محبت الہٰی و محبت رسول کا مضمون نیز عظیم الشان تحریک وقف نو کا اعلان
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے محبتِ الٰہی اور محبتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے باہمی تعلق پر تفصیلی روشنی ڈالی اور واضح فرمایا کہ سچی محبت کا تقاضا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی کامل اطاعت اور دین کی خاطر ہر عزیز شے قربان کرنا ہے۔ قرآن کریم کی روشنی میں حقیقی نیکی کی بنیاد اپنی پیاری چیزوں کو اللہ کی راہ میں پیش کرنے پر رکھی گئی ہے۔ اس بنیاد پر آپ نے عظیم الشان تحریک وقفِ نو کا تاریخی اعلان فرمایا اور والدین کو اپنے ہونے والے بچوں کو دین کی خدمت کے لیے پیش کرنے کی تلقین فرمائی۔
موضوعات: محبت الٰہی، محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم، کامل اطاعت، قربانی کی روح، تحریک وقف نو
خطبات طاہر جلد ۶
231
خطبہ جمعہ ۳ را پریل ۱۹۸۷ء
محبت الہی و محبت رسول کا مضمون نیز
عظیم الشان تحریک وقف نو کا اعلان
(خطبہ جمعہ فرموده ۳ را پریل ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی :۔
قُلْ إِنْ كَانَ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ وَإِخْوَانُكُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ
وَعَشِيرَتُكُمْ وَأَمْوَالُ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَتِجَارَةً تَخْشَوْنَ
كَسَادَهَا وَمَسْكِنُ تَرْضَوْنَهَا أَحَبَّ إِلَيْكُمْ مِّنَ اللَّهِ
وَرَسُوْلِهِ وَجِهَادٍ فِي سَبِيلِهِ فَتَرَبَّصُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ
وَاللهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ (التوبہ: ۲۴)
پھر فرمایا:
گزشتہ خطبہ میں میں نے قرآن کریم کی ایک اور آیت تلاوت کی تھی قُلْ إِنْ كُنْتُمْ
تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله ( آل عمران: ۳۲) اے محمد ﷺ! تو یہ اعلان کر
صلى الله
دے اگر تم واقعی حقیقت اللہ سے محبت کرتے ہو یا فی الواقعی خداہی سے محبت کرنا چاہتے ہو فَاتَّبِعُونِي
يحببكم الله تو تم میری پیروی کرو یقیناً خدا تم سے محبت کرنے لگے گا۔
اس مضمون کے کچھ پہلو میں نے گزشتہ خطبہ میں بیان کئے تھے کچھ آج بیان کروں گا۔ اس
دوسری آیت کے تابع جو میں نے ابھی تلاوت کی ہے۔ جب اللہ تعالیٰ کی محبت کے دعویٰ کے نتیجے میں
خطبات طاہر جلد 1
صلى الله
علوه
232
خطبہ جمعہ ۳ را پریل ۱۹۸۷ء
آنحضرت کی اتباع اور پیروی کا حکم ملا ہے تو سوال یہ ہے کہ اس میں کیا منطقی جوڑ ہے اور پھر یہ
پیروی کس طرح ہو سکتی ہے؟ کس رنگ میں پیروی کی تاکید فرمائی گئی ہے۔
ایک انسان ایک ملک کے قانون کی بھی اطاعت کرتا ہے اور بعض دفعہ اپنے
Instructor کی جس جس موضوع پر بھی کوئی Instructor مقررہ ہوا ہو اس کی بھی پیروی
کرتا ہے اس کی نقل اتارتا ہے اور یہ دونوں قسم کی اطاعتیں محبت کے بغیر ہوتی ہیں ۔ بسا اوقات ان
میں محبت کا نہیں بلکہ نفرت کا پہلو بھی پایا جاتا ہے۔ چنانچہ دنیا میں بڑے بڑے ظالم ڈکٹیٹر گزرے
ہیں اور آج بھی موجود ہیں جن کی کروڑوں کی قومیں، کروڑوں کی تعداد میں قوم کے افراد اطاعت ا
کر رہے ہیں اور نفرت کے ساتھ اطاعت کر رہے ہیں تو اگر اسی قسم کا حکم ہے جیسے ایک جابر حکم
صادر کر دیتا ہے کہ تم میرے قبضہ قدرت میں ہو تمہاری مجال نہیں کہ میرے حکم کی نافرمانی کر سکواس
لئے اگر تمہیں مجھ سے محبت ہے تو پھر حمد مصطفی ﷺ کی پیروی کرو۔ کیا نعوذ بالله من ذالک یہ
مضمون ہے جو بیان ہوا ہے؟ یہ مضمون ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ آغاز اس بات سے کیا گیا ہے کہ
إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو جس سے محبت ہواس
میں ڈکٹیٹر شپ اور مغلوب کے تعلقات کا کوئی تصور ہی نہیں پایا جاتا ہے۔ تُحِبُّونَ اللہ کی شرط نے
واضح کر دیا کہ جو کچھ بھی کرو گئے محبت کی وجہ سے کرو گے۔
صلى الله
اس لئے ایک منطقی رشتہ خدا کی محبت کا ہے جسے محمد مصطفی ﷺ کی غلامی اور اطاعت
میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ پس اس اطاعت میں بھی محبت ہی کا پہلو غالب رہنا چا۔ چاہئے اور محبت ہی کے
نتیجے میں وہ اطاعت ہونی چاہئے ۔ اب اگلا سوال یہ ہے کہ حکماً بھی کیا محبت ہو سکتی ہے؟ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے کہ مجھ سے تمہیں محبت ہے؟ ہم کہتے ہیں ہاں ! ہمیں محبت ہے۔ ہم نے تیرا حسن دنیا میں جلوہ
گر دیکھا، تیرے اتنے بے انتہا احسانات صبح ، دو پہر، شام ، رات، دن اور رات کا لمحہ لمحہ ہم تیرے
فضلوں کو دیکھتے ہیں، تجھے تیرے کائنات کے حسن میں جلوہ گر د یکھتے ہوئے تجھ پہ عاشق ہوتے چلے
جا رہے ہیں اور پھر ہر روز جو تو نے ہمارے لئے سامان مہیا فرمائے ہیں پیار اور محبت کے ساتھ ہر قسم کی
نعمتیں عطا کیں، ہر قسم کی زندگی کے نظام کی حفاظت کے سامان بخشے، ترقیات کے قوانین ایسے بنائے
جن کے نتیجہ میں مسلسل انسان آگے بڑھتا چلا جا رہا ہے۔
خطبات طاہر جلد ۶
233
خطبہ جمعہ ۳ را پریل ۱۹۸۷ء
غرضیکہ اس مضمون کا احاطہ تو نہیں ہو سکتا لیکن خلاصہ ایک انسان یہ کہہ سکتا ہے کہ ہم تجھ سے
محبت کرتے ہیں اس لئے کہ تیری محبت کی وجوہات اور تیرے حسن کی شہادتیں ساری دنیا میں بکھری
پڑی ہیں پھر تیرے حکم سے ہم کیسے محبت کرنے لگیں ۔ اس حکم کے اندر چونکہ خدا تعالیٰ حکمت کا ملہ رکھتا
ہے اس حکم کے اندر کوئی غیر منطقی بات نہیں ہو سکتی ۔ اس لئے اس بات کو تو بہر حال ہمیں کلیۂ فراموش
کر دینا پڑے گا کہ خدا تعالیٰ حکم کے نتیجہ میں محبت چاہتا ہے۔ اگر آپ کو کسی سے محبت ہے تو اس کے
جواب میں وہ بھی محبت کا ایک اظہار فرماتا ہے اور آپ کو ایک ایسی چیز کی طرف یا ایک ایسی ہستی کی
طرف جواباً اشارہ کرتا ہے کہ اگر تمہیں مجھ سے محبت ہے تو میں اپنی محبت کا ایک ظاہری عکس
ایسا انسانوں میں بھی تمہیں بتاتا ہوں کہ جس طرح کا ئنات کا تم مشاہدہ کرتے ہو اور اس میں ہر طرف
