گلاسکو کے نئے مشن ہاؤس کا افتتاح سورة جمعہ کی تفسیر اور فرائیڈے دی ٹینتھ کی تشریح

حصہ 2

خطبات طاہر جلد۴
444
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۸۵ء
ساتھ کہ دین اس پر غالب رہے۔ یہ ایک خاص وقت آگیا ہے اسکے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ
بڑی کثرت کے ساتھ جماعت کو دنیا میں پھیلا دے گا اور دنیا کی ہر قوم کے اوپر ، دنیا کے ہر دین پر
صلى الله
حضرت محمد مصطفی کی قوم اور آپ ہی کے دین کو غالب فرمادے گا۔
صلى الله
پس یہ جمعہ اس لحاظ سے بھی ہمارے لئے اہمیت رکھتا ہے کہ ہم آج اس جمعہ پر یہ عہد
کریں گے اس جمعہ پر یہ ارادے لے کر پھر دنیا میں پھیلیں گے۔ اگر خدا کا منشاء اس کشفی نظارے سے
یہی ہے کہ جماعت سے مزید قربانی چاہتا ہے، جماعت احمدیہ کو اپنی مزید قربانی پیش کرنے کی ہدایت
فرما رہا ہے تو ہم حاضر ہیں اس کے لئے بھی جو ہم سے چاہتا ہے ہم حاضر ہیں ہمارا کچھ بھی اپنا نہیں ۔
ہم اسی کی خاطر زندہ رہیں گے اور اسی کی خاطر مریں گے لیکن اپنے اس عہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے کہ
جب تک تمام دنیا پر محمد مصطفی ﷺ کی بادشاہی کو غالب نہ کر دیں اس وقت تک ہم چین سے نہیں
بیٹھیں گے۔ اب ایک ملک نہیں ہے جس کو ہم نے اسلام کے لئے فتح کرنا ہے ، دو چار یا پچاس یا سو
ملک نہیں ہیں، ساری دنیا میں ایک بھی ملک ایسا نہیں چھوڑ نا جہاں ہم نے اسلام کو غالب کر کے نہیں
دکھانا ۔ کوئی ملک بھی ایسا نہیں رہنے دینا جس کے ہر حصہ پر اسلام کو غالب نہیں کرنا ، اتنے بڑے کام کو
ہم نے سرانجام دینا ہے۔ اب آپ سوچیں تو سہی کہ سکاٹ لینڈ کی وسعتوں کے نقطہ نگاہ سے ہم نے یہ
کام کیا ہے اس لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے تاکید کی ضرورت ہے اس لئے آپ کو یاد دہانی کروائی
جاتی ہے۔ بیسیوں سال سے یہاں احمدی آباد ہیں ایک دو چار کم و بیش کبھی کم ہوئے کبھی زیادہ لیکن یہ
سارا علاقہ اسی طرح پڑا ہوا ہے جس طرح کسی زمین پر ہل نہ چلایا گیا ہو Fallow Land کے طور
صلى الله
عروسه
پر ۔ ابھی تک اسکی وادیاں بھی محمد مصطفی ﷺ کے نام سے بے خبر ہیں، اسکے پہاڑوں کی چوٹیاں بھی
بے خبر ہیں ، اس کی جھیلیں بھی بے خبر ہیں اور اس کی خشکیاں بھی بے خبر ہیں ۔ آج آپ ں ۔ آج آپ سکاٹ لینڈ کے
کسی کونے میں چلے جائیں اور ان سے پوچھیں کہ اسلام کیا ہے اور محمد مصطفی ﷺ کا دین کیا ہے تو ان
صلى الله
کو پتہ ہی نہیں ہوگا۔ اس لئے یہ بلند ارادے تو بہت بابرکت ہیں لیکن یہ بلند ارادے جس محنت کا تقاضا
کرتے ہیں وہ محنت ہم نے ابھی شروع نہیں کی ۔
