گھر کی جنت میں حائل بعض معاشرتی برائیوں کا ذکر اور قوّام کی پر معارف تفسیر
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۵
130
خطبہ جمعہ ے فروری ۱۹۸۶ء
سے لڑتا ہے ، یہ بہت ہی نا مناسب حرکت ہے یہ نہیں ہونا چاہئے بلکہ ایک اگر
اپنی غلطی کا اعتراف کرلے تو کیا حرج ہے۔
بعض آدمی ذراذراسی بات پر دوسرے کی ذلت کا اقرار کئے بغیر پیچھا
نہیں چھوڑتے ۔ ان باتوں سے پر ہیز کرنالازم ہے۔ خدا تعالیٰ کا نام ستار ہے ۔
پھر یہ کیوں اپنے بھائی پر رحم نہیں کرتا اور عفو اور پردہ پوشی سے کام نہیں لیتا۔ چاہئے
کہ اپنے بھائی کی پردہ پوشی کرے اور اس کی عزت اور آبرو پر حملہ نہ کرے۔
ایک چھوٹی سی کتاب میں لکھا دیکھا ہے کہ ایک بادشاہ قرآن لکھا کرتا
تھا۔ ایک ملاں نے کہا کہ یہ آیت غلط لکھی ہے ۔ بادشاہ نے اس وقت اس آیت
پردائرہ کھینچ دیا کہ اس کو کاٹ دیا جائے گا ۔ جب وہ چلا گیا تو اس دائرہ کو کاٹ
دیا۔ جب بادشاہ سے پوچھا کہ ایسا کیوں کیا تو اس نے کہا کہ دراصل وہ غلطی
پر تھا مگر میں نے اس وقت دائرہ کھینچ دیا کہ اسکی دل جوئی ہو جاوے۔“
( ملفوظات جلد سوم صفحہ: ۵۷۱-۵۷۲)
یہ وہ بار یک مثال ہے کسی نیکی کے ہوتے ہوئے اس میں انکسار کرنا، درست ہوتے ہوئے
خوش خلقی سے پیش آنا اور انکساری سے پیش آنا ۔ سچے ہوتے ہوئے جھوٹوں کی طرف تذلل اختیار
کرنا۔ کہ ایک مولوی نے بادشاہ کی غلطی نکالی اپنی طرف سے اور غلطی نہیں تھی ۔ وہ وقت ہے کہ جب اپنی
انسان غلطی پر نہیں ہے کہ اس کو بتائے زور کے ساتھ ، شدت کے ساتھ اس کا مذاق اڑاتے ہوئے کہ تم
خود غلط ہو۔ اس وقت اس نے ایک دائرہ کھینچ دیا اور جھوٹ بھی نہیں بولا ۔ یہ نہیں کہا کہ تم ٹھیک کہتے ہو
دائرہ کھینچ دیا جس سے اس نے یہ نتیجہ نکالا کہ یہ اس لفظ کو کاٹ دے گا اور بادشاہ نے اس لئے دائرہ
کھینچا کہ اس دائرہ کو میں کاٹ دوں گا اور اس طرح اس کی دل جوئی بھی ہو گئی۔
تو آخری تان حسن خلق پر ٹوٹتی ہے ہر بات کی اگر آپ کا خلق اعلیٰ درجے کا ہو، اگر آپ
حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سیکھ لیں کہ جہاں نیکی میں درجہ کمال ہے
و ہیں مجر بھی ہے۔ اور عجز سجتا بھی اس کو ہے جس کے پاس کچھ ہو جس کے پاس ہے کچھ نہیں اس
بچارے نے عجز کیا دکھانا ہے۔ ویسی ہی بات ہے جیسے کسی کے گھر میں دال پکی ہو اور وہ کہے کہ جی
خطبات طاہر جلد ۵
131
خطبہ جمعہ کے رفروری ۱۹۸۶ء
جو دال ہے وہ میں حاضر کرتا ہوں ۔ اس کو عجر تو نہیں کہہ سکتے ۔ وہ تو ہے ہی دال اس بیچارے کو اور کیا
کہیں گے سوائے اس کے کہ وہ پاگل ہو بیچارہ عجز کے شوق میں اس کا نام بگاڑ دے جیسے کہا جاتا ہے
کہ ایک دفعہ ایک غریب آدمی کسی امیر دوست کے گھر گیا تو اس نے بہت ہی اعلیٰ کھانے پکائے ہر قسم
کی خاطر مدارات کی اور جب دستر خوان پر بلایا تو نہایت ہی عمدہ قسم کے کھانوں کو سامنے پیش کرتے
ہوئے کہا کہ معاف کرو بھائی جو دال دلیہ حاضر تھا میں نے پیش کر دیا۔ یہ تو انکسار ہوا بظاہر ۔ عملاً تو یہ
انکسار نہیں ہے بلکہ دکھاوے کے رنگ میں یہ بات ہوتی ہے۔ مگر بہر حال اگر وہ اخلاص سے کی جائے