حسن دیکھتے ہو اور عاشق ہوتے چلے جاتے ہو اس طرح ایک ایسی محبوب ہستی میں تمہیں بتاتا ہوں کہ
جو میرے عشق کی وجہ سے سنوری ہے، میری محبت کے نتیجے میں اس میں حسن پیدا ہوا ہے۔ اس
کو دیکھو اور اس پر عاشق ہو جاؤ اور عاشقانہ اس کی اطاعت کرو۔
یہ مضمون ہے جو اس آیت میں مخفی ہے اور دوسری آیات میں اس کا کھلا کھلا اظہار فرما دیا
گیا ہے۔ پس جواب گویا خدا کی طرف سے یہ ہے کہ تمہیں مجھ سے محبت تو ہے یا ارادہ ہے یا خواہش
ہے کہ سچی اور حقیقی محبت کر ولیکن کوئی ایسا عاشق صادق تمہیں معلوم نہیں جس کے ساتھ میں نے بھی
محبت کی ہو۔ اس لئے اگر تم اس کے پیچھے چلو جس کے ساتھ میں نے محبت کی ہے تو لا زما قطعی طور پر
میں بھی تم سے محبت کرنے لگوں گا اور جس سے خدا محبت کرتا ہے وہ لا زما حسین ہوگا کیونکہ قابل نفرت
وجود سے خدا محبت نہیں کر سکتا محض کسی کی محبت کی وجہ سے محبت نہیں کر سکتا۔ جس شخص کے متعلق خدا یہ
کہتا ہے کہ میں نے اس سے محبت کی ہے یہ اس کے اندر مضمر ہے اس کے بغیر بات بنتی کوئی نہیں اس
لئے لازما اسے Understood جس طرح کہتے ہیں، اس کے اندر مخفی اور پوشیدہ پیغام کے طور
پر آپ کو دیکھنا پڑے گا ورنہ کوئی منطقی بات نہیں بنتی۔ اگر تم محبت کے دعوے دار ہو تو محبت چاہتے ہو،
میں تمہیں ایک ایسے شخص کا پتا بتاتا ہوں جو مجھ سے محبت میں انتہا کر گیا اور جو خود بھی اتنا حسین تھا اور
میری محبت کے نتیجے میں مزید اس کا حسن چپکا تو میں نے اس سے بہت محبت کی پس تم ان رستوں پر
چل پڑو، جن رستوں پر وہ چلتا ہے تم میں بھی اک حسن پیدا ہونا شروع ہو جائے گا اور میں تمہارے
خطبات طاہر جلد ۶
حسن سے بھی محبت کرنے لگوں گا۔
234
خطبہ جمعہ ۳ را پریل ۱۹۸۷ء
یہ ہے مکمل جواب جو اس آیت میں دیا گیا۔ اس کی تائید میں قرآن کریم میں مختلف آیات
میں مختلف رنگ میں ہمیں ذکر ملتا ہے ان میں سے ایک آیت جو میں نے ابھی تلاوت کی تھی وہ اس
مضمون کو ایک بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کرتی ہے فرمایا:۔
قُلْ إِنْ كَانَ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ وَإِخْوَانُكُمْ وَأَزْوَاجَكُمْ
وَعَشِيْرَتُكُمْ وَأَمْوَالُ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَتِجَارَةً تَخْشَوْنَ
كَسَادَهَا وَ مَسكِنُ تَرْضَوْنَهَا أَحَبَّ إِلَيْكُمْ مِّنَ اللَّهِ
وَرَسُوْلِهِ وَجِهَادِ فِي سَبِيلِهِ فَتَرَ بَّصُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ
وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفُسِقِينَ
کہ اے محمد ! یہ بھی اعلان کر کہ اگر تمہارے آباؤ اجداد اور تمہاری اولادیں، تمہاری آئندہ
نسلیں اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارے قبائل اور قو میں اور وہ اموال جن کو تم کماتے
ہو اور محنت کے ساتھ حاصل کرتے ہو اور وہ تجارتیں جن کے متعلق خوف دامن گیر رہتا ہے کہ کہیں
نقصان نہ ہو جائے اور وہ رہنے کے گھر جن سے تم راضی ہو یعنی وہ محلات اور مکانات جو تمہاری
تمناؤں کے مطابق بنائے گئے ہوں اَحَبَّ إِلَيْكُمْ مِّنَ اللهِ وَرَسُولِهِ تمہیں اللہ اور اس
صلى الله
کے رسول علی سام سے زیادہ پیارے ہیں اور خدا کے رستے میں جہاد سے زیادہ پیارے ہیں
فَتَرَبَّصُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللهُ بِأَمْرِہ پھر تم انتظار کرو یہاں تک کہ خدا اپنا فیصلہ صادر فرمادے۔ یعنی
کیا مطلب ہے ایسا فیصلہ صادر فرمادے جس سے تمہاری محبت کا جھوٹا ہونا ثابت ہو جائے اور خدا
کا پیار پانے کی بجائے اس کی تم ناراضگی کو دیکھ لو۔
۔
چنانچہ فرمایا وَ اللهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ خدا تعالیٰ فاسقوں کو ہدایت
نہیں دیا کرتا۔ تو فسق کی یہ تعریف فرمائی ہے قرآن کریم نے اور فسق کی یہ تعریف آپ کو دنیا کی کسی اور
کتاب میں نہیں ملے گی۔ فسق سے تو ہم عموما یہ سمجھا کرتے تھے کہ گناہ کرنا، واضح طور پر ناپے
حرکت کرنا۔ فسق کو محبت کے مضمون میں داخل فرمادیا قرآن کریم نے اور عدم محبت کو فسق قرار دیا۔
فرمای محمد مصطفی ﷺ کی محبت بھی خدا کے بعد لازم ہے اگر تم اس وجود سے محبت نہیں کرتے
الله
عروسه
ناپسندیدہ
خطبات طاہر جلد ۶
235
خطبہ جمعہ ۳ را پریل ۱۹۸۷ء
تو تم فاسق ہو۔ اب محبت نہ کرنے کا تعلق فسق سے کیا ہے؟ یہ تعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے بیان فرمایا۔ فرمایا کہ آنحضرت ﷺ کی زندگی کا ہر لمحہ خدا تعالیٰ کی اطاعت میں تھا۔ ایک ذرہ
بھی ایسا نہیں جس میں کوئی نقص ہو۔ اگر کوئی نقص ہوتا تو خدا تعالیٰ ہمیں کامل پیروی کا حکم نہ دیتا۔ جب
خدا نے کامل پیروی کا حکم دیا تو معلوم ہوا کہ آپ کی زندگی کا ہر لمحہ خدا کی رضا کے لئے ہے اور جو عمل
خدا کی رضا سے باہر ہے وہ فسق ہے۔
پس یہ فسق کی تعریف قرآن کریم نے فرمائی جو محبت کے مضمون میں لپیٹ کر بیان کی ہے
لیکن حیرت انگیز ہے۔ اگر تمہیں محمد رسول اللہ ﷺ اور اس قسم کی جہاد والی زندگی سے پیار نہیں جو
رسول اکرم ﷺ نے زندگی بھر جہاد کر کے دکھایا تو پھر تمہاری یہ حالت فاسقوں جیسی ہے اور جہاں م علیہ
جہاں تم اس سنت سے ہٹتے ہو وہاں فسق میں داخل ہو جاتے ہو اور اللہ تعالیٰ فاسقوں کو ہدایت نہیں دیا
کرتا۔ اب یہاں جہاد فی سبیل اللہ کی محبت کا ذکر فرمایا حالانکہ بظاہر انسان یہ سوچ نہیں سکتا کہ
جہاد سے بھی محبت ہو۔ یہاں صرف تلوار کا جہاد مراد نہیں ہے۔ محبت کے نتیجے میں محبوب کو حاصل کرنے
کے لئے ہر کوشش کا نام قرآن کریم نے جہا د ر کھا رہا ہے۔
صلى الله چنانچہ آنحضرت ﷺ کی محبت کے بعد جہاد فی سبیل اللہ کا ذکر ایک تعلق میں یہ مضمون
ظاہر کر رہا ہے کہ محمد مصطفی ﷺ نے جس طرح زندگی گزاری اس زندگی کا ہر لمحہ جہاد تھا ہر وقت تو
صلى
آنحضرت ﷺ تلوار ہاتھ میں لئے نہیں پھرا کرتے تھے، ہر وقت تو تیر کمان ہاتھ میں نہیں رہتا تھا۔
شاذ کے طور پر جب غزوات میں آپ شامل ہوئے تو عملاً دشمن سے دو بد ولڑنے کا موقع بھی آپ
کو میسر آیا مگر آپ کا جہاد اس وقت بھی تھا جب تیرہ سال کی مکی زندگی میں انتہائی مظلومیت کی حالت
