احباب جماعت روزہ رکھنے اور روزہ کا معیار بڑھانے کی طرف توجہ کریں نیز فدیہ اور لیلة القدر کی لطیف تشریح

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے ماہِ رمضان میں روزوں کی اہمیت، ان کے روحانی معیار کو بلند کرنے اور عبادت کے جامع مفہوم کی طرف جماعت کی توجہ دلائی۔ آپ نے قرآن کریم کی آیات کے حوالے سے مریض، مسافر کی رخصت اور فدیہ کے عمیق معارف بیان کیے اور جہنم کے دروازے بند ہونے کی حقیقت کو حواسِ خمسہ پر قابو پانے سے تعبیر کیا۔ نیز بچوں کی تربیت، قادیان کی روایات، لیلۃ القدر کے حقیقی مفہوم اور توبہ و دعاؤں خصوصاً ایک الہامی دعا کی کثرت کی تلقین فرمائی۔

موضوعات: رمضان کے روزے، فدیہ کی حکمت، بچوں کی تربیت، لیلۃ القدر، دعائیں

خطبات طاہر جلد ۵
383
خطبه جمعه ۳۰ رمئی ۱۹۸۶ء
احباب جماعت روزہ رکھنے اور روزہ کا معیار بڑھانے کی
طرف توجہ کریں نیز فدیہ اور لیلۃ القدر کی لطیف تشریح
( خطبه جمعه فرموده ۳۰ مئی ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى
الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ أَيَّامًا مَّعْدُودُتٍ
فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِنْ أَيَّامٍ
أخَرَ وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ
فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ وَأَنْ تَصُومُوا خَيْرٌ لَّكُمْ
إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ
اور پھر فرمایا:
(البقره: ۱۸۴-۱۸۵)
رمضان مبارک کا مقدس مہینہ اپنے اختتام کے آخری مراحل میں داخل ہو رہا ہے اور آج
اکیسوال (۲۱) روزہ ہے۔
جماعت کو میں کچھ عرصہ سے عبادت کا حق ادا کرنے کی طرف متوجہ کر رہا ہوں ۔ کمیت کے
لحاظ سے بھی اور کیفیت کے لحاظ سے بھی ۔ اس لحاظ سے بھی کہ عبادت کا معیار تعداد میں بھی بڑھایا
جائے اور اس لحاظ سے بھی کہ عبادت کا معیار اس کے روح اور معنی کے لحاظ سے اس کے مرتبہ کے لحاظ

خطبات طاہر جلد ۵
سے بھی بڑھایا جائے ۔
384
خطبه جمعه ۳۰ رمئی ۱۹۸۶ء
گزشتہ چند دن پہلے ایک صاحب نے میری توجہ اس طرف مبذول کروائی کہ
جماعت احمد یہ میں جب لفظ عبادت بولا جاتا ہے تو ذہن معاً نمازوں کی طرف منتقل ہو جاتا ہے اور
و ہیں ٹھہر جاتا ہے اور نمازوں سے آگے بڑھ کر جو عبادت کا مفہوم ہے اس کی طرف عموماً ذہن منتقل نہیں
ہوتے ۔ چنانچہ باوجود اس کے کہ ان خطبات کے نتیجہ میں ، اللہ کے فضل کے ساتھ کہنا چاہئے ، بکثرت
لوگوں کی توجہ یعنی ان احمدی دوستوں کی توجہ یعنی جو پہلے نمازوں میں غافل تھے، نمازوں کی طرف ہوگئی
ہے اور جو نمازیں ادا کرتے تھے ان کا معیار بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بلند تر ہوا ہے لیکن روزوں کے
لحاظ سے جماعت معیار سے ابھی تک بہت گری ہوئی ہے اور توجہ بھی پوری نہیں ہوئی اور کوئی ایسی غیر
معمولی تبدیلی دکھائی نہیں دے رہی جس سے ہم اندازہ کر سکیں کہ وہ آپ کے مفہوم کو پوری طرح سمجھ
رہے ہیں اور عبادت میں روزوں کو بھی داخل کر رہے ہیں۔ چونکہ اس سے پہلے رمضان کا مہینہ نہیں تھا
لئے اس تھی۔ کہ ہے۔ اس لئے اس غلطی کی نشاندہی کی ہی نہیں جاسکتی تھی ۔ اب جب کہ رمضان شریف کا مہینہ آیا ہے تو لکھنے
والے نے محسوس کیا کہ اس طرف ابھی نمایاں کمی ہے اور میں نے بھی اپنے عمومی تجربہ پر نگاہ ڈال کر
دیکھا تو یہ ان کا توجہ دلانا بالکل برحق تھا۔
جماعت احمد یہ میں روزوں کی طرف بالعموم توجہ کم ہے اور اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ غیر احمدی
علماء نے روزوں پر اتنا زیادہ ضرورت سے بڑھ کر اور اعتدال سے آگے نکل کر زور دیا ہے کہ اس کا
رد عمل پایا جاتا ہے اور روزوں کے معاملہ میں چونکہ اتنی سختی نہیں کرنی اس لئے جتنی کرنی چاہئے اس
سے بھی گر گئے ہیں ۔ اور یہ بہت ہی ایک تکلیف دہ شکل ہے کیونکہ در حقیقت روزہ تو عبادت کا معراج
ہے ۔ روزہ سب عبادتوں میں افضل ہے۔ اس میں ساری عبادتیں سمٹ جاتی ہیں اور تمام عبادتیں
اپنے عروج تک پہنچ کر روزہ کی شکل اختیار کرتی ہیں۔ اس سے اوپر صرف ایک حج کا مقام ہے اور حج
کے بعد روزہ کا مقام آتا ہے، باقی سب عبادتیں ان دونوں کے تابع آتی ہیں ۔
پس اس پہلو سے روزوں میں غفلت ایک بہت ہی بڑا نقصان ہے جو جماعت احمد یہ
برداشت کر رہی ہے اگر یہ نقصان ہر جگہ پایا جاتا ہے۔ میرا یہ اندازہ ہے کہ ہمارے خوش حال طبقہ میں
یہ کمی زیادہ ہے اور پاکستان سے باہر کی جماعتوں میں یہ کمی زیادہ ہے۔ مغربی تہذیب سے متاثر ہو کر نئی

