گھر کی جنت اور اسوہ رسولؐ نیز گھر تباہ کرنے والی بعض معاشرتی برائیوں کا ذکر

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے گھریلو امن کو برباد کرنے والی معاشرتی برائیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آپ نے واضح کیا کہ خاندانی جھگڑوں کی بنیادی وجہ سنتِ نبوی سے دوری ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حسنِ خلق، توازن اور ازواج کے ساتھ نرمی و احترام کے اسوہ کو مشعلِ راہ قرار دیا۔ اس کے بعد طعن و تشنیع کی برائی، بالخصوص اولاد نہ ہونے یا صرف بیٹیاں ہونے پر عورتوں کو دکھ دینے کی مذمت کی اور اولاد کے فتنے سے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات پیش کیے۔ آخر میں حضور نے جماعت کو اپنے گھریلو دکھ اور تکالیف بلا جھجھک خلیفہ وقت تک پہنچانے کی تلقین فرمائی تاکہ معاشرتی اصلاح ممکن ہو سکے۔

موضوعات: گھریلو امن، اسوہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم، حقوق نسواں، طعن و تشنیع کی ممانعت، اولاد کا فتنہ، اصلاح معاشرہ

خطبات طاہر جلد ۵
91
خطبه جمعه ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء
گھر کی جنت اور اسوہ رسول
نیز گھر تباہ کرنے والی بعض معاشرتی برائیوں کا ذکر
( خطبه جمعه فرموده ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
گزشتہ خطبہ میں میں نے یہ ذکر کیا تھا کہ انشاء اللہ اگر خدا تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی تو
آئندہ جمعہ پر بعض معاشرتی خرابیوں کا ذکر کروں گا جو گھروں کی جنت کو تباہ کرنے کا موجب بنتی ہیں۔
اور وہ مقاصد جن کی خاطر نکاح کیا جاتا۔ خاطر نکاح کیا جاتا ہے ان مقاصد کے بالکل برعکس نتائج پیدا کر دیتی ہیں اور عجیب
بات یہ ہے کہ باوجود اس کے کہ بہت سے لوگ ان خرابیوں کی وجہ سے دکھ اٹھاتے ہیں ، وہ بھی دکھ جہ
اٹھاتے ہیں جو ان خرابیوں کا موجب ہوتے ہیں اور وہ بھی دکھ اٹھاتے ہیں جو ان خرابیوں کا نشانہ بنائے
جاتے ہیں اور معاشرتی خرابیاں ایسی نہیں ہوا کرتیں کہ صرف یک طرفہ دکھ پہنچا ئیں، پھر بھی دکھ پہنچانے
والے بھی باز نہیں آتے اور جن کو دکھ پہنچایا جا رہا ہوتا ہے، بسا اوقات وہ بھی اسی قسم کی غلطیوں میں مبتلا ہو
جاتے ہیں جن کے نتیجہ میں معاشرہ مزید بد زیب اور بدصورت اور مکروہ اور کڑوا ہو جاتا ہے۔
اس ذکر کے نتیجہ میں کچھ دوستوں نے خیال آرائی شروع کی ۔ بعض ذکر مجھ تک بھی پہنچے
اور عموما جو میں نے اندازہ لگایا ہے اس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ بعض ساسیں یہ انتظار کر رہی ہیں کہ ہم
جو بہوؤں کے خلاف جو شکایتیں کیا کرتی تھیں تو اگلے خطبہ میں بہوؤں کی شامت آئے گی اور بعض
بہوئیں یہ امید لگائے بیٹھیں ہیں کہ ہم نے جو ساسوں کے خلاف چٹھیوں کی بھر مار کی ہوئی تھی تو اگلے

خطبات طاہر جلد ۵
92
خطبه جمعه ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء
خطبہ میں ساسیں پکڑی جائیں گی۔ بعض بیویاں خاوندوں کی شامت کا تماشا د یکھنے کا انتظار کر رہی ہیں
بعض خاوند بیویوں کا تماشا د یکھنے کے منتظر بیٹھے ہیں ، بعض بچے ہیں جنہوں نے والدین کی بدخوئی کی
شکایت کی ہوئی ہے ، وہ یہ آس لگائے بیٹھے ہیں کہ اس دفعہ والدین پکڑے جائیں گے اور بعض
والدین ہیں جو رونا روتے ہیں اپنے بچوں کی بے راہ روی کا ، ان کی بد خلقی کا ، ان کی بے دینی کا ، ان
کے دل میں یقین ہے کہ آج ایسے بچوں کا ذکر کیا جائے گا لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ خطبہ کسی کے بھی
خلاف نہیں نہ ساسوں کے خلاف ہے نہ بہوؤں کے خلاف ہے نہ بیویوں کے خلاف ہے، نہ خاوندوں
کے خلاف ہے، نہ بچوں کے، نہ والدین کے بلکہ محض ان برائیوں کے خلاف ہے جو جس طبقے میں بھی
رونما ہوں اس طبقہ کو مجرم بنادیتی ہیں اور اس کے نتیجہ میں معاشرے میں نفرتوں کی گس گھلنے لگتی ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ مومن کو یہ سبق ہی نہیں دیا گیا کہ انسان سے نفرت کرے۔ برائیوں سے
نفرت کی تعلیم دی گئی ہے۔ اس لئے جب مثال کے طور پر کہیں ساس کا نام لیا جائے یا خاوند کا یا بیوی کا
یا بہو کا یا بچوں کا یا ماں باپ کا تو اس سے ہرگز یہ مراد نہ لی جائے کہ کسی ایک خاص طبقہ کو مطعون کیا جا رہا
ہے۔ یہ تو سب برتن ہیں ان برتنوں میں جہاں جہاں حسن جھلکے گا یہ برتن خوبصورت دکھائی دینے لگیں
گے اور جہاں جہاں بدی جلوہ نمائی کرے گی وہاں یہ بدصورت اور بد زیب دکھائی دینے لگیں گے۔
اس لئے ان کا ذکر محض تمثیلاً ہو گا کسی ایک طبقے کے خلاف کوئی بات نہیں ۔ اصولاً قرآن کریم اور
آنحضرت ﷺ کا عمل ہمیں جو تعلیم دیتا ہے وہی تعلیم ہے جو اس خطبہ کا محرک ہے۔
حقیقت یہ ہے سب برائیوں کی جڑ سنت نبوی سے گریز ہے اور جب میں سنت نبوی
کہتا ہوں تو مراد یہ ہے کہ قرآن کریم کی عملی صورت سے گریز ہے۔ بسا اوقات ایک انسان قرآن کریم
کے خلاف بغاوت نہیں کرتا اور بظاہر یہ یقین رکھتا ہے کہ میں سارے قرآن پر ایمان لاتا ہوں کیونکہ وہ
لفظوں میں تعلیم ہے اور لفظوں میں تعلیم خواہ کتنی ہی سخت کیوں نہ ہو جب تک عمل میں نہ ڈھلے اس کی
سختی پوری طرح محسوس نہیں ہوتی ۔ اس لئے قرآن کریم کے خلاف بغاوت نہ کرتے ہوئے بھی سنت کو
اختیار کرنا ایک بہت ہی مشکل کام ہے کیونکہ قرآن کریم کے لفظ جب عمل میں ڈھلتے ہیں تو اسی کا نام
سنت محمد مصطفى ع بن جاتا ہے اس لئے قرآن کو عمل میں ڈھالنا یہ ایک بہت ہی مشکل کام ہے اور
سنت کی پیروی بظاہر ثانوی درجہ رکھتی ہے لیکن اس پہلو سے اولیت اختیار کر جاتی ہے کہ قرآن کی لفظی

