موصیان اور نظام وصیت کیلئے قیمتی نصائح مقامات مقدسہ قادیان کی ضرورت کیلئے چالیس لاکھ روپے کی مالی تحریک
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی روشنی میں مالی قربانی کی اصل روح اور تقویٰ کی اہمیت بیان فرمائی کہ خدا کے ہاں دکھاوے کے بجائے اخلاص پر مبنی اعمال ہی قبول ہوتے ہیں۔ اس کے بعد آپ نے نظام وصیت کے اغراض و مقاصد اور اس میں محض قانونی تقاضے پورے کرنے اور تقویٰ کی روح سے غفلت برتنے کی خامیوں کی نشان دہی کرتے ہوئے اصلاح کی نصائح فرمائیں۔ آخر میں آپ نے قادیان کے مقدس مقامات کی مرمت اور ہندوستان میں مراکز کے قیام کے لیے چالیس لاکھ روپے کی مالی تحریک کا اعلان فرمایا اور ساہیوال اور سکھر کے مظلوم اسیران کے صبر و استقامت کا ذکر کیا۔
موضوعات: مالی قربانی، تقویٰ، نظام وصیت، مقامات مقدسہ قادیان، جماعت احمدیہ بھارت، اسیران راہ مولیٰ
خطبات طاہر جلد ۵
241
خطبه جمعه ۲۸ مارچ ۱۹۸۶ء
موصیان اور نظام وصیت کیلئے قیمتی نصائح
مقامات مقدسہ قادیان کی ضرورت کیلئے
چالیس لاکھ روپے کی مالی تحریک
( خطبه جمعه فرموده ۲۸ مارچ ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ تلاوت کی :
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا مَّا رَزَقْتُكُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ يَوْمُ
لَا بَيْعٌ فِيهِ وَلَا خُلَّةٌ وَلَا شَفَاعَةُ وَالْكَفِرُونَ هُمُ
الظَّلِمُونَ
پھر فرمایا :
(البقره: ۲۵۵)
یہ آیت کریمہ جو میں نے تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ یہ نصیحت فرماتا ہے کہ اے وہ
لوگو! جو ایمان لائے ہو پیشتر اس کے کہ وہ دن آجائے جب نہ تو کوئی سودا بازی ہوگی ، نہ کوئی دوستی کام
آئے گی ، نہ کوئی سفارش چلے گی تم اللہ کی راہ میں جو کچھ اس نے تمہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرو۔
اس آیت میں سودا بازی والا حصہ ہے اس کے سمجھنے میں کچھ اشکال ہیں کچھ مشکلات پیش
آتی ہیں ۔ جب اسی مضمون کو قرآن کریم کی دوسری آیات کی روشنی میں زیادہ وضاحت سے دیکھتے
ہیں تو اور بھی زیادہ اس معاملے کو سمجھنے میں دقت پیش آتی ہے۔ دوسری جگہ قرآن کریم فرماتا ہے کہ اُس
خطبات طاہر جلد ۵
242
خطبه جمعه ۲۸ مارچ ۱۹۸۶ء
دن سے ڈرو جس دن تمہارے گناہوں کے بدلے میں کوئی بھی اس کے برابر وزن کا مال قبول نہیں کیا
جائے گا ۔ مطلب یہ ہے کہ تم اموال دے کر خدا سے اپنی جانوں کو چھڑا نہیں سکو گے ۔ گے ۔ ایک اور جگہ یہ
فرمایا کہ اگر پہاڑوں کے برابر سونا بھی پیش کرو تو وہ بھی قبول نہیں کیا جائے گا اور رد کر دیا جائے گا۔
دو باتیں ذہن میں اُبھرتی ہیں ۔ اول یہ کہ مرنے کے بعد تو انسان مادی دنیا کو پیچھے چھوڑ
جاتا ہے اور کچھ بھی یہاں سے وہاں منتقل نہیں کر سکتا اس لئے کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ وہ کوئی
عدل پیش کرے یا اس سے بڑھ کر کچھ پیش کرے یا سودا بازی کا کسی قسم گمان بھی اس کے دل میں پیدا
ہو۔ دوسرے قرآن کریم تو خود وضاحت سے فرما رہا ہے کہ يَوْمُ الدِّينِ تو وہ دن ہے
يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئًا وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ (الانفطار (۲۰)
کہ جو کچھ کسی کا تھا بھی وہ بھی اس کا نہیں رہے گا ، تمام ملکیت ، تمام کا ئنات کلیہ اپنے مالک رب کی
طرف لوٹ چکی ہوگی ۔ يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئًا نہ کوئی اپنی جان کے
لئے کسی چیز کا مالک ہوگا نہ کسی دوسری جان کے لئے کسی چیز کا مالک ہوگا ۔ تو اس کے بعد اس بے
ے نے سودا بازی کیا کرنی ہے اور کیا پیش کرنا ہے، کیا عدل کا خیال ، کیا اس سے بڑ
تصور، یہ ساری باتیں موہوم اور بے تعلق سی دکھائی دینے لگتی ہیں۔ اس لئے لاز ما اس آیت کا کوئی ایسا
مفہوم ہے جو اطلاق پاتا ہے، جو ایک حقیقت رکھتا ہے اور اسے سمجھے بغیر اس مضمون کا حق ادا نہیں کیا
جا سکتا جس کی طرف خدا تعالیٰ توجہ دلا رہا ہے۔
جب ہم دنیا میں مالی قربانی پر نظر ڈالتے ہیں تو دوقسم کی مالی قربانی دکھائی دیتی ہے اور قسموں
کے علاوہ ایک جہت سے اسے ہم دو قسموں میں تقسیم کر سکتے ہیں ۔ اول وہ مالی قربانی جو خالصہ اللہ کی
جاتی ہے، جو تقوی پر مبنی ہوتی ہے ۔ اس کے متعلق الہی قانون یہ ہے کہ وہ تھوڑی بھی ہو تو خدا کی نظر
میں بے شمار کے طور پر مقبول ہوگی اور ایک مالی قربانی وہ ہے جو دنیا کے دکھاوے کے لئے یا دیگر
اغراض کی خاطر کی جاتی ہے۔ وہ اگر سونے کے پہاڑوں کے برابر بھی ہو تو وہ نامقبول ہوگی۔ تو اس
آیت میں اسی مضمون کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ جب تک تمہیں دنیا میں خدا تعالیٰ نے خرچ کی
توفیق بخشی تم اس غلط فہمی میں مبتلا نہ ہونا کہ تم نے سونے کے پہاڑوں کے برابر اس کی راہ میں خرچ کیا
اگر کسی تقوی کی کمزوری کی وجہ سے کسی اندرونی گناہ کی وجہ سے خدا تعالیٰ کو دنیا میں وہ نا مقبول ہوا تو
خطبات طاہر جلد ۵
243
خطبه جمعه ۲۸ مارچ ۱۹۸۶ء
آخرت میں بھی تمہارے حصے میں کچھ بھی لکھا نہیں جائے گا اور اس وقت تمہارا یہ اصرار کہ میں نے تو
خدا کی راہ میں اتنا سونا خرچ کیا تھا ، اتنے خزانے لٹائے تھے اس اعتراض کی ، اس وہم کی کوئی بھی
حقیقت نہیں ہوگی ۔ اس وقت خدا کے سامنے اپنی مالی قربانیاں پیش کرنا کہ فلاں گناہ کے بدلے یہ
قربانیاں قبول فرما اور مجھے بخش دو۔ یہ خیال ، یہ و ہم رد کر دیا جائے گا۔ ایک تو اس کا یہ معنی ہے۔
دوسرا اس کا اور معنی بھی ہے کہ مرنے کے بعد جب انسان کا دارالعمل سے تعلق کٹ جاتا
