مذہبی تاریخ اپنے آپ کو ضرور دہراتی ہے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے مذہبی تاریخ کے دہرائے جانے کے قرآنی اصول پر تفصیلی روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ انبیاء کی مخالفت اور حق کے انکار کے طور طریقے ہر دور میں ایک جیسے رہتے ہیں۔ آپ نے بیان فرمایا کہ کس طرح مخالفین نصوص میں تحریف کر کے بعض باتوں کو ظاہر اور اکثر کو چھپاتے ہیں اور رسم و رواج یا خاندانی دباؤ کی وجہ سے سچائی قبول نہیں کرتے۔ خطبہ کے اختتام پر حضور نے جماعت احمدیہ کے دو مرحومین کے جنازہ غائب کا اعلان فرمایا۔

موضوعات: مذہبی تاریخ کا اعادہ، قرآن کریم کی تفاسیر و معارف، انبیاء کا انکار، مخالفین کا طرز عمل، نماز جنازہ غائب

خطبات طاہر جلد ۴
563
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۸۵ء
مذہبی تاریخ اپنے آپ کو ضرور دہراتی ہے
( خطبه جمعه فرموده ۲۸ جون ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :
وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِي هَذَا الْقُرْآنِ لِلنَّاسِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ وَكَانَ
الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا وَمَا مَنَعَ النَّاسَ أَنْ يُؤْمِنُوا
إِذْ جَاءَهُمُ الْهُدَى وَيَسْتَغْفِرُوا رَبَّهُمْ إِلَّا أَنْ تَأْتِيَهُمُ
سُنَّةُ الْأَوَّلِينَ أَوْ يَأْتِيَهُمُ الْعَذَابُ قُبُلًا وَمَا نُرْسِلُ
الْمُرْسَلِينَ إِلَّا مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ وَيُجَادِلُ الَّذِينَ
كَفَرُوا بِالْبَاطِلِ لِيُدْحِضُوا بِهِ الْحَقَّ وَاتَّخَذُوا ايْتِي وَمَا
انْذِرُوا هُزُوًا وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ بِايَتِ رَبِّهِ
فَأَعْرَضَ عَنْهَا وَنَسِيَ مَا قَدَّمَتْ يَدُهُ إِنَّا جَعَلْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ
اكِنَّةً أَنْ يَفْقَهُوهُ وَفِي أَذَانِهِمْ وَقُرًا وَإِنْ تَدْعُهُمْ إِلَى
الْهُدَى فَلَنْ يَهْتَدُوا إِذَا أَبَدًا وَرَبُّكَ الْغَفُورُذُو الرَّحْمَةِ
لَوْ يُؤَاخِذُهُمْ بِمَا كَسَبُوا لَعَجَّلَ لَهُمُ الْعَذَابَ بَلْ لَّهُمْ
مَوْعِدُ أَنْ يَجِدُوا مِنْ دُونِهِ مَوْبِلًا (الكيف : ۵۵-۵۹)
پھر فرمایا :
یہ کہا جاتا ہے کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے۔ دنیا کی تاریخ سے متعلق تو یہ محاورہ سو

خطبات طاہر جلد ۴
564
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۸۵ء
فیصدی صادق ہوتا نظر نہیں آتا کیونکہ تاریخ عالم پر نگاہ ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر قوم کی تاریخ
نے ہمیشہ اپنے آپ کو نہیں دہرایا لیکن جہاں تک مذہبی تاریخ کا تعلق ہے قرآن کریم سے یقینی طور پر
پتہ چلتا ہے کہ مذہبی تاریخ ضرور اپنے آپ کو دہراتی ہے اور ہمیشہ سے دہراتی چلی آئی ہے ۔ چنا چنانچہ
جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان میں اسی دہرائی جانے والی تاریخ کے ایک دردناک
پہلو کا ذکر ہے ۔ دہرائی جانے والی تاریخ دردناک بھی ہے، المیہ بھی ہے اور بشارتوں سے بھی تعلق
رکھنے والی ہے۔ قرآن کریم نے دونوں تاریخوں کا الگ الگ ذکر فرمایا ہے۔
جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان میں اس المیہ تاریخ کا ذکر ہے جو ہمیشہ دہرائی
جاتی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِي هَذَا الْقُرْآنِ لِلنَّاسِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ
اور وہ تمام باتیں جو یاد رکھنے کے لائق ہیں ، جن کو نمونے کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے یا جن
سے نصیحت حاصل کی جاتی ہے وہ ساری ہم نے اس قرآن کریم میں لوگوں کے فائدہ کے لئے
محفوظ کر رکھی ہیں ۔ یعنی کوئی ایک بھی ایسی بات تاریخ عالم میں باقی نہیں رکھی جو مثل کے طور پر
پیش کی جاسکتی ہو، جس کو دیکھ کر بنی نوع انسان استفادہ کر سکتے ہوں اور خدا تعالیٰ نے اس کا
تذکرہ قرآن کریم میں نہ کیا ہو۔
وَكَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا لیکن عجیب ظالم انسان ہے ، اس کے باوجود
اکثر باتوں میں بہت جھگڑالو ہے اور بہت ہی کج بحث ہے ۔ باوجود اس کے کہ ہر قسم کے تاریخی
واقعات جن سے انسان سبق حاصل کر سکتا تھا ہم نے کھول کھول کر قرآن میں بیان فرمادیئے لیکن
انسان کو دیکھو کہ پھر بھی جھگڑے کی راہیں نکالتا ہی چلا جاتا ہے۔
16 June 16۔28۔85\Backup_o
khutba2۔jpg not found۔
پس کیا نتیجہ نکلا ؟ نتیجہ یہ نکلا کہ لوگوں کو اس بات سے کہ وہ ایمان لے آئیں جب ہدایت
ان کو پہنچے اور پھر اپنے رب سے استغفار کریں اس بات سے انہیں کوئی چیز نہیں روکتی مگر شاید یہ تقدیر
کہ انہوں نے پہلوں کے قدم پر ضرور قدم رکھتے ہیں اور پہلوں کی سنت پر ضرور چلنا ہے یعنی یہ طرز
بیان اس رنگ میں ہے کہ گویا وہ فیصلہ کر بیٹھے ہیں کہ ہم نے تو اپنے پہلوں کے قدم بقدم ضرور چلنا
ہے اور چونکہ یہ ہمارا فیصلہ ہے کہ ہم نے ان کی سنت کو نہیں چھوڑ نا اس لئے ہم ایمان نہیں لائیں گے۔

خطبات طاہر جلد ۴
565
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۸۵ء
أَوْ يَأْتِيَهُمُ الْعَذَابُ قُبلا یا پھر اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ عذاب ان
کے سامنے آکھڑا ہو اور دوسری طرف خدا فرماتا ہے وَمَا نُرْسِلُ الْمُرْسَلِينَ إِلَّا
مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ رسولوں کو ہم داروغہ بنا کر تو بھیجتے نہیں جو زبر دستی پکڑ کر ان کو ٹھیک
کر لین ہم تو انہیں سوائے مبشرین اور منذرین کے اور کسی حیثیت سے نہیں بھیجتے ۔ یعنی لوگوں کو ڈرانا
ان کا کام ہے، لوگوں کو خوشخبریاں دینا ان کا کام ہے۔ زبردستی ہدایت دینا ان کا کام نہیں اور اس کے
مقابل پر جن لوگوں نے کفر اختیار کیا وہ ہر ہتھکنڈہ اختیار کرتے ہیں حق کو دبانے اور مٹانے کے لئے
يُجَادِلُ الَّذِينَ كَفَرُوا بِالْبَاطِلِ۔ وہ حق سے مقابلے کیلئے باطل طریق اختیار کرتے ہیں ۔
لِيُدْحِضُوا بِهِ الْحَقَّ ۔ تاکہ حق کو مٹا ڈالیں ۔ وَاتَّخَذُوا ايْتِي وَمَا انْذِرُوا هُزُ وَ ا اور وه
پکڑ لیتے ہیں ہمارے نشانات کو اور جس بات سے وہ ڈرائے جاتے ہیں اس کو ٹھٹھے کے طور پر یعنی
تمسخر اڑاتے ہیں ہمارے نشانات کا بھی اور جب انہیں ڈرایا جاتا ہے کہ خدا کے عذاب سے ڈرو، اللہ
کا خوف کرو تو وہ ہنستے ہیں اور تمسخر اڑاتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ بِايْتِ رَبِّهِ فَأَعْرَضَ عَنْهَا
وَنَسِيَ مَا قَدَّمَتْ يَده کہ ہر بدکار ، بد اعمال ظالم ہوتا ہے مگر اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جسے
اللہ تعالیٰ کی آیات بتا کر نصیحت دینے کی کوشش کی جائے اور اس کے رب کی آیات اس کے سامنے
پڑھ کر اس کو نیک باتوں کی طرف بلایا بھی جا رہا ہو ۔ فَأَعْرَضَ عَنْهَا پھر وہ اس سے منہ موڑ
لیتا ہے وَنَسِيَ مَا قَدَّمَتْ يَدهُ اور بھول جاتا ہے کہ میں نے کس قسم کے اعمال آگے بھیجے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ایسے ہی لوگ ہیں جن کے دلوں پر ہم نے کئی قسم کے پردے ڈال رکھے ہیں اور وہ
پردے اس راہ میں حائل ہو جاتے ہیں کہ أَنْ يَفْقَهُوهُ کہ وہ حق کو سمجھ سکیں اور اسی طرح ان کے
کانوں میں بوجھ پڑ جاتے ہیں ۔ اگر تو انہیں ہدایت کی طرف بلائے تو وہ ہدایت کی طرف ہرگز کبھی
بھی نہیں آئیں گے۔ اس کے باوجود وَرَبُّكَ الْغَفُورُ ذُو الرَّحْمَةِ الله تعالی بہت ہی بخشش
کرنے والا ہے اور بہت ہی رحمت فرمانے والا ہے لَو يُؤَاخِذُهُمْ بِمَا كَسَبُوا اگر خدا
ان کے ہر اس فعل پر جو وہ کرتے ہیں ان کو پکڑ نے لگ جاۓ لَعَجَّلَ لَهُمُ الْعَذَابَ تو عذاب
ان پر بہت پہلے آجائے ۔ اگر انکی بداعمالیوں کی سزا دینے میں خدا جلدی کرے اور وہ صاحب مغفرت اور