خطبات طاہر جلد ۵
385
خطبه جمعه ۳۰ رمئی ۱۹۸۶ء
نسلوں نے عبادت کے معیار میں ویسے ہی کمزوری دکھائی مگر نمازوں میں نسبتاً کم روزہ میں بہت
زیادہ ۔ اب جب بار بار تا کید کی گئی تو بڑی خوش کن خبریں ساری دنیا کے ممالک سے آ رہی ہیں ۔
صرف مغرب سے نہیں ، پاکستان ہندوستان سے نہیں بلکہ سب دنیا کے ممالک سے کہ نئی نسلوں میں
نمازوں کا معیار خدا کے فضل سے بہت بلند ہوا ہے لیکن روزہ کے متعلق ایسی خوشخبری کسی نے ذکر
نہیں کی۔
معلوم یہی ہوتا ہے کہ تجزیہ کرنے والے کی بات درست ۔ ہے۔ جب ہم عبادت کا لفظ کہتے
ہیں تو سننے والے احمدی بالعموم عبادت سے نمازیں مراد لے کر اسی کو کافی سمجھ لیتے ہیں۔ حالانکہ عبادت
میں اول حج ہے جو سب سے بڑی عبادت ہے اور پھر روزے ہیں جو حج سے نیچے تمام عبادتوں کا
خلاصہ ہیں اور حواس خمسہ کی قربانیوں کا نچوڑ ہیں ۔ اسی طرح پھر نماز ہے جو مستقل عبادت اور غذا کی
طرح ہے مومن کے لئے بلکہ اس پہلو سے مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔
تو روزوں سے متعلق میں آج کچھ کہنا چاہتا ہوں باوجود اس کے کہ اب صرف نو روزے
باقی ہیں آج کے بعد پھر بھی رمضان کی برکتوں میں سے جتنا بھی حصہ کسی کو نصیب ہو جائے وہ بھی
بہت بڑی غنیمت ہے۔ اور اگر آج کی گزری ہوئی رات لیلۃ القدر نہیں تھی تو پھر لیلۃ القدر بھی ابھی
آنے والی ہے۔ جس کی تلاش میں چودہ سو سال سے امت ہمیشہ غیر معمولی توجہ کرتی رہی ہے اور غیر
معمولی محنت دکھاتی رہی ہے۔ توجہ جستجو کے لحاظ سے کہ ان آخری دس راتوں میں سے کون سی رات وہ
رات ہے اور محنت اس لحاظ سے کہ بعض لوگ راتوں کے اکثر حصہ کو جاگ کر گزارتے ہیں کہ ہمیں بھی
لیلۃ القدر کی گھڑی نصیب ہو جائے ۔ اس پہلو سے اس بات کا امکان چونکہ موجود ہے کہ بقیہ نو راتوں
میں ہی لیلۃ القدر کی رات بھی ہو اس لئے اب بھی اگر توجہ دلائی جائے تو یہ بہت زیادہ تاخیر نہیں ہوئی
اور بہت بڑا استفادہ کرنے کا امکان روشن ہے۔
انحضرت روزہ کی اہمیت واضح کرتے ہوئے فرماتے ہیں مگر اس سے پہلے جو قرآن کریم علی و سه
کی آیات میں نے تلاوت کی تھیں ان کا ترجمہ اور مفہوم آپ کے سامنے پیش کر دوں فرمایا یا يُّهَا الَّذِينَ
امَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ
تَتَّقُونَ کہ اے وہ لوگوں جو ایمان لے آئے ہو تم پر روزے اسی طرح فرض کئے گئے ہیں جس طرح
صلى الله

خطبات طاہر جلد ۵
386
خطبه جمعه ۳۰ رمئی ۱۹۸۶ء
تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے ۔ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ تا کہ تم تقویٰ کی باریک راہیں اختیار
کرو اور تقوی کے اعلیٰ مضامین سمجھو۔ اَيَّامًا مَّعْدُودَت یہ تو گنتی کے چند دن ہیں اس لئے ان
سے بھاگنے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں اور وہ چند دن بھی ایسے ہیں جن میں تمہیں خدا تعالیٰ تمہاری
تکلیف کے پیش نظر سہولتیں بھی دیتا جاتا ہے اور استثناء بھی مقرر فرماتا جاتا ہے۔
أَيَّامًا مَّعْدُودَت باوجود اس کے کہ گنتی کے چند دن ہیں فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَّرِيضًا
أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ ان چند دنوں میں بھی خدا تعالیٰ اتنی سہولت مہیا فرما
رہا ہے کہ تم میں سے جو مریض ہو یا سفر پر ہو اس کے لئے ضروری قرار نہیں دیتا کہ اسی مہینے میں
روزے رکھے بلکہ بعد ازاں جس وقت سہولت میسر آئے وہ روزے رکھ سکتا ہے۔
وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِيْن۔ ہاں وہ لوگ جو روزہ کی طاقت
نہیں رکھتے ان پر ایک مسکین کو روزہ کا فدیہ دینا ضروری ہے۔
ط
یہ جو آیت ہے یہ دو طرح سے ترجمہ کی جاسکتی ہے اطاق يُطِيقُ کا معنی مثبت میں بھی لیا
جا سکتا ہے اور منفی میں بھی لیا جا سکتا ہے۔ اس باب میں یہ خاص خوبی ہے اور قرآن کریم نے اس ایک
لفظ میں دونوں معنے بیان فرما دیئے ہیں اور جو بعد میں آنے والی آیت ہے وہ اس مضمون کو اور زیادہ
کھول دیتی ہے۔
وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ کا ایک معنی یہ ہے کہ وہ لوگ جو روزہ کی طاقت نہیں
رکھتے ان کے لئے فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ فدیہ ہے ایک مسکین کا کھانا کھلانا اور دوسرا معنی یہ
ہے کہ وہ لوگ جو روزہ کی طاقت رکھتے ہیں یاہ کی ضمیر اگر فدیہ کی طرف لے جائیں تو یہ معنی ہوں گے
کہ وہ لوگ جو فدیہ دینے کی طاقت رکھتے ہیں ان کے لئے چھوڑے ہوئے روزے کے بدلے ایک
مسکین کا کھانا کھلانا بطور فدیہ مقرر ہو گیا ۔ ان دونوں معنوں کو بعد میں آنے والی آیت کے ساتھ ملا کر
جب دیکھیں فَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَهُوَ خَيْرٌ لَّهُ جو شخص طوعی طور پر نیکی اختیار کرے اور نفلی رنگ
میں کوئی نیکی کرنا چاہے تو اس کے لئے بہتر ہے۔
اس آیت کے ساتھ ملا کر میں اس پوری آیت کا مضمون یہ سمجھتا ہوں کہ ایک معنی یہ بنیں گے
وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِين کہ وہ لوگ جو روزہ کی طاقت ہی

