پاکستان میں احمدیوں پر ہونے والے مظالم کا تذکرہ اصحاب کہف کی تاریخ دہرائی جارہی ہے
حصہ 2
خطبات طاہر جلد ۶
134
خطبه جمعه ۲۰ فروری ۱۹۸۷ء
کی پشیمانی کو دیکھ کر ایک سچے دل میں جو تسکین اور اطمینان کے جذبات پیدا ہوتے ہیں وہ ایک منتقم
دل میں ہزار انتقام کے بعد بھی پیدا نہیں ہو سکتے ۔
پس برا دیکھ کر اپنے دلوں کو ٹھنڈا کرنے کی دعائیں نہ کریں۔ آپ کو دل کی ٹھنڈک چاہئے
آپ کو دل کی طمانیت چاہئے ، اللہ تعالیٰ کے پاس ہزار رستے ہیں آپ کے دلوں کو ٹھنڈا کرنے کے وہ
غضب کو بھڑکائے بغیر بھی آپ کے دلوں کو ٹھنڈا کر سکتا ہے۔ ورنہ امر واقعہ یہ ہے کہ جن لوگوں نے
خدا کے نشان دیکھے ہیں عذاب کے اور سزا کے قریب سے وہ جانتے ہیں کے ان میں کوئی لذت نہیں
ہے۔ استغفار کا مقام ہے خوف کا مقام ہے ۔ کسی کی بگڑی ہوئی فطرت ہو تو وہ تو لذت پائے گا اس
سے لیکن حقیقت میں عبرت تو حاصل ہو سکتی ہے لذت حاصل نہیں ہوا کرتی خدا کے غضب کے بعد ۔
بعض دفعہ چھوٹے چھوٹے واقعات بھی ہوتے ہیں۔
مجھے ایک احمدی دوست نے خط لکھا کہ ایک ان کا افسر تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی گستاخی میں دن بدن بڑھتا چلا جا رہا تھا اور چونکہ افسر تھا ویسے بھی اس کے سامنے یہ کچھ نہیں کر سکتے
تھے مگر کہتے ہیں صبر کی تعلیم تھی میں صبر کرتا رہا، بہت صبر کرتا رہا لیکن ایک دن اس نے اتنی گستاخی شدید
کی ایسا گند بولا کہ میرے دل سے بے اختیار بد دعا نکل گئی اور میں نے اس کو کہا خدا تیرے گلے میں
جہاں سے آواز نکل رہی ہے کیڑے ڈالے تیری زبان بند ہو جائے اور تو ذلت کی موت مرے۔ کہتے
ہیں اس کے بعد میں پشیمان بھی ہوا لیکن اب تو میں اتنا استغفار کر رہا ہوں اور اتنا ڈر رہا ہوں کہ میں
نے کیوں ایسی بات کہی کہ اس کے تھوڑے ہی عرصے کے بعد ، ایک دو ہفتے کے اندر اندر، واقعہ اس
شخص کے گلے میں کوئی ایسی بیماری پڑی کہ اس کی آواز بند ہوگئی اور انتہائی دردناک حالت ہوگئی۔
ایسے کوئی جراثیم تھے جن کے متعلق وہ کہتے ہیں میں نہیں جانتا کہ ان کی نوعیت کیا تھی مگر اتنا شدید عذاب
میں مبتلا تھا کہ چند دن اس عذاب میں مبتلا رہ کر بات کرنے کی اہلیت جاتی رہی ہاتھ سے اور اسی حالت
میں مر گیا۔ انہوں نے مجھے جو خط لکھا وہ کہتے ہیں میں اس وقت سے استغفار کر رہا ہوں آپ نے تو
ہمیں کہا تھا کہ صبر کرو اور دشمن کے لئے بھی بد دعا ئیں نہ کرو اس وقت میرے منہ سے بد دعا نکل گئی لیکن
جو اس کی درد ناک حالت دیکھی ہے مجھے اب چین نہیں آرہا کہ کیوں میں نے ایسی حرکت کی ۔
تو میں آپ کو یہ بتاتا ہوں کہ صاحب تجربہ جانتے ہیں کہ جب خدا کا عذاب نازل ہو رہا
خطبات طاہر جلد ۶
135
خطبه جمعه ۲۰ فروری ۱۹۸۷ء
ہو اور آپ قریب سے دیکھ رہے ہوں تو خواہ آپ کی بد دعا کے نتیجے میں بھی ہو تب بھی دل کو
چین نہیں آتا کیونکہ مومن کی انسانیت کا معیار بڑا بلند ہو چکا ہوتا ہے ۔ مومن کی بنی نوع انسان کی
ہمدردی کا معیار بہت بلند ہو چکا ہوتا ہے۔ اسے عام پیمانوں پر نہیں جانچا جا سکتا۔
اس لئے آپ اپنی دعاؤں میں حوصلہ پیدا کریں اور اس ملک کی بقا کے لئے ضرور دعا کریں ورنہ
جو حالات ظاہر ہو رہے ہیں وہ بہت ہی خطرناک ہیں۔ اگر خدانخواستہ اسی طرح یہ اپنے ظلم اور سفا کی میں
آگے بڑھتے رہے اور آپ کی دعاؤں نے اس ملک کو نہ بچایا تو پھر دنیا کی کوئی چیز اس ملک کو بچا نہیں سکتی۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:۔