خطبات طاہر جلد ۴
566
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۸۵ء
صاحب رحمت نہ ہو تو ان کا عذاب توان پر پہلے مقدر ہو چکا ہے ۔ بَلْ لَّهُمْ مَّوْعِدُ لَنْ
يَجِدُوا مِنْ دُونِهِ مَوْ بِلا لیکن انکے لئے ایک وعدہ مقرر ہے ، ایک وعدہ کا دن ہے۔ کیوں
وعدہ ہے اس مضمون کو وَرَبُّكَ الْغَفُورُدُ والرَّحْمَةِ کھول رہا ہے۔ فرماتا ہے ہم اس لئے
عذاب میں جلدی نہیں کرتے ، اس لئے عذاب دیر سے آتا ہے تا کہ انکو استغفار کا موقع مل
جائے ، تاکہ اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے اور انکی مغفرت فرمائے ۔
پس وہ مومن یا مومنوں میں سے بعض جو گھبرا جاتے ہیں اور جلدی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ
خدا کے پیاروں کو اتنے دکھ دیئے جارہے ہیں ، اتنی گالیاں دی جارہی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کو کوئی خیال نہیں
آتا، کیوں خدا ان پر بجلی نہیں گراتا ، کیوں انکو نہیں پکڑتا؟ ان کا جواب ہے کہ خدا تعالیٰ بہت ہی غیر معمولی
مغفرت فرمانے والا ہے۔ بندوں کی مغفرت کے تصور سے اس کا مغفرت کا تصور بہت بالا ہے وہ بے انتہا
رحمت فرمانے والا ہے اس لئے وہ انکو مہلت دیتا چلا جاتا ہے تا کہ وہ استغفار کریں اور توبہ کریں اور وہ
خدا تعالیٰ کی مغفرت رت اور اور رحمت رحمت ۔ سے فائدہ اٹھا سکیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ کلیہ بیچ بیچ کر کر نکل
جائیں گے۔ ان کا ایک ایسا دن مقرر ہے اور ایک ایسا عذاب مقدر ہے کہ جس سے وہ کسی طرح کسی پناہ
میں نہیں جاسکتے ۔ کوئی موئل انکے لئے نہیں ہے، کوئی پناہ گاہ انکے لئے باقی نہیں ہے۔
یہ ہے عمومی مضمون قرآن کریم کا جس سے پتہ چلتا ہے کہ نہ صرف یہ کہ تاریخ دہرائی جاتی
ہے بلکہ قرآن کریم نے اس تمام تاریخ کو محفوظ بھی فرمایا لیا ہے اور ہر قسم کی مثل قرآن کریم میں موجود
ہے۔ اس پہلو سے جب ہم قرآن کریم کا مطالعہ کرتے ہیں تو بیسیوؤں پہلو ہیں انبیاء کے انکار کے
اور حق کی مخالفت کے جن کو نہایت ہی لطافت اور نہایت ہی باریکی کے ساتھ بھی خدا نے محفوظ فرمایا
ہوا ہے اور کھلے کھلے لفظوں میں ان کے نمایاں پہلو بھی ہمارے کے سامنے کھول کر رکھے ہوئے
ہیں۔ کوئی پہلو ایسا باقی نہیں ہے جس کا ذکر قرآن کریم میں موجود نہ ہو بلکہ قوموں کا نفسیاتی تجزیہ بھی
پیش فرمایا گیا ہے پھر کیوں ان کو غلط نہی ہوتی ہے؟ کیوں وہ دھوکا کھاتے ہیں ۔ کیا ان کے مقاصد
ہوتے ہیں؟ تمام تفاصیل قرآن کریم میں موجود ہیں لیکن چونکہ وقت کی مجبوری ہے اس لئے میں نے
آج کے خطبہ کیلئے چند آیات چنی ہیں جن میں مِنْ كُلِّ مَثَلِ اللہ تعالیٰ نے چند بنیادی
مثلات مذکور فرمادی ہیں ۔ ایک بات جو بڑی بات جو بڑی اہم ہے اور جو انسان کے عمومی رویے کا پتہ دیتی ہے کہ

خطبات طاہر جلد ۴
567
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۸۵ء
کیوں وہ حق کا انکار کیا کرتا ہے وہ اس آیت کریمہ میں بیان فرمائی گئی:
وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ إِذْ قَالُوا مَا أَنْزَلَ اللَّهُ عَلَى بَشَرٍ
مِنْ شَيْءٍ قُلْ مَنْ أَنْزَلَ الْكِتَبَ الَّذِي جَاءَ بِهِ مُوسَى نُورًا
وَهُدًى لِلنَّاسِ تَجْعَلُوْنَهُ قَرَاطِيْسَ تُبْدُونَهَا وَتُخْفُونَ
كَثِيرًا وَعُلِّمْتُمْ مَّا لَمْ تَعْلَمُوا أَنْتُمْ وَلَا آبَاؤُكُمْ قُلِ اللَّهُ
ثُمَّ ذَرْهُمْ فِي خَوْضِهِمْ يَلْعَبُونَ (الانعام : ۹۲)
اور وہ لوگ جو وحی کا انکار کرتے ہیں اور کہتے ہیں خدا تعالیٰ کسی بشر پر کچھ نازل نہیں فرمائے
گا یا نہیں نازل فرمایا کرتا یہاں سے بات چلتی ہے ۔ کہتے ہیں ہو ہی نہیں سکتا ، بالکل لغو بات ہے کہ
خدا تعالی آج کسی انسان کے ساتھ کلام کر رہا ہو۔ ہرگز ایسی کوئی بات نہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اس
میں محض بندے کا انکار نہیں ہے بلکہ ان کے اس دعوے میں کہ خدا تعالیٰ کلام نہیں کرتا خدا تعالیٰ کی
ناقدری اور ناقدرشناسی ہے۔ وہ کیسے خدا کا منہ بند کر سکتے ہیں وہ کیسے خدا تعالیٰ کو باز رکھ سکتے ہیں
کلام کرنے سے اگر وہ کلام کرنے کا فیصلہ فرمائے ۔ یہ ہوتے کون ہیں جو خدا کے اوپر بندشیں لگانے
والے مَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِ ان جاہلوں کو اللہ کی قدر ہی معلوم نہیں ، وہ اس بات کو بھول
جاتے ہیں۔ قُلْ مَنْ اَنْزَلَ الْكِتَبَ الَّذِي جَاءَ بِهِ مُوسٰی ان سے کہہ دو یا تو ان سے کہہ د
ے کہ اگر یہ بات ہے تو موسیٰ پر جو کتاب آئی تھی اس کو کس نے اتارا تھا۔
یہاں صرف حضرت موسیٰ کو ایک مثال کے طور پر پیش فرمایا گیا اس لئے کہ یہاں اہل
کتاب بطور اول مخاطب ہیں ۔ مراد یہ ہے کہ تم خود ایسی کتابوں کے ماننے والے ہو جو پہلے اتاری
گئیں ۔ کیوں اتاری گئیں؟ کیا ان سے پہلے انبیاء نہیں آئے تھے۔ کیوں وہاں تک بات پہنچ کر نہیں
ٹھہر گئی ؟ جب تم تسلیم کرتے ہو کہ موسیٰ پر یا کسی ایک نبی پر خدا نے کلام نازل فرمایا تو اس سے پہلے بھی
تو خدا کلام نازل فرمایا کرتا تھا۔ اس وقت کے لوگوں کو کیوں یہ حق نہیں تھا کہ وہاں کھڑے ہو جاتے
اور کہہ دیتے اب خدا نازل نہیں فرمائے گا پہلوں پر نازل فرما چکا ہے اور اگر پہلے لوگوں کو حق نہیں تھا
موسیٰ کے انکار کا تو تمہیں کیا حق ہے محمد مصطفی ﷺ کے انکار کا ؟ ایک جاری سلسلہ ہے کہ خدا ہمیشہ
بندوں سے کلام کرتا آیا ہے۔ اس لئے جب تم ایک کے کلام کو تسلیم کر لیتے ہو تو دوسرے کے کلام کے

