اسیران ساہیوال اور سکھر کے بلند حوصلے کا ذکر اور سیدنا بلال فنڈ کا قیام
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے ساہیوال اور سکھر کے ان اسیران راہ مولیٰ کا ذکر فرمایا جنہیں جھوٹے مقدمات میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ آپ نے ان قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کے خطوط کے اقتباسات پیش کرتے ہوئے ان کے بلند حوصلے، صبر و ثبات اور کامل توکل علی اللہ کو سراہا۔ نیز آپ نے اسیران اور شہدائے احمدیت کے پسماندگان کی مکمل دیکھ بھال کے لیے ایک مستقل فنڈ کے قیام کا اعلان فرمایا اور جماعت کو کثرت سے دعاؤں اور استقامت کی تلقین کی۔
موضوعات: اسیران راہ مولیٰ، صبر و استقامت، اسیران کے خطوط، مستقل فنڈ کا قیام، دعاؤں کی تحریک
خطبات طاہر جلد ۵
213
خطبه جمعه ۱۴ / مارچ ۱۹۸۶ء
اسیران ساہیوال اور سکھر کے بلند حوصلے کا ذکر
اور سیدنا بلال فنڈ کا قیام
( خطبه جمعه فرموده ۱۴ مارچ ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :
جب سے ساہیوال اور سکھر کے مقدمات کا جابرانہ فیصلہ سنایا گیا ہے اس وقت سے
جماعت کی طرف سے جو خطوط مل رہے ہیں ان میں اکثر میں اس بارے میں بے چینی کا اظہار
پایا جاتا ہے اور مختلف رنگ میں اپنے اپنے خیالات، اپنے اپنے انداز بیان کے مطابق اپنے درد کا
بھی اظہار کرتے ہیں دعاؤں کا بھی ذکر کرتے ہیں اور بعض خطوں میں یہ بھی تحریک ہوتی ہے کہ
جو ممکن کوشش ہو وہ کرنی چاہئے۔ لیکن اکثر خط ایسے ہیں جو اس بات میں بھی پوری طرح اطمینان کا
اظہار کرتے ہیں کہ ہمیں علم ہے کہ ہم سے بہتر نظام جماعت کو ان کا اور ان کے اہل خاندان کا فکر ہوگا
اور ہمیں پورا اطمینان ہے کہ جو کوشش بھی انسانی حد تک ممکن ہے وہ ان کے لئے کی جارہی ہوگی۔ یہ وہ
لوگ ہیں جو تقویٰ کے اعلیٰ مقام پر ہیں، جن کو کامل اعتماد ہے نظام جماعت پر اور حضرت مسیح موعود پر
علیہ الصلوۃ والسلام نے جو کام کرنے والے پیچھے چھوڑے ہیں ان کی صلاحیت پر لیکن کچھ لوگ اپنی
بے چینی کے اظہار میں اس معیار پر پورے نہیں اترتے اور اشارہ ایسی باتیں لکھتے ہیں جن سے معلوم
ہوتا ہے کہ ان کو پورا اطمینان نہیں ہے کہ جماعت کیا کر رہی ہے۔ بعض خطوں میں تو مطالبے آتے ہیں
کہ ہمیں بتایا جائے کہ جماعت کیا کر رہی ہے۔ ان لوگوں کے خطوں سے ایمان میں نقص کی بو آتی ہے
خطبات طاہر جلد ۵
214
خطبه جمعه ۱۴ / مارچ ۱۹۸۶ء
اور جوان کا مقام ہے اس سے بڑھ کر باتیں کرنے والے دکھائی دیتے ہیں ۔ سب سے زیادہ قریبی وہ
لوگ ہیں جو مصیبت زدگان کے رشتہ دار ہیں۔ ان کی بیوی، ان کے بچے ان کے بھائی ،ان کے
خاوند ، ان کی بہنیں ، یہ وہ لوگ ہیں ، خاوند تو جیلوں میں ہیں ، میرا مطلب تھا کہ ان کی بیویاں اور انکے
بھائی وغیرہ ۔ جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے وہ پہلے گروہ سے بھی زیادہ ایمان اور تقویٰ کا عظیم الشان
مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ ان کو دیکھ کر یہ معلوم ہوتا ہے کہ وَالسَّبِقُونَ الْأَوَّلُونَ (التو به ۱۰۰) کن
لوگوں کو کہتے ہیں ۔
خود وہ جن پر خدا کی خاطر ، خدا کے نام کی خاطر مصائب توڑے جارہے ہیں اور وہ جوان