خطبات طاہر جلد ۵
93
خطبه جمعه ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء
پیروی کے مقابل پر سنت کی عملی پیروی بہت ہی زیادہ مشکل کام ہے۔ تو معاشرہ میں بھی جتنی خرابیاں
ہیں ان میں سے ہرا ہر ایک کی تان اس ما تان اسی بات پر جاکے ٹو۔ جاکے ٹوٹے گی کہ سنت نبوی سے گریز کہ سنت نبوی سے گریز کیا گیا ہے اور
بعض قسم کے اعمال میں مبتلا ہوتے ہوئے یہ سوچا ہی نہیں گیا کہ اگر آنحضرت ا اس صورت حال
میں ہوتے تو ان کا کیا رد عمل ہوتا ؟ آپ نے کیا نمونہ دکھانا تھا ؟ اور وہ نمونہ اتنا واضح ہے اتنا کھلا کھلا
ہے اس میں کوئی بات بھی پوشیدہ نہیں اور ہر مسلمان کے لئے یہ آسان ہے کہ اس نمونے پر نظر ڈالے،
اس کا تصور کرے اور اس کے مطابق اپنی زندگی ڈھالنے لگے ۔ جتنے جھگڑے قضاؤں میں جارہے
ہیں اگر چہ سارے جھگڑے فضاؤں میں نہیں جا رہے مگر جتنے بھی قضاؤں میں جھگڑے جارہے ہیں
ان میں سے ہر جھگڑے کا تجزیہ یہی ہوگا کہ فریقین میں سے دونوں کسی نہ کسی پہلو سے سنت سے گریز
کر رہے ہیں۔
صلى الله
انحضرت ﷺ نے عائلی خرابیوں سے بچنے کے لئے سب سے بنیادی تعلیم یہ بیان فرمائی
اور جس پر عمل کر کے دکھایا کہ اپنے خلق کی حفاظت کرو، حسن خلق اختیار کرو، اگر تمہارا خلق عموماً حسین
ہے ، نرم ہے ، گفتگو کا سلیقہ جانتے ہواور وہ بنیادی صفات تم میں پائی جاتی ہیں جس سے انسانیت حسین
بنتی ہے تو اس کے نتیجہ میں اکثر مواقع خرابیوں کے پیدا ہی نہیں ہو نگے کیونکہ جب دونوں طرف کے
معاملہ کرنے والے حسن خلق کی زینت سے آراستہ ہوں، اچھے اخلاق رکھتے ہوں تو بہت سے ایسے
مواقع پیدا ہی نہیں ہوتے جن کے نتیجہ میں بعض دفعہ بڑے بڑے فساد پیدا ہو جاتے ہیں۔ ایک بات
ایک انسان سختی کی کہہ دیتا ہے اگر دوسری طرف کوئی سخت روانسان ہے تو وہ اس سے بھی زیادہ سخت
بات مقابل پر کہتا ہے اور چھوٹی سی بات بڑھتے بڑھتے بعض دفعہ قتل و خون پر منتج ہو جایا کرتی ہے۔ یعنی پر
ایسی ایسی باتوں پر قتل ہوتے دیکھتے ہیں ۔ رمضان شریف میں دو آنے کے پکوڑے خریدنے کے اوپر
پر ایسی گفتگو چل پڑی کہ تیرے پکوڑے خراب ہوتے ہیں ، اس نے کہا تو ایسا ہے، تیرا منہ خراب ہے،
تیری ذات خراب ہے ، رفتہ رفتہ ایک دوسرے کو جواب دیتے دیتے یہاں تک بات پہنچ گئی کہ ایک
نے دوسرے کو قتل کر دیا اور اس طرح رمضان کا روزہ ٹوٹا ایک شخص کا ۔ حیرت ہوتی ہے رمضان کے
مہینہ میں خصوصاً جب میں اخبارات میں جرائم کے واقعات پڑھتا ہوں تو حیرت ہوتی ہے کہ کس طرح
جب انسان بنیادی طور پر بد خلق ہو تو رمضان کا مبارک مہینہ بھی اس کو فتنہ و فساد سے بچا نہیں سکتا۔

خطبات طاہر جلد ۵
94
خطبه جمعه ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء
صلى الله ۔
عروسه
صلى الله
۔
آنحضرت ا حسن خلق پر بہت ہی زور دیا کرتے تھے۔ آنحضرت ﷺ نے اس کو اہل و عیال
کے ساتھ سلوک کے ساتھ باندھ کر بیان فرمایا۔ چنانچہ حضرت عائشہ صدیقہ کی روایت ہے کہ
آنحضور نے فرمایا: ان من اكمل المومنين ايما نا احسنهم خلقا والطفهم
باهله (سنن ترمذی کتاب الایمان حدیث نمبر : ۲۵۳۷) کہ تم میں سے سب سے کامل ایمان والا مومن
وہ ہے جو خلق میں سب سے زیادہ حسین ہو۔ و الطفهم با هله اور اپنے اہل وعیال پر بہت ہی
زیادہ لطف و کرم کرنے والا ہو۔ یہ اگر صفت مردوں میں پیدا ہو جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ کم از کم نوے
فیصد فساد کے محرکات اور گھروں کی زندگی کے تباہ ہونے کے محرکات ختم ہو جاتے ہیں ۔ مرد کی بدخوئی
بہت بڑا کردار ادا کرتی ہے، عورت کی بدخوئی بھی بہت بڑا کردار ادا کرتی ہے لیکن بالعموم مرد کی بدخوئی
کے نتیجہ میں عورتیں بھی بدخو ہونے لگ جاتی ہیں اور بنیادی طور پر مرد قوام ہے اس لئے مرد نے
عورت کو اخلاق سکھانے ہیں ۔ جیسا کہ میں آگے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک حوالہ
پڑھوں گا۔ آپ نے اسی بات پر زور دیا ہے کہ اگر عورتوں میں تم حسن خلق پیدا کرنا چاہتے ہو تو اول
ذمہ داری مردوں پر ہے کہ وہ حسین اخلاق کا مظاہرہ کریں تا کہ اس کے نتیجہ میں عورتیں بھی وہ خلق کے
نمونے پکڑیں اور اس کے نتیجہ میں رفتہ رفتہ معاشرہ حسین ہونے لگ جائے ۔ ایک اور حدیث میں ذکر
صلى الله
ملتا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:
خیر كم خير كم لا هله وانا خير كم لاهلى واذا ما ت صاحبكم فدعوه (سنن ترندی
کتاب المناقب حدیث نمبر : ۳۸۳۰) آنحضرت ﷺ نے فرمایا تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو اپنے
صلى الله
صلى الله
اہل کے لئے بہترین ہے اور میں تم سے اپنے اہل کے لئے بہترین ہوں ۔
آنحضرت ﷺ نے ایک اور موقع پر فرمایا کہ بیویوں کے ساتھ ایسا سلوک کرو کہ جب تم عروسه
کھاؤ تو اس کو بھی کھلا ؤ جب تم پہنو تو اس کو بھی پہناؤ ، چہرے پر نہ مارو، برا نہ کہو، گھر کے سوا کہیں اور اس
سے قطع تعلق نہ کرو۔ (سنن ابی داؤد کتاب النکاح حدیث نمبر : ۱۸۳۰) جہاں مارنے کا ذکر ہے اس سلسلے
میں میں آئندہ الگ بات کروں گا ۔ اس موقع پر یہ حدیث میں نے اس لئے اختیار کی ہے کہ اس میں
آخری فقرہ بہت ہی زیادہ توجہ کا مستحق ہے۔ یہ تو آپ نے بسا اوقات سنا ہے کہ جیسا خود کرو ویسا ہی
دوسرے سے بھی کر و حسن سلوک میں بھی، ہر معاملہ میں یعنی صرف بیویوں سے نہیں بلکہ دوستوں سے

خطبات طاہر جلد ۵
95
خطبه جمعه ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء
بھی غیروں سے بھی انسان جیسا چاہتا ہے اپنے لئے ویسا ہی اس کے لئے بھی کرے۔ اسلام کی تعلیم
یہاں تک سکھاتی ہے کہ جو خود کھاؤ وہ غلام کو بھی کھلاؤ جو خود پہنو وہ غلام کو بھی پہناؤ۔
اس لئے بیوی سے حسن خلق کے معاملہ میں یہ بات تو ایک روزمرہ کی بات ہے لیکن یہ فقرہ
ایک بہت غیر معمولی فقرہ ہے جس پر توجہ کی ضرورت ہے کہ اگر تم اس سے قطع تعلق کرو تو گھر میں کرو
باہر نہ کرو۔ اس میں عورت کی عزت و شرف کے قیام کے لئے ایک بہت ہی اہم تعلیم دی گئی ہے۔
بعض دفعہ مرد اپنی بیویوں کی بے عزتی لوگوں کے سامنے کرتے ہیں ، رشتے داروں کے سامنے یا
غیروں کے سامنے اور وہ سمجھتے ہیں کہ قرآن کریم نے ہمیں اجازت دی ہے کہ ان سے سختی کرو۔ قرآن
کریم کو آنحضرت ﷺ سے بہتر کون سمجھ سکتا تھا۔ آنحضرت کا بخوبی جانتے تھے کیونکہ آپ پر ہی
صلى الله
صلى الله
صلى الله
عليه ۔
یہ کلام نازل ہوا ہے کہ بعض صورتوں میں قرآن کریم عورتوں سے عدم تعلقی کی بھی اجازت دیتا ہے
جیسے سوشل بائیکاٹ ہوتا ہے مگر حضور اکرم ﷺ فرماتے ہیں کہ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ لوگوں کے
سامنے بھی تم اس قطع تعلقی کو ظاہر کر دو۔ جب گھر میں کوئی آیا ہو یا کوئی غیر موجود ہو یا باہر نکل کر لوگوں
کے گھر جاتے ہو اس وقت لوگوں پر نہ یہ ظاہر ہونے دیا کرو کہ تمہارے اندر کوئی ناچاقی ہے اور تم اپنی
بیوی سے ناراض ہو ۔ اور بہت سی معاشرتی خرابیاں اس وجہ سے پیدا ہوتی ہیں کہ عورت کو مرد سے
شکایت پیدا ہوتی ہے اور مرد کو عورت سے کہ جو کچھ تم نے ہمیں کہنا تھا علیحدگی میں کہہ لیتے ،لوگوں کے
سامنے کہنے کی کیا ضرورت تھی اور جب تم نے لوگوں کے سامنے کہا تو ہم جواب بھی لوگوں کے سامنے
دیں گے اور چھوٹی چھوٹی باتیں بڑی بڑی باتوں پر منتج ہونے لگتی ہیں اور اس کے نتیجہ میں بسا اوقات
طلاقیں ہو جاتی ہیں، فتنہ و فساد پیدا ہوتے ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ عورتوں کے ساتھ حسن معاشرت کے
بارے میں آپ کی تعلیم ہے کہ فحشاء کے سوا باقی تمام کج خلقیاں اور تلخیاں عورتوں کی برادشت کرنی
چاہئیں، یعنی یہ خیال کہ ہاتھ اٹھانے کی کھلی اجازت ہے نعوذ باللہ مردوں کو چھوٹی سی بات پر اس کو نشوز
کہہ دیا، بغاوت کہہ دیا اور ہاتھ اٹھانے لگ گئے کہ قرآن کریم ہمیں اجازت دیتا ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ یہ درست نہیں ہے۔
فحشاء کے سوا باقی تمام کج خلقیاں اور تلخیاں عورتوں کی برادشت کرنی

