دینی مخالفت کا ارتقاء، تاریخ میں قدر مشترک پر پہلی بار مخالفت، موجودہ دور موسوی

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۴
602
خطبہ جمعہ ۱۵ جولائی ۱۹۸۵ء
کے بھی رزق ہوتے ہیں مگر بہر حال وہ ہاتھ کی حلال کمائی ہوتی ہے، ان کے بدن کو لگتی ہے کیونکہ
خدا تعالیٰ نے جوان کو طاقتیں بخشی تھیں وہ بنی نوع انسان کے فائدے اور ان کی بھلائی کے لئے
استعمال کرتے ہیں اور اس کے نتیجہ میں ان کو رزق ملتا ہے۔ دنیا کی نظر اس کو گندہ رزق سمجھ رہی ہے۔
دنیا کی آنکھیں اس کو پلید کھانا سمجھتی ہے مگر خدا جو رازق ہے جو کائنات کا مالک اور خالق ہے وہ کہتا ہے
مجھے تو پلید رزق یہی نظر آ رہا ہے کہ تم نے تکذیب کو ذریعہ بنالیا ہے رزق کی کمائی کا۔ اتنا گر گئے ہو اتنے
کمینے ہو گئے ہو اور امر واقعہ یہ ہے کہ آج کروڑوں نہیں اربوں روپیہ جماعت احمدیہ کی تکذیب کے
او پر خرچ ہو رہا ہے اور یہ جو مختلف ملکوں کے دورے ہورہے ہیں اور بے شمار خرچ کیا جا رہا ہے افریقہ
میں اور امریکہ میں اور انگلستان میں اور یورپ کے دوسرے شہروں میں اور ایشیاء کے دوسرے
ملکوں میں ہر جگہ ان لوگوں کے پاس تکذیب کے لئے کہیں سے پیسہ آ رہا ہے اور جب یہ تکذیب
چھوڑتے ہیں تو ان کا مارکیٹ میں کوئی مول ہی نہیں پڑتا ۔ عجیب قوم ہے۔ آج ذرا علماء کا منہ
بند کروا کے دکھا دیں کوئی بھی کہیں جماعت کے خلاف تو ایک دم ان کا رزق کا ذریعہ ختم
ہو جائے گا۔ وہی روٹیاں جو شام کو بٹا کرتی تھیں گاؤں سے وہی رہ جائیں گی باقی بس تو
جتنی شانیں ہیں یہ موٹریں، یہ ہوائی جہازوں کے سفر یہ تکذیب کے ذریعہ سے رزق مل رہا
ہے اور خدا کی شان دیکھیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے کے متعلق
فرمایا تھا کہ ایسی قوم بھی ظاہر ہونے والی ہے، ایسے نئے انداز مخالفت بھی اب تمہیں نظر آئیں گے
وَتَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ پس ان تصویروں کو دیکھو اور سمجھو کہ تم خود کیا بنتے چلے
جارہے ہو اور ہمیں کیا بناتے چلے جا رہے ہو۔ تم چاہتے ہو کہ ہمیں صفحہ ہستی سے مٹا د ولیکن ہم تو وہ
نقوش نہیں ہیں جو ظاہر ہو جائیں تو پھر مٹ جایا کرتے ہیں۔ ایک عام دنیا کا شاعر کہتا ہے کہ :
ع ثبت است بر جریده عالم دوام ما
ہم میں وہ خوبیاں ہیں کہ جریدہ عالم پر ہمارے نقوش ثبت ہو گئے ہیں ، ہمارا دوام مثبت
ہو گیا۔ تو پھر خدا کی قسم وہ قوم جس کے نقوش جریدہ قرآن پر نقش ہو چکے ہوں ، کون ہے دنیا میں جو اس
قوم کے نقوش کو مٹا کے دکھا دے۔ ان نقوش کی زندگی کا قرآن ضامن ہو چکا ہے۔ ان کی بقاء کا قرآن
ضامن ہو چکا ہے۔ ان کے دن بدن نئے شان کے ساتھ جلوہ گر ہونے کا قرآن کریم ضامن ہو چکا

