ہر اک نیکی کی جڑیہ اتقا ہے موصیان و چندہ دہندگان کو تقویٰ کی نصیحت
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے تقویٰ کو ہر نیکی کی بنیادی جڑ اور روحانی زندگی کے استحکام کا سرچشمہ قرار دیتے ہوئے تفصیلی نصیحت فرمائی۔ حضور نے واضح فرمایا کہ خدا تعالیٰ سے معاملات صاف رکھنا بندوں کے ساتھ معاملات کی درستگی کی بنیاد ہے۔ بعد ازاں آپ نے چندہ دہندگان اور بالخصوص اصحاب وصیت کو اپنی آمد اور مالی قربانیوں میں دیانت داری اور تقویٰ پر قائم رہنے کی تلقین فرمائی اور خدا پر توکل کے روحانی و مادی برکات بیان فرمائے۔
موضوعات: تقویٰ، نیکی کی جڑ، مالی قربانی، وصیت، توکل علی اللہ، قرآن کریم
خطبات طاہر جلد ۵
173
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۸۶ء
66
ہراک نیکی کی جڑ یہ انتقا ہے
موصیان و چندہ دہندگان کو تقوی کی نصیحت
( خطبه جمعه فرموده ۲۸ فروری ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت فرمائی:
وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ
لَا يَحْتَسِبُ وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ
بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا
پھر فرمایا :
( الطلاق : ۴۳)
حضرت اقدس مسیح موعو علیہ الصلوۃ والسلام ایک نظم لکھ رہے تھے جس کا موضوع تھا تقویٰ
جب آپ اس مصرعہ پر پہنچے کہ ہراک نیکی کی جڑیہ اتقاء ہے تو معا الہام ہوا ”اگر یہ جڑ رہی سب کچھ
رہا ہے“ ( تذکرہ صفحہ : ۳۳۴) اور بھی بعض حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ایسے اشعار
ہیں جن میں ایک مصرعہ آپ نے کہا تو دوسرا اللہ تعالیٰ نے فرمایا ۔ یہ ایک بہت ہی گہری حکمت کی بات
ہے کہ تقویٰ کی جڑا گر رہے تو سب کچھ رہا ہے۔
قرآن کریم اس مضمون کو یوں بیان فرماتا ہے اَصلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ
(ابراہیم: ۲۵) کہ مومن کی زندگی کا پاکیزہ درخت کلمہ طیبہ ایسا ہوتا ہے کہ اس کی جڑ زمین میں بہت گہری
خطبات طاہر جلد ۵
174
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۸۶ء
پیوستہ ہوتی ہے و فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ اور اس کی شاخیں آسمان تک پہنچتی ہیں۔ اس میں ثابت
کی تصویر کھینچی گئی ہے وَ فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ کہہ کے ۔ امر واقعہ یہ ہے کہ درخت کی جڑیں جتنی گہری
اور مضبوط ہوں اسی نسبت سے اس کی شاخیں بلند ہو سکتی ہیں، اس کا تنا اونچا ہو سکتا ہے ۔ وہ درخت
جن کی جڑیں سطحی ہوں وہ بہت اونچا قد اختیار نہیں کر سکتے اور اگر کسی اونچائی تک پہنچ بھی جائیں
تو ہوا کے معمولی تھیڑے سے ہی وہ اکھڑ جاتے ہیں ۔ ثابت کہہ کر یہ بیان فرمایا کہ اتنی گہری ،
اتنی گہری کہ وہ مومن کے وجود کا درخت اگر آسمان تک بھی بلند ہو جائے اور آسمان سے اس کی
شاخیں باتیں کرنے لگیں تب بھی وہ جڑ نہیں ہلتی اور وہی تقوی کی جڑ ہے۔ تقویٰ کی جڑا گر مضبوط ہو
اور گہری ہو تو مومن کی ساری روحانی زندگی کی نشوو نما اسی پر مبنی ہے۔ اس کے وجود کا استحکام اس پر
مبنی ہے ابتلاؤں سے بچنے کا گراسی میں واقعہ ہے کیونکہ ابتلا مثال تو ایسی ہے جیسے زلزے
آئیں اور آندھیاں چلیں تو وہ درخت جن کی جڑیں کمزور ہوتی ہیں وہ اکھڑ جایا کرتے ہیں۔ پس
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جب خدا تعالیٰ نے الہا ما فرمایا کہ اگر یہ جڑ رہی سب کچھ
رہا ہے تو اس میں سب کچھ بیان کر دیا جس کو معلوم کرنے کی ایک مومن کو حاجت ہو سکتی ہے۔
اس مضمون کا زندگی کے ہر شعبے سے تعلق ہے۔ صبح سے لے کے رات تک اور رات سے صبح
تک ایک انسان کی زندگی پر جتنے بھی لمحات گزرتے ہیں ان سب لمحات میں یہ مضمون کسی نہ کسی رنگ
میں یا جلوہ دکھا رہا ہوتا ہے یا نا کام ہو کر انسان پر کوئی داغ لگا رہا ہوتا ہے۔ اور کوئی زندگی کا ایسا لمحہ
نہیں جس کا اس مضمون سے تعلق نہ ہو۔ کوئی انسانی دلچسپی کا شعبہ ایسا نہیں جس کا اس مضمون سے تعلق
نہ ہو۔ مثلاً لوگ جو کثرت سے مالی معاملات میں لین دین میں جھگڑوں کے متعلق مجھے لکھتے ہیں۔ اس
کا ایک علاج تو یہ ہے کہ قضاء کی طرف معاملہ کو پیش کیا جائے ۔ امور عامہ سے یہ کہا جائے ، کہ وہ
سمجھوتہ کرانے کی کوشش کرے۔ ناظر صاحب اصلاح وارشاد کو لکھا جائے امیر جماعت کو توجہ دلائی
جائے مگر یہ سارے علاج سطحی ہیں ۔ لازما جڑ میں کوئی کمزوری ہے ۔ لازماً کوئی بیماری ایسی ہے جس
کا جڑ سے تعلق ہے اور وہ راز ہم پر کھلا کہ وہ تقویٰ کی جڑ ہے جس میں کوئی کمزوری پیدا ہوئی ہے جس
کے نتیجہ میں شاخیں بیماری دکھانے لگی ہیں ۔ پس یہ علاج بھی سطحی ہیں جو میں نے بیان کئے جب تک
ہم جڑ کی طرف توجہ نہ کریں اور گہرا اتر کر اس بیماری کو وہاں دور نہ کریں اس وقت تک ہم حقیقت میں
خطبات طاہر جلد ۵
175
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۸۶ء
جماعت کی مالی امور میں اصلاح کی ذمہ داریوں کو ادا نہیں کر سکتے۔
اس مضمون پر جب میں نے غور کیا تو مجھے یہ معلوم ہوا کہ یہاں بھی درجہ بدرجہ جڑ کی بیماریاں
بھی مختلف مقامات پہ پھیلی پڑی ہیں۔ جڑ میں بھی کچھ سطحی بیماریاں ہیں کچھ نسبتا گہری کچھ اور گہری
اور جو سب سے گہری جڑ کی بیماری ہے وہ ہے خدا تعالیٰ سے اپنے مالی معاملات کو صاف نہ رکھنا ۔جس
طرح بعض دفعہ انسان سے مضمون چلتا ہے خدا تک پہنچتا ہے۔ اس طرح الٹ کر بعض دفعہ خدا سے
مضمون چلتا ہے اور انسان تک پہنچتا ہے۔ آنحضرت ﷺ نے فرما یا مَنْ لَّمْ يَشْكُرِ النَّاسَ لَمْ
يَشْكُرِ الله ( ترندی کتاب البر والصلہ حدیث نمبر : ۱۸۷۷) جس نے بندے کا شکر ادا نہ کیا ، جس کا دل
شکر گزار نہیں ہے اپنے ہم جنسوں کے لئے وہ اللہ کا بھی شکر ادا نہیں کر سکتا۔ تو دیکھیں انسان سے بات
چلی اور خدا تک پہنچی ۔ اس کے برعکس یہ بھی ہوتا ہے کہ جو خدا کا حق رکھتا ہے مال میں اور خدا سے