تو انکسار ہے۔ اس کے بعد اس غریب دوست نے دعوت کی اور واقعہ دال تھی اس نے سوچا کہ اتنے
اچھے کھانوں کا نام اس نے دال دلیہ رکھا تھا میں دال کو کیا کہوں؟ اس کو کیا نام دوں؟ تو اس نے دال
پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضور میرے پاس تو کچھ بھی نہیں جو گند بلا ہے وہ حاضر ہے۔ تو دال کا گند بلا
ہی بنایا جا سکتا تھا۔
تو اگر تمہارے پاس کوئی نیکی نہیں ہے تو تکبر کیا کرو گے۔ گند کا نام اس سے بڑا گندا تو نہیں
رکھ سکتے ۔ انکسار کہتے ہی اس بات کو ہیں کہ خوبی ہے اور اپنی خوبی سے چشم پوشی اسطرح کرنا کہ گویا وہ
خوبی نہیں ہے۔ سچے ہو کر جھوٹوں کی طرح تذلل دکھانا یا خدا کے پاک نبی بن کر یہ اس کے حضور یہ
عرض کرنا کہ میں تو کرم خاکی ہوں بشر کی جائے نفرت ہوں ، انسانوں کی عار ہوں ، میرے میں کچھ بھی
نہیں ہے۔
ه
لوگ کہتے ہیں کہ نالائق نہیں ہوتا قبول
میں تو نالائق بھی ہو کر پا گیا درگاہ میں بار
در ثمین صفحه : ۱۲۶)
اس کو انکسار کہتے ہیں، اس کو عجز کہتے ہیں۔ پس اپنی خوبیوں پر عجز کرو اور پھر دیکھو کہ معاشرہ
کتنی تیزی کے ساتھ سدھرنے لگتا ہے ۔ دوسرے کی بدیوں پر تکبر نہ کرو۔ اپنی کمزوریوں پر انکسار تو
دکھانا پڑتا ہی ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ جہاں تک انسانی کمزرویوں کا تعلق ہے جو شخص اپنی نیکیوں پر بھی
انکسار دکھاتا ہے اپنی کمزوریوں پر تو اس کا یہ حال ہوتا ہے کہ خدا کے حضور کٹ مرتا ہے۔ سوائے
شرمندگی اور خدا کے حضور ندامت کے آنسو بہانے کے اس کے پاس کچھ بھی نہیں رہتا۔ اور جو شخص اپنی
خطبات طاہر جلد ۵
132
خطبہ جمعہ ے فروری ۱۹۸۶ء
نیکیوں پر تکبر کرتا ہے اس کو بدیوں پر شرمندگی کی توفیق بھی نہیں ملتی ۔ ان دونوں باتوں کا آپس
میں گہرا تعلق ہے۔ ایک ایسا جوڑ ہے جس کو آپ الگ نہیں کر سکتے ۔
یا درکھیں کہ جو شخص اپنی نیکی پر متکبر ہے۔ میں پھر اس بات کو دہرا دیتا ہوں کہ اس شخص کو اپنی
کمز رویاں بسا اوقات نظر نہیں آتیں۔ اور یہ دونوں باتیں ایک دوسرے کے ساتھ گہرا تعلق رکھتی
ہیں ۔ اس کے نتیجے میں اس کو ندامت اور استغفار کی توفیق نہیں مل سکتی ۔ ندامت اور استغفار کی توفیق ۔
اسی کو ملتی ہے جو اپنی نیکیوں کے اوپر بھی انکسار دکھاتا ہے اور پھر بدیاں اگر ہوں تو اس کا تو حال ہی کچھ
نہیں رہتا بیچارے کا ۔ وہ تو پانی ہو جاتا ہے اپنے خدا کے حضور ۔
اس لئے یہ مسئلہ حل ہو گیا آج ہمارے سامنے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیوں
استغفار کرتے تھے۔ اگر آپ ایک یا دو نیکیوں پر انکساری کریں تو آپ خدا کے حضور استغفار کے لئے
ایک مزاج پیدا کر رہے ہوتے ہیں۔ اپنی کمزوریوں کے معاملے میں ۔ وہ نبی جو نبی کامل تھا، جس
کو ساری نیکیاں حاصل تھیں اور وہ بھی درجہ کمال تک حاصل تھیں۔ اس نے اس لئے سب سے زیادہ
استغفار کیا کہ وہ نیکیوں کے معاملے میں متکبر نہیں تھا بلکہ منکسر المزاج تھا۔ اور اس نے انکسار کے
اور استغفار کے پھر اور بہانے ڈھونڈے۔ اس نے یہ کہا کہ جو کچھ بھی مجھے حاصل ہے سراسر اول سے
آخر تک خدا کا فضل ہے۔ اتنا خدا کا فضل ہے کہ میرے پاس اپنا کچھ بھی نہیں رہا، مجھے بھی وہ بخشے
