آنحضرتؐ کے اخلاق کے قریب تر رہنے کی کوشش کریں جو خلق عظیم پر فائز تھے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ القلم کی ابتدائی آیات کی روشنی میں ن، قلم اور تحریر کی گواہی کے مفاہیم بیان کرتے ہوئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بلند مقام، معرفت اور کمال عقل کو واضح فرمایا۔ آپ نے ’خلق عظیم‘ کی حقیقت کو اخلاق کی باگ ڈور سنبھالنے اور ان پر مکمل غلبہ پانے سے تعبیر کیا جس کا ادراک حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے نبوت کے آغاز میں ہی فرما لیا تھا۔ آخر میں آپ نے جماعت احمدیہ کو تلقین کی کہ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کے قریب تر پہنچنے کی مسلسل کوشش جاری رکھیں اور مخالفین کی مخالفتوں سے بے خوف ہو کر خدا پر توکل کریں۔

موضوعات: سورۃ القلم، قرآن کریم کی تفسیر، اخلاق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا، حسن اخلاق

خطبات طاہر جلد ۵
591
خطبه جمعه ۱۲ ستمبر ۱۹۸۶ء
آنحضور کے اخلاق کے قریب تر رہنے
کی کوشش کریں جو خلق عظیم پر فائز تھے
( خطبه جمعه فرموده ۱۲ ستمبر ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :۔
نَ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ مَا أَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ :
وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ وَإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ
فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ بِأَيْكُمُ الْمَفْتُونَ إِنَّ رَبَّكَ
هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ
فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِينَ وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ
وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِينٍ
)۱۱القلم : ۱۔(
سورۃ القلم کی پہلی گیارہ آیات کی میں نے تلاوت کی ہے۔ اس صورت کا آغاز لفظ ان سے
ہوتا ہے۔ ان کے بہت سے مفاہیم ہیں لیکن علماء عموماً اس بات پر متفق ہیں کہ یہاں اول طور پر ان سے
مراد دوات ہے یعنی وہ ظرف جس میں روشنائی ڈالی جاتی ہے۔ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ اور وہ
قلم اور وہ تحریر جو دوات اور قلم لکھتے ہیں یا لکھنے والے لکھتے ہیں ، ان سب کو خدا تعالیٰ گواہ ٹھہرا رہا ہے۔
کس بات کا گواه ها
صلى الله
کا گواه ها اَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ۔ اے محمد تو تو خدا تعالیٰ کی نعمت کے نتیجے
میں ہرگز مجنون نہیں ہے ۔ وَ إِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ اور یقیناً تیرے لئے نہ ختم : نہ ختم ہونے

خطبات طاہر جلد ۵
592
خطبه جمعه ۱۲ ستمبر ۱۹۸۶ء
والا ایک اجر ہے۔ وَإِنَّكَ لَعَلى خُلُقٍ عَظِيمٍ اور یقینا تو بہت بڑے اخلاق پر قائم ہے۔
فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ پس تو بھی دیکھے گا اور وہ بھی دیکھیں گے۔ بِأَيِّكُمُ الْمَفْتُونُ کہ تم
میں سے کون ہے جو مفتون ہے، کون ہے جس کا دماغ پھر گیا ہے۔ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اعْلَمُ
بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَا عْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ یقینا تیرا رب ہی ہے جو بہتر
جانتا ہے کہ کون ہے جو رستے سے گمراہ ہو چکا ہے اور کون ہے جو ہدایت پر ہے فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِينَ
پس جھٹلانے والوں کی پیروی مت کر ۔ وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ وہ چاہتے ہیں کہ تم تھوڑا