خطبات طاہر جلد ۵
387
خطبه جمعه ۳۰ رمئی ۱۹۸۶ء
نہیں رکھتے یعنی رمضان گزرنے کے بعد بھی وہ روزہ نہیں رکھ سکیں گے اور مستقل مجبور ہیں یعنی ساری
زندگی پھر وہ روزہ رکھ ہی نہیں سکتے ۔ ایسے دائم المریض بھی ہوتے ہیں ۔ وَعَلَى الَّذِينَ کا معنی
ہے ان پر فرض ہے کہ وہ ضرور فدیہ دیں اور روزہ نہیں رکھ سکتے تو لازماً اس کے بدلہ فدیہ کے طور پر
دیں۔ دوسرا معنی ہے وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ اور وہ لوگ جو روزہ کی طاقت رکھتے ہیں
ان معنوں میں کہ مسافر ہیں ویسے طاقت موجود ہے مگر اللہ نے رخصت دی ہے۔ مریض ہیں مگر
عارضی مریض ہیں کل کو خدا تعالیٰ صحت عطا فرمائے تو پھر وہ روزے رکھ سکتے ہیں یا اتنے مریض نہیں
ہیں کہ روزہ رکھیں تو جان نکل جائے گی، کچھ نہ کچھ طاقت ضرور رکھتے ہیں۔ اور چونکہ یہ دونوں بعد میں
روزے رکھ سکتے ہیں تو ان کے متعلق فرمایا ان کا فدیہ دینا فَمَنْ تَطَوَّعَ کے تابع ہوگا ۔ چونکہ روزہ
بعد میں رکھ لیں گے اس لئے فدیہ ان کا نفلی کام بن جائے گا۔ اگر وہ نفلاً فدیہ دیں تو ان کے لئے
بہت بہتر ہے کہ فدیہ بھی دیں رمضان کے دوران اور روزہ بھی رکھیں رمضان کے بعد جب بھی
خدا توفیق دے۔
یہ بہتر اس لئے بن جاتا ہے کہ زندگی کا اعتبار کوئی نہیں جو شخص عارضی مریض ہے یا مسافر
ہے اگر روزہ کی تمنا رکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ یہ فرض اس کے سر سے اتر جائے یا ویسے روزہ سے محبت
رکھتا ہے اور چاہتا ہے لیکن مجبور ہے۔ اس کو چونکہ یقین نہیں ہو سکتا کہ وہ روزوں کے بعد بھی زندہ رہے
گا اور اس کو توفیق بھی ملے گی روزے رکھنے کی تو اگر وہ نفلی طور پر احتیا طا روزہ کا حق فدیہ کے طور پر ادا
کر دے تو یہ اس کے لئے بہتر ہے تا کہ خدانخواستہ اگر بعد میں اس کی روزہ رکھنے سے پہلے وفات بھی
ہو جائے تو کچھ نہ کچھ وہ روزہ کا حق ادا کر کے دنیا سے رخصت ہو رہا ہوگا ۔ اس سے روزہ کے مضمون
میں اور زیادہ اہمیت آجاتی ہے اور خدا تعالیٰ کا منشاء معلوم ہوتا ہے کہ وہ پسند فرماتا ہے کہ جس قدر جلد
ہو سکے بندے اس فریضہ کو ادا کر دیں اور میرے حضور بری الذمہ ہو جائیں۔
صلى الله
آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ جب رمضان کی پہلی رات آتی ہے تو شیطان اور سرکش جن
قید کر دیئے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازوں کو بند کر دیا جاتا ہے اور کھولا نہیں جاتا۔ دوزخ کا کوئی
دروازہ بھی کھلا نہیں رہنے دیا جاتا اور جنت کے تمام دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور کوئی دروازہ
بند نہیں رہنے دیا جاتا اور ایک اعلان کرنے والا یہ اعلان کرتا ہے کہ اے نیکی کے طلب گارو! نیکی کی

خطبات طاہر جلد ۵
388
خطبه جمعه ۳۰ رمئی ۱۹۸۶ء
طرف متوجہ ہو اور اے برائی کا ارادہ رکھنے والو ! برائی سے باز آجاؤ ۔ اللہ بہت سے لوگوں کو دوزخ سے
آزاد کرنے کا اعلان کرتا ہے اور ہر رات کو ایسا ہی ہوتا رہتا ہے جب تک کہ رمضان کی راتیں گزر نہ
جائیں ۔ ( بخاری کتاب الصوم حدیث نمبر:۱۷۶۶)
یہاں جو یہ فرمایا گیا کہ دوزخ کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں اس سے مراد یہ تو
نہیں ہے کہ دنیا میں کسی انسان پر بھی اس وقت اگر وہ مر جائے تو دوزخ حرام ہو جائے گی ۔ مراد یہ ہے
کہ جو رمضان کو قبول کرتے ہیں اور یہ حذف ہے اس میں ، جو لوگ رمضان کو قبول نہ کریں ان کے
متعلق یہ سوچنا کہ دوزخ کے دروازے ان پر بند کر دیئے جائیں گے یہ بالکل بے معنی بات ہے بلکہ
الٹ اثر ظاہر ہونا چاہئے ۔ جو رمضان سے گزر رہا ہو اور اس کے باوجود درمضان کے دوران اس پر دوزخ
کے دروازے کھلے رہیں وہ بہت ہی بد قسمت انسان ہوگا ۔ ( بخاری کتاب الصوم حدیث نمبر : ۱۷۷۱)
الله
پھر آنحضور ﷺ فرماتے ہیں اور یہ ابوہریرہ کی روایت ہے صحیح بخاری میں کہ روزہ گنا ہوں
کے لئے ڈھال ہے، نہ تو نخش کام کیا جائے اور نہ جہالت کی بات ۔ اگر کوئی شخص اس روزہ دار سے
جھگڑے یا گالی دے تو روزہ دار اس سے کہہ دے کہ میں روزہ سے ہوں ۔ دوبارہ کہہ دے قسم ہے اس
ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے کہ میں روزے سے ہوں ۔ روزہ دار کے منہ کی بو
اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی بہتر ہے ۔ وہ کھانا پینا اور مرغوبات محض میرے لئے چھوڑ تا
ہے۔ (اللہ فرماتا ہے یعنی آنحضرت ﷺ کی زبان میں خدا کی طرف منسوب کر کے یہ بات کہی گئی
ہے ) کہ وہ کھانا پینا اور مرغوبات نفس محض میرے لئے چھوڑتا ہے روزہ خاص میرے لئے ہے اور میں
ہی اس کا صلہ دیتا ہوں اور ہر نیکی پر دس گنا ثواب ملتا ہے۔ ( بخاری کتاب الصوم حدیث : ۱۷۶۳)
الله
الله
پھر آنحضرت ﷺ نے فرمایا اور یہ حضرت سہل سے روایت ہے یہ بھی صحیح بخاری سے لی گئی
ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: جنت کا ایک دروازہ ہے جس کا نام ریان ہے۔ قیامت کے دن اس ا
دروازہ سے بجز روزہ داروں کے اور کوئی داخل نہ ہو سکے گا ۔ کہا جائے گا روزہ دار کہاں ہیں اور ان کو
آگے بلایا جائے گا اور اس دروازہ سے صرف انہی کو داخل ہونے کی دعوت دی جائے گی۔
( بخاری کتاب الصوم حدیث نمبر : ۱۷۶۳)
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ:

