چند معاشرتی برائیوں سے بچنے اور اپنے معاشرے کو جنت نظیر بنانے کی نصیحت

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورۃ الحجرات کی روشنی میں حسن معاشرت کے بنیادی اصول بیان فرمائے اور قومی تفاخر، تمسخر، طعنہ زنی، بدگمانی اور غیبت جیسی معاشرتی برائیوں کی مذمت کی۔ آپ نے واضح فرمایا کہ خدا کے نزدیک فضیلت کا معیار محض تقویٰ ہے اور جنس یا قومیت کی بنیاد پر کسی کو برتری حاصل نہیں۔ آخر میں آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقِ عالیہ کو نمونہ قرار دیتے ہوئے احمدیوں کو اپنے گھروں کی اصلاح اور اعلیٰ اخلاقی اقدار اپنانے کی تلقین فرمائی۔

موضوعات: قرآن کریم کی تفسیر، سورۃ الحجرات، حسن معاشرت، نسلی تفاخر کا خاتمہ، اسوۂ حسنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم

خطبات طاہر جلد ۵
603
خطبه جمعه ۱۹ ستمبر ۱۹۸۶ء
چند معاشرتی برائیوں سے بچنے اور اپنے معاشرے
کو جنت نظیر بنانے کی نصیحت
( خطبه جمعه فرموده ۱۹ ستمبر ۱۹۸۶ء بمقام ٹورانٹو، کینیڈا)
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ وَاتَّقُوا
اللهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرُ قَوْمٌ
مِنْ قَوْمٍ عَلَى أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِنْهُمْ وَلَا نِسَاءٌ مِنْ نِّسَاءِ
عَلَى أَنْ يَكُنَّ خَيْرًا مِنْهُنَّ وَلَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمْ
وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيْمَانِ
وَمَنْ لَّمْ يَتُبْ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّلِمُونَ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ وَلَا
تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمُ
اَنْ يَّا كُلَ لَحْمَا خِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ
تَوَّابٌ رَّحِيمٌ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْتُكُمْ مِّنْ ذَكَرٍ
وَانْثَى وَجَعَلْتُكُمْ شُعُوبًا وَقَبَابِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ

خطبات طاہر جلد ۵
604
خطبه جمعه ۱۹ ستمبر ۱۹۸۶ء
أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقُكُمْ إِنَّ اللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ
اور پھر فرمایا :
(الحجرات: ۱۱-۱۴)
قرآن کریم کی یہ چند آیات جو میں نے تلاوت کی ہیں ان میں حسن معاشرت کے تمام
بنیادی اصول بیان فرما دیئے گئے ہیں اور ان تمام باتوں سے روکا گیا ہے جس سے انسانی معاشرہ کسی
نہ کسی رنگ میں بیمار پڑ جاتا ہے اور خوشی کی بجائے دکھوں اور تکلیفوں کا موجب بن جاتا ہے۔ حقیقت
یہ ہے کہ معاشرت کی بنیاد ہی اس تصور پر ہے کہ ایک انسان جوا کیلئے ایک بھلائی کو نہیں پاسکتا اجتماعی
کوشش سے وہ بھلائی اس کو نصیب ہو جائے ۔ ورنہ فی الحقیقت تو انسان ایک خود غرض جانور ہے۔ اگر
اکیلا رہ کر اس کا بس چل سکتا کہ سب خیر اس کو حاصل ہو جاتی تو وہ کسی دوسرے کی خاطر کسی تکلیف کو
بھی برداشت نہ کرتا اور اپنے آرام میں کسی دوسری چیز کو نخل نہ ہونے دیتا لیکن چونکہ خدا تعالیٰ نے ایک
فرد کو دوسرے فرد پر انحصار کرنے والا بنایا ہے اس لئے کہ خدا کے سوا کوئی نہیں جو کسی دوسرے کی
احتیاج سے بالا ہو اس لئے ایک انسان کو دوسرے انسان کی احتیاج رہتی ہے لیکن اس احتیاج کی بنیاد
خیر پر واقع ہوئی ہے۔ اس کا مقصود یہ ہے کہ خیر بڑھے نہ یہ کہ تکلیف بڑھے۔ پس معاشرہ میں جب
بھی کوئی ایسا عمل جاری ہو یا کوئی ایسا فعل انسان سے سرزد ہو جس کے نتیجہ میں دکھ پیدا ہوتا ہے تو یہ
معاشرت کے اصول کے بالکل برعکس چیز ہے لیکن عجیب بات یہ ہے کہ آج کی دنیا میں معاشرہ بالعموم
بدیاں پھیلانے کا موجب بن چکا ہے اور خیر پھیلانے کا اور خیر کے حصول کا ذریعہ کم رہ گیا ہے۔
قرآن کریم چونکہ بنیادی اصولوں سے تعلق رکھنے والی کتاب ہے اور ہر زمانے پر حاوی ہے
اس لئے قرآن کریم نے حسن معاشرت کے اصول بیان فرمائے اور ان چیزوں سے رکنے کی تاکید
فرمائی جن کے نتیجہ میں معاشرہ خراب ہو سکتا ہے۔
پہلی بات معاشرہ کی تباہی کی موجب افتخار بیان فرمائی گئی ۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
لَا يَسْخَرُ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ عَلَى أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِنْهُمْ دیکھو ایک قوم دوسرے
پر بڑائی محسوس کر کے اس رنگ میں اس کی تحقیر نہ کرے، اس رنگ میں اس پر نہ ہنسے گویا وہ اس سے

خطبات طاہر جلد ۵
605
خطبه جمعه ۱۹ ستمبر ۱۹۸۶ء
ادنی ہے۔ بظاہر تو یہ ایک چھوٹی سی بات ہے لیکن آج کی دنیا میں خصوصاً مغربی دنیا میں اس آیت کا یہ
ٹکڑا بڑی شدت کے ساتھ عمل دکھا رہا ہے۔ ساؤتھ افریقہ میں جتنے بھی دکھ پھیلے ہیں اور بھی تک
ساؤتھ افریقہ جن دکھوں سے گزر رہا ہے اس کی بنیاد یہی قومی تفاخر ہے۔ ایک قوم کو خیال ہے کہ وہ
دوسری قوم سے بہتر ہے۔
اسرائیل کے قیام کے تصور بھی اسی غلط خیال کا نتیجہ ہے۔ اسرائیلی قوم کو بھی یہ گمان ہے کہ وہ
خدا کے دوسرے بندوں سے بہتر ہے۔ اس لئے محض قومیت کی بناء پر انہوں نے اپنا ایک عالمی مرکز
قائم کرنے کا حق دنیا سے تسلیم کروایا اور محض نسلی امتیاز کی بنا پر وہ اکٹھے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہودیت
میں سے مذہب کا حصہ اب تقریباً عنقا ہو چکا ہے۔ ایک نسل کے فخر کا ایک احساس ان کے دلوں میں
ایسا شدت کے ساتھ پایا جاتا ہے کہ آج دنیا پر جو تفوق چاہتے ہیں، جو تسلط پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔
خالصہ نسلی امتیاز کے نظریہ پر یہ کوشش کی جارہی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ ایسی اعلیٰ نسل کے لوگ ہیں
کے تمام دنیا پر حکومت کا حق رکھتے ہیں اور عجیب بات ہے کہ نازیوں کے ذریعہ خدا تعالیٰ کی تقدیر نے
ان کو مار پڑوائی جن کا اپنا یہی نظریہ تھا۔ بعض کے ذریعہ بعض کو جب خدا سزا دلواتا ہے تو ویسے ہی بعض
چاتا ہے ان کے لئے ۔ لوہا لوہے کو کاٹتا ہے اوریہ ممکن نہیں ہے کہ لکڑی سے آپ لوہا کاٹیں اس لئے
جب ایک بد کو دوسرے بد سے سزا دلوانی ہو تو ان میں ایک ہی جیسی خصلتیں پائی جاتی ہیں ایسی
خصلتوں کے لوگ خدا اختیار فرماتا ہے جو کسی دوسرے بد کے پلے کے ہوں ۔ اسے جس طرح خدا کی تا بد
تقدیر چاہے سزادے بھی سکتے ہوں۔
اسی طرح مغربی ممالک میں جو نسلی امتیاز کے نتیجہ میں آئے دن لڑائیاں ہوتی ہیں اور قتل و غارت
ہوتے ہیں۔ انگلستان میں کیا ہو رہا ہے؟ مغربی جرمنی میں کیا ہو رہا ہے؟ دیگر ممالک میں کیا ہو رہا
ہے۔ ان سب کی بنیاد یہی نسلی تفاخر کا تصور ہے۔
اشتراکی دنیا جو دو نیم ہو چکی ہے اور یورپین اشتراکی نظریہ بنیادی طور پر اگر چہ مشرقی
اشتراکی نظریہ کے مطابق ہے ، اس سے ہم آہنگ ہے۔ اس کے باوجود چین میں اشتراکیت اور روس ہے، سے
میں اشتراکیت میں ایک نمایاں فرق پیدا ہو گیا ہے۔ چینی اشتراکیت روسی اشتراکیت کے ساتھ ہاتھ
میں ہاتھ ڈال کر نہیں آگے بڑھ سکتی ۔ اتنے شدید بنیادی اختلاف پیدا ہو چکے ہیں کہ ایک دوسرے کے