سا اپنے موقف سے سرک جاؤ تو پھر مقابل پر وہ بھی کچھ نرمی اختیار کریں گے۔ وَلَا تُطِعْ كُلُّ
حَلَّافٍ مھین لیکن ہر جھوٹی قسمیں کھانے والے، حد سے زیادہ لغو قسمیں کھانے والے اور مھین ،
ذلیل انسان ، کمینہ صفت انسان کی پیروی نہ کر۔
یہاں سب سے پہلی بات جوانسانی توجہ کو ھنچتی ہے اور غور کو دعوت دیتی ہے وہ یہ
ہے کہ مَا أَنْتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونِ یہ کہنے کیلئے ن اور قلم یعنی دوات اور قلم اور اس تحریر کو جو
دوات اور قلم سے لکھی جاتی ہے گواہ کیوں ٹھہرایا گیا ہے، اس کا کیا تعلق ہے؟ در حقیقت سب سے اہم
تعلق ان دو بیانات کا یہ ہے کہ عقل کا معراج قلم اور دوات کے ذریعے ہوا ہے اور علم کا معراج قلم اور
دوات کے ذریعے ہوا ہے۔ اگر آپ انسانی ترقی سے روات اور قلم کے دور کو نکال دیں اور ہر چیز کو زبانی
رہنے دیں۔ تو انسانی فکر خواہ کتنی ہی تیز ہو جاتی اور بظاہر کتنا ہی صیقل ہو جاتی وہ علوم جو آج دنیا پر منکشف
ہوئے ہیں اُس کا لاکھواں حصہ بھی دنیا پر منکشف نہیں ہو سکتا تھا۔ سوانسانی فکر وعلم کا معراج ہے قلم اور ا
دوات اور اسے علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے اور قلم اور دوات بھی وہ نہیں جس سے عام کوئی لکھنے والا
لکھتا ہے بلکہ وہ قلم اور دوات جو لوح و قلم کی مظہر ہیں یعنی خدا تعالیٰ کا قلم اور خدا تعالیٰ کی تحریر۔
وَمَا يَسْطُرُونَ سے میں یہ معنی لیتا ہوں اور تقدیر کے فرشتے جو لکھتے ہیں یا قوانین
قدرت پر خدا تعالیٰ نے جن فرشتوں کو مامور کیا ہے وہ جو تحریر کرتے ہیں ان کو میں گواہ ٹھہراتا ہوں کہ تو
اپنے رب کی نعمت کے نتیجے میں ہرگز مجنون نہیں ہے۔ اس گواہی نے بتایا کہ محض یہ اعلان نہیں کیا جا رہا
کہ تو مجنون نہیں ہے بلکہ یہ اعلان بھی کیا جا رہا ہے کہ تو معرفت کے انتہائی مقام پر پہنچا ہوا ہے کیونکہ علم
وفکر کے ارتقاء کا موجب جو چیزیں بنیں ان کو گواہ ٹھہرا دیا اور تحریروں میں سے بھی سب سے اعلیٰ پائے

خطبات طاہر جلد ۵
593
خطبه جمعه ۱۲ ستمبر ۱۹۸۶ء
کی تحریر جو علم کی مظہر ہے یعنی خدائی تقدیر کی تحریر اسے گواہ ٹھہرایا۔ تو مطلب یہ ہے کہ تو علم وفکر کے
انتہائی بالا مقام تک پہنچا ہوا ہے کجا یہ کہ تجھے مجنون کہتے ہیں اور اس کا ایک ثبوت یہ دیا کہ
وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ پاگل آدمی تو مرفوع القلم ہوا کرتا ہے ۔ وہاں بھی لفظ قلم
استعمال کیا جاتا ہے کہ اس سے قلم اٹھالی گئی ہے، نہ اسے کوئی سزا نہ کوئی جزا ، ہاں اپنے کئے کی خود بخود
ایک قانون قدرت کے طور پر سزا پاتا چلا جاتا ہے۔ ہر نیکی ، ہر فائدہ سے محروم ہوتا چلا جاتا ہے۔اس
کے برعکس وہ جو نیک عمل کر نیوالا ہو اور عمداً آنکھیں کھول کر نیکی کے میدان میں قدم رکھنے والا ہو اس
کے ساتھ ایک اجر کا قانون بھی چلتا ہے اور ہر انسان جو بالا رادہ کوئی نیکی کا فعل کرے اور حکمت کے
ساتھ نیکی کا فعل کرے، صاحب عقل و فہم بھی ہو اور با عمل بھی ہو اس کو اجر ملتا ہے۔ تو فرمایا کہ تیرا اجر تو
غَيْرَ مَمْنُونٍ ہے۔ تیرے چھوٹے سے چھوٹے فعل کا بھی ایسا اچھا ہم نتیجہ نکالتے ہیں اور ایسا دائمی
نتیجہ نکالتے ہیں کہ جو منقطع ہونے والا نہیں۔ دشمن بھی بظاہر ایک کوشش کر رہا ہے اور تو بھی ایک کوشش
کر رہا ہے لیکن اس کی کوششیں بے پھل اور بے ثمر ثابت ہوتی ہیں، تیری ادنیٰ سی کوششوں کو بھی ایسے
پھل لگتے ہیں کہ جو ختم ہونے میں نہیں آتے ۔ لامتناہی سلسلہ انعامات کا چلتا ہے تو تجھے یہ کیسے مجنون
کہہ سکتے ہیں۔ مجنون تو اپنے پائے ہوئے کو کھو دیا کرتا ہے۔ مجنون کی تو انتہائی کوشش بھی بے ثمر ہوتی
