پس آرام سے مت بیٹھو کہ تمہاری منزل بہت دور ہے اور تمہارا کام
بہت مشکل ہے اور تمہاری ذمہ داریاں بہت بھاری ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ آپ لوگوں
کو خدا تعالیٰ کا حکم ہے کہ قرآن کی تلوار لے کر دنیا کی تمام حکومتوں پر ایک ہی
وقت میں حملہ کر دیں اور یا اس میدان میں جان دے دیں یا ان ملکوں کو خدا اور
اس کے رسول کے لئے فتح کریں۔ پس چھوٹی چھوٹی باتوں کی طرف مت دیکھو
اور اپنے مقصود کو اپنی نظروں کے سامنے رکھو اور ہر احمدی خواہ کسی شعبۂ زندگی میں
اپنے آپ کو مشغول پاتا ہو اس کو اپنی کوششوں اور سعیوں کا مرجع ایک ہی نقطہ رکھنا
چاہئے کہ اس نے دنیا کو اسلام کے لئے فتح کرنا ہے ۔“
66
الفضل ۱۸ جنوری ۱۹۳۷ صفحه ۵)
عالمی فتح کی سازش ہے اور تمہیں صرف بلوچستان کی بات سمجھ آئی ہے اس لئے کہ وہاں
ایک واقعہ ہو گیا تھا اور مولویوں نے اس بات کو اٹھا لیا تھا اور ایک احمدی شہید کر دیا گیا تھا۔ حقیقت تو یہ
ہے کہ تم نے جماعت کے لٹریچر کا مطالعہ ہی نہیں کیا۔ اس لئے جو اعتراض کسی نے اکٹھے کر دیئے
انہیں ہی پڑھ پڑھ کر تم دوبارہ انہی ہتھیاروں سے حملہ آور ہو گئے ۔ پس اگر یہ سازش ہے تو اس کا آغاز
خطبات طاہر جلد۴
385
خطبہ جمعہ ۲۶ اپریل ۱۹۸۵ء
حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے وقت سے تو نہیں ہوا۔ اس کا آغاز تو بہت پہلے یعنی چودہ سو سال سے ہو
چکا ہے اور اس سازش کا ذکر قرآن کریم میں موجود ہے۔ نہ صرف ایک بلکہ دو یا تین جگہ اسی مضمون کی
آیات ملتی ہیں جس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ
عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ (التوبه (۳۳)
صلى الله
عروسه
وہی خدا ہے جس نے محمد مصطفی علی کو دین حق اور ہدایت کے ساتھ ؟
اتھ بھیجا ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ
اس کے بھیجنے کا مقصد یہ بیان فرماتا ہے۔ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُله تا کہ دنیا کے تمام
ادیان پر اس کو غالب کر دے۔
پس یہ وہ سازش ہے جس کے ہم غلام ہیں، جس میں ہم ملوث ہیں ۔ ہم تو اقراری مجرم ہیں،
اس جرم میں جو چاہو ہم سے کرو۔ جماعت احمدیہ کے قیام کا تو مقصد ہی اس عزم کو پورا کرنا ہے جسے تم
سازش کہہ رہے ہو ۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا تعالیٰ نے بار بار مختلف ممالک کی
فتوحات کی خبریں دیں اور ایک دو ملک کی نہیں بلکہ تمام دنیا میں جماعت احمد یہ کے غالب آنے کی
خبریں عطا فرمائیں اور آپ نے بڑی قوت اور شان کے ساتھ اسلام کے آخری غلبہ کے اعلان
فرمائے تو جو جماعت اتنے بڑے جرم کی اقراری ہے اس کی یہ چھوٹی سے بات آپ کو کیا فائدہ دے گی
کہ اس جماعت نے بلوچستان پر قبضہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تبلیغ کی راہ میں جب روکیں ڈالی گئیں تو
آپ نے فرمایا:
مخالف ہماری تبلیغ کو روکنا چاہتے ہیں، مجھے تو اللہ تعالیٰ نے میری
جماعت ریت کے ذروں کی طرح دکھائی ہے۔“
پھر فرمایا :
( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۶۹۰ )
کہ خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے کہ روس میں میں تمہاری جماعت کو
ریت کے ذروں کی طرح پھیلا دوں گا۔ ( تذکرہ صفحہ: ۶۹۱ )
خطبات طاہر جلد ۴
386
خطبه جمعه ۲۶ اپریل ۱۹۸۵ء
اب دیکھئے کہ روس کے لئے بھی جماعت احمد یہ ایک خطرہ ہے۔ پھر آپ فرماتے ہیں کہ
خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے:
وو
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول
کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظام ظاہر کر دے گا ۔“
66
براہین احمدیہ حصہ چہار حصص روحانی خزائن جلد ا صفحه ۲۶۵ حاشیه در حاشیه نمبر ۴)
پھر فرمایا :
میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا ۔“
66
( تذکره صفحه : ۲۶۰)
پس کونسا ملک ہے جو اس سازش سے باہر رہ گیا ہے روس کو بھی جا کر انگیخت کرو کہ تمہارے
خلاف بھی ایک خوفناک سازش تیار ہو رہی ہے اور امریکہ کو بھی انگیخت کرو کہ تمہارے خلاف بھی ایک
خوفناک سازش تیار ہو رہی ہے اور جاپان کو بھی انگیخت کرو اور چین کو بھی انگیخت کرو ۔ جتنے تمہارے
پیادے ہیں وہ ہم پر چڑھا لا ؤ ، جتنے تمہارے سوار ہیں ہم پر چڑھا دو مگر خدا کی قسم تمہاری ساری
طاقتیں نا کام جائیں گی کیونکہ یہ وہ منصوبہ ہے جو قرآن کریم نے پیش فرمایا ہے اور قرآنی منصوبہ کو دنیا
کی کوئی طاقت نا کام نہیں بنا سکتی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس آخری فتح کے انجام کا ذکر
کرتے ہوئے خود فرماتے ہیں کہ یہ دنیا وی فتح نہیں ملکوں اور تاجوں اور تختوں کی فتح نہیں بلکہ یہ تو
ایک روحانی فتح ہے۔ فرماتے ہیں:
ه
مجھ کو کیا ملکوں سے میرا ملک ہے سب سے جدا
مجھ کو کیا تاجوں سے میرا تاج ہے رضوان یار
( براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۱۴۱)
پس اس سازش میں ہم ضرور ملوث ہیں اور رضوان یار کی خاطر ہم تمام دنیا میں سر دھڑ کی
بازی لگائے ہوئے ہیں اور اس راہ میں کسی قربانی کو پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :
میں ہر دم اس فکر میں ہوں کہ ہمارا اور نصاری کا کسی طرح فیصلہ ہو
خطبات طاہر جلد ۴
387
خطبه جمعه ۲۶ اپریل ۱۹۸۵ء
جائے میرا دل مردہ پرستی کے فتنہ سے خون ہوتا جاتا ہے ۔
صلى
66
ہے
گویا کہ تمام عیسائی ممالک کے خلاف ایک سازش ہو رہی ہے اور ان کا یہ حال ہے کہ قوم کو
فرضی خطرات میں مبتلا رکھنا چاہتے ہیں اور حقیقی خطرات سے بالکل نابلد ہیں۔ انہیں یہ نظر ہی نہیں
آرہا کہ خطرہ ہے کہاں اور کس طرف سے آنے والا ہے اور اگر علم ہے بھی تو پھر ان خطرات سے
قوم کی توجہ عمداً اور مجرم کے طور پر ہٹا رہے ہیں ۔ یعنی جماعت احمد یہ جو اسلام کے لئے دنیا کو فتح
کرنے کے منصوبے بنا رہی ہے وہ تو ان کے لئے شدید خطرہ ہے اور عیسائیت جس کے متعلق
آنحضرت کو خود اللہ تعالیٰ نے خبر دی کہ وہ اسلام کے لئے سب سے بڑا خطرہ بننے والا ۔
اور وہ دجال بن کر تمام دنیا پر چھا جائیں گے ان سے کلیہ غافل ہیں بلکہ ان کے مددگار بن رہے