خطبات طاہر جلد ۵
389
خطبه جمعه ۳۰ رمئی ۱۹۸۶ء
حدیث شریف میں آیا ہے کہ وہ دو آدمی بڑے بد قسمت ہیں ایک وہ
جس نے رمضان پایا اور رمضان گزر گیا اور اس کے گناہ بخشے نہ گئے اور دوسرا وہ
جس نے والدین کو پایا اور والدین گزر گئے اور اس کے گناہ بخشے نہ گئے
معجم الکبیر جلد ۱۹ باب کعب بن عمره صفحه (۱۴۴)
یہاں رمضان کا وہی مفہوم بیان کیا گیا ہے جو قرآن کریم کی اس آیت کی روشنی میں میں
نے بیان کیا تھا کہ ہر شخص کے لئے جہنم کے دروازے بند نہیں ہوتے ۔ مراد یہ ہے کہ جہنم کے
دروازے بند ہونے کا ایک امکان پیدا ہو جاتا ہے اور بڑا ہی بد قسمت ہے وہ شخص جس کے لئے یہ
امکان پیدا ہو کہ جہنم کے سب دروازے اس پر بند کر دیئے جائیں اور پھر بھی وہ ایسے اعمال بجانہ لا
سکے جن کے نتیجہ میں وہ دروازے بند کئے جاتے ہیں۔
یہ مضمون کہ جہنم کے سب دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں یہ سمجھنے کے لائق ہے۔ جیسا کہ
میں نے بیان کیا تھا رمضان کا تعلق یا روزہ کا تعلق حواس خمسہ سے ہے اور کوئی ایک بھی انسانی حواس
نہیں ہے جو روزہ سے متاثر نہیں ہوتا اور ہر ایک کے اوپر لگام آجاتی ہے، ہر ایک انسانی تمنا کے اوپر
ایک پابندی عائد ہو جاتی ہے۔ اس لئے خالصہ سارے کا سارا انسان خدا کے حضور کچھ قربانی کر رہا
ہوتا ہے چونکہ جہنم کے دروازے دراصل حواس خمسہ کے دروازے ہی ہیں۔ جب حس آزاد ہوتی ہے
اور گناہ کی مرتکب ہوتی ہے تو حس کے دروازہ سے انسان جہنم میں داخل ہوتا ہے۔ جب مزہ آزاد ہوتا
ہے اور ایسی چیز کی لذت حاصل کرتا ہے جو خدا نے اس پر حرام کر دی ہے تو مزہ کے دروازے سے
انسان جہنم میں داخل ہو رہا ہوتا ہے ۔ اسی طرح نظر آزاد ہو جاتی ہے، اسی طرح زبان آزاد ہو جاتی
ہے، اسی طرح کان آزاد ہو جاتے ہیں ، اسی طرح دیگر حواس ہیں۔ تو جہنم کے دروازوں سے مراد تو یہ
ہرگز نہیں ہے کہ وہاں کوئی گیٹ لگے ہوئے ہیں جو مادی لحاظ سے دروازے ہیں اور ان کو بند کیا جاتا
ہے یا ان کو کھولا جاتا ہے۔ مراد یہ ہے کہ انسانی حسیں ہی ہیں چونکہ پانچ حسیں انسان کی ایسی ہیں جن
سے لذت یابی ممکن ہے خدا کی مرضی کے مطابق بھی اور خدا کی مرضی کو چھوڑ کر بھی ۔ گیٹ
کریش (Crash) کر کے بھی انسان لذت حاصل کر سکتا ہے اور خدا کی رضا کے تابع رہ کر بھی
لذت حاصل کر سکتا ہے۔

خطبات طاہر جلد ۵
390
خطبه جمعه ۳۰ رمئی ۱۹۸۶ء
پس رمضان میں دروازے بند کرنے سے مراد یہ ہے کہ مومن اپنے اوپر یہ سارے
دروازے بند کر لیتے ہیں جن رستوں سے ان کے جہنم میں جانے کا احتمال ہوتا ہے۔ اور بڑا ہی
بد قسمت انسان ہے وہ جس کو خدا تعالیٰ نے یہ موقع مہیا فرمایا ہو کہ اس کے سارے دروازے خدا کی
رضا کی خاطر بند ہو جائیں یعنی جہنم میں جانے والے اور پھر بھی وہ زبر دستی گیٹ توڑ کر جہنم میں داخل
ہو جائے ۔ اب کھانا پینا جائز ہے اور یہ دروازہ ایسا ہے اگر حدود کے اندر رہ کر انسان کھائے اور بیٹے
اور جو جائز چیزیں ہیں صرف ان سے لذت یابی کرے تو یہ جہنم کا دروازہ نہیں بنتا ۔ مگر رمضان کے
دنوں میں جب روزہ شروع ہوتا ہے اس وقت سے لے کر جب روزہ ختم ہوتا ہے اس وقت تک یہ
دروازہ خدا نے بند کر دیا اور ساری حلال چیزیں بھی اس وقت حرام ہو جاتی ہیں ۔ تو جو اس دوران گیٹ
توڑتا ہے اور بے وجہ ان لذتوں کے حصول کی کوشش کرتا ہے جو خدا نے عام حالات میں جائز رکھیں مگر
بعض خاص حالات میں حرام کر دیں اس کی زندگی کے سارے کھانے عملاً حرام ہو جاتے ہیں اور اس
طرف لوگ بہت کم توجہ کرتے ہیں گویا وہ ساری زندگی جو کھاتا رہا اس نے ثابت کیا کہ میں حلال کی
وجہ سے نہیں کھا رہا تھا، میں نے تو کھانا ہی کھانا تھا۔ خدا نے جب حرام کر دیا تب بھی میں نے کھا
کر دکھایا ہے تب، میں کونسا رک گیا ہوں۔ اس لئے یہ دروازہ واقعہ جہنم کے دروازہ بن جاتا ہے۔
س کی ساری عمر کے کھانے اس کی ساری عمر کے مشروبات اور لذت یابی جو منہ کے رستے حاصل کرتا
رہا ہے وہ ساری حرام کے زمرہ میں داخل ہو جاتی ہے۔ تو روزہ ترک کرنا ایک بہت ہی بڑا گناہ ہے اور
بہت ہی خطر ناک کمزوری ہے جو انسان دکھاتا ہے چند دن کی تکلیف سے بچنے کے
اس سلسلہ میں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے جماعت احمد یہ چونکہ بہت زیادہ غلو سے بچنے کی
کوشش کرتی رہی ہے ہر میدان میں ، اس لئے یہاں غلو سے بچتے بچتے اصل معیار سے بھی گر گئی ۔ بعض
علاقے ہیں مثلاً صوبہ سرحد میں پٹھانوں کے علاقے ہیں وہاں تو اتنا زیادہ زور دیا جاتا ہے روزہ پر کہ
جن پر خدا نے فرض نہیں کیا ان پر بھی فرض کر دیتے ہیں اور بعض دفعہ زبردستی روزہ رکھواتے رکھواتے
گناہ کبیرہ کے مرتکب ہو جاتے ہیں ، یعنی یہاں تک دیکھا گیا ہے کہ بعض مسافر جو بے ہوش ہو
جائیں ان کے منہ میں پانی نہیں ڈالتے جب تک پہلے مٹی ڈال کر نہ دیکھیں ۔ اگر مٹی خشک نکل آئے تو
کہتے ہیں اب اس کو پانی دیا جا سکتا ہے اور اگر مٹی میں ذرا بھی تراوت آ جائے تو سمجھتے ہیں کہ ابھی موقع

