حسد آگ کو محبت کی نصیحت سے ختم کریں

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے حسد کے اخلاقی، دینی اور معاشرتی نقصانات کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے واضح فرمایا کہ انبیاء کا انکار اور ان کی مخالفت بھی درحقیقت حسد کی بنا پر ہوتی ہے۔ انہوں نے قرآن کریم کی روشنی میں حسد کی خطرناک خصلتوں اور آخری زمانے کے فتنوں کے ساتھ اس کے گہرے تعلق کو واضح کیا۔ حضور نے عربی زبان میں لفظ نصیحت کے اصل مفہوم پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ سچی نصیحت وہی ہے جو خالص محبت اور خیر خواہی کے جذبے سے کی جائے، نہ کہ بغض اور کینہ سے۔ نیز انہوں نے جماعت احمدیہ کو اپنے اندر گہری نظر رکھنے کی تلقین کی تا کہ حسد اور پوشیدہ خرابیوں کو پیار اور محبت کے ساتھ ختم کیا جا سکے۔

موضوعات: حسد کے نقصانات، قرآن کریم کی تفسیر، انکارِ نبوت کا سبب، نصیحت کا مفہوم، محبت اور خیر خواہی، محاسبۂ نفس

خطبات طاہر جلد ۵
747
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۶ء
حسد کی آگ کو محبت کی نصیحت سے ختم کریں
( خطبه جمعه فرموده ۱۴ نومبر ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی:
ط
أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتٰبِ يُؤْمِنُونَ
بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ وَيَقُولُونَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا هَؤُلَاءِ أَهْدَى
مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا سَبِيلًا أُولَئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللَّهُ وَمَنْ
يَلْعَنِ اللَّهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ نَصِيرًا أَمْ لَهُمْ نَصِيبٌ مِّنَ
الْمُلْكِ فَإِذَا لَّا يُؤْتُونَ النَّاسَ نَقِيرًا أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ
عَلَى مَا اتْهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ فَقَدْ آتَيْنَا آلَ إِبْرَاهِيمَ
الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَآتَيْنَهُمْ مُّلْكًا عَظِيمًا فَمِنْهُمْ مَنْ آمَنَ بِهِ
وَمِنْهُمْ مَنْ صَدَّ عَنْهُ وَكَفَى بِجَهَنَّمَ سَعِيرًا
اور پھر فرمایا :
( النساء: ۵۲_۵۶)
انسانی اخلاق پر بہت مضر اثرات رکھنے والی جو بیماریاں ہیں ان میں سب سے نمایاں
حیثیت حسد کو ہے اور حسد کی بیماری صرف اخلاق کو ہی گھن کی طرح نہیں چاٹ جاتی بلکہ اس کے
اثرات بہت ہی وسیع ہیں اور اخلاقی دنیا کے علاوہ اقتصادی دنیا پر بھی اس کے اثرات بہت دور تک مار
کرتے چلے جاتے ہیں اور مذہبی دنیا پر بھی اس کے بڑے گہرے اثرات مترتب ہوتے ہیں یہاں

خطبات طاہر جلد ۵
748
خطبه جمعه ۴ ۱ نومبر ۱۹۸۶ء
تک کہ انبیاء کا انکار بھی قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ بنیادی طور پر حسد کے نتیجہ میں ہوتا ہے۔
حسد کیا چیز ہے؟ اس سے عم اس سے عموماً تمام وہ لوگ جوار دو سے وان سے واقف ہیں وہ اس کا مضمون جانتے
ہیں کہ کسی کو اچھا دیکھنے پر اس کی تکلیف محسوس کرنا اور ہر زبان میں اس سے ملتا جلتا مفہوم پایا ہی جاتا
ہے اور دنیا کے ہر کونے میں ، ہر مذہب وملت میں ، ہر رنگ میں، ہر جغرافیائی حدود میں رہنے والوں
میں حاسد ملتے ہیں اور وہ بھی ملتے ہیں جن سے حسد کیا جاتا ہے۔ جب تک دنیا کی سوسائٹی میں کسی قسم
کا زیر و بم ہے اور سچ اور سچ ہے حسد کو کلیہ مٹایا جا نہیں سکتا ۔ اشتراکی دنیا میں بھی باوجود اس کے کہ
اقتصادی لحاظ سے یہ دعوی ہے کہ ہم نے تمام سوسائٹی کو برابر کر دیا ۔ قطع نظر اس سے کہ سوسائٹی حقیقت
اقتصادی لحاظ سے برابر ہوئی ہے یا نہیں ہوئی اگر سو فیصد برابر بھی ہو چکی ہو تب بھی حسد کا قلع قمع اس
سوسائٹی سے نہیں کیا جا سکتا کیونکہ جیسا کہ قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے حسد محض اقتصادی برتری کے
نتیجہ میں پیدا نہیں ہوتا بلکہ حسد ہر برتری کے نتیجہ میں پیدا ہوتا ہے۔ حکومت کی برتری کے نتیجہ میں بھی
پیدا ہوتا ہے اور دین میں برتری کی نتیجہ میں بھی ہوتا ہے۔ صرف ان چیزوں پر انہیں ہوتا ہے جن کا دینا
بندے کے اختیار میں ہے بلکہ ان چیزوں پر بھی ہوتا ہے جن کا دینا محض خدا کے اختیا
ہے۔ نبوت سے بھی حسد پیدا ہوتا ہے۔ خلافت سے بھی حسد پیدا ہوتا ہے، امارت سے بھی حسد پیدا
ہوتا ہے دین کے ہر شعبہ میں حسد کار فرمائی کرتا ہوا دکھائی دے گا یا اپنا زہر گھولتا ہوا دکھائی دے گا۔
اگر کوئی انسان یہ محسوس کرے کہ فلاں شخص دین کے کسی مقام میں مجھ سے بہتر نظر آرہا ہے۔ تو انسانی
زندگی کا کوئی ایک بھی شعبہ ایسا نہیں ہے جہاں آپ کو حسد کا وجود دکھائی نہ دیتا ہو، جہاں آپ کہہ سکتے
ہوں کہ یہاں حسد کا کوئی کام نہیں ہے اور باوجود اس کے کہ اس کثرت کے ساتھ ملنے والا جذبہ ہے،
جتنا یہ جذ بہ خفی رہتا ہے اور چھپ کر حملہ کرتا ہے اتنا شاید ہی دنیا میں کوئی اور جذ بہ چھپ کے حملے کرتا
ہو۔ سب سے زیادہ پائی جانے والی بدی جس نے نہ خشکی کو چھوڑا نہ تری کو چھوڑا نہ دنیا کو چھوڑا نہ دین کو
چھوڑا اور سب سے زیادہ مخفی رہنے والی بدی ہے۔
اسی کے نتیجہ میں وہ خناس پیدا ہوتا ہے جس کا قرآن کریم کی آخری سورۃ میں ذکر ہے اور
اسی لئے سورۂ الناس سے پہلے سورہ الفلق کی آخری آیت وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ
(فلق :۶) کے کے مضمو مضمون سے متنبہ کر رہی ہے اور یہ دعا سکھاتی ہے کہ اے اللہ تعالیٰ اسے ہمارے خدا

