ہر احمدی تبلیغ کے ذریعہ دنیا میں انقلاب پیدا کرے
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ المائدہ کی آیتِ تبلیغ کی روشنی میں دعوت الی اللہ کی اہمیت اور اس کے فرضِ منصبی ہونے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آپ نے واضح فرمایا کہ تبلیغ ہمیشہ حکمت اور محبت کے ساتھ ہونی چاہیے، اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی مخالفت یا فساد کی ذمہ داری انبیاء یا مبلغین پر نہیں بلکہ ہمیشہ دشمنوں پر عائد ہوتی ہے۔ آخر میں آپ نے جماعت احمدیہ کے افراد کو نصیحت فرمائی کہ محض خاموش اخلاق کافی نہیں بلکہ فعال تبلیغ کے ذریعے ہی دنیا میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔
موضوعات: وجوبِ تبلیغ، حکمت اور حسنِ اخلاق، مخالفتِ انبیاء، تفسیر قرآن کریم، فساد کی ذمہ داری، تبلیغی انقلاب
خطبات طاہر جلد ۴
627
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۸۵ء
ہر احمدی تبلیغ کے ذریعہ دنیا میں
انقلاب پیدا کرے
( خطبه جمعه فرموده ۱۹ار جولائی ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی :
يَأَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ وَإِن لَّمْ
تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ
إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ (المائده: (۲۸)
صلى الله
یہ جو آیت میں نے تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کو
عروسه
مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ تو ضرور تبلیغ کر ، لازما لوگوں تک پیغام پہنچا، وہ پیغام جو تیری طرف نازل کیا
جا رہا ہے یعنی مِنْ رَّبِّكَ۔ تیرے رب کی طرف سے ۔ اگر تو نے ایسا نہ کیا تو تو نے اللہ تعالیٰ کے
پیغام پہنچانے کا حق ادا نہیں کیا وَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ اور اللہ تعالیٰ تجھے لوگوں کے
گزند سے محفوظ رکھے گا یقینا اللہ تعالیٰ کافروں کو ہدایت نہیں دیتا۔
اس آیت کریمہ میں کئی پہلو ہیں جو خاص طور پر آج کل جماعت احمدیہ کے پیش نظر رہنے
صلى الله
چاہئیں ۔ پہلی بات تو یہ کہ گو حضرت رسول اکرم ا تنها مخاطب معلوم ہوتے ہیں اور بڑی سختی معلوم
الله
ہوتی ہے اس کلام میں یعنی آنحضرت ملا مخاطب اور یہ فرمایا جا رہا ہے کہ اگر تو نے تبلیغ نہ کی تو تو نے عروسه
صلى الله
اپنی رسالت کا یا میری پیغام رسانی کا حق ہی ادا نہیں کیا۔ اب یہ عجیب بات ہے کہ رسول اکرم علی جو
خطبات طاہر جلد۴
628
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۸۵ء
سب پیغام رسانوں سے زیادہ امانت دار تھے جن کے متعلق خود قرآن کریم گواہی دیتا ہے کہ وہ امانت
جس کو زمین اور آسمان اور پہاڑوں نے اٹھانے سے انکار کر دیا، یہ میرا بندہ مرد کامل آگے بڑھا اور
اس امانت کو اٹھا لیا۔ آپ کے متعلق کوئی بعید امکان بھی نہیں ہے کہ آپ پیغام رسانی سے باز
رہیں۔ شدید دکھوں ، شدید مصائب کے مقابل پر آپ اس وقت جبکہ تنہا تھے اس وقت بڑی جرات
کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی اس امانت کا حق ادا فرماتے رہے، تو آپ کو مخاطب کر کے کیوں ایسا کہا گیا
ہے؟ میں نے پہلے بھی ایک دفعہ بیان کیا تھا کہ یہاں دراصل امت محمدیہ کو متنبہ کرنا مقصود ہے
مخاطب حضور اکرم ﷺ ہیں اور تنبیہ امت کو کی جا رہی ہے یہ طرز کلام عام دنیا میں بھی اختیار کی جاتی
ہے اور خود اقدس حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے بھی اختیار فرمائی جب یہ کہا کہ میری بیٹی اگر چوری کرتی تو
میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔ کوئی دور کا بھی احتمال نہیں تھا حضرت سیدہ فاطمۃ الزھراء کا چوری کرنے
کا جو خاتون جنت ہیں جو تمام خواتین میں افضل ۔ ( بخاری کتاب احادیث الاغبياء حدیث نمبر 3216)
ان کے متعلق حضور اکرم ﷺ فرمارہے ہیں کہ یہ چوری کرتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ
صلى الله
عليه
دیتا تو یہ احتمالات ایسے نہیں ہیں جو ہو سکتے ہیں یہ ایک محاورہ کلام ہے مراد یہ ہوتی ہے کہ جو میرے سب
سے زیادہ قریبی ہے جس سے بڑھ کر کوئی وجود نظر نہیں آسکتا تمہیں وہ بھی اگر رعایت کا مستحق نہیں تو تم
جوادنی ہو تم کیسے رعایت کے مستحق ہو گے؟
صلى
پس آنحضرت کو مخاطب فرما کر تبلیغ کی فرضیت کو امت محمدیہ پر ظاہر کرنے کا اس سے زیادہ علو
ور کوئی قوی او سخت ذریعہ ممکن نہیں تھا۔ تنبیہ ساری امت کو کی جارہی ہے حضرت رسول اکرم ﷺ کے
الله
غلاموں کو کی جا رہی ہے۔ ایک طرف یہ آواز اٹھ رہی ہے اور دوسری طرف قرآن ہمیں فرعون کی آواز بھی