معاملہ صاف نہیں کرتا۔ وہ بندوں سے بھی معاملہ صاف نہیں کر سکتا یہ ناممکن ہے کہ کوئی شخص خدا تعالیٰ
کے ساتھ اپنے مالی معاملات صاف اور سیدھے نہ رکھے اور بندوں کے ساتھ سیدھے رکھے۔اس کے
برعکس یہ ہو سکتا ہے کہ بعض انسان اتنے گہرے بیمار نہ ہوں تقویٰ کے لحاظ سے کہ وہ بندوں کا حق بھی
ماریں اور خدا کا بھی ماریں۔ وہ سمجھتے ہیں بندوں کے ساتھ تھوڑی سی بد دیانتی میں کوئی حرج نہیں، کبھی
کبھی اگر حق مار بھی لیا جائے تو کیا فرق پڑتا ہے لیکن خدا کے معاملے میں وہ سیدھا ہوتے ہیں۔ یہ نیکی
ہو سکتا ہے ان کو بچالے اور آگے بڑھیں اور پھر بالآخر بندوں سے بھی معاملات کو ٹھیک کر لیں ۔ چنانچہ
ایسے بعض معاملات میرے ذہن میں ہیں جہاں لوگوں سے تو مالی معاملات میں جھگڑے کئے
اور اگر ممکن ہوا تو کچھ نہ کچھ حق دبایا گیا لیکن بعض لوگ اپنے چندوں میں صاف تھے۔ لیکن اس کے
برعکس عموماً یہ شکل بہت زیادہ دکھائی دیتی ہے کہ جو خدا تعالیٰ کے ساتھ مالی معاملات میں صاف نہ ہو وہ
بندوں کے معاملہ میں بالکل بے پرواہ ہو جاتا ہے یا اس کی صفائی محض دکھاوے کی صفائی ہوتی ہے۔
جب اس پر ابتلاء آتا ہے تو لازماً ٹھو کر کھاتا ہے۔ یہ بسا اوقات دیکھنے میں آیا ہے تو چونکہ خدا تعالیٰ نے
ہماری توجہ اس طرف مبذول فرمائی کہ تقویٰ کے مضمون میں جڑ تک اتر و تقویٰ ہی تقویٰ جڑ ہے اور
ہر معاملے کی تہہ تک پہنچ کر اس کی جڑ کو تلاش کرو۔ اگر جڑ رہ جائے تو پھر سب کچھ رہ جاتا ہے ۔ تو یہ
مضمون شعبه به شعبه اسی طرح یہی شکل اختیار کرتا چلا جائے گا۔
خطبات طاہر جلد ۵
176
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۸۶ء
جب ہم مالی معاملات میں تقویٰ کی بات کریں گے تو پہلے خدا سے بندے کے معاملہ کی
بات کریں گے پھر بندوں سے بندے کے آپس کے معاملات کی بات کریں گے۔ اس پہلو سے
میں غور کر کے جماعت کے سامنے آج دو تین باتیں رکھنا چاہتا ہوں ۔ ان معاملات میں اگر جماعت
تقویٰ کے اعلیٰ معیار کو حاصل کرے تو مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ بندوں کے حقوق میں بھی
غیر معمولی طور پر نمایاں اصلاح کی صورت پیدا ہوگی ۔ انشاء اللہ تعالیٰ
چندوں کے متعلق میں نے سپین کے خطبہ میں یہ ایک عام اعلان کیا تھا کہ وہ لوگ جو بعض
مالی مشکلات کی بناء پر شرح کے ساتھ چندہ ادا نہیں کر سکتے ان کو چاہئے کہ وہ مجھے لکھ کر جماعت کی
معرفت خواہ اکٹھی فہرستیں آجائیں ضروری نہیں کہ ہر ایک الگ الگ مجھے لکھے بہر حال اعلان یہ کیا تھا
کہ وہ مجھے لکھ کر بتا دیں کہ ہماری شرح تو یہ بنتی ہے مگر ہم فلاں فلاں مجبوری کے باعث شرح کے
مطابق چندہ ادا نہیں کر سکتے اور اس معاملہ کو تشہیر نہیں دی جائے گی اور بصیغہ راز معاملہ رکھا جائے
گا اور میرے نزدیک ایسے لوگ بری الذمہ ہو جائیں گے کیونکہ حسب حالات توفیق کے مطابق مالی
قربانی اصل قربانی ہے اور خدا تعالیٰ یہ تقاضا ہی نہیں کرتا بندے سے کہ اپنی توفیق سے بڑھ کر وہ
خدا کے حضور کچھ پیش کرے ۔
چندہ عام کا جہاں تک تعلق ہے میرا یہ اعلان تھا کہ چونکہ مجھے اختیار ہے کہ چندہ عام کی شرح حسب
حالات کم کر دوں اس لئے وہ میں کم کر سکتا ہوں لیکن جہاں تک وصیت کا تعلق ہے وصیت کی شرح اللہ
تعالیٰ کے ارشاد کے مطابق ، خدا تعالیٰ کی راہنمائی میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مقرر
فرمائی ہے اور امام وقت وہ ہیں میں تو ان کا ایک ادنی غلام ان کی نیابت کرنے والا ہوں اس لئے اس
میں مجھے قطعاً کوئی اختیار نہیں ۔ موصی کے اگر مالی حالات خراب ہوتے ہیں اور وہ شرح کے مطابق
چندہ نہیں دے سکتا تو اس کے لئے آسان بات یہ ہے کہ وہ وصیت منسوخ کرائے ۔ اور اس میں کوئی
گناہ نہیں ۔ ایک آدمی نیک نیتی سے وصیت کرتا ہے فیصلہ کرتا ہے کہ میں خدا کی راہ میں ہمیشہ جو کچھ
بھی مجھے خدا عطا فرمائے گا دسواں حصہ واپس کرتا چلا جاؤں گا۔ کسی موقع پر پہنچ کر اس کا حقوق
العباد پر اثر پڑتا ہے اور خدا ہی کے حکم کے مطابق وہ یہ عرض کر سکتا ہے کہ اب میرے حالات اجازت
نہیں دیتے اس لئے میں مجبور ہوں کہ اس وصیت کو ختم کروں لیکن جب تک کوئی موصی ہے اس
خطبات طاہر جلد ۵
177
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۸۶ء
کو قطعاً کوئی حق نہیں کہ خدا کی طرف سے عطا کردہ آمد کچھ اور ہو اور وصیت رکھتے ہوئے وہ پھر دسویں
حصے سے جو کم از کم شرح ہے اس سے کم دے رہا ہو اور یہ سمجھ رہا ہو کہ جماعت کے علم میں چونکہ بات
نہیں آئی اس لئے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جماعت کو تو وہ دے ہی نہیں رہا وہ تو خدا کو دے رہا
ہے اور خدا کی تو لمحہ لمحہ اس کے حال پر نظر ہوتی ہے ۔ دینے والا وہ ہے اس سے کس طرح
چھپا سکتا ہے۔ کہا جاتا ہے دائیوں سے کس طرح بدن کے راز چھپ سکتے ہیں۔ دائیوں سے بہت بڑھ
کر خدا جو قادر مطلق ہے اور خالق ہے اور عالم الغیب ہے اور عالم الشہادۃ ہے اور سمیع و بصیر ہے اس
سے کیسے بندے کے راز چھپ سکتے ہیں ۔ اس لئے جب بھی انسان ایسے معاملات میں تقویٰ سے
گرتا ہے جن معاملات میں کسی پہلو سے اس کا کوئی اختیار نہیں تو وہیں وہ خدا کی پکڑ کے نیچے آجاتا ہے
اس کے سارے معاملات بے برکت ہو جاتے ہیں ۔ بعض بدیاں گھن کی طرح ح دوسری نیکیوں کو کھانے
لگتی ہیں اور یہ ایک بہت ہی خطرناک زہر ہے جو جڑ کا کچھ بھی باقی نہیں رہنے دیتا۔اس لئے ان
چیزوں کو معمولی نہ سمجھیں۔ خدا تعالیٰ کے معاملہ میں سب سے پہلے سیدھا ر ہیں سیدھا ہونے کی کوشش
کریں اور اپنے نفس سے کھل کر بات کیا کریں۔ بعض دفعہ انسان کو دوسرے کی بجائے اپنے نفس سے
کھل کر بات کرنی ہوتی ہے۔ بسا اوقات ایک انسان جرم میں آگے بڑھتا ہے اس لئے کہ وہ اپنے
نفس سے شرماتا ہے اور آنکھ نہیں ملاتا اور اپنے نفس کی آواز کی طرف متوجہ نہیں ہوتا اور کھل کر اس سے
