محبت الہٰی ہے آںحضرتﷺ کی پیروی کریں یہ محبت میں بڑھادے گی

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے قرآن کریم کی روشنی میں یہ بیان فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اتباع کی اصل بنیاد اللہ تعالیٰ کی سچی محبت پر قائم ہے۔ آپ نے واضح کیا کہ رضائے الٰہی اور تقویٰ کے حصول کے نتیجے میں انسان کو وہ نور عطا ہوتا ہے جو اس کے اقوال و افعال کو روشن کر دیتا ہے، جس کی زندہ مثال حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیش فرمائی۔ آخر میں حضور نے محبت الٰہی کے حصول سے متعلق حضرت داؤد علیہ السلام کی دعا کی ترغیب دی اور جماعت احمدیہ کے چند مرحومین کے جنازوں کا ذکر فرمایا۔

موضوعات: محبت الٰہی، اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم، تقویٰ اور نور، قرآن کریم، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام، جنازے

خطبات طاہر جلد ۶
211
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء
محبت الہی ہے تو آنحضور ﷺ کی پیروی کریں
یہ محبت میں بڑھا دے گی
( خطبہ جمعہ فرموده ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی تلاوت کی :۔
قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ
وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
اور پھر فرمایا:
↓
( آل عمران : ۳۲)
گزشتہ خطبہ میں میں نے یہ بیان کیا تھا کہ تقویٰ کی دو بنیادیں ہیں ایک اللہ کی محبت اور
ایک اللہ کا خوف اور تقویٰ جہاں سے بھی شروع ہو بالآخر اس کی جڑ دوسرے مقام میں بھی گڑھ جاتی
ہے۔ آغاز اس کا محبت الہی سے ہو تو خوف الہی کا پیدا ہونا ایک لازمی اور طبعی نتیجہ ہے اور آغاز خوف
سے ہو تو رفتہ رفتہ خوف محبت میں تبدیل ہونے لگتا ہے لیکن وہ جنہیں اعلیٰ درجہ کا تقوی نصیب ہوتا ہے
ان کا آغاز بھی محبت سے ہی ہوتا ہے اور مسلسل ان کی زندگی میں محبت کا پہلو غالب رہتا ہے۔
صلى الله
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ تمام بنی نوع انسان میں جو پیدا ہوئے یا کبھی پیدا ہوں گے
تقویٰ کے لحاظ سے سب سے بڑھ کر تھے، سب سے بڑھ کر رہیں گے اور اس حیثیت سے
آنحضرت ﷺ کی پیروی کرنے کا جو خلاصہ گر ہمیں بتایا گیا ہے وہ محبت کا طریق ہی ہے جس کے
صلى الله

خطبات طاہر جلد ۶
212
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء
اصلى الله
متعلق قرآن کریم فرماتا ہے کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی پیروی کرنا چاہتے ہو تو اللہ کی محبت کے سوا یہ
صلى الله
پیروی ممکن نہیں ۔ یا بصورت دیگر اللہ سے محبت کرنا چاہتے ہو تو محمد مصطفی اے کی لی کی پیروی کے سوا یہ محبت
ممکن نہیں ۔
چنانچہ میں نے جو آیت آپ کے سامنے تلاوت کی ہے قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ
اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله اس کے اوپر میں گزشتہ درس میں بھی روشنی ڈال چکا ہوں ۔اس
سے پہلے چند سال قبل ایک خطبہ کا موضوع بھی یہی آیت تھی مگر آج مختصراً اس کا یہ پہلو آپ کے سامنے
رکھنا چاہتا ہوں کہ اس کا مطلب جو بالعموم سامنے آتا ہے وہ تو یہ ہے کہ اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو
اس دعوی میں سچے ہو تو محمد مصطفی ﷺ کی پیروی کرو اور اپنے دعویٰ کو سچا کر دکھاؤ۔ اگر تم پیروی کرنے
کی طاقت رکھتے ہو تو پھر تم دعوی میں سچے ہو اور جو بھی اللہ سے محبت کے دعوی میں سچا ہوتا ہے خدا اس
محبت کرنے لگتا ہے جببْكُمُ الله اس پیروی کے بعد تمہاری محبت سچی ثابت ہوگی اور خدا تم سے
محبت کرے گا۔
صلى الله
صلى الله
دوسرا پہلو اس کا یہ ہے جو نظروں سے مخفی رہتا ہے اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ
فَاتَّبِعُونِي محمد مصطفی ﷺ کی پیروی اگر خدا کی محبت کی بناپر نہ ہو تو بہت ہی مشکل کام ہے۔ اس
لئے اے وہ لو گو جو محمد مصطفی ﷺ کی پیروی کرنا چاہتے ہو اگر خدا سے محبت ہے تو پھر یہ پیروی کرو
یونکہ مصطفی ﷺ نے تو اللہ کی طاعت محبت کے ذریعے سے کی تھی اور آپ کی زندگی کے ہر شعبہ
پر، ہر لمحے پر خدا کی محبت غالب تھی۔ اس لئے وہ جو محبت سے نا آشنا ہیں وہ اس کوچے سے واقف نہیں
ان کے لئے سنت محمد مصطفی ﷺ کی پیروی بہت ہی بھاری ہو جائے گی اور یہ امر واقعہ ہے کہ سنت کے لئے محمدمصطفی
جتنے بھی مراحل ہیں وہ محبت کے ذریعے ہی آسان ہوتے ہیں اور محبت ہی کے ذریعے قطع ہوتے ہیں
لیکن غالب پہلو اللہ کی محبت ہے۔ محمد مصطفی ﷺ کی محبت بعد میں پیدا ہوتی ہے اور سنت کا یہ طریق
ہمیں سکھا دیا گیا ہے کہ اگر تم نے سنت کو اولیت دے دی اور اس کے نتیجے میں خدا کی محبت ڈھونڈ تے
رہو تو تمہیں حقیقت میں اول اور آخر کا فرق معلوم نہیں ہے، تمہیں ترجیحات معلوم نہیں ، آنحضرت یا اللہ
کی پیروی کی بنیاد اللہ کی محبت سے شروع ہوگی ۔ پیروی کا آغاز اللہ کی محبت سے شروع ہوگا اور یہ
پیروی تمہیں محمد مصطفی ﷺ کے عشق میں بھی مبتلا کر دے گی۔ جس کا یہ مذہب ہے وہی سچا مذہب ہے،

خطبات طاہر جلد 1
213
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء
وہی ہمیشہ زندہ رہنے والے مذہب ہے اور اس میں کوئی رخنہ نہیں ۔ لیکن وہ لوگ جو اس کی حکمت کو نہیں
سمجھتے ، وہ قرآن کریم کی اس آیت کو بھی پیغام نہیں سمجھتے ، وہ بعض دفعہ سنت کو اولیت دیتے ہوئے اللہ
کی محبت سے دور ہٹنا شروع ہو جاتے ہیں بجائے قریب تر ہونے کے اور یہی محسوس ہوتا ہے کہ ان
کے مذہب میں کہ خدا اور خدائی کا مقصد صرف رسول اللہ ﷺ کی پیروی کروانا تھا حالانکہ خدا کی خدائی
کا مقصد تو یہ ہے کہ خدا سے محبت کی جائے اور محبت نصیب نہیں ہو سکتی محمد مصطفی ﷺ کی پیروی کے
بغیر تو حقیقی محبت جو خدا کی محبت کو کھینچتی ہے اس کے لئے ایک ہی رستہ باقی رہ گیا اور وہ سنت محمد
مصطف اصلى الله
مصطفی ہے۔
صلى الله
سنت کے ذریعے خدا کی محبت حاصل کی جائے تو یہ مضمون پھر بہت وسیع ہو جاتا ہے اور خدا
کی محبت کا گر سیکھنا ہو تو سنت سے سیکھا جائے ۔ اس پر اگر تفصیلی روشنی ڈالی جائے تو عمریں صرف ہو سکتی
ہیں کیونکہ آنحضرت ﷺ کی سنت کا مضمون تو انسانی فطرت پر حاوی ہے۔ کسی ایک قوم کی عادات پر،
اس کے رجحانات سے کوئی تعلق نہیں رھتا بلکہ گہرا فطرت انسانی سے اس کا تعلق ہے۔ جہاں فطرت
انسانی خدا تعالیٰ کے قریب تر ہے وہیں آپ سنت کا مفہوم سمجھ سکتے ہیں، وہیں آپ سنت کے فلسفہ کو پا
سکتے ہیں۔ اس لئے یہ تو ایک اتنا وسیع مضمون ہے جس کا دنیا کی ہر قوم سے تعلق ہے، ہر زمانے کی ہر قوم
سے تعلق ہے اور اس کا حق ایک دو خطبوں میں تو کیا انسان ساری زندگی بھی ادا کرنا چاہے تو ادا نہیں کر
سکتا۔ میں نے آپ سے ایک وعدہ کیا تھا کہ کوشش کروں گا کہ رفتہ رفتہ آپ کو یہ سمجھاؤں کہ خدا کی
محبت کیسے پیدا ہو سکتی ہے۔
سنت محمد مصطفی اللہ کے ذکر کے سوا تو چارہ کوئی نہیں ہے؛ اس میں تو کوئی شک نہیں لیکن
عروسة
اس مضمون کو سمجھنے کے لئے مختلف دروازے ہمارے لئے کھولے گئے ہیں جن کا آغاز قرآن کریم سے
ہوتا ہے اور آگے اس کا رستہ سنت کے ذریعے ہم پر کھلتا چلا جاتا ہے اور واضح ہوتا چلا جاتا ہے۔
آنحضرت ﷺ نے جو اللہ تعالیٰ کی محبت کے ہمیں راز بتائے اور وہ طریق سمجھایا کہ کس طرح خدا سے
صلى الله
صلى الله
صلى الله
محبت پیدا ہوتی ہے۔ ان رازوں میں سے ایک یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے خود آنحضرت ﷺ کو اپنے
متعلق کچھ ایسی باتیں کہیں اور اس پیار کے انداز میں کہیں کہ ان کا ذکر جب آنحضرت ﷺ کی زبان
سے انسان سنتا ہے تو محبت پیدا کرنے کے لئے کسی دلیل کی ضرورت نہیں رہتی ۔ اس ذکر کے ساتھ