میں آپ زندگی گزار رہے تھے۔ پس جہاد صرف مارنے کا نام نہیں ہے اس سے بڑھ کر مار کھانے کا نام
ہے اور خدا کے رستے میں دن رات اس کی محبت میں مگن ہو کر زندہ رہنے کا نام ہے۔ اس کے متعلق
فرمایا اگر تمہیں ان چیزوں سے محبت نہیں ہے تو پھر تمہارا خدا سے محبت کا دعوی نہ صرف غلط بلکہ خدا کے
نزد یک تمہاری زندگی فاسقانہ ہے۔
اب یہاں پہنچ کے بھی سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکم تو بہت سخت لگایا گیا ہے مگر محبت حکماً کیسے
پیدا ہو سکتی ہے ؟ جیسا کہ میں نے پہلے سوال اٹھایا تھا۔ محبت اور حکم کا آپس میں کوئی جوڑ نہیں ، آپ کو
خطبات طاہر جلد ۶
236
خطبہ جمعہ ۳ را پریل ۱۹۸۷ء
کوئی آدمی کتنا ہی پیارا ہو اس کو آپ کہیں کہ تم فلاں چیز سے محبت کرنے لگ جاؤ۔ وہ آپ سے کتنا ہی
پیار کرتا ہو اس سے آپ کہیں کہ فلاں چیز سے محبت کرنے لگ جاؤ۔ وہ سمجھے گا کہ اس کو کیا ہو گیا ہے اس
کے دماغ میں کوئی نقص ہے۔ دنیا کے شاعر تو یہاں تک کہتے ہیں کہ :۔
تمہیں چاہوں تمہارے چاہنے والوں کو بھی چاہوں
میرا دل پھیر دو مجھ سے یہ جھگڑا ہو نہیں سکتا
وو
عجیب شرطیں لگا رہا ہے کہ تم سے تو محبت کروں ساتھ ان سے بھی محبت کرنے لگ جاؤں جو
تمہارے چاہنے والے ہیں۔ ” میرا دل پھیر دو مجھے واپس کرو میرا دل ، مجھ سے یہ جھگڑا نہیں ہو سکتا
ہے اور اللہ کی شان دیکھیں یہی فرما رہا ہے۔ مجھے چاہو، میرے چاہنے والوں کو بھی چاہو اور اگر نہیں
چاہو گے میرے چاہنے والوں کو تو تم فاسق ہو، تمہاری محبت مردود ہے۔ یہ ہے اصل حکیمانہ کلام ۔
حقیقت میں محبت کی اعلیٰ نشانی اور اس کی سچائی کی دلیل یہ ہے کہ جس سے آقا پیار کرے اس سے بھی
پیار ہو جائے اور جو اپنے محبوب سے پیار کرتا ہو اس سے بھی محبت بڑھے نہ کہ اس سے دشمنی بڑھے۔
چنانچہ قرآن کریم نے اس مضمون کو اور جگہ بھی کھول کر بیان فرمایا ایک دعا سکھائی کہ اے اور
خدا! ہمارے دلوں میں مومنوں کے لئے غل نہ پیدا کرنا جو ہم سے ایمان میں سبقت لے گے پہلے
آگے ہم تجھ سے التجاء کرتے ہیں کہ کسی بنا پر کسی غلط فہمی کی وجہ سے بھی ان کے لئے ہمارے دل
میں کوئی ٹیڑھا پن نہ پیدا کر دے۔
اس آیت میں شیعہ کے غلط فلسفہ کا جواب ہے ہمیشہ کے لئے ۔ وہ ایسی باتیں بتاتے ہیں
آج ہمیں یا ان میں سے بعض جن کے نتیجے میں ایمان میں سبقت لے جانے والوں سے نفرت پیدا
ہوتی ہے اور قرآن کریم نے ہمیں یہ دعا سکھائی ہے کہ وہ لوگ جو سبقت لے گئے اول دور کے ایمان
لانے والے تھے ۔ اے خدا! ہمیں ان سے نفرت نہ ہونے دینا ۔ غلط فہمی سے تاریخ کے غلط سمجھنے کے
نتیجے میں یا غلط روایات کے پہنچنے کے نتیجے میں ہو سکتا ہے ہمارے دل میں کبھی پیدا ہو جائے اور ان کے
لئے سختی پیدا ہو جائے ۔ تو دعا سکھائی کہ اے اللہ ! ان کے لئے ہمارے دل کو نرم رکھنا ۔ وجہ کیا ہے؟ وہ
خدا کو چاہنے والے تھے اور وہی مضمون ہے کہ مجھے چاہتے ہو تو میرے چاہنے والوں کو چاہو۔ چاہو۔اس اس کے
پیدا کے نتیجے یا بغیر وحدت نہیں پیدا ہو سکتی ہے یہ ہے اس کا اصل فلسفہ اگر خدا کے عشق کے نتیجے میں رقابت پیدا ہوتی
خطبات طاہر جلد ۶
237
خطبہ جمعہ ۳ را پریل ۱۹۸۷ء
اور رقابت کی اجازت ہوتی تو جتنے خدا کے محبت کرنے والے تھے، اتنے ہی تعداد میں خدا کی خدائی
کے تصور بٹ جاتے ۔ امت واحدہ کے پیدا ہونے کا سوال ہی باقی نہ رہتا۔ ہر خدا سے محبت کرنے والا ،
دوسرے خدا سے محبت کرنے والے سے جل رہا ہوتا ، حسد کر رہا ہوتا نفرت کر رہا ہوتا کہ وہ کون ہوتا ہے
اس خدا سے محبت کرنے والا جس سے میں کر رہا ہوں۔ یہ جہالت کا عشق تو صرف دنیا کے لئے
خدانے رہنے دیا۔ اپنے لئے وہ عشق چنا جو وحدت کاملہ پیدا کرتا چلا جاتا ہے اور اس وحدت کا دائرہ
بڑھا تا چلا جا رہا ہے ۔ یہ وجہ ہے کہ آنحضرت ﷺ سے محبت کی تعلیم اس رنگ میں خدا تعالیٰ نے دی سه
صلى الله
ا
اور جس وسعت کے ساتھ جس حکمت کے ساتھ باہمی رابطے کے ساتھ قرآن کریم محبت کی تعلیم ہے۔
آپ جائزہ لے کے دیکھیں دنیا کے کسی اور مذہب میں آپ کو اس جیسی اتنی حسین ، اتنی کامل اتنی
مضبوط تعلیم دکھائی نہیں دے گی۔
آنحضرت ﷺ سے محبت پہلی بات یہ کہ کسی حکم اور جبر کی وجہ سے نہیں ، اس لئے ہے کہ وہ
محبت کے لائق چیز اور خدا تعالیٰ نے نشاندہی فرمادی اور گواہی دے دی کہ اس سے بڑھ کے
تمہیں کیا دلیل چاہئے کہ میں اس سے محبت کرتا ہوں اگر انسان زیادہ حسین ہو تو کم ترحسن سے
محبت کرنے کے کم امکانات ہوتے ہیں۔ جتنا زیادہ کوئی حسین ہو اتنا ہی اس کا معیار حسن بھی بڑھتا
چلا جاتا ہے۔ پس آنحضرت یہ حسن کی سب سے بڑی دلیل اس آیت میں رکھ دی گئی ہے کہ وہ اتنا
حسین ہے کہ میں اس سے محبت کر رہا ہوں اور اتنی محبت کرتا ہوں کہ اگر تم اس کی پیروی کرو گے تم اس
صلى الله ۔
علي وسه
صلى الله
سے محبت کرو گے تو میں تم سے بھی محبت کرنے لگ جاؤں گا۔ پس آنحضرت ﷺ میں ذاتی حسن موجود ہے
اور یہ حسن جو ہے اس کا بیان ہونا چاہئے ، اس کا تذکرہ چلنا چاہئے ، اس کی مجالس ہونی چاہئیں بڑوں اور
چھوٹوں ں کو اس سے ذاتی واقفیت ہونی ضرور چاہئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں :۔
صلى الله
بن دیکھے کس طرح کسی مہ رخ پہ آئے دل
کیسے کوئی خیالی صنم سے لگائے دل
( در ثمین صفحه : ۱۱۱)
پس آنحضرت ﷺ کی محبت کا جب قرآن کریم نے حکم دیا جب قرآن کریم نے احسان
فرمایا ہم پر یہ بتا کر کہ ایک بہت ہی محبوب ہستی موجود ہے جس کا پیار تمہارے دل میں خدا کا پیار پیدا س کا پیار تمہارے دل میں خدا کا پیار پیدا
خطبات طاہر جلد ۶
238
خطبہ جمعہ ۳ را پریل ۱۹۸۷ء
کرے گا اور خدا تم سے پیار کرنے لگے گا تو محض یہ کہنا تو کافی نہیں ہے :
صلى الله
بن دیکھے کسی طرح کسی مہ رخ پہ آئے دل
آنحضرت ﷺ کا دکھانا ضروری ہے۔
صلى الله
اس لئے میں نے گزشتہ سال یہ تاکید کی تھی کہ جوں جوں ہم غلبہ اسلام کی صدی میں داخل
ہونے کے لئے قریب تر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ سیرت کے مضمون پر جلسوں کی کثرت ہونی چاہئے