ہے تو اکثر صورتوں میں اس کی طرف سے پھر وہ قربانیاں پیش نہیں کی جاسکتیں جو اس نے خود اپنی
زندگی میں نہیں پیش کیں اور اگر اس کی اولاد اس کے مرنے کے بعد کروڑ ہا روپیہ بھی خرچ کرے تو اکثر
صورتوں میں وہ اس کو نہیں پہنچے گا۔
یہ مضمون کچھ مزید وضاحت چاہتا ہے کیونکہ ہمیں علم ہے کہ ماں باپ کے لئے اپنے مرحوم
پیاروں کے لئے ہم خرچ کرتے ہیں، چندے بھی دیتے ہیں، زکوۃ بھی دیتے ہیں۔ تو وہ پھر کیوں مقبول
ہوگا جب دارالعمل سے اس کا تعلق کٹ گیا ؟ اس مسئلہ کو خود حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے کھول دیا ہے ۔ پس اس استثناء کو بہر حال پیش نظر رکھا جائے گا جو استثناء اصدق
الصادقین حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود فرمایا ہے اور وہ استثناء یہ ہے کہ اللہ خود اوروہ ہے
آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں یہ سوال کیا گیا کہ یا رسول اللہ ! میری والدہ جب
زندہ تھی تو یہ یہ نیک خرچ کرنے کی تمنا رکھتی تھی ، نذر باندھے ہوئے تھی اور بہت اس کی خواہش تھی کہ میں
خدا کی راہ میں اس اس طرح خرچ کروں لیکن پیشتر اس کے کہ اس کی یہ خواہش پوری ہوتی خدا نے اسے
واپس بلا لیا۔ اب کیا یہ ممکن ہے کہ میں اس خواہش کو اس کے مرنے کے بعد پورا کر دوں اور اس کے نام
پر صدقات دیتا رہوں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا درست ہے تم ایسا کر سکتے
ہو۔ (مسلم کتاب النذ رحدیث نمبر : ۳۰۹۲)
اسی طرح اور بھی مختلف شکلوں میں یہ روایت آتی ہے جس سے قطعی طور پر یہ بات سامنے
آتی ہے کہ وہ نیکی جو انسان زندگی میں کرتا رہا ہو خصوصاً مالی قربانی اور اس کی حسرت پوری نہ ہوئی ہو،
وہ چاہتا ہو کہ اور دے لیکن توفیق نہ پانے کی وجہ سے آگے اور مزید دے نہ سکا ہو۔ اس کی اولاد جب
اس کے نام پر اس کی خاطر خدا تعالیٰ کے حضور کچھ پیش کرے گی تو اللہ تعالیٰ اسے پہنچا دے گا اور یہ وہ
خطبات طاہر جلد ۵
244
خطبه جمعه ۲۸ مارچ ۱۹۸۶ء
حصہ ہے جو مرنے کے بعد بھی اس کے لئے خرچ کیا جا سکتا ہے۔ لیکن جو شخص دنیا میں نادہند ہو، دنیا
میں خدا کے مال کھاتا ہو یا بنی نوع انسان کے مال کھاتا ہو۔ اگر وہ مر جاتا ہے تو اس کی امیر و کبیر اولاد
کے دل میں اگر یہ و ہم پیدا ہو جائے کہ وہ کروڑوں روپیہ دے کر خدا سے اس کی گردن چھڑا لیں گے یہ
محض وہم ہے۔ وہ آیات جن کے مضمون کا میں نے ذکر کیا ہے وہ اس کی راہ میں کھڑی ہو جائیں گی ۔
لَا بَيْعٌ فِيهِ وَلَا خُلَّةٌ وَ لَا شَفَاعَةٌ کی آواز آئے گی ۔ نہ دوستی کام آئے گی نہ سودے
بازی کام آئے گی ، نہ کسی قسم کی سفارش چلے گی ۔
پس اس آیت کے مضمون کو اس رنگ میں سمجھنے کے بعد ہمیں اپنے چندوں کو نکھارنے کے
لئے دو بہت ہی اہم گر مل گئے ۔ اول یہ کہ جب ہم خدا کی راہ میں کچھ پیش کریں تو اپنے نفس کو خوب
کھنگال کر، ہر غیر اللہ کے تصور سے پاک کرنے کے بعد خدا کے حضور پیش کریں۔ نہ اس میں ریاء کا
شائبہ ہونہ اور کسی قسم کی نفس کی ملونی ہو۔ کوئی دھو کہ نہ ہو ، تقوی سے گری ہوئی کسی قسم کی کوئی بات نہ ہو
صاف ستھرا کر کے جس طرح مالی اپنا پھل سجا کر منڈی میں لے کر جاتا ہے جس طرح زمیندار بعض
دفعہ شلغم دھو دھو کر اس کی سفیدی نکھار کر منڈی میں لے کر جاتا ہے۔ اس طرح اپنے اعمال کو خوب
نکھار کر اس کا گند دھو کر پھر خدا کے حضور میں مالی قربانی پیش کرو اور وہ جو یہاں مقبول ہو جائے گی وہ
وہاں ضرور مقبول رہے گی ۔ اس کے بدلے یقیناً گناہ معاف کئے جائیں گے۔ اس کے بدلے یقیناً
خدا تعالیٰ کے اور کثرت سے انعامات کی بارش نازل ہوگی لیکن جو قربانی یہاں رد کئے جانے کے لائق
ٹھہرائی گئی اس نے آگے نہیں جانا۔ جو مردود ہوگئی وہ ہمیشہ کے لئے مردود ہو گئی۔ اس لئے وہ لوگ جو
خدا کی راہ میں اموال خرچ کرتے ہیں ان کو جہاں یہ ایک عظیم سعادت نصیب ہوتی ہے وہاں ان کے
لئے خوف کا بھی بہت مقام ہے۔ مال خرچ کرنا کافی نہیں مال کو صاف اور پاک نیتوں کے ساتھ خرچ
کرنا ضروری ہے۔ رقم کے کوئی معنی نہیں ہیں۔ اس کے پیچھے قربانی کی روح کیا تھی ؟ کیا تناسب تھا
اس قربانی میں؟ یہ وہ چیز ہے جو خدا کے نزدیک اہمیت رکھتی ہے۔ اور پھر اگر ایسی نیکیاں آپ کرتے
ہیں جن کی نیکیاں کرتے کرتے حسرت لے کر اس دنیا سے اٹھ جاتے ہیں۔ اگر اولاد اس نیت سے
ان نیکیوں کو جاری رکھے کہ ہمارے والدین کی یہ حسرتیں رہ گئی تھیں تو قیامت تک کے لئے وہ خزانے
آپ کے لئے جمع ہوتے رہیں گے اور اس مضمون کی راہ میں کوئی قرآن کریم کی آیت کا مفہوم حائل
خطبات طاہر جلد ۵
245
خطبه جمعه ۲۸ مارچ ۱۹۸۶ء
نہیں ہے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے بہتر کوئی قرآن کریم کو سمجھ نہیں سکتا تھا۔ جس
کے دل پر الہاما نازل ہو رہا تھا قرآن کا اس سے بہتر کون سمجھ سکتا تھا۔
ان دو پہلوؤں کو ملحوظ رکھتے ہوئے میں آج وصیت سے متعلق چند باتیں احباب کے سامنے
رکھنا چاہتا ہوں ۔ یہ دو راہنما اصول ہیں جن کے تابع ہمیں اپنے انتظامی معاملات کو بھی کھنگالنا ہوگا
جو مال سے تعلق رکھتے ہیں اور دینے والوں کو اپنی انفرادی قربانی کو بھی اپنی انہی دو کسوٹیوں کے
اوپر پورا اترتے ہوئے دیکھنے کی تمنا کرنی چاہئے ۔
یہ عموماً دیکھا گیا ہے کہ جب کوئی نظام کچھ پرانا ہونے لگتا ہے تو اس میں قانونی ایچ پیچ اور
الجھنوں کا اضافہ ہونے لگتا ہے ۔ قانون تو اس لئے بنایا جاتا ہے کہ کسی مقصد کی روح کی حفاظت کی
جائے لیکن جب زیادہ قانون بنے شروع ہو جائیں تو بعض دفعہ چھلکا ہی چھلکا رہ جاتا ہے اندر سے