خطبات طاہر جلد ۶
214
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء
ساتھ دل میں محبت پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے۔
اس لئے سنت کا جو ایک پہلو ہے کہ حدیث قدسی سے اس مضمون کو شروع کیا جائے میرے
نزدیک یہ سب سے زیادہ مؤثر طریق ہے۔ قرآن کریم کے ذکر کے بعد آپ حدیث قدسی کی تلاش
کریں۔ حدیث قدسی کے بعد آنحضرت ﷺ کی روزمرہ زندگی میں اس حدیث کو جاری ہوتا دیکھ دیکھیں تو
صلى الله
اس کے نتیجے میں خدا تعالیٰ کے پیار کا پانا ایک کوشش کے نتیجے میں نہیں ہو گا بلکہ خود روندی کی طرح یہ
محبت خود بخود بہتی چلی جائے گی اور انسان کو محسوس بھی نہیں ہو گا کہ کس طرح میں خدا کی محبت پا گیا۔
ایک جاری سلسلہ بن جاتا ہے خدا کا پیار اور اس سے زیادہ آسان طریق اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل
کرنے کا اور کوئی نہیں ہے۔ مثال کے طور پر قرآن کریم کی وہ آیات جن کی میں نے پہلے تلاوت کی تھی
گزشتہ خطبے میں ان میں ایک آیت یہ تھی فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا أُخْفِيَ لَهُمْ مِّنْ
قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (السجده : ۱۸) کہ کوئی نفس نہیں جانتا کہ خدا کی خاطر
رات کو اٹھنے والوں اور بستروں سے الگ ہونے والوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے کیسی کیسی آنکھوں کی
ٹھنڈ کیں پوشیدہ رکھی ہوئی ہیں، چھپا کے رکھی ہوئی ہیں۔ یہ آیت ایک حیرت انگیز محبت کا مضمون ہے
جس کی کوئی مثال دنیا کے عشقیہ مضمون کلام میں آپ کو دکھائی نہیں دے سکتی ۔ وہ لوگ جو راتوں کو خدا کے
لئے اٹھتے ہیں تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا
بے اختیار خدا کو خوف اور طمع سے پکارتے ہیں ۔ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ (السجده: (۱۷) اور جو
کچھ تمہارے لئے دیا ہے خدا کے نام پر خدا کو جیتنے کے لئے خرچ کرتے ہیں۔ فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ
مَّا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنِ کوئی جان یہ معلوم نہیں کر سکتی ۔ کسی نفس کو یہ توفیق نہیں
ہے کہ اندازہ کر سکے کہ ان کے لئے خدا نے کیا کیا آنکھوں کی لذتیں اور دل کی چاہت کے سامان پیدا
فرما دیے ہیں۔ جَزَاء بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ یہ جزا ہے ان باتوں کی جو وہ کیا کرتے تھے۔
آنحضرت ﷺ نے اس مضمون کو کہ خدا کی خاطر اپنے سارے اعمال کو ڈھالا جائے کہ کوئی
اجر ایسا سامنے نہ ہو جسے ہم جنت کہتے ہیں ۔ کوئی اجر ایسا نہ ہو جسے ہم دنیا کی مراد کہتے ہیں بلکہ خالصہ
محبت کی خاطر ، اللہ کے لئے انسان اٹھے اور محبت کی خاطر اسے یاد کرے اور آخری مقصود رضائے باری
تعالیٰ ہو۔ اس مضمون کو آنحضرت ﷺ نے مختلف مواقع پر مختلف رنگ میں بیان فرمایا۔ چنانچہ ایک موقع

خطبات طاہر جلد ۶
215
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء
پر حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے اللہ کی طرف یہ حدیث ، یہ حکایت منسوب کرتے ہوئے فرمایا:۔
اللہ تعالیٰ اہل جنت کو کہے گا اے جنت کے رہنے والو!۔ وہ جواب
دیں گے اے ہمارے رب ! ہم حاضر ہیں، تمام سعادتیں تیرے پاس ہیں اور
سب بھلائی تیرے قبضہ میں ہے۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کیا تم خوش ہو؟ جنت میں
رہنے والے عرض کریں گے اے ہمارے رب! ہم کیوں نہ خوش ہوں ۔ تو نے
ہمیں وہ کچھ دیا جو اپنی مخلوقات میں سے کسی کو نہیں دیا۔ پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا کیا
میں تمہیں ان نعمتوں سے بہتر نہ دوں؟ جنت والے کہیں گے ان سے بہتر اور
کوئی نعمت نہیں ہو سکتی یا ان سے بہتر اور کوئی نعمت بھی ہو سکتی ہے؟ اللہ تعالیٰ
فرمائے گا تم پر اپنی رضا نازل کروں گا۔ یعنی تم سے ہمیشہ کے لئے خوش ہو جاؤں
گا اور اس کے بعد بھی بھی تم سے ناراض نہ ہوں گا۔
صلى الله
(مسلم کتاب الجنة حدیث: ۵۰۵۷)
یعنی عام انسان کی جنت تو وہ جنت ہے جس کا ظاہری الفاظ میں ہم سے وعدہ کیا گیا ہے اور
اس کی جو بھی شکل ہے وہ بھی پوری طرح ہم پر روشن نہیں ۔ اس میں تو کوئی بھی شک نہیں وہ بھی ہم پر مخفی
ہے مگر حضرت محمد مصطفی ﷺ نے اللہ تعالی سے خبر پا کر ہمارے لئے یہ معاملہ ہمیشہ کے لئے کھول دیا
کہ خدا کے خالص بندوں کی جنت وہ جنت نہیں ہے جسے عام دنیا کے لوگ دودھ کی نہروں اور شہد والی
جنت سمجھتے ہیں بلکہ اس سے پرے سب سے اعلیٰ مرضی مولا کی جنت ہے۔ اس میں وہ بسنا چاہتے ہیں
اور اس جنت میں وہ مرنے کے بعد نہیں بستے بلکہ اس دنیا سے ہی بسنا شروع کر دیتے ہیں ۔
چنانچہ قرآن کریم جو فرماتا ہے فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا أُخْفِيَ لَهُمْ مِّنْ
قُرَّةِ أَعْيُنِ اس کا ایک معنی یہ ہے کہ دوسروں کو خبر نہیں ہو سکتی سوائے خدا سے محبت کرنے والوں
کے کہ ان کے لئے اس محبت میں کیسی کیسی لذتیں پوشیدہ ہیں ۔ جیسے دنیا والے کہتے ہیں ظالم تو نے پی
ہی نہیں ، تجھے کیا پتا ہے کہ شراب کا کیا مزہ ہے فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ سے مراد یہ ہوگی کہ دوسرا شخص
جس کو خدا کی محبت کا تجربہ نہیں ہے اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتا کہ وہ کیا لذتیں ہیں جو خدا
نے ان کے لئے مخفی کر رکھی ہیں اور لفظ مخفی کرنے میں ایک خاص لطف ہے جیسے ہم انگریزی میں