کے قریب ترین ہیں ۔ ان کے نمونے صبر و ثبات کے تقویٰ کے، تو کل کے اور اللہ کی رضا پر راضی
رہنے کے، ایسے عظیم الشان ہیں کہ وہ ہمیشہ تاریخ احمدیت میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔
ہمیشہ آنے والی نسلیں ان کو دعائیں دیں گی اور رشک کریں گی ان کے خلوص اور ان کے تقومی پر۔
یہ حالات دیکھنے کے بعد یہ حکمت بھی سمجھ آگئی کہ کیوں خدا نے ان لوگوں کو خاص قربانی کے
لئے چنا تھا ۔ قربانی کے لئے چنا جانا بھی ایک انعام ہے اور ایک بڑی عظیم سعادت ہے۔ اللہ تعالیٰ
جب کسی کو چلتا ہے تو اس میں یا اس کے خاندان میں ضرور کوئی بات دیکھتا ہے جس کے لئے وہ انتخاب
کیا جاتا ہے۔ جس طرح حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کا جو انتخاب کیا تھا ، وہ سارے
افغانستان میں دل کی حیثیت رکھتے تھے، روح کی حیثیت رکھتے تھے بلکہ سارے مشرق میں ایک
نمایاں امتیازی شان رکھتے تھے اور اسی لئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ان کی
شہادت کو غیر معمولی اظہار محبت کے لئے چنا ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ کے انتخاب کی بھی سمجھ آجاتی ہے کہ
کیوں بعض خاندانوں اور بعض افراد کو قربانی کے لئے چلتا ہے۔ ان کے اندر تقویٰ کی کوئی ایسی روح
نظر آتی ہے، کوئی ایسی قربانی کی تمنا دکھائی دیتی ہے کہ جس کی وجہ سے ان کو یہ سعادت نصیب ہوتی
ہے۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ جو قربانی نہیں دے رہے یعنی جن سے قربانی نہیں لی جارہی ۔ دینے
کے لئے تو جماعت کی بھاری اکثریت تیار بیٹھی ہے ان میں کوئی نقص ہے۔ میرا ہر گز یہ مطلب نہیں،
صرف یہ مطلب ہے کہ جب خدا کی نظر چنتی ہے کسی کو تو اس کی سعادت اُبھر کے سامنے آجاتی ہے، وہ
تو چمک اٹھتی ہے۔ اور سعادت کے بغیر خدا کی نظر کسی کو نہیں چنتی ۔ ورنہ ایسے بہت سے ہیں جن کا
خطبات طاہر جلد ۵
215
خطبه جمعه ۱۴ / مارچ ۱۹۸۶ء
قرآن کریم خود ذکر فرماتا ہے فَمِنْهُمْ مَّنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَنْتَظِرُ
( الاحزاب : ۲۴) که (۲۴) کہ جن کو ہم نے قربانی کے لئے چن لیا ہے صرف وہی نہ صرف وہی نہیں ہیں جو میری نظر میں عزیز
ہیں کچھ ایسے بھی ہیں جو انتظار میں بیٹھے ہیں اور وہ انتظار میں بیٹھے رہنے والے بھی میری محبت اور پیار
کی نظر کے نیچے ہیں ۔ یہ ہے دراصل اس اظہار کی روح ۔
بہر حال آج کے خطبہ کے لئے میں نے بعض راہ مولیٰ میں دکھ اٹھانے والوں کے خطوط اور
ان کے اعزاء و اقرباء کے خطوط کے چند اقتباسات چنے ہیں ۔ جماعت کو یہ بتانے کے لئے کہ اس
طرح خدا کی راہ میں عزم اور حوصلہ کے ساتھ قربانیاں دی جاتی ہیں اور ان کے نمونے نے آپ سے کیا
تقاضے پیدا کئے ہیں۔ ان کے نیک اعمال نے آپ کے لئے کیا راہ متعین کی ہے اور اس لئے کہ
تا آپ پہلے سے بڑھ کر ان کو دعاؤں میں یاد رکھیں ۔
سکھر جیل میں ہمارے دو بھائی برادرم ناصر احمد قریشی اور رفیع احمد قریشی ہیں پروفیسر ناصر
احمد قریشی بڑے ہیں۔ ان کا خط ملا ہے پھانسی گھاٹ سینٹرل جیل سکھر 4/3/86۔ بڑی محبت اور پیار
سے مجھے مخاطب کرنے کے بعد ، السلام علیکم لکھنے کے بعد لکھتے ہیں کہ
دو
حضور کے علم میں تو آچکا ہوگا کہ کل مورخہ تین مارچ کو ہم دو