گودا غائب ہونے لگتا ہے۔ بہت موٹے چھلکوں والے پھل بعض دفعہ اتنے موٹے چھلکوں والے
ہو جاتے ہیں کہ اندر نام کا گودا باقی رہ جاتا ہے۔ تو تنظیموں کو وقتا فوقتا اس بات کی جانچ پڑتال کرنی
چاہئے کہ قانون روح کی حفاظت کر بھی رہا ہے یا نہیں یا خودروح کو مارنے کا موجب بن رہا ہے۔
وصیت کے معاملہ میں بھی کچھ خرابیاں زائد قوانین بنانے کے نتیجہ میں پیدا ہوئیں ۔ مثلاً
عورتوں کی طرف سے یہ شکوہ پیدا ہوا کہ صاحب جائیداد کے لئے وصیت آسان ہے وہ چاہے تو
جائیداد کی 1/10 کی وصیت کر کے اس نظام میں شامل ہو سکتا ہے۔ مگر اکثر عورتیں صاحب جائیداد
نہیں ہوتیں اور آمد بھی ان کی براہ راست نہیں ہوتی بلکہ خاوند کی آمد ہوتی ہے۔ تو وہ بیچاریاں جو ویسے
نیکی اور تقویٰ کے معیار میں اعلیٰ درجہ پر یا صف اول میں ہیں محض اس لئے کہ جائیداد نہیں ہے وہ کیوں
ں نیکی عظیم الشان قربانی سے محروم کی جاتی ہیں؟ اس کے کئی پہلو سے جواب دیئے جاسکتے تھے لیکن
ان کی مشکل حل کرنے کے لئے ایک یہ قانون بنا دیا گیا کہ حق مہر بھی عورت کی جائیداد متصور ہوگا ۔
جو شخص کسی عورت کے لئے حق مہر مقرر کرتا ہے اس کی بیوی کو گو یا جائیدا دمل گئی اور وہ چاہے تو اس کے
1/10 کی وصیت کر سکتی ہے۔ قانون تو اس لئے بنایا گیا تھا کہ جو اعلیٰ مالی قربانی کی روح رکھنے والے
لوگ ہیں وہ محروم نہ ر ہیں ۔ مگر اس قانون کے چور دروازے سے وہ لوگ داخل ہونے لگ گئے جو اعلیٰ
قربانی کی روح نہیں رکھتے تھے۔ کسی خاوند نے فرضی ایک تمیں روپے کسی کا مہر رکھا ہوا ہے اور ویسے
اس
خطبات طاہر جلد ۵
246
خطبه جمعه ۲۸ مارچ ۱۹۸۶ء
بہت صاحب حیثیت ہے۔ بعض دفعہ پرانے زمانوں میں دس ، دس روپے مہر بھی رکھے گئے اور مہر
رکھتے وقت بعض دفعہ خاوند کی حیثیت اور تھی اور بعد میں جب عورت نے وصیت کی اس وقت خاوند کی
حیثیت اور ہو چکی تھی۔ بعض دفعہ اچھی حیثیت کے باوجود رسماً اور رواجاً یا ویسے ہی عورتوں کی حق تلفی
کرتے ہوئے پورا حق مہر نہیں رکھا گیا ۔ تو قانون جو بن گیا کہ حق مہر جائیداد متصور ہوگا تو کثرت سے
ایسی وصیتیں آنی شروع ہو گئیں جن میں وصیت کی روح موجود نہیں تھی قانون کا تقاضا پورا ہورہا تھا۔
پھر اسی طرح اور بھی بہت سے ایسے معاملات سامنے آنے لگے جن سے معلوم ہوتا تھا کہ
قانون کے لفظی پیمانے تو بھرے جا رہے ہیں مگر ان میں روح وصیت موجود نہیں ہے۔ ایک والدین
ہیں مثلاً وہ ریٹائر ہو گئے ۔ اگر بچوں کو اعلیٰ تعلیم دی یا ریٹائرڈ ہو گئے یا پنشن کمپیوٹ کرالی اور اس کے
بعد ان کے پاس براہ راست کوئی آمد نہ رہی ، سب کچھ اپنے بچوں کو دے دیا اور اس کے بعد وصیت
کر دی اور وصیت میں ہیں ، پچیس چالیس روپے جو ان کو سمجھا کہ ہم اس کو تحفہ کے طور پر شمار کر سکتے ہیں
وہ پیش کر دیا اور آنکھیں بند کر کے نظام وصیت نے وہ وصیتیں قبول کر لیں ۔ کیونکہ یہ اصول تھا کہ جس
کے پاس جو ہے اس کے مطابق وصیت کرے گا ، اس کے پاس اتنا ہی تھا اس لئے انہوں نے اس
وصیت کو قبول کر لیا ۔ حالانکہ بچے ان کے بہت خوشحال ۔ بعض ایسی صورتیں بھی میرے سامنے آئیں
کہ لکھ پتی تھے لیکن والدین کے حساب جب دیکھے گئے تو ان میں سے کسی ایک فوت شدہ کا تو پتہ چلا
کہ سال ہا سال سے ایک پیسہ بھی ادا نہیں ہوا۔ اس لئے کہ ہم بچوں کے پاس رہتے ہیں بس وہی ہمارا
گزارہ تھا اور ہیں موصی ۔ تو قانون کا تقاضا تو بظاہر پورا کر لیا لیکن جس مقصد کے لئے حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا تعالیٰ نے یہ تحریک عطا فرمائی تھی کہ وہ لوگ جو نفس کی قربانی میں پورے
اترتے ہیں مال کی قربانی میں بھی اگر وہ نمایاں صورت اختیار کریں تو ان کو بہشتی مقبرہ میں دفن کیا
جائے۔ نمازی ہوں دین میں ویسے اچھے ہوں ، ظاہری طور پر شریعت کے تقاضے پورے کرنے والے
ہوں وہ بہر حال خدا کے نزدیک مقبول ہیں لیکن اگر مال کی قربانی میں بھی عام لوگوں سے بڑھ کر قربانی
کرنے والے ہوں تو پھر وہ موصی بننے کے مستحق ہوں گے۔ تو یہ جو شکلیں ہیں یہ تو مالی لحاظ سے قربانی
کے اعلیٰ معیار پر شمار کی ہی نہیں جاسکتی ۔
پھر جب مزید چھان بین کی گئی بعض معاملات میں تو ایسی صورتیں بھی سامنے آئیں کہ
خطبات طاہر جلد ۵
247
خطبه جمعه ۲۸ مارچ ۱۹۸۶ء
موصی کا چندہ وصیت تو ہزار روپیہ ہے لیکن وصیت آنہ بھی نہیں کیونکہ اس کی آمد کوئی نہیں۔ چندہ وقف
جدید تو سو ، دوسو روپے ہے لیکن وصیت کوئی نہیں کیونکہ کہا جاتا ہے کہ اس کی آمد کوئی نہیں ۔ ورثہ چھوڑا
ہے اور اس میں سے وصیت ادا کی نقد رقم کی صورت میں اور حساب میں گذشتہ دس بارہ سال سے کوئی
آمد نہیں ہے تو روپیہ کس طرح چھوڑ دیا پیچھے؟
ن
اس قسم کے سوالات ایسے ہیں جن میں بہت سی دقتیں سامنے آنے لگیں ۔ ایک رحجان تو یہ تھا
کہ اور قانون بنائے جائیں لیکن حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس بات کا فیصلہ کیا
کہ ایسی وصیتوں کو سرسری جائزہ لے کر معلق کر دیا جائے اور ان کی تحقیق کی جائے ۔ یہ بھی اپنی ذات
میں قانون بن گیا اور اس کا بھی غلط مفہوم سمجھ کر غلط طور پر اس پر عمل ہونے لگا۔ مثلاً ایک عورت جو فوت
ہوگئی اس کے خاوند نے دس روپے مہر لکھوایا ہوا تھا اس کے بچوں نے کہا کہ ہم اس کا مہر پچاس روپے یا
ہزار روپے یا لاکھ روپے کر دیتے ہیں وصیت منسوخ نہ کرو اور محکمے نے چپ کر کے منظور کر لیا یعنی
سفارش کر دی۔ ایک فوت شدہ ماں یا باپ اپنی زندگی میں تو کچھ نہیں دے سکا اس عذر کے تابع کہ میں
اپنے بچوں پر انحصار کرتا ہوں اس لئے مجھے مالی قربانی کی اولین صف میں ضرور شمار کر لیا جائے لیکن مالی