خطبات طاہر جلد ۵
606
خطبه جمعه ۱۹ ستمبر ۱۹۸۶ء
دشمنوں کے ساتھ وہ دوست بن سکتے ہیں لیکن آپس میں نظریہ کے اشتراک کے باوجود ایک دوسرے
کے دوست نہیں بن سکتے ۔ اس کے پس منظر میں بھی یہی نسلی امتیاز کا تصور ہے جو کارفرما ہے۔ امر واقعہ
یہ ہے کہ روس اگر چہ دنیا میں اشتراکیت کا غلبہ چاہتا ہے لیکن زرد رنگ کی اشتراکیت کا غلبہ نہیں چاہتا
بلکہ سفید فام اشتراکیت کا غلبہ چاہتا ہے جیسا کہ غالب نے کہا ہے :
آئیں وہ یاں خدا کرے، پر نہ کرے خدا کہ یوں
آئیں تو سہی لیکن اس طرح نہ آئیں کہ رقیب کے ساتھ آئیں۔ پس روس بھی زرد فام
قوموں کے غلبہ کو ، خواہ اشتراکیت کے نام پر ہو اشتراکیت کی وجہ سے ہو، کسی صورت میں قبول نہیں
ن
کر سکتا۔ پس نظریات کی دنیا ہو یا سیاست کی عام دنیا ہو کسی پہلو سے آپ دیکھیں آج دنیا میں بڑے
بڑے اختلافات جو نہایت ہی خوفناک جنگوں پر منتج ہو سکتے ہیں جو عالمگیر تباہیوں پر منتج ہو سکتے ہیں ان
کی بنیاد نسلی افتخار کے تصور پر قائم ہے۔
پس قرآن کریم نے فرمایا لَا يَسْخَرْ قَوْمٌ مِنْ قَوْم کہ ایک قوم اپنے آپ کو دوسری
قوم سے بڑا سمجھتے ہوئے اس کی تحقیر نہ کرے، اس کو اپنے سے ادنیٰ نہ جانے ۔ اسکے معا بعد قرآن کریم
فرماتا ہے کہ کوئی عورت کسی عورت کے اوپر تفاخر اختیار نہ کرے اور اس سے مذاق ان معنوں میں نہ
کرے کہ اس کی تحقیر کر رہی ہو۔ قوموں کے مقابل پر عورت کو بھی رکھ دینا بظاہر یہ ایک بے جوڑ بات
دکھائی دیتی ہے۔ مگر امر واقعہ یہ ہے کہ قومی تفاخر کا ذکر ہے عالمی حیثیت سے اور معاشرتی تفاخر کے طور
پر عورت کو پیش کیا گیا ہے ایک نمائندہ کے طور پر ۔ کیونکہ معاشرے میں جتنی بھی برائیاں پھیلتی ہیں
ایک دوسرے پر بڑائی دکھاتے ہوئے وہ عورت کی طرف سے زیادہ تر رونما ہوتی ہیں اور عورت کا
مزاج اس بات سے قریب تر ہے کہ وہ دوسرے کے اوپر ، دوسرے خاندانوں کے اوپر ، دوسری عورتوں
اور لڑکیوں کے اوپر اپنی بڑائی خاندانی طور پر ظاہر کرے اور اپنے آپ کو بہتر سمجھے۔ بہت کم آپ کو مرد
ایسے نظر آئیں گے جو خاندانی طور پر اپنی فوقیت جتانے کے نتیجہ میں کسی لڑائی کو پیدا کرنے والے بنے
ہوں لیکن معاشرہ کی اکثر لڑائیاں عورتوں کے ان طعنوں کے نتیجہ میں ہوتی ہیں کہ تم کس خاندان کی ہو
اور وہ کس خاندان کا ہے اور اس کی ذات کیا ہے اور اس کی قومیت کیا ہے اور رشتے ڈھونڈتے وقت
بھی یہ ساری باتیں چلتی ہیں اور اگر رشتہ ہو جائے تو پھر بھی مسلسل یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔ تو جہاں

