نمازوں کی حفاظت اور اس سے لذت حاصل کرنا

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے نمازوں کی سچی محبت اور جذبۂ عشق کے ساتھ حفاظت کرنے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث کی روشنی میں رباط کے حقیقی مفہوم کو بیان فرمایا ہے۔ حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالے سے نماز میں ذوق و لذت حاصل کرنے، بے ذوقی کے علاج اور عبودیت و ربوبیت کے دائمی تعلق پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آخر میں یہ واضح فرمایا کہ نماز ہی انسان کو روحانی طور پر ایک نئی خلق عطا کرتی ہے جس سے اس کے وجود پر محبت الٰہی غالب آ جاتی ہے۔

موضوعات: حفاظت نماز، حقیقت رباط، نماز میں لذت، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت مسیح موعود علیہ السلام، خلقِ آخر

خطبات طاہر جلد ۴
935
خطبه جمعه ۲۹ نومبر ۱۹۸۵ء
نمازوں کی حفاظت اور اس سے لذت حاصل کرنا
( خطبه جمعه فرموده ۲۹ نومبر ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشهد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کی تلاوت کی :
وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمُنْتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَعُونَ وَالَّذِينَ هُمُ
عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ أُولَئِكَ هُمُ الْوَرِثُوْنَ الَّذِينَ
يَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ (المومنون: (۱۳۹)
اور پھر فرمایا :
سورۃ مومنون سے ۱۱،۱۰،۹ اور ۱۲ نمبر آیات کی میں نے تلاوت کی ہے اس سورۃ یعنی المومنون
میں مومنوں کی بعض علامتیں بیان فرمائی گئی ہیں جن میں سے کچھ کا تعلق نماز سے ہے ۔ اور نماز سے جن
آیات کا تعلق ہے ان آیات میں وہ امور بھی بیان فرمائے ہیں جو نماز سے متعلق ہیں اور براہ راست
نمازیں ان امور سے پہچانی جاتی ہیں۔ فرمایا الَّذِيْنَ هُمْ لِأَ مُنْتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رُعُونَ
یہ مومن وہ لوگ ہیں جو اپنی امانتوں اور اپنے عہدوں پر نگران رہتے ہیں ۔
وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَواتِهِمْ يُحَافِظُونَ اور یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی نمازوں کی حفاظت
کرتے ہیں أُولَئِكَ هُمُ الْوَرِثُونَ وہی لوگ ہیں جو وارث ٹھہریں گے یا وراث ہیں
الَّذِينَ يَرِثُونَ الْفِرْدَوْسَ جو فردوس کو ورثے میں پائیں گے - هُمْ فِيهَا خُلِدُونَ
اور ہمیشہ وہ ان میں رہیں گے ۔
۔
۔
نماز کی علامتیں جو یہاں بیان فرمائی گئی ہیں جیسا کہ میں نے پہلے خطبہ میں بھی ذکر کیا تھا

خطبات طاہر جلد ۴
936
خطبه جمعه ۲۹ نومبر ۱۹۸۵ء
کچھ علامتیں نماز کی باہر سے تعلق رکھتی ہیں یعنی معاشرہ سے اور کچھ علامتیں انسان کے اندر
اپنی ذات کے اندر ڈوب کر معلوم کی جاتی ہیں ۔ گزشتہ خطبہ میں میں نے بعض ایسی علامات کا
ذکر کیا تھا جو معاشرہ کے آئینہ میں دیکھی جاسکتی ہیں اور پہلی آیت میں انہیں کا ذکر فرمایا گیا ہے
وَالَّذِينَ هُمْ لِاَ مُنْتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رُعُونَ ۔ کچھ دوسری علامتیں ہیں جن کا انسان
کے نفس سے، اس کے قلب سے اس کے اندر پیدا ہونے والے بار یک دربار یک روحانی تغیرات
سے ہے اور ان کا ذکر فرماتے ہوئے عَلى صَلَوتِهِمْ يُحَافِظُونَ فرمایا گیا۔
دیکھنا یہ ہے کہ یہاں حفاظت کا کیا مضمون ہے؟ بعض اوقات تو حفاظت صرف فرض کے
طور پر کی جاتی ہے جیسے چوکیدار کسی گھر کی یا بنک کی حفاظت کرتا ہے اور بعض اوقات حفاظت محبت کے
نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے۔ یعنی محبت حفاظت کا خیال پیدا کرتی ہے اور وہ حفاظت اس فریضۂ حفاظت
سے مختلف نوعیت کی حفاظت ہوتی ہے۔ انسان جب کسی سے محبت کرتا ہے تو جتنی اس کی محبت بڑھتی
چلی جائے اتنا ہی حفاظت کا معیار بلند تر ہوتا چلا جاتا ہے لیکن یہ خاصہ صرف انسان کے ساتھ ہی نہیں
جانوروں میں بھی یہ جذبہ بڑی شدت کے ساتھ نمایاں دکھائی دیتا ہے ۔ ایک مرغی جو اپنے چھوٹے
چھوٹے چوزوں سے پیار کرتی ہے۔ بظاہر اس مرغی میں حفاظت کرنے کی اہلیت نہیں ہوتی ، چھوٹے
چھوٹے جانوروں سے بھی وہ ڈرتی ہے بلی یا کتے یا چیل کے ساتھ مقابلہ کا تو کوئی سوال ہی نہیں ، کوئی کا
جوڑ ہی نہیں لیکن جب محبت کے نتیجہ میں حفاظت کا خیال پید ہوتا ہے، جب اپنے چوزوں سے پیار کے
نتیجہ میں وہ حفاظت کرنا چاہتی ہے تو ایسا بپھر جاتی ہے، ایسا اس میں حوصلہ پیدا ہوتا ہے، ایسا عزم اس
میں پیدا ہو جاتا ہے ایسی غیر معمولی قوت آجاتی ہے کہ وہ پھر بلی یا کتے سے نہیں ڈرتی بلکہ ایسی مرغی
سے بعض دفعہ دوسرے جانور دامن بچا کر گزرتے ہیں اور اگر وہ حفاظت نہ بھی کر سکے تو حفاظت کے
دوران جان دے دیتی ہے۔ ایسا شدت کے ساتھ جھپٹتی ہے کہ وہ نظارہ دیکھنے سے انسان پر خوف
طاری ہو جاتا ہے ۔ یہ حفاظت جو ہے اس کا مقام ہی بالکل اور ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ یہاں نماز کے
ساتھ جس حفاظت کا ذکر فرمایا گیا وہ کیا حفاظت ہے اور اندرونی تغیرات کے ساتھ اس کا کیا تعلق
ہے؟ جب میں نے کہا کہ اس حفاظت کا اندرونی تغیرات سے تعلق ہے اور باطن میں پیدا ہونے والی
علامتیں بتائی گئیں ہیں تو یہ مضمون کس طرح اس سے جوڑ کھاتا ہے۔

