کم سن بچوں کی تربیت اور والدین کی ذمہ داری کم عمر بچے کسی تنظیم کے سپرد نہ کرنے کی حکمت
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے کم سن بچوں کی تربیت اور اس ضمن میں والدین کی بنیادی ذمہ داریوں کا تفصیلی ذکر فرمایا۔ حضور نے اس حکمت پر روشنی ڈالی کہ سات سال کی عمر تک بچوں کو کسی تنظیمی ڈھانچے کے سپرد کرنے کے بجائے والدین کی براہ راست گود اور اثر میں کیوں رکھا جاتا ہے، کیونکہ یہ دور لاشعوری اور فطری طور پر اثر قبول کرنے کا ہوتا ہے۔ انہوں نے احمدیہ تنظیموں کو ہدایت فرمائی کہ وہ والدین کی تربیت کے لیے پروگرام ترتیب دیں تاکہ وہ اپنے بچوں کی صحیح اسلامی نہج پر پرورش کر سکیں۔ دوسرے خطبہ میں حضور نے جماعت کے بعض مرحومین کا ذکر خیر کرتے ہوئے ان کی نماز جنازہ غائب پڑھانے کا اعلان فرمایا۔
موضوعات: کم سن بچوں کی تربیت، والدین کی ذمہ داری، سات سال کی عمر کی حکمت، ذیلی تنظیموں کا کردار، جنازہ غائب
خطبات طاہر جلد ۵
835
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۶ء
کم سن بچوں کی تربیت اور والدین کی ذمہ داری
کم عمر بچے کسی تنظیم کے سپرد نہ کرنے کی حکمت
خطبه جمعه فرم جمعه فرموده ۱۹ رد دسمبر ۶ ۱ اردسمبر ۱۹۸۶ ء بمقام بیا اء بمقام بيت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی:
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا
وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَئِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ
لا يَعْصُونَ اللهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ۔
(التحریم: ۷)
اور پھر فرمایا :
قرآن کریم کی یہ آیت جس کی میں نے تلاوت کی ہے اس میں مومنوں کو اس امر کی طرف متوجہ
فرمایا گیا ہے اور بڑی قوت اور زور کے ساتھ محض نصیحت کے رنگ میں نہیں بلکہ انذار کے رنگ میں اس
امر کی طرف متوجہ فرمایا گیا ہے کہ اپنے آپ کو اور اپنی اولادوں کو آگ کے عذاب سے بچاؤ
وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ ایسی آگ کے عذاب سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان بھی
ہوں گے اور پھر بھی ۔ عَلَيْهَا مَلَئِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ
خطبات طاہر جلد ۵
836
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۶ء
اس آگ پر خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسے فرشتے نگران مقرر ہیں جو بہت ہی مضبوط ہیں اور بہت ہی سخت
ہیں لَّا يَعْصُونَ اللهَ مَا أَمَرَهُمْ وہ اللہ کے فرمان سے سرمو بھی انحراف نہیں کرتے ۔
وَ يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ اور جو کچھ ان سے کہا جاتا ہے وہ اسی طرح کرتے ہیں ۔
اس خطبہ کے لئے جس کے لئے میں اس وقت کھڑا ہوں میرا ارادہ تھا کہ تربیتی مضمون
اختیار کروں کیونکہ بار بار بعض تربیتی پہلو ایسے ہیں جن کا جماعت کو بتانا اور اس کی یاددہانی کروانا بہت
ضروری ہو جاتا ہے۔ وقتاً فوقتاً مختلف قسم کے مضامین میں چنتا ہوں اور پھر کوشش کرتا ہوں کہ ان کے
کچھ پہلوؤں پر اچھی طرح روشنی ڈالوں ۔ کچھ پہلو بچ جاتے ہیں پھر ان کو میں آئندہ کے لئے
اٹھا رکھتا ہوں اور وقتی ضروریات کے خطبے بھی بیچ میں آتے رہتے ہیں۔
بہر حال اس مرتبہ میں نے یہی ارادہ کیا تھا کہ تربیت سے متعلق جو عمومی رنگ ہے اس کے
اوپر میں کچھ بیان کروں گا لیکن اس عرصہ میں پشاور سے ہمارے ایک احمدی مخلص دوست جو خود احمدی
ہوئے ہیں۔ جوانی سے ذرا آگے بڑھ کر درمیان کی جو عمر ہے اس میں اور بڑا عملی ذوق رکھتے
ہیں نفسیات ان کا مضمون رہا ہے، جماعتی دینی معاملات میں سوچ بچار پر ان کے نفسیات کے مضمون کا
بھی اثر پڑتا رہتا ہے ان کی طرف سے ایک ایسے ہی مضمون سے متعلق خطبہ دینے کے لئے یا جماعت کو
عمومی نصیحت کرنے کے لئے مجھے متوجہ کیا گیا ہے اور نصیحت کا ایک خاص پہلو ہے جو ان کے پیش نظر
تھا۔ ان کو چونکہ سوچ بچار کی عادت ہے مختلف تربیتی مسائل پر غور کرتے رہتے ہیں اس لئے وہ لکھتے
ہیں کہ میں نے جماعتی نظام پر بہت غور کیا اور کرتا رہتا ہوں اور جتنا غور کیا میں حیرت میں ڈوبتا چلا گیا