خطبات طاہر جلد ۵
607
خطبه جمعه ۱۹ ستمبر ۱۹۸۶ء
برائی زیادہ شدت کے ساتھ پائی جاتی تھی اسے نمایاں کرنے کی خاطر مرض پر انگلی رکھ دینے کی خاطر
خدا تعالیٰ نے معاشرے کی برائی کا ذکر کرتے ہوئے عورت کو بطور مثال پیش فرمایا اور اسے تنبیہ کی کہ
دوسری عورتوں کے اوپر فوقیت نہ دکھایا کرو۔
ان دونوں جملوں کے ساتھ عَلَى أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِنْهُمْ ، عَلَى أَنْ يَكُنَّ
خَيْرًا مِنْهُنَّ کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں ۔ اس میں خدا تعالیٰ ایک عظیم الشان قومی تغیرات کا
راز بیان فرماتا ہے ۔ جس طرح رات دن میں بدلتی ہے اور دن رات میں اسی طرح یہ قومی تفاخر بھی
تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور یہ خیال غلط ہے کہ ایک قوم ہمیشہ کے لئے دوسری قوم پر ایسی فضیلت
اختیار کر جائے کہ ان کے اندر ایک تفاخر کی وجہ پیدا ہو جائے ۔ ذاتوں کے فخر بھی بدلتے رہتے ہیں ۔ ۔
قوموں کے فخر بھی بدلتے رہتے ہیں۔ ان کے بدلنے کی رفتار اتنی آہستہ ہے کہ عموماً انسان اپنی زندگی
میں ان کو محسوس نہیں کر سکتا۔ لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ اگر پیچھے مڑ کے دیکھے تو خود اپنے زمانے میں ہی ان
تغیرات کو پیدا ہوتا ہوا محسوس کر سکتا ہے۔
آج سے چالیس سال پہلے یا پچاس سال پہلے ہندوستان میں ذات پات کی جس قدر تمیز
پائی جاتی تھی آج اس کا عشرِ عشیر بھی باقی نہیں رہا۔ انگلستان میں جو نوابی کے تصورات سوسال پہلے
پائے جاتے تھے آج اس کا سوواں حصہ بھی باقی نہیں ۔ وہ قو میں وہ لوگ وہ پیشے جن کو بہت تحقیر سے
دیکھا جاتا تھا آج وہ معزز ترین پیشے بن گئے ہیں ، معزز ترین قو میں بن گئی ہیں ۔ پس قرآن کریم جب
یہ فرماتا ہے عَلَى أَنْ يَكُونُوا خَيْرًا مِّنْهُمْ تو مراد یہ ہے کہ یہ قدریں کوئی باقی رہنے
والی قدریں نہیں ہیں ۔ اگر خدا تعالیٰ نے ایسا بنایا ہوتا کہ ایک نسل کو دوسری نسل پر فوقیت دی ہوتی اور
ایک قوم اور ذات کو دوسری قوم اور ذات پر فوقیت دی ہوتی تو ان کے تبدیل ہونے کا سوال ہی پیدا
نہیں ہوتا تھا۔ اللہ کی بنائی ہوئی چیزیں ، اللہ کی بنائی ہوئی تقدیر کو تو کوئی بدل نہیں سکتا ۔ خدا کی سنت تو
غیر محول اور غیر مبدل ہوتی ہے۔ تو فرمایا کہ ان کے جھوٹا ہونے کا اور ان کے بے معنی اور بے بنیاد
ہونے کا ثبوت اس سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتا ہے کہ یہ چیزیں بدل جائیں گی ۔ آج وہ لوگ جو فخر کر
رہے ہیں دوسروں پر ۔ عین ممکن ہے کہ کل وہی لوگ ان پر فخر کر رہے ہوں اور ان کو تحقیر سے دیکھ رہے
ہوں، حقیر جان رہے ہوں ۔ تو یہ جو عالمی تصورات ہیں جو رفتہ رفتہ رونما ہونے والے ہیں اور بعض

خطبات طاہر جلد ۵
608
خطبه جمعه ۱۹ ستمبر ۱۹۸۶ء
دفعہ سینکڑوں سال میں بعض دفعہ ہزاروں سال میں بالکل نظریات کی کایا پلٹ دیتے ہیں ان تصورات
کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ باقی رہنے والی چیزیں نہیں ہیں ۔ فخر کی چیز تو وہی ہوسکتی ہے
جو باقی رہنے والی ہو۔ یہ تو عارضی واقعات ہیں عارضی رونما ہونے والے عوارض ہیں ان سے بڑھ کر
ان کی کوئی حیثیت نہیں ۔
66
پھر قرآن کریم فرماتا ہے ۔ وَ لَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمْ وَلَا تَنَابَزُوا
بِالْأَلْقَابِ کہ ایک دوسرے پر الزام تراشی نہ کیا کرو ، طعنے نہ دیا کرو۔ لَمز کا مطلب ہے طعن کرنا
کسی کو کاٹنا زبان سے، چر کے پہنچانا ، دکھ پہنچانے کی خاطر بات کرنا ۔ لَا تَلْمِزُوا تم ایک
دوسرے کو دکھ پہنچانے والی باتیں نہ کیا کرو۔ وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ اور نام اس خاطر نہ رکھا
کرو کہ ناموں کے ذریعہ کسی کی تحقیر ہو اور یہ جو بیماریاں ہیں یہ بھی قوموں میں بھی پائی جاتی ہیں اور
افراد میں بھی پائی جاتی ہیں ، عالمی سطح پر بھی پائی جاتی ہیں اور معاشرتی سطح پر پائی جاتی ہیں۔ بعض لوگ
بعض قوموں کے نام رکھتے ہیں یہ بتانے کی خاطر کہ یہ ذلیل و ادنی لوگ ہیں ۔ چنانچہ نیگر
(Nigger) جب حبشی کو کہا جاتا ہے، سیاہ فارم قوموں کو تو نیگر (Nigger) کا لقب بھی تکلیف
دینے کی خاطر ہے ۔ اور جب امریکہ یا کینیڈا میں پیکی (Paki) کہتے ہیں کسی کو یعنی پاکستانی تو
ایک بڑی شدید گالی سمجھی جاتی ہے۔ یعنی بد قسمتی سے پاکستانیوں کا وہاں کردار ایسا رہا ہے یا کوئی اور
وجوہات پیدا ہوئی ہیں کہ اس کے نتیجہ میں ایک سفید فام قوم نے ہماری قوم کا نام پیکی (Paki) رکھ
دیا ہے اور یہ بھی تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ کی ایک ذلیل مثال ہے ۔ نتیجہ سکھوں کو بھی
پیکی (Paki) کہتے ہیں ۔ جو بے ہودہ کام کر رہے ہوں : رہے ہوں ہندو ہوں تب بھی ان کو پیکی، کہیں گے ۔
کسی اور قوم سے تعلق رکھتے ہوں برائی کی نشانی پیکی بن گئی ہے۔ گویا نعوذ باللہ پاکستانی ہر برائی کا مرجع
اور منبع ہے، ہر برائی اسی سے پھوٹتی اور اسی میں لوٹ کر آتی ہے اور انفرادی طور پر غلط نام رکھنے یہ تو عام
رواج ہمارے ملک میں پایا جاتا ہے۔ سکولوں میں تو یہاں تک رواج تھا کہ ہر استاد کا ایک ایک نام
رکھا ہوتا تھا اور اصل نام سے بعض لوگ استادوں کو جانتے ہی نہیں تھے اس برے نام سے جانتے تھے
اور یہاں تک کہ کئی سال گزرنے کے بعد ایک نسل بوڑھی ہو گئی تب بھی استاد کا اصل نام تو یاد نہیں رہا
، یہ لقب یاد رہ گیا کہ فلاں صا۔ صاحب یہ تھے اور فلاں صاحب یہ تھے ۔ تو یہ معاشرہ کی برائیاں ہیں جن
وہ

