جماعت لیلة القدر کے دور سے گزرہی ہے سندھ میں احمدیوں پر مظالم کا ذکر

حصہ 2

خطبات طاہر جلد۴
548
خطبه جمعه ۱۴ جون ۱۹۸۵ء
سامنے ہم نے اس آگ کو گلزار ہوتے بھی دیکھ لیا۔
یہ وہ لوگ ہیں خدا کے بندے، جن کو یہ راہ حق سے ظلم وستم کے ذریعہ ہٹانا چاہتے ہیں، یہ
وہ خدا کے بندے ہیں جن کو کلمہ توحید سے ظلم وستم کے ذریعہ کے ذریعہ ہٹانا چاہتے ہیں ، اپنی سفا کیوں اور
اپنے مظالم اور اپنے تاریک خیالات کی پیداوار، وہ تمام حرکتیں جو انبیاء کے دشمن انبیاء کے
غلاموں کو راہ حق سے ہٹانے کے لئے اختیار کرتے تے تھے یہ وہ ساری حری ساری حرکتیں کر رہے ہیں۔ بے
وقوف ہیں جو سمجھتے ہیں ان مظالم کے ذریعہ جماعت احمدیہ کو راہ حق سے ہٹا سکیں گے۔ جھوٹے اور
نادان ہیں کبھی پہلے بھی اللہ تعالیٰ کے بھیجے ہوؤں کے غلام ان آزاروں سے، ان تکلیفوں کی وجہ سے
راہ حق سے ہٹے ہیں جو آج ہٹیں گے؟
پس میں ان سے کہتا ہوں اور ساری جماعت کی نمائندگی میں یہ کہتا ہوں کہ تم جو چاہو
کرلو، جتنا زور لگانا ہے لگا لو۔ خدا کی قسم ! ہم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے
غلاموں کی راہوں سے نہیں ہٹیں گے نہیں ہٹیں گے اور احمدیت کا یہ قافلہ ہمیشہ آگے ہی بڑھتا
چلا جائے گا۔ جن راہوں پر تم چل رہے ہو تاریخ انسانیت سے ثابت ہے کہ وہ ناکامی اور نامرادی کی
راہیں ہیں۔ وہ ہمیشہ تاریک راہوں کے طور پر دنیا پہ ظاہر ہوئیں اور ان راہوں پر آنے والوں نے نظر
ڈالی تو ہمیشہ ان راہوں پر لعنتیں بھیجتے رہے۔ وہ مغضوب علیھم کی راہیں ہیں وہ ضالین کی راہیں
ہیں لیکن خدا کی قسم ! ہم جن راہوں پہ چل رہے ہیں وہ انبیاء اور ان کے اصدقاء غلاموں کی راہیں
ہیں اور یہ وہ راہیں ہیں جو کہکشائیں بن کر آسمان پر چمکا کرتی ہیں۔ ایک آسمان کی کہکشانوں کو ہم
نے دیکھا ہے جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں اولین نے اپنے قدموں
سے بنائی تھیں اور اسے دیکھنے والو، دیکھو! کہ محمد مصطفیٰ کے غلام ! آخرین میں ظاہر ہونے والے اب
پھر ان کہکشانوں کو اپنے خون سے بنا رہے ہیں، ان کو اپنی قربانیوں سے روشن کر رہے ہیں اور آئند
ہ زمانہ ان چمکتی ہوئی کہکشانوں کو دیکھے گا اور ان سے سبق حاصل کرے گا اور ان حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام اور محمد مصطفیٰ ﷺ کے غلاموں پر ہمیشہ رحمت اور درود بھیجتا رہے گا۔ پس مبارک
ہو تم جو اس لیلۃ القدر کے زمانے کو پانے والے ہو۔ مبارک ہو تم ! جنہوں نے اپنی قربانیوں سے ثابت
کر دیا کہ وہ خدا کی قدر کے لائق بن گئے ۔ خدا کی قدر کے لائق ٹھہرائے گے۔ پس جو زور لگتا ہے تم لگا

خطبات طاہر جلد۴
549
خطبه جمعه ۱۴ جون ۱۹۸۵ء
لواے دشمنان احمدیت ! جتنے احمدی شہید کرنا چاہتے ہو شہید کر لو ایک ناروے کی مسجد نہیں تم جتنی چاہو
بم سے ان کو اڑانے کی کوشش کرو۔ خدا کی قسم ہمارا خدا ہمارے ساتھ ہے۔ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کا خدا ہمارے ساتھ ہے۔ محمد مصطفیٰ" کے غلاموں کا خدا ہمارے ساتھ ہے۔ آپ کے عاشق صادق
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا خدا ہمارے ساتھ ہے۔ تم لازما نا کام اور نامراد ہو کر مرو گے اور
احمدیت کے لئے وہ صبح ضرور طلوع ہوگی جس کے متعلق خدا فرماتا ہے اور قرآن میں وعدہ کرتا ہے،
جس کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ اے میرے بن رے بندو! یہ رات جاری تو
رہے گی لیکن ہمیشہ کے لئے نہیں ۔ یہ دکھ ہیں مگر میں ان دکھوں کو قدر اور پیار کی نگاہ سے دیکھ
رہا ہوں ۔ پس میں تمہیں خوشخبری دیتا ہوں هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ یہ مطلع فجر تک کی باتیں ہیں
اور وہ فجر کا طلوع ہونا زیادہ دیر کی بات نہیں رہی ۔
خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا۔:
ابھی نماز جمعہ کے بعد میں اپنے بہت ہی پیارے شہید بھائی ڈاکٹر عقیل بن عبدالقادر کی نماز
جنازہ پڑھاؤں گا۔ اس کے ساتھ ہی باقی جو شہدائے احمدیت ہیں ان کی بھی دوبارہ اکٹھی نماز جنازہ
پڑھی جائے گی ۔ اس دعا کے ساتھ اس التجا کے ساتھ کہ یہ وداع کا جمعہ ہمارے لئے دکھوں اور
مصیبتوں کے وداع کا جمعہ بھی بن جائے ۔ جس طرح کہ بعض بھائیوں نے مبشرات دیکھی ہیں اور لکھا
ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خوشخبری دی ہے کہ اس رمضان کے بعد احمدیوں کے دلوں کی فرحت کا سامان فرمایا
جائے گا۔ پس اللہ تعالیٰ وہ فرحت کا سامان ہمارے لئے فرمائے اور اس لیلۃ القدر کی رات کو اب قبول
فرمالے اور وہ بھائی جو دکھ اٹھا رہے ہیں جس طرح ان کو صبر دیا ہے ہم جو دکھوں کی حسرتیں لئے بیٹھے
ہیں ہمیں بھی صبر عطا کرے ۔

آج 10 میں سے 10 باقی