خطبات طاہر جلد ۴
568
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۸۵ء
متعلق خدا کے اوپر بندشیں نہیں لگا سکتے اور یہ جو انکار ہے یہاں بشر کی ہتک نہیں بلکہ خدا کی ہتک ہے۔
پھر فرمایا تَجْعَلُونَهُ قَرَاطِيْسَ تُبْدُونَهَا وَتُخْفُونَ كَثِيرًا کہ تمہارے انکار
کی وجہ یہ ہے کہ تم ٹیڑھے ہو چکے ہو اور خدا کی طرف سے جو پہلا کلام تھا خدا کا اس کے ساتھ بھی تم
ایسا ہی کام کر چکے ہو جو کبھی کا سلوک ہے اور ٹیڑھے پن کا سلوک کر چکے ہو۔ تم اس لائق نہیں ہو کہ خدا
کے کلام سے استفادہ کرو ورنہ خدا تعالیٰ کا کلام تو کبھی بند نہیں ہوا کرتا۔ فرمایا دیکھو موسیٰ پر بھی تو کلام
نازل ہوا تھا یہ تو تم مانتے ہو لیکن اس کلام سے تم نے کیا کیا ؟ تَجْعَلُونَهُ قَرَاطِیسَ تم نے اس
کو کاغذ کاغذ پر چی پر چی کر دیا ۔ ایک نے تم میں سے ایک آیت اٹھائی اور اس کا ایک معنی نکالا کسی
اور نے کوئی دوسری اور آیت اٹھائی اور اس کا کوئی اور معنی نکالا اور رفتہ رفتہ ایک کتاب تھی جو حضرت
موسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوئی وہ بہتر (۷۲) فرقوں میں تبدیل ہو گئی اور ہر فرقے نے اس کتاب کی
بعض آیات کو پکڑ لیا اور بعض کو چھوڑ دیا۔ تم نے کتاب کے ساتھ تفریق کرنی شروع کر دی یہاں تک
سے
کہ اس کی وحدت ختم ہوگئی ، بظاہر وہ ایک کتاب رہی لیکن فی الحقیقت ہر فرقے نے اس میں ۔
بعض چیزوں کو اپنے لئے اخذ کر لیا اور بعض کو دوسروں کے لئے چھوڑ دیا ، بعض آیات کا ایک مفہوم کسی
ایک فرقے نے لے لیا اور دوسرا مفہوم دوسرے فرقے نے لے لیا۔ تو ایک کتاب ہوتے ہوئے بھی
قراطيس بن گئی ۔ فرمایا جب تمہارا یہ حال ہے تو تم دراصل نہ خدا کی قدر کرنے والے ہو، نہ خدا
کے کلام کی قدر کرنے والے ہو، اگر تم اللہ کی قدر کرتے اور اس کی اہمیت تمہارے ذہنوں میں ہوتی
اور اس کا ادب ہوتا تمہارے دلوں میں تو خدا کے کلام پر قدغن لگانے کا تم سوچ بھی نہیں سکتے تھے اور
نہ ہی گھر بیٹھے یہ فیصلہ کرتے کہ اب خدا کسی سے کلام نہیں کرے گا۔ اگر خدا کی کوئی قدر ہوتی تو تم اس
کے کلام کا یہ حال نہ کرتے اس کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور اس کے نتیجہ میں خود ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے ۔
وَعُلِّمْتُمْ مَّا لَمْ تَعْلَمُوا أَنْتُمْ وَلَا آبَاؤُكُمْ اور تمہیں بھی تو خدا نے ایسا علم دیا تھا جو تم
نہیں جانتے تھے۔ نہ تم اس سے واقف تھے نہ تمہارے آباء واجداد واقف تھے ، کون تھا وہ علم دینے
والا ؟ قُلِ اللهُ ثُمَّ ذَرْهُمْ فِي خَوْضِهِمْ يَلْعَبُونَ پھر ان کو چھوڑ دو یہ بات کہہ کر کہ یہ تمہارا
حال ہے پھر خدا جو چاہے ان سے سلوک کرے فِي خَوْضِهِمْ يَلْعَبُونَ وہ اپنے ٹھٹھے ، مذاق اور
تمسخر میں بے شک بھٹکتے اور کھیلتے رہیں ۔

خطبات طاہر جلد ۴
569
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۸۵ء
صلى الله
یہ جو اہل کتاب کو مخاطب کر کے یہ فرما یا تُبْدُونَهَا وَتُخْفُونَ كَثِيرًا اس میں ایک اور
کجی کا پہلو بھی بیان فرمایا دیا گیا کہ وہ بعض چیزوں کو تو ظاہر کرتے ہیں اور بعض کو چھپاتے ہیں ۔ یعنی
جانتے ہوئے جن چیزوں پر ایمان لاتے ہیں ان میں سے بھی بعض کو ظاہر کرتے ہیں اور بعض کو
چھپاتے ہیں، یہ پہلی کبھی کے علاوہ ایک اور بات ہے جو بیان فرمائی گئی ہے ایک تو یہ ہے کہ بعض نے
بعض آیات کو پکڑا مثلاً نور والی آیت کو پکڑ لیا اور نورانی ہو گئے اور اس کے نتیجہ میں ایک ایسا فرقہ بنالیا
جس کا یہ عقیدہ تھا کہ آنحضرت ا نور تھے بشر نہیں تھے اور ایک دوسرے فرقے نے بشر والی آیت
کو پکڑ لیا اور یہ عقیدہ گھڑ لیا کہ بشر تھے ، نو ر نہیں تھے ۔ اس کو تو کہتے ہیں قَرَاطِیسَ یعنی قرطاس کی
بجائے اسے کاغذ کاغذ ، پر چی پر چی کر دیا اسی طرح بعض آیات کو ایک عقیدہ والے پکڑ کر بیٹھ گئے
بعض آیات کو دوسرے عقیدہ والے پکڑ کر بیٹھ گئے ۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
تُبْدُونَهَا وَتُخْفُونَ كَثِيرً ا تم اپنے مطلب کی باتیں ظاہر کرتے ہو اور اپنے مطلب کے خلاف
باتوں کو چھپا لیتے ہو ۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ تم میں سے ہر ایک کے پاس بہت تھوڑا رہ گیا ہے یہ
ایک بہت ہی اہم نکتہ ہے جسے سمجھنا چاہئے ۔ جب مذاہب میں تفریق ہو جاتی ہے بٹ جاتے ہیں
فرقوں تو یہ نہیں ہوا کرتا کہ ہر فرقے کے پاس اکثر موجود رہتا ہے اور تھوڑا ہے جسے وہ چھوڑتے
ہیں۔ جو ان کے پاس ہوتا ہے اسے تو وہ ظاہر کرتے ہیں جو نہیں ہوتا اس کو چھپاتے ہیں تو فرمایا
تُبْدُونَهَا وَتُخْفُونَ كَثِيرًا کچھ اس میں سے کو تم ظاہر بھی کرتے ہو لیکن اکثر حصہ کو چھپا جاتے ہو
جس کا مطلب ہے حق کے وہ تمام پہلو جو تمہیں پسند نہیں ہیں ان کو تم چھپاتے ہو اور وہ پہلوا کثر ہیں یعنی
حق میں سے تھوڑا تمہیں پسند آتا ہے اور باقی اکثر سے تم محروم بیٹھے ہوئے ہو ورنہ اس کو چھپاؤ نہیں ۔
یہ حال آج بھی ہم اسی طرح دیکھ رہے ہیں۔ ہر فرقے کے پاس قرآن کی سچائیوں میں
سے تھوڑی باقی رہ گئی ہے باقی اور اکثر ان کے عقائد تو ہمات اور رسومات میں بدل چکے ہیں۔ ان کے
تصورات کے اکثر پہلو بدل چکے ہیں ۔ کسی ایک فرقہ کو آپ لے لیجئے اس سے خدا کا تصور معلوم
کیجئے ، رسول کا تصور معلوم کیجئے ، انبیاء کا تصور معلوم کیجئے ، کتب الہی کا تصور معلوم کیجئے غرضیکہ کے
ایمانیات کے تمام پہلوؤں پر ان سے گفتگو کریں ہر پہلو میں آپ بگاڑ دیکھیں گے۔ مثلاً ملائکۃ اللہ
کے وجود ہی کو مسخ کر دیا گیا ہے یعنی ایسا تصور پیش کرتے ہیں جسے دنیا کا کوئی انسان جو فطرت سلیمہ اور

