عظیم اسلامی حکومتوں کی تباہی کا باعث ملائیت بنی پاکستان کو بھی سب سے بڑا خطرہ ملائیت سے ہے

حصہ 2

خطبات طاہر جلد۴
522
خطبہ جمعہ ۷ / جون ۱۹۸۵ء
کی تعمیر میں شامل ہے۔ پاکستان کی تعمیر میں جماعت احمدیہ کا ایسا دخل ہے جیسے برتھ مارک Birth)
(Mark کو انسانی وجود کے ساتھ تعلق ہوا کرتا ہے ۔ ہم اُن کی پیدائش کے مراحل میں شامل ہیں اور یہ
ممکن نہیں ہے کہ پاکستان اور احمدیت کے وجود کو اس ملک کی تاریخ میں الگ کیا جا سکے۔ اس کی ساری
دفاعی مہمات میں جماعت احمد یہ صف اول میں شامل رہی ہے ۔ برتھ مارک (Birth Mark) کو
آپ کس طرح الگ کر سکتے ہیں جب تک وہ وجود زندہ ہے وہ برتھ مارک بہر حال باقی رہتا ہے۔
بیان کیا جاتا ہے کہ ایک سائنس دان نے ایک دفعہ اپنے ایک محبوب کے چہرے سے برتھ
مارک دور کرنے کی کوشش کی ایک چھوٹا سا بچے کا پنجہ لگنے کا نشان تھا جو رحم مادر میں اس کے چہرے پر
پڑ چکا تھا اور وہ اس کو بڑا لگتا تھا کہ اتنی کامل حسینہ اور اس کے باوجود یہ چھوٹا سانشان ہے جومٹ نہیں رہا۔
تو ظاہر یہ کرنا ہے لکھنے والے نے کہ برتھ مارک کو کوئی الگ نہیں کر سکتا وجود سے سوائے اس کے کہ زندگی
چھوڑ دے اس کا ساتھ ۔ چنانچہ اس سائنس دان کے متعلق لکھا گیا ہے کہ جب اس نے آخر وہ دوائی ایجاد
کی جس کے نتیجہ میں میں برتھ مارک مٹ سکتا تھا اور وہ دوائی پلا کر اس نے جائزہ لینا شروع کیا آہستہ
آہستہ اس کا رنگ پیلا پڑنا شروع ہوا پھر اور مدہم ہوا پھر سفیدی مائل ہو گیا یہاں تک کہ برتھ مارک کا
رنگ اور جلد کا رنگ بالکل ایک ہو گیا لیکن وہی لمحہ اُس کے آخری سانس کا بھی تھا زندگی نچڑ رہی تھی جسم
سے اس کے ساتھ وہ برتھ مارک الگ ہوا ہے، اس کے بغیر الگ نہیں ہوا۔ تو جب تک تم پاکستان کی روح
نہیں نچوڑتے تم جماعت احمدیہ کو پاکستان سے کبھی الگ نہیں کر سکتے ۔ ہم تو اس کی برتھ کے اندر شامل
ہیں ، اس کی پیدائش کا ایسا جز ولا ینفک ہیں کہ اسے الگ کیا ہی نہیں جا سکتا۔ سب سے زیادہ ہم اس ملک
کے ز ہمدرد ہیں، سب سے زیادہ اس کے دفاع میں ہمیں دلچسپی ہے اور ان سارے مظالم کا جن کا میں نے
ذکر کیا ہے سب سے زیادہ دکھ جماعت احمد یہ کو پہنچ رہا ہے۔
اس لئے ایک غریبانہ نصیحت کے سوا میں اور کیا کہہ سکتا ہوں ۔ صورت حال میں آپ کے
سامنے کھول دیتا ہوں ۔ یعنی اس وقت ملک کے تمام دانشور میرے مخاطب ہیں صرف احمدی مخاطب
نہیں ہیں ۔ تمام اہل فکر و دانش، تمام سیاست دان ان باتوں پر غور کریں معلوم کریں جو میں کہہ رہا
ہوں یہ سچائی ہے یا نہیں اور ادنی سا بھی ان کے اندر تقویٰ ہو ، انصاف پسندی ہو تو بلاتر در یہ مانتے چلے
جائیں گے کہ ہاں یہ تجزیہ بالکل درست ہے ، اسی طرح ہوا ہے ۔ جب اسی طرح ہوا ہے تو اس کو ٹھیک

خطبات طاہر جلد۴
523