ہیں۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تبلیغ روک کر (یعنی روکنے کی کوشش کر کے، روک تو
کوئی نہیں سکتا ) جب انہوں نے یہ دیکھا کہ دنیا میں ان کی بدنامی ہو رہی ہے اور لوگ یہ کہتے ہیں کہ
عجیب حکومت ہے جو نظریات پر پابندی لگارہی ہے اور آزادی ضمیر کا گلا گھونٹ رہی ہے تو اس کا اعلاج
انہوں نے یہ کیا کہ ایک طرف تو ہمارا جلسہ سالانہ تک ان سے برداشت نہیں ہو رہا تھا اور وہ بند کیا ہوا
تھا اور دوسری طرف پاکستان ٹیلی ویژن پر پادری آکر با قاعدہ عیسائیت کی تبلیغ کر رہے تھے اور یسوع
مسیح کو نجات دہندہ کے طور پر پیش کر رہے تھے۔ اس طریق عمل سے ان کا دوغلہ پن بھی ثابت ہو جاتا
ہے اور ان کے الزامات کی حقیقت بھی کھل جاتی ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ جب بھی انسان غلط اقدام کرے تو اس سے غلط نتیجے نکلتے ہیں ۔ جب
جماعت احمدیہ کی تبلیغ ایک خطرہ بنا کر روکنے کی کوشش کی تو ساری دنیا میں ایک شور پڑا کہ یہ کیا ظلم
کر رہے ہو۔ تو یہ ظاہر کرنے کی خاطر کہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں ہم تو آزادی ضمیر کے محافظ ہیں
انہوں نے عیسائیوں کو چھٹی دے دی بلکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ واقعہ ہوا کہ اس
(So Called) نام نہاد اسلامی حکومت کے ماتحت با قاعدہ ٹیلی ویژن پر عیسائیت کی تبلیغ کی گئی اور
یسوع مسیح کو بطور نجات دہندہ کے پیش کیا گیا لیکن ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں اگر انہوں نے ہماری
پشت پر سے حملے کرنے ہیں تو کرتے چلے جائیں۔ ہمارا رخ تو اسلام دشمن طاقتوں کی طرف ہے
ہمیشہ سے تھا اور ہمیشہ رہے گا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ :۔
خطبات طاہر جلد ۴
388
خطبه جمعه ۲۶ اپریل ۱۹۸۵ء
میں ہر دم اس فکر میں ہوں کہ ہمارا اور نصاریٰ کا کسی طرح فیصلہ ہو
جائے ۔ میرا دل مردہ پرستی کے فتنے سے خون ہوتا جاتا ہے اور میری جان عجیب
تنگی میں ہے اس سے بڑھ کر اور کونسا دلی درد کا مقام ہوگا کہ ایک عاجز انسان کو
خدا بنایا گیا ہے اور ایک مشت خاک کو رب العلمین سمجھا گیا ہے۔ میں کبھی کا اس
غم سے فنا ہو جاتا اگر میرا مولا میرا قادر توانا مجھے تسلی نہ دیتا کہ آخر توحید کی فتح
ہے۔ غیر معبود ہلاک ہوں گے اور جھوٹے خدا اپنی خدائی کے وجود سے منقطع
کئے جائیں گے۔ مریم کی معبودانہ زندگی پر موت آئے گی اور نیز اس کا بیٹا اب
ضرور مرے گا ۔ خدا قادر فرماتا ہے کہ اگر میں چاہوں تو مریم اور اس کے بیٹے
عیسی اور تمام زمین کے باشندوں کو ہلاک کروں ۔ سواب اس نے چاہا کہ ان
دونوں کی جھوٹی معبودانہ زندگی کو موت کا مزہ چکھاوے۔ سواب دونوں مریں
گے کوئی ان کو بچا نہیں سکتا اور وہ تمام خراب استعداد میں بھی مریں گی جو جھوٹے
خداؤں کو قبول کر لیتی تھیں۔ نئی زمین ہوگی اور نیا آسمان ہوگا اب وہ دن نزدیک
آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف سے چڑھے گا اور یورپ کو سچے
خدا کا پتہ لگے گا اور بعد اس کے توبہ کا دروازہ بند ہوگا کیونکہ داخل ہونے والے