گا تو اپنے فضل سے بخشے گا۔ دیکھو! ایک انکسار نے پھر کتنے حسین رنگ دوسرے پیدا کر دیئے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی یہی عرض کرتے ہیں اپنے رب کے حضور ۔
یہ سراسر فضل واحساں ہے کہ میں آیا پسند
ه
ورنہ درگاہ میں تیری کچھ کم نہ تھے خدمت گزار
در ثمین صفحه : ۱۲۵)
پس معاشرے کی اصلاح شروع ہوگی تو آپ سے شروع ہوگی۔ گھروں کی اصلاح
شروع ہوگی تو مرداول ذمہ دار ہیں۔ مردوں کو قوام بننا پڑے گا۔ لیکن قوام ان معنوں میں جن
معنوں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے بیان فرمایا ہے کہ دوسرے کی اصلاح اپنی
اصلاح کے ذریعہ کریں۔ اور اپنی اصلاح کے ذریعہ دوسرے میں اس کی تاثیر جاری کریں۔ صحبت
خطبات طاہر جلد ۵
133
خطبہ جمعہ کے رفروری ۱۹۸۶ء
ہے
صالحین جس کو کہتے ہیں۔ یہ وہ تعریف ہے قوام کی ۔ کہ مرد قوام ان معنوں میں ہے کہ وہ خود صالح
بنتا ہے اور اس کی صالحیت میں تاثیر پیدا ہو جاتی ہے اور وہ تا بیر اس کے گھر میں اثر دکھاتی ہے۔
اور اس کے نتیجے میں اس کی عورت بھی خوبصورت بننی شروع ہو جاتی ہے اخلاقی لحاظ سے اور پھر اس
کی اولاد میں بھی وہ تاثیر جلوہ گر ہو جاتی ہے۔ انکسار کا دامن پکڑ لیں کسی معاملے میں تکبر نہ
کریں اگر آپ تکبر نہیں کریں گے تو آپ کے منہ سے دکھ کا کلمہ نہیں نکلے گا۔ خواہ وہ بحث ہورہی
ہو یا کوئی معاملہ آپس میں کوئی انسانی معاملہ ہو۔ ہر معاملے میں تکبر اثر انداز ہو رہا ہوتا ہے اس لئے
انکسار سیکھیں اور انکسار سیکھیں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیونکہ آپ کو درجہ
کمال حاصل تھا۔
حقیقت یہ ہے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے انکسار کا اگر صحیح مفہوم انسان سمجھ جائے تو ساری
دنیا کی دولتیں اس کو میسر آجاتی ہیں۔ بعض لوگ بیچارے انکسار کا مفہوم نہ سمجھنے کے نتیجے میں انکسار میں
بھی تکبر کر رہے ہوتے ہیں۔ اتنا دھوکہ ہے اس مسئلے میں کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے۔ ایک امیر آدمی
اپنی عمارت کا رعب جتانے کے لئے کہتا ہے کہ جی میرا معمولی سا گھر ہے۔ پس چھوٹی سی کٹیا ہے آپ
تشریف لائیں۔ میرے گھر میں اور انکسار نہیں ہورہا ہوتا۔ مراد یہ ہوتی ہے کہ دیکھو جی میری چھوٹی سی
کٹیا دیکھو گے تم بڑے بڑے لوگوں کے محلوں سے بھی افضل ہے۔اپنے کوکھانے جب وہ
برا بھلا کہتا ہے بظاہر تو وہ بھی انکسار کی وجہ سے نہیں بلکہ دکھاوے کا ایک رنگ ہے، ایک برتری کے
اظہار کا ایک طریق ہے۔ اس لئے عجیب بات ہے کہ ہمارے تو انکسار میں بھی تکبر پایا جاتا ہے۔ جب
معاشرے بگڑتے ہیں تو یہ حال ہو جاتا ہے بیماریوں کا۔
اس لئے حکمت کے ساتھ آنکھیں کھول کر معاملہ کریں۔ بہت ہی بڑی ذمہ داری ہے
جماعت احمدیہ کی کہ نہ صرف اخلاق پیدا کریں بلکہ اخلاق کو مکارم تک پہنچا ئیں اور مکارم سے آگے
بڑھا کر مکارم اخلاق کو بھی زینت بخشیں۔ اگر ہم ایک با اخلاق جماعت بن جائیں جو سچے معنوں میں
با اخلاق ہو جن اخلاق کی بنیاد تقویٰ پر ہوتی ہے ، حکمت پر ہوتی ہے۔ تو پھر دیکھیں کہ آپ کے