سنا رہا ہے جو یہ کہتی سنائی دیتی ہے وہ آواز انِي أَخَافُ أَنْ يُبَدِّلَ دِينَكُمْ أَوْ أَنْ
يُظْهِرَ فِي الْأَرْضِ الْفَسَادَ (المومن : (۲۷) کہ یہ تبلیغ کا کیا قصہ شروع کر دیا ان لوگوں نے
مجھے تو ڈر یہ ہے کہ جس انہماک کے ساتھ، جس شدت کے ساتھ، جس قوت کے ساتھ یہ لوگ تبلیغ
کا کام کر رہے ہیں یا تو تمہارا مذہب تبدیل کر دیں گے۔ ایسے آثار نظر آ رہے تھے حضرت موسیٰ کی تبلیغ
میں فرعون کو کہ اس کو پتہ لگ گیا تھا کہ اس شدت کے ساتھ ، اس حکمت کے ساتھ ، اس گہری تاثیر کے
ساتھ جب قوم کو پیغام پہنچایا جائے گا تو وہ لازماً قبول کر لیں گے ۔ تو اس نے کہا یا تو یہ تمہارا مذہب
خطبات طاہر جلد۴
629
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۸۵ء
تبدیل کر دیں گے اور یا پھر سارے ملک میں فساد پھیل جائے گا ۔ مطلب یہ تھا کہ مذہب تو ہم تبدیل
نہیں ہونے دیں گے یہ دوسری بات ہوگی ، تبلیغ کے نتیجہ میں فساد بر پا ہوگا ۔ یہ تو فرعون کی بات ہے
لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ تبلیغ کا فساد کے ساتھ کوئی تعلق ہے ضرور ۔ کیونکہ جب زمین و آسمان ابھی پیدا
بھی نہیں کئے گئے جبکہ آدم کی تخلیق کا سوال زیر غور تھا اس وقت قرآن کریم ہمیں بتاتا ہے۔
وَ إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً
قَالُوا أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ الدِّمَاءِ
وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِكَ وَنُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنِّي أَعْلَمُ
مَا لَا تَعْلَمُونَ (البقره: ۳۱)
یہ اس وقت سے سوال اٹھا ہوا ہے جب یہ انسان پیدا ہی نہیں ہوا تھا۔ جب خدا نے دنیا میں
خلیفہ یعنی نبی بنانے کا فیصلہ کیا اور سلسلہ انبیاء جاری کرنے کا فیصلہ فرمایا تو ملائکہ تو متکبر نہیں تھے، ملائکہ
میں تو کوئی فرعونیت نہیں تھی لیکن اپنی لاعلمی میں ظاہری صورت میں وہ بھی اس اشتباہ میں مبتلا ہو گئے ،
انہوں نے سمجھا کہ اگر وہ جا کر نیا World Order پیدا کریگا، انقلابی باتیں کرے گا ، دلائل کے
ساتھ پرانے رسم و رواج کو توڑ کر ایک نیا زمین و آسمان پیدا کر یگا تو ایسی صورت میں لوگ لازماً
مخالفت کریں گے اور فساد پھیل جائے گا لیکن اپنی غلطی سے اور لاعلمی میں انہوں نے بھی فساد کی
ذمہ داری گویا آدم پر ڈال دی اور خلیفہ اللہ پر ڈال دی۔ اس کے جواب میں خدا تعالیٰ نے صرف
اتنا فرمایا إِنِّي أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ میں زیادہ جانتا ہوں تمہیں کیا پتہ؟ اب بظاہر اس بات
میں بڑی تحدی تو ہے مگر دلیل کوئی نہیں، کوئی آپ سے گفتگو کر رہا ہے دلیل کے ساتھ آپ کہیں مجھے
زیادہ پتہ ہے۔
امر واقعہ یہ ہے کہ اس میں کچھ ناراضگی کا اظہار ہے اس طرز کلام میں اور کچھ یہ بتانا مقصود
ہے کہ تم ذمہ داری غلط ڈال رہے ہوا اگر غور کرو تو خود اس نتیجے تک پہنچ سکتے ہو۔ کسی ایسی دلیل کی
ضرورت نہیں ہے جس کا تمہیں علم ہو نہ سکتا ہو جس تک تمہاری رسائی نہ ہو تھوڑا سا تدبر کرو، اپنے
مقام کو دیکھو، مزید غور کرو تو تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ فساد تو ہو گا لیکن ذمہ داری میرے خلیفہ پر نہیں
ہوگی ، ذمہ داری دوسروں پر ہوگی ۔
خطبات طاہر جلد ۴
630
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۸۵ء
اب ذمہ داری کے لحاظ سے کئی قسم کے احتمالات سامنے آتے ہیں ۔ تبلیغ اگر غلط طریقے سے
کی جائے تو اس کے نتیجہ میں فساد ہو سکتا ہے دل آزاری کی باتیں کی جائیں اور نا واجب ایسے
دبا ؤ اختیار کئے جائیں کہ جس کے نتیجہ میں لوگ مجبور ہو جائیں مذہب تبدیل کرنے پر ۔ مثلاً پیسے دے
کر عورتوں کا لالچ دے کر جس طرح بعض قو میں کرتی ہیں، نوکریوں کا لالچ دے کر اور دنیاوی
اثرات استعمال کر کے اگر تبلیغ کی جائے تو لازماً اس کے نتیجہ میں یقیناً فساد بھی ہوگا اور فساد کی ذمہ داری
تبلیغ کرنے والوں پر ہوگی اس لئے یہ معاملہ الجھ جاتا ہے۔ کیسے معلوم ہو کہ تبلیغ فی ذاتہ ایک ایسی چیز
ہے جس کے نتیجے میں لازماً اشتعال پیدا ہو گا خواہ سو فیصدی تم معصوم ہو یہ سوال اٹھتا ہے۔ جو چاہے
طریق اختیار کر لو احتیاط کا، جس طرح چاہو حکمت سے کام لو، جتنی چاہو قربانیاں پیش کرو، جس قدر
بھی تم میں توفیق ہے تم صبر سے کام لو اور ایثار سے کام لو لیکن تبلیغ فی ذاتہ اپنے اندر ایک ایسی بات
رکھتی ہے کہ لازماً اس کے نتیجے میں فساد ہوگا اور تمہاری مخالفت ہو گی ۔ یہ کیسے معلوم ہوا ؟ اس کا سب
سے قطعی ثبوت اس آیت میں ہے جو میں نے آپ کے سامنے ابھی تلاوت کی ہے۔ فرماتا ہے
وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاس محمد مصطفیٰ علی سے بڑھ کر حکمت کے ساتھ تو تبلیغ کوئی
صلى الله
عروسہ
عروس
کرنے والا کوئی پیدا نہیں ہو سکتا تھا۔ جتنے انبیاء آئے انہوں نے بھی حکمت سے کی ، جتنے گزشتہ انبیاء
تھے انہوں نے بھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، نرمی اور ملائمت سے بات کی اور جہاں تک ان
سے ہو سکا وہ دل آزاری کے مقامات سے بچے لیکن حضور اکرم ﷺ سے بڑھ کر تبلیغ کو حکمت اور
عاجزی اور انکساری اور ایثار کے ساتھ اور صبر کے ساتھ اور پیار کے ساتھ اور رحمت اور شفقت کے
ساتھ کرنے کا گر تو اور کسی کونہیں آتا تھا پس یہ جوفرمایا مخاطب کر کے کہ اللہ تجھے لوگوں سے بچائے گا
اس میں یہ تنبیہ تھی کہ باوجود اس کے کہ تجھ پر کوئی حرف نہیں رکھ سکتا، تجھ پر کوئی انگلی نہیں اٹھ سکتی کہ
تو نے اس رنگ میں تبلیغ کر دی کہ دنیا میں فساد پھیل گیا لیکن اس کے باوجود پھیلے گا اس کے باوجودلوگ
تمہاری مخالفت کریں گے ، اس کے باوجود تمہیں دکھ دیئے جائیں گے۔ چنانچہ آغاز رسالت سے ہی
اس کے آثار ظاہر ہو گئے تھے جب آنحضرت مال پر پہلی وحی نازل ہوئی اور حضرت خدیجہ نے آپ عروسه
کی تسلی کی خاطر اپنے چازاد عم زاد کو بلایا انہوں نے سمجھایا آنحضرت ﷺ کو آکے کہ یہ جو بات ہے عروسه
الله
صلى الله
اس میں کوئی وہم کی بات نہیں ، یہ رسالت کا مضمون ہے ، آپ کو اللہ تعالیٰ رسول بنا رہا ہے اور یہ کہنے
خطبات طاہر جلد۴
631
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۸۵ء
الله
کے بعد جب اس نے یہ کہا کہ افسوس اس وقت پر میں وہاں نہیں ہوں گا۔ کاش میں ہوتا تو میں تیری
مدد کرتا جب قوم تجھے اپنے وطن سے نکال دے گی۔ حیرت آنحضرت ﷺ کے چہرے پر ظاہر ہوئی
تعجب سے، بڑی معصومیت سے پوچھا مجھے نکال دی گی ؟ یعنی میں اتنا ان لوگوں کے لئے مسلسل مجسم
خیر مجھ سے ہمیشہ ان کو بھلائی پہنچی ہے اور اس سے قبل حضرت خدیجہ ان باتوں کو دہرا بھی چکی تھیں کہ
جن کو چھٹی پڑ جائے اور کوئی ادا نہ کر سکے انکی چٹی کو وہ آپ بوجھ اٹھا لیتے ہیں، یتیموں اور بیواؤں کی خبر
گیری کرنے والے ۔ وہ نوادر اخلاق جو دنیا سے معدوم ہو چکے ہیں ان کو آپ نے دوبارہ دنیا میں قائم
کر دیا ہے ایسے حسین اخلاق کا مالک انسان اسکو یہ کہا جائے کہ قوم تجھے نکال دے گی تو تعجب تو اسے
ہوگا۔ پس آغاز رسالت سے یہی مقدر تھا اور اس آیت میں حضور اکرم " کو مخاطب کرنے کے نتیجہ میں یہ
مسئلہ ہمیں سمجھ آیا ورنہ اگر ساری امت کو مخاطب کیا جاتا تو ہر گز نہیں کہہ سکتے تھے کہ تبلیغ کے نتیجہ میں فساد
لازماً پیدا ہوتا ہے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ مطلب صرف اتنا ہے کہ لوگ غلطیاں کریں گے غلط طریق پر
تبلیغیں کریں گے ، دل آزاریاں کریں گے اس لئے فساد پھیلے گا۔ تو واحد کے صیغہ میں مخاطب کرنے
میں ایک اور بڑا عظیم الشان مضمون ہاتھ آگیا کہ آنحضرت علی کی تبلیغ کے باوجود ، باوجود اس کے عروس
کہ آپ سے زیادہ پیار اور محبت اور شفقت اور رحمت اور حکمت کے ساتھ اور کوئی تبلیغ نہیں کر سکتا پھر
بھی دنیا آپ کی مخالف ہو جائے گی اور آپ کی ایذا رسانی کی کوشش کرے گی ۔ ساتھ ہی یہ بھی پتہ
چلا کے ذمہ داری کس پر عاید ہوتی ہے ۔ آنحضرت ملا تو ہر قسم کی غلطی سے پاک تھے اس لئے
لاز ما فریق ثانی پر ذمہ داری عاید ہوتی ہے فساد تو ہو گا لیکن فساد کے ذمہ دار وہ ہیں جو دکھ پہنچانے سادتو
کے لئے مظالم کی راہ سے اور تعدی کی راہ سے اور جبر کی راہ سے خدا کے پیغام کو روکنے کی کوشش
کرنے والے ہوں گے۔
صلى الله
اس لئے جہاں تک تبلیغ کا تعلق ہے ہر احمدی کو یہ دو نکات خوب ذہن نشین کر لینے چاہئیں ۔
اول یہ کے تبلیغ کوئی طوعی چندہ نہیں ہے، کوئی نفل نہیں ہے کہ نہ بھی ادا کریں گے تو آپ کی روحانی
شخصیت مکمل ہو جائے گی ، فریضہ ہے اور ایسی شدت کے ساتھ خدا تعالیٰ کا حکم ہے کہ آنحضرت علی کو
صلى الله
عروسه
مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ تو نے رسالت کو ہی ضائع کر دیا اگر تبلیغ نہ کی تو ۔ آپ کی امت بھی جواب دہ
ہے، ہم میں سے ہر ایک جواب دہ ہے پیغام رسانی لازماً ایک ایسا فریضہ ہے جس سے کسی وقت انسان
خطبات طاہر جلد۴
632
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۸۵ء
غافل ہو نہیں سکتا اجازت نہیں ہے کہ غافل رہے اور دوسری بات یہ کہ آپ جو چاہیں کریں جتنی چاہیں
حکمت سے کام لیں اور حکمت سے کام لینا پڑے گا ، نرمی کریں اور دکھ دہی سے بچیں اور پیار اور محبت کو
شیوہ بنائیں اور ایثار سے کام لیں لیکن یہ نہ سوچ بیٹھیں کہ اس کی وجہ سے آپ کی مخالفت نہیں ہو
