جماعت کی غیر معمولی مالی قربانیاں اور اردو رسم الخط والے کمپیوٹر کے لئے مالی تحریک
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے ان لوگوں کے کردار کا موازنہ پیش کیا جو انبیاء کی تکذیب کو ذریعہ معاش بناتے ہیں اور ان سچے مومنین کا جو خلوصِ دل سے راہِ خدا میں مالی قربانیاں پیش کرتے ہیں۔ آپ نے پاکستان اور افریقی ممالک سے موصولہ رپورٹس کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ مظالم، معاشی تنگی اور قحط کے باوجود جماعت احمدیہ کے افراد نے قربانیوں کے شاندار معیار قائم کیے ہیں۔ حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے باقاعدہ اور اخلاص پر مبنی مالی قربانی اور امام وقت کے ساتھ تعلق کی اہمیت بیان فرمائی۔ آخر میں آپ نے قرآن کریم کے روسی اور اطالوی تراجم کی خوشخبری سنائی اور اردو نوری نستعلیق کمپیوٹرائزڈ کتابت کے لیے ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ کی مالی تحریک کا اعلان فرمایا۔
موضوعات: مالی قربانی، انفاق فی سبیل اللہ، افریقہ اور پاکستان کی مالی رپورٹس، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام، تراجم قرآن کریم، نوری نستعلیق کمپیوٹر
خطبات طاہر جلد ۴
605
خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء
جماعت کی غیر معمولی مالی قربانیاں
اور اردو رسم الخط والے کمپیوٹر کے لئے مالی تحریک
( خطبہ جمعہ فرموده ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں:
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيْكُمْ
مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ تُؤْمِنُوْنَ بِاللَّهِ وَرَسُوْلِهِ وَتُجَاهِدُونَ
فِي سَبِيلِ اللَّهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ
إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ (الصف: ۱-۱۳)
اور پھر فرمایا :
گزشتہ خطبہ جمعہ میں میں نے چند اور باتوں کے علاوہ بعض ایسے بد نصیبوں کا بھی ذکر کیا تھا
جو قرآن کریم کے بیان کے مطابق تکذیب کو اپنا ذریعہ معاش بنا لیتے ہیں۔ یعنی جب بھی خدا تعالیٰ کی
طرف سے کوئی آنے کا دعویٰ کرے اور یہ اعلان کرے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے تمہاری بھلائی اور بہبود
کے لئے بھیجا ہے تو اس موقع سے بظاہر فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں یہ عجیب ترکیب سوجھتی ہے کہ اس
دعوے کو اپنے رزق کے حصول کا ذریعہ بنا لیتے ہیں اور پھر جتنا زیادہ اس کی مخالفت میں آگے بڑھیں ،
جتنی زیادہ اسے گالیاں دیں، جتنے جھوٹے الزام اس پر لگائیں اور جتنا افتراء اس کے خلاف کریں اتنا
ہی لوگ پھر ان لوگوں کو پیسے دیتے ہیں۔ قوم کا بگڑا ہوا مزاج ایک نہایت ہی خطرناک صورت
خطبات طاہر جلد ۴
606
خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء
پیدا کر دیتا ہے اور ان کے مذہبی رہنما اس بگڑے ہوئے مزاج کی سے اور بھی ظالمانہ سلوک کرتے
ہیں جب اسے مزید انگیخت دیتے ہیں اور مزید بھارتے ہیں اور اکساتے اس قدر مشتعل کر دیتے
ہیں کہ ان کی لذتیں بھی تکذیب پر ہی منحصر ہو کر رہ جاتی ہیں اور ان کو غلط لذتوں کی عادت پڑ جاتی ہے۔
دین کے نام پر خدا تعالیٰ کی حمد سننے کا مزہ نہیں آتا ، دین کے نام پر عبادتوں کی طرف ان کو بلایا جائے
تو انہیں لطف محسوس نہیں ہوتا ۔ ہاں دین کے نام پر اگر گندی گالیاں اور فحش کلامی سے کام لیا جائے تو وہ
اس میں لطف محسوس کرتے ہیں Excite ہو جاتے ہیں اور دین کے نام پر اگر انہیں کسی کے قتل
و غارت پر ابھارا جائے، فساد پر ابھارا جائے آگ لگانے کی تعلیم دی جائے تو امَنَّا وصَدَّقنا کہہ کر ان
آوازوں پر لبیک کہتے ہیں اور ان کی تعمیل کرتے ہیں۔ تو پھر رشوت کے طور پر گویا کہ ان کو بھی اس
گندے رزق میں شامل کر لیا جاتا ہے۔ علماء تو تکذیب کے ذریعہ روپیہ کماتے ہیں جو خالصہ تکذیب
کی وجہ سے ان کو چندے کے طور پر دیا جاتا ہے اور عوام کو کہتے ہیں کہ تم لوگوں کے اموال لوٹو یہ سب
تمہارے لئے جائز ہے بچی کھچی دکانوں کو آگیں لگاؤ اور گھر کو لوٹ لو اور باقیوں کو غارت کر دواس
طرح قرآن کریم کا یہ بیان کہ کیا تم نے تکذیب کو اپنے رزق کا ذریعہ بنالیا ہے ان کے علماء پر بھی
صادق آتا ہے اور ان کے عوام پر بھی بالآخر صادق آجاتا ہے
اس کے برعکس قرآن کریم کچھ ایسے لوگوں کا ایک بالکل مختلف نقشہ بھی کھنچتا ہے جن کی
خدمت دین تکذیب کی بناء پر نہیں بلکہ تصدیق کی بناء پر ہوتی ہے وہ اپنی قوت ایمان سے پاتے
ہیں کفر سے نہیں پاتے تکفیر بازی کے نتیجہ میں وہ خدمتوں پر اکسائے نہیں جاتے بلکہ تصدیق کے نتیجہ
میں خدمتوں پر اکسائے جاتے ہیں اور ان دونوں محرکات کے نتائج بالکل مختلف ہیں اتنے مختلف کہ ان
دونوں میں گویا ز مین اور آسمان کا فرق ہے، گویا بعد المشرقین ہے۔ اول محرک کے نتیجہ میں اموال
حاصل کرنے کی تحریص ہوتی ہے اور دوسرے محرک کے نتیجہ میں اموال لٹانے کی تحریک ہوتی ہے۔
بجائے اس کے کہ تکذیب کر کے اموال حاصل کرنے کی حرص بڑھے ، تصدیق کرنے والوں کا بالکل
الٹ نقشہ ہوتا ہے۔ وہ تصدیق کے نتیجہ میں ان کے پاس جو کچھ ہوتا ہے وہ بھی راہ خدا میں لٹانے
پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔ تکذیب کے نتیجے میں دوسروں کو دکھ دینے کی تحریک پیدا ہوتی ہے اور تصدیق
کے نتیجہ میں خود دکھ اٹھانے کی تحریک پیدا ہوتی ہے۔ تکذیب کے نتیجے میں انسان کی آنکھوں سے آگ
خطبات طاہر جلد۴
607
خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء
کے شعلے برستے ہیں ، منہ پر جھاگ آجاتی ہے اور جو لوگ اموال مانگ رہے ہوتے ہیں وہ بھی آگ
کے شعلے برسا کے مانگ رہے ہوتے ہیں اور جو اموال پیش کرتے ہیں وہ بھی ایک کھولتے ہوئے دل
کے ساتھ جس میں بغض کی آگ کھول رہی ہوتی ہے جسے اشتعال انگیز تقریریں اور بھی بھڑکا دیتی ہیں
وہ اموال پیش کرتے ہیں اور تصدیق کے نتیجہ میں اموال مانگنے والے بھی خدا کی راہ میں آنسو بہانے