ہے کجا یہ کہ معمولی معمولی ، ادنی ادنی کوششیں بھی ایک نگاہ میں باثمر ثابت ہو جائیں۔ تو فرمایا کہ تیری
ذات کے ساتھ ساتھ ایک اجر غیر ممنون وابستہ ہو چکا ہے نہ ختم ہونے والا اجر ہے۔
وَإِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ اور تیر اخلق بہت عظیم ہے۔ اردو میں تو یہ ترجمہ کیا گیا ہے
کہ تیرا خلق بہت عظیم ہے یہ درست نہیں عربی میں لَعَلى خُلُقٍ عَظِيمٍ کا متبادل اردو محاورہ کوئی
نہیں ورنہ لفظ اور نہ لفظا یہ ترجمہ کرنا چاہئے کہ تو عظیم خلق پر ہے۔ عظیم خلق پر ہونے کا مفہوم خُلق کے اوپر غالب
آنے کے مفہوم کو ظاہر کرتا ہے۔ یعنی یہ نہیں کہ محض تیرے اخلاق اچھے ہیں بلکہ جس طرح ایک اعلیٰ
گھڑ سوار گھوڑے کو قابو میں رکھتا ہے۔ اُس کی باگ دوڑ اس کے ہاتھ میں ہوتی ہے اس کے اشارے
پر چلتا ہے۔ اس طرح تو اخلاق کا سوار قرار دیا گیا ہے۔ اخلاق تیری قدرت سے باہر نہیں ہیں تو پوری
طرح ان پر فائز اور قائم ہے۔ پس لَعَلى خُلُقٍ عَظِیم میں ایک بہت ہی بڑا خراج تحسین حضرت
اقدس محمد مصطفی ﷺ کے اخلاق کو دیا گیا ہے کہ گویا جیسے ہم کہتے ہیں کہ فلاں بات تو تیری لونڈی ہے۔
اصلى الله
عروسة۔

خطبات طاہر جلد ۵
594
خطبه جمعه ۱۲ ستمبر ۱۹۸۶ء
تو اس طرح فرمایا کہ تو تو اخلاق کا شہسوار ہے عظیم اخلاق پر خدا تعالیٰ نے تجھے مقدرت بخشی ہے۔
ان تین صفات میں سے ے لَعَلى خُلُقٍ عَظِيم والی صفت کو حضرت خدیجہ بھی پاگئیں
اور اس سے ان کی بصیرت کا پتہ چلتا ہے۔ جب حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو اپنے متعلق فکر لاحق
ہوئی کہ مجھ سے کیا واقعہ ہو گیا ہے۔ تو اس وقت حضرت خدیجہ نے آپ کو یہ کہہ کر تسلی دلائی تھی کہ آپ
میں یہ عظیم اخلاق پائے جاتے ہیں اور اتنے عظیم اخلاق کے مالک کو خدا تعالیٰ ضائع نہیں کر سکتا۔ پس
جو کچھ بھی واقعہ ہوا ہے اس کا یہ معنی بہر حال نکالنا غلط ہے کہ اس سے آپ کو کوئی نقصان پہنچ سکے
گا۔ آپ محفوظ مقام پر ہیں کیونکہ آپ اعلیٰ اخلاق پر فائز ہیں اور جو لوگ اعلیٰ اخلاق پر فائز ہوں خدا
انہیں ضائع نہیں کیا کرتا ۔ پس حضرت خدیجہ کونَ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ کو پہچاننے کی تو کوئی
مقدرت نہیں تھی کیونکہ یہ تو خدا تعالیٰ جو راز دان تھا حضرت محمد مصطفی ﷺ کی اعلیٰ فکری اور علمی ترقی کا
وہی بتا سکتا تھا۔ آپ کو ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ خدا تعالی کی کتنی عظیم الشان نعمت آپ کو ملنے والی
ہے یا میسر آ چکی ہے اور نہ اجر غیر ممنون کا سلسلہ ابھی آپ نے دیکھا تھا ۔ لیکن خلق عظیم ایک ایسی چیز
ہے جو ظاہر ہوتی ہے جسے ہر انسان دیکھ سکتا ہے اور ہر صاحب بصیرت پہچان سکتا ہے۔ پس آپ نے
جود یکھا اس کا نتیجہ بالکل صحیح اخذ کیا۔
صلى
جب یہ صفات پائی جائیں کسی میں اس کے بعد یہ ممکن نہیں کہ خدا تعالیٰ اسے ضائع کر
دے۔ پس فرمایا فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ بِأَيِّكُمُ الْمَفْتُونُ یہ بات بتاتی ہے کہ یہ
صفات جہاں عقل کل اور انتہائی اعلیٰ فکر و تدبر اور زینت اخلاق کی مظہر ہیں ان کے ہوتے ہوئے
جنون کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ یعنی جنون کے منافی صفات ہیں یہ ساری۔ جس کسی کو بادشاہ قلم
قرار دے دیا جائے ، کسی کو تحریر کا سلطان قرار دے دیا جائے ، کسی کو عقل و فہم اور خلق عظیم کا شہسوار قرار
دے دیا جائے اور اللہ تعالیٰ کے لامحدود احسانات کا مورد قرار دے دیا جائے اور کسی شخص کو یہ ضمانت
صلى الله
علو سلم
دے دی جائے کہ تیرے ہر فعل کا بہترین لامتناہی اجر ملتا چلا جائے گا۔ یہ ساری با تیں آنحضرت کے ا