خطبات طاہر جلد ۵
749
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۶ء
ہمیں حاسد کے حسد سے بچانا جب وہ حسد کرے۔
اس مضمون پر اس مون پر اس سے پہلے ایک خطبہ میں نے ربوہ میں دیا تھا میں دیا تھا لیکن یہ مضمون اتنا وسیع ہے
اور اتنا اہم ہے کہ وسعت کے لحاظ سے ایک خطبہ میں یا کئی خطبوں میں بھی اس مضمون کا احاطہ نہیں کیا
جاسکتا اور اہمیت کے لحاظ سے بار بار جماعت کو یاد کروانے کی ضرورت ہے۔
خصوصیت کے ساتھ اس لئے کہ جس زمانہ سے ہم گزر رہے ہیں اس زمانہ میں سب سے
زیادہ نقصان انسان کو حسد نے پہنچایا ہے اور اس زمانہ کے جتنے فتنے ہیں وہ حسد پر مبنی فتنے ہیں تبھی
قرآن کریم کی آخری دو سورتوں میں یہی مضمون مختلف پہلوؤں سے بیان ہوا ہے اور یہ بات اہل علم پر
روشن ہے جن کو قرآن کریم کا ادنی سا بھی علم ہے وہ بھی جانتے ہیں کہ قرآن کریم کی آخری سورتوں کا
آخری زمانہ سے گہرا تعلق ہے۔ چونکہ حسد ظاہری طور پر دکھائی نہیں دیتا اور چھپ کر حملہ کرنے والا
ہے اس لئے اس کی آخری شکل کو قرآن کریم نے خناس قرار دیا ہے۔ خناس ایسے فتنہ گر کو کہتے ہیں ،
ایسے فساد پھیلانے والے کو کہتے ہیں جو حملہ کر کے اپنی کمین گاہ میں جاکے چھپ جائے ۔ جو دکھائی نہ
دیتا ہو، پتہ نہ لگے کہ وہ کہاں سے حملے کر رہا ہے اور چونکہ شیطان بھی حسد کی پیداوار ہے جیسا کہ قرآن
کریم کی ابتدائی آیتوں سے پتہ چلتا ہے کہ خالصہ حسد کی ہی نتیجہ میں شیطانیت کی آگ بھڑکی ہے۔
اس لئے شیطان کے متعلق بھی قرآن کریم یہی بیان کرتا ہے کہ وہ چھپ کر حملہ کرتا ہے تم پر تم اس کو
دیکھ نہیں سکتے وہ تمہیں دیکھ رہا ہوتا ہے، تم جانتے نہیں کہ وہ کیسے اور کہاں سے حملہ آور ہو گا۔
پس اس پہلو سے شیطانیت کا خلاصہ حسد ہے ۔ وہ آگ جس سے شیطان کو پیدا کیا گیا اس
نے تو اپنی برتری کے طور پر اس آگ کی طرف اشارہ کیا مگر چونکہ در حقیقت وہ حسد کی آگ بن گئی تھی
اس لئے وہ دھتکار دیا گیا۔ پس ساری شیطانیت کا خلاصہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ حسد ہی
ہے۔ میں اس سے بہتر تھا اس کو کیوں انعام کا مستحق قرار دیا؟ مجھے کیوں اس کے تابع کر دیا؟ ساری
انسانی زندگی کی تاریخ ، انسانی دلچسپیوں کی تاریخ ، انسانی حکومتوں کے اوپر آنے اور نیچے گر جانے کی
تاریخ، انسانی معاشرے کی تاریخ خلاصہ اسی محور کے گرد گھوم رہی ہے۔
**
پس اس لئے ضروری ہے کہ جماعت کو بار بار اس کی طرف متوجہ کیا جائے ۔ جیسا کہ میں
نے بیان کیا تھا اس زمانہ میں حسد دنیا کے لحاظ سے بھی ہولناک فتنوں پر منتج ہو چکا ہے۔ صرف اس

خطبات طاہر جلد ۵
750
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۶ء
لئے نہیں کہ اشتراکیت حسد کی پیداوار ہے بلکہ یہ اس لئے ہولناک فتنہ ہے کہ اشتراکیت اور دہریت
اب ایک ہی چیز کے دو نام بن چکے ہیں اور دہریت کے بغیر اشترا کی فلسفہ آگے نہیں بڑھ سکتا اور یہ
خالصہ حسد کے نتیجہ میں پیدا ہوا ہے۔
جہاں تک دین کا تعلق ہے قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ نبوت کا انکار بھی حسد کے نتیجہ میں
ہوتا ہے اور اس زمانہ میں بھی وہ آیات جنگی ابھی آپ کے سامنے تلاوت کی ہے وہ آیات اسی من آیات اسی مضمون کو
بتارہی ہیں کہ نبوت کے انکار کی ایک بہت بڑی اور اہم بنیادی وجہ حسد ہے اور جو نقشہ کھنچا گیا ہے وہ
اس زمانہ پر بہت عمدگی کے ساتھ اور تفصیل کے ساتھ پورا اترتا ہے۔ قرآن کریم فرماتا ہے:
اَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتٰبِ يُؤْمِنُونَ
بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ وَيَقُولُونَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا هَؤُلَاءِ أَهْدَى
مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا سَبِيلًا
کہ کیا تو نے نہیں دیکھا ایسے لوگوں کو جن کو کتاب دی تو گئی مگر فی الحقیقت کتاب کا محض ایک حصہ دیا
گیا۔ یعنی وہ شریعت سے وابستہ تو ہیں ایک الہی کتاب کے ماننے والے تو ہیں لیکن عملی طور پر ان کو کلیہ
کتاب کا ماننے والا نہیں کہا جا سکتا بلکہ کتاب کی تعلیم میں سے ایک حصہ کو وہ اپنائے ہوئے ہیں اور
باقیوں کو ترک کر چکے ہیں اور جس حد تک وہ کتاب کو ترک کر چکے ہیں اس حد تک ان میں دو خرابیاں
نمایاں طور پر دکھائی دیں گی يُؤْمِنُونَ بِالْجِبْتِ وَالطَّاغُوتِ کتاب کی تعلیم کے ایک حصہ کو
ترک کر کے وہ لغویات میں مبتلا ہو گئے ہیں اور رسوم کے پجاری بن گئے ہیں، بے ہودہ لغو رسومات کو
انہوں نے دین قرار دے دیا ہے وَالطَّاغُوتِ یا اعتدال پسندی سے نکل کر حد سے زیادہ بڑھنے والا
دین اختیار کر لیا ہے۔ طاغوت اس کو کہتے ہیں ایسی طاقت جو اعتدال پر نہ رہے بلکہ انتہا پسند ہو جائے
۔ بغاوت بھی طاغوتیت کا ایک مظہر ہے اس لئے طاغوت لفظ کے ساتھ باغی کا مفہوم بھی شامل ہے ہر
انتہاء پسند وجود طاغوت کے لفظ کے تابع آجاتا ہے ۔ تو فرماتا ہے يُؤْمِنُوْنَ بِالْجِبْتِ
وَالطَّاغُوتِ وہ انتہا پسند ہو جاتے ہیں یعنی ایک طرف یہ حال ہے کہ ان کا ایک حصہ لغویات کے
پیچھے لگ جائے گا اور دوسرا دین میں اتنا تشدد کرنے لگ جائے گا کہ انتہا تک پہنچ جائے گا اور وسطی
حالت باقی نہیں رہتی ۔

خطبات طاہر جلد ۵
751
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۶ء
یہ
ان کی ایک نشانی یہ بیان فرمائی يَقُولُونَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا هَؤُلَاءِ أَهْدَى مِنَ
الَّذِينَ آمَنُوا سَبِيلًا کہ یہ لوگ ان لوگوں کو جو خدا کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے خدا کے کسی
نمائندہ کو سچا سمجھتے ہوئے اس پر ایمان لے آتے ہیں ان کے متعلق کہتے ہیں کہ ان سے تو وہ لوگ بہتر
ہیں جو کتاب کے بھی منکر ہیں جن کا کلیہ اس دین سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے ۔ یہ بہت ہی باریک
مضمون ہے جو قرآن کریم نے بیان فرمایا یعنی وہ یہ نہیں کہتے کہ یہ لوگ جو ایمان لے آئے ہیں خدا کی
طرف سے کسی بلانے والے پر چونکہ یہ اسی کتاب پر ایمان لا ایمان لاتے ہیں، جس پر ہم لاتے ہیں اس کے
مصدق تو ہیں اس لئے جو کلیہ منکر ہیں ان سے بہتر ہیں یہ نہیں کہتے بلکہ یہ کہتے ہیں کہ باوجود اس سے
کہ یہ لوگ بظاہر ہمارے ۔ ہمارے ساتھ ہیں یا ایک حصہ میں ہمارے ساتھ ہیں ، خدا پر ایمان لاتے ہیں ۔
رسالت پر ایمان لاتے ہیں ، ملائکہ پر ایمان لاتے ہیں، کتب پر ایمان لاتے ہیں، یوم آخرت پر ایمان
لاتے ہیں مگر چونکہ یہ ایک ایسے شخص پر بھی ایمان لے آئے ہیں جسے ہم نہیں مانتے اس لئے یہ ان سے
بدتر ہیں جو ان سب ایمان کے بنیادی تقاضوں کا انکار کرنے والے ہیں اور یہ آواز جماعت احمد یہ کے
متعلق آپ نے بارہا سنی ہوگی ۔ پہلے تو پاکستان میں ایسی آواز میں سنی جاتی تھیں اب ساری دنیا میں
تعاقب کے نام پر مولوی یہی آواز میں دیتے پھرتے ہیں کہ کافروں سے بدتر ہیں عیسائیوں سے بدتر
ہیں ، یہود سے بدتر ہیں ، دہریوں سے بدتر ہیں، یعنی احمدی ایسے ظالم ہیں ان کے نزدیک کہ خدا کا
انکار کرنے والے احمدیوں سے بہتر ہیں، آنحضرت ﷺ کو نعوذ باللہ جھوٹا اور مفتری قرار دینے والے
احمدیوں سے بہتر ہیں ۔ یہ نقشہ قرآن کریم کھینچ رہا ہے کہ ان کی ایک علامت یہ ہے کہ ایمان لانے
والوں کو وہ کلیہ انکار کرنے والوں سے بھی بدتر قرار دینے لگ جاتے ہیں ۔
صلا
أولَئِكَ الَّذِينَ لَعَنَهُمُ اللهُ جس قوم میں یہ تین صفات پائی جائیں یعنی کتاب پر
ایمان تو لاتے ہوں مگر ایک حصہ پر اور ایک حصہ کی بجائے وہ رسموں اور رواج میں پڑ گئے ہوں اور
نہایت حقیر اور معمولی معمولی باتوں پر ایمان لاتے ہوں ، انہیں اپنی زندگی کا حصہ قرار دے چکے ہوں یا
ان میں طاغوتیت پائی جائے ، انتہا پسندی پائی جائے ، وہ لوگ جو مومنوں کو کفار سے بدتر قرار دینے لگ
جائیں۔ فرمایا ان کے متعلق اللہ تعالیٰ کا حکم یہ ہے کہ یہی وہ لوگ ہیں جن پر خدا کی لعنت ہے اور جس پر
خدا کی لعنت پڑے تو ہرگز ان کا کوئی مدد گار نہیں پائے گا ۔ لازماً یہ لوگ شکست کھانے والے ہیں،