والی آنکھوں کے ساتھ اموال مانگتے ہیں اور اموال پیش کرنے والے بھی خدا کی راہ میں آنسو بہانے
والی آنکھوں کے ساتھ خدا کے حضور مال پیش کرتے ہیں۔ تکذیب کے نتیجہ میں جو اموال پیش کئے
جاتے ہیں ان میں دکھاوا،ان میں نمائش، ان میں اعلان اور اس قسم کا ایک ناپسندیدہ رنگ
نمایاں طور پر پایا جاتا ہے جس کا روحانیت سے کوئی بھی تعلق نہیں ہوتا۔ اس کے برعکس جو لوگ خدا کی
راہ میں اموال پیش کرتے ہیں وہ بسا اوقات ان کو چھپاتے بھی ہیں، کسی کی نظر پڑے تو وہ اس سے
شرما جاتے ہیں، پیش کرتے ہیں اور تکبر پیدا نہیں ہوتا ، پیش کرتے ہیں تو انکساری پیدا ہوتی ہے۔
جب ان کے اموال قبول کئے جائیں تو صدمہ محسوس نہیں کرتے اور جب ان کی قربانیاں رد کر دی
جائیں تو انتہائی دکھ محسوس کرتے ہیں۔ غرضیکہ دونوں محرکات چونکہ ایک دوسرے سے بنیادی طور پر
مختلف ہیں اس لئے ان کے نتائج بھی ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔ قرآن کریم ان
دونوں امور پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالتا ہے۔
جب میں نے تفصیل سے نظر ڈالنے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ اتنا وسیع مضمون جو سارے
قرآن کریم میں پھیلا پڑا ہے کہ اس حسین دنیا کی سیر کرانے کے لئے ایک لمبا وقت درکار ہے جو
تصدیق والوں کے مناظر کھینچے ہیں اور جوان کی دنیا پیش کی ہے۔ ایسا عجیب عالم ہے کہ اسے دیکھ کر
روح وجد میں آجاتی ہے ۔ وہ کر یہہ مناظر جو تکذیب کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں وہ ایسے خوفناک
اور ہولناک ہیں کہ گویا جہنم انسان کی آنکھوں کے سامنے لاکھڑی کی گئی ہے۔
بہر حال آج میں اس کے مثبت پہلو سے متعلق صرف ایک دو باتیں آپ کے سامنے
رکھنا چاہتا ہوں کیونکہ یہ موقع ایسا موقع ہے کہ ہمارا مالی سال اختتام پذیر ہوا ہے اور نیا مالی سال شروع
ہو گیا ہے اور آج کا خطبہ اس لحاظ سے تو تاخیر سے دیا جا رہا ہے۔ اس خطبہ کا مضمون پہلے خطبہ میں بیان
ہونا چاہئے تھا۔ خطبہ کے لحاظ سے تاخیر کے ساتھ بیان کیا جا رہا ہے کہ عموماً تو مالی سال کے آغاز
خطبات طاہر جلد۴
608
خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء
پر جو پہلا جمعہ کا ہوا کرتا ہے اس خطبہ میں ان امور کا بیان ہوتا ہے لیکن مرکز سے رپورٹیں چونکہ
ذرا تاخیر سے ملیں اس لئے مجبوراً کچھ تاخیر سے مجھے اس معاملہ میں جماعت کو صورت حال سے آگاہ
کرنا پڑ رہا ہے۔
قرآن کریم ان راہ خدا میں محض اللہ کی خاطر خرچ کرنے والوں کا جو نقشہ کھنچتا ہے اس میں ایک
موقع پر بیان فرماتا ہے : الَّذِينَ يُنْفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ وَالْكَظِمِينَ
الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ وَاللهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (ال عمران : ۱۳۵) کہ میرے
بندے عجیب لوگ ہیں جو ایمان لانے کے نتیجہ میں خدا کی راہ میں اس طرح خرچ کرتے ہیں کہ تنگی
ترشی ، آسائش یا سختی کے دنوں کا ان کے اتفاق پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔ جب خدا انہیں زیادہ دیتا ہے تو وہ
بھی دل کھول کر زیادہ دیتے ہیں لیکن جب تنگی کے دن آتے ہیں تو پھر بھی وہ کمی نہیں آنے
دیتے۔ جو سختی آتی ہے اپنے اوپر لے لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ سختی ہماری بداعمالیوں کے نتیجہ
میں ، ہماری کمزوریوں کے نتیجہ میں ہے اس لئے خدا کی راہ میں دیئے جانے والے اموال پر اس کا کوئی
اثر نہیں پڑنا چاہئے ۔ چنانچہ جب آسائش کے دن آتے ہیں تو خدا کی راہ میں وہ اپنے چندے اور اپنے
انفاق کا معیار بڑھا دیتے ہیں اور جب تنگی کے دن آتے ہیں تو وہ اس بات سے شرماتے ہیں کہ ان
بڑھے ہوئے بلند وعدوں کو چھوٹا کر دیں اس لئے کہ ان کے حالات تنگی کے آگئے ہیں ۔
یہ کوئی فرضی بات نہیں ہے امر واقعہ ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے
زمانے میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کا یہی نقشہ تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ
اور آج ان کے غلاموں کے زمانے میں بھی بالکل یہی نقشہ ہے ۔ مجھے بکثرت ایسے لوگوں کا علم ہے
جن پر اچھے حالات آئے اور انہوں نے اپنے چندے بڑھا دیئے اور پھر آزمائش میں ڈالے گئے
اور ان پر تنگی کے دن آگئے اور چونکہ وہ ایک دفعہ معیار بڑھا چکے تھے وہ دعاؤں کے لئے مسلسل بڑے
دردناک طریق پر خط لکھتے رہے کہ طبیعت میں شدید کرب ہے کہ کہیں چندے پر برا اثر نہ پڑ جائے
اس لئے دعا کریں، چاہے جیسی بھی سختی ہو اور تنگی ہو خدا کی راہ میں ہم ایک دفعہ بڑھ بڑھ کر جواموال
پیش کر چکے ہیں اس معیار میں کمی نہ آجائے اور یہ دعاوی جو ہیں یہ انفرادی سطح پر نہیں یہ قومی کردار کے
طور پر ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ ارادے، یہ نیک تمنائیں ایک قومی کردار کے طور پر ہمارے درخت وجود کا
خطبات طاہر جلد ۴
جزو بن چکی ہیں۔
609
خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء
چنانچہ جب ہم عمومی طور پر جماعت احمد یہ کے چندوں کے اعداد و شمار پر نظر ڈالتے ہیں
تو سوفی صدی قطعیت کے ساتھ اعداد و شمار کے ساتھ یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ قرآن کریم نے
بہت ہی پیار اور محبت سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جن عشاق کا ذکر کیا ہے وہ حسین
نقوش ہماری صورت میں بھی نظر آتے ہیں اور آج جماعت احمد یہ پر اللہ کا یہ بڑا احسان ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی برکت سے ہم آخرین ہو کر بھی بہت سے اچھے پہلوؤں میں
اولین سے جاملے ہیں۔
چنانچہ جو رپورٹیں ملی ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ مالی سال ۸۵-۱۹۸۴ء کے متعلق
ہمارے ناظر صاحب بیت المال بہت ہی فکرمند تھے۔ ان کا ہمیشہ سے یہی دستور ہے کہ خلفاء وقت کو وہ
چند مہینے پہلے سے گھبراہٹ کے خطوط لکھنے شروع کر دیتے ہیں اور پچھلے دو تین سال سے مجھے بھی اسی