خطبہ جمعہ ۷ / جون ۱۹۸۵ء
کرو جس طریق سے ٹھیک کرنا چاہئے انسانی اقدار کو زندہ کرو، انسانی شرافت کو زندہ کرو۔ حق کو حق کہنا
سیکھو، باطل کو باطل کہنے کی جرات اختیار کرو، اس کے بغیر یہ ملک بچتا نہیں۔
ایک ہی خطرہ ہے اس ملک کو ، ملائیت سے خطرہ ہے اور یہ خطرہ اب حد اعتدال سے تجاوز کر
چکا ہے۔ نہایت ہی بھیانک شکل اختیار کر چکا ہے سارے عالم اسلام کو لاحق ہوا ہوا ہے تم ایک حصہ ہو
اس خطرے کا۔ اس خطرے نے ایران میں ایک اور شکل اختیار کر لی ہے، عراق میں ایک اور شکل
اختیار کی ہوئی ہے، شام میں ایک اور شکل اختیار کی ہوئی ہے ، لبنان میں ایک اور شکل اختیار کی ہوئی
ہے، ایک ملائیشیا میں شکل اختیار کی ہوئی ہے، ایک انڈونیشیا میں شکل اختیار کی ہوئی ہے اور اس
خطرے کے پیچھے نہایت ہی خطرناک منصوبے کام کر رہے ہیں ، عالمی سازشیں کام کر رہی ہیں۔ ان
خطرات کو ابھارا جا رہا ہے، کیونکہ دنیا کی سمجھ دار قو میں جو اس وقت مسلط ہیں دنیا پر وہ جانتی ہیں کہ جب
تک قوموں کے لئے اندرونی خطرات پیدا نہ کئے جائیں اس وقت بیرونی طور پر انھیں سر نہیں کیا
جاسکتا ، ان میں دخل نہیں دیا جا سکتا ، ان کی سیاست کو اپنے کنڑول میں نہیں لیا جا سکتا۔
پس یہ سارے عالم میں جو ظلم ہو رہا ہے اسلام پر اسلام ہی کے نام پر اس کا ایک حصہ ہے جو
پاکستان میں ہو رہا ہے اور تم ظلم سے باز نہیں آرہے اگر یہی تم نے اپنے لئے راستہ اختیار کیا تو جو چاہو
کر لو لیکن ہم تو وہ Birth Mark ہیں جو وجود کے مٹنے کے بعد بھی زندہ رہے گا کیونکہ خدا تعالی نے
قائم فرمایا ہے اور خدا تعالیٰ کے قائم کردہ نشان کو دنیا میں کوئی مٹا نہیں سکتا۔ ہماری تو ضمانت ہے ہم ہر
حالت میں ترقی کرتے رہے ہیں اور ہر حالت میں ترقی کرتے چلے جائیں گے۔ اگر اس ترقی کی راہ
میں روک ڈالنا چاہتے ہو تو سارا ایڑی چوٹی کا زور لگا لو تم ہرگز کامیاب نہیں ہو سکو گے۔ دنیا کے کسی
خطے میں کامیاب نہیں ہو سکو گے۔ جہاں ہماری تعداد زیادہ ہے وہاں بھی ناکام رہو گے، جہاں ہماری
تعداد کم ہے وہاں بھی ناکام رہو گے کیونکہ خدا کی حفاظت کا ہاتھ ہر وقت ہمیں گھیرے ہوئے ہے اور وہ
دشمن کو ایسا نقصان پہنچانے سے لازماً باز رکھے گا جس سے ہماری ترقی رکتی ہوئی دکھائی دے جس سے
ہم تنزل کی راہ اختیار کرتے ہوئے نظر آئیں دشمن کو ۔ ایک دن ایک لمحہ بھی ایسا نہیں گزرے گا ہماری
تاریخ میں کہ آگے بڑھنے کی بجائے ہم پیچھے جائیں۔
شہید ہونگے ، دکھ دیئے جائیں گے، مصیبتوں میں مبتلا ہوں گے، گھر بھی جلیں گے میں مانتا

خطبات طاہر جلد۴
524
خطبہ جمعہ ۷ / جون ۱۹۸۵ء
ہوں ، شدید ذہنی اذیت میں ہمیں مبتلا کیا جائے گا یہ بھی مجھے تسلیم ہے، ہمارے پیاروں کو گالیاں دی
جائیں گی :
مامنے اور مسلسل یہ ظلم کیا جائے گا یہ بھی میں مانتا ہوں لیکن جماعت کی ترقی کو تم