خطبات طاہر جلد ۴
570
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۸۵ء
فطرت صحیحہ رکھتا ہو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ۔ تو اکثر چیزوں میں بگاڑ ہے ؟ ہے تبھی فرمایا تبدُونَهَا تم
اس میں سے تو ظاہر کرتے ہو کچھ وَ تُخْفُونَ كَثِيرًا اکثر کو تم چھپا لیتے ہو۔ ایک آیت کو ظاہر کر دیا
اور دس آیات کو چھپا لیا۔ ہر مضمون کے ساتھ پھر یہی سلوک جاری رہتا ہے۔
مثلاً قرآن کریم میں خاتم النبیین کی جو آیت نازل ہوئی اس کو ہر سٹیج پر چڑھ کے اور ہر منبر
سے بیان کرتے ہیں اور مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ (النساء: ۷۰) والی آیت کو چھپاتے
ہیں اسکو ظاہر نہیں کرتے، اس کا ذکر ہی نہیں کرتے ۔ اللَّهُ يَصْطَفِي مِنَ الْمَلَكَةِ
رُسُلًا وَمِنَ النَّاسِ (الحج: ۷۶) والی آیت کو چھپاتے ہیں اور اس کا کچھ ذکر نہیں کرتے
مِيثَاقَ النَّبِينَ (آل عمران : ۸۲) والی آیت کو چھپا لیتے ہیں اور اس کا کچھ ذکر نہیں کرتے
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوْارَ بنَا اللهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَيْكَةُ إِلَّا تَخَافُوا
( حم السجدہ : ۳۱) والی آیت کا ذکر نہیں کرتے اس کو چھپا لیتے ہیں ۔ غرضیکہ جہاں بھی رسالت کے ایسے
مفہوم کو قرآن کریم بیان فرما رہا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کی غلامی میں جولوگ عروسه
صلى الله
ترقی کرتے ہیں اور جو اطاعت میں ترقی کرتے ہیں ان پر نہ وحی بند ہے اور نہ رسالت بند ہے یعنی
صلى الله
صلى الله
علیه
غلامان محمد مصطفی علی کے لئے کچھ بھی بند نہیں۔ غلامان محمد مصطفیٰ ﷺ پر سب کچھ بند کرنے لئے
ایک آیت کا ایک مفہوم انہوں نے بنا لیا ہے وہ پکڑ کے بیٹھ گئے ہیں اور وہ تمام آیات جن میں ان کے
غلط مفہوم کی نفی ہے۔ ان کو چھپاتے لیتے ہیں تُبْدُونَهَا وَتُخْفُونَ كَثِيرًا۔
صلى الله
پس جس پہلو سے بھی دیکھیں ان آیات میں بڑی تفصیل کے ساتھ آج کی قوم کا نقشہ کھینچا
ہوا ہے ۔ حدیثوں سے بھی یہی سلوک ہے۔ ایک ٹیڑھا پن ہے طبیعت کا جو ہر جگہ وہی منظر دکھاتا ہے۔
چنانچہ جہاں آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ تمہیں دجال آئیں گے وہ جھوٹے ہونگے ان میں سے ے ہر ہرا ایک یہ
سمجھے کہ میں نبی اللہ ہوں حالانکہ وہ نبی اللہ نہیں ہے ) صحیح مسلم کتاب الفتن حدیث نمبر ۵۲۰۵ ) ، اس حدیث کا
تمام مساجد سے تمام منبروں سے تمام جلسوں پر اس میں بہت زیادہ غلو کے ساتھ ذکر کرتے چلے
جاتے ہیں ، کرتے چلے جاتے ہیں اور وہ ساری حدیثیں چھپا جاتے ہیں جن میں اس مضمون کی
وضاحت موجود ہے۔ مثلاً یہ ذکر نہیں کریں گے اس وقت کہ آنحضرت ﷺ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ
عیسی ابن مریم نبی اللہ کے طور پر آئے گا آپ نے یہ بھی فرمایا ہے دجال آئیں گے مگر عیسیٰ کو دجال نہ

خطبات طاہر جلد ۴
571
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۸۵ء
سمجھ بیٹھنا ۔ مسیح ابن مریم جب آئے گا اور نبی اللہ ہونے کا دعویٰ کرے گا تو میرے اور اس کے
درمیان کوئی نبی نہیں ہے ( ابو داؤد کتاب الملاحم باب خروج الدجال حدیث نمبر: ۳۷۶۶) ۔ اس کو کہیں دجال
والی حدیث کی صف میں نہ لپیٹ دینا ۔ پھر فرمایا تم پر بات کھول دینی چاہئے تمہارے دماغ ایسے ہیں
کہ میں خوب کھول کر بتا دیتا ہوں مسیح ابن مریم آئے گا نبی اللہ ہوگا ، نبی اللہ ہو گا ، نبی اللہ ہوگا ایک ہی
حدیث میں چار مرتبہ اس کے لئے نبی اللہ کا لفظ استعمال فرمایا (مسلم کتاب الفتن حدیث نمبر : ۵۲۲۸)۔
پھر فرمایا کہ میرا بیٹا ابراہیم اگر یہ زندہ رہتا تو ضرور نبی اللہ بنتا اور صدیق نبی کہلا تا (ابن ماجہ
کتاب الجنائز حدیث نمبر :۱۴۹۹)۔ یہ ساری حدیثیں چھپائے بیٹھے ہیں۔ کیوں ان کا ذکر نہیں کرتے
جرات کے ساتھ ۔ جب وہ دجال والی حدیث : ریث یا د آتی ہے تو ساتھ یہ آنحضرت علی رت علی کے جو اپنے
ارشادات ہیں یہ کیوں بھول جاتے ہیں ۔ تو قرآن کریم سے بھی وہی سلوک کر رہے ہوتے ہیں جس
پر قرآن نازل ہوا اس سے بھی وہی سلوک کر رہے ہوتے ہیں۔ جو اس سے پہلے گزشتہ قوموں نے کیا
تھا قدم بقدم وہی چیزیں دہرا رہے ہیں ۔
جوا۔
پھر یہ تو یاد آ جاتا ہے کہ دجال کہا ہے بعض جھوٹے دعویداروں کو لیکن یہ کیوں ذکر نہیں کرتے کہ
صلى الله
یہ بھی فرمایا ہے۔ علماء هم شر من تحت اديم السماء ( مشکوۃ کتاب العلم الفصل الثالث ) اس زمانہ
کے علماء آسمان کے نیچے بدترین مخلوق ہونگے اور یہ ان کو بھول جاتا ہے کہ آنحضرت علی نے یہ بھی فرمایا علوسه ۔
ہے کہ ان سے ہی فتنے پھوٹیں گے اور ان میں ہی واپس لوٹ جائیں گے۔ پھر یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ
آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ جب اختلافات ہوں گے تو سادہ لوح مسلمان اپنے مولویوں کے پاس عليوسه ۔
جائیں گے کہ ان سے فیصلے کروائیں ۔ فَإِذَا هُم قِرَدَةً وَ خَنا زیر ( کنز العمال) حیرت سے کیا
دیکھیں گے کہ وہاں تو سور اور بندر ہیں ۔
صلى الله
چنانچہ یہ حدیثیں بھی تو چھپا جاتے ہیں اور یہ حدیثیں قرآن کریم میں جن آیات سے اخذ ہوئی
ہیں جہاں ان کی بنیادیں ہیں ان پر بھی ہاتھ رکھ کر بیٹھ جاتے ہیں شرمــن تــحــت اديم السماء كا
مطلب کیا ہے کیا یہ رسول کریم ﷺ کا اپنا محاروہ ہے یا قرآن نے اس کی وضاحت فرمائی ہے قرآن کریم علی
سے پتہ چلتا ہے إِنَّ شَرَّ الدَّوَابِ عِنْدَ اللهِ الَّذِينَ كَفَرُوا فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
(الانفال : ۵۶) کہ جب جانوروں اور زندہ لوگوں کے متعلق شر من تحت اديم السماء كها