قربانی کوئی پیش نہ کی اور فوت ہونے کے بعد جب رد کیا گیا تو وصیت والوں نے سفارشیں شروع
کر دیں کہ بیٹے یا دوسرے ذی حیثیت عزیز لاکھ روپیہ دینے کے لئے بھی تیار ہیں، دس لاکھ روپیہ
دینے کے لئے بھی تیار ہیں ، ان کی وصیت مقبول ہو اور اگر گزشتہ نہیں دے سکے تھے تو اب قبول کر
لیں۔ یہ وہ معاملات ہیں جن پر اس آیت کا اطلاق ہوتا ہے کہ مرنے کے بعد ان سے کوئی عدل قبول
نہیں کیا جائے گا ۔ اگر سونے کے پہاڑ بھی پیش کریں گے تو وہ کوتاہی جو زندگی میں ہوگئی ہے اسکی وہ
خامی دور نہیں ہو سکتی ۔ وہ حق مہر جو زندگی میں مقر ر ہی نہیں ہو اس کو اولاد کیسے مقرر کر سکتی ہے۔
تو جب میرے علم میں ایسی باتیں آئیں تو میں نے دفتر وصیت والوں کو بھی پکڑا جوان کے
منتظم تھے ان کو کہا کہ صرف موصی کے تقویٰ کا معیار اونچا ہونا ضروری نہیں تمہارے تقویٰ کا معیار اونچا
ہونا بھی ضروری ہے۔ مال کون دیتا ہے یا کتنا دیتا ہے یہ بحث ہی نہیں ہے۔ اگر مال کی بحث ہوتی تو
خدا تعالیٰ یہ نہ فرما تا کہ سونے کے پہاڑ بھی رد کر دیئے جائیں گے۔ بحث صرف یہ ہے کہ جو کچھ دیا گیا
تھا اس کے پیچھے روح تقوی تھی کہ نہیں۔ اور اگر روح تقوی تھی تو پھر خواہ تھوڑا بھی تھا تو تمہیں رد کرنے
خطبات طاہر جلد ۵
248
خطبه جمعه ۲۸ مارچ ۱۹۸۶ء
کا کوئی حق نہیں۔ لیکن اگر روح تقوی نظر نہیں آتی یا زندگی میں تو کچھ نہیں ہو سکا مرنے کے بعد اولاد
اس کا تقویٰ پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہو تو اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔
اس لئے میں موصیان کو نصیحت کرتا ہوں کہ ابھی وقت ہے زندگی میں خدا تعالیٰ سے اپنے
معاملات درست کر لینے کا ۔ اگر اس دور میں آپ نے اپنے معاملات درست نہ کئے یا بعض باتیں مخفی
رکھیں اور کسی پہلو سے بھی تقویٰ کے معیار پر پورا نہ اترے تو یہ وہم و گمان دل سے نکال دیں کہ قیامت
کے دن آپ اپنی کمزوریوں اور کوتاہیوں کے بدلے اس دنیا کی مالی قربانیاں پیش کریں گے۔ یہاں
کھاتے میں جو کچھ مرضی لکھا ہوا ہو یہ دفتر وصیت کا کھاتہ وہاں منتقل نہیں ہوگا ۔ وہاں تو
كِرَامًا كَاتِبِينَ (الانفطار : ۱۱) کے کھاتے اور ہیں ۔ وہ جو خدا کے فرشتے کھاتے تیار کرتے ہیں ان
کے لکھنے کا طر ز بھی اور ہے ان کی Accountancy کا نظام بھی بالکل مختلف ہے۔ انہوں نے کوئی
Charted Accountancy تو نہیں کی یہاں بیٹھ کر کہ وہ ظاہری طور پر اعداد و شمار کے پیچھے
جائیں ۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے وہ گر سیکھے ہیں کہ کس کی قربانی کو جس کے پیچھے خاص روح تھی کتنا
بڑھا کر لکھنا ہے اور کس کی قربانی کو کتنا کم دکھا کے لکھنا ہے یا بالکل صفحہ ہستی سے ملیا میٹ کر دینا ہے۔ تو
خدا کی Accountancy کے حساب اور ہیں ان کو پیش نظر رکھ کر اپنے معاملات درست کریں۔
دنیا کی Accountancy کے دھوکہ میں مبتلا نہ رہیں ۔
بہر حال ایک دور تو وہ تھا جب اس قسم کی وصیتیں معلق کی گئیں اور ابھی تک معاملے لٹک
رہے تھے۔ یہاں تک کہ وفات کے بعد بڑی افسوس ناک صورتیں سامنے آنے لگیں عزیزوں اور
خاندانوں کے لئے ٹھوکر کا موجب بنیں یہ باتیں بعض لوگوں نے کہا کہ ہم اتنا چندہ دینے والے،
ہماری والدہ اتنی بزرگ، ہمارے والد اتنے بزرگ، اتنے پرانے احمدی، اس قسم کے لوگ ، آپ ہوتے
کون ہیں وصیت رد کرنے والے ۔ ٹھیک ہے انسان کی کوئی حیثیت نہیں ہے کسی کی وصیت رد کرنے کی
مگر انسان کی یہ حیثیت بھی نہیں ہے کہ جس وصیت کو خدا تعالیٰ کا قرآن رد کر رہا ہو اور اصول بیان
کر چکا ہو کہ اس کو رد کرنا ہے اسے ادنی انسان قبول کر لے، میں تو اس پہلو سے ان باتوں کو دیکھتا
ہوں۔ اس لئے اس میں کوئی تکبر نہیں ہے کہ کسی کی وصیت رد کی جارہی ہے، اس پر کوئی فضیلت کا
اظہار نہیں ہے، اس کی کوئی تحقیر نہیں ہے۔ مجبوریاں اور بے اختیا ریاں ہیں۔ قرآن کریم نے جو حساب
خطبات طاہر جلد ۵
249
خطبه جمعه ۲۸ مارچ ۱۹۸۶ء
مقرر کئے ہیں، جو معیار مقرر کئے ہیں ان کے پیش نظر فیصلہ ہوگا ۔ یہ اللہ تعالیٰ کی مرضی ہے کسی کا حال
دنیا میں کھول دے اور کسی کا نہ کھولے۔ کسی کا کھول کر اسے معاف کر دے اور کسی کا نہ کھولنے کے
باوجود معاف نہ کرے۔ یہ ایسے معاملات ہیں جن کے اوپر نہ میں فتوی دے سکتا ہوں نہ کبھی کوئی
انسان فتوی دے سکے گا۔ ان کا اللہ سے تعلق ہے اور اللہ ہی فیصلہ کرنے والا ہے۔
لیکن بہر حال ایک اور پہلو بھی ہے کہ عموماً اب تک جو وصیتیں معلق ہو ئیں ان کا تعلق زیادہ تر
غرباء سے تھا اور امراء کی وصیت کے پہلو پر زیادہ نظر نہیں کی گئی۔ دوسرا وصیت کے مالی پہلو پر تو نظر کی
گئی لیکن تقویٰ کے جو معیار حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مالی پہلو کے تقویٰ کے علاوہ بھی
بیان فرمائے ہیں ان کو زیادہ تر نہیں دیکھا گیا ۔ اگر چھان بین ہوئی بھی تو یہ کہ جائیداد کتنی تھی ؟ واقعہ
کوئی مخفی رکھی گئی یا نہیں رکھی گئی ؟ اور یہ نہیں دیکھا گیا کہ جہاں تک عام انسانی نظر کا تعلق ہے دل کا
تقوئی تو خدا جانتا ہے۔ جہاں تک انسانی نظر کا تعلق ہے وہ تقویٰ کی ظاہری شرائط کو پورا کرنے والا تھا
یا نہیں تھا۔ اس پہلو پر زور نہیں دیا گیا۔ چنانچہ میں نے دفتر وصیت کو اور انجمن کو یہ ہدایت کی ہے کہ ان
دونوں استقام کو یعنی جو خامیاں رہ گئی ہیں ان کو دور کیا جائے۔
جو امراء ہیں ان کے وصیت کے نقائص اپنے رنگ کے اور ہیں ۔ مثلاً بعض معاملات علم میں
