آخرت پر یقین کی لطیف تفیر فتح دین پر یقین کامل رکھتے ہوئے دعوت الی اللّٰہ تیز کریں
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے سورہ بقرہ کی ابتدائی آیات کی روشنی میں ایمان اور یقین کے باہمی فرق اور ان کے تعلق کی وضاحت فرمائی۔ آپ نے بیان فرمایا کہ یقین کا تعلق مستقبل اور عمل سے ہے جبکہ مایوسی شیطانی ہتھیار ہے جو انسان کے عمل کو مفلوج کر دیتی ہے۔ آپ نے جماعت احمدیہ کو اسلام کے آخری غلبے پر کامل یقین رکھنے، مایوسی کو جھٹکنے اور کامل توکل کے ساتھ تبلیغ اسلام کے لیے انفرادی طور پر بھرپور محنت کرنے کی پرزور تحریک فرمائی۔
موضوعات: ایمان اور یقین میں فرق، قرآن کریم کی تفسیر، مایوسی اور اس کے نقصانات، غلبہ اسلام کا یقین، دعوت الی اللہ
خطبات طاہر جلد ۶
101
خطبه جمعه ۱۳ فروری ۱۹۸۷ء
آخرت پر یقین کی لطیف تفسیر
فتح دین پر یقین کامل رکھتے ہوئے دعوت الی اللہ تیز کریں
( خطبه جمعه فرموده ۱۳ فروری ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی :۔
المنْ ذُلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ
الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا
رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ وَالَّذِينَ يُؤْمِنُوْنَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ
وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ
أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ أُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ ۔
(البقرہ: ۲۔۶)
سورہ بقرہ کی یہ جو ابتدائی آیات میں نے تلاوت کی ہیں ان میں ایمان اور یقین دو
اصطلاحیں استعمال فرمائی گئی ہیں۔ بسا اوقات انسان کے لئے یہ فرق سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے کہ کیوں
بعض چیزوں پر ایمان کا حکم ہے اور بعض چیزوں پر یقین کا اور یقین اور ایمان کا آپس میں کیا تعلق ہے
اور بغیر یقین کے ایمان کیسے پیدا ہو سکتا ہے یا اس کے برعکس صورت پیدا ہوتی
ہے۔ یہ سارے
خطبات طاہر جلد ۶
102
خطبه جمعه ۱۳ فروری ۱۹۸۷ء
سوالات ہیں جو انسانی ذہن میں اٹھتے ہیں اور قرآن کریم نے آخرت پر یقین کا تو ذکر فرمایا لیکن خدا
کی ہستی پر یقین کا یا انبیاء کی ہستی پر یقین کا یا قرآن کریم پر یقین کا یا ملائکہ اللہ پر یقین کا کوئی ذکر نہیں
فرمایا۔ پس لازما کوئی اہم فرق ہے ایمان اور یقین میں جس کی طرف اشارہ فرمایا گیا ہے۔ اس پہلو
سے جب ہم دیکھتے ہیں تو کئی قسم کے فرق ہمارے سامنے ابھرتے ہیں۔ بعض ایسے بنیادی اور اہم فرق
ہیں جن کا ذکر آج میں ضروری سمجھتا ہوں ۔
ایمان جن چیزوں پر لانا ضروری ہے وہ چیزیں اپنی ذات میں مستحکم ہیں اور کسی کے ایمان
لانے یا نہ لانے سے ان کا کوئی بھی تعلق نہیں ۔ ان کے وجود پر ایک ذرہ بھی اثر اس بات کا نہیں پڑتا
کہ کوئی شخص ایمان لایا ہے یا نہیں لایا ۔ اللہ ہے وہ ان معنوں میں مستغنی ہے کہ باوجود اس کے کہ سب
سے یقینی ذات اور ہر یقین کا منبع وہ ہے۔ اس کے باوجود جہاں تک ایمانیات کا تعلق ہے کروڑ ہا وجود،
ارب ہا وجود پیدا ہوں اور بے ایمان کے مرجائیں تب بھی خدا کی ہستی پر اس کی ذات کے استحکام پر
کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اسی طرح ملائکہ کا وجود ہے ان پر کوئی ایمان لاتا ہے یا نہیں لاتا ملائکہ کا وجود اپنی
ذات میں اللہ تعالیٰ کے سہارے قائم ہے۔ اسی طرح کتابوں کا معاملہ ہے اور اسی طرح انبیاء کا معاملہ
ہے اور اسی طرح یوم آخرت کا معاملہ ہے۔
آخرت پر ایمان لانا بھی ضروری ہے لیکن یہاں قرآن کریم نے جس آخرت کا ذکر فرمایا
ہے اس پر یقین لانا ضروری ہے۔ ایمان والی آخرت سے یقین والی آخرت میں ایک فرق ہے جس کی
طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ ایمان کا جہاں تک تعلق ہے آپ اگر اس پر بہت غور کریں تو اس کے کئی پہلو
سامنے آئیں گے مگر اس کا جو بنیادی مرکزی نقطہ ہے ایمان کو سمجھنے کا وہ پہلی آیت میں جہاں ایمان کا