خطبات طاہر جلد ۵
752
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۶ء
نامراد رہنے والے ہیں ، اپنے مقاصد میں یقیناً نا کام ہوں گے۔ اس لئے نہیں کہ دنیا میں ا دنیا میں ان سے
زیادہ طاقتور لوگ ان کا مقابلہ کریں گے ۔ فرمایا اس لئے کہ خدا تعالیٰ ان کا مخالف ہو چکا ہے اور جس کا
خدا مخالف ہو جائے اس کا دنیا میں کوئی مددگار نہیں بن سکتا۔
ایک اور علامت یہ بیان فرمائی أَمْ لَهُمْ نَصِيبٌ مِّنَ الْمُلْكِ فَإِذًا لَّا يُؤْتُونَ
النَّاسَ نَقِيرًا حال ان کا یہ ہے کہ اگر ان کو کچھ مل جائے خدا کی طرف سے تو لوگوں کو دینے کے
لئے تیار نہیں ہوتے ، اگر حکومت پر قابض ہو جائیں تو چمٹ کر بیٹھ جاتے ہیں کہ ہم نے اس میں سے
کسی کو حصہ نہیں دینا نصيبٌ مِّنَ الْمُلْكِ جب خدا کی طرف سے ان کا حکومت نصیب ہوتی
ہے تو چاہتے ہیں ایک ذرہ بھی اس کا کسی اور کو نہ دیا جائے ، ساری کی ساری حکومت پر ہم قابض ہو کر
بیٹھ جائیں
أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا اتْهُمُ اللهُ مِنْ فَضْلِهِ آپس میں ایک
دوسرے کے ساتھ جائیدادیں تقسیم کرنے پر تو بے شک حسد کریں کچھ نہ کچھ سمج و بے شک حسد کریں کچھ نہ کچھ سمجھ آنے والی بات ہے۔ فرمایا:
أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا اتْهُمُ اللهُ مِنْ فَضْلِہ کیا یہ بیوقوف لوگ اس فضل پر
بھی حسد کرنے لگ گئے ہیں جو خدا عطا فرماتا ہے اپنے بندوں کو۔ اگر یہ بات ہے تو سن لیں
فَقَدْ تَيْنَا آلَ إِبْرَاهِيمَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَآتَيْنُهُمْ مُّلْكًا عَظِيمًا کہ اس سے پہلے ہم
آل ابراھیم کو کتاب بھی دے چکے ہیں اور حکمت دے چکے ہیں اور ملک عظیم بھی عطا فرما چکے ہیں پس
خدا کے فضلوں کو کوئی چھین نہیں سکتا جب وہ دینا چاہے۔
یہاں ایک نہایت ہی لطیف نکتہ قرآن کریم نے بیان فرمایا کہ ابراھیم کو کتاب کا ذکر نہیں فرمایا
بلکہ آل ابراھیم پر نعمتوں کا ذکر فرمایا اور درود شریف کی طرف توجہ مبذول فرمادی کما صليت على
ابراهيم و على آل ابراهیم مراد یہ تھی کہ آل محمد سے حسد کرنے والے بھی ہوں گے۔ آنحضرت
کے فیض کے نتیجہ میں جن پر خدا فضل فرمائے گا ان پر حسد کرنے والے ہوں گے۔ فرمایا کہ پہلے
ابراہیم کی آل سے تو کچھ چھین نہیں سکے جب ہم نے اس کو عطا کرنا چاہا تھا تو محمد مصطفیٰ ﷺ کی آل و
سے کیسے چھین لو گے جب خدا عطا کرنا چاہے گا ۔ جو سچے آل محمد ہوں گے انہی پر خدا فضل نازل
فرمائے گا جو نبوت کے فضل ہیں اور وہ سارے فضل عطا فرمائے گا جو اس سے پہلے ابراھیم کی آل پر فرما چکا

خطبات طاہر جلد ۵
753
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۶ء
ہے۔ تم کو تاہ دست ہو ۔ تم ابراھیم کی آل سے تو وہ فضل چھین نہیں سکے جل کر خاک ہو گئے مگر کچھ بگاڑ نہیں
سالم
صلى الله سکے۔ اب تم یہ دعویٰ لے کر اٹھے ہو کہ محمد مصطفی ﷺ کی آل سے خدا کے فضلوں کو چھین لو گے۔ اللہ ان
فضلوں کو دینے والا ہے ۔ أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا أَتْهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ یہ ہے
حسد کی انتہائی مار دنیا کی معمولی سے معمولی مراتب سے شروع ہوتا ہے، اموال کی تقسیم سے شروع ہوتا
ہے، دنیا کی ادنی افضیلتوں کے نتیجہ میں یہ بعض دلوں میں جنم لیتا اور کس گھولنے لگتا ہے لیکن ایسی بیماری
ہے جو بڑھتی چلی جاتی ہے یہاں تک کہ پھر آخر لوگوں کے دین پر حملہ آور ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے
فضلوں پر بھی لوگ حسد کرنے لگ جاتے ہیں اور نبوت کا انکار اس حسد کے نتیجہ میں ہوتا ہے کیسے کیسے
بار یک مسائل قرآن کریم کی چند آیات ہم پر کھول دیتی ہیں اور اس فصاحت و بلاغت کے ساتھ
مضمون کو بیان کرتی ہیں کہ کوئی پہلو باقی نہیں رہنے دیتیں لیکن بد قسمتی ہے کہ اس کے باوجود نقصان
اٹھانے والے نقصان اٹھاتے چلے جاتے ہیں ۔
پھر ارتداد کی جو تحریک ہے کہ زبردستی مرتد بنایا جائے تلوار کے زور سے اس کی وجہ بھی قرآن
کریم حسد ہی بیان فرماتا ہے فرماتا ہے۔ نہ صرف یہ کہ انکار کرتے ہیں بلکہ تمہارے ایمان پر حملہ کریں
گے اور تمہیں زبر دستی واپس اپنے میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ یہ بڑھتے ہوئے اور
پھولتے ہوئے اور پھلتے ہوئے تمہیں نہیں دیکھ سکتے ۔ فرمایا :
وَدَّ كَثِيرٌ مِّنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ لَوْ يَرُدُّونَكُمْ مِّنْ بَعْدِ
إِيْمَانِكُمْ كُفَّارًا
کہ بہت ہیں اہل کتاب میں سے جو چاہتے ہیں۔ وہ ایسی خواہش کو کہتے ہیں جو محبت میں
تبدیل ہوگئی ہو حد سے زیادہ خواہش غیر معمولی خواہش وَدَّ كَثِيرٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتٰبِ
اہل کتاب میں سے ایک بڑا طبقہ ہے جو شدید خواہش اس بات کی رکھتا ہے لَوْ يَرُدُّونَكُمْ مِّنْ بَعْدِ
إِيْمَانِكُمْ كُفَّارًا کہ تمہیں تمہارے ایمان لانے کے بعد پھر کفار میں تبدیل کر دیں، انکار کرنے والوں
میں داخل کر دیں ۔ حَسَدًا مِنْ عِنْدِ أَنْفُسِهِمْ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْحَقُّ (البقره: ۱۱۰) اس
کی وجہ کیا ہے حسد ہے ۔ اب اس جگہ حسد کی طرف اشارہ فرما کر ایک نہایت ہی لطیف نکتہ بیان
فرمادیا۔ تبلیغ تو مومن بھی کرتا ہے اور منافق بھی کرتا ہے اور فاسق بھی کرتا ہے یعنی اپنے اپنے پیغام کی