معاملہ طے نہیں کرتا کہ میں کیا کر رہا ہوں اور کیوں کر رہا ہوں ۔ مجھے کرنا چاہئے یا نہیں کرنا چاہئے ۔
لیکن بعض اوقات اپنے نفس کے ساتھ خوب کھلے ہوتے ہیں جس طرح بعض دوسرے انسانوں سے
کھل کر معاملہ طے کرتے ہیں ان کو عادت ہوتی ہے وہ اپنے نفس سے ایک ذہنی گفتگو کرتے ہیں اور
خوب کھنگال کر چیزوں کو صاف ستھرا سامنے لا کر دیکھتے ہیں۔ تو اپنے نفس سے ایسے شخص کو کھل کر بات
کرنی چاہئے کہ میں اگر اس لائق نہیں ہوں تو مجھے چھوڑ دینا چاہئے بجائے اس کے کہ میں زیادہ نیکی
کے شوق میں جو ہاتھ میں آیا ہوا ہے اس کو بھی ضائع کردوں کتنی بیوقوفی کی بات ہے، مجھے
تھوڑے پر راضی رہنا چاہئے جتنی نیکی کی مجھے توفیق ہے اتنے اس نیکی کے اندر رہوں اور اسی
پر خدا کا شکر کروں اور اس سے زیادہ کی توقع رکھوں اور زیادہ مانگوں۔ یہ ہے اصل حکیمانہ طرز
جو خدا تعالیٰ سے بھی اختیار کی جاتی ہے تو فائدہ ہوتا ہے، بندوں سے بھی اختیار کی جاتی ہے تو فائدہ
خطبات طاہر جلد ۵
178
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۸۶ء
ہوتا ہے۔ ورنہ ایسے چندے جن کی جڑ میں بد دیانتی داخل ہو چکی ہو، بندے اور خدا کے معاملہ کے اندر
بگاڑ آگیا ہو وہ باقی سارے مال کی نیکی کو ضائع کر دیتے ہیں۔
چنانچہ قرآن کریم نے ہمارے سامنے یہ اصول کھول کر رکھا
لَنْ يَنَالَ اللهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِنْ يَنَالُهُ
التَّقْوَى مِنْكُمْ
(الج : ۳۸)
کہ تم جو قربانیاں پیش کرتے ہو۔ اللہ تعالیٰ کو تو نہ ان کا خون پہنچتا ہے نہ ان کا گوشت
پہنچتا ہے۔ یعنی جہاں تک مادی حصہ کا تعلق ہے خدا تعالیٰ تک کچھ بھی منتقل نہیں ہوتا ۔ ہاں تقویٰ تم سے
خدا کو پہنچتا ہے۔
پس اگر خدا کے حضور انسان تھوڑا پیش کر سکتا ہے اور تقویٰ کے ساتھ وہ پیش کیا جاتا ہے تو اس
کی بہت قدر ہے اور تقویٰ روپوں میں نہیں گنا جایا کرتا۔ تقویٰ کے ماپنے کے پیمانے بالکل مختلف
ہیں ۔ اس سے یہ راز بھی ہمیں معلوم ہوا کہ جب ہم خدا کے حضور پیش کرتے ہیں اور اگر ہمیں توفیق ہے
ہے
ایک کروڑ روپیہ دینے کی اور اگر ہم ایک لاکھ پیش کرتے ہیں تو جہاں تک دنیا کا پیمانہ ہے تو بہت بڑی رقم
پیش کی گئی ہے لیکن جہاں تک خدا تعالیٰ کا پیمانہ ہے ۱۰۰ را تقویٰ اس کو پہنچا جتنا تقویٰ اس
کو پہنچنا چاہئے تھا اس کے مقابل یعنی امر واقعہ یہ ہے کہ تقویٰ کے پیمانے اس رنگ میں دیکھے جاتے ہیں
حسب توفیق اور حسب نیت اور پھر اسی طرح ہی نہیں دیکھے جاتے اور بھی بہت سے اس کے پہلو ہیں جن
پر بندے کی نظر پہنچ ہی نہیں سکتی۔ کس قدر محبت تھی اس پیش کرنے میں ۔ کیا کیا قربانیاں شامل تھیں
جذبات کی اس قربانی کو پیش کرنے میں ۔ پیار اور تقدس کے کیا کیا پہلو اس میں شامل تھے۔ عجز کے ۔
کتنے پہلواس میں شامل تھے ، قربانی کے بعد کا طرز عمل کیا تھا۔ مثلاً یہ بعد والا پہلو جو ہے یہ ساری
باتیں تقویٰ کے مختلف پہلو ہیں جو ہر نیکی پر اثر انداز ہور ہے ہوتے ہیں، ہر نیکی کوگھیرے ہوئے ہوتے
ہیں اور کسی ایک پہلو میں بعض دفعہ کمزوری ہو جائے تو اس پہلو سے دشمن داخل ہو جاتا ہے اور سب
گھر کا مال لوٹ کے لے جاتا ہے۔ بعد کے پہلو کے لحاظ سے بعض لوگ خدا کی خاطر قربانی کرتے
ہیں اور بعد میں اگر نظام جماعت ان کے خلاف کوئی ایکشن لے کسی معاملہ میں تو وہ پھر گنانا شروع
کر دیتے ہیں کہ ہم نے تو خدا کی راہ میں یہ کیا تھا اور پھر یہ کیا تھا، یا بچے پھر گناتے ہیں کہ ہمارے
خطبات طاہر جلد ۵
179
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۸۶ء
ماں باپ نے تو اتنی اتنی قربانیاں دی تھیں اور آج ہمارے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے۔ قربانیاں دی
تھیں تو خدا کے حضور پیش کی تھیں تمہارا تقویٰ خدا کو پہنچ گیا اگر کچھ تھا تو باقیوں سے کیا مانگ رہے
ہو اب تم ۔ باقیوں کے معاملے میں تو صرف یہ دیکھا جائے گا کہ اگر تم مستحق تھے کسی اچھے سلوک کے
اور انہوں نے نہیں کیا تو قطع نظر اس کے کہ تم نے قربانیاں دی تھیں یا نہیں دی تھیں تم سے بدسلوکی
کرنے والا خدا کا مجرم ہے۔ اور اگر تم مستحق نہیں تھے اور جو سلوک کیا گیا وہ بدسلوکی نہیں بلکہ درست
سلوک تھا۔ تو چاہے تم نے کروڑوں قربانیاں دی ہوں ہرگز ایسا شخص خدا کے حضور مجرم نہیں ٹھہرتا۔ تو
بعد میں بِالْمَنِ وَالْآڈی (البقرہ: ۲۶۵) کا جو مضمون خدا نے ہمیں بتایا وہ عمل کر رہا ہوتا ہے یعنی بعض
دفعہ من کے ذریعہ احسان جتا کر لوگ اپنی قربانیوں کو ضائع کر رہے ہوتے ہیں بعض دفعہ دکھ کی بات
کہہ کر طعن و تشنیع کے ذریعہ اپنی قربانیوں کو ضائع کر رہے ہوتے ہیں۔ تو تقویٰ کے مضمون کو اگر آپ
سمجھیں تو آپ اپنی ہر قربانی پر نگران ہو جائیں گے ہر پہلو سے اس کی حفاظت کریں گے۔ جس طرح
ایک مرغی اپنے بچوں کی حفاظت کرتی ہے اس طرح آپ اپنی ہر قربانی کی حفاظت کریں گے۔ تا کہ
خدا تک جو کچھ بھی ہے اگر وہ کم ہے تب بھی اور زیادہ ہے تب بھی پورے کا پورا پہنچے اور صحیح حالت میں
پہنچے۔ تو بہر حال بعض لوگ بد قسمتی سے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ چھپا سکتے ہیں ان باتوں کو۔
اور پھر آگے یہ مضمون پھیلتا ہے تو ہر شخص کے پیمانے میں جا کر الگ الگ شکلیں بنا لیتا
ہے۔ بعض موصی میں نے دیکھے ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ خدا کو حق دیں جہاں
شک کا معاملہ دیکھتے ہیں وہاں وہ خدا کے خانے میں زیادہ ڈال دیتے ہیں ۔ اپنے خانے میں کم ڈالتے
ہیں اور یہ ایک تقوی کی طرز عمل ہے جو زندگی کے ہر معاملہ میں ان کے ساتھ چلتی ہے۔ کئی ایسے وصیت
کے معاملات میرے سامنے آتے ہیں کہ ایک شخص نے اپنی پوری جائیداد دے دی یعنی اس کی قربانی
جتنا بنتا تھا وہ ادا کر دی اور اس کے بعد وہ جائیداد بیچی تو قیمت زیادہ ملی دفتر وصیت ان کو لکھتا ہے کہ آپ