خطبات طاہر جلد ۵
609
خطبه جمعه ۱۹ ستمبر ۱۹۸۶ء
کے نتیجہ میں ہر طرف گس گھولی جاتی ہے، زہر پھیلتا ہے ، خاندان خاندانوں سے لڑتے ہیں ، بیوی
خاوند سے لڑتی ہے، ساس بہو سے لڑتی ہے اور سارے گھر کا امن برباد ہو جاتا ہے۔
پھر فرمایا:
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ
الظَّنِّ إِثْمٌ وَلَا تَجَسَّسُوا وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا
کہ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو بے وجہ خیال آرائیاں نہ کیا کرو اجْتَنِبُوا كَثِيرًا
من الظن تم وہموں میں مبتلا رہ کر ہی زندگی گزار دو گے؟ سوچتے رہتے ہو کہ فلاں نے یہ بات
کیوں کی ہوگی ، کس کے لئے کی ہوگی ، کس بری نیت سے کی ہوگی یا فلاں کا یہ فعل کیوں ہوا ہو گا اور اس
کے نتیجہ میں اپنے ذہنوں میں ہی کہانیاں بنتے رہتے ہو اور ایک دوسرے کے خلاف نفرتیں پالتے
رہتے ہو۔ چنانچہ معاشرہ میں بہت سی برائیاں گھروں میں كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ کے نتیجہ میں پیدا
ہوتی ہیں۔ یہ نہیں فرمایا کہ ظن بالکل نہ کرو کیونکہ استنباط ایک ظن کا حصہ ہے۔ بعض مواقع پر بعض
علامتیں ظاہر ہوں تو ظن کے بغیر چارہ نہیں۔ لیکن خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ظنوں میں مبتلا نہ ہو جاؤ اپنی
زندگی کو ظنوں کے سپرد نہ کر دو گویا کہ تم ظنوں کے ہو کر رہ گئے ہو تو ہمات ، بے بنیاد باتیں سوچنا اور یہ
نہیں فرمایا کہ ہر ظن گناہ ہے بلکہ فرمایا اِنَّ بَعْضَ الظَّن اثم بہت زیادہ ظن کی عادت
ڈالو گے تو بعض ظن ایسے ہوں گے ، بعض گمان ایسے ہوں گے جو گناہ بھی ہو جائیں گے ۔ اسی لئے
ہمارے محاورے میں حسن ظن اور سوء ظن دو محاورے پائے جاتے ہیں۔ تو جب فرمایا
اجْتَنِبُوا كَثِير مِنَ الظَّنِ تو مراد یہ ہے کہ سوء ظن سے بچو اور یہ کہنے کی بجائے کہ سوءظن
سے بچو جب یہ فرمایا کہ اکثر ظن نہ کیا کرو تو مراد یہ ہے کہ عموما ظن کی عادت اچھی نہیں ہے۔ ایک بہت
ہی لطیف رنگ ہے۔ یہ بات کو بیان کرنے کا اگر آپ جدید رحجانات سائنس کے دیکھیں تو آپ کو
معلوم ہوگا کہ بہت ہی گہری سچائی ہے اس طرز بیان میں ۔ جو لوگ ظن پر مائل ہوتے ہیں وہ شواہد کے
تلاش چھوڑ دیتے ہیں اور جو لوگ شواہد کی فوقیت دیتے ہیں وہ ظن سے اکثر بچتے ہیں ۔ مجبور ہو جائیں تو
ظن کرتے ہیں ورنہ وہ شواہد کے پیچھے چلتے ہیں ، شواہد کے جستجو میں رہتے ہیں۔ تو یہ ایک بنیادی اصول
ہے جو قوموں کے لئے بہت ہی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے اگر وہ اس کی کنہ کو پا جائیں ۔

خطبات طاہر جلد ۵
610
خطبه جمعه ۱۹ ستمبر ۱۹۸۶ء
سائنس نے تمام ترقی اس بات پر کی ہے کہ شواہد کی تلاش کی ہے اور اگر کوئی ظن پیدا بھی ہوا
ہے تو اس کا نام وہ Hypothesis رکھتے ہیں اور ظن پیدا ہونے کے بعد وہ اس پر انحصار نہیں کرتے
بلکہ شواہد کی جستجو شروع کر دیتے ہیں اور جب شواہد کسی حد تک گواہ مل جائیں کہ ہاں اس ظن کے صحیح
ہونے کا امکان موجود ہے تو پھر وہ اسے کہتے ہیں کہ اس کا نام تھیوری (Theory) یا نظریہ ہے۔ اور
پھر بھی شواہد کی تلاش نہیں چھوڑتے یہاں تک کہ اور بڑھتے ہیں اور وسیع نظر کرتے ہیں ماضی کے شواہد
بھی دیکھتے ہیں، حال کے شواہد بھی دیکھتے ہیں، مستقبل میں جو رخ اختیار کر سکتے ہیں تجارب، ان پر بھی
نظر ڈالتے ہیں اور جب دیکھتے ہیں کہ ہر لحاظ سے ہر پہلو سے وہ نظریہ درست تھا اور اس کے بدلنے کا
کوئی امکان نہیں تو اس کا نام Law رکھ دیا جاتا ہے ، یہ سائنس کا قانون ہے۔ اگر اس کے برعکس ظن
پر راضی رہنے والی قو میں ہوتیں جیسا کہ مشرق میں بد قسمتی سے یہ بیماری پائی جاتی ہے تو اپنے ظن کے
مطابق وہ شواہد کو موڑنے کی کوشش کرتے اور جس طرح روحانی دنیا میں گناہ ہوتے ہیں مادی میں دنیا
میں بھی گناہ ہوتے ہیں ۔ مادی دنیا میں بھی بعض ظن ، سوء بن جاتے ہیں۔ چنانچہ جتنا کیمیا گروں نے
مشرق کی دولتوں کو لٹایا ہے اور خاک کے سوا ان کے پلے کچھ بھی نہیں پڑا ۔ یہ سارا اسی گناہ کی پاداش
ہے کہ وہ ظن میں مبتلا ہوئے ، كَثِيرًا مِنَ الظَّنِ کے عادی ہو گئے اور بعض ظن جو غلط تھے ان
کو درست کرنے کی بجائے وہ ان کی پاداش انہوں نے دیکھی قوموں کو بلندی سے تنزل کی راہ پر اتار
دیا۔ تو ظن کی عادت بڑی بری چیز ہے۔ قرآن کریم نے اسی لئے یہ نہیں فرمایا کہ براظن کیا نہ کرو، فرمایا
کہ ظن سے بچنے کی کوشش کرو۔ جہاں تک ممکن ہے جستجو کرو اور جہاں تک ممکن ہے حقائق کی تلاش کرو
حقائق کی جستجو تمہاری عادت ہونی چاہئے اور ظن تمہاری عادت نہیں ہونی چاہئے ۔ اگر ظن تمہاری
عادت بن گیا تو پھر لا ز ما تم بعض برے ظنوں میں بھی مبتلا ہو گے جن کی پاداش دیکھو گے اور بد قسمتی
سے مشرقی دنیا میں معاشروں کی تباہی کا ایک بڑا موجب ظن کی کثرت ہے۔
وَلَا يَغْتَب بَّعْضُكُمْ بَعْضًا یہ اسی کی پیداوار ہے۔ حقائق کا سامنا کرنے کی جن
قوموں کو عادت نہیں رہتی ۔ وہ منہ پر بات کرنا بھی نہیں جانتے تھے۔ وہ Escape اختیار کرتے ہیں
شواہد سے اور یہ بھی برداشت نہیں کر سکتے کہ ان کی بات چیلنج ہو جائے گی ۔ اسی لئے فرضی باتوں کے
عادی پیٹھ پیچھے باتیں کرتے ہیں، چھپ کر باتیں کرتے ہیں، چھپ کر طعن و تشنیع کرتے ہیں اور لمز کی