خطبات طاہر جلد ۴
603
خطبہ جمعہ ۱۵ جولائی ۱۹۸۵ء
ہے۔ اس لئے یہ نقوش تو بہر حال نہیں مٹیں گے۔ تم دیکھو کہ تمہارے وہ نقوش تو نہیں جو قرآن کی
گواہی کے مطابق ہمیشہ مٹا دیئے جایا کرتے ہیں اور صرف عبرت کے طور پر کھنڈرات کی صورت
میں باقی قائم رکھے جایا کرتے ہیں ۔ کاش تمہیں دیکھنے کے لئے نور بصیرت عطا ہو لیکن افسوس کہ
اب جبکہ میں یہ کھلی کھلی تصویر میں دکھا رہا ہوں مجھے تو یہ یقین نہیں کہ یہ دیکھیں گے اور پہچانیں گے
کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ تو فرمایا ہے کہ ایک مومن دوسرے مومن کا آئینہ
ہوتا ہے ( ابوداؤ د کتاب الادب حدیث نمبر۴۲۷۲) لیکن یہ نہیں فرمایا کہ ایک مومن سارے جہان کا آئینہ
ہوتا ہے۔ مومن کے چہرے میں اس کی زبان سے اپنی تصویر کو دیکھنا اور سننا اور سمجھنا اس کی توفیق بھی
مومن ہی کو چاہتی ہے۔ جس میں ایمان کی بصیرت ہو وہی دیکھ سکتا ہے۔
اس لئے تم عجیب بد نصیب لوگ ہو کہ ہمارے چہرے دیکھ کر اگر نہیں پہچان سکتے کہ یہ اللہ
والوں کے چہرے ہیں ، یہ جھوٹوں کے چہرے نہیں ہیں ۔ تم ایسے بد نصیب ہو کہ اپنے چہروں کو دیکھ
کر بھی نہیں پہچان سکتے۔ تم نور بصیرت سے عاری ہو گئے ہو۔ لیکن ساری قوم نہیں ایسے ائمة
التکفیر ہیں جن کا یہ حال ہے۔ جہاں تک باقی قوم کا تعلق ہے۔ یہی قرآن ہمیں خبر دیتا ہے کہ تمہیں
بظاہر اندھیر نظر آئے گا اور یوں معلوم ہوگا کہ سارا علاقہ اندھیرے کے قبضہ میں جا چکا ہے لیکن یاد
رکھنا کہ وہ خدا جو اندھیروں کا خدا ہے وہ نور کا بھی خدا ہے، وہ راتوں کے سینے پھاڑ کر ان میں سے نور
، نکال دیا - لرتا ہے۔ اس لئے اپنے رب سے دعاؤں میں کبھی مایوس نہ ہونا۔ اگر ائمة
التکفیر کی تقدیر نہیں بدلنے والی کیونکہ قرآن کریم کہتا ہے کہ انہوں نے لا زما یہ حرکتیں کرنی ہیں
کے سوتے نکا
اوران
اور ان کی تقدیر میں ، ان کی قسمت میں نور بصیرت ہے ہی نہیں، تو ایسا ہی ہوگا۔ لیکن ساری قوم پر ہرگز تم
نے یہ فتویٰ نہیں دینا کیونکہ ایسے لوگ پھر انہی میں سے پیدا ہوتے ہیں جو اپنے ظالم آباؤ اجداد کی
حرکتوں کے اوپر لعنتیں بھیجنے والے ہوتے ہیں۔ وہ اندھیروں سے نور کی طرف حرکت کر کے نکل آتے
ہیں اور وہ جن پر ان کے والدین لعنتیں بھیجا کرتے تھے ان پر وہ رحمتیں بھیجتے نہیں تھکتے اور روتے
ہوئے دن کو بھی رحمتیں بھیجتے ہیں اور رات کو بھی رحمتیں بھیجتے ہیں اور اپنے آباؤ اجداد پر جنہوں نے ان
پاک ابرار کے اوپر لعنتیں بھیجی تھیں ان پر پھر اپنے منہ سے پی لعنتیں بھیجتے ہیں۔ یہ تقدیر ہے قوموں کی
جو ہمیشہ سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گی۔

خطبات طاہر جلد ۴
604
خطبہ جمعہ ۱۵ جولائی ۱۹۸۵ء
خدا کرے اور ہماری دعا یہی ہے کہ وہ جو خدا کی نظر میں لعنت کے مستحق ٹھہرتے ہیں وہ
بہت تھوڑے ہوں اور اللہ کی رحمت اللہ کی ہدایت کانور جلدی پھوٹے اور جلد کی وہ دن
ظاہر ہو جو ہمارے لئے بشاشتوں کا دن ہوگا اور خون ر خوشخبریوں کا دن ہوگا اور فتح و ظفر اور نصرت کا دن
ہوگا اور تسبیح کا دن ہوگا اور حد کا دن ہوگا۔ اپنی ذات کی بڑائی کا دن نہیں ہوگا بلکہ اللہ اور اس کے رسول
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذکر اور ان کی بڑائی کا دن ہوگا۔

آج 10 میں سے 10 باقی