خطبات طاہر جلد ۴
937
خطبه جمعه ۲۹ نومبر ۱۹۸۵ء
صلى الله
عروس
اس سلسلہ میں سب سے پہلے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کی ایک حدیث آپ کو سنا تا
ہوں۔ حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا ان رسول الله صلى الله عليه
وسلم قال الا ادلكم على ما يمحو الله به الخطايا ويرفع به الدرجات قالوا بلى يا
فضل اسباغ
رسول الله قال اسباغ الوضوء على المكاره وكثرة الخطا الى المساجد وانتظار
الصلوة بعد الصلوة فذالكم الرباط فذالكم الرباط ( مسلم كتاب الطهارة باب فضلا
الوضوء حدیث ۳۶۹) یعنی حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا اور یہ ایک سوال
کے رنگ میں فرمایا الا ادلكم على ما يمحو الله به الخطایا کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ وہ کیا چیز
رض
الله
۔
ہے جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ خطاؤں کو دھو دیتا ہے اور دور فرما دیتا ہے اور درجات کو بلند کرتا ہے انہوں
نے کہا کیوں نہیں یا رسول الله ! فرمایا اسباغ الوضوء على المکارہ کہ مکارہ کے باوجود وضو کو
اختیار کرنا اور وضو کے ذریعہ اپنے جسم کو نماز کے لئے پاک کرنا۔ یعنی عام حالت میں نماز کے لئے وضو
کیا ہی جاتا ہے لیکن یہ کہ نماز کے لئے وضو کی تیاری ہو اور وضو کے رستے میں روکیں ہوں ۔
سخت سردی کا موسم ہے اور انسان ویسے ہی ٹھنڈے پانی سے ڈرتا ہے مگر یہاں تو خیر سہولتیں
ہیں ایسی جگہوں پر جہاں موسم زیادہ سرد ہو اور پانی گرم کرنے کی سہولت کوئی نہ ہو وہاں بعض اوقات
سخت سردی میں وضو سے سخت کراہت آتی ہے اور اسی طرح وہ عورتیں جو سنگھار بناؤ کی عادی ہوتی ہیں
ان کے لئے وضو کرنا ایک بڑی مصیبت ہوتی ہے۔ تیار ہو کر پارٹی پر جارہی ہیں اور نماز کا وقت آجاتا
ہے یا پارٹی میں جا کر نماز کا وقت آجاتا ہے۔ کتنی دفعہ وہ منہ دھوئیں اور پھر دوبارہ سنگھار کریں۔ تو کئی
قسم کے عوارض بھی ایسے ہوتے ہیں جن سے وضو میں تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ تو فرمایا اسبـــــــاغ
الوضوء - اسباغ کہتے ہیں بہت اچھی طرح وضو کا کرنا صرف یہی نہیں کہ وضو کرنا بلکہ خوب پیار اور
محبت سے وضو کرنا ۔ باوجود اس کے کہ کثرت کے ساتھ طبعی روکیں موجود ہیں ۔ اس کا نام ہے سچا اور
حقیقی وضو اور اس کے نتیجہ میں گناہ دھلتے ہیں اور دور ہوتے ہیں۔
اور پھر فرمایا مسجد میں کثرت سے آنا جانا كثرة الخطا الى المساجد - یہ عجیب بات
ہے کہ یہاں یہ نہیں فرمایا کہ اس کے بعد نماز پڑھنا بلکہ مضمون اور بیان ہو رہا ہے بالکل ۔ یہاں محبت
اور تعلق کا مضمون بیان ہو رہا ہے اس لئے نماز کا ذکر نہیں بلکہ ایسے لوگوں کو نماز کے ساتھ کیسے تعلق ہے
ہو وہ

خطبات طاہر جلد۴
938
خطبه جمعه ۲۹ نومبر ۱۹۸۵ء
وو
بیان فرمایا جارہا ہے۔ فرمايا كثرة الخطا الى المساجد کہ قدم کے کثرت سے نشان ملیں ۔کوئی
نمازی ایسا پیار کرتا ہو نماز سے اور باجماعت نماز سے کہ اس کا دن آنے جانے میں گویا صرف ہو رہا
ہے۔ بعض لوگوں نے اس کا ترجمہ کیا ہے ” دور سے مسجد آنا کیونکہ اس سے قدم زیادہ بڑھ جاتے ہیں
حالانکہ وہ اس مضمون کو نہیں سمجھ سکے ۔ دور سے مسجد آنے کا تو مطلب یہ ہے کہ صرف ان لوگوں کا ذکر کیا
جا رہا ہے جن کے گھر مساجد سے بہت دور ہیں اور یہ ایک حادثاتی اتفاقی بات ہے اس میں ہر نمازی
کیسے شامل ہو سکتا ہے۔ كَثُرَةُ الخُطا کا مطلب ہے کہ اس کثرت سے آنا جانا ہو کہ گویا قدموں کے
نشان پڑ گئے ہوں مسجد اور اس کے گھر کے درمیان ۔ گھر نزدیک ہو یا دور گھر ہو۔ آنے جانے کی کثرت
کا اظہار ہے اس سے زیادہ اس میں اور کوئی معنی نہیں ۔
پھر فرمايا و انتظار الصلوة بعد الصلوة اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار شروع
ہو جائے یعنی اس کثرت سے آنا جانا بھی ہو لیکن اکتانے والا نہ ہو بلکہ محبت کے نتیجہ میں ہو۔ فرض کے
نتیجہ میں نہ ہو، عشق کے نتیجہ میں ہو۔ کیونکہ اگر فرض کے نتیجہ میں یہ آنا جانا کثرت سے ہو تو جتنا زیادہ آنا
جانا ہوگا اتنا ہی طبیعت اکتاتی چلی جائے گی اتنا ہی بوجھ محسوس کرے گی ۔ اگر عشق کے نتیجہ میں آنا جانا
ہو تو پھر جتنا آنا جانا ہو ا تنا ہی پیار بڑھتا چلا جاتا ہے، اتنا ہی شوق بڑھتا چلا جاتا ہے۔ فرمایا و انتظار
الصلوة بعد الصلوۃ ایک نماز کے بعد پھر دوسری نماز کا انتظار ذالكم الرباط فذالكم الرباط
فرمایا اس کو کہتے ہیں رباط ۔ ہاں اسی کو رباط کہتے ہیں ۔
اب رباط کیا چیز ہے؟ قرآن کریم میں اس کا ذکر ملتا ہے۔ فرمایا یا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا ( آل عمران (۲۰۱) اور اس کا ترجمہ جہاں جہاں بھی آپ
قرآن کریم کا ترجمہ پائیں گے یہی ملے گا۔ سرحدوں پر گھوڑے باندھنا اور سرحدوں کی حفاظت کرنا
اور عموماً معنی یہی لئے جاتے ہیں ۔
رباط ، ربط سے نکلا ہے اور ربط کے معنی ہیں تعلق بلکہ مضبوط تعلق کا باندھنا اور عربی محاورہ
میں قرآن کریم نے بھی اس کو استعمال فرمایا ہے دوسری جگہ خوب کھول کر ۔ رباط کے معنی سرحدوں سے
ایسا رابطہ کہ گویا ہر وقت انسان حفاظت کے لئے سرحد پر بیٹھا رہے۔ تو ایسی چوکیاں جو سرحد پر قائم کی
جاتی ہیں اور وہ نظام جو سرحد کی حفاظت کے لئے مقرر کیا جاتا ہے اسے رباط کہتے ہیں لیکن اس کے

