مالی قربانی تزکیہ نفس کا باعث ہے ہر شخص بلا استثناء مالی قربانی میں حصہ لے

AI summary.

اس خطبہ جمعہ میں حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ نے مالی قربانی کی اہمیت اور اس کے ذریعے تزکیۂ نفس کے حصول پر تفصیلی روشنی ڈالی اور جماعت احمدیہ کے احباب کو مالی سال کے اختتام پر اپنے بقایا جات ادا کرنے کی تلقین فرمائی۔ آپ نے واضح کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہدایت کے مطابق کوئی بھی شخص مالی قربانی سے کلیۃً مستثنیٰ نہیں ہے، خواہ وہ تنگی کے حالات میں اپنی استطاعت کے مطابق اجازت لے کر معمولی رقم ہی پیش کرے۔ علاوہ ازیں، حضور رحمہ اللہ نے تاجروں اور صاحبِ حیثیت افراد کو اپنی حقیقی آمد کے مطابق چندہ ادا کرنے کی طرف متوجہ کیا اور واقعات کے ذریعے بیان فرمایا کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے اموال میں غیر معمولی برکت پیدا ہوتی ہے۔

موضوعات: مالی قربانی، تزکیۂ نفس، نظام چندہ، برکات الٰہی، صحابہ کرام کا نمونہ

خطبات طاہر جلد 1
375
خطبه جمعه ۱۵ جون ۱۹۸۷ء
مالی قربانی تزکیہ نفس کا باعث ہے
ہر شخص بلا استثناء مالی قربانی میں حصہ لے
( خطبه جمعه فرموده ٫۵ جون ۱۹۸۷ء بمقام بیت محمودز یورک سوئٹر لینڈ )
تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے فرمایا:۔
انگلستان میں جب خطبہ دیا جاتا ہے تو ساتھ ساتھ اس کے ترجمہ کا بھی انتظام ہے اور جن
لوگوں کو اردو سمجھ نہیں آتی ، صرف انگریزی دان ہیں ان کو ہیڈ سیٹس (Head Sets) مہیا کر دیئے
جاتے ہیں جن سے وہ ساتھ ساتھ خطبہ کا ترجمہ انگریزی میں سن سکتے ہیں۔ یہاں زیورک کی جماعت
کے پاس ایسا کوئی انتظام نہیں ہے جبکہ آج اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ایک کافی تعداد ایسے احمدیوں
کی موجود ہے جو جرمن زبان سمجھتے ہیں مگر اردو یا انگریزی نہیں سمجھتے ۔ اس لئے آج یہ طریق اختیار کیا
جائے گا کہ خطبہ کو میں ٹھہر ٹھہر کر بیان کروں گا اور ہر ٹکڑے کے بعد شیخ ناصر احمد صاحب اس بیان شدہ
حصہ کا ترجمہ جرمن زبان میں ساتھ ساتھ کرتے چلے جائیں گے۔ اس لحاظ سے خطبہ کچھ مختصر بھی کرنا
پڑے گا کیونکہ اگر گھنٹہ بھر کا خطبہ ہو تو ترجمہ سمیت پھر دو گھنٹے تک بات پہنچ جاتی ہے جو تکلیف مالا يطاق ہے۔
یہ جون کا مہینہ جماعت کے مالی نظام میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے کیوں نکہ بہت سے
ممالک میں جہاں جماعت کی بڑی تعداد ہے یہ ادائیگیوں کا آخری مہینہ ہے۔ اس پہلو سے چندہ عام
اور چندہ وصیت کے لحاظ سے جماعت سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس مہینے کے آخر سے پہلے پہلے
اپنے سارے بقائے ادا کر دیں۔ ہر جون ہر سال یہی پیغام لے کے آتی ہے اور جہاں تک جماعت کی
استطاعت ہے اس کے تقاضے بہت عمدگی کے ساتھ ، ذمہ داری کے ساتھ پورے کرتی چلی آرہی

