جلسہ سالانہ کے میزبانوں اور مہمانوں کو قیمتی نصائح
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۵
468
خطبه جمعه ۲۷ جون ۱۹۸۶ء
میں لذتیں بہت ہیں اور یہ انانیت اور تکبر سے بچانے والا ایک ذریعہ ہے۔ آپ کی کوششوں کو جتنے
پھل لگیں گے۔ اگر آپ دعا نہیں کریں گے تو آپ کے اندر تکبر کا کیڑا پیدا ہوگا، آپ یہ سمجھیں گے کہ
ہماری چالاکی سے یوں ہوا ، ہماری کوشش سے یوں ہوا ، ہماری محنت سے یوں ہوا اور اگر آپ کو دعا کی
عادت ہو گی تو آپ تدبیر کو خواہ انتہا تک بھی پہنچا دیں ، جب بھی آپ کی کوشش کو پھل لگے گا آپ کو
اپنے اللہ کا پیارا ہا تھ اس میں کام کرتا دکھائی دے گا۔ آپ کو یقین ہوگا کہ یہ محض خدا کا فضل تھا یہ اسی کی
عطا تھی اور پھر اس کے نتیجے اتنے ٹھوس اور واضح نکلتے ہیں کہ دعا کرنے والوں اور دعا نہ کرنے والوں کی
کوششوں کے نتائج میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ ایک لمحہ کے لئے بھی دعا کرنے والے جب دعا
بھولتے ہیں تو خدا ان کو یاد دلاتا ہے اس طرح کہ اچانک ان کے کام سے برکت اٹھتی ہے اور پھر وہ
شرمندگی سے استغفار کرتے ہوئے دعا کی طرف مائل ہوتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے مانگنے لگ جاتے
ہیں۔ تو یہ جو تعلق ہے خدا کے حضور فقیر رہنے کا تعلق ہمیشہ فقیر بنے رہنے کا تعلق ۔ جتنی ذمہ داریاں زیادہ
بڑھیں اتنا ہی آپ کی فقیری میں بھی زیادہ عجز اور زیادہ انکسار پیدا ہو جانا چاہئے اور زیادہ اپنے رب کی
احتیاج دل میں پیدا ہونی چاہئے ۔
اس لئے دعا کریں اپنے لئے بھی ، آنے والوں کے لئے بھی ، سارے ماحول کے لئے
، اس ملک کے باشندوں کے لئے ، جلسے کی عمومی برکتوں کے لئے ، دشمن کی شرارتوں سے بچنے کے
لئے ، اپنے گھر بار کے لئے ، اپنی ذاتی ضروریات کے لئے ، جلسہ کی برکتوں کے ساتھ کہ جلسہ کے
خاص ایام میں آپ کے ذاتی کاروبار میں آپ کی خوشیوں میں برکتیں پڑیں۔ یہ بہت ہی اچھا موقع
ہے اللہ تعالیٰ سے رحمتیں لوٹنے کا اور جب آپ دعاؤں سے کام لیں گے تو انشاء اللہ تعالی سارے
ٹیڑھے کام بھی آپ کے سیدھے ہوتے چلے جائیں گے اور سب مشکلات سے اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی
حفاظت میں رکھے گا۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:
ابھی نماز جمعہ کے معاً بعد دوست جلدی سنتوں سے فارغ ہو کر باہر جا کر ایک جنازے کیلئے
صف بندی کر لیں ۔ یہ جنازہ مکرمہ محترمہ آیا آمنہ کرامت اللہ کا ہے۔ چوہدری کرامت اللہ صاحب
بابوا کبر علی صاحب کے صاحبزادے، کرنل عطاء اللہ صاحب مرحوم کے بھائی ، یہ خود بھی فوت ہو چکے
خطبات طاہر جلد ۵
469
خطبه جمعه ۲۷ جون ۱۹۸۶ء
ہیں ۔ ان کی بیگم آیا آمنہ کرامت اللہ یہاں اپنی بیٹی کے پاس تشریف لائی ہوئی تھیں ۔ چند دن پہلے
مجھے ملنے آئیں تھیں ۔ ویسے دل کی تکلیف تو تھی مگر بڑی اچھی صحت تھی دیکھنے میں بظاہر، پہلے کی نسبت
بہتر تھیں اور بڑا خوشی کے ماحول میں ہنس ہنس کر باتیں کر کے گئیں۔ اچانک چند دن بعد اطلاع ملی کہ