خطبات طاہر جلد ۵
96
خطبه جمعه ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء
چاہئیں ۔ ہمیں تو کمال بے شرمی معلوم ہوتی ہے کہ مرد ہو کر عورت سے جنگ
کریں ۔ ہم کو خدا نے مرد بنایا ہے اور در حقیقت یہ ہم پر اتمام نعمت ہے ، اس کا
شکر یہ یہ ہے کہ ہم عورتوں سے لطف اور نرمی کا برتاؤ کریں“
( ملفوظات جلد اول صفحه ۳۰۷)
ایک دفعہ ایک دوست کی شکایت ہوئی کہ وہ اپنی بیوی سے سختی سے پیش آتا ہے تو آپ نے
فرمایا ”ہمارے احباب کو ایسا نہ ہونا چاہئے
وو
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں ” عورتوں کے حقوق کی
جیسی حفاظت اسلام نے کی ہے ویسی کسی دوسرے مذہب نے قطعاً نہیں کی ۔
مختصر الفاظ میں فرما دیا وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ (البقره: ۲۲۹) که
جیسے مردوں کے عورتوں پر حقوق ہیں ویسے ہی عورتوں کے مردوں پر ہیں ۔ بعض
لوگوں کا حال سنا جاتا ہے کہ ان بیچاریوں کو پاؤں کی جوتی کی طرح جانتے ہیں
اور ذلیل ترین خدمات ان سے لیتے ہیں ، گالیاں دیتے ہیں ، حقارت کی نظر
سے دیکھتے ہیں اور پردہ کے حکم ایسے ناجائز طریق سیبر تے ہیں کہ ان کو زندہ
درگور کر دیتے ہیں۔
( ملفوظات جلد سوم صفحه : ۳۰۰)
آنحضرت ﷺ کا گھر میں اپنی ازواج مطہرات سے جو سلوک تھا اس کی تفصیل بیان
کرنے کے لئے تو ایک سے زیادہ خطبے درکار ہیں اور کئی تقاریر کا مضمون بن سکتا ہے کیونکہ بکثرت
آنحضرت ﷺ کی ازدواجی زندگی کی تصویر میں احادیث میں موجود ہیں ۔ کیا کرتے تھے روزانہ،
صلى الله
صلى الله
کس طرح کا سلوک تھا۔ اٹھتے بیٹھتے ، سوتے جاگتے ، کھاتے پیتے ، ناراضگیوں کے وقت صلح کے
وقت ،اظہار محبت کے وقت ، اظہار ناراضگی کے وقت، ہر قسم کے حالات میں صبح سے شام تک تمام
آنحضرت ﷺ کے اندرونی گھریلو واقعات احادیث نبوی میں محفوظ ہیں اور امت کی تعلیم کی خاطر علی
امہات المؤمنین نے شب باشی کے واقعات بھی اس حد تک بیان فرمائے جس حد تک مسلمانوں کی
تعلیم کے لئے ضروری ہیں ۔ تو بہت ہی وسیع مضمون ہے ، خلاصہ یہ ہے کہ ساری زندگی حضوراکرم
نے ایک مرتبہ بھی ازواج مطہرات میں سے کسی کو نہیں مارا اور امر واقعہ یہ ہے ر واقعہ یہ ہے کہ ازواج
صلى الله
عروسه

خطبات طاہر جلد ۵
97
خطبه جمعه ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء
صل
مطهرات سے بارہا ایسی باتیں بھی سرزد ہوئیں جن کے نتیجہ میں شدید ناراضگی کا مورد بھی بنیں بعض
اوقات ایسی باتیں بھی سرزد ہوئیں جن کے نتیجہ میں آنحضرت ﷺ کی بجائے کوئی اور مرد ہوتا تو گھر جائے کوئی اور مرد ہوتا تو گھر
میں کئی قسم کے فتنے پھوٹ پڑتے کئی قسم کی ایسی باتیں چل نکلتی جن کے نتیجہ میں آپس میں میاں بیوی کئی قسم کے پڑتے کئی
صلى الله
صلى الله
کے طور پر رہنے کا کوئی سوال باقی نہیں رہتا تھا۔ لیکن حضرت اقدس محمد مصطفی علی نے نہایت ہی صبر
اور حوصلے کے ساتھ برداشت کیا یہاں تک کہ کہ آنحضرت آ ﷺ نے نے اپنی بیویوں کو والدین کی
ناراضگیوں اور ان کی مار سے بچایا۔ یعنی بجائے اس کے کہ آپ مار میں جلدی کریں ۔ میں نے جیسا
کہ بیان کیا ہے ساری زندگی میں ایک مرتبہ بھی آنحضرت ﷺ نے کسی عورت پر ہاتھ نہیں اٹھایا،
ازواج مطہرات میں سے کسی کو ایک ادنی سی ضرب بھی نہیں لگائی۔ صرف یہی نہیں بلکہ والدین سے
بھی بچایا۔
صلى الله
صلى الله
چنانچہ ایک موقع پر آنحضرت ﷺ اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کی کچھ خفگی
صلى الله
آپس میں ہوئی اور حضرت عائشہ صدیقہ بلند آواز سے آنحضور ﷺ کے مقابل پر بولنے لگیں ۔ اس
صلى
عروس
۔
وقت حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ گھر میں داخل ہوئے اور برداشت نہیں ہوا ۔ اتنی شدید
محبت تھی آنحضرت مال سے کہ آپ کی موجودگی میں حضرت عائشہ پر ہاتھ اٹھانے لگے۔ عروسہ
آنحضرت ﷺ نے پکڑ کر ہاتھ روکا اور فرمایا کہ ہیں ابوبکر یہ نہیں ہوگا۔ حضرت عائشہ کی روایت ہے
کہ حضرت ابو بکر صدیق گھر سے باہر چلے گئے اور پھر کافی دن تک اس گھر میں دوبارہ نہیں آئے ۔
حضرت عائشہ صدیقہ سے پھر بھی ناراض رہے۔ ظاہر بات ہے کہ اپنی بیٹی سے ناراضگی کا موجب
صلى الله
ضرور کچھ ایسی بات ہوئی ہوگی جس سے انہوں نے اندازہ لگایا کہ آنحضرت ﷺ کی گویا گستاخی عليسة
ہو رہی ہے۔ بہر حال لمبا عرصہ انقطاع کیا اور ایک دفعہ گھر میں دوبارہ داخل ہوئے تو آنحضرت صلی
الله
عليس
اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بہت ہی محبت کی حالت میں گفتگو فرمارہے تھے ایک
دوسرے سے ، بہت پیار کا ماحول تھا تو حضرت ابوبکر صدیق کو وہ واقعہ یاد تھا اس لئے جس طرح نکلے
تھے اس سے احسن رنگ میں داخل ہوئے اور فرمایا کہ اچھا جس طرح مجھے اپنی ناراضگی میں تم لوگوں
نے شریک کر لیا تھا اب مجھے اپنی صلح میں بھی تو شریک کرلو۔
(سنن ابی داؤ د کتاب الادب حدیث نمبر : ۴۳۴۷)