تا کہ اس صدی میں اللہ اور رسول ﷺ کے عاشقوں کا ایک قافلہ داخل ہو۔ محض اسلام سب پر غالب
آنے کے بڑے بڑے نعرے بلند کرتے ہوئے خالی دل لوگ نہ ہوں بلکہ ایسے جن کے دل عشق الہی
اور عشق محمد مصطفی ﷺ سے بھرے ہوئے ہوں جن کے خون میں وہ عشق جاری ہو چکے ہوں اس زادراہ
کے بغیر آپ اب بھی اگلی نسل کی اگلی صدی کی نسلوں کی زندگی میں کوئی عظیم الشان تبدیلی پیدا
نہیں کر سکیں گے۔ بہت بڑی صدی ہے جو ہمارا انتظار کر رہی ہے۔ اس میں بہت بڑے بڑے کام
ہونے والے ہیں ۔ انہوں نے ہم سے رنگ پکڑنے ہیں اور وہ رنگ لے کے انہوں نے آگے
بڑھنا ہے اس سے اگلی صدی کی طرف۔ پس پیشتر اس کے کہ وہ وقت پہنچ جائے اور ہم اس صدی
میں داخل ہو رہے ہوں۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اس حسن کامل سے مزین ہونے کی کوشش شروع کر
دیں جو اللہ اور رسول کی محبت کے نتیجے میں ظاہر ہوتا ہے، اسی کے نتیجے میں عطا ہوتا ہے۔
آنحضرت ﷺ کی پیروی کا ایک دوسرا پہلو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے خود حضور ا کرم کو
اپنی پیروی سکھائی ہے۔ جیسا کہ قرآن کریم میں آتا ہے:۔
اتَّبِعْ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَأَعْرِضُ
عَنِ الْمُشْرِكِينَ
(الانعام: ۱۰۷)
کہ جو کچھ خدا تجھ پر وحی نازل فرما رہا ہے وہ کرتا چلا جا اور مشرکوں سے اعراض کر اور کسی کی
طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھ۔ پس حضرت رسول اکرم ﷺ کی پیروی میں ایک ثانویت نہیں ہے۔ یہ نہ
سمجھیں کہ خدا کہتا ہے کہ مجھ سے پیار کرتے ہو تو ایک اور تیسرے شخص سے بھی پیار شروع کرو۔ ایک
ایسے شخص کے پیار کا حکم دیا جا رہا ہے جسے خدا نے خود تربیت دے کر اپنے رنگ اس پر چڑھائے
ہیں اور اپنے حسن کو زیادہ ہماری دسترس میں پہنچا دیا ہے۔ انسان کا جہاں تک تعلق ہے۔ انسان
خطبات طاہر جلد ۶
239
خطبہ جمعہ ۳ را پریل ۱۹۸۷ء
کو انسان سے ملتی جلتی کوئی شکل نظر آنی چاہئے جس کے نتیجے میں وہ اس سے محبت کرے۔
چنانچہ ایک روایت آتی ہے کہ آنحضرت ا ایک دفعہ خانہ کعبہ میں داخل ہوئے
صلى الله
وہاں کچھ لوگ بتوں کو سجا رہے تھے انہیں بندے پہنا رہے تھے انہیں کھڑا کر کے اور ان کے اوپر لباس
چڑھا رہے تھے اور پھر یہ خود ہی ان کو سجا کر ان کے سجدے کر رہے تھے۔ آنحضرت ﷺ نے ان
سے پوچھا کہ یہ کیا حرکتیں کر رہے ہو؟ انہوں نے کہا دیکھو! ہم اس لئے ان کی عبادت کرتے
ہیں ان سے پیار کرتے ہیں کہ یہ ہمیں خدا کا پیار سکھاتے ہیں پھر اور ان کے پیار کے ذریعے
ہمیں اللہ کا پیار حاصل ہوتا ہے، مقصد تو وہی ہے جو تم باتیں کر رہے ہو۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی
قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله کہ کتنی بیوقوفی بتوں سے
تم کس طرح خدا کا پیار سیکھ سکتے ہو۔ وہ تو نہ پیروی کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں نہ ان کی پیروی کی کا
جاسکتی ہے۔ خدا کا پیار تو اس سے سیکھا جا سکتا ہے جسے خدا نے خود اپنا پیار سکھایا ہو۔ پس چونکہ مجھے
خدا نے اپنا پیار سکھا دیا ہے اسی لیے تم میری پیروی کرو، اگر یہی تمہارا دعویٰ ہے تو پھر بتوں کی پیروی
سے خدا کا پیار تو نہیں آسکتا۔
ایک اور موقع پر خدا تعالیٰ نے آنحضرت ﷺ کی محبت کا نقشہ ان الفاظ میں کھینچا ہے یا
صلى
پیروی کا نقشہ ان الفاظ میں کھینچا ہے قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ کہہ دے
اے میرے بندو! ( یہ لفظی ترجمہ ہے اے میرے بندو!) اور محمد مصطفی ﷺ کو کہا جار ہا کہ اعلان کرو بنی اورمحمدمصطفی کو
نوع انسان سے کہہ دواے میرے بندو! بعض تفسیر کرنے والے بڑے مشکل میں، الجھن میں پڑ گئے کہ
آنحضرت ﷺ کو تو حید کامل کا پیغام لے کر آئے خدا آپ کو یہ سکھا رہا ہے کہ کہواے میرے بندو۔
صلى
d
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس موضوع پر ایک سے زیادہ مرتبہ لکھا اور بہت
ہی لطیف تفسیر فرمائی ہر موقع پر۔ ایک موقع پر آپ فرماتے ہیں یہاں عبادی سے مراد غلام ہے مخلوق
نہیں ہے ۔ قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ سے مراد یہ ہے کہ اے محمد ! یہ
اعلان کر کہ اے میرے غلامو! تو پیروی کا مضمون تفسیری زبان میں ہمیں سکھایا جا رہا ہے یہاں۔ جب
خدا کہتا ہے اس کا فَاتَّبِعُونِی اس کا اعلان کرو تو مراد یہ ہے کہ میرے غلامانہ عاشق ہو جاؤ ۔جس
طرح غلام آقا کی پیروی کرتا ہے اور اس پیروی سے فعل میں انحراف کی طاقت نہیں پاتا۔ تو ایسی کامل
خطبات طاہر جلد 1
240
خطبہ جمعہ ۳ را پریل ۱۹۸۷ء
محبت کرو محمد مصطفی ﷺ سے کہ تمہیں استطاعت نہ رہے نافرمانی کی گویا کہ فوری طور پر تمہاری ساری
طاقتیں آنحضرت کے سپر د ہو جائیں ۔ کیوں ہو جائیں؟ اس کی دلیل قرآن کریم دوسری جگہ دے
رہا ہے۔ فرماتا ہے کہ قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ )
(الانعام : ۱۶۳) کہ میں یہ نہیں کہتا کہ تم میرے غلام بن جاؤ سب کچھ ، میرے سپرد کر دو میری پیروی
عاشقانہ شروع کر دو اس لئے نہیں کہ میری اپنی ذات میں کچھ رکھا ہے۔ میں تو اپنا سب کچھ لٹا چکا ہوں،
میں نے اپنا کچھ بھی باقی نہیں چھوڑا ۔ یہی اعلان کروارہا ہے خدا قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِی میری
ساری عبادتیں ان کا ایک ایک پہلو ، میرے سارے روزے اور قربانیاں اور ان کا ہر پہلو، میرا تو مرنا
اور جینا سب کچھ خدا کے لئے ہو چکا۔
صلى الله
پس آنحضرت ﷺ کے متعلق جب خدا یہ فرماتا ہے ان کے سپر د ہو جاؤ تو اس لئے نہیں کہ علی سه
ایک بشر کو دوسرے بشر کے سپر د ہونے کا حکم دیا جا رہا ہے بلکہ اس لئے کہ ایک بشر کو ایک ایسے وجود کے
ر ہونے کا حکم دیا جا رہا ہے جس نے اپنی بشریت کو فنا کر کے کلیہ اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے
سپرد
سپرد کر دیا تھا۔
یہ اگر ہوتو پھر تمام انعامات کے دروازے کھلے ہیں مگر اس موقع پر انعامات کا ذکر نہیں ایک اور پہلو بیان
کیا جار ہافرمایا الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ (الزمر :۵۴)