ہمارے سامنے اور
روک سکو یہ ناممکن ہے۔ ہر حال میں ہر ملک میں ہر تاریکی کے وقت بھی ہم آگے بڑھیں گے خدا کا جو
نور ہمیں عطا ہوا ہے تم نہیں چھین سکتے تمہاری نسلیں بھی نہیں چھین سکتی اسے اس لئے ایک ہی نقصان
ہے جو ہو گا وہ تمہارا نقصان ہے ، ہوتا رہا ہے، ہو رہا ہے مسلسل تمہاری آنکھیں بند پڑی ہیں اور مسلسل
ہوتا چلا جائیگا۔ تمہاری کوئی ضمانت نہیں ہے کیونکہ تاریخ بتارہی ہے کہ جب قوموں نے اپنے آپ کو
بر باد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہو تو خدا کی تقدیر یہ اعلان کیا کرتی ہے کہ ہاں تم ہلاک کئے جاؤ گے اور اس میں
اسلام اور غیر اسلام کے ساتھ کوئی فرق نہیں کیا جاتا۔ بغداد کے مقتول بھی تو وہ مسلمان ہی تھے جو قرآن
کو سروں پر لے کر گلیوں میں باہر نکلے تھے اور خدا کے نام پر ہی وہ دہائیاں دے رہے تھے لیکن خدا کی
غالب تقدیر نے ان کی ایک نہیں چلنے دی اور ایک نہیں سنی کیونکہ اللہ جانتا تھا کہ ظالم قوم نے خود اپنی
ہلاکت کے بیج بوئے ہیں اس لئے تمہاری تو یہ تاریخ ہے۔ کوئی نام تمہیں بچا نہیں سکے گا۔ جن قوموں پر
خدا کے نام پر خدا کی خاطر ظلم ہوتے ہیں باہر سے اور وہ استقامت دکھاتے ہیں ان کو دنیا میں کوئی نہیں
مٹا سکتا اس لئے ہماری فکر تم چھوڑ رب کعبہ کی قسم کہ وہ خود ہماری حفاظت کرے گا۔
تم اس پیارے وطن کی فکر کرو جو ہمیں بھی عزیز ہے اور تم سے زیادہ اس کے نقصان کا دکھ
ہمیں بھی پہنچے گا لیکن ہم اس معاملہ میں بے اختیار ہیں سوائے اس کے کہ حرف ناصحانہ کہ سکیں۔ ایک
غریبانه درخواست کر سکیں اس سے زیادہ ہمیں کوئی طاقت نہیں ۔ ہاں جہاں تک جماعت کا اللہ تعالیٰ
سے تعلق ہے یہ میں ضرور جماعت کو نصیحت کروں گا کہ اس تعلق کو استعمال کریں اور دعائیں کریں اور
گریہ وزاری کریں اور استغفار کریں کثرت کے ساتھ اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو نصیحت دے ان
کو عقل دے، ان کی آنکھیں کھولے کیونکہ واقعہ ملک اس وقت ایسے ہلاکت کے کنارے پر پہنچ چکا
ہے جسے قبروں میں پاؤں لٹکانا کہتے ہیں اور پوری قوم ملوث ہے اس ظلم میں ۔ اپنے اپنے مفادات کی
خاطر ، اپنے اپنے دھڑوں کے مفادات کی حفاظت کے لئے سارے مل کر قوم پر ظلم کرتے چلے جارہے
ہیں اور دیکھ نہیں رہے کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ رحم فرمائے ۔
و
آئندہ جو رمضان کے بقیہ دن ہیں ان میں ملک کی بقا کے لئے پاکستانی تو بہر حال دعا

خطبات طاہر جلد۴
525
خطبہ جمعہ ۷ / جون ۱۹۸۵ء
کریں گے لیکن میں باہر کے احمدیوں سے بھی درخواست کرتا ہوں اگر چہ ان کا وطن نہیں ہے لیکن وہ
پاکستان کے زیر احسان ضرور ہیں ۔ بہت سے ایسے ملک ہیں جہاں پاکستان کی مٹی میں پلنے والے