کے متعلق بیان فرما دی گئیں ۔ اس کے بعد یہ فرمانا کہ فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ ۔
بِأَيْكُمُ الْمَفْتُون دو باتوں کو ظاہر کر رہا ہے۔ اول یہ کہ یہ ساری باتیں جنون کی نفی کرنے والی
ہیں ۔ مجنون میں یہ صفات اکٹھی ہو ہی نہیں سکتیں بلکہ ان میں سے ایک صفت بھی مجنون میں نہیں ہوتی

خطبات طاہر جلد ۵
595
خطبه جمعه ۱۲ ستمبر ۱۹۸۶ء
اور ساتھ ہی یہ اعلان کیا گیا کہ تیرے مخالفین میں ان ساری صفات کا عدم پایا جاتا ہے ۔اس کے
برعکس صفات پائی جاتی ہیں اور جس میں ان صفات کے برعکس صفات پائی جائیں وہ لازماً مجنون ہوا
کرتا ہے ۔ جن کا ہر عمل بیکار ثابت ہو، جن کی ہر کوشش بے ثمر ہو ۔ جن کو اللہ تعالیٰ کے احسانات کا
تعارف ہی کچھ نہ ہو کہ خدا کس طرر کچھ نہ ہو کہ خدا کس طرح قدم قدم پر اپنے پیاروں پر فضل نازل فرمایا کرتا ہے۔ یہ مزہ نہ چکھا
ہو جن لوگوں نے ۔ جن لوگوں کو علم و فہم سے کوئی واسطہ نہ ہو اور بدخلق لوگ ہوں ، اخلاق حسنہ سے عاری
ہوں یہ سب مجنون کی علامت ہوا کرتی ہے۔ تو فرمایا کہ تو مجنون نہیں ہے، تیرے مخالف سارے لازماً
مجنون ہیں اور یہ بات ہم کھولنے والے ہیں تو بھی دیکھے گا اور یہ بھی دیکھیں گے اور بالآخر روز روشن کی
عروسه
۔
طرح یہ حقیقت دنیا کے سامنے آجائے گی کہ محمد مصطفی ﷺ ہر اس صفت سے مزین تھے جو جنون کے
برعکس صفت کہلاتی ہے، اس کی ضد ہے اور آپ کے مخالفین ہر وہ صفت رکھتے تھے جس کے نتیجے میں
جنون پیدا ہوتا ہے یا جو جنون کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے۔
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ اعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَ اعْلَمُ
بِالْمُهْتَدِينَ پھر فرمایا تیرا رب ہی ہے جو بہتر جانتا ہے کہ راہ حق سے کون ہٹا ہوا اور گمراہ ہے اور
کون ہے جو ہدایت یافتہ ہے۔ پس رب کے بیان کے مطابق یہ وہ صفات ہیں جو ظاہر کریں گی کہ کون
ہدایت پر ہے اور کون ہدایت سے دور ہے۔ یہ مراد نہیں کہ یہ سب کچھ بیان کرنے کے باوجود بھی ابھی
تک تیرا معاملہ مشکوک ہے۔ یعنی ان سب صفات کے حامل ہونے کے باوجود خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ میں
ہی بہتر جانتا ہوں کون ہدایت پر ہے ۔ ہرگز یہ مراد نہیں ہے ۔ مراد یہ ہے کہ ہم جو جانتے ہیں کہ کون
ہدایت پر ہے اور کون گمراہی پر ہے ۔ ہم بتا رہے ہیں کہ جو ہدایت پر ہوتے ہیں ان کی یہ صفات ہوا
کرتی ہیں اور جو گمراہ ہوتے ہیں وہ ان صفات سے عاری ہوتے ہیں ۔ فَلَا تُطِعِ الْمُكَذِّبِينَ
اس نے اس مضمون کی تصدیق کر دی ۔ پس چونکہ تو خدا تعالیٰ کے نزدیک ہدایت پر ہے ۔ اس لئے ان
جھٹلانے والوں کی کسی بات کی پیروی نہیں کرنی۔ وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ یہ ہوشیاری
کرتے ہیں اور دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں اور کہتے ہیں بس اتنی سی ہماری بات مان جاؤ تو ہم تم
سے نرمی کریں گے اور خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اتنی سی بات بھی ان کی ماننے کے لائق نہیں ۔ جو مجنون ہو
جو کلیہ مفتون ہو، جس کی عقل پر خبط سوار ہو چکا ہو اس شخص کی ایک ذرہ سی ، ادنی سی بات بھی ماننے

خطبات طاہر جلد ۵
596
خطبه جمعه ۱۲ ستمبر ۱۹۸۶ء
کے لائق نہیں ۔ وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِينٍ صرف اس لئے نہیں کہ یہ مجنون ہیں بلکہ اس لئے
کہ جھوٹے بھی بہت ہیں ، بڑی بڑی لفاظی کے ساتھ جھوٹی قسمیں کھانے والے لوگ ہیں اور کمینہ صفت
لوگ ہیں ۔ اس لئے کمینے آدمی جو مجنون بھی ہوں اور جو خدا تعالیٰ کی جھوٹی قسمیں کھانے والے ہوں ہر
خلق حسن اور حسن خلق سے عاری ہوں ۔ ان لوگوں کی بات مان کر سوائے اس کے کہ کوئی اپنا نقصان