خطبات طاہر جلد ۵
754
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۶ء
صلى الله
طرف بلاتا ہے لیکن فرق یہ ہے کہ جب مومن کسی کو بلاتا ہے خدا کی طرف یا اس دین کی طرف جسے
وہ سچ سمجھتا ہے تو کسی حسد کے نتیجہ میں نہیں بلکہ اس شخص سے پیار اور محبت کے نتیجہ میں جس کو بلا رہا ہوتا
ہے۔ رحمة للعالمین ہونے کے نتیجہ میں دنیا کو بلاتا ہے نہ کہ زحمة للعالمین ہونے کے نتیجہ
میں ۔ چنانچہ بظاہر دعوئی ایک ہی ہے، بظاہر ایک ہی نام پر ایک پیغام کی طرف بلایا جا رہا ہے لیکن چونکہ
بنیادی طور پر دل میں بلانے کی تحریک کرنے والی طاقت بدل چکی ہے۔ اس لئے ایک بلانا لعنت بن
جاتا ہے اور ایک بلانا رحمت بن جاتا ہے۔ ویسے تو آنحضرت ﷺ اور آپ کے غلام بھی ان لا ، لوگوں کو
جو دین اسلام سے مرتد ہو گئے ہیں واپس اسلام کی طرف بلاتے ہیں پھر فرق کیا ہوا؟ فرق یہ ہوا کہ وہ
ان سے پیار اور محبت کے نتیجہ میں ان کے بچانے کی خاطر بلاتے ہیں اور بعض لوگ اس لئے بلاتے
ہیں کہ یہ طاقتور ہو رہے ہیں، یہ بڑھ رہے ہیں اور پھیل رہے ہیں اور قوی تر ہوتے چلے جا رہے ہیں ۔
حَسَدا کا مضمون یہ بھی بتا رہا ہے کہ جن لوگوں سے حسد کیا جا رہا ہے وہ ویسے تعداد میں
تھوڑے تھے اگر اتنے ہی رہتے ہیں تو کوئی فرق نہیں پڑنا تھا ان کو ۔ اگر وہ تبلیغ چھوڑ دیں اور پھیلنا
چھوڑ دیں لوگوں کو پیغام پہنچانا چھوڑ دیں تو ان کے خلاف ارتداد کی تحریک بھی خود بخود مر جائے گی
کیونکہ ان سے محبت کوئی نہیں ان کو ۔ اگر ان کو اتنا پتہ لگ جائے کہ جس مقام تک پہنچ گئے ہیں اسی پر
ٹھہرے رہیں گے اور جس طرح (Stagnant Water) کھڑا ہوا پانی آہستہ آہستہ گندا ہو کر
فاسد پانی، گندا پانی ہو جاتا ہے اسی طرح ان کی تحریک خود بخود اپنی موت مر جائے گی تو ان کو تم سے کوئی
تکلیف نہیں ہوگی۔ ہرگز وہ پھر اپنی طرف تمہیں بلائیں گے ہی نہیں، انھیں ضرورت ہی کوئی نہیں تمہیں
اپنی طرف بلانے کی لیکن جب یہ دیکھتے ہیں کہ تم پھیل رہے ہو تم رسوخ بڑھا رہے ہو تم زیادہ طاقتور
ہوتے چلے جا رہے ہو تو چونکہ تم سے انہیں محبت نہیں ہے بلکہ دشمنی ہے اس لیے حسد کے نتیجہ میں ان کی
ارتداد کی تحریکیں جنم لیتی ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ ہم تمہیں زبردستی اپنے اندر واپس لے کر آئیں گے۔ تو
کتنا نمایاں فرق ہو گیا ہے ایک تبلیغ کا دوسری تبلیغ سے کیونکہ محرکات بدل گئے ہیں ۔ اب عجیب بات
ہے بعینہ اسی آیت کی تفسیر میں یوں معلوم ہوتا ہے جس طرح کوئی اس زمانے کے حالات کو سامنے رکھ
کر یہ بات بیان کر رہا ہے اور یقیناً خدا تعالیٰ کا کلام ہے جو زمانے کے حالات کو سا ۔ سامنے رکھ کر یہ بیان
فرما رہا تھا۔ جس طرح ان امور کا اطلاق اولین دور پر ہوا اسی طرح آخرین کے دور پر بھی ہو رہا ہے۔

خطبات طاہر جلد ۵
755
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۶ء
کھلم کھلا مطالبے یہ کئے جارہے ہیں کہ تم پھیلنا بند کر دو ہم تمہیں زبر دستی واپس لانا بند کر دیں گے۔ یعنی
تم اتنے ہی رہو چاہے جہنم میں جاؤ ، ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے۔ چاہے ہلاک ہو جاؤ ہمیں ذرا کوڑی کی تنے ہی رہو چاہے ہم میں جاؤ ہمیں کوئی پرواہ میں ہے۔ چاہے بلاک ہے جہنم میں جاؤ ہمیں کوئی پروا نہیں ہے۔ چا۔
بھی فکر نہیں ہوگی ۔ لیکن اگر پھیلو گے تو پھر ہم تمہیں سزا دیں گے، پھر تمہیں زبر دستی چھین کر اپنی طرف
واپس لے کر آئیں گے۔ تو ان کی تبلیغ کا محرک حسد ہے۔
فرمایا اس کا جواب کیا ہے:
فَاعْفُوا وَاصْفَحُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ إِنَّ اللَّهَ عَلَى
كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ
(البقره: ۱۱۰)
کہ اے مومنوں جن کو حسد کی بنا پر ان کی نشو و نما کو دیکھ کر جلتے ہوئے لوگ زبر دستی تلوار
کے زور پر ظلم و تعدی کے ذریعہ ہوا پس اپنے دین میں کھینچ کے لانے کی کوشش کر رہے ہیں ان کو
خدا تعالیٰ فرماتا ہے میرا پیغام یہ ہے فَاعْفُوا وَ اصْفَحُوا ان سے اعراض کرو اور درگزر سے کام
لو، ان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہ کرو یہاں تک کہ خدا تعالیٰ اپنا فیصلہ ظاہر فرمادے۔ اس سے
یہ پتا چلتا ہے کہ حقیقت میں غلبہ دینا خدا تعالیٰ ہی کا کام ہے۔ ایسے کمزور لوگ جن کو ہر کس و ناکس اٹھ
کر مٹا دینے کے دعوی کرنے شروع کر دیتا ہے، ایسے کمزور لوگوں کا آج یہ دعویٰ کہ ہم غالب آجائیں
گے محض ایک احمق کی خواب قرار دیا جا سکتا ہے اس سے زیادہ اس کو نہیں قرار دیا جا سکتا لیکن اگر اللہ ان
کے ساتھ ہو، اگر تائید سماوی ان کو حاصل ہو ، اگر خدا کی پشت پنا ہی انھیں نصیب ہو تو پھر بات بالکل
بدل جاتی ہے پھر ان کو خدا بیچ میں سے ہٹا دیتا ہے فرماتا ہے حَتَّى يَأْتِيَ اللهُ بِأَمْرِهِ تم ہٹ
جاؤ بیچ میں سے فَاعْفُوا وَاصْفَحُوا کا ایک یہ بھی معنی ہے کہ اچھا پھر تم راہ سے ہٹ جاؤ ، تم
اس سے درگزر کرو اور ایک طرف ہو جاؤ اور انتظار کرو کہ خدا اپنے فیصلے کو صادر فرمائے گا۔
إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ تم کسی چیز پر قادر نہیں ہو مگر خدا ہر چیز پر قادر ہے۔
وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَآتُوا الزَّكُوةَ وَمَا تُقَدِّمُوا لِأَنْفُسِكُمْ
مِنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِنْدَ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ

خطبات طاہر جلد ۵
756
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۶ء
ط
وَقَالُوا لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا مَنْ كَانَ هُودًا أَوْ نَصْرَى
تِلْكَ آمَانِيُّهُمْ قُلْ هَاتُوا بُرْهَانَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ
ص
بَلَى مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ
وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقره: ۱۱۱ ۱۱۳)
ان آیات کا مضمون یہ ہے کہ جہاں تک تمہارا تعلق ہے تم عبادتیں قائم کرو خدا تعالیٰ کے لئے نماز کو قائم
کرو اور خدا کی راہ میں خرچ کرتے رہو اور جو کچھ بھی تم اپنی طرف سے اموال کی قربانی کے طور پر خدا
کے حضور پیش کرو گے مِّنْ خَيْرٍ تَجِدُوهُ عِنْدَ اللهِ یقیناً اس کو اللہ کے حضور موجود پاؤ گے۔
مراد ہے اس کے اجر کو ، خدا اسکے اجر کو ضائع نہیں کرے گا اِنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرُ الله تعالى
تمہارے اعمال کو بہت دیکھ رہا ہے اور جہاں تک ان کا یہ دعوی ہے کہ جو ہمارے دین سے الگ
ہیں ہمارے خیال کے مطابق دوسرے ادیان سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں، ان کو خدا تعالیٰ جنت
میں داخل نہیں کرے گا۔ فرمایا تِلْكَ آمَانِيُّهُمْ یہ ان کی خواہشات ہیں ۔ یہ فیصلہ کہ کون جنت کے
قابل ہے کون جہنم کے قابل ہے۔ یہ تو اللہ کا فیصلہ ہے اور اس پر بندوں کی خواہشات اثر انداز نہیں ہو
سکتیں۔ جہاں تک خدا کے فیصلہ کرنے کا طریق ہے وہ ایک ہی ہے بَلَى مَنْ أَسْلَمَ
وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّهِ خبر دار جو شخص خدا کے لئے اپنے وجود کو سپرد
کردے خدا کے حضور وَهُوَ مُحْسِنٌ اور ہر کام میں تحسین کرنے والا ہو، اپنے پر عمل کو حسن بخشنے
والا ہو فَلَهُ أَجْرُهُ عِنْدَ رَبِّہ اس کا اجر یقیناً اس کے رب کے حضور ہے وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ
وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ نہ ان کے لئے کوئی خوف کی جگہ ہے نہ کوئی غم کا مقام ہے۔
پس جماعت احمدیہ کے حالات کو اس تفصیل سے قرآن کریم بیان فرماتا ہے کہ اس کے بعد
سچے اور جھوٹے کی پہچان میں ایک ادنیٰ سے تدبر کے نتیجہ میں بھی فرق واضح ہو جاتا ہے۔ یعنی اگر کسی
میں معمولی سی بھی عقل ہو اور قرآن کریم کی ان آیات کو غور سے اور تفصیل سے بڑھے تو اس کے لئے
کوئی گنجائش نہیں رہتی اشتباہ کی کہ میں نہیں جانتا کہ بچے کون ہیں اور جھوٹے کون ہیں کیونکہ اتنے
تفصیلی فرق ہیں کہ ساری کی ساری علامتیں بعض لوگوں میں پائی جائیں گی اور بعض لوگوں میں ان
علامتوں میں سے ایک بھی نہیں پائی جائے گی اس کے برعکس علامتیں پائی جائیں گی۔ دن اور رات کی

خطبات طاہر جلد ۵
757
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۶ء
طرح یہ آیات فرق نمایاں کر دیتی ہیں مگر دونوں جگہ بنیادی طور پر جس خوفناک مہلک بیماری سے متنبہ
کیا گیا ہے وہ حسد تھی ۔ حسد نبوت کے انکار پر منتج ہوتا ہے اور حسد کے نتیجہ میں نبوت کے مقاصد میں
دخل اندازی کی جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کے کاموں کو روکنے کی کوشش کی جاتی ہے اور حسد ہی کے نتیجہ
میں دہریت کی بہت ہی خوفناک عالمگیر مہلک تحریکات چلتی ہیں اور حسد ہی کے نتیجہ میں انسان کا
اقتصادی نظام بھی ختم ہو جاتا ہے اور اس کا معاشی نظام بھی تباہ ہو جاتا ہے، اس کی گھریلو زندگی بھی تباہ
ہو جاتی ہے ۔ تو ایک ایسی بیماری ہے جو بہت ہی وسیع الاثر ہے ورنہ قرآن کریم آخری بات جاتے
جاتے یہ نہ کہتا کہ حسد کے خلاف ہم تمہیں متنبہ کر رہے ہیں ۔ یہ اللہ سے دعا مانگو کہ وہ ہمیں حاسد سے
بچائے ۔ اہم باتیں انسان جس طرح دنیا میں جاتی دفعہ دہراتا ہے یاد دہانی کراتا ہے یا سفر پہ جانے
والا ہو باپ تو جاتے جاتے وہ ساری نصیحتیں دہرا نہیں سکتا ، مرکزی نکتے بیان کر دیتا ہے کہ دیکھو جو میں
نے تمہیں کہا تھا یہ بات خاص طور خیال رکھنا ۔ تو قرآن کریم ختم کے بالکل قریب پہنچ گیا ہے، آخری
چند سطریں رہ گئیں اور اس وقت آپ کو متنبہ کرتا ہے کہ ہاں یا درکھنا ، دعائیں کرنا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں
حاسد کے حسد سے بچائے۔ تو اگر یہ اتنی خوفناک چیز ہے اور اگر یہ ہمارے مقابل پر سب سے زیادہ ظلم
پھیلانے والی چیز حسد ہے، تو کیا ہمارے لئے ضروری نہیں کہ ہم اپنے اندر اس کو ہمیشہ تلاش کرتے
رہیں کہ کہیں مخفی طور پر یہ ہمارے اندر داخل نہیں ہو چکی ۔ کیونکہ جیسا کہ میں نبیبیان کیا تھا حسد مخفی رہتا
ہے۔ حسد کرنے والے کو پتہ نہیں لگتا ہے کہ میں کیوں کر رہا ہوں ۔ بڑی بڑی نصیحتیں کرنے والے آپ
دیکھیں گے جو خالصہ جل کر آگ بگولہ ہو کر نصیحتیں کر رہے ہوتے ہیں اور سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ وہ بڑا
نیکی کا کام کر رہے ہیں اور جو کوئی ان کو کہتا ہے کہ یہ تخریبی نصیحت ہے تو وہ اس سے لڑ پڑتے ہیں اور
کہتے ہیں تم کون ہوتے ہو ہمیں تخریبی کہنے والے تمہیں بات سننے کا حوصلہ ہی کوئی نہیں ۔ ہم تو نصیحت
کرتے ہیں اور تم اسے تخریبی تنقید کہہ رہے ہو حالانکہ اگر وہ دل میں ٹولتے تو ضرور پہچان جاتے کہ
نصیحت کرنے کا آغاز جذبہ حسد سے ہوا تھا کسی محبت کے نتیجہ میں نہیں ہوا تھا۔ بعض دفعہ جب ایسے
صلى
لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی جاتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے الـــــديـــــن
صلى الله
عروسه
یث نمبر:۸۲) تم کون ہوتے ہو آ نحضرت ﷺ کی نصیحت کے
النصيحة (بخارى كتاب الایمان حدیث نمبر : ۸۲)
رستے میں حائل ہونے والے ہمارا کام ہے ہم نصیحت کریں گے اور کوئی ہمیں اس نصیحت سے روک

خطبات طاہر جلد ۵
758
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۶ء
صلى الله
نہیں سکتا ہے۔ پس حسد آپ پیچھے ہٹ جاتا ہے اور نصیحت کے نام پر آگ اگلنے لگتا ہے لیکن واقعہ یہ
ہے کہ کلام الہی میں اور کلام محمد ﷺ میں رخنہ ڈالنے کی خدا اجازت ہی نہیں دیتا ایسا کامل کلام ہے کہ
جو اپنے اندر تمام دفاعی نظام رکھتا ہے ۔ انگریزی میں لفظ Admonishment اگر نصیحت کا
ترجمہ کیا جائے تو بالکل ایک کھوکھلا اور بے معنی ترجمہ ہے یہ کیونکہ لفظ نصیحت ایک ایسا حیرت انگیز لفظ
ہے کہ اسے اختیار کرنا ہی حضرت رسول اکرم ﷺ کی صداقت اور فصاحت و بلاغت پر دلالت کرتا
ہے۔ نصیحت کا بنیادی معنی کسی کو پر چار کرنا نہیں ہے بلکہ نصیحت کا بنیادی معنی اپنی محبت کو خالص کرنا ہے
اور اسی لئے لفظ نصیحہ مختلف شکلوں میں عربی میں پایا جاتا ہے۔ خالص شہد بھی ناصح شہد کہتے ہیں
اور خالص مکھن کو اور خالص گھی کو بھی ناصح گھی اور ناصح مکھن قرار دیں گے۔
قرآن کریم بھی غریب مومن جو کسی طرح قربانیوں میں حصہ نہیں لے سکتے نہ جسمانی نہ مالی
صلى الله
ان کے متعلق فرماتا ہے إِذَا نَصَحُوا لِلَّهِ وَرَسُوْلِه (التوبہ: (۹) ان پر کوئی حرف نہیں ہے
ان کو کوئی فکر کی ضرورت نہیں ہے اگر وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ نصیحت کا معاملہ کریں۔ اب نصح له کا
عام ترجمہ جو سمجھا جاتا ہے وہ یہ ہے کہ اس کو نصیحت کریں۔ اب کون ہوتا ہے اللہ اور اس کا رسول کو
نصیحت کرنے والا وہاں یہی معنی ہے کہ اگر وہ صرف اتنا کریں کہ خدا تعالیٰ سے اپنی محبت کو خالص
کر لیں اور محمد مصطفی علی سے اپنی محبت کو خالص کر لیں تو اور کچھ بھی نہ کر سکیں یہی ان کی بخشش کے
لئے کافی ہو جائیگا ان کو کسی فکر کی ضرورت نہیں ۔ نَصَحُوا لِلَّهِ وَرَسُولِهِ کا یہ مطلب ہے۔
پس نصیحت کا معنی ہے خالص محبت اور جب خالص ہو تو اس کے طبعی نتیجے کے طور پر غلط
بات سے روکنے کی تمنا پیدا ہوتی ہے۔ ہر وہ چیز جو نقصان پہنچانے والی اپنے محبوب کو دل چاہتا ہے کہ
اس کو ہٹا دیں ۔ پس عربی میں لفظ نصیحت کا مطلب ہی یہ ہے کہ وہ کلام جو کسی کو اس کی خیر خواہی کی
خاطر کہا جائے اور جو بنیادی طور پر شدید اور خالص محبت کے نتیجہ میں پیدا ہو۔ اب ہر انسان اپنے دل
میں ٹٹول کر دیکھ سکتا ہے کہ میں نے جو بات کی تھی وہ عربی کے لحاظ سے حضرت محمد مصطفی ﷺ کے قول
کے لحاظ سے نصیحت کہلانے کی مستحق بھی ہے کہ نہیں ۔ اگر وہ جذبہ محبت سے مجبور ہو کر کہی گئی ہے تو لازماً
وہ نصیحت ہے وہ دین ہے اس کا ۔ اس میں کوئی شک نہیں ، اس کا حق ہے اس دین کو زندہ رکھنے کا اس
کی حفاظت کرنے کا لیکن اگر اس کے پیچھے جذبہ حسد ہے کوئی دشمنی کوئی عداوت ، کوئی جلن تو اس کا نام