ایک دفعہ جائیداد کی قیمت دے بیٹھے ہیں اب مزید آپ پر کوئی ذمہ داری نہیں وہ کہتے ہیں نہیں ہم نے
جب قیمت ادا کی تھی اس وقت دس ہزار کی جائیداد تھی اب بیچی ہے تو بارہ ہزار میں بکی ہے ۔ اس
دو ہزار پر آپ وصیت لیں اور پھر دے کر چھوڑتے ہیں۔ دس دفعہ مال تجارت کے چکر میں داخل
ہو تو دس دفعہ وہ اس کی وصیت ادا کرتے چلے جاتے ہیں اور یہ خوف رہتا ہے کہ کہیں اب بھی ہم نے
خطبات طاہر جلد ۵
180
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۸۶ء
کوئی خدا کا مال اپنے مال میں نہ رکھ لیا ہو اور اس کے باوجود وہ یہ نہیں سمجھتے کہ انہوں نے کوئی ایسی عظیم
الشان نیکی کر دی ہے کہ ساری عمر اب جماعت پر احسان قائم رہے گا۔ ایسے لوگ انکسار میں بھی زیادہ
ہوتے ہیں اور یہی تقویٰ کی خاص نشانی ہے۔ تقوی کی پہچان میں سے یہ ایک پہچان ہے کہ ہر وہ نیکی
جو تقویٰ کے ساتھ کی جائے اس کے ساتھ تکبر نہیں آتا۔ ہر وہ نیکی جو تقویٰ سے عاری ہواس
میں ا لازماً تکبر داخل ہو جاتا ہے۔ اور یہ اس کی تباہی کی پہلی نشانی ہے۔
بہر حال اس کے مقابل پر ایسے لوگ بھی دیکھنے میں آتے ہیں کہ جہاں شک کا پہلو ہو وہ
اپنے حق میں فیصلہ کرتے ہیں۔ اور اس کے درمیان درمیان بہت سی شکلیں بنتی ہیں جن کو ہم نے کئی
دفعہ قانون کی صورت میں واضح کرنے کی کوشش کی لیکن اتنی مشکلات ہیں ان باریکیوں کو تہہ کرنے کہ
بڑے بڑے صاحب تدبر اور صاحب فکر لوگ ، زندگی کے ہر شعبہ کا تجربہ رکھنے والے وکلاء اور تجار
اور زمیندار اور نوکری پیشہ اور حکومت کے ملازمین ہر قسم کے لوگ ، انشورنس کے ماہرین مختلف علوم کے
ماہرین وہاں اکٹھے کئے گئے اور بعض دفعہ دو دو سال کمیٹیوں نے غور کیا اور بالآخر اپنی شکست تسلیم
کرتے ہوئے ادھوری رپورٹ پیش کر دی کہ اتنی مختلف شکلیں ہیں انسانی زندگی کی کہ کسی ایک قانون
کے ذریعہ قطعی طور پر یہ واضح کرنا ممکن ہی نہیں ہے کہ فلاں معاملے میں مکان اگر تمہارا اپنا ہے تو وصیت
کس طرح ادا کرو، اگر تم گورنمنٹ کے مکان میں رہتے ہو تو کس طرح ادا کر وٹیکس دیتے ہو تو
کس طرح ادا کرو، انشورنس دیتے ہو تو کس طرح ادا کر وہ کسی کمپنی نے تمہیں بعض سہولتیں دی
ہوئیں ہیں تو کس طرح ادا کرو، کسی نے نہیں دی ہوئیں تو کس طرح ادا کرو، بے شمار زندگی کے
معاملات کی شکلیں ہیں جو ادلتی بدلتی رہتی ہیں ۔ زمینداروں کی آمدنیوں کے حساب مختلف
ہیں، تاجروں کی آمدنیوں کے حساب مختلف ہیں ان سارے معاملات کو قانون کے تابع لا کر وضاحت
کے ساتھ جماعت کے سامنے نہیں رکھا جا سکتا کہ جس کے بعد ہر موصی کہہ سکے کہ ہاں اب مجھے علم
ہو گیا ہے اور چونکہ یہ ممکن نہیں ہے کوشش کی بھی جائے تو ادھوری ہوتی ہے اس لئے درمیان میں
آکر پھر تقویٰ اپنے مناظر دکھاتا ہے ۔ ہر آدمی اپنے تقویٰ کے مطابق فیصلے کر رہا ہوتا ہے اور ہر فیصلہ
ایک دوسرے سے الگ ہوتا چلا جاتا ہے ۔ اور بعض دفعہ وہ ایسی زمین میں رہتے ہیں کہ جہاں نظام
معلوم ہونے ہونے کے باوجود باوجود ہاتھ ہاتھ نہیں ڈال سکتا لیکن چونکہ آنحضرت ﷺ نے یہ ایک قانون
جماعت
صلى الله
خطبات طاہر جلد ۵
181
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۸۶ء
ہمارے سامنے رکھا کہ خدا کی چراگاہوں کے اتنا قریب نہ جایا کرو یعنی سرحدوں کے قریب کہ
آخر ٹھوکر لگے اور تم سرحد پار کر جاؤ اور خدا کی زمین میں منہ مارنے لگو۔ تو کچھ دیر تک تو وہ جرات
اختیار کرتے کرتے سرحد کے قریب ہونے لگ جاتے ہیں۔ مشکوک معاملات میں اپنے حق میں فیصلے
کرنے لگ جاتے ہیں اور کچھ دیر کے بعد پھر پر لی طرف کا گھاس نرم و نازک اور سرسبز جو نظر آتا ہے تو
برداشت نہیں ہو سکتا پھر وہاں بھی منہ جانا شروع ہو جاتا ہے۔ پھر قدم داخل ہوتے ہیں پھر خدا کی
زمین اپنی زمین بن جاتی ہے۔
تو اس قسم کے جو معاملات ہیں ان میں بھی ایسی حد تک پہنچ کر پھر خدا سے بددیانتی کی
باتیں ہونی شروع ہو جاتی ہیں اور پھر وہ سمجھتے ہیں کہ اب کوئی فرق نہیں پڑتا یہ ہمارے نفس کا فیصلہ یہی
ہے چنانچہ ایسے امور کئی دفعہ جب سامنے آتے ہیں تو انسان کو بڑی تکلیف ہوتی ہے بڑا سخت صدمہ
پہنچتا ہے کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ انسان خدا سے اپنے معاملات چھپانے کی کوشش کر رہا ہو۔
بعض موصی ایسے ہوتے ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے بڑی بڑی جائیدادیں دی ہیں اور وہ جب
وصیت کی تھی اس وقت انہوں نے تو تھوڑی جائیداد لکھوائی ہوتی ہے اس لئے وہ ان جائیدادوں
کو بلا تکلف اپنے عزیزوں اور اقرباء میں تقسیم کرتے چلے جاتے ہیں اور بہانہ یہ ہوتا ہے کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو یہ فرمایا ہے کہ مرنے کے بعد جو چھوڑو گے اس پر صرف وصیت ہے اس
لئے ٹھیک ہے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ حالانکہ یہ بھول جاتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کی
بات کو ساری جماعت کی مجلس شوری نے سمجھنے کی کوشش کی اور خلیفہ وقت نے ان تشریحات
پر صادر کیا ہوا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے فرمودات کی ایک تشریح پر جماعت
اکٹھی ہو چکی ہے ، اس سے اگر تمہیں اختلاف کا حق ہے تو پھر وصیت کے نظام کا ممبر رہنے کا حق
بہر حال نہیں ہے ۔ اختلاف ہے کوئی گناہ نہیں ہے کہ انسان مجبوراً ذہنی طور پر اختلاف کر سکتا ہے۔ تو
پھر ان شرطوں کو پورا نہیں کر سکتا تو ممبر نہ بنے لیکن نظام جماعت کا ممبر ہو اور نظام جماعت کے خلاف
ایک انفرادی فیصلہ کر رہا ہو اور اس پر بے دھڑک عمل کر رہا ہو یہ سمجھ کر کہ چونکہ میں بھی حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں کو جانتا ہوں اور تشریح میں خود کر سکتا ہوں اس لئے میری تشریح چلے
گی اور فلاں کی نہیں چلے گی۔ جماعت کے معاملہ میں فرد کی کوئی تشریح نہیں چلے گی۔ اس کے لئے
