پاکستان میں جماعت کے مخالفانہ حالات کلمہ کے لئے قربانی اور قتل مرتد کی حقیقت
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے پاکستان میں جماعت احمدیہ کے خلاف ریاستی و مذہبی سطح پر ہونے والی مخالفت اور احمدیوں کو کلمہ طیبہ سے جبراً دور کرنے کی ناکام سازشوں کا تفصیلی ذکر فرمایا۔ حضور نے اس پروپیگنڈے کی حقیقت طشت از بام کی جس کے تحت احمدیوں کو مرتد قرار دے کر قتل کا جواز گھڑنے کی کوشش کی جا رہی تھی، اور تاریخ اسلام کے ٹھوس شواہد سے ثابت کیا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دور کی جنگیں ارتداد یا عقیدے کی بنیاد پر نہیں بلکہ ریاست کے خلاف بغاوت اور زکوٰۃ روکنے والوں کے خلاف تھیں۔ آخر میں حضور نے جماعت کو ہر قسم کی قربانی کے لیے ثابت قدم رہنے کی تلقین کی اور اللہ تعالیٰ کے حتمی غلبے اور تائید و نصرت پر کامل یقین کا اظہار فرمایا۔
موضوعات: پاکستان میں مخالفت، کلمہ طیبہ سے تمسک، قتل مرتد کی حقیقت، منکرین زکوٰۃ کے خلاف مہمات، ثابت قدمی اور نصرت الٰہی
خطبات طاہر جلد ۵
815
خطبه جمعه ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء
پاکستان میں جماعت کے مخالفانہ حالات
کلمہ کے لئے قربانی اور قتل مرتد کی حقیقت
( خطبه جمعه فرموده ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی:
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِايَتِنَا سَوْفَ نُصْلِيْهِمْ نَارًا كُلَّمَا نَضِجَتْ
جُلُودُهُمْ بَدَّلْنَهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا لِيَذُوقُوا الْعَذَابَ إِنَّ
اللَّهَ كَانَ عَزِيزًا حَكِيمًا
اور پھر فرمایا :
( النساء ۵۷)
پاکستان میں گزشتہ چند سالوں سے پاکستان اور اسلام کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی ملی
بھگت سے جو سازش رفتہ رفتہ آگے بڑھ رہی ہے اس کے کچھ پہلو عملاً بے نقاب ہو چکے ہیں اور جہاں
تک اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کی طاقت ہے وہ ان پر عمل درآمد کرنے کی پوری کوشش کرتے چلے
جارہے ہیں۔ اب یہ تحریک اور یہ سازش اپنے منطقی نقطہ عروج کی طرف کچھ اور آگے بڑھ رہی ہے۔
اس سازش کے بہت سے پہلو ہیں جن کی تفصیل میں جانے کا یہاں وقت نہیں ۔ کچھ امور کے متعلق کا ۔
میں اس سے پہلے ذکر کر چکا ہوں اور کچھ امور ایسے ہیں جن کا خطبات میں ذکر بے محل ہوگا۔ بہر حال
جماعت احمد یہ کو جس حد تک بھی اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی ہے اور فرماتا چلا جائے گا ہم ہر قیمت پر
اپنی طاقت کے آخری قطرے تک ، آخری سانس تک اسلام کے دفاع کے لئے مستعد ر ہیں گے اور ہر
خطبات طاہر جلد ۵
816
خطبه جمعه ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء
قربانی کے لئے تیار رہیں گے اور ہم میں سے جو پاکستانی ہیں وہ اسلام کے بعد اپنے وطن کی خاطر بھی
ہر قربانی کے لئے تیار رہیں گے ۔ اور اس ضمن میں اللہ تعالیٰ نے جو کچھ بھی راہ عمل دکھائی اور سجھائی اس
کے ہر پہلو پر عمل کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے انشاء اللہ ۔
اس وقت جو میں نے یہ کہا ہے کہ آخری منطقی نقطہ عروج کی طرف آگے بڑھ رہی ہے تو اس
سے مراد خاص طور پر اس سازش کا وہ حصہ ہے جو جماعت احمدیہ سے متعلق ہے۔ جماعت احمدیہ کے
متعلق تمام دنیا کی اسلام دشمن طاقتیں بخوبی واقف ہیں اور اس بات کا برملا اظہار بھی کر چکی ہیں کہ
سب سے زیادہ وفادار، اسلام کا دفاع کرنے والی جماعت ، جماعت احمد یہ ہے ۔ اور سب سے زیادہ
وطن سے محبت رکھنے والی جماعت، جماعت احمد یہ ہے۔
یہاں حال ہی میں جو بعض مذہبی جنونیوں نے فساد کی کوشش کی اس ضمن میں جو ہم نے
جوابی کارروائیاں شروع کیں اور لوگوں کو عقل دینے اور سمجھانے کی کوشش کی تو معلوم ہوا کہ ایک عیسائی
چرچ نے جس کا سب سے زیادہ یہا کا سب سے زیادہ یہاں اثر ہے کھلم کھلا جماعت کے خلاف ان مولویوں کے حق میں
بیانات جاری کئے جو فساد پیدا کرنا چاہتے تھے اور ایسے سرکلر ان کی طرف سے جاری ہوئے جن میں
چرچ کو متنبہ کیا گیا کہ ہماری ساری دنیا میں سب سے بڑی دشمن جماعت احمد یہ ہے اور سب سے
زیادہ خطرہ ہمارے چرچ کو یا عیسائیت کو جماعت احمد یہ سے ہے۔
تو اس سازش کا مرکزی نقطہ یہ ہے اور ہمیشہ سے رہا ہے کہ پاکستان میں جس حد تک ممکن ہو
سکے جماعت احمد یہ کو نیست و نابود کیا جائے کیونکہ سب سے زیادہ دنیا میں مضبوط اور فعال جماعت
پاکستان میں پائی جاتی ہے۔ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے یعنی ان معنوں میں کہ یہاں مسلمانوں کی
بھاری اکثریت ہے اور اس پہلو سے پاکستان میں جماعت احمدیہ کو کام کرنے کے لئے ایک ایسا پلیٹ
فارم مہیا ہو چکا ہے کہ جس کے نتیجہ میں ساری دنیا جماعت احمدیہ کو اسلام کا نمائندہ سمجھنے کا حق رکھتی ہے
اور رجحان رکھتی ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اسلامی مملکتوں میں سے ایک عظیم ترین مملکت ہے۔
وہاں ایک گہری بنیاد رکھنے والی اور دن بدن بڑھنے والی جماعت جب اسلام کا پیغام لے کر دنیا میں
نکلتی ہے تو لازماً یہی اسلام کا نمائندہ ہوگی ۔ یہ تجزیہ کرنے کے بعد انہوں نے دوسرا عقلی تجزیہ یہ کیا کہ
اگر پاکستان ہی سے احمدیت کی بنیادیں اس طرح اکھیڑی جائیں کہ اول حکومت پاکستان یہ اعلان
خطبات طاہر جلد ۵
817
خطبه جمعه ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء
کرے کہ جماعت احمدیہ کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تو جماعت احمد احمد یہ کو جو فوقیت حاصل تھی اور جو یہ لوجود
ایک برتری حاصل ہوگئی تھی ساری دنیا پر ، وہ بالکل بر عکس شکل اختیار کر جائے گی اور اسلام دشمن طاقتیں
دنیا میں یہ پراپیگنڈا کر سکیں گی کہ پاکستان دنیا کی سب سب سے بڑی اسلامی مملکت یا یا سب سے طاقتور
اسلامی مملکت ہے اور اس مملکت میں جماعت احمدیہ کو غیر مسلم قرار دیا جا چکا ہے۔ اس لئے اس جماعت کا
اسلام کی نمائندگی کا کوئی حق ہی نہیں ہے۔ اس طرح آئے دن جو جماعت احمدیہ کے غیر اسلامی طاقتوں
پہ حملے ہیں ان میں غیر معمولی کمزوری واقع ہو جائے گی ۔ دوسرے ان کی بقا پر حملہ کیا جائے اور عملاً
جماعت احمد یہ کے قتل وغارت کی تعلیم دی جائے اور اسلام کے نام پر یہ تعلیم دی جائے اور بالآخر