خطبات طاہر جلد ۴
572
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۸۵ء
جاتا ہے تو قرآن کہتا ہے شَرَّ الدَّ وَ آبِ عام چلنے پھرنے والوں میں سب سے زیادہ شریر اور گندہ
جانور وہ ہے جو خدا کے نزدیک جو آنے والے کا کفر کرے اور اس کا انکار کر دے فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
اور ماننے پر آمادہ ہی نہ ہو کسی طرح اور تیار ہی نہ ہو اس بات پر تو شَرَّ الدَّ و آب اور شر من
تحت اديم السماء کے ایک ہی معنی ہیں، ایک ہی معنوں میں دو محاورے استعمال
ہوئے ہیں وہ بھی چھپا جاتے ہیں ۔ پس قوم کو متنبہ کرنا چاہئے کہ بھئی خطرہ محسوس کر وقرآن
صلى الله
نے خبر دی بڑے شریر لوگوں کی آنحضرت ﷺ نے بتا دیا ہے کہ کہاں ملیں گے وہ۔ قرآن
صلا
نے اصولی تعلیم دی ہے حضرت رسول کریم ﷺ نے انگلی رکھ دی کہ یہ وہ لوگ ہیں ۔
تو دجال والی حدیثیں یا د رہ جاتی ہیں اور اپنے متعلق جو شریر کا لفظ اور آسمان کے نیچے
صلى الله
↓
ہے
بدترین مخلوق مخلوق ۔ کے لفظ آنحضرت ﷺ عروسه نے فرمائے مائے ہیں ہیں وہ و چھپا جاتے ہیں اور یاد کرواؤ تو غصہ آتا ۔
کہتے ہیں ہم تمہیں ماریں گے تم کیسی باتیں ہمیں یاد کرواتے ہو۔ پھر جب ہم دیکھتے ہیں وہ کیا مطلب
ہے سور اور بندر کا تو اس کے متعلق قرآن میں ہمیں آیت ملتی ہے ۔ مَنْ لَّعَنَهُ اللهُ وَغَضِبَ
عَلَيْهِ وَجَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِيرَ وَعَبَدَ الطَّاغُوتَ (المائدہ:(۶) یہ وہ لوگ
ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کی ہے۔ اللہ کا غضب ان پر نازل ہوا ہے اور ان میں سے
خدا تعالیٰ نے بندر بھی بنا دیئے اور سو ر بھی بنا دیئے ہیں تو کیسے بندر اور کیسے سور ہیں یہ کن
لوگوں میں ملیں گے؟ جس پر وحی نازل ہو رہی ہے اس کو خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ کن لوگوں
میں ملیں گے ۔ چنانچہ وہ اصدق الصاد وہ اصدق الصادقین سب سچے انسانوں سے بڑھ کر سچ بولنے والے
نے فرمایا ہے کہ ان کو اس وقت مولویوں میں تلاش کرنا ۔ جب فتنے پھیلیں گے، اختلافات
ہونگے تو لوگ ہدایت کی غرض سے مولوی کے پاس جائیں گے تو تم دیکھنا وہاں سور اور بندر
ہونگے ۔ تو قرآن جو اصولی تعلیم دے رہا ہے حضرت محمد مصطفی علی انگلیاں اٹھا اٹھا کر دکھا
رہے ہیں کہ کون وہ لوگ ہیں ، کہاں تمہیں ملیں گے اور یہ پڑھتے ہیں ان کتابوں کو اور
چھپا جاتے ہیں تُبْدُونَهَا وَتُخْفُونَ كَثِيرًا کی کیسی عجیب مثال ہے۔ غرضیکہ ہر پہلو سے
وہ چیزیں جو پہلی قوموں نے کیں ان کو آج کی قو میں بھی دہرا رہی ہیں۔
پھر قرآن کریم فرماتا ہے :

خطبات طاہر جلد ۴
573
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۸۵ء
إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ وَيُرِيدُونَ أَنْ
يُفَرِّقُوا بَيْنَ اللَّهِ وَرُسُلِهِ وَيَقُوْلُوْنَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَنَكْفُرُ
بِبَعْضٍ وَيُرِيدُونَ أَنْ يَتَّخِذُوا بَيْنَ ذَلِكَ سَبِيلًا أُولَئِكَ
هُمُ الْكَفِرُونَ حَقًّا وَاعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا
( النساء ۱۵۱-۱۵۲)
-
وہ لوگ جو انکار کرتے رہے ہیں ہمیشہ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ جو خدا کا انکار
کیا کرتے ہیں اور اس کے رسولوں کا انکار کرتے ہیں ۔ اور وہ چاہتے ہیں کہ
يُفَرِّقُوا بَيْنَ اللَّهِ وَرُسُلِهِ الله اور اس کے رسولوں کے درمیان فاصلے ڈال دیں
تفریق کردیں وَ يَقُولُونَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَنَكْفُرُ بِبَعْضِ اور کہتے ہیں کہ بعض پر تو ہم
ایمان لائیں گے اور بعض کا انکار کریں گے وَيُرِيدُونَ أَنْ يَتَّخِذُوا بَيْنَ ذَلِكَ سَبِيلًا اور
چاہتے ہیں اپنی مرضی سے بیچ کی راہ پکڑلیں جس کو چاہیں مان لیں جس کو چاہیں انکار کر دیں
أولَئِكَ هُمُ الْكَفِرُونَ حَقًّا یہی وہ لوگ ہیں جو خدا کے نزدیک پکے کافر ہیں
وَاعْتَدْنَا لِلْكَفِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا اور ہم نے کافروں کے لئے عذاب مھین مقرر فرمایا ہے۔
یہ بھی عجیب قرآن کریم کی آیت ہے تاریخ کا ایک ایسا پہلو اس میں محفوظ کیا گیا ہے جو
ہمیشہ سے اسی طرح چلا آ رہا ہے اور ہر دفعہ قوم اس پہلو کو دہراتی ہے اور نہیں سمجھتی کہ دراصل جب ہم
نبیوں میں تفریق کرتے ہیں تو اللہ اور اس کے نبیوں میں تفریق کر رہے ہوتے ہیں
تُفَرِّقُوا بَيْنَ اللهِ وَ رُسُلِهِ ہم خدا اور اس کے بھیجے ہوؤں کے درمیان حائل ہونا چاہتے ہیں یہ
مراد ہے۔ جب وہ کہتے ہیں کہ بعض کو ہم مانیں گے اور بعض کو نہیں مان گے تو گویا خدا اور نبیوں کے
درمیان پہرے بیٹھ گئے بعض کی وحی نہیں پہنچنے دیں گے اور بعض کی آگے جاری کر دیں گے گویا کہ خدا
اور رسولوں کے درمیان انسپکٹر بیٹھ گئے ہیں اور وہ بیچ میں تفریق ڈالنے والے بیٹھ گئے ہیں۔ یہ بہت
ہی باریک نکتہ ہے اور بہت لطف آتا ہے اس پر غور کرنے سے کہ بظاہر تو یہ سمجھ آجاتی ہے کہ نبیوں کے
درمیان فرق کر رہے ہیں ، یہ تو عام بات ہے لیکن خدا تعالیٰ اس کا تجزیہ یہ کر رہا ہے کہ یہ دراصل نبیوں