خطبات طاہر جلد۴
939
خطبه جمعه ۲۹ نومبر ۱۹۸۵ء
اندر مرکزی مفہوم بنیادی معنی ربط یعنی تعلق کے ہیں۔
اب عام انسان وہم و گمان بھی نہیں کر سکتا کہ اس مضمون کا نماز سے کوئی تعلق ہے ۔ حضرت
اقدس محمد مصطفیٰ علی کا عرفان ہے جو اس نقطہ کو پہنچ گیا ہے اور پھر اس کے بھی بڑے وسیع معانی
آپ نے کھول دیئے ہیں ایک عظیم مضمون اس سے روشن کر دیا ہے۔ فرمایا اصل رباط نماز کے ساتھ
محبت ہے اور اس محبت کے نتیجہ میں نماز کی حفاظت ہے۔ عشق کے نتیجہ میں یعنی ربط کے نتیجہ میں جو
حفاظت ہوگی وہ حفاظت ہے جو حقیقی حفاظت ہے اور دوسری آیت جو میں نے پڑھ کر سنائی تھی
حَافِظُوا يَا يُحَافِظُونَ دونوں محاورے قرآن کریم میں ملتے ہیں ایک جگہ حکم ہے حفظوا
( البقرہ: ۲۳۹) نماز کی حفاظت کرو۔ دوسری جگہ فرمایا مومن بندے عَلَى صَلَوتِهِمْ يُحَافِظُوْنَ
(المؤمنون : ۱۰) نماز کی حفاظت کرتے ہیں۔ تو وہاں جو حفاظت کا مضمون ہے اس کو بھی آنحضرت
نے کھول دیا کہ وہ حفاظت ایسی نہیں جیسے چوکیدار کسی مکان کی حفاظت کرتا ہے ۔ بلکہ وہ حفاظت
ہے جو تعلق کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے اور اس حفاظت کا جو مضمون بتایا ہے وہ سارا محبت اور پیار کا
مضمون ہے۔ وضو کرنا جبکہ تکلیف ہو ۔ وضو ایسی حالت میں کرنا جبکہ ابتلاء آجائے وضو کرنے سے۔ کئی
قسم کی مشکلات ہوں پھر اس وقت بھی سنوار کر وضو کرنا ، خوب اچھی طرح سجا بنا کے وضو کرنا۔ پھر آنا
جانا اس کثرت سے کہ قدموں کے نشان پڑ جائیں مسجدوں اور گھروں کے درمیان اور اس کے باوجود
پھر اگلی نماز کے انتظار میں بیٹھے رہنا کہ کب پھر خدا کی طرف سے آواز بلند ہو اور پھر میں مسجد چلا
کہا جاتا ہے یہ
صلى الله
عروسه ۔
جاؤں ۔ یہ تو عاشقی کا مضمون ہے، محبت کا بھی جو اعلیٰ مقام ہوتا ہے جسے عشق میں دیوانگی کہا جاتا۔
تو وہ مضمون بیان ہو رہا ہے اور آخر پر فرمایا رباط یہی ہے رباط یہی ہے۔ اسے سمجھنے والو سمجھو کہ اصل
حفاظت جس کی طرف قرآن کریم تمہیں بلا رہا ہے اپنی اقدار کی حفاظت ہے اور سب سے اعلیٰ قدر جو
تمہیں عطا ہوئی ہے وہ نماز ہے۔ اس کی حفاظت کرو لیکن عشق کے جذبے سے حفاظت کرو۔ فرض سمجھتے
ہوئے اس کی حفاظت نہ کرو۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس مضمون میں فرماتے ہیں۔
وَالَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ یعنی چھٹے درجہ کے
مومن جو پانچویں درجہ سے بڑھ گئے ہیں وہ ہیں جو اپنی نمازوں پر آپ محافظ اور

خطبات طاہر جلد ۴
940
خطبه جمعه ۲۹ نومبر ۱۹۸۵ء
نگہبان ہیں یعنی وہ کسی دوسرے کی تذکیر اور یاد دہانی کے محتاج نہیں رہے بلکہ
کچھ ایسا تعلق ان کو خدا سے پیدا ہو گیا ہے اور خدا کی یاد کچھ اس قسم کی محبوب طبع
اور مدار آرام اور مدار زندگی ان کے لئے ہو گئی ہے کہ وہ ہر وقت اس کی نگہبانی
میں لگے رہتے ہیں اور ہر دم ان کا یا دالہی میں گزرتا ہے اور نہیں چاہتے کہ ایک
دم بھی خدا کے ذکر سے الگ ہوں“
( تفسیر حضرت مسیح موعود جلد نمبر ۳ سورۃ نحل تالیس صفحه ۳۷۰)
صلى الله
عروسه
حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کے بعد حفاظت کا یہ مضمون حضرت اقدس مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا ہے ۔ درمیان کی صدیوں پر نظر ڈال کر دیکھ لیں آپ کو يُحَافِظُونَ کی
تفسیر میں عشق کا مضمون کہیں نظر نہیں آئے گا ۔ یا آقا کو اس بات کی سمجھ آئی یا اس غلام کو جو غلام کامل تھا
اور جس کو خود حضرت محمد مصطفی علی سے ایک ہمیشہ کا ربط تھا۔
ه
ربط ہے جان محمد سے میری جاں کو مدام
در ثمین صفحه : ۱۶)
یہ اسی ربط کا تعلق تھا جس نے پہلے آقا کو خدا کے ساتھ ربط کے نتیجہ میں رباط کا مضمون سمجھایا
اور یا پھر اس کامل غلام کو حضرت محمد مصطفیٰ اللہ سے ربط کے نتیجہ میں رابطے اور حفاظت کا مضمون سکھایا
جو اور کسی عالم کسی بڑے سے بڑے بزرگ اور متقی کو اس کے سوا سمجھ نہیں آسکا تھا۔ یہ وہ خزانے ہیں جن
کولٹانے کے لئے امام مہدی اس دنیا میں تشریف لائے تھے ۔ ان سے ہم اپنا تعلق کیسے توڑ دیں؟
صلى الله
عروسة
جس طرح آپ کو دائم ایک حضرت محمد مصطفی ﷺ کے ساتھ ربط ہے اسی طرح ہم غلاموں کو بھی آپ
کے ساتھ ایک ربط ہے۔ جس تعلق کو کوئی دنیا کا انسان کاٹ نہیں سکتا کیونکہ اسی ربط کے نتیجہ میں ہم نے
اللہ سے محبت اور پیار کے اعلیٰ مضامین سیکھے ہیں۔
پھر آپ فرماتے ہیں:
وو
غرض محبت سے بھری ہوئی یاد الہی جس کا نام نماز ہے وہ در حقیقت
ان کی غذا ہو جاتی ہے جس کے بغیر وہ جی ہی نہیں سکتے اور جس کی محافظت اور
نگہبانی بعینہ اس مسافر کی طرح وہ کرتے رہتے ہیں جو ایک دشت بے آب و دانہ