خطبات طاہر جلد 1
376
خطبه جمعه ۱۵ جون ۱۹۸۷ء
ہے۔ لیکن اس سال اس راہ میں کچھ مشکلات پیدا ہوئی ہیں ۔ کئی ممالک میں بعض آسمانی آفات کی وجہ
سے مالی طور پر دقتیں پیدا ہوئیں اور اس کے علاوہ صد سالہ جو بلی کے قرب کی وجہ سے جو گزشتہ سال
میں نے تحریک کی تھی کہ آئندہ سال خصوصیت کے ساتھ صد سالہ جو بلی کے بقایا ادا کئے جائیں وہ اتنا
بڑا مالی بوجھ ہے، بوجھ کا لفظ تو مناسب نہیں ہوگا ، اتنی بڑی مالی ذمہ داری اور مالی ذمہ داری کا
اعزاز ہے کہ اگر وہ بھی پورا کیا جائے اور پھر اس سال کے چندے بھی ادا کئے جائیں تو ایک بہت ہی
زیادہ مالی ذمہ داری جماعت کے اوپر پڑ جاتی ہے۔
ان امور پر غور کرتے ہوئے میں یہ سوچتا رہا کہ جماعت کو اس معاملے میں کیسے تحریک
کروں جبکہ یہ جانتا ہوں کہ وہ مخلصین جو پورے اخلاص اور صداقت کے ساتھ اس عہد پر قائم رہتے
ہیں کہ خدا تعالیٰ نے جو ذمہ داریاں مالی لحاظ سے ان پر عائد کی ہیں جو کچھ بھی ہو سکے وہ کر گزریں گے
اور ان ذمہ داریوں کو ضرور ادا کریں گے۔ ان کو جب دوبارہ تحریک کی جائے تو ان کی مجبوریوں کو ملحوظ
رکھتے ہوئے انسان یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ ان کے دل پر اس سے کیا گزرے گی کیونکہ میں
جانتا ہوں کہ بہت سے مخلصین کا ایسا طبقہ بھی ہے جو ہر آواز پر لبیک کہنے کی بے قرار تمنا رکھتا ہے اور
کامل خلوص کے ساتھ ہر قربانی کی آواز پر لبیک کہنا چاہتا ہے اور اپنے عہدوں کو اعمال میں بدلنا چاہتا
ہے، اعمال میں تبدیل کرنا چاہتا ہے یعنی اعمال کے ذریعے اپنے عہدوں کی صداقت کو ثابت کرنا چاہتا
ہے ۔ ایسے طبقات تک جب یہ آواز پہنچتی ہے تو کچھ ان میں سے ایسے ہیں جو اپنی مجبوریوں کا دکھ
محسوس کرتے ہیں لیکن وعدے پورا کرنے کی استطاعت نہیں پاتے۔ کچھ ایسے ہیں جو استطاعت اس
حال میں پاتے ہیں کہ غیر معمولی قربانی ان کو دینی پڑتی ہے اور اپنے اعزاء اور اقرباء کی جو ذمہ داریاں ان
پر عائد ہوتی ہیں ان سے ان کا حق چھین کر ان کو جماعت کی طرف منتقل کرنا پڑتا ہے۔ اس کے باوجود
چونکہ میری ذمہ داری ہے اور جماعت کو وقتاً فوقتاً نیکیوں کی طرف بلانا اور ان کی یاد دہانی کرواتے رہنا
میرے فرائض منصبی میں داخل ہے اس لئے میں اس موضوع پر کچھ کہنے پر بہر حال مجبور ہوں۔ لیکن غور
کے بعد کچھ خاص پہلو میں نے آج چنے ہیں جن کے متعلق میں آپ کو یاد دہانی کروانا چاہتا ہوں ۔
ایک بات تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے بار ہا تجربہ کیا ہے کہ جب بھی مالی امور سے
متعلق تحریک کی جاتی ہے تو بالعموم وہی طبقہ آگے آتا ہے جو پہلے بھی مالی قربانیوں میں آگے ہے اور وہ

خطبات طاہر جلد 1
377
خطبه جمعه ۱۵ جون ۱۹۸۷ء
اپنے آپ کو اولین مخاطب سمجھتا ہے۔ اس لئے جن پر پہلے ہی مالی ذمہ داریاں زیادہ ہیں نسبت کے
لحاظ سے وہ آگے بڑھ کر اور بھی زیادہ بوجھ اٹھانے کے لئے خوشی کے ساتھ آمادہ ہو جاتے ہیں لیکن
ایک ایسا طبقہ جماعت میں ہے جو یا تو مالی نظام میں پوری طرح شامل ہی نہیں یا اپنی توفیق کے مطابق
ادا نہیں کر رہا۔ ان میں امراء بھی ہیں اور غرباء بھی۔ دراصل وہ میرے مخاطب ہیں اور خصوصیت کے
ساتھ آج وہ میرے مخاطب ہیں کیونکہ میرا گزشتہ تجربہ مجھے یہ بھی بتاتا ہے کہ زیادہ تر یہی وہ طبقہ ہے
جن تک یا تو خطبات کی آواز نہیں پہنچتی یعنی ان میں سے بعض اتنے بے تعلق ہو چکے ہیں کہ وابستہ
رہتے ہوئے بھی جماعت کے پروگراموں سے پوری طرح آشنا نہیں ہوتے، خلفائے وقت جو بھی
تحریکات کرتے ہیں ان سے رابطہ نہیں رکھتے اور چونکہ جماعت سے بالعموم رابطہ کمزور ہو جاتا ہے اس ان سے
لئے کئی جمعوں میں بھی وہ غائب رہتے ہیں۔ تو ایک حصہ ایسا ابھی بھی موجود ہے جن تک آواز ہی نہیں
پہنچتی ۔ اس لئے وہ گزشتہ تحریکات کے دوران غالبا عدم علم کی وجہ سے اپنی بعض کمزوریوں کو دور نہیں کر
سکے لیکن کچھ ایسا طبقہ بھی ہے جن تک آواز تو پہنچتی ہے مگر مجبوریاں حائل ہوتی ہیں اور اس کی بناء پر یہی وہ
جس کو مجبوریاں سمجھتے ہیں ہیں ان کے پیش نظر نظر کچھ دیر تک وہ خطبہ سن کر یا یا جماعت کے دوسرے عہدیداران
کی تحریک کے اثر سے سوچتے رہتے ہیں کہ ہمیں کچھ قدم اٹھانا چاہئے پھر وہ نیکی کی تحریک دب جاتی
ہے اور وہ دنیا کے عام دستور کی طرف لوٹ جاتے ہیں۔
اس دوسرے طبقے میں دو قسم کے لوگ شامل ہیں ایک طبقہ ان میں وہ ہے جن کی آمدن
تھوڑی ہے اور ذمہ داریاں زیادہ ہیں ۔ وہ اپنے نفس کو یہ کہہ کر مطمئن کرتے ہیں کہ ہمیں توفیق نہیں
ہے لیکن جیسا کہ میں نے بارہا یاددہانی کرائی ہے جن کو توفیق نہیں ہے یا وہ یہ سمجھتا ہے کہ مجھے توفیق نہیں
اسے غائب رہنے کا حق نہیں ہے نہ از خود فیصلہ کرنے کا حق ہے اس کو چاہئے کہ دیانتداری اور تقویٰ
کے ساتھ کام لیتے ہوئے اپنی مجبوریوں سے مختصر ا مطلع کر دے جماعت کو یا اگر جماعت کے سامنے
حالات کھول کر بیان کرنا مناسب نہ سمجھیں تو مجھے لکھ دیں اور میں نے عموما یہ وعدہ کیا ہوا ہے جماعت
سے کہ ایسے سب دوستوں کو ان کی توفیق کے مطابق چندہ ادا کرنے کی اجازت دے دیا کروں گا تا کہ
ان کا یہ فعل خدا کی نگاہ میں کوئی کمزوری شمار نہ ہو بلکہ با قاعدہ نظام جماعت کے مطابق جتنی ذمہ داری
ان کو ادا کرنی چاہئے وہ ادا کر رہے ہوں ۔ اس سے ان کے دل میں بھی پھر حرکت پیدا ہو گی ، ان کے