خطبات طاہر جلد ۴
574
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۸۵ء
کے درمیان فرق نہیں ہے بلکہ تُفَرِّقُوا بَيْنَ اللهِ وَرُسُلم اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان
ایک فرق پیدا کر دیا گیا ہے اور بیچ میں کچھ پہرے دار بیٹھ گئے ہیں کہ ہماری مرضی سے وحی جائے گی
ہماری مرضی سے وحی رکے گی ۔ جس کے متعلق ہم چاہیں گے جاری کریں گے اور جس کے متعلق
کہیں گے نہیں ، وہ نہیں جاری ہو سکے گی اور اس میں اہم نکتہ یہ ہے کہ خدا اور بندے کے
درمیان کوئی چیز ہے ہی نہیں آ ہی نہیں سکتی اس لئے حتمی طور پر اور یقینی طور پر کوئی شخص یہ کہہ ہی
نہیں سکتا کہ خدا نے کسی سے کلام کیا تھا کہ نہیں کیا تھا ، وہ مقام خوف ہے، مقام ادب بھی ہے
وہاں زبان نہیں کھلنی چاہئے ۔ چنانچہ قرآن کریم اس مقام سے متعلق ایک دوسری جگہ فرماتا ہے
وَإِنْ يَّكَ كَاذِبًا فَعَلَيْهِ كَذِبُهُ (المومن : ۲۹) زیادہ سے زیادہ تمہیں یہ فکر ہو سکتی ہے کہ :
جھوٹ بول رہا ہوگا۔ جھوٹ بولا ہے تو نہ مانو اور جہاں تک جھوٹ کا تعلق ہے اس کے جھوٹ کا وبال
تم پر کیسے پڑسکتا ہے جو تمہیں تکلیف ہو رہی ہے جو جھوٹا ہے وہ اپنا وبال آپ اٹھائے گا اپنی
قبر میں آپ پڑے گا اور خود اپنی موت مرے گا ۔ فَعَلَيْهِ كَذِبُۂ خدا کوئی نا انصاف تو نہیں کہ
اس کے جھوٹ کا عذاب تمہیں دے دے اس لئے تمہیں ساری کیا تکلیف ہو رہی ہے۔ تم کہہ دو ہمیں
نہیں دل میں تسلی ہوتی ہم نہیں مانتے چپ کر کے بیٹھ جاؤ لیکن یہ بیچ میں جا بیٹھو خدا اور اس کے
رسولوں کے درمیان اور یہ فیصلہ کرو کہ ہم تفریق کریں گے ۔ بعضوں کو خدا کا رسول قرار دیں گے اور
بعضوں کو کہیں گے ہمیں علم ہے ہم بیچ میں بیٹھے ہوئے تھے ہم نے تفریق کی ہوئی ہے ان کو ہم نہیں
مانتے۔ فرمایا یہ نہیں ہو سکتا مگر یہ ہوتا ہے کرتے اس طرح ہوا اپنی طرف سے۔ یہ جائز نہیں ہے مگر
کرتے ہو اور بعینہ یہی حال ہم آج بھی دیکھ رہے ہیں ۔
-
پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے يُحَسْرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِم مِّنْ رَّسُولٍ إِلَّا
كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِ مونَ (یس: ۳۱) کیسی حسرت ہے بندوں فرمایا مَا يَأْتِيهِمْ مِّنْ رَّسُولٍ إِلَّا
كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُ ون کوئی رسول ان کے پاس نہیں آتا مگر اس کے ساتھ ٹھٹھا اور مذاق اور تمسخر
کرتے ہیں اور آج پاکستان میں اور پاکستان سے باہر دنیا کے مختلف ملکوں میں بھی جو کچھ ہو رہا ہے وہ
آپ کے سامنے ہے۔ ان کے پاس کوئی دلیل نہیں سوائے تمسخر کے۔ نہایت بے ہودہ سرائی اور پھر یہ
بھی نہیں سوچتے کہ جو بات ہم کہہ رہے ہیں اس کی زدکس پر پڑتی ہے اور اس تمسخر کے نتیجہ میں ہم

خطبات طاہر جلد ۴
575
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۸۵ء
قرآن اور آنحضرت ﷺ کے دشمنوں کے ہاتھ کس طرح مضبوط کر رہے ہیں اور وہاں بھی کوئی نئی چیز
نہیں لاتے پہلوں کے تمسخر کو ہی دہرا رہے ہیں۔
صلى الله
اس تفصیل سے تاریخ دہرا رہی ہے اپنے آپ کو کہ حیرت ہوتی ہے۔ جتنے تمسخر عیسائی
دشمنوں نے یا آر یہ دشمنوں نے یا دیگر دشمنوں نے آنحضرت علی عروسه یا قرآن کریم سے کئے ہیں ایک
ایک کو آپ اٹھا کر دیکھ لیں وہ سارے دہرائے جارہے ہیں ، ایک بھی نہیں چھوڑ رہے اور جو اس سے
پہلے گزشتہ انبیاء کے ساتھ تمسخر ہوا کرتے تھے وہ آنحضرت ﷺ کے ساتھ ظالم کرتے رہے تو اس
لحاظ سے بھی تفصیل کے ساتھ یہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
پھر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان کے انکار کی بہت سی وجوہات ہیں اور ان وجوہات میں
سے تکبر بھی ہے اور خوف بھی ہے اور شرک بھی ہے اور خدا تعالیٰ مختلف جگہوں، مختلف آیات میں ان
سب امور کو الگ بیان فرماتا ہے۔ چنانچہ جہاں تک عام لوگوں کا تعلق ہے فرماتا ہے۔
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا يُنَادَوْنَ لَمَقْتُ اللَّهِ أَكْبَرُ مِنْ مَّقْتِكُمْ
أَنْفُسَكُمْ إِذْ تُدْعَوْنَ إِلَى الْإِيْمَانِ فَتَكْفُرُونَ (المؤمن : 11)
کہ وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا ہے انہیں پکارا جائے گا اور وہ متنبہ کئے جائیں گے
لَمَقْتُ اللهِ أَكْبَرُ مِنْ مَّقْتِكُمْ أَنْفُسَكُمْ کہ تم آپس میں ایک دوسرے کے ڈر سے
خوف سے منکر ہو گئے ، ایک دوسرے کے ایذا رسانی کے ڈر سے منکر ہو گئے ہم تمہیں بتاتے ہیں اللہ
زیادہ اس بات کا حق دار ہے کہ اس کا خوف کیا جائے اس کی پکڑ اور اس کی ناراضگی زیادہ بڑی ہوگی
اور زیادہ سخت ہو گی إِذْ تُدْعَوْنَ إِلَى الْإِيْمَانِ فَتَكْفُرُونَ جب تم ایمان کی طرف بلائے جاتے
ہو اور انکار کر رہے ہوتے ہو لوگوں کے خوف سے تو یہ بات یاد رکھ لیا کرو اور اکثر احمدی جانتے اور
احمد یوں میں سے شاید ہی کوئی ہو جس کو یہ تجربہ نہ ہوا ہو کہ جب وہ گفتگو کرتا ہے جب وہ دلائل سے
سمجھا لیتا ہے تو بہت سے لوگ معذرت کرتے ہیں کھلی کھلی ، کہتے ہیں دیکھو ہم میں طاقت نہیں ہے
لوگوں کی دشمنیاں مول لینے کی ، ہمارا خاندان بڑا ہے ، ہمارے علاقے کا مولوی کرخت ہے، ہمارے

خطبات طاہر جلد ۴
576
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۸۵ء
ہاں احمدیت کی ایسی دشمنی پائی جاتی ہے، ہماری برادری بڑی سخت ہے اور قوی ہے اس لئے ہمیں تم
کمزور سمجھو لو ہم ایمان نہیں لا سکتے ، ہاں ہم جانتے ہیں کہ تم سچے ہو قرآن کریم نے اس پہلو کو بھی باقی
چھوڑ ا خوب کھول کھول کر بیان فرمادیا۔
پھر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا إِلى مَا أَنْزَلَ اللهُ وَإِلَى الرَّسُولِ
قَالُوْا حَسْبُنَا مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمُ
لَا يَعْلَمُونَ شَيْئًا وَلَا يَهْتَدُونَ (المائده: (۱۰۵)
اور جب ان کو بلاتے ہیں حق کی طرف تو کہتے ہیں ۔ جو ہمارے ماں باپ کا مذہب ہے وہ کافی ہے،
جی آپ ہمیں نہ چھیڑیں ، جو ماں باپ سے ہم نے پالیا ٹھیک ہے ، راضی ہیں اس پر ہم کیوں ہمیں
تبدیل کرتے ہو اور اسی میں سے ایک اشتعال کا پہلو نکال لیتے ہیں کہتے ہیں ہمارے ماں باپ
جھوٹے تھے؟ تم اور تمہاری ایسی تیسی تم ہوتے کون ہو ہمارے ماں باپ کا مذہب بدلوانے والے !
قرآن کریم میں فرماتا ہے أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ شَيْئًا قطع نظر اس کے کہ ان
کے ماں باپ کو کوڑی کا بھی کچھ علم نہ ہو یہ دلیل وہ پکڑ لیتے ہیں اور اس میں لطف کی بات یہ ہے کہ جاہل بھی
اس دلیل کو لیتے ہیں اور عالم بھی اس دلیل کو لیتے ہیں۔ ایسا شخص بھی آپ کے سامنے یہ دلیل رکھے گا جس
کچھ بھی انکو
اور
کی کئی پشتوں میں کوئی پڑھا لکھا آدمی ہی موجود نہ ہو۔ مذہب سے کلیہ لا بلد اور لاعلم اور :
پتہ نہیں اور جب آپ ان کو کہتے ہیں کہ یہ رستہ اختیار کرو ہدایت کی طرف آؤ تو کہتے ہیں ہمارے
ماں باپ کا مذہب ٹھیک تھا۔ ایسے بھی ہیں جنہوں نے ماں باپ کو دیکھا بھی نہیں اور اس کے باوجود
ماں باپ کا مذہب ٹھیک ہے تو قرآن کریم فرماتا أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
شَيْئًا لَا يَعْلَمُونَ شَيْئًا وَلَا يَهْتَدُونَ ہے خواہ خود بھی گندے لوگ ہوں ان کے والدین، ایسا
بھی ہوتا ہے، ظالم بھی ہوں ، لا علم بھی ہوں تب بھی یہ دلیل وہ تمہیں ضرور دیں گے۔
پھر قرآن کریم فرماتا ہے کہ ایک ان کو تعجب ہوتا ہے کہ ہم جیسوں میں خدا تعالیٰ کیسے وحی
نازل فرما سکتا ہے۔ ایک یہ بھی وجہ ہے ان کے انکار کی کیونکہ ان کا تعلق خدا سے کٹ چکا ہوتا ہے۔ وہ