که حضرت مصلح موعود کو اللہ تعالیٰ نے کیسا عظیم الشان اور کامل تربیتی نظام قائم کرنے کی توفیق بخشی ہے
لیکن ایک پہلو ایسا ہے جس کے متعلق میرا ذہن پوری طرح مطمئن نہیں ہو سکا اور بارہا خیالات
میرے دل کو کریدتے رہے کہ یہ پہلو کیوں تشنہ ہے اور وہ ہے پیدائش سے لے کر سات سال کی
عمر تک بچوں کو کسی نظام کے سپرد نہ کرنا۔ وہ لکھتے ہیں کہ انسانی عمر کے جو مختلف ادوار ہیں نفسیاتی لحاظ
سے سب سے اہم دور یہ ابتدائی دور ہے اس دور میں بچہ جو سیکھ جائے وہ سیکھ جاتا ہے اور پھر مزید سیکھنے
کی اہلیت اس میں پیدا ہو جاتی ہے اور اگر اس دور میں کسی پہلو سے اس کی تعلیم میں تشنگی رہ جائے
تو بسا اوقات بڑی عمر میں جا کر وہ تشنگی پوری ہو ہی نہیں سکتی اور وہ پہلو ہمیشہ کے لئے ایک خلا بن
خطبات طاہر جلد ۵
837
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۶ء
جاتا ہے جس طرح بعض دفعہ شیشہ ڈھالتے وقت اندر بلبلے رہ جاتے ہیں اس طرح انسانی دماغ
میں بھی بعض علمی پہلوؤں سے بلبلے رہ جاتے ہیں اور یہ بات ان کی درست ہے۔
میں نے بھی جہاں تک مطالعہ کیا ہے بعض سائنسدان تو اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ چھوٹی
عمر میں ہی اگر زبان سکھائی نہ جائے اور لمبا خلا مثلاً سات آٹھ سال تک مسلسل خلا چلا جائے تو اس کے
بعد بچہ کوئی زبان سیکھ ہی نہیں سکتا۔ یعنی پھر جتنا چاہیں آپ زور لگا ئیں جتنی چاہیں کوشش کر لیں وہ
مستقل خلاء پیدا ہو جائے گا ۔ اسی طرح بعض علوم یا بعض ذوق ایسے ہیں جو بچپن میں پیدا نہ ہوں تو
پھر آگے پیدا نہیں ہوتے۔ تو ان کو یہ خیال آیا کہ کیوں ان کو کسی تنظیم کے سپرد نہیں کیا گیا۔
امر واقعہ یہ ہے کہ اس عمر میں بچے ماں اور باپ کے سپرد ہیں اور اس پہلو سے قرآن کریم
بھی روشنی ڈالتا ہے اور احادیث میں بھی کثرت سے اس کا ذکر ملتا ہے ۔ ہاں ان کو اس طرف متوجہ
کرنے کی ضرورت ہے، بار بار یاد دہانی کی ضرورت ہے۔ چند لمحات کے بعد بچے کے کان میں اذان
دینا اور دوسرے کان میں تکبیر کہنا یہ ایک بہت ہی عظیم الشان اور گہرا حکم ہے اور یہ بتانے کے لئے ہے
کہ بچے کی عمر کا ایک لمحہ بھی ایسا نہیں ہے جو تربیت سے خالی رہے اور کوئی لمحہ ایسا نہیں ہے جس کے
متعلق تم جوابدہ نہیں ہو گے۔ عملاً جب ہم اذان دیتے ہیں تو بچہ تو اس اذان کے لئے جوابدہ نہیں ہے
نہ اس تکبیر کے لئے جوابدہ ہے نہ ان باتوں کو سمجھ رہا ہے۔ ماں باپ کو متوجہ کیا جارہا ہے جوابدہ تم نے
پہلے دن سے دینی رنگ میں تربیت کرنی ہے۔ اگر نہیں کرو گے تو تم جوابدہ ہو گے اس میں اور بھی بہت
سی حکمتیں ہیں لیکن ایک بڑی اہم حکمت یہ ہے۔
تو قرآن کریم میں جب فرماتا ہے قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا تو اس
میں جہاں تک اولاد کا تعلق ہے یہ بچانے کا عمل پیدائش کے ساتھ ہی شروع ہو جاتا ہے اور اگر سات
سال کی عمر خصوصیت کے ساتھ اہمیت رکھتی ہے جیسا کہ سائنسدان کہتے ہیں اور بعض فرق بھی کرتے
ہیں بعض سات سال کو کچھ بڑھا دیتے ہیں بعض کچھ کم کر دیتے ہیں لیکن عموماً اس پر یہ اتفاق ہے کہ
سات سال کے لگ بھگ عمر بہت ہی اہمیت رکھتی ہے وہاں پہنچ کر بچہ نفسیاتی لحاظ سے پختگی میں داخل
ہو جاتا ہے یعنی پختگی کی جانب قدم اٹھانے لگتا ہے تیزی سے اور وہ کچی عمر نفسیاتی جواثر کو قبول کرنے
والی عمر ہوتی ہے وہ سب سے زیادہ حساس سات سال سے پہلے پہلے ہی ہے۔
خطبات طاہر جلد ۵
838
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۶ء
صلى الله
اس لئے جہاں تک اس کی اہمیت کا تعلق ہے اس سے تو کوئی انکار نہیں ہے لیکن جب ہم
آنحضرت ﷺ کے ارشادات کو دیکھتے ہیں تو جہاں تک فرائض کا تعلق ہے ان کا آغاز سات سال کی
عمر سے نرمی کے ساتھ ہوتا ہے اور تربیت کا جو ظاہری رسمی دور ہے وہ سات سال کے بعد ہی شروع
ہوتا ہے۔ دس سال کی عمر کے بعد بچوں کو مارنے کی اجازت بھی مل جاتی ہے اور بارہ سال کی عمر کے
بعد پھر ان کو اتنا پختہ سمجھا جاتا ہے کہ اب وہ بالکل آزاد ہیں نصیحت کرو لیکن ان پر ہاتھ نہیں اٹھانا ۔ جو
کچھ تم نے کرنا تھا تم کر چکے ہو اس خیال سے جماعتی نظام میں اطفال کی عمر سات سال کے بعد مقرر کی
گئی کیونکہ آنحضرت ﷺ کے ارشادات سے اس عمر کی یہ اہمیت تو بہر حال ملتی تھی کہ اس کے بعد