خطبات طاہر جلد ۵
98
خطبه جمعه ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء
تمہاری ناراضگی کے وقت میں داخل ہوا تھا اور ناراض ہو کر چلا گیا تھا اب صلح کے ماحول
میں تمہیں دیکھ رہا ہوں اس لئے صلح کے ماحول میں بھی شامل کر لو مجھے اپنے ساتھ۔
کیسے سادہ سادہ پیارے پیارے واقعات ہیں لیکن بڑی گہرائی ہے ان میں ۔ دیکھنے میں
بظاہر سادہ ہیں لیکن اگر آپ ان کے اندر غوطہ لگا ئیں، غور کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ بہت ہی اعلیٰ درجہ
کے خلق ان کے پس منظر میں ہیں۔ ان اعلیٰ درجہ کے اخلاق کے بغیر ایسی تصویر میں بن نہیں سکتیں ۔
روزمرہ کی زندگی میں عورتیں بیمار بھی ہو جاتی ہیں بعض دفعہ کہتی ہیں کہ مجھے سر درد ہو رہی ہے
مرد آگے سے جواب دیتا ہے کہ اچھا جاؤ جہنم میں یا اورسختی کر دیتا ہے یا غیر معمولی نرمی اختیار کر دیتا ہے
اور بیماری کو غیر معمولی اہمیت دے دیتا ہے ، ایسا بھی ہوتا ہے۔ اور دونوں صورتوں میں معاشرہ خراب
ہوتا ہے۔ خاوند اگر عورت کی بیماری پر توجہ نہ دے اور مناسب حسن سلوک نہ کرے تب بھی اور ضرورت
سے زیادہ بڑھائے تب بھی معاشرہ ضرور تباہ ہو جاتا ہے۔ بعض گھروں میں آپ نے دیکھا ہوگا پرانے
زمانے میں تو ایسے گھر بہت ملا کرتے تھے کہ بعض عورتوں کو بیمار رہنے کی عادت پڑ جاتی تھی صرف اس
لئے کہ وہ بجھتی تھیں کہ خاوند زیادہ دل کو لگاتا ہے اور زیادہ اہمیت دیتا ہے،ان کا شیوہ ہی بیماری بن جاتا
تھا اور بعض گھروں میں خاوند کی موجودگی میں تو لازماً عورت بیمار بنی رہتی تھی جب خاوند چلا جاتا تھا تو
پھر اٹھ کے دوڑ نے پھر نے لگ جایا کرتی تھی ۔ ساری زندگی خاوند بیچارے کی گزر جاتی تھی اپنی بیوی
کی بیماریوں کے نخرے اٹھاتے ہوئے ۔ اسکے برعکس بعض عورتوں کی بیماری کی خاوند کو پرواہ نہیں ہوتی
تھی یہاں تک کہ موت کے کنارے تک پہنچ جایا کرتی تھی۔ بیماری کی حالت میں ان سے شدت سے
کام لینے، بیماری کی حالت میں ان پر بوجھ ڈالنے ، بیماری کی حالت میں مہمان بلانے اور باہر کے
معاشرہ میں اپنا چہرہ خوبصورت دکھانا اور گھر کے اندر ایسی بدصورتی کہ بیمار عورت پر بوجھ ڈالا جا رہا
ہے۔ یہ امر واقعہ ہے بعض عورتیں میرے علم میں ہیں کہ پیدائش کے بعد چالیس دن ابھی پورے نہیں
گزرے، وضع حمل کے بعد اور جسم کچی حالت میں ہے۔ اس حالت میں ان سے بارشوں میں باہر
چار پائیاں اٹھوائی جانی، مہمان آئیں تو ان کی خدمت کروانا، اپنی بہنوں اور اپنے دوسرے عزیزوں
کے کپڑے دھلوانا ، اس طرح چکی میں پیسی جانے والی بعض عورتیں ہیں کہ حیرت ہوتی ہے کہ کس
طرح کسی انسان کو یہ حوصلہ پڑتا ہے کہ اس قسم کے مظالم کرے۔ تو بیماریوں کو نظر انداز کر دینا یا بیماریوں

خطبات طاہر جلد ۵
99
خطبه جمعه ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء
کو غیر معمولی اہمیت دینا یہ دونوں باتیں خرابی کا موجب بنتی ہیں۔
الله
آنحضرت ﷺ کے حسن خلق کی اگر ایک لفظ میں تعریف کی جائے تو وہ توازن ہے۔ اتنا
حسین توازن تھا آپ کی ذات میں کہ ہر چیز اعتدال پر تھی ۔ غیر معمولی محبت بھی نہیں تھی اور محبت جتنی
ہونی چاہئے اس سے ایک ذرہ بھی کم نہیں تھی۔ بنیادی اصولی باتوں میں آنحضور ﷺ محبت کی قطعاً علی
صلى الله
صلى الله
پرواہ نہیں کرتے تھے اور جہاں اپنی ذات کی تکلیف ہو وہاں بہت زیادہ برداشت کر لیا کرتے تھے۔
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا ایک واقعہ ہے کہ ایک موقع پر آپ نے آپ کی
ایک اور زوجہ محترمہ کے متعلق جن کا قد چھوٹا تھا طعن کے طور پر اپنی چھنگلی دکھائی کہ وہ آپ کی بیگم جن کا
قد اتنا ہے ۔ آنحضرت کو حضرت عائشہ صدیقہ سے بہت محبت تھی لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا عليه
ہے جہاں اصول تھے جہاں سچائیاں سامنے آتیں تھیں ، وہاں محبتیں یوں قربان کر دیا کرتے تھے جیسے
محبت کی اہمیت ہی کوئی نہیں ۔ اس مو ہی کوئی نہیں ۔ اس موقع پر آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ تم نے ایک ایسا کلمہ کہا ہے کہ اگر
اس کو دریا میں ملا دیا جائے تو وہ دریا پر بھی غالب آجائے یعنی اس کی کڑواہٹ دریا کو بھی کڑوا
کر دے۔ اس کا ایک ترجمہ دوسری روایت میں سمندر کا بھی بنتا ہے اگر سمندر میں یہ کلمہ ڈالا جائے تو
سمندر کا مزاج بدل دے ، اس کا رنگ بدل دے، اس کا ذائقہ بدل دے یعنی اس کو بھی کڑوا کر دے جو
پہلے ہی کڑوا ہوتا ہے۔ (ابوداؤ د کتاب الادب حدیث نمبر : ۴۲۳۲)
الله
ایک اور موقع پر حضرت عائشہ صدیقہ نے ایک ایسی بیوی کا بھیجا ہوا سالن گرا دیا جن کی
باری نہیں تھی ، حضرت عائشہ صدیقہ کی باری تھی کسی اور زوجہ جن کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا آنحضرت صلی اللہ
بہت ہی پسند فرمایا کرتے تھے انہوں نے محبت میں وہ کھانا بھیج دیا حضرت عائشہ کی باری کے دن اور
صلى
علوم
حضرت عائشہ نے ہاتھ مار کے وہ برتن گرا دیا اور برتن ٹوٹ گیا ۔ آنحضرت ﷺ کا عجیب سلوک ہے۔
حضرت عائشہ کے اس فعل کے اوپر جو آپ کا رد عمل ظاہر ہوتا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کیسی
متوازن طبیعت تھی ۔ اس صورت میں ناراض نہیں ہونا چاہتے تھے کہ جس کے نتیجہ میں گھر بھڑک اٹھے
اور شکوے پیدا ہو جا ئیں دونوں طرف سے۔ اس صورت میں دبانا بھی نہیں چاہتے تھے اپنے جذبات
کو کہ حضرت عائشہ سمجھیں کہ یہ بات بہت اچھی ہوگئی ٹھیک ہے، دوسری سوکنوں کے متعلق میں جو کچھ
صلى الله
صلى الله
علوم
سلوک کروں گی آنحضرت ﷺ اسے برداشت کر لیا کریں گے اور یہ بھی جانتے تھے آنحضرت کے

خطبات طاہر جلد ۵
100
خطبه جمعه ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء
کہ عائشہ مجھ سے بہت محبت کرتی ہے اگر میں اس بات کو اپنی ذات پر لے لوں ، خود تکلیف اٹھاؤں تو
اس کا بہت زیادہ گہرا اثر اس پر پڑے گا اور اصلاح کے لئے یہ سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوگی۔ پس
آنحضرت ﷺ نے حضرت عائشہ صدیقہ کو یہ نہیں کہا کہ تم یہ برتن اکٹھے کر وہ تم نیا بر تن گھر سے لا کر دو،
تم یہ کام کرو تم وہ کام کرو۔ آنحضرت صلہ خود جھکے زمین پہ کھانا اپنے ہاتھوں سے اکٹھا کیا ، اس برتن
کے ٹکڑے اکٹھے کئے ان کو جوڑا اور جوڑ کر اس میں کھانا ڈالا اور فرمایا کہ عائشہ یہ کھانا کھاؤ اور خود بھی وہ
کھانا کھایا۔ حضرت عائشہ نے پھر ایک نیا برتن گھر سے نکال کر دیا کہ یا رسول اللہ یہ برتن ان کو بجھوا
دیں اور آنحضرت ﷺ نے وہ ٹوٹا ہوا برتن خود جوڑ کر حضرت عائشہ کے سپرد کر دیا کہ یہ لو تم اپنے گھر عروسه
رکھو اور نیا برتن لے کر ان بیگم کو بھجوا دیا۔
صلى الله
اب اس چھوٹے سے واقعہ کے اوپر آپ غور کریں تو روز مرہ کی زندگی میں بہت سے فساد ہو
سکتے ہیں اور ہوا کرتے ہیں۔ غصہ میں آ کر اس عورت کے خلاف ایک خاوند با تیں شروع کر دیتا ہے۔
منہ پر چپیڑ مار دیتا ہے بعض دفعہ گالیاں دینے لگ جاتا ہے تم بدخلق ، تمہارے ماں باپ بھی بد خلق اور
یہ اور وہ سارے گھر والوں کے خلاف بولنا شروع کر دیتا ہے۔ بہر حال کوئی بھی غلط رد عمل ظاہر ہو وہ آگے
بہت بڑے فساد پر منتج ہو سکتا ہے لیکن تحمل برد باری ، حوصلے کے ساتھ اور عقل کامل کے ساتھ اگر انسان
ایک معاملہ کرتا ہے تو اس سے اعلیٰ خلق پیدا ہوتا ہے۔
اعلیٰ خلق محض کوئی جذباتی نرمی کا نام نہیں ہے۔ محض جذباتی نرمی بعض لوگوں کو بیماریوں کے
طور پر ملا کرتی ہے۔ بعض بوڑھے ہیں بچارے وہ ہر بات پر روپڑتے ہیں ان سے برداشت ہی نہیں ہوتا
ہے، بعض لوگ ہیں جو ہنستے ہی رہتے ہیں ہر وقت لوگ کہتے ہیں کہ یہ بڑا حسین خلق والا آدمی ہے ، بڑا
خلیق ہے، بہت ہنستا ہے لیکن جہاں بھی ذرہ سی آزمائش ہو گی ایسا ہنسنے والا آدمی بعض دفعہ ایسا برا نمونہ
دکھاتا ہے کہ آدمی حیران ہو جاتا ہے۔
یہ بیماریاں ہیں تو خلق کا تعلق حکمت کاملہ سے ہے۔ یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ کامل حکمت کی بات نہ
ہو اور وہ اچھا خلق ہو۔ پس آنحضرت ﷺ کے متعلق جو قرآن کریم فرماتا ہے
يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ (جمعہ :(۳) اس میں حکمت کا تعلق خلق سے ہے اتنا ہر آپ کے
فعل کے پیچھے حکمت کا سمندر موجزن ہوا کرتا تھا کہ کوئی ایک بھی فعل حضور ا کرم کی زندگی کا ایسا نہیں کہ