خطبات طاہر جلد ۵
759
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۶ء
نصیحت رکھنا یہ ایک بیوقوفی ہے، وہ بے شک اسے نصیحت کہتا چلا جاۓ الــديــن الـنـصيـحة میں وہ
نصیحت شمار نہیں ہو سکتی ۔
پس جماعت احمد احمد یہ نے چونکہ نصیحت کرنی ہے ، بیرونی بھی اور اندرونی بھی اس لئے
جماعت احمدیہ کو اس مضمون کو خوب سمجھنا چاہئے اگر جماعت احمدیہ کی نصیحت میں حسد شامل ہو گیا یہ
ہمیشہ چھپ کر شامل ہوا کرتا ہے۔ تو جماعت کا اندرونی نظام بھی تباہ ہو جائے گا اور بیرونی تبلیغی نظام
بھی تباہ ہو جائیگا ۔ اسی رستہ پر جماعت چل پڑے گی جن رستوں کے چلنے والوں سے دکھ اٹھا رہی ہے
جن رستے پر چلنے والوں کے غضب کا نشانہ بنی ہوئی ہے آج ۔ انہی رستوں پر خود چل پڑے گی اور پتہ
بھی نہیں چلے گا کہ ہم کیا کر بیٹھے ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔ اس لئے نہایت گہری نظر کی ضرورت ہے،
نہایت فکرمندی کے ساتھ ان باتوں کا جائزہ لینا چاہئے اور اپنے دلوں کو ٹولنا چاہئے ، اپنے گھروں کی
حفاظت کرنی چاہئے کہ کسی طریق سے بھی حسدان میں داخل نہ ہوا اور حسد عجیب عجیب طریقوں سے
انسان میں داخل ہوتا ہے ایسے ایسے بھیس بدل کے آتا ہے کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے۔
بسا اوقات ہم نے دیکھا ہے عام روز مرہ کی زندگی میں تو کسی خاندان کو خدا تعالیٰ نے دولت
عطا فرمادی ہے تو اس کی برائیوں کی طرف تو انگلیاں اٹھنے لگ جاتی ہیں اور ان کے اگر ساتھ نظام
جماعت ذرا سا بھی حسن سلوک کرے تو سب یہ کہنے لگ جائیں گے کہ دیکھا ! امیر لوگ تھے اس لئے
ایسا ہوا ۔ کوئی جماعت کا نمائندہ کسی امیر کے گھر ٹھہر جائے اور امیر لوگوں کو بھی اپنی محبت اور اخلاص
میں خواہش ہوتی ہے کہ ہم جماعت کے نمائندوں کو ٹھہرائیں ۔ جو خالصہ محبت رکھنے والے لوگ
ہیں وہ پسند کرتے ہیں اس بات کو وہ چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس آئیں لیکن تکلیف نہ اٹھائیں اور جو
ہم میں سے نسبتاً متمول ہیں جو ان کے آرام کا خیال رکھ سکتے ہیں ان کے پاس ٹھہریں اور بسا اوقات
مجھے بہت لمبے سفروں کا تجربہ ہے غرباء کی طرف سے یہ مطالبہ ہوتا ہے کہ ہمارا دل چاہتا ہے کہ آپ
ہمارے گھر بھی قدم رکھیں لیکن آپ کا آرام مقدم ہے اس لئے فلاں گھر میں آپ کے ٹھہرنے کا
انتظام کیا گیا ہے۔ امیر جماعت ہے وہ خود فیصلہ کر سکتا ہے کہ میرے گھر ٹھہر ولیکن کہتا ہے کہ نہیں مجھے
پتا ہے کہ آپ کو تکلیف پہنچے گی نسبتاً اس لئے میں چاہتا ہوں کہ فلاں جگہ ٹھہریں اور بعض لوگ جن کا
جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ، قربانیوں میں شامل نہیں ہوتے وہ ان دوروں کے بعد چٹھیاں لکھنا

خطبات طاہر جلد ۵
760
خطبه جمعه ۴ ۱ نومبر ۱۹۸۶ء
شروع کر دیتے ہیں کہ فلاں جماعت کا نمائندہ فلاں گھر ٹھہرا تھا آرام سے چند دن مر نے کھا کر چلا گیا
واپس اور وہ سمجھتا ہے کہ یہ لوگ مخلص ہیں اور ہم لوگ غریب ہیں اس لئے ہم مخلص نہیں ہیں۔ اکثر ان
الزامات میں کوئی بھی سچائی نہیں ہوتی ، جو جانے والے ہیں بہت سے میں جانتا ہوں جن کے متعلق
شکایت آتی ہے نہایت مخلص فدائی خود قربانی کرنے والے ان کا اگر بس چلے تو وہ غریب سے غریب
آدمی کے بھی پاس جاکے ٹھہریں۔ چونکہ وہ نظام جماعت کا احترام کرنے والے ہوتے ہیں، روایات
سلسلہ کو جانتے ہیں جہاں امیر جماعت نے کہہ دیا وہیں وہ ٹھہریں گے اور پھر دیکھنے والے حاسد کی
آنکھ کو یہ نہیں پتا ہوتا کہ وہ دل میں یہ تمنا لے کر جاتے ہیں کہ جس طرح بھی ہو سکے چاہے غریبانہ طور پر
ہی سہی ہم ان کی مہمان نوازی کا بدلہ ضرورا تاریں۔ چنانچہ قادیان کا بھی مجھے یاد ہے، ربوہ کا بھی تجربہ
ہے اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ ہمارے واقفین زندگی غریب لوگ جب باہر جا کر امیروں کے گھر ٹھہرتے
ہیں تو جب بھی وہ ربوہ میں قدم رکھتے ہیں تو یہ منتیں کرتے ہیں کہ ہمارے ہاں سے چائے کی ایک
پیالی پی لو۔ دل میں ایک احسان کا اور قدرشناسی کا جذبہ ہوتا ہے وہ چاہتے ہیں کہ اس طرح کچھ نہ کچھ
ان کا احسان کا بدلہ اتارا جائے ۔ وہ احسان لینے کے بھوکے نہیں ہوتے احسان سے زیر بار محسوس
کرتے ہیں اپنے آپ کو ۔ وہ شرمندہ ہو کر واپس آتے ہیں لیکن حاسدان کے خلاف بھی باتیں کرتا
رہتا ہے۔
خاندان کے متعلق بعض دفعہ اور طرف کے حسد ہوتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کے خاندان کا مجھے تجربہ ہے مختلف قسم کے لوگوں سے تعلقات کا اور ان کے اظہار خیال کا اور یہ
بات بھی ایسی ہے جو وقتا فوقتا دہرائی جانی چاہئے اور جماعت کا اصل آداب سے اور سچائی سے بار بار
مطلع رکھنا چاہئے ورنہ حسد یہاں بھی داخل ہو جاتا ہے اور کئی قسم کی خرابیاں پیدا کر دیتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان سے جماعت کی بھاری اکثریت محض اس
لئے محبت رکھتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ان کا تعلق ہے اور یہ طبعی محبت ایسی
گہری ہے کہ آنحضرت ﷺ کے خاندان کو بنے ہوئے جو بیٹی کی طرف سے تھا چودہ سو سال ہو گئے
ہیں لیکن آج تک امت مسلمہ سے اس خاندان کی محبت اور عزت دل سے نہیں نکلی ۔ ایک طبعی چیز ہے
لیکن اگر اس محبت کو بے روک ٹوک آگے بڑھنے دیا جائے تو اس کے نتیجہ میں بھی نقصان پہنچ جاتا ہے