خطبات طاہر جلد ۶
216
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء
Surprise کہتے ہیں ۔ عام طور پر لوگوں کو جن سے پیار ہو ان کے لئے وہ اپنی محبت کے اظہار
میں تعجب بھی شامل کرنا چاہتے ہیں اور تعجب کا عنصر یعنی Surprise کا جزا گر شامل ہو جائے تو اس
سے محبت کرنے والوں کو اور بھی زیادہ لطف آتا ہے اور جس کی خاطر ایک محبت کرنے والے نے ایک
اچنبھے کی بات سوچی ہے کہ اچانک میں اس کو بتاؤں گا یا اچانک میں اس کو تحفہ دکھاؤں گا۔ اس کے
لئے بہت زیادہ لطف پیدا ہو جاتا ہے۔
تو یہ کلام خالصہ ایک محبت سے گہرے رازوں سے واقف ہستی کا کلام تھا اور یہ کلام ایسی
صلى الله
ہستی پر نازل ہو رہا تھا جو محبت کے معاملے میں سب سے زیادہ آشنا تھی۔ چنانچہ آنحضرت ﷺ نے
اس مخفی پیار کے ہر پہلو کو پایا اور ایک صاحب تجربہ کے طور پر آپ کی زندگی میں یہ تمام لمحات، یہ تمام
واقعات ، یہ تمام تعجب انگیز پیار کے اظہار اس طرح جاری ہوئے کہ آپ کی زندگی کا ایک جز ولا نیفک
بن گئے تھے۔ ما اُخْفِيَ لَهُمْ میں ہر قسم کی محبت آجاتی ہے۔ ایک خاوند کو بیوی سے جو محبت
ہے اس کا لطف بھی اس میں آجاتا ہے اور ایک دوست کو دوست سے جو محبت ہے اس کا لطف بھی آجاتا
ہے۔ ایک ماں کو جو بچوں سے پیار ہے اس کا لطف بھی آجاتا ہے کیونکہ ما أُخْفِيَ لَهُمْ کا پہلو
انسان کی محبت کے ہر پہلو پر جاری ہے۔ اس کا کوئی بھی آپ تصور باندھیں اس میں کسی تعلق کا تصور
باندھیں اس میں آپ کو ما أُخْفِى لَهُمْ کا مضمون ضرور نظر آئے گا۔ انسان یہ چاہتا ہے کہ میں
چھپا کر رکھوں ۔ مائیں بعض دفعہ اپنے بچوں کے لئے چیزیں چھپا کر رکھ لیتی ہیں اور بظاہر وہ اس طرح
اپنا رویہ رکھتی ہیں کہ گویا کچھ نہیں کھانے کے لئے ۔ پھر اچانک جب وہ نکال کر دکھاتی ہیں کہ یہ ہے
تمہارے لئے تو بچے نہال ہو جاتے ہیں ، الٹ الٹ کر ماں پر گرتے ہیں کہ آج تو تم نے حد کر دی ، کمال
ہو گیا ہماری مرضی کی چیز تم نے چھپا کر رکھی ہوئی تھی۔ دوست دوستوں کے لئے Surprise دیتے
ہیں۔ کتنا حیرت انگیز کلام ہے جو دنیا کی کسی کتاب میں کسی مذہب میں آپ کو دکھائی نہیں دیتا۔ آپ
تلاش کر کے دیکھ لیں ۔ خدا کہتا ہے کہ میں بندوں کے لئے پیار کے Surprise رکھتا ہوں ۔
زندگی میں ہی اس کے لئے مخفی رکھی ہوتی ہے۔ قدم قدم پر اس کے پیار کے نمونے اس طرح
ظاہر ہوتے چلے جاتے ہیں کہ انسان حیران ہو جاتا ہے اور یہ جو آپ کے تجربوں میں بات آئی ہے
یہ حضرت ال رت محمد مصطفی ﷺ کی سنت کے طفیل ہے۔ اس طرف لوگوں کا دھیان نہیں جاتا کیونکہ قرآن

خطبات طاہر جلد ۶
217
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء
نے اس مضمون کو سنت سے شروع سے باندھا ہوا ہے۔ فرمایا خدا محبت نہیں کرے گا جب تک حضرت
صلى الله
محمد مصطفی ﷺ کے پیچھے نہیں چلو گے اور ہم عام طور پر احمد پر احمد یہ جماعت میں تو بکثرت اس بات کا
اظہار دیکھتے ہیں کہ خدا کی خاطر کوئی انسان کوئی فعل کرتا ہے، پیار کا اظہار کرتا ہے، کوئی قربانی
پیش کرتا ہے تو خدا اتنے مختلف رنگ میں اس کا جواب اس کو دیتا ہے، اتنے مختلف رنگ میں اپنے
پیار کا اظہار اس پر کرتا ہے کہ حیران رہ جاتا ہے کہ میرا تو عمل کچھ بھی نہیں تھا اس کے مقابلے
میں خدا نے مجھ سے پیار کیا ۔
یہاں تک تو بات درست ہے لیکن عموماً ذہن اگلا قدم نہیں اٹھا تا کہ مجھے کیوں نصیب ہوا ؟
صلى الله
اس ۔ لئے کہ یہ طریق میں نے آنحضرت ﷺ کی پیروی سے سیکھا تھا، اس لئے کہ آنحضرت میا کی
عروسه
پیروی میں میری ساری زندگی کے اوپر ایک نقش کیا ہوا ہے، اگر وہ نقش نہ ہو تو میں خدا کی محبت کا جلوہ
اس حصے میں نہیں پا سکتا اور جہاں جہاں وہ نقش نہیں ہوگا وہاں وہاں میری زندگی ویران ہوگی ، اس میں
کوئی حسن نہیں ہوگا اور اس حصے میں زندگی کے اس دور میں گویا ایک سیر کرنے والا ایک ویرانے سے
گزر رہا ہے جہاں اس کو نہ کوئی ٹھنڈا سا یہ مل سکتا ہے، نہ کوئی خوبصورت منظر ہے، اس لئے نہ کوئی
ستانے کی جگہ ہے، نہ پیاس بجھانے کے لئے ٹھنڈا پانی ۔ ایسے سفر سے طبیعت اکتا جاتی ہے لیکن اگر
خیال ہو، اگر وہ شعور بیدار ہو کہ لذت کیا ہے اور میں کیوں سفر کر رہا ہوں ۔ اگر شعور مر چکے ہوں تو بعض
دفعہ انسان لمبے سفر کرتا ہے اس کو پتہ ہی نہیں لگتا کہ میں کیا کر رہا ہوں ۔ وہ ایک بیوقوفی کی حالت
میں بے ہوشی کی زندگی بسر کر دیتا ہے۔
صلى الله
-
صلى الله
تو آنحضرت ﷺ کی پیروی کا مضمون خدا کی محبت سے باندھ کر قرآن نے عجیب کرشمہ
دکھایا ہے۔ ہر دنیا کے مضمون کو آسان کر دیا ہے، ہر نیکی کے سفر کو آسان کر دیا ہے۔ توحید کی روح
ہمیں بتادی ہے ، توحید خالص کہتے کس کو ہیں اور آنحضرت ﷺ سے محبت کرنے کا فلسفہ کیا ہے،
آپ پر ہم درود کیوں پڑھیں اور کس طرح پڑھیں ۔ ہر پیروی کے بعد جب خدا آپ سے پیار
کرے گا تو ہر پیار کے بعد آپ کو اگلا قدم اٹھانا چاہئے ۔ ہر پیار کے بعد بے ساختہ آپ کے دل
سے درود اٹھنا چاہئے کہ اے میرے آقا ! اے میرے محمد ﷺ! تیری جوتیوں کے غلام ہم جیسے
غریب انسانوں کے ساتھ اگر خدا محبت کا اظہار فرما رہا ہے اس لئے کہ ہم نے تیری پیروی کی تھی
۔
صلى الله