ایسے آتے ہیں کہ ایک شخص خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت صاحب جائیداد ہے لیکن وہ اپنی جائیداد کو اپنی
زندگی میں اپنے بچوں کے نام پر خرید رہا ہوتا ہے جو موصی نہیں ہے یعنی یہ نہیں کرتا کہ میں اپنے نام لے
کر پھر منتقل کراؤں کیونکہ اس طرح وہ پکڑا جاتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے قانون کی زد میں آجاؤں گا اور کہا
جائے گا تم نے وارث کے نام جائیداد منتقل کی ہے اس لئے اس میں حصہ وصیت دو۔ اس لئے شروع
سے ہی خریدتے ہی دوسرے کے نام پر ہیں۔ لکھوکھہا روپیہ کی جائیداد زندگی میں بن رہی ہوتی ہے
لیکن بحیثیت موصی کے وہ یا تہی دامن رہتا ہے یا اور بہت معمولی سا جو اس نے پہلے لکھوایا تھا بس وہی
کچھ اس کا خزانہ باقی رہتا ہے۔ عجیب بات ہے یہ وہم ، یہ گمان کیسے اس کے دل میں پیدا ہوتا ہے کہ وہ
پکڑا نہیں جائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے معاملہ کرنا ہے قیامت کے دن اور اسی اصول کے تابع کرنا ہے جو
میں نے آپ کے سامنے قرآن کریم کی زبان میں پیش کیا ہے۔ جس وقت اس نے یہ حرکت کی اور کبھی
دکھائی تو وہ پکڑا گیا اور اگر نظام جماعت کے سامنے کوئی ایسا واقعہ آئے تو پھر بھی اس کے لئے کوئی بچنے
خطبات طاہر جلد ۵
کی صورت نہیں ہے۔
۔ تا
250
خطبه جمعه ۲۸ مارچ ۱۹۸۶ء
اور قسم اور بھی کئی قسم کے نقائص ہیں ۔ تاجر یہ حرکت کرتے ہیں کہ اپنے سارے اخ اخراجات تجارتی ام
کمپنیوں پر ڈال دیتے ہیں اس سے ٹیکس بھی بچتا ہے اور وصیت بھی بچ جاتی ہے ۔ اور اپنے نام ایک ۔ نا
سرسری سی رقم رکھ لیتے ہیں کہ ہم مہینہ میں پانچ سو روپے گھر لے کر گئے تھے اور وصیت پانچ سوروپے
پر لکھ پتی ہیں، ہزار ہا رو پیدان کا ہفتہ کا خرچ ہو رہا ہوتا ہے، اولا دیں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہوتی
ہیں، ہر قسم کی نعمتیں حاصل ہیں مگر سب کے سب یا اکثر حصہ وہ کسی نہ کسی کمپنی کے نام کے اوپر کسی
حساب میں وصول کیا جا رہا ہوتا ہے ۔ حالانکہ امر واقعہ یہ ہے کہ چاہے ڈائر یکٹر کے نام لکھ دو یا بچوں
کے نام پر جو چاہو کرو، کمانے والے کی اپنی کمائی ہے۔ اللہ کو علم ہے کہ کس کی کمائی ہے اور وہ اگر دنیا کے
قوانین سے استفادہ کی خاطر یہ حرکتیں کرتا ہے تو بعض دفعہ دنیا کا قانون اجازت بھی دیتا ہے لیکن خدا
کے قانون کو دھو کہ نہیں دیا جا سکتا ، وہ دنیا کے قانون کے تابع نہیں ہے، وہ الگ معاملہ کرے گا۔
اس لئے ایسے لوگ بھی بعض دفعہ جب نظر پڑتی ہے ان خامیوں کی طرف تو یہ عذر پیش
کر دیتے ہیں کہ اچھا جی اب ہم اپنا سابقہ دینے کے لئے تیار ہیں یا بعضوں نے تھوڑی جائیداد لکھوائی ہم
اور بعد میں جب جائیداد منفی معلوم ہوئی تو اولاد نے کہہ دیا کہ اچھا ہم اس جائیداد پر بھی دے دیتے
ہیں ۔ اب نظام وصیت والے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وصیت کے نظام پر ظلم کریں
گے اگر ایسا کروڑ روپیہ بھی وصول کر لیں اور وصیت کو بحال کریں کیونکہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ کسی
نے عمداً اخفا کیا تھا تو تقویٰ کے اس معیار سے گر گیا جس پر وصیت قبول کی جاتی ہے۔ پھر یہ بحث ہی
نہیں رہے گی کہ کتنا رو پید اس کی اولا د دینے کے لئے تیار ہے۔ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ کوئی شخص اپنی
زندگی میں مالی معاملات میں خدا تعالیٰ سے بد دیانتی کر رہا تھا، چھپا رہا تھا ، جو خدا نے اس کو دیا تھا اس
سے کم ظاہر کر رہا تھا واپسی کے وقت تو پھر یہ بحث ہی نہیں ہے کہ اس نے روپیہ دیا ہے یا نہیں دیا پھر
تو اس کی وصیت منسوخ ہونی چاہئے ۔ اس لئے جب ایسے لوگوں کی وصیت منسوخ کی جاتی ہے تو پھر
شور اٹھتا ہے۔ بڑا ظلم ہو رہا ہے جماعت میں اس نے ساری عمر اتنا دیا ، لاکھوں دیا اب فلاں ایک
جائیداد تھی اس کی وجہ سے ایک جھگڑا کھڑا کر دیا گیا، خواہ مخواہ شور ڈالا گیا۔
تو یہ بد دیانتی ایک تو اس دنیا میں ہی ان کے لئے نقصان کا موجب بن گئی بہر حال ۔ آئندہ
خطبات طاہر جلد ۵
251
خطبه جمعه ۲۸ مارچ ۱۹۸۶ء
اعلیٰ معیار کے اوپر پر کھے جانے کا تو کیا سوال دنیا میں اس بد دیانتی نے اولاد کو ضائع کر دیا، رشتہ
داروں کے ایمان کو ہلاک کر دیا۔ تو یہ تو دوہرے نقصان کا موجب بنی ہے۔ اس لئے تقوی اختیار کرو
اور تقویٰ کا معنی یہ ہے ہر نقصان سے بچ کر چلو ایک یہ بھی معنی ہے۔ ہر دینی نقصان سے بچ بیچ کر کر چلو۔ اگر
تم تقویٰ اختیار کرتے ہو تو پھر ہر جگہ فائدہ ہی فائدہ ہے ہر سودا ہی فائدے کا ہوگا اور اگر وہاں ٹھوکر
کھا گئے تو پھر جتنا مرضی دنیا میں خرچ کر دیا مرنے کے بعد جتنا چاہیں تمہاری اولا دیں پیش کرتی چلی
جائیں اس کا کوئی بھی فائدہ تمہیں حاصل نہیں ہو سکتا ۔ وصیت کو میں نے چونکہ ہدایت کی ہے کہ اب
اس طرف بھی نگاہ کریں۔
وہ نظام جو امراء سے اور سلوک کرے غرباء سے اور سلوک کرے وہ روحانی اور الہی نظام
نہیں کہلا سکتا ۔ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فتوی ہی چلے گا۔ آپ کے دل کے جھوٹے
خیال اور جھوٹے وہم نہیں چلیں گے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم سے پہلے
قو میں اس لئے ہلاک ہو گئیں کہ جب ان کے بڑے لوگ جرم کرتے تھے تو ان سے اعراض کر لیا
کرتے تھے۔ ان سے درگزر کا سلوک کرتے تھے اور جب غریب لوگ گناہ کرتے تھے تو بڑی سختی سے
ان کو پکڑتے تھے۔ (مسلم کتاب الحدود حدیث نمبر : ۳۱۹۶)
اس لئے نظام جماعت کی تو اس معاملہ میں صرف ایک آنکھ ہے اور وہ تقوی کی آنکھ
سے
ہے۔ تقویٰ کی آنکھ یہ فرق کر ہی نہیں سکتی اگر اس میں کوئی نقص نہ پیدا ہو گیا ہو۔ اس لئے نظام جماعت