خطبات طاہر جلد ۵
182
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۸۶ء
صرف دورستے ہیں یا وہ وصیت کے نظام کا ممبر بنا ر ہے یا نہ رہے تیسرا کوئی رستہ نہیں۔
بعض دفعہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہمارا مقام اتنا ہے ، ہمارا مرتبہ اتنا ہے : کہ ہمارا مقام اتنا ہے ، ہمارا مرتبہ اتنا ہے، ہماری پر انی جماعتی خدمات پرانی :
اتنی ہیں کہ ہو ہی نہیں سکتا کہ ہمارا مردہ تدفین سے روکا جا سکے ۔ میری حیثیت ہی کوئی نہیں ہے کہ میں کسی
کے مردہ کو روک سکوں ۔ جماعت میں کسی کی حیثیت نہیں لیکن یہ معاملہ اس طرح نہیں دیکھا جائے گا۔
میری حیثیت نہیں ہے کہ خدا کہے کہ نہیں داخل کرنا تو میں داخل کر دوں ۔ میں اس طرح اس مضمون
کو دیکھتا اہوں۔ میں ہوتا کون ہوں کہ میرے علم میں آجائے کہ اللہ نہیں چاہتا کہ یہ مردہ فلاں جگہ دفن
ہو اور میں اسے دفن کرنے کی کوشش کروں اس کے دنیاوی رعب سے ڈر جاؤں، اس کے کسی
اور مرتبے کے رعب سے ڈر جاؤں۔
پس یہاں تقوی فیصلے کرنے والے کا تقویٰ بن جاتا ہے اور دونوں جگہ امتحان پیدا کر دیتا ہے
تقویٰ ۔ ایک جگہ مالی قربانی کرنے والے کا امتحان بنا ہوا تھا دوسری جگہ ان قربانیوں پر نظر ڈال کر جب
بعض انتظامی فیصلے کرنے پڑتے ہیں تو ان کے لئے امتحان بن جاتا ہے۔
بہر حال بہت ہی تفصیلی مضمون ہے ۔ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے صرف اشارے کر سکتا
ہوں ۔ لیکن آپ پی کو بتا دیتا ہوں کہ وصیت کا معاملہ ہو یا چندہ عام کا معاملہ ہوا گر آپ یا اپنے تقویٰ کے
مطابق مجرم ٹھہرتے ہیں تو جماعت کے علم میں وہ بات آئے یا نہ آئے خدا کو کچھ نہیں پہنچے گا۔ ساری عمر
آپ کی قربانیاں بیکار جائیں گی ۔ ہو سکتا ہے کروڑوں روپیہ آپ نے دیا ہو لیکن اگر وہ تقویٰ سے
عاری ہے تو اللہ تعالیٰ نے تو پہلے ہی کھول کے اعلان کر دیا تھا کہ بدن مجھے پہنچتے نہیں تقویٰ مجھے
پہنچتا ہے ، وہ تم نے بھیجا نہیں تھا اس لئے یہاں آکر اپنے کھاتے میں کیا تلاش کر رہے ہو۔ جو چیز چلی
ہی نہیں گھر سے وہ وہاں پہنچے گی کیسے؟ اس لئے میں یہ بتا دیتا ہوں کہ اگر انسانی غلطی کی وجہ سے، انسانی
علم کی کوتاہی کی وجہ سے ایسے لوگ دنیا میں نظر میں نہ بھی آئیں تو اللہ کی نظر سے غائب نہیں رہ سکتے
اور خدا کا جواٹل قانون ہے قرآن کریم میں بیان کردہ کہ یہ چیز پہنچے گی اور یہ نہیں پہنچے گی وہ قانون
لازما کام کرے گا اور پھر بہت دیر کے بعد آپ کو معلوم ہوگا کہ ہم تو کچھ بھی آگے نہیں بھیج کے
آئے ۔ اس لئے اتنی نیکی کریں جتنی توفیق ہے اور یہ بھی تقویٰ کا تقاضا ہے کہ اپنی حد سے آگے بڑھنے
کی کوشش نہ کرو۔ ڈروخوف کرو۔ وہ نیکی بہت اچھی ہے اگر چہ تھوڑی ہے جو اپنی حالت میں درست
خطبات طاہر جلد ۵
183
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۸۶ء
ہے اور صحت مند ہے اور وہ نیکی جو طاقت سے بڑھ کر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اس میں اور
بیماریاں پوشیدہ ہوتی ہیں ۔ طاقت سے بڑھ کر نیکی کرنے والے کے اندر بسا اوقات ریاء داخل ہو چکی
ہوتی ہے۔
طاقت سے بڑھ کر نیکی کی کوشش کرنے والے دو قسم کے ہی ہیں یا تو وہ جو کرتے ہیں اور اپنے
نفس کو ہلاک کر دیتے ہیں نیکیوں میں یا وہ جو کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں لیکن خفیہ
طور پر بچ جاتے ہیں۔ ایسے وہ لوگ ہیں جولا ز ما ریاء کر رہے ہیں جو ظاہر یہ کر رہے ہیں کہ ہمیں نیکی
کا شوق ہے اور دیکھو ہم اتنی نیکی کی کوشش کرتے ہیں اور جہاں جہاں اندر توفیق ملتی ہے وہ اس نیکی کے
نتیجہ میں اپنے مفادات کے جو خطرات ہیں ان کی پیش بندی بھی کرتے چلے جاتے ہیں ۔ وصیت بھی
کر دیتے ہیں ، جائیدادیں بھی کما لیتے ہیں بچوں میں تقسیم بھی کر دیتے ہیں اور خدا کو دینے سے بچ بھی
جاتے ہیں۔
میں جماعت کو متنبہ کرتا ہوں کہ یہ معاملات اگر خدا سے رہے تو بندوں سے معاملات کیسے
سیدھے ہوں گے۔ کیسے قضاء ان معاملات کو درست کرے گی ، اصلاح وارشاد کی حیثیت کیا ہے کہ
ایسے بندوں کے آپس کے معاملات درست کردے جن کے خدا سے معاملے درست نہیں
ہیں۔ ناظر امور عامہ کون ہوتا کہ ایسے لوگوں کی اصلاح کرنے میں کامیاب ہو جائے جن کے مخفی
تعلقات خدا سے بگڑے ہوئے ہیں۔
اس لئے جماعت کو چاہئے کہ پہلے اپنی خدا کے ساتھ اصلاح کرے اور یہ ایک لحاظ سے
زیادہ آسان ہے۔ خدا کے معاملہ میں چونکہ انسان اپنے آپ کو بے بس اور بے اختیار پاتا ہے۔ صرف
اس کو باشعور ہونا چاہئے اگر وہ باشعور ہو کے خدا سے معاملے کرے تو اس کا بہت کم امکان ہے کہ اتنی
دلیری دکھائے خدا پر کہ شعور کے ساتھ خدا کے حق مارنے کی کوشش کرتا ہو۔ اسلئے ایسے آدمی جیسا کہ
میں نے بیان کیا ہے خود اپنے دماغ کو ایک غفلت کی نیند میں لے جاتے ہیں۔ وہ آنکھیں بند کر لیتے
ہیں جس طرح کبوتر بلی کو دیکھ کے آنکھیں بند کر لیتا ہے اس طرح یہ بعض حقائق سے آنکھیں بند کر کے
زندگی گزارنا شروع کر دیتے ہیں کہ کچھ نہیں پتہ چل رہا کچھ نہیں ہو رہا اسلئے آنکھیں کھولو خدا کے
معاملات میں ۔ جب خدا سے معاملات میں آنکھیں کھولو گے تو تمہارے معاملات خود بخود سیدھے
خطبات طاہر جلد ۵
184
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۸۶ء
ہونے شروع ہو جائیں گے اور جس کو خدا سے معاملہ سیدھا کرنے کی عادت پڑے اس کی برکت سے
لازماً پھر بندوں پر بھی اس کے معاملات پر نیک اثر پڑتا ہے، بندوں کے ساتھ اس کے معاملات بھی
ساتھ ساتھ سدھرنے لگتے ہیں ۔
اس لئے میں اس کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور مثالیں تو بے شمار ہیں ایسی جن کو کھول کھول
کر پیش کیا جا سکتا تھا لیکن ایک دو نمونہ بیان کرنی کافی ہیں۔ ہر موصی اور ہر غیر موصی کو اپنے
معاملات میں صاف اور سیدھا چلنا چاہئے ۔ جو بے شرح دیتے ہیں سولہواں حصہ، وہ بھی اس طرح