طرح لکھتے رہے لیکن اس دفعہ ان کے خطوں میں کوئی خاص بے چینی پائی جاتی تھی اور انہوں نے اس
کا بڑا کھل کر اظہار کیا کہ دراصل ایک تو جماعت پر بہت آزمائش کے دن ہیں کثرت سے لوگوں کے
قید ہونے کی وجہ سے مقدمات پر خرچ ، نوکریوں سے محرومی ، تجارتوں پر بداثرات اور اتنے وسیع پیمانے
مظالم ہو رہے ہیں کہ وہ لکھتے ہیں مجھے حقیقت ڈر تھا جب میں آپ کو لکھتا تھا تو کوئی فرضی بات نہیں تھی
یا محض دعا کی تحریک کی خاطر مبالغہ آمیزی سے کام نہیں لیتا تھا بلکہ مجھے واقعہ نظر آ رہا تھا کہ اس دفعہ
شاید ہمارا بجٹ پورا نہ ہو سکے۔
پر یہ
دوسرے ملکی اقصادی حالات وہ کچھ ایسی خطرناک روش پر چل پڑے ہیں کہ ہر اگلے دن
پہلے دن سے بدتر حال ہو رہا ہے۔ پانی کی کمی ، بجلی کی کمی ، بد دیانتی کا بڑھ جانا۔ایسے ممالک جن میں
پاکستانی مز در کام کرتا تھا ان کے حالات کی تبدیلی کے نتیجہ میں ان کا ملازمتوں سے فارغ ہو کر کثرت
کے ساتھ اپنے وطن کو واپس آنا فصلوں کی حالت کچھ تو پانی کی کمی کی وجہ سے متاثر ہوئی کچھ دیگر ایسے
موسمی حالات پیدا ہوئے کہ بہت ہی غیر معمولی کمی واقع ہوئی گندم میں بھی اور دوسری فصلوں میں بھی
چنانچہ انہوں نے اعداد و شمار لکھے کہ حکومت اتنے وسیع پیمانے پر اس سال گندم (Import)
درآمد کر رہی ہے۔ اس سے یہی پتہ لگ جاتا ہے کہ احمدی زمیندار لازماً متاثر ہوئے ہوں گے۔
خطبات طاہر جلد ۴
610
خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء
میں بھی یہ سمجھ رہا تھا کہ وہ کیوں بے چین ہیں۔ ان کو میں نے لکھا کہ آپ بالکل مطمئن
رہیں مجھے خدا کے فضل سے اطمینان ہے ، یہ دن ایسے ہیں ایسی کیفیت ہے جماعت کی کہ ہو نہیں
سکتا کہ جماعت احمد یہ اپنی قربانی کے معیار کو کم کر دے آپ کو خطرہ یہ ہے کہ گزشتہ سال سے
آمد گر جائے گی لیکن مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ بڑھ جائے گی ۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل کے کرشمے
دکھانا چاہتا ہے۔ یہ جماعت ہی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی صداقت کا زندہ معجزہ
ہے جو کچھ ان کے سروں پر سے گزر جائے یہ کمی نہیں آنے دیں گے۔ چنانچہ میں نے جماعت کو تحریک
نہیں کی ورنہ کوئی کہہ سکتا تھا کہ میرے ایسے جذباتی الفاظ سن کر جماعت میں ایک جوش پیدا ہو گیا ،
کپڑے بیچ دیئے اور گھر کی چیزیں بیچ ڈالیں۔ یہ صرف میرے اور ان کے درمیان خط و کتابت
تھی۔ کل ان کا خط ملا ہے جو اللہ تعالیٰ کے بے انتہاء شکر سے لبریز ۔ لکھتے ہیں کہ یہ دیکھ کر حیرت ہوئی
ہے کہ گزشتہ سال کی آمد سے امسال خدا کے فضل سے اب تک اٹھارہ لاکھ روپے زائد وصول ہو چکے
ہیں اور ابھی وصولیاں جاری ہیں ۔
یہ ہے وہ جماعت جس کا قرآن کریم میں ذکر ہے اور قرآن کریم کے اذکار ایک غیر معمولی
مقام رکھتے ہیں۔ خدا تعالیٰ جب اپنے بندوں کا ذکر فرماتا ہے تو لاز م وہ باتیں پوری ہوتی ہوئی دکھائی
دیتی ہیں اور قرآن کریم بار بار یہ امور بھی بیان فرماتا ہے کہ جو ہماری خاطر مالی قربانیاں پیش کرتے
ہیں اور ہم پر تو کل کرتے ہیں ہم ان کے اموال میں کمی نہیں آنے دیتے۔ ہم انہیں بڑھاتے ہیں اور
انہیں لاوارث نہیں چھوڑا کرتے۔ جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کے فضل سے مالی قربانیوں میں بھی قرآن
کریم کی کھینچی ہوئی تصویروں کے مطابق اپنے نقوش بنارہی ہے۔ اس آئینہ میں اپنا چہرہ دیکھ رہی
ہے۔ خدا تعالیٰ کے فضلوں کی جو بارش پہلوں پر برسا کرتی تھی ہم پر بھی برس رہی ہے۔ تو اس جماعت
کی مخالفت کے نتیجہ میں کیسے کوئی پہلے نقصان پہنچا سکتا ہے۔ دشمن کے لئے اس کے سوا اور کوئی صورت
نہیں ہے کہ وہ اپنے غیظ و غضب میں جلتا ر ہے اور تکلیف میں مبتلا ہوتا چلا جائے ، حسد کی آگ بھڑکتی
چلی جائے ، اس کے سوا اس کے نصیبے میں کچھ نہیں ہے۔
جماعت احمد یہ کی ہلاکت دیکھنے والی آنکھیں لازماً نا کامی کی آگ میں جلتی ہوئی مریں گی ،
ختم ہو جائیں گی اور ان کے دلوں میں حسد کی آگ اور زیادہ بھڑکتی رہے گی لیکن ان کو یہ تسکین کبھی
خطبات طاہر جلد۴
611
خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء
نصیب نہیں ہو سکتی کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے جماعت احمد یہ کو ذلیل اور نامراد اور نا کام ہوتے
دیکھ لیا ہے۔ اس کے برعکس آپ بھی اور آپ کی آئندہ نسلیں بھی ہمیشہ نہایت خطرناک سے خطرناک
حالات میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو اپنے اوپر پہلے سے زیادہ برستا دیکھیں گے۔ اور اپنے دین کے
معیار کو ہمیشہ بلند تر ہوتا ہوا دیکھیں گے۔ قرآن کریم کے یہ وعدے ہیں جو کبھی ٹل نہیں سکتے نا ممکن ہے
کہ کوئی انہیں غلط کر کے دکھا دے۔
تحریک جدید کا بھی یہی حال ہوا۔ ہمارے وکیل المال اول ہیں ان کو اتنی عادت نہیں ہے
کہ گھبراہٹ کے خط لکھیں لیکن اس سال وہ بھی گھبرا گئے ۔ انہوں نے پچیس فی صد اضافہ تجویز
کیا تھا جو معمولی اضافہ نہیں ہے ۔ گزشتہ کی کل آمد کے مقابل پر پچیس صداضافہ کے ساتھ بجٹ رکھ لیا
تھا اور سخت گھبراہٹ تھی کہ اضافہ اتنا ، بڑی سخت گھبراہٹ تھی اور اس کے مقابل پر حالات ایسے
خطر ناک تو کیا کریں گے انہوں نے بھی اطلاع دی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے گزشتہ سال کے
مقابل پر اب تک دس لاکھ زائد وصولی ہو چکی ہے اور 25 فی صد کا جو اضافہ تھا وہ پورا ہو گیا ہے اور ابھی
اللہ کے فضل سے چندہ بھجوانے والے بھیجوار ہے ہیں۔ پاکستان کے سب اضلاع سے ابھی اطلاعیں
بھی نہیں پہنچیں۔
یہ جو اللہ کے فضلوں کی بارشیں ہیں کسی ایک جگہ نہیں ہے تمام دنیا میں یہی حالت ہے۔ ایک
بھی ملک ایسا نہیں جس کے چندوں میں کمی آئی ہو یا جس کے حالات خطرناک ہونے کے نتیجہ میں
چندوں پر بد اثر پڑا ہو ۔ نائیجیریا کے حالات آپ جانتے ہیں، سیرالیون کے حالات آپ جانتے
ہیں، غانا کے حالات آپ جانتے ہیں، افریقہ کے اکثر ممالک میں قحط سالیاں اور خطرناک قسم کے مالی
بحران اور کئی قسم کی آزمائشیں ایسی آپڑیں کہ فاقہ کشی کے نہایت ہی درد ناک مناظر دیکھنے میں آئے۔