او
چونکہ عصر کا وقت ذرا پیچھے ہٹ گیا تھا اس لئے میں نے امام صاحب سے کہا تھا کہ اعلان کر دیں
کہ آج کے جمعہ سے پھر جمع نہیں ہوا کرے گی کیونکہ جمعہ کی مجبوری یہ بھی کہ جمعہ ختم ہوتے ہوتے عصر کا وقت
شروع ہو جاتا تھا لیکن اب میں نے دیکھا ہے آج خطبہ کچھ ضرورت سے زیادہ ہی لمبا ہو گیا ہے میرا خیال تھا
چھوٹا کرنے کا بہرحال باتوں سے باتیں نکلی چلی جاتی ہیں، یا آ جاتی ہے کوئی اور بات ۔ بہت زیادہ لمبا ہوگیا
ہے۔ اب تو نماز پڑھتے پڑھتے پھر عصر کا وقت آ جائے گا۔ اس لئے آج کے جمعہ میں تو جمع ہو گی عصر کی نماز
اور انشاء اللہ آئندہ کچھ عصر اور پیچھے ہٹ جائے گی اور میں خطبہ چھوٹا کرنے کی کوشش کروں گا۔
اب کچھ دوستوں کی وفات کی اطلاع ملی ہے اور بعض ان میں سے سلسلہ کے بڑے پرانے
خدمت کرنے والے واقفین زندگی تھے۔ بعض ایسے خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جو سلسلے میں
خدمت کے لحاظ سے بڑی شہرت رکھنے والے ہیں۔
مولوی صدر الدین صاحب جو سابق مبلغ ایران تھے ان کی وفات کی اطلاع ملی ہے لاہور
سے، ہارٹ اٹیک ہوا ہے ان کو ، وفات پاگئے ۔ فارسی میں انہوں نے بہائیوں کے خلاف خصوصیت ۔
کے ساتھ بہت اچھی کتابیں لکھیں تھیں جو اس زمانے میں جب انہوں نے یہ لکھیں تو کافی ایران میں
شہرت پا گئیں تھیں اور بڑے اچھے اچھے تبصرے ان پر لکھے گئے ۔ میں نے کہا ہے ساقی صاحب
(مبارک احمد ساقی ) کو نکالیں آج کچھ فارسی بدل گئی ہے اس کے مطابق اس کی تھوڑی سی اصلاح
کر کے انشاء اللہ ان سے پھر استفادہ کیا جائے گا۔
مولوی مبشر احمد صاحب را جیکی ، حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکٹی کے صاحبزادے،
خطبات طاہر جلد ۶
136
خطبه جمعه ۲۰ فروری ۱۹۸۷ء
وقف جدید کے آغاز میں وقف کرنے والے جو لوگ تھے ان میں یہ بھی شامل تھے اور ایک عرصے تک
وقف جدید میں میرے ساتھ بھی کام کرتے رہے ہیں۔ بہت اچھے قادر الکلام شاعر بھی اور بہت اعلیٰ اور
پائے کے ادیب، اپنے ابا سے بہت سی خوبیاں انہوں نے ورثے میں پائیں تھیں۔ ان کا بھی اچانک
ہارٹ فیلیئر ہوا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ شادی کر لی تھی انہوں نے ورنہ بہت دیر سے دوست کہتے
بھی رہتے تھے شادی کی طرف مائل نہیں ہوتے تھے۔ اپنا ایک فقیرانہ مزاج تھا۔ کہتے تھے میں نے کیا
کرنی ہے شادی اور بہت اعلیٰ قسم کی نسل چھوڑ کے جاؤں تو تب میں شادی کروں ، اس قسم کی باتیں
ایک صوفیانہ مزاج کی وجہ سے کیا کرتے تھے لیکن آخر اللہ تعالیٰ نے دل کو مائل فرمادیا اب ان کا ایک بیٹا
بھی ہے چھوٹا۔ اللہ تعالیٰ اس کو اپنے باپ اور دادا کی خصوصًا تمام نیکیوں کا وارث بنائے۔ ایک ہمارے
ربوہ کے مشہور مستری تھے مستری فیروز دین صاحب بجلی والی ان کی وفات کی بھی اطلاع ملی
ہے۔ ایک ہمارے چوہدری نور احمد صاحب میر پور خاص کے، ان کی والدہ کی وفات کی اطلاع ملی
ہے۔ چوہدری نور احمد صاحب کے والد بھی خدا کے فضل سے اپنے اخلاص اور دین کی قربانی میں بہت
اچھا اونچا مقام رکھتے تھے ماشاء اللہ ۔
اسی طرح حافظ محمد رمضان صاحب کے بڑے داماد مکرم محمد لطیف صاحب زرگر وفات پاگئے
ہیں اور مختار احمد صاحب ہاشمی جو خدمت درویشاں میں انچارج دفتر ہوا کرتے تھے ان کی وفات کی بھی
اطلاع ملی ہے۔ ان سب کی نماز جنازہ غائب نماز عصر کے بعد ہوگی ۔