قصور وار ہیں ۔ اصل میں ہوتا یہ ہے کہ ان کا نفس وہاں بھی ان کے لئے بعض بہانے رکھ دیتا ہے وہ
کہتے ہیں فلاں وقت سپین کے خطبے میں اجازت تو دے دی تھی نا اور یہ جو شرط ہے کہ ہم ان کو لکھ کے
مانگیں اجازت یہ تو زائد چیز ہے عملاً تو اجازت مل گئی ہے اور اس طرح وہ اپنے نفس کو دھوکہ دے
کر ایک غلطی کے مرتکب ہونے لگ جاتے ہیں حالانکہ بالکل غلط بات ہے کہ وہ ایک
زائد چیز ہے۔ انسانی نفسیات کو ملحوظ رکھتے ہوئے میں نے وہ بات کی تھی اور انسان کے خدا سے
معاملات کو ملحوظ رکھتے ہوئے وہ بات میں نے خطبہ میں بیان کی تھی ۔ بات یہ ہے کہ ایک شخص اپنے
طور پر اگر وہ 16000 میں سے ایک ہزار 1000 نہیں دے سکتا تو اگر وہ یہ بات میرے سامنے
لائے تو جھجھکے گا۔ وہ کوشش کرے گا کہ بجائے اس کے کہ میں اجازت لوں کوشش کرتا
ہوں زور لگا کے دیتا ہی رہوں ۔ کھل کر میرے سامنے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مجھے یہ بتائے کہ
میری شرح کم ہونی چاہئے ۔ اس کے لئے اس کا نفس حجاب محسوس کرتا ہے اور چونکہ حجاب محسوس
کرتا ہے اس لئے وہ اپنی اصلاح کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے کوشش کرتا ہے کہ بہت اچھا میں فلاں جگہ
سے سمیٹ لیتا ہوں ۔ فلاں کام کو سمیٹ لیتا ہوں فلاں خرچ کو کم کر لیتا ہوں ۔ اور یہ تو بری بات لگتی ہے
کہ میں لکھوں کہ مجھے یہ کم چندہ کیا جائے ۔ میں تو باوقار آدمی ہوں، مجھے جانتے ہیں یا نہیں جانتے ۔
یا جو بھی شکل ہے ایک دل میں شرم محسوس ہوتی ہے ۔ یہ شرم مددگار ہے جماعت کی ۔ یہ ت کی۔ یہ شرم اس کی
مددگار ہے، اس کو نیکی کی توفیق بخشتی ہے۔ اس کو ملحوظ رکھتے ہوئے میں نے یہ لکھا تھا۔ پھر اس لئے بھی
لکھا تھا کہ جب کوئی شخص لکھتا ہے تو بعض دفعہ معلوم ہو جاتا ہے کہ بیچارا بالکل مجبور ہو چکا ہے۔ بعض
دفعہ ایسے درد سے اس کے لئے دعا اٹھتی ہے کیونکہ اس کی تحریر کا ایک ایک لفظ کہہ رہا ہوتا ہے کہ بڑے
خطبات طاہر جلد ۵
185
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۸۶ء
ہی غم میں ہے یہ شخص اپنی شرمندگی کی سرحد میں پھلانگ کر آیا ہے بیچارہ ۔ مجبور ہو گیا ہے اپنے دل
کا حال ظاہر کرنے پر نہیں چاہتا تھا مگر بے اختیار ہے اور اپنے آپ کو پابند سمجھتا ہے کہ جب تک میں
اجازت نہ لوں میں نہیں شرح سے کم دے سکتا۔ اس کیلئے دل سے بے اختیار دعا اٹھتی ہے
اور بسا اوقات اللہ تعالیٰ اس طرح قبول فرماتا ہے کہ کچھ عرصہ کے بعد ہی اس شخص کا خط آتا ہے کہ ہم
نے اجازت تو لی تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے اتنا احسان فرما دیا ہے اتنی جلدی میرے حالات بدل گئے
ہیں کہ اب مجھے اس اجازت کی ضرورت ہی کوئی نہیں رہی اور میں شرح کے مطابق دینے لگ
گیا ہوں ۔ تو یہ روحانی پہلو بھی ایسا تھا جس کو ملحوظ رکھتے ہوئے میں نے یہ کہا تھا کہ اجازت لیں اور لکھ
کرا جازت لیں ۔ اکیلے اکیلے خط نہیں لکھنا تو اپنی جماعت میں معاملہ پیش کر دیں امیر صاحب کی
خدمت میں تو ان کی طرف سے فہرست آجائے اور وجوہات لکھی ہوں۔ اس کے بعد جولوگ چھپاتے
ہیں وہ جرم کر رہے ہیں خدا کا۔ میری نظر میں نہیں آتے تو نہ آئیں لیکن اللہ کی نظر سے کیسے بچ سکتے
ہیں۔ اور پھر یہ سودا بیوقوفی کا ہے، اس قدر بیوقوفی کا سودا ہے کہ اس چیز سے ڈرتے ہیں جس چیز سے
نہیں ڈرنا چاہئے اور اس سے نہیں ڈرتے جس سے ڈرنا چاہئے ۔ یہ تو ایسی بات ہے جیسے انسان کسی
پناہ گاہ سے بھاگ کر کسی شیر کی کچھار میں چلا جائے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا جو شخص مشکلات میں
مبتلا ہے پھنسا ہوا ہے کسی قسم کی مصیبت میں اس کے نکلنے کی راہ یہ ہے کہ وہ اللہ کا تقویٰ اختیار کرے۔
وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ وہ اس طرح اس کو رزق پہنچائے گا کہ اس کے وہم وگمان
میں بھی نہیں ہوگا کہ یہاں سے بھی مجھے رزق مل سکتا تھا۔ یعنی رزق کے رستے بھی اتنے مختلف
ہیں خدا کی عطاء کے کہ انسانی ذہن وہاں تک پہنچ ہی نہیں سکتا ۔ یہ تو وہ لوگ جو سچے تو کل کی جرات کرتے
ہیں ان کو پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جب رزق عطا فرمانا شروع کرے تو کوئی روک ٹوک ہی نہیں ہے۔
وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ اس مضمون کو مزید خدا کھولتا چلا جا رہا ہے کہ جو اللہ
پر تو کل کرتا ہے تو وہ اس کے لئے کافی ہوتا ہے۔ جب ایک انسان کسی انسان پر سہارا کر لے اور کہے کہ
دیکھو جی ! اب میں نے تم پر سہارا کر لیا ہے تم قبول کرتے ہو یا نہیں اور وہ کہے کہ میں قبول
کرتا ہوں۔ تو ایک انسان کو بھی دوسرے کے سہارے کی شرم اور حیا ہوتی ہے ۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
خطبات طاہر جلد ۵
186
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۸۶ء
کہ جب تو نے مجھے سہارا بنالیا اور میری خاطر ایک تلخ گھونٹ بھرنے کی کوشش کی ہے تو کیسے
ہو سکتا ہے کہ میں تمہیں چھوڑ دوں۔ جب تم مجھ پہ تو کل کرو گے تو صرف یہ نہیں کہ میں تمہیں
چھوڑ دوں گا نہیں حسبہ اللہ ایسے تو کل کرنے والے کے لئے کافی بھی ہے ۔ انسان تو بعض دفعہ
تو کل کرنے والے کا ہاتھ نہ بھی جھٹکے تب بھی بے اختیار ہو جاتا ہے اس کے اپنے پاس ہی کچھ نہیں ہوتا
اس کو سنبھالنے کے لئے لیکن اللہ تو بے اختیار نہیں ہے اِنَّ اللهَ بَالِغُ أَمْرِهِ کتنی مزید قوت
پیدا فرمادی خدا تعالیٰ نے اس معاملے میں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جس امر کے بارے میں خدا فیصلہ
کرتا ہے کہ میں یہ کروں گا۔ وہ کر کے چھوڑتا ہے اس معاملے کو انتہاء تک پہنچا کے چھوڑتا ہے۔
جس بات کو کہے کہ کروں گا میں ضرور
ملتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے
یہ وہ مضمون ہے جو بیان ہو رہا ہے۔
در ثمین صفحه: ۱۵۸)