خطبات طاہر جلد ۵
611
خطبه جمعه ۱۹ ستمبر ۱۹۸۶ء
ط
یہ انتہاء ہے لمز کہتے ہیں طعن و تشنیع جو منہ پر کی جائے ۔ جب یہ بدی بڑھ جاتی ہے اور ناسور بن جاتی
ہے یا کینسر ہو جاتی ہے تو اس سوسائٹی میں پھر سامنے کی طعن و تشنیع کو چھوڑ کر پھر غیب میں باتیں کی جاتی
ہیں ، دوسرے کو اپنے دفاع کا کوئی موقع ہی نہیں ملتا۔ یہ سب سے بڑھی ہوئی بدصورت اس بیماری کی
ہے اور اس کا ظن سے گہرا تعلق ہے ۔ فرماتا ہے اَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَا كُلَ لَحْمَ
أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ " اس کے متعلق میں ایک گزشتہ خطبہ میں تفصیلی گفتگو کر چکا ہوں ۔
عجیب مثال دی ہے قرآن کریم نے يا كُلَ لَحْمَا خِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ کہ کیا تم اپنے
لئے یہ بات پسند کر لو گے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھا رہے ہو۔ چونکہ اس مضمون کا عنوان یہ باندھا
گیا تھا إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمُ دیکھ مومن بھائی بھائی
ہیں اس لئے بھائیوں کے درمیان اصلاح کی کارروائی کرو، ہر ایسی بات کرو جس سے بھائی ایک
دوسرے پر راضی رہیں ۔ اس لئے یہاں بھائی سے مراد سگا بھائی نہیں ہے ہر مومن بھائی ہے اور بھائی
کہہ کر اس کے گوشت کی طرف توجہ دلانے کا مطلب یہ ہے کہ مردہ بھائی کا گوشت اول تو بھائی کا
گوشت کھانا ویسے ہی مکروہ چیز ہے ۔ مردہ کہہ کر اس طرف توجہ دلائی کہ وہ اپنا دفاع نہیں کر سکتا ، جو
مرضی اس سے کرو اس کو کچھ پتہ نہیں ۔ چنانچہ اس کراہت کو نمایاں کر کے دکھا دیا ورنہ خالی یہ کہہ دیا جاتا
کہ تم اپنے بھائی کو گوشت کھانا پسند کرتے ہو؟ مردہ بھائی کا گوشت کہہ کر اس کی بیچارگی کو بھی ظاہر کیا
جس کے خلاف باتیں کی جارہی ہیں اور اس کی لذت کی حقیقت کو بھی ظاہر کیا کہ جسے یہ طیب غذا اپنے
لئے سمجھ رہا ہے کہ کسی کے خلاف غیب میں باتیں کر کے اس کی برائیاں کر کے ایک مزہ اٹھا رہا ہے یہ
ایسی مکروہ چیز ہے کہ مردے کا گوشت کھانے والی بات ہے اور بھی بھائی مردہ ہو۔ ایسی فصاحت و
بلاغت کا مرقع ہے یہ کلام کہ ایک بات کو جب بیان فرماتا ہے تو انتہاء تک پہنچا دیتا ہے اور کتنے چھوٹے
سے جملے میں اس برائی کی کتنی تفصیل کے ساتھ مذمت فرمادی گئی۔
وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللهَ تَوَّابٌ رَّحِيمٌ اللہ کا تقوی اختیار کرو، وہ بہت بار بار تو بہ کو
قبول کرنے والا ہے اور رحم کرنے والا ہے ۔ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْتُكُمْ مِنْ ذَكَرٍ
و أنثى وَجَعَلْتُكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا ہم نے تو تمہیں اے انسانو! اس لئے
پیدا کیا تھا مرد اور عورت میں وَ جَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِل اور تمہیں قبائل میں اور قوموں میں

خطبات طاہر جلد ۵
612
خطبه جمعه ۱۹ ستمبر ۱۹۸۶ء
اس لئے تفریق کیا تھا لِتَعَارَفُوا تا کہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو ۔ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ
عِنْدَ اللهِ أَتْقُكُمْ یقیناً تم میں سے سب سے معزز وہی ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے ۔
إِنَّ اللهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ اللہ بہت جاننے والا اور بہت خبر رکھنے والا ہے۔
اس آیت میں عموماً مختلف علماء شُعُوبًا وَقَبَائِل کو اپنے خطابات کے لئے نمایاں
حیثیت دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تمہیں جو تفریق کیا گیا قوموں میں اس کی وجہ یہ نہیں کہ تم میں سے
ایک دوسرے پر عزت پائے بلکہ اس کی اور وجہ ہے اور پہلے حصہ کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے جہاں اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے۔ اِنَّا خَلَقْتُكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَ انْتُی ہم نے تمہیں مرد اور عورت پیدا کیا۔
اس لئے اسے نظر انداز کر دیا جاتا ہے کہ ترجمہ کرنے والا یا تقریر کرنے والا یہ سمجھتا ہے کہ اس کا لِتَعَارَفُوا
سے تعلق کوئی نہیں ، یہ گویا کہ ضمنا ہی ذکر چل پڑا ہے اس کا اس مضمون سے تعلق کوئی نہیں ۔ مرد اور عورت کو
اس لئے تو نہیں پیدا کیا کہ تا کہ ایک دوسرے کو پہچان سکو ، ہاں شُعُوبًا وَقَبَابِلَ اس لئے پیدا کیا
کہ ایک دوسرے کو پہچان سکو ۔
امر واقعہ یہ ہے کہ قرآن کریم کا یہ انداز ہے کہ بعض مضامین جو واضح ہوتے ہیں ان کا ذکر چھوڑ
دیتا ہے اور ایک مضمون کے تسلسل میں ایک بات نتیجہ نکالے بغیر بیان فرما دیا کرتا ہے۔ چونکہ مضمون یہ چل
رہا ہے کہ ایک دوسرے پر بڑائی نہ کرو ایک دوسرے کے اوپر اپنی فضیلت نہ جتاؤ ایک دوسرے کو حقیر نہ جانو
اس لئے پہلا حصہ اس جملے کا اِنَّا خَلَقْتُكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَ انٹی یہ معنی رکھتا ہے کہ جس
طرح قوموں میں کوئی فخر نہیں ہے اس طرح مرد اور عورت ہونے میں بھی کوئی فخر نہیں ہے۔ محض اس بنا
پر کہ کوئی مرد ہے اسے کوئی فضیلت نہیں ہے کسی دوسرے انسان پر یا محض اس بنا پر کہ کوئی عورت ہے
اسے کسی دوسرے انسان پر فضیلت نہیں ہے۔ یہ جو آج کل مغربی دنیا میں یہ بحث چل رہی ہے کہ
عورت بہتر کہ مرد بہتر یا دونوں میں برابری ہو۔ قرآن کریم اس مضمون کو اس رنگ میں پیش نہیں فرماتا
جس رنگ میں مغربیت کا رخ جا رہا ہے لیکن بنیادی طور پر عورت اور مرد کے برابر حقوق کو ضرور تسلیم کرتا
ہے اور یہاں یہ ذکر اسی لئے فرمایا گیا ہے کہ مرد کو عورت پر بھی کوئی فضیلت نہیں ہے۔ یہ نہ سمجھنا کہ
چونکہ تم مرد ہو اس لئے تمہیں حق ہے کہ کسی عورت کی تحقیر کرو اور اس کی تذلیل کرو۔ جس طرح بعض
قوموں میں بعض محاورے پائے جاتے ہیں جو عورت کی برائیوں کے اظہار پر وقف ہوتے ہیں یعنی یہ

