معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کیلئے تقویٰ کے ساتھ قول سدید کا دامن پکڑیں

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۴
918
خطبه جمعه ۱۵ نومبر ۱۹۸۵ء
شروع کریں۔ اور یہ کام ایسا ہے جو محض تنظیموں کا کام نہیں ہے یہ تو ہر فرد بشر کو کرنا پڑے گا ، ہر مرد کو کرنا
پڑے گا ، ہر عورت کو کرنا پڑے گا اور ہر بچے کو بھی جہاں تک اس کے بس میں ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس
کی توفیق عطا فرمائے ۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:
نماز جنازہ کے کچھ اعلان کرنے ہیں ۔ نماز جمعہ اور اس کے بعد عصر کی نماز چونکہ ساتھ جمع
ہو گی اس لئے عصر کی نماز کے معاً بعد چند نما زہائے جنازہ غائب پڑھائی جائیں گی۔
ایک تو مکرمہ آمنہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری محمد عبداللہ خاں صاحب مرحوم سابق امیر
جماعت کراچی کا جنازہ ہے ۔ یہ ہمارے موجودہ امیر جماعت لاہور ہیں چوہدری حمید نصر اللہ خاں
صاحب ان کی والدہ، چو ہدری محمد ظفراللہ خان صاحب کی بھاوجہ اور چوہدری فتح محمد صاحب سیال کی
بیٹی۔ کئی رشتوں سے بہت ہی قابل احترام خاتون تھیں۔ ذاتی طور پر بھی بڑی نیکیوں سے
مزین ۔ ہمارے انگلستان میں آج کل چوہدری ناصر احمد صاحب سیال رہتے ہیں ان کی بھی ہمشیرہ تھیں
اور خاص ان کی ایک خوبی یہ تھی کہ بہت ہی خوش خلق ، خوش مزاج لیکن ساتھ قول سدید سے کام لینے والی
بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ قول سدید سے کام لیا جائے تو خشک بات کی جائے اور بے مزہ بات کی جائے
لیکن قول سدید کا یہ مطلب نہیں ہے۔ اس لحاظ سے یہ بہت ہی اچھا نمونہ تھیں کہ طبیعت میں نہایت ہی
مزاح تھا اور بہت ہی ہر دلعزیز تھیں لیکن قول سدید نہیں کبھی چھوڑا اور قول سدید میں تلخی کی بجائے ایک
انوکھا پن ایک لذت پیدا کر دیا کرتی تھیں اس لئے اس لحاظ سے ان کو خاص امتیاز تھا۔
حضرت مصلح موعود کا مجھے یاد ہے کہ ان کی باتیں بہت سن لیتے تھے کیونکہ وہ باتیں جو
دوسروں کے لئے پہنچانی مشکل ہوتی تھیں یہ سیدھی پہنچاتی ضرور تھیں، باز نہیں آیا کرتی تھیں لیکن ایسے
حسن ادا کے ساتھ کہ حضرت مصلح موعود اس کو ہمیشہ ہنس کر خوشی سے قبول کیا کرتے تھے خواہ وہ آپ پر ہی
تنقید ہو ۔ بہر حال اس خاندان کو اوپر تلے بہت ہی نقصان پہنچا ہے پہلے چو ہدری ظفر اللہ خاں صاحب کا
وصال ہوا، پھر ان کے چھوٹے بھائی چوہدری اسد اللہ خاں صاحب کا وصال ہوا اب آیا آمنہ مرحومہ۔
اللہ تعالیٰ اس خاندان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے ، اپنے قدموں میں
جگہ دے۔

