اپنے اندر قوت مؤثرہ پیدا کریں، پردہ کی روح اور اہمیت نیز خاتمیت محمد ﷺ کی پر معارف تشریح

حصہ 2

خطبات طاہر جلد ۵
638
خطبه جمعه ۲۶ ستمبر ۱۹۸۶ء
تیرے اعلیٰ اخلاق سے عاری ہے، تیری صفات حسنہ اس میں موجود نہیں ۔ بیٹا تو وہ ہوتا ہے جو باپ کا
اثر قبول کرے جو باپ کی خاتمیت کا نقش ہو۔
پس آپ کو خاتم بننا ہے۔ ان معنوں میں بھی خاتم بننا ہے۔ آپ کی اولاد نے اگر آپ کا نقش
قبول کر لیا تو پھر آپ باپ بننے کے اہل ہیں ورنہ اگر آپ کا قصور ہے تو آپ پکڑے جائیں گے اور
اگر اولاد کا قصور ہے تو اولا د پکڑی جائے گی۔ اس لئے کم سے کم اپنا دامن تو بچا ئیں ۔ حضرت نوح کے
معاملے میں ہم یقین رکھتے ہیں کہ حضرت نوح کا قصور نہیں تھا۔ آپ خاتم ہی تھے اپنے چھوٹے
دائرے میں لیکن یہ اولاد کی بد قسمتی تھی لیکن ایسے واقعات اتفاقی ہیں اور قرآن کریم نے جو تاریخ انبیاء
کی محفوظ کی ہے اس میں خوف کا پہلو کم ہے اور امید کا پہلو بہت غالب ہے۔ اس ایک مثال کے مقابل
پر بکثرت ایسے انبیاء کی مثالیں دیں جن کی نیکیاں ان کی اولادوں میں بڑی شان کے ساتھ اور بڑے
وفور اور جذبہ کے ساتھ جاری ہوئیں یہاں تک کہ نبیوں کی اولاد در اولاد نبی بنتی رہی۔ تو خدا تعالیٰ نے
مایوس کرنے کے لئے یہ خبر نہیں دی نہ حضرت نوح کو نعوذ باللہ متہم کرنے کے لئے یہ خبری دی ہے بلکہ یہ
بتایا ہے کہ خاتمیت اپنے اپنے دائرہ میں اثر دکھانے کے لئے پیدا کی گئی ہے اور حقیقت میں بیٹا اور
باپ کا تعلق خاتمیت اور مختومیت کا تعلق ہے۔ اگر تم اس لائق ہو کہ اپنی اولاد میں اپنی صفات جاری
کردو، نیک صفات تو بہت محنت کا کام ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن پھر تم مرد کہلانے کے مستحق
ہو گے اور نیک خواتین کہلانے کی مستحق ہوگی اگر تم ایسا کرو گی تو پھر یہ حدیث تمہارے متعلق ضرور پوری
آئے گی کہ ماؤں کے قدموں کے نیچے اولاد کے لئے جنت ہے۔ کتنی عظیم الشان تمنا کتنی عظیم الشان
توقع ہے جو آنحضرت ﷺ نے اپنی امت کی خواتین سے وابستہ فرمائی ہے کبھی یہ بھی تو سوچیں ۔ اتنا
صلى الله
صلى الله
پیارا کلام ہے، ایسا محبت کا کلام ہے ، ایسی نیک ظنی ہے امت محمدیہ کی خواتین پر کہ نگاہ پڑتی ہے تو
رشک آتا ہے کہ کیسی مقدس خواتین ہیں جن کے متعلق محمد مصطفی ﷺ نے یہ الفاظ فرمائے کہ آئندہ
آنے والی نسلیں خواہ مرد ہوں خواہ عورتیں ہوں ، اپنی ماؤں کے پاؤں سے جنت حاصل کریں ۔ کتنی
بد قسمتی ہوگی کہ آپ کی اولادیں آپ کے پاؤں سے جنت لینے کی بجائے جہنم لینے والی ہوں۔ لینے
پس آپ پر ایک بہت ہی عظیم ذمہ داری عائد ہوتی ہے دعائیں کریں اور کوشش کریں
اور ایک دوسرے دوسرے کو نصیحت کرتی چلی جائیں لیکن تکبر کی نصیحت نہ ہو، طعن و تشنیع کی نصیحت نہ ہو بلکہ