خطبات طاہر جلد 1
378
خطبه جمعه ۱۵ جون ۱۹۸۷ء
اندر بھی یہ احساس پیدا ہو گا کہ ہم خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ایک فعال حصہ ہیں جماعت کا اور ہم کوئی
جرم نہیں کر رہے۔ اس کے نتیجے میں نئی نیکیوں کی توفیق ملے گی ۔
ابھی تک میں سمجھتا ہوں کہ ایک حصہ ایسا موجود ہے جماعت میں جس نے اس کی ضرورت
نہیں سمجھی حالانکہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ایسی زندگی گزارنا کہ توقع ہے کہ وہ ایک شرح کے
مطابق چندہ ادا کریں اور از خود نہ ادا کر رہے ہوں ۔ یہ ایک قسم کی مجرمانہ سی زندگی ہے، تقویٰ کے اعلیٰ
معیار کے مطابق نہیں ہے لیکن اجازت لے کر وہی فعل کرنا اس کے نتیجے میں دل میں ایک شرح صدر
پیدا ہوتا ہے، انسان کے اندر ایک خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور باقی نیکیوں میں حصہ لینے کے لئے
حوصلہ پیدا ہوتا ہے۔ اس لئے ان دو حالتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے اس لئے جب میں یہ تحریک
کرتا ہوں اور یاددہانی کراتا ہوں تو اس کے پیچھے حکمت ہے اس کو سمجھیں اور ابھی تک اگر آپ میں
سے کچھ ایسے لوگ ہیں جنہوں نے یہ فعل نہیں کیا تو اب کر کے اپنے نفس کو مطمئن کریں اور اللہ تعالیٰ کی
رضا کو حاصل کریں ۔
ایک بات کی وضاحت میں کرنی چاہتا تھا خواہ مخواہ اپنے ذمے جمعہ میں بولنے کا گناہ لیا۔
میں یہی بات کہنی چاہتا تھا جس کی طرف آپ نے مجھے ابھی توجہ دلانے کی کوشش کی ہے۔ اس بات کی
میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ جو دوست مجھے یہ لکھتے ہیں کہ کلیہ چندہ معاف کر دیا جائے میں انہیں
ہمیشہ یہ جواب لکھتا ہوں کہ مجھے اس بات کی توفیق ہی نہیں ہے کہ میں آپ کو کلیہ آزادی دوں کیونکہ
مجھے پتہ ہے کہ آپ کی جان پر یہ سخت ظلم ہو گا اور دوسرے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
فرمان کے خلاف کوئی فیصلہ کرنے کا کسی خلیفہ کو اختیار ہی نہیں ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے فرمایا، جب شرحیں مقرر نہیں ہوئیں تھیں کہ جو بھی مجھ سے عہدِ بیعت باندھتا ہے وہ اپنے اوپر کچھ نہ
کچھ ضرور فرض کرلے اپنی توفیق کے مطابق ۔ اس لئے جب میں نے کھلی اجازت دی تو وہ فعل میرا
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشاد کے تابع تھا اور آپ کی ہدایت کے نیچے تھا۔ میں نے
ایک بعد کی مقرر کردہ شرح سے استثناء کیا لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حکم سے استثناء نہیں کیا جو
مامور وقت ہیں۔ اس لئے میں کبھی بھی کسی کو یہ اجازت نہیں دے سکتا نہ دیتا ہوں کہ وہ کلیہ مستثنی ہے۔
دوسرے میں یہ بیان کیا کرتا ہوں عموماً خط کے ذریعے اب میں جماعت کو بالعموم بتا دیتا