آپ کا ہارٹ فیل ہو گیا ہے۔ بہت ہی مخلص ، فدائی پیار کرنے والی سلسلہ کے کاموں میں پیش پیش ۔
لجنہ اماءاللہ کراچی میں بڑی محبت سے ، بڑے استقلال سے انہوں نے خدمت کی ہے۔ خاص طور پر
یہ دعاؤں کی محتاج ہیں ۔ ان کا خاندان بھی دعاؤں کا محتاج ہے کیونکہ اولا داکثر دنیا میں پھیل گئی ہے
اور پھیلنے کی برکتیں بھی ہوتی ہیں اور پھیلنے کے خطرات بھی ہوتے ہیں ۔ بعض دفعہ انسان اپنی غالب
تحریک کو لے جا کر معاشرے کو بڑی برکتیں بخشتا ہے اور بعض دفعہ کسی دوسری تحریک سے متاثر ہو کر ان
کی بے برکتیاں حاصل کر لیتا ہے۔ تو مخلص خاندانوں کے افراد کے جب جنازے پڑھے جائیں تو
اس میں چونکہ نماز جنازہ میں آنحضرت ﷺ نے پیچھے رہنے والوں کے لئے دعا سکھائی ہے اس لئے
یا د رکھا کریں۔ پیچھے رہنے والوں کے لئے بھی صرف جانے والوں کے لئے نہیں ۔ لا تحرم علينا
اجره، اجرها یا اجرھم کی دعا اسی لئے بتائی گئی ہے کہ ہمیں ان کے اجر سے، ان سے جدا ہونے
کے بعد محروم نہ رکھنا ۔ ان کی نیکیاں ، ان کی دعاؤں کی برکتیں جو زندگی میں ملا کرتی تھیں، تھا تو ان کا
اجر لیکن عطا ہمیں بھی ہوتا تھا اب ان کے بعد ہمیں اس سے محروم نہ رکھنا اور اسی طرح حفاظت اور رحم کا
سلوک رکھنا جس طرح ان کی زندگی میں ان کی دعاؤں اور نیکیوں کی برکت سے رکھتا تھا۔ تو اس دعا
میں ان کے بچوں کو بھی اور دوسرے جو جنازے پڑھائے جائیں گے ان کے اہل و عیال کو بھی یاد
رکھیں اور اس میں باقی سب چھ جنازے دوسرے ہیں ، یہ غائب ب جنازے ہیں ۔ اس حاضر جنازے
کے ساتھ شامل کر لئے جائیں۔
یہاں پر بھی
صلى الله
مکرم میاں محمد یوسف صاحب والد ماجد بشیر احمد صاحب صدر جماعت ہائیڈل برگ یہ
پر بھی تشریف لائے تھے پیچھے اور وہاں اپنے بیٹے کے پاس آئے ہوئے تھے۔ اچانک بہت
زیادہ طبیعت خراب ہو گئی اور بیماری سے جانبر نہ ہو سکے ۔ امتہ الحئی صاحبہ اہلیہ مکرم حافظ محمد عمر صاحب
آف ڈیرہ غازی خان ۔ ان کے متعلق بھی امیر جماعت نے بہت سفارشی خط لکھا ہے کہ بہت نیک
خاتون اور فدائی تھیں سلسلہ کی اسی طرح باقی سب بھی جو آنے والے ہیں سبھی کسی نہ کسی رنگ میں
خطبات طاہر جلد ۵
470
خطبه جمعه ۲۷ جون ۱۹۸۶ء
خاص اخلاص کا نمونہ رکھنے والے تھے ، سب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ والدہ صاحبہ مکرم منظور احمد
صاحب آف کھاریاں اہلیہ صاحبہ مکرم بشیر احمد صاحب ایڈوکیٹ واقف زندگی ریٹا ئیرمنٹ کے بعد
میں ، دفتر وصیت میں کام کرتے ہیں۔ یعنی ان کی اہلیہ صاحبہ کی وفات ہوگئی ہے۔ وہ بھی بڑی غیر معمولی
طور پر فدائی عورت تھیں ۔ مبارکہ بیگم صاحبہ اہلیہ حافظ عبد السلام صاحب آف کراچی ۔ حافظ عبدالسلام
صاحب کو بھی جانتے ہوں گے۔ بڑا لمبا عرصہ واقف زندگی کے طور پر تحریک جدید میں خدمت کی ہے۔
مکرم میاں خان صاحب آف چک 45 مرر ضلع شیخو پورہ ۔ یہ سب بھی انشاء اللہ نماز جنازہ میں شامل
ہوں گے بطور نماز جنازہ غائب کے۔