دکھ میں صبر کرنے والوں کے لئے الہٰی خوشخبری
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ الاحزاب کی ان آیات کی تشریح فرمائی جن میں مومنوں کو بڑے فضل کی بشارت دی گئی ہے اور مخالفین کی ایذا رسانی پر صبر اور توکل کی ہدایت کی گئی ہے۔ آپ نے قرآن کریم کے اسلوبِ کلام، اللہ تعالیٰ کے مقامِ عدل اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مکی دور کے صبر و برداشت کے نمونے کو تفصیل سے بیان کیا۔ آخر میں آپ نے ان تعلیمات کو جماعت احمدیہ کے موجودہ حالات سے مربوط کرتے ہوئے صبر، توکل اور دعاؤں کی تلقین فرمائی اور سردیوں کے باعث نمازِ جمعہ اور عصر جمع کرنے کا اعلان کیا۔
موضوعات: سورۃ الاحزاب، صبر اور توکل، مکی دور کے مصائب، قرآن کریم کا اسلوب، جمع بین الصلاتین
خطبات طاہر جلد ۴
873
خطبہ جمعہ یکم نومبر ۱۹۸۵ء
دکھ میں صبر کرنے والوں کے لئے الہی خوشخبری
( خطبه جمعه فرموده یکم نومبر ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :
وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِيْنَ بِأَنَّ لَهُمْ مِّنَ اللَّهِ فَضْلًا كَبِيرًا
وَلَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَالْمُنْفِقِينَ وَدَعْ أَذْهُمْ وَتَوَكَّلْ
عَلَى اللهِ وَكَفَى بِاللهِ وَكِيلًا (الاحزاب : ۴۸-۴۹)
پھر فرمایا:
ان آیات میں اللہ تعالیٰ حضرت اقدس سیدنا و مولانا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم
سے مخاطب ہو کر فرماتا ہے وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ بِأَنَّ لَهُمْ مِّنَ اللَّهِ فَضْلًا كَبِيرًا
کہ اے محمد ! تو مومنوں کو یہ بشارت دے دے کہ ان کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت ہی بڑے فضل
مقدر میں وَلَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ وَالْمُنْفِقِينَ وَدَعْ أَنْهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ
اور کافروں کی اطاعت مت کر اور منافقین کی اطاعت مت کر اور ان کے ان کی ایذا رسانی کو چھوڑ
دے یعنی اس سے صرف نظر فرما اور اللہ پر توکل رکھ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ اور اللہ بہترین وکیل
ہے جس پر تو کل کیا جائے۔
یہاں وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ کا مضمون تو یہ بتا رہا ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے عظیم
خوشخبریاں ہیں جو مومنوں کو دی جارہی ہیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت ہی بڑے فضل آنے
والے ہیں لیکن ان خوشخبریوں کا زمانہ یہ ہے کہ منافقین کی طرف سے اور کافروں کی طرف سے
خطبات طاہر جلد۴
874
خطبہ جمعہ یکم نومبر ۱۹۸۵ء
شدید ایذا رسانی ہو رہی ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جو خوشخبری دینے والا ہو اس کو مخاطب کر کے یہ
کیوں فرمایا کہ وَلَا تُطِعِ الْكَفِرِينَ کہ تو کافروں کی اطاعت مت کر ۔ خوش خبری پہلے رکھی
گئی اور کافروں کی اطاعت کا مضمون بعد میں باندھا گیا۔ پہلے فرمایا کہ اے محمد ! تو حو صلے دلا ، مومنوں
کو تسلیاں دے، ان سے وعدے کر، ان ۔ عدے کر، ان کے دل بڑھا اور ان کو بتا دے کہ خدا بڑھا اور ان کو بتادے کہ خدا کی طرف سے عظیم الشان
بشارتیں نازل ہونے والی ہیں فضل نازل ہونے والے ہیں اور دوسری طرف یہ فرمانا کہ تو کافروں