تربیت رسمی طور پر بھی باقاعدہ شروع کر دی جائے لیکن دوسرے ارشادات سے یہ پتہ چلتا ہے کہ
صلى الله
علي
تربیت کا دور پہلے بھی جاری تھا۔ اس کے کچھ اور پہلو ہیں اور اس دور کے بعد کچھ اور پہلو ہیں ۔
اس نقطۂ نگاہ سے جب ہم مزید غور کرتے ہیں تو بعض اور ایسے ارشادات نظر آتے ہیں جس
کا اس مضمون سے تعلق ہے مثلاً بچے کی خیار کی عمر کیا ہے ؟ یہ ایک ایسی بحث ہے جو فقہاء میں چل رہی
ہے کہ اگر بچے سے یہ پوچھنا ہو کہ تم نے ماں کے پاس رہنا ہے یا باپ کے پاس جانا ہے علیحدگی کی
صورت میں تو وہ کون سی عمر ہے۔ بہت سے فقہاء سات سال کی عمر بتاتے ہیں اور بہت سے ایسے ہیں
جو نو سال یا دس سال کی عمر بتاتے ہیں لیکن سات سال سے کم نہیں کوئی بتاتا ہے۔ سات سال کا
کوئی تعلق ضرور ہے اور سات سے دس سال کی عمر اس لحاظ بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے کہ
موڑ کا دور ہے۔ سات سال سے پہلے کچا دور ہے اثر پذیر ہونے کا۔ سات سال کی عمر تک اپنے فیصلے کا
کچھ نہ کچھ اختیار بچے کو ہو جاتا ہے ، کچھ شعور پیدا ہو جاتا ہے اور اسی لئے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا
۔
۔
صلى الله
۔
کہ سات سال کی عمر سے اس کو نصیحت کر کے نمازیں پڑھاؤ ( ابو داؤد کتاب الصلوۃ حدیث نمبر : ۴۱۷)
عبادات کے مزے چکھانے شروع کر دو۔ معلوم ہوتا ہے اس میں یہ فیصلے کی قوت پیدا ہو چکی ہے کہ
ہاں میں نے کچھ کرنا ہے۔ اس لئے اس اختیار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کو بتانا شروع کر دو
لیکن Passive یعنی ایسے رنگ میں اثر کو قبول کرنا کہ جس میں ارادے کا نمایاں دخل نہ ہو یہ عمر جتنی
چھوٹی ہوا تنا ہی اس عمل میں زیادہ شدت پائی جاتی ہے۔ اس لئے جتنا چھوٹا بچہ ہو ا تنا زیادہ اثر پذیر
ہوتا ہے قوت فیصلہ کے ذریعہ نہیں بلکہ طبعی طور پر Instinctive طور پر۔وہ جب ماں باپ
خطبات طاہر جلد ۵
839
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۶ء
کو مسکراتے دیکھ رہا ہوتا ہے تو بعض دفعہ ماں باپ کی مسکراہٹ کی ایک جھلک بلا ارادہ اس کی
مسکراہٹ میں اس طرح داخل ہو جاتی ہے کہ وہ بڑھاپے تک قائم رہتی ہے۔ ماں باپ کی باتیں
کرنے کا طریق ، ان کے غصے کا اظہار کیسے ہوتا ہے، وہ خوش کیسے ہوتے ہیں۔ یہ ساری وہ چیزیں ہیں
جو بچہ قبول کر رہا ہے لیکن ارادہ کے ساتھ نہیں کر رہا اور چونکہ ارادے کے ساتھ نہیں کر رہا اس لئے ایک
طبعی فطری عمل کے طور پر چیزیں اس کے اندر داخل ہو رہی ہیں۔ جو چیزیں اس دور میں طبعی فطری عمل
کے طور پر اس کے اندر داخل ہو جائیں بعد میں ان کو بالا رادہ طور پر ڈھال لینا اوران کو زیادہ
خوبصورت بنادینا ممکن ہے لیکن جو اس عمر میں اس کے اندر داخل ہی نہ ہوئی ہیں وہ خلا ہیں جو پھر بعد
میں بھرے نہیں جا سکتے ۔
صلى الله
اس لئے جب ہم سات سال کی عمر سے پہلے بچے کو تنظیموں کے سپرد نہیں کرتے ہیں تو
دوسری حکمتوں کے علاوہ ایک حکمت یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ نے ارادے کو ڈھالنے کے لئے عروسه
تو اجازت دی ہے اس طرح کیونکہ شریعت میں اپنا ارادہ شامل ہونا ضروری ہے۔ شریعت میں صرف
دوسرے کا ارادہ کافی نہیں ہے۔ اس لئے جہاں شرعی فرائض یا مناہی آجاتے ہیں وہاں سات سال
سے پہلے بچے کو احکام جاری کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ایسے احکام جاری کرنے کی اجازت نہیں
ہے جن احکام میں اس کے ارادے کا دخل ہو پس یہ وہ فرق ہے جس کو ملحوظ رکھنا چاہئے ۔
دوسری اہمیت اس بات کو بہت ہے کہ بہت چھوٹی عمر میں بچوں کو ماں باپ کے سوا کسی
دوسرے کے زیر اثر لانا یہ خود ایک غیر نفسیاتی حرکت ہے۔ اگر آپ بہت چھوٹی عمر میں بچوں کو ان کے
ماں باپ سے علیحدہ کر دیں یا ماں باپ کے متعلق یہ سمجھیں کہ ان کو ان بچوں کی تربیت کا حق نہیں بلکہ
اس سے زیادہ کسی تنظیم ک حق ہے تو یہ عملاً اشتراکیت کی طرف ایک نہایت ہی سنگین قدم ہے اور واقعہ
اشترا کی نظریہ کے ساتھ اس کا گہرا جوڑ ہے۔ یعنی ایسا نظریہ جو سطحی اشتراکیوں کا نظریہ نہیں بلکہ جوان
کے فلسفے کی جان ہے اس نظریے کی روح سے اگر آپ دیکھیں تو ان کے نزدیک سوسائٹی بالغ ہی تب