ذکر ہے وہیں مذکور فر ما دیا گیا ہے ۔ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وہ غیب پر ایمان لاتے ہیں اور یقین
کا جہاں تک تعلق ہے یقین حاضر پر ہوا کرتا ہے، شاہد پر ہوا کرتا ہے۔
یقین کا تعلق قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے تین چیزوں سے ہے علم سے ہے، روئیت سے ہے
اور تجربے سے ہے۔ علم الیقین سب سے کمزور یقین ہے وہ مشاہدے کی پہلی شکل ہے اور عین الیقین اس
سے زیادہ قوی یقین ہے یعنی جب مشاہدہ آنکھوں کے ذریعے ہو صرف کان کے ذریعے اطلاع نہ پہنچے
اور حق الیقین تجربے کے یقین کو کہتے ہیں جس پر آج کی سائینٹفک دنیا زور دیتی ہے۔ پس
خطبات طاہر جلد 1
103
خطبه جمعه ۱۳ فروری ۱۹۸۷ء
یہ تین چیزیں ہیں جو سائنس Experimental Truth اور Theory اور Hypothesis
کی اصطلاحوں میں اور طرح بیان کی جاتیں ہیں مذہب کی اصطلاح میں اور طرح بیان ہوتی ہیں
یکن بنیادی طور پر ایک ہی چیز کی دو مختلف شکلیں ہیں ۔ تو یقین کا تعلق تو رؤیت سے ہے، یقین کا
تعلق تو تجربہ سے ہے۔ پھر وَ بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ کیوں فرمایا ؟ اس مسلئے پر جب ہم
غور کریں گے تو کچھ اور باتیں سبق ہمیں حاصل ہوں گے۔ لیکن ایک اور پہلو سے ایمان کا جو تعلق
شہادت سے ہے وہ بھی قابل توجہ ہے اس پر بھی کچھ غور کرنا چاہئے۔
امر واقعہ یہ ہے کہ ایمان یقین پیدا کرتا ہے اور شہادت کا یقین سے تعلق ہے اس لئے ایمان
کے نتیجے میں یقین پیدا ہوتا ہے ایمان جتنا کامل ہو ا تنا یقین کی طرف لے کے جاتا ہے۔ پس ایمان
یقین کا بچہ نہیں لیکن یقین ایمان کا بچہ ہے۔ شہادۃ سے ایمان پیدا نہیں ہوتا ایمان کے نتیجے میں
شہادۃ پیدا ہوتی ہے غیب سے شہادۃ کا جو تعلق ہے وہی ایمان کا شہادت اور یقین سے تعلق ہے۔
پس غیب کا تبھی شروع میں ذکر فرما دیا ٹیو مِنُوْنَ بِالْغَيْبِ اور خدا تعالیٰ کو
عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ (الحشر :۲۳) قرار دیا۔ پہلے ایمان کے ذریعے خدا پہچانا جاتا ہے جو غیب
سے تعلق رکھتا ہے اور پھر جوں جوں ایمان انسان کو یقین کی طرف لے کر بڑھتا ہے اس کے ساتھ ساتھ
انسان بھی خدا کو شہادت کے طور پر دیکھنے لگتا ہے۔ ایسے وجود کے طور پر اس کو دیکھنے لگتا ہے جو ہر طرف اس
کو دکھائی دینے لگتا ہے اور ایمان یقین میں بدلنے کا نام ہی وہ شہادت ہے جسے ہم کلمہ شہادۃ کہتے ہیں۔
اس لئے ہر شخص کا کلمہ پڑھنا ایک مقام کا نہیں ہے۔ کلمہ کا سفر ایک لامتناہی سفر ہے۔ آغاز
میں کلمہ پڑھنے والے اور طرح کی گواہی دے رہے ہوتے ہیں اور مقام محمدی پر فائز حضرت محمد
مصطفی ﷺ کا کلمہ ایک اور طرح کی گواہی دے رہا تھا۔ کچھ کلمہ پڑھنے والے ایسی گواہی دیتے ہیں کہ
انہیں بعض چیزیں خدا نما دکھائی دیتی ہیں۔ بعض کلمہ پڑھنے والے ایسی گواہی دیتے ہیں کہ کائنات کی ہر
اصلى الله
عروسة
چیز ان کے لئے خدا نما ہو جاتی ہے۔ ہوجا
چشم مست ہر حسیں ہر دم دکھاتی ہے تجھے
ہاتھ ہے تیری طرف ہر گیسوئے خمدار کا
در ثمین صفحه : ۱۰)
خطبات طاہر جلد ۶
104
خطبه جمعه ۱۳ فروری ۱۹۸۷ء
کوئی ذرہ کا ئنات کا ایسا نہیں رہتا جہاں خدا کو شہادت کے طور پر نہ دیکھیں۔ پس وہاں کلمہ
شہادہ ایک بالکل اور مقام رکھتا ہے ایک اور مرتبہ کا کلمہ ہو جاتا ہے بنسبت ایک غافل آدمی کے
شہادت کے کہ جس کی شہادت یقین کی بناء پر نہیں بلکہ علم کی بنا پر ہوتی ہے یا یوں کہنا چاہئے کہ
عین الیقین کی بناء پر نہیں بلکہ علم الیقین کی بناء پر ہوتی ہے اور جب شہادت آگے بڑھ جاتی ہے
تو پھر حق الیقین تک پہنچ جاتی ہے۔
پس ایمان کے نتیجے میں یقین کا پیدا ہونا ایک لازمی امر ہے۔ اگر ایمان سچا ہو، اگر ایمان
قوی ہو اور برحق ہو تو لازما وہ ایمان انسان کو یقین کی طرف لے کر بڑھتا ہے یہاں تک کے مستقبل
میں ہونے والے واقعات پر یقین پیدا ہو جاتا ہے۔ وہ اور طرح کا غیب ہے۔ مستقبل میں جو ہونے
والے واقعات ہیں ان کے اوپر یقین ایمان براہ راست ایمان سے تعلق رکھتا ہے اور ایمان کے پختہ
ہونے کے نتیجے میں مستقبل بھی ایک قسم کی شہادت کے طور پر دکھائی دینے لگتا ہے۔