ایک موقع پر ہمارے مربی نے مجھے لکھا کہ بعض دفعہ تو ایسے دردناک مناظر دیکھنے میں آتے
ہیں کہ باہر معمولی سا دروازہ کھٹکا جس میں کوئی خاص جان نہیں تھی۔ تو ہمارا مبلغ یوں ہی اٹھ
کر چلا گیا کہ شاید کوئی عدم دلچسپی سے کر رہا ہے ، خیر دیکھ لیں کون ہے؟ دورازہ کھول کر دیکھا تو ایک
آدمی بے ہوش پڑا ہے اور فاقوں سے پنجر بنا ہوا تھا۔ اس میں اتنی بھی طاقت نہیں تھی کہ روٹی کی خاطر
زور سے دروازہ ہی کھٹکا لیتا۔ اس بیچارے کو اٹھا کر اندر لائے اور خدمت خاطر کی جو کچھ ان کے پاس
خطبات طاہر جلد۴
612
خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء
تھا پیش کیا۔ ہوش آئی اور پھر کچھ دن کھلا پلا کر اس کو فارغ کیا۔ افریقہ کے اکثر ممالک فاقہ کشی
اقتصادی نہایت ہی دردناک حالات ہیں۔ وہاں کے سب مبلغین نے یہ اطلاع دی اور اللہ تعالیٰ کی
حمد میں آنسو بہاتے ہوئے یہ اطلاع دی کہ جب انہوں نے چندوں کی تحریک کی تو ہر موقع پر خدا کے
فضل سے پہلے سے نمایاں طور پر زیادہ چندہ وصول ہوا اور ہم حیران ہو کہ ہو کر گھروں کو واپس لوٹا کرتے
تھے کہ یہ ہو کیا رہا ہے ۔ وہ ممالک جو غیروں سے امداد لے کر زندہ رہ رہے ہیں جب خدا کی راہ میں
خرچ کرنے کا وقت آتا ہے تو وہ اپنی تنگی ، اپنے دکھ اور اپنی تکلیفوں بھول کر وہ خدا کی راہ میں قربانی
میں آگے ہی قدم بڑھا رہے ہیں، پیچھے نہیں ہٹ رہے اور پھر اللہ تعالیٰ اپنے فضلوں کی بارش ان
پر برسا رہا ہے ، ان میں غیر معمولی ترقی ہو رہی ہے ۔ خدا تعالیٰ حیرت انگیز طور پر ان کے مسائل حل
کرتا ہے، ان کی دعاؤں کو قبول فرماتا ہے، اپنے قرب کے حیرت انگیز معجزے ان کو دکھا رہا ہے۔ اور
افریقن جنگلوں میں بسنے والے احمدی اللہ کے قرب کے نشانات کے ایسے ایسے حیرت انگیز واقعات
لکھتے ہیں کہ دل حمد سے بھر کر خدا کی راہ میں چھلکنے لگتا ہے۔
سوچنے کی بات ہے کہ یہ کیوں ہوا ہے ایسے؟ قرآن کریم تو وہی قرآن کریم ہے
جو سب مسلمانوں میں خواہ وہ کسی بھی فرقہ سے تعلق رکھتے ہوں قدر مشترک ہے اور ہماری مالی
قربانیوں کی تمام تر بنیاد قرآن کریم میں ہے۔ تو اسی قرآن سے تعلق جوڑ کر ایک طرف تو یہ
نظارے نظر آ رہے ہوں اور اسی قرآن سے تعلق کا دعویٰ کر کے دوسری طرف وہ نظارے نظر آرہے
ہوں کہ وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ (الواقعہ (۸۳) کیا تم نے رزق کا یہ ذریعہ
بنالیا ہے کہ تکذیب کرو گے تو روٹی ملے گی ۔ اس لئے تکذیب کرتے چلے جاؤ، گالیاں دیتے چلے
جاؤ اور لوگوں کو بھی بھڑکاؤ ، تکذیب کرکے اور گھروں کو آگ لگا کر اور مال لوٹ کر اپنے رزق
کو بڑھانے کی۔ یہ دو مختلف نقشے ہیں فرق صرف یہ ہے کہ ہم نے اس زمانے میں پیدا ہونے والے
اس کے امام کو قبول کر لیا جس نے یہ اعلان کیا تھا کہ مجھے خدا نے بھیجا ہے اور اس لئے بھیجا ہے کہ قرآن
کریم کو ایک زندہ کتاب کے طور پر دوبارہ تمہارے سامنے پیش کروں اور اس لئے مجھے بھیجا ہے کہ جو
اس کی تعلیم کو دلوں سے بھلا دیا گیا ہے اس کو دوبارہ راسخ کر دوں۔ اس کے حسن کو تم پر ظاہر کروں ۔
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی قوم کو جو آداب سکھا گئے تھے اور جو اسلوب بتا گئے تھے کہ
خطبات طاہر جلد۴
613
خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء
خدا کے عاشق اس طرح خدا کی راہ میں زندہ رہا کرتے ہیں، وہ اسلوب میں تمہیں دوبارہ بتاؤں اور وہ
آداب میں تمہیں دوبارہ سکھاؤں ۔ یہ دعوی تھا خلاصہ اس دعوی کو آپ نے کمال خلوص اور کمال وفا
کے ساتھ زندگی کے آخری سانس تک بلکہ زندگی کے ہر سانس میں نبھایا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے پیغام رسانی کا حق ادا کر دیا ہے۔ ایک لمحہ بھی آپ اس سے غافل نہیں رہے۔ اپنے
سارے وجود کو اس راہ میں صرف کیا اور اپنی تحریروں اور اپنے کلام میں جان ڈال دی۔ چنانچہ آپ
کے اقوال اور آپ کی تحریروں میں اتنا نمایاں فرق ہو گیا کہ اس کا جب غیر کے ساتھ مقابلہ کیا جاتا ہے
تو یوں لگتا ہے کہ ایک زندہ وجود ہے اور ایک مردہ وجود کی لاش پڑی ہوئی ہے۔ اتنی نمایاں زندگی ہے
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام میں کہ وہ زندگی ہو ہی نہیں سکتی جب تک زندگی
کے سرچشمے سے اس کا تعلق نہ ہو۔
پس قرآن کریم سے سچا تعلق حقیقت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے
پیدا کیا ورنہ آپ کے کلام میں یہ زندگی نظر نہیں آسکتی تھی اور یہ کلام زندگی بخش ہو نہیں سکتا تھا اگر اس
کا کلام الہی سے سچا تعلق نہ ہوتا ۔ ہم بھی کلام الہی سے سیراب ہوئے ہیں مگر ایک ایسے شخص کے ذریعہ
جس کا کتاب کے ساتھ خدا نے زندہ تعلق پیدا کر دیا ، ایک ایسے شخص کے ذریعہ جس کے متعلق
خدا تعالیٰ نے خود یہ گواہی دی کہ میری ذات سے اس کا براہ راست پیوند ہے اور میرے کلام سے اس
کا براہ راست پیوند ہے اور میرے رسول سے اس کا براہ راست پیوند ہے۔
پس خدا تعالیٰ نے ہمیں جو نئے اسلوب دیئے ، نئے آداب سکھائے ، دین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کے قربانیوں کے ان اندازوں کو زندہ کرنے کی توفیق بخشی جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
صحابہ کے انداز تھے تو یہ محض اس وجہ سے ہے کہ ہم وقت کی آواز پر ایمان لے آئے اور تو کوئی فرق
نہیں ۔ اسی مٹی سے ہم بنے ہوئے ہیں، انہی قوموں سے ہمارا تعلق ہے، اسی قسم کے گندے معاشرے
میں ہم سانس لے رہے ہیں، اسی قسم کی مادہ پرستی کی فضا میں ہم نے جنم لیا ہے، اسی قسم کے اموال کی
دوڑ میں ساری قوم کی طرح ہم بھی شریک ہیں اس کے باوجود ایک نمایاں فرق ہے ۔ ایک نئی قوم کے ۔
طور پر ہم منصہ شہود پر ابھر رہے ہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام ہی کی برکت ہے اس میں
کوئی شک نہیں اور آپ کے انفاس قدسیہ ہیں جنہوں نے ہمیں نئی زندگی بخشی ہے ۔ یہ آپ ہی کی
خطبات طاہر جلد۴
614
خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء
مسیحائی ہے جس نے مردہ تنوں میں جان ڈال دی ہے۔ آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
عبارتوں کو پڑھیں اور مجھے افسوس ہے کہ اکثر پوری طرح اس کی طرف توجہ نہیں دے رہے تب وہ
محسوس کریں گے کہ کیا فرق ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام میں اور ایک عام کلام میں ۔
اپنی جماعت کو مالی قربانی کے لئے جس طرح آپ نے تیار کیا ان عبارتوں میں
میں چند اقتباسات نمونہ آپ کو یاد دہانی کے طور پر سناتا ہوں۔ آپ فرماتے ہیں:
وو
دنیا جائے گزشتنی گزاشتنی ہے اور جب انسان ایک ضروری وقت
میں ایک نیک کام کے بجالانے میں پوری کوشش نہیں کرتا تو پھر وہ گیا ہوا وقت
ہاتھ نہیں آتا اور خود میں دیکھتا ہوں کہ بہت سا حصہ عمر کا گزار چکا ہوں اور الہام
الہی اور قیاس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ باقی ماندہ تھوڑا سا حصہ ہے۔ پس جو کوئی
میری موجودگی اور میری زندگی میں میری منشاء کے مطابق میری اغراض میں مدد
دے گا۔ میں امید رکھتا ہوں کہ وہ قیامت میں بھی میرے ساتھ ہوگا اور جو شخص
ایسی ضروری مہمات میں مال خرچ کرے گا ۔ میں امید نہیں رکھتا کہ اس مال کے
خرچ سے اس کے مال میں کچھ کمی آجائے گی بلکہ اس کے مال میں برکت
ہوگی ۔ پس چاہئے کہ خدا تعالیٰ پر توکل کر کے پورے اخلاص اور جوش اور ہمت
سے کام لیں کہ یہی وقت خدمت گزاری کا ہے پھر بعد اس کے وہ وقت آتا ہے
کہ ایک سونے کا پہاڑ بھی اس راہ میں خرچ کریں تو اس وقت کے پیسہ کے برابر
نہیں ہوگا۔“
مجموعه اشتہارات جلد ۳ صفحه : ۴۹۷-۴۹۶ )
سے
مخلصين
امر واقعہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتب میں ایسے
کا بھی ذکر دعائیں دیتے ہوئے فرمایا ہے جنہوں نے دو پیسے پیش کئے تھے۔ آج کل دو پیسے کی حیثیت
کیا ہے۔ اس زمانے میں بھی دو پیسے کی کیا حیثیت تھی لیکن ان دعاؤں نے ان دو پیسوں کو ایک نہ ختم
ہونے والا خزانہ بنا دیا ہے اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام جب فرماتے ہیں کہ ایک پیسہ
جو آج خرچ کرتا ہے بعد میں اگر سونے کے پہاڑ بھی خرچ کرے تو وہ اس کی قیمت نہیں ہوگی ۔ یہ ایک
ا۔
خطبات طاہر جلد۴
615
خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء
سے زیادہ پہلوؤں میں سچی بات ہے۔ اس کے اور بھی بہت سے پہلو ہیں مگر یہ پہلو کہ امام وقت کے علم
کے
میں ایک خرچ میں آ رہا ہے اور وہ محبت اور پیار کے ساتھ اسے بے ساختہ دعائیں دے رہا ہو، یہ تو پیسے
کی کیفیت بدل دیتا ہے۔ اس میں تو روپے کی اپنی مالیت کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہتی ۔ سارے کا
سارا خزانہ دعاؤں کا خزانہ بن جاتا ہے۔
اس ضمن میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک عجیب نکتہ یہ بھی بیان فرماتے
ہیں ۔ کہ امام وقت کے سامنے اپنی مالی قربانی کو پیش کرنا یہ ریا کاری نہیں ہے۔ دنیا کو دکھانے کے لئے
کوشش کرنا کہ نام اچھے اور سب کی نظر میں آئے یہ ریا کاری ہے لیکن امام کے سامنے پیش کرنا حصول
دعا کا ایک ذریعہ ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑے پیار سے اس بات کو ظاہر
فرمایا ہے۔ فرمایا:
دو
یہ ایک ایسا مبارک وقت ہے کہ تم میں وہ خدا کا فرستادہ موجود ہے
جس کا صد ہا سال سے امتیں انتظار کر رہی تھیں ۔“
66
اب یہ دوسرا پہلو بھی دیکھ لیجئے ایک پیسہ چھوڑ کر ایک ڈمری بھی خرچ کی جائے جو وقت بیان
کیا جا رہا ہے آئندہ آنے والے انفاق سبیل اللہ کے پہاڑوں سے بھی بڑھ کر وہ خرچ بن جاتا ہے اور
خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی بے انتہاء انکساری کے باوجود اپنے قلم سے لکھ رہے ہیں ۔
اس لئے کہ اس بات میں بڑی عظمت تھی اسے چھپا نہیں سکتے تھے۔
ایسا مبارک وقت ہے کہ تم میں وہ خدا کا فرستادہ موجود ہے جس
کا صد ہا سال سے امتیں انتظار کر رہی تھیں اور ہر روز خدا تعالیٰ کی تازہ وحی
بشارتوں سے بھری ہوئی نازل ہو رہی ہے“
اللهم صل علی محمد و علی ال محمد صحابہ نے جو دن دیکھے وہ عجیب دن تھے
واقعی اس وقت کا ایک پیسہ خرچ کیا ہوا پیسوں کے اعداوشمار میں تو اس کا ذکر ہی نہیں آنا چاہئے وہ تو چیز
ہی کچھ اور تھی ۔
” خدا تعالیٰ نے متواتر ظاہر کر دیا ہے کہ واقعی اور قطعی طور پر وہی شخص
اس جماعت میں داخل سمجھا جائے گا کہ اپنے عزیز مال کو اس راہ میں خرچ کرے
خطبات طاہر جلد ۴
616
خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء
گا۔۔۔۔۔۔ یہ مت خیال کرو کہ مال تمہاری کوشش سے آتا ہے بلکہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے آتا ہے اور یہ مت خیال کرو کہ تم کوئی حصہ مال کا دے کر یا کسی اور
رنگ سے کوئی خدمت بجالا کر خدا تعالیٰ اور اس کے فرستادہ پر کچھ احسان کرتے
ہو بلکہ یہ اس کا احسان ہے کہ تمہیں اس خدمت کے لیے بلاتا ہے
66
عجیب شان کا یہ کلام ہے ذرا غور تو کریں۔ کہاں یہ دلنوازیاں اور دلداریاں کہ راہ مولی میں
ایک حقیر پیسے کو اتنی عظمت دے دینا اور محبت اور پیار سے اس کا ایسا ذکر کرنا کہ گویا زمین کو آسمان
بنا دیا جائے ۔ رائی کے پہاڑ تو آپ نے بنتے دیکھے تھے مگر ان میں بھی اتنا نمایاں فرق نہیں جتنا ایک
پیسے کو سونے کے پہاڑوں میں تبدیل کر دینے میں فرق ہے اور جب خدا کا مسیح کہتا ہے تو مبالغہ آمیزی
نہیں ہے واقعہ حقیقت میں اتنا ہی ثواب ان لوگوں نے کمایا جتنا آپ نے ذکر فرمایا۔ کہاں غریبوں کی
یہ دلداریاں اور دل نوازیاں اور کہاں پھر ان کے لئے جن کے دل میں قربانی عجب پیدا ہو جاتا ہے ان میں
کے لئے یہ تنبیہ ہے کہ ان کی ساری بڑائی کے خیال کو ملیا میٹ کر کے خاک کر کے۔
یہ مت خیال کرو کہ مال تمہاری کوشش سے آیا ہے بلکہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے آتا ہے اور تم کوئی حصہ مال کا دے کر یا کسی اور رنگ سے کوئی خدمت
بجالا کر خدا تعالیٰ اور اس کے فرستادہ پر کچھ احسان کرتے ہو بلکہ یہ اس کا احسان
ہے کہ تمہیں اس خدمت کے لئے بلاتا ہے۔“
66
جماعت کے متعلق آپ کی جو نیک تمنائیں ہیں اس کا ذرا اندازہ کریں فرماتے ہیں:
” مجھے اس سے زیادہ کوئی حسرت نہیں کہ میں فوت ہو جاؤں اور
جماعت کو ایسی نا تمام اور خام حالت میں چھوڑ جاؤں۔ میں یقیناً سمجھتا ہوں کہ
بخل اور ایمان ایک دل میں جمع نہیں ہو سکتے ۔“
میں تم میں بہت دیر تک نہیں رہوں گا اور وہ وقت چلا آتا ہے کہ تم
پھر مجھے نہیں دیکھو گے اور بہتوں کو حسرت ہوگی کہ کاش ہم نے نظر کے سامنے
کوئی قابل قدر کام کیا ہوتا“
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام کے ایک ایک جزو پر آپ غور کریں اور غوطہ
خطبات طاہر جلد۴
617
خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء
لگا کر دیکھیں اس میں کیسی گہرائی ہے اور حکمت کے کیسے کیسے موتی چھپے ہوئے ہیں۔ یہ عام کلام
نہیں ہے کہ سطحی طور پر آپ گزر جائیں جیسے سٹرک پر سے گزر جاتے ہیں۔ اس میں تو قدم قدم پر
نیا حسن آپ کو دکھائی دے گا اور معرفت کے جواہر چھپے ہوئے نظر آئیں گے۔ یہ وہ فقرہ ہے جس کی
طرف میں نے آپ کو توجہ دلائی تھی کہ ” بہتوں کو حسرت ہوگی کہ کاش ہم نے کی نظر کے سامنے کوئی
قابل قدر کام کیا ہوتا، مسیح موعود کی نظر کے سامنے ہم نے کوئی قابل قدر کام کیا ہوتا یہ حسرت لئے
لوگ آئندہ مرتے رہیں گے لیکن بے بس ہوں گے کچھ نہیں ہوگا ۔
امام کی نظر میں آکر کام کرنا اس کام کے درجے کو بڑھا دیتا ہے ، یہ ریا کاری نہیں ہے اور
ایسے بندے کے لئے دل سے بے ساختہ جو دعا نکلتی ہے وہ اس کام کی کایا پلٹ دیتی ہے ۔ یہ فقرہ
عارف باللہ کے سواکسی کی زبان سے نکل ہی نہیں سکتا۔ نا ممکن ہے کسی کو علم وادب سے ادنی بھی مس ہو
اور دل پر وہ ہاتھ رکھ کر گواہی دے تو ہر گز یہ گواہی نہیں دے سکتا کہ یہ کسی جھوٹے کا کلام ہے کیونکہ یہ وہ
بات ہے جو تجارب میں سے گزر کر حاصل ہوتی ہے ورنہ حاصل ہو ہی نہیں سکتی۔ بڑے سے بڑے
مبالغہ آمیز تحریر لکھنے والا بھی اپنی تحریر میں ایسا فقرہ پیش نہیں کر سکتا اور چھپا ہوا فقرہ ہے نمایاں کر کے
بظاہر پیش نہیں ہوا۔ برسبیل تذکرہ ذکر آ گیا ہے کہ
وو
کاش ہم نے نظر کے سامنے کوئی قابل قدر کام کیا ہوتا سواس وقت
ان حسرات کا جلد تدارک کرو جس طرح پہلے نبی یا رسول اپنی امت میں
نہیں رہے میں بھی نہیں رہوں گا۔ سو اس وقت کا قدر کرو اور اگر تم اس قدر
خدمت بجالاؤ کہ اپنی غیر منقولہ جائیدادوں کو اس راہ میں بیچ دو، پھر بھی ادب
سے دور ہوگا کہ تم خیال کرو کہ ہم نے کوئی خدمت کی ہے۔“
انکساری کے کیسے عظیم سبق بھی ساتھ دے دیئے ہیں۔
دو تمہیں معلوم نہیں اس وقت رحمت الہی اس دین کی تائید میں جوش میں
ہے اور اس کے فرشتے دلوں پر نازل ہورہے ہیں اور ہر ایک عقل اور فہم کی بات
جو تمہارے دل میں ہے وہ تمہاری طرف سے نہیں بلکہ خدا کی طرف سے ہے۔“
اب بتائیں ایسی صورت میں تکبر کا کوئی نام و نشان بھی باقی رہتا ہے؟ انفاق دو ہی قسم کے
خطبات طاہر جلد۴
618
خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء
ہو سکتے ہیں یا خدا کی راہ میں ظاہری اموال کا اور یا اپنے علم اور اپنی فراست کا انفاق ۔ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یہ سب کچھ میں دیکھ رہا ہوں کہ آسمان پر ایک جوش ہے
اور خدا کے فضل ان قربانیوں کی صورت میں تمہارے دلوں پر نازل ہورہے ہیں۔ اس فہم و فراست کی
صورت میں اللہ تعالیٰ کے تم پر الہام ہو رہے ہیں کہ دین کی خدمت کے لئے خدا تمہیں نئی نئی راہیں سمجھا
رہا ہے۔ فرماتے ہیں ان باتوں کو بھی اپنی طرف سے خیال مت کرو۔
آسمان سے عجیب سلسلہ انوار جاری اور نازل ہو رہا ہے ۔ پس میں
بار بار کہتا ہوں کہ خدمت میں جان توڑ کوشش کرو۔ مگر دل میں مت لاؤ کہ ہم
نے کچھ کیا ہے۔ اگر تم ایسا کرو گے ہلاک ہو جاؤ گے۔“
اس کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام مالی قربانی کا ایک بہت ہی بنیادی اصول
یہ پیش فرماتے ہیں کہ اس میں استمرار اور استقلال ہونا چاہئے۔ یہ نہیں کہ کبھی کچھ دے دیا اور پھر غافل
ہو گئے اور پھر کسی وقت کچھ اور دے دیا پھر سمجھا کہ چلو کافی دیر کے لئے ہم نے خدمت کا حق ادا کر دیا۔
یہ جو ماہانہ با قاعدہ پابندی کے ساتھ چندہ دینا ہے اس کی تاکید بھی حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے فرمائی ہے اور بعض احمدی جب اس تحریر کو پڑھتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ گویا منشائے
مبارک یہ ہے کہ دل میں جو چاہو دے دو، ایک پیسہ ہے تو ایک پیسہ دے دو کوئی فرق نہیں پڑتا مگر دو
پابندی کے ساتھ ۔ لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہرگز یہ نہیں فرمایا ہے جو فرمایا ہے اس
کو اگر آپ غور سے سنیں یا پڑھیں تو یہ بالکل ایک اور رنگ ہے اور یہ میں اس لئے نہیں کہہ رہا کہ
جماعت کو اس لحاظ سے اصلاح کی ضرورت ہے بلکہ ۔ ، بلکہ جماعت تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تمناؤں کے عین مطابق ہے ۔ آج جو جماعت کی حالت اس معاملہ میں
میں دیکھ رہا ہوں اسے دیکھ کر جب میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ السلام کی یہ تحریر پڑھی کہ مجھے
حسرت ہے کہ میں جماعت کو خام حالت میں نہ چھوڑ جاؤں تو بے اختیار میری آنکھوں سے آنسو جاری
ہو گئے اور میں نے اپنی طرف اور آپ سب کی طرف سے یہ گواہی دی کہ اے خدا اس پاک مسیح
کو اطلاع دے دے ہماری طرف سے کہ خدا کی قسم آپ ہمیں خام حالت میں نہیں چھوڑ کر گئے ۔
خدا کی قسم آپ ہمیں ناقص حالت میں نہیں چھوڑ کر گئے ۔ مجھے یقین ہے کہ خدا بھی عرش پر حضرت مسیح
خطبات طاہر جلد۴
619
خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء
موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو یہ اطلاعیں دے رہا ہوگا کہ کس طرح آپ کی : پ کی جماعت جس کے متعلق آپ
حسرت رکھتے تھے کہ کسی طرح میں خام حالت میں نہ چھوڑ جاؤں ، وہ اس طرح مالی قربانی کے نئے
سے نئے اور بلند تر اور عظیم الشان معیار قائم کرتی چلی جا رہی ہے اور نئے سنگ میل رکھ رہی ہے اور یہ
چند لوگوں کی بات نہیں رہی یہ سلسلہ عام ہو گیا۔