دوسرے کام کتنے آسان ہو جاتے ہیں۔
سب سے پہلے تو اس کا اجر آپ کو اپنے گھروں میں ملنا شروع ہو جائے گا۔ وہ گھر جو جہنم
خطبات طاہر جلد ۵
134
خطبہ جمعہ ے فروری ۱۹۸۶ء
بنے ہوئے ہیں ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لئے وہ جنت بن جائیں گے۔ بے وجہ لڑنا ، بے وجہ
ایک دوسرے کو گالیاں دینا، دکھ دینا ، طعنے دینا ، مصیبت پڑی ہوئی ہے دونوں فریق کو ، نہ طعنے دینے
والا خوش نہ وہ خوش جس کو طعنے دیئے جارہے ہیں۔ خواہ مخواہ گھر ٹوٹ رہے ہیں، جہنم کا نظارہ
ہے۔ گھر تو تسکین کے لئے ہوتے ہیں۔ ان گھروں میں اپنے حسن خلق کے ذریعہ جنتیں پیدا کریں۔
اگر یہاں کی جنت نصیب نہ ہوئی تو وہاں کی جنت کے خواب بالکل جھوٹے نکلیں گے۔ یہ میں آپ
کو بتا دیتا ہوں۔ وہ معاشرے کی جنت جس کو ایک نبی دنیا میں پیدا کرنے کے لئے آتا ہے وہ پہلے اس
دنیا میں اس کو نصیب ہوتی ہے پھر آخرت میں جا کر نصیب ہوتی ہے۔جنتان کا جو وعدہ ہے وہ انہی
معنوں میں ہے کہ ہر مومن کے لئے دو قسم کی جنتیں ہیں۔ ایک اس دنیا میں وہ جنت جو وہ اپنے ہاتھ
سے بنارہا ہوتا ہے اور پھر ایک وہ جنت جو خدا اسے اس دنیا میں عطا کرتا ہے۔ بے انتہا بڑھا چڑھا کر
اس کو اس پہلے کی جنت سے کوئی بھی نسبت باقی نہیں رہتی ۔
اس لئے اپنے معاشرے کو حسین بنائیں ۔ ایک پھل تو آپ کو اسی وقت ملنا شروع ہو جائے
گا اور دوسرا پھل آپ کو یہ ملے گا کہ بڑی عظیم قوت آپ میں مقناطیسی رنگ کی پیدا ہوگی ۔ حسین
معاشرے کی طرف اردگرد کا معاشرہ کھتا چلا آتا ہے آپکی تبلیغ میں عظمت پیدا ہو جائے گی، آپ کی کا
بات میں ایک رفعت پیدا ہوگی ، بلندی پیدا ہو گی اور آپ اپنے ماحول کو بھینچ کر تیزی کے ساتھ احمدیت
میں جذب کرنے لگیں گے اور اپنی ان ذمہ داریوں کو ادا کریں گے جو آج آپ کے کندھوں پر ڈالی گئی
ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:
ابھی نماز جمعہ کے بعد عصر کی نماز جمع ہوگی اور اس کے بعد انشاء اللہ دو نماز جنازہ غائب
پڑھائی جائیں گی۔ ایک تو فاطمہ بیگم حضرت سیٹھ محمد عبداللہ الہ دین کی صاحبزادی جو ہندوستان میں
رہتی تھیں حیدر آباد دکن میں ۔ وہاں سے تشریف لائیں ہوئی تھیں اپنے عزیزوں سے ملنے کے لئے
لاہور۔ وہاں ان کا انتقال ہو گیا ۔ اپنے بزرگ باپ کی طرح بہت ہی نیک خو، نیک خلق ، عبادت
گزار اور تقومی شعار خاتون تھیں ۔
اور دوسرا نماز جنازه عبدالرحیم صاحب ماریشس والے کہلاتے تھے، یہاں انگلستان
خطبات طاہر جلد ۵
135
خطبہ جمعہ ے فروری ۱۹۸۶ء
جماعت کے اولین کارکنوں میں سے ہیں۔ جب میں انگلستان میں کچھ عرصے کے لئے تعلیم کے لئے
آیا تھا تو اس وقت عزیز دین صاحب اور یہ عبدالرحیم صاحب یہی روح رواں ہوا کرتے تھے یہاں
جماعت میں اور کھانا پکانا راتوں کو اٹھ کر عیدوں وغیرہ کے موقع پر ، ان کاموں میں یہ دونوں بہت پیش
پیش ہوا کرتے تھے۔ یہ ماریشس گئے تھے عزیزوں سے ملنے کے لئے ۔ پہلے بھی دل کے مریض تھے
لیکن وہاں بیماری عود کر آئی اور وہاں وفات ہو گئی اچانک ۔ ان کا لندن کی جماعت پر خاص حق ہے اس
لئے ان کی بھی نماز جنازہ غائب ہوگی۔