بڑھاتے بڑھاتے نفرتوں کو ایسے مقام تک پہنچا دیا جائے کہ پاکستان میں ہر احمدی کی جان ، مال ، عزت
خطرے میں مبتلا ہو جائے ۔ اور جس طرح ایک طوفان میں کشتی ڈولتی ہے اسی طرح یہ جماعت اپنی بقا کی
جدو جہد میں مصروف ہو جائے اسے غیر مذاہب پر اسلام اسے غیر مذاہب پر اسلام کی نمائندگی میں حملے کرنے کی ہوش ہی نہ رہے
اور جب یہ حالات پیدا ہو جائیں اور اشتعال بڑھتے بڑھتے ایک خاص حد تک پہنچ جائے اس وقت
جماعت احمد یہ کے قتل عام کا ایک حکم جاری کیا جائے ۔ یہ وہ آخری منطقی نقطہ عروج ہے جس کا میں نے
اشارہ ذکر کیا تھا۔ اس حصے تک پہنچنے سے پہلے ضروری تھا کہ عوام کی نظر میں جماعت احمدیہ کو اسلام سے
کھلم کھلا کاٹنے کی جتنی کوششیں ہو سکتی ہے وہ کر لی جائیں تا کہ جب قتل عام کا حکم جاری ہو تو اس سے
پہلے سارے پاکستان کے عوام اور دنیا کے عوام کم سے کم اس بات کے قائل ہو چکے ہوں کہ یہ مرتد ہیں نہ
صرف یہ کہ غیر مسلم بلکہ مرتد ہیں اور دوسری بات یہ ثابت ہو چکی ہو کہ مرتد کی سزا قتل ہے۔
یہ وہ رخ ہے جو آغاز ہی سے ان دشمنوں نے سامنے رکھا پہلے حصہ پر عمل کیا لیکن نا کام
رہے۔ اس طرح ناکام رہے کہ ساری دنیا میں احمدیت کی اسلام کی خاطر جنگ پہلے سے کئی گناہ زیادہ
شدت اختیار کر چکی ہے ۔ کوئی نسبت ہی نہیں رہی ۔ جب سے انہوں نے شرارت شروع کی ہے اس
وقت سے لے کر اب تک اس تیزی کے ساتھ احمدیت اسلام کے لئے جہاد میں مصروف ہوگئی ہے اور
یہ جہاد اتنی وسعت اختیار کرتا چلا جا رہا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس جہاد کو ایسی حیرت انگیز
کامیابیاں نصیب ہو رہی ہیں کہ ہرگزرے ہوئے دن پر جب نگاہ ڈالتے ہیں تو نچلی سیڑھی کی طرح
نیچے دکھائی دیتا ہے اور ترقی کی لامتناہی منازل ہیں جو باہیں کھولے جماعت احمد یہ کو مزید تیزی کے
خطبات طاہر جلد ۵
818
خطبه جمعه ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء
ساتھ اپنی طرف بلا رہی ہیں۔ ایک منزل ترقی کی طے کرتے ہیں تو دوسری منزل سامنے کھڑی ہو جاتی
ہے دوسری طے کرتے ہیں تو تیسری کھڑی ہو جاتی ہے۔ ہمالہ کی قدم بقدم چوٹیاں تو پھر ختم ہو جاتی ہیں
لیکن اسلام کی ترقی کی طرف جو چوٹیاں ہمیں دعوتیں دے رہی ہیں اور دن بدن ہماری امنگیں بڑھا
رہی ہیں وہ چوٹیاں لامتناہی ہیں، کبھی نہ ختم ہونے والی ہیں ۔اس لئے اس کوشش میں دنیا پاکستان کے
اسلام دشمنوں سمیت ساری دنیا کے اسلام دشمن مل کر بھی کلیہ نا کام اور نا مراد ہو چکے ہیں اور برعکس نتیجہ
نکلا ہے۔ اس بات کی تشہیر کی کوشش کی گئی ہے۔ یہاں عیسائیوں نے یہ باتیں کی ہیں کہ جماعت احمد یہ
ہم سے کیا مقابلہ کرتی ہے وہ تو مسلمانوں کی جماعت ہی نہیں ۔ ناروے میں پادریوں کی طرف سے یہ
اعلان کیا گیا کہ آئندہ سے ہماری ان سے کوئی بحث ہی نہیں رہی اب یہ پہلے مسلمان ہونے کا سرٹیفیکیٹ
لائیں جب یہ مسلمان ہونا ثابت کریں گے تو پھر ان سے گفتگو کریں گے لیکن دنیا عقل و فہم کے ایک ایسے
مقام تک پہنچ چکی ہے کہ ان سارے لغو اعتراضات کو خود عیسائی دنیا نے جو عوام الناس ہیں نے رد کر دیا
ہے اور دن بدن ان کے اندر یہ احساس بڑھتا چلا جا رہا ہے کہ حقیقت میں اسلام کی حقیقی اور سچی نمائندہ
اور اسلام کی طرف سے بات کرنے کا حق رکھنے والی جماعت، جماعت احمد یہ ہی ہے۔
اس لئے یہ کوشش تو بہر حال بہت ہی ذلیل اور کمینی کوشش تھی اور بہت ہی بھیا نک کوشش
تھی، بہت ہی خطرناک مضمرات رکھنے والی کوشش تھی مگر اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کے احسان کے
ساتھ جماعت احمدیہ نے اس کے مدیہ نے اس کو بالکل نامراد کر دیا ہے۔ یہاں تک کہ ابھی حال ہی میں پاکستان کے
ایک ملاں جو احمدیت کی مخالفت میں سب سے زیادہ منہ پھٹ ہیں اور جن کو اللہ تعالیٰ نے پاکستان ہی
میں بہت ہی ہر طرف سے ذلیل و رسوا بھی کیا لیکن پھر بھی وہ باز نہیں آتے اور ابھی ان کی آنکھیں نہیں
کھلیں۔ حال میں ہی وہ باہر کے ملکوں کا دورہ کر کے گئے ہیں۔ زبان وہی گندی ہے جو پہلے استعمال
کیا کرتے تھے اور وہی اشتعال انگیزی جو وہ پہلے کیا کرتے تھے۔ لیکن کچھ نئے انکشاف بھی ان کو
کرنے پڑے انہوں نے جا کر یہ بتایا کہ آپ لوگ تصور بھی نہیں کر سکتے کہ پچھلے چند سالوں میں
جماعت احمد یہ کسی تیزی کے ساتھ ترقی کے ہر میدان میں آگے بڑھ چکی ہے۔ حیرت انگیز ہے ان کی
ترقی آنکھیں چندھیا دینے والی ۔ یہ اقرار خدا تعالیٰ نے ان سے کروا کے چھوڑا اور اس کی سب سے
زیادہ ذلت اور نامرادی اس اقرار میں ہے دراصل ۔ اس مولوی کی طرح باقی لوگوں نے بھی گالیاں
خطبات طاہر جلد ۵
819
خطبه جمعه ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء
دے دیں یا اسمبلی نے ان کو غیر مسلم کہہ دیا یا ان کے نکاح حرام کر دیئے ، تو یہ معمولی باتیں ہیں جماعت
احمد یہ کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ۔ بہت ہی گھٹیا اور کمینی باتیں ہیں لیکن ایک احمدیت کے دشمن مولوی کا
اپنی زبان سے یہ اقرار کر لینا کہ گزشتہ چند سالوں میں ہماری ساری کوششوں کے باوجود یہ جماعت
اس تیزی کے ساتھ ترقی میں آگے بڑھی ہے اور ہر میدان میں آگے بڑھی ہے۔ انہوں نے مختلف
میدانوں کا ذکر کیا تفصیل سے کہ حیرت ہوتی ہے کہ یہ جماعت کسی تیزی کے ساتھ آگے قدم بڑھاتی
چلی جارہی ہے ۔ یہ اقرار ہے جو اصل ذلت ہے اور اصل رسوائی ہے خدا کے نزدیک ۔ دشمن ساری
کوششوں کے باوجود خود اپنی ناکامی کا اقرار کرنے پر مجبور ہو گیا۔
جو دوسری کوشش ہے اس کے لئے سب سے پہلا قدم ان کا یہ تھا کہ جماعت احمد یہ کو ظلم اور
تعدی کے ساتھ اور جبراً کلمہ طیبه لا اله الا الله محمد رسول اللہ سے توڑنے کی کوشش کی جائے
اور اس ضمن میں علماء اور حکومت کے درمیان جو ملی بھگت ہوئی وہ یہ تھی کہ حکومت سارے قانونی ذرائع
اختیار کرے اور حکومت کی طرف سے جو بھی سختیاں کی جاسکتی ہیں وہ جماعت احمد یہ پر روا رکھی
جائیں ۔ سینکڑوں کو جیلوں میں پھینکا جائے۔ پولیس کو کہا جائے ان کو زدوکوب کرے اور ہر طرح کی
تنگیاں اور تکلیفیں پہنچائی جائیں اور مولوی اپنے چیلے چانٹے لے کر اس حالت میں کہ احمدی کے ہاتھ
بندھے ہوئے ہوں ان کو ماریں، کوٹیں اور انھیں ذلیل و رسوا کرنے کی کوشش کریں۔ یہ وہ دو دباؤ تھے اور