پس ایک طرف جہاں آپ کے مال لوٹنے والے ، آپ کے رزق میں کمی کرنے والے،
تکذیب کے ذریعہ اموال کھانے کی دھن میں جو بھی ان کا ظالمانہ سفر ہے اس میں آگے بڑھتے چلے
جارہے ہیں۔ دوسری طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت ایک عجیب دھن
میں ، ایک نئی دھن میں مست خدا تعالیٰ کی محبت میں سرشار مالی قربانیوں کا ایک ایسا سفر کر رہی ہے کہ
اس کی کوئی مثال ساری دنیا میں آپ کو کہیں نظر نہیں آئے گی۔
میرے گزشتہ خطبہ جمعہ کے نتیجہ میں بعض لوگوں کے دل میں یہ خیال پیدا ہو کہ ہم جب یہ
کہتے ہیں کہ بے مثل ہے تو عیسائیت بھی تو بے شمار مالی قربانی کر رہی ہے۔ اس قربانی کو پھر بے مثل
کیسے کہہ سکتے ہیں؟ اصل واقعہ یہ ہے کہ بہت سے لوگ سطحی نظر سے ایک جائزہ لے لیتے ہیں ان
میں تجزیے کی توفیق نہیں ہوتی ۔ کسی ملک میں بھی عیسائیت کی مالی قربانی کا جماعت احمدیہ کی مالی
قربانی سے موازنہ کر کے دیکھیں تو اتنا نمایاں بنیادی اور امیتازی فرق ہے کہ کسی مشابہت کا سوال ہی
باقی نہیں رہتا ۔
افریقہ ہے جہاں عیسائیوں نے عیسائیت کو فروغ دینے کے لئے ارب ہا ارب روپیہ خرچ
کیا ہے مگر جو عیسائی پیدا کئے وہ عیسائیت کے لئے خرچ نہیں کر رہے وہ پیسے کھا کر عیسائی ہور ہے
ہیں ۔ جو نتیجہ پیدا کیا ہے وہ انسانیت کے تقاضوں کے بالکل برعکس نتیجہ پیدا کیا ہے اور تنگی کے پیسے اور
انتہائی دکھ کی حالت میں آج کے زمانے میں عیسائیت میں انفاق کا کوئی تصور ہی نہیں ہے۔ پیسہ
کہاں سے آتا ہے؟ ایک تو پرانے زمانوں میں حکومتوں میں چرچ کا بہت دخل تھا اور عیسائی چرچ
غیر معمولی طور پر دولت مند ہو گیا ہے اور دوسرے ان میں ایسی بے شمار بوڑھی عورتیں مرتی ہیں جن کی
اولاد نہیں ہوتی لیکن بے شمار دولت کی ہوتی ہے اور وہ مرتے وقت اپنا پیسہ چرچوں کو دے جاتی
ہیں لیکن جہاں تک ان کے عوام الناس کا تعلق ہے نکال کے تو دکھائیں۔ دس احمد یوں کے مقابل پر
خطبات طاہر جلد۴
620
خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء
جن کی قوموں کی لاکھ تعداد وہ دس کے مقابل پر دس بھی نہیں دکھا سکتے جن میں جماعت احمد یہ کے
غرباء کی طرح مالی قربانی کی روح پائی جاتی ہو۔
جماعت احمد احمدیہ نے افریقہ کو مسلمان بنایا تو چندہ دینے والا مسلمان بنایا اور قربانی کرنے
والا مسلمان بنایا اور ساری جماعت قربانی میں شامل ہو گئی ۔ جس ملک میں بھی جماعت داخل ہو رہی
ہے وہاں خدا کی راہ میں خرچ کرنے والے پیدا کر رہی ہے اور بھی کئی فرق ہیں مگر یہ ایک
ایسا بنیادی اور نمایاں فرق ہے کہ ہم بلا شبہ سر بلند کر کے یہ کہہ سکتے ہیں کہ ساری دنیا میں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کے مقابل پر مالی قربانی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ چنانچہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :
اپنے مال سے بھی اس سلسلہ کی خدمت کرے۔ جو شخص ایک پیسے
کی حیثیت رکھتا ہے وہ سلسلہ کے مصارف کے لئے ماہ بماہ ایک پیسہ دیوے
اور جو شخص ایک روپیہ ماہوار دے سکتا ہے وہ ایک روپیہ ماہوار ادا کرے۔“
یہ وہ فقرہ ہے جس کی طرف میں نے توجہ دلائی تھی ۔ لوگ پوچھتے ہیں کہ اب آپ نے
سولہواں حصہ کیوں شروع کر کر دیا یہ جو جو جماعت کا کا چندہ ہے کہ حضرت مسیح موعود موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
تو کھلی چھٹی دے دی ہے کہ ایک پیسہ ہے تو ایک پیسہ دے دو۔
اس سلسلہ میں دو باتیں بیان کرنا چاہتا ہوں۔ اول تو یہ کہ میں جماعت میں یہ اعلان بڑے
واضح لفظوں میں کر چکا ہوں کہ ۱۶/ اسے بچنے کے لئے تم آمدن نہ چھپاؤ ، جھوٹ نہ بولو کیونکہ اس طرح
تمہاری قربانی خواہ کتنی بھی ہو ساری ضائع ہو جائے گی اس لئے اگر تمہیں توفیق نہیں تو بے شک کم دو
لیکن بتا کے دو کہ ہمیں ۱/۱۶ کی توفیق نہیں ہم کم دینا چاہتے ہیں اور دوضرور ۔ بعض لوگ مجھے لکھتے
ہیں کہ ہمارے یہ حالات ہیں ، ہمارا چندہ بالکل معاف کر دیا جائے۔ میں انہیں جواب دیتا ہوں کہ
میں تم پر یہ ظلم نہیں کر سکتا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے خدا کا وعدہ ہے کہ جو شخص چندہ
دے گا میں اس کے اموال میں کمی نہیں کروں گا بلکہ برکت دے دوں گا اور تم کہتے ہو کہ سارا معاف
کر کے تمہیں اس برکت سے کلیہ محروم کر دوں۔ میں یہ نہیں کر سکتا۔ اگر تمہیں توفیق نہیں ہے تو بے شک
ایک روپیہ دو، پانچ روپے دو، دس روپے دو، اس زمانے میں تمہیں جتنی توفیق ہے وہ ضرور دے دو اور
خطبات طاہر جلد۴
621
خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء
اس طرح دو کہ تمہیں محسوس ہو کہ ہاں اس سے ہمیں تکلیف ہو رہی ہے پھر دیکھنا کہ اللہ تعالیٰ اس
تکلیف کو آسائش میں بدل دے گا۔ لیکن غور طلب بات یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ
نہیں فرماتے تمہارے پاس خواہ کتنا بھی پیسہ ہو اور ایک پیسہ بھی دے دو تو ٹھیک ہے ، فرماتے ہیں ۔
جو شخص ایک پیسہ کی حیثیت رکھتا ہے وہ سلسلہ کے مصارف کے لئے ماہ بماہ ایک پیسہ دیوئے۔ اب
وو
حیثیت رکھتا ہے“ کے الفاظ تو اس فقرے کی شکل ہی بدل دیتے ہیں۔
وو
جو شخص ایک روپیہ ماہوار دے سکتا ہے وہ ایک روپیہ ما ہوا
ما ہوا رادا
کرے۔ ہر ایک بیعت کنندہ کو بقدر وسعت مدد دینی چاہئے
اب اس کے بعد تو کسی بحث کی گنجائش ہی باقی نہیں رہتی۔ فرمایا ” ہر ایک بیعت کنندہ کو
بقدر وسعت مدد دینی چاہئے اگر اس کی وسعت ۱/۸ کی ہے تو ۱۶/ ابھی اس کے لئے کم ہوگا اور عملاً
جماعت میں جو چندہ دینے والے ہیں وہ ۱/۱۶ پر کہاں رہتے ہیں ۔ اول تو ۱۶ ابا قاعدہ چندہ دینے
والے بالآخر وصیت تک پہنچ ہی جاتے ہیں۔ ان کو گھسٹتے گھسائے آخر چین نہیں آتا جب تک وصیت
نہ کر لیں ۱۰/ او ہیں ہو جاتا ہے اور پھر باقی مالی قربانیوں میں بھی خدا کے فضل سے اتنا حصہ لیتے ہیں کہ
ان کا معاملہ بہت آگے بڑھ جاتا ہے۔ کہتے ہیں کیوں میں کہتا ہوں کہ
تا خدا تعالیٰ بھی ان کی مدد کرے۔ اگر بلا ناغہ ماہ بماہ ان کی مدد پہنچتی
رہے گو تھوڑی مدد ہو تو وہ اس مدد سے بہتر ہے جو مدت تک فراموشی اختیار کر کے