خطبات طاہر جلد ۵
391
خطبه جمعه ۳۰ رمئی ۱۹۸۶ء
نہیں آیا کہ اس کو پانی دیا جائے خواہ اس عرصہ میں اس کی جان نکل جائے ۔ چھوٹے چھوٹے بچوں کو
روزہ رکھوا دیتے ہیں اور مریضوں کے لئے بھی کھانا پینا کلیہ حرام ہو جاتا ہے۔ یہاں تک کہ بعض دفعہ
اگر کوئی انسان پبلک جگہ میں اپنی مجبوری کی خاطر مثلاً ذیا بیطیس کا مریض ہے اس کی جان نکل رہی ہے
کمزوری کی وجہ سے کھاتا ہوا پکڑا جائے گا تو اس کو سنگسار کر دیں گے ۔ بجائے اس کے کہ یہ خیال
کریں کہ خدا نے اس کو اجازت دی ہے، ہم کون ہوتے ہیں اس اجازت کو چھینے والے۔ تو نیکی میں
اتنا غلو ہے کہ وہ نیکی گناہ بن گئی ہے اور ان کے روزے بھی دراصل بے معنی ہو جاتے ہیں کیونکہ روزہ یا
کوئی اور نیکی محض اس بناء پر نیکی بنتے ہیں کہ خدا کی رضا کی خاطر وہ کام کیا جا رہا ہے۔ جب اپنی
جہالت کو اور اپنے دل کی سختی کو دوسروں پر ٹھونسا جائے تو وہ رضائے باری تعالیٰ کی حد سے نکل جاتی ہے
اور نیکی نہیں رہتی بلکہ ایک بدسرشت کے طور پر انسان سے خود بخود ظاہر ہوتی ہے۔ اس لئے اس قسم
کے واقعات تشدد کے دیکھ کر احمد یوں میں جن کو توازن کی طرف بلایا گیا جن کو اسلام کی اصل روح کو
قائم رکھنے کی ہدایت بار بار ملی ان میں رد عمل پیدا ہوا اور رد عمل مگر نہایت ہی غلط پیدا ہوا ، بجائے اس
کے کہ توازن پر قائم رہتے وہ دوسری طرف نکل گئے اور روزے میں حد سے زیادہ نرمی شروع ہوگئی
حالانکہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے یہ بہت ہی اہم عبادت ہے اور کھانے پینے کے معاملہ میں اپنے
نفس کو سختی سے بچالینا ساری عمر کے خدا تعالیٰ کے دیئے ہوئے رزق کی ناقدری کرنے کے مترادف
ہو جاتا ہے۔ اس لئے بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔
عموماً یہ دیکھا گیا ہے کہ مائیں اپنے بچوں پر یہ رحم کرتی ہیں کہ ان کی ابھی عمر نہیں آئی اس
لئے روزہ نہ رکھنے دیا جائے اور بعض دفعہ بچے زیادہ شوق دکھاتے ہیں اور مائیں زبر دستی روکتی ہیں ۔
یہ درست ہے کہ بچوں پر روزے فرض نہیں مگر بچپن سے ہی جب سے نمازیں شروع کرتے ہیں بچے
اگر ان کو روزہ کے آداب نہ بتائے جائیں ان کو روزہ کے نمونے نہ دیئے جائیں یعنی ان کو روزہ کی
عادت نہ ڈالی جائے تھوڑی تھوڑی تو ان کے اندر جب وہ بالغ ہوتے ہیں تو پھر روزہ کی اہمیت باقی
نہیں رہتی ۔
ہمیں تو یاد ہے قادیان کے زمانہ میں جب خدا کے فضل سے روزہ کا معیار بہت بلند تھا اور
سوائے مجبوری کے کوئی احمدی روزہ نہیں چھوڑتا تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تربیت

خطبات طاہر جلد ۵
392
خطبه جمعه ۳۰ رمئی ۱۹۸۶ء
تھی ، صحابہ زندہ تھے، اولین تابعین زندہ تھے جنہوں نے صحابہ سے تربیت حاصل کی تھی اس لئے اس
زمانہ میں کوئی یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ احمدی روزہ میں کمزور ہیں اور طریق یہی تھا کہ بچپن سے ہی مائیں
گھروں میں تربیت دیتی تھیں اور 9 ، 10 سال کی عمر سے بچے روزہ رکھنا شروع کر دیتے تھے۔ اور
بلوغت سے مراد انگریز کی مقرر کردہ بلوغت نہیں لی جاتی تھی کہ انگریز نے 21 سال کہہ دیا تو 21
سال میں بالغ ہوگا اور 21 سال میں شریعت فرض ہو گی ۔ انگریز نے 18 مقرر کر دیئے تو 18 سال
کے بعد شریعت فرض ہوگی بلکہ انسانی اصطلاح میں عام عرف عام میں جب بھی انسان بالغ ہوتا تھا
وہ پورے روزے رکھنے کی کوشش کرتا تھا اور چونکہ روزہ کی بلوغت کے معاملہ میں کچھ اختلافات
فقہاء میں بھی پائے جاتے ہیں اور نشو و نما کی عمر کے بچوں کے لئے نسبتاً سہولت بھی دے رہے ہیں
بعض فقہاء، اس لئے اس معاملہ میں بھی سختی غیر معمولی نہیں کی جاتی تھی بلکہ جس کو کہتے ہیں
Encourage کرنا ، حوصلہ افزائی کرنا۔ حوصلہ افزائی کے طور پر کوشش کی جاتی تھی کہ جو بچے
بالغ ہو چکے ہیں یعنی 12 - 13 - 14 سال کی عمر میں داخل ہو جائیں وہ کوشش کریں کہ وہ زیادہ سے
زیادہ رمضان کے روزے رکھیں اور جب وہ پختہ عمر میں پہنچتے تھے یعنی 18 - 19 سال کی عمر میں تو پھر
تو وہ لازماً پورے کے پورے رمضان کے روزے رکھا کرتے تھے ۔ اس پہلو سے رفتہ رفتہ خصوصاً
تقسیم کے بعد میں نے دیکھا ہے کہ کمزوری آئی ہے۔
دوسری بات رمضان کے روزوں کے سلسلہ میں جو قادیان میں رائج دیکھی اور وہ بہت ہی
ضروری اور مفید تھی جس کو میں نے دیکھا ہے کہ بعد میں بہت گھروں میں ترک کر دیا گیا۔ وہ یہ تھی کہ
روزہ شروع ہونے سے پہلے بچوں کو اس وقت نہیں اٹھاتے تھے کہ صرف کھانے کا وقت رہ جائے بلکہ
لازما اتنی دیر پہلے اٹھاتے تھے کہ کم سے کم دو چار نوافل بچہ پڑھ لے اور مائیں کھانا نہیں دیتی تھیں بچوں
کو جب تک پہلے وہ نفل سے فارغ نہ ہو جائیں ۔ سب سے پہلے اٹھ کر وضو کرواتی تھیں اور پھر وہ
نوافل پڑھاتی تھیں تا کہ ان کو پتہ لگے کہ اصل روزہ کا مقصد روحانیت حاصل کرنا ہے۔ تہجد پڑھیں ،
قرآن کریم کی تلاوت کریں پھر وہ کھانے پر بھی آئیں اور اکثر اوقات الا ماشاء اللہ تہجد کا وقت کھانے
کے وقت سے بہت زیادہ ہوتا تھا۔ کھانا تو آخری دس پندرہ منٹ میں بڑی تیزی سے بچے کھا کر فارغ
ہو جاتے تھے اور تہجد کے لئے ان کو آدھا گھنٹہ پون گھنٹہ اتنا ضرور مہیا کر دیا جاتا تھا۔