اور منافقوں کے پیچھے مت چل اور ان کی ایذا رسانی کو نظر انداز فرمادے اور اللہ پر توکل رکھ ان دونوں
باتوں کا جوڑ کیا ہے؟
حقیقت یہ ہے کہ جیسا کہ بارہا سلسلہ (احمدیہ ) کی تفاسیر میں یہ امر وضاحت کے ساتھ
موجود ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جب مخاطب کیا جاتا ہے تو اس کا ایک پہلو تو یہ ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بذات خود مخاطب ہوتے ہیں اور وہ پہلو وہ ہے جہاں بڑے مراتب
کا بیان ہوتا ہے بہت ہی عظیم الشان مراتب کا بیان ہوتا ہے تو حضور اقدس کو واحد میں مخاطب فرمایا
جاتا ہے اور اس سے یہ پیغام مومنوں کو دینا مقصود ہوتا ہے کہ اتنے عظیم الشان نبی کے تم پیرو ہو،
اتنے عظیم الشان مرشد اور آقا کا دامر نا کا دامن تم نے پکڑ لیا ہے اس لئے تمہیں بھی اس کے مع اس کے مطابق جانچا جائے
گا، اتنی بڑی بلندیاں تمہارے لئے کھلی ہیں اگر ایسے ہی اعمال کر کے دکھاؤ گے یا متابعت میں اپنی
طرف سے پوری جد و جہد کرو گے تو تمہارے لئے عظیم الشان اور لا انتہا مراتب سامنے تمہیں کھڑے
دعوت دے رہے ہیں ۔ پس تحریص کے طور پر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سامنے رکھ کر مومنوں کو
ان عظیم الشان مرتبوں کی خبر دی جاتی ہے جو اس عظیم الشان رسول کی پیروی سے نصیب ہو سکتے ہیں ۔
-
دوسری جگہ واحد کے صیغہ میں مخاطب فرماتے ہوئے بظاہر بڑی سخت تنبیہ کا مضمون ہے اور
ایک سے زائد مرتبہ قرآن کریم میں یہ طریق موجود ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرمایا کہ
ایک ذرہ بھی اگر اپنے موقف سے ہٹے تو نہ دین کے رہو گے نہ دنیا کے رہو گے اور خدا کی طرف سے
شدید عذاب میں مبتلا کئے جاؤ گے ۔ اب یہ بات تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شایان شان
نظر نہیں آتی مگر دراصل یہ پیغام کمزوروں کے لئے ہے۔ پہلا پیغام مضبوط مومنوں کے لئے ہے کہ تم
نے ایک بہت عظیم لیم الشان رسول کا دامن پکڑ لیا ہے اب خدا کے فضل سے تم بڑی بڑی ترقیات کرو گے
خطبات طاہر جلد۴
875
خطبہ جمعہ یکم نومبر ۱۹۸۵ء
اور دوسرا پیغام کمزور دلوں کے لئے ہے کہ دیکھو میں اصول کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں کرتا۔ سب سے
زیادہ پیارا وجود جس کی خاطر کائنات کو پیدا کیا گیا اس سے بھی میں یہ توقع رکھتا ہوں کہ وہ میرے
اصولی احکامات کی بڑی سختی سے پیروی کرے گا اور اگر اس معاملے میں میں رعایت نہیں کرتا تو تم جو
پچھلے مقامات کے لوگ ہو جن کی حیثیت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقابل پر کچھ بھی
نہیں ، ان کو میں کیوں نہیں پکڑوں گا۔ تو اس رنگ میں تنبیہ کے مضمون کو بھی عروج پر پہنچا دیا۔ ایک
طرف خوش خبریوں کے مضمون کو ثریا سے بالا کر دیا اور ایک طرف تنبیہ کے مضمون کو بھی انتہاء تک پہنچا
دیا ۔ یہ قرآن کریم کا طرز کلام ہے اور اسی طرز کلام میں یہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو
مخاطب فرمایا گیا ہے۔
پہلی آیت میں وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ بِأَنَّ لَهُمْ مِّنَ اللَّهِ فَضْلًا كَبِيرًا
میں تو تسلی ہے کہ یہ رات ٹل جائے گی اور دکھ دور ہو جائیں گے تم فکر نہ کرو خدا کی طرف سے عظیم بشارتیں