خطبات طاہر جلد ۵
613
خطبه جمعه ۱۹ ستمبر ۱۹۸۶ء
سمجھا جاتا ہے کہ عورت ذات ہے تو اس میں یہ بات ضرورت پائی جاتی ہے۔ مقابل پر عورتوں نے بھی
شاید مردوں کے لئے کچھ ایجاد کئے ہوں مگر قرآن کریم فرماتا ہے کہ اس حیثیت سے ہرگز کوئی تفریق
نہیں ہوسکتی۔ عزت کے لحاظ سے بلند مرتبے کے لحاظ سے صرف اورصرف ایک معیار ہے
إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ اَنْقُكُمْ وہی تم میں سب سے معزز ہے جو سب سے زیادہ
خدا کا خوف رکھنے والا ہے۔ اِنَّ اللهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے اور خوب خبر رکھتا
ہے اس بات کی کہ تم لوگ کیا کرتے ہو، کیوں کرتے ہو، تمہارے اعمال کی کنہ کیا ہے ، مقصد کیا ہے
تمہاری باتوں اور تمہارے افعال کا ، ہر بات سے اول سے آخر تک خوب باخبر ہے اور ان کے پیدا ہونے
والے نتائج سے بھی باخبر ہے، دور دراز اثرات جوان کے مرتب ہوں گے ان پر بھی نگاہ رکھتا ہے۔
آنحضرت ا چونکہ صفات باری کے مظہر اتم تھے ان معنوں میں کہ انسان کو جتنی بھی
استطاعت ہے خدا کی صفات میں رنگین ہونے کی اس کو آنحضرت ﷺ نے درجہ کمال تک پہنچا دیا۔
صلى الله
عروسه
سے آگے بڑھ گئے اور
اور درجۂ کمال تک پہنچانے کا مطلب یہ ہے کہ آپ صفات حسنہ میں سب سے آ
صلى الله
صلى الله
قرآن کریم نے بھی اسی مضمون کو آنحضرت ﷺ کے حق میں باندھا اور حضرت رسول اکرم ﷺ نے عروسه
صلى الله
بھی اس مضمون کو اپنے الفاظ میں بیان فرمایا ۔ چنانچہ آنحضرت علی فرما ۔ فرماتے ہیں ۔
انما بعثت لاتمم مكارم الاخلاق
الکبری کتاب الشهادة باب بيان مكارم الاخلاق )
صلى الله
ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ میں اعلیٰ ترین اخلاق کی تکمیل کے
الله
لئے مبعوث کیا گیا ہوں ۔ حضرت امام مالک موطا میں یہی روایت درج فرماتے ہیں مگر ایک لفظی فرق
کے ساتھ ۔ وہ فرماتے ہیں کہ ہمیں تو یہ بات پہنچی ہے کہ آنحضور ﷺ نے فرمایا بعثت لاتمم حسن
الاخلاق (موطا كتاب الجامع باب فی حسن الخلق ) کہ میں اس لئے مبعوث فرمایا گیا ہوں کہ میں اخلاق
کے حسن کو اس کے درجہ کمال تک پہنچا دوں ۔ بنیادی طور پر مضمون ایک ہی ہے ۔ پس صفات باری
تعالیٰ میں رنگین ہونے کا مطلب جہاں ایک طرف الوہیت سے تعلق قائم کرنا ہے وہاں دوسری دوسری طرف
عبدیت سے تعلق قائم کرنا بھی ہے اور اخلاق کا بہترین ہونا اس کا ایک طبعی اور لازمی نتیجہ ہے۔ یہ ہو
ہی نہیں سکتا کہ کوئی انسان با خدا تو بن رہا ہو خدا کی صفات میں تو رنگین ہو رہا ہولیکن دنیا کے لحاظ سے
۔

خطبات طاہر جلد ۵
614
خطبه جمعه ۱۹ ستمبر ۱۹۸۶ء
نہایت بدخو ہو اور انسانوں کے لئے اس کا گوشہ نرم نہ ہو۔ اس لئے صفات باری تعالیٰ کا جو مضمون میں
بیان کر رہا ہوں اس کا یہ مقصد ہے کہ جماعت احمد یہ ان صفات میں اس طرح رنگین ہو کہ اس کا ایک
رنگ بنی نوع انسان پر بھی ظاہر ہو رہا ہو ساتھ ساتھ ۔ یہ مکن ہی نہیں ہے کہ اندرونی طور پر انسان میں
کوئی پاک تبدیلی ایسی پیدا ہو کہ خدا تعالیٰ سے اس کا تعلق بڑھ رہا ہو اور اس کے باوجود بنی نوع انسان
سے اس کا تعلق کم ہو رہا ہو ، خدا تعالیٰ کے لئے اس کا دل نرم ہورہا ہو اور بنی نوع انسان کے لئے اس کا
دل سخت ہو رہا ہو۔ یہ متضاد باتیں ہیں یہ ایک وقت میں ممکن ہی نہیں۔ اس لئے صفات باری تعالیٰ کے
سب سے کامل ، سب سے حسین مظہر حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو دیکھیں تو یہ عقدہ حل ہو جائے گا
جتنا زیادہ خدا کی صفات میں آپ رنگین ہوئے اتنا ہی زیادہ حسن اخلاق کی دولت آپ کو عطا فرمائی گئی
بلکہ یہاں تک عظمت آپ کو عطا کی گئی کہ خدا تعالیٰ نے خود فرمایا کہ تجھے ہم نے عظیم اخلاق پر قائم فرمایا
عظیم سے بڑھ کر حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کے اخلاق کے لئے کوئی اور لفظ استعمال نہیں
ہے۔
صلى الله
عروسه
صلى
ہو سکتا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام اس پر روشنی ڈالتے ہوئے فرماتے ہیں۔
اللہ جل شانہ ہمارے نبی ﷺ کو مخاطب کر کے فرماتا ہے
إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ (القلم: ۵) یعنی تو ایک بزرگ خلق پر قائم ہے۔
سو اسی تشریح کے مطابق اس کے معنی ہیں یعنی یہ کہ تمام قسمیں اخلاق کی
سخاوت، شجاعت ، عدل ، رحم ، احسان ، صدق ، حوصلہ وغیرہ تجھ میں جمع ہیں ۔
غرض جس قدر انسان کے دل میں قوتیں پائی جاتی ہیں ۔ جیسا کہ ادب ، حیا،
دیانت، مروت، غیرت، استقامت، عفت ، زیادت، اعتدال ، مواسات یعنی
ہمدردی ، ایسا ہی شجاعت ، سخاوت ، عفو، صبر، احسان ، صدق ، وفا وغیرہ جب یہ
تمام طبعی حالتیں عقل اور تدبر کے مشورہ سے اپنے اپنے محل اور موقع پر ظاہر کی
جائیں گی تو سب کا نام اخلاق ہوگا ۔ اور یہ تمام اخلاق در حقیقت انسانی کی طبعی
حالتیں اور طبعی جذبات ہیں اور صرف اس وقت اخلاق کے نام سے موسوم
ہوتے ہیں کہ جب محل اور موقع کے لحاظ سے بالا رادہ ان کو استعمال کیا جائے“
اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد نمبر ۰ ۱ صفحه: ۳۳۳)