کرے اس سے زیادہ تو اس کو کچھ حاصل نہیں ہو سکتا۔
احمدیوں کے لئے ان آیات میں بہت گہر اسبق ہے۔ یہ وہ کسوٹی ہے جس پر ہم اپنے حُسن
و فتح کو ہر وقت دیکھ سکتے ہیں ۔ یہ وہ آئینہ ہے جس میں ہم اپنا چہرہ دیکھ کر معلوم کر سکتے ہیں کہ کس حد
تک ہم حضرت اقدس محمد اللہ کے نقش قدم پر ہیں اور ہدایت پر ہیں اور کس حد تک ہم گمراہوں
نقش قدم پر ہیں اور ان کی پیروی کر رہے ہیں ۔ اور یہی وہ صفات ہیں جو فیصلہ کن ثابت ہوں
سه۔
کے
گی ۔ ان کے ہاتھ میں ن اور قلم پکڑائے جائیں گے جو ان صفات کے حامل ہوں ۔ خدا کی تحریر میں ان
کے حق میں جاری ہوں گی جو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی ان صفات کی پیروی کرنے والے
d
صلى الله
عروسه
ہوں ۔ پس ن اور قلم اور وَمَا يَسْطُرُونَ کی قسم کھانے کا ایک یہ بھی مفہوم ہے کہ ہم تو اسے مالک
تقدیر اور مالک تحریر بنانے والے ہیں ۔ ہماری تقدیر اور تحریر گواہ ہے کہ یہی ہے بالآخر جو ہماری تقدیر کا
نمائندہ بننے والا ہے اور تم اسے اپنی حماقت اور جہالت میں مجنون قرار دے رہے ہو۔ چنانچہ اس
مضمون کو آگے بڑھاتے ہوئے خدا تعالیٰ نے پھر آنحضرت ﷺ کو مزید خوشخبریای عطا فرمائیں
اور آپ کے دشمنوں کی بعض اور صفات بیان فرمائیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ وہ کتنے راہ حق سے دور
ہو چکے ہیں اور ان کے عمل اور ان کے کردار کو ان کے ایمان کے لئے کسوٹی قرار دے دیا۔
چنانچہ اسی مضمون کی برعکس صورت دکھاتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِينَ
كَالْمُجْرِمِينَ مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ (القلم : ۳۵) اس آیت کا عموماً پہلی آیت جو میں
نے پڑھی ہے اَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِينَ كَالْمُجْرِمِينَ اس کا عموماً آپ اردو میں یہ ترجمہ
دیکھیں گے کہ کیا ہم مسلمانوں سے مجرموں والا سلوک کریں گے یا کر سکتے ہیں
مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ تمہیں کیا ہو گیا ہے۔ تم کیسے فیصلے کرتے پھر رہے ہو۔ یہ معنی بھی
با محاورہ ہے اور درست ہے لیکن پہلا معنی جو لفظا اس آیت کا ظاہر ہوتا ہے وہ اور ہے۔ وہ یہ ہے کہ
-

خطبات طاہر جلد ۵
597
خطبه جمعه ۱۲ ستمبر ۱۹۸۶ء
افَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِينَ كَالْمُجْرِ مِينَ بھلا ہو سکتا ہے کہ ہم مسلمانوں کو مجرموں کی شکل میں
بنائیں یا مجرموں کو مسلمان قرار دے دیں ۔ تم کیا باتیں کر رہے ہو، کیسے فیصلے کر رہے ہو ۔ مجرم تم ہو
ارے اعمال داغدار ہیں ، ہر قسم کے گناہوں کے مرتکب ہو اور تم مسلمان بنے بیٹھے ہو اور جولوگ
مجرم نہیں ہیں ان کو تم غیر مسلم قرار دے رہے ہو ۔ اتنا نہیں سوچتے کہ ہو کیسے سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
مسلمانوں کو مجرموں کی شکل پر بنارہا ہو اور اس بات سے تو دنیا کا کوئی انسان بھی انکار نہیں کر سکتا کہ
بعض ایسی سوسائٹیاں جو احمدیوں کو غیر مسلم قرار دے رہی ہیں ہر قسم کے جرموں میں مبتلا ہو چکی
ہیں ۔ سربراہان مملکت اقرار کر رہے ہیں کہ ہر قسم کے گناہ ، ہر قسم کی بدیاں ہماری زندگی کے ہر شعبے
میں داخل ہو گئی ہیں اور ہم باوجود قوت رکھنے کے باوجود اس کے کہ ہر قسم کی حکومت اور طاقتیں
ہمارے ہاتھ میں تھیں اور ہم نے ان کو استعمال کرنا شروع کیا پھر بھی ہم قوم کے اخلاق بدلنے میں
نا کام ہو چکے ہیں۔ یہ اقرار بھی کرتے ہیں کہ نہ صرف نا کام ہو چکے ہیں بلکہ جس حالت میں ہم نے
قوم پر قبضہ کیا تھا ساری کوششوں کے باوجود اخلاق کو بہتر بنانے کے بجائے ہم آج قوم کو بدتر