وہ لوگ جنہوں نے بڑے بڑے گناہ کئے ہیں، پہاڑوں کے برابر خواہ گناہ کئے ہوں پھر بھی انہیں کوئی
خوف نہیں ہے اگر وہ محمد مصطفی ﷺ کے پیچھے لگ جائیں گے اور غلاموں کے طرح پیچھے لگیں گے
تو ان کے وہ سارے گناہ بخش دیئے جائیں گے کیونکہ خدا تمام گناہ بخشنے کی طاقت رکھتا ہے۔ شرط یہ ہے
صلى الله
علي
کہ محمد مصطفی ﷺ کے عباد بن جاؤ۔
صلى الله
عروسة
چنانچہ یہ جو تثلیث کا مسئلہ اور ہماری خاطر نجات دہندہ نے اپنے آپ کو نعوذباالله من
ذالک لعنت میں ڈالا یہ جو تصور پیش کیا تھا ان سب کا بطلان کر دیا اس آیت میں ۔ فرمایا اللہ تعالیٰ کو تو
سپردگی چاہئے ۔ پس وہ وجود جو خدا کے سپر د ہو گیا کلیۂ کامل طور پر اس کا ہو گیا اگر تم اس کے پیچھے آنا
چاہتے ہو تمہیں یہ خوف دامن گیر نہ رہے کہ ہم گناہ گار ہیں ہم کیسے پیچھے لگیں گے۔ ہم کہاں ہوتے ہیں
حمد مصطفی ہی کی پیروی کرنے والے یہ خیال دل میں پیدا ہو سکتا ہے۔ فرمایا نہیں اگر اس وجود کی
صلى الله
علیه
خطبات طاہر جلد 1
241
خطبہ جمعہ ۳ را پریل ۱۹۸۷ء
پیروی کرو گے تم دیکھو گے کہ اِنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا محمد رسول کریم ﷺ کی
سنت آپ کی طرز زندگی سے خدا کو اتنا پیار ہے کہ آپ کی خاطر اس حسن ، اس ادا کی خاطر جو تم اختیار طرز زندگی سے خدا کواتنا پیار ہے
الله کرو گے محمد رسول اللہ ﷺ کی غلامی میں اللہ تعالیٰ تمہارے ہر قسم کے گناہ معاف فرما تا چلا جائے گا۔
إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ یقیناوہ بہت ہی بخشنے والا اور بہت ہی مہربان ہے۔
پھر ایک اور مقام پر یہ تو منفی لحاظ سے جو خوف تھے وہ دور کئے مختلف لحاظ سے امیدوں
کو آخری مقام تک پہنچا د یا فرمایا:۔ پہنچادیافر
وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ
عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّنَ وَالصَّدِيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ
وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًاتُ (النساء: ٧٠)
الله
ج
جب محمد مصطفی ﷺ کی پیروی کا حکم دیا جاتا ہے محبت کے نتیجے میں پیار کی وجہ سے تو فرمایا اس
کے بعد جب میں کہتا ہوں تم میرے محبوب بن جاؤ گے تو اس طرح محبوب بنا کر میں تمہیں کیا دوں گا۔
تو وعدے میں وضاحت بھی تو ہونی چاہئے کہ محبوب کے ساتھ خدا کیا سلوک فرمائے گا فرمایا اگر
محمد مصطفی میل کی پیروی کرو اس وجہ سے کہ یہ خدا کی پیروی کرنے والا مَنْ يُطِعِ الله الله
وَالرَّسُولَ ایک بریکٹ میں باندھ دیا ہے ایک کی پیروی دوسری کی پیروی سے الگ نہیں ہوسکتی یہ
مضمون بیان ہو رہا ہے۔ فرمایا وَ مَنْ يُطِعِ اللهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ
اللهُ عَلَيْهِمْ پھر دیکھو گے کہ خدا کے انعام کی بارشیں برستیں ہیں تم پر اور تم دیکھو گے کوئی انعام بھی پراورتم دیکھوگے انعام
ایسا نہیں ہوگا جو پیروی کے نتیجے میں نہ پاسکو۔
مِنَ النَّبِيِّنَ وَالصَّدِيقِينَ کتنی عظیم الشان بلند پہاڑوں کی طرح انعام ہیں نبیوں
کا انعام فرمایا تمہاری اطاعت کا درجہ یہ طے کرے گا کہ تم اس پیروی کے نتیجے میں خدا کے کتنے محبوب
بنتے ہو۔ اگر صالحیت تک ہی پہنچتے ہو تو وہ انعام بھی خدا نہیں روکے گا اور اگر آگے بڑھ کہ شہادت کے
اصلى الله
مقام تک پہنچ جاتے ہو تو تمہیں محمد مصطفی ﷺ کی غلامی سے شہادت کا مقام نصیب ہوگا۔ اگر اس سے آگے
صلى الله
قدم رکھنے کی ہمت ہے اور صدیقیت کی شان اپنے اندر پیدا کرتے ہو تو یقین جانو کہ محمد مصطفی ﷺ کی
خطبات طاہر جلد ۶
242
خطبہ جمعہ ۳ را پریل ۱۹۸۷ء
صلى الله۔
غلامی انہیں صدیقیت کے مقام تک پہنچائے گی اور یہ انعام بھی تم پر نازل ہوگا اور اگر اس سے بھی
آگے بڑھنے کی طاقت ہے اور اپنا کامل وجود محمد مصطفی ﷺ میں کھو دینے کی عظمت پاتے ہو پھر یقین
جانو کہ تمہیں ظلی نبوت بھی عطا ہوگی جو محمد مصطفی ﷺ کی غلامی کے نتیجہ میں عطا ہو سکتی ہے۔ لامتناہی
انعامات کہ دروازے کھولتی چلی جارہی ہے یہ محبت جس محبت کی طرف اللہ تعالیٰ بلا رہا ہے اور آغاز اس
کا اس دعوے سے، اس تمنا سے ، اس اقرار سے ہوا کہ ہم خدا سے محبت کرتے ہیں ۔
سارے رستے کھول دیئے ، سارے پہلو اس کے بیان فرمائے لیکن یہ مضمون تو جیسا کہ
میں نے بیان کیا تھا قرآن کریم پر حاوی ہے اور قرآن کریم میں ہر طرف پھیلا پڑا ہے۔ اس موضوع
کے تمام پہلو پر تو چند خطبات میں روشنی ڈالی نہیں جاسکتی مگر میں نے ایک دوامور ان خطبوں کے لئے
چنے ہیں۔
آخر پر میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ اقرار آپ کے سامنے رکھتا ہوں ایک
صلى
عروسه
ایسے شخص کا اقرار جس نے اپنے آپ کو سپر د کیا ، جس نے محبت کی اور آنحضرت ﷺ کو محبوب پایا۔ اس
قدر عشق آپ کے دل میں حضرت رسول اکرم ﷺ کا موجزن تھا اس کی کوئی مثال آپ
کو اور کہیں دکھائی نہیں دے گی نہ دنیا کے عاشقوں میں، نہ محمد رسول اللہ ﷺ کے بعد روحانی عاشقوں
میں کہیں آپ یہ نظارہ دیکھیں ۔ ایک موقع پر فرمایا۔
اگر خواهی دلیلی عاشقش باش
محمد
هست
برہان
محمد
در ثمین فارسی صفحه: ۱۴۱)
صداقت محمد مصطفی ﷺ کی دلیل مانگتے ہو تو ایک ہی دلیل ہے تم عاشق ہو جاؤ اس کے۔ تم
صلى الله
عروسة
اب ایک ایسا شخص جو اس عظیم الشان عرفان کے تجربے میں سے نہ گزرا ہو وہ یہ بات کہ ہی نہیں سکتا۔
فرمایا محمد مصطفی ﷺ کو پانا جو ہے وہ تو حسن کے رستے سے پانا ہے۔ تم منطقی دلائل کیا ڈھونڈ رہے
صلى الله
وو
ہو۔ ایک حسین دلیل ہے اس کو دیکھو اور عاشق ہو جاؤ محمد بہت برہان محمد " محمد خود اپنے حسن کی
دلیل ہے اس سے زیادہ اور کوئی دلیل نہیں دی جاسکتی ۔ پھر فرماتے ہیں :۔
میں نے محض خدا کی فضل سے نہ اپنے کسی ہنر سے اس نعمت سے
خطبات طاہر جلد ۶
243
خطبہ جمعہ ۳ را پریل ۱۹۸۷ء
کامل حصہ پایا ہے جو مجھ سے پہلے نبیوں اور رسولوں اور خدا کے برگزیدوں کو دی
گئی تھی اور میرے لئے اس نعمت کا پاناممکن نہ تھا اگر میں اپنے سیدومولی