تو اب ہر ایک کے ساتھ وہی سلوک کرے گا جو خدا کا کلام ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ایک ہی طرح کا گا
سلوک کیا جائے ۔ اگر کسی کو ٹھوکر لگتی ہے تو میں ذمہ دار نہیں ہوں ۔ وہ پہلا نفس کا کیڑا ذمہ دار ہے جس
نے اس کی قربانیوں کو تباہ کیا اور اس نے اس وقت اس کی فکر نہیں کی ۔ اگر کسی کی اولا د کوٹھوکر لگتی ہے تو
میں ہرگز ذمہ دار نہیں ہوں کیونکہ ذمہ دار خدا کا کلام ہے جس کے تابع میں ایک ادنی غلام سے بھی کم
حیثیت رکھتا ہوں اور نظام جماعت کی بھی اس کے مقابل پر کوئی حیثیت نہیں، یہ بے اختیار لوگ ہیں ۔
اس لئے خدا کا کلام جاری ہوگا اور لازماً جاری ہوگا ۔ وہ لوگ جو اپنے نفس کی بڑائی یا اپنی عظمتوں کی
بڑائی لئے پھرتے ہیں، دنیا کی عظمتوں کی بڑائی لئے پھرتے ہیں وہ دھو کہ میں نہ رہیں ۔ یہ اس لئے کیا
جا رہا ہے تا کہ آپ بچیں ۔ آپ کو نقصان پہنچانے کے لئے نہیں کیا جا رہا۔ اس لئے کیا جا رہا ہے دنیا
خطبات طاہر جلد ۵
252
خطبه جمعه ۲۸ مارچ ۱۹۸۶ء
میں آپ کو پتا چل جائے کہ آپ کیا کر رہے ہیں بجائے اس کے کہ مرنے کے بعد یہ آوازیں بلند ہوں
کہ آج تو سودوں کا دن نہیں رہا۔ آج تو کوئی شفاعت کام نہیں آئے گی ۔ آج تو کسی قسم کی دوستی تمہیں
فائدہ نہیں پہنچائے گی۔ اس لئے یہ کوئی نعوذ باللہ من ذالک دشمنی کی باتیں نہیں ہور ہیں یا سختی کی باتیں
نہیں ہور ہیں ۔ اس سے بہتر آپ کے حق میں یعنی احباب جماعت کے حق میں اور کوئی اچھا طریق
نظام جماعت اختیار نہیں کر سکتا ، اسی میں فائدہ ہے۔
اس لئے بجائے اس کے کہ نظام کی نظر بعض خامیوں پر پڑے اور پھر وہ اس کو پکڑے۔
اپنے دل کا محاسبہ کریں، اپنے حالات کا محاسبہ کریں اور اپنی قربانی کو تقوی کے کم سے کم معیار کے اوپر
تو لے کر آئیں ۔ آگے بہت بلند معیار ہیں ۔ آگے بہت ترقی کی منازل ہیں ۔ تقویٰ کے اندر باریک
در بار یک راہیں ہیں ان کو اختیار کرنے کے نتیجہ میں معمولی بھی خدا کے نزدیک اتنا بڑھتا ہے کہ حیرت
میں انسان مبتلا ہو جاتا ہے۔ لیکن ادنی معیار پر پورا اتر نا تو بہر حال ضروری ہے۔ اس مضمون کے اور
بہت سے پہلو ہیں مال اور تقوی کے تعلق میں جو بیان ہونے والے ہیں باقی انشاء اللہ میں بعد میں
بیان کروں گا۔
اس وقت ایک ضروری معاملہ کے متعلق جماعت کی سامنے بعض باتیں رکھنی چاہتا ہوں ۔
قادیان سے جب ہجرت ہوئی تو اس وقت ہندوستان کی جماعتوں کی حالت بہت کمزور تھی الا ماشاء اللہ
اور قادیان میں بھی آمدن کا کوئی ذریعہ نہیں تھا۔ اس وقت حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے یہ تحریک
کی کہ ساری دنیا کی جماعتوں پر مرکز اول قادیان کی ذمہ داری ہے اس لئے وہ اس کے اخراجات کو
پورا کرنے کے لئے مالی قربانیاں کریں اور صرف ہندوستان والوں پر یہ ذمہ داری عاید نہیں ہوتی ۔
مختلف ادوار میں اس بیرونی امداد کی مختلف شکلیں بنتی رہیں ۔ یہاں تک کہ بالآخر الا ماشاء اللہ سوائے
صدقہ و خیرات کے اور کوئی رقم باہر سے قادیان نہ بھجوائی گئی۔ یا قربانی کی کھالیں یا صدقہ کی رقوم ۔ اس
کے کئی قسم کے نقصانات پہنچے ہیں ان کی تفصیل میں اس وقت جانے کی ضرورت نہیں ۔ جو قادیان کے
درویشوں کے نفس کا وقار تھا ، ان کی قربانی کی عظمت تھی وہ بھی مجروح ہوئی ان باتوں سے اور
ہندوستان کی جماعتوں کی مالی قربانی کے معیار پر بھی برا اثر پڑا ۔ مگر پہلے ایک وقت ایسا تھا جب کہ
ہندوستان میں بھی ایسے لوگ موجود تھے جو ان صدقہ و خیرات کے علاوہ بھی جماعت کی بڑی بڑی
خطبات طاہر جلد ۵
253
خطبه جمعه ۲۸ مارچ ۱۹۸۶ء
ضروریات پر خرچ کرنے پر تیار رہتے تھے ۔ گو چند تھے گنتی کے لیکن اس معاملہ میں نمایاں حیثیت
رکھنے والے لوگ تھے ۔ اس کے فوائد بھی بہت ہوئے ۔ قادیان کی اور ہندوستان کی جماعتوں کی
ضرورتیں بڑی دیر تک ان قربانی کرنے والوں کے ذریعہ پوری ہوتی رہیں۔
لیکن اللہ تعالی ایک الہی جماعت تیار کرنا چاہتا ہے قربانی کرنے والوں کی ۔ ایک یا دو یا چند
آدمیوں کی قربانی سے جماعت کی قربانی کا فرض پورا نہیں ہوتا اور قربانی کا یہ مفہوم کہ ضرورت پوری
ہو جائے یہ تو محض دنیاوی مفہوم ہے۔ دین میں قربانی پیش کرنے کا مفہوم صرف یہ نہیں ہے کہ کوئی اہم
ضرورت پوری ہو بلکہ ایک لازمی اثر اس کا یہ ہے کہ جو شخص قربانی کرنے والا ہے اس کا دل پاک اور
صاف ہو ۔ اس کا مرتبہ خدا کے نزدیک بلند ہو اور اس کے اندار ایک پاکیزگی پیدا ہو، اس کی روح میں
ایک جلا آجائے اسکے نتیجہ میں ۔ چنانچہ اگر جماعت پوری کی پوری قربانی میں شامل نہ ہو یا اپنے معیار کو
بلند نہ کر رہی ہو تو چند آدمیوں کی قربانی چاہے آسمان سے باتیں کر رہی ہو عمومی طور پر جماعت نقصان
میں رہے گی۔
چنانچہ ان کی اس قربانی کا ایک نقصان عموماً یہ دیکھا گیا کہ ہندوستان کی جماعت کے بہت
سارے دوستوں نے یہ سمجھ لیا کہ ضرورتیں تو فلاں صاحب پوری کر رہے ہیں فلاں سیٹھ صاحب کو خدا
تعالیٰ توفیق دے رہا ہے، اب ٹھیک ہے ضرورت پوری ہو گئی اب ہمیں کیا ضرورت ہے خواہ مخواہ اپنے
بچوں کو تکلیف میں مبتلا کرنے کی ۔ دوسری طرف کچھ شریکے ہوتے ہیں کچھ اور رشک کے مادے یا ۔
حسد کے مواجہات ہوتی ہیں ۔ نتیجہ یہ نکلا کہ ان برادریوں میں سے جن میں بڑی قربانی کرنے والے
آئے بہت سے لوگ عام قربانی کے معیار سے بھی گر گئے ۔ انہوں نے ان قربانی کرنے والے کی نیکی
کا مقابلہ اس طرح شروع کیا کہ اس کے مال تو گندے مال ہیں۔ یہ جماعت بھی عجیب جماعت ہے
پیسے کے پیچھے پڑی ہوئی ہے، یہ نہیں دیکھتی کہ اس شخص کے کتنے نیک اعمال ہیں اس نے پیسہ کس