حالت میں دیکھ رہے ہیں ۔ ہر شعبہ ہائے زندگی تباہ ہو چکا ہے۔ یہ اقرار ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہم
مسلمان ہیں اور وہ لوگ جن کے اخلاق بہتر ہیں، جن کو خدا تعالیٰ نے شرافت ، نجابت بخشی ہے اور
اپنے عمل میں اور اپنے کردار میں وہ بعض ایسی صفات کے حامل ہیں کہ ان کے دشمن بھی یہ کہنے پر
ضرور مجبور ہوتے ہیں کہ ہیں با اخلاق لوگ ۔
تو وہی مضمون جو اخلاق کا چلا تھا وہ یہاں پھر نمایاں ہو گیا اور اس کو اکیلا بیان فرمایا گیا ہے
مقابل پر اس لئے کہ جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا اخلاق تو دنیا کو نظر آجاتے ہیں اور وہ جو حضرت محمد
مصطفی ﷺ کی باقی صفات بیان ہوئی تھیں وہ اتنی اعلیٰ ہیں کہ عام دنیا کی نظر میں وہ بعض دفعہ غیر مرئی
ہو جاتی ہیں ۔ نہایت ہی لطیف صفات ہیں اور نہایت ہی لطیف خدا تعالیٰ کے سلوک ہیں آپ کی ذات
کے ساتھ ، ہو سکتا ہے کہ ایک عام دنیا دار کو نظر ہی نہ آتے ہوں ۔ پس ممکن ہے کہ احمدیوں کے ساتھ بھی
جب خدا کے وہ سلوک ہوں درست ہے کہ ہمارے ساتھ اس سلوک کو وہ نسبت ہو گی جیسے آقا اور غلام
کے ساتھ سلوک میں فرق ہوتا ہے۔ لیکن اچھے آقا کے اچھے غلام کے ساتھ ملتا جلتا سلوک ضرور ہوا کرتا
ہے۔ اسلئے میں یہ نہیں کہتا کہ ہم سے وہی سلوک خدا کا ہوتا ہے جو حضرت محمد مصطفی ﷺ سے ہوا مگر
الله

خطبات طاہر جلد ۵
598
خطبه جمعه ۱۲ ستمبر ۱۹۸۶ء
ایک اچھے آقا اور اچھے غلام کے ساتھ جو سلوک ہونا چاہئے وہ تو ہم سے ضرور ہوتا ہے۔ اس لئے وہ
صفات جود جو دیگر ہیں وہ تو ان وہ تو ان لوگوں کو نظر نہیں آسکتیں ۔ لیکن خلق عظیم ضرور نظر آجاتا۔ ر آ جاتا ہے اور خلق عظیم کا
فقدان بھی نظر آنے والی چیز ہے جس کو مجرمین کے طور پر پیش کیا گیا۔ فرمایا تمھاری عقلیں کہاں گئیں
تمھارا مفتون ہونا تو اسی سے ثابت ہو جاتا ہے کہ وہ جو خلقِ عظیم کے حامل کی پیروی کرنے والے ہیں
ان کو تو تم مجنون اور مفتون قرار دے رہے ہو اور گمراہ قرار دے رہے ہو اور تم جو سراسر جرموں میں
ڈوبے پڑے ہو تم ان کے مقابل پر مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے ہو۔ کم سے کم اتنا ہی خیال کرو اتنی ہی
حیا کرو کہ خدا تعالیٰ کی طرف تم کیا بات منسوب کر رہے ہو۔ اس شکل کے مسلمان بنایا کرتا ہے خدا تعالیٰ
؟ کیا ایسے مسلمان بنائے جاتے ہیں؟ یہ ہے اعلان اَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمِينَ كَالْمُجْرِمِينَ تم
کیوں نہیں یہ بات دیکھتے مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ پاگل ہو گئے ہو، ہو کیا گیا ہے تمہیں؟ یہ
فیصلے کر رہے ہو آج؟ أَمْ لَكُمْ كِتَبَ فِيهِ تَدْرُسُونَ إِنَّ لَكُمْ فِيْهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ
کیا تمہارے پاس کوئی ایسی تحریر ہے خدا تعالیٰ کی کوئی ایسی کتاب ہے جس میں یہ لکھا گیا ہو کہ
إِنَّ لَكُمْ فِيْهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ کہ تمہیں خدا تعالیٰ نے اس بات کی رخصت دے دی ہے، اس
بات کا حق دے دیا ہے کہ جو چاہو پسند کرتے پھرو اور جو تم پسند کرو وہی خدا تعالیٰ کی تقدیر بن جائے ۔
یہ تو نہیں ہو سکتا ۔ تمہاری پسند اور خدا تعالیٰ کی پسند میں فرق ہے۔ خدا کی پسند چلے گی اور تمہاری پسند
نہیں چلے گی ۔ أَمْ لَكُمْ أَيْمَانُ عَلَيْنَا بَالِغَةٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ إِنَّ لَكُمْ
لَمَا تَحْكُمُونَ کیا تمہارے پاس خدا کا کوئی عہد ہے یعنی خدا نے تم سے کوئی عہد باندھ رکھا ہے جو
قیامت تک اب چلتا چلا جائے گا ۔ اِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُون کہ جو چاہو فیصلے کرتے پھر و، خدا