ہوگی جب پہلے دن کا بچہ بھی سٹیٹ کے زیر اثر آجائے۔
وہ فلسفہ یہ کہتا ہے کہ جب ماں اور باپ بچوں پر اثر ڈالنا شروع کریں ابتدائی عمر میں اس
کے بعد سٹیٹ پھر اپنی مرضی میں ان کو پوری طرح ڈھال ہی نہیں سکتی ہے۔ وہ بھی یہ جانتے ہیں، اس
خطبات طاہر جلد ۵
840
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۶ء
حقیقت سے واقف ہیں کہ ابتدائی دور بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اس لئے وہ کہتے ہیں کہ پہلے دن کا بچہ
ہی سٹیٹ کا بچہ ہے ، ماں باپ کا ہے ہی نہیں اور ماں باپ کا ہونا یہ ایک تصور پایا جاتا ہے کہ اس ماں
باپ کا بچہ ہے، اس تصور کی جڑ ضرور کاٹنی ہے۔ اس لئے شادی کا نظام ہی اٹھ جانا چاہئے ۔ یہ ہے ان
کی آخری تھیوری یعنی اس نظریے کا آخری قدم ۔ مذہبی سوسائٹی میں جب وہ باتیں کرتے ہیں تو اس
طرح پوری تفصیل سے وہ اپنے اس نظریے سے واقف نہیں کرواتے ۔ ان کو یہ ڈر ہے کہ اگر مثلاً
پاکستان کے غرباء میں خواہ وہ کتنے ہی غریب کیوں نہ ہوں یہ بتایا جائے کہ بالآخر جب تم کیمونسٹ ہو
جاؤ گے اور اشتراکیت کا یہاں قبضہ ہو جائے گا ہم یہ سلوک تم سے کریں گے، تمہارا شادی کا نظام ختم
کردیں گے تمہیں اپنے بچوں کا پتہ بھی نہیں لگنے دیں گے ہسپتالوں میں جا کر بچے کرواؤ گے اور
ہسپتالوں کے جو بچے ہیں وہ حکومت اٹھا لے گی ۔ ماں کو فارغ کر کے پھر کارخانے بھیج دیا جائے گا یا
جہاں بھی اس کو بھجوانا ہوگا ۔ یہ ایسا بنیادی نظریہ ہے جس کو ٹالا نہیں جا سکتا ہے۔ جب پوچھا جائے کہ
آپ اس پر عمل کیوں نہیں کر رہے تو کہتے ہیں کہ ابھی ہم پختہ نہیں ہوئے ، ابھی اشتراکیت کا بہت سا ،
حصہ ایسا ہے جو عمل کی دنیا میں نہیں ڈھالا گیا ہے کیونکہ ہم ابھی اس کو پوری طرح قبول کرنے کے لئے
تیار نہیں ہوئے۔ لیکن لازما آخری قدم یہ اٹھنا ہے ورنہ اس کے بغیر اشتراکیت کا نظام مستحکم نہیں ہو سکتا
ہے، اس کے اندر تضادات رہ جائیں گے۔
تو اس پہلو سے بھی دیکھا جائے تو سات سال تک کی عمر کی اہمیت یعنی پہلے دن کے بچے کی
اہمیت ان لوگوں کے ذہن میں بھی واضح ہے لیکن اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا کہ کلیہ بچوں کو اپنا لو یعنی
نظام کے سپرد کر دو ۔ ہاں ماں باپ کے اوپر ذمہ داریاں بڑھاتا چلا جاتا ہے اور ان کو بار بار توجہ دلاتا چلا
جاتا ہے۔ اسلام میں چونکہ عائلی نظام ہے اور عائلی نظام کا اس سوشلسٹ تصور سے ایک براہ راست ٹکراؤ
ہے ، بیک وقت دونوں قائم نہیں رہ سکتے ۔ اس لئے حضرت مصلح موعود جو دین کی گہری فراست رکھتے
تھے اور اللہ تعالیٰ کی تائید اور ہدایت کے تابع خواہ وہ لفظوں میں ہو یا عملاً ہو ، اس کے تابع جماعت احمد یہ
کیلئے ایک اصلاح کا نظام قائم فرمارہے تھے اور چونکہ آپ کے اوپر حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام
کی ان مقبول دعاؤں کا سایہ تھا جو آپ کی پیدائش سے بھی پہلے کی گئی تھیں اور آپ کی پیدائش سے بھی
پہلے ان کی مقبولیت کے متعلق آپ کو کھلے لفظوں میں مطلع کر دیا گیا تھا کہ جس طرح کا تم چاہتے ہو ویسا
خطبات طاہر جلد ۵
841
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۶ء
ہی بیٹا میں تمہیں عطا کروں گا ۔ اس لئے حضرت مصلح موعودؓ سے اس بنیادی معاملہ میں غلطی ہو ہی نہیں
سکتی تھی ۔ یہ حکمت تھی سات سال کے بعد بچوں کو نظام کے سپرد کرنے کی اس سے پہلے دخل دینے کی
اجازت نہ دینے کی اور اس نظام کو جو بڑے گہرے شرعی فلسفے پر مبنی ہے کوئی خلیفہ بھی آئندہ تبدیل نہیں
کر سکتا لیکن جو ان کو خلا نظر آرہا ہے وہ خلا اپنی جگہ موجود ہے اس کی طرف توجہ دلانا خلفاء کا کام ہے اور
ماں باپ کو یاد دہانی کروانا جن کے بچے ہیں اور جن کے سپرد ہیں اور جو پوچھے جائیں گے جن کے متعلق
قرآن کریم کا حکم ہے قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو
اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو آگ کے عذاب سے بچاؤ۔
تو سوسائٹی ان بچوں سے زیادہ پیار رکھتی ہے زیادہ ، ہمدردی رکھتی ہے، زیادہ ان پر حق رکھتی
ہے، بہ نسبت ان کے جنہوں نے بچپن کے زمانہ میں بڑی مصیبتیں جھیل کر اور بڑی قربانیاں دے کر
اپنی اولاد کو پروان چڑھایا ہے جو ان کے خون سے بنے ہیں ، ان کی ہڈیوں کے حصے ان میں داخل