خطبات طاہر جلد ۵
639
خطبه جمعه ۲۶ ستمبر ۱۹۸۶ء
ہمدردی کی ہوا کیسی ہمدردی کی کہ آپ کا دل زخمی ہوان کے لئے پھر آپ ضرور دیکھیں گی کہ انشاء اللہ
تعالیٰ یہ نصیحت ضرور اثر دکھائے گی اور مرد بھی اگر خاتم بن کر زندہ رہیں گے اور جبرا بن کر زندہ رہیں گے اور جبر اور سختی کے ساتھ نہیں
بلکہ گہرے دلی جذبے کے ساتھ خواتین پر رحمت کا ہاتھ رکھتے ہوئے ان کی تربیت کی کوشش کریں گے
پور
تو یقیناً اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اپنے اپنے دائرہ میں خاتم بنادے گا اور یہی حقیقی مضمون ہے خاتمیت کا کہ
دیکھو جس طرح محمد مصطفی ﷺ کو کل عالم میں سب سے بہترین وجودوں کا خاتم بنایا گیا اگر اس و
صلى الله
عروسه
راس وجود
کی طرف تم منسوب ہونے کا دعوی کرتے ہو تو تم بھی اپنے اپنے دائرہ میں خاتم بن کر زندہ رہو یہی
حقیقی زندگی ہے اس کے سوا کوئی زندگی زندگی کہلانے کی مستحق نہیں ہے۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:
خطبات میں اردو میں اس لئے دیتا ہوں کہ اکثر احمدی ایسے ملک سے تعلق رکھتے
ہیں جن کی زبان اردو ہے اور براہ راست میری زبان سے خطبات سننے کی ان کی خواہش بھی ہے
اور ان دنوں خصوصیت سے حق بھی ہے لیکن ساتھ ہی میں ہمیشہ تاکید کرتا ہوں کہ ان دوستوں کے
لئے ترجمہ کی انتظام ہونا چاہئے جو اردو نہیں سمجھ سکتے اس سلسلے میں یہاں کچھ کوتاہی ہوئی
ہے۔ ایسے احمدی احباب ہمارے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں جن کو اردو نہیں آتی اور بڑے صبر اور
خاموشی کے ساتھ خدا کی رضا کی خاطر اس مجلس میں بیٹھے رہے لیکن ایک لفظ بھی نہیں سمجھ سکے۔ تو
آئندہ جو ایک خطبہ یہاں ہوگا ٹورنٹو ، کینیڈا میں امیر صاحب کو چاہئے کہ خواہ دو آدمی بھی ہوں یا
ایک بھی ہو اس کے لئے بھی ان کو ترجمہ کا انتظام کرنا چاہئے جیسا کہ انگلستان میں ہوتا ہے۔ ہر وہ
خطاب جو اردو میں ہو اس کا انگریزی میں ترجمہ کا نہایت ہی مؤثر انتظام وہاں کی جماعت کرتی
ہے اور اللہ کے فضل کے ساتھ بڑی محنت کے ساتھ اس طرف توجہ کر رہی ہے۔ تو کینیڈا کی جماعت
کو بھی یہ چاہئے کہ عام مجالس میں جہاں غیر ایسے شامل ہوں جن کو اردو نہیں آتی وہاں خواہ وہ عمومی
خطاب ہو یا چند آدمیوں کی مجلس ہو وہاں حتی المقدور وہ زبان بولیں جو سب کو آتی ہو۔ ورنہ بہت
سارے احمدی احباب جو نئے احمدی بنتے ہیں وہ اس وجہ سے ہی ٹھوکر کھا کر پیچھے ہٹ جاتے
ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ احمدیت گویا پاکستانی معاشرے کا نام ہے اور یہ لوگ اپنی زبان میں مگن ہو
جاتے ہیں اور ہماری پرواہ نہیں کرتے۔ تو اس لئے بھی ضروری ہے لیکن اگر ایسی زبان ممکن نہ ہو،

خطبات طاہر جلد ۵
640
خطبه جمعه ۲۶ ستمبر ۱۹۸۶ء
Multi-Lingual society یا Multi-Racial ،ہے Multiple Society ایک سے زیادہ
ہے انتظام جہاں آپ بیٹھے ہوئے ہیں تو حتی المقدور ایسی زبان استعمال کرنی چاہئے جو زیادہ کو سمجھ
آ رہی ہو اور اگر ممکن ہو اور جماعتی صورتوں میں ایسا انتظام ممکن ہے تو پھر ترجمہ کا انتظام ہونا چاہئے اور
آئندہ امید ہے اس امر کو آپ اپنی روزمرہ کی زندگی میں بھی یادرکھیں گے اور انتظامی ، جماعتی امور میں
خصوصیت کے ساتھ پیش نظر رکھیں گے۔

آج 10 میں سے 10 باقی