خطبات طاہر جلد ۵
101
خطبه جمعه ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء
جس کا تجزیہ کریں آپ تو اس نتیجے پر نہ پہنچیں کہ کامل عقل والے نے سوچ کر یہ نمونہ بنایا ہے معلوم ایسے
ہی ہوتا ہے کہ سوچ کر بنایا ہے۔ لیکن جب ذہن صحیح راستوں پر چل پڑے، جب ذہن متقی ہو جائے ،
جب صحیح فیصلہ کے خلاف سوچ کسی اور طرف چل ہی نہ سکتی ہو تو پھر یہ خلق بن کر اعضاء میں اس طرح
داخل ہو جاتی ہے بات کہ ہر بات سوچ کر پھر نہیں کی جاتی خود بخود ظاہر ہونے لگتی ہے آپ کو پس
آنحضرت ﷺ کی زندگی حکمت کاملہ کا ایک معجزہ تھی اور ایسی حکمت کا ملہ آپ کو عطا ہوئی تھی جو صرف
صلى الله
میں نہیں رہتی تھی آپ کے اعضاء میں سرایت کر گئی تھی آپ کے ہر زندگی کے رد عمل میں داخل
ہو چکی تھی اور اسی لئے آپ سے حسین ترین اخلاق رونما ہوئے۔
صلى الله
قعہ پر حضرت صفیہ جو یہودی سردار کی بٹی تھیں اور آنحضرت ﷺ کے عقد میں آئیں
تھیں ان کو ایک دوسری بیوی نے یہ طعنہ دیا کہ یہودی کی بیٹی ہے اور اس طعنہ پر وہ بہت رو رہی تھیں۔
آنحضرت ﷺ کے سامنے جب یہ بات کی تو کیا ردعمل ظاہر ہوتا ہے دیکھئے ! آپ نے فرمایا ! کیا یہ کوئی
رونے کی بات ہے تمہارا تو خاوند بھی نبی ہے اور تمہارا چا بھی نبی اور تمہارا باپ بھی نبی مطلب یہ ہے کہ
یہودی نسل میں یہودی آبا ؤ اجداد میں تو تم جن باپوں کی اولاد ہو وہ نبی تھے اور ایسے نبی تھے جن کے
بھائی بھی نبی تھے، تو تمہارا باپ بھی نبی تمہارا چچا بھی نبی تمہارا خاوند بھی نبی ، جس نے تمہیں طعنہ دیا ہے
وہ بھی یہ کہہ سکتی ہے اپنے متعلق؟ ۔ (سنن ترمذی کتاب المناقب حدیث نمبر : ۳۸۲۹) کس طرح بات کو کس
حسین رنگ میں الٹا الٹایا ہے اور ایک غائب بیوی کے خلاف اس سے باتیں بھی نہیں کیں اور حکمت کا ملہ
کس کو کہتے ہیں؟
ہے
با
پس یاد رکھیں کہ حسن کامل یعنی اخلاق کا حسن کامل حکمت کا ملہ کے نتیجہ میں رونما ہوتا ہے
اور جتنا کوئی نبی اور بیوقوف ہوگا اتنا ہی زیادہ بدخلق ہوگا ۔ سوچ کے نتیجہ میں بھی حسین اخلاق پیدا
ہو سکتے ہیں اور سنت محمد مصطفیٰ میں جذب ہونے کے نتیجہ میں بھی خود بخود وہ اخلاق پیدا ہوتے
ہیں ۔ سوچ کے نتیجہ میں انسان غلطیاں کر سکتا ہے کیونکہ ہر شخص کی سوچ کامل نہیں ہوا کرتی اس لئے
سوچ کے نتیجہ میں ، تدبر کے نتیجہ میں جو اخلاق پیدا ہوں گے ان کی ضمانت کوئی نہیں لیکن سنت کی پیروی
کے نتیجہ میں جو اخلاق پیدا ہوتے ہیں ان کی کامل ضمانت ہے۔ قرآن کریم فرماتا ہے کہ تم میں محمد
مصطفی عالی اسوہ حسنہ ہیں ۔ پس جس کے اعمال کو خدا حسین قرار دے دے اللہ کی محبت کی اور رضا

خطبات طاہر جلد ۵
102
خطبه جمعه ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء
کی آنکھ جس کے اعمال پر پڑتی ہو اس میں کسی غلطی کی ٹھوکر کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔
پس آپ کے لئے ضرورت نہیں کہ مزید سوچیں سوچیں ، مزید تدبر کریں، غور وفکر کریں کہ ہم
کس طرح اپنے اخلاق کو حسین بنائیں ۔ آپ کا تو صرف اتنا کام رہ گیا ہے کہ حضرت رسول اکرم
علی کی سنت سے واقف ہوں اور اس سے محبت کے سے محبت کریں اور اس محبت کی نتیجہ میں آنحضرت علی کے
صلى الله
صلى الله
عروسه
اخلاق کو اپنانے لگ جائیں اگر حسین سے محبت ہو جائے تو لازماً اس کا حسن محبت کرنے والے میں بھی
سرایت کرنے لگتا ہے۔ اگر آنحضرت ﷺ کی سنت سے آپ کو محبت ہو جائے تو اسکا لازم یہ نتیجہ نکلے
گا کہ جن باتوں میں آپ کو سنت کا علم نہیں بھی ہوگا ان باتوں میں بھی آپ سے سنت والے اعمال رونما
ہونے لگ جائیں گے ۔ یہ ایک فطرتی نتیجہ ہے گل سے محبت کرنے کا کہ جزء درست لگتے ہیں خواہ
بعض اجزاء کا علم نہ بھی ہو۔
آنحضرت ا جب خود بیمار ہوتے تھے تو اپنی بیگمات پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے تھے جب
وہ بیمار ہوتی تھیں تو ان کے ساتھ حسن سلوک فرمایا کرتے تھے۔ روزانہ گھر میں کاموں میں حصہ لیا
کرتے تھے اپنے کپڑے خود سیا کرتے تھے ، اپنی جوتیوں کو بھی بعض دفعہ خود پیوند لگایا کرتے تھے،
روزمرہ کے کاموں میں اپنی بیویوں کی مدد کیا کرتے تھے ۔ آج کل اگر کسی مرد سے کہا جائے کہ تم بھی
گھر کے کاموں میں دلچسپی لو تم بھی اپنی عورت کے ساتھ مدد کرو، اس پر بے وجہ بوجھ نہ ڈالو، اگر وہ خود
شوق سے خدمت کرتی ہے تو بیشک کرواؤ خدمت ، لیکن وقت بے وقت بیمار دیکھ کر اور مصیبت میں
دیکھ کر بھی اس کو خدمت پر مجبور کرنا یہ سنت نبوی کے خلاف ہے۔ تو ایسا مرد بعض دفعہ یہ کہتا ہے کہ جی وہ
اور وقت تھے، ہم تو بڑے مصروف ہیں ، اس مصروف زندگی میں بھلا ہو سکتا ہے کہ ہم باہر بھی کام کریں
اور اندر آ کر بھی عورت کی مدد کریں ۔ وہ یہ بات بھول جاتا ہے کہ ساری دنیا میں جب سے انسان بنا
ہے اور جب تک رہے گا حضرت اقدس محمد مصطفیٰ اللہ سے زیادہ مصروف کوئی انسان نہیں تھا نہ ہے
اور نہ ہوگا۔ اتنا حیرت انگیز ہے آپ کا مصروف الاوقات ہونا کہ خود یہ اپنی ذات میں ایک معجزہ معلوم
ہوتا ہے۔ قرآن کریم گواہی دیتا ہے کہ سارا دن تجھ پر اتنے کام ہیں ، اتنے بوجھ ہیں کہ ہم جانتے ہیں
کہ تو ہر وقت ہماری یاد میں مبتلا ہونے کے باوجود بھی ان کاموں کی وجہ سے الگ نہیں ہو سکتا اس لئے
اے میرے بندے رات کو اٹھ کر مجھ سے ملا کر ، رات کو اٹھ کر عبادت کیا کر۔ اس سے زیادہ قطعی