گی ۔ یہ تو خدا تعالیٰ نے پہلے سے متنبہ فرمادیا ہے۔ ابھی آپ پیدا ہی نہیں ہوئے تھے، ابھی انسان پیدا
نہیں ہوا تھا ، ابھی کائنات وجود میں نہیں آئی تھی اس وقت ایک مکالمے کی شکل میں اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ
کے لئے بنی نوع انسان کو متنبہ فرمادیا کہ جب بھی خدا کی طرف سے رسول آئیں گے تو فساد ضرور بر پا
ہوں گے لیکن فساد کی ذمہ داری کلیہ فریق مخالف پر ہو گی ہمارے رسولوں پر نہیں ہوگی ۔
چنانچہ جب اس صورت حال پر نظر ڈالتے ہیں تو اور بھی بہت سی باتیں ہمارے ہاتھ آتی
ہیں فائدے کی اور بہت سے حکمت کے راز ہمیں معلوم ہوتے ہیں اور ایک بڑا دلچسپ مضمون ہے
جس میں آپ غوطے لگا ئیں تو کئی قسم کے نہایت ہی قیمتی موتی آپ کے ہاتھ آئیں گے۔ جب
ذمہ داری فساد کی نہیں ہے تو مبلغ کو یہ بتا دیا کہ اس طرح تبلیغ کرنی ہے کہ دشمن تم پر نظر رکھے گا ، دشمن
تلاش کرے گا کہ تم سے سے ادنی سی بھی ایسی غلطی ہو کہ جس کے نتیجہ میں تم پر ذمہ داری پھینک سکے اور بار
بار متنبہ کر دیا کہ دشمن تلاش میں ہے ، بہانہ جوئی کر رہا ہے اس لئے خبر دار۔ چنانچہ فرعون کا ذکر فرمایا یا
دیگر مخالفین انبیاء کا ذکر فرمایا وہ یہ عذر تراشتے ہیں تمہاری مخالفت کے تو دراصل آپ کو متنبہ کیا جا رہا ہے
پہلے سے ہی ۔ انگریزی میں کہتے ہیں Fore warned is force armed جس کو پہلے سے
متنبہ کر دیا جائے گویا کہ اس کے ہاتھ میں دفاعی ہتھیار پکڑا دیا گیا ۔ تو آپ کے ہاتھ میں خدا تعالیٰ نے
کئی دفاعی ہتھیار پکڑا دیئے ہیں وہ سارے عذر جو غیر تلاش کرتے ہیں معصوموں کو دکھ دینے کے وہ بتا
دیئے اور فرمایا یہاں بھی احتیاط کرنا اور یہاں بھی احتیاط کرنا اور یہاں بھی احتیاط کرنا اور یہاں بھی
احتیاط کرنا ، یاد رکھنا کہ تم سید المعصومین کے غلام ہو اس لئے تمہارے اندر بھی لوگ عصمت کا رنگ
دیکھیں گے اور کسی قسم کی بیوقوفی سرزد نہ ہو، کسی قسم کی حماقت نہ سرزد ہو، کوئی غلطی نہ کر بیٹھنا کہ واقعہ
دشمن کے ہاتھ میں کوئی بہا نہ آجائے کہ اس وجہ سے ہم ان کو مارتے ہیں ، اس وجہ سے ان کی مخالفت
کرتے ہیں ، یہ ان کی غلطی ہے۔ تو دیکھئے تھوڑے سے کلام میں یہ فصاحت و بلاغت کا قرآن کریم کا
کمال ہے کہ کتنی باتیں ہمیں بتا دیں اور یہ بتا دیا کہ دشمن تاک میں رہے گا ، وہ پہلے سے ہی ارادے
خطبات طاہر جلد ۴
633
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۸۵ء
کئے بیٹھا ہے کہ فساد وہ کرے گا اور ذمہ داری تم پر ڈالے گا جس طرح بتیس دانتوں میں زبان ہوتی ہے
وہ تمہارا حال ہو گا فرق صرف یہ ہوگا کہ زبان تمہاری اور دانت دشمن کے، جو ہر لمحہ اس انتظار میں رہیں
گے کہ ذرا غلطی ہو زبان سے حرکت الٹ ہو جائے ، بے احتیاطی اختیار کرے زبان تو جہاں تک ممکن
ہے وہ دانت اس کو کاٹ کے پھینک دیں ۔ یہ صورت حال ہے جس میں ہمیں تبلیغ کرنی ہے اور اس
کے باوجود یہ یقین بھی رکھنا ہے کہ تبلیغ کے نتیجہ میں دکھ دیئے جائیں گے۔ یہ ہے توازن جس کو اپنے
ذہنوں میں آپ قائم کریں گے تو صحیح مبلغ بنیں گے ورنہ غلطیاں کریں گے ٹھوکریں کھائیں گے۔
اب جو تبلیغ کا چرچا عام ہے احمدیوں کی طرف سے اللہ کے فضل سے بڑی تیزی سے پھل
بھی لگ رہے ہیں نئی نئی قو میں داخل ہو رہی ہیں اور خدا تعالیٰ ایسی جگہ بھی تبلیغ کے انتظام فرما رہا ہے
جہاں ہماری پہنچ بھی نہیں تھی ، جہاں ہماری تبلیغ کی کوشش کا ایک ذرہ بھی دخل نہیں تھا اور یہ خدا تعالیٰ
اس لئے نشان ظاہر فرما رہا ہے کہ وہ ہمیں مطلع کرے کہ میں محبت اور رحمت کی نظر سے تمہاری
کوششوں کو دیکھ رہا ہوں اور یہ بھی بتانا چاہتا ہے کہ تبلیغ تو بطور فریضہ کے تم کر رہے ہو کیونکہ ہم چاہتے
کہ تمہاری قربانی کا حصہ اس میں شامل ہو لیکن میں نتیجہ نکالنے میں تمہاری تبلیغ کا محتاج نہیں ہوں،
تمہاری تبلیغ کا منتظر ضرور ہوں کیونکہ یہ قانون قدرت ہے کہ جب تک قو میں اپنا حصہ نہ ڈالیں اللہ تعالیٰ
اپنے فضل کا حصہ نہیں ڈالا کرتا۔ ایسے ایسے جزائر سے،ایسے ایسے نئے نئے ملکوں سے اطلاعیں آ رہی۔
بیعتوں کی کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے۔
ہیں
ہیں
ساؤتھ افریقہ کے دو ممالک سے کل ہی مثلاً ایک بیعت پہنچی ہے جو ایسا باشندہ ہے جو دو
ممالک کے درمیان ایسا معلق ہے کہ اس طرف بھی قدم رکھ سکتا ہے اور اس طرف بھی قدم رکھ سکتا
ہے، دونوں طرف رشتہ داریاں یا قبیلے ہیں اور وہ بڑی سوچ اور سمجھ کے بعد خدا تعالیٰ کے فضل کے
ساتھ پہلے عیسائیت سے مسلمان ہوا اور پھر اس نے احمدی ہونے کا فیصلہ کیا اور مسلمان بھی احمد یہ
لٹریچر کے ذریعہ ہوا ۔ چنانچہ اس کا ایک بہت ہی عمدہ خط کل مجھے ملا اس نے لکھا ہے کہ میں جو احمدی