ہوئے ہیں۔ ان کے عملاً جگر گوشے ہیں ان سے ان کو الگ نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن ان کی ذمہ داریوں
کی طرف ان کو متوجہ کیا جا سکتا ہے۔
پھر یہ زمانہ محنت طلب بہت ہے۔ اس وقت سوسائٹی کی نظر میں جو بچے ہیں چھوٹی عمر کے
بچے ان کو تو بچے صرف اس وقت اچھے لگتے ہیں جب وہ تیار ہو کر سج دھج کر باہر نکل آئیں جب وہ بیمار
نہ ہوں ، جب وہ ضد نہ کر رہے ہوں ، جب وہ شور نہ مچا رہے ہوں ، جب کوئی چیز نہ توڑ رہے ہوں اس
وقت وہ سوسائٹی کو بڑے پیارے لگتے ہیں۔ جب ان میں سے کوئی حرکت شروع کر دیں تو دیکھنے
والوں کے اچانک تیور بدلنے لگتے ہیں ۔ آپ کے گھر میں بچہ کسی دوست کا آجائے تو آپ دیکھیں
آپ کو کتنا پیارا لگے گا اگر وہ بڑا سجا دھجا اچھی اچھی باتیں کر رہا ہے لیکن جس وقت اس نے آپ کے
گلدان پر توڑنے کے لئے ہاتھ ڈالا تو پھر دیکھیں آپ کے تیور کیسے بدلتے ہیں۔ جس وقت اس کا کوئی
فضلہ نکلا ، بد بو پھیلی اور پھر اسی حالت میں کرسیوں پر بیٹھنے لگا یا کھانے میں ہاتھ ڈال کر اس نے آپ
کے کپڑوں سے ملنے کی کوشش کی پھر آپ کو پتہ چلے گا کہ بچے کیا ہوگا۔
اس عمر میں بچوں کو غیروں سے سپرد کر دینا جو اتنا حوصلہ ہی نہیں رکھتے کہ ان کے منفی پہلوؤں
میں بھی حوصلے کے ساتھ چل سکیں جن میں استطاعت ہی نہیں ہے کہ وہ ان کے تکلیف دہ حصوں کو
خطبات طاہر جلد ۵
842
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۶ء
کشادہ پیشانی کے ساتھ اور مسکراہٹ کے ساتھ برداشت کر سکیں ۔ یہ تو ماؤں کا جگرا ہے کہ رات کو بھی
اٹھتی ہیں اور ان کی ہر مصیبت اور ہر تکلیف کے وقت ان کا ساتھ دیتیں اور ان کو صاف ستھرا بناتی ۔
جب وہ تیار ہو کر باہر آجائیں تو ان سے پیار کر لینا یہ تو کوئی اتنی بڑی انسانیت نہیں ہے یہ تو ایک طبعی
اور فطری چیز ہے پھول سے بھی تو آپ پیار کر لیتے ہیں۔ کانٹے سے پیار، یہ ہے امتحان ا ان اور اس امتحان
پر مائیں پورا اترا کرتی ہیں یا باپ پورا اترتے ہیں کسی حد تک ۔ سوسائٹی اس بات کی اہل ہی نہیں ہے
کہ وہ اس حالت میں ان بچوں کو پکڑے۔ جب شعور کی دنیا میں وہ داخل ہو رہے ہونگے پھر وہ آپ
کی دنیا ہو جائے گی پھر آپ بھی شعور کی دنیا میں رہنے والے ہیں آپ ایسی باتیں ان سے کر سکتے ہیں
جس کی او ا زبان وہ سمجھیں اور اس زبان میں وہ آپ کو جواب دیں۔
پس اسلام کا نظام ایک بہت ہی گہرا اور مستحکم نظام ہے اس میں خلا کوئی نہیں ہے لیکن ذمہ
داریاں الگ الگ ہیں اور معین کی گئی ہیں ۔ اس لئے جہاں تک اس ضرورت کا تعلق ہے جو ہمارے
اس مخلص دوست کو محسوس ہوئی ہے اس سے ایک ذرہ کا بھی مجھے اختلاف نہیں ۔ ہاں جو طرزان کے
ذہن میں ابھری اس سے مجھے اختلاف ہے جس کے دلائل میں نے بیان کئے کہ کیوں اختلاف ہے۔
لیکن میں ماں باپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ہے خصوصاً ایسے علاقوں میں
بسنے والے ماں باپ پر جیسے یہ علاقہ ہے جہاں ہم آج کل بس رہے ہیں اور آج کل زندگی کے دن
گزار رہے ہیں ، جیسے یورپ کی اور ریاستیں ہیں ، جیسے مشرق بعید کی بعض ریاستیں ہیں جیسے ہندوستان
کے بعض علاقے ہیں ۔ ان سب علاقوں میں غیر معمولی طور پر غیر اسلامی قدریں غالب ہیں۔ سکول
جانے کی بچے کی جو عمر ہے وہ سات سال سے پہلے شروع ہو جاتی ہے اور اس عمر میں جو نہایت ہی
حساس عمر ہے یعنی چار سال یا ساڑھے چار سے لے کر سات سال کا زمانہ یہ خصوصیت کے ساتھ
خطرے کی گھنٹی بجاتا ہے ۔ جو بچے وہاں ننگے بچوں کو کھیلتے دیکھتے ہیں ہنگی لڑکیوں کو نہاتے دیکھتے ہیں
اور اس قسم کی بہت سی حرکتیں ناچ گانے ۔ آپ یہ نہ سمجھیں کہ وہ بچے ہیں ان کے اوپر بہت ہی گہرے
اثرات مترتب ہو رہے ہیں اور بعض دفعہ اس رنگ میں احساسات ان کے ذہنوں کے نقش و نگار بن
رہے ہوتے ہیں کہ بعد میں آپ کھر چنے کی کوشش کریں تو زندگی کھرچی جاسکتی ہے مگر وہ نقش و نگار
نہیں کھرچے جا سکتے ہیں۔ مستقلاً انکے نفسیاتی وجود کا ایک حصہ بن چکے ہوتے ہیں جس طرح کسی
خطبات طاہر جلد ۵
843
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۶ء
سانچے میں کوئی چیز پکھلی ہوئی ڈال دی جائے جب وہ جم جائے گی تو پھر توڑی جاسکتی ۔ ہے پھر وہ