خطبات طاہر جلد ۵
393
خطبه جمعه ۳۰ رمئی ۱۹۸۶ء
اب جن گھروں میں بچوں کو روزہ رکھنے کی ترغیب بھی دی جاتی ہے ان کو اس سلیقے کے
ساتھ نہیں روزہ رکھا یا جاتا کہ جو زیادہ اہم چیز ہے اس کی طرف متوجہ ہوں بلکہ آخری منٹوں میں جب
کھانے کا وقت ہے ان کو کہہ دیا۔ دیا جاتا ہے آؤ روزہ رکھ لو اور اسی کو کافی سمجھا جاتا ہے ۔ اس لئے
درست ہے کہ اسلام توازن کا مذہب ہے ، میانہ روی کا مذہب ہے لیکن میانہ روی کا مذہب ہے کم
روی کا مذہب تو نہیں ۔ میانہ روی اختیار کرو۔ جہاں خدا نے فرض قرار دیا ہے وہاں اس کو فرض
سمجھو۔ جہاں فرض نہیں قرار دیا وہاں اس رخصت سے خدا کی خاطر استفادہ کرو۔ یہ نیکی ہے، اس کا
نام میانہ روی ہے۔
اس لئے جماعت کو اپنے روزہ کے معیار کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے اور روزے رکھوانے
کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے اور روزہ کا معیار بڑھانے کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے ۔ معیار میں
ایک تو صبح کی تہجد کی نماز ہے، دوسرے روزہ کے دوران کے آداب ہیں۔ روزہ کے دوران لڑائی،
جھگڑا، تیز گفتگو ، نا جائز حرکات یہ ساری چیزیں بے معنی اور لغو ہو جاتی ہیں مومن کے لئے ۔ اور یہ ایک
تربیت کا دور ہے۔ جس شخص کو ایک مہینہ یہ تربیت ملتی ہے کہ اس نے اپنی زبان پر قابو رکھنا ہے ۔اس
سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ مہینہ گزرنے کے بعد بھی زبان پر قابو ہی رکھے گا۔ یہ مراد تو نہیں ہے کہ
مہینہ کا انتظار ہو رہا ہے مہینہ ختم ہو تو پھر میں گالیاں شروع کروں ۔ جس کو ایک مہینہ ذکر الہی کی عادت پڑ
جائے ، جس کی زبان تر ہو اللہ کی محبت اور پیار سے، جس کا دل بھرا ہو اللہ کے ذکر سے، ایک مہینہ کے ہواللہ
بعد اس سے یہ توقع رکھنا کہ وہ واپس اپنی پرانی گندی عادتوں کی طرف لوٹ جائے گا یہ ایک بالکل لغو
اور بے معنی توقع ہے ۔ اگر لوٹتا ہے تو پھر وہ روزہ کو سمجھا ہی نہیں اور اس نے روزہ سے فائدہ ہی نہیں
اُٹھایا۔ یہ تو ویسا ہی ہے کہ ایک مہینہ کسی کو اچھی غذا کھلائی جائے اور وہ انتظار کر رہا ہو کہ مہینہ ختم ہو تو پھر
میں دوبارہ گند کھانا شروع کر دوں اور مہینہ ختم ہوتے ہی کہے کہ بہت اچھا شکر ہے اب موقع آگیا اچھی
۔ ۔
غذا ئیں جائیں جہنم میں اب میں گندگی شروع کرتا ہوں ۔
تو تو روزہ تو باقی گیارہ مہینوں کی بھی ضمانت دینے کے لئے آتا ہے۔ باقی گیارہ مہینوں کے
بھی آداب سکھانے کے لئے آتا ہے لیکن اس مہینہ میں آداب سکھائے جائیں تو باقی گیارہ مہینے ان
آداب کا اثر پڑے ناں۔ اگر صرف بھوک کا نام روزہ ہے تو پھر تو انسان روزہ کی اکثر نیکیوں سے محروم

خطبات طاہر جلد ۵
394
خطبه جمعه ۳۰ رمئی ۱۹۸۶ء
رہ جائے گا ، اکثر فوائد سے محروم رہ جائے گا ۔ اس لئے اپنے گھروں کو بقیہ دن جتنے بھی باقی ہیں ان کو
آداب کی فیکٹریاں بنا دو۔ اسلامی آداب اور اسلامی اخلاق جو جو کمزوریاں عام حالات میں بچوں میں
پائی جاتی ہیں ان کو دور کرنے کی طرف متوجہ ہو اور روزہ ہو اور روزہ کا واسطہ دے کر آنحضرت علی دے کر آنحضرت ﷺ کے ارشادات صلى الله
بتا بتا کر بچوں کو سمجھاؤ کہ تم پہلے زبان سے ایسی بے احتیاطی کر لیا کرتے تھے اب روزہ آگیا ہے اب
بالکل نہیں کرنی۔ اور اسی طرح دیگر امور میں بھی تلاوت کی عادت ڈالنا ، ذکر الہی کی عادت ڈالنا ،
دعاؤں کی عادت ڈالنا ، حسن سلوک کی عادت ڈالنا ، حقوق کی ادائیگی کی عادت ڈالنا، زبان کو جھوٹ
سے کلیہ پاک کرنے کی عادت ڈالنا ، صاف اور سچی بات کی عادت ڈالنا ، قول سدید کی عادت ڈالنا ،
یہ سارے مواقع ہیں روزہ کے لئے۔
صلى الله
عروسه
پس جب آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ جہنم کے سارے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں
تو ساتھ یہ بھی فرماتے ہیں کہ جنت کے سارے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ تو صرف منفی پہلو
نہیں رکھنا بلکہ اس مثبت پہلو پر بھی نظر رکھیں ۔ اور یہ دروازے کھولیں گے تو کھلیں گے۔ اگر آپ نے
اپنے حواس خمسہ میں سے ہر ایک کے لئے اس عرصہ میں نیکی کے دروازے نہ کھولے تو جہنم کے
دروازے تو بند کر رہے ہوں گے لیکن بے مقصد اس کے بدلے کوئی نیکی کا دروازہ نہیں کھول رہے ہوں
گے۔ پس مراد یہ ہے کہ ہر بدری کے بدلہ ایک خوبی پیدا کرو۔ ہر بدصورتی کے بدلہ ایک حسن پیدا کرو
اور تمہیں (۳۰) دن مسلسل اس جدو جہد میں گزاردو کہ تمہاری بدیاں چھٹ کر پیچھے رہ جائیں اور تمہاری
نیکیاں رمضان کی برکت سے بڑھتے بڑھتے نمایاں ہو کر غیر معمولی چمک کے ساتھ آگے بڑھیں اور
ہر رمضان جو گزرتا ہے وہ پہلے سے بہتر حالت میں تمہیں پائے۔
یہ مقصد ہے روزے کا اور جماعت احمد یہ کو اس طرف خصوصیت کے ساتھ اب توجہ کرنی
چاہئے بلکہ وقت ہے کہ اس کے متعلق جہاد شروع کیا جائے ، عالمی پیمانے پر جس طرح عبادت میں
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم باقی سب کو غیر معمولی طور پیچھے چھوڑ گئے ہیں اسی طرح روزہ کے میدان میں
بھی انشاء اللہ یہ عہد کر کے اٹھیں کہ ہم نے لازماً باقی سب دنیا کے مسلمان کہلانے والے ہوں
یا دوسرے ہوں سب کو پیچھے چھوڑ دینا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا روزوں کی طرف جورجحان تھا وہ آپ کے الفاظ میں