قَدْ جَعَلَ اللهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرً ا فرماتا ہے ہر چیز کی ہم نے ایک تقدیر بنائی ہوئی
ہے ایک اندازہ مقرر کیا ہوا ہے اگر دیر بھی ہو تو تم بدظنی نہ کرنا ہم پر بالآخر ہم اس بات کو پورا کر کے
دکھائیں گے تمہارے حق میں ۔ اگر کچھ دیر رزق کا ابتلاء ذرا لمبا بھی ہو جائے یا کچھ دیر کے لئے تم
سمجھو کہ ابھی تک تو کچھ نہیں ہوا تو ایسا سودا نہیں کرنا خدا سے ۔ خدا سے سودا تو ایسا کرنا ہے کہ اس کی
خاطر دے دیا اور پھر تو کل کر لیا کہ بس جس کو دیا ہے وہی ہمارا سہارا ہے۔ یہ مطلب نہیں ہے کہ
دوسرے دن انتظار کرنا شروع کر دو کہ چھت پھٹے اور اب پیسہ گرنا شروع ہو جائے۔ اگر اس طرح
خدا کا معاملہ ہو تو جتنے بے ایمان ہیں وہ سب سے زیادہ چندے ادا کریں۔ جتنے دنیا کے حریص ہیں وہ
مالی قربانیوں میں سب سے آگے بڑھ جائیں کیونکہ ان کو پتہ ہوگا کہ کل جتنا دیں گے ہم دوسرے دن
اس سے زیادہ مل جانا ہے۔ تو ایسا قانون کوئی نہیں چلتا کہ بے وقوف انسان کو بھی نظر آجائے بلکہ
دنیا دار کی آنکھ کے سامنے ایک پردہ رہتا ہے وہ نہیں دیکھتا ان چیزوں کو لیکن صاحب تقویٰ جان
رہا ہوتا ہے کہ میری قربانی کے بعد کچھ آزمائشیں بھی آئیں گی لیکن بالآخر خدا نے وہاں سے
دیا جہاں سے میری توقع نہیں تھی۔ اور یہ مضمون ایک خاص حقیقت کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔
خطبات طاہر جلد ۵
187
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۸۶ء
مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ کا مطلب یہ ہے کہ روز مرہ کے جو عام تمہیں ملنے کے طریق ہیں اگر ان
سے ہی خدا تمہیں واپس کرے تو تمہارا نفس یہ بھی بدظنی پیدا کر سکتا ہے کہ یہ تو ملا ہی کرتا تھا یہی، تجارت
ہماری تھی اس نے آخر چمکنا ہی تھا، دنیا میں ترقی ہوتی رہتی ہے، ترقی ہو گئی تو کیا فرق پڑتا ہے۔ اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب میں معاملہ کرتا ہوں ، تمہارے تقویٰ کو قبول کرتا ہوں ، تمہارے تو کل کی شرم
رکھتا ہوں تو میں پھر ایسے طریق کا معاملہ کرتا ہوں کہ تمہیں معلوم ہو جائے کہ یہ ملنے والا میرا عام دستور
نہیں تھا جس رستہ سے مجھے عطا کیا گیا ہے یہ عام دستور کا رستہ نہیں تھا، اس سے ہٹ کر بات ہوئی
ہے، خدا کا خاص معاملہ ہوا ہے ۔ اور یہ ہے وہ اصل نعمت جو متقی کے لئے بھی نعمت ہے۔ امر واقعہ یہ
ہے کہ یہ ہے وہ تقویٰ کا پھل جس کی دنیا کے لحاظ سے کوئی قیمت مقرر ہی نہیں کی جاسکتی۔ ایک آدمی
کو ہزار روپیہ کہیں سے اتفا قابل جاتا ہے وہ آتا ہے اور خرچ بھی ہو جاتا ہے۔ اس کی لذت آئی اور ختم
بھی ہو گئی ۔ جب اس کو یہ پتہ چلتا ہے کہ میرے خدا نے اپنی رحمت اور خاص فضل سے یہ مجھے اس
طرح عطا کیا تھا تو لا متناہی لذت ہوتی ہے اس کی ۔ ایسی لذت ہے جس پر فنا نہیں آتی۔ وہ اپنے
بچوں کو سناتا ہے وہ واقعہ، اس کے بچے اس کے پوتوں کو وہ واقعہ سناتے ہیں اور نسلاً بعد نسل یہ واقعات
چلتے ہیں کہ اس طرح ہمارے باپ دادا میں سے ایک شخص تھا جس نے خدا سے یہ معاملہ کیا تھا
تھوڑا سا اور پھر اللہ تعالیٰ نے اس کے ساتھ یہ معاملہ کیا۔ جولذت اس بات کی ہے
مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ کی وہ تو لذت ہی بالکل ایک الگ لذت ہے ۔ تو وہ شخص جو چند پیسے
چند کوڑیاں مار رہا ہے خدا کے حق کی وہ ان ساری نعمتوں سے محروم ہو رہا ہے اور یہ نہیں جانتا کہ جو کچھ
اس نے حاصل کیا ہے وہ سارا بے برکتی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ۔ وہ بیماریاں حاصل کر رہا ہے، وہ
مصیبتیں ، حادثات حاصل کر رہا ہے، وہ ذہنی پریشانیاں حاصل کر رہا ہے ،وہ روزمرہ کی زندگی کی
الجھنیں حاصل کر رہا ہے اور وہ روپیہ اس کے کام نہیں آرہا ہے اور جو خدا کی خاطر تقویٰ کے ساتھ قربانی
کرتا ہے اس کے معاملات کو سیدھا رکھتا ہے اس کی ساری زندگی کا خدا حسب ہوتا ہے اس کے لئے چند
پیسوں کا حسب نہیں رہتا۔
اس مضمون کو بھی سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ یہ نہیں فرمایا کہ اس کو ضرور زیادہ پیسے دیتا ہے
فرماتا ہے ، يَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ جیسا کہ قرآن کریم کا علم رکھنے والے جانتے
خطبات طاہر جلد ۵
188
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۸۶ء
ہیں کہ یرزق کا لفظ خدا تعالیٰ کی ہر عطا پر آتا ہے۔ ہر چیز جو بندے کو ملتی ہے وہ رزق کہلاتی ہے، یعنی
خدا تعالیٰ جب پیار کی باتیں کر رہا ہوتا ہے بندے سے تو وہ بھی رزق ہے، کشوف دکھا رہا ہوتا ہے تو وہ
بھی رزق الہی ہے، روحانی رزق بھی اس میں شامل ہے اور جسمانی رزق بھی شامل ہے تو جب خدا یہ
وعدہ کرتا ہے کہ میں اسے رزق عطا فرماؤں گا تو مراد یہ نہیں ہے کہ صرف دنیا کے پیسے دیگا۔ روحانی
رزق سے بھی اس کو لذت آشنا کرے گا اور ایسے ایسے طریق پر اس کو روحانی رزق عطا فرمائے گا کہ وہ
سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کیسے آیا جیسا کہ حضرت مریم کے معاملے میں قرآن کریم بیان فرماتا ہے کہ
حضرت زکریا جب حضرت مریم کی محراب میں داخل ہوا کرتے تھے، آپ کے حجرے میں اور دیکھتے
تھے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بڑے بڑے عظیم الشان رزق عطا ہوئے ہوئے ہیں تو حیرت سے
پوچھا کرتے تھے کہ اسے بچی! تیرے پاس یہ کہاں سے باتیں آگئیں۔ اس سے مراد یہی ہے یہ
نہیں تھا کہ کچھ تھے پہنچ جاتے تھے جو ان کی نظر بچا کر پہنچ جایا کرتے تھے۔ مراد یہ ہے کہ حضرت مریم کو
عشق الہی اور معرفت کی ایسی ایسی باتیں عطا ہوتی تھیں خدا کی طرف سے کہ ایک نبی کو بھی تعجب
میں ڈالتی تھیں۔ جس کا اپنا مضمون تھا یہ، جس کے گھر کی بات تھی ، وہ حیرت سے دیکھتا تھا کہ یہ تو
ایک بچی ہے یہ تو خدا کی نبی بھی نہیں اور ایسے ایسے اعلیٰ رزق خدا اس کو عطا فرما رہا ہے ۔ تو دنیا