یہاں جس آخرت کا ذکر فرمایا گیا ہے وہ آخرت کئی معنوں میں استعمال ہو سکتی ہے لیکن ایک
بنیادی سب سے اہم معنی میرے نزدیک آخری کامیابی ہے، آخری غلبہ ہے۔ وہ فتح جو خدا تعالیٰ کے
نزدیک اسلام سے وابستہ ہے اور جس نے لازما تمام دنیا پر اپنا اثر دکھانا ہے اس فتح پر یقین کی طرف
آیت میں اشارہ فرمایا گیا ہے، ان ابتدائی آیات میں اشارہ فرمایا گیا ہے۔ وَ بِالْآخِرَةِ
هُمْ يُوقِنُونَ وہ اتنے کامل الایمان لوگ ہیں کہ ان کی ایمان کے نتیجے میں خدا تعالیٰ انہیں یقین
کے مختلف منازل طے کراتا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ وہ چیزیں جو اندھیروں میں غائب ہیں جو دور کی
باتیں ہیں ان پر بھی وہ کامل یقین رکھتے ہیں ۔
اس
اب ایک اور پہلو سے جب ہم ایمان کا یقین سے موازنہ کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ ایمان
تو صرف مذہبی اصطلاح ہے اور اہل دنیا سے اس کا کوئی تعلق نہیں ۔ یقین ایک ایسی اصطلاح ہے جو
عام ہے اور مومن اور کافر اور مذہبی انسان یا غیر مذہبی انسان ہر ایک پر مشترک ہے۔ ان سب کے
درمیان قدر مشترک ہے ، ہر ایک پر برابر اطلاق پاتی ہے اور یقین اس پہلو سے جب ہم دیکھتے ہیں
تو اس کا مستقبل سے ہی تعلق ہے درحقیقت ۔ جو قو میں اپنے مستقبل پر یقین رکھتی ہیں چونکہ عام دنیا
کی اصطلاح میں تو ایمان ان کے لئے کوئی چیز نہیں ہے۔ وہ جو مستقبل پر یقین رکھتی ہیں وہ اس
خطبات طاہر جلد ۶
105
خطبه جمعه ۱۳ فروری ۱۹۸۷ء
یقین کے سہارے زندہ رہتی ہیں اور اگر یقین اٹھ جائے مستقبل پر تو قو میں ہلاک ہو جایا کرتی ہیں ۔
اسی لئے جنگوں میں خصوصًا جدید ترین جنگوں میں سب سے بڑا ہتھیا رجو دشمن کے خلاف استعمال کیا
گیا وہ مایوسی پیدا کرنا تھا۔ ہوٹلوں میں مختلف جمگھٹوں میں، تماشہ گاہوں میں بعض ایجنٹ بیٹھ جایا
کرتے تھے اور یہ باتیں کرتے تھے کہ اب تو تم لوگوں نے ہار نا ہی ہارنا ہے۔ Ammunition ختم
ہو گیا، ہتھیار ختم ہو گئے، خوراک ختم ہوتی چلی جارہی ہے ، دشمن کا گھیر اسخت ہو گیا، دشمن نے یہ یہ مقابل
پر ہتھیار ایجاد کر لئے ہیں یہ باتیں صرف کرتے تھے جو ہر شخص کر سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں قطعی
ثبوت ان کے دشمن کے ایجنٹ ہونے کا بھی نہیں ملتا تھا۔ ہر کس و ناکس گھر میں ایسی باتیں کرتا ہے۔
چنانچہ اس کے ذریعے قوم میں مایوسی پھیلا کر ان کو شکست دینے کی جو بڑی منظم سازش کی گئی یا منصوبہ
بنایا گیا یہ جرمنی میں اس کا آغاز ہوا اور اس کا نام "Fifth Column" رکھا گیا اور ناٹسی (نازی)
تصور کے مطابق سب سے زیادہ قوی اور سب سے زیادہ مضبوط ہتھیار جس سے وہ اتحادیوں پر حملہ آور پرچم
تھے وہ یہ ہی "Fifth Column" تھا۔ پانچواں ان کا فوجی کالم جو آگے بڑھ رہا ہے اور پیشتر اس
کے کہ وہ ان کے علاقوں پر قابض ہوں ان کے جو دنیاوی مادی کالم تھے وہ تو پیچھے رہ جاتے تھے
یا تھوڑی دیر کے لئے ہوائی جہاز کی پرواز کے ذریعے سے وہاں پہنچتے تھے لیکن یہ Fifth"
"Column اندر گھس کے ان کے اندر بیٹھ جاتا تھا، ان کی زندگی کے ہر پہلو پر حملہ آ
حملہ آور ہوتا تھا۔
تو مایوسی یقین کا برعکس ہے اور جیسا کہ میں نے بیان کیا خواہ کسی کوئی مذہبی ہو یا غیر مذہبی ہو
وو
خدا کی ہستی پر ایمان لاتا ہو یا نہ لاتا ہو یقین کے بغیر قو میں زندہ نہیں رہ سکتیں ۔ تبھی قائد اعظم نے
پاکستان کے قیام کے وقت ” یقین محکم“ کا نعرہ بھی دیا کہ یقین کے ساتھ تم لوگ زندہ رہو ، اپنے
مستقبل پر یقین رکھو۔ وہ بہت سی چیزیں جن کو انسان نے رفتہ رفتہ بڑے لمبے تجربوں کے بعد گزشتہ
چودہ سو سال میں سیکھا قرآن کریم نے اپنے آغاز ہی میں ان کی طرف نہ صرف اشارہ فرمایا بلکہ بہت
کھلے طور پر اس مضمون کو ایک مربوط رنگ میں پیش فرما دیا اور ایمان کے ساتھ ایک ایسا تعلق باندھ دیا
جس کے بعد مومن بے یقین رہ ہی نہیں سکتا ۔ اگر ۔ بے یقین رہ ہی نہیں سکتا ۔ اگر بے یقین مومن ہے تو اس کا ایمان بھی ختم ہے کیونکہ
ایمان کی علامت کے طور پر یقین کو قرار دیا گیا ہے۔ ایمان نہیں ہے یہ لیکن ایمان کی علامت ہے۔