خطبات طاہر جلد ۵
761
خطبه جمعه ۴ ارنومبر ۱۹۸۶ء
اور بعض دفعہ شدید نقصان پہنچتا ہے۔ اگر اس محبت سے جل کر نصیحت کے نام پر طعن کئے جائیں تو اس
سے بھی انسان کو بہت شدید نقصان پہنچتا ہے۔ اس لئے مومن کا کام ہے کہ بیدار مغزی سے اپنے
سارے جذبات کا تجزیہ کرتے ہوئے چلے اور اس زندگی میں محسوس کرے کہ میں یہاں بھی پل صراط
سے گزر رہا ہوں بہت بار یک فیصلے ہوتے ہیں جو روز مرہ زندگی میں مجھے کرنے پڑنے ہیں اگر ان میں
غلطی کرونگا تو اس کے نتیجہ میں آخرت میں بڑے نقصان کا موجب میری یہاں کی ٹھو کر بن سکتی ہے
اور وہی پل صراط کی لغزش ہے جو دراصل ایک تمثیل کی شکل میں بیان فرمائی گئی ہے۔
مختلف ادوار میں ہم نے دیکھا ہے بعض لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد
سے محبت کرتے ہیں لیکن جاہلانہ محبت نہیں کرتے ۔ اگر کوئی ان میں سے سچائی سے ہٹنے لگے ، اس کے
اعمال خراب ہو جائیں ، لین دین میں وہ گندا ہو جائے ، دین کی ذمہ داریوں میں پیچھے ہٹ جائے تو وہ
اس کے نتیجہ میں اس کے لئے تکلیف تو محسوس کرتے ہیں مگر اسے عزت میں نیک خاندان کے افراد
کے ساتھ ملاتے نہیں پھر لیکن ان کے دل میں ایسے ان محروموں کے لئے تکلیف ضرور ہوتی ہے جیسے
اپنے بچوں کے لئے تکلیف ہوتی ہے۔ اپنے بچوں میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ بعض سعادت مند ہیں
بڑی خدمت کرتے ہیں ماں باپ کی اور بعض ظالم بن جاتے ہیں ۔ کون ماں باپ ہے جو ہوش مند ہوا اور
دونوں سے بالکل ایک ہی طرح سلوک کرے جو خدمت کرنے والے ہیں جو سچے ہیں جو اخلاص رکھنے
والے ہیں ان سے وہ پیار کرتا ہے اور جو دوسرے ہیں ان سے وہ دشمنی نہیں کرتا مگر اپنی تکریم میں فرق
کر دیتا ہے۔ اس کے لئے دکھ محسوس کرتا ہے لیکن دکھ جو ہے وہ عداوت میں نہیں بدلا کرتا۔
پس قرآن کریم میں جو ایتائے ذی القربی کا حکم ہے اس میں ایک یہ مضمون ہے جو بیان ہوا
ہے کہ جب تم مومنوں سے سلوک کرو تو اپنے قریبیوں کے ساتھ جس طرح سلوک کرتے ہو اس پر نظر
رکھو وہ سلوک تمہاری راہنمائی کرے گا کہ کون سا درست سلوک ہے کونسا غلط سلوک ہے۔
قرآن کریم فرماتا ہے آنحضرت علی کو مخاطب کر کے کہ ان سے کہہ دے کہ میں تم سے
کوئی جزا نہیں چاہتا ہوں ! چاہتا ہوں إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبى اقرباء کی جو تم مودت رکھتے ہو وہ تمہارے لئے
رہنما اصول ہو جانا چاہئے تمہیں خدا نے یہ سب باتیں سکھا دی ہیں۔ اسی طرح کا مجھ سے اور میرے
قریبیوں سے سلوک کرو یہی کافی ہے تمہارے لئے اور میں تم سے سے کسی جزا کی تمنا نہیں رکھتا یہ تمہارے
صلى

خطبات طاہر جلد ۵
762
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۶ء
سمجھانے کے لئے تمہاری بہتری کے لئے بتا رہا ہوں کہ الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبي (الشوری (۲۳) کا
سلوک کرو۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ میں بھی ہم نے دیکھا بکثرت وہ چھوٹے
چھوٹے بچوں سے بھی پیار کرتے تھے لیکن ان کو وہ پیر نہیں بنایا کرتے تھے جو غلط کام کرتے ہیں تو ان کو
نصیحت کیا کرتے تھے۔ کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ وہ غلطی کریں اور ان کو سمجھایا نہ ہو انہوں نے اور تکلیف
محسوس کرتے تھے۔ لیکن طعن آمیزی نہیں کرتے تھے۔
اس سے پتہ چلا کہ ان کی نصیحت محبت کے نتیجہ میں تھی حسد کے نتیجہ میں نہیں تھی حضرت
مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے بھی بار ہا مختلف وقتوں میں خطبے میں اس مضمون پر مختلف رنگ میں روشنی
ڈالی ۔ بعض دفعہ جب دیکھا کہ بعض بچوں کی عادتیں بگڑ گئی ہیں لوگوں نے ان کو صاحبزادہ
صاحب، صاحبزادہ صاحب کہہ کہہ کے ان کو بالکل بے وقوف بنا دیا ہے ، وہ سمجھتے ہیں عزت ہمارا
ذاتی حق بن گئی ہے۔ اس کے نتیجہ میں وہ دین کی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے تو بڑے سخت خطبے بھی
دیئے اور بڑے جلالی خطبے دیئے یوں معلوم ہوتا تھا جیسے حکم دے رہے ہیں کہ ان کے بچیئے ادھیڑ کے
رکھ دو ان لوگوں کے لیکن دوسری دفعہ ایسے خطبے بھی دیئے جن سے پتہ لگتا تھا کہ احترام اور محبت
اور ادب یہ اپنی جگہ ایک مقام رکھتے ہیں ان چیزوں کو نہیں چھوڑ نا چاہئے ۔ایسے خطبوں کے بعد میں
چونکہ خود تجربہ سے گزرا ہوں میں آپ کو بتاتا ہوں کہ کس قسم کے رد عمل دیکھے گئے ۔ بعض لوگ ایسے
تھے جو ہمیشہ جلا کرتے تھے ان کو حسد ہوتا تھا کہ ان کی عزت کیوں کی جاتی ہے انہوں نے پھر نیک
اور بد کی بھی تمیز اڑا دی۔ تمیز اڑا دی۔ ہر ایک کے ساتھ انہوں نے ظلم کا سلوک شروع کر دیا، طعن کا سلوک شروع
کر دیا اور جب انہیں کوئی سمجھاتا تھا تو کہتے دیکھو حضرت صاحب نے خطبہ دیا ہے تم کون ہوتے ہو
؟ ان کے ساتھ یہی سلوک ہونا چاہئے ۔ چنانچہ حسد پھر یزیدیت کو جنم دے دیتا ہے اور کچھ لوگ
ایسے تھے انہوں نے فرق کیا ہے۔ جن کے متعلق جانتے تھے کہ وہ مخلص ہیں دین سے تعلق رکھنے
والے ہیں ان کو اپنی شوق نہیں ہے عزت کروانے کا ان کے ساتھ انہوں نے اسی طرح محبت کا تعلق
جاری رکھا اور جن کے متعلق نشاندہی کی گئی تھی اس سے بے تعلق ہو گئے لیکن نفرت کے نتیجہ میں نہیں ،
اس بے تعلقی میں بھی دکھ محسوس کرنے لگ گئے ۔