بڑے زور سے داخل ہو جائیں گے اور وہی باقی رہ جائیں گے جن کے دل پر
فطرت سے دروازے بند ہیں اور نور سے نہیں بلکہ تاریکی سے محبت کرتے
ہیں۔ قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہونگی مگر اسلام اور سب حربے ٹوٹ جائیں
گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا نہ کند ہوگا جب تک دجالیت کو پاش
پاش نہ کر دئے۔
( مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۳۰۴-۳۰۵۔اشتہار ۱۴ جنوری ۱۸۹۷ء)
یہ ہے وہ خطرناک عالمی منصوبہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم کی
تعلیم کو ملحوظ رکھتے ہوئے بنایا تھا اور اسی منصوبے پر عمل درآمد کرنے میں ہم مصروف ہیں۔ اس لئے بلاؤ
اپنی مدد کے لئے ساری عیسائی طاقتوں کو اور ان دہر یہ طاقتوں کو بھی جن کے جھوٹے خدا کو پاش پاش
خطبات طاہر جلد۴
389
خطبہ جمعہ ۲۶ اپریل ۱۹۸۵ء
کرنے کا عزم لے کر جماعت احمد یہ اٹھی یا ان انسانوں کو جن کی تعلیمات کو پارہ پارہ کرنے کا عزم
لے کر اٹھی ہے، جنہوں نے خدا کی تعلیم کو رد کر کے نئی انسانی تعلیموں کو نجات دہندہ تعلیم کے طور پر دنیا
کے سامنے پیش کیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پھر فرماتے ہیں کہ :۔
” وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی سچی توحید جس کو بیابانوں کے رہنے
والے اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں، ملکوں میں
پھیلے گی ۔ اس دن نہ کوئی مصنوعی کفارہ باقی رہے گا اور نہ کوئی مصنوعی خدا۔ اور خدا
کا ایک ہی ہاتھ کفر کی سب تدبیروں کو باطل کر دے گا لیکن نہ کسی تلوار سے اور نہ
کسی بندوق سے بلکہ مستعد روحوں کو روشنی عطا کرنے سے اور پاک دلوں
پر ایک نورا تارنے سے۔ تب یہ باتیں جو میں کہتا ہوں سمجھ میں آئیں گی ۔“
66
مجموعه اشتہارات جلد دوم صفحه ۳۰۵)
پس یہ ہے جماعت احمدیہ کا عالمی فتح کا پروگرام اور منصوبہ جسے تم سازش کہہ رہے ہو اور یہ
پروگرام جماعت احمدیہ نے آج سے نہیں بلکہ تمہارے اپنے قول کے مطابق نوے سال سے زائد
عرصہ سے شروع کر رکھا ہے ، ایک ملک میں نہیں دنیا کے ہر ملک میں شروع کر رکھا ہے اور یہ وہ
پروگرام ہے جس کا بیچ قرآن کریم میں بویا گیا بلکہ یہ تو وہ پروگرام ہے جو انسانی پیدائش بلکہ کائنات
کے وجود سے پہلے ہی جب حضرت محمد مصطفی اللہ کی تخلیق کا فیصلہ فرمایا گیا اس وقت یہ پروگرام بھی
ساتھ ہی منصہ شہود پر ابھرا۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ محمد مصطفی کی تخلیق کا سوال پیدا ہوا اور کائنات کی فتح کا
منصوبہ ساتھ ہ تعمیر نہ کیا جائے ۔ یہ دو باتیں الگ الگ ہو ہی نہیں سکتیں ۔ پس قرآن کریم نے جب
یہ وعدہ فرمایا کہ محمد مصطفیٰ ﷺ کو میں نے ( یعنی خدا نے ) اس لئے مبعوث فرمایا ہے کہ دنیا کے تمام
دینوں پر اس کے دین کو یا اس کو غالب کر دے تو یہ منصوبہ تو بن چکا ہے اور ہم اس منصوبہ کو پورا کرنے
میں اپنے سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے ہیں۔ تمہیں توفیق نہیں مل رہی کہ اس منصوبے کے لئے کوئی