پھر کسی وقت اپنے ہی خیال سے کی جاتی ہے۔ ہر ایک شخص کا صدق اس کی
خدمت سے پہچانا جاتا ہے۔“
66
بعض ظاہر پرست لوگ یا جن کے دل ایمان سے خالی ہوتے ہیں ۔ یا ایمان کے عرفان
سے خالی ہوتے ہیں۔ اعتراض کرتے ہیں کہ جی جماعت میں جو شخص چندے دے اس کی قدر کی
جاتی ہے گویا پیسے کی خاطر جماعت بنی ہے اور ساراز در پیسے پر ہے۔ میں حیرت سے ان لوگوں کے
منہ دیکھتا ہوں کہ تم کیا بات کر رہے ہو۔ قرآن پڑھ کے تو دیکھو۔ سارا قرآن جان مال ، جان مال
کی قربانی سے بھرا پڑا ہے اور ہے کیا باقی ؟ یا تمہیں جان عزیز ہے ۔ یا مال عزیز ہے ۔ اب تو تم اس
وقت کو پہنچ چکے ہو کہ مال جان سے بھی بڑھ کر عزیز ہو چکا ہے ۔ جو اپنی عزیز ترین چیز کو خدا کی راہ
خطبات طاہر جلد۴
622
خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء
میں قربان کرتا ہے وہ قابل قدر ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بڑھ کر تو تمہیں
عرفان حاصل نہیں چنانچہ قربانی کا ذکر کر کے فرماتے ہیں ہر ایک شخص کا صدق اس کی خدمت سے
پہچانا جاتا ہے۔“
66
اب میں آپ کو دو خوشخبریاں بھی دیتا ہوں اور ایک نئی تحریک کا اعلان بھی کرتا ہوں۔ دو
خوشخبریاں یہ ہیں کہ فرانسیسی ترجمہ قرآن کریم کے بعد اب خدا تعالیٰ کے فضل سے اسی سال روسی زبان
میں قرآن کریم کا ترجمہ بھی پریس میں دیا جا رہا ہے۔ صابر صدیقی صاحب جو ہمارے رشین زبان کے
ماہر ہیں اور رہیں اور رشین زبان کے ایک اور احمدی طالب علم خاور صاحب کے ان دونوں کے سپرد میں نے خاورصا۔
نگرانی کی تھی کہ اس کو دوبارہ دیکھ لیں ایک دفعہ۔ انہوں نے کل مجھے اطمینان دلایا ہے کہ خدا کے فضل
سے یہ ترجمہ ہر پہلو سے پریس میں دیئے جانے کے لائق ہو گیا ہے ۔ Italian ترجمہ بھی خدا کے
فضل سے مکمل مل گیا ہے اور Introduction کا ترجمہ بھی مل گیا ہے۔ Italian زبان میں
اسلامی اصول کی فلاسفی کا ترجمہ بھی مل گیا ہے۔ اب ان دو زبانوں میں نہایت ہی پیش قیمت اضافہ
ہوگا بلکہ قیمت کے لفظوں میں تو اس کو ادا ہی نہیں کیا جا سکتا۔ قرآن کریم کا کسی زبان میں شائع کیا جانا
اور پھر ان معارف کے ساتھ جو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قرآن کے معارف
عطا فرمائے ۔ اس زمانے کی بہت بڑی خدمت ہے تو جماعت احمد یہ کو توفیق مل رہی ہے اور اس کے
لئے چندے کی ضرورت نہیں کیونکہ پہلے سے ہی ایسے مخلصین ہیں ان معاملات میں اپنی سیٹیں بک
کر والی ہیں۔ پیشتر اس کے کہ میں اس بارہ میں تحریک کرتا انہوں نے کہا جی ہمیں موقع دیں۔ ہم اپنی
طرف سے اس کا سارا خرچ برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں۔ میں نے کہا ٹھیک ہے اللہ تعالیٰ آپ
کو تو فیق عطا فرمائے ۔ چنانچہ فرانسیسی اور اٹالین اور رشین زبان میں قرآن کریم کے جو تراجم شائع
ہوں گے۔ ان کے تمام اخراجات خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت کے چند خلصین پہلے سے ہی
ادا کر چکے ہیں یا وعدہ کئے بیٹھے ہیں کہ جب بھی ہم مانگیں گے وہ دے دیں گے۔
اس کے علاوہ جو دوسرا لٹریچر شائع ہونے والا ہے وہ بھی بڑی کثرت سے ہے۔ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کے علاوہ تفسیر کبیر ہے اور سلسلہ کا اور بہت سالٹر پچر ہے اس کو مختلف
زبانوں میں ہم نے شائع کرنا ہے لیکن سب سے بڑی دقت اردو میں نوری نستعلیق خط کی کتابت کی
خطبات طاہر جلد ۴
623
خطبہ جمعہ ۱۲ جولائی ۱۹۸۵ء
دقت ہے ۔ اس وقت ہمیں جس تیزی کے ساتھ تمام دنیا میں لڑ پچر پھیلانے کے لئے جو بے قراری
ہے اس کے مقابل پر کا تب لکھنے میں بہت سا وقت لے لیتا ہے اور اب صحت کتابت کا معیار بھی
گر گیا ہے اس لئے غلطیاں بھی اتنی کرتا ہے پہلے اس کی کتابت ختم ہونے کا انتظار پھر اس کی مرمتیں
لگوائی جائیں اور پھر بھی وہ ٹھیک نہ لکھے تو پھر دوبارہ بھیجا جائے اتنا وقت ضائع ہو جاتا ہے۔اس
سے پھر بھی بعض دفعہ ایسی خوفناک غلطیاں رہ جاتی ہیں بہت تکلیف دہ صورت حال ہے۔ چنانچہ ہم
نے یہاں انگلستان میں جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ دنیا میں کمپیوٹر کی ایک ایسی کمپنی موجود ہے جس نے اردو
نستعلیق نوری خط کا ٹائپ رائٹر تیار کر لیا ہے اور وہ ایک ایسا Computerised ٹائپ رائٹر ہے
جو نہایت ہی اعلیٰ پیمانے پر کتابت کر سکتا ہے۔ آپ تھوڑی سی زائد رقم دیں تو ہر زبان اس پر اس طرح
ٹائپ ہو سکتی ہے جس طرح پریس کے لئے Compose کیا جاتا ہے اور بڑے سے بڑے
لفظوں میں بھی اور چھوٹے سے چھوٹے لفظوں میں بھی تمام Computerised ہے۔
تو سلسلہ کا کام زیادہ انتظار نہیں کر سکتا گوشین کی قیمت زیادہ ہے یعنی صرف اردو نستعلیق
کے لئے مکمل حالت میں اگر اس کو لیں تو ایک لاکھ پونڈ خرچ آئے گالیکن جو ضرورتیں ہیں ان کے
مقابل پر ایک لاکھ کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے۔ اسی طرح جب ہم باقی اہم ضروری زبانیں اس میں
داخل کر لیں گے جواب ہمیں لازما لینی پڑیں گی تو ڈیڑھ لاکھ پونڈ تک صرف پر یس کا خرچ ہے۔اس مالینی پر کا
کے علاوہ اس پر ماہانہ اخراجات بھی اٹھیں گے کیونکہ یہ بہت ہی Complex یعنی باریک اور الجھی
ہوئی مشین ہے جسے ہر آدمی آسانی سے سمجھ نہیں سکتا۔
بہر حال سر دست میں ڈیڑھ لاکھ پونڈ کی تحریک کرتا ہوں اور میں جس طرح خدتعالیٰ مجھے
ہمیشہ توفیق عطا فرماتا ہے اور شاید کوئی شکوہ بھی کرے کہ تمہیں ہر تحریک کا پہلے پتہ لگتا ہے اس لئے تم
پہل کر جاتے ہو، میں پہلا چندہ میں اپنی طرف سے لکھوا دیا کرتا ہوں مگر ضروری نہیں کہ خدا کے
ہاں میں پہلا ہی شمار ہوں ۔ ہو سکتا ہے کوئی اور زیادہ اخلاص میں بڑھ کر لکھوائے تو بعد میں بھی آئے
اور آگے نکل جائے ۔ اس لئے مجھے تو بہر حال اس وقت ایک فائدہ ہے کہ چونکہ اللہ تعالیٰ میرے دل
میں تحریک ڈالتا ہے تو بہر حال پہلا میں ہی ہوتا ہوں اس وقت تو ایک ہزار پونڈ سے میں اس تحریک کا
آغاز کرتا ہوں اور اس کے لئے کوئی شرح مقرر نہیں کرتا۔ مجھے علم ہے اس وقت جماعت کی جو حالت