خطبات طاہر جلد ۶
379
خطبه جمعه ۱۵ جون ۱۹۸۷ء
ہوں کہ میں ان سے کہتا ہوں کہ تم پر اس لحاظ سے بھی یہ ظلم ہوگا کہ میں جانتا ہوں کہ جو کچھ نہ کچھ مشکل
کے باوجود ضرور فرض کرتے ہیں ان کے اندر اللہ تعالیٰ بہت ہی پاکیزہ تبدیلیاں پیدا فرماتا ہے اور ان
کے اموال میں بھی وسعتیں عطا فرماتا ہے اور برکت بخشتا ہے یہاں تک کہ بارہا ایسا ہوا ہے کہ جس کو
میں نے اجازت دی جس نے خود مجبوریاں لکھ کے اجازت لی تھوڑے عرصے کے بعد ہی اس کا خط آیا
کہ میرے حالات خدا کے فضل سے بالکل بدل چکے ہیں اور مجھے اب اس اجازت کی کوئی ضرورت
نہیں ۔ تو میں یہ جواب دیا کرتا ہوں کہ میں آپ کے اوپر دو ہر اظلم کرنے والا ہوں گا ( اول تو پہلے کی
اجازت ہی نہیں مجھے ) لیکن پھر بھی دو ہر ا ظلم کرنے والا ہوں گا اگر میں آپ کو کلیہ چندوں سے مستثنیٰ
قرار دے دوں ۔
پھر تزکیہ اعمال کے ساتھ خدا کی راہ میں خرچ کئے جانے والے اموال کا اتنا گہرا تعلق ہے
که عمومی نام اس قربانی کا زکوۃ رکھا گیا اس لئے جو شخص بھی کچھ نہ کچھ خالص تقویٰ کے ساتھ اور خلوص
کے ساتھ اللہ کی راہ میں پیش کرتا رہتا ہے اس کا ایک بہت ہی بڑا فائدہ اس کی ذات کو یہ پہنچتا ہے کہ
اس کے اندر تزکیہ کا عمل جاری ہو جاتا ہے۔ اسی لئے اس موضوع کو سمجھنے سے یہ مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے
کہ قرآن کریم میں سورۃ جمعہ میں آنحضرت ﷺ کے جو چار کام بتائے گئے ہیں ان میں بظاہر مالی
قربانی کا ذکر نہیں ۔ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ
وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلْلٍ مُّبِينٍ (الجمعہ (۳) ان چاروں میں بظاہر مالی قربانی کا
ذکر نہیں حالانکہ نیز سیٹھ میں یہ داخل ہے کیونکہ قرآن کریم نے مالی قربانی کا بنیادی مرکزی نام ا
زکوۃ رکھا اور تزکیہ کے اندر قربانی کا اتنا بڑا دخل ہے کہ وہ لوگ جن کو تجربہ ہے وہ جانتے ہیں کہ مالی
قربانیوں نے ان کے نفوس کی کایا پلٹ دی ۔ ایک سے دوسرے، دوسرے سے تیسرے بلند مقام کی
طرف انہوں نے حرکت کی ہے اور اس حرکت کا محرک مالی قربانی بنتی ہے۔
امر واقعہ یہ ہے کہ مالی قربانی کرتے وقت بسا اوقات انسان کو چاروں طرف سے مشکلات
دکھائی دینے لگتی ہیں اور اپنی حالت اور اپنی بیقراری پر رحم آنے لگتا ہے کہ میں کیا کروں۔ پھر وہ ایک
فیصلہ کرتا ہے جو اس وقت اس کو تھوڑا سا کر وا بھی معلوم ہوتا ہے کہ میں نے خدا کی خاطر یہ کام کرنا ہے
چاہے کوئی تکلیف پہنچے میں یہ کام کروں گا ۔ وہ ایک لمحہ فیصلے کا اس کی کایا پلٹ دیا کرتا ہے۔ اس کے

خطبات طاہر جلد 1
380
خطبه جمعه ۱۵ جون ۱۹۸۷ء
اندر ایک عظمت کا احساس پیدا کر جاتا ہے۔ خود وہ جانتا ہے کہ اب میں دوسروں سے مختلف ہو رہا ہوں
یا اپنی پہلی حالت سے الگ ہو چکا ہوں ۔ اسی لئے مالی قربانی کا تزکیہ سے اتنا گہرا تعلق ہے اور اتنا اتنا حقیقی
تعلق ہے کہ میرے نزدیک نیز ٹیم کے فعل میں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کا قوم کو مالی
قربانیوں کے لئے تیار کرنے کا بھی ذکر شامل ہے۔
صلى
یہی وجہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کے زمانے میں مالی قربانی کی روح سے واف
واقف ہونے کے
بعد صحابہ نے حیرت انگیز نمونے دکھائے جو بعض پہلو سے نا قابلِ فہم ہیں۔ اصحاب صفہ وہ لوگ ہیں جن
کے کمائی کے کوئی ذریعے نہیں تھے جو اپنے آپ کو خالصہ اللہ وقف کر کے مسجدوں میں دھونی رما کے بیٹھ
گئے تھے اور آنحضرت ﷺ کی کسی بات کو بھی کھونا نہیں چاہتے تھے ہاتھ سے اس لئے ہر وقت مسجدوں
سے چمٹے ہوئے تھے اور غرباء تھے۔ جب انہوں نے سمجھا کہ مالی قربانی کی کتنی عظمت ہے تو باوجود اس
کے کہ خود ان کا گزارہ لوگوں کے لائے ہوئے تحائف اور ہدیوں پر تھا۔ ان میں سے بہت سے ایسے
تھے جنہوں نے کلہاڑیاں بنائیں اور جنگلوں میں نکل گئے اور لکڑیاں کاٹیں اور شہر میں لا کر بیچیں اور جو
حاصل کیا وہ خود خدا کی راہ میں خرچ کرنا شروع کیا تا کہ وہ اس عظمت سے محروم نہ رہ جائیں ۔
پس ان اصحاب صفہ کی درخشندہ مثال کے نتیجے میں اب قیامت تک کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ
میں تو غریبانہ گزارہ حاصل کرنے والا ہوں میں کیسے چندہ دوں کیونکہ میری تو روز مرہ کی زندگی اس
طرح گزرتی ہے کہ مجھے حکومت یا کوئی دوسرے ادارے زندہ رہنے کا الاؤنس دے رہے ہیں اس
لئے چندہ ان پر فرض ہے جو کماتے ہیں میں تو بمشکل الاؤنس پر رہتا ہوں ۔ ان عظیم الشان صحابہ کی اس
درخشندہ مثال کا پر تو ہے جماعت احمدیہ پر اللہ کے فضل کے ساتھ کیونکہ میں جانتا ہوں کہ جرمنی میں
خصوصیت کے ساتھ اور بعض دیگر ممالک میں بھی ایسے مخلصین ہیں جن کو بظاہر اتنا تھوڑا گزارہ ملتا ہے
کہ بمشکل اس سے زندگی کے سانس پورے ہو سکتے ہیں لیکن باقاعدگی کے ساتھ اس کے باوجود وہ
چندہ ادا کرتے ہیں اور دعا کے لئے تحریک کرتے رہتے ہیں کہ ہمیں توفیق ملے کہ ہم اور بھی زیادہ
خدمت کر سکیں۔ پھر بعض ان میں سے ایسے بھی ہیں جنہوں نے بہت ہی سخت احتجاج میرے سامنے
کیا کہ ہم نے جب چندہ ادا کرنے کی کوشش کی تو سیکرٹری مال نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ہم جانتے ہیں
تمہارا گزارہ تھوڑا ہے اس لئے تم چندہ نہ دو۔ جب ان کی شکایت مجھے ملی تو میں نے امیر کی بھی جواب