عوام کا دباؤ تو وہ پیدا نہیں کر سکے لیکن چند مولوی اپنے چند چیلے چانٹوں کے ساتھ احمدیوں پر ایسی
حالت میں کہ وہ کوئی دفاعی کار روائی نہیں کر سکتے تھے ہر قسم کے ظلم و تشد دروار کھتے رہے اور حکومت نے
بھی نہ صرف یہ کہ کھلم کھلا بار بار اس بات کا اعلان کیا کہ حکومت احمدیوں کے خلاف اس تحریک کی
مددگار اور معاون ہے بلکہ با قاعدہ رسمی طور پر گورنروں کو اور دوسرے عہدے داران کو بار بار حکومت کی
طرف سے سنجیدہ ہدایتیں بھی دی جاتی رہیں۔ پہلی قسم کے اعلانات کو بعض لوگ سنجیدگی سے نہیں لیتے
تھے ، وہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کی سیاسی کارروائیاں ہیں وہ لوگوں کو خوش کرنے کے لئے ، مولویوں کو خوش
کرنے کے لئے ایسی باتیں کر دیتی ہے حکومتیں اس طرح کرتی رہتی ہیں۔ اس لئے جو سول سروس ہے
یا پولیس وغیرہ کے عہدیداران ہیں وہ عموماً ایسی باتوں کو نظر انداز کر دیا کرتے ہیں لیکن جو حکم رسماً
با قاعدہ سیاہ وسفید میں جاری ہو اور گورنروں کی طرف سے نزول کرتا ہو چھوٹے عہدیداران تک پہنچے
خطبات طاہر جلد ۵
820
خطبه جمعه ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء
اس کی غیر معمولی اہمیت ہو جاتی ہے۔ چنانچہ ایک دفعہ نہیں بلکہ بار بار ا یسے احکامات جاری کئے گئے اور
بار بار بھول جانے والے گورنروں کو یاد دہانیاں کروائی گئیں کہ اور اس ظلم کو تیز کرو اور اس ظلم کو تیز کرو
ابھی یہ ظلم پوری شدت اختیار نہیں کر سکا ہے اور ذلیل کرو۔
لیکن جو کوششیں حکومت کر سکتی تھی اور کر رہی ہے اور جو ظلم و تعدی بعض مولویوں اور ان کے
چیلے چانٹوں کی طرف سے روا رکھی جاسکتی تھی وہ سب رکھی گئی۔ کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی لیکن کلیہ ناکام
و نامراد ہو گئے اس بات میں کہ جماعت احمدیہ کے دل سے تو در کنار سینوں سے ہی کلمہ طیبہ نوچ کے
پھینک سکیں۔ جیلوں میں ڈالا گیا۔ جب کلمہ کے بیج ان سے چھین لئے گئے تو جو بھی لکھنے کا ذریعہ ان
کے پاس میسر تھا انہوں نے اپنی قمیضوں پر کلمے لکھ لئے ۔ جب تمیض پھاڑ کر پھینک دی گئی تو اپنی چھاتی
پر کلمے لکھ لئے اور کھلم کھلا اعلان کیا تم چھید تے چلے جاؤ اور نوچتے چلے جاؤ گوشت مگر جو حصہ بھی ننگا ہو
گا ہم کلمہ طیبہ جس حد تک خدا ہمیں توفیق دے گا لکھتے چلے جائیں گے اور سارے پاکستان میں ایسی
دلیری کے ساتھ ایسی مجاہدانہ شان کے ساتھ جماعت احمد یہ کلمہ طیبہ، کلمہ شہادۃ سے لپٹی رہی اور چمٹی
رہی کہ دشمن بالآخر اس بات پر مجبور ہو گیا اور یہ ماننا پڑا کہ ہم اس تحریک میں نامراد ہو گئے ہیں۔
جماعت احمدیہ کو کلمہ طیبہ سے الگ نہیں کر سکے اور الگ نہیں کر سکے تو مرتد کی سزا قتل کا بہانہ کیسے بنائیں
گے۔ یہ اگلا سوال تھا ۔ اب انہوں نے دوسری لائن اختیار کی اپنے دفاع کی اور معلوم ہوتا ہے کہ یہی
ان کی شکست کا اعلان ہے۔
چنانچہ 20 نومبر کو گزشتہ ماہ پاکستان کی ٹیلیویژن پر ایک ملاں مجیب الرحمن نامی نے تقریر کی
اور اس تقریر کا لب لباب یہ تھا کہ ٹھیک ہے کلمہ کے انکار سے انسان مرتد ہوتا ہے لیکن اصل بات یہ نہیں
ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ کلمہ طبیہ کے کچھ اور بھی اثرات ہیں جن میں سے کسی ایک پہلو کو بھی نظر انداز
کر دیا جائے تو اس سے بھی مرتد ہو جاتا ہے۔ چنانچہ قرآن کریم میں آنحضرت ﷺ کی جو صفات
بیان ہوئی ہیں ان میں سے کسی ایک صفت کا انکار بھی کر دے تو کلمے کا بھی انکار ہے پس جو شخص بھی ختم
صلى الله
نبوت کا منکر ہو جائے وہ مرتد ہے اور جو اجرائے نبوت کا قائل ہو جائے وہ مرتد ہے۔ یہ دلیل انہوں
نے قائم کرنے کی کوشش کی۔ اب سوال یہ ہے کہ اس میں کتنی اور تنقیحات ہیں جن کے ساتھ ان کی
کہانی مکمل ہوئی تھی۔ پہلی بات یہ کہ جماعت احمد یہ مرتد ہے۔ یہ بات تو ثابت ہوگئی کہ جماعت
خطبات طاہر جلد ۵
821
خطبه جمعه ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء
احمد یه کلمه لا اله الا الله محمد رسول اللہ کی دل سے قائل ہے۔ اگر یہ بات ان کے نزدیک بھی
ثابت نہ ہوتی تو وہ اسی بات سے شروع کرتے اور اسی پر ختم کر دیتے کہ یہ کلمہ جماعت احمدیہ کا کلمہ ہی
نہیں ہے۔ حکومت کا پروردہ ملاں اور ریڈیو اور ٹیلیو ریڈیو اور ٹیلیویژن پر کھلم کھلا یہ اعلان کرنے پر مجبور ہوا ہے کہ
جماعت احمد یہ کو ہم کلمہ سے الگ نہیں کر سکے اور واقعہ یہ ہے کہ اس وقت پاکستان میں جماعت احمد یہ کا
نام ہی کلمہ والے پڑ گیا ہے۔
چنانچہ مجھے مختلف جیلوں سے بعض احمدیوں کے جو خط آتے ہیں وہ لکھتے ہیں کہ ہماری تو
پہچان ہی کلمے والے بن گئی ہے جب کسی افسر نے بلانا ہو یا کسی عدالت میں آواز پڑے تو کہتے ہیں کہ
کلمے والوں کو بلاؤ اور کلمے والے صرف ہم ہی ہیں۔ کوئی دوسرا سا منے آتا ہی نہیں کیونکہ کلمے والا بننے
سے مار پڑتی ہے۔ مصیبت میں انسان مبتلا ہو جاتا ہے ۔ جیلوں کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔ کلمے والے
تو تب بنیں جب کلمہ کے نتیجہ میں حلوہ ملے، کھیر ملے کھانے کی چیزیں اچھی ملیں ، ہار پہنائے جائیں
اچھے کپڑے ملیں پھر تو آدمی شوق سے کلمے والا بنے لیکن جہاں کلمہ کے نتیجہ میں مار پڑے، سزا ملے
آنکھوں میں مرچیں ڈالی جائیں، بال نوچے جائیں ، گلیوں میں گھسیٹا جائے ، ہر قسم کے انسانی حقوق
سے محروم کیا جائے وہاں کلمے والا بننے کے لئے دل گردہ چاہئے اور وہ صرف مومن کا دل گردہ ہے۔ یہ
جماعت احمد یہ کو ہی نصیب ہے ۔اس لئے جب یہ بات ملک میں عام ہوگئی کہ کلمے والے ہیں ہی
احمدی ۔ تو ٹیلیویژن پر آ کر کوئی ملاں یہ پوزیشن لے ہی نہیں سکتا تھا کہ احمدی کلمہ چونکہ نہیں پڑھتے اور
کلمہ سے تعلق نہیں رکھتے اس لئے یہ مرتد ہیں ۔ دوسری لائن پر آگے ہیں اس جہاد میں جو جماعت
احمد یہ اسلام کے لئے جہاد کر رہی ہے اس میں دشمن کے قدم پیچھے ہٹے ہیں۔ یہ بڑی کھلی کھلی بات ہے
اور وہ اب بہانہ تلاش کرنے کے لئے دوسری لائن پر آ گیا ہے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی دوسرے
قدم میں کہ جماعت احمد یہ نعوذباللہ من ذلک ختم نبوت کی قائل نہیں ۔ اب یہ جو منطق نکالی گئی
ہے وہ مرتد ہوتا ہے جو ختم نبوت کا قائل نہ ہو اور اسی کے اوپر اسلام میں جہاد فرض ہوا تھا اس کی تفصیل