طریق سے حاصل کیا تھا۔ کتنی ٹیکس کی چوری کی تھی ، کتنی فلاں چوری کی تھی اور کتنی فلاں چوری کی
تھی؟ اب جماعت میں نہ اس بات کی استطاعت ہے اور نہ جماعتی روایات کا یہ تقاضا ہے کہ ہر چندہ
دینے والے کی نفسی کمزوریوں کی جستجو کرے تجسس کر کے معلوم کرے۔ جب نظام کے سامنے باتیں
آتی ہیں تو نظام ضرور پکڑتا ہے لیکن مالی کمزوریوں میں خصوصاً وہ جو دنیا کے اموال کے روز مرہ کے
خطبات طاہر جلد ۵
254
خطبه جمعه ۲۸ مارچ ۱۹۸۶ء
دستور سے تعلق رکھنے والی کمزوریاں ہیں ان میں نہ کبھی جماعت نے تجسس کیا ہے نہ جماعت کو یہ توفیق
ہے کہ تجسس کر سکے اور اس کے پورے تقاضے پورے کرنے کے بعد فیصلہ دے کہ یہ مال حرام ہو گیا
اور یہ مال حلال ہو گیا۔ بہر حال وہ زبانیں کھلنے لگیں اور اعتراض ہونے لگے جو صرف ان افراد تک نہ اور اعتراس ہو
رہے بلکہ جماعت کے نظام تک پہنچے اور اس قسم کی باتیں شروع ہوگئیں کہ جور و پیہ زیادہ دے دے اس
کی عزت ہے اور جو روپیہ نہیں دیتا اس کی عزت نہیں ۔ حالانکہ ایسی باتیں کرنے والے خودان سب
برائیوں میں مبتلا تھے۔ اگر وہ برائیاں اس شخص میں موجود تھیں ۔ ! موجود تھیں ۔ بعینہ ان کے وہی دستور تھے کمانے
کے۔ کوئی فرق نہیں تھا اور کچھ نہ کچھ چندے وہ بھی دیتے تھے۔ پس اگر زیادہ مالی قربانی مال کمانے کے
طریق میں کوتاہیوں کے نتیجہ میں حرام ہوگئی تو تھوڑی کس طرح حلال ہوگی ۔ تو بجائے اس کے کہ
رشک کا مقابلہ کرتے ،حسد سے مقابلہ شروع کر دیتے اور کثرت کے ساتھ بعض خاص گروہوں سے
تعلق رکھنے والے لوگ جو تاجر پیشہ تھے ان کے دین کو بھی شدید نقصان پہنچا اور چندوں کے عمومی
معیار کو بھی بہت بڑا نقصان پہنچا اور اس کی سزا بھی ان کو ملی ان کی اولادیں ضائع ہونی شروع
ہوئیں کیونکہ جو نیکی کی وجہ سے نہیں بلکہ نفس کے حسد کی وجہ سے تنقید کرتا ہے، وہ خود اپنا نقصان کر رہا
ہوتا ہے۔ جس پہ تنقید کی جاتی ہے اس میں کمزوریاں بھی ہوں تو خدا تعالیٰ اس سے درگزر کا معاملہ
کر لیتا ہے لیکن نفس کی خاطر تنقید کرنے والے کو ہم نے اکثر بچتے ہوئے نہیں دیکھا ۔ جو نفس کی
اندرونی خرابیوں کی وجہ سے یا رعونت کی وجہ سے تنقید کرتا ہے اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ ان کی اولا د ضائع
ہو جاتی ہے۔ چنانچہ یہ نقصان بھی پہنچا۔
بہر حال اب صورت حال یہ ہے کہ ہندوستان کی جماعتی ضروریات تو بہت تیزی کے ساتھ
بڑھ رہی ہیں اور ہندوستان کی جماعتوں میں خدا تعالیٰ کے فضل سے تعداد کے لحاظ سے بھی نمایاں
اضافہ ہوا ہے اور اموال کے لحاظ سے بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے ہر رنگ میں برکت کا سلوک ہوا
ہے۔ اس کے باوجود ہندوستان کی جماعت اپنے پاؤں پر نہیں کھڑی ۔ یہ سارے جو تاریخی پس منظر
میں نے بیان کئے ہیں ان کے بداثرات ایسے پھیلے ہیں اور اب تک ان کا نقصان پہنچ رہا ہے جماعت
کو ۔ وہ ساری ضرورتیں جو میں جانتا ہوں کہ جماعت ہندوستان خود پوری کر سکتی ہے وہ دیکھتے ہوئے
بھی نہیں کر رہی ۔ چندہ عام کا معیار گر گیا ، وصیت کا معیار گر گیا ، طوعی چندوں کا معیار گر گیا۔ تبلیغ کے
خطبات طاہر جلد ۵
255
خطبه جمعه ۲۸ مارچ ۱۹۸۶ء
لئے جو دوسری تحریکات کی جاتی ہیں ان میں رد عمل بالکل مردہ سی کیفیت رکھتا ہے ۔ درویشوں کی
ضروریات پوری کرنے کا معیار گر گیا ۔ وہی صدقہ خیرات ہی ہے۔ صدقہ وخیرات بھیج دو۔ حالانکہ
در ویش تو ہماری سوسا ہماری سوسائٹی کی روح ہیں۔ وہ تو اصحاب الصفہ کی تمثیل ہیں۔ ان کے ساتھ یہ معاملہ کہ
صرف صدقہ کی رقم وہاں جائے یہ تو بڑا اندھیر ہے، بڑا ظلم کا معاملہ ہے۔ اپنے نفس سے ظلم کرنے والی
بات ہے۔ ان کو تو عزت کے ساتھ پیش کرنا چاہئے تھا جو کچھ بھی پیش کرنا چاہئے تھا۔
اب جو جماعت کی طرف سے فوری ضروریات میرے سامنے آئی ہیں ان میں کچھ تو
مقامات مقدسہ کی مرمتیں ہیں۔ اگر وہ تعمیری مرمتیں پوری نہ کی گئیں عمارتوں سے تعلق رکھنے والی
مرمتیں تو بہت سی یادگار اور بہت ہی مقدس ایسے کمرے یا گھر ہیں جن میں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ السلام چلتے پھرتے رہے، جہاں آپ پر الہامات کی بارش ہوئی ، جہاں آپ نے تصنیفات
کیں، جہاں آپ اور ذکر الہی میں مصروف رہے ان کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ بہشتی مقبرہ ہے اس
کی حفاظت کے تقاضے ہیں اور کئی قسم کے ہیں۔ جو انہوں نے اندازہ لگایا وہ قادیان سے تعلق رکھنے
والے اخراجات کا پندرہ لاکھ روپے کا اندازہ تھا اور جو کل سرمایہ انجمن کے ہاتھ میں اس وقت ہر قسم کا
روپیہ اکٹھا کر کے یعنی اس میں صد سالہ جو بلی کا روپیہ بھی شامل ہے وہ دو تین لاکھ سے زیادہ
نہیں بنتا اور اس کے علاوہ دلی میں ایک شاندار مرکز جو ہندوستان کی جماعتوں کے شایان شان ہو اور
ضرورتیں پوری کر سکے وہاں بننے والا ہے۔ کانپور میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے تبلیغ کی طرف رجحان
ہے، مخالفت بھی ہے بڑی دیر کے بعد اللہ کے فضل سے وہاں تبلیغ کا غنچہ کھلا ہے اور رونق بنی شروع
ہوئی ہے۔ نئے احمدیوں کے خطوط آ رہے ہیں کہ خدا کے فضل سے ہم قربانی بھی دے رہے ہیں آگے
تبلیغ کر رہے ہیں۔ مگر مرکز کوئی نہیں کہاں بیٹھیں ، کس جگہ ہم اجتماع کریں اور بھی بہت سی ضرورتیں
ہیں ان کو ملحوظ رکھتے ہوئے میں نے جو اندازہ لگایا تو میرے خیال میں چالیس پچاس لاکھ روپے تک
کی ضرورت ہے۔
مگر میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ان کو واپس اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے ضروری ہے