خطبات طاہر جلد ۶
381
خطبه جمعه ۱۵ جون ۱۹۸۷ء
طلبی کی اور سیکرٹری مال کی بھی جواب طلبی کی کہ خدا ان کو سعادت بخش رہا ہے، ان کو اس بات کا فہم ہے
کہ مالی قربانی کے نتیجے میں کچھ کھویا نہیں جاتا بلکہ حاصل ہوتا ہے تم کون ہوتے ہو ان کو اس سعادت
سے محروم کرنے والے؟ تم سے زیادہ خدا رحم کرنے والا ہے۔ تمہارے رحم سے تو ان کو کچھ بھی نہیں ملے
گا۔ ایک انسان کے رحم سے کیا مل سکتا ہے انسان تو ایک فقیر اور ایک ذلیل زمین کے کیڑے پر بھی
بعض دفعہ رحم کی نگاہ ڈال دیتا ہے۔ اس سے اس کا کچھ نہیں بنتا ان کو خدا کو رحم کیوں نہیں حاصل کرنے
دیتے۔ جب یہ خدا کی خاطر دکھ اٹھاتے ہیں اور ایسے درد ناک حالات میں قربانی کرتے ہیں تو تم
سمجھتے ہو کہ تمہارا دل تو حرکت میں آگیا اور خدا کا دل حرکت میں یا خدا کی روح ، جو بھی اس کو نام دیا جا
سکتا ہے وہ حرکت میں نہیں آئے گی؟
اس کے علاوہ بہت سے ایسے جماعت میں نئے داخل ہونے والے ہیں جو گزشہ کئی سال
سے داخل ہوئے یا ہو رہے ہیں اس عرصہ میں لیکن احباب جماعت ان کو اپنی طرف سے اس ٹھوکر سے
بچانے کے لئے کہ کہیں ان سے مالی قربانی کی بات کی گئی تو پیچھے نہ ہٹ جائیں۔ ان پر یہ ظلم کر دیتے
ہیں کہ ان کو چندوں کے نظام سے پوری طرح آشنا نہیں کرتے اور ان کو ان قربانیوں کی طرف متوجہ
نہیں کرتے جو ان کا حق ہے۔ مالی قربانی کے لئے فرض کا لفظ اتنا موضوع نہیں جتنا حق کا لفظ ہے ۔
چنانچہ قرآن کریم نے ہمیں یہ نقطہ سمجھایا فرمایا: وَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ
(الذاریات: ۲۰) حق کہہ کر بتایا کہ ان کے اموال میں حق ہے اور یہ بات کھلی رہنے دی کہ کس کا حق
ہے۔ لِلسَّابِلِ وَالْمَحْرُومِ ادا کرنے کا ان کا حق ہے یا سائل و محروم کا حق ہے کہ ان کے مال سے
لے عین بیچ میں اتنی خوبصورتی کے ساتھ اس مضمون کو رکھ دیا کہ دونوں طرف چل جاتا ہے۔ وہ لوگ جو
تقویٰ کو اعلیٰ مقام رکھتے ہیں وہ یہ سمجھیں گے اس آیت سے کہ ہمارا حق ہے کے سائل اور محروم کے لئے
ہم اپنے اموال میں سے کچھ پیش کریں یعنی خدا نے یہ ہمیں سعادت بخشی ہے اور وہ لوگ جو نسبتاً کم معیار
پر ہیں وہ یہ معنی لے سکتے ہیں کہ سائل اور محروم کا ہمارے اموال میں حق داخل ہو گیا ہے جب تک ہم ادا
نہیں کریں گے ہم اس کی ذمہ داری ادا نہیں کریں گے۔ بہر حال میں ذاتی طور پر یہ زیادہ پسند کرتا ہوں
کہ مالی قربانیوں کو حق قرار دیا جائے کیونکہ امر واقعہ یہ ہے کہ یہ سعادت ہے یہ بوجھ نہیں ہے۔
پس جو نئے داخل ہونے والے احمدی ہیں جماعت کو چاہئے کہ جس قدر جلد ممکن ہو ان کو یہ