خطبات طاہر جلد ۴
919
خطبه جمعه ۱۵ نومبر ۱۹۸۵ء
ایک جنازہ ہے مکر مہ امتہ الرحیم صاحبہ اہلیہ مکرم غلام مصطفیٰ کاہلوں ریٹائر ڈ ٹیکسیشن آفیسر
فیصل آباد کا یہ بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے مرحومہ نیک مخلص خاتون تھیں اور موصیہ تھیں ۔
ایک جنازہ مکرم کیپٹن شیر محمد صاحب کا ہے جو ماڈل ٹاؤن لاہور میں اپنے نیک مزاج اور
نیک اخلاق کی وجہ سے بڑے ہر دلعزیز تھے۔ بہت مخلص انسان تھے۔ ان کی ابھی اطلاع ملی ہے کہ ان
کی وفات ہو گئی ہے۔ ان کا بھی جنازہ ہوگا۔
ایک جنازہ ہے ان کی وفات تو پہلے کی ہوئی ہوئی ہے لیکن ان کے بچے کا مجھے اب خط ملا
ہے۔ رانا نذیر احمد صاحب یہاں جلسہ پر تشریف لائے تھے پھر آگے امریکہ اپنے بیٹے کے پاس چلے
گئے اور وہیں ان کی وفات ہو گئی تو ان کے بیٹے کا خط آیا ہے کہ چونکہ دیار غیر میں وفات ہوئی ہے اس
لئے میری خواہش ہے کہ ان کی بھی نماز جنازہ غائب پڑھائی جائے ۔ یہ بھی بہت مخلص آدمی تھے ۔
اللہ تعالیٰ ان کو بھی غریق رحمت فرمائے۔
ایک دعا کا اعلان کرنا ہے۔ کہ سکھر میں آپ کو علم ہے کہ ہمارے کئی مظلوم بھائی جو کلیہ
بے قصور ہیں ایک جھوٹے سراسر جھوٹے بہتان کے نتیجہ میں بڑی دیر سے جیل میں صعوبتیں
برداشت کر رہے ہیں اور یہ بدقسمتی کا عجیب دور ہے کہ کسی زمانہ میں اگر چہ وہ معاملات فوج کی
عدالت میں پہنچائے جاتے تھے جہاں انسان کو یہ فکر ہو کہ اگر دوسری عدالت میں گیا تو انصاف نہیں
ہو گا فوج سے انصاف مل جائے گا اب الٹا دور چلا ہوا ہے کہ جہاں ظلم کرنا ہو پیچھے پڑ کر ان مقدمات
کو فوج تک پہنچایا جاتا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں سول عدالت سے اس طرح ظلم نہیں ہو سکے گا اس لئے
فوج کی عدالت میں پہنچایا جائے ۔ یہ تو رحجان ہے مگر خدا کرے بدظنی ہو اور اگر اس میں سچ بھی ہے
ناک
تو اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو اس معاملہ میں ظلم کی توفیق نہ عطا فرمائے کیونکہ یہ معاملہ بہت ہی دردنا
ہے۔ اگر چہ ساہیوال کیس میں بھی جو ہمارے مظلوم ہیں ان کے متعلق بھی بار بار میں اعلان کرتا رہا
ہوں ان کی بھی بڑی دردناک حالت ہے لیکن یہاں تو یہ کیفیت ہے کہ دو ایسے ہمارے معصوم بھائی
بھی ملوث ہیں جن کے والد کو وہیں سکھر میں ان کے قید ہونے سے کچھ عرصہ پہلے شہید کیا گیا تھا۔
اور والد کو اس طرح ختم کیا گیا اور اب جھوٹا مقدمہ بنا کر کہ ایک بم چلانے میں ملوث ہے۔ ان کو اس
طرح ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یعنی سنگینی اور سفا کی کی کوئی انتہاء ہونی چاہئے ، یہاں تو

خطبات طاہر جلد ۴
920
خطبه جمعه ۱۵ نومبر ۱۹۸۵ء
کوئی انتہاء نظر نہیں آتی ۔ اس لئے دعا کریں اللہ تعالیٰ حق و انصاف کے ساتھ ان کو معاملہ کرنے کی
توفیق بخشے ۔ اس قوم کی آنکھیں کھولے یہ ظلم کرتے ہوئے کہاں پہنچیں گے۔

آج 10 میں سے 10 باقی