تمہارے لئے مقدر ہیں اور دوسری طرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مخاطب فرما کر یہ کہنا کہ کافروں
کی اطاعت نہ کرو ہرگز یہ مراد نہیں کہ نعوذ بالله من ذلک آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کوئی
دور کا بھی غیروں کی اطاعت کا امکان تھا اور اس بات کی نفی پہلی آیت ہی کر رہی ہے، مضمون کی ترتیب
بتا رہی ہے کہ جس شخص سے یہ احتمال ہو کہ وہ غیر اللہ کی اطاعت کرے گا اس کو خوشخبریاں دینے کے
لئے تو خدا کھڑا نہیں کر سکتا، عظیم بشارتیں دینے کے لئے تو اس کو مقرر نہیں فرما سکتا۔ تو پہلی آیت نے
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اوپر جو احتمال پیدا ہوتا تھا الزام کا اس کی کلیہ نفی فرمادی
اور آپ کے مقابل پر سپر بن کے کھڑی ہوگئی ہے اور بتا رہی ہے کہ یہ مضمون کمزوروں کے لئے ہے
مخاطب حضور اقدس میں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مگر مراد وہی ہے جیسا کہ میں نے پہلے بھی بیان کیا تھا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر فاطمہ بھی چوری کرتی تو میں اس کا ہاتھ کاٹ
دیتا ( بخاری کتاب احادیث الانبیاء حدیث نمبر ۳۲۱۶) حالانکہ جتنی خواتین تھیں اس وقت ان میں اگر کوئی
ایک خاتون تھی جس کے لئے ہرگز کوئی امکان نہیں تھا چوری کا تو وہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنها
خاتون جنت تھیں اور عظیم الشان آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کے متعلق کے مقامات
بیان فرمائے ۔ تو آپ کو حضرت فاطمہ کو یہ کہنا کہ اگر فاطمہ بھی چوری کرتی تو میں اس کے ہاتھ کاٹ
d
خطبات طاہر جلد۴
876
خطبہ جمعہ یکم نومبر ۱۹۸۵ء
دیتا یہ بتا رہا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک بہت عظیم الشان مقام عدل ہے اور یہ مقام
عدل آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے آقا اپنے کائنات کے مالک اور خالق خدا سے سیکھا تھا۔ خدا
کا بھی ایک مقام عدل ہے اور یہ وہ مقام ہے جس سے سب سے زیادہ خوف کھانا چاہئے ۔ اسی لئے
انبیاء بھی جب اس مقام پر نظر کرتے ہیں تو بے حد گریہ وزاری کے ساتھ بخشش کے طالب ہوتے ہیں
صرف نظر کے طالب ہوتے ہیں یہ عرض کرتے ہیں کہ ہمیں اپنی نیکیوں پر کوئی گھمنڈ نہیں ، تو جب مقام
عدل پر فائز ہوگا تو ہم اس سے تیرا خوف کھاتے ہیں اور ہم ڈرتے ہیں اس لئے ہمیں معاف فرما
، صرف نظر ہمارے سے فرما، ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہم سے رحم کا سلوک فرما۔
تو یہ وہ مقام عدل کا بیان ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مخاطب کر کے فرمایا کہ
اس خطرناک دور میں ہرگز کسی کمزور کے لئے کوئی سوال پیدا نہیں ہونا چاہئے کہ وہ منافقوں یا
کافروں کی باتوں سے ڈر کر اپنے موقف میں کوئی کسی قسم کی تبدیلی پیدا کر لے کیونکہ یہ اگر ایسا کریں
گے تو پھر ان کی ایذاء سے بچ کر خدا کی ایذاء میں مبتلا ہو جائیں گے۔ ان کے عذاب سے بچ کر خدا
کے عذاب کو اپنے اوپر لے لیں گے اور اس مضمون کو قرآن کریم نے دوسری جگہ خوب کھول کر بیان
فرمادیا کہ خدا کی پکڑ ، خدا کی ناراضگی ، خدا کا عذاب ، لوگوں کی پکڑ اور ان کی ناراضگی اور ان کے
عذاب سے بہت زیادہ سخت ہے۔ تو فرما یادَعُ أَذْهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ اللہ پر توکل رکھ ۔