مجاہدین نے ، پاکستان میں پرورش پانے والے اسلام کے خدم نے والے اسلام کے خدمتگاروں نے نکل کر وہاں ملک سے ان
کے ملک میں اسلام کی خاطر بڑی تکلیفیں برداشت کیں اور احمدیت کا پودا وہاں لگایا اور غیروں کے
تسلط سے ان کو بچایا۔
افریقہ جانتا ہے کہ اگر احمدی مجاہدین وہاں نہ پہنچے ہوتے تو یا عیسائیت قابض ہو چکی ہوتی
ان ملکوں کے اوپر یاد ہر نیت یا دوسرے ازم ان ملکوں پر قابض ہو چکے ہوتے ۔ تو یہ احسان ہے تو
احمدیت کی طرف سے مگر احمدیت نے پاکستان میں جو پناہ حاصل کی اور یہاں جو مرکز قائم ہوا
اور یہاں سے وہ مجاہد تیار ہوئے اس سے آپ انکار کر ہی نہیں سکتے کہ پاکستان بھی اس احسان میں
شامل ہو چکا ہے۔ اس لئے صرف مذہبی احسان نہیں ہے اس ملک کا بھی احسان ہے تمام دنیا پر بڑے
لمبے عرصہ تک پاکستانی حکومتوں نے اس معاملہ میں تعاون ہی کیا ہے عناد کی راہ اختیار نہیں کی مخالفت
کی راہ اختیار نہیں کی۔ تو ساری قوم کا اس لحاظ سے احسان بنتا ہے۔ آپ فکر کریں اور پاکستان کے
لئے دعا کریں اس لئے بھی کہ پاکستان کی مٹی سے آپ کی خدمت کے سامان پیدا ہوئے ہیں اور پھر
اس لئے بھی کہ ساری جماعت کا مرکز ابھی تک وہاں ہے۔ اگر چہ اس کو بے اثر اور بے عمل کرنے کے
لئے آج کی حکومت کوشش کر رہی ہے۔ ہر طرح سے ظلم کر رہی ہے لیکن یہ دن تو رہا نہیں کرتے
ہمیشہ ۔ آئندہ ایسی حکومتیں بھی آسکتی ہیں جو تقویٰ اختیار کریں، جو انصاف پسند ہوں ۔ مرکز تو بہر حال
وہاں موجود ہے اس مرکز کے نام کی خاطر ہی ، تو وہ جو رمضان کا خاص دعاؤں کا حصہ ہے وہ آنے والا
ہے۔ اس لئے جہاں احمدیت کے لئے دعائیں کریں گے وہاں پاکستان کے لئے بھی دعائیں کریں
اور هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ (الرحمن (۶۱) کی نصیحت کو پیش نظر رکھیں ۔ اللہ تعالیٰ
جماعت احمدیہ کی دعاؤں کو قبول فرمائے اور پاکستان میں ایک صحت مند انقلاب کے سامان پیدا
فرمائے۔ ایسا صحت مند انقلاب ہو کہ ہم فخر کے ساتھ کہہ سکیں کہ واقعہ پاکستان جس مقصد کے لئے
بنایا گیا تھا اس مقصد کی حفاظت کے لئے اب یہ ایک نا قابل تسخیر قلعہ بن چکا ہے
-
لا اله الا الله محمد رسول اللہ کے نام پر بنایا گیا تھا اور اسی نام کی حفاظت کرتے

خطبات طاہر جلد۴
526
خطبہ جمعہ ۷ / جون ۱۹۸۵ء
ہوئے اگر یہ ملک ٹوٹتا تو ہم فخر سے جانیں دیتے اور خوشی سے اس بات کو قبول کرتے کیونکہ مجاہد کی
موت بھی قابل فخر موت ہوتی ہے مگر ظلم یہ ہے کہ اس کلمہ کو و مٹاتے مٹا - ہوئے اس ملک کے مٹنے مٹنے ۔ کے آثار
ظاہر ہو رہے ہیں ، اس کلمہ کی مخالفت کرتے ہوئے اس ملک کے مٹنے کے آثار ظاہر ہورہے ہیں اگر یہ
موت مقدر ہے تو بہت ہی ذلیل موت ہے، نہایت ہی درد ناک موت ہو گی اس ملک کی کہ اسلام کے