تو انہوں نے جس طرح بیان کی اس کا ذکر تو آگے چل کر کروں گا لیکن یہ دوسری تنقیح بھی بالکل غلط
بے معنی اور لغو ہے۔
جماعت احمدیہ سے زیادہ ختم نبوت کا دنیا میں کوئی بھی قائل نہیں۔ ہر معنی میں ہر تفسیر
خطبات طاہر جلد ۵
822
خطبه جمعه ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء
میں جماعت احمد یہ ختم نبوت کی قائل ہے اور جس عرفان کے ساتھ اور جس گہری معرفت کے ساتھ
جماعت احمد یہ ختم نبوت کی قائل ہے دنیا کی ساری جماعتیں مل کر بھی اتنی قائل نہیں اور اس ضمن میں
مختلف خطبات میں بھی روشنی ڈال چکا ہوں ، جلسہ سالانہ کی تقریر میں بھی ، سوال و جواب کی محافل میں
بھی اس کے سارے پہلو جس حد تک بھی ممکن تھے ان کو خوب کھول کھول کر میں جماعت کے سامنے
بھی اور غیر احمدی سوال کرنے والوں کے سامنے بھی پیش کر چکا ہوں بار بار ۔اس لئے اس وقت اس
بحث کو تو یہاں کھولنے کی گنجائش نہیں ۔ دوسرے یہ بحث تو سارا دن گفتگو کے بعد بھی ختم نہیں ہو سکتی
ہے لیکن ایک بات قطعی ہے کہ ہر احمدی کامل یقین کے ساتھ ہر مخالف کو یہ چیلنج کر سکتا ہے کہ بحث کا
عنوان یہ نہ رکھو کہ ہم قائل ہیں یا نہیں، بحث کا عنوان یہ ہوگا کہ ”ہم تم سے زیادہ قائل ہیں اور یہ ثابت
کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انصاف اور تقویٰ سے کسی غیر جانبدار پینل کو مقرر کر لو اور جب یہ غیر
جانبدار پینل مقرر ہوتے ہیں تو دلائل سن کر فیصلہ ہمارے حق میں ہی دیتے ہیں۔
ابھی کراچی میں ایک ہمارے بڑے مخلص نوجوان جن کو تبلیغ کا جنون ہے اور جنون سے مراد
یہ ہے کہ ولولہ کے لحاظ سے جنون، ویسے بڑی حکمت کے ساتھ کرتے ہیں۔ انہوں نے بعض اپنے محکمہ
کے دوسرے مولوی نما لوگوں سے جب بحث اٹھائی اس معاملہ پر تو انہوں نے آخر مجبور کیا کہ پہلے
ثالث مقرر کرو اور وہ فیصلہ کرے پھر اس کے فیصلہ کو تسلیم کرو تو پھر ہم بحث کریں گے ۔ اب ایک بظاہر
یہ Tactical یعنی فن جہاد میں ایک غلط قدم اٹھانے والی بات تھی کہ ایک ایسے ثالث کو تسلیم کیا
انہوں نے جو احمدی ہی نہیں اور غیر مسلم بھی نہیں تھا۔ وہ مسلمان تھا جو احمدیوں کے مقابل پر آیت خاتم
النبیین کی وہ تشریح کرنے والے ہیں جو غیر احمدی علماء کرتے ہیں۔ اس کی بڑی جرات کہہ لیں یا
سادگی کہہ لیں کہ اس نے ان صاحب کو ثالث بنالیا اور مجھے دعا کے لئے خط لکھنے شروع کر دیئے ۔ میں
نے ان سے کہا کہ پہلے پوچھ تو لیا ہوتا۔ یہ اصولاً غلط بات ہے کہ ایک ایسے شخص کو ثالث بنالینا جو
دوسرے کا ہم عقیدہ ہے اور تمہارے مخالف ۔ لیکن بہر حال اگر تم نے کر لیا ہے تو اللہ تعالیٰ تمہاری مدد
فرمائے گا۔ وہ بھی دعا کرتا رہا کوشش کرتا رہا اور میں بھی دعا کرتا رہا۔ ابھی کل ہی اس کا خط ملا ہے کہ
ثالث نے نہ صرف ہمارے حق میں فیصلہ دیا بلکہ مجھے کہا ہے کہ میں بیعت کرنا چاہتا ہوں ۔ دلائل اس
قوت کے ساتھ جماعت احمدیہ کے ساتھ ہیں کہ جس میں تقویٰ کی رگ ہو گی وہ اگر ثالث بنے تو لازماً
خطبات طاہر جلد ۵
823
خطبه جمعه ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء
ہر دنیا کا ثالث جس میں تقویٰ کی کوئی بھی رگ ہو تو وہ جماعت احمدیہ کے حق میں فیصلہ دینے کے لئے
مجبور ہوتا ہے۔ اتنے مخالفانہ ماحول میں جہاں مرتد کی سزا قتل کی باتیں ہو رہی ہوں وہاں ایک معزز
مسلمان جو دوسرے فریق کا ہم خیال اور ہم عقیدہ ہو اور ایسے ماحول میں جہاں مخالفت کے طوفان برپا
ہوں ہر ایک کے بعد دوسرا اٹھتا ہو وہاں اس جرات سے اعلان کر دینا کہ احمدی سچے ہیں اور تم غلط کہہ
کر رہے ہو بڑی بات ہے۔
ا
ہم تو اس معاملہ میں بالکل بے خوف ہیں بلکہ خوف ہی نہیں کامل یقین کی بنیادوں پر قائم
ہیں غیر متزلزل بنیادوں پر قائم ہیں، تمام قرآن ہمارے ساتھ ہے، تمام سنت ہمارے ساتھ، ہے تمام
عقلی شواہد ہمارے ساتھ ہیں کہ آیت خاتم النبین پر جس معرفت کے ساتھ ، جس گہرائی کے ساتھ
جماعت احمد یہ ایمان رکھتی ہے ویسا دنیا کی کوئی اور جماعت ایمان نہیں رکھتی ۔ مگر بہر حال اس میں تو
ان کے منہ کی بات ہی کافی ہے۔ صرف لوگوں کو یہ کہہ دینا کہ جماعت احمد یہ ختم نبوت کی قائل نہیں یہ
اعلان ہی کافی تھا پھر اس سے آگے دلیل کی ضرورت نہیں سمجھی گئی۔ چونکہ حکومت کا ملاں یہ کہہ رہا ہے
کہ یہ قائل نہیں اس لئے دنیا اسے صحیح مان لے گی ۔ پہلے بھی پراپیگنڈا بہت ہو چکا ہے اور ہمیں جوابی
کارروائی کی اجازت ہی نہیں دی جاتی ۔
تیسرا پہلو یہ تھا کہ اب اگر ختم نبوت کی قائل نہیں ہے تو پھر ان کے خلاف جہاد کس طرح
فرض ہوتا ہے اور حکومت کو کیا کرنا چاہئے۔ اس کے لئے بھی انہوں نے یہ دلیل قائم کی کہ حضرت
صلى الله
عروسه
صلى الله
رسول اکرم ﷺ کے زمانے میں اگر چہ آنحضور ﷺ کی زندگی نے وفانہیں کی اس لئے آپ جھوٹے
دعویداران نبوت کے خلاف خود جہاد نہیں کر سکے ۔ بات یہاں سے شروع ہوئی ۔ پہلا قدم ہی وہ قدم
اٹھایا جس نے ان کی بات جھوٹی کر دی ۔ آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں مسیلمہ کذاب نے کئی سال
آپ کی زندگی میں دعوی کئے رکھا اور اسود عنسی نے آپ کی زندگی میں دعویٰ کیا اور آنحضرت
نے کوئی فوج کشی ان کے خلاف نہیں کی
-
صلى ال
علوس
مولوی صاحب فرمانے لگے ٹیلیویژن پر کہ رسول اکرم ﷺ آخری وقت میں یہ ہدایتیں
تو دے گئے کہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ اور دوسرے بزرگ صحابہ کو ان کا قتل و غارت کر ولیکن
آپ کی زندگی نے وفا نہیں کی اس لئے آپ خود نہیں کر سکے ۔ حالانکہ مورخین یہ لکھتے ہیں کہ
خطبات طاہر جلد ۵
صلى الله
824
خطبه جمعه ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء
آنحضرت ﷺ نے جو آخری لشکر تیار کروایا خود جس کا سردار اسامہ بن زید کو مقر رفرمایا۔ اگر کسی لشکر
کشی کا مقصد یہ تھا کہ خاتمیت نبوت کے منکرین یا نبوت کے جھوٹے دعویداران کے خلاف جہاد
کیا جائے اور ان کا قتل کیا جائے تو یہ ہدایت تو اسامہ بن زید کو ملنی چاہئے تھی ۔ یہ مولوی اتنے جھوٹے اوران جائے وہ توا
ہیں کہ جانتے ہیں کہ اشارہ یا کنایہ بھی اسامہ بن زید کو یہ ہدایت نہیں ملی بلکہ فوج کے کسی سپاہی کو نہیں ملی بن زید کو یہ بلکہ
اور وہ لشکر کشی اندرونی عرب کے لئے تھی نہیں ۔ وہ ایک ایسی مہم کے ساتھ تعلق رکھنے والی لشکر کشی تھی جس