فخر الانبیاء اور خیر الوریٰ حضرت محمد مصطفی ﷺ کی راہوں کی پیروی نہ کرتا۔ سو
صلى الله
میں نے جو کچھ پایا اس پیروی سے پایا اور میں اپنے سچے اور کامل علم سے
جانتا ہوں کہ کوئی انسان بجز پیروی اس نبی ﷺ کے خدا تک نہیں پہنچ سکتا اور نہ
معرفت کاملہ کا حصہ پاسکتا ہے اور میں اس جگہ یہ بھی بتلاتا ہوں کہ وہ کیا چیز ہے
جو سچی اور کامل پیروی آنحضرت صلے کے بعد سب باتوں سے پہلے دل میں
پیدا ہوتی ہے۔
الله
عروسه
صلى الله
اور میں اس جگہ یہ بھی بتاتا ہوں کہ وہ کیا چیز ہے کہ سچی اور کامل پیروی آنحضرت ﷺ کے
عروسه
بعد سب باتوں سے پہلے دل میں پیدا ہوتی ہے۔ یہ ہے راز ساری باتوں کا جس پر ہر چیز کی تان ٹوٹتی
ہے۔ اس سے پہلے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک میں نے تحریر پڑھ کر سنائی تھی جس میں نقطہ
بیان فرمایا گیا تھا اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا آخری نقطہ دل میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کا دماغ سے تعلق نہیں
صلى الله
ہے اور وہی بات رسول اکرم ﷺ کی پیروی کے متعلق آپ بیان فرماتے ہیں ۔
۔
یادر ہے کہ وہ قلب سلیم ہے یعنی دل سے دنیا کی محبت نکل جاتی ہے
اور دل ایک ابدی اور لازوال لذت کا طالب ہو جاتا ہے پھر بعد اس کے ایک
مصفی اور کامل محبت الہی باعث اس قلب سلیم کے حاصل ہوتی ہے اور یہ سب
نعمتیں آنحضرت ﷺ کی پیروی سے بطور وراثت ملتی ہیں۔“
صلى الله
عروسه
(حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه : ۶۴)
اس مضمون کے جو چند پہلو ہیں آج بیان کرنا چاہتا تھا وقت چونکہ تھوڑا ہو رہا ہے اس لیے
ان چند کا بیان بھی چلے گا لیکن میں نے آپ سے گزشتہ خطبے میں یہ ذکر کیا تھا کہ میں ایک تحریک
جماعت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں جس کا اس مضمون سے تعلق ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ محبت کے نتیجے میں انسان تحائف پیش کرتا ہے اور قرآن کریم نے ہر چیز جو
خدا کی راہ میں پیش کی جاتی ہے اس کے ساتھ محبت کی شرط لگا دی ہے بلکہ نیکی کی تعریف میں محبت کے
خطبات طاہر جلد ۶
244
خطبہ جمعہ ۳ را پریل ۱۹۸۷ء
تحفے کو بطور شرط کے دا کے داخل فرمادیا۔ فرمایا: لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّوا امِمَّا تُحِبُّونَ ( آل عمران : ۹۳) ))
کہ تم نیکی کی گرد کو بھی نہیں پاسکتے نیکی کی باتیں کرتے ہو تمہیں پتا کیا ہے کہ نیکی کیا ہے تم نیکی کی گرد کو
بھی نہیں پاسکو گے اگر یہ راز جان لو کہ خدا کے راستے میں وہ خرچ کرو جس سے تمہیں محبت ہے۔ اپنی
محبوب چیز ان کو خدا کی راہ میں پیش کرنا سیکھو پھر ہاں تم کہہ سکتے ہو کہ ہاں ہم نے نیکی کا مفہوم سمجھ لیا
ہے۔ تو وہاں بھی محبت ہی کا مضمون جاری ہے۔
مجھے حیرت ہوتی ہے بعض دفعہ عیسائیوں کے اس ادعا پر کہ اسلام کو محبت کا کیا پتا۔ محبت کی
تعلیم تو عیسائیت نے سکھائی ہے۔ میں حضرت مسیح کی تعلیم کا کچھ نا کچھ اقتباسات بھی ساتھ لے کر آیا
تھا مگر اب ان کو پڑھ کر سنانے کا وقت نہیں ہے۔ اسے آپ پڑھ کہ دیکھیں آپ کو نمایاں فرق محسوس
ہوگا کہ اسلام کی محبت کی تعلیم اتنی وسیع ، اتنی کامل ہے کہ اگر چہ مسیح کی محبت کی تعلیم تو بہت ہی حسین ہے
بہت ہی دلکش ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن جب مقابلے پر رکھتے ہیں یوں لگتا ہے کہ اس چہرے پر
نور نہیں رہا ، پھیکی پڑنے لگ جاتی ہے اسلام کی تعلیم کے مقابلے پر لیکن ہرگز اپنی ذات میں وہ حسن
سے خالی نہیں ۔ بہت ہی پیاری بہت دلکش تعلیم اس سے کوئی انکار نہیں مگر اسلام نے جس طرح اس
محبت کی تعلیم کو انسانی زندگی کے ہر جزو میں داخل کر دیا ہے اس تفصیل کے ساتھ آپ کو کسی اور مذہب
میں محبت کے فلسفے کا بیان نہیں ملے گا فرمایا لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ تم یکی
کو جانتے ہی نہیں تمہیں پتا ہی کیا ہے نیکی کیا ہوتی ہے؟ اگر یہ بات سیکھو تو خدا کے کی راہ میں سب سی
اچھی چیز سب سے پیاری چیز قربان کرنا نہ شروع کر دو یا خدا کی راہ میں اپنی سب سے پیاری چیز دینے کی
تمنا اگر تمہارے دل میں پیدا نہیں ہوتی تو تم نیکی کو نہیں جانتے۔
اس کسوٹی پر جب ہم انبیاء کو پر کھتے ہیں اور خصوصاً حضرت محمد مصطفی ﷺ کی زندگی کے حالات
پر نظر ڈالتے ہیں تو آنحضرت ﷺ کی زندگی میں یہ چیز درجہ کمال کو پہنچی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ بہت
سے انسان ایسے ہیں جو محبت کرتے ہیں سمجھتے ہیں کہ ہمیں اچھی چیز پیش کرنی چاہئے اور پھر سوچتے ہیں
اور متردد رہتے ہیں یہ پیش کروں یا وہ پیش کروں ، یہ پیش کروں کہ وہ پیش کروں ۔ چنانچہ صوفیاء کے بھی
بہت سے دلچسپ واقعات اس میں ملتے ہیں اور عام دنیا میں محبت کرنے والوں کے بھی بہت سے اسے
واقعات ملتے ہیں کہ ایک خیال آیا یہ مجھے چیز سب سے زیادہ پیاری ہے پھر خیال آیا کہ نہیں یہ زیادہ
صلى الله
خطبات طاہر جلد ۶
245
خطبہ جمعہ ۳ را پریل ۱۹۸۷ء
پیاری ہے پھر خیال آیا کہ زیادہ پیاری ہے اور پھر آخر وہی پیش کی ۔
چنانچہ ہمایوں کے متعلق بھی بابر نے جب یہ سوچا کہ ہمایوں کی زندگی بچانے کے لئے میں یا کہ
خدا کے سامنے اپنی کوئی پیاری چیز پیش کروں تو کہتے ہیں کہ بابر اس کے گرد گھومتا رہا اور اس نے
سوچا کہ میں یہ ہیرا جو بہت پیارا ہے یہ دے دوں اسے خیال آیا یہ ہیرا کیا چیز ہے میں یہ دے
دوں پھر خیال آیا کہ پوری سلطنت مجھے بہت پیاری ہے ۔ یہ پوری سلطنت دے دیتا ہوں اور پھر
سوچتا رہا پھر آخر اس کو خیال آیا اس کے نفس نے اس کو بتایا کہ تمہیں تو اپنی جان سب سے زیادہ پیاری
ہے۔ اس وقت اس نے عہد کیا اور خدا سے دعا کی کہ اے خدا ! واقعی اب میں سمجھ گیا ہوں کہ مجھے سب
سے زیادہ پیاری چیز میری جان ہے، میری جان لے لے اور میرے بیٹے کی جان بچالے۔ تاریخ
میں لکھا ہے کہ واقعہ اس وقت کے بعد سے ہمایوں کی صحت سدھرنے لگی اور بابر کی صحت بگڑنے لگی ۔
سو۔
یہ
وچتے رہتے ہیں کہ کیا چیز پیاری ہے اور کیا کم پیاری ہے۔
