عید کے دن جمعہ کا مسئلہ نیز رمضان کے بعد تعلق باللّٰہ میں اضافہ کی تلقین
AI summary.
اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے عید کے دن جمعہ آنے کی صورت میں نماز جمعہ کی رخصت اور وجوب سے متعلق احادیث و آثار کا جائزہ پیش فرمایا۔ نیز آپ نے نصیحت فرمائی کہ عبادات اور دعاؤں کا تعلق صرف رمضان کے ساتھ مخصوص نہیں ہونا چاہئے بلکہ رمضان کے بعد تعلق باللہ میں مزید ترقی ہونی چاہئے۔ آخر میں آپ نے شیخوپورہ کے امیر جماعت کی اہلیہ کی وفات کا ذکر کرتے ہوئے ان کی نماز جنازہ غائب پڑھانے کا اعلان فرمایا۔
موضوعات: عید کے دن نماز جمعہ، حدیث اور اثر میں فرق، رمضان کے بعد تعلق باللہ، عبادات میں استقامت، نماز جنازہ غائب
خطبات طاہر جلد ۶
373
خطبه جمعه ۲۹ رمئی ۱۹۸۷ء
عید کے دن جمعہ کا مسئلہ نیز رمضان کے بعد
تعلق باللہ میں اضافہ کی تلقین
( خطبه جمعه فرموده ۲۹ رمئی ۱۹۸۷ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
جیسا کی پچھلے جمعہ میں میں نے بتایا تھا آج کا جمعہ بعض روایتوں کے مطابق تو طوعی ہے یعنی اجازت
ہے کہ جمعہ ہو یا نہ ہو اور بعض روایتوں کے مطابق طوعی نہیں بلکہ جمعہ بہر حال ہونا چاہئے شامل ہونے والوں کو
اجازت ہے کہ وہ چاہیں تو شامل ہوں چاہیں تو نہ ہوں یعنی چند ہی اگر ہو جائیں تو کافی ہے اور یہ جو روایت ہے
اس کا زیادہ وزن معلوم ہوتا ہے کیونکہ امام مالک نے موطا میں یہ روایت درج کی ہے اور جو رخصت والی ہیں کہ
جمعہ بے شک ہو ہی نہ (موطا امام مالک کتاب نداء الصلوۃ حدیث نمبر : ۳۸۵) بالکل وہ روایتیں بعد کی ہیں اور
بعض تو ان میں سے آثار ہیں صرف یعنی حدیث کی بجائے وہ صرف صحابہ تک بات پہنچتی ہے۔
حدیث اور اثر میں فرق یہ ہے کہ حدیث وہ کلام ہے جو آنحضرت ﷺ کی طرف منسوب ہو
خواہ بیچ کی ساری کڑیاں محفوظ ہوں یا نہ ہوں اور اثر کہتے ہیں ایسی بات کو جو صحابہ تک بات پہنچا کے
چھوڑ دے اور آگے صحابہ سے رسول اکرم ﷺ کے درمیان کڑی نہ ملا ۔
صلى الله
مانہ ملائے۔
اس پہلو سے جب میں نے جائزہ لیا تو وہ حدیثیں جن کا رخصت کی طرف کلی رخصت کی
طرف رجحان ہے وہ یہ بیان یا تو بہت بعد کے زمانے کی ہیں یا پھر صرف آثار ہیں یعنی یہ بیان کیا گیا
کہ حضرت علی یوں کیا کرتے تھے یا ان کا یہ خیال تھا ، ابن عباس کا یہ خیال تھا یا ان کا یہ عمل تھا ، ان کا یہ
خطبات طاہر جلد 1
374
خطبه جمعه ۲۹ رمئی ۱۹۸۷ء
فتویٰ تھا۔ تو اس پہلو سے میں نے پھر یہی مناسب سمجھا کہ جو زیادہ وزنی چیز ہے اسی کو اختیار کیا جائے
اور مزید تحقیق ہوگی آئندہ جب بھی تو یہ معلوم کیا جائے گا کہ رسول اکرم ﷺ کے زمانے میں ایک سے
زیادہ تو نہیں ہوئے ایسے موقعے ۔ بعض موقعوں پر آپ نے شروع میں ہو سکتا ہے یہ موقف اختیار کیا
ہو کہ مرکزی جمعہ بہر حال ہو اور باقیوں کو رخصت ہے۔ ہو سکتا ہے کسی اور موقع پر آپ نے فرما دیا ہو کہ
ٹھیک ہے آج ہم سب رخصت سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ تو جب وہ تحقیق ہوگی تو پھر انشاء اللہ جماعت
کے سامنے پھر پیش کر دی جائے گی۔
آج تو صرف سنت پوری کرنی تھی اور یہ کہہ کر میں اس خطبے کو ختم کرتا ہوں کہ دعاؤں کا
خاص دور تو گزر گیا ہے مگر دعاؤں کا وقت بہر حال نہیں گزرا۔ یہ خیال کہ عبادتوں کا وقت بھی رمضان
کے ساتھ محدود دعاؤں کا وقت بھی یہ بالکل غلط تصور ہے۔ زندہ خدا کے ساتھ جو مذہب منسوب ہوتے
ہیں ان کا ایمان بھی زندہ، ان کی دعائیں بھی ہمیشہ زندہ، ان کا تعلق باللہ زندہ۔ رمضان نے اس زندگی
میں اضافہ کیا ہے یعنی رمضان کے بعد پہلے سے زیادہ تعلق قائم پیدا ہو جانا چاہئے ۔ رمضان کے بعد
پہلے سے زیادہ عبادتیں ہو جانی چاہئے۔ یہ ہے اصل صحیح تصور ، یہ نہ ہو کہ چونکہ رمضان میں ہو گیا تعلق
اس لئے السلام علیکم ۔ اب ہم اس تعلق کو توڑ لیتے ہیں اور آئندہ سال پھر رمضان کو سلام کریں گے۔ یہ
بالکل جاہلا نہ خیال ہے لیکن افسوس کہ عموماً مسلمانوں میں یہی رجحان پایا جاتا ہے۔ جماعت احمد یہ کو
اس غلط رجحان سے اگر ان میں ہے تو استغفار کرنا چاہئے اور اس رنگ میں رمضان کو دیکھنا چاہئے کہ
گویا سیٹرھیاں ہیں ۔ جب اگلا رمضان آئے تو ایک سیڑھی پر اور اوپر قدم چلا جاتا ہے اس کے بعد نہ
نیچے اترتے ہیں نہ فلیٹ دور ہے کوئی پھر اگلے رمضان کی سیڑھی آپ کو اور اونچا پہنچا دیتی ہے۔ یہ ہے
صحیح اسلامی زندگی اور اسلامی سفر کا تصور۔ اللہ ہمیں اس پر قائم فرمائے ۔ آمین ۔
خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:
ابھی شیخو پورہ سے کچھ عرصہ پہلے یہ خبر ملی ہے کہ حضرت چوہدری انور حسین صاحب امیر
جماعت شیخو پورہ جو سلسلے کے پرانے مخلص خادم ہیں ان کی اہلیہ وفات پاگئی ہیں۔ انا للہ وانا اليه
راجعون تو نماز جمعہ کے معاً بعد انشاء اللہ ان کی نماز جنازہ غائب ہوگی۔