گستاخی رسول کے قانون کی حقیقت نیز حضرت مسیح موعودؑ اور آپ کی جماعت کا عشق رسولؐ
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۵
518
خطبہ جمعہ ۱۸ ر جولائی ۱۹۸۶ء
کے قریب لوگوں نے عیسائی مذہب اختیار کر لیا۔ اور چھ کروڑ اور کسی قدر زیادہ
اسلام کے مخالف کتابیں تالیف ہوئیں اور بڑے بڑے شریف خاندانوں کے
لوگ اپنے پاک مذہب کو کھو بیٹھے۔ یہاں تک کہ وہ جو آل رسول کہلاتے تھے وہ
عیسائیت کا جامہ پہن کر دشمن رسول بن گئے اور اس قدر بدگوئی اور اہانت اور
دشنام دہی کی کتابیں نبی اکرم ﷺ کے حق میں چھاپی گئیں اور شائع کی گئیں کہ
جن کے سننے سے بدن پر لرزہ پڑتا اور دل رو رو کر یہ گواہی دیتا ہے کہ اگر یہ لوگ
ہمارے بچوں کو ہماری آنکھوں کے سامنے قتل کرتے اور ہمارے جانی اور دلی
عزیزوں کو جو دنیا کے عزیز ہیں ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالتے اور ہمیں بڑی ذلت سے
جان سے مارتے اور ہمارے تمام اموال پر قبضہ کر لیتے تو والله ثم واللہ ہمیں رنج
نہ ہوتا اور اس قدر کبھی دل نہ دکھتا جو ان گالیوں اور اس تو ہین سے جو ہمارے
رسول کریم ﷺ کی گئی دکھا ( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵۱:۵-۵۲)
تو محبت تو جبر کا انتظار نہیں کیا کرتی ۔ محبت کے نتیجہ میں تو انسان سب سے پہلے محبت کی چھری
سے اپنے آپ کو ذبح کرتا ہے اور اس کے نتیجہ میں پھر وہ پاک قوتیں جوش میں آتی ہیں جن کے نتیجہ
میں یہ محبت پاکیزہ راہیں اختیار کرتی ہے اور نیک تبدیلیوں پر منتج ہوتی ہے۔ یہ کوئی دنیا کی محبت تو نہیں
ہے کہ جو دل میں ولولہ اٹھائے اور جوش دکھائے اور اس کے بعد ختم ہو جائے ۔ پاک وجودوں کی محبت
پاک نتائج پیدا کیا کرتی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی محبت چونکہ سچی تھی اس لئے اس
محبت کے نتیجہ میں کثرت کے ساتھ آپ نے آنحضرت علی اور آپ کے پاک دین کا دفاع کیا۔
کثرت کے ساتھ کتابیں لکھیں اور سب دشمنوں کو ذلیل اور رسوا کر دیا۔ کثرت کے ساتھ آنحضرت
پر درود بھیجے اور درود بھیجنے والے پیدا کئے ۔ تمام دنیا میں تبلیغ کا جال بچھا دیا اور عیسائی ہونے
والے مسلمانوں کا انتظام اس طرح لیا کہ کلیسیاؤں کے گھروں میں اذانیں دلوادیں اور عیسائیوں کو جو
کبھی رسول اکرم ﷺ کو گالیاں دیتے تھے آنحضرت ﷺ پر درود بھیجنے والا اور آپ کی محبت میں آنسو
صلى الله
صلى الله
عروس
صلى الله
صلى الله
بہانے والا بنا دیا اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔ یہ محبت کا ہی فیض تھا کہ آپ کو اس مقام پر مامور
فرمایا گیا جس مقام پر خدا نے آپ کو مامور فرمانے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ
خطبات طاہر جلد ۵
519
خطبہ جمعہ ۱۸ جولائی ۱۹۸۶ء
الصلوۃ والسلام کا وہ کشف جو آپ کو ماموریت کی وجہ بتاتا ہے اس میں حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام ان فرشتوں کو دیکھتے ہیں جو فرشتے دنیا میں مامور کی تلاش کے لئے بھیجے گئے تھے اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھ کر وہ ٹھہر جاتے ہیں اور آپس میں باتیں کرتے ہیں اور کہتے
ہیں یہ ہے وہ
و شخص جواس ز
جو اس زمانہ کا مامور بنائے جا۔ جانے کے لائق ہے اس لئے کہ یہ رسول کریم ما
وو
66
صلى الله
عروسہ سے