تمہیں اختیار دے بیٹھا ہے اب کہ ہمیشہ کے لئے تم ہی فیصلے کیا کرو گے ۔ ہرگز نہیں ۔ ن وَالْقَلَمِ
وَمَا يَسْطُرُونَ میں بتایا کہ قلم اور دوات اور تحریریں خدا کے قبضہ میں ہیں اور تمہیں اختیار نہیں ہے
کہ تم خدا کی تحریروں کو بدلو اور خدا کے فیصلوں کو تبدیل کرو۔
سَلْهُمْ أَيُّهُمْ بِذلِكَ زَعِيمُ اگر وہ اصرار کریں کہ ہاں ایسے ہی ہوگا ہم
جو چاہیں کریں گے اور جو چاہیں لکھیں گے اور وہی بات خدا کی بات ہو جائے گی۔ تو کہو کہ پھر کون ہے
سے جو اس بات کا ضامن ہے کا ضامن ہے۔ مطلب یہ ہے کہ ہم ان چیزوں کو الٹانے والے ہیں ۔ ہم حق
تم میں

خطبات طاہر جلد ۵
599
خطبه جمعه ۱۲ ستمبر ۱۹۸۶ء
اور باطل کو ممتاز کر کے دکھانے والے ہیں ، ہم دکھانے والے ہیں کہ دنیا کی نظر میں بھی تم پاگل ثابت
ہو گے، تمہاری حرکتیں مجنونانہ حرکتیں ثابت ہوں گی اور جن کو تم مجنون اور پاگل سمجھ رہے ہو وہی
صاحب فہم قرار دیئے جائیں گے۔
پس جماعت احمد یہ کے لئے اس سے زیادہ اور کیا ضمانت ہو سکتی ہے کہ قرآن کریم میں
صاحب لوح و قلم نے یہ ضمانت عطا فرمادی ہے کہ تم حضرت محمد مصطفی ﷺ کے اخلاق کا دامن پکڑ لو
اور اس پر قائم ہو جاؤ اور اس پر صبر کر کے بیٹھ جاؤ ، پھر خدا قسم کھاتا ہے لوح و قلم کی قلم اور دوات کی اور
ان تحریروں کی جو تقدیر کی تحریریں ہوتی ہیں کہ لا ز ما تم غالب آؤ گے اور تم میں اور تمہارے مخالفوں میں
فرق کر کے دکھایا جائے گا ۔ یہ ضمانت تمہارے پاس قرآن کریم کی ضمانت ہے اس کے مقابل پر اگر
ان کا دعوی اس سے مختلف ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے سَلْهُمْ أَيُّهُمْ بِذلِكَ زَعِيمُ اگر اس کے
مخالف دعویٰ کرتے ہو تو بتاؤ تمہارا کون ضامن ہے، ہمارا تو خدا ضامن ہے، ہماری تو کتاب الہی
ضامن ہے۔
پس آپ خلق عظیم پر قائم ہوں ۔ باقی سب باتیں نہ نظر آنے والی ہیں ۔ لیکن ایک علامت
آپ کی ایسی ہے خلق عظیم پر قائم ہونا جسے دنیاد یکھ سکتی ہے۔ جسے احمدی دیکھ سکتا ہے جسے نظام جماعت
دیکھ سکتا ہے۔ اگر آپ خلق عظیم کی نظر آنے والی صفات سے عاری ہوں گے تو یہ دعویٰ کر لینا کہ جو غیر
مرکی صفات اس سے پیچھے ہیں وہ ہمارے پاس ہیں ہم ان پر قائم ہیں صرف خلق عظیم سے عاری ہیں
یہ کہنا غلط اور جھوٹ ہے۔ خلق عظیم بنیاد ہے ان ساری نعمتوں کی جن کا ذکر آنحضرت ﷺ کے متعلق
تفصیل سے کیا گیا ہے اور خلق عظیم ہی وہ کسوٹی ہے جس پر دنیا پر کھ سکتی ہے۔ پس آپ خلق عظیم پر قائم
ہوں اور خلق عظیم سے مراد عام روزمرہ کی بول چال میں نرم ہونا نہیں ہے خلق عظیم کا مضمون تو بہت ہی
عظیم الشان اور بہت ہی وسیع مضمون ہے اور وہاں بھی یہ مضمون جاری ہوتا ہے جہاں کوئی نہیں دیکھ رہا
ہوتا ۔ وہاں بھی جاری ہوتا ہے جہاں سب دیکھ رہے ہوتے ہیں ۔
صلى الله
۔
بہت باریک بار یک مضمون ہے خلق عظیم کا جس کو حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی سیرت کے
مطالعہ سے ہی سیکھا جا سکتا ہے۔ اسی لئے میں نے جماعت کو تلقین کی تھی نئے مالی سال کے آغاز پر کہ
الله
اپنے پروگراموں میں آنحضرت ﷺ کی سیرت کے مضمون پر بہت غیر معمولی زور دیں اور اب ہماری

خطبات طاہر جلد ۵
600
خطبه جمعه ۱۲ ستمبر ۱۹۸۶ء
تو بقا، ہماری تو زندگی کا تو انحصار اس بات پر ہے۔ قرآن کریم فرماتا ہے کہ خلق عظیم والے کی پیروی کرو
تو ہم ضامن ہیں کہ خدا کی تقدیر تمہارے ساتھ چلے گی۔ تمہاری حفاظت کرے گی تمہیں ہلاک نہیں
ہونے دے گی۔ تمہارے مخالفوں سے فرق کر کے دکھائے گی اگر خلق عظیم سے عاری ہو جاؤ گے تو پھر
کوئی ضمانت باقی نہیں رہتی ۔ اس لئے غیر معمولی طور پر ہمیں اخلاق حسنہ کی طرف توجہ کرنی