ڈھالی تو نہیں جا سکتی اس لئے نہایت ہی اہم دور ہے اس دور میں ماں باپ کو اس طرف توجہ کرنی
چاہئے کہ وہ ایسے بداثرات کے مقابل پر بالا رادہ نیک اثرات پیدا کرنے کی کوشش کریں اور اس میں
ان کے لئے بہت سے ایسے پہلو ہیں جن پر ان کو خود عمل کرنا پڑے گا۔ اپنی زندگی کی نہج بدلے بغیر وہ
اس عمر میں بچے پر نیک اثر نہیں ڈال سکتے ۔ وہ سننے سے زیادہ دیکھ کر اثرات قبول کر رہا ہے۔ سن کر بھی
کرتا ہے تو لاشعوری طور پر کر رہا ہے۔ سمجھ کر نہیں کر رہا طبعا فطرتا جس کو Instinct کہتے ہیں
Instinct کے ذریعہ جو چیز اس کو اچھی لگ رہی ہے وہ اسے قبول کر رہا ہے اور Instinct کے
ذریعہ جو چیزا سے بری لگ رہی ہے وہ اس سے دور ہٹ رہا ہے۔ کھانے کے معاملہ میں آپ دیکھ لیں
اس عمر میں آپ بچے کو لاکھ کوشش کریں گے کہ یہ چیز اچھی سے یہ کھاؤ وہ کہے گا کہ نہیں مجھے نہیں اچھی
لگتی لیکن جب وہ سات سال یا اس سے بڑا ہو جائے یا کم و بیش اس عمر کو پہنچے تو پھر وہ بات کو سمجھتا ہے
اور کہتا ہے کہ ہاں میں کوشش کرتا ہوں اور کچھ دیر کوشش کے بعد اس کو اچھی بھی لگنے لگ جاتی ہے بعض
بیوقوف مائیں جو چیز ان کے نزدیک اچھی ہوتی ہیں وہ بچے کو مار مار کے کھلا رہی ہوتی ہیں یہ سوچ ہی
نہیں سکتیں کہ یہ بہت بھیانک حرکت ہے۔ بعض دفعہ اس سے ہمیشہ کے لئے نفرت پیدا ہو جاتی ہے
بعض دفعہ نفسیاتی بیماریاں ایسی پیدا ہو جاتی ہیں اس لئے ہرگز کبھی ایسی حرکت کرنے کی کوشش نہیں
کرنی چاہئے۔ تو زبردستی کی عمر بہر حال نہیں، پیار کی عمر ہے اور پیار کی عمر بھی ایسی کہ دلکشی کی عمر ہے اگر اور
آپ دلکشی کے ذریعہ سے اس بچے کی فطرت پر اثر انداز ہوں گے تو بچہ اثر کو قبول کرے گا۔ بھیا نک
بن کر آپ اس پر اثر انداز نہیں ہو سکتے ۔ طوعا و کرھا دو ہی پہلو ہیں ۔ اسکو بھیانک بنیں تو دور بھاگے گا
ہر اس قدر سے جس کے لئے آپ بھیا نک بن کر کوشش کرتے ہیں اس میں آپ نا کام ہو جائیں گے
اور دور بھاگے گا۔ اس چیز سے جس کی طرف آپ اس کو لانا چاہتے ہیں اس کو پیار ہونا ضروری ہے اور
وہ دلکشی سے ہو سکتا ہے زبر دستی کا پیار کبھی ممکن ہی نہیں ہے۔
اس کے لئے ماں باپ کو بڑی ذہانت کے ساتھ اور بیدار مغزی کے ساتھ اپنے بچوں میں
اس عمر میں دلچسپی لینی چاہئے ۔ اگر نماز کی محبت پیدا کرنی ہے تو اگر اپنے ماں باپ کو سج دھج کر با قاعدہ
پیار کے ساتھ ،سلیقہ کے ساتھ نماز پڑھتے دیکھیں گے تو شروع میں ہی بیشتر اس کے کہ وہ سکول جانے
خطبات طاہر جلد ۵
844
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۶ء
لگیں ان کے دل میں نماز کی محبت پیدا ہو چکی ہو گی اگر بعض اور آداب دیکھیں گے تو ان کے دل میں
بھی ان کا پیار پیدا ہو چکا ہوگا ۔
ٹیلیویژن کے پروگرام ہیں ان کے متعلق بہت سی باتیں کہنے والی ہیں وہ بعد میں کسی وقت
انشاء اللہ وقت ملا تو کہوں گا۔ لیکن اس میں بھی اختیار کی باتیں ہیں شروع میں چھوٹی عمر میں آپ ان کو
ٹیلیویژن سے نوچ کر الگ تو پھینک نہیں سکتے لیکن کس حد تک ٹیلیویژن دیکھنے دینا ہے، کیا دیکھنا ہے
ان کے ساتھ بیٹھ کر کیا تبصرے کرنے ہیں۔ کس طرح فطرتا آہستہ آہستہ بعض اچھی چیزوں کا پیار
بڑھانا ہے بعض بری چیزوں سے روکنا ہے۔ یہ تو ایک بہت ہی گہر ا حکمت کا کام ہے بڑی جان سوزی
بھی چاہتا ہے اور دماغ سوزی چاہتا ہے اور ان سارے امور میں قرآن کریم اور سنت نبوی نے
ہمارے لئے راستے روشن کئے ہوئے ہیں ۔ کوئی ایک بھی راستہ ایسا نہیں ہے ایک بھی ڈنڈی ایسی نہیں
جس پر آپ قدم رکھنا چاہیں اور اندھیرے آپ کو ڈرائیں اگر آپ نے قرآن اور سنت کا مطالعہ کیا ہو
کیونکہ جہاں بھی اور جس ڈنڈی پر بھی آپ قدم رکھنا چاہیں گے وہاں قرآن اور سنت کی کوئی نہ کوئی
مشعل روشن ہوگی وہ آپ کی رہنمائی کر رہی ہوگی ۔
تو اس لئے میں نے یہ سوچا کہ چونکہ بہت سے ماں باپ بلکہ اکثر ماں باپ ان باتوں میں
خود نا بلد ہیں کہ ان کو کیا کرنا چاہئے اور اس بات کی اہلیت نہیں رکھتے اور بچوں کی تربیت ہم براہ
راست کر نہیں سکتے اس لئے اس کا ایک ہی علاج ہے کہ اس عمر کے بچوں کی تربیت کے لئے ماں باپ
کی تربیت کی جائے اور اس کے لئے یہ کام ہم تنظیموں کے سپرد کر سکتے ہیں۔ یہ پروگرام انصار اپنے