خطبات طاہر جلد 1
218
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء
اور خدا سے محبت کا اظہار تیری پیروی سے باندھ دیا گیا ہے۔ اس کے سوا کوئی بھی صورت نہیں ۔
کس طرح انتشار کے ساتھ پھر توحید پیدا ہوتی ہے اور کبھی نہ ٹوٹنے والا توحید کا مضمون انسان کے
سامنے امڈتا ہے۔ محبت کے ذریعے جو تقویٰ نصیب ہوتا ہے اس میں پھر افتراق کوئی نہیں ہوتا۔ اس
میں مضمون کو آگے پیچھے کرنا یا خلط ملط کرنے کا کوئی خطرہ باقی نہیں رہتا ۔ یہ وہم نہیں پیدا ہو سکتا پھر ہوئ۔
کہ آنحضرت ﷺ کے مقام کو نعوذ باللہ من ذالک خدا کی توحید کے مقابل پر نہ کھڑا کر دیا جائے ۔
ایسی حیرت انگیز آیت ہے كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ
کہ اس کی روشنی میں آپ شش جہات میں سفر کر جائیں آپ کے لئے کوئی ٹھو کر نہیں ، کوئی خطرہ نہیں،
کوئی خدشہ نہیں ۔ تقوی اگر سیکھنا ہے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ آنحضرت ﷺ سے سیکھا جائے گا،
قدم قدم آپ کی پیروی سے سیکھا جائے گا لیکن آغاز اس سفر کا خدا کی محبت کے سوا اور ہو نہیں سکتا۔
پس اس کا ایک دوسرا معنی یہ بھی بن جائے گا کہ ہر سفر کے لئے تم زادراہ لیتے ہوئے
میرے پیچھے آنا چاہتے ہوا اگر ، اگر میرے پیچھے چلنا چاہتے تو میں انہیں کو بلاؤں گا جو خدا کی محبت کا
زادراہ لے کر میرے پیچھے چلتے ہیں۔ ورنہ میرا سفر ایسا وسیع ہے، ایسے راستوں سے گزرتا ہے کہ
اس ذات کے سوا کوئی ذات تمہارے کام نہیں آسکتی۔ چند دن میں تم فاقے سے مر جاؤ گے،
میرے ساتھ نہیں چل سکو گے ۔ ہاں خدا کی محبت کا مضمون لے کر چلتے ہو تو پھر ہر قدم ، ہر وادی میں
تمہارا سفر آسان ہوتا چلا جائے گا۔
حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کی پیروی اور خدا کی محبت کے نتیجہ میں آپ کی پیروی یہ
مضمون ایک تاریخ بن چکا تھا اور اس تاریخ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دوبارہ
زندہ کر کے دکھایا۔ ایک ایسے دور میں جو دہریت کا دور ہے، جو مادہ پرستی کا دور ہے جب کئی قسم
کے تو ہمات ہمارے دل میں پیدا ہوتے ہیں کہ خدا جانے چودہ سو سال پہلے کی باتیں ہیں تھیں بھی
کہ نہیں تھیں ، روایتیں غلط تو نہیں تھیں ۔ ان سارے شکوک کو حضرت رسول اکرم ﷺ کے کامل
غلام نے اس دور میں اپنی عملی زندگی کا نمونہ پیش کر کے ہمیشہ کے لئے دور کر دیا اور وہ خدا جو
آنحضرت ﷺ پر ظاہر ہوا تھا آپ کی سنت کی برکت سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی ظاہر
ہوا اور وہی ادا ئیں تھیں ، وہی پیار کی باتیں ، وہی مضمون اس میں کوئی فرق نہیں ۔
صلى الله

خطبات طاہر جلد ۶
219
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ
تقوی ایک ایسا درخت ہے جس کو دل میں لگانا چاہئے ۔ (حوالہ کیسی حیرت انگیز بات ہے، کتنی میں درخت ہے دل چاہئے۔ ہے،
پیار کی بات ہے اور کوئی شخص جسے تجربہ نہ ہو ایسی بات نہیں کر سکتا ۔ جس نے خدا کو عقلی دلیلوں سے ہے اور تجربہ نہ سکتا۔
سیکھا ہو یا خدا کا تصور عقلی دلیلوں کے ذریعہ باندھا ہو اس کے منہ سے یہ فقرہ جاری ہو ہی نہیں سکتا
اس لئے لازماً یہ خدا کا کلام ہے، وہ سچا ہے جس پر یہ کلام جاری ہوا۔ تقویٰ ایک ایسا درخت ہے
جس کو دل میں لگانا چاہئے ۔
۔
چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے تقویٰ کا مضمون بھی محبت الہی سے تعلق
رکھتا ہے۔ محبت الہی کی بنا تھی جس کی وجہ سے آپ نے سنت کی پیروی کی اور اس سنت کی پیروی
کے نتیجے میں ہر قدم پر آپ کو خدا کی محبت نصیب ہوئی اور آپ کا آخری مقصد خدا سے پیار کا اس کی
مرضی تھی ۔ ایک موقع پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ خدا سے میری محبت اتنی
شدید ہے، اتنی گہری محبت ہے کہ اگر خدا کی ساری جنتیں ، ساری نعمتیں ، خدا کی ساری نعمتیں ایک
طرف ہوں اور خدا کی محبت کے لئے جہنم میں جانا پڑے تو میں جہنم قبول کرلوں گا اپنے لئے اور ان
نعمتوں کے منہ پر تھوکوں گا بھی نہیں ۔ یہ کلام ایک ایسے شخص کی زبان سے جاری ہو سکتا ہے جو خدا کی
رضا کے لئے اچھل رہا ہو روزمرہ اور آئندہ کا منتظر نہیں ہو، جو ان چیزوں میں سے گزر رہا ہو ، جوان
لذتوں سے آشنا نہیں اس کے منہ سے تو یہ فقرہ جاری ہو ہی نہیں سکتا ۔ اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام نے اپنے کلام میں جس میں سے چند اشعار میں نے پہلے بھی پیش کئے تھے آج ان
میں سے ایک حصہ پھر پیش کرتا ہوں ۔ اس بات کو خوب کھول کر بیان فرمایا ہے۔ کہتے ہیں :۔
خدا سے وہی لوگ کرتے ہیں پیار
جو سب کچھ ہی کرتے ہیں اس پر نثار
اسی فکر میں رہتے ہیں روز و شب
که راضی وہ دلدار ہوتا ہے کب
در ثمین صفحه : ۱۵)
پس خدا کی رضا کے لئے وہ سب کچھ کرتے ہیں اور خدا کی رضا کی جنت ہی ہے جس کے