پس جماعت احمد یہ کے لئے اس میں بہت بڑے سبق ہیں ۔ ایمان اور یقین کا ایک اور فرق
خطبات طاہر جلد ۶
106
خطبه جمعه ۱۳ فروری ۱۹۸۷ء
یہ ہے جس کی طرف بالآخر میں اشارہ کرنا چاہتا ہوں جس کے بعد یہ مضمون کھل جائے گا کہ ایمان اگر
کسی چیز پر نہ ہو تو اس چیز کو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اگر کسی چیز پر یقین نہ ہو تو اس چیز کوضرور فرق پڑ جاتا
کوکوئی چیز نہ ہوتو اس
ہے، بسا اوقات فرق پڑ جاتا ہے۔ اگر مومن کو اپنے مستقبل پر یقین نہ ہو تو اس کے عمل پر اس کا
براہ راست اثر پڑتا ہے اور اس عدم یقینی کے نتیجے میں اس کو پھل نہیں ملتا اپنے خدا کے جو وعدے
ہیں وہ پھر اس کے ذریعے پورے نہیں ہوتے کسی اور کے ذریعے پورے ہوتے ہیں۔ خدا کے وعدے
پورے ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ جو مایوسی کا شکار ہو جائیں ان کے ذریعے بھی خدا وعدے پورے
فرمایا کرتا ہے۔ قرآن کریم سے پتا چلتا ہے کہ اور قو میں لے آتا ہے۔ بہتر لوگ ان کی جگہ پیدا کر دیتا
ہے یا بعض ایسے وعدے بھی ہیں خدا کے جن کا انسان کی کوششوں سے تعلق ہی نہیں ہوتا وہ تو بہر حال
پورے ہوں گے جس طرح بھی ہو۔ مگر یقین کا عمل سے ایک بڑا گہرا تعلق ہے اور یہ تعلق صرف مذہبی
ہی نہیں غیر مذہبی بھی ہے یعنی خواہ مذہبی دنیا ہو یا غیر مذہبی دنیا ہوا گر یقین ہے تو عمل رہے گا اگر یقین
اٹھ جائے گا تو عمل ختم ہو جائے گا۔ ایک انسان بھاگتا ہے خطرے سے اور اس اُمید پر بھاگتا ہے کہ
شاید میں بچ جاؤں ۔ جہاں اس کی مایوسی یقین کی حد تک پہنچ جائے یعنی مایوسی پہ بھی بعض اوقات یقین
ہو جاتا ہے کہ اب نجات کی کوئی شکل نہیں رہی ان معنوں میں، تو جب اس کی مایوسی یقین بن جاتی ہے
اور یہ اعلان کرتی ہے کہ نجات کی کوئی شکل نہیں تو پھر وہ کہتا ہے مجھے بھاگ کر مرنے کی کیا ضرورت
ہے آرام سے بیٹھوں یہیں انتظار کرتا ہوں موت نے آنا تو ہے ہی تو آرام سے آئے بجائے اس کے
کہ میں خواہ مخواہ جدو جہد کر رہا ہوں۔
تو مایوسی یقین کے مقابل پر ہے اور سب سے مہلک ہتھیار ہے اسی لئے قرآن کریم نے
شیطان کا ایک نام مایوس قرار دیا ہے۔ ابلیس لفظ میں مایوسیت پائی جاتی ہے اور اس کے معنوں میں یہ
بات داخل ہے۔ چنانچہ ابلیس کا بھی سب سے بڑا ہتھیار مایوسی پیدا کرنا ہے۔ جب وہ مومن کے دل
میں اپنے مستقبل کے بارے میں مایوسی پیدا کر دیتا ہے تو وہ سمجھتا ہے کہ اس کے بعد مومن نہیں زندہ رہ
سکتا، ایمان کی حالت میں زندہ نہیں رہ سکتا اور اس کی ہلاکت اور مایوسی ایک ہی چیز کے دو نام ہیں ۔
چنانچہ آنحضرت ﷺ نے اس موضوع پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی ہے اور بار بار متوجہ فرمایا ہے کہ
مایوسی گناہ ہے، مایوسی کفر ہے۔ نہایت ہی خطرناک اور مہلک چیز ہے جس کے بعد انسان کی زندگی کا
خطبات طاہر جلد ۶
کوئی سوال باقی نہیں رہتا۔
107
خطبه جمعه ۱۳ فروری ۱۹۸۷ء
تو یقین کے ساتھ جو مستقبل کا تعلق ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ کسی حالت میں بھی کوشش
اور جد وجہد نہیں چھوڑتے باوجود اس کے کہ بظاہر ان کے سپر د جو کام ہے وہ اتنا مشکل ہے دیکھنے میں
ایسا نا ممکن الوقوع نظر آتا ہے اس کے باوجود وہ سمجھتے ہیں ، یقین رکھتے ہیں کہ یہ کام ضرور ہو کے رہے گا
اور چونکہ یہ یقین رکھتے ہیں اس لئے محنت نہیں چھوڑتے ، کوشش نہیں چھوڑتے۔
اب جماعت احمدیہ کے سامنے جو کام ہے ساری دنیا کو فتح کرنا یہ ان کاموں میں سے ہے
جن کو جو باہر سے دیکھنے والا ہے وہ ہمارے معاملے میں پاگل پن قرار دے گا۔ آپ کو معقول سمجھتا
رہے بے شک لیکن آپ کے اس خیال کو پاگل پن سمجھے گا۔ وہ کہے گا کیوں بیوقوف ہو گیا ہے، کیا ہو گیا
ہے اس کی عقل کو اچھی بھلی باتیں کر رہا تھا اور اچانک کہنے لگ گیا ہے ہم دنیا پر غالب آجائیں گے۔
انٹرویو کے دوران مختلف قسم کے جو انٹرویو ہوتے ہیں ان کے دوران میں نے بھی یہ محسوس کیا ہے اور
وہ اندر سے مجھ پہ ہنس رہے ہوتے ہیں اور میں اندر سے ان پر ہنس رہا ہوتا ہوں ۔ وہ اس لئے ہنستے ہیں
اندر سے کہ شریف لوگ اکثر جو انٹرویو لینے والے ہیں وہ کوشش یہی کرتے ہیں کہ بد تہذیبی کا مظاہرہ