سب سے زیادہ محبت کرتا ہے۔ ھذار جل يحب رسول الله ” سب سے زیادہ کا لفظ استعمال
نہیں فرمایا لیکن اس میں بھی ایک عظیم خراج ہے گویا ایک ہی شخص ہے يــحــب رســول اللــه
گویا ساری دنیا میں تلاش کیا مگر محبت کرنے والا صرف ایک ہی نکلا ۔ یہ تو مراد نہیں کہ اس وقت کسی اور
کو رسول اکرم ﷺ سے محبت نہیں تھی مگر آپ کی محبت کو نمایاں کرنے کے لئے ایک نہایت ہی حسین ،
فصیح و بلیغ طریق اختیار فرمایا گیا ہے کہ مسیح موعود کی محبت کو اگر باقی محبتوں کے مقابل پر رکھا جائے تو
ایسے معلوم ہوتا ہے کہ جیسے وہ محبت ہی کوئی نہیں تھی۔ یہ ویسی ہی بات ہے جیسے وہ شعر اس مضمون کو بیان
کرتا ہے۔
رات محفل میں تیرے حسن کے شعلہ کے حضور
شمع کے منہ پہ جو دیکھا تو کہیں نور نہ تھا
کہ تیرا حسن ایسا حسن ہے ایسا فراواں حسن ہے کہ وہ شمع جو تیرے حسن کو دیکھنے سے پہلے
روشن نظر آیا کرتی تھی تیرے آنے کے بعد وہ شمع پھیکی پڑ گئی اور اس کے چہرے پر کوئی نور کا نشان باقی
صلى الله
علوس
نہ رہا۔ اتنا بڑا اخراج تحسین ہے حضرت محمد مصطفی ﷺ کے اس عشق کو جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و
السلام کے دل میں موجزن تھا کہ فرشتوں نے یہ نہیں کہا کہ یہ شخص سب سے زیادہ محبت کرتا ہے بلکہ
فرمایا کہ اس کو دیکھا تو یوں لگا کہ ایک ہی ہے جو محبت کرتا ہے اور کوئی باقی نہیں رہا۔
صلى الله پس آپ کی ماموریت کی بناء ہی محبت رسول ا ہے اس کے سوا اور کچھ نہیں اور یہی
ہماری گھٹی میں ہمیں پلائی گئی ہے، یہی ہماری سرشت ہے۔ کوئی دنیا کی طاقت ہمیں اس محبت سے باز
نہیں رکھ سکتی ۔ اگر اس محبت کے جرم میں گستاخی رسول کی چھری سے ہی ہمیں ٹکڑے ٹکڑے کیا
جائے۔ تو میں آج تمام جماعت کی طرف سے ببانگ دہل یہ اعلان کرتا ہوں کہ جو چاہو کرتے پھرو۔
محبت محمد مصطفی علی کو ہمارے دلوں سے نہیں نوچ سکتے اور نہیں نوچ سکتے اور نہیں نوچ سکتے اور میں یہ
صلى
خطبات طاہر جلد ۵
520
خطبہ جمعہ ۱۸ جولائی ۱۹۸۶ء
بھی بتاتا ہوں کہ یہ محبت زندگی کی ضامن ہے۔ یہ محبت رکھنے والوں کو کبھی تم دنیا میں ناکام و نامراد نہیں تم دی ونامراد
کر سکو گے۔ تمہاری ہر کوشش خائب و خاسر رہے گی۔ تمہارا ہر ذلیل الزام تمہارے منہ پہ لوٹایا جائے
گا اور محبت محمد مصطفی ﷺ زندہ رہنے کے لئے بنائی گئی ہے اور زندہ رکھنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ اس لئےبنائی گئی ہےاور زندہ رکھنے کے بنائی گی ہے۔ اس
سے جو زندگی ہم حاصل کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے کوئی تمہاری طاقت نہیں، کوئی تمہاری
استطاعت نہیں ہے کہ اس زندگی کے دل پر پنجہ مارسکو۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:
دو درخواستیں آئی ہیں نماز جنازہ غائب پڑھانے کے لئے ۔ ایک مکرم ماسٹر غلام رسول
صاحب مبشر مرحوم کے لئے ان کے بیٹے ماسٹر دل محمد صاحب نے درخواست کی ہے یہ چک
E-B/363 ضلع وہاڑی کے مخلص دوست تھے۔ اور ایک مکرمہ آمنہ بی بی صاحبہ کے لئے مکرم مبارک
احمد صاحب ساہی جو ہمارے سیکیورٹی کے افسر ہیں ان کی پھوپھی تھیں ، ان کے متعلق مبارک احمد
ساہی صاحب نے درخواست کی ہے۔ آج چونکہ نماز جمعہ کے ساتھ نماز عصر جمع ہوگی اس لئے نماز عصر
کے معاً بعد انشاء اللہ نماز جنازہ پڑھائی جائے گی۔