خطبات طاہر جلد ۶
220
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء
لئے ہمیشہ طالب رہتے ہیں اور یہ عشق کے بغیر ممکن نہیں۔ عاشق سے ایسی حرکتیں سرزد ہوسکتی ہیں لیکن جرتیں سرزد ہوسکتی ہیں لیکن
دوسرے شخص سے کبھی ایسا نہیں ہوسکتا اور حقیقت یہ ہے کہ ہماری روزمرہ کی زندگی میں ایسے مشاہدات ہے
ہوتے رہتے ہیں جن کے نتیجے میں ہم خود یہ جان سکتے ہیں، تجربہ سے یہ پہچان سکتے ہیں کہ اصل راز
رضا اور پیار میں ہی ہے نعمتوں میں نہیں ہے۔
چنانچہ آپ میں سے بہتوں کو یہ تجربہ ہو گا کسی کے لئے ،کوئی بچے کے لئے مثلاً ماں باپ
میں سے کوئی تحفہ لے کر آتا ہے۔ بعض بچے ایسے ہوتے ہیں خواہ اپنے کسی کے ان کی زیادہ نظر تحفہ
پر ہوتی ہے اور بعض بچے ایسے ہوتے ہیں جو تحفے کو ایک طرف پھینک دیتے ہیں۔ پہلے جب تک
اپنے پیار کا چسکا پورا نہ کرلیں، پہلے گلے سے چمٹ نہ جائیں، گودی میں کچھ دیر نہ چڑھ بیٹھیں اس
وقت تک وہ تحفہ ان کے لئے ایک ثانوی حیثیت رکھتا ہے۔ تحفہ دینے والا جتنا ایسے بچے کی قدر کر سکتا
ہے اس کا دسواں حصہ بھی قدر دوسرے بچے کے لئے پیدا نہیں ہو سکتی جس کا تعلق تحفے کی وساطت
سے ہوتا ہے اور ہمیشہ تحفے کی وساطت سے رہتا ہے۔
خدا کی نعمتیں ایک تحفہ ہیں اور ان نعمتوں پر آپ جتنا غور کریں آپ کو خدا سے پیار ہوتا چلا
جائے گا مگر عارف باللہ جانتے ہیں اور انہوں نے ہمیں یہ مضمون سکھایا کہ یہ تحفے رستے ہیں آخری
منزل نہیں یا رستے کی عارضی منازل ہیں، وقفے ہیں۔ ان کے ذریعے آگے بڑھنے کی تمنا پیدا ہونی
چاہئے لیکن مقصود بالذات نہیں ہیں۔ ٹھہر رہنے کی جگہ نہیں ہے۔ اس لئے وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کی محبت
میں آگے سفر کرتے ہیں کچھ عرصہ کے بعد گو ان کو خدا کی نعمتوں کے ذریعے ہی خدا سے پیار پیدا ہوتا
ہے لیکن نعمتیں بے معنی اور بے حقیقت دکھائی دینے لگتی ہیں اس پیار کے مقابل پر اور پھر وہ ساری
نعمتیں خدا کے پیار کی خاطر لٹا دینے کو دل چاہنے لگتا ہے۔
یہ وہ مضمون ہے جس کو قرآن کریم نے اس آیت میں کھول کر بیان فرمایا:۔
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ
وَاللهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ (بقره: ۲۰۸)
کہ دیکھو ! خدا کے بندوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ اپنی جان لٹا

خطبات طاہر جلد ۶
221
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء
بیٹھتے ہیں جو ابْتِغَاء مَرْضَاتِ اللهِ ان تمناؤں، ان امیدوں میں کہ کاش! ہمیں خدا کی رضا
کی جھلکیاں نصیب ہو جائیں۔ اس مضمون کے اول مخاطب حضرت اقدس محمد مصطفی تھے۔ بعض
دفعہ جس طرح آپ کے لئے خدا کے پیار کی جنتیں مخفی تھیں آپ کا ذکر بھی بعض دفعہ خدا اخفا سے کرتا تھا۔ دفعہ
یہ بھی پیار کا خاص اظہار ہے اور آپ کے لئے جو خفی جنتیں تھیں ان میں ایک یہ بھی تھی ۔ جب اس آیت
سے گزرتے ہوئے بے انتہا عشق اچھلتا ہو گا اللہ کا دل میں کہ میرے مولا نے میرا کتنے پیار سے ذکر
صلى
علي
فرمایا، میرے متعلق یہ کہا اور یہ ہوسکتا ہے کہ رسول اکرم ﷺ کو یہ علم نہ ہو کہ آپ کے متعلق یہ
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللهِ ایسے ایسے بندے بھی
ہیں میرے ، اس شان کے بندے ہیں کہ جو میری مرضی کی خاطر اپنا سب کچھ بیچ ڈالتے ہیں۔ نفس کو
بیچ ڈالنے کا مطلب یہ ہے کوئی تمنا باقی نہیں رکھی۔ نہ نعمت سے کوئی دلچسپی ہے نہ آرام سے کوئی تعلق ۔
کوئی بھی خواہش نفس ایسی نہیں جو اپنے لئے وہ رکھ چھوڑیں۔ وہ کہتے ہیں ہمیں تو مرضی مولا کی عادت
پڑ گئی ہے۔ اے مرضی مولا! تیری تمنا میں جیتے ہیں تو اپنی جھلکیاں دکھاتا چلا جا اور ہم اپنا سب کچھ تجھ پر
فدا کرتے چلے جاتے ہیں۔
اصلى الله
حضرت مسیح موعود علیہ اصلاۃ والسلام نے بھی جو کچھ پایا حضرت محمدمصطفی ﷺ کی سنت سے پایا
اور جب ہم پڑھتے ہیں قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ تو
اس مضمون کو سمجھنے کے لئے اس قسم کی آیتیں بھی تلاش کرنی چاہئیں جو اس مضمون کو کھولتی چلی جائیں گی
اور قرآن کریم اس مضمون کے اظہار سے بھرا پڑا ہے۔ اس کثرت سے قرآن کریم میں ایسی آیتیں
صلى الله
علی
پھیلی ہوئی ہیں جو اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللہ کی تشریح کر رہی ہوں اور آنحضرت ﷺ اور
بعض دوسرے انبیاء کے ذکر سے بھری ہوئی ہیں ۔ جن میں یہی مضمون بھرا ہوا ہے کہ اگر آپ پڑھیں
اور ان پر غور کریں تو آپ کو ہر روز خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک تازہ رزق عطا ہوگا ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام نے بھی جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے حضرت رسول اکرم ﷺ کی پیروی کے ذریعہ
الله
الله
ہی خدا سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور اپنے خدا سے عشق کو آنحضرت ﷺ کی سنت میں ڈھال کر اس
عشق کا سچا ہونا ثابت کر دیا۔ اس کے نتیجے میں خدا تعالیٰ نے آپ کے لئے جولد تیں مخفی رکھی تھیں اپنے
ذکر میں اور اپنے پیار میں اس کا اظہار آپ نے بار ہا نظم میں بھی کہا نثر میں بھی فرمایا۔ چنانچہ کشتی نوح

خطبات طاہر جلد ۶
222
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء
کی یہ عبارت جو بارہا آپ کے سامنے پڑھی گئی ہے ایسی بے اختیار پیار اور بے ساختہ عشق کے اظہار
پر مبنی ہے جو خالصہ سچائی کے سرچشمے سے پھوٹتا ہے۔ اس کا کوئی بھی تعلق تصنع سے نہیں ہوتا۔ فرمایا:۔
وو
ہمارا بہشت ہمارا خدا ہے۔ ہماری اعلیٰ لذات ہمارے خدا میں ہیں۔
کوئی غیر اللہ سے محبت کرنے والا ، کوئی دنیا سے پیار کرنے والا یہ فقرہ کہہ ہی نہیں سکتا۔ کسی
ملاں کے دماغ کے کونہ میں بھی یہ بات نہیں آسکتی کہ ہمارا بہشت ہمارا خدا ہے۔ فرماتے ہیں:
”ہماری اعلیٰ لذات ہمارے خدا میں ہیں کیونکہ ہم نے اس کو دیکھا
اور ہر ایک خوبصورتی اس میں پائی۔ یہ دولت لینے کے لائق ہے اگر چہ جان
رہے ہیں۔
دینے سے ملے۔
مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللہ وہی مضمون ہے جو بیان فرما
یہ دولت لینے کے لائق ہے اگر چہ جان دینے سے ملے اور یہی عمل
خریدنے کے لائق ہے اگر چہ تمام وجود کھونے سے حاصل ہو۔اے محرومو! اس
چشمہ کی طرف دوڑو کہ یہ تمہیں سیراب کرے گا، یہ زندگی کا چشمہ ہے جو تمہیں
بچائے گا۔ میں کیا کروں اور کس طرح اس خوشبری کو دلوں میں بٹھا دوں ۔کس
دف سے بازاروں میں منادی کروں کہ تمہارا یہ خدا ہے تا لوگ سن لیں اور کس
دوا سے میں علاج کروں تا کہ سننے کے لئے لوگوں کے کان کھلیں۔
کشتی نوح ، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه : ۲۱-۲۲) :
یہ جتنی بھی منازل ہیں اللہ کی محبت اور اس محبت کا اظہار سنت کے ذریعہ۔ یہ خدا کی عطا کردہ
توفیق کے سوانسان طے نہیں کر سکتا اور یہ مضمون بھی انہیں حضرت محمد مصطفی نے ہی سمجھایا اور یہ جو
پہلا قدم اٹھانا ہے وہ کیسے اٹھے۔ باقی قدم پہلے کی برکت سے خود ہی اٹھنے لگتے ہیں لیکن سوال یہ ہے
کہ یہ پہلا قدم کونسا ہے جب اچانک دل میں خدا کی محبت کا شعلہ اس طرح پیدا ہو کہ پھر اس کی
پھلجھڑی کی طرح روشنیوں کا سلسلہ پھوٹ پڑے۔ یہ جو مشکل ہے اس کو آسان کرنے کے لئے
آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ حضرت داؤد علیہ السلام یہی دعا مانگا کرتے تھے۔