نہ ہو۔ منہ پہ نہیں کہتے اور ہنسی بھی آئے تو اسے ضبط کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جب وہ پوچھتے
ہیں کہ کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ غالب آجائیں گے اور تمام دنیا کو فتح کر لیں گے اور میں کہتا ہوں
ہاں مجھے کامل یقین ہے تو اس کا چہرہ بتا دیتا ہے سوال کرنے والے کا اس کی آنکھیں بتا رہی ہوتی ہیں
کہ اگر وہ اکیلا ہوتا تو قہقہہ مار کے ہنس پڑتا کہ کیا ہو گیا ہے ان لوگوں کو اچھی بھلی معقول باتیں کرتے
کرتے اچانک پاگلوں والی باتیں شروع کر دیں اور میں اس لئے دل میں مسکراتا ہوں کہ اس کو پتا
نہیں ہے کہ کیوں ہم یقین کر رہے ہیں۔ اس لئے کہ ایسی ناممکن باتیں ہمیشہ سے ہوتی چلی آئی ہیں
اس لئے کہ مذہب کی تاریخ اس کی ساری تاریخ گواہی دے رہی ہے کہ ایسی ناممکن الوقوع باتیں
ہمیشہ وقوع پذیر ہوتی رہیں اور جو یقینی دکھائی دیتی تھیں باتیں وہ غیر یقینی ہوگئیں۔ یقینی چیزیں صفحہ ہستی
سے ہمیشہ کے لئے مٹادی گئیں اور بظاہر غیر یقینی چیزیں منصہ شہود پر اس طرح قوت کے ساتھ ابھری
ہیں اور اس استحکام کے ساتھ قائم رہی ہیں کہ پھر ان کے مٹانے کا کوئی سوال باقی نہیں رہتا ۔ پس
قرآن کریم نے جو آخرت پر یقین پر زور دیا ہے وہ اسی لئے دیا ہے۔
خطبات طاہر جلد ۶
108
خطبه جمعه ۱۳ فروری ۱۹۸۷ء
یقین کے نتیجے میں بعض دفعہ انبیاء کو پاگل قرار دیا گیا ہے اور اپنوں کے ذریعے
بھی قرار دیا گیا ہے۔ جب حضرت یعقوب علیہ السلام نے اپنے بچوں سے کہا :۔
لَأَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ لَوْلَا أَنْ تُفَنِّدُونِ (یوسف: ۹۵) اس کا یہی مطلب تھا کہ مجھے تو
یوسف کی خوشبو آ رہی ہے اور میں جانتا ہوں کہ تم میرے منہ پہ مجھے پاگل نہیں کہہ سکتے لیکن تمہارا دل
یہی کہہ رہا ہے اندر سے کہ اس کو تو کچھ ہو گیا ہے یہ تو پاگلوں والی باتیں کرتا ہے۔
لَوْلَا أَنْ تُفَنِّدُونِ خواہ تم دیوانہ سمجھو، دیوانہ قرار دو جو کہو کہو مگر مجھے کامل یقین ہے کہ یوسف آنے
والا ہے مجھے اس کی خوشبو آ رہی ہے۔
فتح اسلام سے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہی محاورہ استعمال فرمایا ہے:
آرہی ہے اب تو خوشبو میرے یوسف کی مجھے
گو کہو دیوانہ میں کرتا ہوں اس کا انتظار
در ثمین صفحه : ۱۳۰)
پس ہم تو ان دیوانوں کے غلام ہیں جن کے یقین کو کوئی دنیا کا طعنہ بھی تبدیل نہیں کر
سکا۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف منسوب ہونے کے بعد ہم آپ کے
انتظار میں شامل ہو چکے ہیں اور اس یقین کے ساتھ شامل ہو چکے ہیں جس یقین کے ساتھ
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے یوسف کا انتظار کر رہے تھے۔
پس جب میں کہتا ہوں کہ اگلے سال سے پیمانے بدل دو، ہزاروں کو لاکھوں میں تبدیل کر
دو۔ تو جس طرح حضرت یعقوب علیہ السلام کے بیٹوں میں سے بعض نے ضرور یہ سمجھا ہو گا کہ یہ تو
دیوانوں کی بڑ لگتی ہے اس طرح خواہ آپ کا مجھ سے کیسا ہی تعلق ہو اور پیار ہو آپ میں سے بہت سے
ایسے ہوں گے جو سوچتے ہوں گے کہ اسلام کے پیار میں اور محبت میں ایسی باتیں کر رہا ہے لیکن بظاہر
یہ ہونی ممکن نہیں ہے۔ لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ممکن ہے اور آپ کے ہاتھوں ممکن ہے آپ
یقین تو پیدا کریں کیونکہ یقین پیدا کئے بغیر عمل میں قوت پیدا نہیں ہوتی عمل میں جان نہیں پڑتی اور
آخرت پر یقین ہے جو غیر ممکن چیزوں کو ممکن کر کے دکھا دیا کرتا ہے، کامل یقین کی ضرورت ہے۔
انگریزی کا ایک محاورہ ہے کہ ایک شخص کو یہ پتہ نہیں تھا کہ یہ چیز ناممکن ہے۔ سو وہ آگے بڑھا اور اس
خطبات طاہر جلد 1
109
خطبه جمعه ۱۳ فروری ۱۹۸۷ء
نے کر دکھائی۔ تو جن لوگوں کی ڈکشنری میں ناممکن کا لفظ نہ ہو ، وہ لوگ جن کی ڈکشنریاں ناممکن سے
بھری ہوتی ہیں وہ ان چیزوں کو نا ممکن دیکھ رہے ہوتے ہیں ، ناممکن سے خالی ڈکشنریوں والے ان کو
ممکن کر کے دکھاتے چلے جاتے ہیں۔
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلاموں اور عاشقوں کے لئے اسلام