نام پر بنایا اور اسلام کی بنیادوں کو مٹاتے ہوئے آپ مٹ گیا۔ اس لئے دوہرے فکر کے ساتھ دعاؤں
کی ضرورت ہے اللہ تعالیٰ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے اور ہمیں اس پاک وطن کی طرف سے خوشیاں
دیکھنی نصیب فرمائے ۔ آمین
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:
(بقیہ ) خطبہ ثانیہ پڑھنے سے پہلے یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں ہمارے سلسلہ کے ایک پرانے
بزرگ جو سیرالیون جماعت کے ابتدائی مخلصین میں سے ہیں اور بہت خدمت کی انہوں نے جماعت
کی وہاں ۔ جماعت کو پھیلانے اور مستحکم کرنے میں بہت عظیم کردار ادا کیا ہے ، الحاج مکرم علی روجرز
صاحب(Ali Rogers وہ 95 سال کی عمر میں 23 مئی کو وفات پاگئے ۔ مبلغ انچارج لکھتے
ہیں کہ ایمان ، تقوی اور اخلاص میں انہوں نے مسلسل ترقی کی ہے۔ 1939ء میں یہ احمدی ہوئے
تھے اور ہر سلسلہ کی ضرورت کو اپنی ضرورت پر ترجیح دی ہے ۔ ایک دفعہ عیسائیوں نے پریس میں
جماعت کا لٹریچر طبع کرنا بند کر دیا اور کوئی پریس نہیں تھا سوائے عیسائی پریس کے اور جماعت کے پاس
وسائل بھی نہیں تھے کہ وہ فوری طور پر کچھ کر سکیں۔ تو علی روجر صاحب نے فوراً بو (Bo) شہر میں ایک
بہت ہی عظیم الشان وسیع و عریض مسجد کے لئے قطع پیش کیا پھر مالی قربانی کی اور کہا کہ یہاں اپنا پریس
لگاؤ اور ہم دیکھتے ہیں کہ عیسائی کس طرح روک سکتے ہیں ۔ چنانچہ اس کے نتیجہ میں پھر جماعت احمد یہ
کی اشاعت کا کام رکا نہیں۔ تو یہ عاشق تھے سلسلہ کے اور موصی بھی تھے اور بہت وسیع ان کا احسان کا
معاملہ تھا ماحول میں ۔ جب احمدی ہوئے تو ان کی دس بارہ بیویاں تھیں رواج کے مطابق ۔ بلاتر ددفوراً
باقیوں کو بڑے احسان کے ساتھ رخصت کیا اور چار رکھیں اور کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا میرے رواج
پر اسلام کا رواج بہر حال فوقیت رکھتا ہے۔ تو بہت نیک صفت انسان تھے اور حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کا تھے
ان سے بہت پیار تھا۔ مبلغ نے لکھا مجھے بڑا صدمہ ہوا اس بات سے کہ بڑی حسرت تھی کہ میں چوتھے

خطبات طاہر جلد ۴
527
خطبہ جمعہ ۷ / جون ۱۹۸۵ء
خلیفہ سے بھی مل لوں لیکن چونکہ بہت کمزور ہو چکے تھے اس لئے آنہیں سکے جلسہ سالانہ پر ۔ان کا
غائب جنازہ ہوگا ، ان کو خاص طور پر اور ان کی اولادوں کو بھی نسلاً بعد نسل خدا تعالی کے فضل کے لئے
دعاؤں میں یاد رکھیں کہ اللہ تعالی اس خاندان کو غیر معمولی برکتیں عطا فرمائے۔
ایک ہیں خورشید بیگم صاحبہ اہلیہ عبد العزیز صاحب قریشی ، نیروبی کے ہیں مبارک احمد قریشی ؟
اور عارف احمد قریشی ان کی والدہ ، یہ بھی وفات پا گئیں ہیں جلنگھم میں ، انکی بھی نماز جنازہ ہوگی ، یہ
دونوں بزرگوں کی ہوگی ۔

آج 10 میں سے 10 باقی