خطبات طاہر جلد ۵
615
خطبه جمعه ۱۹ ستمبر ۱۹۸۶ء
پس آنحضرت ﷺ کے متعلق قرآن کریم نے جب فرمایا أَنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ تو
ان تمام صفات حسنہ کا ذکر فرمادیا جو انسان میں جمع ہو سکتی ہیں جس کے چند نمونے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے پیش فرمائے اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تفسیر فرمائی
صلى
محض ان اخلاق کا ، ان صفات حسنہ کا آنحضرت ﷺ کو جمع قرار نہیں دیا بلکہ یہ فرمایا کہ یہ اخلاق اپنے
صلى الله
اپنے محل پر حضرت رسول کریم ﷺ کو عطا کئے گئے ۔
ایک بزرگ خلق پر قائم ہے، یہ ایک ایسا عظیم الشان ترجمہ ہے کہ اس ترجمہ کو دیکھ کر حیرت
ہوتی ہے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو سلطان القلم بنارہا تھا یا کس طرح تھایا
آپ کو سلطان القلم اس نے بنایا تھا ۔ آپ ترجمے اٹھا کر دیکھ لیں جہاں جہاں بھی خلق عظیم کا ترجمہ
آئے گا وہاں لفظ بزرگ کی طرف کسی کا خیال نہیں جائے گا۔ مگر امر واقعہ یہ ہے کہ اس سے بہتر اس محل
اور موقع پر خلق عظیم کا ترجمہ ممکن نہیں۔ تجھے بزرگ خلق پر قائم کیا گیا ہے۔ بڑی عظمت ہے اس لفظ
بزرگ میں ، بڑی گہرائی ہے اور عظیم کا اس سے بہتر اور ترجمہ ممکن نہیں ۔
صلى
پس آنحضرت ﷺ کو بزرگ خلق پر قائم فرمانے کا مطلب یہ ہے کہ ہر خلق جو اپنی انتہا کو
صلى
پہنچا ہے جو بلند مرتبے تک پہنچ چکا ہے، اس خلق پر آنحضرت ﷺ کو قائم فرمایا گیا اور خود حضور کے اپنے
الفاظ انما بعثت لاتمم مکارم الاخلاق اسی بات کے مظہر ہیں کہ مجھے مبعوث فرمایا گیا کہ میں
مکارم اخلاق کا اہتمام کروں ، ان کو انتہا تک پہنچاؤں۔
مکارم اخلاق سے کیا مراد ہے؟ مکارم اخلاق سے مراد ہے وہ خلق جو عزت کے اعلیٰ ترین
منصب پر فائز ہو۔ معزز ترین اخلاق، بزرگ ترین اخلاق، جو بزرگ ترین مقام تک دنیا کے لحاظ سے
پہنچ چکے تھے اور آج تک کوئی دوسرا اس سے آگے ان کو نہیں بڑھا سکا تھا، میں انہیں بھی کامل کر کے
دکھا دوں ، انہیں نئی بلندیوں تک پہنچا کے دکھاؤں اور بتاؤں کہ کچھ حصہ باقی رہ گیا تھا جو میرا منتظر تھا کہ
محمد مصطفی دنیا میں ظاہر ہوں اور اخلاق کو ان چوٹیوں سے اٹھا ئیں جن پر ان کو گزشتہ بزرگوں
نے قائم کیا تھا اور نئے بلند تر مقامات تک ان کو پہنچا دیں۔ یہ منصب ہے حضرت اقدس محمد مصطفیٰ
کا اور ہم ایک ایسی قوم ہیں ایسی خوش نصیب قوم ہیں جو ایسے بلند صاحب اخلاق انسان کے
غلام کہلانے کے مستحق ٹھہرے ۔ لیکن مستحق ٹھہرے یا نہیں یہ ایک الگ سوال ہے۔ مستحق ٹھہرنا چاہئے
صلى

خطبات طاہر جلد ۵
616
خطبه جمعه ۱۹ ستمبر ۱۹۸۶ء
صلى الله
جن کو کیونکہ آنحضرت ﷺ کی پیروی کا دعویٰ کرنے کے بعد آج مسلمان جو اخلاق میں دنیا میں سب
سے ذلیل ترین قوموں میں شمار ہونے لگا ہے۔ یہ اتنا بڑا تضاد ہے، اتنا بڑا ظلم ہے کہ اس ظلم کا اگر آپ
صلى الله
تصور کریں تو آپ کا رواں رواں خدا ۔ ارواں خدا کے خوف سے سے کانپنے لگے ۔ ایک معمولی ماں باپ کے بیٹے سے
جب کوئی غلطی سرزد ہو جاتی ہے تو لوگ اسے طعنہ دیتے ہیں کہ دیکھتے نہیں تم کس باپ کے بیٹے ہو اور
اس طعنے پر بعض لوگ کٹ مرتے ہیں ۔ اس باپ کی حیثیت کیا ہے محمد مصطفیٰ علیہ کے بزرگ اخلاق
کے مقابل پر اور عظمتوں کے مقابل پر۔ یہ طعنہ آج اسلام کومل رہا ہے، یہ ظلم کیا جا رہا ہے آج اسلام پر
کہ مسلمانوں کو نمایاں کر کے مسلمانوں کو مخاطب کر کے کہا جاتا ہے کہ تم وہ مسلمان ہو جو کہتے ہو کہ تمام
دنیا میں بلند ترین اخلاق پر فائز کئے گئے تھے تم وہ مسلمان ہو جو یہ دعویٰ کرتے ہو کہ تمہارے آقا و مولی
تمام دنیا میں سب صاحب خلق لوگوں سے افضل اور سب پر سبقت لے جانے والے تھے ۔ اپنا منہ
دیکھو، اپنے اعمال دیکھو، اپنی حرکتیں دیکھو اور پھر سوچو کہ اپنے آقا کی کیا تصویر تم دنیا کے سامنے پیش کر
رہے ہو۔ اتنا خوفناک طعنہ ہے، اتنا دل ہلا دینے والا طعنہ ہے کہ اس کے باوجود اگر کوئی غیرت نہ
دکھائے یا اس کے اندر ایک حیرت انگیز تبدیلی پیدا نہ ہو، بیدار ہو کر اگر کوئی غور سے دیکھے نہ کہ میں کون
ہوں اور کیا ہوں اور مجھ سے کیا توقعات کی جا رہی تھیں تو ایسا آدمی تو معلوم ہوتا ہے یا وہ غفلت کی نیند
میں سویا پڑا ہے کہ اٹھ نہیں سکتا اور یا پھر وہ مردہ ہو چکا ہے۔
جماعت احمدیہ کا یہ کام ہے کہ وہ اس کھوئی ہوئی عظمت کو دوبارہ حاصل کرے۔ جماعت
احمد یہ آج اس مقام پر فائز کی گئی ہے ، اس غرض سے قائم کی گئی کہ ان کھوئی ہوئی عظمتوں کو حاصل
کرے۔ جو محمد مصطفی کے غلاموں کو زیبا ہیں ۔ جن کے بغیر عمل کی دنیا میں ہم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی
صلى الله
عروسه
عظمت کو ثابت ہی نہیں کر سکتے ۔ کروڑ ہا سیرت کی آپ کتا میں لکھ دیں لیں ، ارب ہا میلا دمنا ئیں ،
ہر دن کو ایک میلاد شریف میں تبدیل کر دیں اور ہر رات کو سیرت کے نغمے گاتے ہوئے گزار دیں مگر
حقیقت میں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی عظمت اخلاق کا دنیا کو قائل نہیں کر سکتے جب تک آپ صاحب
خلق نہ بن کر دکھا ئیں اور پھر یہ فخر کے طور پر پیش نہ کریں کہ سب کچھ ہم نے آقا سے پایا ہے۔
٤
صلى الله
عروسه
تیرے بڑھنے سے قدم آگے بڑھایا ہم نے
یہ گیت تو تب زیب دیتا ہے اگر آپ کے قدم آگے بڑھتے ہوئے نظر آ رہے ہوں ۔