کام کر وہ تمہیں یہ توفیق نصیب نہیں ہو رہی کہ اسلام کے غلبہ کے لئے ہماری طرح قربانیاں دو، اپنی
جان مال اور عزتیں پیش کرو، زندگیاں وقف کرو، اسلام اور دیگر مذاہب پر غور وفکر کرتے ہوئے نئے
نئے نکات لے کر آؤ ، نئے دلائل پیش کرو، نئے براہین سے دنیا کا مقابلہ کرو اور ان کو فتح کر ولیکن تم تو
صلى
عروسه
خطبات طاہر جلد۴
390
خطبہ جمعہ ۲۶ اپریل ۱۹۸۵ء
ان باتوں سے عاری ہو۔ تمہارے دامن میں تو سوائے گالیوں کے اور کچھ بھی نہیں ، سوائے جبر اور تشدد
کی تلوار کے تمہارے پاس ہے کیا ؟ ہم تو اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی اعلیٰ اور عمدہ
حالت میں پاتے ہیں ۔ ہم تو اپنے وجود کو اس نقشہ کے اندر لکھا ہوا پاتے ہیں اور اپنے نقوش اس نقشہ
میں مرتسم پاتے ہیں جو قرآن کریم میں بنایا گیا ، ہم سے زیادہ خوش نصیب اور کون سی قوم ہو سکتی
ہے۔ اور تم خود ان نقوش کو ابھار رہے ہو اور تمام دنیا میں یہ اعلان کر رہے ہو کہ یہ وہ جماعت ہے جس
نے تمام دنیا کی فتح کا منصوبہ بنایا ہے اور وہ محمد مصطفیٰ علی کی جماعت کے کے سوا سوا اور اور کوئی کوئی : جماعت ہو ہی
صلى الله
عروسه
نہیں سکتی ۔ ہم تو اس تقسیم پر راضی ہیں ۔ تمہارا دل جو چاہتا ہے کرو، جو زور لگتا ہے لگا لو، جتنی طاقتیں
سمیٹ سکتے ہو سمیٹ لو اور ساری دنیا میں احمد تنکے خلاف پراپیگنڈا کرو کہ یہ جماعت تم سب کے
لئے ایک خطرہ ہے ۔ مگر ہم اس منصوبے پر عمل درآمد کرنے سے باز نہیں آئیں گے، ہمارا ایک بھی
قدم تمہارے خوف سے پیچھے نہیں ہٹے گا کیونکہ ہم محمد مصطفی ﷺ کے غلام ہیں اور ہم نے آپ کو ہی
اپنے آقا اور مولی کے طور پر پکڑا ہوا ہے ۔ آپ کے دامن کو ہم نے نہیں چھوڑنا ، آپ کے غلام پیچھے
ہٹنے والے غلام نہیں تھے، آپ کے غلاموں کی فطرت کا خمیر اس مٹی سے نہیں اٹھایا گیا جس مٹی میں
بز دلی پائی جائے۔
پس ہم تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اس میدان میں لازماً آگے بڑھیں گے اور ہر
میدان میں آگے بڑھتے چلے جائیں گے، ہر جہت میں آگے بڑھتے چلے جائیں گے ۔ ہم اور ہماری
صلى الله
عروس
آنے والی نسلیں، ہمارے بوڑھے اور ہمارے بچے چین نہیں لیں گے جب تک محمد مصطفی سے کا
تاج ظالموں کے سروں سے نوچ کر واپس حضرت محمد مصطفی ﷺ کے حضور پیش نہیں کر دیتے ، وہی
ہمارے لئے طمانیت کا وقت ہے، وہی ہمارے لئے چین اور آرام جاں ہے، اسی کی خاطر ہم مرتے
ہیں اور اسی کی خاطر ہم مرتے رہیں گے۔ اللہ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ اسلام کا جھنڈا جلد از جلد دنیا
کی تمام بڑی سے بڑی سلطنتوں کے بڑے سے بڑے ایوانوں پر لہرایا جائے ۔ ایک ہی جھنڈا ہو اور
وہ ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا جھنڈا ہو ۔ ایک ہی ہی اعلان ا ہو اور وہ نعرہ ہائے تکبیر کا
اعلان ہو کہ کوئی خدا نہیں سوائے اس خدا کے جو ایک خدا ہے اور کوئی اور رسول باقی نہیں مگر محمد ﷺ جو
صلى الله
آخری صاحب شریعت اور صاحب حکم رسول ہے۔
صلى الله۔