بھائیوں راقم الحروف ناصر احمد اور رفیع احمد کو سزائے موت کا حکم جیل
سپرنٹنڈنٹ سکھر نے غالباً ساڑھے گیارہ بجے دن سنایا اور پھر ہمیں بند وارڈ
پھانسی گھاٹ میں کھدر کے کپڑے اور ٹوپی پہنا کر بند کر دیا گیا۔ حضور ! ہماری
جانیں ، مال ، عزت، اولاد، آبرو سب خدا کے حضور حاضر ہے۔ صرف وہ راضی
ہو جائے۔ ظالم جتنا ظلم چاہیں کر لیں ، تختہ دار پر بے گناہ لٹکا دیں ۔ ہماری
مسکراہٹ اللہ کی رضا کی خاطر قائم رہے گی ۔ اور خدا اور قرآن کی جھوٹی قسمیں
کھا کھا کر دروغ گوئی سے کام لینے والوں کو دعائیں دیتے ہوئے رخصت
ہوں گے۔ کبھی تو ان کا ضمیر ان کو ملامت کرے گا ۔ آخر سکھر کے لوگ ایک نہ
ایک دن حقیقت کا اعتراف کریں گے کہ ہم بے گناہ تھے۔ باقی پانچ اسیران
بشمول میرا لڑکا عمر اٹھارہ سال کا معاملہ ابھی التواء میں ہے۔ ( یہ فیصلہ بعد میں
خطبات طاہر جلد ۵
216
خطبه جمعه ۱۴ / مارچ ۱۹۸۶ء
سنایا گیا تھا ) خدا تعالیٰ ان کو محض اپنے خاص فضل سے مزید تکلیف میں نہ
ڈالے۔ میری اہلیہ اور آٹھ بچوں جس میں دو جڑواں بہنیں عمر بارہ سال کے لئے
دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں حوصلہ دے، ہمت دے اور وہ بھی خدا کی رضا پر
راضی رہیں ۔ یہ احمدیت کی پنیری ہے جس نے بڑھ کر بار آور درخت بننا
ہے۔ ان کی دیکھ بھال اللہ کے فرشتے فرمائیں۔
ان کے بیٹے کا خط بھی ہے، وہ لکھتے ہیں:
آج مورخہ ۵ / مارچ ۱۹۸۶ء (یعنی ایک دن کے بعد کا لکھا ہوا خط
ہے ) کو جب بچے والد صاحب سے ملاقات کرنے جیل گئے تو ہم لوگوں کو وہاں
لے جایا گیا جہاں پھانسی کے لوگوں کو رکھا جاتا ہے۔ وہاں والد صاحب اور
چا کو جس حالت میں دیکھا یعنی ان کے لباس کو تو یقین جانیں کہ دل خون کے
آنسو رویا کہ ایسے دن بھی آسکتے ہیں ۔ تمام لوگ رو رہے تھے لیکن آفرین ہے
جماعت کے ان سپوتوں پر کہ کیا مجال کہ ان کی آنکھ سے ایک آنسو بھی نکلا ہو
پھر لکھتے ہیں کہ :
” میں نے جب یہ منظر دیکھا تو کیا بتاؤں بیان نہیں کر سکتا کہ خدا
اپنے بندوں کے کیسے کیسے امتحان لیتا ہے۔ لوگ شاید یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان
لوگوں کو تکلیف دے کر وہ ہمارا ایمان خرید لیں گے۔ خدا کی قسم یہ لوگ اگر ہم
سب کو پھانسی دے دیں تو بھی ہم لوگ اف نہیں کریں گے۔ پہلے ان ظالموں
نے میرے دادا کو شہید کیا اور اب ان کو بھی جھوٹے مقدمے میں ملوث کر دیا ۔
دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ جلد ان لوگوں کو باعزت بری فرمائے اور وہ لوگ ہنسی خوشی
واپس گھر آئیں“
اس سے دعاؤں پر اور خدا کی قدرت پر جماعت کو جو کامل یقین ہے اس کا بھی پتہ چلتا
ہے۔ بچے کو علم ہے کہ سو فیصدی ظالم اور سفاک لوگ ہیں اور کوئی خدا کا خوف نہیں ہے۔ اور بظاہر کوئی
آثار نہیں ہیں کہ ان کے دل میں کوئی تبدیلی پیدا ہو اس کے باوجود آخری لمحے تک مومن کو جو خدا
خطبات طاہر جلد ۵
217
خطبه جمعه ۱۴ / مارچ ۱۹۸۶ء
پر تو کل ہے اس کا اظہار اس چھوٹی عمر کے بچے نے کیا ہے۔
محمد الیاس منیر کی ہمشیر لکھتی ہیں کہ:
” اس سے قبل میں نے آپ کو دو خط اپنے پیارے بھائی الیاس منیر
واقف زندگی کی باعزت رہائی کے لئے لکھے تھے۔ جن میں بہت پریشانی کا
اظہار کیا مگر اب ہمیں آپ کا ۲۱ فروری کا خطبہ پہنچ گیا ہے جس کو میں ابھی