خطبات طاہر جلد ۶
382
خطبه جمعه ۱۵ جون ۱۹۸۷ء
بتائیں کہ تمہارے لئے روحانی ترقی کی یہ وہ راہیں ہیں جو قرآن نے اور محمد مصطفی ﷺ نے چودہ سو سال
پہلے سے کھول رکھی تھیں ۔ ہم وہ خوش نصیب ہیں جو صاحب تجربہ ہو چکے ہیں ۔ ہم جانتے ہیں کہ ان
قربانیوں کے نتیجے میں غیر معمولی عظمتیں نصیب ہوتی ہیں اور خدا کی رضا کا انسان حامل بن جاتا ہے۔
تم بھی محروم نہ رہو تم بھی شامل ہو۔ ہاں اگر تم میں ابھی توفیق نہیں کہ زیادہ شامل ہو سکو تو دعا کرو، استغفار
کرو اور جتنی ہمت پاتے ہو خلیفہ وقت کو لکھ کر اجازت لو کہ میں اس شرح سے ادا کیا کروں گا اور اس کے
بعد اس پر قائم رہو۔ اگر جماعت اس فرض کو ادا کرے تو گزشتہ چند سالوں میں اس کثرت کے ساتھ خدا
تعالیٰ کے فضل کے ساتھ احمدیت میں داخل ہونے کا رجحان پیدا ہو چکا ہے کہ دیکھتے دیکھتے نئے آنے
والوں کی وجہ سے ہی ہماری بہت سی مالی ذمہ داریاں احسن رنگ میں ادا ہونی شروع ہو جائیں گی ۔
اس کے علاوہ ایک اور طبقہ ہے جس کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں وہ ہے تاجروں کا اور
دوسرے پیشہ وروں کا جن کو خدا تعالیٰ نے غیر معمولی استطاعت بخشی ہوئی ہے۔ میں بار باران کو متوجہ
ہو کر پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور اب بھی اس بات کو دہراتا ہوں کہ آپ سے بہتر کوئی نہیں جانتا کہ خدا
نے آپ کو کتنی توفیق بخشی ہے اور خدا سے بہتر کوئی نہیں جانتا کہ کیا آپ اس توفیق کے مطابق ادا کر
بھی رہے ہیں کہ نہیں ۔ پہلی بات میں جب میں نے کہا آپ میں سے کوئی نہیں جانتا تو خدا کا استثناء تھا
لیکن دوسری بات میں جب میں نے یہ کہا تو اس میں آپ بھی شامل ہیں کہ خدا سے بہتر کوئی نہیں جانتا مانے
کہ آپ واقعہ توفیق کے مطابق ادا کر رہے ہیں کہ نہیں۔ یہ میں نے اس لئے کہا کہ بسا اوقات انسان کہ لئے او
اپنے نفس کو خود دھو کے میں مبتلا کر دیتا ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ میری توفیق یہ ہے حالانکہ اس کی توفیق
عند اللہ زیادہ ہوتی ہے۔ اس لئے اس طبقے کو میں مخاطب اب پھر کرتا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں ابھی
ان میں ایک بڑی تعداد ایسی موجود ہے جو ہرگز شرح کے مطابق چندہ نہیں دے رہے اور زائد چندوں
میں بھی جتنی توفیق ہے اتنا حصہ نہیں لے رہے۔
پاکستان میں ایسے لوگ نسبتاً کم ہیں کیونکہ وہاں ایک لمبی تربیت کی وجہ سے مالی قربانی کا
معیار ما شاء اللہ بہت ہی بلند ہو چکا ہے لیکن پھر بھی موجود ہیں۔ بیرونی دنیا میں نسبتاً زیادہ ہیں۔ ایک
ملک کی مجلس عاملہ کے اہم ممبران نے جائزہ لیا تو مجھے ان میں سے بعض نے لکھا کہ ہم بڑے وثوق
کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ بظاہر ہمارا ملک خدا کے فضل سے اتنا آگے بڑھ چکا ہے لیکن ابھی 3/4 احمدی

خطبات طاہر جلد ۶
383
خطبه جمعه ۱۵ جون ۱۹۸۷ء
کے
ایسے ہیں جو اپنی شرح کے مطابق پورا چندہ نہیں دیتے اور اگر وہ دیں تو چندہ کئی گنا زیادہ بڑھ جائے ۔
ہم ان کو نام بنام مخاطب نہیں ہو سکتے کیونکہ ان کا ایک خط ہے اخفاء کا اور ستاری کا۔ اس پردے کو
پھاڑنا ہمارا کام نہیں ہے لیکن خطبات میں خلیفہ وقت یہ تو کر سکتا ہے کہ عمومی تحریک کرے اور بار باران
دل کو جھنجھوڑنے کی کوشش کرے اور ان کو ان سعادتوں کی طرف متوجہ کرائے جن سے وہ محروم
رہتے چلے آرہے ہیں ۔ یہ طبقہ اگر شامل ہو جائے تو میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ آئندہ چند ماہ جو
اس سال کے باقی ہیں ان میں ہی وہ ساری کمیاں پوری ہو سکتی ہیں جو گزشتہ بیان کردہ طبقات کی
کمزوری یا دیر میں شامل ہونے کے نتیجے میں ہمارے سامنے آرہی تھیں اور ابھی بھی میں سمجھتا ہوں کہ
ہمارے مختلف ممالک کے بجٹ ان کی توقعات سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔
دوسرے اس طبقے کو مخاطب کر کے میں پھر یہ یاد دہانی کروانا چاہتا ہوں کہ آپ کے یہ
و
خدشات جھوٹے ہیں کہ آپ اگر شرح کے مطابق چندے دیں گے تو آپ کے اموال میں نا قابل
تلافی نقصان پہنچ جائے گا اور آپ کی تجارتوں پر برا اثر پڑے گا۔ یہ وہم ہے، یہ خدا پہ بدلنی ہے، یہ
سلسلے کے لمبے تجربے کے بالکل مخالف بات ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ وہ لوگ جو خدا کی راہ میں خالص امر را
تقویٰ کے ساتھ خدا کی محبت کو اور اس کی رضا کی نگاہ کو سامنے رکھ کر قربانی دیتے ہیں ان کے اموال میں
کبھی بے برکتی نہیں ہوتی ۔ غیر متوقع راہوں سے خدا ان کے اموال میں برکت پر برکت دیتا چلا جاتا
ہے۔ اس کے اتنے بکثرت مشاہدات ہیں کہ جماعت احمدیہ میں تو ایک جاری سلسلہ ہے اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کا اور اس کے نشانات کا جو دن بدن بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ تاجروں کے طبقے سے تازہ، ابھی دو
تین دن کی ڈاک کے اندر، جو مجھے بعض باتیں ملیں میرے ذہن میں تازہ ہیں جو میں دو مثالیں آپ
کے سامنے رکھتا ہوں اس سے اندازہ کر سکتے ہیں کہ جو لوگ خدا کے لئے قربانی کا حوصلہ کرتے
ہیں خدا تعالیٰ ان سے بے وفائی کبھی نہیں کرتا۔
ایک دوست نے مجھے لکھا کہ ایک انسپکٹر مال صاحب نے اندازہ لگا کر میرے متعلق کہ میری
اتنی آمد ہو گی ٹھیکیدار ہوں ، اتنا بڑا کاروبار ہے مجھے کہا کہ آپ دس ہزار چندہ کیوں نہیں لکھاتے تو
میں نے اسے کہا کہ توفیق نہ بھی ہو تو لکھواؤں؟ اس نے مجھ سے یہ بحث نہیں کی کہ توفیق ہے کہ نہیں ۔
اس نے کہا پھر بھی لکھوا دیں دیکھیں خدا کیا فضل کرتا ہے۔ کہتے ہیں میں نے لکھوا دیا اور سال پورا نہیں