چاہئے ۔ جو گہرے اخلاق ہیں محض ظاہری نہیں ۔ عائلی زندگی کے اخلاق ، بیویوں سے سلوک، بچوں
اپنے
سے سلوک، برعکس ان کے، بچوں کا اپنے والدین سے رین سے سلوک، بیویوں کا ا۔ کا اپنے خاوندوں سے ،ا۔
ماحول سے، اپنے لین دین میں، اپنے معاملات میں ، اپنے قول میں ، یہ سب خلق عظیم کے وہ پہلو ہیں
جن میں آپ کو درست ہونا چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے قریب تر
پہنچتے رہیں ۔
صلى الله
علوس
صلى
قریب پہنچنا تو ایک نسبتی معاملہ ہے لیکن قریب تر پہنچتے رہنا یہ سب سے زیادہ اہم ہے۔ یعنی
کسی مقام پر بھی کھڑے ہو جانا غلط ہے۔ جب میں یہ کہتا ہوں کہ قریب تر پہنچتے رہیں تو مراد ہے کہ ہر
خلق کو ہمیشہ صیقل کرتے رہیں ، یہ سمجھتے ہوئے کہ چونکہ آنحضرت علی کے خلق جیسا کامل نہیں ہو سکا
اس لئے مزید گنجائش ہے اور خلق عظیم کا نمونہ ہمیں دے کر ایک لامتناہی سفر دے دیا ہے اخلاق کو مانگنے
کا اور اپنے حسن کو سنوارنے کا اور نکھارنے کا ۔ کوئی ایک بھی خلق ایسا نہیں جس میں آپ کے پاس
بہتری کی گنجائش موجود ہیں، یہ اعلان ہو رہا ہے یہاں کیونکہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کے سوا بھی
کسی کے متعلق خدا تعالیٰ نے یہ گواہی نہیں دی کہ وہ خلق عظیم پر واقع ہے۔ بہت ہی بڑی گواہی ہے۔
اسلئے آنحضرت مال کی پیروی جب لازم فرمادی تو ساتھ اس کا ایک طبعی نتیجہ یہ بھی نکلتا ہے کہ بعینہ
آنحضرت ﷺ کی طرح خلق عظیم پر اور کوئی واقع نہیں۔ اسلئے ہم پر کوشش فرض ہے اور یہ انکسا بھی علی
ضروری ہے کہ ساری کوششوں کے باوجود ہم پھر بھی خلق عظیم سے نیچے رہ جائیں ۔ یہ ضرور کر سکتے ہیں
کہ خلق عظیم کی طرف ہمیشہ بڑھتے رہیں اور ہمارے لئے ہمیشہ بڑھتے رہنے کا امکان کھل گیا ہے ۔
ایک موقع پر بھی ہم Still نہیں ہو سکتے ، ایک موقع پر بھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ اب ہم انتہاء کو پہنچ گئے ہیں
اب ہم دوسرے کاموں کی طرف توجہ کریں۔ فرمایا محمد مصطفی ﷺ کی پیروی شروع کروساری زندگی تم
اس کام میں مصروف رہو تب بھی تمہارے لئے مزید گنجائشیں خدا پیدا کرتا رہے گا۔ تو صرف یہ اعلان
صلى الله

خطبات طاہر جلد ۵
601
خطبه جمعه ۱۲ ستمبر ۱۹۸۶ء
نہیں ہے کہ تم آگے نہیں بڑھ سکتے ، ہرگز یہ مراد نہیں ہے۔Emphasis اس بات پر ہے، زوراس
بات پر ہے کہ تم آگے بڑھ سکتے ہو اور ہمیشہ آگے بڑھ سکتے ہو ایک بھی زندگی کا دن تم پر ایسا نہیں آئے ہو اور ہمیشہ آگے بڑھ
گا آگے بڑھتے ہوئے کہ جہاں تم یہ کہہ سکو کہ راب اب بس بس کافی ہو ہوگئی۔ گئی ۔ جہاں تک تمہاری کوششوں کا تعلق
صلى الله ہے چونکہ تم حضرت محمد مصطفی ﷺ کے قریب جانے کی کوشش کر رہے ہو اس لئے سفر اتنا لمبا ہے کہ تم
عروسه
زندگی میں ختم نہیں کر سکتے مگر آگے ضرور بڑھ سکتے ہو۔
صلى الله
اس لئے میں نے یہ کہا تھا کہ آنحضرت ﷺ کے اخلاق کے قریب تر ہوتے رہنے کی کوشش
۔
کرنا اس پر جماعت کو زور دینا چاہئے اور جہاں تک مخالفین کے بلند بانگ دعوے ہیں ، ان کی گیدڑ
بھبھکیاں ہیں ، ان کے خوف دلانے کے عزائم ہیں ، یہ ساری چیزیں بے کار اور بے معنی ہیں ۔ اللہ
آپ کا ضامن ہے، اللہ آپ کا محافظ ہے، خدا آپ کا وکیل ہے، خدا آپ کا نصیر ہے۔ کھلے کھلے لفظوں
میں آپ کو وعدے دے رہا ہے، آپ کو تسلیاں دے رہا ہے ، آپ کو گر سکھا رہا ہے کہ کس طرح آپ دنیا
میں باقی رہنے والے بنیں گے۔ آپ کو کس بات کا خوف ہو سکتا ہے۔ اس لئے کامل تو کل کے ساتھ
خدا تعالیٰ نے جو رستے سکھائے ہیں آگے بڑھنے کے اور دوام پانے کے اور ہمیشہ کی زندگی پانے کے
اور خدا کی تقدیر کا مظہر بننے کے، ان رستوں پر چلیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر ہو۔ آمین ۔

آج 10 میں سے 10 باقی