خطبات طاہر جلد۴
941
خطبه جمعه ۲۹ نومبر ۱۹۸۵ء
میں اپنی چند روٹیوں کی محافظت کرتا ہے جو اس کے پاس ہیں اور اپنے کسی قدر
پانی کو جان کے ساتھ رکھتا ہے جو اس کی مشک میں ہے۔
تفسیر حضرت مسیح موعود جلد ۳ صفحہ نمبر : ۳۷۱)
یہ جو نماز ہے یہ تو ایک بہت ہی اعلیٰ درجہ کا مقام ہے اور اس نماز کی راہ میں ، اس نماز تک
پہنچنے کے لئے بہت سی مشکلات ہیں ، بہت سی روکیں ہیں اور ایک مبتدی کے لئے جگہ جگہ ٹھوکر کے
سامان بھی ہیں۔ لیکن پہنچنا ہمیں اس نماز تک ہی ہے۔ ٹھوکریں ہوں تب بھی اس نماز تک ہمیں پہنچنا
الله
ہے کیونکہ یہی زندگی کا مقصود ہے اور اس کے بغیر ہم اپنے اعلیٰ مقصد زندگی کو پانہیں سکتے ۔
ایک دفعہ حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کے پاس ایک اندھا آیا اور اس نے عرض کی یا
رسول اللہ ! مجھے نماز باجماعت ادا کرنے سے رخصت عطا فرمادیں کیونکہ رات کے وقت اور
خصوصاً صبح کے وقت میرے لئے مشکل ہوتی ہے اور خاص طور پر اس لئے بھی کہ میں اندھا ہوں اور
مدینہ کی وہ سڑک جو میرے گھر سے مسجد تک جاتی ہے۔ اس میں جگہ جگہ ٹھوکریں لگی ہوئی ہیں مجھے ٹھوکریں
کھانی پڑتی ہیں ۔ آنحضرت ﷺ نے پہلے اجازت دی اور جب وہ واپس مڑے تو پھر بلایا اور فرمایا نہیں
مسجد میں جانے سے کوئی روک تمہاری راہ میں حائل نہیں ہونی چاہئے (مسلم کتاب المساجد و مواقع
الصلوۃ حدیث نمبر ۱۰۴۴) مسجد تک پہنچنے کی راہ میں خواہ ظاہری کتنی بھی روکیں ہوں تمہیں میں اس کی
اجازت نہیں دوں گا ۔ یعنی یہ فقرہ اس طرح تو نہیں فرمایا لیکن اس پس منظر میں فرمایا جو سوال اٹھایا گیا
تھا کہ فرمایا نہیں تمہیں اجازت نہیں ہے۔ گویا یہ بیان کیا جا رہا ہے کہ مسجد اور انسان کا تعلق ایسا ہے کہ
راہ کی روکیں اس کی نمازوں کو اس سے الگ نہیں کر سکتیں اس کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتیں ۔ تو یہ وہ
نماز ہے جو اعلیٰ نماز ہے اس کی راہ میں اور اکثر مومنوں کی راہ میں بہت سی روکیں ہیں لیکن ان روکوں
کے نتیجے میں بھی بہر حال آپ کو وہاں تک پہنچنا ہو گا کیونکہ یہ مقصد زندگی ہے۔
کیسے وہاں پہنچیں اور کس طرح اس حقیقت کو پہچانیں اور اس حقیقت سے پیار کریں اور اس
کو حاصل کرنے کی کوشش کریں جو حقیقت نماز ہے؟ یہ مسئلہ بھی ایک عارف باللہ ہی ہے جو ہمیں سمجھا
سکتا ہے۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون پر بار ہا قلم اٹھایا ہے اور ملفوظات
میں بھی بکثرت نماز کی محبت پیدا کرنے ، نماز سے پیار کرنے ، نماز کے مقام اور مرتبہ کو بڑھانے اور

خطبات طاہر جلد۴
942
خطبه جمعه ۲۹ نومبر ۱۹۸۵ء
نماز کے ذریعہ اعلیٰ مدارج تک پہنچنے کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بکثرت
ارشادات ملتے ہیں اور یہ مضمون بھی ایسا ہے جس میں آپ منفرد ہیں ۔ تمام تیرہ صدیوں کے بزرگوں
کے ارشادات کو آپ اکٹھا کر لیں جو نماز کے اعلیٰ مطالب اور لطائف پر مشتمل ہوں تو آپ کو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ارشادات ان پر بھاری نظر آئیں گے۔ فرماتے ہیں:
نماز کی ظاہر صورت پر اکتفا کرنا نادانی ہے۔ اکثر لوگ رسمی نماز ادا
کرتے ہیں اور بہت جلدی کرتے ہیں جیسے ایک ناوا جب ٹیکس لگا ہوا ہے جلدی
گلے سے اتر جاوے۔ بعض لوگ نم بعض لوگ نماز تو جلدی پڑھ لیتے ہیں لیکن اس کے بعد دعا
اس قدر لمبی مانگتے ہیں کہ نماز کے وقت سے دگنا تگنا وقت لے لیتے ہیں حالانکہ
نماز تو خود دعا ہے جس کو یہ نصیب نہیں ہے کہ نماز میں دعا کرے اس کی نماز ہی
نہیں“۔ ( ملفوظات جلد ۳ صفحہ ۵۹۱)
فرمایا:
وو
یاد رکھو اس نے ایمان کا حظ نہیں اٹھایا جس نے نماز میں لذت نہیں
پائی ۔ نماز صرف ٹکروں کا نام نہیں ہے۔ بعض لوگ نماز کو تو دو چار چونچیں لگا کر
جیسے مرغی ٹھونگیں مارتی ہے ختم کرتے ہیں اور پھر لمبی چوڑی دعا شروع کر دیتے
66
ہیں ۔ ( ملفوظات جلد اصفحہ ۴۰۲)
پھر فرمایا:
وو
قرآن شریف میں دو جنتوں کا ذکر ہے ایک ان میں سے دنیا کی
جنت ہے اور وہ نماز کی لذت ہے۔ نماز خواہ نخواہ کا ٹیکس نہیں ہے بلکہ عبودیت کو
ربوبیت سے ایک ابدی تعلق اور کشش ہے۔ اس رشتہ کو قائم رکھنے کے لئے خدا
تعالیٰ نے نماز بنائی ہے
عبودیت کو ربوبیت سے ایک ابدی تعلق ہے اور کشش ہے اس رشتے کو قائم رکھنے کے لئے خدا تعالیٰ
نے نماز بنائی ہے ۔ یہ ایک بہت ہی گہرا عارفانہ کلام ہے ۔ اس لئے اسے میں نے دوبارہ پڑھا ہے
آپ کے سامنے ۔ یہ نہیں فرمایا کہ نماز کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ بندے کا تعلق قائم ہوتا ہے۔ یہ