کا آنحضرت ﷺ کے وصال کے بعد بجھوانا عالم اسلام کے لئے خطرناک ہو سکتا تھا مگر آخری وقت تک
صلى الله
ا
آنحضرت ﷺ نے اس لشکر کو اپنے اس مقصد سے نہیں ہٹایا جس کے لئے وہ قائم کیا گیا تھا۔ جس کا عروسه ۔
کوئی دور کا تعلق کسی جھوٹے مدعیان نبوت سے نہیں تھا یا ارتداد سے اس کا کوئی بھی دور کا تعلق نہیں تھا۔
حضرت ابو بکر صدیق کے زمانہ میں جو لشکر کشی کی گئی وہ آنحضرت ﷺ کے وصال کے بعد
صلى الله
علوم
رونما ہونے والے واقعات کے نتیجہ میں تھی اس لئے اتنا بڑا جھوٹ ، اتنا بڑا افترا آنحضرت ﷺ پر کہ
آنکھیں بند کرنے سے پہلے آپ نے حضرت ابو بکر صدیق کو جو ہدایتیں دی تھیں ان کے نتیجہ میں
حضرت ابو بکر صدیق نے وہ جہاد شروع کیا جو مرتدین کے خلاف تھا ، مرتدین نہیں منکرین ختم نبوت
کے خلاف جہاد۔ اجرائے نبوت کا عقیدہ رکھنے والوں کے خلاف جہاد تھا حضرت ابو بکر کا ان کے
نزدیک اور حیرت کی بات یہ ہے کہ اس بات کا نہ حضرت علیؓ کو پتہ چلا ، نہ حضرت عمر کو پتہ چلا اور نہ خود
حضرت ابو بکر صدیق کو پتہ چلا کہ میں کس لئے جہاد کر رہا ہوں کیونکہ تمام تاریخیں مسلمہ طور پر گواہ ہیں
اور اس بات میں ایک بھی اختلاف نہیں کہ جب بعض کبار صحابہ نے مختلف وجوہات سے حضرت ابو بکر
صدیق کو منکرین زکوۃ کے خلاف تلوار اٹھانے سے منع کیا منکرین ختم نبوت کا اشارہ کہیں ذکر نہیں ملتا
ہے۔ قائلین اجرائے نبوت کا کوئی خیال ، وہمہ بھی ساری گفتگو میں موجود نہیں تھا جب بعض کبار صحابہ
نے جن میں ایسے بھی تھے جو بعد میں خلفاء بنے انہوں نے حضرت ابو بکر صدیق کو مشورہ دیا کہ ایسانہ
کریں۔ اس کی وجوہات یہ تھیں کہ اسلام میں جبر نہیں ہے۔ یہ کہا حضرت عمرؓ اور حضرت علیؓ نے بھی کہ
اسلام میں چونکہ جبر نہیں ہے اگر وہ منکر ہو رہے ہیں تو آپ جبراً کیوں اسلام میں ان کو داخل کرتے
ہیں ۔ اس کا جواب حضرت ابو بکر صدیق نے یہ نہیں دیا کہ چونکہ وہ ختم نبوت کے منکر ہیں اور چونکہ
آنحضرت ﷺ نے مجھے وصیت فرمائی تھی کہ میرے بعد فورا یہ کام ہوگا تم یہ جہا د شروع کر دینا ہے اس
صلى الله
عروسه ۔
خطبه جمعه ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء
خطبات طاہر جلد ۵
825
لئے میں مجبور ہوں بلکہ حضرت ابو بکر صدیق کا جواب یہ تھا کہ یہ زکوۃ دے رہے تھے آنحضرت علی
صلى الله
عروسه
کے زمانہ میں یہ ریاست کا حق ہے اور آنحضرت ﷺ کی نصیحت یہ تھی کہ جو شخص کسی کا حق چھینے اس
سے جبرا حق چھینا جہاد ہے، واپس لینا جہاد ہے۔ اس لئے اسلامی ریاست میں جو لوگ زکوۃ دے
رہے تھے اگر وہ ایک کجھور کی گٹھلی کے برابر بھی اس کی لکیر کے برابر بھی زکوۃ روکیں گے تو میں ان
سے لڑائی کروں گا۔ کہاں ہے وہ اجرائے نبوت کا ذکر، کہاں ہے ختم نبوت کا ذکر ؟ ۔ اس کا کوئی دور
کا تعلق بھی اس جدو جہد کا جو عظیم جدو جہد تھی اجرائے نبوت کے تصور سے ہے ہی نہیں ۔ کہیں
اشارہ بھی اس کا ذکر نہیں ۔ وہ باغی جنہوں نے زکوۃ روکی ان میں مسیلمہ کذاب بھی تھا اور ایک
شاعرہ عورت سجاح بھی شامل تھی جس کے ساتھ اس سے پہلے مسیلمہ نے شادی کر لی تھی اور ایک دو
اور لوگ بھی تھے۔
اس موقع پر حضرت ابوبکر صدیق نے حضرت خالد بن ولید کو اس ساری مہم کا سردار بنایا
اور سردار بنا کر کچھ نصیحتیں فرمائیں ۔ فرمایا کہ تم نے جنگ کرتے چلے جانا اس وقت تک جب تک یہ
پانچ باتیں نافذ نہ ہو جائیں۔ ایک اور روایت میں ہے کہ اس وقت حضرت ابوبکر صدیق نے پانچ
بنیادی باتیں اسلام کی بیان فرمائیں فرمایا کہ کوئی شخص بھی لا اله الا الله محمد رسول الله کا
اقرار کرے، کوئی شخص پانچ وقت نماز کا قائل ہو، رمضان کے روزے رکھے، حج بیت اللہ کرے اور
زکوۃ کی ادائیگی کرے تو پھر جنگ ختم ہو جائے گی لیکن کہیں بھی نہ اجرائے نبوت کے انکار کے انکار کا
ذکر ۔ نہ جھوٹے مدعیان نبوت کا ذکر اشارہ بھی کسی ہدایت میں نہیں ملتا۔ یہ بحث الگ ہے کہ آپ نے
یہ پانچ باتیں کیوں بیان فرمائیں میں اس وقت یہ گفتگو نہیں کر رہا۔ میں یہ بتانا چاہتا ہوں یہ سراسر
افتراء ہے جو رسول حضرت پاک ہی پر باندھا گیا کہ آپ نے آخری یہ ہدایت فرمائی اور حضرت صلى الله
ابو بکر صدیق پر باندھا گیا کہ آپ نے یہ ساری لڑائی اجرائے نبوت کا عقیدہ رکھنے والوں کے خلاف
کی تھی۔ پھر تاریخ سے ثابت ہوتا ہے کہ سارے قبائل ان جھوٹے مدعیان نبوت کے قائل ہی نہیں
تھے۔ بھاری اکثریت قبائل کی وہ تھی جو صرف زکوۃ کے منکر ہوئے تھے۔
بعض دوسری روایات میں ان پانچ باتوں کا ذکر نہیں ملتا بلکہ جیسا کہ حضرت عمر کی روایت
ہے اور اس میں حضرت ابو بکر صدیق صاف فرماتے ہیں اور یہ وہی تاریخ جو دونوں حوالے دے رہی
خطبات طاہر جلد ۵
826
خطبه جمعه ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء
ہے۔ ایک ہے تاریخ الخلفاء حضرت امام جلال الدین سیوطی کی جس کے اردو ترجمہ کے ۹۰ ۹۱ صفحہ پر
یہ روایت جس میں لا اله الا الله محمد رسول الله اور دیگر چار اسلام کے ارکان کا ذکر ہے کہ جو
یہ کہے گا اس کے خلاف تمہیں کوئی جنگ کا حق نہیں ہے۔ وہیں تلوار چھوڑ دو ، تلوار گرا دو اور دوسری
روایت بھی تاریخ الخلفاء کی ہے اس میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی روایت بیان ہے جو گفتگو اور بحث
ان کی حضرت ابو بکر صدیق سے ہوئی اس میں حضرت ابو بکر نے سوائے زکوۃ کے کسی اور چیز کا ذکر نہیں
کیا اور بہت ہی ایک معقول استدلال پیش کیا کہ زکوۃ صرف ایک دینی مسئلہ نہیں ہے۔ زکوۃ ریاست
کا حق ہے اور یہ سارے وہ لوگ ہیں جو اسلامی ریاست کو تسلیم کر چکے تھے اور زکوۃ دے رہے تھے۔
اس لئے آپ کا اصرار یہ تھا کہ جس نے آنحضرت ﷺ کے زمانہ میں زکوۃ دی ہے اور وہ اسلامی
ریاست کی بالا دستی کو تسلیم کر چکا ہے۔ اب وہ اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا ہے۔ اس لئے اصل زور اسی
بات پر ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق کی ساری لڑائی منکرین زکوۃ سے تھی چنانچہ اسی لئے تاریخ پر تاریخ
اٹھا کر دیکھیں وہاں اس مہم کا نام ہی منکرین زکوۃ کے ساتھ حضرت ابو بکر صدیق کی لڑائی رکھا گیا ہے
اور ان مخالفین کا نام ہی منکرین زکوۃ رکھا گیا ہے اور وہ سارے کے سارے نہ آنحضرت ﷺ کے