خطبات طاہر جلد ۶
223
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء
”اے میرے اللہ ! میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں اور ان لوگوں کی
محبت جو تجھ سے پیار کرتے ہیں اور اس کام کی محبت جو مجھے تیری محبت تک پہنچا
دے۔اے میرے خدا! ایسا کر کہ تیری محبت مجھے اپنی جان، اپنے اہل و عیال
اور ٹھنڈے شیریں پانی سے بھی زیادہ پیاری اور اچھی لگنے لگے ۔“
66
وہ دعا جہاں تک ممکن ہے ہر احمدی بڑے اور بچے کو یاد کرنی چاہئے۔ مجھے یاد ہے قادیان
میں ایک دفعہ حضرت مصلح موعودؓ نے یہ دعا یاد کرنے کی تلقین بھی فرمائی اور پھر آہستہ آہستہ پڑھ کر سنائی
تا کہ یاد کر لیں اور بعد میں پھر باقاعدہ جماعت کی طرف مختلف قطعات کی شکل میں چھپوا کر ہر جگہ
دکانوں میں ، گھروں میں آویزاں ہونے لگی۔ یہ چونکہ بہت ہی اہم اور بنیادی دعا ہے اس لئے ساری
دنیا میں جماعت کو کوشش کرنی چاہئے اپنے انتظام کے تابع کہ یہ دعا سب کو یاد کروادی جائے اللهم
انی اسئلک حبك و حب من يحبك و العمل الذي يبلغني حبك اللهم اجعل
حبک احب الی من نفسی و اهلى ومن الماء البارد (ترمذی کتاب الدعوات حدیث نمبر :
۳۴۱۲) ترجمہ اس کا میں پہلے سنا چکا ہوں بعض جگہ بعض روایتوں میں یہ دعا نسبتاً چھوٹی ہے۔ ترمذی
کتاب الدعوات میں درج ہے۔
صلى الله
اس دعا میں کچھ اور باتیں بھی ہیں جو انسان کی نظر سے بالعموم میں نے دیکھا ہے کہ اوجھل
ہو جاتی ہیں۔ حالانکہ جو شخص محمد مصطفی ﷺ سے پیار کرتا ہو اس کی نظر سے اوجھل نہیں ہونی چاہئیں ۔
سوال یہ یہ : پیدا ہوتا ہے کہ اس دعا کا آغاز کیسے ہوا؟ کیا نعوذ باللہ آنحضرت ﷺ کا خدا اس لئے خبر دے
رہا تھا کہ آپ کو پتا نہیں تھا کہ خدا کی محبت کیسے حاصل کی جاتی ہے اور کیا نعوذ باللہ حضرت داؤد کی مثال اور
دے رہا تھا کہ داؤد سے سیکھو اگر مجھ سے محبت کرنا سیکھنا ہے۔ یہ تو بالکل لغو خیال ہے۔ اس کی کوئی بھی
حقیقت نہیں ہے۔ تو قرآن شریف اس مضمون کو بڑی شدت سے ٹھکراتا ہے۔
انحضرت ﷺ اللہ تعالیٰ سے عشق کے مقام میں اتنی بلند و بالا اور ارفع مقام پر فائز تھے کہ
آپ کے اس مقام کو ساتویں آسمان سے بھی آگے گزر جانے والا دکھایا گیا ہے اور مختلف انبیاء کو جو مختلف
آسمانوں پر دکھایا گیا ہے یہ بتایا گیا ہے کہ ان کو خدا کا عرفان یہاں تک تھا، ان کا خدا کی محبت کا تصور یہ
یہاں تک تھا، وغیرہ وغیرہ۔ ظاہری طور پر کوئی ایسے آسمان نہیں ہیں جن کو دکھایا گیا ہو۔ آنحضرت کے

خطبات طاہر جلد ۶
224
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء
کے معراج میں ۔ یہی مضمون تھا کہ خدا کی محبت اور خدا کے عرفان میں کونسا نبی قریب تر ہوا۔
تو اس مضمون کے سامنے اس حدیث کے متعلق یہ خیال کر لینا کہ خدا تعالیٰ رسول اللہ ﷺ
تربیت کر رہا تھا۔ یہ تو بالکل عقل میں پڑنے والی بات نہیں ۔ اس لئے بھی یہ مضمون رسول کریم ﷺ
الله
صلى الله
کے متعلق بیان نہیں ہو سکتا کہ آپ اپنی امت کو بتائیں کہ اس معاملہ میں آپ کی نہیں بلکہ حضرت داؤڈ
کی پیروی کریں۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ جس کی سنت کامل ہو اس کی پیروی کو چھوڑ کر ایک پرانے نبی کا
ذکر کر کے کہ اس کی پیروی کرو۔ یہ نہیں ہوسکتا، ناممکن ہے۔
اس حدیث کے مضمون کو سمجھنے کے لئے محبت کا عرفان ہونا ضروری ہے۔ اس کے بغیر یہ
حدیث سمجھ نہیں آسکتی ۔ ایک شخص جو اپنی محبت میں بڑھ جاتا ہے بسا اوقات اس کی اپنی محبوب سے
گفتگو اس طرح ہوتی ہے کہ میرے سوا تو نے کس سے پیار کیا ہے اس کی باتیں بھی مجھے بتا ! میرے سوا
کس نے تجھ سے پیار کیا مجھے اس کے قصے بھی سنا اور یہ ذکر بھی بہت پیارے مخفی طریق پر ایک عاشق
اور محبوب کے درمیان چلتا رہتا تھا۔ کبھی شکوے کا رنگ اختیار کر لیتا ہے کبھی اس طمانیت کا رنگ اختیار
کر لیتا ہے کہ ہاں مجھ سے بڑھ کر اس نے کبھی کسی سے پیار نہیں کیا۔ یقیناً آنحضرت ﷺ سے خدا
تعالیٰ نے ان واقعات کا اظہار جو گزشتہ انبیاء سے خدا کے پیار کے واقعات ہیں اسی رنگ میں فرمایا اور
کوئی اس کا مطلب نہیں تھا۔
الله
آنحضرت ﷺ کے سامنے جب یہ مضمون پیش ہوا ہوگا تو کوئی نئی بات معلوم نہیں ہوئی۔ یہ
معلوم ہوا کہ داؤد علیہ السلام نے بھی منتیں کر کے خدا سے محبت مانگی تھی اور جو بھی خدا سے محبت مانگتا ہے
صلى الله
علي
ہر انسان کو اللہ تعالیٰ محبت عطا کر دیتا ہے۔ مگر یہ مراد نہیں ہے کہ اس محبت کا مقام گویا کہ آنحضرت کیا ہے
کی سے محبت کرنے سے افضل تھا۔ لیکن جو باتوں کا رنگ ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بہت ہی پیار
کے ایسے قصے چلتے رہے۔ آنحضرت ﷺ اور اللہ کے درمیان جن کی بسا اوقات محض اشارہ جھلکیاں
صلى الله
دکھائی دیتی ہیں اور وہ بھی مخفی چل رہے ہیں۔ چنانچہ اس لحاظ سے میں نے بسا اوقات احادیث پر غور
کیا ہے تو حیران رہ گیا کہ بہت سی حدیثیں جن کے مضمون کو ہم دوسروں پر چسپاں ہوتا ہوا سمجھتے ہیں
در اصل مخفی طور پر حضرت محمد مصطفی ﷺ کی محبت کا مضمون ہی تھیں اور آنحضرت ﷺ میں اس قدر
صلى الله
عروسه
صلى الله
انکساری تھی اور اتنی حیا تھی کہ بعض دفعہ ایسے مضمون کا ذکر کرتے ہوئے جس کا آپ کی ذات سے تعلق