66
دوبارہ پڑھ کر بیٹھی ہوں اور دل کو ڈھارس ہوئی ہے۔
ان کے والد مکرم محمد اسماعیل منیر واقف زندگی لکھتے ہیں:
وو
ہمیں خوشی ہے کہ اللہ تعالی نے محض اپنے فضل سے ہمارے
خاندان کو بھی ایک اہم قربانی پیش کرنے کے لئے چن لیا ہے اور اللہ تعالیٰ مزید
فضل فرمائے اور پوری بشاشت سے اس کو پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ جو
ہمارے رب کے ہاں بھی مقبول ہو اور ہم سب کا انجام بخیر ہو۔ جب سے یہ خبر
سنی ہے حضور اید کم اللہ کی تکلیف کا تصور کر کے ہمارے رونگھٹے کھڑے ہو جاتے
ہیں پھر ہم دعاؤں میں لگ جاتے ہیں ۔ اللہ تعالی محض اپنے فضل سے ہمارے
امام کی ہر تکلیف کو دور فرمائے اور اسلام اور احمدیت کی شاندار فتوحات عطا
فرمائے۔ اس غرض کے لئے ہم ہر قسم کی قربانیاں پیش کرنے کے لئے ہر دم تیار
ہیں۔ عزیزہ طاہرہ الیاس اور دونوں بچے طارق الیاس، خالد الیاس میری خوب
مدد کر رہے ہیں اور ہم سب مل کر آنے والے احباب کی جسمانی اور روحانی
خدمت کی توفیق پا رہے ہیں۔ اور اس اہم جماعتی دکھ کو دور کرنے کے لئے دن
رات دعاؤں میں لگے ہوئے ہیں۔
پھر ایک اور خط میں لکھتے ہیں:
” ہم اسیران راہ مولی سے فیصلہ کے بعد ے ارفروری کو ملے تھے۔
اس کے بعد بھی جو دوست مل کر آئے ہیں ان سب کی زبانی اسیران کے بلند
حوصلوں کی خبریں ملی ہیں۔ اور وہ حضرت اسماعیل علیہ الصلوٰۃ والسلام کی طرح
خطبات طاہر جلد ۵
218
خطبه جمعه ۱۴ / مارچ ۱۹۸۶ء
افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللهُ مِنَ الصُّبِرِينَ (الصافات : ١٠)
کے نعرے بلند کر رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں ان کی خواہش کے مطابق حضرت
عبد اللطيف صاحب شہید جیسی استقامت عطا فرمائے اور ان کی اس قربانی کو
قبول فرمائے اور جماعت کو اس کے شیریں ثمرات سے نوازے۔
پھر لکھتے ہیں :
وو
کل دونوں اسیران راہ مولی ساہیوال سے ان کی پھانسی کی
کوٹھڑیوں میں ہماری دوسری ملاقات ہوئی۔
الحمد للہ کہ ان کو ہشاش بشاش پایا اور گذشتہ ملاقات کی نسبت ان کی
حالت ہر لحاظ سے بہتر تھی بلکہ انہوں نے ملاقات کرنے والے عزیزان خصوصاً
عورتوں کے حوصلے بڑھائے مثلاً الیاس منیر کی بہن ناصرہ کے اور اُس کی نانی
صاحبہ جو کل ملاقات کر کے آئی ہیں اُن کی حالت پہلے سے بہت بہتر ہے ( یعنی
اسیروں نے ان کے حوصلے بڑھائے ) اور خوشی خوشی دوسروں کو اپنے خوش کن
تأثرات سنا رہی تھیں ۔ اُس کی بیوی طاہرہ نے تو بہت ہی حو صلے کا مظاہرہ کیا
ہے۔ اپنے دونوں بچوں طارق اور خالد کو سنبھالنے کے ساتھ ساتھ ملاقات کے
لئے آنے والی سینکڑوں عورتوں کو ہر روز صبر و سکون کی تعلیم دیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ
اس کو ہمت دے اور اس کے والدین کو بھی۔
آخر پر میں اپنے نہایت پیارے عزیزم الیاس منیر کا خط پڑھ کر سناتا ہوں ۔ یہ لکھتے ہیں :
۱۵ فروری کو جب ہمیں سہ پہر کے وقت ڈیوڑھی طلب کیا گیا تو
ہمیں پورا علم تو نہیں تھا کہ ہمارا فیصلہ کیا ہونے والا ہے۔ تا ہم جس قسم کے
انتظامات میں ہمیں لے جایا گیا اس سے کچھ کچھ اندازہ ہو گیا تھا ۔ چنانچہ اس
ضمن میں آپس میں باتیں ہو رہی تھیں اور میری زبان پر سید نا حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا شعر جاری ہورہا تھا:
خطبات طاہر جلد ۵
219
خطبه جمعه ۱۴ / مارچ ۱۹۸۶ء
ه
اگر وہ جاں کو طلب کرتے ہیں تو جاں ہی سہی
بلا سے کچھ تو نپٹ جائے فیصلہ دل کا
در ثمین صفحه : ۱۶۰)
پھر ہمیں چار بجے کے قریب باری باری بلا کر فیصلہ سنایا جانے لگا۔ رانا
صاحب سے پہلے مجھے بلا کر جب فیصلہ سنایا گیا تو مجھے یوں محسوس ہوا جیسے تسکین
میرے سارے جسم میں ؟ بسم میں بھر دی گئی ۔ ہے ۔ بے اختیار الحمد للہ کے کلمات منہ سے
نکلے اور یوں لگا جیسے سارے بوجھ اتر گئے ہیں۔ ارد گرد سخت افسوس کا ماحول تھا
اور ہم خوش ہو رہے تھے ۔ دیکھنے والے ہمیں خوش ہوتا دیکھ کر حیران بھی ہوتے
ہوں گے مگر ہم تو افسانہ بنی ہوئی تاریخ کو زندہ کر رہے تھے۔ پھر ہمیں بظاہر جیل
کی سخت ترین جگہ لے جایا گیا اور اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا اور درود شریف پڑھتے
ہوئے دو تین دن گزارے اور اب پھانسی کی کوٹھریوں میں الگ الگ وارڈ میں
ہیں اور دو تین دن کی بے قرار جد و جہد کے بعد اب میں آپ کو خط لکھنے میں
کامیاب ہورہا ہوں۔
پیارے آقا ! ہم جو خادم کے عہد میں جان قربان کرنے کا وعدہ کیا
کرتے تھے آج وقت آیا ہے اس وعدہ کو نبھانے کا۔ بے شک ہم بہت کمزور ہیں
بہت گنہگار ہیں لیکن آج جب ہمارے مولیٰ نے اسلام کے احیاء نو کے لئے
ہمیں چنا ہے ہم اپنی پوری ہمت اور طاقت کے ساتھ لبیک لبیک کہتے ہوئے
اپنے مولیٰ کے حضور حاضر رہیں گے ۔ انشاء اللہ العزیز ۔ اور ہمیں یقین ہے کہ
ہمارے ایک وجود کے بدلے میں ہزاروں ، لاکھوں وجودوں کو زندگی ملے گی
جو قیامت تک دشمنوں کے لئے جلن اور سخت سوزش کا موجب بنی رہے گی۔
تو یہ ہیں ہمارے مصیبت زدگان بھائی ، جن کو عام اصطلاح میں مصیبت زدہ ہی کہا جاتا ہے
لیکن مذہبی اصطلاح میں یہ وہ خوش نصیب ہیں جنہیں خدا نے ابدی زندگی کے لئے چن لیا ہے ۔ وہ
خوش نصیب ہیں جو ارب ہا ارب انسانوں میں قسمت کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور قسمت کے ساتھ
خطبات طاہر جلد ۵
220
خطبه جمعه ۱۴ / مارچ ۱۹۸۶ء
دنیا سے رخصت ہوتے ہیں ۔ ان کی پیدائش پر بھی اللہ کے پیار کی نظریں پڑتی ہیں، جن کی موت پر
بھی اللہ کے پیار کی نظریں پڑتی ہیں، جو خود بھی مبارک بنائے جاتے ہیں اور جن کے وجود اپنے ماحول
کو بھی مبارک کر دیتے ہیں۔ جن کے خاندانو جن کے خاندانوں پر نسلاً بعد نسل اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی نازل ہوتی رہتی ہیں اور
خدا کی بے شمار برکتیں ان کے گھر بار پر برستی ہیں ۔ یہ وہ خوش نصیب لوگ ہیں جو کامل طور پر
رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً (الفجر : ۲۹) کی حیثیت سے جب بھی خدا ان بلاتا ہے خدا کے حضور حاضر ہوتے
ہیں ۔ اس لئے جماعت احمد یہ کو ان کو ہمیشہ خاص دعاؤں میں یاد رکھنا چاہئے اور ان کی اولادوں کو بھی
اور اولاد در اولاد کو بھی اور جہاں تک جماعت کو توفیق ہے لازماً وہ ان کے تمام پسماندگان کا بہترین
خیال رکھے گی ۔
اس موقع پر میں جماعت کو یہ بھی تسلی دلانا چاہتا ہوں کہ اللہ کے فضل سے جماعت احمد یہ
میں کوئی خدا کی راہ میں مارے جانے والا ہرگز یہ وہم لے کر یہاں سے رخصت نہیں ہوتا کہ میرے