خطبات طاہر جلد ۵
763
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۶ء
چنانچہ میں نے بعض خط پڑھے ہیں اتنے درد ناک بعض ہمارے اپنے بھائیوں کے نام
بچپن کی باتیں ہیں لیکن ایسا گہرا مجھ پر اثر چھوڑ گئیں کہ آج تک وہ اثر مٹ نہیں سکتا کہ ہمیں تم سے
بہت محبت ہے لیکن تمہاری یہ جو باتیں ہیں یہ باتیں ہمارے دل میں ایک تکلیف کا تلاطم بر پا کر رہی
ہیں ہم چاہتے ہیں کہ تم سے پیار کریں اور محبت کریں مگر تم نہیں کرنے دیتے اور خلیفہ وقت کا ارشاد
روک بن گیا ہے ہماری راہ میں ۔ اس لئے نہ سمجھنا کہ ہم تم سے دور ہٹ گئے ہیں تم دور ہٹ رہے ہو تم
واپس آؤ اپنے رستوں پر جو مقام ہے اس کو حاصل کرو۔ ان خطوط نے بعض گھر کے افراد پر بہت ہی
گہرا اور نیک اثر ڈالا ، ان کی کیفیت ہی بالکل بدل گئی۔ چنانچہ بظاہر دونوں جگہ ادعا ایک ہی تھا کہ ہم
نصیحت کر رہے ہیں لیکن ایک نصیحت بغض کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے، ایک نصیحت محبت کے نتیجہ میں
پیدا ہوتی ہے، نصیحت وہی ہے جو دین کہلانے کی مستحق ہے جو آنحضرت ﷺ کے ارشاد کے مطابق
دین کہلانے کی مستحق ہے جو محبت کی پیداوار ہو ۔ دشمنی اور عناد کی پیداوار کبھی نصیحت نہیں کہلا سکتی اور ہر
کہنے والا اگر اپنے دل کو ٹولے تو اسے محسوس ہو سکتا ہے معلوم ہو سکتا ہے، کہ یہ نصیحت تھی یا بغض کا اظہار
تھا اور یہ بغض کا اظہار پھر کسی مقام کو بھی نہیں چھوڑتا۔ کبھی امارت کو حقوق دیئے جاتے ہیں یہ کہ کر کہ امیر
کا حق ہے اور صرف خلیفہ کا حق نہیں ، کبھی اسی آواز سے خلیفہ کے حق بھی چھینے جاتے ہیں گویا کہ ایسے
لوگ اپنے دل میں کس گھولتے رہتے ہیں جس کروٹ سے بھی انکے بغض کو تسکین ہو وہ اس کو دیتے چلے
جاتے ہیں اور اس کا نام رکھا ہوتا ہے صداقت اظہار صداقت ، سچائی کا بیان ، نصیحت ۔
صلى الله
عروسه
نصیحت ایک ایسا لفظ ہے جو سب سے زیادہ خطر ناک شکل اختیار کر سکتا ہے اگر آپ اس کو
پہچانتے نہ ہوں اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے آنحضرت علی نے لفظ نصیحت استعمال کر کے اس
کے حقیقی مضمون کی طرف توجہ دلا دی اور بڑی واضح پہچان ہے ہرگز دھوکہ کھانے کی کوئی گنجائش باقی
نہیں رہتی ۔ اگر آپ کی نصیحت جس کو ہم اردو میں نصیحت کہتے ہیں عربی نصیحت کے ساتھ ہم آہنگ
ہے یعنی محبت کے نتیجہ میں پیدا ہوئی ہے تو مبارک ہو آپ کو کہ آپ کو جنت کی طرف لے کر جائے گی
اور آپ دین میں ترقی کریں گے اور یہی نصیحت آپ کا دین بن جائے گی لیکن اگر اس کی پیدا ہونے
کی جگہ ، اس کا محرک بغض ہے خواہ وہ مالدار لوگوں سے ہو یا دیندار لوگوں سے ہو خواہ وہ امیر سے ہو خواہ
وہ خلیفہ سے ہو، خواہ وہ کسی خاندان سے ہو اگر بغض کے نتیجے میں کوئی نصیحت پیدا ہوئی ہے تو اس کو وہ

خطبات طاہر جلد ۵
764
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۶ء
فائدہ پہنچائے یا نہ پہنچائے نصیحت کرنے والے کے لئے جہنم کے سامان ضرور پیدا کرے گی اور یہی وہ
چیز ہے بالآخر جو دنیا کی عاقبت کو خراب کر دیتی ہے۔ ایسی ہی نصیحت کے نتیجہ میں پھر وہ تحریکات چلتی
ہیں جو دین کو مٹانے کے لئے اٹھتی ہیں اور اس کا نام وہ نصیحت رکھتے ہیں ۔ یہی وہ جھوٹی نصیحت ہے جو
ظلم اور تشد د بن کر آج آپ کی راہ میں کھڑی ہوئی ہے کہ ہم نے تمہیں حق نہیں پھیلانے دینا۔ تو آج
جس نصیحت کا ظالمانہ پھل کھانے لگے ہیں غیروں کے ہاتھ اسے آپ خودا ھا سے آپ خود اختیار کر لیں اور اپنی ہلاکت کا
موجب بن جائیں یہ کون سی عقل کی بات ہے اس لئے میں حسد سے متنبہ کرتا ہوں، خبر دار کرتا کرتا ہوں ۔
باریک راہیں تقویٰ کی نصیب ہی نہیں ہو سکتیں جب تک حسد کی باریک راہوں سے آپ متنبہ نہیں ہوں
گے۔ حسد کی باریک راہوں سے آگاہ ہوں تو تقویٰ کی باریک راہیں آپ کو ضرور نصیب ہوں گی ۔
صلى الله
اور اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو اس کا پھل آپ کو دنیا میں بھی ملے گا اور گندہ پھل ملے گا۔
میرا ایک جائزہ ہے عمومی اور اس جائزہ سے میں بڑا خوف کھاتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ وہ لوگ
جو نصیحت کرتے ہیں بغض کی بناء پر ان کی اولادیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ اگر وہ نصیحت دین تھی تو کیسے
ممکن ہے کہ ان کی اولادوں کا دین جاتا رہے اس نصیحت کے نتیجہ میں ۔ کیسی خدا کی پکڑ ہے جو ادھار
نہیں رکھتی ۔ بڑے بڑے ناصح آپ اس دنیا میں دیکھیں گے جنہوں نے ساری عمر بظاہر نصیحت میں
صرف کی ہے لیکن ان کی اولادیں بے دین ہو گئیں ، ظالم ہوگئیں، ہاتھ سے نکل گئیں کوئی ان کو روک
نہیں سکا۔ آنحضرت ا ضرو ریچے ہیں اور ہمیشہ سچے رہیں گے۔ آپ فرماتے ہیں الــديــن عروسه
النصيحة تولا ز ما نصیحت دین پر منتج ہونی چاہئے نہ کہ ظلم اور بے دینی پر۔ اس لئے ایسے لوگ جھوٹے
ہیں جو بظاہر ناصح بن کر زندگی بسر کرتے ہیں مگر ان کی اولادیں ان کے ہاتھوں سے نکلتی چلی جاتی ہیں
کیونکہ خدا کا قانون ہے کہ اولا د جانتی ہے کہ ماں باپ کے دل میں اصل کیا بات تھی ۔ کسی کی محبت کے
نتیجہ میں بات کر رہا تھا۔ یا کسی کے بغض کے نتیجہ میں بات کر رہا تھا بظاہر وہ جب دنیا سے باتیں کر رہا
تھا تو اس کا بغض نظر نہیں آتا لیکن گھر میں بچے دیکھ رہے ہوتے ہیں، بچوں سے وہ چھپانے کی کوشش
بھی زیادہ نہیں کرتا با ہر نصیحت کر کے آتا ہے بڑی ملمع سازی کے ساتھ اور بڑے پیارے شریفانہ
مہذب الفاظ میں لپیٹ کر اور گھر میں آکر کہتا ہے کہ دیکھو جی فلاں آدمی فلاں بنا پھرتا ہے یہ تو اس کا
حال ہے بیچ میں سے جب اس کا بغض گھر میں ظاہر ہونا شروع ہو جاتا ہے کچھ اس وجہ سے کچھ بچوں کو

خطبات طاہر جلد ۵
765
خطبه جمعه ۱۴ نومبر ۱۹۸۶ء
خدا تعالیٰ نے بڑی فراست عطا فرمائی ہوتی ہے، وہ اپنے ماں باپ کے دل کے حال سے خوب واقف
ہوتے ہیں ، ان کی اولادیں ضائع ہو جاتی ہیں۔
تو ہر پہلو سے آپ دیکھیں تو حسد کا کیڑا ایک نہایت ہی خطرناک کیڑا ہے جو چھپ کے
حملے کرتا ہے اور زندگی کی ہر دلچسپی پر حملہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے انسان کی زندگی کے ہر شعبے پر حملہ
کرنے کی استطاعت رکھتا ہے۔
اس لئے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے ہوئے اس برائی کی احمدیت میں سے بیخ کنی کریں اس کو
پنپنے نہ دیں۔ جہاں اس کے کیڑے کو سراٹھا تا دیکھیں وہاں اس کو دبانے کی کوشش کریں نصیحت کے
ذریعہ دشمنی کے ذریعہ نہیں ۔ یہ نفرت کا کیڑا محبت سے مارا جائے گا آپ کے دل سے جو سچا پیارا ٹھے گا
اس شخص کے لئے جس کے دل میں یہ کیڑا پنپ رہا ہے وہ اس کی شفا کا موجب بنے گا۔ اللہ تعالیٰ
ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے گا۔

آج 10 میں سے 10 باقی