خطبات طاہر جلد ۶
225
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء
ہوتا تھا حیا کی وجہ سے کہ میری محبت ظاہر نہ ہو جائے ، کہیں کھل نہ جائے سب کے سامنے یہ ذکر فر ما دیا
کرتے تھے کہ خدا کے ایک بندے نے ایسا کیا، خدا کے ایک بندے سے خدا نے ایسے بات کی اور
بعض دفعہ ملتی جلتی باتیں دوسرے انبیاء کی بیان فرمادیا کرتے تھے۔
تو جب خدا کہتا ہے قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ
صلى الله
علي
تو اس دعوے یا اس کلام میں جو آنحضرت ﷺ کی زبانی ہمیں موصول ہوا ایک ذرہ بھی مبالغہ نہیں
ہے۔ ہرگز اس میں کوئی تحدی نہیں ہے، کوئی زبردستی نہیں ہم پر یہ کوئی ایسا دعوی نہیں کہ بس میں نے
نہیں تم سے پیار کرنا جب تک تم محمد رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نہ چلو ۔ اس یقین کا ذرہ ذرہ سچا ہے اور کہیں
سے نصیب ہو نہیں سکتا خدا کے پیار کا طریق سیکھنا کسی در سے یہ سے نہیں بنتی جو محمدمصطفی اے کے در
سے بٹتی ہے۔ سارے پیمانے خشک ہو گئے ہیں۔ اگر کسی نے خدا سے سچے پیار کا طریق سیکھنا ہے تو
صلى الله سوائے اس کے کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی پیروی کرے اور تلاش کرے، باریک نظر سے دیکھے کہ
کس طرح آپ خدا سے پیار کیا کرتے تھے اور کس طرح آپ کے پیار کے راز و نیاز ہوا کرتے
تھے۔ آپ کے اور اللہ کے درمیان اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ بے اختیار میں تم سے محبت کرنے لگوں
گا ۔ يُحْبِبْكُمُ الله اس کے درمیان کوئی صلہ نہیں رکھا ، کوئی اور لفظ نہیں رکھا۔ شرط یہ بیان فرمادی
کہ اگر تم محبت کرتے ہو تو محمد رسول اللہ ﷺ کے پیچھے چلو۔ جہاں جہاں آپ گئے ہیں وہاں وہاں
میں ہوں اور اس طرح ملے گا کہ میں تمہیں پیار سے دیکھ رہا ہوں ۔ اس لئے یہ مضمون کامل بھی ہو گیا
ہے اور بہت بھی ہے اور بہت مختصر بھی اور آسان بھی ۔ آنحضرت ﷺ کی پیروی کے ذریعے خدا تعالیٰ
کی محبت کا اظہار انسان کرنا شروع کر دے اور آپ سے محبت کرنے کے طریقے سیکھ لے تو جو دل میں
خدا تعالیٰ کے ساتھ ایک رشتہ قائم ہوتا ہے، اس کا نام تقویٰ ہے اور تقویٰ اپنی ذات میں ایک ایسا
مضمون ہے جو آپ کی زندگی میں ہر شعبے پر حاوی ہوگا اور ہر شعبے میں ایک تبدیلی پیدا کر کے دکھا دے
گا۔ تقوی کے بغیر سیرت میں تبدیلی ممکن نہیں اور محمد مصطفی ﷺ کی پیروی جو خدا کی محبت پر مبنی ہو اس
صلى الله
صلى الله
کے بغیر تقوی نصیب نہیں ہو سکتا۔ اس بات کو میں پھر دہراتا ہوں وہ پیروی جو خدا کی محبت پر مبنی نہ ہو
اس کے بغیر تقومی نصیب نہیں ہوتا۔ ورنہ لاکھوں کروڑوں آپ کو ایسے ملیں گے جو آنکھیں بند کر کے
بظاہر پیروی کر رہے ہیں ، مولود شریف منارہے ہیں اور بہت سی حرکتیں کر رہے ہیں لیکن چونکہ اس سفر کا

خطبات طاہر جلد ۶
226
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء
آغاز اللہ کی محبت سے نہیں کرتے اس لئے وہ پیروی خالی رہتی ہے۔ اس کے کوئی بھی معنی نہیں
ہوتے۔ اللہ تعالیٰ کی محبت کے نتیجے میں آنحضرت ﷺ کی پیروی کریں تو اس سے آپ کے دل میں
تقویٰ پیدا ہوگا اور اس کے نتیجے میں آپ کے دل میں ایک مستقل حیرت انگیز تبدیلیاں پیدا ہونا شروع
ہوں گی۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون کو خوب کھول کر اپنی کتب میں مختلف
پیراؤں میں بیان فرمایا ہے۔ تقویٰ کے نتیجے میں انسان کو عقل کیسے حاصل ہوتی ہے؟ تقویٰ اور عقل
دراصل ایک ہی چیز کے دو نام بن جاتے ہیں۔ اس مضمون پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ تَتَّقُوا اللهَ يَجْعَل لَّكُمْ فُرْقَانَا وَيُكَفِّرُ
عَنْكُمْ سَيَّاتِكُمْ (الانفال:۳۰)
وَيَجْعَلْ لَّكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِهِ (الحديد : ٢٩)
قرآن کریم کی اس آیت میں ۔ اللہ فرماتا ہے:
”اے ایمان والو اگر تم متقی ہونے پر ثابت قدم رہو اور اللہ تعالیٰ کے
لئے اتقاء کی صفت میں قیام اور استحکام اختیار کرو تو اللہ تعالیٰ تم میں اور غیروں
میں فرق رکھ دے گا۔
یعنی تقوی اگر دل میں ہو اور جس طرح تقوی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سمجھا
اور بیان فرمایا ہے تو ہو نہیں سکتا کی ایک احمدی اور ایک غیر مذہب والے میں فرق نظر نہ آئے۔ یہ وہ
بنیادی چیز ہے جو ہمارے لئے ہمیشہ کسوٹی کا کام دیتی رہے گی اور اس کسوٹی پر ہمیں اپنے آپ کو پرکھنا
پڑے گا۔ زندگی کے کسی شعبے سے ایک احمدی کا تعلق ہو اس کے دل میں تقوی اللہ تعالیٰ نے ڈالا ہے
اور اس کا عمل تقویٰ پر مبنی ہے تو قرآن کریم کے اس بیان کے مطابق جس کی تشریح حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے فرمائی ۔ يَجْعَل لَّكُمْ فَرْقَانَا تم میں اور تمہارے غیروں میں اک فرق رکھ
دے گا ۔ یہ بھی بڑا دلچسپ مضمون ہے یہ نہیں فرمایا کہ تم فرق پیدا کرو گے۔ فرق پیدا کر دے گا بھی

خطبات طاہر جلد ۶
نہیں فرمایا ، فرق رکھ دے گا۔
227
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء
یہ بہت ہی عظیم کلام ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی فصاحت اور بلاغت کا
فرمایا یہ ایک موقع ہے۔ فرماتے ہیں یہ جو رماتے ہیں یہ جو تقویٰ ہے یہ بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے نصیب ہوتا ہے۔
تقویٰ کا پھل بھی خدا کی طرف سے ملتا ہے اور جو انسان فرق کر کے دکھانا چاہتا ہے اس کے لئے
ایک کوشش درکار ہوتی ہے۔ لیکن یہاں سچے تقویٰ کے نتیجے میں پھل کے طور پر آسمان سے یہ فرق
ظاہر ہوتا ہے۔ گویا خدا اس شخصیت میں سجا رہا ہے، رکھ رہا ہے چیزیں کہ یہاں میں یہ فرق رکھ رہا
ہوں اور جو فرق خدا رکھتا ہے اس فرق میں اور انسان کی کوشش سے پیدا کئے ہوئے فرق میں زمین و
آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ خدا کا رکھا ہوا فرق بالکل اور چیز ہے۔ اس کی کیفیت ہی اور ہے۔ اس کی
کوئی تشبیہ آپ دے نہیں سکتے دنیا میں کسی اور چیز سے ۔ ایک خلق ہے جو انسان اپنی کوشش سے بناتا
ہے اور ایسا خلق آپ کو دنیا کی ہر تہذیب میں دکھائی دے گا۔ وہ بھی ایک فرق ہوتا ہے۔ غیر اخلاقی
قوموں کی نسبت اخلاق یافتہ قو میں زیادہ بہتر ہوتی ہیں۔ وہ جو اخلاق باختہ قومیں ہیں ان میں اور
اخلاق یافتہ قوموں میں ایک ایسا فرق ہے جو ہر ایک آدمی کو دکھائی دیتا ہے۔ مگر یہ جو فرق ہے جو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرما رہے ہیں وہ خدا رکھتا ہے۔ ان اخلاق یافتہ قوموں میں یہ لوگ
بالکل ممتاز دکھائی دیتے ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے تقویٰ کے نتیجے میں ایک اخلاقی
برتری عطا فرمائی ہے۔ ان کے مقابل پر جیسے زمین کو آسمان سے کوئی نسبت نہیں یعنی دنیا والوں کے
اخلاق سے یعنی خدا سے اخلاق پانے والوں کی کوئی نسبت نہیں رہتی۔ پھر فرق کیا ہے؟ وہ عقل کل ہے
جس کو آپ اخلاق کہہ لیں یا نور کہہ لیں یا تقویٰ کا عملی اظہار کہہ لیں جو نام بھی آپ دیں۔ حضرت مسیح
دو
موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس آیت کی روشنی میں تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔
یہ فرق ہے کہ تم کو ایک نور دیا جائے گا جس نور کے ساتھ تم اپنی تمام
راہوں میں چلو گے یعنی وہ نور تمہارے تمام افعال اور اقوال اور قومی اور حواس
میں آجائے گا اور تمہاری عقل میں بھی نور ہو گا اور تمہاری ایک اٹکل کی بات میں
بھی نور ہوگا۔
یہ بات ہے کہ اٹکل کی بات میں بھی نور ہوگا۔ ہر صاحب فہم جانتا ہے کہ یہ بات سوائے