خطبات طاہر جلد ۵
103
خطبه جمعه ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء
گواہی کسی کے مصروف الاوقات ہونے کی نہیں ہو سکتی اور آپ روز مرہ کے گھر کے کاموں میں عورتوں
کا ہاتھ بٹاتے تھے۔ کیا اس سے بہتر کام کرنے کا موقع آپ کے پاس نہیں تھا ، یقیناً تھا بے انتہا کام
تھے آپ کو ۔ ساری دنیا کی اصلاح کا بیڑا اٹھانا اور پھر قیامت تک کے لئے اور پھر ایسے دشمنوں میں
گھر اہونا ادنیٰ سے ادنی خادم کی پرواہ اور اس کے دکھ دور کرنے کی فکر اور دعائیں صرف ان لوگوں
کے لئے نہیں جو زندہ ہیں ۔ نسلاً بعد نسل آنے والوں کے لئے بھی دعا ئیں اور فوت شدگان کے لئے
بھی دعا ئیں اور دعا ئیں وہ جن کا آغاز انسانیت سے بھی تعلق ہے اور انجام انسانیت سے بھی تعلق
ہے۔ بے شمار مسائل جن کا سامنا کرنا پڑتا تھا، بے شمار تعلیمات تھیں ہر زندگی کی دلچسپی کے موضوع پر
آنحضرت ﷺ نے تعلیم دینی تھی اور پھر اس تعلیم کی حکمت سمجھانی تھی ۔ کتنے بڑے کام تھے! ایک ایسا
مصروف الاوقات گھر میں بیٹھا اپنی جوتی کو بھی پیوند لگا رہا ہے ، اپنے پھٹے ہوئے کپڑے بھی سی رہا
ہے، کھانے پکانے میں چیزیں پکڑا رہا ہے اپنی بیوی کو اور اس کی مدد کر رہا ہے، ٹوٹے ہوئے برتن جوڑ
رہا ہے کہ کسی کی دل شکنی نہ ہو جائے کسی دوسری بیوی کی ۔ حیرت کی بات ہے کہ یہ نمونہ کیوں نہیں
پکڑتے لوگ اپنے گھروں میں ۔
صلى الله
۔
اس قسم کے مرد اگر آج کے معاشرے میں پیدا ہوں تو بہت سی خرابیاں جو بعد میں دوسروں
کی طرف سے رونما ہونے لگتی ہیں۔ بیویوں کی طرف سے یا بچوں کی طرف سے یا دوسرے ملنے جلنے
والوں یا گھر والوں کی طرف سے ان کا آغاز ہی نہ ہو، بنے ہی نہ بیماریاں شروع میں ۔ مرد کو خدا نے
قوام بنایا ہے اگر مرد اچھا نمونہ گھر میں دکھائے اور اس نمونے کو جاری کرے تو لازماً اس کے نتیجہ میں
بہت ہی زیادہ حسین معاشرہ وجود میں آسکتا ہے۔
حضرت عائشہ صدیقہ کی ایک روایت بیماری کے متعلق بھی ملتی ہے۔ آپ ایک دفعہ
بیمار ہوئیں۔ شدید سر میں درد تھی ۔ آنحضرت علی تشریف لائے تو آپ نے شکایت کی کہ یا رسول اللہ
میرے سر میں تو سخت سردرد ہے ، آپ نے فرمایا کوئی بات نہیں انشاء اللہ آرام ہو جائے گا ( مسند احمد کتاب
باقی مسند الانصار حدیث نمبر ۲۴۶۵۸) سے پیار سے اس بات کا اظہار کیا۔ وہ زمانہ ایسا تو نہیں تھا کہ بنی
بنائیاں دوائیا ادوائیاں گھر میں موجود ہوں کہ فوراً ایک ٹکیہ کھلائی اور سر درد دور ہوگئی لیکن آنحضرت ﷺ کا یہ
فقرہ ہی دراصل شفا تھا ۔ امر واقعہ یہ ہے کہ اس کے اگلے حصہ سے ہی پتہ چل رہا ہے کہ
صلى الله۔

خطبات طاہر جلد ۵
صلى الله
104
خطبه جمعه ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء
صلى
علیسه
آنحضرت ﷺ کے منہ سے نکلی ہوئی ہر بات دعا بن جایا کرتی تھی۔ تو آپ نے تو پیار اور دعا کے رنگ علوس
میں فرمایا انشاء اللہ آرام ہو جائے گا ، حضرت عائشہ کی معلوم ہوتا ہے اس وقت سر درد ہٹ گئی ہو گی
کیونکہ اگلی بات سے لگتا ہے کہ سردرد والا تو ایسی بات نہیں کرتا، پھر فوراً بولیں کہ آپ کو کیا ہے میں
مر جاؤں گی تو آپ کوئی اور شادی کر لیں گے یعنی فکر یہ پڑ گئی کہ میرے بعد آنحضرت کا کوئی اور
عورت گھر میں نہ لے آئیں ۔ آپ نے فرمایا ! عائشہ نہیں میں فوت ہو جاؤں گا اور تم زندہ رہو گی ۔
حضرت عائشہ صدیقہ ساری عمر پچھتاتی رہیں اس بات کے اوپر ۔ ہمیشہ فرمایا کرتیں تھیں کہ مجھے شدید
دکھ ہے کہ میں نے اس وقت یہ کیا بات کہہ دی تھی آپ جانتے ہیں کیوں؟ اس لئے کہ آپ جان گئی
صلى الله
ا
تھیں کہ جو کلمہ اس وقت آنحضرت علی عليه ۔ کے منہ سے نکل رہا تھا وہ دعا بن رہا تھا ۔ آپ کو جو بعد کی ! لمبی
صلى الله
علی سه
تنہائی کی زندگی برداشت کرنی پڑی لمبی جدائی حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی دیکھنی پڑی اس وقت
آپ کو پتہ لگا کہ آپ کے بغیر جینا کیا جینا ہوا کرتا ہے۔ اس وقت آپ پچھتاتی تھیں کہ کاش میں نے
یہ نہ کہا ہوتا اور میں ہی آپ کی زندگی میں فوت ہو جاتی ۔ یہ تھا معاشرہ جو اس وقت وجود میں آ رہا تھا۔
ایک چھوٹی عمر کی لڑکی ہے، ایک بہت بڑی عمر کے مرد سے شادی ہوتی ہے لیکن اتنا حسین سلوک تھا
، اس قدر ترحم تھا ، اس قدر لطف تھا، ایسی شفقت تھی آپ کی طبیعت میں کہ وہ چھوٹی سی عمر کی لڑکی اس
قدر محبت میں مبتلا ہو جاتی ہے کہ شاید ہی دنیا میں ایسی مثال ہو کہ کسی بیوی کو اپنے خاوند سے ایسی محبت
ہوئی ہو۔
صلى الله
عروسه
طعن و تشنیع کا ذکر چلا تھا، بہت سے ہمارے گھر تباہ ہوئے ہیں بے وجہ طعن و تشنیع کی وجہ
سے۔ جیسا کہ میں نے بعض مثالیں پیش کیں تھیں ۔ طعن و تشنیع کو آنحضرت مال بالکل پسند نہیں
فرماتے تھے اور آپ کے لئے تو سوال ہی نہیں تھا کہ کسی قسم کے طعنے دیں کسی کو ۔ یہ تو حضور ا کرم
کی ذات کیا آپ کے صحابہ کی ذات سے بھی بہت ہی گری ہوئی بات تھی ۔ قرآن کریم سے پتہ
چلتا ہے کہ دشمن طعنے دیا کرتے تھے، کافر مسلمانوں کو طعنہ دیا کرتے تھے۔ کہیں قرآن کریم میں یہ ذکر
املتا کہ مسلمان کافروں کو طعنے دیتے تھے اس لئے طعن و تشنیع سے اجتناب بہت ہی ضروری ہے۔
آنحضرت ا تو اتنا نا پسند فرماتے تھے کہ ایک موقع پر فرمایا کہ طعنہ زنی کرنے والا ، دوسرے پر
لعنت کرنے والا بخش کلامی کرنے والا ، یا وہ گو اور زبان دراز ایسا شخص مومن نہیں ہو سکتا اور جو مرضی
نہیں