کی فتح کا جہاں تک تعلق ہے کسی ابہام کسی شک کی کوئی گنجائش باقی نہیں ۔ لا ز ما یہ فتح ہو گی
لیکن ہو گی یقین کے ذریعے کیونکہ قرآن مجید فرماتا ہے وَ بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ اور
اگر آپ کا یقین کمزور ہو گا تو اس فتح کے امکانات بھی کم تر ہوتے چلے جائیں گے، مدھم پڑتے چلے
جائیں گے۔ یہ ایمانیات والا معاملہ نہیں ہے کہ آپ کو ایمان ہو یا نہ ہو خدا بہر حال قائم ہے، آپ کو
ایمان ہو یا نہ ہو فرشتوں کو وجود مٹ نہیں سکتا ۔ اسلام کی فتح آپ کی عدم یقینی کی وجہ سے پیچھے چلتی
چلی جائے گی اس کا وجود میں آنا آپ کے یقین سے ایک براہ راست تعلق رکھتا ہے اس لئے کیوں
اسے ہزاروں سال پیچھے ڈالتے ہیں۔ اپنے یقین کا دل بڑھا ئیں تو یہ فتح تیزی کے ساتھ آپ کی
طرف بڑھنی شروع ہو جائے گی، کیوں اگلی صدیوں میں اس کو دیکھنا چاہتے ہیں؟ کیوں اپنے یقین
کا معیار بلند کر کے اسے اس صدی میں لانے کی کوشش نہیں کرتے ؟ اس لئے جب یہ کہا جاتا ہے
کہ ہر احمدی ایک احمدی بنائے جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے وہ کہتے ہیں کہ ہاں ، سننے میں تو بہت
اچھی بات ہے لیکن ہوتا نہیں ۔
پس جہاں یہ ہوتا نہیں کا شیطان دل میں داخل ہوا وہیں کام ختم ہونا شروع ہو گیا ۔ کہتے
ہیں اربع ہے، حساب ہے ہر آدمی کہاں بنا سکتا ہے۔ یہ خیال دل میں آتے ہی آپ یقین کریں کہ
شیطان دل میں داخل ہو گیا ۔ مایوسی ہی کا نام خدا نے شیطان رکھا ہے اور شیطان کا نام مایوسی ہے
ور عمل کو ذلیل اور رسوا کرنے والا سب سے بڑا مہلک ہتھیار مایوسی ہے اس کے بعد عمل خاک ہو جاتا
ہے کچھ بھی اس میں باقی نہیں رہتا، کچھ پیدا کرنے کی طاقت نہیں رہتی اس میں ۔ ہر احمدی کے لئے
فرض ہے کہ اپنے دل میں یقین رکھے کہ ہاں ممکن ہے اور یقینا ہوگا اور اگر میں یہ فیصلہ کروں گا کہ میں
نے بنانا ہے تو لازماً بنا سکوں گا ۔ اگر یہ یقین ہی نہیں ہے تو آپ نے کرنا کیا ہے پھر دنیا میں۔ پھر ان
لوگوں میں آپ کا شمار کیسے ہو سکتا ہے جن کے متعلق قرآن کی ابتدائی آیات کہتی ہیں:
خطبات طاہر جلد 1
110
خطبه جمعه ۱۳ فروری ۱۹۸۷ء
وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ ایک عظیم الشان گردیا ہے خدا تعالیٰ نے ہمیں ترقی کا۔ ایک ایسا راز
سکھا دیا ہے جو قوموں کی زندگی کا راز ہے۔ اس کو سیکھنے کے بعد کیوں اس کو استعمال نہیں کرتے۔ یہ ہے
بنیادی بات جس کی طرف میں آج آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں ۔
حقیقت یہ ہے کہ اکثر اوقات تبلیغ کا اس تیزی کے ساتھ آگے نہ پھیلنا لا زما مایوسی کے نتیجے
میں ہے۔ آپ جائزہ لے کے دیکھ لیں وہ لوگ جو ان باتوں کو سنتے ہیں اور ان کے دل پر اثر بھی پڑتا
ہے وہ کیوں ایسا نہیں کر سکتے اس لئے کہ دل میں ایک بے یقینی ہے کیسے ہو سکتا ہے یہ تو بہت بڑی بات
ہے۔ اگر ایسا ہونے لگے تو چند سالوں میں ساری دنیا پر احمدیت غالب آجائے ۔ یہ کہانیاں ہیں یہ قصے
ہیں ، یہ اچھی باتیں ہیں ، اچھے ارادے ہیں اس سے زیادہ اس کی کوئی حقیقت نہیں۔ یہ خیال ہیں جو
نیک لوگوں کے دل میں نسبتا نیکی کے روپ میں داخل ہو رہے ہوتے ہیں ، بدلوگوں کے دل میں تنقید
کی شکل میں داخل ہو رہے ہوتے ہیں اور بدتر لوگوں کے دل میں تضحیک کے رنگ میں داخل ہور ہے
ہوتے ہیں، مذاق اڑانے کی خاطر داخل ہو رہے ہوتے ہیں۔ لیکن ہیں یہ ایک ہی بیماری کی مختلف
شکلیں مختلف اس کے درجات ہیں۔ کبھی یہ مہلک ہو کر ظاہر ہو رہی ہے، کبھی یہ ابتدائی خراش پیدا کر
رہی ہے۔ ہر منزل پر اس بیماری کو کچلیں کیونکہ آپ کے عمل پر براہ راست اس کا اثر پڑتا ہے۔ ہر احمدی
کو یقین کرنا چاہئے مجھے کئی خطوط ایسے ملتے ہیں جن میں مختلف رنگ میں یعنی بڑے بڑے اچھے
مخلصین کی طرف سے بھی ان باتوں پر تبصرہ ہوتا ہے اور اس سے مجھے اندازہ ہوتا ہے کہ کس طرح یہ
بیماری بھیس بدل کر جس طرح قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ شیطان بھیس بدل کر داخل ہوتا ہے کس