آنحضرت ﷺ نے یہ نہیں سوچا بلکہ اپنا سب کچھ پیش کر دیا اپنا سونا، جاگنا، اٹھنا، بیٹھنا چونکہ امر
واقعہ یہ ہے کہ انسان کو اپنی ہر چیز پیاری ہوتی ہے۔ اپنی ہر چیز پیاری ہوتی ہے اور جب وہ زیادہ پیاری
چیز دیتا ہے تو اس کے دل میں اطمینان رہ جاتا ہے کہ کچھ کم میں نے اپنے لئے بھی روک لی ہے اس سے کم
جب پیاری دے دیتا ہے تو پھر اس کو کچھ نہ کچھ اپنے ہاتھ میں بھی دکھائی دیتا ہے اور وہ پھر اس کے بعد اس
سے سب سے زیادہ پیار ہو جاتا ہے جو چیز پیچھے بہتی چلی جاتی ہے وہ زیادہ پیاری ہوتی چلی جارہی ہوتی ہے۔
کسی ماں کا سب سے لاڈلا بچہ مر جائے تو دوسرے بچے سے پہلے سے بڑھ کر پیار ہو جاتا ہے اور یہ مضمون
انسانی فطرت کے ہر پہلو پر حاوی ہے۔ تو آنحضرت ﷺ نے یہ سودا نہیں کیا کہ اے خدا میں نے اپنی
سب سے پیاری چیز جب پیش کر دی یعنی اپنی جان دے دی اس لئے اب باقی چیزیں میری رہ گئیں لیکن
فرمایا قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الانعام : ۱۶۳) اے
علی
محمد ! تو محبت کرنا سکھا ان غلاموں کو ۔ یہ تیرے غلام بن چکے ہیں مگر نہیں جانتے کس طرح مجھ سے محبت
کے جائے تو محبت کے راز بتا ان کو۔ ان سے پتا چلتا ہے کہ خدا کا حکم نہ ہوتا تو آنحضرت میا کے
صلى الله
عروسه
در پردہ عشق کے راز نہ بتاتے کسی کو ۔ یہ بھی ایک عجیب حسین پہلو ہے جو میری نظر میں ابھرا اور
بے ساختہ دل اور فریفتہ ہو گیا۔ بعض جگہ حکماً خدا تعالیٰ نے اپنے راز و نیاز کی باتیں بنی نوع انسان
خطبات طاہر جلد ۶
246
خطبہ جمعہ ۳ را پریل ۱۹۸۷ء
صلى الله
کو بتانے پر پابند فر ما دیا آنحضرت کو۔ ورنہ یہ بتاتے تو لوگوں کو پتا چلتا اتنا ﷺ حسین ہے اس شان کا
نبی جو اس قدر منکسر المزاج ہو۔ اس کی ز ہو۔ اس کی زندگی کا ایک نمایاں پہلو یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے حسن پر پردے
ڈالتا چلا جاتا ہے اور اپنی کمزوریاں کو چھپاتا نہیں اور یہی بنیادی فرق ہے۔ مادہ پرست اور خدا پرست
میں ، مادہ پرست اپنی کمزوریوں پر پردے ڈالتا چلا جاتا ہے اور اپنے معمولی سے حسن کو بھی اچھالتا اور ،
دکھاتا اور اس کی نشو و نما کرتا ہے اور پبلسٹی اس کی زندگی کے ہر شعبے کا ایک جزولا ینفک بن جاتی ہے۔
تو خدا تعالی نے حکماً رسول اکرم ﷺ کو پابند فرمایا کہ تیری بعض خوبیاں جو میری نظر میں ہیں تیرے کو کہ تیری
غلاموں کا بھی حق ہے کہ ان کو پتا چلے اس لئے کہ تا وہ تمہاری پیروی کر کے مجھ تک پہنچنا سیکھ جائیں ۔
ان میں سے ایک یہ تھا کہ اپنا سب کچھ دے دو۔
چنانچہ انبیاء کی یہ سنت ہے کہ وہ اپنا سب کچھ دینے کی خاطر یہ سوچتے سوچتے کہ ہم
اور کیا دیں اور کیا دیں، اپنی اولادیں بھی پیش کرتے ہیں اور بعض دفعہ ابھی اولاد پیدا بھی نہیں ہوتی
تو پیش کر رہے ہوتے ہیں۔ ابرار کی یہ سنت ہے انبیاء کے علاوہ ۔ جیسے حضرت مریم علیہ السلام کی والدہ
نے یہ التجاء کی خدا سے :۔
لاوج
رَبِّ إِنِّي نَذَرْتُ لَكَ مَا فِي بَطْنِي مُحَرَّرًا فَتَقَبَّلْ مِنِّي
إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ
( آل عمران : ۳۶)
کہ میرے رب جو کچھ بھی میرے پیٹ میں ہے میں تیرے لئے ہے پیش کر رہی ہوں نہیں
پتا کیا چیز ہے لڑکی ہے یا لڑکا ہے۔ اچھا ہے یا برا ہے مگر جو کچھ ہے وہ سب کچھ تمہیں دے رہی ہوں تو
فَتَقَبَّلْ مِنِّی مجھ سے قبول فرما إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيم تو بہت ہی سننے والا اور جاننے
والا ہے۔ وہ سنتا ہے اور علم رکھتا ہے اس کا اس مضمون کا الگ تعلق ہے اس لئے اس کی تفصیل
میں جانے کی ضرورت نہیں ہے مگر بہر حال یہ دعا حضرت مریم کی والدہ جو آل عمران سے تھیں کی
خدا تعالیٰ کو ایسی پسند آئی جسے قرآن کریم میں آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ کر لیا اور پھر حضرت ابراہیم
کی دعا اپنی اولاد کے متعلق اور دوسرے انبیاء کی دعائیں اپنی اولاد کے متعلق یہ ساری قرآن کریم
نے محفوظ فرما دیں ۔ بعض جگہ آپ کو ظاہر طور پر وقف کا مضمون نظر نہیں آئے گا جیسا کہ یہاں آیا ہے
مُحَرَّرا اے خدا! میں تیری راہ میں اس بچے کو وقف کرتی ہوں لیکن بسا اوقات آپ کو یہ دعا نظر آئے
خطبات طاہر جلد ۶
247
خطبہ جمعہ ۳ را پریل ۱۹۸۷ء
گی کہ اے خدا جو نعمت تو نے مجھے دی ہے وہ میری اولاد کو بھی دے اور ان میں بھی انعام جاری فرما۔
حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے اس رنگ میں دعا کی لیکن حقیقت میں اگر آپ
غور کریں تو جو انعام مانگا جا رہا ہے وہ وقف کامل ہے۔ کامل وقف کے سوانبوت ہو ہی نہیں ہو سکتی
اور سب سے زیادہ بنی نوع انسان سے آزاد یعنی محرر اور خدا کی غلامی میں جکڑا جانے والا نبی ہوتا ہے۔
تو امر واقعہ یہ ہے کہ جب کوئی شخص یہ دعا کرتا ہے کہ میری اولاد میں نبوت کو جاری فرما تو اس
دعا کا حقیقی معنی یہ ہے میری اولاد کو ہمیشہ میری طرح غلام در غلام در غلام بنا تا چلا جا۔ اپنی محبت میں اپنی
لله
اطاعت میں جکڑتا چلا جا اتنا کامل طور پر جکڑ لے کہ دنیا میں کوئی آزادی کا پہلو نہ رہے۔ تو مُحَرَّرا
کے مقابل پر دنیا سے آزاد کر کے میں تیرے سپرد کرتی ہوں۔ یہ مضمون اور بھی زیادہ بالا ہے وقف
کا کہ میری اولا دکو تو اپنی غلامی میں جکڑلے اور کوئی پہلو بھی آزاد نہ رہنے دے۔
بہر حال یہ بھی ایک پہلو ہے کہ جو کچھ تھا وہ تو دیا خدا کی راہ میں لیکن جو ابھی ہاتھ
میں نہیں آیا وہ بھی پیش کرنے کی تمنا رکھتے تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی چلہ کشی
کی تھی اس مضمون میں چالیس دن یہ گریہ زاری کرتے رہے دن رات کہ اے خدا! مجھے اولا د دے اور
وہ دے جو تیری غلام ہو جائے ۔ میری طرف سے تحفہ ہو تیرے حضور۔
پس میں نے یہ سوچا کہ ساری جماعت کو میں اس بات پر آمادہ کروں کہ اگلی صدی میں داخل
ہونے سے پہلے جہاں روحانی اولاد بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دعوت الی اللہ کے ذریعے وہاں
اپنے آئندہ ہونے والے بچوں کو خدا کی راہ میں ابھی سے وقف کر دیں اور یہ دعامانگیں کہ اے خدا!