خطبات طاہر جلد ۵
105
خطبه جمعه ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء
ہو۔ (ترمذی کتاب البر والصلہ حدیث نمبر : ۱۹۰۰)
صلى الله
علوس
یہ توقعات تھیں آنحضرت ﷺ کی اپنے ایمان لانے والوں پر اور آج کل ہر گھر ان باتوں
کی آماجگاہ بنا ہوتا ہے۔ اچھے گھروں میں کم طعنہ زنی ہے۔ برے گھروں میں بہت زیادہ ہے۔ غیروں
میں بہت ہی شدت سے پائی جاتی ہے لیکن احمدی گھروں میں بھی موجود ہے۔ کون کہہ سکتا ہے کہ آج
احمدی گھر طعنہ زنی سے پاک ہے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں کے نتیجہ میں طعنہ زنی کی جاتی ہے جس سے
سارا معاشرہ تلخ ہو جاتا ہے۔
جب آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ یہ بات بظاہر چھوٹی ہے لیکن اگر سمندر میں بھی ڈالی جاتی عروسه ۔
تو اس پر غالب آجاتی ۔ یہ بات محض ایک بلاغت کا اظہار نہیں ہے، امر واقعہ یہ ہے کہ معاشرہ کے بھی
سمندر ہوا کرتے ہیں اور معاشروں کے سمندر کا رنگ بدلنے میں سب سے بڑا کام طعنہ کرتا ہے۔
معاشرہ کے سمندر کا مزاج کڑوا کرنے میں سب سے زیادہ ذمہ دار طعنہ ہوا کرتا ہے۔ بعض قسم کے جو
طعنے عام ہمارے گھروں میں رواج پکڑ جاتے ہیں ان میں سے بعضوں کو قد چھوٹے کا طعنہ، بیماری کا
طعنہ، کوئی ذات پات کا طعنہ، یہ طعنہ کہ اپنے گھر سے تم لے کے کیا آئی تھی ؟ یا یہ طعنہ کہ اپنے گھر میں تو
میں نعم و ناز میں پلا کرتی تھی ، میں کس اجاڑ گھر میں آگئی یہاں تو یہ بھی نہیں ملتا اور وہ بھی نہیں ملتا۔ یہ وہ
طعنے ہیں جو روز مرہ کی زندگی میں داخل ہوئے ہوئے ہیں ۔ الا ماشاء اللہ اکثر گھروں میں کسی نہ کسی
شکل میں یہ طعنے پائے جاتے ہیں۔ جہیز کا طعنہ یا بری کا طعنہ یا خدا تعالیٰ کی طرف سے بعض ابتلاء ہیں
ان کے اوپر بھی طعنہ زنی سے باز نہ آنا۔ مثلاً اولاد کا طعنہ دیا جاتا ہے عورتوں کو کہ اس کے تو اولا د پیدا
نہیں ہوتی اور زندگی تلخ کر دی جاتی ہے یہاں تک کہ بعض دفعہ تو بیچاری عورتوں کی زند عورتوں کی زندگی بیٹا نہ ہونے
کے اوپر طعنوں کے ذریعہ تلخ کر دی جاتی ہے۔ چھلنی کر دیا جاتا ہے ان کو۔ بعض مرد ایسے ہوتے ہیں
حیرت ہوتی ہے ان کے اوپر ان کو کس طرح پتہ چلا کہ قصور بیوی کا ہے، ہو سکتا ہے مرد کا قصور ہو کہ بیٹی ہوسکتا
پیدا ہوتی ہے اور بیٹا پیدا نہیں ہوتا۔
لیکن مجھے علم ہے چونکہ ساری دنیا کی جماعت مجھ سے تو کچھ بھی نہیں چھپاتی ۔ سارے
حالات جو گھروں میں گزرتے ہیں وہ مجھے لکھتے رہتے ہیں بے تکلف ۔ جس طرح اپنے ماں باپ کو
انسان بات لکھتا ہے اس طرح ساری دنیا میں جو کچھ گزر رہی ہے اس کی تصویر میرے سامنے روز بنتی

خطبات طاہر جلد ۵
106
خطبه جمعه ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء
درس
چلی جاتی ہے۔ تو بعض عورتیں مردوں کے متعلق لکھتی ہیں کہ ہمارے بیٹی پیدا ہوئی ہے، تین بیٹیاں ہو
گئیں ، چار ہو گئیں اور وہ ہماری جان کھا رہا ہے کہتا ہے کہ میں اور شادی کروں گا ، میں تمہیں طلاق
دے دوں گا، میں یہ کروں گا میں وہ کروں گا تمہارے بیٹا کیوں نہیں پیدا ہوتا۔ ایک صورت میں تو ایک
عورت نے یہاں تک لکھا کہ مجھے شدید مارا، بیٹی پیدا ہونے کے بعد کہ منحوس عورت تم ایک اور بیٹی لے
آئی ہوا گر یہ در یہ درست ہے، اللہ بہتر جانتا ہے کہ درست ہے یا غلط لیکن اگر یہ واقعہ کہیں ہوا ہے تو بہت ہی
قابل مذمت بہت ہی قابل شرم انسان ، انسان کو تو یہ طعنہ دے مگر یہ تو خدا کو طعنہ دینے والی بات ہے
کیونکہ یہ چیزیں تو اپنے اختیار میں نہیں ہیں لیکن بعض بچیاں ایسی ہیں جن کی اولا د نہیں ہو رہی اور اس
کے نتیجہ میں مسلسل ان کی زندگی عذاب میں مبتلا کی گئی ہے، وہ اپنے خطوں میں صرف یہ نہیں لکھتیں کہ
ہمیں بچے کی خواہش ہے۔ کہتی ہیں ہماری ساس ، ہمارے سسر، ہمارے گھر کے ماحول ، ہمارے رشتہ
دار اس طرح ہم سے سلوک کرتے ہیں جس طرح ہم اچھوت ہیں ، جس طرح ایک نا جائز زندگی بسر کر
رہے ہیں اس گھر میں ، ہمارا حق ہی کوئی نہیں وہاں کیونکہ ہمارے بچہ نہیں پیدا ہوتا اور خاوند نرم ہونے
کے باوجود مجبور ہوتا چلا جا رہا ہے دن بدن اس کے بھی اعصاب ٹوٹ رہے ہیں ۔ یوں لگتا ہے کہ جس
طرح دونوں جرم کر رہے ہیں ، ان کی زندگی جرم بن گئی ہے۔ حالانکہ اولاد فی ذاتہ اس کی خواہش خواہ
کتنی بھی ہو کوئی ایسی چیز نہیں کہ اولاد برائے اولاد طلب کی جائے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و
السلام نے اس موضوع پر متعدد مرتبہ جماعت کو نصیحتیں فرمائی ہیں۔ دو تین نمونے میں آپ کے سامنے
رکھتا ہوں اس سے آپ کو اندازہ ہوگا کہ اولاد کو فی الحقیقت انسانی زندگی میں کیا اہمیت حاصل ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
اکثر لوگ مجھے گھبرا کر خط لکھتے رہتے ہیں کہ آپ دعا کریں کہ میری
اولا د ہو۔ اولا د کا فتنہ ایسا سخت ہے کہ بعض نادان اولاد کے مرجانے کے سبب
دہر یہ ہو جاتے ہیں۔ بعض جگہ اولا د انسان کو ایسی عزیز ہوتی ہے کہ وہ اس کے
واسطہ خدا تعالیٰ کا شریک بن جاتی ہے۔ بعض لوگ اولاد کے سبب سے دہر یہ ملحد
اور بے ایمان بن جاتے ہیں ، بعضوں کے بیٹے عیسائی بن جاتے ہیں تو وہ بھی
اولاد کی خاطر عیسائی ہو جاتے ہیں۔ بعض بچے چھوٹی عمر میں مر جاتے ہیں تو وہ