کہ بیرون ہندوستان عام تحریک نہ کی جائے ۔ اس لئے اس تحریک کی جو میں کرنے لگا ہوں اس کی دو
تین صورتیں ہیں جن کو ملحوظ رکھ کر جن لوگوں نے قربانی کرنی ہے وہ قربانی پیش کریں۔
خطبات طاہر جلد ۵
256
خطبه جمعه ۲۸ مارچ ۱۹۸۶ء
1 ۔ ہندوستان کی جماعتیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش کریں اور گذشتہ کوتاہیوں
سے اور غفلتوں سے معافی مانگیں اور قربانی کے معیار میں دنیا کی باقی جماعتوں کے ساتھ چلنے کا عزم
کرلیں ۔ عزم کریں گے، دعا کریں گے تو اللہ تعالیٰ توفیق بھی عطا فرما دے گا۔ میں جانتا ہوں کہ
ہندوستان کی جماعتوں میں یہ توفیق ہے کہ اگر چاہیں تو بہت آسانی کے ساتھ یہ معمولی رقم پوری کر سکتے
ہیں۔ بعض شہر ہی یہ رقم پوری کر سکتے ہیں ۔ مگر بہر حال توفیق تو اللہ عطا فرماتا ہے اور یہ دل سے تعلق
رکھنے والی چیز ہے۔ اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے ۔
2۔ دوسرے درجہ پر وہ لوگ ہیں جو ہندوستان کی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن باہر
چلے گئے ہیں مثلاً امریکہ میں ڈاکٹر ہیں دوسرے پیشہ ور ہیں ۔ ابو ابوظہبی، ظہبی ، Middle East و وغیرہ Mid میں
سعودی عرب کے ملحقہ ممالک میں اور یورپ میں بھی خود انگلستان میں بھی ہیں ۔ اکثر وہ جو ہندوستان
کے باشندے باہر گئے ہیں ان کی مالی حالت خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی تبدیل ہو چکی ہے۔ کوئی
نسبت ہی نہیں رہی اس حالت سے جو ہندوستان میں چھوڑ کر آئے تھے اور اگر یہ سارے چاہیں تو
چالیس لاکھ کیا سارے چندوں کے علاوہ بھی یہ کروڑوں روپیہ پیش کر سکتے ہیں ۔ بعض ان میں سے
ایک ایک شخص پر خدا کا اتنا فضل ہے کہ وہ بلا مبالغہ کروڑ پتی ہو چکے ہیں۔ اس لئے دوسرے نمبر پر ان
کی ذمہ داری ہے۔ پہلے میں نے قادیان کو منع کیا تھا کہ وہ براہ راست باہر بسنے والے ہندوستانیوں کو
کوئی اپیل نہیں کریں گے۔ ابھی بھی یہ جاری ہے اس کو میں منسوخ نہیں کر رہا۔ مگر میں اپیل کر رہا ہوں
ان ہندوستان نژاد احمدیوں سے کہ وہ اس مالی قربانی میں آگے آئیں اور ہندوستان کی ساری ضرورتیں
پوری کریں۔
3۔ اور تیسرے درجے پر میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اگر کوئی انفرادی طور پر یہ حق
جتلائے، جماعتی تحریک نہیں ہوگی کہ قادیان کا تعلق ساری دنیا کی جماعتوں سے ہے ہمیں بھی تعلق
ہے، ہم اپنے دل کے جذبہ سے مجبور ہو کر انفرادی طور پر حق مانگتے ہیں کہ ہمیں شامل کر لیا جائے تو
ایسے شخص کی قربانی کو رد نہیں کیا جائے گا۔ کسی جماعت کو یہ حق نہیں کہ یہ سمجھے چونکہ عام تحر یک ان سے
نہیں کی گئی تھی اس لئے ان سے قبول ہی کچھ نہیں کرنا۔
ان تین اصولوں کے تابع میں اس تحریک کا اعلان کرتا ہوں کہ ہندوستان کی ضرورتوں اور
خطبات طاہر جلد ۵
257
خطبه جمعه ۲۸ مارچ ۱۹۸۶ء
فوری ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے جماعت کو کم از کم چالیس لاکھ رو پیدا کٹھا کرنا چاہئے اور ساتھ یہ
بھی آپ کو ضمانت دیتا ہوں کہ ضرورتیں بہرہ دیتا ہوں کہ ضرورتیں بہر حال پوری ہوں گی ۔ اول تو مجھے یقین ہے انشاء اللہ کہ جس
طرح آج تک ہمیشہ خدا نے سلوک فرمایا ہے۔ تنگی کے باوجود ہر قسم کے حالات کی خرابی کے باوجود
جماعت مالی قربانی میں ایسا اعلیٰ معیار دکھاتی ہے کہ عقل ورطۂ حیرت میں ڈوب جاتی ہے۔ یقین نہیں
آتا کہ انہی جیبوں میں جن کو بظاہر خالی کر دیا گیا تھا ان سے پھر دوبارہ اللہ تعالیٰ نے یہ خزانے پیدا کر
دیئے ہیں۔ بہر حال خدا کے کام ہیں وہ تو کرے گا ۔ اگر بامر مجبوری یہ رقم پوری نہ ہوئی تو تحریک جدید
انجمن احمد یہ ربوہ اور صدرانجمن احمد یہ ربوہ باقی ضرورتیں آسانی سے پوری کر دیں گی میں ضامن ہوں
انشاء اللہ تعالیٰ ۔ اس لئے قادیان والے اس کے مطابق اپنے پروگرام بنائیں۔ اپنی ساری ضروریات
معین کریں اور بڑی تیزی کے ساتھ ان کو پورا کرنے کی طرف توجہ کریں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
روپیہ مہیا کر دیا جائے گا۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:
ایک اطلاع یہ پیش کرنی تھی کہ احباب جماعت کو علم ہے ساہیوال اور سکھر والے
ہمارے مظلوموں کے ساتھ کیا سلوک ہوا ہے کیسا ظالمانہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کے متعلق آج صرف
ان کے
اتنا بتانا ہے کہ گزشتہ خطبات میں جوان کا ذکر ہوا ہے وہ ساری باتیں اور عالمگیر جماعت کے ال ما
لئے وہ جذبات ہیں ان تک پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے یہ پیغام دیا ہے کہ سارے احباب جماعت کو
ہمارا السلام علیکم پہنچایا جائے اور یقین دلایا جائے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی خوش ہیں اور غیر
معمولی سعادت سمجھ رہے ہیں۔ اس لئے ہم پر رحم نہ کریں ، ہمارے لئے صرف دعائیں کریں اور باہر
والوں کو ہماری طرف سے تسلی دیں کہ ہمارا فکر نہ کریں ہم خدا کی تقدیر پر ہم خدا کے فضل سے راضی ہیں۔
یہ پیغام تو ٹھیک ہے مگر فکر کیسے نہ کریں۔ یہ ایسی چیز نہیں ہے کہ کسی کے کہنے سے کہ فکر نہ کرو
فکر ہٹ سکتی ہے۔ ان کا یہی کام تھا ، ان کو خدا نے یہی سعادت بخشی ہے یہی ان کے شایان شان تھا۔ تو
پیغام ہمیں مل گیا ہے لیکن ہم اپنے طور پر جو خدا نے توفیق دی ہے ان کے لئے کریں گے اور دعائیں
بھی کریں گے۔ ساری جماعت کی کے لئے وہ فرض کفایہ پورا کرنے والے لوگ ہیں ، ساری جماعت
کی شہادت کی روح کو زندہ کرنے والے لوگ ہیں ، اس لئے وہ تو دل سے نہیں اتارے جاسکتے ۔