خطبات طاہر جلد ۵
395
خطبه جمعه ۳۰ رمئی ۱۹۸۶ء
میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں ۔ آپؐ فرماتے ہیں:
وو
” میری تو یہ حالت ہے کہ مرنے کے قریب ہو جاؤں تب روزہ
چھوڑتا ہوں ۔ طبیعت روزہ چھوڑنے کو نہیں چاہتی ۔ یہ مبارک دن ہیں اور اللہ
کے فضل و رحمت کے نزول کے دن ہیں۔ ( ملفوظات جلد اول صفحه : ۴۳۹)
پھر فرماتے ہیں :
ایک دفعہ میرے دل میں خیال آیا کہ یہ فدیہ کس کے لئے مقرر کیا
گیا ہے تو معلوم ہوا کہ توفیق کے واسطے ہے تا کہ روزہ کی توفیق اس سے حاصل
ہو ۔ خدا تعالیٰ ہی کی ذات ہے جو توفیق عطا کرتی ہے اور ہر شے خدا ہی سے
طلب کرنی چاہئے“
یہ ایک ایسا لطیف مضمون ہے جو سوائے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
آج تک کسی مفسر نے روشن نہیں فرمایا۔ وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ
مسکین بالکل ایک اور رنگ میں اس آیت کا مضمون کھل گیا کہ وہ لوگ جو روزہ کی طاقت نہیں
رکھتے لیکن تمنا رکھتے ہیں اور حسرت رکھتے ہیں کاش ہم بھی روزہ رکھ سکیں ان کے لئے ترکیب یہ بتائی
جاتی ہے کہ وہ فدیہ دیں۔ ایک غریب کا پیٹ بھریں، اس کی دعائیں لگیں گی تو اللہ تعالی روزہ کی توفیق
بھی عطا فرمائے گا ۔ غرضیکہ حصول طاقت کے لئے فدیہ ہے جواب یہ ہے کہ جن لوگوں کے اندروزہ گا۔
رکھنے کی طاقت نہیں وہ بے قرار ہیں ان کو ہم بتاتے ہیں کہ اگر وہ فدیہ ادا کر دیں گے تو خدا تعالیٰ ان کی
توفیق کو بڑھا دے گا۔ فرماتے ہیں:
دو
ہے۔ وہ
ہر شے خدا سے ہی طلب کرنی چاہئے ۔ خدا تعالیٰ تو قادر مطلق ۔
اگر چاہے تو ایک مدقوق کو بھی روزہ کی طاقت عطا کر سکتا ہے۔ تو فدیہ سے یہی مقصود
ہے کہ وہ طاقت حاصل ہو جاوے اور یہ خدا کے فضل سے ہوتا ہے۔ پس میرے
نزد یک خوب ہے کہ (انسان ) دعا کرے کہ الہی یہ تیرا ایک مبارک مہینہ ہے اور میں
اس سے محروم رہا جاتا ہوں اور یہ کیا معلوم کہ آئندہ سال زندہ رہوں یا نہ یا ان فوت
شدہ روزوں کو ادا کر سکوں یا نہ۔ اور اس سے توفیق طلب کرے تو مجھے یقین ہے کہ

خطبات طاہر جلد ۵
396
خطبه جمعه ۳۰ رمئی ۱۹۸۶ء
ایسے دل کو خدا طاقت بخشے گا ( ملفوظات جلد ۲ صفحہ ۵۶۳)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:
” جب میں نے چھ ماہ روزے رکھے تھے تو ایک دفعہ ایک طائفہ انبیاء کا مجھے ( کشف
میں ) ملا۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مسلسل ایک دفعہ چھ ماہ کے روزے رکھے
اور غذا کم کرتے کرتے یہاں تک کم کر دی کہ آپ فرماتے ہیں کہ عام طاقت کا انسان اگر اس غذا پہ آتا
تو مر جاتا لیکن اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی طاقت عطا فرمائی اور غیب سے اس لحاظ سے بھی رزق عطا فرمایا
کہ جس غذا پر عام انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔ اس غذا پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کئی ماہ تک
مجاہدہ فرماتے رہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے عبادت کے حقوق بھی ادا کرتے رہے، اتنی طاقت کے
ساتھ رہے۔ تو فرماتے ہیں، جو خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں احسانات فرمائے ان میں ایک یہ بھی تھا
کہ انبیاء کا ایک گروہ مجھے ملا :
اور انہوں نے کہا کہ تو نے کیوں اپنے نفس کو اس قدر مشقت میں
ڈالا ہوا ہے، اس سے باہر نکل ۔ اسی طرح جب انسان اپنے آپ کو خدا کے
واسطے مشقت میں ڈالتا ہے تو وہ خود ماں باپ کی طرح رحم کر کے اسے کہتا ہے کہ
تو کیوں مشقت میں پڑا ہوا ہے“ ( ملفوظات جلد ۲ صفحه : ۵۶۴)
اس کی مثال ویسے ہی ہے جیسے آنحضرت ﷺ کو مخاطب کر کے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تو
کیوں اپنی جان کو ہلاک کر رہا ہے ان لوگوں کے غم میں :
صلى الله
فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ عَلَى آثَارِهِمْ إِن لَّمْ يُؤْمِنُوا
بِهُذَا الْحَدِيْثِ أَسَفًا
صلى الله
(الکھف:)
پھر فرمایا لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
(الشعراء:۳) اے محمد ﷺ! تو اپنے آپ کو اس غم میں کیوں ہلاک کر رہا ہے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لا رہے
یعنی حضور ا کرم تو غم میں ہلاک ہو رہے ہیں اور اللہ روک رہا ہے جس کی خاطر ہلاک ہور ہے