خطبات طاہر جلد۴
943
خطبه جمعه ۲۹ نومبر ۱۹۸۵ء
نہیں فرمایا ہے کہ رب کا عبد کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کے لئے نماز قائم کی گئی ہے فرمایا رب کے
ساتھ عبد کا ایک دائمی تعلق موجود ہے پہلے سے۔ اس رشتے کو زندہ رکھنے کے لئے نماز قائم کی گئی ہے
ہے
اگر آپ نماز چھوڑ دیں گے تو آپ کا وہ تعلق کٹ کٹ جائے گا جو ہونا چاہئے ، جو ، جو ہمیشہ سے ہے جو ایک
فطری چیز ہے۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ رب سے عبد کو تعلق نہ ہو جس نے پیدا کیا اس کا ایک گہرا تعلق قائم
ہو جاتا ہے جیسے ماں کا بچے سے تعلق قائم ہو جاتا ہے لیکن بعض ایسے محرکات ہیں ، ایسے بعد میں پیدا
ہونے والے واقعات ہیں جو بعض دفعہ ماں کا بچے سے تعلق کاٹ دیتے ہیں۔ آپ نے فرمایا اسی طرح
رب اور بندہ کا ایک دائمی تعلق ہے ، وہ اپنی جگہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا لیکن اگر عبادت نہ کی
جائے یا خدا ہمیں عبادت نہ سکھاتا تو اس تعلق میں رخنہ پڑ جاتا اور رفتہ رفتہ ہم اس تعلق سے غافل
ہو جاتے ۔
اس رشتہ کو قائم رکھنے کے لئے خدا تعالیٰ نے نماز بنائی ہے اور اس
میں ایک لذت رکھ دی ہے۔
یہ بھی ایک عجیب عارفانہ کلام ہے۔
لذت رکھ دی ہے“
کا تو مطلب یہ ہے کہ جو نماز پڑھے گا اسے لذت آنی چاہئے یعنی لذت آپ نماز میں زبر دستی پیدا نہیں
کر سکتے یا خود کوشش کر کے لذت پیدا کرنے کا نام نماز نہیں ہے بلکہ نماز میں لذت ہے اور اگر آپ
کو نہیں ملتی تو آپ میں کوئی رخنہ ہے آپ اپنی کمزوری کو دور کریں ، اپنے مذاق کو درست کریں ۔ اگر
ایک اچھے کھانے میں کسی کو لذت محسوس نہ ہو تو آپ یہ نہیں کہیں گے کہ اس کھانے کو دوبارہ پکاؤ اور اس
میں لذت پیدا کرو ۔ آپ یہ کہیں گے کہ اس کھانے میں لذت ہے لیکن تم بیمار ہو، تم اپنا علاج کر وہ تمہارا
منہ کڑوا اور کسیلا ہو چکا ہے۔
تو یہ جو فقرہ ہے یہ بھی ایک انتہائی عارفانہ کلام ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
فطرت میں ڈوبنے سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عظیم مقام کا م مقام کا پتہ چلتا ہے اور یہ
کھڑکیاں ہیں جن کے ذریعہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ذات میں داخل ہو کر آپ
کی اس روحانی زندگی کا کچھ اندازہ کر سکتے ہیں جس نے آپ کو وہ مقام عطا کیا ہے جو آج امام الزمان

خطبات طاہر جلد۴
944
خطبه جمعه ۲۹ نومبر ۱۹۸۵ء
کا مقام کہلاتا ہے۔ کوئی جو واقف حال نہ ہو جو ان گلیوں سے گزرا نہ ہو ، جن کو ان رستوں سے پوری
واقفیت نہ ہو اس قسم کے فقرے لکھ ہی نہیں سکتا۔
فرماتے ہیں:
ایک لذت رکھ دی ہے جس سے یہ تعلق قائم رہتا ہے۔ جیسے لڑکے
اور لڑکی کی جب شادی ہوتی ہے اگر ان کے ملاپ میں ایک لذت نہ ہو تو فساد
ہوتا ہے۔ ایسے ہی اگر نماز میں لذت نہ ہو تو وہ رشتہ ٹوٹ جاتا ہے۔ دروازہ بند
کر کے دعا کرنی چاہئے کہ وہ رشتہ قائم رہے۔
عجیب کلام ہے فصاحت و بلاغت کا جس تعلق کی مثال دی ہے اس کے بعد پھر عبادت میں
لذت ڈھونڈنے کے لئے کیسا پیارا کلام ہے۔
دروازہ بند کر کے دعا کرنی چاہئے کہ وہ رشتہ قائم رہے اور لذت پیدا ہو۔
جو تعلق عبودیت کا ربوبیت سے ہے وہ بہت گہرا اور انوار سے پر ہے جس کی تفصیل نہیں
ہو سکتی ۔ جب وہ نہیں ہے تب تک انسان بہائم ہے۔ اگر دو چار دفعہ بھی لذت محسوس ہو
جائے تو اس چاشنی کا حصہ مل گیا لیکن جسے دوچار دفعہ بھی نہ ملا وہ اندھا ہے
وَمَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ (بنی اسرائیل : ۷۳)
( ملفوظات جلد ۳ صفحه ۵۹۲)
حیرت ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب فرماتے ہیں کہ میرے کلام کو جو تین دفعہ نہیں
پڑھتا اس میں تکبر پایا جاتا ہے تو اس کا یہ اصل مفہوم ہے کہ یہ نہ سمجھو کہ تم ایک دفعہ سرسری نظر سے
میرے کلام سے گزر جاؤ گے تم اس کے مطالب کو پالو گے ۔ تمہیں جدو جہد کرنی پڑے گی، محنت کرنی
پڑے گی اور بار بارغور کے ساتھ پڑھنا پڑے گا تب تم اس کی کننہ کو پاؤ گے ورنہ کلام کے بہت سے
معارف تمہاری نظر سے اوجھل رہ جائیں گے۔
یہاں ایک عجیب طرز بیان ہے جس نے کمزوروں کے لئے بھی ایک نجات کی راہ دکھا دی
ہے۔ ایک عارف باللہ جس کی ساری نمازیں درست ہو چکی ہوں، جو ہر نماز کے ہر حصے سے لذت پاتا
ہو۔ جب وہ ذکر کرتا ہے کہ نماز یہ ہے اور نماز وہ ہے اور بڑے لطف اٹھا اٹھا کر بیان کرتا ہے تو ایک