خطبات طاہر جلد ۴
577
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۸۵ء
کلیۂ خدا سے وہ تعلق توڑ بیٹھے ہوتے ہیں۔ نہ ان کو سچی خوابیں آ رہی ہوتی ہیں، نہ ان کو کشف کشوف ہوتے
ہیں، نہ ان کو الہام ہوتا ہے اور نہ ان کو اس میں کوئی دلچسپی ہوتی ہے کہ خدا ان سے کلام کرے تو جب وحی
نازل ہوتی ہے تو کہتے ہیں ۔ أُلْقِيَ الذِّكْرُ عَلَيْهِ مِنْ بَيْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ أَشِرٌ
( القمر : ۲۶) کہ ہمارے جیسے لوگوں میں خدا کلام کر دے! بڑا ہی جھوٹا ہے پکا جھوٹا ہے ۔ خود کذاب
ہوتے ہیں ، خود گندے لوگ ہوتے ہیں ، خدا سے تعلق کاٹے ہوئے ہوتے ہیں اس لئے ان کی سمجھ
میں آہی نہیں سکتا کہ ہماری سوسائٹی ہم جانتے ہی نہیں کیسی ہے ! کس حال میں بس رہی ہے؟ اور یہ آیا
ایک شخص اسی میں سے اٹھ کر کہتا ہے مجھ سے خدا نے کلام شروع کر دیا ہے!
سَيَعْلَمُونَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْآشِرُ (القمر: ۲۷) یہ تو آنے والا وقت بتائے
گا کون جھوٹا ہے اور کون ، شریر اور کون فاسق وفاجر ہے؟ اور آنے والا وقت بتا دے گا اور کھول دے گا
اس بات کو۔
پھر قرآن شریف فرماتا ہے کہ یہ جو انکار کرنے والے لوگ ہیں وحی کا یا نبوت کا یہ دراصل
وہی لوگ ہیں کہ جب کس کے وقت میں ہوتے ہیں یعنی گزشتہ زمانے میں جب بھی انبیاء آئے اس
زمانے میں کچھ ایسے لوگ ہوا کرتے تھے جو ضرور انکار کرتے تھے اور ضرور مخالفت کرتے تھے۔ یہ وہی
لوگ ہیں ، پہچان لو ان کو کیونکہ پہلے لوگوں نے ایسا ہی کیا تھا اور جب وہ آکر چلا گیا تو وہاں بھی پھر
انہوں نے غلو اختیار کیا، پہلے جھوٹا کہا انکار کیا ، پتھراؤ کیا اس کو سزائیں دینے کی کوشش کی اور جب وہ
آکر چلا گیا تو کہنے لگے اب خدا کسی کو نہیں بھیجے گا۔ اس زمانے میں اس سے چھٹی کر لی اور اس کے
جانے کے بعد مانا اگلی نسلوں نے اور اس شرط کے ساتھ مانا کہ اس کو تو اب مان بیٹھے ہیں اب آئندہ
کسی اور کو نہیں ماننا تو انکار کی سرشت ہے ان کے اندر فرمایا:
وَلَقَدْ جَاءَكُمْ يُوسُفُ مِنْ قَبْلُ بِالْبَيِّنَتِ فَمَا زِلْتُمْ فِي شَكٍّ
مِّمَّا جَاءَكُمْ بِهِ حَتَّى إِذَا هَلَكَ قُلْتُمْ لَنْ يَبْعَثَ اللَّهُ مِنْ بَعْدِهِ
رَسُولًا (المؤمن : ۳۵)
تم میں سے اس سے پہلے یوسف بھی تو آیا تھا ، بڑے کھلے کھلے نشان لے کر آیا تھا ، جب تک وہ زندہ

خطبات طاہر جلد ۴
578
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۸۵ء
رہا تم شک میں ہی پڑے رہے مسلسل اس کا انکار کیا اسے جھوٹا سمجھا ۔ حَتَّى إِذَا هَلَكَ ہاں جب
وہ ایک تاریخ کا حصہ بن گیا جب وہ جاتا رہا تم سے قُلْتُمْ لَنْ يَبْعَثَ اللَّهُ مِنْ بَعْدِهِ رَسُوْلًا تم
نے یہ فیصلہ کیا کہ اب خدا کسی کو نہیں بھیجے گا یعنی اس اس سے بمشکل جان چھرائی اور مانا بھی اس وقت جبکہ
آگے جا چکا تھا، کوئی فائدہ نہیں اٹھایا اور مانا اس شرط کے ساتھ کہ اچھا اس کو تو ہم مان گئے ہیں لیکن
آئندہ کسی کو نہیں ماننا ۔ فرمایا جو یہ سرشت لے کر زندہ رہتے ہیں ان سے تو ایمان لانے کی توقع تو
بالکل عبث بات ہے۔ پھر فرماتا ہے:
قُلْ يَأَهْلَ الْكِتُبِ هَلْ تَنْقِمُونَ مِنَّا إِلَّا أَنْ آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا
أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلُ وَأَنَّ أَكْثَرَكُمْ فَسِقُوْنَ
(المائده : ۶۰)
یہاں سے ایک اور مضمون شروع ہو جاتا ہے لیکن اس کے متعلق میں انشاء اللہ آئندہ بیان
کروں گا۔ اس کا ایک پہلو ایسا ہے جس کو اب میں اس وقت بیان کرتا ہوں فرمایا:
قُلْ يَأَهْلَ الْكِتُبِ هَلْ تَنْقِمُونَ مِنَّا إِلَّا أَنْ آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَا
أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلُ وَأَنَّ أَكْثَرَكُمْ فَسِقُوْنَ
لفظی ترجمہ اس کا یہ ہے کہ اے اہل کتاب! کیا تم ہم سے یہ بات بری مناتے ہو کہ ہم ایمان لے
آئے ہیں اللہ پر اور اس چیز پر جو ہماری طرف اتاری گئی اور ہم سے پہلے اتاری گئی باوجود اس کے کہ تم
میں سے اکثر فاسق اور فاجر ہیں ، فسق کرنے والے ہیں ۔ اس آیت میں تین حصے بیان ہوئے ہیں
ایک ہے تَنْقِمُونَ مِنَّا تم ہم سے بہت ناراض ہو ، کیسے وہ ناراض ہوتے تھے کیا کیا وہ حرکتیں
کرتے تھے ان کا ذکر انشاء اللہ آئندہ کیا جائے گا۔ دوسرا پہلو یہ بیان فرمایا کہ ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم
ایمان لے آئے ہیں اللہ پر وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلُ ہم اللہ پر ایمان لے آئیں ہیں اور جو ہم سے
پہلے اتارا گیا تھا اس کو بھی مان گئے ہیں۔ یہ بھی بڑا عجیب پہلو ہے وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلُ پر عموماً
لوگ غور نہیں کرتے ۔ اس بات پر تو انسان کو سمجھ آجاتی ہے کیوں دشمن ناراض ہوتا ہے کہ
آنحضرت ﷺ کو تسلیم کر لیا۔ اہل کتاب تھے پہلے نبیوں کو مانتے تھے جو پہلے اتارا گیا تھا اس
کو ماننے پر تو ان کو کوئی غصہ نہیں آنا چاہئے لیکن آنحضرت ﷺ کو ماننے پر ان کو غصہ آنا
صلى
صلى