ہاتھ میں لیں ، خدام اپنے ہاتھ میں لیں اور لجنات اپنے ہاتھ میں لیں۔ ان کا کام یہ نہیں ہے کہ بچوں
کے معاملہ میں والدین کے کام میں براہ راست دخل دیں بلکہ ایسے پروگرام بنائیں جو جلسوں کی شکل
میں بھی ہوں عملی پروگراموں کی شکل میں بھی ہوں اور تربیتی رسالوں اور کتب کی شکل میں بھی ہوں
اور ان کا صح نظریہ ہو کہ ہم نے ماں باپ کی تربیت کرنی ہے کہ وہ چھوٹے بچوں کی تربیت کر سکیں اور
ایسے پروگرام اس طرح بنانے چاہئیں کہ وہ خشک نہ ہوں ان میں دلچسپی ہو۔ بعض ماؤں کو اللہ تعالیٰ
نے بڑا سلیقہ دیا ہوتا ہے بچوں کی تربیت کا اور وہ گہری نظر کے ساتھ مطالعہ بھی کرتی چلی جاتی ہیں۔ اس
طرح بعض باپوں کو بھی اللہ تعالیٰ خاص شعور بخشتا ہے اور اس قسم کے واقعات تاریخ انبیاء میں بھی پھیلے
مطر
خطبات طاہر جلد ۵
845
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۶ء
پڑے ہیں ۔ قرآن کریم نے انبیاء کی جو تاریخ محفوظ کی ہے اس میں یہ واقعات پھیلے پڑے ہیں ۔ اور
اسی طرح آنحضرت ﷺ کی سیرت میں یہ واقعات پھیلے پڑے ہیں اور خود آپ کے بچپن میں یہ
واقعات پھیلے پڑے ہیں آپ اگر اپنے بچپن کی یادیں تازہ کریں کسی دن تو آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ
جب بہت چھوٹے ہوتے تھے تو کن چیزوں نے آپ پر بد اثرات ڈالے تھے اور کن چیزوں نے آپ
پر نیک اثرات ڈالے تھے۔ کون سی چیزیں جن کی یاد میں آج بھی دل مہک اٹھتا ہے اور وہ آپ کے
بعض نیکیوں کے ساتھ متعلق ہیں۔ قرآن کریم جو فرشتے مقرر فرماتا ہے ان کا ایک نہایت ہی لطیف
نظام ہماری فطرت کے اندر جاری ہے۔ ہم اکثر اس کو محسوس نہیں کرتے ہیں اگر آپ بیدار مغزی کے
ساتھ ان فرشتوں سے تعلق جوڑنے کی کوشش کریں تو آپ کا تعلق ان سے قائم بھی ہو سکتا ہے۔
ہر انسان کے اندر کچھ خوبیاں ہیں، کچھ بدیاں ہیں اور ان کی ایک تاریخ اس کے ذہن میں
محفوظ چلی آرہی ہے۔ اگر اس کو اپنے اندر ڈوبنے کا سیلقہ ہو، عادت ہو سو چنے اور غور کرنے کی تو
بسا اوقات یہ ممکن ہے کہ اگر سب نہیں تو اکثر بدیوں کے ساتھ سفر کرتا ہوا بچپن کے اس مقام تک پہنچ
سکتا ہے جہاں پہلی دفعہ وہ بدی پیدا ہوئی اور اس کے لئے دل میں کشش پیدا ہوئی ، کیوں ہوئی تھی اور
وہ بدی کا فرشتہ جواس کے ساتھ ہے اس کو شیطان کہا جاتا ہے۔ پتہ ہے کہ کون سا شیطان تھا کس وقت
آیا تھا کس وقت اس نے میرے ذہن کے کسی حصہ پر قبضہ کر لیا تھا اور آج تک وہ چل رہا ہے ساتھ اور
اسی طرح اس بدی کو زندہ رکھے ہوئے ہے اور آگے بھاگتا چلا جاتا ہے ۔ تَوزُهُمْ أَنَّا (مریم: ۸۴)
آگے بڑھاتا ہے اور اکساتا چلا جاتا ہے اور اسی طرح اگر وہ اپنی نیکیوں کا تجزیہ کرے تو اس کو معلوم ہوگا
کہ بچپن میں کسی زمانہ میں کسی خاص چیز کے ساتھ کسی خاص وجہ سے پیار ہو گیا تھا اور وہ وجہ اس کی نیکی
کا فرشتہ ہے وہ اس کی اس نیکی کی حفاظت کرتا ہے ، ہمیشہ اور اس کے قدم آگے بڑھاتا ہے۔
اگر آپ Consciously آنکھیں کھول کر ذہن کو روشن کر کے انبیاء کی سیرت اور سنت
کا مطالعہ کریں اور پھر خود اپنے واقعات پر غور کریں اور اپنے نفس میں ڈوبیں تو آپ کے اندر سے
ایک نہایت ہی شاندار مربی رونما ہوگا ۔ آپ کی ذات کے اندر سے وہ شخص پیدا ہوگا جو اللہ کے فضل
سے نہایت ہی عمدہ تربیت کے طریقے جاننے والا ہوگا اور خدا کے فضل سے عملاً ایک اچھی نسل پیدا
کرنے کی اہلیت رکھتا ہوگا لیکن چونکہ بہت سے دوست بد قسمتی سے ان علمی ، روحانی ، نفسیاتی سفروں
خطبات طاہر جلد ۵
846
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۶ء
خلا
کے قابل نہیں ہوتے ، قا ، قابل تو خدا نے سب بنائے ہیں ؟ ب بنائے ہیں لیکن عادت نہیں پڑی اور غالبا یہ بچپن ہی کا
ہے۔ پہلے سات سال یا چھوٹی عمر میں ان کا ذہن دوسری طرف مائل رہا سطحی چیزوں کی طرف مائل
رہا۔ مثلاً آج کل جو ٹیلیویژن دیکھنے والے جو بچے ہیں ان کا دماغ اس دنیا کی بجائے Space میں
زیادہ رہتا ہے۔ فرضی جن ، فرضی کا ئنات کے مالک اور قابض لوگ اور فرضی ہتھیاروں کے ساتھ حملہ
کرنے والے۔ اس قسم کی چیزوں میں وہ بسنے لگ گئے ہیں۔ روزمرہ کے انسانی مسائل سے ان کو
الگ کر دیا گیا ہے۔ شاذ و نادر بچوں کا کوئی پروگرام دیکھیں گے جن میں انسانی ہمدردی سے تعلق رکھنے