نہیں صرف سنورتی دین بھی سنور نے لگتا ہے اور اس رنگ میں سنور نے لگتا ہے کہ انسان تصور بھی
نہیں کر سکتا کہ اس اس طرح خدا تعالیٰ اس کے دین کو سنوارتا چلا جائے گا۔
بہر حال اس مضمون پر ایک خطبہ کافی نہیں ہے کیونکہ مالی معاملات کے بعض پہلوا بھی بیان
ہونے والے ہیں اور اس کے علاوہ اور بھی بہت سے مضمون ہیں تقویٰ سے تعلق رکھنے والے جن پر
میں سمجھتا ہوں کہ اس رنگ میں بات ہونی چاہئے کہ جڑ سے بات شروع کی جائے ۔ خدا تعالیٰ سے
معاملات درست کرنے کے متعلق بات ہوتا کہ پھر بندوں کے معاملات خود بخود اس کے نتیجہ
میں درست درست ہے ہوئے نے لگیں۔
بہر حال جڑ کی طرف توجہ رکھے ہر احمدی اور یہ یاد رکھے کہ خدا جس جڑ کی توقع رکھتا ہے وہ
ثابت جڑ ہے ۔ مضبوط اس قوت کے ساتھ گڑھی ہوئی کہ اس کے اوپر ایک عظیم الشان درخت تقوی
کا تیار ہو اور ابتلاء سے بالا ہو جائے۔ جہاں تک اللہ تعالیٰ کی توقعات ہیں بندوں سے وہ تو ایسا درخت
خطبات طاہر جلد ۵
189
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۸۶ء
بنانا چاہتا ہے کہ وہ آسمان تک بھی اس کی شاخیں چلی جائیں۔ تو اس کی جڑوں میں کسی قسم کا تزلزل نہ
آئے ، کوئی نقصان نہ پہنچے۔ لیکن یہ اب ہر بندے پر اپنے اوپر منحصر ہے کہ وہ اپنے لئے کیسا درخت
بنا رہا ہے۔
ایک کہانی آپ نے بہت سنی ہوگی ۔ وہ غالباً سویڈن میں پہلی دفعہ بنی تھی مگر جہاں بھی بنی بنی تھی
سب دنیا میں مشہور ہو چکی ہے کہ ایک Bean ( پھلی ) ایسی دیتا ہے کوئی کسی بچے کو کہ جب وہ اس
کو کاشت کرتا ہے تو آسمان تک اس کی شاخیں پہنچ جاتی ہیں۔ وہ بیل چڑھتی ہے چڑھتی چلی جاتی ہے
یہاں تک کہ وہ آسمان تک پہنچ جاتی ہے۔ تو ہے تو وہ ایک کہانی اور لغوی بات ہے کبھی دنیا میں ایسا واقعہ
نہیں ہوا لیکن قرآن کریم نے ایک ویسی ہی کہانی بیان فرمائی ہے لیکن وہ ہے سچی اور سوفی صدی
سچی ۔ اس Bean کی کہانی کو پڑھ کر تو بچوں کے دلوں میں بڑی تحریک پیدا ہو جاتی ہے اور بڑے بھی
بہت شوق سے سنتے ہیں لیکن یہ تقویٰ کی کہانی یہ بیج جو خدا نے قرآن کریم میں رکھ دیا ہے
أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ اس کو پڑھتے ہیں اس کو سنتے ہیں اور دل میں کوئی تحریک
پیدا نہیں ہوتی ۔ یہ جھوٹی زندگی، جھوٹی زندگی کے تصورات جھوٹی زندگی کی دلچسپی ملمع کی باتیں ہوں تو اس کی طرف
متوجہ ہو جائیں گے اور جہاں حقیقتیں ہیں اور سچائیاں بیان ہوں وہاں اگر ایسے درخت کا راز آپ کو بتایا جائے کہ ا
آج اس کا بیج بوئیں تو کل بھی یہ ممکن ہے کہ اس کی شاخیں آسماں سے باتیں کر رہی ہوں اور پھر آسمان سے
ایسا رزق عطاہور ہا ہو کہ وہ کبھی نہ چھوڑے وہ ایسا رزق نہ ہو جو کسی موسم میں ملنا بند ہو جائے ۔ اور کسی موسم
میں ملنا شروع ہو جائے ۔ تُؤْتِي أَكُلَهَا كُلَّ حِينٍ بِإِذْنِ رَبِّهَا (ابراہیم : ۲۶) اپنے رب
کے حکم سے وہ ایک ایسار دخت بن جاتا ہے کہ ہر آن ہر حالت میں وہ پھل دیتا ہی چلا جاتا ہے یہ نقشہ
جس درخت کا کھینچا گیا ہے اس کی طرف تو توجہ نہیں اور اس Bean کے قصے ساری دنیا میں ترجمے ہو
ہو کر پھیل رہے ہیں کہ جو ایک فرضی Bean کی کہانی ہے وہ اگر بودی جائے تو اس بیل کی
شاخیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں لیکن اس میں یہ بھی تو ساتھ لکھا ہوا ہے کہ پھر جب اس
کو کاٹو تو کٹ بھی جاتی ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی آدمی آسماں سے باتیں کرتی ہوئی بیل
پر چڑھا ہو اور نیچے سے کوئی کاٹ دے اور وہ دھڑام سے زمیں پر آجائے ۔ قرآن کریم نے فرمایا ہے
أَصْلُهَا ثَابِت وہ ایسی مضبوط رنگ میں پیوستہ ہوتی ہے کہ اس کے گرنے کا کوئی خطرہ
خطبات طاہر جلد ۵
190
خطبه جمعه ۲۸ فروری ۱۹۸۶ء
نہیں ہوتا جب تقویٰ پر بنیاد ہو گی تو وہ درخت ہیں جو انسانیت کو ملیں گے اور یہ وہ پھل ہیں جو انسانیت
کو عطا ہونگے ۔ اس درخت کی طرف دوڑو ! اور اس درخت کو حاصل کرو جس کی جڑیں زمین میں گہری
پیوستہ ہیں اور شاخیں آسماں سے باتیں کر رہی ہیں اور خدا سے رزق حاصل کرتی ہیں بندے کے رزق
کی خاطر وہ خدا سے دھو کہ نہیں کر رہی ہوتیں ۔
دیکھو رزق کے مضمون کو بھی آسمان تک پہنچا دیا۔ فرمایا تم سمجھتے تھے کہ رزق تمہاری طرف
سے خدا کو جاتا ہے اور یہ سمجھ کے تم نے خدا کے رزق مارنے شروع کئے۔ تم سمجھتے تھے کہ تم
ہو جو خدا کو دیتے ہوا اور یہ سمجھ کر تم نے فیصلہ کرنا شروع کیا کہ کتنا خدا کو دینا ہے اور کتنا خدا کو نہیں دینا۔
لیکن ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ اگر تمہارا تقویٰ درست ہو تو تمہیں بالکل کچھ اور دکھائی دینے لگے ،
تمہارے رزق کے تصور کا جہان بدل جائے ۔ تمہیں یہ معلوم ہو کہ زمین سے کچھ بھی نہیں آتا۔ جو کچھ
بھی آتا ہے آسمان سے آتا ہے۔ جو پھل بھی عطا ہوتا ہے وہ آسمان سے عطا ہوتا ہے اور اسی میں سے
کچھ امتحانا تم سے واپس مانگا جاتا ہے اور تمہارے پاس اپنا تو کچھ بھی نہیں ہے۔ اللہ ہے جو غنی ہے تم
تو فقیر لوگ ہو۔
اس مضمون کو سمجھ کر مالی قربانی میں آگے بڑھیں گے تو پھر آپ دیکھیں گے کہ آپ کی زندگی
میں ایک انقلاب واقعہ ہو جاتا ہے اتنا عظیم الشان انقلاب بر پا ہوگا آپ کی زندگی میں کہ وہ زندگی کے
ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا انقلاب ہوگا ، آپ کی اولاد پر اس کا صحت منداثر ہوگا آپ کے انسانی
معاملات پر اس کا صحت مند اثر ہوگا۔ نسلاً بعد نسل یہ آپ کی نیکی آپ کی اولاد کے خون میں منتقل ہوتی
چلی جائے گی۔ ایک فرحت اور اطمینان اور تسکین آپ کو نصیب ہوگی جو ویسے آپ حاصل کر ہی
نہیں سکتے۔ تو اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ اس جڑ کو پکڑ لیں کہ جو ہر نیکی کی جڑ ہے۔خدا اس
جڑ کو باقی رکھے کیونکہ یہ جڑ باقی رہے تو سب کچھ باقی رہتا ہے۔