بچوں کا ، میری بیوی کا کیا بنے گا۔ جماعت احمد یہ میں ایسے لوگوں کے بچے یتیم نہیں ہوا کرتے ۔ یہ
ایک زندہ جماعت ہے اور ناممکن ہے یہ جماعت اپنے قربانی کرنے والوں کے اہل وعیال کو اور ان
کے حقوق کو بھول جائے۔ اس ضمن میں پہلے بھی میں نے صدر انجمن کو اور تحریک جدید کو اور دیگر تعلق
رکھنے والوں کو یہ ہدایت دی تھی کہ ان مشکلات میں مبتلا بھائیوں کے لئے یہ خاص طور پر خیال رکھیں
کہ ان کے اہل و عیال کو ان کی عدم موجودگی کا دکھ یا تکلیف ان معنوں میں نہ ہو کہ وہ ہوتے تو ہماری یہ
ضرورت پوری ہوتی اور وہ ہوتے تو ہمارا یہ کام بنتا۔ اس کے لئے جماعت ذمہ دار ہے اور جہاں تک
مجھے اطلاعات ملتی رہی ہیں اگر چہ بعض دفعہ نا دانستہ کوتا ہی ہو گئی ہے۔ مگر بالعموم خدا تعالیٰ نے اپنے
فضل کے ساتھ جماعت کو ہر طرح ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی توفیق بخشی ہے۔ لیکن جیسا کہ میں
نے بیان کیا ہے دور بیٹھے اس قسم کی تفصیلی نگرانی نہیں ہوسکتی جیسے قریب بیٹھ کر ہوسکتی ہے۔ اس لئے
بعض شکایات بھی موصول ہوئیں اس پر میں نے فوری طور پر منتظمین کو سرزنش بھی کی اور بتایا کہ آپ
نے قطعاً کوئی مالی لحاظ سے کسی پہلو سے کوئی فکر نہیں کرنا اور ہرگز ان لوگوں سے کوئی کنجوسی نہیں کرنی۔
خدا کا مال ہے، خدا کی امانت ہے ہمارے پاس اور یہ اول ترین استحقاق رکھنے والے لوگ ہیں ۔
جماعتوں کی زندگی کی ضمانت اس بات میں ہے، الہی جماعتوں کی زندگی کی ضمانت کہ اُن
خطبات طاہر جلد ۵
221
خطبه جمعه ۱۴ / مارچ ۱۹۸۶ء
کے قربانی کرنے والوں کو اپنے پسماندگان کے متعلق کوئی فکر نہ رہے اور اتنی واضح ، اتنی کھلی کھلی یہ
حقیقت ہر ایک کے پیش نظر رہے کہ ہم بطور جماعت کے زندہ ہیں اور بطور جماعت کے ہمارے سب
دکھ اجتماعی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اگر یہ یقین پیدا ہو جائے کسی جماعت میں تو اس کی قربانی کا معیار عام
دنیا کی جماعتوں سے سینکڑوں گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ باہر تو پوچھتا ہی کوئی نہیں ۔ بڑے بڑے سیاسی
لیڈر ہم نے دیکھے ہیں جو تحریکیں چلا کر ہزار ہا کو مروا دیتے ہیں اور اس کے بعد خود عیش وعشرت کی
زندگی بسر کر رہے ہوتے ہیں۔ کوئی پتہ نہیں کرتا کہ ان یتیموں کا کیا بنا ، ان بیوگان کا کیا بنا، ان کے
بچوں کی اخلاقی نگرانی کرنے والا بھی کوئی تھا کہ نہیں ، ان کے سر پر چھت بھی تھی کہ نہیں ، دو وقت کا کھانا
بھی میسر تھا کہ نہیں اور عوام بے چارے اپنی سادگی میں پھر ہر دفعہ ایسی قربانیاں پیش کرتے ہیں لیکن
جس جماعت میں قربانی کا معیار خدا کے فضل اور اس کے رحم کے نتیجے میں اس وجہ سے بلند ہو کہ وہ خدا
کی خاطر قربانی کرتے ہیں اور ساتھ یہ بھی یقین کامل ہو کہ ہمارے بعد ہماری اولاد کی ساری جماعت
نگران رہے گی بلکہ پہلے سے بڑھ کر ان کی ضروریات کا خیال رکھا جائے گا۔ تو ایسی جماعت کی قربانی
کا معیار آسمان سے باتیں کرنے لگتا ہے۔
اس لئے اگر چہ جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے ان تمام باتوں کو اچھی طرح سمجھتی ہے اور
اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی۔ لیکن بعض دوستوں کی طرف سے یہ اصرار ہوتا رہا ہے کہ شہدا کے لئے