علاوہ کسی کی نبوت کے قائل تھے اور جو قائل تھے ان میں سے کسی پر بھی یہ شرط نہیں لگائی گئی کہ جب تک
کوئی کسی جھوٹے نبی کا کا انکار نہیں کرے گا اس وقت تک تم نے اس سے لڑائی جاری رکھنی ہے کیونکہ
وہ مسئلہ ہی نہیں تھا۔ پھر جھوٹے دعویداران میں سے بعض اس وقت لڑائی کے دوران قتل نہیں ہوئے
اور وہ بعد میں مسلمان بھی ہوئے ۔ اگر ان کا قتل واجب ہو گیا تھا اور یہی ان مولویوں کے نزدیک فتوی
بھی ہے کہ ایک دفعہ ارتدار اختیار کر لو پھر تو بہ کر ہی نہیں سکتے ۔ تو یہ بھی کر لو گے تب بھی قتل کر دئے
جاؤ گے کیونکہ یہ فیصلہ کرنا خدا کا کام ہے کہ تو بہ سچے دل سے کی ہے یا نہیں ۔
کتنا بڑا
صلى الله
صلى الله
ابڑا جھوٹ ہے۔ آنحضرت ﷺ پر پہلے افترا باندھا گیا پھر حضرت ابو بکر صدیق پر افترا
باندھا گیا۔ ساری تاریخ اسلام کو جھٹلایا گیا اور مسخ کیا گیا صرف یہ ثابت کرنے کی خاطر کہ احمدی مرتد
ہیں اور رجو الزام لگایا گیا ہے وہ ویسے احمدیوں پر صادق ہی نہیں آ تا یعنی اگر یہ سارا جہاد تھا ہی اس لئے
کہ ختم نبوت کے کچھ لوگ منکر تھے تو احمدی تو ختم نبوت کے منکر نہیں۔ وہ جو جھوٹے دعویداران نبوت
تھے وہ تو آنحضرت کے شریک بنے ہوئے تھے۔ آپ کی شریعت کو مسخ کرنے کے لئے آئے تھے۔
خطبات طاہر جلد ۵
827
خطبه جمعه ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء
صلى الله
ان میں سے ایک بھی ایسا نہیں تھا جس نے کامل طور پر حضرت محمد من حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی غلامی کا دعویٰ کیا ہو۔ علیم
الله
علوم
یہ لوگ تو وہ ہیں جن کو تو پتہ ہی نہیں کہ عشق محمد عشق محمد مصطفی لال ہوتا کہ
ہوتا کیا ہے ۔ ان کے آباؤ اجداد پشت
در پشت شمار کر لیں اور ان کی نسلاً بعد نسل پشتیں بھی شمار کر لیں تو سارے مل کر حضرت اقدس محمد
مصطفیٰ ﷺ کے عشق میں وہ گیت نہیں گا سکتے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام گا چکے ہیں ۔
سارے مل کر آج بھی زور لگالیں وہ پیار وہ عشق وہ سچائی وہ گہرائی پیدا تو کر کے دکھلائیں اپنے کلام
میں جو خالصہ سچے عاشق کو نصیب ہوا کرتی ہے۔
اس لئے الزام نہ صرف جھوٹا بلکہ اتنا کر یہ افتراء ہے کہ اس کا کوئی دور کا تعلق بھی نہیں ہے
جماعت احمد یہ کے ساتھ ۔ لیکن صاف پتا چلا کہ جب یہ حکومت کا ملاں اوپر آ کر کھلم کھلا ٹیلیویژن میں
یہ اعلان کر رہا ہے تو کچھ ایسے ارادے ہیں شرارت اور خباثت کے کہ اس تحریک کے دوسرے پہلو کو بھی
جلد از جلد اپنے منطقی نقطہ عروج تک پہنچایا جائے۔
اللہ بہتر جانتا ہے کہ ان دشمنوں کے اپنے ذلیل اور اسلام دشمن ارادوں کو نافذ کرنے میں
کس قدر کامیابی ہوگی ۔ ارادوں میں تو کبھی کامیابی نہیں ہوسکتی ۔ یہ تو لکھے ہوئے نامراد اور ذلیل
۔
ارادے ہیں جن کو خدا کی تقدیر لازم رد کر دے گی اس لئے اس کی تو بحث ہی کوئی نہیں ہے۔ ارادوں
میں تو نا کام ہوں گے لیکن ان ارادوں کے نتیجہ میں جو سازشیں بنا رہے ہیں ان سازشوں پر عمل کرنے
میں کس حد تک ان کو کامیابی حاصل ہوتی ہے یہ آئندہ کے حالات بتائیں گے۔ لیکن ایک بات کے
متعلق میں ابھی بتا دیتا ہوں کہ اس بات میں وہ ناکام ہو چکے ہیں ۔ اگر ان کا یہ خیال ہے کہ احمدی
خوف کے نتیجہ میں ، ملاں کے ڈر سے اپنے خالصہ اللہ دین کو تبدیل کر دیں گے یعنی خدا کے مقابل پر
ملاں کا خوف ان کے دل پر زیادہ غالب آجائے گا ۔ تو یہ میں آپ کو بتا دیتا ہوں کہ یہ لازما ابھی سے
رد شدہ اور نامراد لوگ ہیں۔ ناممکن ہے کہ اس ارادے میں ان کو کسی قسم کی بھی کامیابی نصیب ہو۔ جو
چاہیں فیصلے کریں، جو چاہیں بدار ادے رکھیں جس طرح چاہیں ان پر عمل درآمد کرائیں جماعت احمد یہ
ملاں کے خوف کے سامنے سر جھکا کر اپنی گردن بچانے کے لئے تیار نہیں ہے۔ کسی قیمت پر تیار نہیں ۔
اگر حد سے زیادہ سوچا جائے ، بھیا نک سے بھیانک تصویر سوچی جائے تو یہ بن سکتی ہے کہ پاکستان
میں 30 سے 40 لاکھ احمدیوں کا اپنے دین پر قائم رہنے کے نتیجہ میں، خدا تعالیٰ پر ایمان لانے کے
خطبات طاہر جلد ۵
828
خطبه جمعه ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء
نتیجہ میں قتل عام ہو۔ اگر خدا نخواستہ ایسا ہو تو اس کے نتیجہ میں جماعت احمد یہ مٹ جائے گی؟ اس
معاملہ میں بھی کلیہ نامراد ہوں گے۔ پہلی بات میں بھی اگر کہا ہے اس کی طرف دوبارہ واپس آؤں گا۔
لیکن بفرض محال یہ کلیہ سو فیصدی بھی اس میں کامیاب ہو جائیں تو ہرگز کسی قیمت پر بھی یہ اپنے مقصد
میں کامیاب نہیں ہو سکتے کہ جماعت احمد یہ اس کے نتیجے میں مٹ جائے گی۔ ہر احمدی شہید کا جو ایک
ایک قطرہ زمین پر گرے گا اس کے نتیجہ میں قومیں اسلام احمدیت میں داخل ہوں گی اور اس کثرت
سے خدا تعالیٰ اس کا اجر عظیم عطا فرمائے گا۔ جیسا کہ قرآن کریم کا دعوی ہے کہ اس کا یہ ملاں تصور بھی
نہیں کر سکتا ہے۔ پاکستان کو اگر عام رفتار کے مطابق ہزار سال کے بعد احمدی بننا ہو خدانخواستہ اگر یہی
رفتار رہے اور یہ اپنے اس بد ارادے میں کامیاب ہو جائیں تو ہزار سال کے بجائے ہو سکتا ہے کہ
پاکستان کے احمدی ہونے میں ایک سال بھی نہ لگے کیونکہ اگر یہ خوفناک ارادہ اگر واقعہ عمل کا جامہ
پہن لے تو یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ خدا کی تقدیر اس کے نتیجہ میں کتنی حیرت انگیز ردعمل دکھاتی
ہے۔ ساری انسانی تاریخ اس بات پر گواہ ہے کہ ایسے واقعات رائیگاں نہیں جایا کرتے ۔ چند
معصوموں کے قتلوں کا خون بھی قوموں کو ہضم نہیں ہوا کرتا۔ کجا یہ کہ خالصہ خدا کے نام پر قائم ہونے
والی اعت کے ہر بڑے چھوٹے مرد اور عورت اور بچے کو صرف اس لئے شہید کر دیا جائے کہ وہ دین
میں استقامت دکھا رہے ہیں ۔ یہ تو ایسا واقعہ ہی نہیں ہے جو رونما ہو اور دنیا میں سب سے بڑا انقلاب
بر پانہ کر دے۔
شہادتوں کے نتیجہ میں دو قسم کے رد عمل خدا تعالیٰ کی ظا ہر ہوا کرتے ہیں ایک ظالموں کو سزا دینے
اور پکڑنے کا رد عمل اور ایک جس مقصد کے لئے بدارادہ رکھنے والے از راہ ظلم معصوموں کو شہید کرتے
ہیں ۔ اس مقصد کو کلی دنیا کو نا کام کر کے دکھا دینا ہے۔ یہ دوسرا رد عمل ہوا کرتا ہے الہی تقدیر کا۔
چنانچہ قرآن کریم میں یہ دونوں وعدے موجود ہیں ۔ سزا کا ایک طرف اور انعام کا دوسری
طرف۔ ایک وعدہ یہ ہے کہ تم یہ ظلم کرو گے جس حد تک بھی کرو گے اللہ تعالیٰ تمہیں پکڑے گا اور تمہیں