والے، انسانی برائیوں سے تعلق رکھنے والے، انسانی خوبیوں سے تعلق رکھنے والے، پروگرام اس طرز
سے دیئے گئے ہوں کہ بچے کو برائیوں سے نفرت اور خوبیوں سے پیار ہونے لگے ۔ سکول کے سلپسر
میں بھی اس قسم کی نہایت ہی خوفناک تبدیلیاں آچکی ہیں۔ اس پہلو سے بھی دیکھیں تو جماعت کی ذمہ
داری بہت بڑھ جاتی ہے ۔ بہت باشعور مربیوں کی ضرورت ہے اور چونکہ عملاً واقعہ ایسا ہونا فوری
طور پر ممکن نظر نہیں آرہا۔ جب سچائی کی نظر سے دیکھیں تو اکثر دوستوں کو بد قسمتی سے اس سے محروم
پاتے ہیں۔ اس لئے ان لوگوں کی تربیت کے لئے یعنی ہر فرد بشر کی تربیت کے لئے نظام جماعت کو یہ
کام اپنے ہاتھ میں لینا چاہئے ۔ ان میں باشعور لوگ بھی ہوں گے، ان میں اچھی اور دلچسپ سوچیں
رکھنے والے لوگ بھی ہوں گے۔ ہر قسم کی عورتیں بھی ملیں گی، ہر قسم کے مرد بھی ملیں گے۔ تو اپنی اپنی
تنظیم کے Pool بنائیں ان کے خیالات، ان کے تجارب کا۔ وہ کتا بیں بھی لکھیں لیکن پیش نظر ماں
باپ ہوں اور ماں باپ پیش نظر ہوں خاص عمر کے بچوں کی خاطر ۔ اس نقطہ نگاہ سے آپ کوشش
کریں اور جن ماں باپ تک میری بات ویسے ہی براہ راست پہنچ رہی ہے ان کو انفرادی طور پر بھی
اپنی ذمہ داری کو قبول کرنی چاہئے اور بیدار رہنا چاہئے کیونکہ یہ وہ معاملہ ہے جس میں تنظیمیں کوشش تو
ضرور کریں گی آپ کی مدد کی لیکن تنظیموں سے نہیں پوچھا جائے گا۔ آپ سے پوچھا جائے گا اس عمر کے
بچوں پر جو نقش آپ نے مرتسم کر دیئے اگر وہ جہنم میں لے جانے والے نقش ہیں تو بچوں ہی سے نہیں
آپ سے بھی پوچھا جائے گا اور اگر ایسے نقش مرتسم کر دیئے جو جنت میں رہنے والوں کے نقوش ہوتے
ہیں تو آپ بڑے خوش نصیب ہیں کیونکہ آپ کی اولا دور اولاد در اولاد کی نیکیاں بھی آپ کے نام پر
ہمیشہ لکھی جائیں گی جو آپ کے درجات کی بلندی کا موجب بنتی رہیں گی۔
خطبات طاہر جلد ۵
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:
847
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۶ء
پرائیویٹ سیکرٹری نے ایک فہرست دی ہے بعض مخلصین جماعت کی فہرست ہے جو وفات
پاگئے ہیں۔ ان کے متعلق ان کے عزیزوں نے بھی اور بعض دوسروں نے بھی جو جماعتی طور پر ان کے
حالات سے واقف تھے انہوں نے پر زور درخواست کی ہے کہ ان کی نماز جنازہ غائب پڑھائی جائے ۔
مکرم ایم عبدالرشید صاحب ہندوستان سے تعلق رکھتے تھے، ساتھ لکھا ہوا ہے کہ تعارف
منسلک ہے لیکن وہ صفحات الگ کہیں رہ گئے ہیں۔
مکرم مہر اللہ یار صاحب جو اوصاف احمد صاحب آف مظفر گڑھ کے والد تھے اور مرحوم شدید
مخالفت کے زمانہ میں ڈیرہ غازی خاں میں رویا کے ذریعہ احمدی ہوئے اور پھر اللہ کے فضل کے ساتھ
ہمیشہ ہی سچی رو یاد یکھنے والے بہت ہی بزرگ ، دعا گو تھے انہوں نے بہت شاندار استقامت دکھائی ہے۔
غلام احمد مصطفیٰ صاحب کماس ضلع لاہور کے رہنے والے تھے۔ کماس کی جماعت کے
پریزیڈنٹ بھی رہے ہیں۔
میاں محمد اسماعیل صاحب موصی تھے ۔ ہمارے عبد الحمید غازی کے چھوٹے بھائی کے خسر
تھے مڈھ رانجھا کے رہنے والے تھے۔
جمشید خان صاحب یہ ہمارے بیت المبارک ربوہ کے ایک موذن بشیر احمد کا نوجوان بیٹا
جسے شہید کر دیا گیا تھا ان کی نماز جنازہ غائب پہلے نہیں ہو سکی۔
پروفیسر محمد طفیل ناز صاحب ایم ۔ اے سرگودھا سابق منگل اور وٹرنری ڈاکٹر عبدالسلام
صاحب کے خسر تھے۔
میاں محمد داؤد صاحب یہ میاں محمد یوسف صاحب سابق پرائیویٹ سیکرٹری حضرت
مصلح موعودؓ کے صاحبزادہ تھے۔
مکرمہ شیریں بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم میر نور احمد صاحب تالپور۔ ان کی دو بیگمات تھیں ۔
شیریں بیگم صاحبہ پچھلی دفعہ جلسہ پر آئیں ہوئی تھیں دوسری بیگم یہاں تھیں ۔ ان کی دوسری بیگم
کی بہن مریدہ بیگم جو واقف زندگی ہیں اور اسلام آباد میں رہتی ہیں ان کے پاس ٹھہری ہوئی
تھیں ابھی حال ہی میں وہ واپس گئی ہیں ۔ میر نور احمد تالپور کا خاندان بھی سندھیوں میں سے وہ
خطبات طاہر جلد ۵
848
خطبه جمعه ۱۹ دسمبر ۱۹۸۶ء
ایک بہت ہی مخلص اور وفادار خاندان ہے ۔ ان سب کی نماز جنازہ غا: ہے ۔ ان سب کی نماز جنازہ غائب ہو گی انشاء اللہ نماز جمعہ
اور نماز عصر کے بعد پڑھاؤں گا۔