ایک مستقل فنڈ اکٹھا ہونا چاہئے ۔ پہلے تو میری طبیعت میں یہ تر دو رہا اس خیال سے کہ یہ تو ان کے
حقوق ہیں اور جماعت کی جو بھی آمد ہے اس میں یہ اولین حق ان لوگوں کا شامل ہے۔ اس لئے الگ
تحریک کرنے سے کہیں یہ جذباتی تکلیف نہ ان کو پہنچے کہ ہمارا بوجھ جماعت اٹھا نہیں سکتی اُس طرح
ہمارے لئے جیسے صدقے کی تحریک کی جاتی ہے۔ اس طرح الگ تحریک کی جارہی ہے۔اس لئے
کافی دیرتر دو رہا اور دعا بھی کرتا رہا کہ اللہ تعالیٰ صحیح فیصلے کی توفیق عطا فرمائے ۔ لیکن اب مجھے پوری
طرح اس بات پر شرح صدر ہو گیا ہے کہ چونکہ یہ ہرگز صدقے کی تحریک نہیں بلکہ جو شخص اس میں حصہ
لے گا وہ اعزاز سمجھے گا اس بات کو کہ مجھے جتنی خدمت کرنی چاہئے تھی اتنی نہیں تو ایک بہت ہی معمولی
خدمت کی توفیق مل رہی ہے اور اس لئے کہ بہت سے لوگوں کی طرف سے بے اختیار بار بار ا ظہار ہو
رہا ہے کہ ہم بے چین ہیں ہمیں موقع دیا جائے ہم کسی رنگ میں خدمت کرنا چاہتے ہیں اور چونکہ
خطبات طاہر جلد ۵
222
خطبه جمعه ۱۴ / مارچ ۱۹۸۶ء
جماعت کی ایسی تربیت ہے کہ انفرادی طور پر ایسے لوگوں کو ایسے خاندانوں سے تعلق رکھ کر کچھ رقمیں
دینے کو مناسب نہیں سمجھا جاتا ۔ اس میں کئی قسم کی قباحتیں پیدا ہوتی ہیں اور ہم یہ پسند نہیں کرتے کہ
ذاتی طور پر یہ لوگ کسی کے احسان کے نیچے آئیں۔ اس لئے جن کی تمنا ہے جو اس بات کے لئے تڑپ
رہے ہیں کہ ہمیں بھی موقع ملنا چاہئے ان کے لئے پھر یہی رستہ باقی رہ جاتا ہے کہ نظام جماعت ان کو
موقع دے اور وہ جماعت میں اپنی توفیق اور اپنی خواہش اپنی تمنا کے مطابق کچھ نہ کچھ پیش کریں۔
اس لحاظ سے یہ سب باتیں سوچنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آج اس تحریک کا اعلان
کرتا ہوں ۔ اس کے لئے میں اپنی طرف سے دو ہزار پونڈ سے اس کا آغاز کرنا چاہتا تھا ۔ مگر انگلستان
کی جماعت کے ایک دوست مجھ سے پہل کر گئے باقی تو مشورے دے رہے تھے انہوں نے ایک
ہزار پونڈ کا ساتھ چیک بھجوا دیا تھا اس لئے اللہ تعالیٰ نے توفیق ان کو دے دی کہ وہ سبقت لے گئے
ہیں ۔ مگر بہر حال دوسرے نمبر پر میرا نام آجاتا ہے اور اب جس کو خدا تعالیٰ جتنی توفیق عطا فرمائے ۔
پوری طرح شرح صدر اور محبت کے جذبے سے جو دینا چاہتا ہے وہ دے گا۔ ادنی سا بھی تر دریا بوجھ ہو
تو ہرگز نہ دے۔ اس پر لازم ہے کہ وہ نہ دے کیونکہ یہ ایسی تحریک نہیں ہے کہ جس طرح چندوں میں
بعض دفعہ بوجھ اٹھا کر بھی آپ دیتے ہیں ۔ یہ ایک خاص نوعیت کی تحریک ہے اس میں بشاشت طبع ہی
ضروری نہیں بلکہ طبیعت کا دباؤ ضروری ہے ، دل سے بے قرار تمنا اٹھ رہی ہو، ایک خواہش پیدا ہورہی
ہو کہ میں اس میں شامل ہوں ۔ پھر خواہ کسی کو آ نہ دینے کی بھی توفیق ہو وہ بھی بہت عظیم دولت ہے، وہ
بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک بہت بڑی سعادت ہوگی ۔ تو اس تحریک کا میں اعلان کرتا ہوں اور
اسی پر اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں ۔ لیکن ختم کرنے سے پہلے ایک دفعہ پھر آپ کو دعاؤں کی طرف توجہ دلاتا
ہوں۔ دعائیں کرنا اور دعا میں گریہ وزاری کرنا یا ان پیاروں کی یاد میں دل کو نرم پانا یہ کوئی کمزوری نہیں
ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے۔ لیکن دشمن کے مقابل پر نظر نیچی کرنا اور اپنے مقاصد سے منہ موڑ لینا یا
ان میں نرمی پیدا کر دینا یا اپنے عزائم میں کسی قسم کی کمی برداشت کر لینا کسی قسم کی کمزوری برداشت
کر لینا یہ مومن کو زیبا نہیں ہے۔ ہر ٹھوکر کے بعد پہلے سے زیادہ عزم ہونا چاہئے ، پہلے سے بلند تر
حو صلے ہونے چاہئیں، پہلے سے زیادہ سختی برداشت کرنے کے ارادے ہونے چاہئیں، اور اس کے
مطابق دعا ئیں بھی پڑھنی چاہئیں ساتھ ساتھ ۔ پس جہاں تک ان لوگوں اور دشمنوں کا تعلق ہے۔ اُن
خطبات طاہر جلد ۵
223
خطبه جمعه ۱۴ / مارچ ۱۹۸۶ء
کے لئے یہ آنسو نہیں ہیں اُن کے لئے یہ دل کے درد نہیں ہیں۔ یہ ہمارا اپنے پیاروں کے ساتھ ایک
تعلق ہے اور خدا کا اس کے ساتھ تعلق ہے۔ اس کے سائے
جہاں تک احمدیت کے دشمن کا تعلق ہے اُن کو ہمارا یہی پیغام ہے کہ جتنی ٹھوکریں تم ہمیں
لگاؤ گے خدا کی قسم ہم پہلے سے بڑھ کر زیادہ طاقتور اور صاحب عزم ہوتے چلے جائیں گے۔ جتنا تم
ہمیں دبانے کی کوشش کرو گے پہلے سے سینکڑوں گنا زیادہ قوت کے ساتھ ہم ابھریں گے۔ تم اگر حسد
کرتے ہو کہ ہمارا مقام ہمالہ کی چوٹیوں تک پہنچ گیا ہے تو ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ اس مقام سے گرانے
کی کوشش کرو گے تو ہم ثریا سے باتیں کرنے لگیں گے۔ وہاں سے گرانے کی کوشش کرو گے تو ہفت اقلیم
تک خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ جماعت احمدیہ کی شہرت ضرور پہنچے گی اور بلند تر مرتبے اور بلند تر
مقامات پر جماعت کا قدم اوپر سے اوپر بڑھتا چلا جائے گا۔ اس لئے ہم دشمن کے مقابل پر اس قسم کا
عزم رکھنے والی جماعت ہیں۔ وہ ہماری عاجزی اور انکساری سے کہیں دھو کہ نہ کھا جائے۔
اور یہ بھی بڑی خوشی کی بات ہے ، بڑے اطمینان کی بات ہے کہ جتنے خط جماعت کی طرف
سے موصول ہو رہے ہیں ان میں بیشتر میں اس بات کا اظہار پایا جاتا ہے کہ ہم اپنے لئے نہیں کہہ
رہے، ہم ماحول میں تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں ۔ ایسے ایسے کمزور احمدی جن کے متعلق وہم و گمان بھی
نہیں کر سکتے تھے کہ وہ کسی قربانی کا نام لے لیں گے ان کے چہروں کے ہم رنگ بدلے ہوئے دیکھ
رہے ہیں، ان کی پیشانیوں پر ہم نئے عزم کے آثار دیکھ رہے ہیں۔ ایک عظیم انقلاب بر پا ہو رہا ہے
جماعت کے اندر ۔اس لئے بہت بہت مبارک ہو کہ ہر قربانی جو جب گزر جاتی ہے تو پیچھے مڑ کر دیکھنے
سے معلوم ہوتا ہے کہ عملاً جو خدا کے فضل نازل ہوئے اس کے مقابل پر کچھ بھی نہیں تھی ۔ ہر قرب ی ۔ ہر قربانی جو
جماعت پیش کر رہی ہے اُس کے مقابل پر جو سعادتیں نازل ہو رہی ہیں ۔ اللہ کی طرف سے جو عظیم
روحانی انقلاب برپا ہو رہا ہے اُس کی تو قیمت ہی کوئی نہیں ہے۔ کوئی شکوہ نہیں ہے اپنے رب سے۔
جس قسم کا تلخ گھونٹ اس کی رضا ہم سے بھرنے کا تقاضا کرے گی ہنستے ہوئے مسکراتے ہوئے ، سر کو
جھکاتے ہوئے اُس کے حضور ہم اُس کی رضا کے لئے ہر تلخ گھونٹ کو بھریں گے۔ لیکن ایک ایک تلخ
گھونٹ لامتناہی میٹھے چشمے جاری کر دے گا اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کے کیونکہ ہمیشہ اُس کی رضا
کی خاطر تلخ گھونٹ بھرنے والوں سے اُس کا یہی سلوک ہوا کرتا ہے۔
-