خطبات طاہر جلد ۴
579
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۸۵ء
چاہئے مگر قرآن کریم یہ عجیب دعوی کر رہا ہے فرماتا ہے: اَنْ آمَنَّا بِاللہ اللہ پر ہم ایمان لے آئے
وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلُ اور جو پہلے اتارا گیا تھا جس کی تم خود تصدیق کرتے ہو اس کو ماننے پر بھی ہو کو رکبھی
تمہیں غصہ آرہا ہے۔ یہ پہلو جو ہے اس کے متعلق میں انشاء اللہ آئندہ بیان کروں گا۔
اور ایک تیسرا دعوی یہ کیا گیا ہے کہ وَاَنَّ اَكْثَرَكُمْ فَسِقُونَ باوجود یکہ تم میں سے
اکثر فاسق و فاجر لوگ ہیں ۔ اس کا کیا تعلق اس مضمون سے؟ تعلق یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ غصہ
اگر تو تمہیں اللہ تعالیٰ کی محبت کی وجہ سے آتا ہے اور اگر تمہارا یہ دعوی ہے کہ تم دین میں بگاڑ نہیں دیکھنا
چاہتے تو پھر تمہارے عمل بالکل پاک صاف ہونے چاہئیں ۔ یہ عجیب بات ہے کہ اپنے اندر بگاڑ
دیکھنا چاہتے ہو اور دوسروں میں بگاڑ نہیں دیکھنا چاہتے ۔ اپنے اعمال گلے سڑے ہیں جھوٹے بھی
ہو، بدکار بھی ہو، ہر قسم کی برائیوں میں ملوث ہو، ظالم ہو ، فاسق ، فاجر ، سفاک ہو گئے ہو، کوئی بدی
ایسی نہیں جو تم نے اختیار نہ کی ہو ، ساری سوسائٹی تمہاری گندی ہوئی ہے اور اس پر تو تمہیں غصہ نہیں
آتا اور اگر کوئی دوسرا بگڑتا ہے تو تم برداشت نہیں کر سکتے تمہیں اس پر غصہ آجاتا ہے ۔ اس لئے
فاسق و فاجر کو یہ حق ہی نہیں پہنچتا کہ وہ کسی اور کے بگڑنے پر غصہ کرے۔ پہلے اسے خودکشی کرنی چاہئے
دوسرے کو مارنے سے پہلے کیونکہ اگر فسق و فجو رہی اس کو تنگ کر رہا ہے اور اس پر اس کو غصہ آتا ہے تو
اپنے فسق و فجور پر کیوں نہیں آرہا، اپنی سوسائٹی کے فسق و فجور پر غصہ کیوں نہیں آ رہا اس لئے حق نہیں
رہتا ایسی سوسائٹی کو کسی دوسرے پر اعتراض کرنے کا جو خود گندی ہو چکی ہو۔
بہر حال اس کے بہت سے دلچسپ پہلوا بھی باقی ہیں انشاء اللہ میں آئندہ خطبہ میں بیان
کروں گا۔ احباب جماعت کو میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں یہ اس لئے بیان کر رہا ہوں کہ ان کے
ایمان کو مزید تقویت پہنچے۔ ہم ایک ایسے دور سے گز رہے ہیں جہاں دلیل عمل کی دنیا میں ڈھلتی چلی
جارہی ہے۔ اب کتابوں سے دلیلیں لانے کی اور ثابت کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔ ہمارے مخالفین
اپنی ایک تصویر بنا رہے ہیں اور ساتھ ہماری بھی ایک تصویر بناتے چلے جارہے ہیں ۔ ہم بھی اپنی ایک
تصویر بنارہے ہیں ساتھ۔ اب ہماری تصویر کو تو وہ مانیں یا نہ مانیں مگر جو اپنی تصویر خود بنا رہے ہیں
اس کو تو ماننا پڑے گا۔ اور جو ہماری تصویر بنار ہے وہ تو انکو ماننی ہی پڑے گی کیونکہ اپنے ہاتھوں سے
بنارہے ہیں ۔ یہ وہ دو تصویریں ہیں جن کو قرآن کریم نے بڑی وضاحت کے ساتھ محفوظ کر دیا ہے۔

خطبات طاہر جلد ۴
580
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۸۵ء
ایک ایک نقش ، ایک ایک خدو خال کی ایسی حیرت انگیز عکاسی کی ہے کہ کوئی باریک سے باریک پہلو
بھی چھوڑا نہیں اس میں اور پھر خدا نے اپنی قدرت کی پھونک سے اس تصویر میں جان پیدا کردی
ہے۔ کبھی کسی مصور نے ایسی زندہ تصویریں نہیں کھینچی تھیں جیسا قرآن کریم تصویر میں کھینچ رہا ہے تاریخ
کی اور کبھی کسی مصور کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ زندہ کر دے اپنی بنائی ہوئی تصویروں کو اور عجیب شان کا
خدا وہ ہے کہ جو تصویریں بناتا ہے اور پھر ان کو زندہ کرتا چلا جاتا ہے اور ہر دور میں چلتا پھرتا دکھا دیتا ہے
ان تصویروں کو ، ان کو گلیوں میں بسا دیتا ہے، ان کے شہر آباد کر دیا کرتا ہے، ان کی بستیاں بنا کے دیکھا
دیتا ہے اور وہ اسی طرح کے اعمال کرتی پھرتی تصویریں جس طرح مووی ٹا کی (Movie Talkie)
ہو۔ وہ بھی تو ایک پردہ کی تصویر ہے اس میں جان کوئی نہیں ہوتی ۔ اللہ کی عجیب شان ہے اور کلام الہی
کی عجیب شان ہے کہ تاریخ کی جن تصویروں کو کھینچ رہا ہے اپنی کتاب میں ان کو ہر زمانہ میں زندہ چلتی
پھر تی بولتی جاگتی اور محسوس کرتی ہوئی تصویریں بنا کر ہمیں دیکھا دیتا ہے۔ پس اب تک جو تصویر میں
نے کھینچی ہے قرآن کریم کے مطالعہ کے نتیجہ میں وہ ظاہر ہے اور پھر آپ کو بولنے کی ضرورت نہیں
رہتی۔ پھر جو بھی سنے گا آپ کا معاند اس کو یہ ضرور تسلیم کرنا پڑے گا کہ ہاں یہ یہ اعتراض ہیں ہمارے
احمدیت پر اور ہم وہ کیا کیا حرکتیں کرتے ہیں وہ بھی قرآن کریم بیان فرمائے گا یہاں تک کہ پوری
تفصیل کے ساتھ معاندین احمدیت کی عکاسی ہو جائے گی اور پھر جماعت احمدیہ کی جو تصویر بن رہی
ہے قرآن کریم نے وہ بھی محفوظ فرمادی ہے انشاء اللہ اس کا بھی آئندہ ذکر کر دوں گا۔
خطبہ ثانیہ میں حضور نے فرمایا :
آج نماز جمعہ کے بعد دو نماز جنازہ غائب ہونگے ایک مکرم مرزا عطاء الرحمن صاحب
جو ان دنوں یہاں آئے ہوئے ہیں انہوں نے اطلاع دی ہے کہ ان کی والدہ محترمہ سردار بیگم
صاحبہ اہلیہ مرزا برکت علی صاحب مرحوم ، حضرت مرزا برکت علی صاحب بھی صحابی تھے
اور سردار بیگم صاحبہ بھی صحابیہ تھیں ۔ کل ایک بجے ربوہ میں وفات پاگئیں وفات کے وقت ان کی
عمرانا نوے برس تھی ۔ مرحومہ موصیہ تھیں ان کی نماز جنازہ غائب ہوگی ۔ دوسرے ہمارے ایک
نہایت ہی مخلص احمدی جوان ملک رشید احمد صاحب جو پشاور میں ایرفورس میں ملازم تھے اچانک
ہارٹ فیلیر (Heart Failure) سے وفات ہوگئی ۔ مرحوم ملک رشید احمد مکرم ملک سعید احمد

خطبات طاہر جلد ۴
581
خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۸۵ء
صاحب ( جو شکاگو میں رہتے ہیں اور پچھلے جلسہ پر بھی یہاں آئے ہوئے تھے ) کے صاحبزادے تھے
اور بہت ہی مخلص اور فدائی احمدی تھے اور بڑے خدمت خلق کرنے والے تھے ۔اپنے ان
عزیز واقارب کا بھی جوان میں غریب تھے اور دوسرے تعلق والوں کا بھی بوجھ انہوں نے اٹھایا ہوا تھا
اور مسلسل بہت قربانی کرتے رہے ہیں۔ ان کی تدفین ربوہ میں ہو چکی ہے۔ تو ان کے پسماندگان کی
بھی خواہش ہے کہ ان کی نماز جنازہ غائب یہاں پڑھی جائے۔

آج 10 میں سے 10 باقی