ہو رہا ہوں اتنے سال کی مسلسل جدوجہد اور تلاش کے بعد میں ہوا ہوں اور یہ لٹریچر میرے زیر مطالعہ
ہے اور یہ یہ دلائل میں زیر نظر لایا ہوں ، ان پر غور کیا ہے اور بڑی سوچ اور سمجھ کے بعد ، بڑے تحمل کے
ساتھ یہ فیصلہ کر رہا ہوں لیکن ساتھ یہ بھی فیصلہ کر رہا ہوں کہ اب میں احمدیت کے لئے وقف ہو گیا
خطبات طاہر جلد۴
634
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۸۵ء
ہوں اور ان دونوں ممالک میں میں تبلیغ کروں گا انشاء اللہ اور اس معاملہ میں آپ میری رہنمائی کریں اور
کسی احمدی سے اس کا رابطہ قائم نہیں ہوا لٹریچر کسی ذریعے سے پہنچ گیا جس طرح ہم بعض دفعہ ڈاک کے
ذریعہ تقسیم کرتے رہتے ہیں اور خدا کے فضل سے وہ دل بدلا اور ان دو ممالک میں احمدیت کے قیام کا خدا
تعالیٰ نے ایک ذریعہ مہیا کر دیا ۔ اسی طرح بعض جزائر سے مختلف ایسی اطلاعات آرہی ہیں جن سے پتہ
چلتا ہے کہ جب آپ تھوڑی سی کوشش کرتے ہیں تو آسمان اس سے زیادہ کوشش شروع کر دیتا ہے اور آپ
کی کوشش کو خدا رائیگاں نہیں جانے دے گا اس لئے اس کی طرف مزید توجہ کریں اللہ تعالیٰ کے فضل کے
ساتھ بہت سے احمدی ایسے ہیں، تقریباً ہر روز کی ڈاک میں ایسے خطوط ملتے ہیں جنہوں نے پہلے کبھی تبلیغ
نہیں کی تھی ، اب کی ہے تو وہ حیران رہ گئے ہیں کہ ہم کیوں غافل بیٹھے ہوئے تھے اور بعض جن کو پھل ملے
ہیں ان کی تو کایا ہی پلٹ گئی۔ ایسا ان کو چسکا پڑ گیا ہے کہ گویا انکو بعد میں جو جنت ملتی تھی وہ اس دنیا میں مل گئی
اور جن کو نہیں پھل لگ رہے وہ بے چین اور بے قرار ہیں کہ ہمیں بھی خداوہ وقت نصیب فرمائے کہ ہماری
تبلیغ سے احمدی ہوں ۔ جہاں یہ سب کچھ ہو رہا ہے وہاں بعض واقعات ایسے بھی ملتے ہیں کہ ایک پر امن
جگہ ہے جہاں کوئی مخالفت نہیں امریکہ میں مثلاً بعض علاقوں میں اور وہاں مبلغ نے کثرت کے ساتھ لٹریچر
تقسیم کرنا شروع کر دیا اور پتے ڈھونڈے اور ان کو پتہ جات پر لٹریچر بذریعہ ڈاک بھجوایا اور اس سے پہلے
اسکو متنبہ کر دیا گیا کہ دیکھو ایسی حرکت نہ کرو یہ امن برباد ہو جائے گا، شدید مخالفت ہو گی اور پھر جب مخالفت
ہوئی جیسا کہ ہوئی تھی تو پھر مبلغ کو مطعون کیا گیا کہ دیکھا ہم کہتے نہیں تھے کہ مخالفت ہوگی ۔ کہتے تو تھے لیکن
اسی طرح کہتے تھے جس طرح فرشتے نبوت کے بعد خدا کو کہتے کہ کیوں خدا ہم کہتے نہیں تھے کہ فساد ہوگا ؟ تم
کیا کہتے ہو یہ کیا کہتے تھے کہ تمہاری پیشگوئی کیا حقیقت رکھتی ہے جو چند دن کی پیشگوئی ہے۔ قرآن کریم
تو وہ پیشگوئی بیان فرما رہا ہے جو تخلیق کا ئنات سے پہلے کی ایک پیشگوئی ہے اس وقت بھی تو فرشتوں نے یہی
کہا تھا کہ اے خدا اگر رسول بھیجے گا یعنی پیغمبر تبلیغ کرنے والا تو فساد برپا ہوگا پس کیا ان کا حق نہیں تھا کہ وہ
خدا کو کہتے کہ کیوں ہم نہیں کہتے تھے یہ ہم نہ کہتے تھے کی جو کھیل ہے یہ مذہب کے معاملات میں نہیں چل
سکتی ۔ یہ تو وہاں چلتی ہے جہاں نادانی کی باتیں ہوں ، جہاں غفلت کی حالت میں غلط اندازے لگا کر کوئی
فعل کیا جائے اور ایک متنبہ کر نیوالا پہلے متنبہ کر چکا ہو لیکن اگر خطرات کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کوئی
قدم اٹھایا ہو علم ہو کہ کیا نتیجہ نکلے گا تو پھر دوسرے کا یہ حق نہیں رہا کرتا کہ ہم نہیں کہتے تھے۔
خطبات طاہر جلد ۴
635
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۸۵ء
پس تبلیغ کا معاملہ اس دنیا سے تعلق رکھتا ہے جہاں سب کچھ پہلے سے علم ہے اور علم ہونا
چاہئے کہ یہ ہوگا پھر آپ اس میدان میں قدم رکھتے ہیں پھر دوسرا یہ حق نہیں رکھتا کہ وہ کہے کیوں جی ہم
نہیں کہتے تھے کہ یہ ہوگا۔ اب کہتے ہیں تم کیا کہتے تھے ہم بھی یہی کہتے تھے، ہمارے رے باپ دادا بھی
یہی کہتے آئے ہیں ، آدم بھی یہی کہتے تھے اور آدم کی پیدائش سے پہلے فرشتے بھی یہی کہا کرتے تھے تم
ہمیں کیا نئی بات بتاتے ہو۔ یہ دراصل لا علمی کی بات ہے۔ حقیقت میں فساد کی ذمہ داری کا انتقال دو
طرح سے قرآن کریم میں ملتا ہے۔ ایک تو تکبر اور فرعونیت کے نتیجہ میں ماریں گے ہم ، ذمہ دار تم ہو، یہ
ہے وہ اعلان اور یہ اعلان کرنے والے تو خدا کی نظر میں شدید مجرم ٹھہرتے ہیں لیکن کچھ معصوم لوگ بھی
ہیں، چنانچہ فرشتہ صورت ان کو دکھایا گیا ہے۔
پر
پس یہ جو احمدی ہیں بچارے یہ فرشتوں کی ذیل میں آتے ہیں کہ معصومیت اور لاعلمی کی بناء
یہ یہ بات کر رہے ہیں میں ان کو قصور وار نہیں سمجھتا لیکن کہتے غلط ہیں بہر حال اور اگر وہ یہ کہتے ہیں کہ
کیوں جی ہم نے متنبہ کر دیا تھا تو ان کی کی تو پھر مثال ویسی ہی ہے جیسے پنجابی کی کہاوت میں کہتے ہیں