وَكَفَى بِاللهِ وَكِيلا اور جو بھی وکیل دنیا میں بنائے جاسکتے ہیں ۔ یہاں وکیل وسیع معنوں میں
استعمال ہونے والا لفظ ہے اس کا ایک معنی وہ ہے جس پر تو کل کیا جائے جس پر کلیہ انحصار کر دیا
جائے ۔ پس خدا تعالیٰ پر انحصار رکھو اور ان کی ایذا رسانی سے ، ان کی تکلیف سے صرف نظر کرو۔
آج کل جو جماعت احمدیہ پر حالات گزر رہے ہیں وہ بعینہ یہی حالات یہی حالات ہیں۔ یہ وہ آیت
نہیں ہے جو ایسے مجاہدہ کے وقت اطلاق پاتی ہو جبکہ دشمن سے مومنوں کی جماعت برسر پیکار ہو یہ
مضمون یک طرفہ دکھوں کے زمانے کا مضمون ہے یہ مضمون ایسا ہے جبکہ ایک طرف سے حد سے زیادہ
زیادتیاں ہو رہی ہیں اور دوسر ہیں اور دوسری طرف سے کامل خاموشی ہے۔ پس یہ مضمون در حقیقت مکی دور سے تعلق
رکھنے والا مضمون ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مبارک زندگی میں ایک لمبا دور مکی دور بھی تھا
تیرہ سال مسلسل بے ا ابے انتہاء تکالیف میں سے سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے ما۔ ماننے والے
خطبات طاہر جلد ۴
877
خطبہ جمعہ یکم نومبر ۱۹۸۵ء
گزرے اور مسلسل ایذا رسانی کے ساتھ کوئی امید کی کرن کی ظاہری شکل نظر نہیں آتی تھی ۔ یوں معلوم
ہوتا تھا کہ رات کے بعد رات آتی چلی جاتی ہے۔ پھر رات کے بعد رات آتی چلی جاتی ہے اور وہ
سورج کے طلوع کا وقفہ جو بیچ میں آجایا کرتا ہے جس سے رات کی تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے بیماروں
کے لئے وہ بیچ میں آتا ہی نہیں تھا ۔ ایک دکھ کا سال دوسرے دکھ کے سال میں تبدیل ہو جایا کرتا تھا،
شروع کے تین سال جس انتہائی تکلیف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گزارے اس کے
بعد چوتھے سال میں داخل ہوئے تو شعب ابی طالب میں آپ کو اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
ساتھیوں کو قید کر دیا گیا، وہاں سے نکلے تو پھر سارے قبائل کی طرف سے تمام مسلمانوں کو شدید اذیتیں
دی گئیں ، بہت ہی خطرناک چالیں تھیں جو آپ کے اور آپ کے ماننے والوں کے خلاف چلی گئیں مگر
سب سے زیادہ تکلیف کی حالت میں سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گزرے ہیں کیونکہ آپ کو
جو دکھ دیا جاتا تھا اس سے بہت بڑھ کر آپ کو ان کی تکلیف ہوتی تھی جن کو آپ کی وجہ سے دکھ دیا جا
رہا تھا اور ان کو بچا نہیں سکتے تھے، کچھ کر نہیں سکتے تھے۔
انتہائی دردناک دور تھا اور عجیب بات ہے کہ اس دور میں مَتی نَصْرُ اللهِ کی آواز
بھی اس وقت نہیں اٹھی ہے۔ مَتى نَصْرُ الله کی آواز بھی مدنی دور میں اٹھی ہے وہ دور کامل صبر
اور تو کل کا دور تھا۔ آپ قرآن کریم پر نظر ڈالیں اور قرآن کریم کی آیات کا تاریخ اسلام سے جہاں
تک تعلق ہے اُس پر نگاہ دوڑائیں تو آپ حیران ہوں گے یہ دیکھ کر کہ مکی دور میں مَتی نَصْرُ اللهِ
کی آواز بھی بلند نہیں کی جاتی تھی ۔ انتہائی صبر کا دور تھا ، انتہائی خاموشی کا دور تھا لیکن تو کل تھا کہ چٹان
کی طرح تھا غیر متزلزل ، کوئی اس میں رخنہ نہیں پڑا۔ مسلسل آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے
ساتھی ان تکلیفوں کے زمانہ سے گزرے ہیں اور کسی نے اپنے خدا پر بدظنی نہیں کی کہ کیا ہو گیا ، اتنی دیر
ہو گئی تکلیفوں کو ابھی تک یہ بد بخت کیوں مارے نہیں جاتے۔ بعض کمزور آدمی ، بعض کمزور کہنا بھی ضروری