خطبات طاہر جلد ۵
397
خطبه جمعه ۳۰ رمئی ۱۹۸۶ء
ہیں نہیں بس آگے قدم نہیں بڑھانا اتنا ہی بہت ہے اتنا زیادہ غم نہ کر۔ تو جب انسان خدا کی خاطر اپنے
آپ کو مشقت میں ڈالتا ہے تو اللہ تعالیٰ خود اس کو مشقت سے روکتا بھی ہے اور اس پر اس معنی میں بھی
اپنے رحم کی تجلی فرماتا ہے۔
پس رمضان کا جتنا بھی وقت باقی ہے اس سے فائدہ اٹھائیں اور یہ نہ ہو کہ آخر پر بہت سے
لوگ حسرت سے یہ کہتے ہوئے اس رمضان سے گزریں کہ
ع
اب کے بھی دن بہار کے یونہی گزر گئے
خدا کی طرف سے روحانی بہار کے دن آئے بھی اور ہم اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔
جو لوگ لیلتہ القدر کے خواہاں ہیں اور لیلۃ القدر کی تلاش میں رمضان کی آخری راتوں میں
سعی کرنے والے ہیں ان لوگوں سے میں یہ کہتا ہوں کہ لیلۃ القدر کی جو علامتیں عام طور پر
مشہور و معروف ہیں وہ تو ایسی ہیں جو بعض دفعہ اتفاقات سے بھی پیدا ہو جاتی ہیں مثلاً بجلی کی کڑک
ہے ، ہلکی ہلکی رحمت کی بارش کا ہونا یا دل کی کیفیات کا کسی خاص وقت میں خاص موج میں آ جانا اور
اللہ تعالیٰ کی خاص محبت کا محسوس کرنا ۔ یہ ساری کیفیات ہیں جو مختلف انسانوں پر مختلف حالتوں میں
طاری ہوتی رہتی ہیں۔ اس لئے یقین کے ساتھ آدمی نہیں کہہ سکتا کہ جس تجربہ سے وہ گزرا ہے وہ ضرور
لیلۃ القدر کا تجربہ تھا۔ لیکن ایک بات میں آپ کو یقین کے ساتھ بتاتا ہوں اگر وہ آپ کو نصیب ہوگئی تو
لازماً آپ کو لیلۃ القدر نصیب ہوگئی ۔ اس آخری عشرے میں جب بھی وہ رات آپ کو ملی جس رات
آپ نے اپنے گناہوں سے ہمیشہ کے لئے کلیہ سچی توبہ کر لی اور ایسی تو بہ کی کہ پھر آپ لوٹ کر ان
گناہوں میں واپس نہیں جائیں گے تو یقین جانیں کے وہی آپ کے لئے لیلۃ القدر ہے اور وہ ہزار
مہینوں سے بہتر رات تھی جو آپ کے اوپر آگئی ، اس کے بعد آپ کے لئے کوئی خوف نہیں ۔ پھر اولیاء
اللہ میں آپ کے داخل ہونے کے دن آنے والے ہیں ۔ اس لئے ایسی رات کی تلاش کریں جو
گناہوں سے تو بہ کی رات بن جائے اور ایسی توبہ کی رات بنے کہ اس کے بعد پھر آپ مڑ کر ان
گناہوں کی طرف نہ دیکھیں۔ پھر آپ کی جتنی بھی راتیں آئیں گی آپ کے لئے لیلتہ القدر ہی ہے اور
خدا کی رحمتیں اور برکتیں ہمیشہ آپ پر نازل ہوتی رہیں گی۔ اس لئے ان دعاؤں کے ساتھ رمضان کا
آخری عشرہ گزاریں اور اپنے مظلوم بھائیوں کے لئے خصوصیت کے ساتھ دعا کریں۔

خطبات طاہر جلد ۵
398
خطبه جمعه ۳۰ رمئی ۱۹۸۶ء
رمضان کے شروع ہونے سے ایک دو روز پہلے کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک رات
مجھے بار بار مسلسل اس دعا کی طرف متوجہ فرمایا: رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنَا
وَانْصُرُنَا وَارْحَمْنَا اور یہ نظارہ بار بار میں دیکھتا رہا کہ ابھی کچھ آفات جماعت کے سامنے باقی ہیں
ان آفات کو ٹالنے کے لئے میں مختلف دعائیں کرتا ہوں اور کچھ اثر پڑتا ہے اور پھر بھی وہ باقی رہتی
ہیں ۔ پھر میری توجہ اس طرف مبذول ہوتی ہے کہ رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُک کی دعا کرنی چاہئے
اور جب میں یہ دعا کرتا ہوں تو جس طرح تیزاب سے زنگ گھل جاتا ہے یا صبح صا جاتا ہے یا صبح صادق سے اندھیرے
دھل جاتے ہیں اسی طرح وہ آفات بالکل زائل ہو جاتی ہیں ان کا کوئی نشان باقی نہیں رہتا۔ تو چونکہ
اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ بات صرف اپنے تک محدود رکھنے کے لئے نہیں بلکہ ساری جماعت کو بتانے کی
خاطر مجھ پر ظاہر فرمائی ہے۔ اس لئے رمضان کے آخری عشرہ میں خصوصیت کے ساتھ اس دعا کا بھی
ورد کریں۔ اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو ایک موقع پر یہ فرمایا کہ یہ دعا اسم اعظم ہے
رَبِّ كُلِّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنَى وَانْصُرْنِى وَارْحَمْنی اسم اعظم ہے اس سے بڑی
اور کوئی دعا نہیں ۔ جو ہر کیفیت پر حاوی ہے۔ ( ملفوظات جلد ۲ صفحہ: ۵۶۸)
اس لئے باقی دعاؤں کے علاوہ جو قرآنی دعائیں ہیں ، انبیاء کی دعائیں ہیں ، حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعائیں سکھائی ہیں یا جو دل کی کیفیت سے خود بخود پھوٹتی ہیں ان کے
علاوہ ان کو چھوڑ کر نہیں، اس دعا کی طرف بھی خصوصیت کے ساتھ توجہ کریں ۔ خدا کرے ہمیں وہ لیلہ
القدر نصیب ہو جو دائمی صلح کی رات ہے یعنی خدا تعالیٰ کے ساتھ دائمی صلح کی رات ہے اور جس کے
نتیجے میں پھر خدا تعالیٰ کے فضلوں کی ہمیشہ کے لئے ضمانت حاصل ہو جاتی ہے۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:
نماز جمعہ کے معا بعد مکرمہ محترمہ امۃ العزیز صاحبہ کی نماز جنازہ غائب ہوگی ۔ یہ ہمارے سلسلہ کے
ایک مخلص و مبلغ مربی نسیم احمد صاحب شمس کی والدہ تھیں اور ماسٹر محمد عبدالعزیز صاحب چک EB/245 ضلع
وہاڑی کی اہلیہ تھیں۔ نسیم احمد صاحب شمس چونکہ اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے سیرالیون میں ہیں آج کل، اس لئے وہ
اپنی والدہ کی بیماری یا وفات میں وہاں نہیں پہنچ سکے۔ اس لئے خصوصیت کے ساتھ ان کے لئے بھی اور ان کے
پس ماندگان کے لئے بھی اور ہمارے اس مبلغ بھائی کے لئے بھی دعا کریں۔ نماز جمعہ کے معا بعد نماز جنازہ ہوگی ۔

آج 10 میں سے 10 باقی