خطبات طاہر جلد۴
945
خطبه جمعه ۲۹ نومبر ۱۹۸۵ء
عام انسان کا تو دل دہل جاتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے کہ میں تو مارا گیا۔ میرے پاس تو کچھ بھی نہیں اور بہت
سے لوگ ہیں جو اس قسم کے خط بھی لکھتے ہیں مجھے کہ ہم نے تو خطبہ سنا ہے، ہم نے فلاں جگہ پڑھا ہے
نماز یہ ہوتی ہے ہماری تو جان اس فکر سے نکل گئی ہے کہ ہماری تو پھر نماز ہی کوئی نہیں ، اور اگر نماز میں وہ یہ
لذت نہیں آتی تو کیا ہم اندھے اٹھائیں جائیں گے؟
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وَ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ
اعمی کی ایک ایسی لطیف تفسیر فرمادی کہ جس کے نتیجہ میں کمزوروں کے خطرے اور خدشے بھی دور
ہو گئے ۔ فرمایا اگر دو چار دفعہ بھی لذت محسوس ہو جائے تو اس چاشنی کا حصہ مل گیا۔ جو اندھا ہو اس کو تو
ایک دفعہ بھی نظر نہیں آتا۔ فرمایا تم ڈر نہ جانا کہیں اگر تمہاری نمازوں میں کمزوری ہے تو تم ان اندھوں
میں نہیں ہو جن کے متعلق فرمایا ہے وَ مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى کہ
جو اس دنیا میں اندھے ہیں وہ آخرت میں بھی اندھے اٹھائے جائیں گے ۔ اگر تم اندھے ہوتے تو
تمہیں تو ایک دفعہ بھی نماز میں لذت محسوس نہ ہوتی ۔ پس جن کو چند دفعہ بھی اس نماز کی لذت سے
آشنائی حاصل ہوگئی وہ خدا کے حساب میں اندھے نہیں لکھے جائیں گے ۔ وہ اہل بصیرت لوگوں میں
شمار کئے جائیں گے، اہل بصارت لوگوں میں شمار کئے جائیں گے۔ پس جہاں ایک دفعہ شوق دلایا
جہاں اعلیٰ نماز کے نمونے دکھا کے ان کے لئے طلب پیدا فرمائی وہاں کمزوروں کو کیسا سہارا بھی عطا کیا
ہے۔ ایک چھوٹے سے پیرا کے اندر، چند سطروں کے اندرا ایسے عظیم الشان مطالب بیان فرما دیئے ہیں
جس سے نماز کے نتیجہ میں جو بار یک در باریک تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں یا ہونی چاہئیں ان کا ایک
انتہائی حسین نقشہ ہماری آنکھوں کے سامنے آجاتا ہے۔
پھر فرماتے ہیں:
” جب کبھی ایسی حالت ہو کہ انس اور ذوق جو نماز میں آتا تھا وہ جاتا
رہا ہے۔ تو چاہئے کہ تھک نہ جاوے اور بے حوصلہ ہو کر ہمت نہ ہارے بلکہ بڑی
مستعدی کے ساتھ اس گمشدہ متاع کو حاصل کرنے کی فکر کرے اور اس کا علاج
ہے تو بہ استغفار، تضرع ۔ بے ذوقی سے ترک نماز نہ کرے بلکہ نماز کی اور
کثرت کرے۔

خطبات طاہر جلد ۴
946
خطبه جمعه ۲۹ نومبر ۱۹۸۵ء
یہ بھی بعض مبتدی جو ٹھو کر کھاتے ہیں ان کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
کیسی پیاری اور اور واضح ہدایت دے دی۔ بعض لوگ کہتے ہیں نماز میں لذت ہی نہیں آتی تو فائدہ کیا اور
نماز چھوڑ دیتے ہیں یا نماز سے بے رغبتی اختیار کر جاتے ہیں فرمایا :
ترک نماز نہ کرے بلکہ نماز کی اور کثرت کرے جیسے ایک نشے باز کو
جب نشہ نہیں آتا تو وہ نشہ کو چھوڑ نہیں دیتا بلکہ جام پر جام پیا جاتا ہے یہاں تک
کہ آخر اس کو لذت اور سرور آجاتا ہے۔ پس جس کو نماز میں بے ذوقی پیدا ہو اس
کو کثرت کے ساتھ نماز پڑھنی چاہئے ۔ ( ملفوظات جلد ۳ صفحہ ۳۱۰)
اور نمازوں کو با قاعدہ التزام سے پڑھو۔ بعض لوگ صرف ایک ہی
وقت کی نماز پڑھ لیتے ہیں وہ یا د رکھیں کہ نمازیں معاف نہیں ہوتیں یہاں تک
کہ پیغمبروں تک کو معاف نہیں ہوئیں۔
پھر فرماتے ہیں :
نماز کیا چیز ہے۔ نماز دراصل رب العزت سے دعا ہے جس کے
بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا اور نہ عافیت اور خوشی کا سامان مل سکتا ہے۔ جب
خدا تعالیٰ اس پر اپنا فضل کرے گا اس وقت اسے حقیقی سرور اور راحت ملے گی ،
اس وقت سے اس کو نمازوں میں لذت اور ذوق آنے لگے گا ۔ جس طرح لذیذ
غذاؤں کے کھانے سے مزہ آتا ہے اسی طرح پھر گریہ اور پکار کی لذت آئے گی
اور یہ حالت جو نماز کی ہے پیدا ہو جائے گی ۔اس سے پہلے جیسے کڑوی دوا کو کھاتا
ہے تا کہ صحت حاصل ہو اسی طرح اس بے ذوقی نماز کو پڑھنا اور دعائیں مانگنا
66
ضروری ہے ( ملفوظات جلد ۲ صفحہ ۶۱۵ )
یعنی لذت کے نتیجہ میں نہیں تو شفاء کے حصول کی خاطر دوا سمجھ کے ہی نماز کے ساتھ چمٹا
رہے اس کو ترک نہ کرے اس سے غافل نہ رہے۔ جس طرح بن پڑے ضرور نماز ادا کرے۔ فرمایا اس
کے بعد لذت پیدا ہو جائے گی انشاء اللہ کیونکہ یہ حالت کسی بیماری کا پتہ دیتی ہے اور اس بیماری کی
اصلاح کے لئے بھی دوانماز ہی ہے۔