کہ ایک طوطا با وجود اس تنبیہ کے کہ اس نگری میں نہ جانا وہاں پکڑے جاؤ گے وہ کسی نگری میں چلا گیا
اور پکڑا گیا اور تنبیہ چونکہ طوطی کی طرف سے آئی تھی اس لئے طوطی پھر اڑ کر وہاں پہنچی اور جب وہ پنجرہ
میں قید تھا تو پنجابی کی کہاوت ہے کہ وہ دیوار کے کنارے بیٹھ کر یہ گیت گانے لگی کہ طوطیا منمونیا میں
آکھ رہی میں ویکھ رہی کہ ایس نگری نہ جا۔ ایس نگری دے لوگ برے تے لیندے پھائیاں پا“۔
اے طوطے میں تجھے کہہ ہٹی تجھے بار بار تنبیہ کی کہ ایس نگری نہ جا، اس بستی میں نہ جانا ، اس
نگری کے لوگ برے ہیں ، یہ پھائیاں ڈال لیا کرتے ہیں، یہ پھندے ڈال لیا کرتے ہیں اور پھنسا لیا
کرتے ہیں اور اسی طرح ایک شاعر کہتا ہے کہ
ع زنہار نہ ہونا طرف ان بے ادبوں کے
طوطے کا پھنسنا تو بیوقوفی کے نتیجہ میں تھا لیکن خدا کے انبیاء جب ان پھندوں میں پھنستے ہیں
تو بیوقوفی کے نتیجہ میں نہیں بلکہ اس علم کے باوجود کہ ہم جہاں جائیں گے وہاں ضرور ہم سے یہ سلوک کیا
جائے گا ، دیکھتے ہوئے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے ہوئے وہ قدم آگے بڑھاتے ہیں ،اس
لئے ان کو کوئی بیوقوف نہیں کہہ سکتا ۔ تو اگر کوئی احمدی یہ کہتا ہے اور مربی کو چھیڑتا ہے کہ دیکھا ہم نہیں
خطبات طاہر جلد ۴
636
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۸۵ء
کہتے تھے کہ فساد ہوگا تو اس کو پھر مذہب کی حقیقت کا علم ہی کوئی نہیں وہ تو پھر بوڑھیوں کی کہانیوں میں
بسنے والا شخص ہے، قصص انبیاء سے اس کو کوئی واقفیت نہیں مگر جب ہم مذہب کی دنیا میں سنجیدگی سے
ان باتوں پر غور کرتے ہیں تو ہم قصص انبیاء کی باتیں کر رہے ہیں یہ طوطا مینا کے قصے نہیں سنار ہے اور
قصص انبیاء کا مضمون تو یہی ہے کہ تبلیغ کے ساتھ لازماً ایک فساد لگا ہوا ہے اور لازماً اس فساد کی
ذمہ داری دشمن پر عاید ہوتی ہے تم پر عاید نہیں ہوتی اگر تم تبلیغ کو اس طرح کرو گے جس طرح کہ تبلیغ
کرنے کا حق ہے جس طرح کہ گزشتہ زمانوں میں انبیاء کرتے چلے آئے اور جس طرح سب انبیاء
سے بڑھ کر حکمت اور پیار اور بالغ نظری کے ساتھ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ نے تبلیغ کی ۔
پس تبلیغ ہمیں کرنی ہے ہم تو مجبور ہیں اور ساتھ ہی ایک اور عظیم الشان بات جو اس آیت
میں بیان فرمائی گی وہ یہ ہے کہ ان دو شرطوں کو پورا کرنے والے تم بنو۔ تبلیغ کرو اور ضرور کرو تبلیغ اس
طرح کرو جس طرح محمد مصطفی لاله تبلیغ کرتے ہیں واللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ تو ہر
شخص جو یہ دو شرطیں پوری کرتا ہے یا ہر قوم جو یہ دو شرطیں پوری کرتی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں
ذمہ دار ہوں اس بات کا ، میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ تمہارا دنیا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکے گی یعنی
مخالفت تو ہو گی لیکن ہم دنیا کو یہ توفیق نہیں دیں گے کہ تمہارا نقصان کر سکے تمہیں کم کر کے دکھا
دے، تمہیں چھوٹا بنا کے دکھا دے۔ پس جب ہم ان باتوں پر غور کرتے ہیں تو ایک احمدی کیلئے یہ
تینوں امور پیش نظر رہنے چاہئیں نہ صرف یہ کہ وہ احتیاط اور حکمت کے ساتھ ، پیار اور محبت کے یہ اور
ساتھ تبلیغ کرے۔ محبتوں کو ابھارتا ہوا تبلیغ کرے نفرتوں کو انگیخت کرتا ہوا تبلیغ نہ کرے اور تبلیغ اس
طرح کرے جس طرح حضور اکرم یا تبلیغ فرمایا کرتے تھے، دشمن کے لیے بھی دل ہلاک
ہو رہا ہوتا تھا غم سے کہ نادان مخالفت کر رہا ہے لا علمی کے نتیجہ میں ۔ دشمن کی مخالفت کے نتیجہ میں
آنکھوں سے شعلے نہیں برسا کرتے تھے بلکہ محبت کے پانی بہتے تھے ، دعاؤں کے وقت آنسو برسا
کرتے تھے انکے لئے۔ یہ ہے تبلیغ کا رنگ اگر اس رنگ کو اختیار کریں گے تو خدا کا یہ وعدہ لازماً
آپ کے حق میں پورا ہو گاوَ اللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ اللہ حفاظت کرنے والا ہے اسی پر
تو گل کریں وہ ضرور آپ کو بچالے گا۔
إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ یہ آخری ٹکڑا ہے اس آیت کا۔ اب یہ بھی بڑا
خطبات طاہر جلد۴
637
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۸۵ء
صلى
تعجب انگیز ہے کہ ایک طرف تو اللہ تعالیٰ اتنا زور دے رہا ہے کہ ضرور کرنی ہے تبلیغ اور اس طرح کرنی
صلى الله ہے جس طرح حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کیا کرتے ہیں ، مخالفت کے باوجود کرنی ہے اللہ پر توکل
کرتے ہوئے کرنی ہے اور ساتھ اعلان کر دیا اِنَّ اللهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ کہ اللہ