خطبات طاہر جلد ۶
384
خطبه جمعه ۱۵ جون ۱۹۸۷ء
ہوا تھا کہ میرا کاروبار جو ہمیشہ تین لاکھ کے پھیر میں رہتا تھا ٹھیکوں کے وہ ایک سال کے اختتام سے
پہلے تیس چالیس لاکھ تک پہنچ گیا اور اب میں نے کام لینے چھوڑ دیئے ہیں کیونکہ میں سنبھال ہی نہیں
سکتا اور یہ دس ہزار کی ادائیگی مجھے پتا بھی نہیں لگا کہ کیسے ادا ہے۔
اس سے بھی زیادہ ایک اور عظیم الشان مثال زیادہ دلچسپ مثال یہ ہے کہ آنے سے پہلے
لندن میں ایک دوست میرے پاس آئے اور ان کے ہاتھ میں دو چیک تھے ایک پینتالیس ہزار پاؤنڈ
کا اور ایک چالیس ہزار پاؤنڈ کا۔ میں نے کہا یہ کیسے چیک ہیں تو انہوں نے کہا اس چیک کے ساتھ
ایک کہانی وابستہ ہے وہ پہلے سن لیں پھر آپ کو بات سمجھ آجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ نے
تحریک کی صد سالہ جو بلی کے لئے تو اس میں اس قسم کے الفاظ تھے کہ تاجر جو ہیں وہ بھی حوصلہ کریں خدا
کی راہ میں قربانی کے لئے ہمت دکھا ئیں ، دیکھیں تو سہی کہ خدا تعالی کس طرح غائبانہ مدد کرتا ہے۔ وہ
کہتے ہیں اس سے میرے دل پر اتنا گہرا اثر پڑا کہ میری تجارت چھوٹی تھی باوجود اس کے کہ میرے
پاس پیسہ نہیں تھا میں نے بنک سے ایک لاکھ قرض لیا اور چندہ ادا کر دیا۔ اس واقعہ کو چار سال گزرے
ہیں کہتے ہیں اب اس وقت میرا سالانہ جو چندہ عام بنتا ہے وہ کچھ میں جماعت میں با قاعدہ ادا کرتا رہا
ہوں اب سال کے آخر پر جو میں نے حساب کیا ہے تو پینتالیس ہزار پاؤنڈ میرے ذمہ بن رہا ہے
چندہ عام کا جو میں اب ادا کر رہا ہوں۔ چار سال پہلے جو ایک لاکھ چندہ ادا کرنے کے لئے قرض لے
رہا تھا اور اس کو بہت ہی بڑا تیر سمجھ رہا تھا کہ میں نے تیر مار دیا ہے قربانی کا ۔ اب وہ بیک وقت سولہ لاکھ
کہ لگ بھگ چندہ بقایا ادا کر رہا ہے سارا چندہ شامل نہیں ہے اس میں ۔ دوسرے اس نے کہا کہ
شکرانے کے طور پر میں نے فیصلہ کیا کہ جس تحریک کی وجہ سے خدا نے اتنی عظیم برکت ڈالی ہے اس
چندے کو میں بڑھا دوں چنانچہ میں نے پچاس ہزار پاؤنڈ مزید صد سالہ جو بلی کا دینے کا فیصلہ کیا تھا دس
ہزار میں ادا کر چکا ہوں بقیہ چالیس ہزار پاؤنڈ کا یہ چیک میں ابھی آپ کے لئے لے کے آیا ہوں ۔
یہ واقعات ابھی دو تین دن کے ہیں جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے لندن سے چلنے سے ایک
دو دن پہلے کی بات ہے۔ یہ واقعہ اور یہ خط آتے ہوئے مجھے ملا تھا میں نے ہادی علی پرائیویٹ سیکرٹری کو
پکڑا دیا کہ وہاں جا کے مجھے دے دینا، جمعہ پر یاد کرا دینا ۔ آئے دن روز مرہ یہ باتیں ہو رہی ہیں
جماعت میں اور بڑی بھاری تعداد میں خدا کی رحمتوں کے گواہ موجود ہیں ہمارے اندر۔ آپ کو