خطبات طاہر جلد ۵
617
خطبه جمعه ۱۹ ستمبر ۱۹۸۶ء
لیکن بد قسمتی کی انتہا ہے ، ایک عجیب دردناک المیہ ہے کہ اس آقا کے غلام ہو کر جسے مکارم
اخلاق کو آگے بڑھانے کے لئے قائم کیا گیا تھا ، بلند ترین چوٹیاں جو اخلاق کی آپ سے پہلے تمام بنی
نوع انسان نے قائم کی تھیں محمد مصطفی ﷺ فرماتے ہیں کہ مجھے اس لئے مبعوث کیا گیا کہ ہر خلق کی
چوٹی سے اس خلق کو اٹھاؤں اور بلند تر مقام پر کھڑا کر کے دکھا دوں کہ یہ ہے اصل مقام ۔ ان کے غلام
ہو کر ان کی طرف منسوب ہو کر آج امت مسلمہ کے اخلاق کا یہ عالم ہو کہ ہر دنیا کی ایرہ غیرہ عام دنیا کی
لا مذہب قو میں بھی ان کے اوپر تمسخر کریں اور تشنیع کریں اور کہیں کہ ہاں یہ اخلاق ہیں۔ دہر یہ پہ بھی
ہنس رہے آج ، بگڑے ہوئے مذاہب والے بھی ہنس رہے ہیں اور مشرک بھی ہنس رہے ہیں، فلسفی
دان بھی ہنس رہا ہے اور دنیاوی Civilization اور تہذیب و تمدن کے علم بردار بھی ہنس رہے ہیں ۔
کیا جماعت احمدیہ نے اس میدان میں آگے قدم بڑھایا ہے یا نہیں؟ یہ وہ سوال ہے۔ میں
یہ سمجھتا ہوں کہ اتنے گوشے ابھی خلا کے باقی ہیں ، اخلاق کی طرف توجہ دینے کا اتنا بڑا کام ابھی باقی ہے
کہ اگر ہم نے اس کی طرف توجہ نہیں دی تو ہم دنیا کے معلم قرار نہیں دیئے جاسکیں گے ۔ اگر اس کے
باوجود ہمیں دنیا کا مربی بنا دیا گیا تو یہ دنیا پر احسان نہیں ہوگا ۔ اس لئے جوں جوں فتح کے دن قریب
آ رہے ہیں ان گوشوں پر میری نظر پڑتی ہے اور میں خدا کے سامنے ہول سے کانپنے لگتا ہوں کہ اے خدا ا
محض تیر افضل ہے جو ان حالات کو تبدیل فرمادے اور ہمیں وہ عظمتیں عطا فرمائے جن عظمتوں کی
خاطر تو نے ہمیں پیدا کیا ہے۔ ورنہ ہر قدم پر کمزوریاں ہیں ، ہر قدم پر رخنے ہیں ۔ ایک خلا تو نہیں ہر
سمت میں کئی خلا ہیں ۔ جب ہم غیروں کے مقابل پر اپنے آپ کو دیکھتے ہیں تو یقیناً ایک عظمت کا
احساس پیدا ہوتا ہے، جب ہم دوسروں کے مقابل پر اپنے اخلاق پر نظر ڈالتے ہیں تو ایک طمانیت کا
احساس بھی پیدا ہوتا ہے لیکن میں آج جو بات کہہ رہا ہوں وہ یہ نہیں کہ نعوذ بالله من ذالک
جماعت احمد یہ دوسری قوموں کے مقابل پر دوسرے مذاہب اور فرقوں کے مقابل پر آج کم اخلاق
رکھنے والی ہے۔ میری نظر تو محمد مصطفیٰ اللہ کے خلق عظیم پر ہے۔ میں اس لئے یہ موازنہ کرنا چاہتا ہوں
تا کہ آپ ادنی پر راضی ہو کر نہ بیٹھ جائیں۔ اپنے سے نیچے کے اخلاق کے ساتھ آپ نے موازنہ کیا تو
آپ ترقی نہیں کر سکیں گے کیونکہ آپ سمجھیں گے کہ آپ کو سب پر فوقیت حاصل ہوگئی ۔ اگر دیکھنا ہے
ترقی کی نظر سے آگے بڑھنے کی خاطر تو ہمیشہ محمد مصطفی ﷺ کے اخلاق پر اپنی نظریں مرکوز رکھیں ۔
صلى الله
علیم

خطبات طاہر جلد ۵
618
خطبه جمعه ۱۹ ستمبر ۱۹۸۶ء
دیکھیں گے آپ کہ آپ کو کتنا محرومی کا احساس بڑھے گا ، کیا کچھ پانے کی نئی تمنائیں آپ کے دل میں
پیدا ہوں گی ۔ ہر وقت ایک لگن لگی رہے گی کہ ہمیں یہ بھی بننا تھا اور وہ بھی بنا تھا بننا تھا اور وہ بھی بننا تھا اور وہ بھی بننا تھا اور وہ
بھی بننا تھا۔ ابھی تو ہم کچھ بھی حاصل نہیں کر سکے ۔
پس یہ وہ نظریہ ہے جس کی خاطر مجھے چند باتیں آپ کے سامنے پیش کرنا ہوں گی ۔ آج
چونکہ خطبہ کا وقت زیادہ ہو رہا ہے اس لئے میں اس مضمون کے دوسرے حصے کو آئندہ جمعہ تک اٹھا رکھتا
ہوں ۔ بہت سی ایسی معاشرتی خرابیاں جماعت میں پیدا ہو چکی ہیں جس نے جماعت کی عائلی زندگی کو
بھی تباہ کر دیا ہے اور آئندہ نسلوں پر بہت برے رنگ میں اثر انداز ہو سکتی ہیں ۔ بیسیوں خط مجھے
روزانہ ملتے ہیں ایسی باتوں کے جن کو پڑھ کر شدید تکلیف پہنچتی ہے کہ احمدی گھروں میں خاوند ایسے
ہیں اور بیویاں ایسی ہیں اور بہووئیں ایسی ہیں اور ساسیں ایسی ہیں ، نندیں ایسی ہیں اور نندوئی ایسے
ہیں ۔ گھروں میں وہ فیکٹریاں ہیں در حقیقت جہاں سے گلیاں سنورتی بھی ہیں اور بگڑتی بھی ہیں۔
گلیوں میں جو جرم پلتے ہیں وہ بھی دراصل گھروں سے نکل کر گلیوں میں جمع ہوا کرتے ہیں۔ گلیوں میں
جو نیکی کے کام جاری ہوتے ہیں وہ بھی پہلے گھروں میں بنتے ہیں پھر گلیوں میں ظاہر ہوا کرتے ہیں۔
اس لئے اگر آپ نے معاشرہ کو درست کرنا ہے سب سے چھوٹے یونٹ یعنی گھر پر نظر کرنی ہوگی ۔ گھر
کو جنت میں تبدیل کئے بغیر آپ نہ اپنے شہر کو جنت میں تبدیل کر سکتے ہیں نہ عالم کو جنت میں تبدیل
کرنے کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔
اس لئے انشاء اللہ حسب توفیق آئندہ خطبہ میں خصوصیت کے ساتھ چند معاشرتی بیماریوں کا
ذکر کر کے میں آپ کو سمجھانے کی کوشش کروں گا کہ جلد تر ان سے اجتناب کریں اور استغفار کریں اور
اپنے معاشرے کو حسین بنانے کی کوشش کریں۔ دنیا تو آپ کو جہنم میں مبتلا کرنے کے لئے ہر کوشش کر
رہی ہے، کم سے کم آپ خود اپنے لئے تو جنت پیدا کریں ، خود تو ایسے معاشرہ میں بسیں جس کا نام قرآن
کی رو سے جنت ہے اور جس کا شجر ، شجرہ طیبہ ہے جس کو حسین پھل لگتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی
توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔

آج 10 میں سے 10 باقی