خطبات طاہر جلد ۶
228
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء
ایک صاحب تجربہ کے اور کوئی بیان نہیں کر سکتا۔ بسا اوقات صحابہ کی روایات میں یہ بات پڑھتے ہیں
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک بات کہی اور خدا نے اسی طرح پوری کر دی اور یہ
بات حضرت رسول اکرم ﷺ کی پیشگوئی کے مطابق تھی ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے بعض غلاموں کے
متعلق یہ خبر دی تھی کہ اگر وہ خدا پر قسم بھی کھالیں تو خدا ان کے پیار کی وجہ سے ان قسموں کو پورا کر دے
صلى الله
گا۔ حالانکہ خدا کی طرف سے ان کو خبر نہیں دی گئی۔
صلى الله
عروسه
تو جو وعدہ دیا گیا تھا حضرت محمد اتھا حضرت محمد مصطفی کو جس کی بنیا د قرآن کی اس آیت میں ہے:۔
يَجْعَلْ لَّكُمْ فُرْقَانَا اور پھر فرمایا وَ يَجْعَل لَّكُمْ نُورًا تَمْشُونَ بِهِ اور
تمہارے لئے ایک نور پیدا کرے گا جس کے ذریعے تم چلو گے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں وہ نو رایسا کامل ہوتا ہے کہ اٹکل سے بھی بات کرے کوئی آدمی تو خدا اسے سچی کر کے دکھاتا
ہے۔ فرماتے ہیں :۔
تمہاری آنکھوں میں بھی نور ہوگا اور تمہارے کانوں اور تمہاری
زبانوں اور تمہارے بیانوں اور تمہاری ہر ایک حرکت اور سکون میں نور ہوگا“۔
یہ وہ نور ہے جس کا دنیاوی کوشش سے کمائے ہوئے اخلاق کے ساتھ کوئی تعلق نہیں
ہے۔ دنیا جس کو نور سمجھتی ہے اس کا تو آنکھوں سے تعلق ہے یا بصیرت سے کوئی تعلق ہے لیکن کانوں
میں نور کیسے ہو سکتا ہے دنیا کے تصور میں یہ بات آہی نہیں سکتی ۔ حرکت میں کیسے نور ہو سکتا ہے یا
سکون میں کیسے نور ہو سکتا ہے اور زبانوں اور بیانوں میں کیسے نور ہو سکتا ہے لیکن صاحب تجربہ جانتا
ہے کہ تقویٰ کے نتیجے میں جو اللہ تعالیٰ نور عطا فرماتا ہے وہ زندگی کے ہر شعبہ پر حاوی ہو جاتا ہے۔
اس میں ایک چمک آجاتی ہے اور دنیا بھی اس فرق کو دیکھنے لگتی ہے۔ یہ ایسا فرق نہیں ہوتا جو انسان
کے اندر ہی صرف محسوس ہوتا ہو۔ یہ فرق ہر جگہ ظاہر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
پھر فرماتے ہیں :۔
جن راہوں پر تم چلو گے وہ راہ نورانی ہو جائیں گی۔
یعنی رستوں پر اپنا نور چھوڑتے چلے جاؤ گے۔ جس طرح ایک کیمیاوی روشنی سے منور
ہونے والی چیزیں بسا اوقات جن جگہوں پر چلتی ہیں وہاں کیمیاوی مادے کا کچھ نہ کچھ اثر پیچھے چھوڑتی

خطبات طاہر جلد ۶
229
خطبه جمعه ۲۷ مارچ ۱۹۸۷ء
چلی جاتی ہیں اور کچھ عرصہ تک وہ رستہ چمکتا رہتا ہے۔
یہ مشاہدہ جو لوگ جانتے ہیں اس قسم کی کیمیاوی چیزوں کو جن کے اندر خدا نے چپکنے کا مادہ
رکھا بھی ہوا ہے وہ کرتے بھی ہیں اور تماشے کے طور پر دکھا بھی ۔ کھا بھی سکتے ہیں۔ وہ لکیر جہاں جہاں سے
گزرے گی وہ چیز ایک لکیر چھوڑتی چلی جائے گی جو چمکتی رہتی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام فرماتے ہیں خدا نے تقوی کے اندر جو نور رکھا ہے اس میں بھی یہی کیفیت ہے۔ جن راہوں
سے یہ لوگ گزرتے ہیں ان راہوں کو چمکا دیتے ہیں۔
غرض جتنی بھی تمہاری راہیں ہیں تمہارے قومی کی راہیں ہیں تمہارے
حواس کی راہیں وہ سب نور سے بھر جائیں گی اور تم سراپا نور ہو کر چلو گئے۔
( آئینہ کمالات اسلام ، روحانی خزائن جلد ۵ ، صفحہ: ۱۷۸۔۱۷۷)
صلى الله
لطف کی بات یہ ہے کہ ان راہوں کی تشریح فرمائی یہ گلیاں جو ظاہر کی گلیاں مراد نہیں ہیں کیونکہ
جس نور کی بات ہو رہی ہے اس کا ان ظاہری جگہوں سے تعلق نہیں۔ جتنی راہیں، تمہاری راہیں، تمہارے
قومی کی راہیں تمہارے حواس کی راہیں ہیں وہ سب نور سے بھر جائیں گی اور تم سرا پانور میں ہی چلو گے۔
یہ مضمون بہت ہی وسیع اور بہت دلچسپ اور بڑا ہے۔ میں نے نمونے کے طور پر ایک آدھ
بات آپ کے سامنے رکھی ہے۔ مگر خلاصہ یہی ہے کہ محبت ہے تو آنحضرت ﷺ کی پیروی کرو اور ثابت
کہ تمہیں محبت ہے۔ محبت ہے تو آنحضرت ﷺ کی پیروی اس محبت کو اتنا بڑھا دے گی اور اتنا چ کا
دے گی کہ اس پیروی کے نتیجے میں خدا تم سے محبت کرنے لگے گا اور پھر تمہارا دل یقین سے بھر جائے گا تم
کہ تمہاری محبت سچی ہے اور اس رستے میں سفر کے دوران تمہیں نور نصیب ہوگا ، تمہیں تقومی عطا ہو
گا، تمہیں عقل کل معلوم ہوگی، تمہیں معلوم ہوگا کہ یہ عقل کل جس کا قصہ سنا کرتے تھے وہ کیا ہے۔ کس
طرح ہر بات انسان کی درست ہو سکتی ہے اگر وہ اللہ تعالیٰ کی محبت سے روشنی حاصل کرے۔
اب چونکہ وقت زیادہ ہو گیا ہے اس مضمون کا ایک اور حصہ رہتا تھا جو میں انشاء اللہ آئندہ
خطبہ میں بیان کروں گا۔ چونکہ جماعت کے سامنے اس مضمون پر غور کرتے ہوئے ایک پروگرام رکھنے
کی طرف میرا دل مائل ہوا جو میں سمجھتا ہوں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تصرف ہے وہ انشاء اللہ آئندہ خطبہ
میں جب اس مضمون کو کچھ اور آگے بڑھاؤں گا تو آپ کو بتاؤں گا کہ ایک بہت ہی خدا تعالیٰ نے روشن

آج 10 میں سے 10 باقی