طرح یا اچھے اچھے مخلصوں کے دل میں بھی بھیس بدل کر داخل ہو جاتی ہے۔
ایک دوست نے لکھا کہ آپ کہتے ہیں وعدہ کرو کہ سال میں ایک احمدی بناؤں گا ۔ آپ
بتائیں کہ انسان کے بس میں ہے کیا۔ جب تک خدا کی تقدیر نہ ہو اس وقت تک کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔
اس لئے جو چیز خدا کے ہاتھ میں ہے اس کے متعلق میں وعدہ کرلوں اور پھر جھوٹا بنوں یہ کیسے ہو سکتا
ہے۔ اصل میں وہی بے یقینی پن ہے اگر انسان کو آخرت پر یقین ہو تو آخرت تو خدا کی خاطر ہے
آپ خدا کی خاطر کام کریں اور خدا آپ کو پھل سے محروم کر دے یہ وہم آپ کے دل میں کیوں پیدا
ہوتا ہے؟ اسی کا نام مایوسی ہے۔ کامل تو کل کے نتیجے میں یہ وعدہ ہوتا ہے اور ایک مومن یقین رکھتا
خطبات طاہر جلد ۶
111
خطبه جمعه ۱۳ فروری ۱۹۸۷ء
ہے کہ میں اس وعدے کو پورا کروں گا پھر اگر نہ کر سکے تو جھوٹا اُسے نہیں کہا جا سکتا۔ ان کو اس معاملہ
میں جھوٹ کی تعریف کا ہی علم نہیں ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا تعالیٰ کے وعدوں کے متعلق بھی یہ فرمایا کہ
انجان آدمی بیوقوف اور جاہل آدمی بعض دفعہ سمجھتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے وعدہ خلافی کی ہے حالانکہ یہ
سنت ہے کہ وعدہ خلافی نہیں کرتا اور اس کے باوجود بعض وعدے پورے ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔
اس لئے کہ ان وعدوں میں مخفی شرائط ہوتی ہیں اور شرائط کے ملنے کی وجہ سے وعدہ ملتا ہے اور ایسا شخص
جو ایسا وعدہ کرے جس میں ظاہری یا مخفی شرائط ہوں جب وہ شرائط پوری نہ ہوں تو وہ وعدہ مل جاتا
ہے۔ ایسے شخص کو جھوٹا نہیں کہا جا سکتا ۔ آپ اپنے طور پر دنیا میں ہزار ہا وعدے کرتے پھرتے ہیں اپنی
اولاد سے بھی اور دوسروں سے بھی وہاں آپ کو جھوٹا ہونے کا کوئی خوف نہیں آتا۔ اپنے بیٹے کو کہتے
ہیں کہ ہاں میں تمہارے لئے تعلیم کا انتظام کروں گا ، میں تمہیں فلاں چیز لے کے دوں گا، فلاں جگہ
سیر پہ لے کے جاؤں گا ، اپنی بیویوں سے وعدے کرتے ہیں اپنے بچوں سے وعدہ کرتے ہیں حالانکہ
اگلے سانس کا آپ کو پتہ نہیں کہ اگلے سانس میں بھی زندہ رہیں گے کہ نہیں۔ وہاں کیوں جھوٹ کا
خوف نہیں آتا؟ کیا خدا کی خاطر کام بس ایک ہی چیز رہ گئی ہے جہاں سے آپ کو جھوٹا ہونے کا خوف
لاحق ہو جاتا ہے؟ اس کا جھوٹ اور سچ سے تعلق ہی کوئی نہیں اس کا یقین اور تو کل سے تعلق ہے۔ اگر
یقین کا سر آپ بلند رکھیں گے اور توکل کا میعار بلند تر کریں گے تولا زماً آپ کے وعدوں میں پختگی ہوتی
چلی جائے گی اور زیادہ یقینی ہوتا چلا جائے گا کہ وہ وعدہ ضرور پورا ہوگا کیونکہ خدا تعالیٰ آپ کو جھوٹا
نہیں دیکھنا چاہتا جو قسمیں کھا جاتے ہیں یہی تو اس کا مطلب ہے لو اقســم عــلــى الـلـه لا بره
الله ( بخاری کتاب اصلح حدیث نمبر : ۲۵۰۴) بعض ایسے بھی ہیں جو خدا پر قسمیں کھا جاتے ہیں۔ اتنا کامل
یقین اور اتنا کامل تو کل کہ خدا ایسے کرے گا ۔ آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ ان کے سر میں
بظاہر خاک پڑی ہوئی ہوتی ہے، بال بکھرے ہوئے اور پراگندہ حال ہوتے ہیں لیکن جب وہ خدا
پر قسم کھاتے ہیں تو خدا ضرور ان کی قسم کو پورا کر دیتا ہے۔ ان معنوں میں میں آپ سے کہتا ہوں کہ
وعدے کریں خدا سے اور قسمیں کھائیں بے شک کہ خدا کی قسم ہم ایسا کر کے دکھائیں گے۔ پھر
چاہے آپ پراگندہ حال ہوں، چاہے آپ کے بالوں میں خاک پڑی ہوئی ہو تب بھی خدا تعالیٰ
صلى الله
خطبات طاہر جلد ۶
112
خطبه جمعه ۱۳ فروری ۱۹۸۷ء
آپ کی قسموں کی غیرت رکھے گا اور آپ کے وعدے انشاء اللہ ضرور پورے ہوں گے لیکن خدا سے
وہ سلوک تو نہ کریں جس طرح وہ دودھ کا تالاب بھرنے والوں نے بادشاہ سے سلوک کیا تھا۔ کہانی
بارہا آپ پ نے سنی ہو گی لیکن ہے ہی اس لائق کے بار بار سنایا جائے اور بار بار سنا جائے کیونکہ اس
میں ایک بڑا گہر ا سبق ہے اور قوموں کے عروج اور زوال سے اس کا تعلق ہے ، قوموں کی زندگی
اور موت سے اس کہانی کا تعلق ہے۔
ایک بادشاہ نے ایک دفعہ یہ فیصلہ کیا کہ پانی کا تالاب تو دنیا میں سب بنانے والے