آپ میں سے اکثریت ابھی تک ایسی ہے جو بار بار کی یادہانیوں کے باوجو د داعی الی اللہ
نہیں بن سکی۔ اکثریت ایسی ہے جو اگر بننا چاہتی بھی ہے تو جانتی نہیں کہ کیسے بنے۔ ان کو سلیقہ نہیں آتا ،

خطبات طاہر جلد۴
445
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۸۵ء
علم سے محروم ہیں۔ بچے ہیں جن میں ولولہ پیدا ہوتا ہے لیکن ان کو پتہ نہیں کہ زرخیز مٹی بنانے میں بہت
محنت کی ضرورت ہے۔ احمدی کو ازسرنو زندہ احمدی بنانے کے لئے بہت محنت کی ضرورت ہے اور پھر
ان سب کو تبلیغ میں جھونکنا اور پھر ان سے نئے نئے کام لینا اور پھر عظیم الشان فتوحات کی توقع رکھنا اور
دعائیں کرنا کہ اللہ وہ دن ہمیں دکھا بھی دے بہت بڑے کام پڑے ہوئے ہیں تو آج اس افتتاح پر
ان سارے امور کو مد نظر رکھ کر آپ دعائیں کریں اور یہ فیصلہ کر کے یہاں سے اٹھیں کہ سکاٹ لینڈ کو
آپ نے فتح کرنا ہے ۔ یہ درست ہے آپ مٹھی بھر ہیں بہت تھوڑے ہیں آپ کے مقابل پر بہت
وسیع علاقہ ہے لیکن یہ کام آپ ہی کے سپر د ہے۔ سکاٹ لینڈ کی فتح کے لئے سکاٹ لینڈ کے احمدی نے
اٹھنا ہے، انگلستان کے احمدی نے اٹھنا ہے، ہر ملک کے احمدی باشندے کا فرض ہے کہ وہ اپنے ملک کو
فتح کرے اور یہ کام ہے اگر آپ بلند ارادے اور ہمت کے ساتھ اس کام کو شروع کر دیں اور دعاؤں
سے غافل نہ ہوں تو یہ کام آسان ہو جائے گا ۔ بظاہر یہ بات بہت بڑی ہے جیسا کہ میں نے پہلے بھی
متنبہ کر دیا تھا کہ اس افتتاح کے موقع پر میں نے باتیں ویسی ہی کرنی ہیں جنہیں سن کر بعض لوگ کہتے
ہیں پاگل ہو گئے لیکن مجھے کوئی پرواہ نہیں کیونکہ جن آقاؤں کا میں غلام ہوں وہ بھی ایسی ہی باتیں کیا
کرتے تھے۔ ان کو سننے والے بھی یہی کہا کرتے تھے کہ پاگل ہو گئے لیکن پاگل ہوئے بغیر فتوحات
نصیب نہیں ہوا کرتیں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں جب تک اپنی دیوانگی کو اس حال تک نہ پہنچا
دیں کہ دنیا آپ کو پاگل کہنے لگ جائے ، پاگل سمجھنے لگ جائے ، اس وقت تک دنیا کی فتوحات کے
خواب پورے نہیں ہوا کرتے ۔ یا اس رستہ کو چھوڑ دیں جس رستے پر پاگل کہلائے بغیر بات بنتی نہیں
ہے اور پھر دنیا کے خزانوں کا رستہ اختیار کر لیں ۔ اگر اس رستہ پر قائم رہنا ہے تو پھر وہ حرکتیں کریں،
اپنی وہ ادائیں بنائیں جن اداؤں پر پتھر پڑا کرتے ہیں ، جن حرکتوں کو دیکھ کر دنیا پاگل پاگل کہا کرتی
ہے ان کے بغیر عظیم فتوحات نصیب نہیں ہوا کرتیں۔ آپ تو تعداد میں بہت زیادہ ہیں۔ جب
رت علی کو حکم ہوا تھا کہ اے میرے بندے اٹھ اور تمام دنیا میں اعلان کر دے کہ تو دنیا کا فاتح
ہے۔ ساری دنیا تیری خاطر پیدا کی گئی ہے، تیرے دین کو تمام دنیا کے ادیان پر غلبہ نصیب ہوگا۔ اُس