خطبات طاہر جلد ۴
947
خطبه جمعه ۲۹ نومبر ۱۹۸۵ء
پھر فرمایا:
” اس بے ذوقی کی حالت میں یہ فرض کر کے کہ اس سے لذت اور
ذوق پیدا ہو یہ دعا کرے کہ اے اللہ ! تو مجھے دیکھتا ہے کہ میں کیسا اندھا اور نا بینا
ہوں اور میں اس وقت بالکل مردہ حالت میں ہوں میں جانتا ہوں کہ تھوڑی دیر
مادر
کے بعد مجھے آواز آئے گی تو میں تیری طرف آجاؤں گا اس وقت مجھے کوئی روک
نہ سکے گا لیکن میرا دل اندھا اور نا شناسا ہے تو ایسا شعلہ نور اس پر نازل کر کہ تیرا
انس اور شوق اس میں پیدا ہو جائے تو ایسا فضل کر کہ میں نا بینا نہ اٹھوں اور
اندھوں میں نہ جاملوں ۔“
66
اب یہاں بھی اس مضمون کو اسی آیت کریمہ سے باندھا ہے گویا جو اس دنیا میں اندھا ہے وہ
اس دنیا میں بھی اندھا رہے گا۔ اس کا اصل تعلق نماز سے ہے جسے اس دنیا میں نماز کی لذت حاصل
نہیں ہوگی اسے اس دنیا میں بھی لذت حاصل نہیں ہو گی یعنی خدا کو دیکھ نہیں سکے گا کیونکہ نماز کی
آنکھوں سے انسان خدا کو دیکھتا ہے اور وہاں رؤیت خداوندی یہاں کی مقبول نمازوں کے نتیجہ میں
ہمیں حاصل ہوگی ۔ فرمایا
وو
” جب اس قسم کی دعا مانگے گا اور اس پر دوام اختیار کرے گا تو وہ
دیکھے گا کہ ایک وقت اس پر ایسا آئے گا کہ اس بے ذوقی کی نماز میں ایک چیز
آسمان سے اس پر گرے گی جو رقت پیدا کر دے گی ۔ ( ملفوظات جلد ۲ صفحہ ۶۱۶ )
آخر پر ایک اقتباس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا خلق آخر سے متعلق پڑھ کر سناتا ہوں ۔
-
جس سے پتہ چلتا ہے کہ قرآن کریم میں جو خلق آخر کے متعلق فرمایا ثُمَّ أَنْشَأْنُهُ خَلْقًا آخَرَ
فَتَبْرَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخُلِقِينَ (المومنون : (۱۵) اس کا بھی حقیقی تعلق نماز ہی سے ہے۔ اور نماز ہی
کے نتیجہ میں خلق آخر عطا ہوتی ہے ۔ یہ مضمون جو قرآن کریم کی اس آیت میں بیان ہوا ہے
ثُمَّ أَنْشَأْنُهُ خَلْقًا اخر اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے انسان کو ایک ظاہری بدن تو عطا کر دیا،
اس کو بظاہر انسان بنا دیا لیکن وہ بہائم سے ابھی جدا نہیں ہوا اور جب تک خدا تعالیٰ اسے اپنے فضل
کے ساتھ ایک نئی زندگی نہ بخشے اسے بہائم سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ وہ انسان کہلانے کا مستحق تب ہوگا

خطبات طاہر جلد ۴
948
خطبه جمعه ۲۹ نومبر ۱۹۸۵ء
جب آسمان کی طرف سے اس کی روح پر ایک شعلہ نور نازل ہوگا اور اسے ایک نئی زندگی عطا ہوگی ۔
فرمایا فَتَبْرَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخُلِقِينَ خدا کی تخلیق کا اصل حسن یہ ہے یعنی جانوروں سے انسان
بنا دیا۔ انسانوں سے محمد مصطفیٰ علل پیدا کر دیئے فَتَبَرَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخُلِقِينَ اتنا حسین
نظارہ ہے ۔ ایسا عظیم الشان انقلاب ہے کہ بے ساختہ مومن کے دل سے آواز اٹھتی ہے
فَتَبْرَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخُلِقِينَ بہت ہی بابرکت ہے وہ ذات ، وہ خدا جو اتنی حسین تخلیق کرنے
والا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
اور مومن اپنے اندر محسوس کر لیتا ہے کہ ایک نئی روح اس کے اندر
داخل ہو گئی ہے جو پہلے نہیں تھی اس روح کے ملنے سے ایک عجیب سکینت اور
اطمینان مومن کو حاصل ہو جاتی ہے اور محبت ذاتیہ ایک فوارہ کی طرح جوش مارتی
اور عبودیت کے پودا کی آبپاشی کرتی ہے۔ اور وہ آگ جو پہلے ایک معمولی گرمی
کی حد تک تھی اس درجہ پر وہ تمام و کمال افروختہ ہو جاتی ہیں اور انسانی وجود کے
تمام خس و خاشاک کو جلا کر الوہیت کا قبضہ اس پر کر دیتی ہے اور وہ آگ تمام
اعضاء پر احاطہ کر لیتی ہے تب اس لوہے کی مانند جو نہایت درجہ آگ میں تپایا
جائے یہاں تک کہ سرخ ہو جائے اور آگ کے رنگ پر ہو جائے اس مومن سے
الوہیت کے آثار اور افعال ظاہر ہوتے ہیں جیسا کہ لوہا بھی اس درجہ پر آگ
کے آثار اور افعال ظاہر کرتا ہے مگر یہ نہیں کہ وہ مومن خدا ہو گیا ہے بلکہ محبت الہیہ
کا کچھ ایسا ہی خاصہ ہے جو اپنے رنگ میں ظاہر وجود کو لے آتی ہے۔
( تفسیر حضرت مسیح موعود جلد ۳ سورۃ النحل تالیس صفحه: ۳۷۳)
66
محبت الہیہ کا کچھ ایسا ہی خاصہ ہے جو اپنے رنگ میں ظاہر وجود کو لے آتی ہے ۔ یہ خلاصہ
ہے اہل اللہ کا۔ یعنی منہ سے دعوے ہزار کئے جائیں یا انسان دعوے نہ بھی کرے اور غلط فہمی میں مبتلا
ہو جائے کہ میں باخدا انسان بن گیا ہوں اس کی پہچان کیا ہے؟ کس سے پتہ چلے کہ یہ غلط نہی تھی کس
سے پتہ چلے کہ حقیقت میں انسان با خدا بن گیا ہے ۔ یہ وہ کسوٹی ہے جس پر یہ باتیں پر کھی جاسکتی ہیں
جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پیش فرمائی ہے۔ فرمایا :