نہیں بعض لوگ بے چارے اعصاب کے لحاظ سے کمزور ہوتے ہیں ان معنوں میں کمزور کہہ رہا ہوں
جلدی تھک جاتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ ایسے ظالم کو خدا نے کیوں نہیں پکڑا، ویسے ظالم کو خدا نے
کیوں نہیں پکڑا، کیوں خدا کی غیرت جوش میں نہیں آتی ، کیوں اتنی دیر ہو گئی حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کو گالیاں پڑ رہی ہیں ۔ وہ یہ نہیں سوچتے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے آقا
خطبات طاہر جلد۴
878
خطبہ جمعہ یکم نومبر ۱۹۸۵ء
اور ہم سب کے آقا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جن کی محبت کے صدقے ہم سب کو خدا کی
محبت نصیب ہوتی ہے آپ کو تیرہ سال مسلسل مکہ میں گالیاں دی گئیں ہیں ، اس وقت یہ سوال کیوں نہیں
اٹھایا گیا کہ خدا کی غیرت کہاں گئی ہے۔ ایسا دردناک دور ہے کہ اس کا بیان کرنا مشکل ہے۔ گلیوں میں
چلتے پھرتے آپ کو گالیاں دی جاتی تھیں، آپ کے پیچھے غنڈے لگا دیئے جاتے تھے ، ہمسائے ، ہمسایوں کی
طرف سے گالیاں پڑتی تھیں گھر میں پتھر پھینکے جاتے تھے، گندگی پھینکی جاتی تھی اور آنحضرت
نہایت خاموشی سے ان چیزوں کو برداشت فرمارہے تھے۔
صلى الله
علوس
P
ایک موقع پر آپ کے گھر میں ایسی گندی غلاظت پھینکی گئی کہ اس کی بد بو سے سارا علاقہ
متعفن ہو گیا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود اٹھا کر اُس کو باہر پھینکنے کے لئے آئے اور صرف
اتنا فرمایا کہ یہ ہمسائیگی کا حق تم لوگ ادا کر رہے ہو اس کے سوا کوئی لفظ نہیں کہا۔ ایک موقع پر
آنحضرت گزر رہے تھے تو آپ کے سر پر کسی بد بخت نے گھر کا کوڑا کرکٹ پھینک
دیا۔ ایک لفظ بھی آپ نے زبان سے نہیں نکالا ، کوئی شکوہ نہیں کیا ۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ
عنہا کے متعلق آتا ہے کہ آپ نے یہ دیکھا تو بے اختیار رونے لگیں سر دھوتی جاتی تھیں صاف
کرتی تھیں اور روتی جاتی تھیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تسلی دی کہ فاطمہ رومت اللہ
تعالیٰ اس زمانہ کو بدل دے گا یہ زمانہ اس طرح نہیں رہے گا۔
یہ وہ دور صبر اور تو کل ہے جو آپ جب تاریخ میں دیکھتے ہیں تو یوں معلوم ہوتا ہے جیسے آناً فاناً
گزر گیا تیرہ سالہ مکی ، کیا فرق پڑتا ہے قوموں کی زندگی میں؟ اس کے بعد پھر جہاد کا دور ہے پھر فتح کا
دور ہے اور فتح کے دور کا زمانہ بالکل ہی مختصر نظر آتا ہے بظاہر ۔ اور جب آپ گزرتے ہیں ان حالات
میں سے تو پھر شکوے شروع ہو جاتے ہیں پھر سوال اٹھنے لگ جاتے ہیں کہ اے خدا ! تیری غیرت
صلى الله کہاں گئی ؟ کیا محمد مصطفی ا سے بھی بڑھ کر خدا کسی کے لئے غیرت دکھائے گا ؟ حقیقت یہ ہے کہ
تکلیف کا دور جب انسان اس میں سے گزر رہا ہوتا ہے تو لمبا دکھائی دیتا ہے اور جب مڑ کے اس کو
دیکھتا ہے تو چھوٹا دکھائی دیتا ہے یہ چیز کوئی ایمانیات سے تعلق رکھنے والی بات نہیں ہے۔ ایک ایسا
مضمون ہے جو روزمرہ ہماری زندگی میں ہمارے تجربے میں نظر آتا ہے واقعات میں ہماری ذات پر
سے گزر جاتے ہیں اور ہر انسان کا رد عمل یہی ہے یہ انسانی فطرت ہے۔ تھوڑی سی تکلیف آپ کو سفر
علوم
خطبات طاہر جلد۴
879
خطبہ جمعہ یکم نومبر ۱۹۸۵ء
میں پہنچے تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ تکلیف کا زمانہ ختم ہی نہیں ہوگا ، ایک عذاب محسوس ہوتا ہے اور جب