نہیں چھوڑے گا اور سزا پر سزا دیتا چلا جائے گا ۔ تکرار کرے گا اپنی سزا میں اور دوسری طرف یہ انعام کا
وعدہ کہ تم میں سے ایک شہید ہوگا تو خدا قو میں لا کے داخل کرے گا اور وہ پہلے سے زیادہ قوی ہوں گی
قو میں ایمان میں ۔ حالانکہ اگر مرتد کی سزا قتل کے نتیجہ میں قتل عام کیا گیا ہو تو جو احمدی ہوگا اس کو نسبتاً
خطبات طاہر جلد ۵
829
خطبه جمعه ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء
ڈرپوک احمدی ہونا چاہئے کیونکہ وہ دیکھے گا کہ یہ تو بڑا جرم ہے کہ اس کی ایسی خطرناک سزا ملتی ہے یہ
لانے
کلام الہی کی شان ہے کہ وعدہ یہ کر رہا ہے کہ جو اس ظلم کے بعد مسلمان ہوں گے، جو اللہ پر ایمان لا۔
والے ہوں گے ارتداد کے نتیجے میں یہاں قتل کا ذکر نہیں بلکہ ارتداد کا ذکر ہے جبرا تم کسی کو مرتد کر لو اس
کے نتیجہ میں جو مسلمان ہوں گے وہ قوم در قوم ہوں گے اور پہلوؤں سے بڑھ کر زیادہ بہادر اور خدا کی
راہ میں قربانیاں دینے والے ہوں گے۔
جہاں تک قوم کے مٹنے کا تعلق ہے قرآن کریم مقتولوں کو شہید کہہ رہا ہے ، زندہ کہہ رہا ہے
فرماتا ہے تم جن کو مار رہے ہو وہ زندہ ہو گئے ہیں اور تمہیں عقل نہیں ہے۔ اس زندہ کے لفظ میں بھی
کامیابی اور کامرانی کی پیشگوئی ہے۔ پس جماعت احمد یہ جو خالصہ اللہ پر ایمان لانے والی ہے جس کا
دین خالص ہے جو خدا کی خاطر ہر قربانی پر تیار ہے اس کو تم نا کام نہیں کر سکتے جو چاہو کر لو۔ تمہاری عقل
کی حد تمہارے دین کا منتہا تو صرف اتنا ہی ہے نا کہ بکرے سجا کر قربانی کے لئے پیش کر دو۔ اگر تم نے
یہی فیصلہ کیا ہے کہ احمدیوں کی قربانی کرنی ہے۔ تو مائیں اپنے بچے سجا کر اس قربانی کے لئے خدا کے
حضور پیش کریں گی ، بیویاں اپنے خاوند سجا کر پیش کریں گی۔ بہنیں اپنے لعل اپنے ویر سجا کر پیش کریں
گی۔ تمہاری قربانیوں کی کیا حیثیت ہے خدا کے نزدیک؟ یہ قربانی ہے جو خدا کو مقبول ہوا کرتی ہے لیکن
اس کے علاوہ میں تمہیں یہ بھی بتا دیتا ہوں کہ تم نامراد اور رسوا ہو گے جس طرح پہلے تم اپنی ہر کوشش کے
پھل سے محروم کئے گئے ہو یہ ذلت اور رسوائی بھی تمہارے مقدر میں لکھی گئی ہے کہ اس کوشش کے پھل
سے بھی محروم کئے جاؤ ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے قرآن شریف کے شروع میں یہ وعدہ دیا ہے
فَلَمَّا أَضَاءَتْ مَا حَوْلَهُ ذَهَبَ اللهُ بِنُوْرِهِمْ وَتَرَكَهُمْ فِي ظُلُمَةٍ لَّا يُبْصِرُونَ )
(البقرہ: ۱۸) آگ بھڑکاتے ہیں دشمنیوں کی اور خباشتوں کی اور سمجھتے ہیں کہ شعلے بھڑک اٹھے ہیں اور اب ہم
اپنے مقصد میں کامیاب ہو جائیں گے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے جب وہ سمجھیں گے کہ اب کامیابی ہمارا منہ
چومنے لگی اور ہم کامیابی کو پاگئے ہیں۔ اس وقت اللہ تعالیٰ ان کا نور لے جائے گا اور ان کے مقاصد میں
نا مراد کر دے گا۔ وہ اندھیروں میں بھٹکتا ہوا اپنے آپ کو پائیں گے اور کوئی سمجھ ہی نہیں آئے گئی کہ ہم سے
خطبات طاہر جلد ۵
830
خطبه جمعه ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء
ہوا کیا ہے۔
پس اللہ تعالیٰ کی تقدیر کا جہاں تک تعلق ہے اس کا تو یہ فیصلہ لکھا ہوا موجود ہے اس فیصلے کو تو
آپ تبدیل نہیں کر سکتے ہیں جو چاہیں کر لیں۔ جہاں تک جماعت احمد یہ کے عمومی رد عمل کا تعلق ہے یہ
میں آپ کو اصولاً بتا دیتا ہوں جیسا کہ میں نے بتایا کہ اللہ اپنے وفادار بندوں کے ساتھ بے وفائی نہیں
کیا کرتا اور اللہ کے وفادار بندے بھی اپنے وفادار بندوں سے بے وفائی نہیں کیا کرتے۔ تم جو چاہو
کرو جس ملک میں تمہارا زور چلتا ہے۔ خدا کی قسم ساری عالمگیر جماعت اپنے پیاروں سے وفا کر کے
دکھائے گی اور جو کچھ قرآن کی تعلیم نے انہیں سکھایا ہے اسی طرح وہ اپنا انتقام لے گی۔ ایک ایک قطرہ
کا انتقام لے گی لیکن اس اصول کے مطابق لے گی جو اصول قرآن کریم نے اس پر واضح کیا ہے اور جو
خدا نے اسے سمجھایا ہے۔ مجھے کوئی ضرورت نہیں کہ میں اس کی تفصیل تمہیں بتاؤں لیکن یہ میں جانتا
ہوں اور خدا نے قرآن کا فہم جتنا مجھے عطا کیا ہے ہمارے سامنے کھلا اور روشن لائحہ عمل موجود ہے اور ایسا
عظیم الشان لائحہ عمل ہے کہ اس سے ٹکرا کر تم پاش پاش اور ریزہ ریزہ ہو جاؤ گے لیکن کبھی تمہیں کامیابی
نصیب نہیں ہوگی ۔ اس لئے جہاں بھی احمدی مظلوم ہے ساری دنیا کے احمدی اس کے ساتھ ہیں ، خدا
کی تقدیر اس کے ساتھ ہے اس کو کیا خوف ہے اور تاریخ عالم اس کے ساتھ ہے۔ کسی قیمت پر بھی
احمدیت کو نیست و نابود کرنے میں یہ ذلیل و رسوا دشمن کا میاب نہیں ہو سکتا۔
ان کو جلدی اور افراتفری صرف اس بات کی پڑی ہوئی ہے کہ باوجود اس کے کہ موجودہ
سربراہ جس نے حکومت کو از راہ غصب قبضے میں لیا ہوا ہے یہ سمجھتے ہیں کہ اس کے دن کہیں تھوڑے نہ رہ
گئے ہوں حالانکہ اس کے آقاؤں نے وعدہ کیا ہے کہ 1990ء تک تمہیں ضرور رکھیں گے۔ اس کے
خداؤں نے یقین دلایا ہے اس کو کہ ابھی تمہارے چند سال باقی ہیں لیکن اس بد نصیب کو اپنے خداؤں
پر یقین ہو یا نہ ہو ان مولویوں کو اس کے خداؤں پر بھی یقین نہیں ، اس پر بھی یقین نہیں ۔ اس لئے یہ
چاہتے ہیں کہ جس حد تک بھی ممکن ہو اس ظالم شخص کے دور کے اندر اور ہم جو کچھ کر سکتے ہیں ہم کر
گزریں۔ اس لئے ان کو جلدی ہے۔ ان کو جلدی اس لئے ہے کہ دنیا کے خداؤں کا زمانہ محدود ہوا کرتا
ہے۔ ان کی طاقت کا عرصہ، ان کی طاقت کا دائرہ بھی محدود ہوا کرتا ہے لیکن احمدیوں کو کوئی جلدی نہیں ۔
خطبات طاہر جلد ۵
831
خطبه جمعه ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء
دنیا میں تمہارے خدا کی طاقت کا دائرہ لازماً محدود ہے اس لئے تم بے شک جلدی کرو اور اس محدود
دائرے میں جو کچھ کر سکتے ہو کر گزرو۔ تمہارے خدا کی کرسی کے دو پاؤں ایک ملک ہیں اور دو پاؤں
بعض اسلام دشمن طاقتوں کے بیرونی ملکوں میں ہیں۔ لیکن ہمارے خدا کی کرسی تو زمین و آسمان پر محیط
ہے وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ اس کی کرسی کے پائے ساری کائنات پر
وسیع ہیں۔ تمہیں جلدی اس لئے ہے کہ اس کا وقت تھوڑا ہوگا کیونکہ دنیاوی خداؤں کی کرسیاں زیادہ
دیران کے قبضہ میں نہیں رہا کرتیں۔ لیکن ہمیں کوئی جلدی نہیں کیونکہ ہمارے خدا کی کرسی ہمیشہ ہمیش