خطبات طاہر جلد ۵
107
خطبه جمعه ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء
ماں باپ کے واسطے سلب ایمان کا موجب ہو جاتے ہیں۔ اولا د تو بہت بڑا ابتلاء
ہے ( ملفوظات جلد ۵ صفحہ: ۴۱۵ )
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں۔
دو
دین کی جڑ اس میں ہے کہ ہر امر میں خدا تعالیٰ کو مقدم رکھو دراصل
ہم تو خدا کے ہیں اور خدا ہمارا ہے اور کسی سے ہم کو کیا غرض ہے۔ ایک نہیں کروڑ
اولا د مر جائے پر خدا راضی رہے تو کوئی غم کی بات نہیں ( ملفوظات جلد ۵ صفحہ: ۴۱۹)
اس کو ایمان کہتے ہیں ایک طرف وہ حال ہے کہ اولاد کی محبت میں لوگ دہر یہ ہو رہے ہیں یا
خدا نے بیٹا دیا اور واپس لے لیا تو ساری زندگی اس شک میں مبتلا رہے کہ خدا تھا بھی کہ نہیں تھا یا اگر تھا
تو ظالم خدا تو نہیں تھا جس نے ایک بیٹا دیا اور یہ بھی نہیں دیکھا کہ ہمارا حال کیا ہوگا اور حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس کے مقابل پر یہ تعلق رکھتے ہیں اپنے رب سے فرماتے ہیں کہ ایک نہیں
کروڑ اولا د مر جائے پر خدا راضی رہے تو کوئی غم کی بات نہیں ۔ اگر اولا د زندہ بھی رہے تو بغیر خدا کے
فضل کے وہ بھی موجب ابتلاء ہو جاتی ہے۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں ۔
وو
پس وہ کام کرو جو اولاد کے لئے بہترین نمونہ اور سبق ہو اور اس کے
لئے ضروری ہے کہ سب سے اول خودا اپنی اصلاح کرو ۔ اگر تم اعلیٰ درجہ کے متقی
اور پر ہیز گار بن جاؤ گے اور خدا تعالیٰ کو راضی کر لو گے تو یقین کیا جاتا ہے کہ
اللہ تعالی تمہاری اولاد کے ساتھ بھی اچھا معاملہ کرے گا ۔ قرآن شریف میں
خضر اور موسی علیہما السلام کا قصہ درج ہے کہ ان دونوں نے مل کر ایک دیوار کو بنا
دیا جو یتیم بچوں کی تھی وہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا
(الکھف:۸۳) ان کا والد صالح تھا، یہ ذکر نہیں کیا کہ وہ آپ کیسے تھے پس اس
مقصد کو حاصل کرو۔ اولاد کے لئے ہمیشہ اس کی نیکی کی خواہش کرو ۔ اگر وہ دین
اور دیانت سے باہر چلے جاویں پھر کیا؟ اس قسم کے امور اکثر لوگوں کو پیش
آجاتے ہیں ۔ بد دیانتی خواہ تجارت کے ذریعہ ہو یا رشوت کے ذریعہ یا زراعت

خطبات طاہر جلد ۵
108
خطبه جمعه ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء
کے ذریعہ جس میں حقوق شرکاء کو تلف کیا جاتا ہے۔
ہے۔“
66
اس کی وجہ یہی میری سمجھ میں آتی ہے کہ اولاد کے لئے خواہش ہوتی
یہ نکتہ کی بات ہے کہ بہت ساری بددیانتیاں انسان اپنی زندگی میں اس لئے کر رہا ہوتا ہے
کہ اولاد کی غلط محبت ہوتی ہے اور اس کو پتہ ہی نہیں کہ میں کیسی محبت کر رہا ہوں ۔ یہ جو نکتہ ہے ایک کو
بہت ہی باریک ذہن اس نکتہ کو اخذ کر سکتا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ذہنی افتاد کا
آپ کی طرز فکر کی لطافت کا پتہ چلتا ہے ۔ آپ فرماتے ہیں کہ روز مرہ کی زندگی میں جو رشوتیں لی
جارہی ہیں، ہر قسم کی حرام خوری ہو رہی ہے ، لوگوں کے مال ضبط کئے جارہے ہیں اس کی کنہ میں ایک
اولاد کی محبت کا ہے۔ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ ہم اولاد کے لئے اتنی چیزیں چھوڑ جائیں پیچھے، اتنا کچھ
اکٹھا کر لیں ۔ تو جس اولاد کی تمنا خود گناہ میں مبتلا کر رہی ہے اس اولاد کے ہونے یا نہ ہونے سے پھر
کیا فرق پڑتا ہے؟ یہی فرق پڑ سکتا ہے کہ اولاد نہ ہوتی تو اس کے لئے بہتر تھا۔ یہ ہے وہ بار یک نتیجہ جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نکال رہے ہیں فرماتے ہیں۔
کیونکہ بعض اوقات صاحب جائیدا دلوگوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ کوئی
اولاد ہو جاوے جو اس جائیداد کی وارث ہوتا کہ غیروں کے ہاتھ میں نہ چلی
جاوے مگر وہ نہیں جانتے کہ جب مر گئے تو شرکاء کون اور اولادکون سب ہی تیرے
لئے تو غیر ہیں اولاد کے لئے اگر خواہش ہو تو اس غرض سے ہو کہ وہ خادم دین
66
ہووے ( ملفوظات جلد ۴ صفحه : ۴۴۴)
پس اگر اولاد کے لئے خواہش اس غرض سے ہو کہ وہ خادم دین ہووے تو اولاد نہ ہونے کے
نتیجہ میں انسان خود بھی خادم دین نہ رہے بلکہ کہیں کا نہ رہے یہ کون سی عقل کی بات ہے۔ اولاد کی تمنا کا
مقصد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہ بیان فرماتے ہیں کہ وہ نیک اولاد ہو اور اگر نیک اولاد
نہیں تو نہ ہو، یہ نتیجہ نکل رہا ہے اور یہ پہلوا کثر اولاد کی تمنا کرنے والوں کے ذہن میں نہیں ہوتا۔جس
کی وجہ سے اولاد کے ابتلاء میں مبتلا ہو کر اپنے ایمان کو بھی کھو دیتے ہیں۔
پس یہ طعنہ کہ اولاد نہیں ہے اس ضمن میں چونکہ ایک بڑی اہم بات تھی کہنے والی اس لئے

خطبات طاہر جلد ۵
109
خطبه جمعه ۳۱ جنوری ۱۹۸۶ء
تھوڑا سا گزیز کیا ہے میں نے اصل مضمون سے ، کہہ میں یہ رہا تھا کہ اولاد کا طعنہ بھی ہمارے معاشرہ
میں روزمرہ کا طعنہ ہے۔ لڑکا نہ ہونا یا کوئی بچہ ہی نہ ہونا یہ انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔ اس لئے
ایسے طعنوں سے بھی گریز کرنا چاہئے اور بے وجہ ایسے لوگوں کی زندگیاں کیوں برباد کرتے ہیں جن
کے بس میں کوئی چیز ہی نہیں ہے۔
چونکہ اب دیر ہو رہی ہے۔ میرا خیال تھا کہ گھنٹہ سے کم خطبہ ہونا چاہئے اس سے تھوڑا سا
وقت تجاوز ہی کر گیا ہے اس لئے انشاء اللہ باقی مضمون آئندہ خطبہ میں بیان کروں گا۔
بہت ہی تکلیف دہ باتیں ہیں میرے لئے کیونکہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے روز مرہ
میرے علم میں یہ باتیں آتی ہیں اور جب میں ذکر کرتا ہوں خطبات میں بعض ایسی باتوں کا تو
بعض لوگ یہ غلط رد عمل دکھاتے ہیں یہ کہنے لگ جاتے ہیں کہ حضرت صاحب کو خط ہی نہ لکھا کرو
ایسے۔ یہاں لندن میں کچھ دن ہوئے تقریب ہوئی تھی عورتوں میں خاتون نے اپنی طرف سے
مجھ سے محبت کا اظہار کیا۔ بڑی بے وقوف ہو تم عورتو! چھوٹی چھوٹی باتیں لکھ دیتی ہو ہو ، وہاں
تکلیف پہنچاتی ہو۔ یہ ت یہ تکلیف میرا حق ہے اور آپ کا فرض ہے کہ مجھے یہ تکلیف پہنچائیں کیونکہ
میں جوابدہ ہوں جماعت کی حالت سے بے خبر رہ کر جو سکون ہے وہ مجھے نہیں چاہئے ۔ مجھے معلوم
ہونا چاہئے کہ جماعت پر کیا گزر رہی ہے اور کس حالت میں سے گزر رہی ہے اور کس طرف اس
کا رخ ہے اس لئے ہرگز اس بات سے نہ رکیں چاہے کوئی آپ کو کیسی نصیحت کرے کہ ان باتوں
کو مجھ سے چھپانے لگ جائیں۔ مجھے پتہ نہیں چلے گا تو میں کیسے اصلاح کی کوشش
کروں گا۔ مجھے پتہ نہیں چلے گا تو میں ان فرائض کو کیسے ادا کرنے کی کوشش کروں گا جو خدا تعالیٰ
نے میرے ذمہ ڈالے ہیں اس لئے بے تکلف ہو کر یہ تکلیف پہنچائیں، بے تکلف ہو کر کیا !
آپ کے لئے لازم ہے فرض ہے آپ کے اوپر کہ جو بھی ایسی باتیں معاشرہ میں ملتی ہیں جو
قرآن اور سنت کے خلاف ہیں جو ہمارے معاشرہ کو دکھ پہنچارہی ہیں وہ ساری باتیں ، وہ
سارے دکھ میرے دل میں منتقل کیا کریں۔ جتنا زیادہ یہ دکھ پہنچے گا اتنا ہی زیادہ مجھے دعا کی
طرف بھی توجہ پیدا ہوگی ، اتنی ہی زیادہ مجھے اصلاح کی طرف توجہ ہو گی اس لئے وہ بات جب ان
کی سنی تو یہ مصرعہ میرے ذہن میں آگیا۔

آج 10 میں سے 10 باقی