وقت آپ کتنے تھے ایک تھے۔ ایک کو کل عالم سے جو نسبت ہو سکتی ہے اس کے مقابل پر تو آپ کی
نسبت بہت زیادہ ہے۔ آپ تو بیسیوں ہیں اگر ہزاروں نہیں تو دواڑھائی سو یا تین سو کے قریب تو
آنحضرت
صلى الله

خطبات طاہر جلد ۴
446
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۸۵ء
ہونگے ۔ یہاں سکاٹ لینڈ میں بچے اور بڑے ملا کر اتنی بڑی تعداد ہے کہ سکاٹ لینڈ کی آبادی اسکے
مقابل پر کچھ بھی نہیں ہے۔
صلى
یہ سوچیں کہ اللہ تعالی نے حضرت مو یہ سوچیں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ کو حکم دیا تھا کہ تو ایک ہے عرب کے مقابل پر بھی
بظاہر تیری کوئی حیثیت نہیں مگر میں تجھے صرف شام کی فتح کے لئے کھڑا نہیں کر رہا، میں تجھے صرف
عرب کی فتح کے لئے کھڑا نہیں کر رہا، تجھے میں صرف روم کی فتح کے لئے کھڑا نہیں کر رہا، میں تجھے
مشرق اور مغرب، شمال اور جنوب کا بادشاہ بناتا ہوں اور اس دنیا کا بادشاہ بھی بناتا ہوں اور اس دنیا کا اور
بھی بادشاہ بناتا ہوں تمام عالم کو تیرے زیرنگیں کر کے دکھاؤں گا۔ اٹھ اور یہ اعلان کر دے کہ تو سب
دنیا کو فتح کرنے کے لئے کل عالمین کے لئے رحمت کے طور پر آیا ہے۔ اتنے عظیم الشان مرشد ہوں
جن کے ، ان کے غلاموں کو بھی تو یہی زیب دیتا ہے کہ وہ ویسی ہی باتیں کریں اس لئے آج یہ ارادے
لیکر اُٹھیں کہ آپ نے ان خوابوں کو حقیقتوں میں بدل دینا ہے ۔ آپ میں سے ہر ایک مبلغ بن
جائے۔ اس جگہ کو جو بظاہر آپ کو بڑی دکھائی دے رہی ہے اس کو دیکھتے دیکھتے چھوٹا بنا کے دکھا دیں
اتنا چھوٹا کر دیں کہ آپ حیرت سے مڑ کر دیکھیں کہ اس جگہ کو ہم کسی زمانہ میں بڑا کہا کرتے تھے یہ تو
کچھ بھی نہیں۔ پھر نئی جگہیں تلاش کریں ، نئی بستیاں تلاش کریں، نئے علاقے تلاش کریں دیکھتے ہی
دیکھتے پھیلیں اور بڑھیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اُن روحانی فرزندوں میں داخل
ہو جا ئیں جنکے متعلق آپ نے فرمایا:
بہار آئی ہے اس وقت خزاں میں
کھلے ہیں پھول میرے بوستاں میں
در ثمین صفحه : ۵۰)
ہر طرف باغ و بہار لگا دیں، ہر طرف نئی انجمنیں بنا دیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
صلى الله
ذکر کے لئے حضرت محمد مصطفی ﷺ کے ذکر کے لئے اللہ کے ذکر کے لئے نئی نئی مجالس قائم ہوں
نئے نئے دور چلیں ، اس علاقے کونئی رونقیں نصیب ہو جائیں۔ یہ وہ جنتیں ہیں جن کی تمنا لئے ہم جیتے
ہیں اور جن کو دیکھنے کی تمنا لئے اس دنیا سے رخصت ہو نگے ۔
میری دعا ہے اور آپ میرے ساتھ اس دعا میں شامل ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک

خطبات طاہر جلد۴
447
خطبه جمعه ۱۰ رمئی ۱۹۸۵ء
کی زندگی میں ایسی بہت سی جنتیں ہمیں دکھائے جو کسی زمانہ میں جو ہماری خوابوں کی بستیاں تھیں وہ
حقیقت کی بستیاں بن جائیں ۔ وہ بڑے بڑے عظیم الشان نظارے جن کو دیکھ کر جن کے تصور میں ہم
راتوں کو سویا کرتے تھے کہ خدا کرے کہ یوں ہو اور خدا کرے کہ اس بستی میں بھی اسلام غالب آجائے
اور اس بستی میں اسلام غالب آ جائے خدا کرے کہ یوں ہو ، خدا کرے کہ ہم اپنی زندگیوں میں یہ
باتیں پوری ہوتی دیکھیں اور جب خدا کی طرف سے ہمیں بلاوا آئے تو خدا کے حضور بہت راضی واپس
لوٹیں ۔ بظاہر ہماری تمنائیں تو پاگلوں والی تھیں، ہماری باتیں تو دیوانوں کی بڑوں کی طرح تھیں لیکن
اے ہمارے آقا! اے ہمارے مالک خدا! تو نے ہماری ساری تمناؤں کو پورا کر دیا۔ ہماری دیوانگی کی
بڑوں کو بھی دنیا کے فرزانوں کی باتوں سے بھی زیادہ سچا کر کے دکھا دیا۔ یہ ہے وہ
رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً کی واپسی جس کے لئے میری دعا ہے کہ اللہ مجھے بھی نصیب فرمائے اور آپکو بھی
نصیب فرمائے۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا :
جس دعا کا میں نے ذکر کیا تھا وہ الگ اجتماعی دعا ہو گی بلکہ نماز جمعہ میں بھی دعا کریں اور نماز
جمعہ کے بعد بھی اپنے طور پر یہ دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس افتتاح کو غیر معمولی برکتیں
عطا فرمائے اور ہماری توقع سے بڑھ کر پھل لگائے۔ ایک زمانہ تھا جب بشیر آرچرڈ صاحب بیچارے یہاں
اکیلے تھے اور دعا کے لئے مجھے بھی بڑی بے چینی اور سخت گھبراہٹ کے ساتھ خط لکھا کرتے۔ کرتے تھے کہ میں کیا
کروں ، کچھ بھی نہیں بنتا ، کوئی توجہ نہیں دے رہا، جماعت بھی بالکل چھوٹی سی ہے وہ بھی نہیں آتی اور لگتا ہے
میں تو اکیلا ہی چھوڑا گیا ہوں ۔ اُس وقت شاید وہ یہی سمجھتے ہوں گے کہ میری دعا ئیں قبول نہیں ہور ہیں لیکن
ب دیکھ لیں اللہ کے فضل کے ساتھ رونق بھی ہے جماعت توجہ بھی کر رہی ہے بیعتیں بھی ہورہی ہیں۔ ابھی
میں نے سنا ہے کہ قریب زمانہ میں ہی ایک Scotish نو جوان خدا کے فضل سے احمدی ہوئے ہیں ۔ اللہ
تعالیٰ دعائیں قبول کرتا ہے لوگوں کو یونہی وہم ہے کہ دعائیں قبول نہیں ہوتیں، اپنے وقت پر کرتا ہے۔ بعض
دفعہ سمجھ بھی نہیں آتی کہ قبول ہو بھی رہی ہیں لیکن بعد میں ایک دم لگتا ہے کہ ساری دعاؤں کو پھل تیار ہو رہا
تھا۔ تو دعا ئیں ضرور کریں اور کثرت سے کریں اور ان سے غافل نہ ہوں اور کرتے چلے جائیں پھر دیکھیں
انشاء اللہ خدا آپ کی حقیر کوششوں کو بھی عظیم الشان پھل عطا فرمائے گا۔ انشاء اللہ ۔

آج 10 میں سے 10 باقی