وہ گزر جاتی ہے تو پھر ہنس ہنس کر ان باتوں کو یاد کرتے ہیں کہ یہ وقت بھی گزرا تھا اور عجیب بات ہے
کہ دیر کے بعد جب آپ مڑ کے دیکھتے ہیں تو جو خوشی کا زمانہ تھا وہ چھوٹا نظر آتا ہے اور جو غم کا زمانہ تھا وہ
لمبا دکھائی دیتا ہے۔ جو خوشی کا زمانہ تھا اس کی یاد میں روتے ہیں اور جو غم کا زمانہ تھا اس کی یاد میں ہنستے
ہیں بالکل الٹ بات پیدا ہو جاتی ہے۔ تو تاریخ ہمارے زاویہ نظر کو بدلا دیتی ہے بلکہ بالکل الٹا دیتی
ہے۔ پس تاریخ پڑھتے ہوئے جو باتیں آپ محسوس کرتے ہیں وہ اور طرح محسوس کرتے ہیں اور جب
ان حالات میں سے خود گزرتے ہیں تو ان باتوں کو اور طرح محسوس کرتے ہیں۔
صلى الله
پس یہ ایک سال یا دوسال یا تین سال جتنی بھی خدا کی تقدیر ہے اس پر راضی رہیں اور
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ سے صبر سیکھیں آپ کا نمونہ پکڑیں اور توکل کریں ۔ بالکل یہی الہام
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی ہوا ہے اور اس کیفیت میں ہوا ہے جب آپ نے اپنے آپ
کو حضرت علیؓ کے طور پر دیکھا ( تذکرہ صفحہ: ۱۶۹) اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خلافت رابعہ میں ایسا
زمانہ آنے والے تھا کیونکہ یہ حضرت مسیح موعود کا ہی زمانہ ہے۔ آپ کو حضرت علیؓ کی صورت میں
دکھایا جانا اور پھر یہ الہام ہونا بتاتا ہے کہ آپ کو یہ خبر دی گئی تھی کہ تمہارے زمانے میں جب چوتھی
خلافت ہو گی پھر اس قسم کے حالات ہوں گے اور لازماً تم لوگوں کو صبر کرنا پڑے گا اور لازما تو کل
سے کام لینا ہوگا اور اگر ایسا کرو گے وَكَفَى بِاللهِ وَكِيلا پھر تم اللہ تعالیٰ کو بہترین وکیل پاؤ
گے۔ اس سے بہتر کوئی ذات نہیں ہے جس پر تو کل کیا جا سکے اور یہی وہ لوگ ہیں جن کو خوشخبری ہے
وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِيْنَ بِأَنَّ لَهُمْ مِّنَ اللهِ فَضْلًا كَبِيرًا کہ اے محمد ! ان مومنوں کو خو
شخبری دے دے ان کے لئے بہت ہی عظیم فضل خدا تعالیٰ کے ہاں مقدر ہے۔
پس وہ خوش خبری جو حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مومنین کو دی تھی وہی
آپ کے غلام صادق آپ کے کامل غلام اور روحانی فرزند حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
زبان سے خدا تعالیٰ نے آپ کو بھی دی ہے اور وہ خوشخبری میں آپ کو پہنچاتا ہوں کہ صبر کرنے والوں کا
صبر کبھی ضائع نہیں جائے گا۔ تو کل کرنے والے اپنے خدا کو بہترین وکیل پائیں گے۔ پس ہمت اور
حوصلہ اور صبر اور توکل اور دعاؤں کے ساتھ اس وقت کو کاٹیں اور یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے جو
خطبات طاہر جلد ۴
880
خطبہ جمعہ یکم نومبر ۱۹۸۵ء
بشارتیں آپ کے حق میں مقدر فرمائی ہیں وہ ضرور پوری ہوں گی اور فضل کبیر آپ کا منتظر ہے۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:
یہ چونکہ سردیوں میں دن بھی چھوٹے ہو جاتے ہیں اور جمعہ کی وجہ سے ویسے بھی وقت تنگ
ہو جاتا ہے یعنی خطبہ کے بعد جمعہ کی نماز پڑھنی پڑتی ہے تو بالکل عصر سے مل جاتی ہے اس لئے سال
سابق کی طرح اس سال بھی جب تک اس قسم کا وقت رہے گا یعنی دن چھوٹے اور جمعے ، ان میں ظہر اور
عصر کی نمازیں جمع کی جایا کرے گی تو آج بھی نماز جمعہ کے بعد انشاء اللہ عصر کی نماز اسی وقت ساتھ جمع
کی جائے گی۔