خطبات طاہر جلد ۶
385
خطبه جمعه ۱۵ جون ۱۹۸۷ء
کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں ہے اپنے گردو پیش میں اپنے ساتھیوں سے اس موضوع کو
چھیڑیں گے تو آپ حیران ہوں گے سن کر کہ کثرت کے ساتھ ساری دنیا میں تمام جماعتوں میں ایسے
خدا کی رحمت کے گواہ پیدا ہو چکے ہیں اس زمانے میں جو گواہی دے سکتے ہیں کہ غیر معمولی حالات
میں اللہ تعالیٰ نے معمولی معمولی ادنیٰ قربانیوں کو قبول کرتے ہوئے بے انتہا فضل نازل فرمائے ہیں۔
ڈرنے کی کون سی بات ہے، بے حوصلگی کا کون سا موقع ہے۔ بدظنی کر کے خدا تعالیٰ پر آپ
اپنا نقصان کر رہے ہیں اور ان لذتوں سے محروم ہو رہے ہیں جو مالی قربانی کے ساتھ وابستہ ہیں اور وہ
لذتیں اپنی ذات میں اتنی عظیم ہیں کہ ان کے بعد جو روپیہ ملتا ہے خدا کے فضل کے ساتھ اس کی قیمت
بھی کوئی نہیں رہتی انسان کی نظر میں محض خدا کی خاطر قربانی کر دینے کا فعل ہی اپنے اندر اتنی لذت
رکھتا ہے کہ وہ خود اپنا اجر ہے اور صاحب تجربہ آدمی کو پتا ہے کہ اس اجر کے بعد انسان موجوں میں رہتا ہے کہ
ہاں مجھے لطف آ گیا میں کہہ سکتا ہوں کہ میں نے اپنے رب کے حضور کچھ پیش کیا ہے اس کے پیار اور اس کی
محبت کے نتیجے میں اور مشکل حالات میں ۔ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ (الحشر :۱۰) میں ان لوگوں
میں داخل ہو گیا ہوں جن کے اوپر خصاصت تھی، جن کے اوپر تنگی تھی پھر بھی خدا کی محبت کی خاطر میں
اس مقدس گروہ میں داخل ہو گیا کہ اس کے لئے میں نے کچھ قربانی دی۔ یا
پیش نظریه می
مطمح نظر رکھیں، یہ اعلیٰ مقصد رکھیں کہ خدا کے پیار کی نگاہ مجھ پر پڑے۔ اس کی رضا
کی جنت میں میں داخل ہو جاؤں کیونکہ خدا کے پیار کی نگاہ اور خدا کی رضا کی جنت دائمی ہوتے ہیں
لیکن مالی فضل خواہ کتنا بڑا بھی ہو اس کے دائمی ہونے کی کوئی ضمانت نہیں اور اگر آپ کی زندگی تک وفا
بھی کرے تو پھر ساتھ آگے نہیں جائے گا سب کچھ پیچھے چھوڑنا پڑے گا لیکن رضا کی جنت ایسی ہے جو
اس دنیا میں بھی ملتی ہے اور اگلی دنیا میں آپ کے ساتھ جاتی ہے۔ خدا کے پیار کی نگاہ اس دنیا میں بھی
آپ پہ پڑتی ہے اور اگلی دنیا میں اس سے زیادہ شدت کے ساتھ پڑتی ہے اس کے درمیان کوئی
بیرئیر (Barrier) نہیں ہے، کوئی ایسا ملک نہیں ہے جس کا قانون رستے میں کھڑا ہو کہ اس دنیا سے
ہم نے خدا کی رضا کو آگے نہیں جانے دینا یا اس دنیا سے ہم نے خدا کی محبت اور پیار کی نگاہوں کو آگے نہیں
جانے دینا ۔ وہ دونوں ملکوں کا بادشاہ ہے، اس دنیا کا بھی اور اس دنیا کا بھی ۔ اس لئے ان دونوں کے
درمیان واقع ہونے والی سرحد پر کوئی پہرہ نہیں ہے جو رستے میں حائل ہو جائے اور کہہ سکے کہ نہیں اس دنیا

خطبات طاہر جلد ۶
386
خطبه جمعه ۱۵ جون ۱۹۸۷ء
کی چیز کو میں نے اس دنیا میں نہیں جانے دینا لیکن ان کے سوا باقی چیزیں ایسی ہیں جن کے اوپر بڑے
پہرے کھڑے ہیں ۔ قرآن کریم فرماتا ہے کہ اس دنیا میں خرچ کرلو۔ ہم ضامن ہیں کہ اس دنیا میں
تمہارے نام پر منتقل کریں لیکن اگر نہیں خرچ کرو گے تو زمین و آسمان کے برابر بھی سونے اگر تم پیش کرو
گے خدا کے حضور تو وہ قبول نہیں کئے جائیں گے۔ کوئی آدمی کہہ سکتا ہے کہ اس دنیا میں ہم سونے ہم کس
طرح پیش کر سکتے ہیں۔ اس دنیا میں تو سونے پیش نہیں ہو سکتے ۔ اس لئے ایک معنی اس کا یہ ہے کہ جب
وقت تھا، سونے پیش کئے جا سکتے تھے اس وقت ہم نے تم سے سونے کے پہاڑوں کا مطالبہ نہیں کیا تھا ایک
ایک ریزہ جو تم خدا کے حضور سونے کا پیش کر سکتے تھے اور کیا خدا نے اس کو بھی قبول فرمایا اور پہاڑوں
میں بدل دیا۔ اب اس کے برعکس صورتحال ہے اب پہاڑ بھی پیش کرو یعنی عقلی طور پر یہ بات اٹھائی جائے
تب بھی وہ قبول نہیں کئے جائیں گے یا کوئی یہ کہہ دے کہ نہیں گزشتہ ساری جائیداد جو میں چھوڑ کے آیا
ہوں وہ اب قبول کر لے میری اولا د کو بے شک محروم کر دے یہ بھی قبول نہیں ہوگا۔
تو یہ دو دنیاؤں کے درمیان جو حد فاصل ہے قرآن کریم نے کھول دیا ہے کہ ٹیرف (Tariff)
کے قوانین کیا ہیں کون سی چیزیں یہاں سے گزر کے اس جگہ جا سکتی ہیں اور کون سی چیزیں روک دی
جائیں گی اور کوئی Bribery ، کوئی رشوت ، کوئی سفارش کام نہیں آئے گی کیونکہ جن فرشتوں کے
پہرے ہیں اس نظام پر وہ فرشتے کسی قیمت پر اس دنیا کی چیز اس دنیا میں منتقل نہیں ہونے دیں گے
سوائے نیکیوں کے رضائے باری تعالیٰ کے اور ان اخراجات کے لئے جو آپ یہاں کر چکے ہیں وہ
ضرور منتقل ہوں گے یعنی خدا کی راہ میں کئے جانے والے اخراجات ۔ اس لئے اس بات کو سمجھیں آپ
کے فائدے کی باتیں ہونگی۔ اس دنیا میں بھی آپ کے فائدے کی باتیں ہیں، اس دنیا میں بھی آپ
کے فائدے کی باتیں ہیں ۔ نفس کے تزکیہ کے لحاظ سے بھی آپ کے پاس فائدے کی باتیں ہیں اور
اموال میں نشو و نما کے لحاظ سے بھی آپ کے فائدے کی باتیں ہیں ۔ یہ وہ سودے ہیں جن میں نقصان
کا کوئی امکان نہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔

آج 10 میں سے 10 باقی