کافروں کو ہدایت دیتا ہی نہیں کبھی ہدایت نہیں دیتا۔ اگر ہدایت دیتا ہی نہیں تو اس مصبیت میں کیوں
ڈال دیا پھر محمد مصطفی ع کو آپ کے سب غلاموں کو قیامت تک کے لئے حکم دے دیا کہ تبلیغ کرتے
چلے جاؤ اور اعلان یہ کر دیا إِنَّ اللهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْکٰفِرِينَ اللہ تعالیٰ کا فروں کو ہدایت نہیں
دیتا یہاں ۔ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ میں دوباتیں خاص طور پر پیش نظر ہیں ”کسی کافر کو
ہدایت نہیں دیتا یہ تو اس کا ترجمہ ہے ہی غلط قوم الکافرین ہے اور ایک صفت کے ساتھ باندھا گیا ہے
انکو۔ دراصل ہر انبیاء کے مخاطب لوگوں کا یہ حال ہوا کرتا ہے کہ بعض پیشہ ور مکفرین بن جایا کرتے
ہیں اور قوم کا یہ محاورہ عرب میں اسی لئے استعمال ہوتا ہے۔ ہم جاہلوں کی قوم میں سے نہیں ہیں جب
یہ کہتے ہیں عرب تو مراد یہ نہیں کہ ہم اس قبیلے میں سے نہیں ہیں جو جاہل ہے یا ظاہری لحاظ سے اس قوم
میں سے نہیں ہیں یہ عربی محاورہ ہے جب قوم کا لفظ استعمال ہوتا ہے تو مراد یہ ہے ، وہ لوگ جو اس چیز
کے لئے مخصوص ہو چکے ہیں ، اس زمرے میں ہم شمار نہیں ہو سکتے جس زمرے میں یہ بد بخت لوگ ہیں
و الْقَوْمَ الْکٰفِرِينَ فرمایا گیا ہے یہ نہیں فرمایا گیا ہے کہ کسی کافر کو نعوذ باللہ خدا ہدایت ہی نہیں
دیتا، اگر ہدایت ہی نہیں دیتا تو اس مصیبت کو کھڑا کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی خواہ مخواہ ہنگامہ کا برپا کیا
فساد ہوئے اور نتیجہ یہ کہ ہدایت ملنی کسی کو نہیں ۔ اس لئے غلط ترجمہ ہے اگر کوئی یہ ترجمہ کرتا ہے۔
الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ سے خاص معنی مراد ہے وہ لوگ جن کا پیشہ بن گیا ہے مخالفت کرنا ، وہ لوگ جن
کے مقدر میں انکار ہے، وہ ہمیشہ ہر حال میں تمام انبیاء کے مخاطب میں ضرور کچھ نہ کچھ لوگ رہتے ہیں
جن کو آئمة الكفر فرمایا گیا ہے دوسری جگہ اور آئمة التكفير بھی کہا جاتا ہے۔ تو
الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ سے مراد یہ ہے کہ تمہارے مقابلہ پر ایک جماعت لازماً ایسے شدید مخالفین کی
رہے گی جن کو تمہارا حسن خلق تبدیل نہیں کر سکے گا اور کوئی بھی تم طریق کار اختیار کرو، وہ تبلیغ ان پر اثر
نہیں کرے گی لیکن ان کی وجہ سے باقی قوم کو محروم نہیں ہونے دیا جائے گا اس لئے ہم تمہیں حکم دیتے
ہیں کہ باوجود ایسے شدید ٹولے کو اپنے سامنے صف آراء دیکھتے ہوئے، ایسے شدید معاندین کو اپنے
خطبات طاہر جلد ۴
638
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۸۵ء
سامنے ہر قسم کے ہتھیاروں سے مسلح ہو کر ہر قسم کی ایذاء دہی پر آمادہ پاتے ہوئے تم جب صف آراء
دیکھو گے تو حوصلہ نہیں ہارنا ہمیں پتہ ہے کہ ایسے لوگ موجود ہیں، ہمیں علم ہے خدا نے ہدایت دینی
ہوتی ہے خدا جانتا ہےکہ ان لوگوں کو وہ ہدایت نہیں دے گا اس کے باوجود یہ کم ہے کہ م نے تبلیغ سے تم
باز نہیں آنا کیونکہ قوم کی جو دوسری اکثریت ہے بھاری جس کو الْقَوْمَ الْكَفِرِينَ نہیں کہا جا سکتا
نادان ہیں ، لاعلم ہیں ، جاہل ہیں ، ان کو ہدایت نصیب ہو جائے گی پس اس لئے یہ مضمون اس شکل میں
مکمل ہوتا ہے۔
تبلیغ میں حسن خلق کو بھی بہت دخل ہے اور جتنا آپ کے دل میں نرمی ہوگی ، بنی نوع انسان
کی ہمدردی ہوگی ، سچائی سے پیار ہو گا تقویٰ ہوگا ، خدا کا خوف ہو گا دل میں اور حسن خلق اس کے علاوہ
بھی ہوگا اگر چہ انہی چیزوں سے پیدا ہوتا ہے لیکن عام بنی نوع انسان نہ تقویٰ کو دیکھ سکتے ہیں نہ خوف
خدا کو دیکھ سکتے ہیں دوسرے رنگ میں ، نہ آپ کے دل کے اندر جھانک کر آپ کی خوبیوں کو دیکھ سکتے
ہیں لیکن انہی جڑوں میں سے کچھ شاخیں پھوٹتی ہیں جس کو عرف عام میں اخلاق کہتے ہیں اور تقویٰ کی
بنیاد پر جو اخلاق قائم ہوتے ہیں وہ عام دنیا کے اخلاق سے بہت بہتر ہوتے ہیں بہت گہرے اور بہت
مستقل ہوتے ہیں تو جہاں تک تبلیغ کا تعلق ہے حسن خلق بہت ہی ضروری ہے۔
لیکن صرف حسن خلق کافی نہیں یہ غلط نہی بھی دل سے نکال دیں ۔ کئی احمدی کہتے ہیں کہ ہم
اپنے اخلاق سے تبلیغ کر رہے ہیں اور جو شکایت مجھے معلوم ہوئی اس میں یہ بھی محاورہ شامل کیا گیا تھا
کہ فلاں مبلغ نے علاقے میں اچھا بھلا امن برباد کر دیا آگ لگا دی وہاں حالانکہ ہم نے اسے متنبہ بھی
کر دیا تھا اور بتا دیا تھا کہ ہم بہت حسن خلق سے خاموش تبلیغ کر رہے ہیں اور کسی مزید شور ڈالنے کی
ضرورت نہیں ہے۔ حسن خلق کا انکا تو ممکن ہی نہیں ہے ایک بہت ہی بڑا اور موثر ہتھیار ہے جس کے
ذریعہ تبلیغ پھل لاتی ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن محض حسن خلق اور زبان سے خاموشی ۔ یہ تو نہ انبیاء کا