کے لئے اس کے قبضہ میں ہے اور کوئی دنیا کی طاقت اس کرسی سے اس کو ہٹا نہیں سکتی ہے۔ جیسا کہ
فرمایا وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ (البقرہ:۲۵۷) وہ نہ صرف یہ کہ اپنی کرسی
کی حفاظت کرنا جانتا ہے بلکہ وہ حفاظت اس کو کبھی بھی نہیں تھکاتی ۔ ایک لمحہ کے لئے بھی وہ اس
حفاظت کے تقاضوں سے غافل نہیں رہتا ۔ پس کہاں تمہارا خدا جس کا دائرہ اثر محدود اور جس کا زمانہ
بھی محدود آج نہیں تو کل اس کی کرسی نے بہر حال جانا ہی جانا ہے۔ اس لئے جو افراتفری کے نمونے
دکھاتے ہو، جو جلدی کرتے ہو کرتے چلے جاؤ ۔ جماعت احمدیہ نے بہر حال جیتنا ہے آخر کار
لازم جیتنا ہے کیونکہ ہمارا خدا جیتنے والا خدا ہے ہمیں کوئی جلدی نہیں کیونکہ اس کی کرسی ساری دنیا پر ہی
نہیں کل عالم پر ، کل کائنات پر محیط ہے۔ اور ہمیں اس لئے جلدی کوئی نہیں کہ اس خدا کا وا خدا کا وقت ہمیشہ
ہمیش کے لئے ہے وہ ابدالاباد ہے اور ابد الآباد تک رہے گا پس ہم جس ابدی طاقت سے وابستہ ہیں
ہم جانتے ہیں کہ ہمارے انتقام ہمارے بعد بھی وہ لیتا رہے گا۔ ضروری نہیں کہ ہر انتقام وہ ہماری
زندگی میں خدا تعالیٰ لے ۔ دیکھو ایک عبد اللطیف کو افغانستان میں تم نے شہید کیا تھا آج تک وہ
بد نصیب قوم اپنے دکھوں کے ذریعہ اس شہادت کی قیمت ادا کرتی چلی جارہی ہے۔ تم کیسے سوچ سکتے
ہو کیسے وہم کر سکتے ہو، کہ 30 لاکھ احمدی مسلمانوں کو جو حقیقی اور سچے مسلمان ہیں جو سچے عاشق
رسول ہیں جو سچے عاشق قرآن ہیں، ان کا قتل و غارت کرو گے اور تم سے حساب نہیں لیا جائے
گا۔ اس دنیا سے نکل جاؤ اور اس دنیا میں تم سے حساب لیا جائے گا لیکن میں تمہیں بتاتا ہوں کہ دونوں
جگہ لیا جائے گا۔ یہاں بھی لیا جائے گا اور وہاں بھی لیا جائے گا اور بالآخر لازماً مومنوں کے سینے
صلى الله
ٹھنڈے ہوں گے اور ہمیشہ ٹھنڈے رہیں گے۔
خطبات طاہر جلد ۵
832
خطبه جمعه ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء
تمہارے دل میں جو آگ جل رہی ہے یہ جلتی رہے گی۔ تم تو بار بار آگ جلانے کی ہر
کوشش کرتے ہو اور قرآن کریم کی یہ آیت بار بار تم پر ثابت ہوتی چلی جارہی ہے اور تم اقرار کرنے پر رہی ہے اور تم اقرار کر نے پر
مجبور ہو جاتے ہو کہ اس آگ کے نتیجہ میں ہم جو یہ سمجھتے تھے کہ دشمن جل جائے گا۔ یعنی وہ جس کو دشمن
سمجھ رہے ہیں اور ہمیں تسکین نصیب ہوگی وہ نہیں ہو سکی۔ جتنی کوششیں اب تک یہ جماعت احمد یہ کے متعلق
کر چکے ہیں ہر کوشش کے بعد یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہوتے ہیں کہ وہ بات نہیں بنی ، وہ نتیجہ پیدا نہیں ہوا اور پھر
ایک اور آگ لگ جاتی ہے دوبارہ کہ اب ہم ماریں گے۔ اب ہمیں چین آجائے گا اس سے زیادہ بڑھتے
ہیں پھر وہ مارنے کی کوشش کرتے ہیں پھر بد نصیب رہتے ہیں اور چین نصیب نہیں ہوتا ہے اس لئے کہ
ذَهَبَ اللهُ بِنُورِهِمْ اللہ ان کا نور لے جاتا ہے وَتَرَكَهُمْ فِي ظُلُمَةٍ لَا يُبْصِرُونَ اور ان کو
ایسے اندھیروں میں چھوڑ دیتا ہے کہ ان کو کچھ سمجھ نہیں آتی کہ ہم سے ہوئی کیا؟ بظاہر ہم غالب آگئے کو
تھے، بظاہر ہم کامیاب ہو گئے تھے مگر ہمیں تسکین نہیں ملی اور ہمارا دشمن جل کر خاکستر نہیں ہو سکا۔ یہ جو
بار بار کی آگ لگتی ہے ان کے دل میں اور بار بار اس کو بجھا کر اپنے دل کو تسکین چاہتے ہیں ، ان کے
مقدر میں یہ کبھی نہیں ہے۔
اس مسئلہ پر غور کرتے ہوئے قرآن کریم کی ایک اور آیت کا مفہوم بھی مجھے سمجھ آگیا اور وہ
وہی آیت ہے جس کی میں نے تلاوت کی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے یہ جو قرآن کریم میں بیان فرمایا
كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلْنُهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا لِيَذُوقُوا الْعَذَابَ اتنا سخت
فیصلہ کیوں فرمایا ؟ انسان کسی کو آگ میں ڈالتا ہے جلاتا ہے اس لئیکہ وہ سزاوار ہے اور اگر اس جلن اور
تپش کے نتیجہ میں رفتہ رفتہ اس کے اندر دفاعی طاقت پیدا ہو جائے یا دکھ کم محسوس کرنے لگے تو دوبارہ
ان زخموں کو چھیلا تو نہیں کرتا ۔ یہ کوشش تو نہیں کرتا کہ پھر اس کی جلد کچھی کروں اور پھر اس کو سزا ہو یہ تو
بہت ہی سخت انتظامی کا روائی ہے اور اللہ تعالیٰ منصف کامل ہے اور اللہ تعالیٰ تو خود عدل ہے۔ اس لئے
کیسے اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں خود اس قدر سخت یعنی اس قسم کی کارروائی کی وعید دے رہا ہے، یہ مضمون
میں سوچا کرتا تھا۔ اب مجھے سمجھ آئی کہ جس قسم کے لوگوں کے لئے وعید ہے ان کے لئے یہی عدل کا
تقاضا ہے کہ وہ خدا کے بندوں کو ایک دکھ دیتے ہیں اور اس دکھ کے نتیجہ میں جب وہ بندے اس دکھ
کے عادی بن جاتے ہیں تو ان کے اندر ایک اور آگ بھڑک اٹھتی ہے جس طرح بندر اپنے زخم کھر چتا
خطبات طاہر جلد ۵
833
خطبه جمعه ۱۲ دسمبر ۱۹۸۶ء
رہتا ہے اور اور کبھی بھی مندمل مند نہیں ہوتے ۔ ان کے کے انتقام انتظام کا کا ۔ جذ بہ مندمل ہی نہیں ہوتا ہے اور یہ پھر اپنے انتقام
کے زخم کھر چتے ہیں اور اس کے نتیجہ میں دوبارہ پھر ایسی سزا دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ دوبارہ مومن
کو تکلیف ہو ان کی ساری زندگیاں تعذیب کیلئے وقف ہیں ۔ آنحضرت علیہ رحمۃ للعالمین تھے۔
ایسے لوگ وہ ہیں جو زحمتہ للعالمین ہوتے ہیں جن کو لطف ہی عذاب دینے میں آتا ہے۔ اس کے سوا
لطف ہی نہیں آتا اور ہر عذاب کے بعد دوسرے عذاب کی سوچتے ہیں ۔ اگر خدا واقعہ عدل ہے اور وہ
مجرم کو اس کے کیفر کردار تک پہنچاتا ہے اور اسی طریق پر اس سے سلوک کرتا ہے جس طرح وہ خدا کے
معصوم بندوں سے سلوک کرتا رہا تو ان کے لئے اس کے سوا کوئی نقشہ بنتا ہی نہیں کہ اس دنیا میں تم
میرے پیاروں سے یہ سلوک کیا کرتے تھے۔ اب حق ہے میرے پیاروں کا مجھ پر کہ میں تم سے وہ
سلوک کروں ۔ پس کوئی نا انصافی نہیں کلام الہی میں ۔ یہ ان لوگوں کی سزا ہے صرف جو خدا کے بندوں
کو دکھ دینے میں اعادہ کرتے چلے جاتے ہیں اور خصوصیت سے ان کی سزا کا ذکر ہے۔ تو تم اس دنیا
میں بھی ہارے ہوئے ہو اور اس دنیا میں بھی ہارے ہوئے ہو اور خدا کی قسم ہم اس دنیا میں بھی کامیاب
ہیں اور بفضلہ تعالیٰ اس دنیا میں بھی کامیاب ہوں گے۔