ہمیں ایک بیٹا دے لیکن اگر تیرے نزدیک بیٹی ہی ہمارے لئے مقدر ہے تو ہماری بیٹی ہی تیرے
حضور پیش ہے۔ مَا فِي بَطْنِی جو کچھ بھی میرے بطن میں ہے یہ مائیں دعائیں کریں اور والدین بھی
ابراہیمی دعائیں کریں کہ اے خدا ! انہیں اپنے لئے چن لے اور اپنے لئے خاص کرلے تیرے ہو کر رہ
جائیں اور آئندہ صدی میں ایک عظیم الشان بچوں کی فوج ساری دنیا سے اس طرح داخل ہو رہی ہو
صلى الله
وہ دنیا سے آزاد ہو رہی ہو اور محمد رسول اللہ علی اور محمد رسول اللہ ﷺ اللہ کے خدا کے غلام
کہ
، خدا کے غلام بن کے اس
صدی میں داخل ہو رہی ہو۔ چھوٹے چھوٹے بچے ہم خدا کے حضور تحفے پیش کر رہے ہیں اور اس کی شدید
ضرورت ہے آئندہ سو سالوں میں جس کثرت سے اسلام نے ہر جگہ پھیلنا ہے وہاں لاکھوں تربیت یافتہ
خطبات طاہر جلد ۶
248
خطبہ جمعہ ۳ را پریل ۱۹۸۷ء
صلى الله
غلام چاہئیں جو محمد رسول الله علی لہ علی اور خدا کے غلام ہوں ۔
واقفین زندگی چاہئیں کثرت کے ساتھ اور ہر طبقہ زندگی کے ساتھ واقفین زندگی چاہئیں ۔
ہر ملک سے واقفین زندگی چاہئیں ۔ اس سے پہلے جو ہم تحریک کرتے رہے ہیں بہت کوشش کرتے
رہے لیکن بعض خاص طبقوں نے عملاً اپنے آپ کو وقف زندگی سے مستثنی سمجھا اور عملاً جو واقفین سلسلہ کو
ملتے رہے وہ زندگی کے ہر طبقے سے نہیں آئے۔ بعض بہت صاحب حیثیت لوگوں نے بھی اپنے بچے
پیش کئے لیکن بالعموم دنیا کی نظر میں جس طبقے کو بہت زیادہ عزت سے نہیں دیکھا جاتا درمیانہ درجہ کا
غریبانہ جو طبقہ ہے اس میں سے وہ بچے پیش ہوتے رہے۔ اس طبقے کے ان واقفین زندگی کا آنا ان
واقفین زندگی کی عزت بڑھانے کا موجب ہے عزت گرانے کا موجب نہیں ، لیکن دوسرے طبقے سے
نہ آنا ان طبقوں کی عزت گرانے کا ضرور موجب ہے۔
پس میں اس پہلو سے مضمون بیان کر رہا ہوں ہرگز کوئی یہ غلط نہیں نہ سمجھے نعوذ با الله من
ذالک جماعت محروم رہ جائے گی اور جماعت کی عزت میں کمی آئے گئی اگر ظاہری عزت والے لوگ
اپنے بچے وقف نہ کریں۔ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ان خاندانوں کی عزتیں باقی نہیں رہیں گی جو بظاہر
دنیا میں معزز اور خدا کے نزدیک وہ خود اپنے آپ کو آئندہ ذلیل کرتے چلے جائیں گئے اگر خدا کے
حضور انہوں نے اپنے بچے پیش کرنے کا گر نہ سیکھا اور یہ سنت انبیاء ہے۔ انبیاء کے بچوں سے زیادہ
معزز بچے اور کوئی بچے دنیا میں نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے اس عاجزی سے وقف کئے ہیں اس طرح
منتیں کر کے وقف کئے ہیں ، اس طرح گریہ وزاری کے ساتھ دعائیں کرتے ہوئے ، روتے ہوئے
وقف کئے ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے ان کو دیکھ کر ۔ پس اگلی صدی کو شدید ضرورت ہے کہ
جماعت کے ہر طبقے سے لکھوکھہا کی تعداد میں واقفین زندگی ایک صدی کے بعد ہم دراصل خدا کے
حضور تحفہ پیش کر رہے ہوں گے لیکن استعمال تو اس صدی کے لوگوں نے کرنا ہے بہر حال ۔ یہ تحفہ ہم
اس صدی کو دینے والے ہیں اس لئے جن کو بھی توفیق ہے وہ اس تحفے کے لئے بھی تیار ہو جائیں
ہو سکتا ہے اس نیت کی اس نذر کی برکت سے بعض ایسے خاندان جن میں اولاد نہیں پیدا ہو رہی اور ایسے
میاں بیوی جو کسی وجہ سے اولاد سے محروم ہیں اللہ تعالیٰ اس قربانی کی روح کو قبول فرماتے ہوئے ان
کو بھی اولا د دے دے۔
خطبات طاہر جلد ۶
249
خطبہ جمعہ ۳ را پریل ۱۹۸۷ء
خدا تعالیٰ اس سے پہلے یہ کر چکا ہے جو انبیاء اولاد کی دعائیں مانگتے ہیں وقف کی خاطر
مانگتے ہیں تو بعض دفعہ بڑھاپے میں بھی تو اولا د ہو جاتی ہے ایسی صورت میں بھی ہو جاتی ہے کہ بیوی
بھی بانجھ اور خاوند بھی ۔
حضرت زکریا علیہ السلام کو دیکھیں اس شان سے دعا کی تھی یہ دعا کرتے ہیں کہ اے خدا!
میں تو بوڑھا ہو گیا ہوں میرا سر بھڑک اٹھا ہے بڑھاپے کے شعلوں سے اور ہڈیاں تک گل گئیں اور
میری عاقر یعنی اس میں بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت ہی کوئی نہیں ہے لیکن میری یہی تمنا ہے کہ تیری راہ
میں ایک بچہ پیش کروں اس لئے میری تمنا کو قبول فرما: وَلَمْ أَكُنْ بِدُعَابِكَ رَبِّ شَقِيًّا
(مریم:۵) اے میرے رب میں تیرے حضور یہ دعا کرتے کرتے کبھی بھی مایوس نہیں ہوا۔ میں کبھی بھی
تیرے حضور مایوس نہیں ہوا شقیا کا لفظ حیرت انگیز فصاحت و بلاغت رکھتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے
کہ اے خدا! میں ایسا بد بخت تو نہیں کہ تیرے حضور دعا کر رہا ہوں اور مایوس ہو جاؤں اور تھک
جاؤں ۔ اس عظمت کی اس درد کی دعا تھی کہ اسی وقت دعا کی حالت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے
تجھے بیٹی کی خوش خبری دی خود اس کا نام رکھا اور اس میں بھی عظیم الشان خدا کے پیار کا اظہار ہے۔
عجیب کتاب ہے قرآن کریم ایسی ایسی پیار کی ادائیں سکھاتی ہے کہ آدمی حیران رہ جاتا ہے
محبت
آپ کے ہاں بچہ پیدا ہوتا ہے آپ سوچتے ہیں کس سے نام رکھواؤں اور اسی جذبہ جو لگی ہی۔
سے جماعت احمد یہ کو ہر خلیفہ وقت سے ہوتی ہے بعض لوگ بلکہ بڑی کثرت سے لوگ مجھے لکھتے ہیں کہ
نام رکھیں۔ تو اللہ تعالیٰ نے پیشتر اس کے کہ حضرت زکریا کہتے کہ اے خدا میں اس کا کیا نام رکھوں یا
سوچتے کہ میں کیا نام رکھوں خوشخبری کے ساتھ ہی فرمایا اسمه یحیی (مریم:۸) ہم رکھ رہے ہیں
نام ۔ یہ پیار حضرت زکریا علیہ السلام سے تھا اور حضرت زکریا علیہ السلام کے دعا سے پیار تھا۔
پس اس رنگ میں آپ اگلی صدی میں جو خدا کے حضور تھے بھیجنے والے ہیں یا بھیج رہے
ہیں مسلسل احمدی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بے شمار چندے دے رہے ہیں مالی قربانیاں کر رہے
ہیں ، وقت کی قربانیاں کر رہے ہیں، واقفین زندگی ہیں ، تو ایک تحفہ جو مستقبل کا تحفہ ہے وہ باقی رہ
گیا تھا۔ مجھے خدا نے یہ توجہ دلائی کہ میں آپ کو بتادوں کہ آئندہ دو سال کے اندر یہ عہد کر لیں کہ جس
کو بھی جو اولا د نصیب ہوگی وہ خدا کے حضور پیش کر دے گا اور اگر آج کچھ مائیں حاملہ ہیں تو وہ بھی اس