دستور ہے نہ کوئی معقول آدمی اسے تسلیم کر سکتا ہے کہ اس طرح تبلیغ پھیل جائے گی اگر خدا تعالیٰ نے
صرف حسن خلق سے کام لینا ہوتا۔ اور باغ کے حکم کی ضرورت نہ ہوتی تو آپ کے خلق کو حضرت محمد
مصطفیٰ ﷺ کے خلق سے کیا نسبت ہے۔
ع چه نسبت خاک را به عالم پاک
خطبات طاہر جلد۴
639
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۸۵ء
حضرت محمد مصطفی ﷺ سے بڑھ کر حسن اخلاق لے کر آپ دنیا میں تبلیغ کریں گے؟ تمام انبیاء حسن
خلق سے آراستہ تھے اور اپنے اپنے زمانے میں اپنے اپنے عالم میں اخلاق میں بہترین تھے سب سے
بلند تر مقام پر فائز تھے ان کو خدا نے کیوں نہیں کہہ دیا کہ حسن خلق لے کر چلو اور کسی تبلیغ کی ضرورت
نہیں۔ اس لئے یہ بات درست نہیں ہے آپ کی کہ خالی حسن خلق کافی ہوا کرتا ہے یہ تو ایک بزدلی کا
بہانہ ہے، یہ تو ایک گریز کی راہ ہے جو بعض لوگ اختیار کرتے ہیں۔
پس جو کمزور ہیں اور جو بزدل ہیں وہ ایک طرف ہٹ جائیں جماعت تو لازماً آگے بڑھے
گی۔ کتنی دیر ہوگئی ہے آپ کو اس ذلت اور رسوائی کی حالت میں زندگی بسر کرتے ہوئے ۔ جب تک
آپ تھوڑے رہیں گے آپ کو ہر وقت کا فرعون حقیر گردانے گا اور آپ پر ظلم کرے گا اور سب سے بڑا
آپ پر ظلم یہ کرے گا کہ آپ کے مقدس اور پیارے بزرگوں کو گندی گالیاں دے گا اور آپ کچھ کر نہیں
سکیں گے، کرنا چاہیں گے بھی تو خدا کی تعلیم آپ کو کچھ نہیں کرنے دے گی ۔ دکھ آپ کا بڑھتا رہے گا
اور آپ حیران ہوں گے کہ ہمیں اس دکھ میں کیوں مبتلا کیا گیا ہے، کیوں اس دکھ کو دور کرنے کی راہ
ہمارے لئے بند کر دی گئی ہے۔ جب ہم تیار ہیں اپنی گردن کٹوانے کے لئے اور دوسرے کی گردن
کاٹنے کے لئے اور خدا کے نام پر اور خدا کی غیرت کی خاطر ہم یہ چاہتے ہیں تو اس سے کیوں روکا
گیا ہے اور اگر اس سے روکا گیا ہے تو خدا ان لوگوں کو کیوں کھلی چھٹی دے رہا ہے؟ اس لئے دے رہا
ہے کہ آپ کو دکھوں میں مبتلا کر کے آپ کو یاد کروائے کہ آپ دنیا کی تقدیر بدلنے کے لئے پیدا کئے
گئے ہیں ۔ جب تک آپ تبلیغ کے ذریعہ عالمی انقلاب بر پا نہیں کر لیتے آپ کو لازماً اس دکھ کی زندگی
میں سے گزرنا پڑے گا اور ہم کوئی چارہ نہیں رہنے دیں گے تمہارے لئے ، کوئی راستہ نہیں چھوڑیں گے
تمہارے لئے ، یا ہمیشہ کے لئے دکھوں اور ذلت کی زندگی قبول کرلو یا تبلیغ کرو اور دنیا میں انقلاب
بر پا کرو تیسری راہ ہی کوئی نہیں ۔ پس یہ ہے جماعت احمد یہ کا منصب اور جماعت احمد یہ کا مقام ۔ پس
اگر دکھ ہیں دنیا میں اگر دکھ پہنچانے کی اجازت دے رہا ہے خدا تعالیٰ تو آپ کو یاددہانی کرواتا ہے اور
ہر دفعہ جب یہ صورت حال پیدا ہوتی ہے تو قرآن کریم آپ کو متنبہ کر رہا ہوتا ہے ہم نے تمہیں پہلے ہی
بتا دیا تھا کہ فرعون نے یہ کہا تھا کہ یہ لَشِرْ ذِمَةٌ قَلِيلُونَ ہیں یہ ہمارے لئے غیظ دلانے والے
ہیں تو جب تک تم تھوڑے ہو تم غلیظ دلاتے رہو گے تمہارا تھوڑا ہونا، تمہارا کمزور ہونا ہی غیظ کا موجب
خطبات طاہر جلد۴
640
خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۸۵ء
ہے ورنہ تم میں قصور کوئی نہیں ہے۔ جو قصور دشمن کو نظر آرہا ہے وہ تو یہی ہے تو اس قصور کو درست کرو اور
وہ تبلیغ کے سوا درست نہیں ہو سکتا اس لئے ایک ہی راہ ہے ہمارے لئے جو احمدی جہاں تک بس
پاتا ہے جہاں تک اس کی پیش جاتی ہے اپنے گردو پیش اپنے ماحول میں ہر جگہ انقلابی رنگ میں ایک
وقف کی صورت میں تبلیغ شروع کر دے تب وہ اپنی غیرت کے اظہار میں سچا ہوگا، تب وہ کہہ سکے گا خدا
سے کہ اے خدا اب تو ہمیں ان کے دکھ سے بچا، تیری خاطر جو کچھ ہم سے ہو سکتا تھا وہ ہم کر رہے ہیں،
جس کی تو نے اجازت نہیں دی تھی وہ ہم نہیں کر رہے ، اب تو ہمیں اس دل آزاری سے محفوظ رکھ ۔
پھر خدا دیکھیں کس طرح آپ کی تبلیغ میں برکت دیتا ہے، کس طرح آپ کے کمزور بھی انکے بڑے
بڑے طاقتوروں پر غالب آجائیں گے ۔ آپ کے جاہل بھی ان میں سے بڑے بڑے عالموں کے
منہ بند کر دیں گے ایک نیا مضمون تبلیغ کا آپ کے لئے ظاہر ہوگا ۔ زمین بھی آپ کے لئے نرم کر دی
جائے گی اور آسمان بھی آپ پر رحمتوں کی بارش برسائے گا اور ایسی نشو و نما ہو گی آپ کی تبلیغ میں کہ دشمن
کے لئے سوائے حسد میں جل جانے کے اور کچھ نہیں باقی رہے گا آپ دن کو بھی پھولیں گے اور پھلیں
گے اور رات کو بھی پھولیں گے اور پھلیں گے اور صبح کو بھی پھولیں اور پھلیں گے اور شام کو بھی پھولیں
گے اور پھلیں گے۔ کوئی نہیں جو آپ کی نشو و نما کو روک سکے خدا کرے کہ ایسا ہی ہو اور خدا کرے آپ
اپنے منصب اور مقام کو سمجھنے والے ہوں ۔