ہوتے ہیں ۔ میں ایک ایسا تالاب بناؤں جسے دودھ سے بھروں اور یہ ایک عجوبہ روزگار تالاب
ہو دنیا میں کبھی کسی بادشاہ کو توفیق نہیں ملی کہ ایسا تالاب بنائے جسے دودھ سے بھر دے۔ چنانچہ اس
نے بڑے پیار سے، بڑی چاہت بڑے اہتمام سے ایک وسیع و عریض تالاب بنایا۔ یا یہ بھی کہا جاتا
ہے اس کہانی کے متعلق کہ بادشاہ نے تالاب بنایا تھا پانی کے لئے لیکن وزیر نے اس کو یہ مشورہ دیا
کہ اتنا خوبصورت اتنا عظیم الشان تالاب ہے تو اسے پانی سے نہ بھریں اسے دودھ سے بھریں۔ اس
دوسری شکل میں جو کہانی بیان ہوتی ہے اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ بادشاہ نے تعجب کیا کہ دودھ سے
کیسے بھر سکتا ہوں؟ اس نے کہا بالکل معمولی بات ہے۔ آپ اپنی بستی میں اپنے شہر میں اعلان کروا
دیں اور گردو پیش میں اس علاقے میں کہ کل یعنی آنے والے کل میں سب لوگ ایک ایک لوٹا دودھ
اس تالاب میں ڈال دیں اور اُس دن جو بچے وہی پیئیں باقی دودھ اس دن نہ پیئیں کیا فرق پڑتا ہے اور
آپ دیکھیں گے کہ کس طرح ایک ایک لوٹے سے وہ سارا تالاب بھر جائے گا۔ چنانچہ بادشاہ نے اعلان
کروادیا اور سارے شہروں میں اور ارد گرد کے دیہات میں جو قریب قریب تھے ان میں یہ منادی کرادی
گئی۔ ہر شخص نے یہ سوچا اتناز بردست بادشاہ کا یہ حکم ہے یقیناً ساری رعایا دودھ کے لوٹے لے کر پہنچے گی
اگر ایک میں نہ پہنچوں تو کیا فرق پڑتا ہے؟ ایک میرے لوٹے سے ہی تالاب میں کمی آجائے گی ؟ چنانچہ
ہر ایک نے اپنے دل میں یہ بات سوچی اور اس دن کوئی ایک شخص بھی لوٹالے کے نہیں گیا۔ اور جب
بادشاہ اپنے ساتھ اپنے Courtiers اپنے حواریوں کو لے کر پہنچا تو خالی تالاب پڑا تھا اس میں کوئی ایک
قطرہ بھی دودھ کا نہیں تھا۔
تو وہ سلوک تو اپنے خالق اور مالک سے نہ کریں جو ایک بادشاہ کی جاہل رعایا نے ایک
خطبات طاہر جلد ۶
113
خطبه جمعه ۱۳ فروری ۱۹۸۷ء
صلى الله
بے حیثیت بادشاہ سے کیا تھا ، ایک لا ہا تھا، ایک لاعلم بادشاہ سے کیا تھا۔ بادشاہ کی لاعلمی کی بناء پر ان کو یہ جرات ہوئی
تھی لیکن آپ کا خدا جس کے لئے آپ نے اپنا دودھ کا لوٹا ڈالنا ہے وہ تو عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ
ہے۔ اگر آپ غیب پر ایمان لا یمان لاتے ہیں تو وہ علم رکھتا ہے کہ کس حد تک آپ غیب پر ایمان لاتے
ہیں اور کس حد تک آپ کا ایمان یقین میں تبدیل ہوا ہے۔ اس کے حضور اپنا لوٹا پیش کریں پھر
دیکھیں کہ یہ سارا عالم محمد مصطفی ﷺ کے دین کے دودھ سے بھر جائے گا اور اس دنیا میں دودھ دود کی
نہریں بہنے لگیں گی۔ یہی تو وہ نہریں ہیں جو آپ کو جنت میں ملنی ہیں اس لئے خدا کے لئے اپنا
لوٹا ڈالنا نہ بھولیں ۔ یہی وہ ایک دودھ کا لوٹا ہے جو آپ کے لئے نہروں میں تبدیل ہو جائے گا
اگلی دنیا میں اور اگر ہر احمدی اس یقین کے ساتھ اپنا حصہ پورا کرنے کی کوشش کرے گا تو فتح
ہماری کہانیوں میں بسنے والی فتح نہیں رہے گی، تصورات کی دنیا کی جنت نہیں رہے گی بلکہ اس حقیقی دنیا
کی فتح بن جائے گی۔ اس حقیقی دنیا کی جنت بن جائے گی اور ساری دنیا اس میں آپ کی طرف دیکھ رہی
ہے اور آپ کا انتظار کر رہی ہے۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:
آخر پر میں یہ بات کہنا چاہتا تھا اس وقت ذہن سے اتر گئی کہ جو شخص یہ فیصلہ کرتا ہے کہ
میں نے لا ز ما ایک احمدی بنانا ہے اگر وہ فیصلہ قطعی ہے حقیقی ہے تو خدا تعالیٰ رستے بھی اس کو سجھا دے گا
اس کو باہر سے بتانے کی ضرورت نہیں کہ کس طرح بناؤ۔ وہ فوراً اپنے گردو پیش پہ نظر ڈالنا شروع کرے
گا۔ کہتے ہیں شکر خورے کو شکر مل ہی جاتی ہے۔ خدا تعالیٰ نے جس پرندے کو میٹھا کھانے والا بنا دیا ہے
اس کے لئے وہ میٹھا بھی مہیا فرماہی دیتا ہے۔ تو آپ شکر خورہ بنیں تو سہی ہر طرف سے اللہ تعالیٰ آپ کو
شکر بھیجوانے کا انتظام فرما دے گا۔ خود سوچیں ، خود غور کریں جس طرح بس چلتا ہے جو کچھ بھی آپ کی
پیش جاتی ہے اس کے مطابق کوشش کریں اور دعا کرتے رہیں اللہ تعالیٰ انشاء اللہ ان دعاؤں کو سنے گا
اور آپ کے غیب کو حاضر میں تبدیل فرمادے گا۔