خطبات طاہر جلد ۴
949
خطبه جمعه ۲۹ نومبر ۱۹۸۵ء
وو
بلکہ محبت الہیہ کا کچھ ایسا ہی خاصہ ہے جو اپنے رنگ میں ظاہر وجود کو
لے آتی ہے اور باطن میں عبودیت اور اس کا ضعف موجود ہوتا ہے۔
(ايضاً )
یہ دوسرا حصہ جو اس جملے کا ہے یہ بھی انتہائی گہرا اور عارفانہ کلام ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کی صداقت کو پہچاننے کے لئے آپ کے روحانی کلام میں سے بعض دفعہ ایک ایک
جملہ کافی ہو جاتا ہے ۔ نا ممکن ہے کہ کوئی صحیح فطرت انسان ان فقرات کی تہ تک پہنچ جائے اور پھر
وہم و گمان بھی اس بات کا کر سکے کہ یہ فقرے کہنے والا یا لکھنے والا کوئی جھوٹا ہو سکتا ہے ۔ یہ تو اندرون
خانہ کے راز ہیں جو وہی بیان کر سکتا ہے جس کی اندرون خانہ تک رسائی ہو ۔ فرماتے ہیں کہ وہ جو بظاہر
تمہیں الہی رنگ پکڑتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ان کے اندر پھر بھی عبودیت کی خامیاں موجود رہتی
ہیں ۔ بشریت سے بالا وہ پھر بھی نہیں ہو سکتے ۔ جیسے آگ کسی لوہے کو اپنی لپیٹ میں لے لے اور اس
حد تک لے لے کہ لوہے سے آگ کی صفات ظاہر ہونے لگ جائیں مگر بنیادی خاصیتیں جو لو ہے
کی ہیں وہ اس شعلہ میں ڈھانپی تو جائیں گی لیکن حقیقت میں لوہے کی وہ بنیادی صفات قائم رہیں گی
اور لوہا براہ راست آگ نہیں کہلا سکتا۔
دو
باطن میں عبودیت اور اس کا ضعف موجود ہوتا ہے ۔ اس درجہ پر
مومن کی روٹی خدا ہوتا ہے جس کے کھانے پر اس کی زندگی موقوف ہے اور
مومن کا پانی بھی خدا ہوتا ہے جس کے پینے سے وہ موت سے بچ جاتا ہے اور
اس کی ٹھنڈی ہوا بھی خدا ہوتا ہے جس سے اس کے دل کو راحت پہنچتی ہے۔“
(ایضاً صفحه: ۳۷۳)
66
اب یہ فقرے بھی ایسے عظیم الشان ہیں کہ جن پر غور کرنے سے مسیح ثانی یعنی محمد مصطفی صلی اللہ
کے مسیح کی مسیح اول پر فضیلت ثابت ہوتی ہے۔ پہلے مسیح نے کچھ فقرے ایسے کہے جس کے نتیجہ میں
آپ کے حواریوں نے یہ سمجھا کہ ہم روٹی جو توڑتے ہیں وہ مسیح کا بدن کھاتے ہیں، مسیح کا گوشت
کھاتے ہیں اور جو شراب پیتے ہیں وہ مسیح کا خون پیتے ہیں اور سوائے اس ظاہری رسم کے ان کو کچھ بھی
حاصل نہ ہوا اور کبھی انہوں نے غور نہیں کیا کہ مسیح کا بدن کھانے سے کیا مراد ہے اور مسیح کا خون پینے

خطبات طاہر جلد ۴
950
خطبه جمعه ۲۹ نومبر ۱۹۸۵ء
سے کیا مراد ہے۔ یہ تو ایک بڑا مکر وہ نظارہ نظر آتا ہے کہ اپنے آقا کا بدن کھائے کوئی اور اپنے آقا
کا خون پئے یہ نظارہ طبیعت میں ایسی کراہت پیدا کرتا ہے کہ حیرت ہوتی نہ انہوں نے سمجھا وہ فقرہ
اصل میں کیا تھا جس کے یہ معنی لئے گئے اور ساری قوم اب تک اصل حقیقت کو نہ پہچان سکی نہ اس کے
تصور میں کبھی آئی کہ اس کے معنی ہیں کیا۔
صلى الله
مسیح ثانی نے بھی جو محمد مصطفیٰ ﷺ کی امت کے مسیح ہیں اسی قسم کی فقرے بولے ہیں مگر
اپنے متعلق نہیں خدا تعالیٰ کے متعلق اور یہ ثابت فرمادیا کہ پہلے مسیح کی مراد کیا تھی ، ہم پر یہ کھول دیا
فرمایا:
اس درجہ پر مومن کی روٹی خدا ہوتا ہے جس کے کھانے پر اس کی
زندگی موقوف ہے اور مومن کا پانی بھی خدا ہوتا ہے جس کے پینے سے وہ موت
سے بچ جاتا ہے۔
یعنی خدا تعالی مومن کی زندگی کا ذریعہ ہے، اس کی قوت کا ذریعہ ہے، اس کے بغیر وہ زندہ
نہیں رہ سکتا ۔ گویا اگر تم زندگی چاہتے ہو تو اس طرح کا تعلق خدا سے قائم کرو کہ گویا وہ تمہارے بدن
میں داخل ہو گیا ، تمہاری رگ و پے میں شامل ہو گیا، تمہارے خون میں سرایت کر گیا اور تمہاری رگوں
میں دوڑنے لگا۔ یہ مضمون تھا جو حضرت مسیح بیان فرمانا چاہتے تھے کہ اگر تم چاہتے ہو کہ پاکیزہ بنو تو مجھ
سے ایسی محبت کرو کہ گویا میں تمہارے وجود میں شامل ہو گیا ہوں لیکن وہ فقرہ اس قسم کے اشارے اپنے
اندر رکھتا تھا کہ جو نسبتا کم ذہن لوگوں کی سمجھ سے بالا تھے اور مجبور وہ لوگ ٹھوکر کھا گئے اور لاعلمی کی سزا
اب تک پارہے ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون کو اپنی ذات کی بجائے خدا کی
طرف منسوب کر کے اور خون کی جگہ پانی کا لفظ استعمال کر کے اس مضمون کو خوب کھول دیا ہے اور
پھر ساتھ یہ بھی فرمایا :
اور اس کی ٹھنڈی ہوا بھی خدا ہی ہوتا ہے جس سے اس کے دل کو
راحت پہنچتی ہے۔ اور اس مقام پر استعارہ کے رنگ میں یہ کہنا بے جانہ ہوگا کہ
خدا اس مرتبہ کے مومن کے اندر داخل ہوتا اور اس کے رگ و ریشہ میں سرایت

خطبات طاہر جلد ۴
951
خطبه جمعه ۲۹ نومبر ۱۹۸۵ء
کرتا اور اس کے دل کو اپنا تخت گاہ بنا لیتا ہے۔ تب وہ اپنی روح سے نہیں بلکہ خدا
کی روح سے دیکھتا اور خدا کی روح سے سنتا اور خدا کی روح سے بولتا اور خدا
کی روح سے چلتا اور خدا کی روح - ح سے دشمنوں پر حملہ کرتا ہے کیونکہ وہ اس مرتبہ
پر نیستی اور استهلاک کے مقام میں ہوتا ہے اور خدا کی روح اس پر اپنی محبت
ذاتیہ کے ساتھ تجلی فرما کر حیات ثانی اس کو بخشتی ہے۔ پس اس وقت روحانی طور
پر اس پر یہ آیت صادق آتی ہے۔ ثُمَّ انْشَأْنُهُ خَلْقًا أَخَرَ فَتَبَرَكَ
اللَّهُ أَحْسَنُ الْخُلِقِينَ “
( تفسیر حضرت مسیح موعود جلد ۳ سورۃ النحل تائیس صفحه :۳۷۳)
خدا کرے خدا تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت کو بھی : ہم ہم میں میں ۔ سے ہر
فرد کو ، مردوں کو بھی عورتوں کو بھی ، بڑوں کو بھی اور بچوں کو بھی وہ خلق آخر عطا کرے کہ جس کے نتیجہ میں
ہم خدا کی روح سے سننا سیکھیں خدا کی روح سے بولنا سیکھیں ، خدا کی روح ہمارے رگ و پے میں
سرایت کر جائے خدا کی روح سے اٹھیں اور خدا کی روح کے ساتھ سوئیں اور خدا کی روح کے ساتھ
چلیں تا کہ غیر کی مجال نہ ہو کہ ان پر حملہ کرے جن پر حملہ کرنا گویا خدا پر حملہ کرنا ہو۔

آج 10 میں سے 10 باقی